سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 4

۱۴۵
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
بنیادی طور پر قرآن کریم نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ ہر چیز کا یہ حق ہے کہ جس غرض کے لئے خدا تعالیٰ
نے اسے پیدا کیا ہے اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے اس کا استعمال نہ کیا جائے۔ہر مخلوق کا یہ حق
اسلام نے قائم کیا ہے اور اسلامی تعلیم نے اس کی حفاظت کی ہے۔مثلاً فرما یالا تسرفوا (الاعراف:۳۲)
اسراف نہ کرو۔اسراف کے معنی ہی خدا تعالیٰ کے قانون کی حدود سے تجاوز کرنا ہیں۔پس اس کے یہی
معنی بنتے ہیں کہ ہر چیز کے متعلق خدا تعالیٰ نے کچھ قانون بنائے ہیں ان کی پیدائش کی کوئی غرض بیان
کی ہے۔اس کے خلاف تم نے اس کو استعمال نہیں کرنا۔انسان جب بہکتا ہے اور بسا اوقات بہکتا
اس وقت زیادہ ہے جب وہ علم کے میدان میں اور تحقیق کے میدان میں کافی آگے نکل چکا ہو تو وہ دنیا
کے لئے عذاب اور ہلاکت کے سامان پیدا کر دیتا ہے جیسا کہ ایٹم کی طاقت کا غلط استعمال ہمیں بتا رہا
ہے۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان اشیاء کے لئے بھی رحمت ہیں کیونکہ آپ ایک ایسی تعلیم لے کر
آئے جس نے انسان کو یہ بتایا کہ دیکھو اشیاء خاص غرض کے لئے پیدا کی گئی ہیں اور ان اغراض کے
لئے ہی ان کا استعمال ہونا چاہیے اور جو قوانین ان کو گورن (Govern) کرنے والے ہیں ان سے
تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔اس کے بعد ہم جانداروں کو لیتے ہیں۔یہ ایسی عظیم کتاب ہے کہ اس نے جانداروں کے حقوق بھی
قائم کئے ہیں اور ان کی حفاظت بھی کی ہے۔بعض جاندار ایسے ہیں کہ جن کی افادیت ان کی غذائیت
میں نہیں یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کو اس لئے نہیں پیدا کیا کہ انسان ان کو کھائے۔مثلاً سور ہے یا درندے
ہیں۔پس خدا تعالیٰ نے ، اسلام نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت نے ہمیں کہا کہ ایسے
جاندار جن کی افادیت ان کے کھانے میں نہیں بلکہ اور چیزوں میں ہے تو جس غرض کے لئے ان کو پیدا
کیا گیا ہے اس غرض کے لئے ان کو استعمال کرو۔یہ بڑا لمبا مضمون ہے سانپوں کے متعلق مکھیوں کے
متعلق اسی طرح دیگر چیزوں کے متعلق بہت گفتگو کی جاسکتی ہے تھوڑی بہت میں بھی کر سکتا ہوں لیکن
اس وقت میں اس تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔اسلامی تعلیم یہ ہے کہ خدا کے قانون کو توڑنا نہیں، حدود
سے تجاوز نہیں کرنا، اسراف نہیں کرنا۔اسی طرح جو چیزیں انسان کے کھانے کے لئے بنائیں ان کے
متعلق بھی کہا کہ اسراف نہیں کرنا۔کھانے کے لحاظ سے اسراف کئی طور پر ہو سکتا ہے، جسم کی ضرورت
سے زیادہ کھانا بھی اسراف ہے۔جسم کی ضرورت سے کم کھانا بھی منع ہے لیکن زیادہ کھانا اسراف اور

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۴۶
سورة الاعراف
ضیاع ہے۔اور ایک اسراف اس طور پر ہوتا ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی ناشکری کرتے ہوئے اغذیہ
یعنی غذاؤں میں سے بعض کو اپنی غفلت اور نالائقی کی وجہ سے اور بے پرواہی کی وجہ سے ضائع
کر دے اور تلف کر دے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اپنی پلیٹ میں اتنا ہی سالن
ڈالا کرو کہ ایک لقمے کا سالن بھی ضائع نہ ہو۔کھانے والی چیزوں میں میں نے جو سالن کی مثال لی ہے
یہ غیر جاندار چیزوں پر بھی اطلاق پاتی ہے لیکن گائے کا گوشت ہے، اونٹ کا گوشت ہے، دُنبے کا
گوشت ہے ان کا بھی سالن پکتا ہے۔پھر کہا کہ جنگلوں میں جو آزاد جانور رہتے ہیں تم محض شوقیہ ان کا
شکار نہ کیا کرو کہ تمہیں ضرورت تو نہیں ، شکار کرو اور پھر پھینک دو اس سے منع کیا۔کہا کہ جتنے کی
ضرورت ہے اتنا شکار کرو کیونکہ وہ پیدا ہی انسانی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔پھر جو پالے ہوئے جانور ہیں مرغیاں اور دوسری چیزیں ہیں ان کو دکھ دینے سے آپ نے بڑی سختی
سے منع کیا۔ہر جاندار کے متعلق کہا کہ ان کی تکلیف کو دور کرنا ہے، جانداروں کے متعلق ، غیر انسان
کے متعلق یہ تعلیم دی۔کتے اور بلی تک کے متعلق کہ دیا کہ ان کا خیال رکھنا بڑے ثواب کا کام ہے۔گھر کے پالتو جانوروں کے متعلق کہا کہ ذبح کرتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھو کہ ان کو تکلیف نہ ہو
کم سے کم تکلیف میں ان کی جان نکلے کیونکہ اصل مقصد تو یہ ہے کہ انسان ان کو کھائے اسی لئے
ان کو پیدا کیا گیا ہے لیکن ان کو تکلیف پہنچا کر تو انسان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔غرض اس معنی میں
بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ ہیں۔پھر انسان ہے، بنی نوع انسان ان میں کافر بھی ہیں اور مومن بھی ہیں۔خدا تعالیٰ کی رحمانیت کا
تعلق کا فر سے بھی ہے اور اس کے جلوے کا فردیکھتا ہے اور اس کی رحمانیت کا تعلق مومن سے بھی ہے
اور اس کے جلوے مومن دیکھتا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ کی حیثیت سے
رحمانیت کے بھی مظہر کامل ہیں۔چنانچہ اسلامی تعلیم ایک غیر مومن کے جو ابھی اسلام نہیں لا یا حقوق کو
قائم بھی کرتی ہے اور ان کی حفاظت بھی کرتی ہے۔میں نے پہلے بھی کئی بار بتایا ہے کہ اس وقت کی
مہذب دنیا کا مزدور اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدو جہد تو کر رہا ہے لیکن اسے اپنے حقوق کا علم
نہیں نہیں جانتا میرا حق ہے کیا؟ یہ قرآنی ہدایت کا مجم صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان ہے کہ آپ نے انسان کو
بتایا کہ تیرا حق کیا ہے اور پھر تعلیم دی کہ یہ حقوق بہر حال ادا ہونے چاہئیں لیکن انسان صرف مزدور کی

۱۴۷
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
حیثیت میں تو اس دنیا میں زندگی نہیں گزارتا۔یہ ایک ایسا جاندار ہے جو گہرے جذبات رکھتا ہے۔چنانچہ انسان مومن ہو یا کافر اس کے جذبات کا خیال رکھا اور ان میں کوئی تفریق پیدا نہیں کی۔بعض
دوسرے مذاہب نے بعض باتوں میں تفریق کی ہے لیکن اسلام نے انسان انسان میں کوئی تفریق پیدا
نہیں کی۔جہاں تک انسانی جذبات کا تعلق ہے مومن اور کا فر میں فرق نہیں۔انسانی جذبات برابر ہیں
ہرانسان یہ چاہتا ہے کہ اسے خواہ مخواہ طعن و تشنیع نہ کی جائے۔ہرانسان یہ چاہتا ہے کہ بلاوجہ اس کے
فضول القاب نہ رکھے جائیں ، بُرے نام نہ رکھے جائیں۔خدا تعالیٰ نے یہ قید لگائے بغیر کہ وہ مسلمان
ہے یا کافر یہ کہا کہ انسان کے بڑے بڑے نام نہیں رکھنے۔بُرے نام رکھنے سے اور طعن و تشنیع کرنے
سے منع کیا۔خواہ کوئی مومن کے نام رکھے تب بھی بڑا اور اسلامی تعلیم کے خلاف اور کافر کے نام رکھے
تب بھی بڑا اور بیسیوں مثالیں ہیں۔لَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُم اور لَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ (الحجرات :۱۲)
کے علاوہ فرمایا وَ اجْتَنِبُوا قَولَ النُّورِ (الحج: ۳۱) کہ جھوٹ نہیں بولنا۔یہ نہیں کہا کہ مسلمان کے خلاف
جھوٹ نہیں بولنا بلکہ اسلام نے کہا کہ کسی کے خلاف بھی جھوٹ نہیں بولنا اور ہر ایک کے حق میں اور ہر
ایک کے متعلق سچی بات کہنی ہے، جھوٹ ہرگز نہیں بولنا۔پھر اسلام نے کہا کہ وَمَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً
أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مبينا (النساء:۱۱۳) کسی انسان پر بہتان
نہیں باندھنا۔اسلام نے یہ نہیں کہا کہ کسی مسلمان پر بہتان نہیں باندھنا بلکہ کہا کہ کسی انسان پر بہتان
نہیں باندھنا۔انسان کے حقوق کی حفاظت کی کہ اس نے جو قصور نہیں کئے خواہ مخواہ اس پر بہتان لگا کر
یہ نہ کہا جائے کہ اس نے یہ قصور کیا ہے یا گناہ کیا ہے۔پھر اسلام کہتا ہے کہ انصاف پر قائم رہتے ہوئے
سچی گواہی دینی ہے۔كُونُوا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلهِ (النساء:۱۳۶) اسلام یہ نہیں کہتا کہ
مسلمان کے حق میں سچی گواہی دینی ہے اور کافر کے خلاف بے شک جھوٹی گواہی دے دو۔اسلام کی
یہ تعلیم نہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کہ رَحْمَةٌ لِلعالمین ہیں مومن اور کافرسب کے حقوق کی
حفاظت کی ہے۔پھر اسلام کہتا ہے کہ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ
اقْرَبُ لِلتَّقْوى (المائدة: 9) اسلام کہتا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ عدل اور انصاف کو قائم
رکھنا ہے۔اسلام یہ نہیں کہتا کہ اگر کوئی غیر مومن ہے اور غیر مسلم ہے تو اس پر ظلم کرنا جائز ہے بلکہ
اسلام یہ کہتا ہے کہ جتنا ایک مسلمان پر ظلم کرنا بڑا ہے اتنا ہی غیر مسلم پر ظلم کرنا برا ہے اور خدا تعالیٰ کو

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۴۸
سورة الاعراف
ناپسندیدہ ہے اور گناہ ہے اور خدا تعالیٰ کے غضب کو مول لینے والی بات ہے۔بعض مذاہب کی طرح اسلام یہ نہیں کہتا کہ مومن یا مسلمان سے سود نہ لے، اسلام یہ کہتا ہے کہ کسی
سے بھی سود نہ لے خواہ وہ عیسائی ہو یا یہودی ہو یا ہندو ہو یا سکھ ہو یا کوئی بد مذہب ہو، کمیونسٹ ہو۔شود کسی سے بھی نہیں لینا۔میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گا میں ہر چیز کی چھوٹی چھوٹی مثالیں
دے رہا ہوں۔جس وقت بعض قو میں کسی علاقہ پر غالب آجاتی ہیں تو وہ یہ بھی کیا کرتی ہیں کہ سود کے
ذریعہ سے استحصال دولت کرتی ہیں تو اسلام نے یہ نہیں کہا کہ سُود کے ذریعہ سے دولت سمیٹنے کے لئے
غیروں کو نشانہ نہ بناؤ بلکہ یہ کہا کہ کسی سے بھی سود نہیں لینا۔پھر اسلام یہ نہیں کہتا کہ مسلمان کو گالی نہیں
دینی بلکہ اسلام یہ کہتا ہے کہ غیر مسلم کو بھی جو اسلام پر ایمان نہیں لا یا اس کو بھی گالی نہیں دینی ، ان کے
خداؤں کو بھی گالی نہیں دینی۔شرک ہے یہ اتنا بڑا ظلم ہے لیکن اسلام کہتا ہے کہ ان کے بتوں کو بھی گالی
نہیں دینی۔پس اسلام نے انسان کے حقوق بھی قائم کئے ہیں اور انسان کے حقوق کی حفاظت بھی کی
ہے۔میں نے چند مثالیں دی ہیں ورنہ سارا قرآن کریم اس سے بھرا ہوا ہے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۸۵ تا ۱۹۱)
خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بتایا ہے کہ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلّ شَيْءٍ میری رحمت نے ہر چیز کا
احاطہ کیا ہوا ہے اس کی وسعت سے کوئی چیز باہر نہیں۔پس انسان کے ساتھ مخلوق کے ساتھ خدا تعالیٰ
کا جو تعلق ہے وہ رحمت کی بنیاد پر ہے۔اللہ تعالیٰ کی جو صفات قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں جن کی
ہمیں تعلیم دی گئی ہے ان میں سے بعض صفات ایسی بھی ہیں جن کا ناراضگی کے ساتھ تعلق ہے لیکن وہ
بھی رحمت ہی کا حصہ ہیں کیونکہ اس دنیا میں خدا تعالیٰ کی ناراضگی بہتوں کے لئے اصلاح کا نتیجہ پیدا
کرتی ہے اور بہتوں کیلئے جو باقی رہ جاتے ہیں جن کے لئے اس دنیا میں نہیں کرتی ان کے لئے اُس
دنیا میں اصلاح کا نتیجہ پیدا کرتی ہے اس واسطے وہ رحمت ہی کا ایک حصہ ہے۔جس طرح بھیڑیں
چرانے والا اس بھیڑ کو جو اِدھر اُدھر ہو جاتی ہے ڈانٹ کی آواز نکال کر یا اپنی سوٹی دکھا کر اس راستے پر
لے آتا ہے جس پر وہ اپنے گلے کو چرانا چاہتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ کے کامل مظہر تھے۔ہر نبی اور مامور اور
وہ نیک بندے جن سے اللہ تعالیٰ کام لیتا ہے وہ اس کی رحمت کے جلوے ہی ظاہر کرنے والے ہوتے

۱۴۹
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
ہیں لیکن رحمت رحمت میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ایک رحمت وہ ہے جو صرف یہود کے قبائل کے
لئے تھی جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شکل میں دنیا پر ظاہر ہوئی۔ایک رحمت وہ ہے جو دوسرے انبیاء کی
شکل میں ظاہر ہوئی یعنی خدا تعالیٰ کی رحمت کا ایک محدود جلوہ انہوں نے جذب کیا اور وہ افریقہ میں
بسنے والے انسانوں کی ہدایت اور راہنمائی کا موجب بنے اور انہوں نے ان کی خدمت کی اور ان کی
خیر خواہی میں اپنی زندگی کو خرچ کیا اور ایک ایسی جماعت پیدا کر دی جو اس علاقے کی خیر خواہی کے
لئے تیار کی گئی تھی لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رَحْمَةٌ لِلعلمین ہیں۔کسی ایک علاقے یا کسی ایک
زمانے سے آپ کا تعلق نہیں۔آپ کامل مظہر ہیں اس خدا کے جس کی رحمت کے احاطہ سے کوئی چیز
باہر
نہیں۔۔۔۔۔۔۔ہر دو جہان کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت ہیں۔محض انسان کے لئے نہیں بلکہ ہر
دو جہان کے لئے آپ کا وجود رحمت ہے اور ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری
زندگی اور آپ کے سارے ارشادات کی ، جو کہ قرآن کریم کی تفسیر ہیں ، ہم اتباع کرنے والے
ہوں۔خدا تعالیٰ کی محبت کو پانے کے لئے یہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ کی رضا کو پانے
کے لئے ، اس کے قرب کے حصول کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسوہ بنایا گیا ہے آپ کو
بطور اُسوہ کے قائم کیا گیا ہے لیکن دنیا کی اکثریت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس عظمت سے
ناواقف ہے اور ہمارے ایمان کے مطابق آج جماعت احمدیہ کو اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ یہ
جماعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چل کر، اس رحمت کا دنیا کے سامنے مظاہرہ کر کے، اس
رحمت کو دنیا کے سامنے بیان کر کے، اس رحمت کے مطابق عمل کر کے دنیا کو اسلام کی طرف لے کر
آئے ، یہ بڑی ذمہ داری ہے۔کوئی بات بھی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی معمولی اور
غیر اہم نہیں مثلاً یہ عقیدہ جو کہ میں نے شروع میں بیان کیا تھا کہ ایک وقت میں جہنم بھی خالی
ہو جائے گی یہ محض ایک فلسفیانہ عقیدہ نہیں بلکہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے خدا تعالیٰ کی منشا اور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو تعلیم لے کر آئے اس کی عظمت ظاہر ہوتی ہے۔وہ اور ہوں گے مذاہب !
جنہوں نے اس حقیقت کو نہیں پہچا نا لیکن ایک مسلمان جو قرآن کریم پر غور کرنے والا اور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور آپ کے اُسوہ کو اپنی نظر کے سامنے رکھنے والا ہے وہ یہ جانتا

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۵۰
سورة الاعراف
ہے کہ یہ صداقتیں بڑے گہرے اثر رکھنے والی ہیں اور ان کے بغیر ہم دنیا کو اس پاک اور مقدس نبی ،
اس رَحْمَةٌ لِلعلمین کے جھنڈے تلے جمع نہیں کر سکتے۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۴۵ تا ۴۸)
جو شخص بھی اپنے رب پر ایمان لاتا ہے۔فَلا يَخَافُ بَخْسًا وَ لَا رَهَقًا اس کو نہ بخس کا کوئی
خوف رہتا ہے اور نہ رھق کا کوئی خوف رہتا ہے۔بخس کے معنے ہیں ظلم کر کے کسی کو نقصان پہنچانا مگر جو شخص مومن ہوتا ہے اس کو یہ خوف نہیں ہوتا
کہ اس کے اعمال ضائع ہو جائیں گے اور جس طرح دوسرے مذاہب کا عقیدہ ہے کہ ایک دفعہ جنت
میں لے جائے جانے کے بعد پھر جنت سے نکال دیا جائے گا۔شریعت محمدیہ پر ایمان لانے اور اس
کے تقاضوں کو پورا کرنے کے نتیجہ میں وہ جنت نہیں ملتی جس سے انسان نکالا جاتا اور دھتکار دیا جاتا ہے
اور اُسے یہ کہا جاتا ہے کہ پھر از سر نو کوشش کرو اگر تم مستحق ٹھہرے تو تمہیں جنت مل جائے گی۔پس اگر عارضی جنت کا عقیدہ درست ہو تو پھر یہ بخشا ہے۔انسانی فطرت یہ کہتی ہے کہ اُس پر ظلم
ہو گیا کیونکہ انسان کی طاقتیں محدود تھیں اور اُسے محدود زمانہ دیا گیا اگرتو غیر محدود زمانہ دیا جاتا تو پھر غیر
محدود عمل ممکن ہوتے اور غیر محدود جنت ہو جاتی اور آپس میں CLASH ( کلیش ) ہوجاتا کیونکہ دوغیر
محدود تھے۔انہوں نے ایک دوسرے سے سر ٹکرا دینے تھے۔جو عقلاً درست نہیں ہے مضمون دقیق
ہے مگر جو سمجھنے والے ہیں وہ سمجھ جائیں گے دو غیر محدود ایک دوسرے کا نتیجہ نہیں ہو سکتے کیونکہ نتیجہ انتہاء
ہوتا ہے۔غیر محدود ابتلاء اور امتحان کا زمانہ اور غیر محدود جزاء اور جنت۔یہ بات عقل میں نہیں آتی۔پس اگر غیر محدود جنتیں ہیں جن کی انتہاء کوئی نہیں تو عمل محدود ہی ہونے تھے اور جنت غیر محدود ہو
گی ، رحمت الہی غیر محدود ہوگی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ۔خدا تعالیٰ کی رحمت کے مقابلے میں زمانہ کیا چیز ہے۔یہ تو اس کی ایک پیداوار ہے لیکن اس کی
رحمت کی موجیں تو اس کی ہر پیداوار کے اوپر سے گذر رہی ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمت نے ہر چیز اور ہر
مخلوق کا احاطہ کیا ہوا ہے۔لیکن ہماری فطرت اور ہماری شریعت ہر دو ہمیں یہی کہتی ہیں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت ہر چیز کے اوپر
حاوی ہے۔اس واسطے کہ اگر ہماری فطرت یہ نہ کہتی تو محدود عمل کی غیر محدود جزاء کی توقع اور امید ہم
کیسے رکھتے۔خدا تعالیٰ نے ہماری فطرت کے اندر یہ ڈالا ہے کہ یہ تو ٹھیک ہے تمہیں تھوڑی عمر دی گئی

۱۵۱
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
ہے، تمہیں تھوڑے وسائل دیئے گئے ہیں لیکن تمہیں ایک بشارت دے دیتے ہیں کہ اگر تم اپنی اس
تھوڑی زندگی میں ، اس چھوٹی زندگی میں، خلوص نیت کے ساتھ اور کامل توحید پر قائم ہوکر اور شرک کے
ہر پہلو سے بچتے ہوئے محدود عمل کرو گے تو تمہیں غیر محدود جزا مل جائے گی۔اللہ تعالیٰ نے انسانی
فطرت میں بھی یہی رکھا ہے اور شریعت سے بھی یہی کہلوایا ہے۔پس یہ اسلامی شریعت ایسی شریعت ہے کہ جو آدمی اس پر ایمان لاتا ہے اُسے یہ خطرہ لاحق نہیں
ہوتا کہ اس پر ظلم ہوگا اور وہ گھاٹے اور نقصان میں رہے گا۔قرآن کریم نے مختلف پہلوؤں سے اس مضمون پر روشنی ڈالی ہے اور بڑے پیارے رنگ میں
روشنی ڈالی ہے۔قرآن کریم نے ظلم کے متعلق تو یہ اعلان کر دیا: - وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ (ق:۳۰)
اور اس قسم کی اور بھی بہت سی آیات ہیں کہ اللہ تعالیٰ کسی پر ذرا بھی ظلم نہیں کرتا۔تو اس سے انسان
کی تسلی ہوگئی۔فَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصُّلِحَتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كَفَرَانَ لِسَعيهِ وَإِنَّا لَهُ كُتُبُونَ (الانبياء : ٤)
کہ جو ایمان لائے گا اور ایمان کے تقاضوں کو پورا کرے گا اور عمل صالح بجالائے گا نیک نیتی
اور خلوص کے ساتھ تو " فَلَا كُفْرَانَ لِسَعيِهِ “
اس کی کوشش اور اس کے عمل بوجہ انسان ہونے کے اگر ناقص رہ جائیں گے تب بھی رد نہیں کئے
جائیں گے۔فلا کُفَرانَ لِسَعیہ میں یہ
نہیں فرمایا کہ تمہاری سعی قابل قبول ہوگی رو نہیں کی جائے گی
بلکہ فرمایا کہ جو شخص اعمال صالحہ بجالائے گا اور وہ مومن ہوگا اور ایمان کے جملہ تقاضوں کو پورا کرے گا
تو فَلَا كُفْرَانَ لِسَعیہ اس کو ہم یہ تسلی دیتے ہیں کہ بشری کمزوری کے نتیجہ میں اگر اس کے اعمال میں
کوئی کمی اور نقص رہ جائے گا تب بھی اس کے اعمال رڈ نہیں کئے جائیں گے۔وہ قبول کر لئے جائیں
گے۔اب یہ کتنا بڑا وعدہ ہے جو فَلا يَخَافُ بَخْصًا میں انسان کو دیا گیا ہے۔پھر فرمایا:-
وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاء الْحُسْنَى ( الكهف : ٨٩)
یعنی جو ایمان لایا اور مناسب حال اعمال بجالا یا اُسے بہترین جزا دی جائے گی۔کسی جگہ فرمایا عشر
امثالها دس گناہ زیادہ دی جائے گی۔اس طرح پھر ظلم کا تو کوئی سوال ہی نہیں رہتا۔رحمت ہی رحمت

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۵۲
سورة الاعراف
ہے۔زیادہ سے زیادہ ہی ہے۔انسان
کا تھوڑا سا عمل ہوتا ہے اور اُسے بہت بڑی جزا مل جاتی ہے۔خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۴۹۷ تا ۴۹۸)
آیت ۱۵۸ ۱۵۹ الَّذِینَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّى الَّذِي
ن
يَجِدُونَة مَكْتُوبًا عِنْدَهُم فِي التَّوَريةِ وَ الْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُم
بالْمَعْرُوفِ وَيَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِم
به
b
الخَبيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا
وَعَذَرُوهُ وَ نَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي انْزِلَ مَعَةً أُولَيكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ ، قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّى رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُم جَمِيعًا بِالَّذِي لَهُ
مُلْكُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ فَأُمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ
النَّبِي الأمّي الَّذِى يُؤْمِنُ بِاللهِ وَ كَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم الرسول ہیں، النبی ہیں ، الأقمی
ہیں۔یہ بنیادی عقیدہ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہمارا۔الرسول ہیں اس معنی میں کہ جو وحی آپ پر نازل ہوئی آپ نے کامل طور پر اس کی تبلیغ کی اور
آگے پہنچایا۔الرسول ہیں، کامل رسول ہیں یعنی جو وحی نازل ہوئی اس کو آگے پہنچانے کے لئے دو
رستے ہیں ممکن ، اصولی طور پر۔ایک اقوال سے۔قرآن کریم کی تفسیر کر کے، زبان سے نصیحت
کرتے ہوئے ، لوگوں کو یاد دہانی کروا کے اس کو بھی کمال تک پہنچایا۔اور ایک فعل سے اس پر عمل
کر کے بتایا۔تو جہاں تک قول اور فعل کا تعلق ہے الرسول ہیں۔کوئی ایسا رسول پہلے نہیں گزرا جس
پر اس قدر عظیم ذمہ داری تھی اور اس نے اپنی عظمتوں کے نتیجہ میں جو خدا تعالیٰ نے اسے عطا کیں
خدا تعالیٰ کے کلام کی عظمتوں کو دنیا میں پھیلانے کی کوشش کی اور اس میں وہ کامیاب ہوئے ہم
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس معنی میں الرسول مانتے ہیں۔ہم مانتے ہیں کہ آپ اللہ ہیں۔اللہی اس معنی میں ( نبی کہتے ہیں اس مطہر کو جو خدا تعالیٰ کی نگاہ

۱۵۳
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
میں مطہر ہو اور خدا تعالیٰ بندوں کی اصلاح کے لئے اپنی وحی اس پر نازل کر رہا ہو۔تو لیٹی ہیں یعنی
کامل وحی کے حامل نبی۔اور جو نتبا جو اخبار، جو وحی آپ پر اُتری وہ اپنے کمال میں انتہا تک پہنچی
ہوئی ہے۔اس واسطے آپ نبی نہیں آپ اللہتی ہیں۔اور بڑا پیارا یہ اعلان ہے کہ آپ الاقی ہیں۔قرآن کریم نے کہا۔فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ
الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ -
توافقی کے معنی وہ ہیں جسے اپنے نفس میں خالی ، کچھ نہیں آتا۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کانفس
اپنی ذات میں بالکل خالی ہے۔یہ اعلان ہوا ہے اس واسطے جو کہا وہ خدا تعالیٰ کے کہنے پہ کہا۔جو
معلم حقیقی ہے اس کے بلائے پر آپ بولے ورنہ خاموشی ہے چونکہ خدا تعالیٰ کے بلائے پہ بولے،اس
واسطے جو وحی آپ پر نازل ہوئی النبی کے، اس کے خلاف کوئی بات آپ کے منہ سے نکل ہی نہیں
سکتی۔یہ اعلان ہوا ہے الدقي میں کہ جو عظیم وحی اس اللہی کو ملی ، یہ ممکن ہی نہیں تھا (اس کی تفصیل میں
اور آگے دوسری آیات سے لے کے آپ کو بتاؤں گا یہ ممکن ہی نہیں تھا ) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے کہ آپ کوئی ایسی بات کرتے یا آپ کا کوئی ایسا عمل ہوتا جو اس کے خلاف ہوتا۔کیونکہ جہاں
تک آپ کی ذات کا تعلق ہے۔آپ محض ان پڑھ ہیں یعنی اپنی طرف سے آپ کچھ بیان کرنے کی
اہلیت ہی نہیں رکھتے ، قابل ہی نہیں۔اپنی طرف سے کچھ بیان کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے لیکن
اللہ تعالیٰ کی عظمتوں کی حامل وحی کو بیان کرنے کی اہلیت آپ رکھتے ہیں۔جہاں تک اپنے نفس کا تعلق
ہے آپ گونگے ہیں کہ لو لیکن جہاں تک خدا تعالیٰ کی وحی کا تعلق ہے آپ جیسا خطیب کوئی نہیں۔آپ جیسا شعلہ بیان کوئی نہیں۔آپ جیسا تفصیل سے بات کرنے والا کوئی نہیں۔آپ جیسا مختلف
پہلوؤں کو خدا تعالیٰ کی وحی کے اجاگر کرنے والا کوئی نہیں۔آپ جیسا ہر شخص کی قابلیت کے مطابق
بات کرنے والا کوئی نہیں۔اسی واسطے آپ نے کہا کہ ہر ایک کی سمجھ کے مطابق بات کیا کرو۔تو الا دقیق میں یہ اعلان کیا کہ یہ کوئی خطرہ نہیں کہ اپنی طرف سے کوئی ملاوٹ اللہي کے بیان میں ہو
جائے گی یعنی اس طرف سے پاک ہے۔ایک تو انا نَحْنُ نَزَلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ (الحجر: ١٠)
وہ دوسری طرف سے اس کو پروٹیکٹ (Protect) کیا ہے جہاں تک آپ کی ذات اور خدا تعالیٰ
کے کلام کا باہر کا حصہ تھا۔اندرونی طور پر آتی ہیں اور اُقی ہونے پر فخر کرتے ہیں۔یعنی آپ کے فخر کی

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۵۴
سورة الاعراف
جا یہ ہے کہ میں اپنی طرف سے کچھ کہنے کے قابل نہیں لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے ہر بات کہنے کے
قابل بنا دیا گیا ہوں۔یہ الارقی میں بڑا پیارا اعلان ہوا۔ہمیں حکم ہوا فَا مِنوا اس رسول پر ایمان لا وَالرّسول النّبي ، الرقی پر اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ
اور اس اللہ پر ایمان لاؤ جس نے الرسول ، النَّبِی الاُمّی کو ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا اور کھڑا
کیا فَا مِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْاقی اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہ اعلان کیا
اللہ تعالیٰ نے جو ہر چیز کا جاننے والا ہے۔الَّذِي يُؤْمِنُ بِالله یہ الرسول، یہ النبی، یہ الاقی جو ہے
یہ کامل ایمان رکھتا ہے۔اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ (الاعراف: ۱۴۴) دوسری جگہ کہا۔اللہ تعالیٰ پر، اس کی
صفات اور اس کی ذات کی کامل معرفت رکھنے والا۔وحلمتے اور جو وحی نازل ہوئی ہے اس کو جاننے
والا اور اس کے مطابق عمل کرنے والا ہے ایمان لا دواتَّبِعُوهُ اور اس کی پیروی کرو تا کہ تم ہدایت پاؤ۔یہ ہے ہمارا عقیدہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۴۳ تا ۲۴۵)
اس آیت میں جو مضمون بیان ہوا ہے میں اس کے ایک حصہ کے متعلق دوستوں سے کچھ کہنا چاہتا
ہوں۔یہ مضمون يَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ سے شروع ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے
قبل بہت سے مستقل سلسلہ ہائے انبیاء اور سلسلہ ہائے شرائع قائم کئے گئے تھے۔بہت سی قومیں
اس وقت ایسی تھیں جن کا رشتہ اپنی شریعت سے ابھی ٹوٹا نہ تھا۔وہ اپنی حالت اور اپنی سمجھ کے مطابق
ان شرائع کی پیروی کرنے کی کوشش کرتی تھیں۔لیکن بہت سی اقوام ایسی بھی تھیں کہ جن کا رشتہ اپنی
شریعت سے ٹوٹ چکا تھا اور اس وقت وہ عملاً اہل کتاب نہیں تھے بلکہ انہوں نے اپنی ناقص عقل
سے بہت سی رسوم جاری کر رکھی تھیں اور بہت سی بدعتوں میں مبتلا ہو چکے تھے۔یہی ان کا مذہب تھا
یہی ان کی شریعت تھی۔ایسی شریعت جس کا کوئی رشتہ آسمان سے قائم نہ تھا لیکن جو ان کے جاہل
دلوں کو تسلی دے دیا کرتا تھا۔تو اس آیت کے پہلے حصہ يَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمُ کا تعلق ان اقوام سے ہے۔جن کا رشتہ اپنی
شریعت سے منقطع نہیں تھا۔اور ہر نبی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل اپنی اپنی
اُمت سے اللہ تعالیٰ کے نام پر عہد بیعت لیا تھا اور وہ ایک پختہ عہد پر قائم تھے۔وہ میثاق اور عہد یہ

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۵۵
سورة الاعراف
تھا کہ وہ قومیں اپنی اپنی شریعت کو اپنے اندر قائم کریں گی۔اور ان میں سے ہر ایک شخص اس پر خود
بھی عمل کرے گا اور دوسروں سے بھی عمل کرانے کی کوشش کرے گا۔اگر چہ ان کی شریعت بہت حد
تک محترف و مبدل ہو چکی تھی۔اور بہت سی بدعتیں اور رسوم انہوں نے اپنی شریعت میں ملا دی
تھیں۔لیکن ان میں سے ایک جماعت سمجھتی یہی تھی کہ وہ خدا کی شریعت ہے۔اور ہم نے اپنے ربّ
سے یہ عہد کیا ہے کہ ہم اس شریعت پر قائم رہیں گے۔اور اسے قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔جیسا
کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ آل عمران میں فرمایا ہے۔وَإِذْ اَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أوتُوا الْكِتَبَ لَتُبَيّنَةُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَه فَنَبَذُوهُ وَرَاء
ظُهُورِهِمْ وَاشْتَرَوْا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُونَ (آل عمران : ۱۸۸)
یعنی اس وقت کو یاد کرو کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے جنہیں کتاب دی گئی عہد لیا تھا کہ تم
ضرورا اپنی قوم کے لوگوں کے پاس اس کتاب کو ظاہر کرو گے (اپنے قول سے بھی اور اپنے عمل سے بھی )
اور اس کی تعلیم کو وضاحت کے ساتھ اور کھول کھول کر بیان کرو گے اور عوام سے اس کو چھپاؤ گے نہیں
بلکہ اس کی تعلیم کو عام کرو گے تا علی وجہ البصیرۃ اور حق الیقین کے ساتھ وہ اس پر ایمان لانے
والے اور اس پر عمل کرنے والے ہوں مگر باوجود اس کے انہوں نے اسے اپنی پیٹھوں کے پیچھے پھینک
دیا۔اور اسے چھوڑ کر تھوڑی سی قیمت ( جو دنیوی مال و متاع ہیں) لے لی۔اور اُخروی نعمتوں کو دنیوی
لذات پر قربان کر دیا۔اس پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو وہ لیتے ہیں بہت ہی بڑا ہے۔یہ وہ عہد ہے جو ہر نبی کی اُمت اپنے رب سے کرتی رہی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں جو قو میں اہلِ کتاب میں شمار ہوتی تھیں یا ہو سکتی تھیں وہ اقوام اظہار بھی کرتی تھیں کہ ہم خدا
کی نازل کردہ ایک شریعت پر قائم ہیں اور ہم نے اپنے رب سے یہ عہد کیا ہے کہ آئندہ بھی اس پر قائم
رہیں گے بلکہ اس شریعت کو قائم کریں گے اور بنی اسرائیل کا بھی اپنے رب سے یہ عہد تھا کہ اللہ تعالیٰ
نے جو شریعت تو رات کی شکل میں موسیٰ علیہ السلام پر نازل فرمائی ہے۔وہ اس پر عمل کریں گے اور
اس پر قائم رہیں گے۔تو اگرچہ یہ شریعتیں ایک حد تک محترف و مبدل ہو چکی تھیں۔اور انسانی ہاتھوں نے بہت سی بدعتیں

۱۵۶
سورة الاعراف
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
ان میں شامل کر دی تھیں۔لیکن ان کے پیرو بہر حال انہیں روحانی صداقتیں اور روحانی حقائق بتلاتے
تھے اور کہتے تھے کہ اپنے رب سے جو پختہ عہد انہوں نے باندھا ہے اس پر قائم رہنا ان کیلئے ضروری
ہے۔چونکہ اس وقت دنیا کی یہ حالت تھی اور ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
تمام دنیا کے لئے ، تمام جہانوں کے لئے اور تمام زمانوں کے لئے مبعوث فرمایا تھا۔اس لئے ضروری
تھا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہ اعلان کیا جاتا کہ اللہ تعالیٰ نے سب
پہلی شریعتوں کو منسوخ کر دیا ہے اور پہلی قوموں نے اپنے اپنے رسول کے ذریعہ جو عہد اپنے اللہ سے
باندھا تھا ان کا رب اس عہد کو ساقط کرتا اور ان امتوں کو اس عہد سے آزاد کرتا ہے۔اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر نیا عہد باندھنے کی تلقین کرتا ہے۔پس اس چھوٹے سے فقرہ ( وَيَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ ) میں اعلان کیا گیا ہے کہ پہلی شریعتیں منسوخ
اور پہلے عہد جو تھے وہ سب ساقط ہو گئے ہیں۔کیونکہ اضر کے ایک معنی اس پختہ اور تاکیدی عہد کے
ہیں جو عہد شکن کو عہد شکنی کی وجہ سے نیکیوں اور ان کے ثواب سے محروم کر دیتا ہے۔چونکہ نیکیوں کی تعلیم آسمان سے آتی ہے اور ثواب اور اجر کا دینا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اس لئے
اس عہد سے مراد عہد بیعت ہی ہوسکتا ہے جو خدا تعالیٰ سے کیا جاتا ہے۔پس فرمایا کہ ہمارا یہ رسول، نبی اُمتی دنیا میں اعلان کرتا ہے کہ قرآن کریم کے اس حکم کے ماتحت کہ
اللہ تعالیٰ نے تمہارے سارے قدیم عہد ساقط کر دئے ہیں اور ان کی پابندی تم سے اٹھالی ہے۔اب
اس نبی امی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر اپنے رب سے نئے عہد باندھو، تا اللہ تعالیٰ
کے فضل اور اس کی رحمت کے پہلے سے زیادہ وارث بن سکو۔یہ ایک معنی ہیں يَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمُ
کے!!
پھر فرمایا وَ الْأَغْللَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ بہت سی قومیں ایسی بھی تھیں جن کا رشتہ اپنی شریعتوں سے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے کہیں پہلے ٹوٹ چکا تھا اور شریعت کی بجائے من گھڑت بدرسوم
اور بدعات شنیعہ میں وہ جکڑی ہوئی تھیں۔اور یہی ان کا مذہب تھا۔خود ساختہ قیود اور پابندیاں ان کو
نیکیوں سے محروم کر رہی تھیں اور ان کی تباہی کا باعث بن رہی تھیں۔اور انہیں ان کے رب سے دور کر

·

آج 10 میں سے 10 باقی