سیرة النبی ﷺ

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 10

انوار العلوم جلدا
۵۵۴
سيرة النبي ال
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ
النَّارِ (بخاری کتاب الدعوات باب قول النبي صلى الله عليه وسلم أتنا في الدنيا حسنة، يعني نبي كريم اكثر
اوقات یہ دعا فرمایا کرتے تھے کہ اے اللہ ہمیں اس دنیا میں بھی نیکی اور بھلائی دے اور آخرت میں
بھی نیکی اور بھلائی عنایت فرما اور عذاب نار سے ہمیں محفوظ رکھ ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں
بھی آپ کی اس دعا کاذکر فرمایا ہے ۔ فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي
الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا
عَذَابَ النَّارِ (البقره: ۲۰-۲۰۲) یعنی لوگوں میں سے کچھ تو ایسے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کرتے
ہیں کہ الہی اس دنیا کا مال ہمیں مل جائے اور ایسے لوگوں کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں۔ اور کچھ ایسے
ہیں جو کہتے ہیں اے رب اس دنیا کی بھلائی بھی ہمیں پہنچا اور آخرت کی نیکی بھی ہمیں پہنچا اور آگ
کے عذاب سے ہمیں محفوظ رکھ ۔
م
م
اب اس دعا پر غور کرنے سے پتہ لگ سکتا ہے کہ آپ کس قدر احتیاط سے کام فرماتے تھے۔
عام طور پر انسان کا قاعدہ ہے کہ جو مصیبت پڑی ہوئی ہو اسی طرف متوجہ ہو جاتا ہے اور دوسرے
تمام امور کو اپنے ذہن سے نکال دیتا ہے اور ایک ہی طرف کا ہو رہتا ہے اور اس وجہ سے اکثر دیکھا
گیا بہت سے لوگ حق و حکمت کی شاہراہ سے بھٹک کر کہیں کے کہیں نکل جاتے ہیں اور سچائی سے
محروم ہو جاتے ہیں۔ لیکن آنحضرت ایسے کامل انسان تھے کہ آپ " مصائب سے گھبرا کر ایک ہی
طرف متوجہ نہ ہو جاتے تھے بلکہ ہر وقت کل ضروریات پر آپ کی نظر رہتی تھی۔ اور اس دعا سے
ہی آپ کے اس کمال پر کافی روشنی پڑ جاتی ہے کیونکہ آپ صرف دنیا کے مصائب اور مشکلات کو مد
نظر نہ رکھتے تھے بلکہ جب دنیاوی مشکلات کے حل کرنے کے لئے اپنے مولا سے فریاد کرتے تو ساتھ
ہی مابعد الموت کی جو ضروریات ہیں ان کے لئے بھی امداد طلب کرتے ۔ اور جب قیامت کے دل ہلا
دینے والے نظاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے لاکر خدا تعالیٰ کی نصرت کے لئے درخواست کرتے تو
ساتھ ہی اس دنیا کی مشکلات کے دور کرنے کے لئے بھی جو مزرعہ آخرت ہے التجا کرتے اور کسی
مشکل یا تکلیف کو حقیر نہ جانتے بلکہ نہایت احتیاط سے دنیاوی اور دینی ترقیوں کے لئے بغیر کسی ایک
کی طرف سے غافل ہونے کے اللہ تعالی سے مدد مانگتے رہتے۔
علاوہ ازیں اس دعا سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنی دعاؤں کے الفاظ میں بھی نہایت
احتیاط برتتے تھے کیونکہ آپ نے یہ دعا نہیں کی کہ یا را کی کہ یا الہی ہمیں دین اور دنیا دے بلکہ یہ دعا کی کہ

انوار العلوم جلدا
۵۵۵
سيرة النبي ال
الہی ہمیں دین اور دنیا کی بہتری عنایت فرما کیونکہ بعض دفعہ دنیا تو ملتی ہے مگر وہ بجائے فائدہ کے
نقصان رساں ہو جاتی ہے۔ اسی طرح دین بھی بعض لوگوں کو ملتا ہے مگر وہ اس کے ملنے کے باوجود
کچھ سکھ نہیں پاتے اس لئے آپ نے دعا میں یہ الفاظ بڑھا دیئے کہ الہی دنیا کی بہتری ہمیں دے۔
یعنی دنیا کے جس حصہ میں بہتری ہو ہمیں وہ ملے ایسا کوئی حصہ دنیا ہمیں نہ ملے جس کے ملنے سے
بجائے فائدہ کے نقصان ہو در آخرت میں بھی ہمیں بھلائی ملے نہ کہ کسی قسم کی برائی کے ہم ہم۔ حقدار
ہوں۔
ہو اور آ
لوگوں کا قاعدہ ہوتا ہے کہ امراء سے فائدہ کسی کی درخواست پر کام سپرونہ فرماتے اٹھانے کے لئے ہزاروں قسم کی داہر سے کام
تدابیر
لیتے ہیں اور جب ان کے مزاج میں دخل پیدا ہو جاتا ہے تو اپنی منہ مانگی مرادیں پاتے ہیں اور جو کہتے
ہیں وہ امراء مان لیتے ہیں۔ مگر آنحضرت ایسے محتاط تھے کہ آپ کے دربار میں بالکل یہ بات نہ چل
سکتی تھی۔ آپ کبھی کسی ۔ کسی کے کہنے میں نہ آتے تھے اور آپ کے حضور میں باتیں بنا کر اور آپ کو
خوش کر کے یا خوشامد سے یا سفارش سے کام نہ چل سکتا تھا۔ آپ کا طریق عمل یہ تھا کہ آپ تمام
عہدوں پر ایسے ہی آدمیوں کو مقرر فرماتے تھے جن کو ان کے لائق سمجھتے تھے کیونکہ بصورت دیگر
خطرہ ہو سکتا ہے کہ رعایا یا حکومت کو نقصان پہنچے یا خود معمال کا ہی دین خراب ہو ۔ پس کبھی کسی عہدہ
پر سفارش یا درخواست سے کسی کا تقرر نہ فرماتے اور وہ نظارے جو دنیاوی بادشاہوں کے درباروں
میں نظر آتے ہیں دربار نبوت میں بالکل معدوم تھے ۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری عبید اللہ فرماتے ہیں
اقْبَلْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ مَعِى رَجُلَانِ مِنَ الْأَشْعَرِيِّينَ فَقُلْتُ مَا عَلِمْتُ
أَنَّهُمَا يَطْلُبَانِ الْعَمَلَ فَقَالَ لَنْ أَوْ لَا نَسْتَعْمِلُ عَلى عَمَلِنَا مَنْ أَرَادَهُ (بخارى كتاب الاجارة
باب استئجار الرجل الصالح، یعنی میں نبی کریم اللا علی کی خدمت میں حاضر ہوا اور میرے ساتھ
اشعری قبیلہ کے دو اور آدمی بھی تھے ان دونوں نے آنحضرت ا سے درخواست کی کہ
انہیں کوئی ملازمت دی جائے ۔ اس پر میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ مجھے علم نہ تھا کہ یہ کوئی
ملازمت چاہتے ہیں۔ آنحضرت نے ارشاد فرمایا کہ ہم اسے جو خود خواہش کرے اپنے ممال میں ہرگز
نہیں مقرر کریں گے یا فرمایا کہ نہیں مقرر کریں گے۔
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جناب سرور کائنات کو بنی نوع انسان کی بہتری کا کتنا خیال تھا۔
اللہ اللہ یا تو یہ زمانہ ہے کہ حکومتوں کے بڑے سے بڑے عہدے خود درخواست کرنے پر ملتے ہیں یا

انوار العلوم جلدا
۵۵۶
سيرة النبي
آپ کی احتیاط تھی کہ درخواست کرنے والے کو کوئی عہدہ ہی نہیں دیتے تھے۔
در حقیقت اگر غور کیا جائے تو ایک شخص جب کسی عہدہ کی خود درخواست کرتا ہے تو صاف
ثابت ہوتا ہے کہ اس کی کوئی غرض ہے اور کچھ تعجب نہیں کہ اس عہدہ پر قائم ہو کر وہ لوگوں کو دکھ
دے اور ان کے اموال پر دست اندازی کرئے ۔ مگر جس شخص کو اس کی درخواست کے بغیر کسی
عہدہ پر مامور کیا جائے تو اس سے بہت کچھ امید ہو سکتی ہے کہ وہ عدل و انصاف سے کام لے گا اور
لوگوں کے حقوق کو تلف نہ کرے گا کیونکہ اسے اس عہدہ کی خواہش ہی نہ تھی بلکہ خود بخود اسے
سپرد کیا گیا ہے ۔
دوسرے یہ بھی بات ہے کہ جب حاکم یہ فیصلہ کر دے کہ جو شخص خود کسی عہدہ کی درخواست
کرے یا کسی سے سفارش کروائے اسے کوئی عہدہ دینا ہی نہیں تو اس سے یہ بڑا فائدہ ہوتا ہے
کہ آئندہ کے لئے جائز و نا جائز و سائل سے حکام کے مزاج میں دخل پیدا کرنے کا بالکل سد باب ہو
جاتا ہے اور خوشامد بند ہو جاتی ہے کیونکہ حکام سے رسوخ پیدا کرنے یا ان کی جھوٹی خوشامد کرنے
سے یہی غرض ہوتی ہے کہ کچھ نفع حاصل کیا جائے۔ پس جب حاکم یہ فیصلہ کر دے کہ جو خود
درخواست کرے گا اسے کسی عہدہ پر مأمور نہ کیا جائے گا تو ان تمام باتوں کا سد باب ہو جاتا ہے ۔ اور
گو آنحضرت ا کا نفس پاک ان عیبوں سے بالکل پاک تھا کہ آپ کی نسبت یہ خیال کیا جا سکے
کہ آپ کسی کی بات میں آجائیں گے مگر آپ نے اس طریق عمل سے مسلمانوں کے لئے ایک
نہایت شاندار سڑک تیار کر رکھی ہے جس پر چل کر وہ حکومت کی بہت سی خرابیوں سے بچ سکتے ہیں۔
مگر افسوس ہے کہ مسلمانوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ دوسری قوموں کی نسبت
مسلمان حکومتوں میں ہی حکام کے منہ چڑھ کر لوگ بہت فائدہ اٹھاتے ہیں اور سفارشوں سے جو کام
نکلتے ہیں وہ لیاقت سے نہیں نکلتے ۔ اگر مسلمان حکام اس طرف غور کرتے تو آج اسلامی حکومتوں کا وہ
حال نہ ہوتا جو ہے۔ اور پھر آنحضرت جن لوگوں کی نسبت یہ احتیاط برتتے تھے ایسے لوگ بھی تو
وہ
آجکل نہیں۔ صحابہ " تو وہ تھے کہ جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنے مال اور ۔ اور جانیں بھی لٹا دیں
دوسروں کے اموال کی طرف کب نظر اٹھا کر دیکھ سکتے تھے ۔ مگر آجکل تو دوسروں کے اموال کو شیر
مادر سمجھا جاتا ہے۔ پھر جب آنحضرت اللہ ایسے پاکباز لوگوں کی نسبت بھی ایسے احتیاط برتتے
تھے تو آجکل کے زمانہ کے لوگوں کی نسبت تو اس سے بہت زیادہ احتیاط کی جانی چاہئے۔

اتوبار العلوم جلد !
۵۵۷
سيرة النبي
اس زمانہ میں لوگ عام طور پر تکلف کی عادت میں بہت مبتلا ہیں اور سادگی ایک نعمت ہے اس زمانہ کی خصوصیت نہیں جو قوم ترقی کرلے اس میں خلف اپنا
دخل کر لیتا ہے ۔ دولت اور مال اور عزت کے ساتھ ساتھ تکلف بھی ضرور آموجود ہوتا ہے اور
بڑے آدمیوں کو کچھ نہ کچھ تکلف سے کام لینا پڑتا ہے لیکن جو مزا سادگی کی زندگی میں ہے وہ تکلف
میں نہیں۔ اور گو تکلف ظاہر میں خوشنما معلوم ہو مگر اندر سے بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ ذوق نے کیا
ہی خوب کہا ہے کہ ہ
اے ذوق تکلف میں ہے تکلیف سراسر -:- آرام سے ہیں وہ جو تکلف نہیں کرتے
تکلف کی وجہ سے لاکھوں گھرانے برباد ہو جاتے ہیں اور تصنع اور بناوٹ ہزاروں کی بربادی کا
باعث ہو چکے ہیں مگر چونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ تکلف کے سوا ہماری عزت نہیں ہوتی برابر اس مرض
میں مبتلا چلے جاتے ہیں اور کچھ علاج نہیں کرتے ۔ بادشاہ اور امراء یہ سمجھتے ہیں کہ اگر تکلف اور
بناوٹ سے ہم اپنی خاص شان نہ بنائے رکھیں گے تو ماتحتوں میں بھی ہماری عزت نہ ہوگی اور اپنے
ہم چشموں میں ذلیل ہوں گے اسی لئے بہت سے مواقع پر سادگی کو بر طرف رکھ کر بناوٹ سے کام
لیتے ہیں اور ہزاروں موقعوں پر اپنے مافی الضمیر کو بھی بیان نہیں کر سکتے ۔ میں ایک مجلس میں شامل
ہوا جہاں بہت سے بڑے بڑے لوگ جمع تھے جو اس وقت ہندوستان میں خاص شہرت رکھتے ہیں اور
بعض ان میں سے لیڈر ان قوم کہلاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ہندو تھے کچھ مسلمان۔ جب سب لوگ
جمع ہو گئے تو ایک بیرسٹر صاحب نے کہا کہ ایک مدت ہو گئی کہ تکلف کے ہاتھوں میں تکلیف اٹھا رہا
ہوں۔ ہر وقت بناوٹ سے اپنے آپ کو سنجیدہ بنائے رکھنا پڑتا ہے اور بہت سی باتیں کرنے کو دل
چاہتا ہے مگر تکلف مانع ہوتا ہے کیونکہ وہ شان قائم نہیں رہتی مگر اب میں بالکل تنگ آگیا ہوں۔ اس
زندگی کا فائدہ کیا۔ ایک دو سرے صاحب بولے کہ بے شک میرا بھی یہی حال ہے اور میں تو اب اس
زندگی کو جہنم کا نمونہ پاتا ہوں پھر تو سب نے یہی اقرار کیا اور تجویز ہوئی کہ آج کی مجلس میں تکلف
چھوڑ دیا جائے اور بے تکلفی سے آپس میں بات چیت کریں اور بناوٹ نزدیک نہ آئے ۔ مگر خدا
تعالی انسان کو اس سادگی سے بچائے جو اس وقت ظاہر ہوئی۔ اسے دیکھ کر معلوم ہو سکتا تھا کہ آج
دنیا کی کیا حالت ہے کیونکہ جس قوم کے لیڈر یہ نمونہ دکھا رہے تھے اس کے عوام نے کیا کمی رکھی
ہو گی۔ کلام ایسا نخش که شریف آدمی سن نہ سکے ۔ مذاق ایسا گنده که سلیم الفطرت انسان برداشت نہ کر
سکے۔ باتوں سے گزر کر ہا تھوں پر آگئے اور ایک دوسرے کے سر پر چپتیں بھی رسید ہونی شروع ہو

انوار العلوم جلد ا
۵۵۸
سيرة النبي ال
گئیں۔ پھر کچھ میوہ کھا رہے تھے اس کی گٹھلیوں کی وہ بوچھاڑ شروع ہوئی کہ الامان۔ میں نے تو سمجھا
کہ اس گولہ باری میں میری خیر نہیں ایک کو نہ میں ہو کر بیٹھ گیا۔ اور جب یہ سادگی ختم ہوئی تو میری
جان میں جان آئی کہ آنکھ ناک سلامت رہے۔
جو نمونہ سادگی اس مجلس کے ممبران نے دکھایا جو ہندو مسلمان دونوں قوموں میں سے تھے اس
سے تو ان کے تکلف کو میں لوگوں کے لئے ہزار درجہ بہتر سمجھتا ہوں مگر اس سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ
وہ تکلف خود ان لوگوں کے لئے وبال جان ہو رہا تھا اور ہے ۔ گو وہ خوش نظر آتے ہیں مگر در حقیقت
اپنی جھوٹی عظمت اور عزت قائم کرنے کے لئے لوگوں کے سامنے ایسے سنجیدہ بنے رہتے ہیں اور
ایسے بنے ٹھنے رہتے ہیں کہ اپنے حقیقی جذبات کو چھپانے اور اپنے جسم کو حد سے زیادہ مشقت میں
ڈالنے کی وجہ سے ان کے دل مردہ ہو گئے ہیں اور زندگی ان کے لئے تلخ ہو گئی ہے۔ امراء کے مقابلہ
میں دو سر اگر وہ علماء اور صوفیاء کا ہے جو دین کے عماد اور ستون سمجھے جاتے ہیں یہ بھی تکلفات میں
مبتلا ہیں اور انہیں بھی اپنی عزت کے قائم رکھنے کے لئے تکلف سے کام لینا پڑتا ہے ۔ اپنی چال میں،
اپنی گفتگو میں اپنے اٹھنے بیٹھنے میں اپنے پہننے میں اپنے کھانے میں ہر بات میں تکلفات سے کام لیتے
ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اس سے ہمار ا تقدس ثابت ہوتا ہے۔ یہ مذہبی لیڈر خواہ کسی مذہب کے
ہوں اس مرض میں مبتلا ہیں۔ مسلمان صوفیاء کو ہی کوئی جا کر دیکھے کس طرح مراقبہ کی حالت میں
اپنے مریدوں کے سامنے بیٹھتے ہیں مگر بہت ہوتے ہیں جن کے دل اندر سے اور ہی خواہشات رکھتے
ہیں اور ان کی زندگیاں اپنے بھائیوں یعنی امراء سے زیادہ سکھ والی نہیں ہو تیں بلکہ شاید کچھ زیادہ
ہی تلخ ہوں کیونکہ وہ اپنے جذبات کے پورا کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی راہ نکال لیتے ہیں مگر علماء اور
صوفیاء اس سے بھی محروم ہیں۔
میری اس بیان سے یہ غرض ہے کہ دنیا میں تکلف کا بہت دور دورہ ہے اور دینی اور دنیادی
دونوں قسم کے عظماء اس مرض میں مبتلا ہیں اور نہ صرف آج بتلا ہوئے ہیں بلکہ دنیا میں یہ نقشہ
ہمیشہ سے قائم ہے اور سوائے ان لوگوں کے جن کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تائید و نصرت ہو اور بہت
کم لوگ اس بناوٹ سے بچ سکتے ہیں۔
آپ"
ہمارے ہادی اور رہنما آنحضرت ﷺ تو رحمتہ للعالمین ہو کر آئے تھے اور اللہ تعالی نے
پ کو کل دنیا کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا ہے اس لئے آپ نے ہمارے لئے جو نمونہ قائم کیا وہی
سب سے درست اور اعلیٰ ہے اور اس قابل ہے کہ ہم اس کی نقل کریں۔ آپ نے اپنے طریق

انوار العلوم جلد !
۵۵۹
سيرة النبي
تم
عمل سے ہمیں بتایا ہے کہ جذباتِ نفس جو پاک اور نیک ہیں ان کو دبانا تو کسی طرح جائز ہی نہیں بلکہ
ان کو تو ابھارنا چاہئے ۔ اور جو جذبات ایسے ہوں کہ ان سے گناہوں اور بدیوں کی طرف توجہ ہوتی
ہو ان کا چھپانا نہیں بلکہ ان کا مارنا ضروری ہے۔ پس اگر تکلف سے بعض ایسی باتیں نہیں کرتے جن
کا کرنا ہمارے دین اور دنیا کے لئے مفید تھا تو ہم غلط کار ہیں اور اگر وہ باتیں جن کا کرنا دین اسلام کے
رو سے ہمارے لئے جائز ہے صرف تکلف اور بناوٹ سے نہیں کرتے ورنہ دراصل ان کے شائق
ہیں تو یہ نفاق ہے ۔ اور اگر لوگوں کی نظروں میں عزت و عظمت حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو
خاموش اور سنجیدہ بناتے ہیں تو یہ شرک ہے۔ آنحضرت کی زندگی میں ایسا ایک بھی نمونہ نہیں پایا
جاتا جس سے معلوم ہو کہ آپ نے ان تینوں اغراض میں سے کسی کے لئے تکلف یا بناوٹ سے کام
لیا بلکہ آپ کی زندگی نہایت سادہ اور صاف معلوم ہوتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنی
عزت کو لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں سمجھتے تھے بلکہ عزت وذلت کا مالک خدا کو ہی سمجھتے تھے ۔
جو لوگ دین کے پیشوا ہوتے ہیں انہیں یہ بہت خیال ہوتا ہے کہ ہماری عبادتیں اور
ذکر دوسرے لوگوں سے زیادہ ہو اور خاص طور پر تصنع سے کام لیتے ہیں تالوگ انہیں نہایت نیک
سمجھیں۔ اگر مسلمان ہیں تو وضو میں خاص اہتمام کریں گے اور بہت دیر وضو کے اعضاء کو دھوتے
رہیں گے اور وضو کے قطروں سے پر ہیز کریں گے ۔ سجدہ اور رکوع لمبے لمبے کریں گے۔ اپنی شکل
سے خاص حالت خشوع و خضوع ظاہر کریں گے اور خوب وظائف پڑھیں گے مگر آنحضرت
باوجود اس کے کہ سب سے اتقی اور ادرع تھے اور آپ کے برابر خشیت اللہ کوئی انسان
پیدا نہیں کر سکتا مگر باوجود اس کے آ۔ باوجود اس کے آپ ان سب باتوں میں سادہ تھے اور آپ کی زندگی بالکل ان
تکلفات سے پاک تھی۔
ابو قتادہ سے روایت ہے کہ آنحضرت نے فرمایا إِنِّي لَا قُوْمُ فِي الصَّلَاةِ أُرِيدُ أَنْ أُطَوَّلَ
فِيهَا فَاسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَا تَجَوَّزُ فِي صَلَاتِي كَرَاهِيَةً أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّهِ (بخارى كتاب الصلوة
باب من اخف الصلوة عند بكاء الصبى یعنی میں بعض دفعہ نماز میں کھڑا ہوتا ہوں اور ارادہ کرتا ہوں کہ
نماز کو لمبا کر دوں مگر کسی بچہ کے رونے کی آواز سن لیتا ہوں تو اپنی نماز کو اس خوف سے کہ کہیں میں
بچہ کی ماں کو مشقت میں نہ ڈالوں نماز مختصر کر دیتا ہوں۔ کسی سادگی سے آنحضرت نے فرمایا کہ ہم بچہ
کی آواز سنکر نماز میں جلدی کر دیتے ہیں۔ آجکل کے صوفیاء تو ایسے قول کو شاید اپنی ہتک سمجھیں
کیونکہ وہ تو اس بات کے اظہار میں اپنا فخر سمجھتے ہیں کہ ہم نماز میں ایسے مست ہوئے کہ کچھ خبر ہی

انوار العلوم جلدا
۵۶۰
سيرة النبي ا
نہیں رہی۔ اور گو پاس ڈھول بھی بجتے رہیں تو ہمیں کچھ خیال نہیں آتا۔ مگر آنحضرت ان تکلفات
سے بری تھے ۔ آپ کی عظمت خدا کی دی ہوئی تھی نہ کہ انسانوں نے آپ کو معزز بنایا تھا۔ یہ خیال
وہی کر سکتے ہیں جو انسانوں کو اپنا عزت دینے والا سمجھتے ہوں۔
حضرت انس سے روایت ہے کہ انهُ سُئِلَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي
نَعْلَيْهِ قَالَ نَعَمْ ( بخاری کتاب الصلوۃ باب الصلوٰۃ فی النعال) یعنی آپ سے سوال کیا گیا کہ کیا نبی کریم
جوتیوں سمیت نماز پڑھ لیا کرتے تھے ۔ آپ نے جواب دیا کہ ہاں پڑھ لیتے تھے۔ اس واقعہ
سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ آپ کس طرح تکلفات سے بچتے تھے۔ اب وہ زمانہ آگیا ہے کہ وہ مسلمان جو
ایمان اور اسلام سے بھی ناواقف ہیں۔ اگر کسی کو اپنی جوتیوں سمیت نماز پڑھتے دیکھ لیں تو شور مچا
دیں اور جب تک کوئی ان کے خیال کے مطابق کل شرائط کو پورا نہ کرے وہ دیکھ بھی نہیں سکتے مگر
آنحضرت " جو ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں آپ کا یہ طریق نہ تھا بلکہ آپ واقعات کو دیکھتے تھے نہ
متکلفات کے پابند تھے۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے طہارت اور پاکیزگی شرط ہے اور یہ بات قرآن
کریم اور احادیث سے ثابت ہے۔ پس جب جو جوتی پاک ہو اور عام جگہوں پر جہاں نجاست کے لگنے کا
خطرہ ہو پہن کر نہ گئے ہوں تو اس میں ضرورت کے وقت نماز پڑھنے میں کچھ حرج نہیں۔ اور آپ
نے ایسا کر کے امت محمدیہ پر ایک بہت بڑا احسان کیا کہ انہیں آئندہ کے لئے تکلفات اور بناوٹ سے
بچالیا۔ اس اسوہ حسنہ سے ان لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے جو آجکل ان باتوں پر جھگڑتے ہیں اور
تکلفات کے شیدا ہیں۔ جس فعل سے عظمتِ الہی اور تقویٰ میں فرق نہ آئے اس کے کرنے پر انسان
کی بزرگی میں فرق نہیں آسکتا۔
حضرت ابن مسعود انصاری سے روایت ہے قَالَ كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ
اَبُوْ شُعَيْبِ وَكَانَ لَهُ غُلَامُ لَامُ م فَقَالَ اِصْنَعْ لِى طَعَا طَعَا مَا أَدْعُوْ رَ سُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَدَعَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَتَبِعَهُمْ
رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ دَعَوْتَنَا خَامِسَ خَمْسَةٍ وَهُذَا رَجُلٌ قَدْ
تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ تَرَكْتَهُ قَالَ بَلْ اَذِنْتُ لَهُ (بخارى كتاب الاطعمة باب الرجل
يتكلف الطعام لاخوانه آپؐ نے فرمایا کہ ایک شخص انصار میں تھا۔ اس کا نام ابو شعیب تھا اور اس کا
ایک غلام تھا جو قصائی کا پیشہ کرتا تھا۔ اسے اس نے حکم دیا کہ تو میرے لئے کھانا تیار کر کہ میں رسول
اللہ اس کو چار اور آدمیوں سمیت کھانے کے لئے بلاؤں گا۔ پھر اس نے رسول کریم ا

انوار العلوم جلد 1
۵۶۱
سيرة النبي
سے بھی کہلا بھیجا کہ حضور کی اور چار اور آدمیوں کی دعوت ہے۔ جب آپ اس کے ہاں چلے تو
ایک اور شخص بھی ساتھ ہو گیا۔ جب آپ اس کے گھر پہ پہنچے تو اس سے کہا کہ تم نے ہمیں پانچ
آدمیوں کو بلوایا تھا اور یہ شخص بھی ہمارے ساتھ آگیا ہے اب بتاؤ کہ اسے بھی اندر آنے کی
اجازت ہے یا نہیں۔ اس نے کہا یا رسول اللہ اجازت ہے تو آپ اس کے سمیت اندر چلے گئے ۔ اس
حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح بے تکلفی سے معاملات کو پیش کر دیتے۔ شاید آپ کی
جگہ کوئی اور ہو تا تو چپ ہی رہتا مگر آپ دنیا کے لئے نمونہ تھے اس لئے ہر بات میں جب تک خود
عمل کر کے نہ دکھاتے ہمارے لئے مشکل ہوتی۔ آپؐ نے اپنے عمل سے بتا دیا کہ سادگی ہی انسان
کے لئے مبارک ہے اور ظاہر کر دیا کہ آپ کی عزت تکلف یا بناوٹ سے نہیں تھی اور نہ آپ
ظاهری خاموشی یا وقار سے بڑا بنا چاہتے تھے بلکہ آپ کی عزت خدا کی طرف سے تھی۔
میں نے پچھلی فصل میں بتایا ہے کہ آپ کس طرح سادگی سے کام گھر کا کام کاج خود کر لیتے لیتے اور تکلفات سے پر ہیز کرتے تھے اور بناوٹ سے کام نہ لیتے
تھے۔ اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آنحضرت نہ صرف بے تکلفی سے سب کام کر لیتے اور اس معاملہ
میں سادگی کو پسند فرماتے بلکہ آپ کی زندگی بھی نہایت سادہ تھی اور وہ اسراف اور غلو جو امراء
اپنے گھر کے اخراجات میں کرتے ہیں آپ کے ہاں نام کو نہ تھا بلکہ ایسی سادگی سے اپنی زندگی بسر
کرتے کہ دنیا کے بادشاہ اسے دیکھ کر ہی حیران ہو جائیں اور اس پر عمل کرنا تو الگ رہا یورپ کے
بادشاہ شاید یہ بھی نہ مان سکیں کہ کوئی ایسا بادشاہ بھی تھا جسے دین کی بادشاہت بھی نصیب تھی اور دنیا
کی حکومت بھی حاصل تھی مگر پھر بھی وہ اپنے اخراجات میں ایسا کفایت شعار اور سادہ تھا اور پھر
بخیل نہیں بلکہ دنیا نے آج تک جس قدر سخی پیدا کئے ہیں ان سب سے بڑھ کر سخی تھا۔
جن کو اللہ تعالیٰ دولت اور مال دیتا ہے ان کا حال لوگوں سے پوشیدہ نہیں۔ غریب سے غریب
ممالک میں بھی نسبتا امراء کا گروہ موجود ہے حتی کہ جنگلی قوموں اور وحشی قبیلوں میں بھی کوئی نہ کوئی
طبقہ امراء کا ہوتا ہے اور ان کی زندگیوں اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں جو فرق نمایاں ہوتا
ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں خصوصاً جن قوموں میں تمدن بھی ہو ان میں تو امراء کی زندگیاں ایسی پر
عیش و عشرت ہوتی ہیں کہ ان کے اخراجات اپنی حدود سے بھی آگے نکل جاتے ہیں۔
آنحضرت جس قوم میں پیدا ہوئے وہ بھی فخرو خیلاء میں خاص طور پر مشہور تھی اور حشم و خدم
کو مایہ ناز جانتی تھی۔ عرب سردار با وجود ایک غیر آباد ملک کے باشندہ ہونے کے بیسیوں غلام رکھتے

انوار العلوم جلد !
۵۶۲
سيرة النبي ال
اور اپنے گھروں کی رونق کے بڑھانے کے عادی تھے اور عرب کے ارد گرد دو قو میں ایسی بستی تھیں
کہ جو اپنی طاقت و جبروت کے لحاظ سے اس وقت کی کل معلومہ دنیا پر حاوی تھیں۔ ایک طرف
ایران اپنی مشرقی شان و شوکت کے ساتھ اپنے شاہانہ رعب و داب کو کل ایشیا پر قائم کئے ہوئے تھا
تو دوسری طرف روم اپنے مغربی جاہ و جلال کے ساتھ اپنے حاکمانہ دست تصرف کو افریقہ اور
یورپ پر پھیلائے ہوئے تھا اور یہ دونوں ملک عیش و طرب میں دوسری حکومتوں کو کہیں پیچھے چھوڑ
چکے تھے اور آرائش و آرام کے ایسے سامان پیدا ہو چکے تھے کہ بعض باتوں کو تو اب اس زمانہ میں
بھی کہ آرام و آسائش کے سامانوں کی ترقی کمال درجہ کو پہنچ چکی ہے ۔ نگاہ حیرت سے دیکھا جاتا ہے۔
دربار ایران میں شاہانِ ایران جس شان و شوکت کے ساتھ بیٹھنے کے عادی تھے اور ان کے گھروں
میں جو کچھ سامان طرب جمع کئے جاتے تھے ! تھے اسے شاہنامہ کے پڑھنے والے بھی بخوبی سمجھ سکتے ہیں اور
جنہوں نے تاریخوں میں ان سامانوں کی تفصیل کا مطالعہ کیا ہے وہ تو اچھی طرح سے ان کا اندازہ کر
سکتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گا کہ دربار شاہی کی قالین میں بھی جو اہرات اور موتی ٹنکے ہوئے
تھے اور باغات کا نقشہ زمردوں اور موتیوں کے صرف سے تیار کر کے میدان دربار کو شاہی باغوں کا
مماثل بنا دیا جاتا تھا۔ ہزاروں خدام اور غلام شاہ ایران کے ساتھ رہتے اور ہر وقت عیش و عشرت کا
بازار گرم رہتا۔
رومی بادشاہ بھی امیرانیوں سے کم نہ تھے اور وہ اگر ایشیائی شان و شوکت کے شیدا نہ تھے تو
مغربی آرائش اور زیبائش کے دلدادہ ضرور تھے ۔ جن لوگوں نے رومیوں کی تاریخ پڑھی ہے وہ
جانتے ہیں کہ رومیوں کی حکومتوں نے اپنی دولت کے ایام میں دولت کو کس طریق سے خرچ کیا
ہے۔
پس عرب جیسے ملک میں پیدا ہو کر جہاں دوسروں کو غلام بنا کر حکومت کرنا فخر سمجھا جاتا تھا اور جو
روم و ایران جیسی مقتدر حکومتوں کے درمیان واقع تھا کہ ایک طرف ایرانی عیش و عشرت اسے لبھا
رہی تھی تو دوسری طرف رومی زیبائش و آرائش کے سامان اس کا دل اپنی طرف کھینچ رہے تھے۔
آنحضرت کا بادشاہ عرب بن جانا اور پھر ان باتوں میں سے ایک سے بھی متاثر نہ ہونا اور روم و
ایران کے دام تزویر سے صاف بچ جانا اور عرب کے بہت کو مار کر گر ا دینا کیا یہ کوئی ایسی بات ہے جسے
دیکھ کر پھر بھی کوئی دانا انسان آپ کے پاکبازوں کا سردار اور طہارت النفس میں کامل نمونہ ہونے
میں شک کر سکے ۔ نہیں ایسا نہیں ہو سکتا۔

انوار العلوم جلد !
۵۶۳
سيرة النبي
علاوہ اس کے کہ آپ کے ارد گرد بادشاہوں کی زندگی کا جو نمونہ تھا وہ ایسا نہ تھا کہ اس سے
آپ وہ تاثر حاصل کرتے جن کا اظہار آپ کے اعمال کرتے ہیں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آپ کو
اللہ تعالیٰ نے ایسا درجہ دے دیا تھا کہ اب آپ تمام مخلوقات کے مرجع افکار ہو گئے تھے اور ایک
طرف روم آپ کی بڑھتی ہوئی طاقت کو اور دوسری طرف ایران آپ کے ترقی کرنے والے اقبال
کو شک و شبہ کی نگاہوں سے دیکھ رہا تھا اور دونوں متفکر تھے کہ اس سیلاب کو روکنے کے لئے کیا تدبیر
اختیار کی جائے اس لئے دونوں حکومتوں کے آدمی آپ کے پاس آتے جاتے تھے اور ان کے ساتھ
خط و کتابت کا سلسلہ شروع تھا ایسی صورت میں بظاہر ان لوگوں پر رعب قائم کرنے کے لئے
ضروری تھا کہ آپ بھی اپنے ساتھ ایک جماعت غلاموں کی رکھتے اور اپنی حالت ایسی بناتے جس
سے وہ لوگ متاثر اور مرعوب ہوتے مگر آپ نے کبھی ایسا نہ کیا۔ غلاموں کی جماعت تو الگ رہی گھر
کے کام کاج کے لئے بھی کوئی نوکر نہ رکھا اور خود ہی سب کام کر لیتے تھے۔ حضرت عائشہ کی نسبت
لکھا ہے کہ اَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا كَانَ يَصْنَعُ فِي بَيْتِهِ قَالَتْ كَانَ
يَكُونُ فِي مِهَنَةِ أَهْلِهِ تَعْنِي فِي خِدْمَةِ أَهْلِهِ فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ خَرَجَ إِلَى الصَّلاةِ (بخارى
كتاب الصلوة باب من كان في حاجة اهله فا قيمت الصلوة فخرج ) یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے سوال
کیا گیا کہ نبی کریم ا گھر میں کیا کرتے تھے آپ نے جواب دیا کہ آپ اپنے اہل کی مہنت
کرتے تھے ۔ یعنی خدمت کرتے تھے۔ پس جب نماز کا وقت آجاتا آپ نماز کے لئے باہر - چلے جاتے
تھے۔
اس حدیث سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کس سادگی کی زندگی بسر فرماتے تھے اور بادشاہت کے
باوجود آپ کے گھر کا کام کاج کرنے والا کوئی نوکر نہ ہو تا بلکہ آپ اپنے خالی اوقات میں خود ہی
اپنی ازواج مطہرات کے ساتھ مل کر گھر کا کام کاج کروا دیتے ۔ اللہ اللہ کیسی سادہ زندگی ہے ۔ کیا بینظیر
نمونہ ہے۔ کیا کوئی انسان بھی ایسا پیش کیا جا سکتا ہے جس نے بادشاہ ہو کر یہ نمونہ دکھایا ہو کہ اپنے گھر
کے کام کے لئے ایک نو کر بھی نہ ہو۔ اگر کسی نے دکھایا ہے تو وہ بھی آپ کے خدام میں سے ہو گا
کسی دوسرے بادشاہ نے جو آپ کی غلامی کا فخر نہ رکھتا ہو یہ نمونہ کبھی نہیں دکھایا۔ ایسے بھی مل
جائیں گے جنہوں نے دنیا سے ڈر کر اسے چھوڑ ہی دیا۔ ایسے بھی ہوں گے جو دنیا میں پڑے اور اس
کے ہو گئے۔ مگر یہ نمونہ کہ دنیا کی اصلاح کے لئے اس کا بوجھ اپنے کندھوں پر بھی اٹھائے رکھا اور
ملکوں کے انتظام کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھی مگر پھر بھی اس سے الگ رہے اور اس سے محبت نہ کی

انوار العلوم جلدا
۵۶۴
سيرة النبي ال
یروه
اور بادشاہ ہو کر فقر اختیار کیا یہ بات آنحضرت ا اور آپ کے خدام کے سوا کسی میں نہیں
پائی جاتی ۔ جن لوگوں کے پاس کچھ تھا ہی نہیں۔ وہ اپنے رہنے کے لئے مکان بھی نہ پاتے تھے اور
دشمن جنہیں کہیں چین سے نہیں رہنے دیتے تھے کبھی کہیں اور کبھی کہیں جانا پڑتا تھا ان کے ہاں کی
سادگی کوئی اعلیٰ نمونہ نہیں۔ جس کے پاس ہو ہی نہیں اس نے شان و شوکت سے کیا رہنا ہے مگر ملک
عرب کا بادشاہ اہ ہو کر لاکھوں روپیہ اپنے ہاتھ سے لوگوں میں تقسیم کر دینا اور گھر کا کام کاج بھی خود کرنا
یہ وہ بات ہے جو اصحاب بصیرت کی توجہ کو اپنی طرف کھینچے بغیر نہیں رہ سکتی۔
عرب کے ملک میں اب بھی چھوٹی چھوٹی ریاستیں ہیں اور ان کے افسر یا امیر جس طرز رہائش
کے عادی ہیں انہیں بھی جاننے والے جانتے ہیں۔ خود شریف مکہ جنہیں صرف حجاز میں ایک حد تک
دخل و تصرف حاصل ہے انہی کے دروازہ پر بیسیوں غلام موجود ہیں جو ہر وقت خدمت کے لئے
دست بستہ ہیں مگر آنحضرت سارے عرب پر حکمران تھے ۔ یمن اور حجاز اور نجد اور بحرین تک آپ
کے قبضہ میں تھے مگر باوجود تمام عرب اور اس کے ارد گرد کے علاقوں پر حکومت کرنے کے آپ کا
گھر کے کاروبار خود کرنا اس پاکیزگی کی طرف متوجہ کر رہا ہے جو آپ کے ہر فعل سے ہویدا تھی۔
دنیا طلبی اور اظہار جاہ و جلال کی آگ اس وقت لوگوں کے دلوں کو جلا رہی تھی اور امراء تو
اس کے بغیر امراء ہی نہیں سمجھے جاتے تھے مگر اس آگ میں سے سے سلامت نکلنے والا صرف وہی ابراہیم
کا ایک فرزند ( ا ) تھا جس نے اپنے دادا کا معجزہ اور بھی بڑی شان کے ساتھ دنیا کو دکھایا۔
میں نے پچھلے باب میں آنحضرت ا کی سادگی کا ذکر کیا ہے کہ آپ کس طرح تکلفات
سے محفوظ تھے اور آپ کا ہر ایک فعل اپنے اندر سادگی اور بے تکلفی کا رنگ رکھتا تھا اب میں
آپ کی سادہ زندگی کا حال بیان کرنا چاہتا ہوں۔
سے
جو لوگ اس زمانہ کے امراء اور دولتمندوں کے دیکھنے کے عادی ہیں کھجور اور پانی پر گزارہ وہ تو خیال کرتے ہوں گے کہ رسول اللہ ﷺ بھی انہیں کی طرح اللہ
عمدہ عمدہ کھانے کھایا کرتے ہوں گے اور ایک شاہانہ دستر خوان آپ کے آگے بچھتا ہو گا لیکن وہ یہ
معلوم کر کے حیران ہوں گے کہ واقعہ بالکل خلاف تھا۔ اور اگر ایک طرف آنحضرت ا سادگی
کے کامل نمونہ تھے تو دوسری طرف سادہ زندگی میں بھی آپ دنیا کے لئے ایک نمونہ تھے ۔ حضرت
عائشہ سے روایت ہے انہوں نے اپنے بھانجہ حضرت عروہ سے فرمایا يَا ابْنَ أُخْتِى إِنْ كُنَّا لَنَنْظُرُ
إِلَى الْهِلَالِ ثُمَّ الْهِلَالِ ثَلَاثَةَ أَمِلَّةٍ فِي شَهْرَيْنِ وَمَا أُوْ قِدَتْ فِي أَبْيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى

انوار العلوم جلدا
۵۷۵
سيرة النبي الله
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَارُ فَقُلْتُ يَا خَالَةُ مَا كَانَ يُعِيشُكُمْ قَالَتْ الْأَسْوَدَانِ التَّمَرُ وَ الْمَاءُ إِلَّا
أَنَّهُ قَدْ كَانَ لِرَسُولِ سُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِيْرَانَ مِّنَ الْأَنْصَارِ كَانَتْ لَهُمْ مَنَائِحُ
وَكَانُوا يَمْنَحُوْنَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْبَانِهَا فَيَسْقِيْنَا البَابِ الهبة و
فضلها، اے میرے بھانجے ہم لوگ تو دیکھا کرتے تھے ہلال کے بعد ہلال حتی کہ تین تین ہلال دیکھ لیتے
یعنی دو ماہ گزر جاتے مگر آنحضرت ا کے گھر میں آگ نہ جلتی تھی۔ حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ
میں نے کہا اے خالہ پھر آپ لوگ کیا کھاتے تھے ۔ حضرت عائشہ نے جواب دیا کہ اشورانِ یعنی کھجور
اور پانی کھا کر گزارہ کیا کرتے تھے ۔ ہاں اتنی بات تھی کہ رسول اللہ اس کے ارد گرد انصار
ہمسایہ تھے اور ان کے پاس دودھ والی بکریاں تھیں وہ آپ کو ان کا دودھ ہدیہ کے طور پر دیا کرتے
تھے اور آپ دودھ ہمیں پلا دیا کرتے تھے۔
اللہ اللہ کیسی سادہ زندگی ہے کہ دو دو ماہ تک آگ ہی نہیں جلتی اور صرف کھجور اور پانی یا
دودھ پر گزارہ ہوتا ہے اس طریق عمل کو دیکھ کر مسلمانوں کو شرمانا چاہئے کیونکہ آجکل اسی اکل و
شرب کی مرض میں گرفتار ہیں۔ اگر پوری طرح تحقیقات کی جائے تو مسلمانوں کا روپیہ کھانے پینے
میں ہی خرچ ہو جاتا ہے اور وہ مقروض رہتے ہیں۔ وہ اس نبی کی امت ہیں جو مقتدر ہو کر پھر سادہ
زندگی بسر کرتا تھا پھر کیسے افسوس کی بات ہے کہ ان کے پاس نہیں ہوتا اور وہ زبان کے چسکے کو پورا
کرنے کے لئے قرض لے کر اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالتے ہیں۔ اگر وہ اپنے آپ کو آنحضرت
کے اسوہ حسنہ پر چلاتے اور اسراف سے مجتنب رہتے تو آج اس بد تر حال کو نہ پہنچتے۔
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ آنحضرت اگر ایک طرف سادگی کا نمونہ تھے تو
دوسری طرف رہبانیت کو بھی ناپسند فرماتے تھے ۔ اور اگر اعلیٰ سے اعلیٰ غذا آپ کے سامنے پیش کی
جاتی تھی تو اسے بھی استعمال فرماتے تھے اور یہ نہیں کہ نفس کشی کے خیال سے اعلیٰ غذاؤں سے
انکار کر دیں اور یہی کمال ہے جو آپ کو دوسرے لوگوں پر فضیلت دیتا ہے کیونکہ آپ کل دنیا کے
لئے آئے تھے نہ کہ صرف کسی خاص قوم یا خاص گروہ کے لئے اس لئے آپ کا ہر قسم کی خوبی میں
کامل ہونا ضروری تھا اور اگر آپ ایک طرف سادہ زندگی میں کمال رکھتے تھے تو دوسری طرف
طیب اشیاء کے استعمال سے بھی قطعاً اجتناب نہ فرماتے تھے ۔ ۔
اس حدیث سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ کبھی ایسی بات بھی وفات تک آپ کا یہی حال رہا ہو جاتی تھی کہ دو ماہ تک آگ نہ جلے مگر اب میں ایک اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی