محبتِ الہٰی
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 3
انوار العلوم جلد 1
۲
محبت الهی
ضروری اور یقینی ہو گا کہ وہ سلسلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو کیونکہ خدا تعالیٰ کی نصرت اور اس کا
کلام کبھی جھوٹے اور مفتری انسان یا گروہ کے شامل حال نہیں ہوتا اور اس بات کی بحث ہم اگلے
حصے میں کریں گے کہ آیا الهام ضروری ہے یا نہیں اور اس وقت صرف مجملاً بیان کرتے ہیں کہ
الهام ایک بڑی شہادت ہے کسی مذہب کے سچا ہونے یا نہ ہونے پر مگر یہودی اور عیسائی اس سے
محروم ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا دینی جسم اب الهام یا دوسرے الفاظ میں سچائی کی روح
سے خالی ہے اور اس قابل نہیں کہ ہماری تسلی کر سکے کیونکہ جب ہم محبت کریں گے تو فطرتا ہمارے
دل میں محبوب سے کلام کرنے کا شوق بھی پیدا ہو گا۔ اور اگر وہاں سے کوئی جواب ہی نہ ملے تو کیا کیا
بد ظنیاں ہمارے دل میں پیدا ہوں گی۔ پس ہماری تسلی کے لئے یہ موجودہ یہودی مذہب تو کافی نہیں
ہو سکتا۔
اب ہم ہندو مذہب پر نظر ڈالتے ہیں یا یہ کہو کہ ہم سناتن دھرم کی طرف توجہ کرتے ہیں ۔ مگر ہم
اول یہ کہنا ضروری سمجھتے ہیں کہ اس مذہب کے پیروؤں کے نزدیک یہ مذہب اس وقت سے چلا آتا
ہے جبکہ یہ موجودہ دنیا پیدا ہوئی اور ان کے خیال کے بموجب پر میشور نے اپنا کلام چار رشیوں پر
اتارا اور ان کو الہام سے مستفیض کیا مگر اس کے بعد الہام کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا اور راب خواہ
کوئی کتنا سر پٹکے لیکن ممکن ہی نہیں کہ وہ دروازہ کھولا جائے۔ پھر ان کا یہ عقیدہ ہے کہ بتوں کی
پرستش کے سوا پر میشور کا ملنا محال ہے اور پھر یہ کہ تناسخ ہمیشہ انسان کے ساتھ ساتھ لگا رہتا ہے اور
ایک انسان کبھی گائے کی شکل میں اور ور کبھی کتے کی شکل میں اس دنیا میں بار بار آتا ہے ۔ اس بار آتا ہے ۔ اب ہم جدا
جدا مسائل پر نظر ڈالتے ہیں اول یہ کہ سب سے قدیم دید ہے اس کی تعلیم مکمل ہے اور پھر الہام کی
ضرورت نہیں مگر ہم دیکھتے ہیں کہ وید کا قدیم ماننا بالکل غلط ہے۔ کیونکہ سب سے پرانے وید کی عمر جو
ہے تو وہ تین سوا تین ہزار سے زیادہ نہیں کیونکہ وید کو پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس وقت کا
لکھا ہوا ہے جبکہ آریہ ہندوؤں کو ہندوستان کے اصلی باشندوں سے مقابلہ اور جنگیں پیش آئی ہیں
کیونکہ اس میں دعائیں ہیں کہ یا الہی ہم کو فتح دے اور ہمارے دشمنوں کو ذلیل کر اور ہماری گائیں
زیادہ دودھ دیں پس یہ کوئی بڑا عرصہ نہیں ہے بلکہ اگر چار ہزار سال بھی مان لیں تب بھی حضرت
نوح کے بعد کا زمانہ ہی ہے اور اس طرح ہندوؤں کا یہ دعوی کہ ہم اور ہماری کتابیں قدیم سے چلے
آتے ہیں بالکل غلط ٹھہرتا ہے ۔ ہم مثال کے طور پر یہاں چند منتر نقل کرتے ہیں جن سے ظاہر ہو
جائے گا کہ در حقیقت وید میں کیا ہے اور کس زمانہ کا ہے۔ رگ وید انوواک سوکت میں اس طرح
انوار العلوم جلد !
۴۳
محبت الهی
لکھا ہے کہ ”ہم تیری جو ہمارا دوست ہے اور جس کو سب فوقیت دیتے ہیں اور سب بلاتے ہیں منت
کرتے ہیں تاکہ تو اسے گھروں کی حفاظت کرنے والے اپنے پوجاریوں پر مہربان ہو " پھر آگے چل کر
اسی میں ہے کہ "پس اے اندر جو ہماری بہتری میں راضی ہوتا ہے ایسا کر کہ ہمیں خوراک با فراط
ملے اور مضبوط اور بہت دودھ دینے والی گائیں ہمارے ہاتھ آئیں جن کے باعث سے ہمیں خوشی
نصیب ہو "
১১
پھر انور اک بارہ سوکت نو میں ہے "ایسا ہو کہ اگنی تیرے دولت مند پجاری بہت خوراک
حاصل کریں ایسا ہو کہ وہ بد بادان جو تیری مہما کرتے ہیں اور تجھے جماتے ہیں ان کی عمر دراز ہو ایسا ہو
کہ ہم لڑائیوں میں اپنے دشمنوں سے لوٹ حاصل کریں اور دیوتا کا بھاگ انہیں نذر کریں؟
९९
ان تین منتروں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی زمانہ کا لکھا ہوا ہے ۔ گائیوں کی زیادتی کی دعا
گھروں کی حفاظت کی دعاء عمروں کی ترقی کی دعاء اور دشمن پر فتح پانے کی دعا صاف ظاہر کرتی ہے کہ
اس وقت کا لکھا ہوا ہے جبکہ آریہ ہند و وسط ایشیا کو چھوڑ کر ہندوستان میں آئے تھے اور یہاں کے
اصل باشندوں سے ان کی جنگیں رہتی تھیں جو باشندے کہ اب تک بھی کہیں کہیں ہندوستان میں
موجود ہیں۔ اور پھر منو کے دھرم شاستر میں جو قوانین مقرر کئے گئے ہیں کہ اس طرح ہمیں رہنا
چاہئے اور ہمارے فلاں فلاں قوم سے یہ یہ حقوق ہونے چاہئیں صاف ظاہر کرتا ہے کہ اس وقت
تک ہندوؤں میں سوشل قانون نہ تھے جن کے بغیر کوئی فاتح طاقت یا حاکم قوم کبھی رہ ہی نہیں سکتی
اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آریہ ہندوؤں کا زمانہ یا وید کا زمانہ منو کے قریب قریب کا زمانہ ہی ہے
پس اس طرح بھی صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وید سب سے پہلے یا از لی کتاب نہیں ہے بلکہ کئی کتابوں
کے بعد کی ہے اور ایک محدود زمانہ رکھتی ہے پس مدعی کا یہ دعوی کہ یہ سب سے پہلی کتاب ہے اور
اس کے بعد الہام کی کوئی حاجت نہیں بالکل غلط ٹھہرتا ہے۔ پہلی کتاب تو اس لئے نہیں کہ اس
زمانے سے پہلے جبکہ وید کا دنیا میں نزول ہوا یا یہ کہو کہ وید لکھا گیا ہے کئی اور قومیں اور نسلیں بڑی
بڑی شان و شوکت کے ساتھ حکومت کر چکی ہیں۔ اور یہ ضروری ہے کہ وہ کسی مذہب کی پابند ہوں
کیونکہ ان کے لئے بھی پر میشر نے کوئی طریقہ تو ہدایت اور رہنمائی کا رکھا ہی ہو گا اور اگر ان کی
رہنمائی کے لئے کوئی کتاب یا صحیفہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل نہیں ہوا تھا تو اس طرح خدا سخت
ظالم ثابت ہوتا ہے کہ جس نے باوجود اس کے کہ ایک گروہ کو پیدا کیا زبان دی طاقت دی اور دنیا
پر اختیار دیا مگروہ راستہ جو اس کی طرف رہنمائی کرتا تھا ان کو نہ بتایا ۔ اس دنیاوی زندگی کے لئے جو
انوار العلوم جلد !
1
۴۴
محبت الهی
کہ چند روزہ ہے ہر طرح کے آسائش کے سامان ان کے لئے مہیا کئے گئے مگر اس دائمی زندگی کے
لئے اور اس دائمی عیش کیلئے جو کہ مرنے کے بعد انسان کو مل سکتا ہے کوئی طریقہ یا قاعدہ مقرر نہ کیا
گیا اور انسان کو وحشی جانور کی طرح زمین پر چھوڑ دیا کہ زمین میں پھرے اور سوائے کھانے پینے
کے اور کسی کام سے سرو کار نہ رکھے ۔ مگر چونکہ ہندوؤں کا یہ عقیدہ ہے کہ پر میشور ظالم نہیں اس
لئے یہ ماننا پڑے گا کہ ان لوگوں کے لئے بھی ہدایت کی کوئی راہ مقرر کی گئی تھی پس ہم یہی ثابت کرنا
چاہتے تھے اور جب یہ ثابت ہوا تو معلوم ہوا کہ دید سے پہلے بھی کوئی کتاب تھی جس سے دنیا کی
رہنمائی کی جاتی تھی۔ پس ہندوؤں کا یہ عقیدہ کہ پر میشور ایک ہی دفعہ بولا اور اس کی طرف سے
ایک ہی کتاب ہے یعنی دید خود ان کے اپنے عقیدہ کی رو سے باطل ٹھرتا ہے۔
پھر اگر یہ کہا جائے کہ پر میشور پہلے تو بولتا تھا لیکن دید چونکہ مکمل کتاب تھی اس نے اسے پھر
بولنا اور کسی کو اپنے کلام سے مستفیض کرنا مناسب نہ سمجھا کیونکہ خدا کوئی لغو بات تو کرتا ہی نہیں
پس جب ضرورت نہ رہی تو اس نے کلام کا سلسلہ بھی منقطع کر دیا ۔ مگر یہ بات بھی کچھ زیادہ وقعت
نہیں رکھتی کیونکہ ہم پہلے ثابت کر چکے ہیں کہ دید کی اصلاح کی ضرورت ہوئی اور اس لئے منو کا
دھرم شاستر بنایا گیا۔ اور بغرض محال ضرورت بھی نہ پڑی سی تو بھی تو ضروری نہیں کہ خدا تعالی
کلام نہ کرے اور چپ ہو کر بیٹھ جائے جب ایک وقت بولتا تھا تو اب کیوں میں بولتا۔ مانا کہ تعلیم
پوری ہو گئی مگر ایک عاشق راہ دن اسی فکر میں رہتا ہے کہ کسی طرح اپنے معشوق یا محبوب سے
کلام کرے اس کا بھی تو کچھ حق ہے کہ وہ اس تڑپ کو دور کرنے کا جو کہ اس کے دل میں بار بار پیدا
ہوتی ہے کوئی ذریعہ حاصل کرے پس اگر کچھ نہیں تو اس بے قرار کو ہی جو کہ پر میشور کے بدلہ اپنا
مال اسباب جان اور عزت و آبرو تک قربان کر کے جنگل به جنگل پھر رہا ہے اپنی آواز سنایا کرے تا
کہ اس کے دل کو تسلی ہو اور وہ اس محبت میں جو کہ خالص اس کے ساتھ رکھتا ہے اور بھی ترقی
کرے اور نہ صرف یہی بلکہ دوسرے لوگوں کی تسلی کا بھی باعث ہو کیونکہ جب لوگ دیکھیں گے
کہ خدا تعالیٰ ایک آدمی سے کلام کرتا ہے تو ان کے دل میں اس کی ہستی کا کامل یقین ہو جائے گا اور
وہ خود بھی کوشش کریں گے کہ ہم بھی اس آدمی کی طرح خدا تعالیٰ سے محبت کر کے یہ رتبہ حاصل
کریں پس یہ بات نہ صرف ایک بیقرار محبت کی تسلی کا باعث ہو گی بلکہ لوگوں کی ترقی ایمان اور خدا
تعالٰی سے محبت کرنے کی خواہش کا ذریعہ بنے گی جس سے کہ خدا تعالیٰ کی وہ غرض بھی پوری ہو
جائے گی جو کہ اس نے انسان کے پیدا کرنے میں رکھی تھی پس تعلیم کا پورا ہونا اس بات پر دلالت
انوار العلوم جلد |
لده
محبت الهی
نہیں کرتا کہ الہام و وحی کا سلسلہ بھی بند کیا جائے بیشک شریعت ختم سمجھی جائے گی لیکن خدا تعالیٰ
سے کلام کرنے کی خواہش جو کہ محبت کا لازمی نتیجہ ہے کبھی بھی رک نہیں سکتی کیونکہ محبت یعنی محبت
کرنے والا اس بات کو چاہتا ہے کہ جس سے میں محبت کرتا ہوں کسی طرح اس کا حال بھی مجھ کو
معلوم ہو کہ وہ مجھ کو چاہتا ہے یا نہیں اور اس بات کے دریافت کرنے کے لئے ہر طرح کی وہ کوشش
کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے مگر اہل ہنود کے مذہب میں کوئی ایسی بات نہیں رکھی گئی ہے جس سے
کہ محبت محبوب کی محبت کو دریافت کر سکے اور اس طرح گویا کہ کل عاشقوں کا خون کیا گیا ہے جو کہ
اپنی جانیں اس بات کے لئے قربان کر دیتے ہیں کہ کسی طرح محبوب ہم پر ایک نظر ڈالے اور جبکہ
ان کو تسلی ہی نہ ہوگی کہ پر میشور ہماری محبت کو جانتا ہے یا نہیں تو ان کے دل کس طرح قرار پائیں
گے اور وہ کوشش جو کہ خدا تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کے لئے کرتے ہیں کس طرح جاری رہ سکے
گی جبکہ ان کو معلوم بھی نہ ہو گا کہ ہماری کوشش کہاں تک بار آور ہوئی یا کس حد تک اس کے
کامیاب ہونے کی امید ہے اور اس صورت میں تھوڑی مدت کے بعد عاشقوں کے دل کھٹے ہو
جائیں گے اور طرح طرح کے خیالات اور وساوس میں پڑ جائیں گے یہاں تک کہ خود اس ہستی
سے ہی انکار کر بیٹھیں گے ۔ جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوؤں میں کثرت سے خدا کا انکار پایا جاتا ہے
جیسا کہ آریہ جینی ناستک است و غیرہ وغیرہ۔ یہاں آریہ کا لفظ پڑھ کرنا ظرین تعجب کریں گے کہ ان کا
نام دہریوں یا خدا کی ہستی کا انکار کرنے والوں کی فہرست میں کیوں لایا گیا ہے ۔ کیونکہ یہ خدا کا انکار
نہیں کرتے بلکہ اقرار کرتے ہیں مگر میں آگے چل کر انشاء اللہ آریوں کے بیان میں ثابت کروں گا
که آریه در حقیقت خدا ا کا ہی انکار انکار کرتے ہیں اور دہریت کے پھیل جانے ۔ نے کے علاوہ جو لوگ خدا خدا پر
ایمان بھی لاویں وہ بھی اس یقین اور معرفت کے ساتھ خدا کو کب مان سکتے ہیں جیسا کہ وہ جن کے
سامنے ہر وقت ایسے لوگ موجود ہیں جن سے کہ خدا ہم کلام ہوتا ہے کیونکہ شنیدہ کے بود مانند
دیده
ان کو کیا معلوم کہ کسی زمانہ میں کچھ رشی گزرے تھے اور ان سے کچھ کلام بھی کیا گیا ہے لیکن
اب وہ سلسلہ قطعاً بند کیا گیا ہے اور جو کہ اس بات پر کچھ بھی غور کریں گے ان کے دل میں فورا یہ ہے!
شک گزرے گا کہ کہیں یہ رشیوں کا ہونا اور ان سے خدا کا کلام کرنا ان قصوں میں سے تو نہیں جو کہ
بچوں کے کے بہلانے کے کے لئے لئے بنائے بنائے گئے گئے ہیں ہیں کیونکہ اگر اگر یہ یہی سچ ہو ہو تا تاکہ کہ خدا خدا کسی سے سے کلام کلام بھی بھی کرتا کرتاہے ہے تو
آج کل بھی کسی سے کرتا یا کم سے کم کسی تاریخی زمانہ میں اس کی شہادت پائی جاتی ۔ مگر ایسا نہیں اس یا
انوار العلوم جلد 1
محبت الهی
لئے ضرور اس میں کوئی راز ہے۔ اور ایسے شکوک کو رفع کرنے کے لئے اور دنیا پر اپنا نام ثابت
کرنے کے لئے پر میشور کو ضروری تھا کہ وہ کچھ بندوبست کرتا مگر افسوس کہ ہمیں کوئی ایسا ذریعہ
نہیں ملتا جس سے کہ ہم اس اعتراض کو مٹا سکیں اور اگر کوئی ہے اور اب بھی کوئی ایسا انسان دنیا میں
موجود ہے جس سے خدا کلام کرتا ہے تو امید ہے کہ کوئی ہندو مہاشہ ہمیں اس سے انٹروڈیوس
(Introduce) کرائیں گے اور دنیا پر ایک بڑا احسان کریں گے کہ آج تک مخالف جس بات کا
رونا رو رہے تھے اور بار بار اعتراض کرتے تھے کہ الہام الہی کا سلسلہ بند ہو گیا ہے وہ غلط ہے اور
ہندوؤں میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ رشیوں کی طرح خدا سے اس قسم کا تعلق رکھتے
ہیں۔ مگر یہ ثابت کرنا ایسا ہی محال ہے جیسا کہ یہ ثابت کرنا کہ تین ایک ہے اور ایک تین ۔ پس ہم
دوسری بات کو لیتے ہیں اور اس بات کو کہ آیا ہم نے ہندوؤں کا سلسلہ الہام سے منقطع ہونا ثابت کر
دیا ہے یا نہیں ناظرین کے انصاف پر ہی چھوڑتے ہیں اور وہ دوسری بات ان کا یہ عقیدہ ہے کہ بتوں
کی پرستش کے بغیر نجات کا ملنا محال ہے اس عقیدہ کے رد کے لئے ہم کو کچھ گہری تحقیقات کی
ضرورت نہیں۔ کیونکہ ہم پہلے اس بات کو ثابت کر چکے ہیں کہ کسی سوال کا آگے سے جواب ملنا ہی
اس بات کا کامل ثبوت ہوتا ہے کہ وہ چیز در حقیقت اس بات کے لائق ہے کہ ہماری بات کو پورا کر
سکے یا ہم کو تسلی ہی دے سکے مگر بتوں کے آگے سر جھکانا اس قدر فضول ہے کہ خواہ کتنا ہی چیخیں
چلا ئیں وہاں سے جواب باصواب ملنا تو الگ رہا انکار تک سے اطلاع نہیں دی جاتی۔ پھر ہم کس
طرح تسلیم کر لیں کہ وہ سنتے بھی ہیں۔ کیونکہ ایک چیز کا یا ایک جاندار کا بولنا اس بات پر دلالت کرتا
ہے کہ وہ سنتا بھی ہے مگر جب چیخنے پر بھی جواب نہ ملے تو فور اخیال اس طرف جاتا ہے کہ ضرور اس
جاندار کی یا تو زبان نہیں یا کان نہیں اور ان دونوں صورتوں میں بتوں کا ابطال ہوتا ہے اگر سنتے
نہیں تو انہوں نے ہمارے کام خاک کرتے ہیں۔ اور اگر بول نہیں سکتے اور خود اپنے لئے گویائی پیدا
نہیں کر کر سکتے سکتے تو تو ہمارے لئے کیا کر کر سکتے سکتے۔ ہیں۔ اور دوسرے غور کرنے سے سے۔ ثابت ہوتا۔ تا ہے کہ ہندوؤں
نے ان عجائبات قدرت کو جن کے سمجھنے سے ان کی عقل قاصر رہی خدایا اس کے نائب تصور کر لیا
ہے اور اسی طرح بڑی اور شاندار چیزوں کو بھی وہی درجہ عطا کیا ہے ۔ کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک دو
چیزوں کو انہوں نے خدا نہیں بنایا بلکہ لاکھوں چیزوں کو قابل پرستش ٹھرایا ہے یہاں تک کہ اندازہ
لگایا جاتا ہے کہ ہندوؤں کے تینتیس (۳۳) کرو ڑ دیوتا ہیں۔ اور یہ کامل ثبوت ہے ہمارے دعوئی کا
کہ در حقیقت جس بات کی بڑائی ان کے دل میں بیٹھ گئی اس کی یہ پرستش کرنے لگ گئے ۔ اور جو بڑا
انوار العلوم جلد 1
۴۷
محبت الهی
آدمی ان میں پیدا ہوا اس کی انہوں نے پوجا شروع کر دی یہاں تک کہ انہوں نے مسلمان فقیروں کو
بھی او تا رمان لیا ہے اور آج ہندوستان میں کئی سو سے زیادہ ایسی مسلمانوں کی قبریں ہوں گی جن کو
ہند و پوجتے ہیں۔ اور دیکھا جاتا ہے کہ درخت جب پرانا ہو جاتا ہے تو اس کی بھی یہ پرستش کرنے لگ
جاتے ہیں۔ خوبصورت پتھروں کی پوجا شروع کر دیتے ہیں اور ضعیف الاعتقادی میں یہاں تک بڑھ
گئے ہیں کہ عورت اور مرد کی شرم گاہوں تک کی پوجا کرتے ہیں۔
پس کیا یہ بات اس بات کے ثبوت کے لئے کافی نہیں کہ ہر ایک عجیب اور شاندار چیز کی یہ
پرستش کرنے لگ جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید اس میں خدا مل جائے اور جس کو اس بات پر
بھروسہ نہ ہو کہ خدا کس طریقہ سے ملتا ہے تو وہ اوروں کی ہدایت کا بیڑا کس طرح اٹھا سکتا ہے اور وہ
کس طرح کہہ سکتا کہ خدا اس طریقہ سے ملتا ہے اور اس طریقہ سے نہیں۔ قرآن شریف نے بت
پرستی کے ابطال میں ایک بہت عمدہ دلیل بیان کی ہے وہ اس طرح ہے کہ حضرت سلیمان نے جو کہ
بنی اسرائیل کے ایک بڑے بادشاہ گزرے ہیں اور اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ کی طرف سے نبی
ہونے کا درجہ بھی رکھتے ہیں ایک عورت کو جو کہ سبا کی شہزادی تھی اپنے پایہ تخت میں بلایا اور وہ
شہزادی سورج پرست تھی ( یہ پوجا ہندوؤں میں نہایت کثرت سے جاری ہے) اور انہوں نے اس کو
غلطی پر ثابت کرنے کے لئے ایک مکان بنایا اور اس میں ایسے شیشہ کا فرش کیا جو کہ نہایت صاف تھا
اور اس کے نیچے سے نہر گذاری جس سے کہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا یہاں نہریں جاری ہیں اور بیچ
میں کوئی روک حائل نہیں اور جب وہ شہزادی وہاں سے گزرنے لگی تو اس نے نہر سمجھ کر اپنے
پائنچے اٹھائے مگر حضرت سلیمان نے فرمایا کہ یہ شیشہ کا فرش ہے نہر نہیں جس پر اس نے اپنی غلطی کا
اقرار کیا کہ میں جو سورج کی پرستش کرتی تھی اس میں میری غلطی ہی تھی۔ سورج کے لئے روشنی
مہیا کرنے والی ایک اور ذات ہے جس نے خود سورج کو پیدا کیا اور اس میں روشنی پھیلانے کے
خواص بھی رکھے ۔ پس اسی طرح ہنوں میں یہ جس قدر بت پرستی پھیلی ہوئی ہے صرف کم توجہی کی وجہ
سے ہے اگر اس معاملہ میں یہ تدبیر کرتے اور پر میشور سے دعا کرتے تو ممکن تھا کہ ان کو ہدایت ہوتی
مگر انہوں نے اس معاملہ میں کچھ بھی توجہ نہ کی۔ حالانکہ اسی پر آئندہ زندگی کا مدار تھا اور موت کے
بعد کے زمانہ کا اس کے مطابق آغاز تھا۔ یعنی بھلے کاموں کی جزاء بھلی اور برے کاموں کی جزاء بری
ملنی تھی۔ اب ہم تناسخ کا مسئلہ لیتے ہیں کہ جس پر ہندوؤں کو بڑا فخر ہے اور جس پر کہ مدت سے
ہندوؤں اور دوسرے مذاہب میں مباحثات کا سلسلہ جاری ہے۔ تناسخ یہ ہے کہ جس طرح انسان کام
انوار العلوم جلد )
۴۸
محبت الهی
کرتا ہے اسی طرح کا اس کو بدلہ مل کر وہ دوسری دفعہ پھر پیدا ہوتا ہے اور اگر کسی نے کوئی برے کام
کئے ہوتے ہیں تو بیل گدھا کتا وغیرہ بہت سی مختلف شکلوں میں اس دنیا میں دوبارہ لوٹ آتا ہے اور
ایک مدت کے بعد جبکہ اس کے گناہوں کی پوری سزا مل چکتی ہے تو پھر اس کو بہشت میں داخل کیا
جاتا ہے۔ اب دیکھنے کی یہ بات ہے کہ جب انسان اس دنیا میں آتا ہے تو اس وقت گویا کہ وہ کچھ اچھے
کام کر کے اس کے بدلہ میں یہ انعام پاتا ہے اور اگر پھر وہ اچھے ہی کام کرے تو پھر اس کو دوبارہ دنیا
میں انسان کی شکل ہی میں آنا چاہئے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ایک زمانہ میں ہندوؤں میں ایک بہت بڑا عالم
و فاضل پیدا ہوتا ہے اور اس کے مرنے کے بعد ایک زمانہ گزر جاتا ہے مگر کوئی اس کا جوڑ پیدا نہیں
ہوتا۔ اگر تناسخ کا مسئلہ در حقیقت صحیح تھا تو ضروری تھا کہ ایک بڑا آدمی جو کہ اپنی ساری عمر میں ہمیشہ
اچھے کام ہی کرتا رہا پھر ایک عالی شان گھرانے میں پیدا ہو اور دنیا میں اپنے ظہور سے برکتیں پھیلائے
مگر مشاہدہ اس کے بر خلاف ظاہر کرتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ عقیدہ ہی غلط ہے ۔
اور اگر یہ کہا جائے کہ کوئی انسان برے اعمال کرنے کے بغیر رہ ہی نہیں سکتا تو یہ ماننا پڑے گا کہ
سناتن دھرم نجات کے بالکل بر خلاف ہے اور اس کے پیروان بے فائدہ نجات کی کوشش کرتے ہیں
حالانکہ متناسخ کی وجہ سے نجات کا دروازہ بالکل بند ہے اور اگر یہ بھی مان لیا جائے کہ تناسخ سے نجات
پر کوئی اثر نہیں پڑتا تو کم سے کم یہ مشکل تو حل نہیں ہوتی کہ کرشن علیہ السلام کی پیشگوئی ہے کہ آخر
زمانہ میں جب بدی بڑھ جا جائے گی گائے بکری کے برابر دودھ دے گی دس برس کی لڑکی بچہ جنے گی تو
-
اس وقت کلنک او تار جنم لیں گے اور وہ کل جگ کا زمانہ ہو گا۔ پس اس صورت سے لازمی تھا کہ
بجائے اس کے کہ دنیا میں انسانوں کی دن دگنی رات چوگنی ترقی ہوتی روز بروز آبادی گھٹتی جاتی
کیونکہ کل جگ کے زمانہ میں بدیوں کی کثرت کی وجہ سے انسان بہت کم پیدا ہوتے اور گھوڑے
کتے خچر بند را در ریچھ کی کوئی حد ہی نہ ہوتی۔ بلکہ بجائے اس کے کہ دنیا میں اس قدر ترقیاں ہوتیں
چاہئے تھا کہ انسان وحشیوں کی طرح ہو جاتے ۔ تمام ترقیاں رک جاتیں اور درندوں اور انسانوں
میں کوئی فرق نہ رہتا۔ پھر ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوؤں میں اس وقت کوئی سلطنت نہیں ہے حالانکہ بعض
نیکیوں کا بدلہ ہوتا تھا کہ ایک انسان با خدا راجہ یا مہاراجہ ہو جائے جیسا کہ بکرماجیت پر تھوی راج
وغیرہ پہلے زمانہ میں ہوئے اور یہ کہ اس کے ماتحت ماتحت ایک بڑا ملک ہو جس پر کہ وہ خود مختارانہ حکمراں
ہو ۔ مگر آج چونکہ ہندوؤں میں ایسا کوئی نہیں اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نیکیاں اور وہ خوبیاں جن
کا بدلہ انسان کو اس صورت میں ملتا ہے وہ اب رہی ہی نہیں اور دنیا سے ایسے عمدہ کام ہی اٹھ گئے
انوار العلوم جلد 1
۴۹
محبت الهی
ہیں جن سے کہ ایک انسان خود مختار راجہ بنتا تھا اور اس طرح ہم خیال کر سکتے ہیں کہ کچھ مدت کے
بعد یہ مذہب مر جائے بلکہ روحانی طور پر اب بھی مردہ ہی ہے کیونکہ اس وقت ان میں کوئی ایسا نیک
بخت نہیں ہے جس نے کہ نیک کام کرنے کے بعد راجہ مہاراجہ کا درجہ حاصل کیا ہو ۔ اور اگر یہ کہا
جائے کہ اس وقت بھی ہم میں راجہ مہاراجہ موجود ہیں تو یہ بے فائدہ کی بہٹ ہو گی۔ کیونکہ اس
وقت کے راجوں کی حالت تو اظہر من الشمس ہے پس معلوم ہوتا ہے کہ اس مذہب میں سے وہ
نیکیاں جن سے کہ با اختیار راجہ کی صورت میں انسان پیدا ہوتا ہے نہیں رہیں اور اس کا یہ جواب
دیا جا سکتا ہے کہ ایسا آدمی کسی اور مذہب میں پیدا ہو جاتا ہے مگر یہ گویا اپنے پیر پر آپ کلہاڑی مارنی
ہے کیونکہ اس صورت میں ماننا پڑے گا کہ دوسرے مذاہب بھی بچے ہیں۔
اس وقت ایک اور بہت زبردست دلیل ہمارے خیال میں آئی ہے جس سے کہ متناسخ کا ابطال
خوب اچھی طرح سے ہوتا ہے۔ ہنود کو بڑا فخر اس بات کا ہے کہ ہم قدیم سے ہیں اور ہم فلاں فلان
سورماؤں کی نسلوں سے ہیں اور دوسری تمام نسلیں پیچھے کی ہیں اور ہماری نسبت کم درجے کی ہیں مگر
تناسخ کو مانتے ہوئے یہ عقیدہ بالکل باطل ہو جاتا ہے کیونکہ تمام دنیا کی قوموں کی شناخت تمام نسلوں
کا امتیاز اور تمام ملکوں کے باشندوں کا فرق تناسخ کو ماننے کی صورت میں قطعا نہیں رہتا کیونکہ جو کوئی
اچھے کام کرے گا وہ اس مذہب میں آجائے گا اور جو کوئی برے کام کرے گارہ دوسرے مذاہب کے
حصہ میں آجائے گا پس کوئی بڑی بات نہیں کہ ایک شو در نیک کام کر کے برہمنوں کے زمرہ میں جا
ملے اور ایک برہمن برے کام کر کے عیسائی عیسائیوں میں جا پیدا ہو۔ اور ایک مسلمان اپنے اعمال کی وجہ
شودروں میں جنم لے پس یہ تمام زار ، پس یہ تمام ذات پات کے جھگڑے لغو اور بیہودہ ہو۔ جاتے ہیں جن پر کہ
ت
ہندو دھرم نے بڑا زور دیا ہے۔
اگر ایک شو در نیک کام کر کے اگلے جنم میں برہمن بن سکتا ہے تو اہے تو شو در اور برہمن میں کیا فرق
ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ جس شودر پر کوئی سختی روا رکھی جائے وہ اس وقت برہمنوں میں ملنے کا کام
کر رہا ہو اور جس برہمن کی ہندو دھرم کے رو سے رعایت کی جائے اس کے اعمال اس وقت ایسے
ہوں جیسے کہ شودروں کے۔ پس کیا اس شو د ر پر سختی کرنی اور اس برہمن کی رعایت کرنی جن کے
اعمال مذکورہ بالا طریق پر ہوں ظلم نہیں ہو گا۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ دوسرے لوگ نیک اعمال ہی
نہیں کرتے تو اس صورت میں بھی بہت مشکل پیش آتی ہے کیونکہ پھر تو گویا کہ پر میشور نے ہندو
دھرم کے تباہ کرنے کی نیت کی ہے کیونکہ دوسروں نے تو نیک اعمال کرنے ہی نہ ہوئے اور ہندو
انوار العلوم جلد 1
محبت الهی
دھرم نے بڑھنا ہی نہ ہوا اور دوسرے لوگ نیک اعمال کریں گے تبھی تو وہ تناسخ کے ذریعہ ہندو
دھرم میں جنم لیں گے مگر جب وہ نیک اعمال کریں گے ہی نہیں تو ہندو دھرم بڑھے گا کیونکر اورجب
بڑھے گا نہیں تو کم ضرور ہو گا کیونکہ برے اعمال تو ہندوؤں نے ضرور کرنے ہوئے اور اس طرح وہ
دوسرے مذاہب میں جا کر جنم لیں گے ۔ اور ہندو دھرم روز بروز گھٹتا ہی جاوے گا اور پھر ایک اور
مشکل پیش آدے گی کہ گائے جو کہ ان کے نزدیک ایک بڑا متبرک جانور ہے اس کی جون میں
دوسرے مذہب والے جنم لیتے رہیں گے غرضکہ اس طرح پر لازم تھا کہ ہندو مذہب دو چار صدیوں
میں ہی تباہ ہو جاتا مگر چونکہ اب تک تباہ نہیں ہوا اس لئے معلوم ہوا کہ یہ بات غلط ہے کہ دوسرے
مذاہب والے نیک اعمال نہیں کرتے بلکہ ثابت ہوا کہ وہ نیک اعمال کرتے ہیں اور اس کے بدلے
ہندوؤں میں جنم لیتے ہیں اور اس صورت میں وہ ذاتوں کے تمام قوانین جو کہ ہندوؤں میں ایک
سخت حکم کے طور پر سمجھے جاتے ہیں فضول ٹھرتے ہیں جیسا کہ ہم پیچھے ثابت کر آئے ہیں اور جب
ایک مذہب کی وہ بات جو کہ بڑے ستونوں میں سے ہو رد کی جائے تو باقی کی نسبت ہم کیا امید کر سکتے
ہیں اور یہاں تو صرف ایک ہی نہیں بلکہ کئی اور باتیں ہم غلط ثابت کر چکے ہیں۔
اب ہم دیکھتے ہیں کہ نتائج سے عملی طور سے فائدہ کیا مرتب ہوتا ہے۔ اگر تناسخ سے یہ فائدہ
خیال کیا جاتا ہے کہ انسان اپنے گناہوں کی سزا بھگت کر پاک ہو جائے تو یہ صورت تو نا ممکن ہے
کیونکہ ہر ایک گناہ کے بدلے ایک جون بھگتنی پڑتی ہے اور پھر ہر ایک جون میں گناہ لازم ہوئے تو
اس طرح کبھی انسان جونوں کے پھندے سے بچ نہیں سکتا۔ پس ہم نہیں سمجھ سکتے کہ اس جونوں میں
بدلنے کے کام سے پر میشور نے کیا فائدہ سوچا ہے ۔ جہاں تک ہم سوچتے ہیں تناسخ کی وجہ سے نجات
ایک دم کے لئے بھی حرام ہے۔ پس پر کاش کا عقیدہ رکھنا یا سرگ پر ایمان لانا بالکل غلط اور بے بنیاد
ہے ۔ کیونکہ جب نجات ممکن ہی نہیں تو بہشت یا جنت بھی ساتھ ہی نا ممکن ٹھرے۔ میرے وہم میں
بھی نہیں آسکتا کہ اس عقیدہ پر ایمان لاکر پھر کوئی شخص نجات کا قائل ہو سکے ۔ اگر اس عقیدہ کو
مانیں تو پر میشور کا نعوذ باللہ فریبی ہونا ثابت ہوتا ہے اور اگر اس عقیدہ کا انکار کریں تو پھر مذہب ہنود
کا نہا
کا سچا ہونا ثابت
نہیں ہو سکتا۔ پس اب اس صورت میں جو کہ کچھ سناتن دھرمی صاحبان اپنے پر گوارا
کرلیں وہی ہم کو بھی منظور ہو گایا تو کہہ دیں کہ بیشک انسان کو خدا نے ایک خیالی جنت کی طرف بلایا
ہے حالانکہ بہشت صرف ایک ڈھکو سلا ہے ۔ یا اقرار کریں کہ ہمارا مذہب جھوٹا ہے۔ اگر ہماری
رائے پوچھیں تو ہم دوسری بات کو ترجیح دیں گے کہ اصل میں تو یہ مذہب کسی وقت کسی اور
انوار العلوم جلد 1
۵۱
محبت ابھی
صورت میں خدا کی طرف سے ہی تھا مگر بعض نا خدا ترسوں نے دنیا کے گمراہ کرنے کے لئے اس میں
بہت کچھ ملا دیا جس سے کہ اس مذہب کی صورت مسخ ہو کر اور کی اور ہی بن گئی پس اس صورت
میں جو الزام خدا پر وارد ہوتا ہے وہ بندوں پر لگ جائے گا اور اس میں چنداں کوئی حرج بھی نہیں
کیونکہ ہر وقت اور ہر زمانہ میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہی رہتے ہیں جن کو صرف جھوٹ اور فریب
سے ہی دلچسپی ہوتی ہے اور ان کا خیال ہر وقت سچائی کو مٹانے کے درپے ہوتا ہے۔
اب ایک اور مختصر اعتراض ہم اس عقیدہ پر کرتے ہیں کہ کم سے کم پر میشور کو لازم تھا کہ ان
غریب جو نیں بھگتنے والوں کو اس بات کی اطلاع کر دیا کرتا کہ فلاں گناہ اور فلاں قصور کے بدلے
میں تم کو یہ سزادی جاتی ہے جس سے کہ اس انسان کو اتنا فائدہ تو ضرور ہو تا کہ وہ آئندہ اس گناہ
سے تو بچتا اور جب گناہ کا پتہ ہی ایک آدمی کو نہ دیا جائے گا تو وہ اس سے بچنے کی کمیا خاک کوشش
کرے گا۔ بلکہ بے خبری کی وجہ سے پھر گناہوں میں پھنس کر گناہوں کا ایک اور تو مار اکٹھا کر لے گا
جس کی وجہ سے وہ کبھی جونوں کے چکر سے نجات حاصل کر ہی نہیں سکتا۔ پس یہ کیا انصاف اور کس
قسم کا عدل ہے کہ بلا گناہ اور بغیر بتائے جرم کے ایک شخص کو سزادی جاتی ہے حالانکہ یہی لوگ جو
اس عقیدہ پر ایمان لاتے ہیں اگر کہیں کوئی برٹش مجسٹریٹ غلطی سے کسی مجرم کو بلا بتائے گناہ کے سزا
دیتا ہے تو اس قدر واویلا کرتے ہیں کہ جس کی کوئی حد نہیں رہتی ایک طرف تو اخباروں والے وہ
شور مچاتے ہیں کہ ان کے آرٹیکل پڑھتے پڑھتے لوگ تھک جاتے ہیں دوسری طرف وکیل اور
بیرسٹر جلسوں پر جلسے کر کے پبلک کو جگاتے ہیں کہ دیکھو اس قدر ظلم ہم پر ہو رہا ہے حالانکہ وہ بات
کچھ بھی نہیں ہوتی پھر اسی پر بس نہیں بلکہ بڑے بڑے لیکچرار ملک کا دورہ کرتے ہیں اور دھواں
دھار تقریروں سے ایک تنکے کا پہاڑ بنا کر دکھاتے ہیں اور سامعین سے انصاف چاہتے ہیں کہ کیا اب
کوئی ظلم کی حد رہ گئی ہے۔ مگر یہ لوگ اتنا نہیں سمجھتے کہ یہ تو بات ہی کچھ نہیں ہمارا پر میشور بھی اسی
طرح کرتا ہے کہ گناہ تو بتا تا ہی نہیں اور جھٹ ایک شخص کو پکڑ کر کتا بنا دیتا ہے تو دوسرے کو بندر۔
اگر ان کی فطرت سے یہ بات باہر ہے کہ بغیر خطا کے بتائے کے سزادی جائے اور یا اس کو گناہ سمجھتے
ہیں تو سب سے پہلے تو انہیں پر میشور کے مقابلہ میں اجیٹیشن (Agitation) کرنا چاہئے تھا اور
جوش کی نمائش کرنی چاہئے تھی کیونکہ جب وہ ذراسی سزا برداشت نہیں کر سکتے تو بڑی سزا کس طرح
برداشت کریں گے۔
اب میں اس مسئلہ کو ختم کرتا ہوں اور ناظرین کو یہ بتائے دیتا ہوں کہ اگر چہ میں نے اتمام حجت
انوار العلوم جلد 1
۵۲
محبت الهی
کے لئے یہ جواب لکھ دیتے ہیں مگر اصل میں ان کی کوئی اتنی بڑی ضرورت بھی نہ تھی کیونکہ اہل
ہنود کے پاس تناسخ کی کوئی دلیل نہیں ہے اور پر میشور نے بتایا نہیں کہ فلاں فلاں گناہ کے بدلے
فلاں جون بھگتنی پڑے گی۔ ان کے نبیوں نے بھی ظاہر نہیں کیا کہ ہم پہلے فلاں جون میں تھے اور اب
فلاں جو نہیں بھگتیں گے پھر عقل سلیم باور نہیں کرتی۔ اب ان کا صرف دعوی ہی دعوئی رہ جاتا ہے
کہ انسان تناسخ کے پھیر میں آکر جو نہیں بھگتے گا۔ ہم کہتے ہیں کہ نہیں بھگتے گا ان کے پاس دلیل کیا ہے
اگر انکا دعوی یہ ہے کہ ایسا ہو گا تو ہمارا دعوی ہے کہ نہیں ہو گا۔ اگر ان کے پاس دلیل کوئی نہیں تو
ہمارے پاس نہ ہونے کی دلیلیں ہیں۔ جیسا کہ ہم اوپر بیان کر آئے ہیں۔ ہم نے اس مضمون میں بڑی
بڑی باتیں غلط ثابت کر کے دکھائی ہیں اور اب صاف ظاہر ہے کہ ہندوؤں کا خدا تو اس قابل نہیں
کہ ہم اس سے محبت کر سکیں کیونکہ نہ ہماری پکار کا جواب دیتا ہے نہ ہم پر رحم کرتا ہے اور باوجود
اس سے محبت کرنے کے وہ الٹا ہم کو تناسخ کے لایعنی پھیر میں ڈالتا ہے۔
اب ہم آریہ مت کو لیتے ہیں۔ یہ ایک نیا فرقہ ہنور میں نکلا ہے مگر اپنا بہت سا پہلو بدل کر دنیا کے
سامنے پیش ہوا ہے اس فرقے پر نظر ڈالنے سے پہلے ہم اتنا کہہ دینا چاہتے ہیں کہ ہم اس کے متعلق
کچھ لکھنا نہیں چاہتے تھے کیونکہ اس فرقے کے بانی اور اس کے چیلوں نے جو نمونہ دنیا کو دکھایا ہے
وہ سخت ہی قابل مذمت ہے اس فرقے کا ظہور چالیس پچاس برس کے اندر کا ہی ہے اور اس قلیل
عرصہ میں بھی اس کے پیروان نے جس قدر لوگوں کا دل دکھایا ہے اس کے بیان کرنے کی کوئی
حاجت نہیں یہ جب بات شروع کرتے ہیں تو پہلے اس کو گالیوں سے مزین کر لیتے ہیں۔ لڑائی جھگڑا
اور فساد ان کے وعظوں میں اکثر ہوتا ہے کوئی بزرگ دنیا میں نہیں گذرا ہو گا کہ جس کی توہین نہ کی
ہو ۔ آدم کو گالیاں حضرت ابراہیم کو تیرے ، موسی کی توہین عیسی کی مذمت اور سب سے بڑھ
کر یہ کہ ہمارے نبی کریم ا کہ جن کے اخلاق کا نمونہ کسی نے دکھایا نہ دکھا سکتا ہے ان سے
دشمنی کرنا ان کے نزدیک عین ثواب کا کام ہے اور نیکی کا جزو اعظم ہے اور پھر یہی نہیں بارا نانک
صاحب کہ جن کو تمام مذاہب والے نیک کہتے ہیں اور ان کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں ان کی
نسبت بھی سخت دست الفاظ یہ لوگ زبان پر لاتے ہیں مگر اس بات کے جواب میں یہ لوگ تہذیب
کو بالائے طاق رکھ کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنے مخالفین کو گالیاں کیوں نہ دیں جبکہ ہمارا ایمان ہے
ہندو لوگ بھی اس بات کے قائل نہیں کہ ان میں بھی کوئی اور داخل ہو سکتا ہے بلکہ ان کے خیال میں بھی یہودیوں کی طرح نجات اور
الوں پر بلکہ اور قوموں پر حرام ہے اور اگر ان میں کوئی داخل ہونا بھی چاہے تو بھی نا ممکن ہے اور قطعی طور تے نجات کا دروازہ اس
مذہب والوں پر ہا
کے لئے بند بنا ہے۔
انوار العلوم جلد 1
۵۳
محبت امی
F
۴
کہ وہ ایسے ہی ہیں مگر اس بات کا معلوم نہیں کیا جواب دیں گے کہ کرشن اور رام چندر جی بیچاروں
نے کیا قصور کیا تھا کہ یہ لگے ان کو بھی برا بھلا کہنے اور اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو گالیاں
دینے سے کام ہے خواہ کوئی سامنے ہو و - - ج جب دیکھا کہ فلاں بزرگ کی بات ہمارے خیال کے برخلاف
ہے تو پیٹ بھر کے گالیاں سنا دیں اور دوسرے لوگ تو خیر مخالف ہی تھے اپنے باپ دادوں کو بھی خالی
نہیں چھوڑا جن کی بہت سی باتوں پر یہ اب بھی عمل کرتے ہیں اور ان کی بیویاں تو تما ان کی بیویاں تو تمام کمال انہیں
رسومات کی پابند ہیں جو پرانے زمانے سے چلی آتی ہیں۔ پھر جبکہ گھر میں زور نہیں چلتا تو باہر دنیا پر
کس طرح چل سکتا ہے ۔ یہی باتیں تھیں کہ جن کی وجہ سے ہم نے خیال کیا کہ ایسے لوگوں سے کلام
کرنا اور ان کی نسبت کچھ لکھنا گویا ان کو عزت دیتا ہے اور اپنے بزرگوں کی نسبت گالیاں سننا ہے مگر
اس لئے کچھ لکھنا ضروری سمجھا کہ ان کا فتنہ روز بروز بڑھتا ہی جاتا ہے اور جیسا کہ چراغ بجھنے کے
وقت ایک تیز روشنی دیگر گل ہو جاتا ہے۔ یا ایک مرنے والا انسان مرتے وقت با وجود سخت بیمار
ہونے کے کچھ دیر کے لئے بالکل تندرست ہو جاتا ہے اور اس میں غیر معمولی قوت اور طاقت پیدا
ہو جاتی ہے اور نادان آدمی سمجھتے ہیں کہ اب یہ اچھا ہو گیا حالانکہ حکیم کی نظر میں یہ اس کی موت کی
نشانی ہوتی ہے۔ اسی طرح یہ لوگ جبکہ ویدک مذہب کی زیست کے دن ختم ہو گئے تو آریہ مت کی
شکل میں ایک دفعہ چمکے ہیں ۔ یا ایک انسان کو مرتے وقت جو افاقہ ہو جاتا ہے اس کی طرح ہنوں میں
بھی افاقہ الموت کی طرح یہ لوگ پیدا ہو گئے ۔ اور نادان لوگ ان کی تیزی اور طراری سے خائف
ہو گئے ہیں کہ کیا در حقیقت ان میں کوئی روحانیت ہے جس کی وجہ سے ان میں اس قدر جوش و
خروش ہے۔ مگر یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ یہ ٹمٹماتا ہوا چراغ یا مرتا ہوا انسان ہے کہ جو جلد ہی اس دنیا
سے نابود ہو جائے گا ان کی حالت ظاہر کرتی ہے کہ جلدی ہی کچھ تو ان میں سے دہریہ ہو جائیں گے
اور کچھ مسلمان ۔ انہوں نے اپنے پرانے مذہب کو چھوڑ کر گویا کہ ایک قدم ترقی کی طرف بڑھایا ہے
مگر اس قدم بڑھانے میں کچھ ایسی غلطی کی ہے اور وہ ٹھو کر کھائی ہے کہ کہیں کے کہیں جا پڑے ہیں۔
اس فرقہ نے ہنوں میں ایک بڑی اصلاح کی ہے کہ بت پرستی کو ترک کر دیا ہے مگر ساتھ ہی ایک ایسی
خوفناک غلطی کر بیٹھے ہیں کہ اس پر غور کرنے سے بدن کانپ اٹھتا ہے یعنی ان کا عقیدہ ہے کہ روح
اور مادہ ایسے ہی ازلی ہیں جیسے کہ خدا اور یہ مخلوقات نہیں بلکہ خود بخود ہیں۔ اس پر بڑا اعترا ا پر بڑا اعتراض ہوتا
ہے کہ پھر خدا خدا کیوں ہے۔ روح اور مادہ تو پہلے سے موجود ہیں تو پھر خدا کی ضرورت کیا رہی اور
خدا سے ہمارے تعلقات کیونکر رہ سکتے ہیں وہ محبت کا تعلق جو کہ انسان کو خدا سے ہے وہ تو اسی