سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 3

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۳۳
سورة الاعراف
کی کوشش کر رہا ہو تو اس کو بھی ہم متقی کہیں گے کیونکہ اگر چہ وہ اپنی استعداد کے انتہائی معیار پر اور ارفع
معیار پر ابھی نہیں پہنچا لیکن اپنی استعداد کے ارفع معیار تک پہنچنے کے لئے حتی الوسع پوری کوشش کر رہا
ہے لیکن اگر ایک شخص مالی معاملات میں دیانتدار ہے لیکن اپنے ملکوں میں بھی جہاں تک عورت کی
عزت کا سوال ہے وہ اس کی پرواہ نہیں کرتا تو اس کو ہم متقی نہیں کہیں گے بلکہ اس کے لئے ضروری ہے
کہ انسان یا تو اللہ کے فضل سے اپنی استعداد کی انتہا تک پہنچ جائے اور پھر اسے قائم رکھنے کی خدا تعالیٰ
سے تو فیق پارہا ہو ایسا شخص حقیقی متقی ہے۔یا متقی وہ بھی ہے جو اس غرض اور اس مقصد کے حصول کے
لئے اپنی کوشش میں لگا ہوا ہے، جو ٹھو کر کھاتا ہو اور پھر کھڑا ہوکر شیطان کی طرف نہ دوڑتا ہو بلکہ اپنے
خدا کی طرف دوڑ رہا ہو۔استغفار اور تو بہ کا یہی مفہوم ہے۔انسان غلطی کرتا ہے۔اس کے اندر بشری
کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔پھر جتنا جتنا وہ تقویٰ کی رفعتوں میں بلند ہوتا چلا جاتا ہے بار یک بار یک
چیزیں جو عوام کے لے گناہ نہیں ہوتیں اس شخص کے لئے گناہ بن جاتی ہیں۔یہ ایک علیحدہ مضمون ہے
جو عارف تر ہے۔وہ ترساں تر ہے۔سب سے زیادہ خدا تعالیٰ کا خوف اور خشیت اس کے دل میں پائی
جاتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو عام استعداد کا مالک ہے اس پر کوئی الزام ہے۔اسی واسطے میں
نے کہا تھا کہ حقیقی متقی وہ ہے جو اپنی استعداد کے لحاظ سے یا تو اپنے کمال
کو پہنچ چکا ہو یا اپنی استعداد
کے لحاظ سے اپنے کمال کے حصول کے لئے کوشش کر رہا ہو۔ان لوگوں کے متعلق جو ہر پہلو سے خدا کا خوف رکھتے ہیں اور ہر پہلو سے خدا تعالیٰ سے پیار کرنے
والے ہیں اور یا تو اپنی استعداد کے کمال کو قریباً پہنچ چکے ہیں ( ہمارے علم اور تجربہ کے مطابق کمال بھی
بڑھتا جاتا ہے ) اور یا اس کے حصول کے لئے کوشاں ہیں اور اس میں سستی نہیں دکھا رہے ان کے
متعلق یہ ہے فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ کہ یہ جوحقیقی متقی ہیں ان کو نہ پچھلا کوئی غم رہتا ہے اور
نہ آگے کی کوئی فکر رہتی ہے یعنی جو غلطیاں انسان سے ہو چکی ہوتی ہیں خدا تعالیٰ کے پیار کی آواز کہتی ہے
کہ میری ستاری نے انہیں ڈھانپ لیا۔جس کو خدا تعالیٰ کی یہ آواز پہنچ رہی ہو کہ خدا کی ستاری نے اسے
ڈھانپ لیا اسے تو پھر کوئی غم اور فکر باقی نہیں رہتا اور جسے یہ وعدہ دیا گیا ہو کہ ہم تمہاری انگلی پکڑ کر تمہیں
آگے ہی آگے لے جائیں گے اس کو بھی کوئی فکر نہیں ہے۔وَهُوَ يَتَوَلَّى الصّالِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷)
متقیوں میں سے ایک گروہ اپنے کمال کو پہنچا ہوا ہوتا ہے اور پھر کوشش کرتا ہے کہ کمال سے نیچے نہ

۱۳۴
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
گرے۔بعض لوگ کمال تک پہنچنے کے بعد بھی گر جاتے ہیں۔ایسی مثالیں بھی پائی جاتی ہیں
قرآن کریم میں بھی ان کا ذکر ہے لیکن جو گروہ کمال کو پہنچا ہوا ہے اور کمال پر رہنے کی کوشش کر رہا ہے
ان کے متعلق حدیث میں آیا ہے کہ خدا تعالیٰ ان کی آنکھیں بن جاتا ہے جن سے وہ دیکھتے ہیں، خدا
تعالیٰ ان کے کان بن جاتا ہے جن سے وہ سنتے ہیں، خدا تعالیٰ ان کے ہاتھ بن جاتا ہے جن سے وہ۔کام کرتے ہیں، خدا تعالیٰ ان کے پاؤں بن جاتا ہے جن سے وہ چلتے ہیں یعنی ان کی ہر حرکت اور
سکون اللہ تعالیٰ کے منشا
کے مطابق اور اس کی رضا کے سائے میں اور اس کی برکتوں کو حاصل کرنے
والی بن جاتی ہے۔ہر انسان کی یہ خواہش ہونی چاہیے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہر احمدی کی یہ خواہش ہے
کہ خدا تعالیٰ کا اس قسم کا پیار کا سلوک اس کے ساتھ ہو۔ہر احمدی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ متقی بننے کے
لئے انتہائی کوشش کر رہا ہو اور شیطان کی آواز کو سننے والا نہ ہو۔اسلام نے جو نیکیاں ہمیں بتائی ہیں وہ آگے پھر دو حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہیں۔ایک حقوق اللہ ہیں
جن کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ایک حقوق العباد ہیں جن کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔فَمَنِ اتَّقُی
وَاصْلَحَ کہا گیا ہے۔صالح کے معنی عربی لغت میں یہ بتائے گئے ہیں کہ القائم بالحقوق
والواجبات جو بھی حقوق اور واجبات کسی انسان پر ہیں ان کو قائم کرنے والا یعنی وہ ان کی ادائیگی
میں ذرا بھی کوتا ہی نہیں کرتا اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری توجہ کے ساتھ اور پوری ہمت کے ساتھ پورا
کرتا ہے۔ان حقوق میں اللہ تعالیٰ کے حقوق بھی ہیں اور ان حقوق میں بندوں کے حقوق بھی ہیں کہ
بندوں کے ساتھ مروت سے پیش آؤ ، ان سے حسن سلوک کرو، ان کے دکھوں کو دور کرنے کی کوشش
کرو۔وغیرہ وغیرہ۔( صلاح کے معنی فساد سے الٹ ہیں) فساد کو مٹانے کی کوشش کرو، فساد کی آگ کو
اور زیادہ بھڑ کانے کی کوشش نہ کرو۔یہ تقی کا کام ہے، یہ ایک احمدی کا کام ہے اور جس وقت وہ اپنی
ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس وقت اس کو جوصلہ ملتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا پیار اور
اس کی محبت ہے، بہت بڑا صلہ ہے۔اس کے مقابلے میں تو ہر دو جہان قربان کئے جاسکتے ہیں۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۸۷ تا ۹۲)

تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
۱۳۵
سورة الاعراف
آیت ۳۷ وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا أُولَبِكَ أَصْحَبُ
النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ
تیسری چیز جس کا ذکر قرآن کریم نے اس ضمن میں کیا ہے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے جو نشانات
اور آیات اتارتا ہے ایک متکبر انسان ان کو قبول کرنے کی بجائے ، ان سے فائدہ اٹھانے کی بجائے
اور ان کے نتیجہ میں اپنے رب کا عرفان حاصل کرنے کی بجائے ، ان کی تکذیب شروع کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَالَّذِينَ كَذَبُوا بِأَيْتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا أُولَبِكَ اَصْحُبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا
خُلِدُونَ (الاعراف: ۳۷) یعنی وہ لوگ جو ہماری آیات کا انکار کرتے ہوئے اور تکبر کرتے ہوئے ان
سے اعراض کرتے ہیں وہ دوزخی ہیں۔وہ دوزخ میں ایک لمبے عرصے تک پڑے رہیں گے۔یہاں اللہ تعالیٰ نے انسان کی توجہ اس طرف پھیری ہے کہ ہم اپنی رحمت بے پایاں کے نتیجہ
میں تمہاری اصلاح کی خاطر اور تمہارے لئے اپنے قرب اور رضا کی راہیں کھولنے کے لئے
آسمانی آیات، نشانات اور معجزات اُتارتے ہیں اور اتارتے رہیں گے۔لیکن تم بھی عجیب ہو کہ
جب ہم تم پر اپنے قرب کی راہ کھولنا چاہتے ہیں اور آسمان سے نشانات کو اُتارتے ہیں تو تم اپنے
غرور، خود پسندی، ابا اور تکبر کی وجہ سے ان کی طرف توجہ نہیں کرتے اور ان راہوں کو اپنے پر مسدود
کر لیتے ہو۔غرض یہاں
اللہ تعالیٰ نے استکبار کا ایک نہایت ہی بد نتیجہ یہ بتایا ہے کہ متکبر انسان اللہ تعالیٰ
کے نشانات سے وہ فائدہ نہیں اُٹھاتا یا وہ فائدہ نہیں اُٹھا سکتا جس کے لئے اللہ تعالیٰ آسمان سے
ان نشانات کو نازل کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو لوگ تکبر کی وجہ سے میری آیات کو جھٹلاتے
ہیں وہ میرے غضب کی آگ میں پڑنے والے ہیں اور انہیں ایسا درد ناک عذاب پہنچے گا کہ وہ
سمجھیں گے کہ یہ عذاب تو ختم ہونے والا نہیں ابدالآباد تک کا ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۵۵،۲۵۴)

تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
۱۳۶
سورة الاعراف
آیت ۴۱ إِنَّ الَّذِينَ كَذَبُوا بِأَيْتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمُ
ابْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ وَ
كَذلِكَ نَجْزِي الْمُجْرِمِينَ
کہ وہ لوگ جو ہمارے نشانات کا انکار کرتے ہیں اور وہ لوگ جو ہمارے احکام سے منہ موڑتے
ہیں اور وہ لوگ جو ہماری تعلیم کی طرف پیٹھ کرتے ہیں اور وہ لوگ جو ہمارے اوامر و نواہی کی پابندی
سے گریز کرتے ہیں اور شریعت کا جوا بشاشت کے ساتھ اپنی گردنوں پر رکھنے کے لئے تیار نہیں
ہوتے۔اس لئے کہ اسْتَكْبَرُوا عَنْهَا ان کے دلوں میں تکبر پایا جاتا ہے۔انہیں یہ یاد رکھنا چاہیے
لا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ کہ آسمان روحانی کے دروازے ان پر ہرگز نہیں کھولے جائیں گے
بلکہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیئے جائیں گے اور وہ زمین کے کیڑے بن کر رہ جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی
لعنت کا مورد بنیں گے اور شیطان میں ہو کر شیطان بن جائیں گے اور آسمان کی بلندیوں کی بجائے جو
انسان کے لئے ہی پیدا کی گئی تھیں۔اندھیروں کی اتھاہ گہرائیاں ان کے حصہ میں آئیں گی۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۳۹)
آیت ۵۷٬۵۶ ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً ۖ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ
الْمُعْتَدِينَ وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا
اِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ۔میں نے سورۃ اعراف کی جو آیات ابھی پڑھی ہیں اُن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اپنے پیدا کرنے
والے رب کو پکارو۔اُس سے دُعائیں کرو۔گڑ گڑا کر بھی اور چپکے چپکے بھی ، اجتماعی طور پر بھی دُعا ئیں
کرو اور انفرادی طور پر بھی اور اُس سے یہ دُعا مانگو کہ اے اللہ تو ہمارا رب ہے۔تُو نے ہمیں پیدا کیا اور
ہماری پیدائش کو احسن بنایا ہے تو نے ہمیں ہماری ضرورت کے مطابق قوتیں عطا کیں اور ان قوتوں
کی نشو ونما کے سامان پیدا کئے ہیں۔گویا ہمارے قوای میں درجہ بدرجہ ترقیات عطا کر کے خدا تعالیٰ
ہمیں بلندیوں اور کامیابیوں کی طرف لے جانے والا ہے۔اسی غرض کے لئے اُس نے شریعت حقہ

۱۳۷
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
کو قرآن کریم کی شکل میں نازل فرمایا۔اس لئے اس سے دُعا کرو کہ وہ ہمیں یہ تو فیق عطا فرمائے کہ ہم
اُن حدود کے اندر رہ کر اور اُن حقوق کو ادا کر کے جو اُس نے مقرر کئے ہیں اپنی ربوبیت اور نشوو نما کے
سامان پیدا کریں اور یہ دُعا گڑ گڑا کر بھی کرو اور خفیہ بھی، اجتماعی طور پر بھی کرو اور انفرادی طور پر بھی
اور یہ یا درکھو کہ جب تک اللہ تعالیٰ سے دعا کر کے اُس کے فضل کو جذب نہیں کیا جاتا، انسان حقوق
کے دائرہ میں نہیں رہتا، وہ اُن کو پامال کرتا ہے۔جو شخص حقوق کو پامال کرتا ہے اُس کے متعلق فرمایا
إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ اللہ تعالیٰ اعتداء کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔وہ ان سے پیار اور محبت نہیں
کرتا۔اعتداء کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا انسان کو حاصل نہیں ہوتی اس سے اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ
نے یہ فرمایا ہے وَلا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا دین حق کے نزول کے بعد ، حقوق کی تعیین کے
بعد، حقوق کی وضاحت کے بعد اور اللہ تعالیٰ کے اس اعلان کے بعد کہ حقوق کی ادائیگی کے لئے مادی
اور غیر مادی سامان پیدا کئے گئے ہیں اور ان کی تقسیم ان اصول پر ہونی چاہیے جن کے نتیجہ میں اس
دنیا میں اصلاح کے حالات پیدا ہوتے ہیں اور فساد کے حالات مٹ جاتے ہیں، امن کے حالات
پیدا ہوتے ہیں اور خوف کے حالات دُور کر دیئے جاتے ہیں۔ان حالات کے پیدا ہونے کے بعد
لا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ کی رو سے اس زمین میں جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ایک
نیا روپ لے کر دنیا کے سامنے آئی ہے۔اس میں فساد کے حالات پیدا نہ کرو۔پھر تاکید فرمایا کہ
وَادْعُوهُ کہ خدا تعالیٰ سے عاجزانہ دعائیں کر کے اس کی برکتوں اور رحمتوں کو حاصل کرو اور اس کی
نصرت اور مدد پاؤ تا کہ تم خوفا اس خوف سے نجات پاؤ جو حق تلفی کے بعد پیدا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
ناراض ہو جاتا ہے وطمعا اور اس رَجَاء اور امید کے ساتھ دُعا ئیں کرو کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت تمہیں
حقوق کی ادائیگی کے دائرہ میں رکھ کر خدا تعالیٰ کے پیار کو پانے والا بنادے۔فرمایا اگر تم محسن بنو۔اگر
تم ہمارے احکام کو تمام بیان کردہ شرائط کے ساتھ بجالاؤ تو یاد رکھو کہ تم خدا تعالیٰ کی رحمت کو اپنے
قریب پاؤ گے۔پس آج کا میرا مضمون یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اعتداء کو پسند نہیں کرتا انسان اعتداء کے بعد (جس کے
معنے میں ابھی بتاتا ہوں) خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنی زندگی میں کامیاب ہو
سکتا ہے۔

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۳۸
سورة الاعراف
عربی کے لفظ عدو ( ع۔دو ) کے مختلف معانی ہیں اور قربیاً سارے معانی کا عکس اور اُن کی
جھلک اعتداء میں آجاتی ہے۔اعتدوا کے معنے ہیں حق سے تجاوز کرنا۔گو لغت میں یہ لفظ تین طرح
بیان ہوا ہے لیکن میں اس وقت صرف دو کولوں گا۔حد سے تجاوز کرنے کے ایک معنے یہ ہوتے ہیں کہ
حق تو نہیں ہوتا۔مگر اس کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔حق سے تجاوز کرنے کے ایک معنی یہ ہیں کہ دوسرے کا حق
ہوتا ہے مگر اسے دینے سے انکار کیا جاتا ہے گویا اپنے لئے یا غیر کے لئے۔اپنے دوست کے لئے یا
اپنے عزیز کے لئے۔اپنے ہم خیال کے لئے ، اپنے ہم عقیدہ کے لئے اُن حقوق کا مطالبہ کرنا جنہیں
اللہ تعالیٰ نے قائم نہیں کیا یہ حق سے تجاوز کرنا ہے۔دوسری طرف اُن حقوق کو جنہیں اللہ تعالیٰ نے
انسان کی ذات اور اُس کے عزیزوں کے لئے قائم کیا۔جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہمسایوں کے لئے قائم
کیا۔جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہم عقیدہ لوگوں کے لئے قائم کیا۔جنہیں اللہ تعالیٰ نے مخالفوں کے لئے قائم
کیا گویا وہ حقوق جو خدا کے قائم کردہ ہیں، اُن کو ادا نہ کرنا اور ان کی ادائیگی میں روک بننا، یہ بھی حد
سے تجاوز کرنا ہے اور اس وجہ سے جب دوسرے کی حق تلفی کے معنی میں یہ تجاوز ہو تو اس کے معنے ہوتے
ہیں ظلم اور دشمنی کے ساتھ اور بغض سے دوسرے کو ایذا پہنچانا۔یعنی دشمنی اور بغض کی وجہ سے کسی کو دُکھ
دینے کی خواہش رکھنا اور دُکھ پہنچانے کے لئے کوشش کرنا اعتداء ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو شخص حق
سے تجاوز کرے گا اور حق تلفی کرے گا اور دشمنی اور بغض کے نتیجہ میں دُکھ پہنچانے کی کوشش کرے گا تو
خدا تعالیٰ اُس سے پیار نہیں کرے گا اور یہ ایک زبردست اعلان ہے جو ان آیات میں کیا گیا ہے۔ان آیات سے جو مطلب ہم اخذ کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ اجتماعی اور انفرادی دعاؤں کے ساتھ جب
تک ہم اپنے پیدا کرنے والے رب کریم کو مدد کے لئے نہ پکار میں اُس وقت تک ہم اُن حدود میں جو
خدا تعالیٰ نے قائم کی ہیں، رہ نہیں سکتے یعنی اپنی حدود میں رہنے کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔آج کی اندھی دُنیا دعاؤں پر زور دینے کی بجائے اپنی عقل پر فخر کرتی ہے۔قرآن کریم نے یہ نہیں کہا
کہ اللہ کے قائم کردہ دائرہ حدود میں رہنے کے لئے تمہیں عقل کی ضرورت تھی اور وہ تمہیں ہم نے عطا
کر دی۔قرآن کریم نے فرمایا کہ حقوق کی ادائیگی کے لئے خدا تعالیٰ کے قائم کردہ حقوق کے حصول
کے لئے اعمال تم بجالاتے ہو اس میں تم کامیاب تبھی ہو سکتے ہو، جب دعا ئیں کرو، ٹھیک ہے عقل بھی
ایک عطا ء الہی ہے اور اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے لیکن عقل اسی وقت صحیح کام کرسکتی ہے جب اُسے

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۱۳۹
سورة الاعراف
خدا تعالیٰ کی ہدایت اور تعلیم اور وحی کی روشنی حاصل ہو۔الہی نور کے بغیر عقل کو وہ روشنی نہیں ملتی جو عقل
کو صحیح راستوں پر چلا سکے اور کامیابیوں تک عقل مندوں کو لے جاسکے۔اس سے ایک تو ہمیں یہ پتہ لگا کہ اپنے حقوق لینے ہوں تو بھی دوسروں کے لئے سکھ پیدا کرنے
ہوں گے اور دُکھوں سے بچانا ہو تو بھی دعاؤں کی ضرورت ہے نہ کہ کسی اور چیز کی کیونکہ جب تک
عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ اور جب تک اجتماعی اور انفرادی دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو
انسان جذب نہیں کرتا، اُس وقت تک وہ حق کے دائرہ کے اندر نہیں رہ سکتا۔نہ اپنے حقوق کے حصول
کے لئے اس کی کوششیں جائز ہوں گی نہ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لئے اس کے اندر ایک جذبہ
اور جوش پیدا ہوگا۔دوسری بات ہمیں یہ بتائی گئی ہے کہ ہر وہ شخص جو اپنے حقوق کے دائرہ میں نہیں رہتا اور زیادتی کرتا
ہے اور تجاوز کرتا ہے اور حق تلفی کرتا ہے اور دشمنی اور بغض سے دوسرے کو ایذا پہنچا تا ہے اور اپنے لئے
وہ کچھ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے جو اس کا حق نہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کے پیار کو کھو بیٹھتا ہے۔اس ضمن میں ہمیں دُنیا میں دو قسم کے لوگ نظر آتے ہیں۔ایک وہ جو عادتا دوسروں کو سکھ پہنچانے
میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور ایک وہ ہیں جو اپنی بدقسمتی سے دوسروں کو دُکھ پہنچانے میں خوشی محسوس
کرتے ہیں۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو کم و بیش دنیا کے ہر خطہ میں نظر آتی ہے۔اس وقت دنیاوی
لحاظ سے جو ترقی یافتہ ممالک ہیں انہوں نے جو ترقی کی ہے اُس کا راز بھی یہی ہے کہ انہوں نے اس
حقیقت کو پہچانا کہ دوسروں کو سکھ پہنچانے کے نتیجہ میں اور اُن کے دُکھ دور کرنے کی وجہ سے قومیں ترقی
کیا کرتی ہیں۔( خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۷۲۴ تا ۷۲۷)
آیت ۹۰ قَدِ افْتَرَيْنَا عَلَى اللهِ كَذِبًا إِنْ عُدْنَا فِي مِلَّتِكُمْ بَعْدَ إِذْ
نَجنَا اللهُ مِنْهَا وَمَا يَكُونُ لَنَا اَنْ تَعُودَ فِيهَا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبَّنَا
وسعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ
قَومِنَا بِالْحَقِّ وَاَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ۔میں نے بتایا تھا کہ دنیوی سہاروں میں ہمیں یہ نقص نظر آتا ہے کہ ان میں علم کامل نہیں ہوتا اور اسی وجہ

۱۴۰
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
سے وہ سہارے ناقص ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ سورہ اعراف میں فرماتا ہے۔وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ
عِلْمًا عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ کہ اللہ تعالیٰ
کا علم ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے کوئی چیز ظاہری یا باطنی لحاظ سے اور اس کے علم سے بالا نہیں
بعض اس کا جو ظاہر ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور ان باطنی قوتوں اور استعدادوں کو بھی وہ جانتا ہے
جو بے شمار ہیں اور ایسی ہیں کہ انسان کو ان کا علم ہی نہیں صرف چند گنتی کی باتیں ہیں کہ جن کا علم انسان
نے اپنی کوشش کے نتیجہ میں اور اللہ تعالیٰ سے صفتیں حاصل کر کے حاصل کر لیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے علم
سے کوئی چیز باہر نہیں ہر چیز اس کے علم کے اندر ہے اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم نے کسی ہستی پر
توکل کرنا ہو تو تمہیں اس ہستی پر توکل کرنا چاہیے جو کامل علم کی مالک اور ہر علم کا سر چشمہ اور منبع ہے اور
چونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات الْعَلِيمُ ہے وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا ہر چیز اس کے علم کی وسعتوں کی
چادروں میں لپٹی ہوئی ہے علی اللہ تو عملنا اس لئے ہم اسی پر توکل کرتے ہیں چونکہ ہم ناقص علم کے
نتیجہ میں غلط سہارے ڈھونڈتے ہیں اس لئے سہارا حاصل کرنے میں ناکام ہوتے ہیں۔بہت سے
لوگ میرے پاس آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں فلاں شخص کے پاس ہماری سفارش کر دیں اس شخص کا
آپ کے ساتھ تعلق ہے اور میں اس کے نام سے وقف بھی نہیں ہوتا پس ناقص علم کے نتیجہ میں سہارا
لینے والا بھی غلط سہارا لے لیتا ہے اور سہارا دینے والا بھی غلط سہارا دے دیتا ہے حالانکہ سہارا حاصل
کرنے کے لئے انسان
کو ایسی ہستی کی ضرورت ہے جس سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہ ہو اور وہ ایسی ہستی ہو
کہ اگر سہارا مانگنے والا اس سے غلط سہارا بھی مانگ لے تو وہ اسے صحیح سہارا دے دے یعنی گو بظاہر اس
کی دعا رد ہو جائے لیکن حقیقت وہ قبول ہو رہی ہو اور جو سہارا وہ دے جو مد دوہ کرے یا جو احسان وہ کرنا
چاہے وہ کامل علم کے منبع سے پھوٹ رہا ہو اور انسان کے لئے کسی قسم کا خطرہ پیدا نہ ہو۔جب ایسا سہارا
انسان کو مل جائے تو پھر اس کے اور اس کے مخالفوں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ اسلام اور اسلام کے منکروں
کے درمیان جو فیصلہ ہو گا وہ حق کے ساتھ ہوگا اس لئے یہ دعا سکھائی کہ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا
بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَيْرُ الْفَتحِينَ اے ہمارے رب ! تو علم کامل کا مالک ہے اس لئے ہم صرف تجھ پر
بھروسہ اور توکل کرتے ہیں اور تجھ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ ہمارے اور ہماری انسانی برادری کے
درمیان سچ کے مطابق فیصلہ کر دے چونکہ یہ زمانہ ایک عالمگیر اخوت اور برادری کا ہے اس لئے اس

۱۴۱
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
زمانہ کے لحاظ سے اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ہمارے اور ہماری انسانی برادری کے درمیان سچ کے
مطابق فیصلہ کر دے کیونکہ تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے تیرا ہی حکم جاری ہے اور تیرے فیصلے
ہی خیر و برکت والے ہیں تو علم کامل کا مالک ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۸۶ تا ۳۸۷)
آیت ۱۴۷ سَاَصْرِفُ عَنْ ايْتِيَ الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ
الْحَقِّ ۖ وَ اِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَا يُؤْمِنُوا بِهَا ۚ وَإِن يَرَوْا سَبِيلَ الرُّشْدِ لَا
يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ۚ وَإِن يَرَوْا سَبِيلَ الْغَيِّ يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ۖ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ
كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا وَكَانُوا عَنْهَا غُفِلِينَ
1999
یعنی میں جلد ہی ان لوگوں کو جنہوں نے بغیر کسی حق کے دنیا میں تکبر کیا ہے اپنے نشانوں کی
شناخت سے محروم کر کے اور اپنے نشانوں سے جو فائدہ انہیں پہنچ سکتا ہے اس فائدہ سے محروم کر کے
انہیں اپنے سے دور کر دوں گا اور اگر وہ ہر ممکن نشان بھی دیکھ لیں تو وہ ان آیات پر ایمان نہیں لائیں
گے۔اگر وہ سیدھا راستہ دیکھ بھی لیں تو اسے کبھی اپنا ئیں گے نہیں اور اگر وہ گمراہی کا راستہ دیکھیں تو
اسے وہ اپنا لیں گے یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے ہماری آیات کی (بوجہ تکبر کے ) تکذیب کی اور وہ
ان سے غفلت برت رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس آیت میں یہ فرماتا ہے کہ تکبر کے نتیجہ میں جولوگ میری آیات کو جھٹلاتے ہیں، میں
دین میں بھی اور دنیا میں بھی کامیابی کی راہیں ان پر مسدود کر دیتا ہوں۔تکبر ہمیشہ بغیر حق کے ہوتا ہے
سوائے بعض شاذ اور استثنائی مظاہروں کے جو گو تکبر نہیں ہوتے لیکن تکبر سے ملتے جلتے ہیں۔جیسا کہ
جب مسلمان پہلی بارحج کے لئے مکہ گئے تو اس وقت باوجود جسمانی کمزوری کے وہ طواف کے دوران
بڑے اکڑ اکڑ کر چلتے تھے تا مکہ والے یہ نہ سمجھیں کہ مسلمان مدینہ جا کر کمزور ہو گئے ہیں۔ان کی
صحتیں خراب ہو گئی ہیں اور اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے اس فضل سے جو صحت اور جسمانی مضبوطی کی
صورت میں ان پر تھا محروم ہو گئے ہیں اگر صحابہ کے اس مظاہرہ کو تکبر کا نام دیا جائے تو اسے بغیر حق
نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ان کا ایسا کرنا محض خدا تعالیٰ کے لئے تھا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ تکبر جو

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۴۲
سورة الاعراف
عام طور پر اپنے نفس کی بڑائی کے لئے ہوتا ہے میری کبریائی کے اظہار کے لئے نہیں ہوتا وہ حق کے بغیر
ہی ہوتا ہے اور جو لوگ تکبر کی وجہ سے، اپنے آپ
کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے، اپنے آپ کو کچھ جاننے کی وجہ
سے، اپنے آپ کو بڑی عظمت والا، بڑے جبروت والا، بڑی طاقت والا، بڑے مال والا، بڑی
وجاہت والا اور بڑے علم والا سمجھنے کی وجہ سے میری آیات کو جھٹلا دیتے ہیں اور ان کی طرف توجہ نہیں
کرتے خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ ( البقرہ : ۸) ان کے اندر
ان بد عملیوں کی وجہ سے ایک ایسی تبدیلی پیدا ہو جائے گی کہ وہ حق کے قبول کرنے سے ہمیشہ کے لئے
محروم کر دیئے جائیں گے اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جب بھی رشد و ہدایت اور کامیابی کا کوئی راستہ ان
کے سامنے آئے گا وہ اس راستہ پر نہیں چلیں گے یعنی میری آیات کے جھٹلانے کی وجہ سے جو تکبر کے
نتیجہ میں ہوگا اللہ تعالیٰ دین میں بھی اور دنیا میں بھی کامیابی کی راہیں ان پر مسدود کر دے گا۔متکبر انسان کچھ عرصہ کے لئے تو شاید اپنے آپ کو بڑا خوش قسمت سمجھے اور بڑا کامیاب سمجھے لیکن آخر
کا راسی دنیا میں انہیں اللہ تعالیٰ ناکام اور نامراد کرتا ہے وہ کامیابی کا منہ بھی نہیں دیکھتے اور عاقبت ہمیشہ
متقی لوگوں کے لئے ہی ہوتی ہے۔آخری کامیابی صرف مومنوں کو ہی نصیب ہوتی ہے آخری فتح صرف ان
لوگوں کو ہی ملتی ہے جو نہایت
عاجزی اور انکسار کے ساتھ اپنے رب کی چوکھٹ پر پڑے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان متکبران کو
کامیابی کی راہیں کبھی نہیں ملیں گی اور وہ راستے جو ان کیلئے مصیبت بن جائیں گے ان کو وہ خوشی سے قبول
کرلیں گے اور نہیں جانیں گے کہ ان کا انجام کیا ہے اور جب وہ اس راستہ پر چل کر اپنے زعم میں خوشی
خوشی منزل پر پہنچیں گے تو اس منزل کو نارِ جہنم پائیں گے اور یہ اس لئے ہوگا کہ انہوں نے تکبر کیا ہماری
آیات کو جھٹلایا اور ان سے غفلت برتی۔یہ ایک نہایت ہی بھیانک سزا ہے جو ان لوگوں
کیلئے تجویز کی گئی
ہے جو تکبر سے کام لیتے ہیں اور جس کے نتیجہ میں وہ اللہ تعالیٰ کے نشانات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔الہی سلسلہ میں نشانات اور آیات کا ایک دریا بہہ رہا ہوتا ہے اور جماعت مومنین کا یہ فرض ہوتا ہے
کہ وہ ان آیات اور نشانات کو دیکھے، ان کو سمجھے اور جس غرض کے لئے وہ نشانات ظاہر کئے گئے ہیں

۱۴۳
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اس
کو وہ پورا کرے۔اسی طرح جو فائدہ ممکن طور پر وہ اس سے اٹھا سکتی ہو اس سے اٹھائے اور یہ صرف
کافروں کے لئے ہی نہیں، مومنوں کے لئے بھی فرض ہے کہ وہ تکبر کی باریک سے باریک راہوں سے
اجتناب کرتے ہوئے آسمانی نشانات اور آیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ہوں۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۵۵ تا ۲۵۷)
آیت ۱۵۷ وَاكْتُبُ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ إِنَّا
هدنا إليكَ قَالَ عَذَابِى أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ ۚ وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ
كُلّ شَيْءٍ فَسَاكُتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَوةَ وَ الَّذِينَ هُمُ
بِأَيْتِنَا يُؤْمِنُونَ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلّ شَيْءٍ کہ میری رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔نیز
ہر چیز جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی اور جس کا اس کی ربوبیت نے اور اس کی رحمت نے احاطہ کیا ہوا ہے وہ
انسان کے لئے پیدا کی گئی ہے اور انسان کامل کو پیدا کرنا مقصود تھا یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو۔چونکہ ہر
چیز انسان کے لئے پیدا کی گئی ہے اس لئے اَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (لقمن:٢١) که
ظاہر و باطن کی نعمتیں بڑی کثرت کے ساتھ انسان پر نازل ہوتی ہیں اور وہ گنی نہیں جاسکتیں۔دوسری
جگہ آیا ہے کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے۔اس رحمت کو ظاہر کرنے کے لئے اور
ایسے سامان پیدا کرنے کے لئے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی ان وسیع رحمتوں کا عرفان حاصل کرے ایک
ایسی ہستی ایک ایسا انسان پیدا کیا گیا جس کو کامل استعداد یں دی گئیں جو پورے طور پر نشوونما حاصل
کر چکی تھیں۔وہ انسان کی طرف بھیجا گیا تا کہ انسان کو بتایا جائے کہ جب خدا کا کوئی بندہ خدا کا
ہو جاتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کا اس کے ساتھ سلوک یہ ہوتا ہے کہ ہر چیز جو خدا نے پیدا کی ہے وہ اسی کی
ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی اتنی رحمتیں اور اتنے فضل اور انعام اس بندے پر نازل ہوتے ہیں کہ جن کا
حد و شمار نہیں۔اسی غرض کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا گیا اور کہا گیا کہ مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا
رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء :۱۰۸) ہم نے تجھے عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔یہ فقرہ تو بہت
چھوٹا ہے لیکن اس کے معانی نے دنیا کی ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام پہچاننے کے لئے اور آپ کی عظمت اور آپ کے جلال کو جاننے کے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۴۴
سورة الاعراف
لئے یہ ضروری ہے کہ ہمارے ذہن میں یہ بات حاضر ہو کہ آپ کس معنی میں اور کن کے لئے رحمت
ہیں۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کی شکل میں جو تعلیم آپ کے ذریعہ انسان کو دی جب ہم اس پر غور
کرتے ہیں تو ہمیں وہ عجیب کتاب نظر آتی ہے جسے ہم قرآنِ عظیم کہتے ہیں یا ہم قرآن کریم کہتے ہیں
یا ہم قرآن مجید کہتے ہیں۔ہر بات جس کی انسان کو ضرورت تھی ، جس کے نتیجہ میں انسان نے اللہ تعالیٰ
کی رحمتوں
کا علم حاصل کرنا تھا اور ان سے حصہ لینا تھا، وہ راہیں جن پر چل کر انسان نے خدا تعالیٰ کے
پیار کو حاصل کرنا تھا وہ سب اس عظیم کتاب میں بیان ہو گئی ہیں۔قرآن کریم نے جو یہ کہا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ بنا کر بھیجا گیا
ہے۔مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ یہ کس معنی میں ہے کیونکہ اصل مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
عظیم رحمتوں اور اس کی عظیم صفات کا اس کی کبریائی اور جلال اور عظمت کا عرفان دیا جائے اس لئے
ضروری ہے کہ ہمیں یہ علم ہو کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کس معنی میں رحمت ہو کر آئے۔قرآن کریم نے ہمیں بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت اس کی دو صفات کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے،
ایک اس کی رحمانیت ہے اور دوسرے اس کی رحیمیت ہے۔خدا رحمان بھی ہے اور رحیم بھی ہے۔اس کی
رحمان ہونے کی صفت کا ربوبیت کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔دنیا کی ہر چیز جس کو پیدا کیا گیا ہے
اللہ تعالیٰ اس کی پرورش کرتا ہے اور ایسے سامان پیدا کرتا ہے کہ وہ انسان کے لئے فائدہ مند بن جائے
کیونکہ ہر چیز انسان کے لئے پیدا کی گئی ہے۔پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم اور آپ
کا وجود بے جان چیزوں کے لئے بھی رحمت ہے۔ایک تو جاندار چیزیں ہیں جن میں چوپائے بھی ہیں،
پرندے بھی ہیں ، چرند بھی ہیں اور انسان بھی ہیں اور ایک بے جان چیزیں ہیں مثلاً ستارے ہیں،
لیلیکسیز (Galaxies) ہیں، درخت ہیں، پانی ہے، اجناس ہیں وغیرہ وغیرہ بے شمار چیزیں ہیں۔قرآن کریم کی تعلیم نے بے جان چیزوں کے حقوق کو بھی بیان کیا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی لائی ہوئی اس ہدایت کے ذریعہ سے ان حقوق کی حفاظت بھی کی گئی ہے۔پس آپ کی رحمت بھی
خدا تعالیٰ کی رحمتوں کی وسعتوں کے ماتحت ہے۔انسان خدا تعالیٰ کی وسعتوں
کو تو نہیں پہنچ سکتا لیکن
اپنے کمال کو پہنچا ہوا انسان جتنا کامل بن سکتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کمال کو حاصل کیا اور
آپ کی لائی ہوئی شریعت نے ہر چیز کا حق بتایا بھی اور اس کی حفاظت بھی کی۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی