نجات ۲
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 3
انوار العلوم جلد 1
الده
نجات
ہر ایک اپنی ہی سچائی کا دعوی پیش کرتا ہے ۔ مگر آنحضرت کے دعوی کے بعد تیرہ سو برس
گزر گئے ہیں کہ کسی نے آج تک نبوت کا دعوی کر کے کامیابی حاصل نہیں کی۔ آخر آپ سے پہلے
بھی تو لوگ نبوت کا دعوی کرتے تھے ۔ اور ان میں سے بہت سے کامیاب ہوئے ۔ (جن کو ہم تو سچا ہی
سمجھتے ہیں) ہیں) مگر آپ کی بعثت کے بعد یہ سلسلہ کیوں بند ہو گیا۔ اب دل بند ہو گیا۔ اب کیوں کوئی کامیاب نہیں ہوتا
صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہی پیشگوئی ہے کہ آپ خاتم النبین ہیں۔ اب ہم اسلام کے مخالفین سے
پوچھتے ہیں کہ اس سے بڑھ کر کیا نشان ہو سکتا ہے کہ آپ کے دعو دعوے کے بعد ، بعد کوئی شخص جو مدعی
نبوت ہوا ہو کامیاب نہیں ہوا۔ پس اس کی طرف اشارہ تھا کہ كَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا یعنی ہم
نے آپ کو خاتم النبیین بنایا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ آپ کے بعد اب کوئی نبی نہ آئے گا اور کوئی
جھوٹا آدمی بھی ایسا دعوی نہیں کرے گا کہ ہم اس کو ہلاک نہ کر دیں۔ چنانچہ یہ ایک تاریخی پیشگوئی
ہے کہ اس کارڈ کسی سے ممکن نہیں۔ اگر ہے تو ہمارے سامنے پیش کرو۔ مگر اس طرح نہیں کہ کسی
نے دعوی کیا ہو۔ اور لاکھ دو لاکھ اس کے پیرو ہو گئے ۔ بلکہ ایسا آدمی کہ جس نے آنحضرت ا یا
آپ سے پہلے نبیوں کی طرح کامیابی حاصل کی ہو مگر کوئی نہیں جو ایسی نظیر پیش کر سکے۔
غرض قرآن شریف نے بڑے زور سے دعوی کیا ہے کہ میں تمام دنیا کے لئے آیا ہوں اور ہر
زمانہ کے لئے ہوں مگر بر خلاف اس کے جیسے کہ میں میں پہلے لکھ آیا ہوں۔ دوسر وسری کتب کا یہ دعویی
نہیں۔ اس لئے ان کا دعویٰ کرنا کہ ہم نجات سب عالم کے لئے پیش کرتے ہیں۔ کسی طرح بھی
درست نہیں اور ان کا کوئی اختیار نہیں کہ اپنی تعلیم غیر مذاہب کے سامنے پیش کریں۔ اور جب ان
کو ان کی کتب اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتیں تو ہمارے سامنے ان کا اپنی نجات کو پیش کرنا ہی
غلط ہے۔ کیونکہ ان کی نجات تو انہیں تک محدود ہے اور اسلام کی نجات سب دنیا کے لئے ہے۔ اور
چونکہ خدا تعالیٰ رب العالمین ہے۔ اس لئے سچی بات یہ ہے کہ اصل نجات وہی ہے جو اسلام پیش
کرتا ہے۔
جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں میری غرض اس مضمون کو اس جگہ لکھنے سے صرف یہی ہے کہ
میں بتاؤں کہ ان لوگوں کی کتب ان کو اجازت ہی نہیں دیتیں کہ یہ اپنی نجات دوسروں کے سامنے
پیش کریں۔ پھر ہمارا ان کا مقابلہ کیا چنانچہ میں نے ہر ایک مذہب کے متعلق الگ الگ ثابت کیا ہے
کہ سوائے اسلام کے مسیحیت اور آرین مذہب کا غیر قوموں میں پھیلانا بالکل خلاف اصول ہے۔
اور منع ہے چنانچہ اس لئے ان کا ہم سے نجات کے بارے میں بحث کرنا خلاف اصول ہے ۔
انوار العلوم جلد 1
۲۴۱
نجات
اب میں اصل مضمون کی طرف لوٹتا ہوں اور سب سے پہلے یہ بتاتا ہوں کہ اسلامی نجات کیا
ہے۔ اور یہ کہ واقعی وہی نجات کچی اور حقیقی ہے۔ اور باقی سب مذاہب کی پیش کردہ نجاتیں ناقص
ہیں۔
نجات کی تعریف ہر اک مضمون پر قلم اٹانے سے پہلے ضروری ہوتا ہے کہ اسکی تشریح کر دی جائے اور تعریف کر دی جائے تاکہ ایک تو مضمون کے حصہ کرنے میں
میں
آسانی ہو ۔ اور ایک پڑھنے والے کو اس کے سمجھنے میں مدد ملے۔ اس لئے میں لفظ نجات کی تحقیقات
کرنی ضروری سمجھتا ہوں۔
یاد رہے کہ نجات ایک عربی زبان کا لفظ ہے کہ جس کے معنی دریافت کرنے کے لئے ہم کو عربی
لغات کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اول لفظ نجات کے وہ معنی
جو لغت عربی ہم کو بتاتی ہے لکھ دوں۔
تاج العروس جلد ۱۰ صفحہ ۳۵۶ پر لکھا ہے کہ النَّجَاةُ الْخَلَاصُ مِمَّا فِيْهِ الْمَخَافَةُ وَ
نَظِيرُهَا الْمَلَامَةٌ ذَكَرَهُ الْحَرَالِي وَقَالَ غَيْرُهُ هُوَ مِنَ النَّجْوَةِ وَهِيَ الْإِرْتِفَاعُ مِنَ
الْهَلَاكِ وَقَالَ الرَّاغِبُ أَصْلُ النَّجَاةِ الْإِنْفِصَالُ مِنَ الشَّيْ وَ مِنْهُ نَجَا فُلَانَ مِنْ فُلَانٍ اب
اس صورت میں نجات کے تین معنی ہوئے ۔ ایک تو خوف والی چیز سے خلاصی دو سرے یہ کہ ہلاکت
کی جگہ سے اونچا کر دینا اور ٹیلہ پر جگہ دینا اور تیسرے کسی چیز سے جدا ہو جانا مگر بہر حال ہم کو ان
تینوں معنوں سے اتنا معلوم ہو گیا کہ نجات کہتے ہیں کسی مکروہ چیز سے بچ جانے کو۔ پس اب ہم
مذاہب کو دیکھتے ہیں تو ان کا اصل مقصد خداتعالیٰ کی ناراضگی سے انسان کو بچانا اور اس سے سچا تعلق
پیدا ا کروانا ہوتا ہے۔ اس لئے مذاہب نے جو یہ لفظ لیا ہے اور استعمال کیا ہے تو تو ان انہوں نے اس کو
انہیں مذکورہ بالا معنوں میں استعمال کیا ہے۔ اور نجات کے لفظوں کو اپنی اصطلاح میں خدا تعالیٰ کی
ناراضگی سے بچنے اور اس کی رضا حاصل کرنے پر حصر کیا ہے۔ اور واقعی اگر دیکھا جائے تو اصل
خوف تو خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے ہی ہوتا ہے۔ اگر وہ راضی ہے تو پھر ہر ایک آفت سے انسان
محفوظ ہے اور اگر وہ ناراض ہے تو ساری دنیا کی نعمتیں موجود ہوتے ہوئے بھی کوئی سکھ اور چین
اور آرام نصیب نہیں ہو سکتا۔ کسی نے سچ کہا ہے کہ خدا راضی ہو تو کل جہ ہو تو کل جہاں راضی ہوتا ہے اور
اگر وہ ناراض ہو تو اور تو اور خود اپنے ہاتھ پاؤں تک نافرمان اور قابو سے باہر ہو جاتے ہیں۔ اس وجہ
سے اگر کسی چیز سے ڈر ہو سکتا ہے تو وہ غضب الہی ہے۔ پس کل مذاہب نے غضب الہی سے بچنے اور
انوار العلوم جلد 1
۲۳۲
نجات
رضائے الہی کے حصول کا نام نجات رکھا ہے۔ اور اس حد تک کل مذاہب متفق ہیں۔ لیکن
دوسرے قدم پر اختلاف شروع ہوتا ہے ۔ کیونکہ بعض مذاہب تو ایک بات پیش کر کے کہتے ہیں کہ
جس کو یہ حاصل ہو جائے تو وہ خدا کی ناراضگی سے نجات پا گیا دوسرے اس کے برخلاف کوئی اور
بات پیش کر کے کہتے ہیں کہ نہیں جب تک اس درجہ کو انسان حاصل نہ کرے تب تک نجات
نا ممکن ہے ۔ پھر اس بات پر جھگڑا اٹھتا ہے کہ ایک شخص اگر گناہ کرتا رہا اور ایک خاص وقت تک خدا
تعالی سے باغی رہا تو اب اس کی توبہ قبول کر کے نجات ملے گی یا نہیں اور اگر ملے گی تو کس طرح؟
اسی طرح اور بہت سے مسائل ہیں کہ جن پر مختلف مذاہب آپس میں اختلاف رکھتے ہیں۔ اس لئے
مسئلہ نجات کے حل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر غور کیا جائے۔
کیونکہ ہر ایک مذہب کا پیرو جب اس لفظ کو استعمال کرتا ہے تو اپنے عقائد کے ماتحت وہ اس لفظ کے
ایک خاص معنی اپنے دل میں رکھتا ہے ۔ چنانچہ جب ایک عیسائی اس لفظ کو استعمال کرے گا تو وہ اس
سے یہ مراد لے گا کہ پچھلے گناہوں سے توبہ کے ذریعہ وں سے توبہ کے ذریعہ نجات نہیں ہوتی بلکہ کفارہ مسیح پر ایمان لانے
سے نجات ہوتی ہے۔ اور ایک آریہ جب اس لفظ کو استعمال کرے گا تو اس کا مقصد یہ ہوگا کہ پچھلے
گناہوں کی سزا بھگتے بغیر انسان نجات پاہی نہیں سکتا اور جب تک کہ وہ مختلف طرح کی جونوں کے
چکر میں پھنس کر اپنے گناہوں کا کفارہ نہ کرے تب تک کسی قسم کی مکتی کی امید کرنی اس کا خیال خام
ہے ۔ یا ایک مسیحی جب نجات کا ذکر کرے گا ۔ تو وہ اس بات پر پکا ہو گا۔ کہ گناہگاروں کے لئے دوزخ
ابدی ہے۔ اور آریہ نیکیوں کے لئے مکتی کو ابدی قرار نہ دے گا۔ مگر مسلمان ان دونوں کے برخلاف
خیالات رکھتا ہو گا۔ پس جب نجات پر بحث کی جائے تو ان تمام پہلوؤں پر نظر رکھنی ضروری ہے۔
کیونکہ بغیر اس کے نجات کا مضمون کامل نہیں ہوتا۔ چنانچہ اس وجہ سے میں ارادہ رکھتا ہوں کہ
انشاء اللہ اپنے مضمون میں ان تمام پہلوؤں پر بحث کروں کہ جن سے نجات کا مسئلہ پورا ہوتا ہے۔
اور ہر ایک حصہ میں جہاں غیر مذاہب سے اختلاف ہو اس کو بیان کروں۔ اور ان کے دلائل اور
اسلام کے دلائل کا موازنہ کر کے بتاؤں کہ سوائے اسلام کے باقی سب مذاہب کی پیش کردہ نجاتیں
اپنے ایک حصہ یا دوسرے حصہ میں سقم رکھتی ہیں۔ اور اس وجہ سے ناقص ہیں ۔ مگر چونکہ اسلام
خدا کی طرف سے ہے اس لئے اسلامی نجات ہر طرح کامل اور فطرت کے مطابق ہے۔
چنانچہ اس خیال کو مد نظر رکھ کر سر دست میرا ارادہ ہے کہ اگر خدا تعالیٰ نے عمر صحت اور
طاقت دی ۔ تو انشاء اللہ اس مضمون کو چھ حصوں میں لکھوں گا۔ اول یہ کہ کیا اسلام میں پچھلے گناہوں
انوار العلوم جلد 1
۲۳۳
نجات
سے نجات ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو کس طرح؟ دوم یہ کہ کیا اسلام انسان کے گناہوں سے پاک ہونے
کا قائل ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو کس طرح؟ سوم یہ کہ کیا اسلام مرنے کے بعد گناہوں کی معافی کا
قائل ہے یا نہیں ؟ چہارم یہ کہ کیا دوزخ کا عذاب غیر محدود ہے ؟ پنجم یہ کہ کیا جنت کا انعام منقطع
ہے؟ اور ششم خاتمہ جس میں انشاء اللہ اس مضمون کے متعلق متفرق باتوں کو بیان کیا جائے گا۔ وَمَا
تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
کیا اسلام میں پچھلے گناہوں سے نجات ہے یا نہیں؟
اگر ہے تو کس طرح؟
جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں نجات کے مضمون کو میں نے مختلف چھ حصوں پر تقسیم کیا ہے۔ اور
سب سے پہلے میں مذکورہ بالا ہیڈنگ پر کچھ لکھنا چاہتا ہوں کیونکہ جب ایک انسان خدا کی طرف جھکتا
ضرور ہے کہ اسے پہلے یہی سوال پیش آئے کہ کیا میرے پہلے گناہ جو میں ار گناہ جو میں اب تک کر چکا ہوں
وہ معاف ہو ۔ سکتے ہیں کہ نہیں؟ اور اس سوال کے حل کئے بغیر نجات پر بحث کرنا ہے بھی فضول
ہے تو
کیونکہ جب گناہ ہی معاف نہ ہوئے تو پھر نجات کس طرح ممکن ہے۔
یاد رہے کہ اسلام ہم کو اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے غفار ہونے پر ہر حالت
میں ایمان لائیں اور کسی وقت بھی اس کے بے پایاں فضل و کرم سے نا امید نہ ہوں۔ بلکہ ہر دم
یقین کریں کہ اگر خدا تعالیٰ کے انعامات ہمارے شامل حال نہ ہوں تو ہماری زندگیاں تلخ ہو جائیں
اور جینا ہمارے لئے دو بھر ہو جائے اور یہ کہ وہ ہماری خطاؤں کو معاف کرتا ہے اور اگر سچی توبہ کی
جائے جو فضل کی جاذب ہو تو ہمارے گناہوں کو ملیا میٹ کر دیتا ہے وہ محبت سے پر محبت کے قابل
ہستی ہے جس کے مد نظر انسان کی اصلاح ہے اس کی ہلاکت نہیں پس جس وقت انسان اصلاح کی
طرف جھکتا ہے اور اپنی غلطیوں پر آگاہ ہو کر ان کے دور کرنے کی طرف توجہ کرتا ہے تو آسمان کے
دروازے بھی اس کے لئے کھل جاتے ہیں اور ملاء اعلیٰ کی توجہ بھی اس کی اصلاح کی طرف
منصرف ہو جاتی ہے پس مبارک ہے وہ جو ان باتوں پر غور کرے اور فائدہ اٹھائے۔
بر خلاف اس کے مسیحی اور آرین یہ خیال کرتے ہیں کہ پچھلے گناہ قطعا معاف نہیں ہو سکتے جو ہو
چکا سو ہو چکا۔ اب واپس نہیں لیا جا سکتا۔ اب اگر کوئی شخص اپنی اصلاح کرنا چاہتا ہے۔ تو یہی طریق
انوار العلوم جلد 1
٢ママ
نجات
ہے کہ آئندہ کے لئے گناہوں سے بچے اور پچھلے گناہوں کی سزا کا منتظر رہے ( مسیحی ایک طریق
گناہوں کی سزا سے بچنے کا بتاتے ہیں مگر وہ اس جگہ کچھ تعلق نہیں رکھتا اس لئے انشاء اللہ آئندہ
بیان ہو گا)
پس ہمارا اور دیگر مذاہب کا اس مسئلہ میں ایک عظیم الشان اختلاف ہے جس پر بحث کرنا
ضروری ہے اور چونکہ گناہوں کی معافی کا تعلق خدا تعالیٰ کی صفات سے ہے اور ساری بحث کا
دارو مدار اس پر آن رہتا ہے کہ آیا خدا تعالیٰ کی صفات یہ چاہتی ہیں کہ انسان کے گناہوں کو بر وقت
تو به معاف کیا جائے یا اسے ضرور ہی سزادی جائے اور باوجود اس کی ندامت اور پشیمانی کے اور
آئندہ اصلاح پر آمادہ ہونے کے اس کو ہلاک کر کے چھوڑا جائے ۔ اس لئے اولا میں خدا تعالٰی کی
صفات پر کچھ لکھنا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ یہی مسئلہ نہیں بلکہ جس قدر دیگر مسائل میں مذاہب کا اختلاف ہے وہ صرف خدا
تعالیٰ کی صفات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے چنانچہ دنیا کے مذاہب پر نظر رکھنے والے اور ان کی
تحقیقات میں دلچسپی رکھنے والے لوگ جانتے ہیں کہ کل مذاہب میں جب برائیاں پڑی ہیں۔ اور
طرح طرح کی بدعات داخل ہوئی ہیں تو اس کا اصل باعث یہی ہے کہ مروز زمانہ سے ان لوگوں میں
خدا تعالی کی کسی ایک صفت یا بہت سی صفات کے متعلق غلط فہمی ہو گئی جس کی وجہ سے ان کے
اعمال بھی بگڑتے بگڑتے کسی اور طرز پر آگئے مثلاً ایک فرقہ جو خدا تعالیٰ کی نسبت یہ خیال کرتا کرتا ہو کہ
خدا تعالیٰ کو ذرہ ذرہ کا علم ہوتا ہے۔ اگر مرور زمانہ سے وہ خدا تعالیٰ کے علم کی صفت کے سمجھنے سے
دھوکہ کھا جائے اور اس کا یہ خیال ہو جائے کہ خدا تعالیٰ کو کلیات کا ہی علم ہے اور جزئیات کا علم
نہیں۔ تو ضرور ہے کہ اسکے بہت سے عقائد ساتھ ہی بدل جائیں گے مثال کے طور پر ان کو ماننا پڑے
گا کہ قیامت کو ان کے بہت سے گناہ خدا تعالیٰ کی نظر سے پوشیدہ ہونے کی وجہ سے سزا سے بچ
جائیں گے ۔ اور وہ یہ بھی خیال کریں گے کہ خدا تعالیٰ کو دھو کہ بھی دیا جا سکتا ہے۔
غرضیکہ خدا تعالیٰ کی ایک صفت میں غلط فہمی ہو جانے کی وجہ سے ہی مذاہب میں اختلافات پیدا
ہوئے ہیں اور اگر سب مذاہب صفات الہیہ اور ان کے ظہور میں متفق ہوتے تو پھر کوئی اختلاف نہ
ہوتا اور سب مذاہب ایک ہی بات کے ماننے والے ہوتے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ سوائے بہت
چھوٹے چھوٹے اختلافات کے سب مذاہب ایک ہی ہو جاتے مگر چونکہ صفات الہیہ کے سمجھنے اور ان
کے ظہور کے طریقہ میں بہت کچھ اختلافات ہو گئے ہیں۔ اس لئے آپس میں اس قدر بعد واقعہ ہو گیا
انوار العلوم جلد 1
۲۴۵
ہے کہ اگر ایک مذہب کو مانا جائے تو دوسرے کو ضرور ہی غلط کہنا پڑتا ہے ۔ کیونکہ یا تو انہوں نے خدا
تعالیٰ کی صفات میں کچھ کمی کر دی ہے یا زیادتی ورنہ اگر غور سے دیکھا جائے تو کیا ہنود یا آریہ یا مسیحی
یا یهودی یا زرتشتی جان بود جان بوجھ کر اپنے آپ کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں اور دوزخ کو دیکھتے ہوئے اس میں
کودنے کی کوشش کرتے ہیں؟ بلکہ اس کے بر خلاف ہم دیکھتے ہیں تو دہریت کو چھوڑ کر باقی کل
مذاہب اس طاقتور ہستی سے تعلق پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور مختلف طریق سے اور جائز اور
ناجائز و مسائل سے اسے خوش کرنے اور اپنے پر مہربان کرنے کے لئے لگے ہوئے ہیں صرف فرق
اتنا ہے کہ اس کی صفات میں دھو کہ کھایا ہے اور اس لئے راستہ سے بھٹک گئے ہیں۔
ان کی مثال ایسی ہے کہ جیسے چار آدمی ایک شہر کی تلاش میں نکلیں۔ اور ایک تو ٹھیک سیدھے
راستہ پر چلتا جائے اور باقی اپنی جلد بازی اور نانی کی وجہ سے اصل جہت کو چھوڑ کر دوسری راہیں
اختیار کریں اور ان میں سے کوئی شمال کو چلا جائے کوئی جنوب کو چلا جائے اور کوئی مشرق کو چلا
جائے۔ پس اس میں شک نہیں کہ یہ سب اس شہر کی تلاش میں سرگرداں و کوشاں ہیں۔ لیکن یہ فرق
ہو گیا ہے کہ ایک تو ان نشانات پر جو بتائے گئے تھے چلا جاتا ہے اور آخر منزل مقصود کو پہنچ بھی جائے
گا۔ مگر باقی تین نے اپنی طرف سے کچھ ایسی باتیں ان نشانات میں ملالیں کہ اصل راستہ سے بھٹک کر
کہیں کے کہیں چلے گئے ۔ اور اگر اصل راستہ کی طرف نہ لوٹے تو ضرور ہے کہ اسی طرح چلتے چلتے مر
جائیں گے اور منزل مقصود کو نہ پائیں گے مگر اس میں کچھ شک نہیں کہ ان کو بھی اس شہر تک پہنچنے
کی تڑپ ہے۔ اس طرح موجودہ مذاہب میں سے بچے مذہب کو چھوڑ کر (خواہ وہ کوئی مذہب ہو) باقی
سب مذاہب کے پیرو گو خداتعالیٰ سے ملنے کی تڑپ رکھتے ہیں مگر وہ نشانات جو ان کو اس کے ملنے کے
لئے بتائے گئے تھے (یعنی اس کی صفات) ان میں انہوں نے ایسی خود ساختہ باتیں ملالی ہیں کہ اب وہ
اصل راستہ سے بھٹک کر کہیں کے کہیں نکل گئے ہیں اور ان آلائشوں کی وجہ سے جن میں آلودہ
ہو گئے ہیں زمین و آسمان کے خدا کو چھوڑ کر اپنے خیالات کے بموجب کچھ اور خدا تجویز کر کے ان
کے پیچھے لگ گئے ہیں اور ان کی مثال ان بکریوں کی ہے کہ جنہوں نے رات کے وقت اپنے مالک
کے قدموں پر چلنا ترک کر دیا اور ادھر ادھر ہو گئیں اب چور ان کو بلاتا ہے اور وہ اس کے پیچھے لگ
جاتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ وہ اس کا مالک ہے مگر صبح سے پہلے وہ ان کو قصاب کے سپرد کر دے گا اور
آئندہ ان کو اپنا گھر دیکھنا نصیب نہ ہو گا۔
چنانچہ اس دھوکے میں پڑ کر کسی نے تو محبت کے جوش میں برہما، وشنو ، کرشن اور رام چندر
نجات
انوار العلوم جلد 1
۲۲۶
نجات
کے بھیس میں اسے دیکھا۔ اور کسی نے اس پاک ہستی کو ورا ، شیر ، مگر مچھ کچھ کی شکل میں اعتقاد کیا۔
کسی نے یسوع کے رنگ میں رنگین پایا۔ تو کسی نے بدھ کی صورت میں جلوہ گر ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ
كُلِّ ذلك ، یہودیوں نے اگر موئی کی معرفت اس کا دیدار چاہا تو زرتشتیوں نے زرتشت کی
وساطت سے اس کی ملاقات کی خواہش کی مگر سچی بات یہی ہے کہ وہ دراء الورٹی ہستی اس بات کی
محتاج نہیں کچھ مگر مچھ یا کسی انسان کی صورت اختیار کرے اور یہ بات اس کی صفات کے بھی ہر
کو رسول الله
خلاف ہے۔ اس کا دیدار اس کی صفات کی معرفت سے ہوتا ہے چنانچہ اس بچے مسئلہ کورس ا
ا کی معرفت خدا تعالیٰ نے ہم تک پہنچایا اور فرمایا کہ ليْسَ كَمِثْلِهِ شَيْئ (الشوری: ۱۲) کہ اس
کی مانند کوئی چیز نہیں کہ جس کے بھیس میں وہ آسکے اور دوسرے مقام پر فرمایا کہ لا تُدْرِكُهُ
الْأَبْصَارُ وَ هُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ وَهُوَ الـ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ (الانعام : ۱۰۴) یعنی یہ مادی آنکھیں اس
کی کنہ تک نہیں پہنچ سکتیں ہاں وہ ان آنکھوں کی کنہ کو خوب پہنچتا ہے اور وہ بڑا لطیف اور خبیر ہے۔
پس ان سب بد عقائد کی جڑ صفات الہیہ سے بے خبری ہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بعض نادان
محبت کی وجہ سے بعض خدا انما لوگوں کو خدا ہی سمجھ بیٹھتے ہیں اور بعض مخلوقات الہیہ کو اس کا شریک
قرار دیتے ہیں۔ اسی کی طرف قرآن شریف میں خدا تعالی اشارہ فرماتا ہے کہ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ
قَدْرِهِ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزُ الج: ۷۵) یعنی لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات سے پوری آگاہی
حاصل نہیں کی اور نہ اس کی بڑائی کا پورا اندازہ کیا تحقیق اللہ قوی اور غالب ہے ۔ کیا معنی کہ لوگ جو
غفلت میں پڑ گئے ہیں اور ایسے معبودوں کی طرف جھک گئے ہیں جو خود ضعیف ہیں اور کوئی طاقت
اور قوت نہیں رکھتے اور نقصوں سے پاک نہیں ہیں بلکہ طرح طرح کے نقائص سے آلودہ ہیں ایسے
لوگوں نے صفات الہیہ کا پوری طرح سے مطالعہ ہی نہیں کیا۔ اور بلا سوچے سمجھے من گھڑت صفات
خداتعالیٰ کی طرف منسوب کر دی ہیں۔ کہ جن کی وجہ سے اصل معبود سے دور جا پڑے ہیں اور یہی
وجہ ہے کہ مسئلہ نجات میں بھی مختلف اقوام نے دھو کہ کھایا ہے ۔
اسلام کی تعلیم سے ہم کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ پاک ذات جس کی محبت میں لاکھوں نہیں
کروڑوں روحیں بے چین رہی ہیں اور ہیں اور رہیں گی تمام نقائص سے پاک ہے اور کسی قسم کی
اس میں کمی نہیں ہے بلکہ تمام نیک صفات کی وہ جامع ہے اور بالکل بے عیب ہے اور کوئی اعلیٰ
صفت نہیں کہ جس کا ہونا اس ذات کے لئے ضروری ہو اور وہ اس میں نہ پائی جاتی ہو اور نہ کوئی
ایسی صفت ہے کہ جس کے ہونے سے اس میں نقص لازم آتا ہو ۔۔۔ اور وہ اس میں پائی جاتی ہو۔
انوار العلوم جلد 1
۲۴۷
اور انسان کو اللہ تعالیٰ کی صفات سے آگاہ کرنے کے لئے قرآن شریف میں مختلف جگہ پر
صفات الہیہ کا ذکر کیا گیا ہے تا ایسا نہ ہو کہ اس مذہب کے پیروں کو کچھ مدت کے بعد خدا تعالیٰ کی
صفات میں دھو کہ لگ جائے اور وہ سیدھے راستہ سے بھٹک جائیں اور نیکی کا طریق ان سے چھوٹ
جائے اور ضلالت اور گمراہی کی وجہ سے یہ لوگ خدا تعالیٰ کی طرف وہ صفات منسوب کریں کہ جو در
حقیقت اس میں نہیں ہیں اور ان کا ہونا اس کے لئے عیب کا موجب ہو اور ایسی صفات جن کے نہ
پائے جانے سے اس میں کمی لازم آتی ہو اور نقص وارد ہو تا ہو ان صفات کو اس سے جدا کر دیں اور
اس کے نتیجہ میں اس حقیقی خدا کا دامن چھوڑ کر مصنوعی خداؤں کے پیچھے لگ جائیں۔ پس قرآن
شریف ہم کو بتاتا ہے کہ وہ خدا جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اور ان میں طرح طرح کے جانور پیدا
کئے اور انسان کو بنایا ۔ اور بادلوں سے پانی اتارا۔ اور آگ اور ہوا سے انسان کے فوائد کی تکمیل کی
وہ خدا بڑا طاقتور خدا ہے اور اس کے تمام فعل بالا رادہ ہوتے ہیں۔ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے اور جس
کام کو وہ کرنا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہیں۔ اور جس کام کو وہ روکنا چاہے اسے کوئی کرنے والا
نہیں۔
علاوہ اس کے قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے ہم کو یہ بھی بتایا ہے کہ انسان کی خلقت میں ہی
نیکی اور تقویٰ رکھا گیا ہے ۔ جس سے وہ نیک بات اور بری بات میں فرق کر سکے ۔ چنانچہ فرماتا ہے
فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ
أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (الروم : ۳۱) یعنی اللہ کی طرف سے دی ہوئی فطرت وہی ہے جو اس نے
اپنے بندروں میں رکھی ہے اللہ کی خلق میں کوئی تبدیلی نہیں چاہئے۔ یہ ایک دین ہے جو استوار ہے
لیکن اکثر لوگ ناواقف ہوتے ہیں یعنی اللہ کی طرف سے انسان میں ایسی صفات رکھی گئی ہیں کہ جن
سے وہ ایک حد تک صفات الہیہ کا مظہر بن سکتا ہے اور ایسی ایسی صفات حسنہ اس میں ودیعت کی گئی
ہیں کہ جن کی مدد سے وہ نیک و بد کو پرکھ سکتا ہے اور اس طرح سمجھ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف
کن صفات کو منسوب کرنا جائز اور کن کو منسوب کرنا نا جائز ہے اور یہ اس لئے ہوتا ہے کہ انسان
میں بھی ایک حد تک اللہی صفات کا رنگ دیا گیا ہے اور اس لئے جب فطرت کے مطابق انسان اللہی
صفات کو پرکھتا ہے تو اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ فلاں فلاں صفات کا اللہ تعالیٰ سے جدا کرنا اور فلاں
فلاں صفات کا اس سے منسوب کرنا برا ہے۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان میں رہی صفات ہیں کہ
جو میری طرف سے اسے میری معرفت حاصل کرنے کے لئے دی گئی ہیں اور چونکہ میری خلق میں
نجات
انوار العلوم جلد 1
۲۴۸
کوئی تبدیلی نہیں چاہئے ۔ اس لئے ایسا نہ ہو کہ تم خلاف فطرت ایسی صفات تجویز کرو ۔ جو میری خلق
کے خلاف ہیں۔ اور میں نے ان کو پیدا کیا بلکہ ہمیشہ عقل و فطرت سے کام لیا کرو اور ان دونوں کو اپنا
رہنما بناؤ۔ اور جب تک تم خود ان میں تبدیلی نہ کرو گے اس وقت تک تم راہ راست پر رہو گے ۔
اس جگہ پر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام کا یہ منشاء ہرگز نہیں کہ عقل سے بالا کوئی علوم نہیں بلکہ
مطلب یہ ہے کہ فطرت و عقل کے مطابق کل علوم ہونے چاہئیں اس کے خلاف نہ ہوں مثلاً کوئی
شخص ہم کو آکر بتائے کہ زید لا ہور گیا ہے تو یہ بات ہماری عقل سے بالا ہے خلاف نہیں کیونکہ ہم کو
سماع سے معلوم ہوئی ہے خود عقل بغیر کسی کی اطلاع کے اس بات کو دریافت نہ کر سکتی تھی۔ مگر جب
معتبر خبر ہم کو ملی تو ہماری عقل نے کوئی وجہ اس کے رد کرنے کی نہیں پائی ۔ پس جہاں جہاں میں عقل و
فطرت کو انسان کا رہنما بتلاؤں گا میرا یہی مطلب ہو گا کہ جن باتوں کے وہ بر خلاف نہ ہوں ان کو
قبول کرو خواہ وہ کسی ذریعہ سے پایہ ثبوت کو پہنچی ہوں۔
پس خدا تعالیٰ اس آیت میں ہم کو بتاتا ہے کہ فطرت انسانی تو ہماری ہی پیدا کی ہوئی ہے۔ اور
اس میں ہم نے اپنے صفات کا پر تو ڈالا ہے پس اس میں تبدیلی مت کرو۔ اور اس کو اپنا رہنما بناؤ۔ اور
جب تک تم اس اصول پر چلتے رہو گے اور اس راہ کو نہ چھوڑو گے تو تم سیدھی راہ پر رہو گے اور
ہماری صفات کے سمجھنے میں دھوکہ نہ کھاؤ گے۔ چنانچہ فرماتا ہے ذلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ یعنی جو دین کہ
اس طرح فطرت کے مطابق ہم کو چلاتا ہے اور وہ اصول ہم کو بتاتا ہے جو فطرت کے برخلاف نہ ہوں
وہی سچا ہے اور باقی سب مذاہب جھوٹے ہیں اور غ ں اور غلطی پر ہیں اور انہوں نے خدا تعالیٰ کی حقیقت کو
ہی نہیں سمجھا۔ اور وہ سیدھے راستہ سے دور جا پڑے ہیں اور کیونکہ ان کی بات بے ثبوت ہے اور
ان کے پاس کوئی دلیل نہیں کہ جس سے وہ اپنے دعوے کو ثابت کر سکیں اور یہ ایک ایسا اصول ہے
کہ جس کو اکثر لوگ نہیں جانتے۔
پس قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ایک حد تک انسان کو اپنے صفات کا مظہر
بتاتا ہے اور جو طاقتیں کہ خدا تعالیٰ میں ہیں ایک حد تک انسان پر اس کا پر تو ڈالا ہے ۔ چنانچہ اس کی
تائید میں رسول اللہ اللہ کی ایک حدیث بھی ہے جس میں آپ فرماتے ہیں کہ تَخَلَّقُوا
بِاخْلَاقِ الله یعنی اے لوگو ! اے لوگو ! تم اللہ تعالیٰ کی صفات کا اپنے آپ کو مظہر بناؤ۔ بناؤ۔ اور وہ صفات حسنہ جو
خدا تعالیٰ نے تم میں ودیعت کی ہیں ان کو ترک مت کرو۔ اور ان سے غافل مت ہو ۔ بلکہ ان میں
ترقی دو ۔ اور اپنے آپ کو کامل مظہر بناؤ۔ چنانچہ ایک اور حدیث میں رسول اللہ اللہ نے اس کی
ய
نجات
انوار العلوم جلد 1
۲۴۹
نجات
اور بھی تشریح کی ہے اور فرمایا ہے کہ جب مومن اپنے آپ کو خداتعالیٰ کے بالکل سپرد کر دیتا ہے ۔ تو
اس وقت خدا تعالٰی اس کے ہاتھ ہو جاتا اہے ہے جن جن ۔ سے وہ وہ ۔ پکڑتا ہے اور زبان ہو جا جاتا ہے جس سے
وہ
بولتا ہے اور کان ہو جاتا ہے جس سے وہ سنتا ہے ۔ اور پاؤں ہو جاتا ہے جن سے وہ چلتا ہے۔ اس
حدیث کا بھی یہی مطلب ہے کہ انسان ایسا اپنی فطرت پر پکا ہو جاتا ہے کہ اس میں کسی قسم کی تبدیلی
بھی جائز نہیں رکھتا۔ اس لئے چونکہ انسانی فطرت میں الہی صفات رکھی گئی ہیں اور اس کی کل
حرکات فطرت کے مطابق ہو جاتی ہیں تو اس وقت گویا اس کا ہر ایک فعل خدا کا ہی فعل ہو جاتا ہے
اور ایسا انسان خدا تعالیٰ کا محبوب بن جاتا ہے ۔
پس اسلام نے سچے مذہب کی یہ نشانی بتائی ہے کہ وہ فطرت کے مطابق ہو اس کے بر خلاف نہ ہو
اور خدا تعالیٰ کی طرف ایسی صفات منسوب نہ کرتا ہو جو خلاف فطرت ہوں بلکہ ایسی صفات کو
منسوب کرتا ہو جو عین فطرت کے مطابق ہوں۔ اور مشاہدہ بھی اس کی تائید کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
انسان میں ایسی صفات رکھی ہیں کہ جن سے انسان فیصلہ کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف کونسی
صفت منسوب کر سکتے ہیں اور کونسی نہیں۔
اس لئے مجھ کو کوئی بڑے دلائل دینے کی بھی ضرورت نہیں صرف اتنا کہنا کافی ہے کہ اگر
انسانی فطرت میں ایسی طاقت نہ ہوتی تو وہ خدا کی صفات کو سمجھ ہی نہ سکتا کیونکہ جو طاقت ایک چیز
میں ہوتی ہی نہیں تو وہ اس قسم کا کام نہیں دے سکتی۔ مثلا یہ کہ طوطے میں بولنے کی طاقت ہے جب
ہم اس کو بولنا سکھاتے ہیں تو وہ بولنے لگتا ہے لیکن چونکہ بیل میں بولنے کی طاقت نہیں ہم لاکھ
کوشش کریں وہ کبھی نہیں بول سکے گا کیونکہ اس میں وہ مادہ ہی نہیں رکھا گیا یا یہ کہ اونٹ کو پر نہیں
دیئے گئے اور اس میں اڑنے کی طاقت نہیں رکھی گئی۔ اب لاکھ بھی ہم اس سے کہیں کہ تو اڑ اور وہ
پرندوں کو اڑتا ہوا دیکھے لیکن نہ تو اس کی توجہ ہی اس طرف جا سکتی ہے اور نہ وہ اڑ ہی سکتا ہے اس
طرح کل جانور جن کو انسان کی طرح ترقی کی طاقت نہیں دی گئی اگر یہ ان کو سمجھانا چاہیں کہ دانا کے
لئے ہر وقت ترقی کی فکر میں لگا رہنا ضروری ہوتا ہے اور ایجادوں سے اپنی قوم کو فائدہ پہنچانا اس کا
فرض ہوتا ہے تو وہ اس سے کوئی نتیجہ نہیں نکال سکتے کیونکہ ان میں یہ طاقت ہی نہیں رکھی گئی۔
انسان کو دیکھو کہ کہاں سے کہاں ترقی کر کے آگیا ہے مگر جانور جس طرح آج سے دو ہزار یا تین ہزار
یا چار ہزار سال پہلے تھا۔ اسی طرح آج کل بھی ہے یعنی جس طرح مکھی آج سے ہزاروں سال پہلے
شہد تیار کیا کرتی تھی۔ اسی طرح اب بھی کرتی ہے۔ یہ نہیں کہ انسان کی طرح نئی نئی ایجادیں کرتی
انوار العلوم جلد 1
۲۵۰
رہے۔ مگر آج سے دو ہزار سال پہلے اگر انسان رتھوں پر سوار ہوتا تھا اور اس کے بعد جنڈول اور
پہنیں اور سکھ پال وغیرہ سواریاں نکل آئیں پھر اور ترقی کی تو گھوڑے گاڑیاں ایجاد ہوئیں اور پھر
ان میں مختلف قسم کی کتربیونت ہوتی رہی اور وہاں سے انسان نے ترقی کی توریل ایجاد کی اور پہلے
اگر دس میل فی گھنٹہ رفتار تھی تو پھر پندرہ میل اور رفتہ رفتہ ایک سو دس میل تک لے آیا اور سٹیم
سے ترقی کی تو برقی طاقت سے کام لینے لگا اور اس سے بھی بڑھا تو ہوائی جہاز ایجاد کئے۔ مگر لکھی نے
شہد کے بنانے کے طریقہ میں اور ریشم کے کیڑے نے کپڑے کے بنانے میں اس عرصہ میں نئی نئی
ایجادیں نہیں کیں جس کی وجہ یہی ہے کہ ان میں یہ طاقت ہی نہیں رکھی گئی۔ اب اگر ہم کسی جانور
کو فلسفہ کے مسائل سمجھانے بیٹھیں تو کیا سمجھا سکتے ہیں ؟ کبھی نہیں کیونکہ اسمیں وہ مادہ ہی نہیں۔
پس جب تجربہ ہم کو بتاتا ہے کہ جو طاقت کسی چیز میں نہ ہو وہ اس سے کام نہیں لے سکتی تو پھر
کس طرح ممکن ہے کہ اگر انسان میں ان صفات کا پر تو نہ ڈالا گیا ہو جو خدا تعالیٰ میں ہیں تو پھر بھی وہ
اس کی صفات کو سمجھ سکے ۔ خدا تعالیٰ کو ملنے کا ایک ہی طریق ہے اور وہ اس کی صفات کا کامل علم ہے
پس جب انسان ان صفات کا علم ہی نہیں حاصل کر سکے گا تو وہ ان کا عرفان کیونکر حاصل کرے گا۔ پس
الهی گیان یا عرفان کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان میں الہی صفات کا جلوہ موجود ہو اور
یہی مطلب ہے ان آیات و ت و احادیث کا جو میں پہلے لکھ آیا ہوں کہ انسان میں الہی صفات کا پر تو ایک
حد تک ڈالا گیا ہے۔ اور اس کی فطرت اس طرح نیک بنائی گئی ہے کہ اگر وہ اس سے کام لے تو وہ
ضرور خدا تعالیٰ کی صفات کو سمجھ سکتا ہے۔ پس معلوم ہوا کہ الہی صفات کے سمجھنے کا ایک ہی طریق
ہے کہ انسان فطرت انسانی کو دیکھے اور پھر ہر ایک مذہب کی بتائی ہوئی صفات کو اس کسوٹی پر پر کھے۔
تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ کونسا نذہب سچا ہے اور فطرت کے مطابق ہے اور کونسا جھوٹا اور فطرت
کے برخلاف۔ پس اب میں اسلام کا دعوی مشاہدات کے دلائل سے ثابت کر آیا ہوں کہ انسان میں
الہی صفات کا ضرور ایک حد تک جلوہ ہونا چاہئے تاکہ انسان الہی صفات کو سمجھنے کے لائق ہو اور اگر
اس میں وہ صفات نہ رکھے جاتے تو وہ ایک جانور کی طرح جو فلسفہ کے مسائل ہزار برس پڑھانے پر
بھی نہیں پڑھ سکتا۔ الہی صفات کے سمجھنے کے ناقابل ہوتا۔
پس اب مذاہب کے دعاوی کے پرکھنے کے لئے ہمارے لئے ایک بہت آسان راہ نکل آئی کہ
اگر کسی مذہب کا دعوئی عقل انسانی اور فطرت کے برخلاف ہو اور متعارض ہو تو وہ غلط اور بے بنیاد
ہے۔ کیونکہ جب ہماری فطرتیں الہی صفات کا جلوہ گاہ ہیں تو جو بات ہماری فطرتوں کے برخلاف اور
نجات
انوار العلوم جلد 1
۲۵۱
نجات
صریح متعارض ہے ضروری ہے کہ وہ الہی صفات کے بھی بر خلاف اور متعارض ہو ۔ اس لئے اگر
کوئی مذہب خدا تعالیٰ کی طرف کوئی ایسی صفت منسوب کرے کہ جو ہماری فطرتوں کے برخلاف اور
متعارض ہے تو ہم فورا سمجھ لیں گے کہ یہ صفت خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرنا بالکل ناجائز اور منع
ہے۔
اب جبکہ یہ طے ہو گیا کہ کل مذاہب کی بتائی ہوئی الہی صفات کو مد نظر رکھ کر ہم دیکھیں گے کہ
انسانی خلقت کسی طرح واقع ہوئی ہے۔ چنانچہ غور سے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی فطرت
میں ایسی صفات ہیں کہ جن کو وہ فطرتانیک کہتا ہے اور بعض ایسے فعل ان سے سرزد ہوتے ہیں کہ
ان کو وہ فطر تا برا کہتا ہے چنانچہ پھر تجربہ اور مشاہدہ اس پر گواہی دیتا ہے کہ واقعی یہ فعل نیک ثمرات
کالانے والا اور یہ فعل برے نتائج کا پیدا کرنے والا ۔ ا پیدا کرنے والا ہے مثلاً جب ایک انسان دوسرے سے محبت اور
اخلاص سے پیش آتا ہے اور کشادہ پیشانی سے ملاقات کرتا ہے تو دوسرے کے دل میں فطرتا اس کی
محبت پیدا ہوتی ہے اور اس کی بہتری کا خیال اس کے دل میں جاگزین ہو جاتا ہے ۔
لیکن اگر بر خلاف اس کے کوئی شخص دوسرے سے کج خلقی سے پیش آتا ہے اور اخلاق حمیدہ کو
ترک کر دیتا ہے اور انسانیت کو چھوڑ کر درندگی کا رنگ اختیار کر لیتا ہے تو لوگ اس سے کنارہ کرتے
ہیں اور الگ ہو جاتے ہیں۔ اور اس کی صحبت کو ترک کر دیتے ہیں اور اس سے جدائی اختیار کر لیتے
اور اس کی عزت ان کے دلوں سے اٹھ جاتی ہے اور اس کی بجائے نفرت گھر کر لیتی ہے اور تمام
علاقہ میں اس کی شکایات کی آواز بلند ہو جاتی ہے اور وہ لوگوں میں انگشت نما ہو جاتا ہے۔
پس غور کرو کہ اس با اخلاق انسان کی محبت اور اس کے اخلاق کی نفرت کی کیا وجہ ہے اور کیوں
اسن کے ساتھ لوگوں نے تعلقات کو بڑھایا اور اس سے علیحدگی اختیار کی اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ
اس نے تو فطرت انسانی کے جذبات کو ملحوظ رکھا۔ اور اس نے فطرت کو بدل دیا۔
پھر اسی طرح ایک شخص جو بڑا سچا ہے اور سچ کی وجہ سے خواہ اس کا نقصان بھی ہو جائے ۔ وہ
اسے ترک نہیں کرتا اور جھوٹ کے قریب نہیں جاتا۔ اس کی بات پر تمام لوگ اعتبار کرتے ہیں اور
جو کچھ وہ کہتا ہے اس کا انکار نہیں کیا جاتا۔ اور اس کی شہادتوں کی تصدیق کی جاتی ہے اور اس کو
جھٹلانے والا خود جھوٹا سمجھا جاتا ہے۔ اور اس کے برخلاف وہ شخص جو اپنی فطرت کو بدلتا ہے اور
جھوٹ کی نجاست کو استعمال کرتا ہے اور سچ کے بولنے کے پاک طریق کو چھوڑ دیتا ہے اس کا اعتبار
اٹھ جاتا ہے اور غیر تو غیر خود اس کے یار و غمگسار تک اس کی باتوں کو خلاف واقعہ سمجھتے ہیں۔ اور