نجات ۲

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 4

انوار العلوم جلد 1
۲۵۲
اس کی بات کا انکار کرنا برا نہیں بلکہ دور اندیشی سمجھا جاتا ہے اور اس کی بدنامی چاروں طرف پھیل
جاتی ہے۔ اسی طرح تمام نیک صفات کا نتیجہ نیک نکلتا ہے اور بد افعال کا نتیجہ بد اور یہ ایک ایسا آلہ
اور ایسی کسوٹی ہے کہ جس پر انسان اپنی صفات کو پر کچھ سکتا ہے اور اس طرح اسے معلوم ہو جاتا ہے
کہ واقعی وہ صفات جو فطرتا نیک معلوم ہوتی ہیں وہ ہیں بھی نیک اور یہ کہ جو صفات فطر تابد معلوم
ہوتی ہیں اس کے نتائج بھی بد نکلتے ہیں۔ پس فطرت کے پرکھنے کے لئے ایک تجربہ بھی انسان کو دیا گیا
ہے کہ جس سے انسان اپنی فطرت کو پرکھتا رہتا ہے۔ اور اس کے علاوہ ضمیر ہے کہ جو اس کی مددگار
بنی ہوئی ہے اور اس کو آگاہ کرتی رہتی ہے کہ اس کا کونسا کام فطرت کے مطابق ہے اور کون سابر
خلاف فطرت ۔ پس جب انسان فطرت سے کام لیتا ہے تو اسے کوئی ملامت نہیں ہوتی اور جب وہ
فطرت کے برخلاف کام کرتا ہے تو فورا اس کو ملامت شروع ہو جاتی ہے۔ اور گو کہ ایک مدت تک
فطرت کے برخلاف کام کرنے سے دل پر ایک زنگ لگ جاتا ہے اور فطرت انسانی مسخ ہو جاتی ہے
اور اس آئینہ کی طرح ہو جاتی ہے کہ جو زنگ کی کثرت کی وجہ سے عکس قبول نہیں کرتا اور اپنی
اصلی حالت کو چھوڑ دیتا ہے۔ مگر پھر بھی ایسے انسان کسی نہ کسی وقت فطرت کے مطابق بول ہی اٹھتے
ہیں ایک چور اپنے گروہ میں چوری کو برا سمجھتا ہے ایک ٹھگ اپنے گروہ میں ٹھگی کو مکروہ خیال کرتا
ہے۔ کنجر تک اپنی بہو سے پیشہ نہیں کرواتے۔
0
پس معلوم ہوتا ہے کہ فطرت کہیں نہ کہیں سے اپنا راستہ تلاش کر ہی لیتی ہے ۔ علاوہ ازیں اکثر
بدیوں میں ایک حد تک اخفاء کا خیال رہتا ہے جس سے انسان کو اس کی فطرت پر آگاہی ہوتی رہتی
ہے۔ غرضیکہ فطرت انسانی کو جب ہم دیکھتے ہیں تو بعض صفات کو وہ نیک خیال کرتی ہے اور بعض کو
مکروہ۔ پس اس فطرت سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کونسی صفت خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرنی نیک
ہے اور کونسی بری۔ جو صفات کہ انسان کے قدس پر دلالت کرتی ہیں۔ اور وہ اس کے نقائص کو دور
کرنے کے لئے نہیں ہیں وہ تو خدا تعالیٰ کی طرف انسان منسوب کرتا ہے۔ اور جو صفات کہ بری
ہوں یا نقائص پر دلالت کرتی ہوں تو وہ خدا تعالیٰ کی طرف منسوب نہیں کی جاتیں۔ پس اب ہم دیکھتے
ہیں کہ انسان میں رحم کا مادہ ہے اور یہ ایک نیک صفت یقین کی گئی ہے اور اس کے بر خلاف جس
انسان نے رحم کے برخلاف کام کیا ہو وہ خود لوگوں کی نظر میں گر جاتا ہے۔ فطرت انسانی کو مشاہدہ کر
کے دیکھ لو کہ یہ شروع سے ہی رحم کی محتاج چلی آئی ہے۔ چنانچہ اگر والدین کی طبیعت میں رحم کا مادہ
نہ ہو تو پھر کس طرح ممکن ہے کہ بچہ بڑھ سکے۔ بچہ تو پیدا ہوتے ہی ہلاک ہو جائے گا اور ایک دن بھی
نجات

انوار العلوم جلد 1
۲۵۳
نجات
زندہ نہ رہ سکے گا۔ پس جبکہ والدین جو صرف بچہ سے ایک عارضی تعلق رکھتے ہیں اور اس کے اس
دنیا میں لانے کے وسیلہ ہی ٹھرے ہیں اور اس کے پیدا کرنے میں خود ان کی کوششیں کوئی دخل
نہیں رکھتیں اس ذرا سے تعلق کی وجہ سے اپنے بچہ پر اس قدر رحم کرنے لگتے ہیں جو محبت بلکہ
عشق کے نام سے موسوم ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ جو کہ اصل خالق اور مالک ہے کیا رحم نہ کرے گا؟
غرض کہ انسان بچپن سے ہی رحم کا محتاج ہے۔ والدین جب تک اس پر رحم نہ کریں وہ ایک دم بھی
گزارہ نہیں کر سکتا۔ پھر آگے چل کر ہم دیکھتے ہیں تو بچوں کے بہت سے قصوروں پر نظر اندازی کی
جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ بے علم بچہ ہے اس کو کیا سزا دینی ہے۔ چنانچہ بچوں کو سزا دینے والے
سخت بے رحم اور ظالم تصور کئے جاتے ہیں اور اپنے بچے تو الگ رہے دوسرے کے بچوں کو سزا ملتے
ہوئے دیکھ کر بھی انسانی فطرت جوش میں آجاتی ہے اور فور اسفارشیں شروع ہو جاتی ہیں کہ یہ بے
علم معصوم بچہ ہے اس کو سزا کیوں دیتے ہو۔ اور یہ سب اس لئے کہ وہ ناقص ہے اور اس کا علم اپنے
کمال کو نہیں پہنچا۔ اسی طرح جب انسان بڑا ہوتا ہے تو پھر اس وقت یہ عذر پیش کیا جاتا ہے کہ جو ان
آدمی ہے۔ نادانی کی وجہ سے جوش جوانی میں ایسا کام کر بیٹھا۔ اور اس کے لئے بھی ایک راہ رحم
کرنے کی نکال لی جاتی ہے اور جب وہ ذرا بوڑھا ہوا تو پھر کہا جاتا ہے ضعیف آدمی ہے سزا کے قابل
نہیں معافی بہتر ہے۔ غرض کہ فطرت انسانی ہر وقت رحم کی ملتی رہتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
انسان کی فطرت میں رحم کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور وہ ہر وقت اپنے اوپر رحم چاہتا ہے اور
دوسرے کے لئے بھی رحم کی درخواست کرتا ہے مثلاً جو شخص دوسروں پر رحم نہیں کرتا اور ان کے
قصوروں اور خطاؤں کو نہیں بخشا وہ اپنے ہم چشموں کی نظروں میں ذلیل ہو جاتا ہے اور اوچھا کہلاتا
ہے۔ اور یہ صفت انسانوں میں ہی نہیں بلکہ حیوانوں میں بھی بعض دفعہ نظر آتی ہے۔ غرضیکہ احسان
و مغفرت انسانی سرشت میں ہے اور بنی نوع انسان روز ایک دوسرے کے گناہوں پر چشم پوشی
کرتے رہتے ہیں ہاں اس پر یہ اعتراض کیا جا سکتا ہے کہ بعض دفعہ مرحمت یعنی مغفرت کرنے سے
اور مجرم پر رحم کرنے سے برائی اور بڑھ جاتی ہے تو یاد رہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان عالم
الغیب تو ہے ہی نہیں بعض دفعہ اپنے فیصلہ میں غلطی کرتا ہے اور جہاں عقوبت مناسب ہوتی ہے
وہاں رحم کر بیٹھتا ہے تو اس کا نتیجہ بھی برا پیدا ہوتا ہے اس صفت رحم پر کچھ اعتراض نہیں ہوتا
کیونکہ یہ تو اس کو بر خلاف فطرت استعمال کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جیسے کہ ایک دوائی جو خواہ
کیسی ہی مفید ہو اور کیسی ہی قیمتی اور لاثانی ہو اگر کسی ایسے مریض کو دی جائے کہ جس کے لئے وہ

انوار العلوم جلد 1
۲۵۴
نجات
مضر ہے تو ضرور نقصان کرے گی۔ لیکن اس سے اس دوائی پر کوئی اعتراض نہیں پڑے گا کہ یہ
خراب ہے مثلا کو نین ایک بڑی مقدار میں ایک حاملہ عورت کو دے دی جائے تو وہ اسے نقصان
کرتی ہے گو اس سے کونین پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا کیونکہ یہ تو تشخیص کرنے والے کی غلطی
ہے کہ اس نے مریض کی حالت کو نہ دیکھا۔ پس اگر رحم کو بے موقعہ استعمال کرنے پر اس کا کوئی برا
نتیجہ نکلے تو یہ تشخیص کا نقص ہے نہ کہ رحم کا کیونکہ رحم تو بہر حال ایک عمدہ صفت ہے ہاں جب اسے
غیر محل استعمال کیا جائے گا تو ضرور اس سے نقصان ہو گا۔ پس اس قسم کے نقصانوں سے خود رحم پر
کوئی اعتراض نہیں پڑتا۔ اور وہ بہر حال ایک عمدہ صفت ہے۔ غرضکہ ہم دیکھتے ہیں کہ رحم انسانی
سرشت میں ازل سے پڑا ہوا ہے۔ اور رحم نہ کرنے والا اگر ظالم نہیں تو بخیل ضرور خیال کیا جاتا
ہے۔
خدا تعالیٰ نے ہر ایک روحانی بات کا ایک پہلو اس دنیا میں دکھایا ہے تاکہ انسان اس کو دیکھ کر
سمجھ سکے کہ اسی طرح وہ معاملہ بھی ہو گا۔ اس کے مطابق اپنے کاموں میں ہم دیکھتے ہیں کہ رحم کی
صفت پر جب تک عمل نہ کیا جاوے تو ہمارے اخلاق اپنا کمال حاصل نہیں کرتے چنانچہ عدل خود بھی
ایک عمدہ صفت رحم کے ماتحت ہے یعنی جبکہ ہم کسی کو اس کا پورا بدلہ دیں تو وہ عدل کہلاتا ہے اور
جب ہم اسے زیادہ دیں تو وہ احسان یا رحم کہلاتا ہے جیسے کہ ایک مزدور جو سارا دن کام کرتا رہا اور
شمام کو اسے آٹھ آنے مزدوری ملتی ہے اگر ہم اسے ایک روپیہ دیدیں تو یہ ہمار ارحم ہے اور احسان
ہے اور اس فعل سے ہماری دنیا میں بدنامی نہیں ہوگی بلکہ شہرت ہوگی اور ہماری نیکی کی لوگ
تعریف کریں گے یا ایک قرضدار جس نے ہمارا کچھ روپیہ دینا ہے اگر ہم اس سے پورا روپیہ وصول
کریں تو یہ ہمارا عدل ہو گا اور کوئی ہم پر اعتراض نہ کرے گا کہ تم نے ایسا کیوں کیا۔ لیکن اگر ہم اس
کو روپیہ بخش دیں یا کم استطاعتی پر خیال کر کے اس کو اور ڈھیل دیدیں تو یہ ہمار ارحم ہو گا۔ اور اس
پر ہم بد نام نہیں نیک نام ہوں گے اور خود اس شخص کے دل میں جو ہمارا مقروض ہے ہماری عزت
اور محبت بڑھ جائے گی۔
جیسا کہ قرآن شریف نے بھی اس مسئلہ کو خوب وضاحت سے بیان فرمایا ہے کہ و جزوا
سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ ينَةً مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ إِنَّهَ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ ( الثوري : (۳)
یعنی اس بات کی خدا تعالیٰ اجازت دیتا ہے کہ جس نے جس قدر بدی تم سے کی ہے اس قدر اس کو
سزا دے لو ۔ لیکن اگر کوئی اصلاح سمجھ کر معاف کر دے تو وہ عنداللہ ماجور ہو گا۔ اور خدا تعالیٰ کی

انوار العلوم جلد !
۲۵۵
نجات
درگاہ میں انعام کا مستحق ہوگا۔ ہاں یہ خیال رہے کہ خدا تعالیٰ ظالمین کو پسند نہیں کرتا۔ یعنی نہ ان کو
جنہوں نے ظلم کیا اور نہ ان کو ان کو جنہوں نے اصلاح ، عفو میں دیکھ کر پھر بھی سزادی اور نہ ان کو جنہوں
خود تجربه
نے بے حیائی سے کام لیا اور عفو سے دنیا میں اور بھی فساد پیدا کیا۔ پس اس آیت سے صاف معلوم
ہوتا۔ تا ہے کہ عفو اور رحم عدل سے زیادہ عمدہ صفتیں ہیں اور اس سے اعلیٰ لی درجہ درجہ پر پر ہیں اور خود
ہم کو بتاتا ہے کہ جب ہم عدل کرتے ہیں تو اس کے لئے ہم ایسے مشکور نہیں ہوتے جیسا کہ رحم کے
وقت مثلا ایک مزدور کو اس کی پوری مزدوری دے کر ہم شکریہ کے مستحق نہیں ہوتے ہاں جب ہم
اس کو کچھ انعام بھی دے دیں تو اس وقت وہ دل سے ہمارا شکریہ ادا کرتا ہے اور دوسرے لوگوں کی
نظروں میں بھی ہم قابل تحسین ٹھرتے ہیں یا جبکہ ایک شخص ہم کو گالیاں دیتا ہے یا مارتا ہے تو اگر ہم
اس وقت عفو میں اصلاح دیکھ کر اس کو معاف کر دیں جس سے آئندہ اس کو نصیحت ہو جائے تو یہ
ہمارا عیب نہیں سمجھا جائے گا۔ بلکہ ایک خوبی ہو گی اور لوگ بجائے اس کے کہ ہم کو ظالم کہیں کہ ہم
نے عدل نہیں کیا کہ مزدور کو بجائے آٹھ آنے کے روپیہ دے دیا اور قرض خواہ کو معاف کر دیا اور
ہم کو تکلیف دینے والے کو بغیر تکلیف کے چھوڑ دیا بلکہ لوگ ہماری تعریف کریں گے اور ہم کو رحم
دل قرار دیں گے۔ اور بجائے نقص کے یہ فعل ہماری خوبی سمجھی جائے گی۔ غرضیکہ انسان میں رحم کا
مارہ ہے۔ اور عمدہ سمجھا جاتا ہے۔ اور عدل سے بہت بڑا درجہ رکھتا ہے۔ اور حسب موقعہ رحم نہ
کرنے والا والا ظالم تصور کیا جاتا ہے پس جبکہ اس خوبی کو اپنے اندر دیکھتے اور روز وز مشاہدہ مشاہدہ ک کرتے ہیں تو
پھر ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس خوبی سے محروم ہے اور اس کی صفات میں رحم کا کوئی
مادہ نہیں۔ پس انسانی مشاہدہ ہم کو بتاتا ہے اور روز روشن کی طرح کھول دیتا ہے کہ خدا تعالیٰ میں رحم
کی صفت ضرور ہے ورنہ وہ ناقص ہو گا اور ناقص ذات اپنے اندر آپ قائم نہیں رہ سکتی اور اس
طرح خدا تعالیٰ کے وجود سے ہی انکار کرنا پڑے گا۔ اور دہریت کی طرف رجوع کرنا ہو گا یا کم سے کم
یہ ماننا پڑے گا کہ جو نیک صفات ہم میں ہیں وہ خدا تعالیٰ میں نہیں اور بعض نیکیاں ایسی بھی ہیں کہ
جن میں ہم خدا تعالی سے بڑھ گئے ہیں۔ اور یہ ں۔ اور یہ ایک سخت کفر اور شرک کا کلمہ ہے کہ جو ا ہے کہ جو ایک نیک
آدمی کبھی بھی اپنی زبان پر نہیں لا سکتا۔ غرض کہ اب میں ثابت کر چکا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اپنی ذات
کے سمجھانے کے لئے ہم میں اپنی صفات کا ایک پر تو رکھا ہے جس نے کہ ہم نیکی اور بدی کو پہچان
سکتے ہیں۔ اور اندازہ کر سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف کونسی صفت کا منسوب کرنا خلاف شان ہے ۔
اور کونسی صفت کا اس سے الگ کرنا اس کے نقص پر دلیل ہے۔ چنانچہ قرآن شریف سے میں نے

انوار العلوم جلد 1
۲۵۶
نجات
اس کا ثبوت دیا ہے اور پھر میں نے بتایا ہے کہ رحم کی صفت انسان میں ہے اور وہ عدل سے بڑھ کر
سمجھی جاتی ہے اور اگر وہ نہ ہوتی تو دنیا کا کارخانہ ہی الٹ جاتا۔ اور پھر قرآن شریف سے میں نے اس
مسئلہ کو بھی نکال کر بتایا ہے کہ اسلام بھی اسی کا قائل ہے چنانچہ جب یہ ثابت ہو چکا۔ تو معلوم ہوا کہ
خدا تعالی میں بھی رحم کا مادہ ہے اور وہ چونکہ عدل سے بالا ہے اور اعلیٰ مرتبہ ہے اس لئے خدا تعالیٰ
نے اپنی گوناگوں حکمتوں سے کام لے کر اس صفت کو بھی استعمال کیا ہے۔ اور میرا اس مسئلہ کو یہاں
لکھنا اس باعث سے ہے کہ اس مسئلہ کے حل ہونے سے نجات کا مسئلہ خود بخود حل ہو جاتا ہے۔
اسلام کے سوا دوسرے مذاہب نے عدل اور رحم میں فرق محسوس نہ کرنے میں نجات کے
معاملہ میں غلطی کھائی ہے اور اگر وہ خدا تعالیٰ کی ان صفات میں دھو کہ نہ کھاتے تو کبھی بھی نجات کے
معاملہ میں ان کو غلطی نہ ہوتی۔
اب میں اسلام کی نجات کو بتاتا ہوں کہ وہ کس طرح انسانی نجات کو قوانین فطرت کے مطابق
قرار دیتی ہے۔ سو یاد رہے کہ خدا تعالیٰ ہم کو بتاتا ہے کہ میں رحمن ہوں۔ میں رحیم ہوں۔ اگر تم
گنہگار ہو اور جہل اور کم علمی سے یا معرفت کی کمی سے تمہارے دلوں پر زنگ لگ گیا ہے ۔ اور ۔
تمہاری عمر کو گناہوں کے کیڑے نے گھن لگا دیا ۔ اور تم ایک عرصہ تک اپنی ماں کی چھاتیوں سے جدا
