سیرة النبی ﷺ
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 11
انوار العلوم جلدا
۵۶۶
سيرة النبي ال
حدیث درج کرتا ہوں جس سے معلوم ہو گا کہ یہ واقعہ چند مہینوں یا سالوں کا نہیں بلکہ آپ آ۔ کی
وفات تک یہی ہوتا رہا اور صرف چند ماہ تک آپ نے اس مشقت کو برداشت نہیں کیا بلکہ آپ
ہمیشہ اس سادگی کی زندگی کے عادی رہے اور عسرویس ایک ساحال رہا۔ اگر ابتداء عہد میں کہ آپ
دشمنوں کے نرغہ میں گھرے ہوئے تھے اور آپ کو اپنا وطن تک چھوڑنا پڑا تھا آپ اس سادگی سے
بسر کرتے تھے تو اس وقت بھی جبکہ روپیہ آپ کے پاس آتا اور آپ ایک ملک کے بادشاہ ہو گئے
(بخاری کتاب الام
تھے آپ اس سادگی سے بسر اوقات کرتے اور کھانے پینے کی طرف زیادہ توجہ نہ فرماتے تھے۔
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ ان سے روایت ہے کہ انهُ مَرَّ بِقَوْمٍ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ شَاءَ مَصْلِيَةً فَدَ ةَ مَصْلِيَةً فَدَعَوْهُ فَأَبَى
أَنْ يَا كُلَ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الدُّنْيَا وَلَمْ يَشْبَعُ مِنْ خُبْزِ
الشَّعِيرِ
الاطعمة باب ما كان النبي صلى الله عليه و سلم و اصحابه یا کلون ن یعنی حضرت
ابو ہریرہ ایک جماعت پر گزرے اور اس کے سامنے ایک بھنی ہوئی بکری پڑی تھی پس انہوں نے
آپ کو بھی بلایا مگر آپ نے کھانے سے انکار کیا اور کہا کہ رسول اللہ ال اس دنیا سے گزر گئے
اور آپ نے پیٹ بھر کر جو کی روٹی نہیں کھائی اس لئے میں بھی ایسی چیزیں نہیں کھاتا) اس حدیث
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایک دو دن نہیں بلکہ وفات تک آنحضرت نے ایسی ہی سادہ زندگی بسر
کی۔
اس بات کی تصدیق حضرت عائشہ بھی فرماتی ہیں- آپ سے روایت ہے کہ مَا شَبِعَ ال
مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ مِنْ طَعَامِ الْبُرِّ ثَلَاثَ لِيَالٍ تَبَاعًا حَتَّى
قبض ( بخاری کتاب الا۔ الا طمعة باب ما كان النبي صلى الله عليه و سلم و اصحابه یا کلون ن یعنی رسول الله صلی
اللہ علیہ وسلم کی آل ۔ آل نے اس وقت ہے کہ آپ مدینہ آپ مدینہ تشریف لائے اس وقت تک کہ آپ فوت ہو
گئے تین دن متواتر گیہوں کی روٹی پیٹ بھر کر نہیں کھائی۔
ان تینوں حدیثوں کو ملا کر روز روشن کی طرح ثابت ہو جاتا ہے کہ آنحضرت ا نے
نہایت سادگی سے زندگی بسر کی اور باوجود اس محنت اور مشقت کے جو آپ کو کرنی پڑتی تھی آپ
اپنے کھانے پینے میں اسراف نہ فرماتے تھے اور اس قدر کھاتے جو زندگی کے بحال رکھنے کے لئے
ضروری ہو اور آپ کا کھانا عبادت اور قوت کے قائم رکھنے کے لئے تھا نہ کہ آپ کی زندگی دنیا کے
بادشاہوں کی طرح کھانوں کی خواہش میں گزرتی تھی۔ آپ ہی اس مصرع کے پورا کر نیوالے تھے
کہ
انوار العلوم جلدا
۵۶۷
سيرة النبي ال
خوردن برای زیستن و ذکر کردن است
اب ہم یہ بتاتے ہیں کہ آپ کا کھانا بھی نہایت سادہ ہوتا تھا اور جو کچھ کھاتے تھے اس میں بھی
صَلَّى الله
بہت تکلفات سے کام سے کام نہ لیتے تھے ۔ حضرت انس سے روایت ہے کہ مَا عَلِمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ عَلَى سُكُرَجَةٍ قَطُّ وَلَا خُبِزَلَهُ مُرَقَّقَ قَطُّ وَلَا أَكَلَ عَلَى خِوَانٍ قَطُّ قِيلَ
لِقَتَادَةَ فَعَلَى مَا كَانُوا يَأْكُلُونَ قَالَ عَلَى السُّفَرِ ) بخاری کتاب الاطعمة باب الخبز المرقق و الاكل
علی الخوان، مجھے نہیں معلوم ہوا کہ آنحضرت نے کبھی تشتریوں میں کھایا ہو اور نہ آپ کے لئے کبھی
چپاتیاں پکائی گئیں اور نہ کبھی آپ نے تخت پر کھایا ۔ قتادہ بھی اللہ سے (جنہوں نے حضرت انس سے
روایت کی ہے) سوال کیا گیا کہ پھر وہ کس پر کھایا کرتے تھے تو انہوں نے جواب دیا کہ دستر خوان پر ۔
حضرت انس کی روایت اس لحاظ سے قریباً اہل بیت کے برابر سمجھی جانے کے قابل ہے کہ آپ
