سیرة النبی ﷺ
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 9
انوار العلوم جلد ا
۵۴۲
سيرة النبي
ہو کر بھاگ نہ جائے ۔ بے شک چند آدمی آپ کے ساتھ اور بھی رہ گئے تھے مگر وہ اول تو اس عشق
کی وجہ سے جو انہیں رسول کریم کے ساتھ تھا وہاں کھڑے رہے دوسرے ان کی جان اس خطرہ میں
نہ تھی جس میں آنحضرت کی جان تھی۔ پس باوجود کمال دلیری کے آپ کی جرات کا مقابلہ وہ لوگ
بھی نہیں کر سکتے جو اس وقت آپ کے پاس کھڑے رہے۔ اس جگہ ایک اور بات بھی یاد رکھنی
چاہئے کہ ایسے وقت میں ایک بہادر انسان اپنی ذلت کے خوف سے جان دینے پر آمادہ بھی ہو جائے
اور بھاگنے کا خیال چھوڑ بھی دے تب بھی وہ یہ جرات نہیں کر سکتا کہ دشمن کو للکارے اور اگر
للکارے بھی تو کمال مایوسی کا اظہار کرتا ہے اور جان دینے کے لئے آمادگی ظاہر کرتا ہے مگر آپ نے
اس خطرناک وقت میں بھی پکار کر کہا کہ میں خدا کا نبی ہوں یہ جھوٹ نہیں اور میں عبد المطلب کی
اولاد میں سے ہوں جس فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس خطرناک وقت میں بھی آپ گھبرائے نہیں
بلکہ ان لوگوں کو پکار کر سنا دیا کہ میں تو سچا ہوں اور خدا کی طرف سے ہوں تم میرا کیا بگاڑ سکتے ہو ۔ پس
ایسے خطر ناک موقع پر خون کے پیاسے دشمنوں کے مقابلہ میں کھڑا رہنا پھر انہیں اپنی موجودگی کی
اطلاع خود نعرہ مار کر دینا پھر کامل اطمینان اور یقین سے فتح کا اظہار کرنا ایسے امور ہیں کہ جن کے
ہوتے ہوئے کوئی شخص میرے آقا کے مقابلہ میں جرات و دلیری کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔
آنحضرت اللہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق بادشاہ بھی بنا
مال کے متعلق احتیاط دیا تھا اور گو آپ کے مخالفین نے ناخنوں تک زور مارا مگر خدا کے
وعدوں کو پورا ہونے سے کون روک سکتا ہے باوجود ہزاروں بلکہ لاکھوں دشمنوں کے اللہ تعالٰی نے
آپ کو اپنے دشمنوں پر فتح دی اور وہ سب آپ کے سامنے گردنیں جھکا دینے پر مجبور ہوئے اور
انہیں چار و ناچار آپ کے آگے سر نیاز مندی جھکانا پڑا۔ مختلف ممالک سے زکوٰۃ وصول ہو کر آنے
لگی جس کا انتظام آپ ہی کرتے تھے مگر جس رنگ میں رنگ میں کرتے تھے اسے دیکھ کر سخت حیرت ہوتی
ہے۔
آجکل کے بادشاہوں کو دیکھو کہ وہ لوگوں کا روپیہ کس طرح بے دریغ اڑا رہے ہیں۔ وہ مال جو
غرباء کے لئے جمع ہو کر آتا ہے اسے اپنے اوپر خرچ کر ڈالتے ہیں اور ان کے خزانوں کا کوئی حساب
نہیں۔ اگر وہ اپنے خاص اموال کو اپنی مرضی کے مطابق خرچ کریں تو ان پر کوئی اعتراض نہ ہو مگر
غرباء کے اموال جو صرف تقسیم کرنے کے لئے ان کے سپرد کئے جاتے ہیں ان پر بھی وہ ایسا دست
تصرف پھیرتے ہیں کہ جیسے خاص ان کا اپنا مال ہے اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔ مگر آنحضرت
انوار العلوم جلد ا
۵۴۳
سيرة النبي
ا کا حال بالکل اس کے بر خلاف تھا۔ آ۔ آپ کبھی لوگوں کے اموال پر ہاتھ نہ ڈالتے بلکہ باوجود
اپنے لاثانی تقویٰ اور بے نظیر خشیت الہی کے آپ لوگوں کے اموال کو اپنے گھر بھی رکھنا پسند نہ
تھے۔ حضرت عقبہ اللہ فرماتے ہیں کہ صَلَّيْتُ وَرَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ
کرتے تھے۔
فذكر حاجة
عنه
بِالْمَدِينَةِ الْعَصْرَ فَسَلَّمَ ثُمَّ قَامَ مُسْرِعًا يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ إِلَى بَعْضِ حُجَرٍ نِسَائِهِ
فَفَزِعَ النَّاسُ مِنْ سُرْعَتِهِ فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ فَرَأَى أَنَّهُمْ عَجِبُوا مِنْ سُرْعَتِهِ فَقَالَ ذَكَرْتُ شَيْاً
مِنْ تَبْرِ عِنْدَنَا فَكَرِهْتُ أَنْ يَحْبِسَنِي فَأَمَرْتُ بِقِسْمَتِهِ ) ، بِقِسْمتِم (بخاری کتاب الصلوه باب من صلى بالناس
جد میں نے نے نبی نبی کریم اللہ کے پیچھے مدینے میں عصر کی نماز پڑھی۔ پس آپ نے سلام پھیرا
اور جلدی سے کھڑے ہو گئے اور لوگوں کی گردنوں پر سے کودتے ہوئے اپنی بیویوں میں سے ایک
کے حجرہ کی طرف تشریف لے گئے۔ لوگ آپکی اس جلدی کو دیکھ کر گھبرا گئے ۔ پس جب باہر تشریف
لائے تو معلوم کیا کہ لوگ آپ کی جلدی پر متعجب ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے یاد آگیا کہ تھوڑا سا
سونا ہمارے پاس رہ گیا ہے اور میں نے ناپسند کیا کہ وہ میرے پاس پڑا رہے اس لئے میں نے جا کر حکم
دیا کہ اسے تقسیم کر دیا جائے۔
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ مال کے معاملہ میں نہایت محتاط تھے اور کبھی پسند نہ
فرماتے کہ کسی بھول چوک کی وجہ سے لوگوں کا مال ضائع ہو جائے ۔ آپ کی نسبت یہ تو خیال کرنا بھی
گناہ ہے کہ نعوذ باللہ آپ اپنے نفس پر اس بات سے ڈرے ہوں کہ کہیں اس سونے کو میں نہ خرچ
کرلوں۔ مگر اس سے یہ نتیجہ ضرور نکلتا ہے کہ آپ اس بات سے ڈرے کہ کہیں جہاں رکھا ہو ر ہیں
نہ پڑا رہے اور غرباء اس سے فائدہ اٹھا۔ اٹھانے سے محروم رہ جائیں۔ اور اس خیال کے آتے ہی آپ
دوڑ کر تشریف لے گئے اور فور اوہ مال تقسیم کروایا اور پھر مطمئن ہوئے۔
اس احتیاط کو دیکھو اور اس بے احتیاطی کو دیکھو جس میں آج مسلمان مبتلا ہو رہے ہیں۔ امانتوں
میں کس بے دردی سے خیانت کی جا رہی ہے۔ لوگ کس طرح غیروں کا مال شیر مادر کی طرح کھا
رہے ہیں۔ حقوق کا اتلاف کسی زور و شور سے جاری ہے مگر کوئی نہیں جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے۔
آنحضرت ا جیسا پاک انسان جس پر گناہ کا شبہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ غرباء کے باء کے اموال کی
نسبت ایسی احتیاط کرے کہ ان کا مال استعمال کرنا تو الگ رہا اتنا بھی پسند نہ فرمائے کہ اسے اپنے گھر
میں پڑا رہنے دے اور اب گھر میں رکھنے کا تو کوئی سوال ہی نہیں مسلمان یہ چاہتے ہیں کہ لوگ
ہمارے پاس اپنے اموال رکھوائیں تاہم پھر انہیں واپس نہ دیں۔ کاش ہمارے رؤساء اس نکتہ کو
انوار العلوم جلدا
ولدلد
سيرة النبي
ہیں
سمجھتے اور آنحضرت ا کی پیروی اختیار کرتے جو باوجود معصوم ہونے کے اپنے نفس پر ایسا
محاسبہ رکھتے کہ ذرہ سی غفلت میں بھی نہ پڑنے دیتے اور یہ لوگ دیکھتے کہ ہم تو اپنے نفوس پر ایسے
قابو یافتہ نہیں پھر بغیر کسی حساب کے لوگوں کے اموال کو جمع کرنا ہمارے لئے کیسا خطرناک ہو گا مگر
اس طرف قطعا توجہ نہیں اور کل روپیہ بجائے غرباء کی خبر گیری کے اپنے ہی نفس پر خرچ کر دیتے
اور جن کے لئے روپیہ جمع کیا جاتا ہے اور جن پر خرچ کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے بادشاہوں کو دیا
ہے ان کی کوئی خبر ہی نہیں لیتا۔ آنحضرت ﷺ کا یہ فعل ہمیشہ کے لئے مسلمان بادشاہوں کے لئے
ایک نمونہ ہے جس پر عمل کرنے سے وہ فلاح دارین پاسکتے ہیں۔ اگر رعایا کو یقین ہو جائے کہ ان کے
اموال بے جا طور سے نہیں خرچ کئے جاتے تو وہ اپنے بادشاہ کے خلاف سازشوں کی مرتکب نہ ہو
مگر ہمارے بادشاہوں نے اپنے حقوق کو آنحضرت ا کے حقوق سے کچھ زیادہ ہی سمجھ لیا ہے
اور اپنے نفس پر آپ سے بھی زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔
پچھلے واقعہ سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایسا محتاط تھے کہ غرباء کا حضرت فاطمہ کا سوال مال جبتک ان کے پاس نہ لے پاس نہ پہنچ جائے آپ کو آرام نہ آتا اور آپ کسی
کے حق کے ادا کرنے میں کسی قسم کی سستی یا دیر کو روانہ رکھتے۔ لیکن وہ واقعہ جو میں آگے بیان کرتا
ہوں ثابت کرتا ہے کہ آپ اموال کی تقسیم میں بھی خاص احتیاط سے کام لیتے اور ایسا کوئی موقع نہ
آنے دیتے کہ لوگ کہیں کہ آپ نے اموال کو خود اپنے ہی لوگوں میں تقسیم کر دیا ۔
حضرت علی فرماتے ہیں اَنَّ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا شَكَتْ مَا تَلْقَى مِنْ أَثَرِ الرَّحَا فَأَتَى
النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَئَ فَانْطَلَقَتْ فَلَمْ تَجِدُهُ فَوَجَدَتْ عَائِشَةَ فَا خَبَرَتْهَا فَلَمَّا
جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ عَائِشَةُ بِمَجِينَ فَاطِمَة قَالَ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا وَقَدْ أَخَذْنَا مُضَا جِعَنَا فَذَهَبْتُ لَا قُوْمَ قَالَ عَلَى مَكَانِكُمَا فَقَعَدَ
بَيْنَنَا حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمَيْهِ عَلَى صَدْرِى وَقَالَ أَلَا أُعَلِّمُكُمَا خَيْرًا مِمَّا سَأَلْتُمَانِي إِذَا
أَخَذْ تُمَا مَضَاجِعَكُمَا تُكَبِّرًا أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ وَ تُسَبِّحَا ثَلَاثًا وَ ثَلَاثِينَ وَ تَحْمَدًا ثَلَاثَةً وَ
ثَلَاثِينَ ثِينَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمَا مِنْ خَادِمٍ ( (بخاری بخاری کتاب کتاب المنا المناقب باب مناقب علی بن بن ابي ابی طالب طالب) ) حضرت فاطمه
رضی اللہ عنھا نے شکایت کی کہ چکی پینے سے انہیں تکلیف ہوتی ہے۔ اسی عرصہ میں آنحضرت
کے پاس کچھ غلام آئے۔ پس آپ آنحضرت کے پاس تشریف لے گئیں لیکن آپ کو گھر پر
نہ پایا اس لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اپنی آمد کی وجہ سے اطلاع دے کر گھر لوٹ آئیں۔
وار العلوم جلدا
ولده
سيرة النبي
جب آنحضرت ا گھر تشریف لائے تو حضرت عائشہ نے جناب کو حضرت فاطمہ کی آمد کی
اطلاع دی جس پر آپ ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم اپنے بستروں پر لیٹ چکے تھے میں نے
آپ کو آتے دیکھ کر چاہا کہ اٹھوں مگر آ اٹھوں مگر آنحضرت ا نے فرمایا کہ اپنی اپنی جگہ پر ۔ اپنی جگہ پر لیٹے رہو ۔ پھر ہم
دونوں کے درمیان آکر بیٹھ گئے یہاں تک کہ آپ کے قدموں کی خنکی میرے سینہ پر محسوس
ہونے لگی۔ جب آپ بیٹھ گئے تو آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں کوئی ایسی بات : بات نہ بتا دوں جو اس چیز
سے جس کا تم نے سوال کیا ہے بہتر ہے اور وہ یہ کہ جب تم اپنے بستروں پر لیٹ جاؤ تو چونتیس دفعہ
تکبیر کہو اور تینتیس دفعہ سُبحان اللہ کہو اور تینتیس دفعہ الحمد للہ کہو پس یہ تمہارے لئے خادم سے
اچھا ہو گا۔
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ا اموال کی تقسیم میں ایسے محتاط تھے کہ
باوجود اس کے کہ حضرت فاطمہ کو ایک خادم کی ضرورت تھی اور چکی پینے سے آپ کے ہاتھوں کو
تکلیف ہوتی تھی مگر پھر بھی آپ نے ان کو خادم نہ دیا بلکہ دعا کی تحریک کی اور اللہ تعالیٰ کی طرف ہی
متوجہ کیا۔ آپ اگر اپ اگر چاہتے تو حضرت فاطمہ کو خادم دے سکتے تھے کیونکہ جو اموال تقسیم کے لئے
آپ کے پاس آتے تھے وہ بھی صحابہ میں تقسیم کرنے کے لئے آتے تھے اور حضرت علیؓ کا بھی ان
میں حق ہو سکتا تھا اور حضرت فاطمہ بھی اس کی حقدار تھیں لیکن آپ نے احتیاط سے کام لیا اور نہ
چاہا کہ ان اموال میں سے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو دے دیں کیونکہ ممکن تھا کہ اس سے
آئندہ لوگ کچھ کا کچھ نتیجہ نکالتے اور بادشاہ اپنے لئے اموال الناس کو جائز سمجھ لیتے پس احتیاط کے
طور پر آپ نے حضرت فاطمہ کو ان ان غلاموں اور لونڈیوں میں سے جو آر آپ کے پاس اس و اس وقت
بغرض تقسیم آئیں کوئی نہ دی۔
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جن اموال میں آپ کا اور آپ کے رشتہ ) رشتہ داروں کا خدا
تعالیٰ نے حصہ مقرر فرمایا ہے ان سے آپ خرچ فرما لیتے تھے اور اپنے متعلقین کو بھی دیتے تھے
ہاں جب تک کوئی چیز آپ کے حصہ میں نہ آئے اسے قطعاً خرچ نہ فرماتے اور اپنے عزیز سے عزیز
رشتہ داروں کو بھی نہ دیتے۔ کیا دنیا کسی بادشاہ کی مثال پیش کر سکتی ہے جو بیت المال کا ایسا محافظ ہو ۔
اگر کوئی نظیر ملی سکتی ہے تو صرف اسی پاک وجود کے خدام میں سے۔ ورنہ دوسرے مذاہب اس کی
نظیر نہیں پیش کر سکتے ۔
مذکورہ بالا واقعات سے روز روشن کی طرح ثابت ہو جاتا ہے کہ آنحضرت ا نہایت
انوار العلوم جلدا
۵۴۶
سيرة النبي
محتاط تھے اور ہر معاملہ میں کمال احتیاط سے کام کرتے تھے خصوصاً اموال کے معاملہ میں آپ نہایت
احتیاط فرماتے کہ کسی کا حق نہ مارا جائے اور عارضی طور پر بھی لوگوں کو حق رسی میں دیر کرنا پسند نہ
فرماتے بلکہ فورا غرباء کو حقوق دلوا دیتے تھے۔ اب میں اس امر کی شہادت کے لئے ایک اور واقعہ
بیان کرتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ لوگوں کے اموال کا خیال رکھنے کے علاوہ ان کے
ایمانوں کا بھی خیال رکھتے تھے اور کبھی ایسے چندوں کو قبول نہ فرماتے جو بعد میں کسی وقت چندہ
دہندگان کے لئے وبال جان ثابت ہوں یا کسی وقت اسے افسوس ہو کہ میں نے کیوں فلاں مال اپنے
ہاتھ سے کھو دیا آج اگر میرے پاس ہوتا تو میں اس سے فائدہ اٹھاتا۔
مکہ میں جب تکالیف بڑھ گئیں اور ظالموں کے ظلموں سے تنگ آکر آنحضرت اللہ کو پہلے
اپنے صحابہ کو دوسرے ممالک میں نکل ۔ نکل جانے کا حکم دینا پڑا اور بعد ازاں خود بھی اللہ تعالیٰ کے حکم
کے ماتحت اپنا وطن عزیز ترک کر کے مدینہ کی طرف ہجرت اختیار کرنی پڑی تو آپ پہلے مدینہ سے
کچھ فاصلہ پر بنی عمرو بن عوف کے مہمان رہے اور دس دن سے کچھ زیادہ وہاں ٹھہرے اس کے بعد
آپ مدینہ تشریف لائے اور چونکہ یہاں مستقل طو طور پر رہنا تھا اس لئے مکانات کی بھی ضرورت
تھی اور سب سے زیادہ ایک مسجد کی ضرورت تھی جس میں نماز پڑھی جائے اور سب مسلمان وہاں
