صادقوں کی روشنی کو کون دُور کر سکتا ہے

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 4

انوار العلوم جلد |
۱۲۲
صادقوں کی روشنی
کذب ہیں۔ اس پر ان کو لکھا گیا کہ آپ کو کتاب حقیقۃ الوحی شائع ہونے پر بھیج دی جائے گی۔ آپ
اس کو پڑھ کر قسم کھا کر شائع کر دیں کہ یہ تمام الہامات جھوٹے ہیں اور کل معجزات غلط ہیں۔ اور یہ
بھی لکھ دیں کہ اے خدا اگر میں اس بات میں جھوٹا ہوں تو میری دعا ہے کہ تیرے حکم لعنت اللہ علی
الکاذبین کے مطابق تیرا عذاب مجھ پر نازل ہو ۔ اور اس کے شائع ہونے کے بعد حضرت اقدس بھی
شائع کر دیں گے کہ یہ تمام الہامات خدا کی طرف سے ہیں۔ اور اگر میں جھوٹا ہوں۔ تو میری دعا ہے کہ
لعنت اللہ علی الکاذبین۔ مگر مولوی ثناء اللہ جو سوائے باتیں بنانے کے اور کچھ جانتے ہی نہیں اور دین
حق کا شرارت سے مقابلہ کرنا چاہتے تھے اس بات کو مان کر کس طرح فیصلہ کر سکتے تھے ۔ انہوں نے
بات کو ٹالنے کے لئے اس بات پر زور دینا چاہا۔ کہ پہلے عذاب کی تعیین کر دو ۔ تو پھر میں مباہلہ کرتا
ہوں۔ اور باوجود اس کے کہ قرآن وحدیث سے ان کو بتایا گیا اور ثابت کیا گیا کہ مباہلہ میں کوئی
عذاب کی تعیین نہیں ہوتی بلکہ سوائے لعنت اللہ علی الکاذبین اور کچھ نہیں کہا جاتا۔ انہوں نے اپنے
پہلے کلام سے پھرنا نہ چاہا اور خلاف حکم و سنت ایک نئی بدعت نکالنے پر زور دیتے گئے۔ اور اس کا
سوائے اس کے کیا مدعا تھا کہ کسی طرح یہ پیالہ ان کے سر سے ٹل جائے اور وہ اس امتحان سے
نجات پائیں۔ پس سوائے اس کے اور کیا ہو سکتا تھا کہ فیصلہ کی کوئی اور راہ نکالی جائے۔ چنانچہ
حضرت اقدس نے اس خیال سے کہ زیادہ تر مولوی ثناء اللہ کو خود اشتہار دینے کی دقت ہے اپنی
طرف سے ایک اشتہار شائع کیا۔ اور اس میں اس قسم کی دعا ئی کہ اے خدائے قادر چونکہ مولوی
شاء اللہ بد زبانی میں حد سے بڑھ گیا ہے اور میری نسبت تمام دنیا میں عام طور سے شائع کرتا ہے کہ یہ
شخص کا ذب ہے جھوٹا ہے اور فریبی ہے اور اس نے کوئی معجزات اور خوارق نہیں دکھلائے ۔ گویا
کہ یہ تمام میرے نفس کا افتراء ہے اور میں تیری طرف سے نہیں ہوں اور محض لوگوں کو گمراہ
کرنے کے لئے میں نے یہ دعوی کیا ہے ۔ پس اے میرے مولی اور میرے قادر خدا جو کہ میرے دل
کی حالت کو جانتا ہے اور علم رکھتا ہے میں نے یہ افتراء نہیں کیا بلکہ تیری طرف سے حکم پاکر ایسا کیا
ہے۔ بچے اور جھوٹے میں فرق کر کے دکھلا تاکہ دنیا گمراہی سے بچ جائے اور تو ایسا کر کہ اگر میں سچا
ہوں تو شاء اللہ کو میری زندگی میں کسی مملک مرض میں گرفتار کریا میرے سامنے ہی اسے موت
دے ورنہ اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھے اس کی زندگی ہی میں اس دنیا سے اٹھائے اور شاء اللہ اور اس
کے ساتھیوں کو اس سے خوشی پہنچا۔ اور اس دعا کے اوپر یہ بات صاف صاف لکھ دی کہ میں کسی
الهام یا پیشگوئی کی بناء پر فیصلہ نہیں چاہتا بلکہ خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ایسا کرے۔ اور اس کے آخر

انوار العلوم جلد 1
۱۲۳
صادقوں کی روشنی
میں یہ بھی لکھ دیا کہ مولوی ثناء اللہ اس دعا کو اپنے اخبار میں چھاپ کر جو چاہیں نیچے لکھ دیں۔ اب
فیصلہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔
اب ناظرین غور کر سکتے ہیں کہ یہ ایک فیصلہ کا طریق تھا جس سے جھوٹے اور بچے میں فرق ہو
جائے اور اس کی غرض سوائے اس کے کچھ نہ تھی کہ حق اور باطل میں کچھ ایسا امتیاز پیدا ہو جائے کہ
ایک گروہ بنی نوع انسان کا اصل واقعات کی تہہ تک پہنچ جائے اور شرافت اور نیکی کا مقتضا یہ تھا کہ
مولوی شاء اللہ اس دعا کو پڑھ کر اپنے اخبار میں شائع کر دیتا کہ ہاں مجھ کو یہ فیصلہ منظور ہے ۔ مگر جیسا
کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں اس کو سوائے ہو شیاری اور چالاکی کے اور کسی بات سے تعلق ہی نہیں۔
اور اگر وہ ایسا کر تا تو خداوند تعالیٰ اپنی قدرت دکھلاتا۔ اور شاء اللہ اپنی تمام گندہ دہانیوں کا مزہ چکھ
لیتا۔ اور اسے معلوم ہو جاتا کہ ایک ذات پاک ایسی بھی ہے جو جھوٹوں اور بچوں میں فرق کر دکھلاتی
ہے۔ اور وہ جو بدی اور بدذاتی کرتا ہے اپنے کئے کی سزا کو پہنچتا ہے اور شریر اپنی شرارت کی وجہ سے
پکڑا جاتا ہے۔ مگر جبکہ بر خلاف اس کے اس نے اس فیصلہ سے بھی انکار کیا اور لکھ دیا کہ مجھ کو یہ
فیصلہ منظور نہیں تو آج جبکہ حضرت صاحب فوت ہو گئے ہیں۔ اس کا یہ دعوا ں کا یہ دعوی کرنا کہ میرے ساتھ
مباہلہ کرنے کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔ اور یہ میری سچائی کی دلیل ہے ۔ کہاں تک انصاف پر مبنی
ہے اور کیا کوئی انصاف پسند از انصاف پسند انسان ایسا بھی ہے جو ان تمام واقعات کو دیکھ کر پھر بھی اس بات پر شک لا
سکے کہ مولوی ثناء اللہ کو سوائے اس دنیا کی شہرت سے اور کچھ مد نظر نہیں ۔ اور وہ خدا جو آسمانوں کا
خدا ہے اور جس کی ہر ایک دل پر نظر ہے اور جو ہر ایک چھپی اور کھلی بات کو جانتا ہے اس کی
آنکھوں سے پوشیدہ ہے اور اس کو اس کی ہستی پر ایمان نہیں ۔ یہ دنیا کو ہی اپنا مال کار سمجھتا ہے اور
روز حشر سے بے پرواہ ہے۔ چنانچہ اس دعا کے شائع ہونے کے بعد جن الفاظ میں اس نے اس فیصلہ
سے انکار کیا میں وہ نیچے درج کرتا ہوں تاکہ ہر ایک انسان بطور خود مولوی ثناء اللہ صاحب کی چالا کی
سے واقف ہو جائے اور جان لے کہ خدا تعالیٰ نے مسیح کو بے وقت نہیں بھیجا غرض کہ مولوی
صاحب اس فیصلہ سے انکار کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ” اس دعا کی منظوری مجھ سے نہیں لی اور بغیر
منظوری کے اس کو شائع کر دیا " میرا مقابلہ تو آپ سے ہے اگر میں مر گیا تو میرے مرنے سے اور
لوگوں پر کیا حجت ہو سکتی ہے ، تمہاری یہ دعا کسی صورت میں فیصلہ کن نہیں ہو سکتی کیونکہ
ہ اسی مطلب کے لئے تو حضرت صاحب نے یہ فقرہ لکھا تھا۔ کہ آپ اس دعا کو شائع کر کے جو چاہیں نیچے لکھ دیں۔ تاکہ خدا تعالی بھی اسی رنگ
میں نشان دکھاوے۔ منہ
لوگوں پر تو حجت کچھ نہیں مگر آپ کے پہلے اور دیگر اہلحدیث جن کی نسبت لکھتے ہیں کہ کلکتہ تک آپ کو مباحثات پر بلاتے ہیں۔ تو اس فیصلہ
سے ملزم ٹھرتے ہیں۔ مگر اس فیصلہ کو منظور ہی نہیں کیا تو اب مبالہ قرار دے کر کیوں عاقبت خراب کرتے ہو ۔ منہ
☆

انوار العلوم جلد 1
۱۲۴
صادقوں کی روشنی
مسلمان تو طاعونی موت کو بموجب حدیث شریف کے ایک قسم کی شہادت جانتے ہیں۔ پھر وہ کیوں
تمہاری دعا پر بھروسہ کر کے طاعون زدہ کو کاذب جانیں گے ۔ * اور ان وجوہات کو لکھ کر اور اس
آسان فیصلہ سے پہلو بچا کر آپ ان الفاظ میں صاف طور سے اس دعا سے انکار کر چکے ہیں ۔ کہ مختصر
یہ کہ میں تمہاری درخواست کے مطابق حلف اٹھانے کے لئے تیار ہوں۔ اگر تم اس حلف کے نتیجہ
سے مجھے اطلاع دو۔ اور یہ تحریر تمہاری مجھے منظور نہیں۔ اور نہ کوئی رانا اسے منظور کر سکتا ہے۔*
اخبار الاحدیث ۱۲۶ اپریل ۷ ۱۹۰ء صفحہ ۲۴۵) اب دیکھنا چاہیے کہ مولوی ثناء اللہ نے اس دعا کے بعد اس
فیصلہ سے صاف طور سے انکار کر دیا ہے۔ اور لکھا ہے کہ اس فیصلہ کا اثر سوائے میرے اور کس پر پڑ
سکتا ہے۔ پس مجھ کو یہ فیصلہ منظور نہیں۔ اور آپ لکھتے ہیں کہ اگر عذاب مقرر کر دیا جائے تو میں مرزا
صاحب کے جھوٹے ہونے پر قسم کھا سکتا ہوں۔ نہیں تو مجھ کو یہ فیصلہ منظور نہیں ۔ حالانکہ بار بار لکھا
گیا ہے کہ خدا کسی کے منہ کی بات پورا کرنے کا ذمہ دار نہیں۔ اور قرآن شریف سے عذاب کی
تعیین دعا میں ثابت نہیں ہوتی۔ اور آپ نے یہ بھی لکھا کہ اس فیصلہ کو کوئی دانا منظور نہیں کر سکتا۔
اس پر مجھ کو بہت تعجب ہے۔ کیونکہ اب جبکہ مرزا صاحب فوت ہو گئے ہیں مولوی شاء اللہ دنیا کو
دھوکا دینے کے لئے کیوں اس دعا کو لوگوں کے سامنے فیصلہ کے لئے پیش کرتے ہیں ۔ کیا وہ اس وقت
دانا تھے۔ اور اب جاہل مطلق ہو گئے ہیں ۔ کہ اب اس فیصلہ کو منظور کرنے لگے ۔ کیا وہ اپنی ہی تحریر
کے مطابق اب جاہل مرکب نہیں ٹھہرتے اور ان کی حماقت میں کچھ شک رہ جاتا ہے؟ کیونکہ اس
وقت تو وہ صاف طور سے انکار کر چکے ہیں اور لکھ چکے ہیں کہ کوئی دانا اس فیصلہ
اگر مسلمان اس وقت ایسا خیال کرتے ہیں۔ تو آپ ڈرتے کیوں ہیں آپ کے ہی بھائی بند طاعون ملعون کا لفظ لکھا کرتے ہیں۔ اسوقت شاید اور
حالت میں ہوتے ہوں گے۔ حسد کا برا ہو یونہی ذکر کریں تو طاعون کو سو سو گالیاں دیں اور ہمارے مقابلہ پر آکر اس کو شہادت کی موت قرار دیں
اگر یہ شہادت تھی تو حضرت عیسی نے اپنے دوبارہ آنے کی نشانی یہ کیوں بتائی کہ اس وقت طاعون پڑے گی۔ اگر اس کی موت ہر ایک کے لئے
شہادت ہو تو مخالفین حضرت عیسی تو اس موت سے آخرت کا توشہ جمع کر لیں گے۔ افسوس یہ موت اگر شہادت ہے تو احمدیوں کے لئے کیونکہ
ان کے نبی نے پہلے سے خبر دیدی تھی۔ کہ اب عنقریب اس ملک میں طاعون پڑنے والی ہے۔ اور وہ میری سچائی کا نشان ہو گی۔ پس اگر صحابہ کی
طرح کوئی احمدی بھی اس میں مبتلا ہو جائے تو اس کے لئے شہادت ہے۔ نہ یہ کہ ملک کا ملک مر گیا۔ اور کہہ دیا کہ شہادت نصیب ہوئی۔ حالانکہ
ایک مدعی نبوت اپنے آنے سے پہلے کہہ چکا ہو کہ طاعون میری سچائی ثابت کرنے کے لئے آنے والی ہے۔ فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ
افسوس ان لوگوں کو کیا ہو گیا۔ قرآن شریف تو فرماتا ہے کہ مباہلہ کے لئے صرف اتنا کہنا چاہئیے کہ لعنت الله عَلَى الكَذِبِينَ مگر یہ اس بات
پر زور دیتے ہیں کہ عذاب کی تعیین کرد - کیا یہ بد بخت اس بات کو نہیں سمجھتے کہ نبی کریم کے مخالفوں نے بھی تو کہا تھا نا مُطِرُ عَلَيْنَا حِجَارَةً
منَ السَّمَاءِ (الانفال : (۳۳) کیا ان پر یہی عذاب نازل ہوا تھا۔ بلکہ انہوں نے تو پھر بھی کچھ عظمندی دکھائی تھی۔ کیونکہ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ
اواتِنَا بِعَذَابِ الشعر (الانفال (۳۳) یعنی اگر منہ مانگا عذاب نازل نہیں ہو سکتا تو کوئی اور عذاب ہی ہم پر نازل ہو۔ اور اگر یہ لوگ یہ کہیں کہ نبی
تو دعا میں عذاب کی تعیین کر سکتا ہے تو اس کا یہ جواب ہے کہ حضرت نوح کی دعا کو دیکھو کہ وہ کیا دعا کرتے ہیں۔ کیا انہوں نے کسی عذاب کی
تعیین کی ا ہے؟ نہیں ان کی دعا ایک بالکل سادہ دعا ہے کہ رَبِّ لا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا ۔ ينَ دَيَّارًا - نوح ۱۲

انوار العلوم جلد 1
۱۲۵
صادقوں کی روشنی
کو نہیں مان سکتا۔ اور اب جبکہ مرزا صاحب فوت ہو چکے ہیں۔ تو اپنی ولایت ثابت کرنے کے لئے
اشتہار دے دیا کہ اس دعا کے مطابق میں سچا ثابت ہوا۔ لیکن اگر وہ غور کریں اور تدبر سے کام لیں تو
ان پر کھل جائے گا کہ اس فیصلہ کو مان کر بجائے سچا ثابت ہونے کے وہ محض جاہل اور احمق ثابت
ہوئے ہیں۔ کیو ہیں۔ کیونکہ وہ خود شائع کر چکے ہیں کہ اس کے ماننے والا دانا نہیں یعنی احمق ہے۔ اب ناظرین
خود سوچ سکتے ہیں اور سمجھ سکتے ہیں کہ پہلے تو مباہلہ سے مولوی ثناء اللہ صاحب نے انکار کیا اور پھر
جب دعا کا طریق فیصلہ کے لئے مقرر کیا کہ اس طرح حق ثابت ہو جائے اور جھوٹے اور سچے میں
امتیاز ہو جائے تو اس نے اس کا بھی انکار کر دیا اور لکھا کہ اس کا اثر تو مجھ پر پڑتا ہے پھر اس کا کیا فائدہ
مگر یہ نہ سمجھا کہ جب اس نے قسم کھانے کی خواہش ظاہر کی تھی اور لکھا تھا کہ اگر عذاب معین کر دیا
جائے تو میں قسم کھا سکتا ہوں۔ اس وقت بھی تو عذاب کا اثر اسی پر پڑتا تھا نہ کسی اور پر ۔ پھر اس وقت
کیوں بڑھ بڑھ کر خلاف سنت کہتا تھا کہ عذاب کی تعیین کر دو تو میں قسم کھا لیتا ہوں کہ مرزا جھوٹا
ہے۔ کیا قسم کھانے کے وقت ثناء اللہ کی حیثیت اور تھی اور اس دعا کے شائع کرنے کے وقت اور یا
محض بہانہ جوئی سے کام لیا گیا تھا۔ بہر حال جبکہ یہ خود انکار کر چکا ہے اور اس فیصلہ کو رڈ کر چکا ہے تو
اب اس وقت اس کا پھر اسی دعا پر زور دینا شرارت نہیں تو اور کیا ہے ؟ کیا اسے معلوم نہیں کہ اس
وقت اس نے اس طریق فیصلہ سے انکار کر دیا تھا اس کا اشتہار جو اس نے حضرت اقدس کی وفات
کے بعد دیا ہے ظاہر کرتا ہے کہ اس نے محض دھوکا رہی سے کام لیا ہے۔ کیونکہ اس میں اس نے مان
لیا ہے کہ میں نے اس وقت اس طریق فیصلہ سے انکار کر دیا تھا اور اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ
یہ جان بوجھ کر حضرت کی وفات کو اس دعا کی بناء پر قرار دیتا ہے ۔ کیونکہ باوجود اقرار کرنے کے کہ
میں نے انکار کر دیا تھا پھر اپنی سچائی ظاہر کرتا ہے۔ کیا یہ اتنی بات سمجھنے سے بھی قاصر ہے کہ اس مباہلہ
یا دعا کی ضرورت تو بچے اور جھوٹے کے فیصلہ کے لئے تھی۔ اور اسی لئے تھی کہ کاذب اور اس کے
ساتھیوں پر حجت قائم ہو جائے اور وہ گمراہی سے بچ جائیں مگر جب اس نے اس فیصلہ سے صاف
انکار کر دیا اور کہہ دیا کہ یہ ہمارے لئے کوئی حجت نہیں تو پھر اگر اس دعا کا اثر اس پر پڑتا اور یہ کسی
عذاب میں مبتلا ہو تا تو صاف جواب دیتا کہ میں نے تو صاف انکار کر دیا تھا کہ یہ فیصلہ مجھے قبول نہیں
پھر اس کے اثر کے کیا معنی اور اگر یہ حضرت کی زندگی میں مرجاتا تو اس کے چیلے لکھتے کہ ہمار ا گر و
اس فیصلہ سے انکار کر چکا ہے۔ اس لئے ہم پر اس کی موت سے کوئی حجت قائم نہیں ہوئی۔ پس جب
خود اس کے انکار سے واقعات کا پہلو بالکل بدل گیا ہے تو اب اس کا حضرت صاحب کی وفات پر یہ

انوار العلوم جلد 1
۱۲۶
صادقوں کی روشنی
ظاہر کرنا کہ میرے ساتھ مباہلہ کی وجہ سے وہ فوت ہوئے ہیں سرا سر اتمام ہے اور تہمت ہے اور
جھوٹ ہے۔ کیا یہ اس بات سے انکار کر سکتا ہے کہ اس نے اس وقت انکار کیا تھا اور اس دعا کے
فیصلہ کو منظور نہیں کیا تھا۔ پس جب یہ خود اپنی زبان سے انکار کر چکا ہے اور اس طریق فیصلہ کو
نامنظور کر چکا ہے۔ تو اب یہ کس طرح حضرت صاحب کی وفات سے اپنی سچائی ثابت کر سکتا ہے۔
اسے چاہئے تھا کہ شرم کرتا اور حیا سے کام لیتا مگر حق کے مخالفوں سے ایسا کس طرح ہو سکتا ہے۔ وہ
جھوٹ اور فریب سے کام لینا برا نہیں سمجھتے بلکہ ایک قسم کا ثواب سمجھتے ہیں۔ اس وقت تو سچائی کے
رعب میں آکر اس نے حیلہ بازی سے اپنا سر عذاب الہی کے نیچے سے نکالنا چاہا مگر جب اس کے انکار
مباہلہ سے وہ عذاب اور طرح سے بدل گیا تو اس نے اس منسوخ شدہ فیصلہ کو پھر دہرانا شروع کر
دیا ۔ مگر کیا یہ خیال کرتا ہے کہ وہ عذاب سے بچ جائے گا یا خدا کا غضب اس پر نہیں بھڑکے گا۔ نہیں
اس کی یہ سراسر غلطی ہے جو اس کے مامور کا انکار کرتے ہیں وہ سزا سے نہیں بچتے اور خدا تعالیٰ
انہیں بری طرح پیتا ہے اور دنیا پر ظاہر کر دیتا ہے کہ جھوٹے اور بچے میں کیا فرق ہے ۔ اگر مولوی
شاء اللہ نے اس دعا کے فیصلہ سے انکار کر کے اس بات سے اپنے آپ کو بچا لیا ہے کہ یہ حضرت
صاحب کی زندگی میں فوت نہیں ہوا تو کیا ہوا ۔ خدا کا کلام بڑے زور سے اطلاع دے رہا ہے کہ
حضرت مسیح موعود کے مخالف نہیں بچیں گے ۔ اور وہ اس دنیا میں اور آخرت میں ذلت کا عذاب
بھگتیں گے۔ اور خدا ان کو اس طرح ہلاک کرے گا کہ دنیا ان کا نام لیتے ہوئے شرمائے گی۔ اور
آئندہ آنے والی نسلیں اپنی اولاد کو ان کے نام لے کر نصیحت کریں گی کہ دیکھو بدی کا بدلہ بدی ہوتا
ہے ۔ ان لوگوں نے خدا کے مامور کی دشمنی کی اور اس ذلت اور عذاب میں پڑے۔ پس کیا ہی خوش
قسمت ہے وہ انسان جو روشنی سے فائدہ اٹھائے۔ اور کیسا بد بخت ہے وہ جو نصف النہار کے وقت
سورج کا انکار کرے ۔ وہ جن کی آنکھیں تندرست ہیں روشنی پر خوش ہوتے ہیں۔ مگر وہ جو آشوب
چشمی میں مبتلا ہیں روز روشن میں بھی اندھیرے میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ نہ صرف مولوی شاء اللہ نے اسی وقت اس دعا کے اثر سے انکار کیا بلکہ
پیچھے بھی اس سے انکار کرتا رہا۔ کیونکہ اصل بات یہ ہے کہ جھوٹے اور شریر کے دل میں ایک قسم کا
خلجان ہوتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میرے جھوٹ کی سزا مجھ کو ملے گی اور وہ شرارتیں جو میں نے کی
ہیں وہ رنگ لائے بغیر نہیں رہیں گی اور ایک دن مجھے ان کی سزا برداشت کرنی پڑے گی۔ چنانچہ مئی
۱۹۰۸ء کے مرقع قادیانی میں اس بات سے ڈر کر کہ کہیں خداوند تعالی اس شوخی اور شرارت کا مزہ

انوار العلوم جلد 1
۱۲۷
صادقوں کی روشنی
ا
نہ چکھائے آپ نے یہ مضمون لکھا ہے اور اس میں آپ لکھتے ہیں کہ مجھ پر مرزا صاحب کے مباہلہ کا
کوئی اثر نہیں ہوا اور سال جو میعاد مباہلہ ہوتا ہے وہ گزر گیا۔ اور اس طرح آپ نے اپنی طرف
سے زور لگایا ہے کہ یہ ثابت کر دیں کہ میعاد مباہلہ گذر گئی ہے۔ اب مجھ پر کوئی عذاب نہیں آنا
چاہئے ۔ اور اب میں محفوظ ہوں۔ چنانچہ آپ حضرت اقدس کی وفات سے چند دن پہلے اپنے ایک
مضمون میں جو رسالہ مرقع میں پہلی جون کو شائع ہوا لکھتے ہیں۔ " مرزائی جماعت کے جو ۔ جماعت کے جوشیلے ممبرو !
اب کس وقت کے منتظر ہو تمہارے پیر مغاں کی مقرر کردہ مباہلہ کی میعاد کا زمانہ تو گزر گیا ۔ مگر
افسوس کہ یہ بات لکھتے ہوئے شرم تو نہ آئی کہ میں اس دعا کو مباہلہ کا نام دیتا ہوں جس کا انکار کر چکا
ہوں۔ جبکہ آپ اپنے اپنے اخبار اہلحدیث میں صاف طور سے اس دعا کے اثر کا انکار کر چکے ہیں اور لکھ
چکے ہیں کہ میں اس طریق فیصلہ کو قطعا نا منظور کرتا ہوں اور مجھے اس سے قطعی اتفاق نہیں اور کوئی
دانا اس سے اتفاق نہیں کر سکتا۔ تو اب آپ کو کیا ہوا کہ اپنے ہی قول کے مطابق بیوقوف اور جاہل
بن کر اس کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں۔ خیر اس بات پر تو ہم کافی لکھ آئے ہیں۔ اس عبارت کے یہاں
نقل کرنے سے ہمارا اصل مطلب یہ ہے کہ آپ نے نہ صرف اس دعا کے اثر سے انکار ہی کیا بلکہ
ایک سال کی میعاد کے بعد اس کو مباہلہ کا نام دے کر اس کی میعاد کو ختم کر دیا چنانچہ مرقع کی مندرجہ
بالا سطور سے جو اس کے صفحہ ۲۰ بابت جون ۱۹۰۸ء میں درج ہیں۔ اور جو کہ میں اوپر نقل کر آیا
ہوں۔ صاف پتہ لگتا ہے کہ مولوی شاء اللہ کے خیال میں اس دعا کی میعاد ختم ہو گئی ہے یا کم سے کم
حق کے خوف سے ان کو مجبور کیا ہے کہ وہ ایسا مضمون لکھ کر اپنا پیچھا چھڑا ئیں۔ اور اپنے خیال میں
اس عذاب سے بچ جائیں جو کہ ان کے لئے آسمان پر مقرر ہو چکا ہے۔ یا کم سے کم کسی مصیبت کے
وقت یہ بات کہہ سکیں کہ میں اس دعا کے فیصلہ سے شروع میں بھی انکار کر چکا ہوں۔ اور مزید احتیاط
کے لئے ایک سال کے بعد بھی میں نے اس کا انکار شائع کر دیا ہے ۔ مگر جبکہ وہ دو دفعہ پہلے اس کا انکار
کر چکے ہیں تو اب حضرت صاحب کی وفات کو اس دعا کی بناء پر کیوں ٹھہراتے ہیں۔ کیا خدا کا خوف
ان کے دل میں اس قدر بھی نہیں کہ وہ کم سے کم اس بات کو ہمارے مقابل پر بطور دلیل کے نہ
لائیں جس کا مانناوہ خود دانائی سے بعید اور حماقت قرار دے چکے ہیں۔
تیسری بات یہ ہے کہ کسی نبی کا دنیا میں مبعوث ہونا یا مأمور ہونا صرف اسی غرض کے لئے ہوتا
ہے کہ وہ لوگ جو راہ راست سے دور جا پڑے ہیں۔ اور طرح طرح کے دشوار گذار جنگلوں اور
میدانوں میں بھٹکتے پھرتے ہیں۔ ان کو صراط مستقیم پر چلایا جائے اور وہ لوگ جو خدا کے وجود کا انکار

انوار العلوم جلد 1
۱۲۸
صادقوں کی روشنی
کرتے ہیں۔ یا اس کی ذات میں کسی اور کو شریک ٹھراتے ہیں۔ ان پر خدا کی واحد ولا شریک ہستی کو
ظاہر کیا جائے اور اس کے جلال کو دنیا میں قائم کیا جائے اور بدیوں اور بدکاریوں اور مختلف قسم کے
گناہوں کی جڑ زمین سے اکھیڑ دی جائے اور ان تمام شیطانی کارروائیوں اور فریبوں اور مکروں کو
برباد کیا جاوے اور خاک میں ملا دیا جائے جو کہ خدا تعالیٰ کی محبت کے راستہ میں کئے جاتے ہیں اور
تاکہ ایسا ہو کہ خدا کے نام کی برکت پھر دنیا میں پھیلائی جائے اور سعید دلوں سے اس کی دوری کا بیج
نکال دیا جائے اور بجائے کفر کی پلیدیوں اور گندگیوں اور نجاستوں کے پورا کے ایمان اور تقویٰ کا
مضبوط اور سایہ دار درخت لگایا جائے اور انسانوں کے دلوں میں الفت اور محبت اور یگانگی پیدا کی
جائے اور حسن ظنی کے وسیع اور با امن راستہ پر ان کو بلایا جائے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نہیں چاہتا کہ
انسان کو گمراہی اور ضلالت میں چھوڑ دے۔ چنانچہ جب کبھی شرک اور بدعت اور فسق و فجور دنیا
میں پھیل جاتے ہیں اور گناہوں سے دنیا بھر جاتی ہے اور وہ جو پاک اور مقدس ہوتے ہیں ان پر
نہیں کی جاتی ہے اور دین کی باتوں کو ٹھٹھے میں اڑایا جاتا ہے اور خدا کے نام کی پرواہ نہیں کی جاتی
اور اس کا جلال دلوں سے اٹھ جاتا ہے اور ایک ایسا اندھیرا دنیا پر چھا جاتا ہے کہ آفتاب وحدت کا
روشن چہرہ بالکل چھپ جاتا ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ اس زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا کوئی
نہیں اور مختلف قسم کے بتوں کی پوجا کی جاتی ہے کوئی تجارت کو اپنا رزاق سمجھتا ہے تو کوئی زراعت
کو اور بہت سے ہوتے ہیں جو اس خدائے قادر کی بجائے ضعیف اور ناتواں انسان کی پرستش کرتے
ہیں اور ایک کثیر تعداد مخلوق کی بے جان چیزوں سے اپنی حاجت روائی کرنا چاہتی ہے اور سورج
اور چاند اور ستارے اور زمین اور پہاڑ اور دریا اور جنگل اور درخ اور درخت اور پتھر اور لکڑی اور
تصویروں کو خدا کا قائم مقام سمجھ لیا جاتا ہے۔ یہ ایک زمانہ ہوتا ہے کہ دنیا خدا کی سلطنت کی بجائے
شیطان کی سلطنت کو قبول کر لیتی ہے اور بنی نوع انسان کا د کا دشمن ایک دوست کے طور طور پر دیکھا جاتا
ہے۔ ایسے وقت میں خدا کی غیرت جوش میں آتی ہے اور اس کا رحم اور غضب ایک ہی وقت میں
بھڑک اٹھتے ہیں۔ اور وہ ارادہ کر لیتا ہے کہ دنیا سے گناہوں کو دور کیا جائے۔ اور اس کا چہرہ پھر
دوبارہ روشن کیا جائے اور بعد اور دوری کے بادلوں کو اس کے آگے سے ہٹا دیا جائے۔ اور اس کی
بجائے اس کی رحمت کی بارش دنیا پر ہو اور محبت اور پیار کی خوشگوار ہواؤں کے جھونکوں سے ان
پاک باز روحوں کے دماغوں کو معطر کیا جائے جو کہ خدا کی بادشاہت کے لئے مدتوں سے غم کرتے اور
رنج اٹھاتے ہیں۔ اور یہ ایسا وقت ہوتا ہے کہ اس کے غضب کی کوئی انتہاء نہیں ہوتی کیونکہ بدکار

انوار العلوم جلد 1
۱۲۹
صادقوں کی روشنی
لوگ بدی میں حد سے زیادہ بڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔ اور وہ ایسا غصہ میں ہوتا ہے کہ گویا کبھی بھی
ایسا خشم ناک نہیں ہوا۔ مگر ساتھ ہی وہ اسی وقت اور انہیں دنوں میں ایسا مہربان ہوتا ہے کہ نہیں
کہہ سکتے کہ اس سے زیادہ وہ پہلے بھی کبھی مہربان ہوا کیونکہ یہ وقت اس کے پیارے بندوں کے
انعامات حاصل کرنے کا ہوتا ہے۔ اور وہ جو بدیوں کو چھوڑتے ہیں اور نیکی کی طرف راغب ہوتے
ہیں اس کے بے پایاں رحم اور احسان کے لذیذ اور خوشبودار پھلوں کو کھاتے ہیں اور ایسے امن کی
حالت میں ہوتے ہیں کہ گویا جنت ان کے لئے دنیا ہی میں اتر آئی ہے اس وقت دنیا سے بدی کو دور
کرنے اور نیکی کو پھیلانے کے لئے خدا اپنے بندوں میں سے کسی کو چن لیتا ہے اور اپنا کلام اس پر
نازل کرتا ہے اور اپنی رحمتیں اور برکتیں اس کے شامل حال کر دیتا ہے اور ہر حال اور ہر مقام میں
اس کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ جو اس بندے کو رکھ دیتا ہے گویا خدا کو دکھ دیتا ہے۔ اور وہ جو اس کے
ساتھ ہوتا اور اس کے کام میں ہاتھ بٹاتا ہے گویا خدا کے ساتھ ہوتا اور اس کی مرضی کے لئے کام
کرتا ہے۔ پس اصل غرض جو ایک نبی کی بعثت کی ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ دنیا سے بدی اور بدکاری کو
دور کیا جائے اور اس کی بجائے نیکی اور تقویٰ کو رواج دیا جائے اور بجائے شیطان کی سلطنت کے
خدا کی سلطنت قائم کی جائے چنانچہ جو لوگ ان کی بعثت کی اصل غرض سمجھ لیتے ہیں وہ کبھی ٹھو کر
نہیں کھاتے ہیں جبکہ یہ صاف ظاہر ہے کہ ان کے آنے کی اصل غرض اصلاح ہے تو ہر ایک چشم
بصیرت رکھنے والا انسان سمجھ سکتا ہے کہ ان کے ہر ایک کام میں بھی اصلاح ہی مد نظر ہو گی ۔ اور یہ
بھی ظاہر ہے کہ ان کی تمام پیشگوئیاں اور معجزات بھی اسی غرض کے پورا کرنے کے لئے ہوں گے۔
پس جبکہ یہ بات ثابت ہو گئی تو اب یہ دیکھنا چاہئے کہ حضرت اقدس بھی اسی غرض کے پورا کرنے
کے لئے مبعوث ہوئے تھے اور انکی رسالت سے اصل غرض خدا تعالیٰ کی یہ نہ تھی کہ آٹھم مرے یا
لیکھرام قتل ہو یا آسمان پر چاند اور سورج کو گرہن لگے یا زمین پر طاعون پھیلے یا کانگڑہ اور سان
فرانسسکو میں زلزلے آئیں بلکہ اصل غرض یہ تھی اور اسی لئے وہ مبعوث ہوئے تھے کہ اصلاح
ہو۔ اور اگر کوئی پیشگوئی کی جاتی تھی تو اس لئے کہ اصلاح ہو اور لوگ اس نشان کو دیکھ کر اس کی
شناخت کریں۔ اور اگر کسی کی موت کی خبر دی جاتی تھی تو وہ بھی اس لئے کہ حق کے دشمنوں پر ایک
حجت قائم ہو اور سعید روحیں اصلاح حاصل کریں چنانچہ ہر ایک نبی کے وقت جو د عید کی پیشگوئیاں
مل جاتی تھیں اور بعض دفعہ التواء میں پڑ جاتی تھیں تو اس کی اصل وجہ بھی یہی ہوتی تھی۔ کیونکہ
جب خدا تعالیٰ اصلاح کی کوئی اور صورت پیدا کر دیتا تھا تو پھر اس عذاب کی ضرورت نہیں رہتی

انوار العلوم جلد !
۱۳۰
صادقوں کی روشنی
تھی۔ اور وہ یا تو ایک وقت تک ملتوی ہو جاتا تھا یا منسوخ ہو جاتا تھا۔ اور اسی سنت اللہ کے مطابق خدا
تعالیٰ نے اس وقت بھی اپنے نبی سے سلوک کیا اور حضرت اقدس کے عہد بابرکت میں بھی اسی
طرح ہوا جیسے پہلے نبیوں کے زمانہ میں۔ اور جب کوئی وعید کی پیشگوئی ہوئی یا کسی اور صورت سے
کسی دشمن کو عذاب کا وعدہ دیا گیا اور اصلاح کی کوئی اور صورت نکل آئی تو پھر وہ وعید کی پیشگوئی
مل گئی۔ چنانچہ آتھم کے وقت میں بھی ایسا ہی ہوا کہ جب اس نے رجوع کیا اور اپنے دل میں سخت
ڈرا اور عین مباہلہ کے وقت امر تسر میں اس نے نبی کریم ا کو گالیاں نکالنے سے انکار کیا جو کہ
بنائے مباہلہ تھی تو خداوند تعالیٰ نے اس پر سے عذاب کو ٹال دیا اور اس کو ڈھیل دی اور وہ پندرہ ماہ
سے زیادہ زندہ رہا۔ لیکن جب اس نے قسم کھانے سے انکار کیا اور پھر مفسدہ کا خوف ہوا تو خداوند
تعالٰی نے اصلاح اس میں دیکھی کہ پھر اسی مدت ( پندرہ ماہ میں) اسے ہلاک کیا جائے اور پہلے جو اس
کو ڈھیل دی گئی تو صرف اس وجہ سے کہ اس نے اپنے نفس کی اصلاح کی لیکن جب اس نے پھر
شرارت کی تو ملک کی اصلاح اس میں تھی کہ اس کو ہلاک کیا جاتا چنانچہ خدا تعالیٰ نے ایسا ہی کیا۔ اسی
طرح شاء اللہ کے لئے بھی حضرت اقدس نے جو بد دعا کی تو اس لئے کہ دنیا میں اصلاح ہو اور وہ لوگ
جو اس کے زیر اثر ہیں وہ اس عذاب کو دیکھ کر ڈریں اور توبہ کریں۔ اور ان پر حجت قائم ہو جائے۔
پس اس دعا کا اصل مدعاشاء اللہ کی پارٹی پر اتمام حجت کرنا تھا کیونکہ کسی شخص کی وفات سے یا ہلاکت
سے اس کے دشمنوں پر کیا اثر ہو سکتا ہے وہ تو کہہ دیں گے جھوٹا تھا ہلاک ہو گیا مگر وہ جو اس کے
دوست ہیں اور اس سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کی عزت انکے دلوں میں ہے اس کی موت سے
نصیحت پکڑ سکتے ہیں اور اپنی اصلاح کر سکتے ہیں اور ان پر اتمام حجت ہو سکتا ہے۔ پس دعا جو شاء اللہ
کے لئے کی گئی تھی اس کا اثر صرف اس کے پیروان پر ہو سکتا تھا اور وہی تھے جن کے سامنے ہم یہ
بات پیش کر سکتے تھے ۔ کہ شاء اللہ مرزا صاحب کی دعا کے مطابق مر گیا۔ لیکن جب شاء اللہ نے محض
شرارت اور چالاکی سے اس دعا کے فیصلہ سے انکار کر دیا ۔ اور صاف لکھ دیا کہ میرا مرنا کسی کے لئے
کوئی حجت نہیں اور میری موت سے مرزا صاحب کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا اور یہ بھی لکھا کہ اس
فیصلہ کو میں منظور نہیں کرتا۔ چنانچہ اہلحدیث ۲۶ / اپریل ۱۹۰۷ء میں درج ہے کہ ” یہ تحریر تمہاری
مجھے منظور نہیں اور نہ کوئی دانا اسے منظور کر سکتا ہے ۔ " پس جبکہ ثناء اللہ نے اس فیصلہ کو دانائی سے
بعید اور ناقابل منظوری سمجھ کے رد کر دیا تو پھر اس کی پارٹی پر اس کی موت کا کیا اثر پڑ سکتا تھا۔ اگر یہ
مرجاتا تو وہ کہہ دیتے کہ ہمارا استاد تو لکھ گیا ہے کہ یہ فیصلہ مجھے منظور نہیں پھر ہمارے لئے یہ کیونکر

انوار العلوم جلد |
۱۳۱
صادقوں کی روشنی
قطعی ہو سکتا ہے چنانچہ خداوند تعالیٰ نے چاہا کہ اس کے قول کے مطابق اس کو پکڑے اور ملزم
کرے۔ تاکہ ایسا ہو کہ وہ کام جس کے لئے حضرت مسیح موعود مبعوث ہوئے تھے پورا ہو اور دنیا میں
اصلاح کا بیج بویا جائے ۔
۷۶)
پس چونکہ ان کی بعثت کی اصل غرض شاء اللہ کا مارا جانا نہ تھی بلکہ سنت انبیاء کے مطابق دنیا
کی اصلاح تھی۔ اس لئے خداوند تعالیٰ نے اسکو اس کے قول کے مطابق پکڑا چنانچہ حضرت اقدس کی
دعا نقل کرتے ہوئے اہلحدیث میں ایک نوٹ دیا ہے۔ جو اس کے نائب اڈیٹر کی طرف سے ہے۔ اور
اس نے اس کی کوئی تردید نہیں کی اور نہ کبھی اس کے خلاف لکھا وہ نوٹ یہ ہے کہ ” آپ اس
دعوئی میں قرآن شریف کے صریح خلاف کہہ رہے ہیں قرآن تو کہتا ہے کہ بدکاروں کو خدا کی
طرف اسے مہلت ملتی ہے۔ سنو قُلْ مَنْ كَانَ فِي الضَّلَلَةِ فَلْيَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمَنُ مَدًّا ( مريم : ٧٦)
اور إِنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ لِيَزْدَادُ دادُوا إِثْماً ( آل عمران : ۱۷۹) اور وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
(البقرہ : ۱۶) وغیرہ آیات تمہارے دجل کی تکذیب کرتی ہیں اور سنو بَلْ مَتَعْنَا هَؤُلَاءِ وَأَبَاهُمْ
حَتَّى طَالَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ (الانبیاء (۲۵) جن کے صاف معنی یہی ہیں کہ خدا تعالیٰ جھوٹے دغا باز
مفسد اور نا فرمان لوگوں کو لمبی عمریں دیا کرتا ہے۔ تاکہ وہ اس مہلت میں اور بھی برے کام کر لیں پھر
تم کیسے من گھڑت اصول بتلاتے ہو کہ ایسے لوگوں کو بہت عمر نہیں ملتی۔ کیوں نہ ہو ۔ دعوی تو مسیح،
کرشن اور محمد واحمد بلکہ خدائی کا ہے اور قرآن میں یہ لیاقت ؟ ذَلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِنَ الْعِلْمِ پس اب
ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ اگر شاء اللہ مرجاتا تو اس کے تابعین یا ہم خیالوں پر کیا اثر پڑتا یا ان پر اتمام
حجت کیونکر ہوتی ۔ وہ تو صاف کہہ دیتے کہ ہم تو پہلے ہی کہہ چکے تھے اور ہمارا استاد ہم سے اتفاق رکھتا
تھا کہ جھوٹے کو زیادہ عمر ملتی ہے اور ۔ ہے اور مفسد اور کذاب ڈھیل دیئے جاتے ہیں پس ہم پر کیا اتمام حجت
ہے اور اس کی تائید میں اہلحدیث ۲۶ / اپریل ۱۹۰۷ء کے صفحہ ۴ کا وہ نوٹ جو میں اوپر لکھ آیا ہوں
پیش کر دیتے اور اس طرح وہ اصلاح جس کو مد نظر رکھ کر وہ دعا شائع کی گئی تھی نہ ہوتی۔ پس خدا
تعالٰی نے خود انہیں کے مقولوں کے مطابق ان کو پکڑا اور اپنا کلام پورا کیا کہ لَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ
انی یعنی جھوٹے اور مفسد لوگ خواہ کوئی راہ اختیار کریں خداوند تعالی ان کو کامیاب نہیں کرتا۔
بلکہ انہیں کے اصولوں کے مطابق ان کو پکڑتا ہے۔ دیکھو یہ کیسی بات صاف ہے۔ کہ غلام دستگیر
قصوری ، اسماعیل علیگڑھی چراغ دین جمونی اور فقیر مرزا ان کا یہ مذہب تھا کہ جھوٹا بچے کی زندگی
میں مر جاتا ہے۔ اور وہ جو خدا پر افتراء کرتا ہے لمبی عمر نہیں پاتا۔ اور صادق کو خداوند تعالی بر خلاف

انوار العلوم جلد 1
۱۳۲
صادقوں کی روشنی
جھوٹوں کے دیر تک زندہ رکھتا ہے۔ اور انہوں نے اس عقیدہ کو مد نظر رکھ کے خدا سے دعا کی کہ
چونکہ تو جھوٹوں کو ڈھیل نہیں دیتا۔ اور صادق کو نصرت دیتا ہے اس لئے جھوٹے پر تیری لعنت ہو۔
اور جھوٹا بچے کی زندگی میں ہلاک ہو جائے اور یہی اسلام نے مباہلہ کا طریق رکھا ہے کہ لَعْنَتَ اللهِ
عَلَى الْكَذِبِينَ کہہ دیں پس خداوند تعالٰی نے ان کو اسی راہ سے پکڑا اور ان کے قول کے مطابق
ہی ان کو سزادی اور جس طریق پر وہ اس کے رسول کو جھوٹا کرنا چاہتے تھے خود ان کو جھوٹا ثابت کیا۔
مگر اس کے بر خلاف شاء اللہ اور اس کی پارٹی کا عقیدہ یہ تھا۔ کہ جھوٹے کو لمبی عمر ملتی ہے۔ اور کاذب
ڈھیل دیا جاتا ہے۔ اور حضرت اقدس کی دعا کے مقابل پر اہلحدیث ۲۶ / اپریل ۱۹۰۷ء میں یہ شائع
بھی کیا چنانچہ خدا نے اس کو ڈھیل دی۔ اور اس کے اعتقاد کے مطابق اس پر اور اس کے چیلوں پر
اتمام حجت کیا پس کیا یہ ایک صاف بات نہیں کہ ایک شخص کے بر خلاف جب چند آدمی یکے بعد
دیگرے اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ تو جھوٹا ہے اور ہم سچے اور سچا جھوٹے کے مقابلہ پر فتح پاتا
ہے اور جھوٹا اس کی زندگی میں ہلاک کیا جاتا ہے۔ تو وہ خود اپنی اپنی باری میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اور
اس کی سچائی پر مہر کر جاتے ہیں۔ مگر ایک اور شخص اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ بات جھوٹ ہے کہ سچا
دیر تک زندہ رہتا ہے اور جھوٹا اس کی زندگی میں ہلاک ہو جاتا ہے بلکہ قرآن شریف سے یہ ثابت
ہوتا ہے کہ جھوٹے کو ڈھیل دی جاتی ہے۔ اور وہ لمبی عمر پاتا ہے اور یہ اس کے کذاب مفسد اور دعا
باز ہونے کی نشانی ہوتی ہے اور اسکے بعد خدا تعالیٰ ایسے کہنے والے کو ڈھیل دیتا اور اسی کے قول
کے مطابق اس لئے اس کو زندہ رکھتا ہے کہ وہ شرارت میں حد سے بڑھ جائے ۔ اور گناہوں کو انبار
در انبار اکٹھا کر لے تو کیا یہ اس کے قول کے مطابق اس کے کذاب اور مفسد ہونے کی دلیل نہیں ؟
اس سے پہلے کئی بدبختوں نے یہ نسخہ آزمایا کہ جھوٹے بچوں کی زندگی میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اور
ان کو خدا نے ذلیل و خوار کیا۔ اور وہ بچے کے دیکھتے دیکھتے ہلاک ہوئے۔ اور خدا کے رو بررسیہ رو
ہو گئے اور اپنی بد بختی پر مہر لگا گئے۔ اور اپنے جھوٹ کا ثبوت دے گئے لیکن ان کے بعد مولوی شاء
اللہ نے پہلے قول کے برخلاف کہا کہ جھوٹے کی لمبی عمر ہوتی ہے۔ پس خدا تعالیٰ نے سَنَسِمُهُ عَلَى
الْخُرْطُومِ (القلم: ۱۷) کے مطابق اس کو لمبی عمر دی اور اس کے ناک پر داغ لگایا۔ اور اس کے زندہ
رہنے نے اس کے قول کے مطابق اس کو جھوٹا دغا باز مفسد اور نافرمان قرار دیا ۔ اور حضرت اقدس
کی سچائی ثابت کی۔ پس باوجود اس کے کہ اس شخص پر یعنی شاء اللہ امرتسری پر خدا تعالی نے ہر طرح
حجت قائم کر دی ہے۔ اور ثابت کر دیا ہے کہ یہ شخص محض جھوٹا اور مفتری ہے اور کذاب ہے۔ اور

انوار العلوم جلد !
۱۳۳
صادقوں کی روشنی
خدا اور اس کے رسول پر ٹھٹھا کرتا ہے۔ اور فریب اور مکر دینا اس کا کام ہے۔ سچ سے متنفر ہے اور
جھوٹ پر قربان ہے مگر ابھی اس کا وہ طریقہ نہ گیا۔ اور اس نے کوئی ہدایت نہ پائی اور سمجھا کہ خدا کا
کلام اس پر سے ٹل جائے گا کیا یہ نہیں جانتا کہ خدا کی باتیں پوری ہو کر رہتی ہیں۔ اور اس کو جو
ڈھیل دی گئی ہے وہ صرف اس لئے ہے کہ یہ خود اپنے قول کے مطابق کذاب ثابت ہو اور اس کے
بعد ذلت کے عذاب سے ہلاک ہوتا کہ دنیا دیکھ لے کہ مفتری کا کیا انجام ہوتا ہے۔ اور جھوٹے
آسمانی عذاب سے ہلاک ہوئے بغیر نہیں رہتے۔ اس کے بعد میں ایک اور قول اس کے رسالہ مرقع
قادیانی میں سے نقل کرتا ہوں جس سے میرے پہلے دعوی کی تائید ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی
شخص عبد الحق سرہندی کا مضمون اس میں شائع ہوا ہے اور اس میں اس شخص نے لکھا ہے کہ مرزا
صاحب اور مرزائیوں سے یہ سوال ہے کہ اگر جھوٹے کا بچے کی زندگی میں مرنا واقعی ضروری اور
قانون الہی ہے جیسا کہ آپ کی تحریرات سے ثابت ہوتا ہے تو معاذ اللہ نقل کفر کفر نباشد - کیا محمد
رسول الله ال مسیلمہ کذاب سے پہلے انتقال فرمانے کے باعث اس جنرل رول (General
Rule) کے زیر اثر ہیں؟ معاذ اللہ ثم معاذ اللہ ! بریں عقل و دانش باید گریست ۔ اور اس
مضمون کی اس نے قطعاً تردید نہیں کی اور کیوں کرتا اس نے تو خود اپنے آپ کو ہی الزام سے بچانے
کے لئے یہ کوشش کی تھی۔ اب ناظرین اس مضمون کو دیکھ کر خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس نے
معیار سچے اور جھوٹے کے پر کھنے کا یہ رکھا تھا کہ جھو ٹا لمبی عمر پاتا ہے اور یہ اس کے قول کے مطابق
نہ صرف قرآن شریف سے ہی ثابت ہے بلکہ مسیلمہ کا زندہ رہنا اس کی دلیل ہے۔ پس جب اس نے
خود فیصلہ کی بنیاد اس پر رکھی کہ جھوٹے کو ڈھیل دی جاتی ہے تو خدا تعالیٰ نے بھی اس سے ویسا ہی
سلوک کیا۔ کیونکہ کسی پر حجت قائم کرنے کے لئے چاہئے کہ کوئی ایسی طرز نکالی جائے جس سے
اسے اتفاق ہو جائے۔ اس سے پہلے چند لوگوں نے جھوٹے کے لئے ہلاکت بتائی وہ حضرت اقدس کی
زندگی میں ہلاک ہو گئے ۔ اس نے لکھا کہ مسیلمہ کذاب نبی کریم ال کے بعد بھی زندہ رہا اس
لئے یہ کوئی دلیل نہیں بلکہ جھوٹے کو لمبی عمر دی جاتی ہے۔ پس خدا تعالٰی نے ویسا ہی کیا اور اسکو اسی
کے قول کے مطابق قائل کیا اور نادم کیا اور ثابت کر دیا کہ شاء اللہ مسیلمہ کذاب کی طرح ہے اور
ان لوگوں کی طرح ہے جن کی نسبت قرآن شریف میں ڈھیل دینے کا حکم ۔ م ہے۔ اور حضرت اقدس ہے۔
احمد کے غلام ہیں۔ اور ان کے پیرو ہیں اور ہرا اور ہر ایک بات میں ان کے قدم بقدم چلنے والے ہیں۔ اور
ان سے بھی خدا وہی سلوک کرتا ہے جو پہلے نبیوں سے کرتا تھا۔ پس ناظرین جائے غور ہے کہ حضرت

·

آج 10 میں سے 10 باقی