ابھی بچہ تھے کہ آنحضرت ا کے ساتھ رہے کیونکہ ان کے رشتہ داروں نے انہیں
آنحضرت کی خدمت کے لئے پیش کیا تھا اور یہ آنحضرت کے مدینہ میں تشریف لانے کے وقت سے
جو آپ کے ساتھ رہے تو وفات تک الگ نہ ہوئے اور آپ کی زندگی بھر خدمت میں مشغول
رہے۔ پس آپ کی روایت ایک واقف کار کی روایت ہے جو ہر وقت آپ کے ساتھ رہنے کی وجہ
سے ایسے امور میں بہت سے دوسروں کی نسبت زیادہ پختہ اور مضبوط رائے دے سکتا تھا اس لئے
نہایت وزن دار اور واقعات کے مطابق ہے۔ اب اس زندگی کو مجموعی حیثیت سے دیکھو کہ ایک
انسان بادشاہ ہے اسے سب کچھ نصیب ہے۔ اگر چاہے تو اچھے سے اچھے کھانے کھا سکتا ہے اور پُر
تکلف دستر خوانوں پر بیٹھ سکتا ہے لیکن باوجود مقدرت کے وہ اسی بات پر کفایت کرتا ہے کہ کبھی تو
کھجور اور پانی سے اپنی بھوک کو تو ڑ لیتا ہے اور کبھی جو کی روٹی کھا کر گزارہ کر لیتا ہے اور کبھی گیہوں
کی روٹی تو کھاتا ہے مگر وہ بے چھنے آٹے کی ہوتی ہے۔ پھر نہ ! ہوتی ہے۔ پھر نہ اس کے سامنے کوئی بڑا دستر خوان بچھایا
جاتا ہے نہ سینیوں میں کھانا چنا جاتا ہے بلکہ ایک معمولی دستر خوان پر سادہ کھانا رکھ کر کھا لیتا ہے اور
باوجود ایسی سادہ زندگی بسر کرنے کے دنیا کے اعلیٰ سے اعلیٰ کھانا کھانے والوں اور اپنے جسم کی
پرورش کرنیوالوں سے ہزار گنا بڑھ کر کام کرتا ہے۔ آنحضرت نے اپنی زندگی میں یہ بھی نمونہ دکھا
دیا ہے کہ ہر قسم کی اعلیٰ سے اعلیٰ غذا میں بھی استعمال فرما لیتے تھے مگر دو سری طرف اس سادہ زندگی
سے ہمارے ان امراء کے لئے ایک نمونہ بھی قائم کر دیا ہے جن کی زندگی کا انتہائی مقصد اعلیٰ
خوراک اور پوشاک ہوتی ہے۔
انوار العلوم جلد 1
۵۶۸
سيرة النبي ا
سب کاموں میں صحابہؓ کے مدد گار رہتے
انحضرت الله کی کونسی خوبی ہے جسے انسان
آپ مسجد کی اینٹیں ڈھوتے رہتے خاص طور پر بیان کر سکے۔ کوئی شعبہ زندگی بھی تو
پر
نہیں جس میں آپ دوسروں کے لئے نظیر نہ ہوں۔ مختلف خوبیوں میں مختلف لوگ باکمال ہوتے
ہیں مگر یہ دین و دنیا کا بادشاہ تو ہر بات میں دوسروں پر فائق تھا۔ جو بات بھی لو اس میں آپ کو صاحب مگر یہ
کمال پاؤ گے ۔ میں نے پچھلے باب میں بتایا تھا کہ آپ اپنے گھر میں بیویوں کو ان کے کاموں میں مدد
دیتے تھے مگر اب اس سے زیادہ میں ایک واقعہ بتاتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی راہ
میں آپ کسی ادنیٰ سے ادنی کام میں حرج نہ دیکھتے تھے بلکہ اس میں فخر محسوس کرتے تھے اور صحابہ
دوش بدوش ہو کر ہر ایک چھوٹے سے چھوٹا کام کرتے اور کبھی یہ نہ ہو تا کہ انہیں حکم دے دیں
اور آپ خاموش ہو کر بیٹھ رہیں ۔ صحابہ کی خوشی تو اس میں تھی کہ آپ آرام فرمائیں اور وہ آپ
کے سامنے اپنی فدائیت اور اخلاص کے جوہر دکھا ئیں مگر آپ کبھی اس کو پسند نہ فرماتے اور ہر کام
میں خود شریک ہوتے اور صحابہ کا ہاتھ بٹاتے۔
کے
۔
حضرت عائشہ ہجرت کے متعلق ایک لمبی حدیث بیان کر کے فرماتی ہیں کہ ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَسَاءَ
يَمْشِي مَعَهُ النَّاسُ حَتَّى بَرَكَتْ عِنْدَ مَسْجِدِ الرَّسُولِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ
وَهُوَ يُصَلِّى فِيْهِ يَوْمَئِذٍ رِجَالٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَكَانَ مِرْ بَدَا لِلتَّمْرِ لِسُهَيْلٍ وَسَهْلٍ غُلَا مَيْنِ
يَتِيمَيْنِ فِي حَجْرٍ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِيْنَ بَرَكَتْ
بِهِ رَا حِلَتُهُ هُذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ الْمَنْزِلُ ثُمَّ دَعَادَ سُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثَّلَامَيْنِ
فَسَا وَ مَهُمَا بِالْمِرْ بَدِ لِيَتَّخِذَهُ مَسْجِدًا فَقَالاً لا بَلْ نَهَبُهُ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَا بِي رَسُولُ
اللَّهِ أَنْ يَقْبَلَهُ مِنْهُمَا هِبَةً حَتَّى ابْتَاعَهُ مِنْهُمَا ثُمَّ بَنَاهُ مَسْجِدًا وَ ا وَ طَفِقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْقُلُ مَعَهُما نقُلُ مَعَهُمُ اللَّبِنَ فِي بُنْيَانِهِ وَيَقُولُ وَهُوَ يَنْقُلُ اللَّبِنَ هُذَا الْحِمَالُ
لاَ حِمَالَ خَيْبَرَ هُذَا اَبَرٌ رَبَّنَا وَأَظْهَرُ وَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنَّ الْأَجْرَاجْرُ الْآخِرَةِ فَارْحَمِ
الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَةَ (بخاري باب هجرة النبي صلى الله عليه و سلم و اصحابه الى المدينه
ینه
یعنی
پھر آپ اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے اور بنی عمرو بن عوف کے پاس۔ س سے جہاں آپ آ سب سے پہلے آکر
A
انوار العلوم جلدا
۵۶۹
سيرة النبي
ٹھرے تھے مدینہ کی طرف روانہ ہوئے۔ اور لوگ بھی آنحضرت کے ساتھ ساتھ پیدل چل رہے
تھے یہاں تک کہ آپ کی اونٹنی اس جگہ پر جا کر بیٹھ گئی جہاں بعد میں آنحضرت کی مسجد بنائی گئی اور
اس جگہ ان دنوں میں کچھ مسلمان نماز پڑھا کرتے تھے اور یہ سہیل اور سہل نامی دو لڑکوں کی
کھجوریں سکھانے کا مقام تھا جو یتیم تھے اور اسعد بن زرارہ کی ولایت میں تربیت پارہے تھے۔ پس
رسول اللہ ا نے جب آپ کی اونٹنی وہاں بیٹھ گئی فرمایا کہ انشاءا انشاء اللہ یہاں ہمارے ر۔ ہمارے رہنے کی
جگہ ہوگی۔ پھر رسول اللہ ا نے ان دونوں لڑکوں کو جن کی وہ جگہ تھی بلوایا اور ان سے اس
جگہ کی قیمت دریافت کی تاکہ وہاں آپ مسجد تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ہاتھ
فروخت نہیں کرتے بلکہ آپ کو ہبہ کرتے ہیں۔ مگر رسول اللہ ا نے ان سے بطور ہبہ کے وہ
زمین لینے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ ان دونوں لڑکوں نے وہ زمین فروخت کر دی۔ پھر آپ نے
وہاں مسجد بنانی شروع کی اور مسجد بنتے وقت آپ خود بھی صحابہ کے ساتھ اینٹیں ڈھوتے تھے اور
ڈھوتے وقت یہ شعر پڑھتے جاتے تھے ۔ یہ بوجھ خیبر کا بوجھ نہیں بلکہ اے ہمارے رہ ے رب یہ اس سے
زیادہ پاکیزہ اور عمدہ ہے۔ اسی طرح آپ یہ شعر بھی پڑھتے اے خدا بدلہ تو وہی بہتر ہے جو آخرت کا
ہو پس جب یہ بات ہے تو تو مہاجرین اور انصار پر رحم فرما۔
اس حدیث میں آپ کا یہ قول کہ یہ بوجھ خیبر کا بوجھ نہیں اس سے یہ مراد ہے کہ لوگ خیبر سے
کھجوریں یا اور پھل پھول ٹوکروں میں بھر کر لایا کرتے تھے ۔ آپ فرماتے ہیں کہ یہ اینٹیں جو ہم اٹھا
رہے ہیں یہ اس بوجھ کی طرح نہیں ہیں بلکہ اس میں تو دنیا کا فائدہ ہوتا ہے اور اس بوجھ کے اٹھانے
سے آخرت کا فائدہ ہے اس لئے یہ بوجھ اس بوجھ سے بہت بہتر اور عمدہ ہے۔
کار
اس حدیث کو پڑھ کر کون انسان ہے جو حیرت میں نہ پڑ جائے ۔ آنحضرت کے ارشاد پر قربان
ہونیوالوں کا ایک گروہ موجود تھا جو آپ کی راہ میں اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار تھے مگر آپ
کا یہ حال ہے کہ خود اپنے جسم مبارک پر اینٹیں لاد کر ڈھو رہے ہیں۔ یہ وہ کمال ہے جو ہر ایک بے
تعصب انسان کو خود بخود آپ کی طرف کھینچ لیتا ہے اور چشم بصیرت رکھنے والا حیران رہ جاتا ہے کہ
یہ پاک انسان کن کمالات کا تھا کہ ہر ایک بات میں دوسروں سے بڑھا ہوا ہے۔ خدا تعالیٰ کی عبادت
کے لئے ایک گھر بن رہا ہے اور آپ اس کی اینٹیں ڈھونے کے ثواب میں بھی شامل ہیں۔ خود اپنے
کندھوں پر اینٹیں رکھتے ہیں اور مسجد کی تعمیر کرنے والوں کو لا کر دیتے ہیں۔ یہ وہ عمل تھا جس نے
آپ کو ابراہیم کا سچا وارث اور جانشین ثابت کر دیا تھا کیونکہ اگر حضرت ابراہیم نے خود اینٹیں ڈھو
انوار العلوم جلد !
سيرة النبي
کر کعبہ کی تعمیر کی تھی تو اس وارث علوم سماویہ نے مدینہ منورہ کی مسجد کی تعمیر میں اینٹیں ڈھونے میں
اپنے اصحاب کی مدد کی۔
کہنے کو تو سب بزرگی اور تقویٰ کا دعویٰ کرنے کو تیار ہیں مگر یہ عمل ہی ہے جو پاکبازی اور زبانی
جمع خرچ کرنے والوں میں تمیز کر دیتا ہے اور عمل ہی میں آکر سب مدعیان تقویٰ کو آپ کے سامنے
با ادب سر جھکا کر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔
اس حدیث سے اگر ایک طرف ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت اللہ کو اللہ تعالی کی
راہ میں کسی قسم کے کام کرنے سے خواہ وہ بظاہر کیسا ہی ادنی کیوں نہ ہو کسی قسم کا عار نہ تھا۔ آپ"
اس معبود حقیقی کی رضا کی تمام راہوں میں دوسروں سے آگے قدم مارتے تھے تو دوسری طرف یہ
امر بھی روشن ہو جاتا ہے کہ آپ ماتحتوں سے کام لینے کے ہر فن میں بھی اپنی نظیر آپ ہی تھے ۔
تاریخ نے ہزاروں لاکھوں برسوں کے تجربات کے بعد ثابت کیا ہے کہ ماتحتوں میں جوش پیدا کرنے
اور انہیں اپنے فرائض کے ادا کرنے میں ہو شیار بنانے کا سب سے اعلیٰ اور عمدہ نسخہ میں ہے کہ خود
آفیسر بھی انہیں کام کر کے دکھائیں۔ اور جو شخص خود کام کرے گا اس کے ماتحت ضرور کام میں
چست و چالاک ہوں گے مگر جو آفیسر کام سے جی چرائے گا اس کے ماتحت بھی اپنے فرائض کے ادا
کرنے میں کو تاہی کریں گے اور بہانہ ہی ڈھونڈتے رہیں گے کہ کسی طرح اپنی جان چھڑائیں۔
آنحضرت نے اس گر کو ایسا سمجھا تھا کہ آپ کی ساری زندگی اس قسم کی مثالوں سے پُر ہے۔ آپ
اپنے ماتحتوں کو جو حکم بھی دیتے اس میں خود بھی شریک ہوتے اور آپ کی نسبت کوئی انسان یہ نہ
کہہ سکتا تھا کہ آپ صحابہ کو ، صحابہ" کو مشکلات میں ڈا ات میں ڈال کر خود آرام سے بیٹھ رہتے ہیں ؟ رہتے ہیں بلکہ آپ ہر ایک کام
میں شریک ہو کر ان کے لئے ایک ایسی اعلیٰ اور ارفع نظیر قائم کر دیتے کہ پھر کسی کو اس پر اعتراض
کرنے کا موقع نہ رہتا اگر کوئی افسر اپنے ماتحتوں کو کوئی حکم دے کر خود آرام سے پیچھے بیٹھ رہے تو
ضرور ان کے دل میں خیال گزرے گا کہ یہ شخص خود تو آرام طلب ہے مگر دو سروں کو ان کی طاقت
سے بڑھ کر کام دیتا ہے اور گو مفوضہ کام زیادہ بھی نہ ہو تو بھی وہ بالطبع خیال کریں گے کہ انہیں ان
کی طاقت سے زیادہ ادہ کام کام دیا دیا گیا گیا ہے ہے ! اور اس بے دلی ولی کی کی وجہ وجہ ۔ سے وہ جس قدر کام کر سکتے ہیں اس اس ۔ سے
نصف بھی نہ کر سکیں گے اور جو کچھ کریں گے بھی وہ بھی ادھورا ہوگا را ہو گا مگر جب خود افسر اس کام میں
شریک ہو گا اور سب سے آگے اس کا قدم پڑتا ہو گا تو ما تحت شکایت تو الگ رہی اپنی طاقت اور قوت
کا سوال ہی بھول جائیں گے اور ان میں کوئی اور ہی روح کام کرنے لگے گی۔
انوار العلوم جلدا
۵۷۱
سيرة النبي
اور اسی حکمت سے کام لے کر آنحضرت نے صحابہ کی زندگیوں میں ایسی تبدیلی پیدا کر دی تھی
کہ وہ معمولی انسانوں سے بہت زیادہ کام کرنے والے ہو گئے تھے۔ وہ ہر ایک کام میں اپنے سامنے
ایک نمونہ دیکھتے تھے حتی کہ اگر اینٹیں ڈھونے کا کام بھی ہوتا تھا جو عام مزدوروں کا کام ہے اور ان کا
رسول انہیں اس کام کے کرنے کا حکم دیتا تھا تو سب سے پہلے وہ خود اس کام کی ابتداء کرتا تھا جس کی
وجہ سے مردہ دلوں کے دل زندہ اور مستوں کے بدن چست اور کم ہمتوں کی ہمتیں بلند ہو جاتی
تھیں۔ ہر ایک عظمند اس بات کو سوچ کر معلوم کر سکتا ہے کہ جو لوگ آنحضرت کی نسبت یہ یقین
رکھتے تھے کہ آپ خدا تعالی کے برگزیدہ بندے ہیں ، اس کے رسول ہیں اس کے نبی ہیں سب
انبیاء سے ان افضل ہیں ، آپ کی اطاعت سے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو سکتی ہے ، آپ کی ہی
فرمانبرداری میں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری ہے ، آپ کل انبیاء انبیاء کے کمالات کے جامع ہیں ، آپ کی
ہی خدمت کرنے سے جنت کے دروازے کھلتے ہیں ، وہ جب دیکھتے ہوں گے کہ ایسا عظیم الشان
انسان خود اپنے کندھوں پر اینٹیں رکھ کر مسجد بنانے والوں تک پہنچاتا ہے تو ان کے اندر کن خیالات
کا دریا موجزن ہوتا ہو گا اور وہ کسی جوش اور کس خلوص سے اس کام کو بجالاتے ہوں گے بلکہ کس
طرح بجائے تکان کے انکے چہروں سے بشاشت ٹپکتی ہوگی۔ ان میں اچھے اچھے رؤساء بھی تھے ،
سردار بھی تھے ، مالدار بھی تھے ، معزز بھی تھے مگر وہ سب کے سب اپنے عقیدہ کی بناء پر اپنے آپ
کو آنحضرت سے کم درجہ پر یقین کرتے تھے اور اپنے آپکو خادم سمجھتے تھے۔ پس جب وہ آپ کو
اس جوش سے کام کرتے ہوئے دیکھتے ہوں گے تو کیا ان کے بدن کے ہر ایک حصہ میں سنسناہٹ نہ
پھیل جاتی ہوگی اور کیا امیر سے امیر انسان بھی اس بلند رتبہ انسان کی معیت میں اینٹیں ڈھونا اپنے
لئے ایک نعمت عظمی نہ خیال کرتا ہو گا اور بجائے ذلت کے عزت نہ جانتا ہو گا۔ ہاں ان میں سے ہر
ایک ایسا ہی سمجھتا ہو گا اور بالکل ایسا ہی سمجھتا ہو گا۔ اور چونکہ آنحضرت اپنی ساری عمر میں اسی نمونہ
پر قائم رہے اور آپ نے کبھی اس سنت کو ترک نہیں کیا اس لئے آپ کے صحابہ میں یہ بات
طبیعت ثانی ہو گئی تھی اور وہ روزانہ ان کی معیت کے جوش سے متاثر ہو کر جس طرح کام کرتے
تھے اس کے ایسے عادی ہو گئے تھے کہ آ۔ آپ کی غیر حاضری میں بلکہ آپ کی وفات کے بعد بھی ان کا
طریق عمل وہی تھا اور یہ ایک عام بات ہے کہ انسان جس کام کو کچھ مدت تک لگا تار کرتا رہے اس کا
عادی ہو جاتا ہے اور جو لوگ ابتداء میں سستی کی عادت ڈال لیتے ہیں وہ سنت ہی رہتے ہیں اور جو
چستی سے کام کرنے کے عادی ہوں وہ اسی طریق پر کام کئے جاتے ہیں پس جبکہ آنحضرت ہر ایک کام
انوار العلوم جلدا
۵۷۲
سيرة النبي
میں صحابہ کے شریک حال بن کر ان کو خطر ناک سے خطرناک اور خوفناک سے خوفناک کام کے
کرنے پر آمادہ کر دیتے تھے۔ اور اسی طرح دنیا داروں کی نظروں میں ادنیٰ سے ادنی نظر آنے والے
کاموں میں بھی ساتھ شریک ہو کر ان کے دلوں سے جھوٹی عزت اور تکبر کے خیالات کو بالکل نکال
دیتے تھے اور اس طریق کا آپ ان کو دس سال متواتر عادی کرتے رہے تھے ۔ یہ عادت انہیں کیونکر
بھول سکتی تھی۔ چنانچہ جب صحابہ کو اپنے سے کئی کئی گنا سپاہ سے مقابلہ پیش آیا اور اس وقت کی کل
متمدن قوموں سے ایک ہی وقت میں جنگ چھڑ گئی تو ان کے قدموں میں وہ ثبات دیکھا گیا اور ان
کے ہاتھوں نے ایسی طاقت کے کارنامے دکھائے اور ان کے دلوں نے ایسی بے ہراس اور بے خونی
کا اظہار کیا کہ دنیا دنگ ہو گئی اور اس کی وجہ یہی تھی کہ آنکھوں کے سامنے آنحضرت کا پاک نمونہ
ہر وقت رہتا تھا اور وہ ایک لمحہ کے لئے بھی اس دین و دنیا کے بادشاہ کو نہ بھولتے تھے اور اپنے سے
دس دس گنا فوج کو الٹ کر پھینک دیتے تھے بلکہ صحابہ دوسرے عربوں کی جنگ پر بھی مہنتے تھے اور
کہتے تھے کہ اب دنیا کو کیا ہو گیا۔ آنحضرت کے ماتحت تو ہم اس طرح لڑتے تھے کہ پروں کے پرے
اڑا دیتے تھے اور کوئی ہمارے سامنے ٹھر نہ سکتا تھا پس آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے میں تدبیر ملکی
کا وہ نمونہ نمایاں ہے کہ جس کی مثال کوئی اور انسان نہیں پیش کر سکتا۔ اس حدیث سے ایک اور
بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ آنحضرت کو ہر وقت اپنے صحابہ کو نیکی اور تقوی کی تعلیم دینے کا خیال
رہتا تھا کیونکہ آپ نے اس موقع پر جو اشعار مچنے ہیں وہ ایسے بے نظیر اور مناسب موقع ہیں کہ ان
کرنا ممکن ہے۔ آپ کی عادت تھی کہ آپ پورا شعر نہیں پڑھا کرتے تھے مگر صرف اس
موقع پر یا ایک دو اور موقعوں پر آپ نے پورے شعر پڑھے ہیں۔ ہاں آپ " شعر بالکل نہ ۔ انہ کہتے تھے
اور یہ شعر بھی کسی اور مسلمان کے کہے ہوئے تھے ۔
سے بڑھ کرنا
ہاں تو ان اشعار میں آپ نے صحابہ کو بتایا ہے کہ تم خیبر کی کھجوریں اور سبزیاں وغیرہ اکثر
اُٹھاتے ہوگے اور اس کے اٹھانے میں تمہیں یہ خیال ہوتا ہو گا کہ ہم دنیا کا فائدہ اٹھائیں گے اور
مال کمائیں گے ۔ مگر یہ یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کے لئے جو کام انسان کرتا ہے وہ گو بظاہر کیسا ہی ادنیٰ
معلوم ہو ہو ۔ ۔ در حقیقت نہایت پاک اور عمدہ عمدہ نتائج نتائج پیدا پیدا کر کرنے والا ہوتا ہے پس یہ خیال اپنے دلوں میں