رہے ہو اور مصنوعی پستانوں کو جو دانتوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بھوک ان سے دور نہیں ہوتی
چوستے رہے ہو ۔
دور
ہو۔ اور ان دشوار گذار راہوں میں پڑے رہے ہو جوا و جو انسان کو صراط مستقیم سے و
پھینک دیتی ہیں اور اس بچھڑے کی طرح جو اپنی ماں کو بھول کر ایک مصنوعی گائے کے پیچھے لگ
جائے کہ جس کے اندر سوائے بھس کے اور کچھ نہیں میری پرستش کو چھوڑ کر ہوا و ہوس کے غلام
بنے رہے۔ تو آؤ میں تمہارے گناہ بخش دوں گا۔ اور جیسے ماں اپنے بچھڑے ہوئے بچہ کو جو ایک مدت
تک آوارہ رہا ہو اور پھر اپنی آوارگی پر پشیمان ہو کر اپنی ماں کے گھر میں رہنے کے لئے آیا ہو اپنے
کلیجہ سے لگا لیتی ہے ویسے میں تمہاری کل خطاؤں کو بھلا دوں گا۔ اور نئے سرے سے تم سے عہد
باندھوں گا اور تمہاری کل کمزوریوں کو نظر انداز کر دوں گا اور تمہارے گناہوں کو میٹ دوں گا۔
اور تمہاری بدیوں کو پوشیدہ کردوں گا۔ اور تمہیں وہ کچھ دوں گا کہ جس کا گمان تک بھی تمہیں نہ
ہو۔
چنانچہ نچہ فرماتا ہے کہ قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ رَّحْمَةِ اللَّهِ
إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَأَنتُبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ

انوار العلوم جلد 1
۲۵۷
نجات
مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ (از ۵۵۰۵۲۰) ۵۵۰۱) یعنی اے میرے بندو! کہ جنہوں نے
اپنی جانوں پر زیادتی کی۔ اور گناہوں میں ڈوب گئے اور خطاؤں میں غرق ہو گئے۔ اور ہر وقت ظلم و
تعدی میں لگے رہے ہو اور جنہوں نے خدا کی راہ بھلا کر اور راہ اختیار کرلی ہے اور اس مہربان اور
بچے محبوب کو چھوڑ کر اور اشیاء سے دل لگایا ہے اور حقیقت کی بجائے جھوٹ کو پسند کیا ہے اور
خالق کی جگہ مخلوق کو چن لیا ہے۔ اور نیکی کو ترک کر کے بدی کو لے لیا ہے۔ ناامید مت ہو اور میری
درگاہ سے مایوسی مت کرو۔ کیونکہ میں تو سب گناہوں کو معاف کر دیا کرتا ہوں اور ہر ایک قسم کی
خطاؤں سے در گذر کرتا ہوں اور بڑا مہربان ہوں تم گھبراتے کیوں ہو اور مایوس کیوں ہوتے ہو جس
وقت تم کو سمجھ آئے۔ اور تم معلوم کر لو کہ اصل کی راہ کونسی ہے اور سلامتی کسی طریق میں ہے
اور ہدایت کا راستہ کونسا ہے اور نیکی اور تقوی کیا ہے اور بدی میں کون کون سے نقائص ہیں اور
گناہوں سے کیا نقصان ہے اور تمہارے دل نیکی کی طرف جھک جائیں اور تم کو سچائی کی لو لگ
جائے اور پاکیزگی حاصل کرنے کے لئے تم بے چین ہو جاؤ تو اس وقت میری طرف جھکو۔ اور اپنے
گناہوں کا خیال مت کرو اور معنی مامعنی سمجھ کر اپنی پچھلی زندگی کو بھلا دو۔ اور آئندہ کے لئے
بہتری کا ارادہ کر لو اور یاد رکھو کہ میں تمہارا رب ہوں جس نے تمہاری جسمانی کمزوریوں کے لئے
اور بیماریوں کے لئے ہر ایک قسم کی دوا تجویز کی ہے۔ اور تمہاری جسمانی ضروریات کے لئے سامان
مہیا کئے ہیں اور والدین کی محبت بھری گود سے تمہاری مدد کی ہے پس جب کہ میں ایسا رب ہوں تو
اپنی روحانی مصیبتوں کے وقت بھی گھبراؤ مت اور بلا کھٹکے تو بہ کرو۔ اور میری طرف جھک جاؤ اور
آئندہ میری فرمانبرداری کا اقرار کر لو اور ارادہ کر لو تاکہ تم اس عذاب سے بچ جاؤ جو کہ جب آتا
ہے تو پھر کسی کی مدد نہیں کی جاتی۔
پس کیسی پاک ہے یہ تعلیم اور کیسا پیارا ہے یہ کلام جو اسلام نے نجات کے بارے میں بیان
فرمایا ہے جو نہ صرف کل اعتراضوں اور کمزوریوں سے ہی مبرا ہے بلکہ فطرت انسانی کے عین
مطابق ہے اور ہمارے روز مرہ کے مشاہدات کی تائید کرتا ہے۔ کیونکہ والدین کو الگ کر کے جب کہ
ہمارے دوست و آشنا عزیز و اقرباء اور ہمسائے اور واقف اور ملاقاتی تک بھی ہم پر رحم کرتے ہیں
اور ہماری کمزوریوں پر چشم پوشی کرتے ہیں اور اگر ہمارے قصوروں کو یاد رکھیں اور حافظہ سے
گرانہ دیں تو کینہ تو ز اور کمینہ کہلاتے ہیں تو پھر وہ خدا جو ہمیں وجود میں لایا اور ہمارے لئے زمین و
آسمان کو پیدا کیا اور ہر قسم کی نعمتوں سے ہمیں بہرہ مند کیا اور کرم اور فضل سے ہمارا گھر بھر دیا۔ اور

انوار العلوم جلد 1
۲۵۸
ہر قسم کے سامان ہمارے لئے مہیا کئے اور ذرہ ذرہ چیز کا خیال رکھا اور کوئی چیز نہ رہی کہ جس کی ہم کو
ضرورت ہو اور اس نے اسے پیدا نہ کیا ہو اور کوئی سامان نہ رہا جو ہمارے لئے آرام کا موجب ہو
اور اس نے اسے نظر انداز کر دیا ہو جس نے ہماری پرورش کے لئے والدہ کی چھاتیوں میں سے
دودھ نکالا اور ہم کو نا معلوم ذریعوں سے اس کے پینے کا علم سکھلایا ۔ جب کہ کوئی شئے ہم کو کچھ نہ
سکھلاتی تھی اور جس نے چرند پرند اور درند پر ہم کو حکومت بخشی اور چاند اور سورج کو ہمارے
لئے مسخر کیا اور عناصر کو ہمارے تابع فرمان بنایا ۔ کیا ہمارے گناہوں پر چشم پوشی نہ کرے گا اور ہماری
خطاؤں سے درگزر نہ کرے گا؟ اور جبکہ ہم اس کے پاس اپنی کمزوریوں سے واقف ہو کر مدد کے
لئے جائیں۔ اور ہمدردی کے لئے چلا ئیں اور ہمارے سینے فرطِ غم سے پھٹ جائیں اور دوزخ کا
نظارہ ہماری آنکھوں کے سامنے پھر جائے اور کرب واندوہ سے ایک دیوانگی طاری ہو جائے تو کیا وہ
مہربان اپنی محبت کے دامن کو ہم سے الگ رکھے گا اور ہم پر نہیں ڈالے گا۔ اور کیا ایسے وقت میں
اپنی الفت کی چادر میں ہم کو نہیں لپٹائے گا۔ اس کی مہربانیاں اور بندہ پروریاں ظاہر کرتی ہیں اور
فطرت انسانی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ وہ رحیم کریم ہستی وہ مہربان ذات جو ماں باپ سے زیادہ
مہربان اور عزیز و اقرباء سے زیادہ محبت کرنے والی اور بھائی بندوں سے زیادہ الفت رکھنے والی اور
بیوی بچوں سے زیادہ پیار کرنے والی ہے ضرور ضرور اور ضرور ہماری تو بہ کو قبول کرے گی اور
ہمیں ہلاکت کے گڑھے سے نکال لے گی کیونکہ جب کہ ہم اپنے پیاروں کی توبہ قبول کرتے اور
اجنبیوں پر رحم کرتے ہیں تو کس طرح ممکن ہے کہ وہ مہربان خدا ہم پر رحم نہ کرے گا۔ یہ خیال اس
کی نسبت دل میں لانا بھی کفر ہے اور وہ بڑا پاک ہے اور بڑا مہربان ہے۔
وہ ہم کو اپنے پاک کلام میں بتاتا ہے کہ ہر گز نا امید مت ہو اور مایوسی میں نہ پڑو ۔ بلکہ جب تم
اپنے گناہوں پر آگاہ ہو جاؤ اور نیکی کی قدر کو پہچان لو تو فورا توبہ کرو اور یہ خیال مت کرو کہ اب کیا
ہو گا۔ اب تو تم بہت سے گناہ کر چکے ہو اور جہنمی ہو چکے ہو بلکہ ہر وقت میری رحمت کے امیدوار
رہو کہ میں ماں باپ سے زیادہ مہربان ہوں اور بیوی بچوں سے زیادہ خیر خواہ ۔ اور ایک جگہ ہی نہیں
بلکہ بیسیوں جگہ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے اس مضمون میں کہا ہے کہ میں بخشنہار ہوں اور
خطاؤں کو معاف کرتا ہوں اسی لئے نا امید ہونے والے کو کافر کہا ہے چنانچہ فرماتا ہے کہ لا تَا يُنَسُوا
مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَا يُنَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ (يوسف ون (یوسف: ۸۸) یعنی اے لوگو !
تم خدا تعالیٰ کی مہربانی سے ناامید مت ہو کیونکہ اس کی رحمت سے وہی لوگ نا امید ہوتے ہیں کہ جو
نجات

انوار العلوم جلد 1
۲۵۹
نجات
کافر ہوتے ہیں یعنی جن کو اس کے لطف اور کرم پر بھروسہ نہیں ہوتا۔ اور جو اس کی مہربانیوں کو جو
کہ پیدائش کے دن سے اس دن تک ان پر ہوئی ہوتی ہیں بھلا چکے ہوتے ہیں کیونکہ اگر وہ ایماندار
ہوتے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا کفر نہ کر چکے ہوتے تو کبھی بھی یہ گمان نہ کرتے کہ خدا تعالی آڑے
وقت میں ان کے کام نہ آئے گا اور توبہ قبول نہ کرے گا پھر اور بہت سی جگہوں میں بار بار فرماتا ہے
که تو به کرد تو به قبول ہو گی چنانچہ فرماتا ہے کہ یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً
نصُوْحاً عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيَاتِكُمْ وَ يُدْخِلَكُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ
(التحریم : 9) یعنی اے لوگو جن کو مجھ پر ایمان آگیا ہے میری طرف توبہ کرو اور ایسی تو بہ کہ جو خالص ہو تو
قریب ہے کہ میں جو تمہارا رب ہوں۔ تمہاری بدیوں اور گناہوں اور خطاؤں اور کمزوریوں اور
نقصوں کو دور کردوں اور پردہ ڈالدوں اور اس کے بعد تم کو وہ مدارج عنایت کروں کہ تم دین و دنیا
میں بڑے ہو جاؤ۔ اور میرے انعامات و اکرامات کے مستحق بن جاؤ اور ملکوں کا بادشاہ تم کو بنا دیا
جائے۔ پس اس جگہ خدا تعالیٰ نے اپنے گنہگار بندوں کو دلیری دی ہے اور کہا ہے اگر تمہارے دل
ایمان کی طرف جھک گئے اور تم نے مجھے پہچان لیا ہے تو آؤ تو بہ کرو تاکہ تمہارے گناہ بخش دیئے
جائیں اور انعامات الہیہ کے تم وارث ہو جاؤ اور پھر فرماتا ہے کہ أَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ هُوَ يَقْبَلُ
التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَأْخُذُ الصَّدَقْتِ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (التوبہ : ۱۰۴) یعنی کیا لوگ
نہیں جانتے کہ اللہ ہی تو ہے جو کہ تو بہ کو قبول کرتا ہے اپنے بندوں سے اور صدقات لیتا ہے اور یہ
کہ تحقیق اللہ تعالی بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے اس جگہ یہ بھی فرمایا ہے کہ اصل میں تو خدا
تعالی ہی تو بہ قبول کرتا ہے اور کوئی نہیں جو کہ توبہ قبول کرے جس کا یہ مطلب ہے کہ اول تو لوگ
خدا تعالیٰ جیسے مہربان اور عنایت فرما ہو نہیں سکتے دو سرے جو لوگ مہربانی کرتے ہیں وہ بھی تو اللہ
تعالیٰ کی دی ہوئی قوتوں کو کام میں لاتے ہیں اس لئے اصل تو یہ اللہ ہی قبول کرتا ہے پس خدا تعالی
نے یہ بتایا ہے کہ انسانوں نے تو یہ کیا قبول کرنی ہے اصل تو بہ تو میں قبول کرتا ہوں کیونکہ میں سب
سے زیادہ محبت کرنے والا ہوں پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ غَافِرِ الذَّنْبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ
الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ (المؤمن :) یعنی اللہ تعالیٰ گناہوں کا بخشنے والا اور
تو بہ کا قبول کرنے والا ۔ کرنے والا ہے اور یہ اس لئے نہیں کہ وہ سزادے نہیں سکتا بلکہ وہ شدید العقاب ہے۔
ہاں یہ مہربانی اس لئے ہے کہ وہ ذی الطول یعنی انعام کرنے والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔
اور اسی کی طرف پھر جانا ہے۔ غرض کہ اب میں ثابت کر چکا ہوں کہ خدا تعالیٰ میں کل نیک صفات

انوار العلوم جلد 1
۲۶۰
نجات
پائی جاتی ہیں اور جو کوئی کسی نیک صفت کو اس سے الگ کرتا ہے گویا کہ وہ اس میں نقص مانتا ہے
اور اس طرح ناقص قرار دے کر اس کے قائم بالذات ہونے سے بھی منکر ہے اور میں نے بتایا ہے
که انسانی خلقت میں بھی رحم بھراج م بھرا ہوا ہے اور یہ کہ عدل رحم سے نچلے درجہ کی ایک صفت ہے اور
خدا تعالی جو تمام محاسن کا جامع ہے رحم سے کبھی بھی الگ نہیں ہو سکتا۔ بلکہ وہ بڑار حیم کریم ہے اور
جب کوئی شخص اپنے گناہوں سے سچے دل سے پچھتائے اور خدا کے حضور میں تو بہ کرے تو چونکہ وہ
ماں باپ سے بھی زیادہ مہربان ہے اس لئے جیسا کہ ماں باپ اپنی اولاد کا قصور معاف کرتے ہیں اس
سے زیادہ اور بہت زیادہ وہ اپنے بندوں کا قصور معاف کرتا ہے اور میں نے قرآن شریف سے ہر
ایک بات کا ثبوت دیا ہے پس اب ہر اک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ جیسے اسلام نے پچھلے گناہوں سے
عذاب سے بچنے کا طریق بتایا ہے اور جس قسم کی نجات اسلام نے بیان فرمائی ہے وہ کسی مذہب نے
بیان نہیں کی اور چونکہ اسلام کی نجات ہی فطرت انسانی اور مشاہدہ قدرت سے اور عقل سے ثابت
ہوتی ہے اس لئے سوائے اس کے اور کوئی نجات ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ یہ کس طرح ممکن ہے
که با اخلاق انسان تو رحم کے پتلے ہوتے ہیں مگر وہ خدا جو سب مہربانوں سے زیادہ مہربان اور سب
شفیقوں سے زیادہ شفیق ہے وہ اس صفت سے محروم ہو ۔ گویا کہ وہ ایک معشوق ہے کہ جس کا ایک
عضو ندارد ہے پس ایسا خدا قائم بالذات خدا ہو سکتا ہے ؟ نہیں اور ہر گز نہیں پس یہ تمام نقص جیسا
کہ میں پہلے بیان کر آیا ہوں صرف صفات الہیہ کے نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور چونکہ
اسلام تمام زمانہ کی دست برد سے پاک ہے اور قرآن شریف ایک ہی محفوظ کتاب ہے اس لئے اس
مسئلہ کو اسی کتاب نے ٹھیک طور پر حل کیا ہے اور ایسا پاک اور نقائص سے مبرا خدا انسان کے سامنے
پیش کیا ہے کہ جس کی شفقت اور رحمت کو دیکھ کر مردہ دل زندگی پاتے اور گمراہ ہدایت حاصل
کرتے ہیں پس اصل نجات وہی ہے جو کہ اسلام نے بیان فرمائی ہے۔
ایک اور پہلو سے نظر ڈالنے پر بھی میرے اس بیان کی تصدیق ہوتی ہے اور وہ یہ کہ دنیا میں
تین قسم پر ہر ایک چیز منقسم ہوتی ہے ۔ ادنی اوسط اور اعلیٰ ۔ اونی پر اوسط بہر حال افضل مانی جائے گی
اور اوسط پر اعلیٰ کو فوقیت ہو گی۔ اور اس رو سے بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ظلم صفات میں سے ادنی ہے
کیونکہ اس کے معنی ہیں ایک چیز کو غیر موقعہ پر رکھنا اور اس طرح پر کسی کی حق تلفی کرنی اور اس
سے اوپر پھر عدل کی صفت ہے کہ جس کے معنی ہیں کہ جس کا جتنا حق تھا اس کو اسی قدر دے دینا یعنی
اگر کوئی شخص ایک روپیہ کا مستحق ہے تو اس کو بغیر کمی یا زیادتی کے ایک روپیہ ہی حوالہ کر دینا۔ اور

انوار العلوم جلد 1
۲۶۱
نجات
اس درجہ سے اوپر پھر ایک اور درجہ ہے جس کا نام ہے رحم جس کے معنی ہیں کہ ایک شخص کو جس
قدر اس کا حق تھا اس سے زیادہ دے دیا جائے مگر اس سے کسی اور کی حق تلفی نہ ہو ۔ مثلاً ایک شخص
نے ایک مزدور لگایا اور اس نے دو روپیہ کا کام کیا تو دو روپیہ کی بجائے اسے اگر تین دے دیئے تو یہ
اس کا رحم ہے ہاں شرط یہ ہے کہ کسی اور کا حق مار کر ایسا نہ کیا گیا ہو کیونکہ اس صورت میں یہ رحم
رحم نہیں رہ سکتا۔ چنانچہ خالق و مخلوق کے مدارج بھی ہم دیکھتے ہیں تو تین ہی ہیں ایک تو وہ لوگ جو
شریر ہیں اور شیطانی آدمی کہلاتے اور اسکے متبع سمجھے جاتے ہیں اور دوسرے وہ جو کہ نیک ہوتے
ہیں اور ایک خود اس کائنات کا وجود میں لانے والا پس ظلم تو اصل صفت شیطان کی ہے کہ اس کے
تمبع اس صفت سے متصف ہیں اور عدل اصل صفت نیک لوگوں کی ہے اور رحم اصل صفت خدا
تعالیٰ کی ہے اور یہی مناسب تقسیم ہے کیونکہ شیطانی کام تو شیطان سے ہی سرزد ہوں گے اور چونکہ
مخلوق خالق کے برابر نہیں ہو سکتی اس لئے ضرور ہے کہ اس کی اصل صفت وہ ہو جو کہ وسط میں ہے
یعنی عدل اور خالق کی صفت سب سے اعلیٰ ہو یعنی رحم چنانچہ قرآن شریف سے اس بات کا ثبوت
ملتا ہے اور کہیں خدا تعالیٰ نے ظلم کا لفظ اپنے لئے استعمال نہیں کیا بلکہ میں فرمایا کہ لا يُظْلَمُونَ
فَتِيْلاً یعنی ہماری درگاہ میں فیصلہ کے وقت ایک ذرہ بھر بھی ظلم نہیں ہوتا۔ اور نیک لوگوں کو رحم کی
ترغیب دیتے ہوئے یہ بھی فرمایا إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ یعنی اللہ تعالی تم کو نیک صفات میں سب
سے پہلے عدل کی تعلیم دیتا ہے ہاں جب تم کمال حاصل کر لو و تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ اللہ کے ماتحت تم کو
پھر رحم کی صفت بھی اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے چنانچہ فرماتا ہے والْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى
لیکن سارا کا سارا قرآن شریف دیکھ جاؤ ایک جگہ بھی تم عدل کا لفظ خدا تعالیٰ کے لئے نہ پاؤ گے بلکہ
میں پاؤ گے اِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ جس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ کی اصل صفت رحم ہے جس کے
ماتحت اگر عدل بھی ہو جاتا ہے ورنہ زیادہ تر وہ رحم سے ہی کام لیتا ہے پس قرآن شریف میرے
اس دعوے کی تائید کرتا ہے اور یہ کوئی ایسا دعویٰ نہیں جو میرا خود ساختہ ہو خود فطرت انسانی اس پر
مہر کرتی ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہو تو ماننا پڑے گا کہ نعوذ باللہ مخلوق و خالق کی تقسیم اس طرح پر ہے کہ
اول شیطان کہ جو ظلم کرتا ہے اور اس کی ترغیب دیتا ہے دوم خدا تعالیٰ کہ جو عدل کرتا ہے اور سب
سے اعلیٰ مرتبہ پر انسان ہے کہ جو رحم کی صفت سے متصف ہے اور یہ ایک ایسا خیال ہے کہ جس
کے ماننے کے لئے کوئی ذی عقل تیار نہیں جس سے لازمی طور سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسا کہ قرآن
شریف سے ثابت ہے خدا تعالٰی ضرور رحیم کریم ہے اور اپنے بندوں کی تو بہ کو قبول کرتا ہے اور

انوار العلوم جلد 1
۲۶۲
نجات
ان کے پچھتانے پر ان کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش نہیں آتا۔ بلکہ نرمی کرتا ہے۔
اور اگر خدا تعالیٰ کو نعوذ باللہ رحیم نہ مانا جائے اور توبہ کو قبول کرنے والا نہ مانا جائے تو ایک
اور بھی عظیم الشان اعتراض پڑتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمارا خالق نہیں ہے کیونکہ خالق اپنی مخلوق کے
خواص سے خوب واقف ہوتا ہے۔ اور فطرت انسانی میں ہم رحم کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا پاتے
ہیں پس اب دو صورتوں میں سے ایک صورت ہے یا تو آریوں ، مسیحیوں کا خدا (نعوذ باللہ ) ہمارا
خالق نہیں کیونکہ اس کو معلوم نہیں کہ فطرت انسانی میں محبت اور رحم کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا
ہے تب ہی تو وہ ہم کو وہ تعلیم دیتا ہے جو ہماری فطرت کے برخلاف ہے اور جب وہ ہماری فطرت کے
بر خلاف ہے تو اس پر عمل کرنا تکلیف مالا طاق ہے۔ اور اگر وہ ہمارا خالق ہے اور ضرور ہے تو ماننا
پڑے گا کہ وہ ضرور رحیم ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ وہ ہماری فطرت میں تو یہ بات رکھ دے کہ رحم
کو ہم عدل سے زیادہ سمجھیں ۔ اور پسند کریں اور خود رحیم نہ ہو کیونکہ اس صورت میں ہم کو
(نعوذ باللہ ) اس سے کبھی بھی محبت نہیں پیدا ہو سکتی۔
اب میں میں خدا کے فضل و کرم سے قوانین فطرت اور نیچر سے ثابت کر چکا ہوں کہ خدا تعالیٰ
ضرور رحیم ہے اور توبہ کو قبول کرتا ہے کیونکہ محبت حسین سے ہوتی ہے اور رحم ایک بڑا حسن
ہے۔ پس کسی صورت میں خدا تعالی جو اصل معشوق ہے اس حسن سے خالی نہیں ہو سکتا اور یہ کسی
صورت میں بھی ممکن نہیں کہ وہ مہربان خدا جو والدین سے لا انتہا درجہ زیادہ محبت کرنے والا ہے
جبکہ اس کے آگے ہم پشیمان ہو کر جائیں اور شرمندگی سے اس کی دہلیز پر اپنی گردن جھکا دیں تو وہ ہم
کو کند چھری سے ذبح کر دے اور اگر ایسا ہو تو خدا تعالیٰ اخلاق میں انسان سے بھی اونی متصور ہو گا جو
نا ممکن ہے ۔ اور یہ بھی میں نے ثابت کیا ہے کہ اس عقیدہ سے پھر خدا تعالیٰ کے خالق ہونے سے بھی
جواب دینا پڑتا ہے پس وہی طریق راست اور درست ہے کہ جو قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے
اور جیسا کہ میں آیات کے حوالوں سے ثابت کر آیا ہوں کہ خدا تعالیٰ ضرور رحیم ہے اور گناہوں کو
ضرور بخشتا ہے اور اس جب جیسا تو بہ کو قبول کرنے والا اور کوئی ہے ہی نہیں ۔ کیونکہ وہ وحدہ لا شریک
ہے چنانچہ مسیحیوں کے لئے تو یہ یہ مثال کافی ہے کہ جب یونس نبی کی قوم پر اس ۔ م پر اس کے کفر کی وجہ یا وجہ ہے
عذاب آیا تو ان کے چیخنے اور چلانے پر وہ عذاب ہٹ گیا پھر یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں کو
بخشا اور خدا نے اسے ملامت نہ کی خود مسیح کہتا ہے کہ :
وہ
مسیحی خدا تعالیٰ کو رحیم تو کہتے ہیں اور آریہ دیا لو کر پالو مانتے ہیں مگر چونکہ عملاً اس صفت کے منکر ہیں کیونکہ توبہ کے قبول کرنے اور گناہوں
پر چشم پوشی کرنے میں اسے قاصر جانتے ہیں۔ اس لئے میں نے اس مضمون میں اس جگہ لکھا ہے کہ وہ اس کے رحیم ہونے سے منکر ہیں۔

انوار العلوم جلدا
۲۶۳
نجات
اور جبکہ تم دعا کے لئے کھڑے ہوتے ہو۔ اگر تمہیں کسی پر کچھ شکایت ہو تو اسے معاف کرو تا
کہ تمہارا باپ بھی جو آسمان پر ہے تمہارے قصوروں کو معاف کرے اور اگر تم معاف نہ کرو گے۔
تو تمہارا باپ جو آسمان پر ہے۔ تمہارے قصور معاف نہ کرے گا“ (مرقس ۱۱ آیت ۲۶٬۲۵)
آریوں کا خدا دیالو کر پالو ہے۔ اس سے بھی معاملہ فیصل ہو جاتا ہے۔
ان اعتراضوں کا جواب جو تو بہ پر کئے جاتے ہیں
مسیحی صاحبان اور ان کی دیکھا دیکھی آریہ مہاشے تو بہ کے مسئلہ پر پانچ اعتراض کرتے ہیں جن
کا جواب دینا بھی میں اس جگہ ضروری سمجھتا ہوں اور گو کہ اس سے مضمون لمبا ہو جائے گا۔ مگر اس
کے بغیر مضمون کا ایک حصہ ناقص رہ جاتا ہے اس لئے ضروری ہے۔
پہلا اعتراض توبہ کی قبولیت پر یہ ہے کہ اگر خدا تعالیٰ تو بہ قبول کرتا ہے تو گویا ظالم
پہلا اعتراض ہے (نعوذ باللہ ) ۔
مگر ایسا اعتراض کرنے والے ظلم کی حقیقت کو جانتے ہی نہیں۔ کیونکہ جیسا کہ میں اپنے
مضمون :
مون
میں ثابت کر آیا ہوں جب ایک شخص گناہوں سے پچھتا کر اور اپنی غلطی سمجھ کر واپس آتا
ہے اور خدا تعالیٰ کے حضور سچی توبہ کرتا ہے تو اس وقت اس کی توبہ کا قبول نہ کرنا ایک حد تک ظلم
کہلا سکتا ہے۔ مگر اس کی توبہ کو قبول کر لینا اور اس کے گناہوں پر چشم پوشی کرنا کوئی ظلم نہیں بلکہ
احسان کہلاتا ہے۔ پس اگر خدا تعالیٰ کسی پر احسان کرے تو اس پر کوئی الزام نہیں آتا بلکہ یہ بات اس
کی شان کے شایاں ہے کیونکہ یہ بات ہر اک پر عیاں و مبرہن ہے کہ اگر ایک شخص کسی کو اس کے
کسی فعل کے بغیر کچھ روپیہ بطور احسان کے دے دے تو اس کو لوگ ظالم نہیں سمجھتے۔ بلکہ جیسے کہ
میں بیان کر چکا ہوں ظلم کے معنی تو یہ ہیں کہ کسی شخص کی حق تلفی کی جائے اور جب تک کسی کی حق
تلفی نہ ہو تو وہ عطا ظلم نہیں بلکہ احسان ہوتی ہے مثلاً ہم جو ایک فقیر کو کچھ دیتے ہیں تو ہمارے نوکر
کبھی شکایت نہیں کر سکتے کہ تم نے ہم پر ظلم کیا بلکہ اگر ہم ان کی تنخواہ سے کچھ رقم کاٹ کر فقیروں کو
دیں تو اس وقت ان کی شکایت بجا ہو گی کہ ہمارا حق کسی اور کو کیوں دیا گیا یا مثلاً ایک آقا کسی مزدور
کی کمزور حالت کو دیکھ کر اسے وقت سے پہلے رخصت کر دے تو اسے ظلم نہیں کہتے ۔ ہم گورنمنٹ
کو ہی دیکھتے ہیں کہ بعض قیدی اس لئے میعاد سے پہلے چھوڑ دیتی ہے کہ ان کی صحت خطرہ میں تھی۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی