محبتِ الہٰی

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 4

انوار العلوم جلد 1
۵۴
محبت الهی
صورت میں ہے جبکہ انسان اس کی مخلوق ہے اور جبکہ وہ خدا کے بے پایاں رحم اپنے پر دیکھتا ہے مگر
جبکہ رحم تو خدا نہیں کر سکتا کیونکہ جونوں کے چکر سے انسان کو وہ چھوڑ ہی نہیں سکتا۔ اور خالقیت کا
بھی کوئی تعلق نہیں تو پھر انسان اس سے محبت کیونکر کر سکتا ہے اور جبکہ خدا سے محبت کرنے کا کوئی
مادہ موجود نہیں تو یہ محبت کہاں سے آگئی اور انسانی دل میں محبت کرنے کا پر میشور کو خیال کیونکر آیا
جبکہ وہ جانتا تھا کہ انسان کی محبت مجھ سے ہونا نا ممکن ہے اور پھر یہ کہ انسان کے پیدا کرنے کی غرض
کیا تھی ؟ اس کی صفات تو اس بات کی مقتضی ہے ہی نہیں کیونکہ نہ وہ رحمان ہے کہ اس کی صفت
رحمانی چاہتی تھی کہ کوئی مخلوق ہو اور میں اس پر اس کے کسی کام کے لئے احسان کروں اور نہ وہ
رحیم ہے۔ کیونکہ جب وہ جونوں کے چکر میں انسان کو سرگردان کرتا ہے اور اتفاقا انسان کبھی
گناہوں سے پاک ہو کر (اگر چہ یہ نا ممکن ہے جیسا کہ ہم پہلے ثابت کر چکے ہیں) پر کاش کی سیر کا مستحق
ہوتا ہے یا دوسرے الفاظ میں نجات کے قابل ہو جاتا ہے تو پر میشور آریوں کے خیال کے مطابق
ایک گناہ اس کا رکھ چھوڑتا ہے تاکہ یہ میرے پھندے میں سے نکل نہ جائے اور اس بات کا ہونا
ایک رحیم انسان سے بھی بعید ہے۔ چہ جائیکہ رحیم خدا ایسا کرے پس معلوم ہوا کہ خدار حیم بھی
نہیں اور دوسرے یہ بھی نہیں کہ اس کی صفت خالقی اس کو انسان کے پیدا کرنے پر مجبور کرے اس
موقعہ پر مخالف یہ کہہ سکتا ہے کہ اس کی جوڑنے جاڑنے والی طاقت اس کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ
ایسی مخلوق پیدا کرے اول تو وہ خود ہی شرمندہ ہو گا بشرطیکہ کچھ بھی حیا رکھتا ہو کیونکہ خدا تعالیٰ سے
یہ بہت ہی بعید ہے کہ صرف جوڑنے جاڑنے کی طاقت رکھتا ہو اور اس کے علاوہ بالکل ناطاقت اور
بے اختیار ہو اور دوسرے یہ بات نہ صرف سائنس دان یا علم طبعی کے جاننے والے ہی مانتے ہیں
کہ ہر ایک چیز میں ایک کشش اتصال ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ دوسرے حصے یا دوسری چیز کو
کھینچتی ہے۔ بلکہ خود آر آریہ صاحبان بھی اس کے قائل ہیں اور اس پر یقین رکھتے ہیں۔ پس اس طرح
اس جوڑنے کی طاقت کا بھی ابطال ہو جاتا ہے۔ کیونکہ جب مادہ میں خود ہی جڑنے کا مادہ تھا تو خدا کو یا
پر میشور کو بیچ میں دخل دینے کی کیا حاجت ہوئی ۔ مادہ نے تو خود بخود جڑنا ہی تھا اور مختلف صورتیں
اختیار کرنی ہی تھیں پھر پر میشور کا کیا تعلق اور پھر مادہ ازل سے موجود تھا اور خدا نے اس کو نہیں بنایا
تھا تو اس میں ایک طاقت اقت تھی جس کی ی وجہ وجہ سے وہ اپنے آپ پر قائم تھا اور خدا اتعالیٰ تعالیٰ کے کے اس اس پر قبضہ
کرنے کے وقت ایک جنگ کی ضرورت تھی۔ کیونکہ جبکہ ایک طاقت را والی چیز دوسری پر قبضہ کرنا
چاہتی ہے تو بغیر مزاحمت یا جھگڑے کے نہیں کر سکتی جیسا کہ ایک قومی آدمی پر جب بیماری کا حملہ ہوتا

انوار العلوم جلدا
۵۵
محبت الهی
ہے تو اس کی طاقت اور بیماری میں ایک سخت جنگ ہوتی ہے اور اس کے بعد جس کا غلبہ ہوتا ہے
و ہی انسانی مزاج پر حاوی ہو جاتی ہے۔ پس اسی طرح خدا اور مادہ میں ایک جنگ ہونی چاہئے تھی اب
اگر یہ جنگ نہیں ہوئی تو مادہ اور روح ازلی نہیں ہو سکتے۔ اور اگر ہوئی ہے تو علاوہ اس کے کہ خدا کی
طاقتوں اور صفتوں پر ایک سخت دھبہ آتا ہے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک معین وقت ہے۔
کیونکہ جنگ کا ہونا اور پھر ایک کا دوسرے پر غلبہ پانا بھی ایک وقت چاہتا ہے۔ اور اس کے بعد
پر میشور کا جوڑنے جاڑنے کا کام کرنا ایک وقت محدود ہو جاتا ہے جو کہ خود آریہ کے عقیدہ کے
بر خلاف ہے اور در حقیقت بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ دہریت کا پیش خیمہ کھڑا کیا ہے ورنہ آریہ
مت کوئی مذہب نہیں کیونکہ جب خدا بھی ازلی ہوا۔ پھر روح بھی ازلی ہوئی اور مادہ بھی ازلی ہوا۔
اور ان میں اتصال کی طاقت بھی ہے تو باقی خدا کا کام کیا رہ گیا۔ اور یہ اس بات کی پکی دلیل ہے کہ
آریوں نے اپنے پرانے مذہب کو تباہ کرنے کے لئے ایک قدم ترقی کی ہے اور انہوں نے خیال کیا کہ
اگر شروع میں ہی دہریت ظاہر کی تو ہندو پیچھے پڑ جائیں گے اور بنا بنایا کام بگڑ جائے گا پس اس
صورت سے قدم بڑھانے چاہئیں کہ ہندوؤں کو خبر نہ ہو اور کام بھی ہو جائے اور اس بات کے
ثابت کرنے کے لئے مجھے کوئی بڑی دلیل دینے کی ضرورت نہیں بلکہ خود یہ مسئلہ بھی میرے دعوی
کی تائید کرتا ہے کہ خدا مادہ اور روح تینوں ازلی ہیں اب خدا کا کام تو صرف اتارہ گیا کہ ان کو جوڑ
دے مگر ساتھ ہی پھر ان میں بھی جڑنے کی طاقت ہے اب صرف ان کو ایک قدم اور چلنا ہو گا اور پھر
یہ دہریوں میں جائیں گے ۔ وہ یہ کہ خدا نے جو ڑا بھی نہیں بلکہ خود بخود یہ چیزیں جڑ گئیں کیونکہ ان
میں قوت اتصال خود ہی تھی۔ اور اب بھی یہ کوئی مذہب نہیں رکھتے بلکہ صرف قومیت کے لئے
انہوں نے ایک مذہب بنا رکھا ہے۔ ورنہ ان کے خیالوں میں جو کچھ ہے وہ صرف یہ چند روزہ دنیاوی
ترقی ہے اور اس کے بعد ان کا کوئی عقیدہ نہیں کہ کوئی دوزخ یا بهشت ہے دوزخ تو انہوں نے تاریخ
کے پھیر کا نام رکھا ہے اور بہشت وہ جب اس پھیر سے نجات ملے مگر خود ان کا ایک عقیدہ ہی تناسخ
کا رد کرتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا تناسخ اور پر کاش کا عقیدہ صرف زبانی باتیں ہیں ورنہ
دل سے یہ اس بات کے قائل نہیں وہ عقیدہ یہ ہے کہ فلاں فلاں رات کو عورت سے صحبت کرنے
سے لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں اور فلاں فلاں میں لڑکے ۔ اول تو یہ عقیدہ بذات خود غلط اور عقل سے بعید
یہ قوم نجات کی سخت و به سخت دشمن ہے کیونکہ تناسخ سے تناسخ سے نجات ملنی ممکن ہی نہیں جب ہر ایک کے میں جب ہر ایک گناہ کے بدلے میں ایک جون ضرور بھگتنی پڑے گی تو
نجات کیسی اور پھر نجات کے معنی میں کامل مخلصی مگر ان کے ہاں کامل مخلصی ہے ہی نہیں بلکہ خدا ایک گناہ رکھ ہی لیتا ہے تاکہ پھر انسان کو تاریخ
کے پھیر میں ڈالدے۔

انوار العلوم جلدا
۵۶
محبت الهی
ہے کیونکہ اگر یہ سچ ہو تا تو کم سے کم آریوں کے ہاں لڑکوں کی وہ کثرت ہوتی کہ دنیا دنگ رہ جاتی مگر
ہم ایسا نہیں دیکھتے ہیں بلکہ خود پنڈت لیکھرام کے ہاں جو کہ ان کا ایک گرو گھنٹال گذرا ہے کوئی اولاد
نہیں ہوئی اور اس وقت ان کے کئی بڑے بڑے لیڈروں کے ہاں نرینہ اولاد نہیں غرض کہ یہ
عقیدہ عملی طور سے بالکل غلط ثابت ہوا ہے اور پھر ایک اور بات اس کو غلط ثابت کرتی ہے اور اس
کے بیان کرنے سے پہلے ہم کو افسوس سے یہ کہنا پڑے گا کہ دروغ گو را حافظه نباشد
اور وہ یہ ہے کہ جب پنڈت دیا نند نے جو کہ ان کے مذہب کا بانی ہے تاریخیں مقرر کر دی ہیں
کہ فلاں میں لڑکے اور فلاں میں لڑکیاں پیدا ہوں گی تو پھر اس بات کے کہنے کی کیا ضرورت پیش آئی
کہ نیوگ میں گیارہ لڑکے ہی شمار ہوں گے اور لڑکیاں اس شمار میں نہیں ہوں گی جبکہ لڑکے پیدا کرنا
اپنے اختیار میں ہے تو پھر لڑکیوں کا کیا ذکر ۔ وہ مرد جس کے اولاد نہیں ہوتی وہ خود دیکھ لے گا کہ فلاں
رات لڑکا پیدا کرنے کی ہے وہ اسی دن نیوگی خاوند کو بلائے گا اصلی بات وہی ہے جو کہ میں پہلے لکھ
آیا ہوں کہ پنڈت دیانند کو وہ قاعدہ بھول گیا جو کہ وہ لڑکے اور لڑکیاں پیدا کرنے کی نسبت باندھ
آئے تھے اور نیوگ کا ذکر کرتے ہوئے انہیں فکر ہوئی کہ اگر لڑکیاں ہی پیدا ہوں تو پھر کیا ہو گا خاوند
کی سب محنت رائیگاں ہوئی اور بیوی بھی ہاتھ سے جائے گی اس لئے انہوں نے قاعدہ بنایا کہ شرط یہ
ہے کہ نیوگی اولاد نرینہ ہو مگر اس طرح خود انہوں نے اس قاعدہ کو توڑ دیا جو کہ اولاد حاصل کرنے
کے لئے باندھا تھا مگر اس وقت ہمار ا مدعا اور تھا یہ قاعدہ بذات خود تو غلط ثابت ہو ہی گیا ہے اس لئے
ہم اصل بات کی طرف لوٹتے ہیں اور وہ یہ کہ آریوں کا عقیدہ ایسا ہے کہ لڑکے اور لڑکیاں پیدا کرنا
اپنا اختیار ہے پس جبکہ ایسا ہے تو تناسخ غلط ٹھہرتا ہے کیونکہ ایک انسان جس نے پچھلے جنم میں ایسے
کام کئے تھے کہ جن کی وجہ سے اس کے لڑکے نہیں ہوئے تھے وہ اس قاعدہ پر چل کر نرینہ اولاد
حاصل کر سکتا ہے پس اس سے ناسخ باطل ہو جاتا ہے تناسخ تو تب صحیح تھا کہ انسان لڑکے لڑکیاں خود نہ
پیدا کر سکے اور جیسے عمل کئے ہیں ویسی سزا یا بدلہ پائے مگر اس صورت میں بدلہ نہیں رہتا بلکہ انسان
کا اپنا اختیار ہو جاتا ہے اور اس طرح تناسخ رد ہو جاتا ہے پھر ہم دیکھتے ہیں کہ ایک غریب آدمی کے
لڑکے ہونے تھے اور ایک امیر کے لڑکیاں اور یہ اس لئے کہ انہوں نے پچھلے جنم اس کے مطابق کام
کئے تھے مگر امیر تو دیا نند کے قواعد کے مطابق لڑکے حاصل کرتا ہے اور غریب کے لڑکیاں پیدا ہوتی
حالانکہ وہ لڑکے تو بوجہ اس غریب کے پچھلے جنم کے کاموں کے اس کے ہاں پیدا ہونے تھے اور
خود وہ لڑکے جو کہ امیر کے ہاں جا کر پیدا ہو گئے ان کے اعمال تو ایسے تھے کہ وہ اس غریب کے ہاں پیدا
ہیں حالا

انوار العلوم جلد 1
۵۷
محبت الهی
ہو کر فاقوں سے عمر گزارتے انہوں نے اعمال ہی ایسے کئے تھے کہ ان کو یہ سزادی جاتی ہے اب جو
وہ امیر کے گھر پیدا ہو گئے تو کس کام کے بدلہ میں ہوئے جبکہ مسئلہ تناسخ مجبور کر رہا ہے کہ وہ ایک
غریب کے ہاں پیدا ہوں۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس عقیدہ سے جو کہ خود آریون کا عقیدہ ہے ناسخ کی
جڑ کٹ جاتی ہے یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ لڑکے لڑکیاں اعمال کے مطابق ہیں اپنے اختیار میں نہیں یا
تناسخ کے عقیدہ کو باطل قرار دیا جائے گا اور ان دونوں صورتوں میں آریہ مت کا ابطال ہوتا ہے یہ
دلیل ایسی قاطع ہے کہ ضد اور ہٹ سے اگر کام نہ لیا جائے تو آریوں پر ایک بڑا سخت حربہ ہے ہاں
اگر آریہ صاحبان اپنی جبلی عادت کو کام میں لا کر پھر بھی گالیوں پر اتر آئیں اور ہماری اس دلیل کو
غور سے نہ دیکھیں نہ سمجھیں تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہم مسلمانوں کی طرف سے کافی دلائل
اس بات کے ثبوت کے لئے دیئے گئے ہیں کہ آریہ مت کو قبول کر کے ایسے پر میشور سے معاملہ
نہیں پڑتا جس سے کہ محبت کی جا سکے بلکہ سراسر اس کے برخلاف ہے میں انتظار کرتا ہوں کہ اس
اعتراض کے ہوتے ہوئے آریہ صاحبان تناسخ کی سچائی کی کیا دلیل دیتے ہیں اگر چہ یہ لازمی امر ہے
کہ وہ کوئی جواب گھر تو ضرور لیں گے اور اس شد ومد سے اس کو بیان کریں گے گویا سچائی اور حق
ان کے دلوں میں بھرا ہوا ہے۔
اب میں اصل مطلب کی طرف لوٹتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ تناسخ خودان کے عقیدہ کے مطابق
غلط ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا عقیدہ تناسخ کی نسبت زبانی ہی ہے ورنہ یہ اصل میں موت
کے بعد کوئی اور عالم مانتے ہی نہیں اور دہریت کی طرف بڑی تیزی سے قدم مار رہے ہیں یا بالفاظ
دیگر دہر یہ ہی ہیں۔ اور ان کے اس عقیدہ سے مادہ اور روح ازلی ہیں خدا کے علم میں بھی فرق آتا
ہے کیونکہ جس چیز کو اس نے پیدا ہی نہیں کیا ان کی خاصیتوں اور ماہیتوں کا اس کو علم کیونکر ہوا وہ تو
ازلی ابدی ہیں جیسا کہ پر میشور ہے اور پر میشور نے اس کو پیدا ہی نہیں کیا تو کیونکر ان کے مخفی در
مخفی رازوں سے واقف ہو گو یا کم سے کم اس کو ایک مدت تجربات کرنے میں لگی ہو گی کہ وہ مادہ اور
روح کی اصل حقیقت معلوم کرے جو کہ پر میشور پر ایک بد نما دھبہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
یہ پر میشور پر افتراء کیا گیا ہے
دوسری بات ان کے اعتقاد کی یہ ہے کہ خدا جب دیکھتا ہے کہ تناسخ سے ایک آدمی نجات
حاصل کرنے لگا ہے اور قریب ہے کہ وہ اس پھیر سے بالکل بچ جائے تو وہ اس کو پر کاش میں جگہ دیتا
ہے جہاں کہ وہ کچھ مدت آرا ، آرام سے گزارتا ہے اور پھر ایک گناہ کے بدلہ میں جو کہ خدا نے نجات

انوار العلوم جلد 1
۵۸
محبت الهی
اور
دیتے وقت رکھ چھوڑا تھا یعنی اس گناہ کی سزا ابھی اس کو نہیں دی تھی اس کو متناسخ کے چکر میں ڈال
دیا جاتا ہے اس موقع پر طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیوں ایسا کیا جاتا ہے جبکہ اس کا صرف ایک گناہ
رہ گیا تھا اور وہ نجات کے کنارے پر کھڑا تھا اور قریب تھا کہ اس دریا میں ہمیشہ کیلئے غوطہ مارے
دائمی تکالیف سے بچ جائے کہ پر میشور نے اس کو ایک غوطہ دیا اور باہر کھڑا کر دیا کہ جا پھر تکالیف کے
سمندر میں تیر ۔ کیا یہ ظلم نہیں؟ کیا یہ صریح زیادتی نہیں اور پھر ایک ایسی چیز پر جس کا قدامت اور
ابدیت میں ایسا ہی دعوی ہے جیسا کہ پر میشور کا۔ پھر جو اس کی مخلوق نہیں اور پھر وہ جو کہ پر میشور کی
کوئی ضرورت نہیں رکھتی اگر پر میشور نہ بھی ہو تو وہ خود بخود جڑ سکتی ہے اور مختلف شکلوں میں
تبدیل ہو سکتی ہے اور پھر یہی نہیں کہ اس طرح مادہ اور روح کو نجات حاصل کرنے سے روکا گیا ہے
بلکہ نجات کے دوسرے قواعد بھی ایسے سخت اور کڑے مقرر کئے گئے ہیں کہ نجات نا ممکن ہے۔
کیونکہ ہر ایک جیو ہتیا پر جون کا چکر لگانا پڑتا ہے اور پانی جو کہ انسانی ضروریات سے مقرر کیا گیا ہے
اس کے ہر قطرے میں ہزاروں کیڑے ہوتے ہیں اور ہوا میں کیڑے ہوتے ہیں اور پھر یہ ہی نہیں
بلکہ پنڈت دیانند کے مقرر کردہ قواعد کے رو سے ہر ایک چیز میں روح ہوتی ہے یہاں تک کہ پودوں
اور درختوں میں بھی ہوتی ہے تو اس صورت میں جو چیز انسان کھائے گا وہ جاندار ہوگی اور اس کا
کھانا جیو ہتیا ہو گا اور جو شخص ایک بھی سانس لے بوجہ ان جرموں کی ہتیا کے جو کہ ہوا میں ہوتے
ہیں سینکڑوں جو نہیں بھگتے گا۔ پس نجات ناممکن ہے اور خود پنڈت دیانند کو معلوم نہیں اتنے کیڑوں
اور جانداروں کو ہلاک کرنے کی وجہ سے جو کہ وہ اپنی زندگی میں کرتے رہے کن کن جونوں میں جنم
لینا پڑے گا۔ چونکہ ہندوؤں کے بیان میں کافی طور سے ناسخ کا رد ہو چکا ہے اس لئے زیادہ لکھنے کی
ضرورت نہیں اور اب ہم عملی حصے کو دیکھتے ہیں کہ کیا وہ ایسا حصہ ہے جو کہ انسانی فطرت کے مطابق
ہے یا نہیں۔ سو پہلے تو ان کے طرز معاشرت پر نظر ڈالنے سے ہم کو نیوگ کا ایسا خوفناک مسئلہ نظر آتا
ہے جس پر عمل کرنا ایک شریف آدمی کا کام نہیں۔ یہاں تک کہ خود آریہ صاحبان بھی اس سے کچھ
پر ہیز ہی کرتے ہیں ہاں بعض بعض حد سے بڑھے ہوئے اس کو بھی ایک خوبی ہی سمجھتے ہیں مگر یہ شازد
نادر ہی ہیں اور شاز کا عام میں دخل نہیں اس لئے ہم یہی کہیں گے کہ عام آریہ اس مسئلہ کے
بر خلاف ہیں۔ پھر جبکہ وہ خود اس پر عمل نہیں کرتے تو دوسرے مذاہب والے تو خواہ مخواہ اس سے
نفرت ہی کریں گے ۔ شاید بعض ناظرین اس مسئلہ کی حقیقت سے ناواقف ہوں اس لئے ہم ان کے
علم کے لئے اس کی تشریح کر دیتے ہیں نیوگ آریہ سماج کا ایک مسئلہ ہے جس کی رو سے وہ مرد جس

انوار العلوم جلد 1
۵۹
محبت الهی
کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو دو یا تین سال تک انتظار کر کے اپنی بیوی کو اولاد کی خاطر ایک اور مرد سے
ہم بستر کرواتا ہے اور ایسے مرد سے جو اولاد ہوتی ہے وہ بانٹ لی جاتی ہے اور اس طریقہ سے گیارہ
لڑکوں تک حاصل کئے جاسکتے ہیں اور یہ کام ایک ہی ۔ ہی مرد سے نہیں ہونا چاہئے بلکہ پانچ چھ " چھ آدمیوں
کے ذریعہ یہ تعداد پوری کروانی چاہئے اور پھر اس عرصہ میں جبکہ ایک مرد دو سرے کی بیوی سے
نیوگ کر رہا ہو اس بیوی والے شخص کو چاہئے کہ عمدہ عمدہ غذاؤں سے نیوگ کرنے والے شخص کو
تازہ کرے اور ہر طرح کی آسائش کے سامان اس کے لئے مہیا کرے۔ اب دیکھنا چاہئے کہ اس
عقیدہ پر اگر عمل کیا جائے تو دنیا میں کیسی خوفناک تباہی آنے کا اندیشہ ہے بلکہ یقین ہے کیونکہ اول تو
عورتیں خلقی طور پر با حیا اور شرمیلی بنائی گئی ہیں جب ان کو ایسے کام کے لئے کہا جائے گا تو ممکنات
سے بعید نہیں کہ ان میں سے بعض بلکہ اکثر خود کشی کر کے مرجائیں جیسا کہ دنیا میں اس قسم کے
موقعوں پر ہمیشہ ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور پھر اگر وہ مان بھی لیں تو آئے دن کے طعن و
دوسرا
تشنیع سے وہ ایک مہینہ بھی زندہ نہیں رہ سکیں گی جب ایک عورت کا خاوند مر جاتا ہے اور وہ
خاوند کرتی ہے تو اس وقت بھی عورتیں اس کو طعنے دیتی ہیں تو وہ جب ایک مرد کے زندہ ہوتے ہیں
اور کسی مرد سے صحبت کرے گی تو کیا کچھ اس پر اعتراض نہ آئے گاوہ خود اپنے دل میں کیسی شرمندہ
ہوگی اور اپنے رشتہ داروں عزیزوں میں کس منہ سے بیٹھے گی در حقیقت آریہ سماج نے زناکاری کا
دروازہ کھول دیا ہے۔ کنچنیاں جو کہ بازاروں میں بیٹھ کر اپنے پیٹ پالنے کے لئے زنا کرواتی ہیں
ان بیچاریوں کا پھر کیا تصور رہ گیا کہ ان کو برا کہا جائے اگر نیوگ در حقیقت جائز ہے تو ان کا کام کچھ
اچھا ہی ہے کیونکہ وہ روزی کمانے کے واسطے ایسا کرتی ہیں اور اپنی عصمت کے بدلے کچھ پیسے لیتی
ہیں اور اس طرح اپنی آخری زندگی کو تباہ کر کے اس دنیا کی زندگی کے لئے کچھ سامان مہیا کرتی ہیں۔
مگر نیوگ کرانے والی عورت تو نہ صرف اپنی پچھلی یعنی بعد از موت کی زندگی کو تباہ کرتی ہے ۔ بلکہ
اس دنیا کا سامان بھی ضائع کرتی ہے کیونکہ حکم ہے کہ نیوگی مرد کو خوب کھلاؤ پلاؤ اور اس طرح اسے
نیوگ کیلئے تازہ کرد۔ اب آریہ صاحبان خود مقابلہ کرلیں کہ ایک عورت تو دین ضائع کر کے دنیا
کماتی ہے اور دوسری دین و دنیا ضائع کر کے سوائے ندامت اور رسوائی کے کچھ بھی حاصل نہیں
کرتی ان دونوں میں سے کون سی مقابلہ دوسری کے فائدہ میں ہے۔ پھر یہ دیکھنا چاہئے کہ مرد کی
غیرت کس طرح قبول کرے گی کہ اپنے ہوتے ہوئے وہ اپنی بیوی کو دوسرے مرد سے ہم بستر
کروائے اور پھر ساتھ ہی اس کی خاطر بھی کرے۔ اس زمانہ میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں کہ

انوار العلوم جلد !
۶۰
محبت الہی
ایک مرد نے اپنی بیوی کو دوسرے سے بے حجاب باتیں کرتے ہوئے دیکھ کر ہی اس کو قتل کر دیا اور
جبکہ اتنی بات ہی انسان کی غیرت برداشت نہیں کر سکتی تو زنا کی حالت دیکھ کر وہ کب برداشت کر
سکے گا۔ اور اسی حالت کو دیکھ کر ہماری مہربان گورنمنٹ نے بھی ایسے موقعوں کے لئے کچھ رعایت
کر دی ہے اور ایسا آدمی جو کہ غیرت میں آکر کوئی خون کر بیٹھتا ہے اس کے لئے سزا میں بھی کچھ
نرمی رکھی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی فطرت ہی ایسی واقع ہوئی ہے کہ ایسے موقع پر ایک
قدرتی جوش پیدا ہو جاتا ہے اور انسان کبھی برداشت ہی نہیں کر سکتا کہ اس کی بیوی اور مرد سے ہم
بستر ہو ۔ ایک عرصہ ہوا کہ ایک مقدمہ اس قسم کا پیش ہوا تھا جس میں ایک شخص پر اس لئے کاروائی
چلائی گئی تھی کہ اس نے اپنی بیوی کو زنا کی حالت میں دیکھ کر قتل کر دیا تھا اور ماتحت عدالت نے اس
کو سخت سزا کا حکم دیا مگر اپیل ہونے پر حج نے فیصلہ دیا کہ در حقیقت یہ ایسا موقع ہوتا ہے کہ انسان
غصہ کو برداشت نہیں کر سکتا میں اس کے لئے یہ سزا مناسب نہیں سمجھتا بلکہ اگر وہ عورت پہلی
ضرب میں مرجاتی تو میں اس کو سزا قریب نہ ہی دیتا مگر چونکہ کئی ضربات سے عورت مری ہے اس لئے
میں کچھ سزا اس کو دیتا ہوں۔ اب دیکھنا چاہئے کہ انسانی فطرت اس عقیدہ کے برخلاف ہے جیسا کہ
گورنمنٹ کے قانون سے اور روز مرہ کے حالات سے ظاہر ہوتا ہے اور خود آریہ مت کے پیروان
بھی اس نیوگ کے عقیدہ پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو پھر یہ عقیدہ عملی رنگ میں لانے کے
لئے نہ معلوم پنڈت دیا نند نے کیوں پیش کیا شاید اس میں کوئی خاص غرض ہو جس کو ہم نہ سمجھ سکتے
ہوں ورنہ اور کوئی بات تو نظر نہیں آتی۔
اور جب مخلوقات عالم پر نظر کرتے ہیں تو سراسر اس عقیدہ کے برخلاف نظر آتا ہے انسانی
فطرت اس کو برداشت نہیں کر سکتی عقل اس کو نہیں سمجھ سکتی اور یہاں تک کہ جانور تک اس کو
پسند نہیں کرتے کیونکہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک مرغا کچھ مرغیوں میں پھر رہا ہوتا ہے اس وقت اگر کوئی
اور مرغا ان میں آکر داخل ہو جائے تو خواہ وہ کمزور ہی کیوں نہ ہو اس پر حملہ آور ہوتا ہے اور اسی
طرح کتا بھی جب اس کے سامنے کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو دو سرے کتے پر حملہ کرتا ہے۔ پس
جب جانور تک اس بات کو برا مناتے ہیں تو انسانی فطرت اس کو کیونکر برداشت کر سکتی ہے یہ مسئلہ
ایسا نہیں تھا کہ اس کو دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا اس کو دنیا میں مشتہر کرنے سے آریہ مت نے دنیا پر
زنا کاری کا دروازہ کھول دیا ہے اور انسانوں کی اخلاقی حالت پر ایک سخت خوفناک حملہ کیا ہے اور
چونکہ یہ ایک گندہ مسئلہ ہے اس لئے اس پر زیادہ لکھنا ہم مناسب نہیں سمجھتے اور ان کے ایک اور

انوار العلوم جلد 1
41
محبت الهی
عملی عقیدہ کو لیتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہر با ایمان آریہ کا فرض ہے کہ وہ مردہ کو جلاتے وقت صندل
عود اور کستوری وغیرہ کو کام میں لائے اور یہی نہیں بلکہ ڈیڑھ من روغن زرد بھی جلا کر خاکستر
کرے مگر سوال تو یہ ہے کہ کیا یہ عقیدہ ایسا ہے کہ جس پر عمل ہو سکے یا صرف ستیارتھ پرکاش کے
صفحوں کو سیاہ کرنے کے لئے گھڑا گیا ہے ۔ ہم نہیں سمجھ سکتے کہ کتنے آریہ اس پر عمل کر سکتے ہیں یا
کرتے ہیں اور غریب آدمی اس پر کس طرح عمل کر سکتا ہے یا آر یہ مت کے لحاظ سے غریب آریہ
نہیں ہوتا اگر چہ پنڈت دیا نند نے اس کے لئے جو کہ اتنی چیزوں کو مہیا نہ کر سکے قاعدہ تو مقرر کر دیا
ہے اور ایک تجویز اس کو ایسی بتائی ہے ج ہے جس سے وہ کا ، وہ کامیاب ہو جائے مگر وہ اصل حکم سے بھی زیادہ
مشکل ہے وہ یہ کہ ایسا شخص بھیک مانگے یا گورنمنٹ سے مدد چاہے مگر جب تک کہ وہ غریب جس کے
ہاں موت ہو گئی ہے قریبا ڈیڑھ سو روپیہ مختلف شهر و دیار میں پھر کر اور پیسہ پیسہ اور کوڑی کوڑی جمع
کر کے لائے گالاش سڑے گی اور خاص کر طاعون کے دنوں میں کہ دہائی ہوا کی وجہ سے دوسری
لاشیں بھی جلدی جلدی سڑ جاتی ہیں اور طاعون کے بیمار کی لاش تو چو میں گھنٹہ کے اندر خراب ہو
جاتی ہے پھر ایک لمبے عرصہ کی کوشش اور محنت کے بعد جو ایک شخص روپیہ جمع کر کے لایا بھی تو وہ
کس کام آئے گالاش تو پہلے ہی خاک ہو جائے گی اور دوسری تجویز جو کہ گورنمنٹ سے مانگنے کی
لکھی ہے وہ بھی عجیب ہے کیونکہ اول تو ایک عرضی گورنمنٹ کی خدمت میں دیجاوے کہ مجھے
فلاں فلاں چیزیں چاہئیں اور پھر وہاں سے منظوری ہو اور پھر روپیہ ملے اس صورت میں بھی لاش
سڑ جائے گی اور تعفن اور سڑاندھ کی وجہ سے دوچار اور کو بھی ساتھ لے جائے گی جن کے لئے پھر
بھیگ مانگنی یا گورنمنٹ کے پاس امداد کیلئے درخواست کرنی پڑے گی اور دوسرے یہ کہ اگر
گورنمنٹ ہر ایک لاش کے لئے دو دو سو روپیہ دینے لگی تو کام چل چکا جبکہ یہیں آریہ صاحبان چیختے
اور چلاتے ہیں کہ ٹیکسوں سے رعایا پس گئی ہے تو اس صورت میں نہیں معلوم اور کتنے ٹیکس لگانے
پڑیں گے بلکہ پھر بھی خزانہ کو نقصان ہی ہو گا اور اگر ایسا گور نمنٹ منظور بھی کرے اور اس سے
نقصان بھی نہ ہو تو کل کو سکھ اٹھیں گے کہ ہمارے مردے کے جلانے کے لئے پانچ سو روپیہ کی
حاجت ہے اور پھر سناتن دھرم کہیں گے کہ ہمارے ہمارے مرد۔ مردے کے جلانے کے
کے
لئے ہزار روپیہ کی
حاجت ہے اور اس طرح گویا کہ گورنمنٹ کا کام مردہ جلانا ہی رہ جائے گا جو کہ اس کی شان سے بعید
ہے اور پھر جنگوں کے موقعہ پر یہ قانون کس طرح چل سکے گا کیونکہ وہاں تو ایک گھنٹہ میں ہزاروں
خون ہو جاتے ہیں اگر وہاں کستوری گھی عود اور صندل جلائیں گے تو لڑائی کے دوسرے اخراجات

انوار العلوم جلد 1
محبت الهی
سے زیادہ تو یہی خرچ پڑ جائے گا اور پھر اس وقت جبکہ سامان وغیرہ کا پہنچانا آگے ہی مشکل ہو جاتا ہے
اور عود اور صندل کے طومار بھی جانے شروع ہو گئے تو لڑائی میں فتح پا چکے ۔ غرضیکہ یہ ایسا ایک عقیدہ
ہے جو عمل میں قطعا نہیں آسکتا اور نامعلوم پنڈت دیا نند نے ایسا عقیدہ بیان کرنے میں کیا مصلحت
سوچی تھی۔
پھر ایک اور حکم ہے کہ چاہئے کہ ایک با ایمان آریہ چار سو سال کی عمر پا کر مرے اور یہ ایک
ایسا حکم ہے کہ جس پر خود پنڈت دیانند بھی عمل نہیں کر سکا اور چونکہ پنڈت دیا نند نے اس کو ایمان
کا معیار مقرر کیا ہے اس لئے ہم نہیں کہہ سکتے کہ خود ان کی کیا حالت ہو گی کیونکہ انہوں نے ایک پینچ
آریہ کی عمر بھی نہیں پائی جس کی بابت خود انہوں نے لکھا ہے کہ دو سو سال کی ہونی چاہئے ۔ پس
جس تعلیم پر کہ خود معلم عمل نہ کر سکے اس پر دو سرا کب عمل کر سکتا ہے اور اب تک اگر کوئی اور
آریہ اس کا ثبوت دیتا تو ہم مان بھی لیتے کہ در حقیقت ایسا دنیا میں ہوتا ہے مگر جہاں تک تاریخ بتاتی
ہے اس وقت تک ہمیں کوئی ایسا آدمی نہیں معلوم ہو تا جس نے آریوں کے اصول پر عمل کر کے
چار سو یا کم سے کم دو سو سال کی عمر بھی پائی ہو پس ان باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوائے زبانی جمع
خرچ کے آریوں کے پاس اور کچھ نہیں ہے وہ مسائل جن پر صرف ایمان لانے کی ضرورت ہے
مثلاً روح اور مادہ کا خدا کی طرح ازلی ہونا اور تناسخ وہ تو ایسے لغو ہیں کہ دہریہ میں اور آریوں میں
کوئی فرق نہیں رہتا اور مسائل جن پر عمل کرنے کا آریوں کو حکم دیا گیا ہے ایسے بودے ہیں اور ان
پر عمل کرنا اس قدر مشکل بلکہ ناممکن ہے کہ خود آریہ مت کا بانی اور اس کے چیلے بھی اس پر عمل
نہیں کر سکے جیسا کہ نیوگ اور مردہ کے جلانے کے قواعد اور پھر چار سو سال کی عمر کا پانا غرضیکہ یہ
مذہب سر سے پیر تک ایسی ہی باتوں سے بھرا ہوا ہے اور نامعلوم ان لوگوں میں باوجود اس قدر
نقائص ہونے کے دوسرے مذاہب پر حملہ کرنے کی جرات کیونکر پیدا ہوئی اور خاص کر اسلام جیسے
پاک اور مقدس مذہب پر بے بنیاد تہمتیں لگانے کا خیال ان کے دلوں میں کیونکر سمایا ۔ حالانکہ ان کو
چاہئے تھا کہ خود اپنے مذہب میں اس قدر نقائص اور غلطیاں دیکھ کر کسی اور مذہب کی طرف
رجوع کرتے اور جس طرح ہوتا کوشش اور سعی سے آخر اس بات کو دریافت کر لیتے کہ کونسا
مذہب سچا ہے اور اس صورت میں امید میں امید قوی تھی کہ خدا تعالیٰ جو کہ رحیم و کریم ہے آج حیم و کریم ہے آخر ان لوگوں
کو ہدایت دیتا اور گمراہی سے بچاتا اور اس اندھیرے سے جس میں کہ یہ کھڑے ہوئے سرگردان و
پریشان ہو رہے ہیں نکال کر کسی روشن جگہ کھڑا کر تا یا کم سے کم اگر ان لوگوں میں اس قدر ہمت اور

انوار العلوم جلد :
۶۳
محبت الهی
دلیری نہ تھی کہ یہ سچاند ہب اختیار کرتے تو خود ہی خاموش بیٹھتے اور بلا وجہ لوگوں کا دل نہ دکھاتے
اور بڑے بڑے انبیاء علیہم السلام پر تہمتیں نہ لگاتے اور گالیوں سے باز رہتے مگر انہوں نے ایسا
نہیں کیا اور شوخی کا پہلو اختیار کیا اور حلم اور انکسار کو چھوڑ دیا غالبا انہوں نے کسی آئندہ حساب
کتاب کا گمان نہیں کیا بلکہ سوچا کہ جو کچھ ہے اسی دنیا میں ہے جیسا کہ ہم ثابت کر چکے ہیں کہ ان کے
عقیدوں سے پایا جاتا ہے گالیاں دینا اور بزرگوں کو بری طرح یاد کرنا تو ان کے خمیر میں ہے یہاں تک
کہ ان کے بعض پر جوش ممبروں نے ایسی کتابیں لکھی ہیں کہ جن سے سوائے حق پوشی اور
مسلمانوں کا دل دکھانے کے اور کوئی مطلب نہیں اور ان کتابوں میں ہمارے نبی کریم ا کو
ایسے سخت الفاظ سے یاد کیا گیا ہے کہ سن کر بھی دل کباب ہو جاتا اور معا خیال آتا ہے کہ مہ نوری
فشاند و سگ بانگ می زند - اور دل میں ایک جوش پیدا ہوتا ہے کہ ان لوگوں کو دندان شکن جواب
دیا جائے۔ اور ان کے گندے اور ناقابل عمل عقائد کو خوب کھول کر ان کے سامنے رکھ دیا جائے
اور پھر ان سے پوچھا جائے کہ کیا یہ تعلیم ایسی ہے کہ اس پر کوئی شریف آدمی عمل کر سکے ؟ مگر پھر
خیال آتا ہے کہ اس تعلیم کو اچھی طرح سے کھول کر رکھ دینا بھی ایک سخت مشکل کام ہے اس لئے
نہیں کہ وہ ایک مضبوط دیوار میں ہے اور اس پر حملہ کرنا دشوار ہے بلکہ اس لئے کہ وہ اس قدر
گندی اور مخش ہے کہ دنیا اس کو حیا کے مارے دیکھ نہیں سکے گی اور شریف آدمی اس کو پڑھ کر
غیرت سے کانپ اٹھے گا۔ کہ کیا یہ تعلیم ہے جو کہ آریہ صاحبان دنیا میں پھیلاتے ہیں اور جس کو یہ
لوگ عالمگیر اصول قرار دیتے ہیں اس لئے ہم نے دو تین باتیں ان کی بیان کر دی ہیں تاکہ یہ خیال نہ
کریں کہ ہمارے مذہب کے قلعہ کو کوئی توڑ نہیں سکتا اور خدا کے فضل سے ہم نے یہ ثابت کر دیا
ہے کہ آریوں کا خدا اس قابل نہیں کہ اس سے کوئی طالب حق محبت کر سکے نہ تو اس نے ہم کو پیدا
کیا ہے اور نہ ہم کو مٹا سکتا ہے اور نہ وہ رحیم ہے اور نہ ہی وہ ہم کو نجات دے سکتا ہے پس اس میں
کسی قسم کا بھی حسن نہیں جس کی وجہ سے ہم اس سے محبت کریں۔ تعلیم وہ ہے جو کہ ناقابل
عملدرآمد ہے عقیدہ وہ ہے کہ انسان جس کو ایک منٹ کیلئے بھی اپنے ذہن میں نہیں رکھ سکتا اور
خود اس تعلیم پر چلنے والوں اور ایسا عقیدہ رکھنے والوں کا نمونہ اس قدر برا ہے کہ رہی سہی امید بھی
منقطع ہو جاتی ہے۔ اس لئے ہم اسلام پر ایک مختصر نظر ڈالتے ہیں کہ کیا یہ مذہب بھی باقی تمام
مذہبوں کی طرح انسانی دست برد کے نیچے آچکا ہے یا نہیں اور کیا اس میں بھی ایسی ہی کمزوریاں ہیں
جن پر کہ دشمن کے ہاتھ پڑ سکتے ہیں مگر اس سے پہلے کہ میں اسلام کی دوسری باتوں پر نظر ڈالوں اتنا

انوار العلوم جلد 1
۶۴
محبت الهی
کہہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ اسلام نے جو دو سرے مذاہب کی نسبت اپنی رائے بیان کی ہے وہ یہ
ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمام ملکوں اور قوموں کے لئے انہیں کے حالات کے مطابق رسول بھیجے اور ان کو
ہدایت کی اور وہ باتیں بتائیں جن سے کہ وہ اس کو یعنی خدا کو پالیں اور یہ کہ خدا کی سنت رہی ہے
اور اس نے ہر زمانہ میں انسانوں کے لئے ایک ایسی تعلیم مقرر کی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے
عادات و اطوار کو خدا کے منشاء کے مطابق کریں اور جب ایک قوم نے بوجہ کسل سستی اور عیش و
آرام کے زیادہ ہو جانے کے خدا تعالیٰ کے احکام سے روگردانی کی تو اس نے پھر دوبارہ ایسے نبی
قرر کئے جو کہ بندوں کی اصلاح کریں اور ان کو کو پھر اپنے اصل مقام پر لاکھڑا کریں اور اسلام ہم کو
بتاتا ہے کہ کسی قوم پر تب تک عذاب الہی نازل نہیں ہو تا جب تک کہ ان میں رسول نہ پیدا کیا
جائے جو کہ ان پر خدا کی حجت کو قائم کرے اور جب تک کہ وہ دلائل عقلی نقلی سے اور معجزات اور
الہامات الہی سے ان پر ان کی غلطیوں کو ثابت نہ کر دے اور خدا سے ملنے کی راہ کو ان پر آشکار نہ کر
دے لوگ مستوجب سزا نہیں ہوتے ۔
اسلام ہم کو بتاتا ہے کہ مجھ سے پہلے بہت سے اور مذہب گزرے ہیں جو کہ خدا کی طرف سے
ہوئے ہیں اور جو مختلف قوموں اور زمانوں کے لئے رہنما تھے اور اسی وجہ سے ہمارا ایمان ہے کہ
عیسائی یہود اور ہنود وغیرہ مذاہب اصل میں بچے تھے اور امتداد زمانہ سے مسخ ہو کر ان کی شکلیں
بدل گئیں اور یہ قرآن شریف کے شروع ہی میں سورہ الحمد سے بھی ظاہر ہوتا ہے جیسا کہ ہے
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ترجمہ سب تعریفیں ہیں اس کے لئے جو کہ تمام جہانوں کا رب ہے۔
اب دیکھنا چاہئے کہ رب کے کیا معنی ہیں رب کے معنی ہیں وہ ذات جو کہ ایک چھوٹی چیز کو رفتہ رفتہ
نشو و نمادے کر بڑا کرے اور یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے کیونکہ وہ ایک نطفہ سے انسان بناتا ہے اور رفتہ
رفتہ انسان کی حالت اور عمر کے لحاظ سے سامان مہیا کر کے اس کو ترقی بخشتا ہے یا ایک دانہ کو جب کہ
وہ زمین کے اندر پڑا ہوتا ہے اور خطرہ ہوتا ہے کہ انسان کے پیروں تلے کچلا جا کر تباہ نہ ہو جائے یا
کسی جانور کی خوراک نہ بنے لگاتا ہے اور جب ذرا سی سبزی دانہ کے باہر نکلتی ہے اس وقت بھی وہ
نازک ہوتا ہے اور اس کے ٹوٹنے یا تباہ ہو جانے کا جانے کا خطرہ ہوتا ہے پس خدا تعالیٰ وہاں سے ؟ بھی اس کو
بچاتا ہے اور اسکو غذا دے کر اور بھی بڑا کرتا ہے یہاں تک کہ وہ بڑا ہوتے ہوتے آخر خود دانے
نکالتا ہے اور کئی بالیں اس میں نکلتی ہیں جن میں کہ سینکڑوں دانے ہوتے ہیں۔ غرضیکہ ہر ایک چیز کی
ربوبیت کر کے اور اس کے مناسب حال غذا دے کر خدا تعالیٰ بڑا کرتا ہے اور اسی لئے اس کا نام

انوار العلوم جلد ا
۶۵
محبت الهی
سے
رب ہے پس اس آیت شریفہ میں ہے کہ سب تعریفیں اس کے لئے جو کہ سب جہانوں کا رب ہے۔
اب ربوبیت کی بھی دو قسمیں ہیں ایک تو ربوبیت جسمانی اور ایک روحانی - کیونکہ انسان دو چیزوں
جس کو عوام الناس روح کہتے ہیں اور اس لئے روح کے نام سے ہی مرکب ہے ایک نفس ہے جس کو عوا
مشہور ہے لیکن قرآن شریف روح کے معنے کلام کرتا ہے اور دوسری چیز جس سے کہ انسان
مرکب ہے وہ جسم ہے پس ان دونوں کے لئے مختلف قسم کی قسم کی ربوبیت کی ضرورت ہے اور اسی کی
طرف اشارہ ہے کہ خدا تعالیٰ ہر ایک قسم کی ربوبیت کرتا ہے اور ہر ایک کی کرتا ہے۔ پس اس سے
ظاہر ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے صرف اس موجودہ مذہب اسلام سے ہی دنیا کی ربوب ربوبیت نہیں کی بلکہ
روحانی ربوبیت اس سے پہلے بھی وہ کرتا رہا ہے اور مختلف قوموں اور ملکوں میں اس کی طرف سے
روحانی طبیب مقرر ہوتے رہے ہیں۔ اس جگہ موجودہ مذہب اسلام کا لفظ جو کہ میں نے استعمال کیا
ہے اس کے یہ معنے ہیں کہ ایک اسلام تو یہ ہے جو کہ نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دنیا پر ظاہر ہوا مگر
اس سے پہلے جو مذہب ہوتے رہے ہیں وہ بھی اسلام کے مطابق ہی تھے اور خدا تعالیٰ نے ان کا نام
بھی اسلام ہی رکھا ہے۔ فرق یہ ہے کہ وہ مکمل نہیں تھے اور موجودہ مذہب اسلام ہر پہلو سے مکمل
ہے۔ غرضیکہ ربوبیت تو خدا پہلے بھی کرتا تھا مگر اس وقت یہ فرق تھا کہ وہ خاص فرقوں اور خاص
ملکوں اور مقررہ وقتوں کے لئے ہوتی تھی اور وہ قواعد روحانی ربوبیت کے جو کہ خداتعالیٰ نے مقرر
کئے تھے وہ ایک مدت کے بعد کچھ تو لوگ بگاڑ دیتے تھے اور کچھ زمانہ کی حالت کی وجہ سے بدلا دیئے
جاتے تھے ۔ اور اسی لئے ہمارا مذہب ہے کہ یہ تمام قو میں جو اس وقت ایسی گمراہی میں پڑ رہی ہیں کسی
وقت خدا کے کلام سے مستفیض ہو چکی ہیں اور بوجہ سستی اور غفلت کے جو کہ انہوں نے خدا کے
حکم سے ظاہر کی یہ اس سے دور جا پڑیں اور اس درخت کی طرح ہو گئیں جو کہ پانی سے دور ہو اور
کچھ عرصہ کے بعد بالکل سوکھ جائے اور یہ کل مذاہب کے برخلاف عقیدہ ہے یعنی ہندو عیسائی یہود
اور آریہ اس بات کے قائل نہیں ہیں کہ سوائے ان کے کسی اور کو ہدایت ہوئی اور ان کے خیال
میں ان کے اپنے بزرگوں کے سوا کسی کو کلام الہی سے حصہ نہیں ملا حالا نکہ یہ صریح ظلم ہے اور
زیادتی ہے کہ ایک کو تو خوب سیر کیا جائے اور دوسرا خواہ بھوک اور پیاس کے مارے تباہ ہو جائے
روٹی کے ایک تھے یا پانی کے ایک گھونٹ سے بھی محروم رکھا جائے اور چونکہ ہم اس کو ہندوؤں
اور یہودیوں کے حصے میں اچھی طرح لکھ آئے ہیں اس لئے یہاں لکھنے کی ضرورت نہیں غرضیکہ وہ
ظلم جو کہ اور مذاہب نے جائز رکھا ہے اس کو اسلام نے مٹادیا ہے اور وہ ظاہر کرتا ہے کہ تمام دنیا

·

آج 10 میں سے 10 باقی