اکٹھے ہو کر اپنے رب کا نام لیں او را اور اس کے حضور میں اپنے عجز و انکسار کا اظہار کریں اور آنحضرت
ہر وقت اللہ تعالیٰ ہی کے خیال میں رہتے تھے اور آپ کا ہے تھے اور آپ کا ہر ایک فعل عظمت الہی کو قائم
کرنے والا تھا آپ کو ضرور بالضرور رور سب سے پہلے تعمیر مسجد کا خیال پیدا ہونا چاہئے تھا۔ چنانچہ جب
آپ مدینہ میں داخل ہوئے تو سب سے پہلے آپ نے جو کام کام کیا وہ میں تھا کہ آپ "ا۔ اوه آپ اپنے محبوب و
مطلوب کے ذکر کا مقام اور اس کے حضور گرنے اور عبادت کرنے کی جگہ تیار کریں۔
ا جو ہرو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی اور ہمارے مطاع و
آقا خاتم النبين ال کی زوجہ مطہرہ تھیں آپ نے ایک طویل حدیث میں تمام واقعہ ہجرت
مفصل بیان فرمایا ہے ۔ آپ فرماتی ہیں فَلَبِثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَنِي عَمْرِو
بْنِ عَوْفِ بِضْعَ عَشَرَةَ لَيْلَةً وَأَسِّسَ الْمَسْجِدُ الَّذِى أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى وَصَلَّى فِيْهِ رَسُولُ
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَسَارَ يَمْشِي مَعَهُ النَّاسُ حَتَّى بَرِكَتْ عِنْدَ
مَسْجِدِ الرَّسُولِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ وَهُوَ يُصَلِّي فِيْهِ يَوْمَئِذٍ رِجَالٌ مِنَ
الْمُسْلِمِينَ وَكَانَ مِرْبَدُ اللتَّمْرِ لِسُهَيْلِ وَسَهْلٍ غُلَامَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِي حَجْرٍ سَعَدِ بْنِ
انوار العلوم جلد !
۵۴۷
سيرة النبي ال
زُرَارَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِيْنَ بَرِكَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ هُذَا إِنْشَاءَ اللَّهُ
الْمَنْزِلُ ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغُلَامَيْنِ فَسَاوَ مَهُمَا بِالْعِرْبَدِ
لِيَتَّخِذَهُ مَسْجِدً افَقَالَا بَلْ نَهَبَةَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَبِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ أَنْ يَقْبَلَهُ مِنْهُمَا هِبَةً حَتَّى إِبْتَاعَهُ مِنْهُمَا ثُمَّ بَنَاهُ مَسْجِدًا (بخاری باب هجرة النبي صلى
الله عليه و سلم و اصحابه الى المدينة)
اس میں
نبی کریم ا بنی عمرو بن عوف میں کچھ دن ٹھہرے ۔ دس دن سے کچھ ا ن سے کچھ اوپر اور ا راو پر اور اس مسجد کی
بنیاد رکھی جس کی نسبت قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی اور
میں رسول کریم ال نے نماز نماز پڑھی پھر ر آپ آپ اپنی اپنی سوار سواری پر سوار ہوئے اور آر آپ پ کے ساتھ
لوگ پا پیادہ چلنے لگے ۔ آپ کی اونٹنی چلتی گئی یہاں تک کہ وہ مدینہ کے اس مقام پر پہنچ کر بیٹھ گئی
جہاں بعد میں مسجد نبوی تیار کی گئی اور اس وقت وہاں مسلمان نماز پڑھا کرتے تھے ۔ اس مقام پر
کھجوریں سکھائی جاتی تھیں اور وہ دو یتیم لڑکوں کا تھا جن کا نام سہیل اور سہل تھا اور جو سعد بن
زرارہ بنی اللہ کی ولایت میں پلتے تھے۔ جب یہاں آپ کی اونٹنی بیٹھ گئی تو آپ نے فرمایا کہ انشاء
اللہ یہاں ہی ٹھہریں گے ۔ پھر رسول کریم اللہ نے ان دونوں لڑکوں کو بلوایا اور ان سے چاہا کہ
اس جگہ کی قیمت طے کر کے انہیں قیمت دے دیں تاکہ وہاں مسجد بنائیں۔ اور دونوں لڑکوں نے
جواب میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ہم قیمت نہیں لیتے بلکہ آپ کو ہبہ کرتے ہیں مگر رسول اللہ
ال نے ہبہ لینے سے انکار کیا اور آخر قیمت دے کر اس جگہ کو خرید لیا۔
اس حدیث سے ایک بات تو یہ معلوم ہوتی ہے کہ مدینہ میں داخل ہوتے ہی پہلا خیال آپ کو
یہی آیا کہ مسجد بنائیں اور پہلے آپ نے اس کے لئے کوشش شروع کی اور آپ کے دل میں اللہ
تعالے کی محبت کا جو جوش تھا اس کا کسی قدر پتہ اس واقعہ سے لگ جاتا ہے ۔ دوسرے یہ امر ثابت
ہوتا ہے کہ آپ معاملات میں کیسے محتاط تھے۔
اہل مدینہ نے بار بار درخواست کر کے آپ کو بلایا تھا اور خود جا کر عرض کی تھی کہ آپ
ہمارے شہر میں تشریف لائیں اور ہم آپ کو اپنے سر آنکھوں پر بٹھائیں گے اور جان و مال سے
آپ کی خدمت کریں گے اور جہاں تک ہماری طاقت ہو گی آپ کو آرام پہنچانے کی کوشش کریں
گے ۔ غرض کہ بار بار کی درخواس درخواستوں اور اصرار کے بعد آپ خدا تعالی کے حکم کے ماتحت تشریف
لائے اور مدینہ والوں کا فرض تھا کہ آپ کو جگہ دیتے اور حق مہمان نوازی ادا کرتے اور مسجد بھی
انوار العلوم جلد !
۵۴۸
سيرة النبي
تیار کراتے اور آپ کی رہائش کے لئے بھی مکان کا بندو بست کرتے اور وہ لوگ حق کو سمجھتے بھی تھے
اور ہر طرح خدمت کے لئے حاضر تھے مگر چونکہ آپ کے تمام کام اللہ تعالیٰ کے سپر د تھے اور ہر ایک
کو پسند کیا جہاں
فعل میں آپ اس پر اتکال کرتے تھے اس لئے آپ نے اپنی رہائش کے لئے ایسی جگہ کو پسند
اللہ تعالیٰ آپ کو رکھنا پسند کرے اور بجائے خود جگہ پسند کرنے کے اپنی اونٹنی کو چھوڑ دیا کہ خدا
تعالیٰ جہاں اسے کھڑا کرے وہیں مسجد بنائی جائے اور وہیں رہائش کا مکان بنایا جائے ۔ اب جس جگہ
تم
آپ کی اونٹنی کھڑی ہوئی وہ دو یتیموں کی جگہ تھی اور وہ بھی آپکے خدا خدام میں تھے اور ہر طرح آپ
پر اپنا جان و مال قربان کرنے کے لئے تیار تھے اور بطور ہبہ کے وہ زمین پیش کرتے تھے مگر باوجود اس
کے کہ آپ اہل مدینہ کے مہمان تھے اور وہ لڑکے مہمان نوازی کے ثبوت میں آپکو وہ زمین مفت
دینا چاہتے تھے آپ نے اس کے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اس کی وجہ وہ احتیاط تھی جو آپ
کے تمام کاموں میں پائی جاتی تھی۔
اول تو آپ یہ نہ چاہتے تھے کہ وہ نابالغ بچوں سے بغیر معاوضہ کے زمین لیں کیونکہ ممکن تھا کہ
وہ بچپن کے جوش و خروش میں آپ کی خدمت میں زمین پیش کر دیتے لیکن بڑے ہو کر ان کے دل
میں افسوس ہو تا کہ اگر وہ زمین ہم بیچ دیتے یا اس وقت ہمارے پاس ہوتی تو وہ زمین یا اس کی قیمت
ہمارے کام آتی اور ہماری معیشت کا سامان بنتی۔ اس احتیاط کی وجہ سے اس خیال سے کہ ابھی یہ
بچے ہیں اور اپنے نفع و نقصان کو نہیں سمجھ سکتے آپ نے اس زمین کے مفت لینے سے بالکل انکار کر
دیا۔ گو وہ لڑکے اپنے ایمان کے جوش میں زمین ہبہ کر رہے تھے اور اگر آپ اسے قبول کر لیتے تو
بجائے افسوس کرنے کے وہ اس پر خوش ہوتے کیونکہ صحابہ کی زندگیوں کا مطالعہ کرنے سے معلوم
ہوتا ہے کہ ان کے بچے بھی جوانوں سے کم نہ تھے اور چودہ پندرہ سال تک کے بچے مال تو کیا جان
دینے کے لئے تیار ہو جاتے چنانچہ بدر کی جنگ میں دو ایسے بچے بھی شامل ہوئے تھے ۔ پس باوجود اس
کے کہ وہ بچے تھے اور ابھی کم سن تھے مگر بظاہر حالات ان کے ایمانوں کے اندازہ کرنے سے کہا جا سکتا
تھا کہ وہ اس پر کبھی متاسف نہ ہوں گے مگر پھر بھی رسول کریم ا نے مناسب نہ جانا کہ امکانی
طور پر بھی ان کو ابتلاء میں ڈالا جائے اور اس بات پر اصرار کیا کہ وہ قیمت وصول کریں اور اگر چاہیں
تو اپنی زمین فروخت کر دیں ورنہ آپ نہیں لیں گے ۔ آخر آپ کے اصرار کو دیکھ کر ان بچوں اور
ان کے والیوں نے قیمت لے لی اور وہ زمین آپ کے پاس فروخت کر دی۔ آجکل دیکھا جاتا ہے کہ
یتائی سے بھی لوگ چندہ وصول کرتے ہیں اور بالکل اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ شاید ان کو بعد
انوار العلوم جلدا
۵۴۹
سيرة النبي الم
ازاں تکلیف ہو اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بالکل خدا کا خوف نہیں کرتے مگر رسول کریم نے
تم
اپنے طریق عمل سے بتا دیا کہ باوجود اس کے کہ آپ حقدار تھے اور اہل مدینہ کے مہمان تھے آپ
نے ان بتائی سے بغیر قیمت زمین لینے سے انکار کر دیا اور باصرار قیمت ان کے حوالہ کی۔ افسوس کہ
کامل اور اکمل نمونہ کے ہوتے ہوئے مسلمانوں نے اپنے عمل میں سستی کر دی ہے اور یتامی کے
اموال کی قطعا کوئی حفاظت نہیں کی جاتی۔ ان کے اموال کی حفاظت تو الگ رہی خود محافظ ہی بتائی
کے مال کھا جاتے ہیں اور اس احتیاط کے قریب بھی نہیں جاتے جس کا نمونہ رسول کریم نے دکھایا
ہے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
یتامی کے اموال کے لینے سے رسول کریم نے جس احتیاط سے انکار کر
بنو ہوازن کے اموال دیا اور باوجود اصرار کے مسجد کے لئے بھی زمین کا لینا پسند نہ کیا وہ تو
پچھلے واقعہ سے ظاہر ہے۔ اب ایک اور واقعہ اسی قسم کا لکھتا ہوں۔ ہوازن کے ساتھ جب رسول
کریم اس کا مقابلہ ہوا تو ان کے بہت سے مرد اور عورتیں قید ہوئے اور بہت سا مال بھی صحابہ
کے قبضہ میں آیا۔ چونکہ آنحضرت نہایت رحیم و کریم انسان تھے اور ہمیشہ اس بات کے منتظر رہتے
کہ لوگوں پر رحم فرمائیں اور انہیں کسی مشقت میں نہ ڈالیں۔ آپ نے نہایت احتیاط سے کام لیا
اور کچھ دن تک انتظار میں رہے کہ شاید قبیلہ ہوازن کے لوگ آکر عفو طلب کریں تو ان کے اموال
اور قیدی واپس کر دیئے جائیں مگر انہوں نے خوف سے یا کسی باعث سے آپ کے پاس آنے میں
دیر لگائی تو آپ نے اموال و قیدی بانٹ دیئے ۔ اس واقعہ کو امام بخاری نے مفصل بیان کیا ہے۔
مسور بن مخرمہ کی کی روایت ہے - أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ حِيْنَ جَاءَ، وَقَدْ
هَوَازِنَ مُسْلِمِينَ فَسَأَلُوهُ أَنْ يَرُدَّ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ وَسَبْيَهُمْ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ الْحَدِيثِ إِلَى أَصْدَقُهُ فَاخْتَارُهُ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ إِمَّا السَّبْيَ
وَإِمَّا الْعَالَ وَقَدْ كُنْتُ إِسْتَأْنَيْتُ بِكُمْ وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْتَظَرَهُمْ
بِضْعَ عَشَرَةَ لَيْلَةً حِينَ قَفَلَ مِنَ الطَّائِفِ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ غَيْرُ رَادٍ إِلَيْهِمْ إِلَّا إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ قَالُوا فَإِنَّا نَخْتَارُ سَبْيَنَا فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُسْلِمِينَ فَاثْنَى عَلَى اللَّهِ تَعَالَى بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ
فَإِنَّ إِخْوَانَكُمْ هَؤُلَاءِ قَدْ جَاءُونَا تَائِبِينَ وَإِنِّي قَدْرَ أَيْتُ أَنْ أَرَدَّ إِلَيْهِمْ سَبْيَهُمْ فَمَنْ أَحَبَّ
مِنْكُمْ أَنْ يُطَيِّبَ بِذلِكَ فَلْيَفْعَلْ وَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَكُونَ عَلَى حَظِهِ حَتَّى نُعْطِيَهُ إِيَّاهُ
انوار العلوم جلدا
۵۵۰
سيرة النبي
مِنْ أَوَّلِ مَا يُفِيُّ اللَّهُ عَلَيْنَا فَلْيَفْعَلْ فَقَالَ النَّاسُ قَدْ طَيَّبْنَا ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا لَا نَدْرِي مَنْ أَذِنَ مِنْكُمْ
فِي ذَلِكَ مِمَّنْ لَمْ يَأْذَنْ فَارْجِعُوا حَتَّى يَرْفَعَ إِلَيْنَا عُرَفَا وَكُمْ أَمْرَكُمْ فَرَجَعَ النَّاسُ
فَكَلَّمَهُمْ عُرَفَا وَهُمْ ثُمَّ رَجَعُوا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَا۔ فَاخْبَرُوهُ أَنَّهُمْ قَدْ
طَيِّبُوا وَاذِنُوا - (بخاری کتاب الوکاله باب اذا و هب شيئا لوكيل )
ترجمہ :- جب وقد
وند هوازن بحالت قبول اسلام آنحضرت ا کے پاس آیا آپ کھڑے
ہوئے ۔ ہوازن کے ڈیپوٹیشن کے ممبروں نے آنحضرت سے سوال کیا کہ ان کے مال اور قیدی
واپس کئے جائیں۔ رسول اللہ ا نے جواب میں فرمایا کہ مجھے سب سے پیاری وہ بات لگتی ہے
جو سب سے زیادہ بچی ہو۔ پس میں صاف صاف کہہ دیتا ہوں کہ دونوں چیزیں تمہیں نہیں مل
سکتیں۔ ہاں دونوں میں سے جس ایک کو پسند کرو وہ تمہیں مل جائے گی۔ خواہ قیدی آزاد کروالو خواہ
اموال واپس لے لو۔ اور میں تو تمہارا انتظار کر تا رہامگر تم نہ پہنچے۔ اور رسول کریم طائف سے لوٹتے
وقت دس سے کچھ اوپر راتیں ان لوگوں کا انتظار کرتے رہے تھے جب انہیں یہ معلوم ہو گیا کہ
رسول کریم انہیں صرف ایک ہی چیز واپس کریں گے تو انہوں نے عرض کیا کہ اگر یہی بات ہے تو ہم
اپنے قیدی چھڑوانا پسند کرتے ہیں۔ اس پر آنحضرت " مسلمانوں میں کھڑے ہوئے اور اللہ تعالٰی کی
تعریف کرنے کے بعد فرمایا کہ سنو تمہارے ہوازن کے بھائی تائب ہو کر تمہارے پاس آئے ہیں
اور میری رائے ہے کہ میں ان کے قیدی انہیں واپس کردوں۔ پس جو کوئی تم میں سے یہ پسند کرے
کہ اپنی خوشی سے غلام آزاد کر دے تو وہ ایسا کر دے ۔ اور اگر کوئی یہ چاہے کہ اس کا حصہ قائم رہے
اور جب خدا سب سے پہلی دفعہ ہمیں کچھ مال دے تو اسے اس کا حق ہم ادا کر دیں تو وہ اس شرط
سے غلام آزاد کر دے ۔ لوگوں نے آپ کا ارشاد سن کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ ہم نے آپ کے
لئے اپنے غلام خوشی سے آزاد کر دیئے مگر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہم تو نہیں سمجھتے کہ تم میں
سے کس نے خوشی سے اجازت دی ہے اور کس نے اجازت نہیں دی۔ پس سب لوگ یہاں سے
اٹھ کر اپنے خیموں پر جاؤ یہاں تک کہ تمہارے سردار تم سے فیصلہ کر کے ہمارے سامنے معاملہ پیش
کریں ۔ پس لوگ لوٹ گئے اور ہر قبیلہ کے سردار نے اپنے طور پر گفتگو کی پھر سب سردار رسول
اللہ اس کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ سب لوگوں نے دل کی خوشی سے بغیر کسی
عوض کی طمع کے اجازت دے اجازت دے دی ہے کہ آپ غلام آزاد فرمادیں۔
انوار العلوم جلدا
۵۵۱
سيرة النبي ال
اس جگہ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ آنحضرت جس قبیلہ میں پہلے تھے اور جس میں سے
آپ کی دائی تھیں وہ ہوازن کی ہی ایک شاخ تھی۔ پس ایک لحاظ سے ہوازن کے قبیلہ والے آپ
کے رشتہ دار تھے اور ان سے رضاعت کا تعلق تھا چنانچہ جب وفد ہوازن آنحضرت کی خدمت
میں پیش ہوا تو اس میں سے ابو برقان اسعدی ( آنحضرت کی دائی حلیمہ سعد قبیلہ میں سے ہی تھیں)
نے آپ کی خدمت میں عرض کیا یا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ فِي هَذِهِ الْحَظَائِرِ إِلَّا أُمَّهَا تُكَ
وَخَالَا تُكَ وَ حَوَاضِكَ وَ مُرْضِعًا تُكَ فَامْنُنْ عَلَيْنَا مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكَ ۔ يا رسول الله ان
احاطوں کے اندر حضور کی مائیں اور خالہ اور کھلایاں اور دودھ پلائیاں ہی ہیں اور تو کوئی نہیں پس
حضور " ہم پر احسان فرمائیں اللہ تعالیٰ آپ پر احسان کرے گا۔ پس ہوازن کے ساتھ آپ کار آپ کا رضاعی
تعلق تھا اور اس وجہ سے وہ اس بات کے مستحق تھے کہ آنحضرت ان کے ساتھ نیک سلوک
کرتے۔ چنانچہ آپ نے اس ارادہ سے دس دن سے زیادہ تک اموال غنیمت کو مسلمانوں میں
تقسیم نہیں کیا اور اس بات کے منتظر رہے کہ جو نہی ہو ا زن پشیمان ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر
ہوں اور اپنے اموال اور قیدیوں کو طلب کریں تو آپ واپس فرماویں کیونکہ تقسیم غنائم سے پہلے
آپ کا حق تھا کہ آپ جس طرح چاہتے ان اموال اور قیدیوں سے سلوک کرتے خواہ بانٹ دیتے
خواہ بیت المال کے سپرد فرماتے ۔ خواہ قیدیوں کو آزاد کر دیتے اور مال واپس کر دیتے مگر باوجو د انتظار
کے ہوازن کا کوئی رفد نہ آیا جو اپنے اموال اور قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کرتا اس لئے مجبور ادس
دن سے زیادہ انتظار کر کے طائف سے واپس ہوتے ہوئے جعرانہ میں آپ نے ان اموال اور
غلاموں کو تقسیم کر دیا۔ تقسیم کے بعد ہوازن کا وفد بھی آپہنچا اور رحم کا طلبگار ہوا اور اپنا حق بھی جتا
دیا کہ یہ قیدی غیر نہیں ہیں بلکہ جناب کے ساتھ کچھ رشتہ اور تعلق رکھتے ہیں اور اس خاندان کی
عورتیں ان قیدیوں میں شامل ہیں جس میں کسی عورت کا حضور نے دودھ بھی پیا ہے اور اس لحاظ
سے وہ آپ کی مائیں اور خالائیں اور کھلائیاں اور دائیاں کہلانے کی مستحق ہیں پس ان پر رحم کر
کے قیدیوں کو آزاد کیا جائے اور اموال واپس کئے جائیں۔ تقسیم سے پہلے تو حضور ضرور ہی ان کی
درخواست کو قبول کر لیتے اور آپ کا طریق عمل ثابت کرتا ہے کہ جب کبھی بھی کوئی رحم کا معاملہ
پیش ہوا ہے حضور سرور کائنات نے بینظیر رحم سے کام لیا۔ مگر اب یہ مشکل پیش آگئی تھی کہ
اموال دقیدی تقسیم ہو چکے تھے اور جن کے قبضہ میں رہ چلے گئے تھے اب وہ ان کا مال تھا۔ اور گو وہ
لوگ اپنی جان و مال کو اس حبیب خدا کی مرضی پر قربان کرنے کے لئے تیار تھے اور انہوں نے
انوار العلوم جلد ا
۵۵۲
مسيرة النبي
هم
سینکڑوں موقعوں پر قربان ہو کر رکھا بھی دیا مگر پھر بھی ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ کچھ کمزور اور
ناتواں ہوتے ہیں کچھ قوی دل اور دلیر اس لئے حضور نے اس موقع پر نہایت احتیاط سے کام لیا اور
بجائے اس کے کہ فور اصحابہ کو حکم دیتے کہ ہوازن سے میرا ارضاعی رشتہ ہے تم ان کے اموال اور
قیدی رہا کر دو اول تو خود ہوازن کو ہی ملامت کی کہ تم نے دیر کیوں کی اگر تم وقت پر آجاتے تو جس
طرح اور عرب قبائل سے سلوک کیا کرتے تھے تم پر بھی احسان کیا جاتا اور تمہار ا سب مال اور قیدی
تم کو مل جاتے مگر خیر اب تم کو اموال اور قیدیوں میں سے ایک چیز دلوا سکتا ہوں اور اس فیصلہ سے
آنحضرت نے گویا نصف بوجھ مسلمانوں پر سے اٹھا دیا اور فیصلہ کر دیا کہ دو میں سے ایک چیز تو انہیں
کے ہاتھ میں رہنے دی جائے اور جب ہو ا زن نے قیدیوں کی واپسی کی درخواست کی تو آپ نے پھر
بھی مسلمانوں کو سب قیدی واپس کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ کہہ دیا کہ جو چاہے اپنی خوشی سے آزاد کر
دے اور جو چاہے اپنا حصہ قائم رکھے ۔ آئندہ اللہ تعالیٰ جو سب سے پہلا موقع دے اس پر اس کا
قرضہ اتار دیا جائے گا اور اس طرح گویا ان تمام کمزور طبیعت کے آدمیوں پر رحم کیا جو ہر قوم میں
پائے جاتے ہیں۔ مگر ہزار آفرین ہے اس جماعت پر جو آنحضرت کی تعلیم سے بنی تھی کہ آپ کا
ارشاد منکر ایک نے بھی نہیں کہا کہ ہم آئندہ حصہ لے لیں گے بلکہ سب نے بالا تفاق کہہ دیا کہ ہم
نے حضور کی خاطر سب قیدیوں کو خوشی سے رہا کر دیا مگر آپ نے اس پر بھی احتیاط سے کام لیا اور
حکم دیا کہ پھر مشورہ کر لیں ایسا نہ ہو بعض کی مرضی نہ ہو اور ان کی حق تلفی ہو اپنے اپنے سرداروں
کی معرفت اپنے فیصلہ سے اطلاع دو۔ چنانچہ جب قبائل کے سرداروں کی معرفت آنحضرت کو
جواب ملا تو تب آپ نے غلام آزاد کئے ۔ سبحان اللہ کیسی احتیاط ہے اور کیا بے نظیر تقوی ہے ۔ آپ
نے یہ بات بالکل برداشت نہ کی کہ کوئی شخص آپ پر یہ اعتراض کرے کہ آپ نے زبردستی
ہوازن کے غلام آزاد کرا دیئے۔ اور چونکہ اس قبیلہ سے آپ کا رضاعی تعلق تھا اس لئے آپ نے
خاص احتیاط سے کام لیا اور بار بار پوچھ کر قیدیان ہوازن کو آزادی دی۔
اگر کسی شخص نے بچے مرید اور کامل تتبع دیکھنے ہوں تو وہ آنحضرت ا کے صحابہ
سچے مرید کو دیکھے جو اپنے جان و مال کو رسول کریم کے نام پر قربان کر دینے میں ذرا دریغ نہ
کرتے تھے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ عضل اور قارة دو قبیلوں کے کچھ لوگ آنحضرت ا کی
خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہماری قوم اسلام کے قریب ہے آپ کچھ آدمی بھیجے جو
انہیں دین اسلام سکھائیں ۔ آپ نے ان کی درخواست پر چھ صحابہ کو حکم دیا کہ وہاں جا کر انہیں
انوار العلوم جلدا
۵۵۳
سيرة النبي ال
اسلام سکھائیں اور قرآن شریف پڑھائیں۔ ان صحابہ کا عامر بن عاصم بنی اللہ کو امیر بنایا۔
جب یہ لوگ صحابہ کو ۔ ، صحابہ کو لے کر چلے تو راستہ میں ان سے شرارت کی اور عہد شکنی کر کے ہذیل
قبیلہ کے لوگوں کو اکسایا کہ انہیں پکڑ لیں۔ انہوں نے ایک سو آدمی ان چھ آدمیوں کے مقابلہ میں
بھیجا۔ صحابہ صحابہ ایک پہاڑ پر چڑھ گئے۔ کفار نے ان سے کہا کہ وہ اتر آئیں وہ انہیں کچھ نہ کہیں گے۔
حضرت عامر نے جواب دیا کہ انہیں کافروں کے عہد پر اعتبار نہیں وہ نہیں اتریں گے اور اللہ تعالٰی
سے دعا کی کہ ہماری حالت کی رسول اللہ کو خبر دے ۔ مگر چھ میں سے تین آدمی کفار پر اعتبار کر کے اتر
آئے ۔ مگر جب انہوں نے ان کے ہاتھ باندھنے چاہے تو ایک صحابی نے انکار کر دیا کہ یہ تو خلاف
معاہدہ ہے مگر وہاں معاہدہ کون سنتا تھا اس صحابی کو قتل کر دیا گیا باقی دو میں سے ایک کو صفوان بن
امیہ نے جو مکہ کا ایک رئیس تھا خرید لیا اور اپنا غلام کر کے نسطاس کے ساتھ بھیجا کہ حرم سے باہر اس
کے دو بیٹوں کے بدلہ قتل کر دے ۔ نسطاس نے قتل کرنے سے پہلے ابن الدشنہ بھی اللہ اس صحابی)
سے پوچھا کہ تجھے خدا کی قسم سچ بتا کہ کیا تیرا دل چاہتا ہے کہ تمہارا رسول اس وقت یہاں ہمارے
ہاتھ میں ہو اور ہم اسے قتل کریں اور تو آرام سے اپنے گھر میں اپنے بیوی بچوں میں بیٹھا ہو ۔ ابن
الدين رضی اللہ نے جواب دیا کہ میں تو یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ محمد ( الله ) وہاں ہوں جہاں اب
ہیں (یعنی مدینہ میں) اور ان کے پاؤں میں کوئی کانٹا چھے اور میں گھر میں بیٹھا ہوا ہوں۔ اس بات کو
سنکر ابو سفیان جو اس وقت تک اسلام نہ لایا تھا وہ بھی متاثر ہو گیا اور کہا کہ میں نے کسی کو کسی سے
اتنی محبت کرتے ہوئے نہیں دیکھا جتنی محمد ( ا ) کے صحابی محمد ( ا ) سے محبت کرتے
تھے۔
یہ وہ اخلاص تھا جو صحابہ کو آنحضرت ا سے تھا اور یہی وہ اخلاص تھا جس نے انہیں
ایمان کے ہر ایک شعبہ میں پاس کرا دیا تھا اور انہوں نے خدا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا تھا۔ اے
احمدی جماعت کے مخلصو ! تم بھی مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک رسول کریم اور پھر مامور دقت مسیح
موعود سے ایسی ہی محبت نہ رکھو۔
جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں آنحضرت ا ہر معاملہ میں نہایت حزم اور آنحضرت کی دعا احتیاط سے کام لیتے تھے۔ اب میں ایک حدیث نقل کر کے بتانا چاہتا ہوں کہ
آپ دعا میں بھی نہایت محتاط تھے اور کبھی ایسی دعا نہ کرتے جو یکطرفہ ہو بلکہ ایسی ہی دعا کرتے جس
میں تمام پہلو مد نظر رکھے جائیں جیسا کہ حضرت انس سے روایت ہے کہ كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ النَّبِيِّ