صادقوں کی روشنی کو کون دُور کر سکتا ہے
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 5
انوار العلوم جلد 1
۱۳۴
صادقوں کی روشنی
اقدس پر دو طرح سے حملہ کیا گیا ہے ۔ ایک تو ایسے لوگوں نے حملہ کیا ہے جو یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ
جھوٹا بچے کی زندگی میں ہلاک ہو جاتا ہے اور خدا سے دعا کی کہ وہ اس قانون کے مطابق بچے اور
جھوٹے میں فرق کر کے دکھلائے۔ اور امید ظاہر کی کہ چونکہ حضرت اقدس نعوذ باللہ جھوٹے ہیں۔
اس لئے وہ ان کی زندگی میں ہلاک ہو جائیں گے ۔ اور چونکہ وہ بچے ہیں اس لئے وہ ان کے بعد تک
زندہ رہیں گے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے ان کی دعاسنی اور فیصلہ کر دیا کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا ہے
اور ان کو حضرت اقدس کی زندگی میں ہلاک کیا اور ذلیل کیا۔ اس کے بعد مولوی شاء اللہ نے یہ
رنگ بدلا کہ جھو ٹا زیادہ عمر پاتا ہے۔ پس خدا تعالیٰ نے اس کو اس کے قول کے مطابق ہی جھوٹا ثابت
کیا۔ اور حضرت اقدس کی سچائی پر مہر کی۔ اور یہ اس لئے ہوا کہ جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں کہ
کسی نبی کے آنے کا یہ مدعا نہیں ہوتا کہ وہ چند لوگوں کے مرنے کی پیشگوئیاں کر دے ۔ اور وہ پوری
ہو جا ئیں یا یہ کہ چند اور غیب کی خبریں دے جو اسی طرح واقع ہوں بلکہ ان کی آمد کا اصل منشاء
اصلاح ہوتی ہے۔ چنانچہ اسی وجہ سے ان کے مخال مخالفین پر کئی طریقوں سے اتمام حجت کی جاتی ہے۔ اور
دنیا پر اس رسول کی سچائی ثابت کی جاتی ہے۔ پس اسی طرح حضرت اقدس کے مخالفین سے ہوا۔ ان
کا انکار یا ہلاک کرنا بعثت کا اصل سبب نہیں تھا۔ بلکہ ان کے ساتھیوں پر اور خود ان پر حجت قائم
کرنے کے لئے انداری پیشگوئیاں کی گئی تھیں یا اور طریق سے فیصلہ لکھا گیا تھا۔ اور اصل مقصد
آپ کی بعثت کا اصلاح قومی تھا۔ پس جب ثناء اللہ نے اور اس کے مریدوں نے ظاہر کیا کہ جھوٹے کو
لمبی عمر ملتی ہے۔ تو خدا تعالیٰ نے اس گروہ پر حجت قائم کرنے کے لئے اس طریق سے ان کو پکڑا تاکہ
دنیا میں اصلاح کی صورت نظر آئے ۔ اب اگر کوئی کہے کہ اچھا پھر اتمام حجت سے نتیجہ کیا نکلا اور اس
کا فائدہ کیا ہوا۔ جبکہ وہ اپنی ضد پر قائم رہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ سنتِ الہیہ اسی طرح ہے کہ
پہلے ہر ایک سلسلہ حقہ کی مخالفت کی جاتی ہے اور بعد ازاں جب خوب اچھی طرح تبلیغ ہو جاتی ہے۔
اور لوگ الگ بیٹھ کر تمام بیٹھ کر تمام واقعات پر تدبر کرتے ہیں۔ تو ان کو سمجھ آجاتی ہے کہ کون حق پر ہے۔ اور
کون جھوٹ کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔ پس جبکہ کچھ عرصہ گذر جائے گا اور لوگ غور کریں گے تو خود بخود
ان پر اصل راز کھل جائے گا۔ اور دوسرے ایسے لوگوں کا جواب وہی ہے جو وہ اس آیت کا ریتے
ہیں کہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ الَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: ۴) یعنی خداوند تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا تو
اپنی جان کو اس غم میں ہلاک کر دے گا کہ یہ لوگ تیری بات نہیں مانتے اور ایمان نہیں لاتے ۔ پس
جب نبی کریم ال جیسے عظیم الشان نبی کے اتمام حجت پر بھی لوگوں نے نہیں مانا اور اس کا ان کو
انوار العلوم جلد !
۱۳۵
صادقوں کی روشنی
اتناغم ہوا کہ گویا اس غم میں اپنی جان کو ہی ہلاک کر دیتے اور ہر وقت اسی فکر میں رہتے تھے تو آج
اگر ان کے غلام اور تابع کی بات کو سن کر اور اتمام حجت کے بعد یہ لوگ نہ مانیں تو کیا تعجب ہے
کیونکہ سنت اللہ یہی ہے کہ ایک تو نبی کے وقت قدرت دکھائی جاتی ہے۔ اور ایک اس کے بعد جس
سے وہ سلسلہ جو قائم ہوتا ہے تمام دنیا میں پھیل جاتا ہے پس اب وقت آگیا ہے کہ سلسلہ احمد یہ خدا
تعالیٰ کی مقرر کردہ سنت کے مطابق ترقی کرے (انشاء اللہ ) غرض کہ شاء اللہ اور اس کے ساتھیوں پر
خود انہیں کے قول کے مطابق حجت قائم ہو گئی ہے اور یہ میں خوب اچھی طرح ثابت کر آیا ہوں کہ
اگر ایسا نہ ہوتا اور وہ حضرت اقدس کی زندگی میں ہی مر جاتا تو آئندہ لوگ کہتے کہ ام اصل فیصلہ کا
طریق یہی ہے کہ جھوٹے کو عمر لمبی ملتی ہے اور پہلے لوگوں نے مباہلہ میں غلطی کی۔ اور شاء اللہ نے
چونکہ ٹھیک راہ اختیار کی تھی اس لئے حضرت اقدس کو ڈھیل دی گئی ۔ اور اس طرح وہ کذاب
ثابت ہوئے پس جب خدا تعالیٰ کی غیرت نے برداشت نہ کیا کہ اس کے نبی پر کوئی الزام رہے اور
اس نے اپنے فرستادہ کے ساتھ اپنے وعدہ کے مطابق سلوک کیا۔ اور اس کو وفات دے کر اس الہام
کو پورا کیا کہ لا تُبْقِى لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا - چنانچہ جب تک لوگوں نے جھوٹے کے لئے
بچے کی زندگی میں مرجانا معیار مقرر کیا۔ تب تک تو وہ خود ہلاک ہوتے رہے اور حضرت مسیح موعود
K
کی سچائی کو اپنی موت سے ثابت کرتے رہے ۔ اور جب معیار صداقت یہ مقرر ہوا کہ سچا جھوٹے
کے سامنے ہی فوت ہو جاتا ہے۔ جیسے نبی کریم اللہ مسیلمہ کذاب کے سامنے اور جھوٹا لمبی عمر پاتا
ہے تو خدا تعالیٰ نے اس معیار کے مطابق ثناء اللہ کو ڈھیل دے کر مسیلمہ کذاب سے مشابہت دی
اور حضرت اقدس کی سچائی کو ثابت کیا۔ پس جبکہ اسی کے مقرر کئے ہوئے معیار کے مطابق اس کو
ڈھیل دی گئی ہے اور آدم اول کی طرح آدم ثانی کے ایک مخالف پر بھی اِلى يَوْمِ الْوَقْتِ
الْمَعْلُوم (الجر (۳۹) کا فتوی جاری ہوا ہے تو پھر شاء اللہ کیوں بڑھ بڑھ کر باتیں بناتا ہے۔ خود اس کی
تحریر اور اس کے دوستوں کی تحریر اس کو ملزم کر رہی ہے اور یہ اپنے منہ سے جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ تو
پھر یہ شور و شهر اور دعاوی باطله اگر محض بے شرمی اور بے حیائی کی دلیل نہیں تو اور کیا ہے۔ مگر اسے
یاد رکھنا چاہیئے کہ آدم اول کے مخالف کو تو لمبی ڈھیل دی گئی تھی کیونکہ اس نے لمبی ڈھیل کی ہی
خواہش کی تھی لیکن چونکہ اس نے صرف اس قدر عمر چاہی تھی کہ بچے کے فوت ہونے کے بعد بھی
زندہ رہے اور اپنی دروغ بیانی پر مہر لگا جائے اور آدم ثانی کے وقت شیطان کا مارا جانا بھی ایک
فیصلہ شدہ امر ہے اس لئے جلد ہی اس کا فیصلہ ہو جائے گا۔ اور اس طرح کہ دنیا مان لے گی کہ یہ
انوار العلوم جلد !
۱۳۶
صادقوں کی روشنی
معمولی موت نہیں بلکہ اس موت نے ایک نبی کی سچائی پر شہادت دی ہے۔ اور یہ بات میں نہیں کہتا
بلکہ خدائے زمین و آسمان کہتا ہے اور اس کی بات ٹلا نہیں کرتی پس وہ جو زندہ رہیں گے دیکھ لیں
گے ۔ کہ جس طرح شاء اللہ کے زندہ رہنے نے اس کے کذب پر مہر لگائی ہے۔ ویسا ہی اس کی موت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سچائی کی ایک دلیل ہو گی۔ انشاء اللہ العزیز
ایک اور اعتراض کیا جاتا ہے کہ جس کا جواب دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ کہ جب
حضرت اقدس کا الہام تھا کہ تیری دعا سنی گئی تو پھر آپ پہلے کیوں فوت ہوئے۔ سو یا د رہے کہ اس کا
جواب میں اوپر دے آیا ہوں کہ کسی نبی کی بعثت کی اصل غرض بعض اشخاص کی وفات یا بعض
جگہوں کی تباہی نہیں ہوتی بلکہ اصلاح خلق اصل غرض ہوتی ہے پس وعید کی پیشگوئیاں اگر ٹل جاتی
ہیں تو صرف اس وجہ سے کہ اصلاح کی کچھ اور صورت پیدا ہو جاتی ہے۔ جب حضرت اقدس نے
شاء اللہ کی نسبت دعا کی اور خدا تعالیٰ نے آپ کو اس کی ہلاکت کی خبر دی تو وہ ایک وعید کی پیشگوئی
ہو گئی۔ پس چونکہ وعید کی پیشگوئیوں کی بھی اصل غرض اصلاح ہوتی ہے۔ اس لئے وہ اسی رنگ میں
پوری ہوئی جس طرح اتمام حجت ہو سکتی تھی۔ کیونکہ اگر اس کے بر خلاف شاء اللہ حضرت کی
زندگی میں مر جاتا تو اس کے ساتھی کہتے کہ چونکہ یہ فوت ہو گیا اور حضرت اقدس زندہ رہے اس
لئے وہ ہمارے اور ہمارے استاد کے قول کے مطابق اور فیصلہ کی شرط کے مطابق نعوذ باللہ مسیلمہ
کذاب کی مانند ثابت ہوئے ۔ پس خدا تعالیٰ نے جو کچھ وعدہ دیا تھا وہ یہی تھا کہ بچے اور جھوٹے میں
فرق کر دکھلائے گا۔ اور یہی انداری پیشگوئی کی غرض ہوتی ہے چنانچہ اس کے وعدہ کے مطابق اس کو
ملزم کرنے کے لئے خداوند تعالٰی نے اس کے قول کے مطابق اس کو ڈھیل دے کر مسیلمہ کذاب کا
ہم رتبہ ثابت کیا۔ اور دوسرے یہ کہ کیا حضرت اقدس کی وفات سے جو اس کی نسبت الہام تھے وہ
بھی منسوخ ہو گئے ؟ نہیں وہ تو جب تک یہ مرتا نہیں اس کے ساتھ ہیں اور ان کے عذاب سے یہ
اس وقت بچ سکتا ہے جب تو بہ کرے اور رجوع لائے۔ ورنہ یاد رہے کہ خدا کا کلام کبھی نہیں ملتا اور
بغیر پورا ہوئے نہیں رہتا۔ پس حضرت صاحب کی دعا پر بھی کوئی اعتراض نہیں آسکتا کیونکہ وہ ضرور
قبول ہوئی اور دعا کی بجائے ایک انداری پیشگوئی کی صورت میں بدل گئی۔ اور جب اس نے جھوٹے
کے لئے ڈھیل ملنے کی شرط مقرر کی تو اس کو ڈھیل دی گئی اور اپنے وقت پر وہ پیشگوئی بھی اپنا رنگ
دکھلائے گی۔
اب آخر میں ایک اور بات لکھتا ہوں تاکہ شریر اور بد بخت لوگ سادہ لوح لوگوں کو دھو کے
انوار العلوم جلد |
۱۳۷
صادقوں کی روشنی
९९
میں نہ ڈالیں اور وہ یہ ہے کہ حضرت اقدس کے بعد شاء اللہ کا زندہ رہنا بجائے اس کی سچائی کے اس
کا کذاب اور مفسد ہونا ثابت کرتا ہے میں کافی لکھ آیا ہوں۔ اب یہ لکھتا ہوں کہ یہ شخص اپنی معمولی
شوخی کے مطابق اس دعا کا نام مباہلہ رکھتا ہے جس کا انکار بھی کر چکا ہے چنانچہ ایک دفعہ حضرت
اقدس کے بر خلاف مضمون لکھتا ہوا لکھتا ہے کہ ”مباہلہ اس کو کہتے ہیں جو فریقین مقابلہ پر قسمیں
کھائیں"۔ پھر اسی مضمون میں آگے چل کر لکھتا ہے کہ "قسم اور ہے مباہلہ اور ہے۔ قسم کو مباہلہ
کہنا آپ جیسے ہی راست گوول ار است گوؤں کا کام ہے۔ اور کسی کا نہیں ۔ اب ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ
مولوی ثناء اللہ نے جب خود ہی یہ فیصلہ کیا ہے کہ مقابلہ پر قسمیں کھانے کا نام مباہلہ ہے اور اس کے
سوا کسی اور بات کو مباہلہ قرار دینا راست گوئی کے خلاف ہے۔ اور بالکل جھوٹ ہے تو اب اس کا
اس دعا کو جو کہ حضرت صاحب نے شائع کی تھی مباہلہ قرار دینا افتراء نہیں تو اور کیا ہے اور دعا میں
نہ تو حضرت صاحب نے قسم کھائی ہے نہ شاء اللہ نے پھر باوجود اس کے اس کو مباہلہ قرار دینا خود اسی
کے فیصلہ کے مطابق اس کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔ پس ناظرین کو چاہئے کہ وہ اس کے مکر اور فریب
میں نہ آئیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ خود یہی ایک سال پہلے ۱۹ اپریل ۱۹۰۷ء کے اہلحدیث
صفحہ ۴ میں مباہلہ کی وہ تعریف جو اوپر لکھ آیا ہوں لکھ چکا ہے۔ اور اس کے برخلاف یکطرفہ قسم کو بھی
مباہلہ کہنے والے کی نسبت جو فتوی دے آیا ہے اوپر درج ہے۔ پس جبکہ یک طرفہ قسم بھی مباہلہ
نہیں ہو سکتی تو وہ دعا جو بغیر قسم کے کی گئی ہو اور فریق مخالف نے اس کو منظور بھی نہ کیا تو وہ کیونکر
مباہلہ ہو سکتی ہے۔ اور اس کا مباہلہ کے رنگ میں پیش کرنا کہاں تک موجب راستی ہو سکتا ہے۔ اس
شخص نے چاہا کہ عوام کو دھوکہ دے لیکن خدا جس کی پردہ دری کرنا چاہے پھر اس کی حماقت اور
دروغ بیانی پر کون پردہ ڈالے ۔ افسوس با وجود ان جھوٹوں اور فریبوں کے اور دغا بازیوں کے پھر یہ
لوگ خدا کے مامور اور مرسل کے مقابلہ پر کھڑے ہو کر بڑے بڑے علم و فن کا دعویٰ کرتے ہیں۔
اب میں چونکہ ثناء اللہ کی نسبت خدا کے فضل سے کافی لکھ آیا ہوں اس لئے مضمون کے اس
حصہ کو ختم کر کے دوسرے کو شروع کرتا ہوں۔ مگر آخر میں خلاصتہ پھر لکھتا ہوں کہ شاء اللہ کی نسبت
حضرت صاحب نے دعا کی تھی اور اوپر لکھ دیا تھا کہ میں یہ وحی یا الہام کے ذریعہ نہیں کہتا اور باوجود
اس کے شاء اللہ نے اس دعا کے فیصلہ سے انکار کیا اور لکھا کہ ” یہ تحریر تمہاری مجھے منظور نہیں اور
نہ کوئی دانا اس کو منظور کر سکتا ہے " پھر باوجود اس انکار کے اس کا یہ دعوی کہ مرزا صاحب میرے
مباہلہ کی وجہ سے فوت ہوئے صریح شرارت ہے ۔ جب یہ خود اس فیصلہ کو غلط قرار دے چکا ہے اور
انوار العلوم جلد 1
۱۳۸
صادقوں کی روشنی
لکھ چکا ہے کہ اس کا قبول کرنا بیوقوفوں کا کام ہے۔ تو اب اس کو مان کر بیوقوف کیوں بنتا ہے اور
اپنے کہے کے برخلاف کیوں چلتا ہے ؟ اور جب اس نے خود اس کو نامنظور کیا تو اب اس دعا کے
مطابق فیصلہ کا کیوں منتظر ہے ؟ اور دوسرے یہ کہ نہ صرف اس نے شروع میں ہی اس دعا کے فیصلہ
سے انکار کیا بلکہ آخر سال میں بھی حضرت کی وفات سے چند دن پہلے اس بات کا انکار کیا اور لکھا کہ
اب چونکہ سال گزر گیا ہے اس لئے مباہلہ کی میعاد ختم ہو گئی اور اب کوئی اثر مباہلہ کا نہیں ہو سکتا۔
پس جب یہ خود ہی حضرت کی وفات سے پہلے اس میعاد کو ختم کر چکا ہے تو اب اگر اس دعا کو اس کے
کہنے کے مطابق مباہلہ بھی مان لیا جائے تو بھی اس مباہلہ کے مطابق حضرت اقدس کی وفات نہیں ہو
سکتی کیونکہ خود شاء اللہ اس میعاد کو ختم کر چکا ہے۔ اور تیسری بات جو میں نے لکھی ہے یہ ہے کہ نبی
کے آنے کی اصل غرض اصلاح ہوتی ہے نہ کہ انذاری پیشگوئیاں۔ پس اس وجہ سے انذاری
پیشگوئیوں میں التواء بھی ہو جاتا ہے اور بعض دفعہ وہ منسوخ بھی ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ محض اصلاح
کے لئے ہوتی ہیں۔ جب اصلاح کا اور طریقہ نکل آئے یا مخالف پر اتمام حجت کرنے کی کوئی اور
صورت پیدا ہو جائے تو وہ بدل جاتی ہیں۔ چنانچہ اس طرح حضرت اقدس کی ثناء اللہ کی نسبت دعایا
پیشگوئی انذاری رنگ میں تھی اور اصلاح کے لئے تھی جب اس نے اور اس کے ساتھیوں نے کہا
کہ ہمارے لئے جھوٹے کا سچے کی زندگی میں مرجانا کوئی اتمام حجت نہیں بلکہ قرآن شریف سے اس
کے بر خلاف جھوٹے کا ڈھیل دیا جانا ثابت ہوتا ہے اور اس کے مطابق مسیلمہ کذاب آنحضرت
کے فوت ہونے کے بعد ہلاک ہوا تو اب اصلاح کی یہ صورت تھی کہ شاء اللہ کو ڈھیل دی
جائے تاکہ اس کے ساتھیوں پر اور اس پر اتمام حجت ہو اور انہیں کے فیصلہ کے مطابق ان کو ملزم کیا
جائے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے ایسا ہی کیا اور ثناء اللہ اپنے ہی قول کے مطابق مفسد دغا باز اور جھوٹا
ثابت ہوا اور اخیر میں میں نے لکھا ہے کہ یہ شخص لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے اس دعا کو مباہلہ
قرار دیتا ہے جو حضرت اقدس نے اس کے لئے کی۔ مگر اس سے پہلے خود لکھ چکا ہے کہ مباہلہ طرفین
کے مقابلہ پر قسمیں کھانے کو کہتے ہیں اور اس کے بر خلاف کہنے والا جھوٹا ہے ۔ پس یہ خود ہی جھوٹا
ثابت ہوا اور عوام کو چاہئے کہ اس کے مکر اور فریب سے بچیں۔
اتوار العلوم جلد 1
۱۳۹
صادقوں کی روشنی
تیسرا باب
اب جبکہ میں عبد الحکیم اور شاء اللہ کے بارے میں کسی قدر
مختلف پیشگوئیوں کے بارہ میں تفصیل سے واقعات لکھ آیا ہوں۔ اور ان ہوں۔ اور ان کی طرف سے جو
اعتراض ہوتے ہیں خدا کے فضل سے ان کا جواب دے چکا ہوں۔ مناسب سمجھتا ہوں کہ حضرت
اقدس کی بعض ایسی پیشگوئیوں پر بھی کچھ لکھوں جو کہ مخالفین سلسلہ کے خیال میں اب تک پوری
نہیں ہو ئیں یا ان کے پورے ہونے میں کچھ کسر رہ گئی ہے مگر ان کے شروع کرنے سے پہلے پھر میں
اس اصول کی طرف ناظرین کی توجہ مبذول کراتا ہوں کہ ہر ایک نبی کی بعثت کی غرض دنیا میں
اصلاح ہوتی ہے۔ اور اس کی تعلیم کو نظر انداز کرنا کسی صورت میں بھی جائز نہیں۔ بلکہ ہر حال میں
پہلے اس کی تعلیم پر غور کرنا شرط ہے اور پھر بعد اس کے اس کی پیشگوئیوں پر نظر ڈالنی چاہئے۔ پس
اسی اصول کو مد نظر رکھتے : ئے ان تمام اعتراضوں کا جواب دوں گا جو کہ مخالفین سلسلہ کی طرف
سے حضرت اقدس پر کئے جاتے ہیں چنانچہ سب سے اول میں حضرت اقدس کی عمر کے بارہ میں کچھ
لکھنا چاہتا ہوں۔
ہوئے
اول - عام طور سے اعتراض کیا جاتا ہے کہ حضرت اقدس کا ایک الہام تھا جو کہ انہوں
نے بار ہا شائع کیا تھا کہ میری عمر اسی سال کے قریب قریب ہو گی حالانکہ وہ میعاد مقررہ سے پہلے
فوت ہو گئے۔ اور یہ بات ان کی سچائی میں شکوک کی گنجائش پیدا کرتی ہے کیونکہ جب انہوں
نے بڑے زور سے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ میری عمر اسی سال کے قریب ہو گی تو کیا وجہ کہ وہ
پہلے فوت ہوئے۔ اگر یہ خبر ان کو خدا کی طرف سے ملی تھی اور وہ سچے نبی تھے تو چاہئے تھا کہ
اس الہام کے مطابق فوت ہوتے ورنہ جب وہ اپنے الہام کے مطابق فوت نہ ہوئے اور اپنی
بتائی ہوئی میعاد سے پہلے انتقال کر گئے تو مخالفوں کو حق پہنچتا ہے کہ وہ ان کی تکذیب کریں اور
انوار العلوم جلد |
ان کے دعوئی میں شک لاویں۔
۱۴۰
صادقوں کی روشنی
اسکا جواب یہ ہے کہ حضرت اقدس نے کہیں نہیں لکھا کہ میری عمر ضرور ہی اسی برس
ہو گی ۔ بلکہ اس بات کو مخالفین بھی مانتے ہیں کہ آپ کا الہام تھا کہ آپ کی عمر اسی کے قریب
ہوگی چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ اور آپ اسی برس کے قریب عمر پا کر فوت ہوئے۔ چنانچہ اس کے
ثبوت میں میں خود حضرت اقدس کی کتابوں میں سے اور مخالفین سلسلہ کے مضامین میں سے
حوالہ دوں گا اور انشاء اللہ ثابت کروں گا کہ حضرت اقدس کی عمر اسی کے قریب تھی۔ یعنی
جب حضرت اقدس نے وفات پائی تو آپ اس وقت ۷۴ سال کے تھے۔ چنانچہ اول حوالہ جو
میں خود آپ کے مضمون میں سے پیش کرتا ہوں یہ ہے کہ ڈوئی کے مقابلہ میں جب آپ نے
اشتہار دیا ہے اور اس کو مقابلہ کے لئے بلایا ہے تو اس وقت آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ ”میں
ایک آدمی ہوں جو پیرانہ سالی تک پہنچ چکا ہوں۔ میری عمر غالبا چھیاسٹھ سال سے بھی کچھ زیادہ
ہے ؟ دیکھو ریویو آف ریلیز ستمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۳۴۶) پس اب ہر ایک شخص غور کر سکتا ہے کہ جب ستمبر
۱۹۰۲ء کو آ۔ آپ کی عمر ۲۶ سال سے بھی کچھ زیادہ ہے تو ۱۹۰۸ء میں مئی کے مہینہ میں جب آپ نے
وفات پائی تو آپ کی عمر شمسی حساب کے لحاظ سے کم سے کم ۷۲ سال کی ہوتی ہے کیونکہ اگر پورے
۱۶ سال کی عمر اس وقت شمار کریں تو مئی تک آپ کی عمر کے اے سال اور نو ماہ بنتے ہیں لیکن چونکہ
آپ نے لکھا ہے کہ اس وقت ۲۶ سال سے بھی زیادہ ہے اس لئے تین ماہ اس میں اور ماہ اس میں اور شامل کر کے
پورے ۷۲ سال ہوئے ۔ اور قمری حساب کی رو سے یہی ۷۲ سال ۷۴ سال اور تین ماہ بنتے ہیں پس
جو عمر آپ نے ڈوئی کے اشتہار میں لکھی ہے اگر غور سے کوئی دشمن اس پر نظر ڈالے تو صاف سمجھ
سکتا ہے کہ آپ کی پیشگوئی کسی زور و شور سے پوری ہوئی۔ اور اس کا ایک ایک لفظ صادق ثابت
ہوا۔ آپ نے اس پیشگوئی کو شائع کیا ہے اور اس وقت گویا کہ قریباً تمیں سال عمر کے باقی تھے ۔ جب
یہ الہام ہوا۔ پس کیا کوئی کاذب انسان جو خدا سے کوئی تعلق نہ رکھتا ہو تمیں سال پہلے اپنی نسبت کہہ
سکتا ہے کہ میں اس قدر سال اور زندہ رہوں گا۔ انسان کو اپنی زندگی کا ایک دم کے لئے بھی اعتبار
نہیں ۔ پھر ایک شخص کا یہ کہنا کہ میں تمیں سال اور زندہ رہوں گا اور میری عمر قریباً اسی سال کی ہو گی
کوئی چھوٹی بات نہیں بلکہ ایک نشان ہے جو پورے زور سے پورا ہوا۔ مگر مبارک وہ جو آنکھیں
رکھتا ہے اور خوش قسمت ہے وہ جو نیکی کی راہ کو دیکھے اور قبول کرے۔
پھر دو سری دلیل یہ ہے کہ حضرت صاحب کی کتاب نصرة الحق یا حصہ پنجم براہین میں درج ہے
انوار العلوم جلد 1
۱۴۱
صادقوں کی روشنی
کہ اب میری عمر ستر برس کے قریب ہے اور تین برس کی مدت گزر گئی کہ خدا تعالیٰ نے مجھے صریح
لفظوں میں اطلاع دی کہ ” تیری عمر اسی برس کی ہوگی اور یا یہ کہ پانچ چھ سال زیادہ یا پانچ چھ سال
کم"۔ پس اس جگہ سے بھی صاف ثابت ہوتا ہے کہ حضرت اقدس کی عمر ۱۳۲۳ھ میں ستر سال سے
کچھ اوپر تھی۔ اور اب ۱۳۲۶ھ میں ۷۴ سال کی ہوئی ( کیونکہ نصرۃ الحق میں یہ بات ۱۳۲۳ھ میں
لکھی گئی تھی اور اس عبارت سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اسی سال کی عمر سے الہام میں کیا مراد
تھی اور اس کے معنی خدا تعالیٰ کے علم میں کیا تھے اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ ۷۴ سے لے کر ۸۶
سال کی عمر تک بھی جب حضرت اقدس فوت ہوتے وہ پیشگوئی کی میعاد کے اندرہی ہو تا۔ اس بات کو
خود آپ نے بھی اس کتاب میں آگے چل کر تشریح سے لکھا ہے کہ نہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ
میری عمر اسی سال سے ضرور زیادہ ہو جائے گی۔ بلکہ اس بارے میں جو فقرہ وحی الہی میں درج ہے
اس میں مخفی طور سے یہ امید دلائی گئی ہے کہ اگر خدا تعالیٰ چاہے تو اسی برس سے بھی عمر کچھ زیادہ ہو
سکتی ہے اور جو الفاظ وحی کے وعدہ کے متعلق ہیں وہ تو ۷۴ سال اور ۸۶ سال کے اندر اندر عمر کی
تعیین کرتے ہیں " ۔ ( یہ دونوں عبارتیں ضمیمہ براہین حصہ پنجم کے صفحہ ۹۷ پر ہیں) اب اس عبارت
کو پڑھ کر ہر ایک شخص غور کر سکتا ہے کہ حضرت اقدس نے صاف طور سے لکھ دیا ہے کہ خدا تعالیٰ
نے مجھ کو خبر دی ہے کہ تیری عمر ۷۴ اور ۸۶ سال کے درمیان ہوگی۔ اور میں خود آپ کی ہی
عبارتوں سے ثابت کر آیا ہوں کہ آپ کی عمر وفات کے وقت ۷۴ بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ تھی۔
پس اب کسی معترض کا کیا حق ہو سکتا ہے کہ اس قسم کا اعتراض کرے ۔ اور باوجود اس کے کہ پیشگوئی
بڑے زور و شور سے پوری ہوئی اس پر نکتہ چینی کرے ۔ ہاں وہ جو خدا سے نہیں ڈرتے اور قیامت
پر ایمان نہیں رکھتے ان کے باز رکھنے کے لئے تو ہمارے پاس کوئی ہتھیار نہیں اور نہ کسی بے شرم کا
منہ بند کرنا ہمارا کام ہے۔ مگر وہ جو خدا کی ہستی پر ایمان لاتے ہیں اور جزاء و سزا کے دن کا یقین رکھتے
ہیں خدا کو حاضر و ناظر جان کر بتا ئیں کہ کیا حضرت اقدس کی پیشگوئی لفظ لفظ پوری نہیں ہوئی اور کیا
حضرت اقدس خدا کے الہام کے مطابق ۷۴ سال کی عمر پا کر فوت نہیں ہوئے۔ خدا نے جو وعدہ اپنے
ور سے کیا تھا پورا کیا اور اس کو اپنے قول کے مطابق عمر دی۔ اب اگر کسی کور چشم اور بد باطن
انسان کو کلام ہے تو وہ ڈوگی کے اشتہار کو پڑھے اور نصرت الحق کو جو عنقریب شائع ہونے والی ہے
مأمور
۴
دیکھے تو اس کو معلوم ہو جائے گا اور اس کا دل گواہی دے اٹھے گا کہ حضرت مسیح موعود سے جو کچھ
وعدہ کیا گیا تھا وہ کیسی صفائی سے پورا ہوا اور میں علاوہ حضرت اقدس کی کتابوں کے اور جگہوں سے
انوار العلوم جلد 1
۱۴۲
صادقوں کی روشنی
بھی اس کا ثبوت دے سکتا ہوں اور خود مخالفین کے کلام سے ثابت کر سکتا ہوں کہ حضرت کی عمر
۷۴ سال کی تھی چنانچہ حضرت اقدس کی وفات پر جو مضمون زمیندار کے لائق ایڈیٹر نے لکھا ہے
اس میں وہ لکھتے ہیں کہ " مرزا غلام احمد صاحب ۱۸۶۰ ء یا ۱۸۶۱ء کے قریب ضلع سیالکوٹ میں محرر
تھے اس وقت آپ کی عمر ۲۲ تا ۲۴ سال کی ہوگی اور ہم چشم دید شہادت سے کہہ سکتے ہیں کہ جوانی
میں نہایت صالح اور متقی بزرگ تھے ۔ کاروبار ملازمت کے بعد ان کا تمام وقت مطالعہ دینیات میں
صرف ہوتا تھا زمیندار اخبار پرچہ ۲۸ مئی ۱۹۰۸ء صفحہ ۱۵۔ اب دیکھنا چاہئے کہ جب ساٹھ یا اکا سٹھ میں
آپ کی عمر ۲۴ کے قریب تھی تو ۱۹۰۸ء میں آپ کی عمر شمسی حساب سے ۷۲ یا اس سے کچھ کم ہوئی
اور قمری حساب سے ۷۴ سال یا کچھ زیادہ۔ اور یہ ایک ایسی گواہی ہے جو خدا تعالیٰ نے ایک ایسے
شخص کے منہ سے دلوائی جو اس سلسلہ سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ پس کیا اس پر بھی کسی کو اعتراض
ہو سکتا ہے ؟ اس کے بعد ہم ایک اور گواہی ایک ایسے مخالف کی پیش کرتے ہیں جس کا کام سوائے
اس سلسلہ کی مخالفت کے اور کچھ بھی نہیں اور جو اس سلسلہ کی مخالفت میں جھوٹ بولنا بھی جائز
سمجھتا ہے یعنی اب ہم مولوی شاء اللہ امرتسری کی تحریر سے ثابت کرتے ہیں کہ حضرت اقدس اپنے
الہام کے مطابق عمر پا کر فوت ہوئے اور وہ یہ ہے کہ ” باقی رہا یہ کہ سب مخالفین کو مار کر مریں گے
(یعنی حضرت اقدس) سواس سوال کا جواب بھی مرزا جی اپنے رسالہ الوصیت میں لکھ کر نفی میں
دے چکے ہیں۔ یعنی کہہ چکے ہیں کہ میری موت عنقریب اسی سال کی عمر کے کچھ نیچے اوپر ہے۔ جس
کے سب زینے آپ غالبا طے کر چکے ہیں" (اہلحدیث " ب " (اہلحدیث ۳ / مئی ۱۹۰۷ء صفحہ ۶ صفحہ ۶) اس عبارت سے صاف
ثابت ہوتا ہے کہ نہ صرف حضرت مسیح موعود ہی لکھ چکے ہیں کہ اتنی سال والے الہام کے مطابق
میری عمر ختم ہو چکی ہے بلکہ مولوی ثناء اللہ بھی اس بات کو مانتا ہے اور لکھتا ہے کہ آپ غالبا سب
زینے اس پیشگوئی کے طے کر چکے ہیں۔ پس جبکہ دوست اور دشمن سب اس بات کے قائل ہیں کہ
حضرت کی وفات عین پیشگوئی کے مطابق ہوئی تو اب اس پر اعتراض کرنا سرا سر بیجا اور حق طلبی کے بر
خلاف ہے مگر اسکے ساتھ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ عمر کا حساب کچھ ایسا پختہ نہیں ہوتا۔ اور نہ عام طور سے
تاریخ پیدائش محفوظ رکھی جاتی ہے۔ اور خود حضرت مسیح موعود کی تاریخ پیدائش اور مہینہ محفوظ
نہیں۔ اگر کسی وقت آپ نے انداز کچھ اور عمر بتادی ہو تو اس سے ہو تو اس سے اس بات میں کوئی ۔ کوئی ہرج نہیں
آتا۔ کیونکہ عام طور سے عمر کے معاملہ میں زیادہ احتیاط نہیں ہوتی۔ اور بہت جگہ اندازہ سے کام لیا
جاتا ہے۔ مگر اس جگہ جو عمر ہم نے لکھی ہے وہ خوب تحقیق سے لکھی گئی ہے۔ اور نہ صرف حضرت
انوار العلوم جلد 1
۱۴۳
صادقوں کی روشنی
اقدس کی مختلف تحریروں سے لی گئی ہے بلکہ خود مخالفین سلسلہ کے بیانوں سے ثابت ہوتی ہے اور
خاص کر جناب مولوی سراج الدین احمد صاحب ایڈیٹر زمیندار کی رائے بہت معتبر ہے۔ جو اپنا چشم
دید حال سناتے ہیں کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کو ۱۰ یا ۶۱ء میں دیکھا اور اس وقت آپ کی عمر
قریباً ۲۴ برس کی تھی۔ پس اب بھی اگر کسی کو اعتراض ہو تو یہ اس کی سیاہ باطنی پر دلالت کرتا ہے۔
چاہئے کہ تو بہ اور استغفار کرے تاکہ خدا کار حم اس کے شامل حال ہو ۔
اب ہم ناظرین کی آسانی کے لئے ایک اور طرح سے عمر کے سوال کو حل کرتے ہیں اور وہ یہ
ہے کہ حضرت مسیح موعود کی وفات سے چوبیس برس پہلے اطلاع دی گئی تھی کہ تمہاری عمرانی کے
قریب ہوگی اور اس الہام کے مطابق آپ قریباً بتیس سال تک زندہ رہے پھر رسالہ الوصیت میں
آپ نے شائع کیا کہ اب میری عمر بہت ہی تھوڑی رہ گئی ہے اور میری موت کے دن قریب آگئے
ہیں اور اس پیشگوئی کے مطابق اڑھائی سال کے اندر فوت ہو گئے ۔ اب غور کرنا چاہئے کہ حضرت
صاحب نے اپنی وفات سے چونتیس برس پہلے چالیس کی عمر میں یہ پیشگوئی کی تھی کہ میری عمراتی
سال کی ہوگی اور یہ پیشگوئی ایک فوق العادت طور سے پوری ہوئی کیونکہ کون کہہ سکتا ہے کہ میں
کل تک زندہ رہوں گایا یہ سال مجھ پر سلامت گزرے گا مگروہ جس پر خدا رحم کرے اور اپنی کلام
سے مشرف کرے۔ چونتیس برس کی عمر ایک اتنی لمبی عمر ہے کہ اس میں ایک بچہ جوان ہو کر اپنے ہاں
پوتے پیدا ہوتے ہوئے دیکھ سکتا ہے۔ پس یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفتری کہہ سکے کہ میں
چونتیس پینتیس برس اور زندہ رہوں گا۔ اگر کوئی ایسا دعوی کر سکتا ہے تو اس کو ہمارے سامنے پیش
کرو مگر شرط یہ ہے کہ وہ کہے کہ میں خدا سے خبر پا کر ایسا کہتا ہوں۔ پس جبکہ ایک جھوٹے سے ایسا
دعوی ہونا نا ممکن ہے تو سوچو کہ حضرت اقدس نے خدا سے خبر پا کر ایسی خبر دی اور وہ اس کے مطابق
چونتیس سال تک زندہ بھی رہے۔ اور جب خدا نے خبر دی کہ اب تمہاری وفات قریب ہے تو انہیں
دنوں میں فوت ہو گئے۔ اور اس طرح دو پیشگوئیاں پوری ہوئیں۔ ایک تو عمر کی زیادتی کی کہ تم اس
قدر عرصه تک زندہ رہو گے اور ایک وفات کی کہ اب تمہاری وفات قریب ہے ۔
پس حضرت صاحب کی وفات سے تو ان کی سچائی ثابت ہوتی ہے نہ کہ تکذیب۔ ہم بفرض محال
مان لیتے ہیں کہ حضرت صاحب اپنی بتائی ہوئی عمر سے پہلے فوت ہو گئے مگر اس سے بھی تو کوئی شبہ
آپ کی سچائی میں نہیں آتا بلکہ اور سچائی ثابت ہوتی ہے کیونکہ جب حضرت مسیح موعود نے
الوصیت شائع کر دی اور لکھ دیا کہ اب میری عمر ختم ہو گئی ہے اور میری وفات قریب ہے تو پہلا
انوار العلوم جلد 1
۱۴۴
صادقوں کی روشنی
الهام منسوخ ہو گیا۔ اور اب دوسرے الہام کے مطابق ہم کو نتیجہ کا انتظار کرنا چاہئے تھا سو ایسا ہی ہوا
اور آپ عین اسی وقت پر جو کہ بتایا گیا تھا فوت ہوئے۔ پس یہ کیسی صاف بات ہے کہ جب تک کہ
حضرت اقدس کہتے رہے کہ میری عمر اسی سال کے قریب ہے اس وقت تک تو آپ زندہ رہے اور
آپ نے اس الہام کے مطابق چونتیس سال عمر پائی۔ مگر جب آپ نے الہام شائع کیا کہ اب میری
وفات قریب ہے ۔ تو آپ میعاد مقررہ کے اندر فوت ہو گئے ۔ اور اس طرح دو نشان پورے ہوئے
اور حضرت اقدس کی سچائی کا ثبوت ہے۔ پس بفرض محال اگر مان بھی لیا جائے کہ آپ اسی برس
والے الہام کے مطابق فوت نہیں ہوئے تب بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ الوصیت نے تو اس الہام کو
منسوخ کر کے ثابت کر دیا کہ وہ تک بندی نہیں تھی بلکہ خدا کا کلام تھا۔ ممکن تھا کہ اگر الوصیت والا
الهام پورا نہ ہو تا تو لوگ کہتے کہ آپ نے ایک بڑ مار دی تھی کہ میری عمر اس قدر ہو گی سوپوری
ہو گئی مگر خدا تعالٰی نے موت کے الہامات سے ثابت کر دیا کہ سب کام خدا کے اختیار میں ہیں وہ جب
چاہتا ہے کسی کو لمبی عمر دیتا ہے اور جب چاہتا ہے اس کو وفات دیتا ہے۔ اور اس طرح اس نے
حضرت اقدس کے الہامات کی سچائی کو بھی ثابت کر دیا ۔ ہاں اگر الوصیت میں موت کی پیشگوئی نہ
ہوتی تو لوگ کہتے کہ وہ وقت مقررہ سے پہلے فوت ہوئے لیکن جب الوصیت سے صاف ثابت ہو تا
ہے کہ اب وفات قریب ہے۔ تو خود بخود پہلی پیشگوئی چونتیس برس تک اپنا جلال دکھا کر منسوخ ہو گئی
اور موت کی پیشگوئی کا انتظار شروع ہوا۔ پس اگر یہ نہ بھی مانا جائے کہ حضرت کی عمر ۷۴ سال کی
ہوئی اور اسی سال کے قریب ہوئی جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں۔ تو پھر بھی آپ پر کوئی الزام
نہیں آتا کیونکہ جب موت کے الہام ہو گئے تو معلوم ہوا کہ اب کچھ سال عمر باقی بھی ہے تو وہ بھی
منسوخ ہو گئی۔ غرضیکہ مذکورہ بالا دونوں صورتوں میں سے کسی میں بھی مخالف یا معترض کا ہاتھ نہیں
پڑ سکتا کیونکہ اول تو میں نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ پیشگوئی کے مطابق عمر پا کر فوت ہوئے اور اگر
بفرض محال نہ بھی ہوئے تو الوصیت کے بعد وہ پہلی پیشگوئی منسوخ سمجھی جائے گی کیونکہ وہ اگر عمر کی
زیادتی ظاہر کرتی تھی تو یہ عمر کا انقطاع ظاہر کرتی تھی پس ہر طرح سے خدا کا کلام سچا ثابت ہوتا ہے۔
اور مخالف معترض کا کوئی حق نہیں کہ وہ بغیر علم کے لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ کے حکم کے بر
خلاف خواہ مخواہ اعتراض کرے ورنہ یاد رہے کہ اس قسم کے اعتراضوں سے کوئی نبی نہ بچے گا۔
-۲
دوسری بات جس کا میں جواب دینا چاہتا ہوں۔ وہ نکاح والی پیشگوئی ہے۔ جس کی نسبت
مخالف اعتراض کرتے ہیں کہ حضرت صاحب فوت ہو گئے ہیں اور وہ پوری نہیں ہوئی ۔ سویا د رہے ۔
انوار العلوم جلد 1
۱۴۵
صادقوں کی روشنی
کہ یہ پیشگوئی اولا ایک اشتہار میں جو ۱۸۸۸ء میں شائع ہوا درج ہوئی تھی۔ اور اس میں لکھا گیا تھا
کہ بوجہ اس کے کہ آپ کے بعض قریبی رشتہ دار حق کی مخالفت کرتے ہیں ان پر عذاب آئے گا۔
اور اطلاع دی گئی تھی کہ اگر احمد بیگ اپنی لڑکی کا نکاح آپ سے نہ کرے گا تو نکاح کے بعد تین سال
بلکہ اس سے بھی قریب زمانہ میں مر جائے گا۔ اور وہ جو اس لڑکی سے نکاح کرے گا اڑھائی سال کے
اندر فوت ہو جائے گا۔ اور لڑکی کے والد کے ہاں اور بھی فوتیاں ہوں گی مگر اس کے ساتھ رجوع کی
شرط تھی۔ کیونکہ یہ تمام سزا ان لوگوں کے لئے اس لئے تجویز ہوئی تھی کہ وہ خدا کی باتوں سے ٹھٹھا
کرتے اور اس کے کلام پر ہنتے تھے۔ اور جب وہ رجوع کرلیں تو لازم تھا کہ وہ عذاب سے بچائے
جائیں جو کہ ان کے لئے مقرر ہو چکا تھا۔ پس دیکھنا چاہئے چاہئے کہ اس پیشگوئی کی ایک شاخ جو احمد بیگ اور
اس کے رشتہ داروں کے لئے تھی کیسے زور سے پوری ہوئی اول تو اس پیشگوئی کے مطابق احمد بیگ
جس نے بد زبانی کو نہ چھوڑا اور اپنی ضد سے باز نہ آیا اس لڑکی کے نکاح تک زندہ رہا اور جب اس
نے ۷ / اپریل ۱۸۹۲ء میں اس لڑکی کا ایک اور جگہ نکاح کر دیا تو وہ پیشگوئی کی مقرر کردہ میعاد کے
اندر یعنی ۳۱ / دسمبر ۱۸۹۲ء کو فوت ہو گیا۔ اور بجائے تین سال کے چوتھے مہینہ تک ہی اس کو
عذاب الہی نے گرفتار کر لیا اور اس کے ساتھ ہی اس کے گھر میں اور کئی موتیں ہوئیں۔ پس ہر ایک
طالب حق جان سکتا ہے کہ اس پیشگوئی کی ایک شاخ کسی زور سے پوری ہوئی ۔ اول تو احمد بیگ لڑکی
کے نکاح تک زندہ رہا پھر وہ نکاح کے بعد چار مہینہ کے اندر ہی فوت ہو گیا۔ اور اس کے ساتھ ہی
اس کے گھر میں اور بھی کئی فوتیاں ہوئیں۔ پس اس کا لازمی نتیجہ تھا کہ وہ شخص جو اس لڑکی کا خاوند
تھا رجوع کرتا اور شرارت سے توبہ کرتا۔ اور اس لڑکی کی والدہ بھی اپنے گناہوں سے باز آتی چنانچہ
ایسا ہی ہوا۔ اور ان لوگوں نے بہت کچھ فروتنی دکھلائی اور اس لڑکی کا ایک چچا اس سلسلہ میں داخل
ہوا اور اپنے کل گذشتہ گناہوں سے تائب ہوا۔ پس ضروری تھا کہ خدا کا عذاب ان پر سے ٹل جاتا۔
اور وہ اس آنے والی آفت سے مامون رہتے کیونکہ جب شرط نہ رہی تو مشروط بھی نہ رہا اور باقی رہا
دوبارہ حضرت مسیح موعود سے نکاح کا معاملہ اس کا جواب دینے کی ہم کو کچھ ضرورت نہیں۔ کیونکہ
حضرت مسیح موعود اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں خود دے گئے ہیں اور اس کی نسبت خدا کا صاف فیصلہ
تحریر فرما گئے ہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ ” اس نکاح کے ظہور کے لئے جو آسمان پر پڑھا گیا خدا کی طرف
سے ایک شرط بھی تھی جو اس وقت شائع کی گئی تھی اور وہ یہ کہ أَيَّتُهَا الْمَرْأَةُ تُوبِی تُوبِی فَإِنَّ تُؤْمِن تُؤْمِن
البَلاء عَلَى عَقِبِكِ پس جب ان لوگوں نے اس شرط کو پورا کر دیا تو نکاح فسخ ہو گیا یا تاخیر میں پڑ گیا۔