صادقوں کی روشنی کو کون دُور کر سکتا ہے

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 3

انوار العلوم جلد 1
۱۱۰
صادقوں کی روشنی
میری عمر بڑھادی۔ چنانچہ اگر وہ چودہ ماہ کی میعاد عبدالحکیم قائم رکھتا تو اس وقت اس کا یہ اعتراض ہو
سکتا تھا کہ میری بتائی ہوئی میعاد کے اندرفوت ہو گئے ہیں اس لئے میں سچا ہوں۔ مگر جب اس نے خود
اس پیشگوئی کو رد کر دیا اور لکھ دیا کہ بجائے چودہ ماہ والی پیشگوئی کے اب ۴ / اگست کی تاریخ مقرر کی
گئی ہے۔ تو تبصرہ میں جو کچھ لکھا گیا تھا اس کے پورے ہونے کی ضرورت نہیں رہی۔ کیونکہ وہ اشتہار
تو اس غرض کے لئے لکھا گیا تھا کہ جھوٹے اور سچے میں فرق ثابت کیا جائے اور دنیا پر ظاہر ہو جائے
کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا۔ پس جب اس نے ۴ / اگست تاریخ وفات مقرر کر دی ۔ تو اب سچے
اور جھوٹے میں فرق اس طرح ہو سکتا تھا کہ ایک دوسرے کی پیشگوئی کے مطابق ہلاک ہو جاتا۔ اور
اس طرح اپنے آپ کو جھوٹا ثابت کر جاتا۔ پس خدا تعالیٰ نے مرزا صاحب کو ۲۶ / مئی کو وفات دے
کر ثابت کر دیا کہ عبدالحکیم جھوٹا ہے۔ چنانچہ تبصرہ کے الفاظ بھی یہی ہیں کہ جو دشمن تیری وفات کی
پیشگوئی کرتے ہیں ان کو میں جھوٹا ثابت کروں گا پس صاف ثابت ہوا کہ خدا تعالیٰ کا منشا اس جگہ
دشمن کو جھوٹا ثابت کرنے کا تھا نہ کچھ اور ۔ چنانچہ جب اس نے اپنی پیشگوئی کو خود ہی رد کر دیا اور لکھا
کہ اب ۱۴ اگست کی تاریخ مقرر ہو گئی ہے تو خداتعالیٰ نے اس کو اس طرح جھو ٹا ثابت کیا کہ آپ
کو ۲۶ / مئی کو وفات دے دی اور اس کی پیشگوئی ایک دیوانہ کی بڑ کی طرح ردی گئی۔ اور جھوٹے
اور بچے میں خدا تعالیٰ نے فرق کر کے دکھلا دیا کہ بچوں کی باتیں سچی اور جھوٹوں کی جھوٹی ہوتی ہیں۔
چنانچہ ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اگر ایک شخص کو کہا جائے کہ تو اس لئے ہلاک ہو جائے گا کہ تو
اسلام کو برا کہتا ہے اور گالیاں دیتا ہے۔ اس کے بعد وہ شخص اسلام لے آئے اور بڑا متقی اور پر ہیز
گار ہو جائے تو وہ اس ہلاکت سے بچ جائے گا کیونکہ اس نے وہ بات چھوڑ دی۔ اسی طرح یہاں بھی
یہی معاملہ ہے۔ عبدالحکیم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسبت پیشگوئی کی کہ وہ چودہ مہینے کے
اندر فوت ہو جائیں گے اور یہ میری سچائی کا نشان ہے۔ اس پر حضرت مسیح موعود نے شائع کیا کہ ایسا
نہیں ہو گا بلکہ یہ خود میرے سامنے ہلاک ہو جائے گا۔ اور یہ سب باتیں اس لئے ہیں کہ بچے اور
جھوٹے میں فرق ہو جائے ۔ چنانچہ اگر یہ شخص اس پیشگوئی پر قائم رہتا۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے سامنے ہلاک ہو جاتا اور وہ زندہ رہتے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کو تو اپنے نبی اور رسول کی سچائی
ظاہر کرنی منظور تھی نہ کہ کچھ اور ۔ مگر چونکہ بعد میں یہ اپنی بات سے پھر گیا اور اس نے چودہ ماہ والی
پیشگوئی کو اپنی سچائی کانشان قرار نہ دیا ۔ بلکہ لکھا کہ میری سچائی کا ثبوت یہ ہے کہ مرزا ۴ / اگست کو
فوت ہو گا۔ تو خدا تعالیٰ نے بھی اپنی پہلی بات کو منسوخ کر دیا اور جس راہ سے اس نے اس کے

انوار العلوم جلد !
111
صادقوں کی روشنی
رسول کو پکڑنا چاہا تھا اسی راہ سے اس کو پکڑ لیا۔ یعنی حضرت صاحب کو اس کی مقرر کردہ تاریخ پر
وفات نہ دی۔ اور ۲۶ / مئی کو دی جو تاریخ خود آپ کے الہامات سے ثابت ہوتی تھی۔ اور اس طرح
خدا کا وہ کلام کہ ”جھوٹے اور بچے میں فرق کر کے دکھایا جائے گا پورا ہوا۔ اور عبدالحکیم کے منہ پر
کذاب کا ایسا بد نما داغ لگا جو قیامت تک مٹ نہیں سکتا۔ اور یہ بات جو میں نے لکھی ہے کہ جب
عبدالحکیم نے چودہ ماہ والی پیشگوئی کو منسوخ کر دیا تو خدا نے بھی اپنے وعید کو دوسرے رنگ میں
بدل دیا بے ثبوت نہیں بلکہ قرآن شریف سے بھی ثابت ہوتی ہے۔ چنانچہ جن لوگوں کے لئے فرمایا
تھا کہ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ۔ ان میں سے ؟ بھی بہت سے لوگ
آخر کار ایمان لائے اور بڑے بڑے انعا انعام و اکرام کے مستحق ٹھرے پس اس جگہ بھی خدا تعالٰی نے
اپنی سنت قدیمہ کے مطابق جس کی نسبت وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَبْدِيلًا کا حکم آیا ہے عمل کیا۔ اور
جب عبدالحکیم خاں نے اپنی پیشگوئی کو چھوڑ کر ایک اور پیشگوئی پر اپنی سچائی کا مدار رکھا تو خداوند
تعالٰی نے بھی اپنی بے پایاں قدرتوں سے چاہا کہ اس کو اپنی راہ سے ہلاک کرے۔ چنانچہ اس نے اس
کی پیشگوئی کو بالکل غلط ثابت کر دیا ۔ اور اس نے بتایا تھا کہ حضرت اقدس علیہ السلام ۴ / اگست کو
فوت ہوں گے مگر ایسا نہ ہوا۔ چنانچہ یہ جھوٹا ٹھہرا۔ اور تبصرہ میں بتایا ہو ا عذاب إِذَا فَاتَ الشَّرط
فَاتَ الْمَشْرُوطُ کے مطابق اس پر سے ٹل گیا۔ کیونکہ اس کو جھوٹا ثابت کرنا ضروری تھا۔ سو خدا
نے ثابت کر دیا ۔
پانچویں بات جو عبدالحکیم کے تمام دعاوی کو بالکل تو ڑ دیتی ہے۔ اور اس کے جھوٹ کا قلع قمع کر
دیتی ہے ایسی صاف ہے کہ خدا کے فضل سے اس کے بعد اس شخص کا ہاتھ کہیں پڑہی نہیں سکتا اور
خواہ کتنے ہی دانت پیسے اور پیشانی رگڑے ممکن ہی نہیں کہ اپنے مطلب کے مطابق کوئی بات نکال
سکے۔ چنانچہ اگر غور سے دیکھا جائے تو حضرت اقدس علیہ السلام نے کبھی کوئی الہام شائع نہیں کیا
جس میں یہ آیا ہو کہ عبدالحکیم تیری زندگی میں ہلاک ہو جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ مندرجہ ذیل چند
الہامات ہیں جن سے یہ اپنے مطلب کی بات نکالتا ہے ۔ مگر میں یہ ثابت کرتا ہوں کہ ہرگز ان سے
کہیں یہ ثابت نہیں ہوتا کہ عبدالحکیم آپ کی زندگی میں ہلاک ہوا ازندگی میں ہلاک ہو گا۔ اور پھر یہ بات بھی قابل غور
ہے کہ وہ الہامات اس وقت کے ہیں جبکہ اس نے چودہ ماہ والی پیش گوئی کی تھی اور اس پیشگوئی کے
بدلنے پر ان الہامات کی سزا بھی اور رنگ میں بدل گئی۔ بہر حال وہ الہامات یہ ہیں رَبِّ فَرِّقُ بَيْنَ
صَادِقٍ وَ كَاذِبٍ أَنْتَ تَرَى كُلَّ مُصْلِحٍ وَ صَادِقٍ أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ

انوار العلوم جلد ا
۱۱۲
صادقوں کی روشنی
اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيل - تیرے و شمنوں کا اخزاء و افتاء اء دافناء تیرے ہی ہاتھ سے مقدر تھا۔ ندر تھا۔ چنانچہ
ان الہامات سے کوئی بات ثابت نہیں ہوتی جس سے یہ معلوم ہو کہ عبدالحکیم حضرت اقدس کی
زندگی میں ہلاک ہو گا بلکہ میں معلوم ہوتا ہے کہ خدا سچے اور جھوٹے میں فرق کر کے دکھلا دے گا۔
اور وہ اصحاب فیل کی طرح ذلیل ہو کر ہلاک ہو گا اور اس کے تمام مکرو فریب غارت ہو جاویں گے ۔
اور وہ بوجہ مخالفت حضرت اقدس کے ہلاک ہو گا۔ اب ان الہامات کو دیکھ کر ہر ایک اہل عقل دیکھ
سکتا ہے کہ خداوند تعالٰی نے کس طرح گھیر کر اس سے ۴۔ اگست والی پیشگوئی شائع کروائی اور کس
طرح اس کے مکر کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور تمام دنیا کی نظروں میں اس کو ذلیل کیا اور ان الہامات
کے جو معنی حضرت اقدس نے کئے ہیں کہ وہ میرے سامنے ہلاک ہو گا ایک اجتہادی غلطی تھی اور
اجتہادی غلطی ہر نبی سے ہوتی رہتی ہے۔ چنانچہ اس کی بہت سی نظیریں قرآن شریف اور احادیث
صحیحہ میں موجود ہیں مثلاً حضرت نوح کے قصہ کو ہی دیکھو کہ ان سے وعدہ تھا کہ تیرے اہل بچائے
جائیں گے اور جب طوفان میں اپنے بیٹے کو غرق ہوتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے خداوند تعالیٰ سے
کہا کہ رَبِّ إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِی (ہود:۴۶) یعنی اے خدا میرا بیٹا بھی تو میرے اہل سے ہے یہ کیوں غرق
ہونے لگا۔ تو اس پر خدا نے جواب دیا إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ (ہود:۴۷) یعنی وہ تیرے اہل سے نہیں
اور فَلَا تَسْتَلْنِ مَا لَيْسَ لَكَ به بِهِ علم عِلْمٌ (ہود: (هود: ۴۷) یعنی ایسی بات مجھ سے مت پوچھ جس کا تجھ کو علم
نہیں۔ پھر حضرت یونس علیہ السلام کو بھی اجتہادی غلطی لگی۔ اور جب ان کی پیشگوئی کے مطابق ان
کی قوم ہلاک نہ ہوئی تو ایسے گھبرائے کہ خدا تعالیٰ اپنے کلام میں فرماتا ہے کہ اگر خدا کا فضل نہ ہو تا تو
وہ ملزم کر کے پھینک دیئے جاتے۔ چنانچہ قرآن شریف میں آتا ہے ۔ لَوْلَا أَنْ تَدَارَكَهُ نِعْمَةً مِّنْ
رَبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَ هُوَ مَذْ مُوْمُ (القلم (۵۰)
پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اجتہادی غلطی لگی اور انہوں نے سمجھا کہ میں خود بنی اسرائیل کو
کنعان میں پہنچاؤں گا۔ حالانکہ وہ راستہ میں ہی فوت ہو گئے ۔ اور ان کے ساتھی بھی تقریبا تمام راستہ
میں ہی فوت ہوئے ۔ اور ان کے ایک خلیفہ نے بنی اسرائیل کو منزل مقصود تک پہنچایا ۔ پھر حضرت
عیسی علیہ السلام کو اجتہادی غلطی لگی اور انہوں نے سمجھا کہ میرے حواریوں کو دنیاوی بادشاہت
ملے گی اور انہوں نے ان کو حکم دیا کہ کپڑے بیچ کر تلواریں خرید و - حالانکہ دنیاوی بادشاہت تو الگ
رہی۔ ان کو چین سے بیٹھنا تک نصیب نہ ہوا۔ اور پھر آخر میں ہمارے سردار اور ہادی حضرت محمد
مصطفی ال کو اجتہادی غلطی لگی اور آپ ایک کشف کی بناء پر حج کو چل دیئے اور بڑی تکلیفوں

انوار العلوم جلد 1
۱۱۳
صادقوں کی برد شنی
کے بعد وہاں پہنچے تو کام نہ ہوا۔ اس بات سے حضرت عمر جیسے بزرگ کو ابتلاء کا سامنا ہوا۔ پس غور کا
مقام ہے کہ جب اجتہادی غلطی کا ہو جانا کسی نبی کی شان پر کوئی دھبہ نہیں لگاتا۔ اور اس سے اس کی
سچائی پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا تو حضرت مسیح موعود جو پچھلے انبیاء کی سنت پر آئے ہیں اگر
کوئی اجتہادی غلطی کر بیٹھیں تو ان پر کیا الزام آسکتا ہے اصل تو الہامات کو دیکھنا چاہئے کہ ان کے
کیا معنی ہیں۔ اور پھر یہ بات بھی ہوتی ہے کہ ایک نبی سے ایک وعدہ ہوتا ہے اور وہ اس کے جانشین
یا اس کی اولاد کے ہاتھوں سے پورا ہوتا ہے۔ پس با وجود ان تمام دلائل کے جو میں اوپر بیان کر آیا
ہوں یہ مان بھی لیا جائے کہ ۴ / اگست کی پیشگوئی کے باوجو د بھی تبصرہ والا اشتہار قائم رہا اور منسوخ
نہیں ہوا تو بھی کوئی الزام نہیں آتا۔ اور کسی بات سے حضرت اقدس کی تکذیب اور عبدالحکیم کی
تصدیق نہیں ہوتی۔ کیونکہ جو معنی کئے گئے ہیں وہ خدا کی طرف سے تقسیم نہیں بلکہ اپنا اجتہاد ہے۔
پس اگر اس کے مطابق واقعہ نہ ہو تو علم کے الہام پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ بلکہ اس کی سچائی اور
بھی ظاہر ہوتی ہے کہ اس نے کوئی منصوبہ بنا کر الہام پیش نہیں کئے تھے بلکہ خدائے رحمن و رحیم کی
طرف سے وہ الہامات تھے۔
اب ناظرین غور کر کے دیکھیں کہ عبدالحکیم کے ہاتھوں میں رہ کیا جاتا ہے جس پر اس کو ناز
ہے۔ اس کے لئے اشتہار ” خدا سچے کا حامی ہو " اور تبصرہ میں اور حقیقۃ الوحی میں یہ الہامات درج
ہیں کہ یہ ہلاک ہو گا اور اس طرح ذلت کے عذاب سے مرے گا اور اس دنیا سے اٹھایا جائے گا کہ
دنیا اس بات کو جان لے گی کہ یہ محض افتراء پر تھا۔ اور اس کے الہاموں میں رحمانیت کا کوئی حصہ
نہیں تھا اور وہ القائے شیطانی تھے۔ اور اس کے بعد کسی کو جرات نہ ہو سکے گی کہ خدا کے برگزیدہ
کے سامنے اس کو پیش کر سکے اور اس کو کوئی نصرت و مدد الہی نہ ملے گی اور مقبولیت سے محروم رہے
گا۔ چنانچہ ان الهاموں کی مدت ابھی گزر نہیں گئی اور ہم کو ان کی سچائی میں کوئی کلام نہیں ضرور ہے
کہ خدا کا کلام پورا ہو اور وہ جو جھوٹا ہے عذاب الہی میں گرفتار ہو اور ذلت اس کے حصہ میں
آئے۔ پس باوجود اس کے کہ تبصرہ میں حضرت صاحب نے محض اپنا اجتہاد لکھا ہے کہ یہ شخص میری
زندگی میں ہلاک ہو جائے گا۔ اور الہاموں میں قطعاً اس کا ذکر نہیں بلکہ صرف اتنا ذکر ہے کہ
عبد الحکیم کے مکر ضائع کئے جائیں گے اور وہ ذلت سے ہلاک ہو گا۔ عبدالحکیم خاں کا اس بات کو اپنی
تصدیق کے لئے پیش کرنا محض شرارت ہے ۔ کیونکہ اس کا الہام پورا نہیں ہوا۔ اور یہ اس کی طرف
بالکل توجہ نہیں کرتا مگر حضرت صاحب کے اجتہاد کی غلطی کو اپنی سچائی کی دلیل قرار دیتا ہے۔ یہ کیسے

انوار العلوم جلد !
۱۱۴
صادقوں کی روشنی
افسوس کی بات ہے۔ اور کس قدر شرم کا مقام ہے ۔ ہاں اس شخص کو تو چاہئے تھا کہ پیشگوئی کے غلط
نکلنے پر سخت نادم ہوتا اور پریشان ہوتا اور توبہ کرتا اور پھر سچائی کی طرف رجوع کرتا اور خدا سے کلنے پر ہوتا
اپنے گناہوں کی معافی مانگتا۔ مگر اس نے بر خلاف اس کے اپنے اس الہام کو جو پورا نہیں ہوا نظر پنے الہام پورا
انداز کر دیا اور حضرت صاحب کی اجتہادی غلطی کو اپنے لئے مصدق قرار دیا ۔ کیا وہ شخص سچائی کا
طالب اور حق کا جو یا قرار دیا جا سکتا ہے جو اپنے الہام کے جھوٹا نکلنے کو تو چھپائے مگر دوسرے کی
اجتہادی غلطی پر خوشیاں منائے ۔ کیا یہ ظلم نہیں کہ ایک شخص جو اپنی پیشگوئی کے مطابق فوت ہوا۔
اور جس نے اڑھائی سال اپنی وفات سے پہلے خبر دے دی ہو کہ میں تین سال کے اندر فوت ہو
جاؤں گا اس کی وفات کو اپنے شیطانی یا بناوٹی الہاموں کے مطابق اپنی سچائی کا نشان قرار دیا جائے۔
اب میں اچھی طرح سے عبد الحکیم خاں کی دروغ بیانی اور القائے شیطانی کو ثابت کر آیا ہوں۔ اور
میں نے لکھا ہے کہ گو اس شخص کو حضرت صاحب کی وفات کی پیشگوئی کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔
کیونکہ خود حضرت اقدس آج سے اڑھائی سال پہلے اپنی وفات کی خبر دے چکے تھے اور اس کے بعد
ان کے حق میں کسی کا پیشگوئی کرنا صریح شرارت پر دلالت کرتا ہے ۔ اور پھر اگر اس شخص نے
پیشگوئی کی بھی تھی تو وہ از طرف شیطان تھی نہ از طرف رحمان کیونکہ اس شخص نے خود اپنی
تصانیف میں اس بات کو مانا ہے کہ مجھ کو شیطانی الہام بھی ہوتے ہیں اور جس کو شیطانی الہام ہوں
اس کو رحمانی نہیں ہو سکتے ۔ کیونکہ خدا کا کلام نجس دماغ پر نہیں اترتا۔
اور پھر تیسری بات جو میں نے ثابت کی ہے یہ ہے کہ اس کی پیشگوئی جو اس نے پیسہ اخبار و غیرہ
میں شائع بھی کر دی تھی غلط نکلی ہے۔ کیونکہ اس نے لکھا تھا کہ مرزا ۴ / اگست کو فوت ہو گا۔ حالانکہ
ہمارے حضرت اقدس ۲۶ ر مئی کو فوت ہوئے اور یہ وہ تاریخ ہے جو میں نے ثابت کیا ہے کہ
حضرت صاحب نے تبصرہ میں جو لکھا ہے کہ میری آنکھوں کے سامنے مر جائے گاوہ چودہ مہینہ والی
پیشگوئی کی بناء پر تھا۔ کیونکہ اس نے لکھا تھا کہ حضرت اقدس چودہ ماہ میں فوت ہو جائیں گے ۔ پس
اگر آپ اس میعاد میں فوت ہو جاتے تو مخالفین کی نظر میں نعوذ باللہ جھوٹے ٹھرتے ۔ اس لئے خدا
کے کلام سے استدلال کر کے آپ نے لکھا کہ نہیں میں فوت نہیں ہوں گا۔ بلکہ تو میری آنکھوں کے
سامنے ہلاک ہو گا۔ لیکن جب اس نے اس پیشگوئی کو خود ہی منسوخ کر دیا اور لکھ دیا کہ مجھے پہلی
پیشگوئی کے بجائے یہ الہام ہوا ہے ۔ کہ مرزا ۲۱ ساون مطابق ۴ / اگست کو فوت ہو جائے گا تو خدا
تعالیٰ نے بھی اسکو اسی رنگ میں جھوٹا کیا۔ یعنی بجائے ۴ / اگست کے حضرت اقدس کو ۲۶ / مئی کو

انوار العلوم جلد 1
۱۱۵
صادقوں کی روشنی
وفات دی جو تاریخ آپ کے الہام سے ثابت ہوتی ہے ۔ اب کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ پیچھے کیوں نہ
فوت ہوئے سو اس کا جواب یہ ہے کہ ایک تو آپ کو الہام ہو چکا تھا کہ ۱۵/ اکتوبر کے ۲۲۳ دن کے
بعد آپ کی وفات ہو گی جو ۲۶ / مئی بنتی ہے۔ اور دوسرے یہ کہ عبدالحکیم ایک سیماب مزاج آدمی
ہے اگر حضرت صاحب اور زندہ رہتے تو جھٹ کہہ دیتا کہ بجائے ۲۱ ساون کے اب پھر تین سال والی
میعاد ہو گئی ہے ۔ بلکہ کوئی تعجب نہ تھا کہ کہہ دیتا کہ اب دس سال ہو گئی ہے پس کیا خدا اس بات کا
ذمہ دار ہے کہ ان لوگوں کی بکو اس کے مطابق ایک شخص کی عمر بڑھاتا ہی جائے ۔ پانچویں دلیل جو
میں نے دی ہے وہ یہ ہے کہ اچھا بطور تنزل ہم ان کے تمام اعتراضوں کو مان بھی لیتے ہیں پھر بھی
حضرت اقدس جھوٹے نہیں ٹھرتے بلکہ ان کی سچائی ہر طرح ظاہر ہے کیونکہ اصل دارد مدار فیصلہ کا
الہام الہی پر ہوتا ہے۔ پس جبکہ الہام الہی سے کہیں بھی یہ ظاہر نہیں ہو تاکہ عبدالحکیم مرزا صاحب
کی زندگی میں ہلاک ہو جائے گا تو پھر ان کی اجتہادی غلطی پر اس قدر زور دینا محض تعصب اورضد
ہے۔ کیونکہ جب ایسی اجتہادی غلطیاں کل انبیائے کرام سے ہوتی رہی ہیں اور قرآن شریف ان کا
ذکر کرتا ہے اور احادیث میں ان کا بیان ہے تو پھر حضرت صاحب پر یہ اعتراض خصوصیت سے کس
طرح آسکتا ہے؟ اپنے گریبانوں میں منہ ڈال کر دیکھو اور اپنے دلوں کو ٹولو کیا وہ تم کو ایسا اعتراض
کرنے پر ملامت نہیں کرتے جو صرف مرزا صاحب پر ہی نہیں بلکہ تمام نبیوں پر بھی وارد ہوتے
ہیں۔ تم حضرت مسیح موعود کی مخالفت میں اس قدر دیوانے کیوں ہو رہے ہو۔ ذرا تحمل و صبر سے کام
لو اور ٹھنڈے دل سے اس معاملہ پر غور کرو تو تم پر کھل جائے گا اور روز روشن کی طرح ظاہر ہو
جائے گا کہ تم ایسے بے ہودہ اور لغو اعتراضوں سے صرف حضرت مسیح موعود کا ہی انکار نہیں کر
رہے بلکہ آدم سے لے کر نبی کریم الله تک تمام نبیوں کی ہتک کرتے ہو ۔ اور ایسے کلمات
تمہارے منہ سے نکلتے ہیں جن سے ان کا انکار لازم آتا ہے ۔ اور وہ جن کی عزت کرنا تمہارا فرض
ہے اور جن کی تابعداری کرنا تمہارے لئے فخر کا باعث ہے انہیں پر اپنی بد زبانی کے تیر چلا رہے ہو ۔
تم سمجھتے ہو کہ تم دین کی خدمت میں مصروف ہو مگر جس قدر ضرر دین کو تمہارے ہاتھوں سے پہنچ
رہا ہے وہ بیان سے باہر ہے ۔ تم اپنی بیوقوفی کی وجہ سے اس تنے کو کاٹ رہے ہو جس پر خود کھڑے
ہو۔ اور دنیا کے لالچ اور عزت اور بڑائی کی خواہش نے تم کو دیوانہ بنا رکھا ہے اور تم اپنے نفع کے
لئے دین کا نقصان کر رہے ہو اور جاہل اور نادان لوگوں کو اپنے فائدہ کی خاطر اس سچائی اور ہدایت
کے سرچشمہ سے روک رہے ہو جو خدا نے ان کی حالتوں پر رحم کھا کر ظاہر کیا ہے۔ خدا کا خوف

انوار العلوم جلد 1
١١۶
صادقوں کی روشنی
تمہارے دلوں سے کیوں اٹھ گیا اور یوم الدین پر تمہیں کیوں ایمان نہیں رہا۔ دین کے مغز کو چھوڑ
کر قشر کی طرف لپک رہے ہو۔ اور نہیں دیکھتے کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا۔ کیارہ اسلام کا خدا جو غیور خدا
ہے جو شریر اور بد بخت انسان کو بغیر سزا دیے کے نہیں چھوڑ تا تمہارے اعمال و اقوال سے ناواقف
ہے۔ کیا یہ بغض اور کینہ اور عداوت جو تم اس کے مامور سے ظاہر کر رہے ہو اس کی نظروں سے
پوشیدہ ہے۔ کیا وہ خدا جس نے نوح کے وقت میں کفار کو غرق کیا اور لوط کی بستی کو الٹا دیا اور عیسی
کے مخالفوں کو ذلیل و خوار کیا اور نبی کریم الل کے دشمنوں کو تباہ و برباد کیا اور جو رسول دنیا میں
آیا اس کی مدد کی اور جنہوں نے انکار کیا انہیں ہلاک کیا۔ آج اپنے رسول کی مدد چھوڑ دے گا اور
اپنی سنت اور وعدوں کے خلاف اس کے قائم کئے ہوئے سلسلہ کو تباہ ہونے دے گا۔ ہاں ذرا غور تو
کرو کہ آدم سے لے کر حضرت نبی کریم ﷺ تک جو وعدے مسیح موعود کی نسبت کئے گئے تھے
کیا وہ خالی جائیں گے ۔ اور شیطان بغیر سزا کے چھوڑ دیا جائے گا۔ اور کفر ایمان کو کھا جائے گا۔ اور
شرک توحید پر غالب آجائے گا۔ اور کیا تم یقین کرتے ہو کہ اس کے بعد اسلام کا کوئی نام بھی لے گا۔
اور وہ دین جو نبی کریم اور صحابہ نے خدا کی خاطر اپنی جانیں قربان کر کے قائم کیا تھا اس کی طرف
کوئی رجوع بھی کرے گا؟ پس جب ایسا نہیں ہے۔ اور خدا اپنے بندوں کو دشمنوں کے ہاتھوں میں
نہیں چھوڑتا۔ اور ان کو مدد اور نصرت دیتا ہے۔ اور جس کام کے لئے ان کو بھیجتا ہے اس کو پورا کر
کے چھوڑتا ہے۔ اور ان کے ارادوں کو پورا کرتا ہے۔ اور ہر میدان اور ہر لڑائی میں ان کو فتح دیتا
ہے۔ اور ہمیشہ کامیابی ان کے ساتھ رہتی ہے۔ اور ان کے دشمن ہلاک کئے جاتے ہیں۔ اور دین و دنیا
میں ذلیل کئے جاتے ہیں۔ اور وہ جو چشم بصیرت رکھتے ہیں اپنی آنکھوں سے سچائی اور جھوٹ میں
فرق دیکھ لیتے ہیں۔ تو آج بھی جبکہ خدا نے ایک رسول بھیجا اور اس کو وعدہ دیا کہ دنیا میں تیرا نام
روشن کروں گا۔ اور تیرے دشمنوں کو ہلاک کروں گا۔ اور وہ جو تیرے ساتھ ہوں گے ہمیشہ ان کی
مدد و نصرت کروں گا۔ اور ان کے مقابل کھڑے ہونے والوں کو پسپا کروں گا۔ وہ ہر ایک دشت اور ہر
ایک میدان اور ہر ایک پہاڑ اور ہر ایک وادی میں فتح پائیں گے۔ یہاں تک کہ فرمایا جَاعِلُ الَّذِينَ
اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ (تذکرہ :(1) یعنی وہ جو تیرے تابعدار ہوں گے
انہیں تیرے منکروں پر قیامت تک فوقیت دوں گا۔ اور ان کا ہاتھ ہمیشہ ان کے اوپر رہے گا۔ تو کیونکر
ممکن ہے کہ وہ جو مخالفت کرتے ہیں بغیر عذاب کے چھوڑے جائیں اور انہیں موقعہ دیا جائے کہ
سچائی کے طرف داروں کو ہلاک کر دیں۔ پس خدا سے ڈرو اور توبہ کرو تا کہ خدا اپنے عذابوں کو تم

انوار العلوم جلد 1
114
صادقوں کی روشنی
سے ٹال دے اور تم ان مصیبتوں سے بچ جاؤ جو قریب ہے کہ خدا کے وعدہ کے مطابق دنیا کو گھیر لیں
اور قیامت کا نظارہ تمہاری نظروں کے سامنے پھر جائے ۔ یہ نہ خیال کرو کہ ابھی عذاب کے آنے
میں دیر ہے بلکہ سچائی کی مخالفت حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اور حق کے طرف داروں کو اس قدر دکھ
دیا گیا ہے کہ شاید جب سے دنیا پیدا ہوئی ایسا کبھی نہیں کیا گیا ہو گا۔ اور وہ جنہوں نے خدا کے رسول کا
ساتھ دیا اس قدر ستائے گئے ہیں کہ ممکن نہیں کہ ان کی آہیں آسمان تک نہ پہنچی ہوں۔ اور اس
خدا کے برگزیدہ کی وفات کے بعد جبکہ چار لاکھ احمدی اپنے روحانی باپ کے سائے سے جدا ہو گئے
اس قدر دشنام دہی اور سخت زبانی سے کام لیا گیا ہے اور اتنی ایذا رسانی کی گئی ہے کہ اس کا پورا علم
خدا کے سوا اور کسی کو نہیں ہو سکتا۔ پس جبکہ ایک یتیم کے رونے کی آواز سے عرش عظیم کانپ جاتا
ہے تو کیا چار لاکھ انسانوں کی دل آزاری سے اس میں جنبش نہ آئی ہو گی۔ خدا کا وعدہ اس کے رسول
کی معرفت ہمیں پہنچ چکا ہے اور ہمیں اپنے وجود سے بڑھ کر اس پر یقین ہے۔ اور ضرور ہے کہ ایک
دن ان تمام ظلموں اور دکھوں کا بدلہ لیا جائے۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ طاعون ابھی ملک سے رخصت
نہیں ہوئی اور آئے دن کے زلزلے ایک بڑے زلزلہ کی پیشگوئی کر رہے ہیں کہ جس کی نسبت خدا
کار سول پہلے سے اطلاع دے چکا ہے۔ پس اے نادانو خدا کے دن کے آنے سے پہلے تو بہ کرو کیونکہ
اس وقت جبکہ عذاب سر پر آپہنچا تو بہ قبول نہیں ہوتی اور گریہ وزاری بے فائدہ ہو جاتی ہے۔ پس
تدبر کرد اور قرآن شریف کی اس آیت پر غور کر کے نصیحت پکڑو ۔ وَ إِنْ مِّنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ
مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ مَسْطُورًا
(بنی اسرائیل : (۵۹) یعنی کوئی بستی ایسی نہیں کہ جس کو قیامت سے پہلے ہم ہلاک نہ کر دیں یا سخت
موعود
عذاب میں مبتلا نہ کریں۔ اور یہ کتاب میں لکھا ہوا ہے اور پھر خدا تعالیٰ کے مامور حضرت مسیح مو
کو خبر دی گئی ہے کہ یہ وعدہ نہیں ملے گا جب تک کہ خون کی ندیاں نہ بہادی جائیں۔ پس یہ وقت
ہے کہ اپنے دلوں کو سنوارو اور تقویٰ اور طہارت اختیار کرو تاکہ خدا کے دن کے آنے سے پہلے
تمہارا نام مغضوبین سے کاٹ دیا جائے۔ تم سمجھتے ہو کہ ہمارا اس سلسلہ سے کوئی دنیاوی مقصد ہے
اور دنیاوی لالچ نے ہمیں اس کام کے لئے مجبور کیا ہے مگر میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ مسیح موعود
کی دعاؤں نے ہمارے دلوں کو تمہارے لئے بے قرار کر دیا ۔ ہم نے تمہارے لئے اس کی تڑپ
مشاہدہ کی اور ہمارے دل بھی غمگین ہو گئے۔ ان کے کلام کو پڑھو اور غور کرو کہ اس کا دل تمہارے
لئے کیسا بے چین تھا۔

انوار العلوم جلد 1
۱۸
صادقوں کی روشنی
کشتی اسلام بے لطف خدا اب غرق ہے
اے جنوں کچھ کام کر بیکار ہیں عقلوں کے وار
مجھ کو دے اک فوق عادت اے خدا جوش و تپش جس سے ہو جاؤں میں غم میں دیں کے اک دیوانہ وار
وہ لگادے آگ میرے دل میں ملت کے لئے شعلے پہنچیں جس کے ہر دم آسمان تک بے شمار
اے خدا تیرے لئے ہر زیرہ ہو میرا خدا
مجھ کو دکھلا دے بہار دیں کہ میں ہوں اشکبار
باوجود اس کے کہ وہ رات اور دن تمہارے لئے دعائیں کرتا تھا پھر بھی تسلی نہیں ہوئی۔ اور
اب وہ خدا سے دعا کرتا ہے کہ اے خدا میرے دل میں اور بھی زیادہ تڑپ پیدا کر کہ میں اپنی قوم
کے لئے آہ و زاری کروں اور ہر وقت میری آہوں کے شعلے آسمان تک پہنچیں ۔ اب اے ناظرین
جو کچھ میں نے تمہیں کہنا تھا وہ کہہ چکا ہوں۔ اور چونکہ مضمون کی حد سے باہر آگیا ہوں۔ اس لئے پھر
اپنے اصل مضمون کی طرف لوٹتا ہوں اور عبدا عبدالحکیم کی نسبت کچھ تھوڑا سا اور لکھ کر مضمون کے
دوسرے حصہ کو شروع کرتا ہوں۔
عبد الحکیم جس کو خدا کا رسول ہونے کا دعوی ہے جھوٹ اور افتراء سے کام لینے سے بھی باز
نہیں آتا۔ اس نے اپنے رسالہ اعلان الحق میں یہ الہام شائع کیا ہے۔ کہ مرزا پھیپھڑے کی مرض
سے ہلاک ہو گیا۔ اور پھر لکھتا ہے کہ اگر چہ اصل مرض جس سے مرزا کی ہلاکت ہوئی تھی یہی تھی۔
مگر مرزائیوں نے اس بات کو چھپائے رکھا۔ اور دنیا پر مرزا کے پھیپھڑے کی مرض کو ظاہر نہ ہونے
دیا ۔ گویا کہ نعوذ باللہ حضرت اقدس کو سل کی بیماری ہو گئی تھی۔ لعنت اللہ علی الکاذبین - اس قدر
جھوٹ بولتے ہوئے اس شخص کو خدا کا خوف بھی نہیں آتا اور شاید اس کو وہ دن بھولا ہوا ہے جبکہ
خدا کے روبرو اس کو ان تمام بہتانوں اور تہمتوں کا جواب دہ ہونا پڑے گا مگر افسوس کہ شیطان نے
اس کی آنکھوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے اور یہ سچ اور جھوٹ میں فرق نہیں کر سکتا۔ اصل بات یہ ہے کہ
حضرت اقدس کو نومبرے ۱۹۰ء میں موسمی کھانسی ہوئی تھی۔ یہ خبر عبد الحکیم کے شیطان نے بد ر اخبار
میں پڑھ کر آپ کو جانتائی ۔ اور اس نے جھٹ یہ الہام بنالیا۔ کہ مرزا کو پھیپھڑے کی مرض ہو گئی ہے
اور وہ اس سے ہی ہلاک ہو گیا۔ یعنی ہلاک ہو گا ۔ مگر شاید دوبارہ اس کو یہ بتانا بھول گیا کہ وہ انہیں
دنوں میں اچھے بھی ہو گئے تھے۔ اور جب دسمبر میں آپ نے یہ الہام بنایا تھا۔ اس وقت حضرت شفا
یاب ہو چکے تھے اور یہ الہام آپ کے الہام بھیجنے والے نے اس خیال سے بتایا تھا کہ حضرت اقدس
کثرت مطالعہ اور تصنیف کے کام میں تو لگے ہی رہتے ہیں اور عمر بھی بہت ہو گئی ہے اس لئے یہ
کھانسی سل ہی ہو گی۔ مگر اسے کیا معلوم کہ لا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ اتى خدا جھوٹے کو کبھی کامیاب

انوار العلوم جلد )
۱۱۹
صادقوں کی روشنی
نہیں کرتا۔ وہ موسمی کھانسی تھی۔ اور اسی موسم میں اچھی ہو گئی ۔ اور پھر دروغ گو را حافظہ نباشد کی
مثال آپ پر کیسی صادق آتی ہے کہ یہ لکھ کر کہ مجھ کو الہام ہوا تھا کہ مرزا پھیپھڑے کی مرض سے
ہلاک ہو گا۔ آپ آگے لکھتے ہیں کہ مرزا مرض ہیضہ سے ہلاک ہوا۔ شاید آپ کی خدائی طب میں
ہیضہ پھیپھڑے سے بھی پیدا ہوتا ہو گا۔ ان ا ہو گا۔ افسوس اے عبدالحکیم اگر تو ذرا بھی خشیت خدا سے کام
تو آج اس درجہ کو کیوں پہنچتا۔ شرم ! شرم !! شرم !!!
لیتا
اس کے علاوہ ایک اور اور جھوٹ عبدالحکیم خاں نے بولا ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ نے ایک اپنا
الهام مختلف اخباروں میں شائع کیا تھا۔ کہ مرزا ۲۱ ساون مطابق ۴ / اگست کو فوت ہو جائے گا۔ اور
مختلف لوگوں کو خطوط میں بھی ہیں لکھا تھا۔ جن میں سے ایک دو ہمارے پاس بھی موجود ہیں۔ اور پیسہ
اخبار میں آپ کے خط کا فوٹو بھی شائع ہو چکا تھا۔ مگر باوجود اس کثرت اشاعت کے آپ نے اپنے
رسالہ اعلان الحق میں یوں لکھا ہے کہ میں نے شائع کیا تھا کہ ۱۴ اگست تک مرزا فوت ہو جائے گا۔
حالانکہ یہ بالکل جھوٹ ہے اگر مختلف اخباروں میں یہ شائع نہ ہو چکا ہو تا۔ تو یہ کذب بیانی کام بھی
آتی۔ مگر باوجود اس قدر شہادتوں کے آپ کا اس طرح دلیری سے بات بدل لینا کمال درجہ جرأت پر
دلالت کرتا ہے۔ اور اس کی وجہ سوائے لالچ کے اور کچھ نہیں۔ آپ نے سمجھا کہ حضرت اقدس
فوت تو ہو ہی گئے ہیں۔ اس وقت جھوٹ بول کر بھی کام نکال لینا روا ہے کیونکہ دروغ مصلحت آمیز
جائز ہے۔ اور اگر اور کچھ نہیں تو کم سے کم دوائیوں اور کتابوں کا اشتہار تو ہو جائے گا۔ اور ان کی
بکری سے کچھ کچھ نہ نہ کچھ کچھ نفع تو مل ہی رہے گا۔ چنانچہ آپ نے اعلان الحق میں جس میں اپنی رسالت اور
مرزا صاحب کی وفات کا ذکر کیا ہے۔ مختلف دواؤں اور کتابوں کا بھی اشتہار دیا ہے اور شاید اس
اشتہار میں یہی مصلحت سمجھی ہو کہ حضرت اقدس کی مخالفت کی وجہ سے اشتہار کو لوگ پڑھیں گے۔
اور ساتھ ہی اصل مقصد بھی حاصل ہو جائے گا مگر افسوس تو اس بات کا ہے کہ دعوی رسالت کو پیش
کرتے ہوئے بھی آپ جھوٹ بولنے سے نہ چوکے ۔ پیسہ اخبار وطن اہل حدیث یونین گزٹ اور
دیگر کئی اخباروں میں آپ کی پیشگوئی چھپ چکی ہے۔ اور خود آپ نے اپنے رسالہ میں اس بات کا
اقرار کیا ہے کہ ان ان اخبارات میں میری پیشگوئی شائع ہو چکی ہے۔ اور پھر باوجود اس کے ۴ /
اگست کو " کی جگہ آپ نے ”۴ / اگست تک بنالیا۔ تف بر ایں د ابراین دعوئی مسلمانی ۔ اسه چه دلاور است
دزدی که یک چراغ دارد جب رسول یہ کام کرنے لگے تو امت کیا کرے گی؟
९९

انوار العلوم جلد 1
صادقوں کی روشنی
باب دوم
اب میں عبد الحکیم کی نسبت کافی لکھ چکا ہوں۔ اور اگر خداوند تعالیٰ
مولوی شاء اللہ امرتسری کی مرضی ہوئی اور اس کا فضل شامل حال ہوا تو جن لوگوں کے
دلوں میں کوئی شکوک ہوں گے وہ اس کو پڑھ کر رفع ہو جائیں گے ۔ کیونکہ سوائے فضل خدا کے
کوئی کام بھی نہیں ہو سکتا اور اس بارے میں تو خود اس کا اپنا کلام ہے کہ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَ يَهْدِى
مَنْ يَشَاءُ ۔ پس کون ہے جو دعویٰ سے کہہ سکے کہ میری تحریر سے ہر ایک شک و شبہ دور ہو جائے
گا۔ انسان کا کام کوشش کرنا ہے۔ اور ہدایت محض خداوند تعالٰی کے اختیار میں ہے۔ چنانچہ میں
عبد الحکیم خاں کے باطل دعوی کا جواب دے کر مولوی ثناء اللہ کی طرف رجوع کرتا ہوں جو کہ
امرت سر کے رہنے والے ہیں۔ اور بوجہ حضرت اقدس سے خاص بغض رکھنے کے احمدی جماعت
کے اکثر لوگ ان کو جانتے ہیں۔ جیسے مسیح ناصری کے وقت بعض قیمہ اور فریسی اسی کوشش میں
لگے رہتے تھے کہ کسی طرح آپ کے آپ کو دکھ پہنچے ویسے ہی مولوی ثناء اللہ صاحب مسیح قادیانی کے پیچھے
لگے رہے ہیں ۔ مگر اس قدر فرق ہے کہ وہ لوگ کسی قدر شرافت سے کام لیتے تھے ۔ اور مولوی ثناء
صاحب تمسخر کا ایک زندہ پتلا ہے۔ اور اس کے علاوہ گالیاں دینے میں ہ گالیاں دینے میں بھی آپ نے ایک خاص
مہارت پیدا کی ہوتی ہے ۔ غرض خدا کے فرستادہ کی مخالفت ہی ان کا کام ہے۔ اور اسی پر ان کی زندگی زند
کا دار ومدار ہے۔ کوئی موقعہ ایسا نہیں گذرتا کہ یہ کچھ طعن و تشنیع نہ کریں ۔ ہمارے ۔ ا نہ کریں ۔ ہمارے سلسلہ کے لئے
کوئی خوشی کا دن ہو یا غم کا ان کی ظریف طبیعت کے لئے ایک مشغلہ ہاتھ آجاتا ہے۔ ظرافت کے فن
کے مشاق سے مشاق آدمی کسی بات کو معمولی تصور کریں مگر یہ اس پر قہقہہ اڑائے بغیر نہیں رہ
سکتے ۔ زبان اردو کے گندے سے گندے شعر جو کسی دیوان سے مل سکیں وہ دینی معاملات میں آپ
الله صاح
اله فاطر : ۹ )

انوار العلوم جلد 1
۱۲۱
صادقوں کی روشنی
استعمال کرتے ہیں اور کثرت سے یاد کئے ہوئے ہیں۔ غرض تمسخر اور بد زبانی یہ دوگر ہیں جن میں
آپ کو خاص ملکہ ہے ۔ اور جو آپ کی ہر ایک تحریر میں پائے جاتے ہیں۔ خشیت تو خیر خاص خاص
لوگوں میں ہوتی ہے۔ یہ شرافت کا بھی بعض موقعوں پر خیال نہیں رکھتے ۔ احمدی جماعت کی جو خوبی
ہے وہ ان کی نظر میں عیب دکھائی دیتی ہے۔ اور جو نیکی ہے یہ اس کو برائی تصور کرتے ہیں۔ اور دین
کی خدمت کے لئے وہ خواہ کیسی ہی کوشش کرے یہ پھر بھی اس کو شرارت پر محمول کرتے ہیں۔
غرض کہ آپ کے خیال میں یا کم سے کم آپ کی زبان پر یہ بات ضرور ہے کہ احمدیوں کی نمازیں ریاء
ہیں۔ روزے فریب ہیں ۔ زکوٰۃ و خیرات سب دکھلاوے کے لئے ہیں۔ مخلوق خدا سے بھلائی ہے تو وہ
صرف اپنے فائدہ کے لئے ۔ غیر قوموں سے اسلام کی سچائی ثابت کرنے کے لئے مباحثے ہیں تو وہ
صرف ذاتی نفعوں کے لئے ہیں۔ اور یورپ و امریکہ میں اسلام کی تبلیغ ہے تو نفسانی خواہش سے
ہے۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ جو کچھ برتن میں ہوتا ہے وہی نکلتا ہے۔ اور گندے دلوں کی زبان سے
بھی نجاست ہیں ٹپکتی ہے۔ اپنے خیالات چونکہ دنیاوی لالچ اور مالی ترقی سے پر ہیں اس لئے اس خدا
کے مصلح اور اس کی جماعت پر بھی وہی شک ہے ۔ انبیاء اور ان کی جماعت ایک صاف و شفاف
آئینہ کی طرح ہوتے ہیں۔ بد بخت لوگ اس میں اپنا چہرہ دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ وہ خدا کی ایسی جماعت
ہے حالانکہ وہ نہیں سمجھتے کہ خود ان کے دلوں میں ہی گندگی ہے اور وہ نجاست سے پر ہیں۔ اور ایک
پھوڑے کی طرح ان کے جسم میں سوائے پیپ اور خون کے اور کچھ نہیں۔ اور نہیں جانتے کہ بغض
اور حسد نے ان کی آنکھیں بے نور کر دی ہیں۔ اور باوجود آنکھوں کے نہیں دیکھتے اور ان پر خدا کا
غضب ایسا بھڑکا ہے کہ کان تو رکھتے ہیں مگر سن نہیں سکتے اور دل ہیں مگر پاکیزگی سے دور ہیں اور ان
کی زبانیں ہیں جو برے کلمات کے بولنے میں قینچی سے زیادہ تیز چلتی ہیں مگر پھر بھی حق کے کہنے کے
لئے وہ گونگے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ایک بڑا کام کر رہے ہیں اور رسولوں کی مخالفت ہماری دنیا
سنوار دے گی۔ مگر نہیں جانتے کہ یہی کام ان کو دین سے کوسوں دور لے جا رہا ہے اور دوزخ کے
دروازہ کی طرف ہدایت کر رہا ہے۔ کاش کہ وہ عقل سے کام لیتے اور فکر اور تدبر کرتے تو شاید
ہلاکت سے بچ جاتے۔
غرض جب اس بد گمانی نے بہت ترقی کی اور ملک میں بھی اس کا اثر ہونے لگا تو حضرت اقدس کو
اس کے روکنے کا خیال پیدا ہوا۔ چنانچہ " قادیان کے آریہ اور ہم کتاب کے شائع ہونے پر مولوی
شاء اللہ نے لکھا کہ میں قسم کھا سکتا ہوں کہ مرزا صاحب جھوٹے ہیں۔ اور ان کے الہام سراسر

·

آج 10 میں سے 10 باقی