مت لانا کہ ہم اس وقت کیسا ادنی کام کرتے ہیں کہ مٹی اور اینٹیں ڈھو رہے ہیں بلکہ خوب سمجھ لو کو
یہ اینٹیں جو تم ڈھو رہے ہو ان کھجوروں اور میووں کے بوجھ سے جو خیبر سے آتا ہے کہیں بہتر ہیں
اور اس میں تمہارے نفوس کی پاکیزگی کا سامان ہے ان میووں کے بوجھ کی ہستی ہی کیا ہے کہ اس
انوار العلوم جلدا
کے مقابلہ میں اسے رکھا جائے۔
۵۷۳
سيرة النبي ال
دوسرے شعر میں آنحضرت نے انہیں بتایا ہے کہ اس کام میں کسی مزدوری یا نفع کا خیال مت
رکھنا بلکہ یہ تو خدا کا کام ہے جس میں اگر کسی نفع کی امید ہے تو وہ اللہ ہی کی طرف سے ہو گا اور
بجائے کے فوری نفع کے انجام کی بہتری بہتری ہو ہوگی گی اور اور جس کا انجام اچھا ہو اس سے زیادہ کامیاب کون ہو سکتا
ہے پس اس پر نظر رکھو۔ اور ساتھ ہی اللہ تعالٰی سے دعا بھی کر دی کہ خدایا یہ لوگ اپنے کام چھوڑ کر
تیرے لئے مشقت اٹھا رہے ہیں تو ان پر رحم فرما۔ پس شاعر نے تو جن خیالات کے ماتحت اشعار کے
ہوں گے ان سے وہی واقف ہو گا مگر آپ نے ان اشعار کو پڑھ کر اس کے معانی کو وہ و لو وہ وسعت دے
دی ہے کہ باید و شاید -
ہر کام میں صحابہ کے شریک ہوتے
میں نے اس سے پہلے آنحضرت ا کی زندگی کا ایک ایسا واقعہ بیان کیا ہے جس سے آپ
کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی پڑتی ہے اور انسانی قلب اس سے اعلیٰ سے اعلیٰ اصول
طهارت نفس کے اور قومی ترقی کے نکال سکتا ہے۔ اب میں ایک اور واقعہ اس واقعہ اس پہلے واقعہ کی
تائید
میں درج کرتا ہوں لیکن چونکہ وہ نئے حالات اور نئے واقعات کو لئے ہوئے ہے اس لئے اس کا ذکر
بھی کسی قدر تفصیل سے ہی مناسب ہے۔
یہ بات تو تاریخ دان لوگ جانتے ہیں کہ آنحضرت سے جو مخالفت مکہ والوں کو تھی اس کی نظیر
دنیا کی کسی اور تاریخ میں نہیں ملتی ۔ آپ کی مخالفت اور ایذاء رسانی کے لئے جو تدابیر انہوں نے
کیں یا جو منصوبے انہوں نے باندھے وہ اپنی نظیر آپ ہی تھے اور کبھی کسی قوم نے دنیاوی مخالفت
میں یا دینی عداوت میں کسی انسان کی بلاوجہ ایسی بد خواہی نہیں کی جیسی اہل مکہ نے آنحضرت سے کی
مگر خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں آنحضرت ا کو فتح دی اور آپ ہر دشمن پر فاتح رہے۔
گو چھوٹے چھوٹے حملے تو مدینہ میں آتے ہی شروع ہو گئے تھے مگر دراصل جنگوں کی ابتداء
اب جنگ بدر سے ہی سمجھنا چاہئے کہ جس نے ایک طرف کفار کے بڑے بڑے سرداروں کو خاک
میں ملا دیا اور دوسری طرف مسلمانوں پر ثابت کر دیا کہ خدا تعالیٰ کی تائید انسان کو ہر مشکل سے
سلامت نکال سکتی ہے اور دشمن خواہ کتناہی بہادر اور تعداد میں زیادہ ہو آسمانی تدابیر کا مقابلہ نہیں
انوار العلوم جلدا
۵۷۴
سيرة النبي
کر سکتا اور اس سے ان کے حوصلے بڑھ گئے۔ قریش کو اپنے سرداروں کے مارے جانے کاطیش ایک
دم چین نہ لینے دیتا تھا اور وہ آئے دن مسلمانوں پر حملہ کرتے رہتے تھے جن میں سے مشہور حملہ احد
کا بھی ہے یہ حملے متواتر چھ سال تک ہوتے رہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ جنگ بدر چھ سال تک
متواتر جاری رہی اور اس کا خاتمہ احزاب پر ہوا جبکہ دشمن نے آخری مرتبہ ہزیمت اٹھا کر پھر
مسلمانوں کو دکھ دینے کا ارادہ نہ کیا بلکہ نا امیدی اور مایوسی کا شکار ہو گئے اور سمجھ گئے کہ ہم
مسلمانوں کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
جنگ احزاب جس کا ذکر قرآن شریف میں بار بار آیا ہے ایک نہایت خطرناک جنگ تھی جس
میں مسلمان ایسے مجبور ہوئے تھے کہ انہیں قضائے حاجت کے لئے باہر جانے کو بھی رستہ نہ ملتا تھا
اور کفار نے مدینہ کا محاصرہ کر لیا تھا اور دس ہزار کا لشکر مرنے مارنے کے ارادہ سے مٹھی بھر
مسلمانوں کے سامنے پڑا ہوا تھا۔ جو مشکلات کے نرغہ میں گھرے ہوئے تھے۔
جب مسلمانوں کو اس لشکر کی آمد کی خبر ہوئی تھی تو آنحضرت نے سب صحابہ کو بلا کر مشورہ کیا
کہ کیا کیا جائے حضرت سلمان نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ایسے موقع پر ہمارے ملک میں تو خندق
کھود لیتے ہیں اور اس کے پیچھے بیٹھ کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔ آپ نے یہ بات سنکر خندق
کھودنے کا حکم دیا اور اسی وجہ سے جنگ احزاب کو غزوہ خندق بھی کہتے ہیں۔
چالیس چالیس ہاتھ زمین دس دس آدمیوں کو کھودنے کے لئے بانٹ دی گئی اور کام زور و شور
جاری ہو گیا مگر آنحضرت کہاں تھے؟ آ۔ نہاں تھے ؟ آپ بھی ان لوگوں میں کام کر رہے تھے جو ادھر سے ادھر
مٹی ڈھو رہے تھے کیونکہ کچھ لوگ زمین کھودتے تھے اور کچھ وہاں سے مٹی اٹھا کر ایک طرف کر
سے
دیتے تھے حتی کہ آپ کا بدن مٹی سے بھر گیا تھا۔
حضرت براء سے روایت ہے ۔ قال : وَ ابْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ
الْأَحْزَابِ يَنْقُلُ التَّرَابَ وَقَدْ وَارَى التُّرَامُ بِيَاضَ بَطْنِهِ وَهُوَ يَقُولُ: لَوْ لَا أَنْتَ مَا
اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَانْزِلِ السَّكِينَةَ عَلَيْنَا وَثَبِّتِ لَأَقْدَامَ إِنْ لَا قَيْنَا إِنَّ
الألى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً بينا - ( بخاری کتاب المهاد باب حصر الخندق)
ترجمہ : فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ا کو جنگ احزاب میں اس حالت میں دیکھا ہے کہ
آپ بھی مٹی ڈھور۔ ڈھو رہے تھے اور آپ کے گورے گورے رے گورے پیٹ پر مٹی پڑی ہوئی تھی اور آ۔ اور آپ یہ
فرماتے جاتے تھے۔ الہی اگر تیرا فضل نہ ہوتا تو ہمیں ہدایت ا نہ ہوتا تو ہمیں ہدایت نصیب نہ ہوتی اور نہ ہم صدقہ دیتے نہ
انوار العلوم جلدا
۵۷۵
سيرة النبي ال
نمازیں پڑھتے ۔ پس ہم پر اپنی طرف سے تسلی نازل فرما اور اگر جنگ پیش آئے تو ہمارے پاؤں کو
ثبات دیجئے وہ دشمن کے مقابلہ میں بالکل نہ ڈگمگائیں۔ ں بالکل نہ ڈگمگائیں ۔ الہی یہ کا فرہم پر ظلم اور زیادتی سے حملہ آور
ہو گئے ہیں اور ہمارے خلاف انہوں نے بغاوت کی ہے کیونکہ جب انہوں نے ہمیں شرک و کفر میں
بتلا ہونے کی دعوت دی ہے ہم نے ان کی بات کے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اللہ اللہ وہ کیا ہی پیاری مٹی ہو گی جسے آپ اٹھاتے تھے اور وہ مٹی کروڑوں من سونے سے
زیادہ قیمتی تھی جسے
جسے
اٹھانے کے لئے خاتم النبین الم کے ہاتھ اٹھتے تھے اور جسے آ۔ ، آپ کے پیٹ پر
گرنے کا شرف حاصل ہوتا تھا قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ عذاب شدید کو دیکھ کر
يَقُولُ الْكَفِرُ يَا لَيْتَنِي كُنتُ تُرَابًا (النبا (۴) کافر کہہ اٹھیں گے کہ کاش ہم مٹی ہوتے اور شریرو
بد معاش لوگ جب سزا پاتے ہیں تو ایسے ہی جملے کہا کرتے ہیں اور اپنی حالت پر افسوس ہی کیا کرتے
ہیں مگر خدا گواہ ہے وہ مٹی جو آنحضرت کے پیٹ پر گرتی تھی اس کی نسبت تو ایک مؤمن کا دل بھی
للچا جاتا ہے کہ وہ يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا کہہ اٹھے اور یہی وجہ معلوم ہوتی ہے کہ براء اس واقعہ کا
بیان کرتے ہوئے اس مٹی کا بھی ذکر کرتے ہیں جو آپ کے پیٹ پر گرتی تھی۔ معلوم ہوتا ہے کہ وہ
اس مٹی کو بھی عشق کی نگاہوں سے دیکھتے تھے اور لالچ کی نگاہیں ادھر پڑ رہی تھیں اسی لئے تو مدتوں
کے بعد جب وہ جنگ احزاب کا ذکر فرماتے ہیں تو وہ مٹی جو آنحضرت ا کے جسم اطہر پر پڑتی
تھی انکو یاد آجاتی ہے۔
میں حیران ہوں کہ صحابہ کسی محبت اور کس شوق سے اس وقت آنحضرت کی طرف دیکھتے
ہوں گے ۔ خدایا وہ مزدور کیسا ہو گا اور کس شان کا ہو گا جس کے سر پر نبوت کا تاج تھا اور دوش پر
مٹی کا ڈھیر ۔ صحابہ کے قدموں میں کیسی تیزی اور کیسی پھرتی پیدا ہو گئی ہوگی ہر ایک ان میں سے تیزی اور کیسی پھرتی پیدا ہوگئی ہوگی ہر ایک ان میں سے
اپنے دل میں کہتا ہو گا کہ خدا کے لئے جلد جلد اس مٹی کو صاف کر کے جس قدر ہو سکے آنحضرت کا
کام کم ہو اور وہ ایک دوسرے سے بڑھ کر بوجھ اٹھاتے ہوں گے تاکہ جلد اس بوجھ کو ختم کریں اور
آنحضرت ا کو آرام دیں۔
میری عقل چکراتی ہے جب میں صحابہ کے ان جذبات کا نقشہ اپنے دل میں کھینچتا ہوں جو اس
وقت ان کے دلوں میں پیدا ہوتے ہوں گے میری قوت متحیلہ پریشان ہو جاتی ہے جب میں ان
خیالات پریشاں کو اپنے سامنے حاضر کرتا ہوں جو اس وقت صحابہ کے دل و دماغ میں گشت لگا رہے
ہوں گے۔ اف ایک بجلی ایک سٹیم ہوگی جو اس وقت ان کے اندر کام کر رہی ہو گی۔ نہیں بجلی اور
انوار العلوم جلدا
۵۷۶
سيرة النبي ال
سٹیم کی کیا حقیقت ہے عشق کی گرمی ان سے کام لے رہی تھی اور وہ مٹی جو وہ اپنی گردنوں اور
کندھوں پر رکھتے تھے انہیں ہر ایک قسم کی نعمت سے زیادہ معلوم ہوتی تھی وہ بوجھ انہیں سب
غموں سے چھڑا رہا تھا اور وہ مٹی انہیں ہیروں اور جواہرات سے زیادہ قیمتی معلوم ہوتی تھی جسے
نبیوں کے سرتاج کے کندھوں پر رکھے جانے کا فخر حاصل تھا۔
کیا کوئی مسلمان بادشاہ ایسا ہے جسے اس مٹی کے اٹھانے میں عذر ہو ! نہیں اس وقت کے اسلام
سے غافل بادشاہ بھی اسے اٹھانے میں فخر سمجھیں گے پھر وہ نیکو کار گروہ اسے اپنی کیسی کچھ عزت نہ
خیال کرتا ہو گا۔
اور یہ سب کچھ اس لئے تھا کہ آنحضرت الی ان کو ایک گھوڑے پر کھڑے ہوئے حکم
نہیں دے رہے تھے بلکہ دوسروں کو حکم دینے سے پہلے آپ خود اپنے کندھوں پر مٹی کا ڈھیر رکھتے
تھے پھر جو لوگ اپنے محبوب و آقا کو مٹی ڈھوتے دیکھتے ہوں گے وہ جس شوق سے بھی اس کام کو
کرتے بالکل مناسب اور بجا ہوتا یہ ایک ایسی اعلیٰ تدبیر تھی جس سے اگر ایک طرف آنحضرت کی
محبت الہی ظاہر ہوتی ہے تو دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ فطرت انسانی کو خوب سمجھتے
تھے اور آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ اگر ماتحتوں میں روح پھونکنی ہو تو اس کا ایک ہی گر ہے کہ
خود ان کے ساتھ مل کر کام کرو پھر ان میں خود بخود جوش پیدا ہو جائے گا اور اس طرح آپ نے ایک
نا قابل فتح لشکر تیار کر دیا جو ہر زمانے کے لئے مایہ ناز ہے۔
اس حدیث سے ہمیں کئی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ اول تو یہ کہ آنحضرت نے صرف ایک دفعہ
ہی صحابہ کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا بلکہ ہمیشہ کرتے تھے کیونکہ پہلا واقعہ جو میں نے بیان کیا ہے وہ
آپ کی مدنی زندگی کا ابتدائی واقعہ ہے اور یہ چھ سال بعد کا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آپ کی
عادت تھی کہ کوئی کام کسی کو نہ دیتے مگر خود اس میں شامل ہوتے تاکہ خود بھی ثواب سے حصہ لیں
اور دوسروں کو اور بھی رغبت اور شوق پیدا ہو کہ جب ہمارا آقا خود شامل ہے تو ہمیں اس کام سے
کیا عار ہو سکتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ انہیں چستی سے کام کرنے کی عادت ہو اور وہ آپ کے شمول کی
وجہ سے جس تیزی سے کام کرتے ہوں گے اسے ان کی عادت میں داخل کر دیا جائے۔
دوسرے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جس وقت آپ مدینہ تشریف لائے تھے اس وقت آپ
بالکل نو وار د تھے اور ابھی آپ کی حکومت قائم نہ ہوئی تھی اور گو سینکڑوں جاں نثار موجود تھے جو
اپنی جان قربان کرنے کیلئے حاضر تھے مگر پھر بھی دنیا کے لحاظ سے آپ کے ماتحت کوئی علاقہ نہ تھا مگر
انوار العلوم جلد !
۵۷۷
سيرة النبي
غزوہ احزاب کے وقت گو آپ کے لشکر کی تعداد کم تھی مگر بارہا کھلے میدانوں میں کفار کو شکست دے
چکے تھے۔ یہودیوں کے دو قبیلے جلا وطن ہو کر ان کی املاک مسلمانوں کے قبضہ میں آگئی تھیں۔ مدینہ
اور اسکے گردو نواح میں آپ کی حکومت قائم ہو گئی تھی۔ بقیہ یہودی معاہدہ کی رو سے مسلمانوں
سے دب کر صلح کر چکے تھے اس لئے اب آپ کی پہلی حالت اور اس حالت میں بہت فرق تھا اور اب
آپ ایک ملک کے حاکم یا بادشاہ تھے پس اس وقت آپ کا صحابہ کے ساتھ مل کر کام کرنا جبکہ آپ
کی عمر بھی چھپن سال کی ہو چکی تھی ایک اور ہی شان رکھتا ہے اور یہ واقعہ پہلے واقعہ سے بھی زیادہ
شاندار ہے۔
ہوتے تھے۔
اس واقعہ سے اس بات سے اس بات کی بھی مزید تائید ہو جاتی ہے کہ آپ کسی وقت نصیحت سے غافل نہ
تھے کیونکہ اب بھی آپ نے جو شعر پڑھنے کے لئے چنے ہیں وہ ایسے با محل ہیں کہ ان میں
مسلمانوں کو اپنے کام میں دل لگا۔ ر اپنے کام میں دل لگانے کے لئے ہزاروں تر ترغیبی ادی ہیں کس طرح انہیں اللہ تعالیٰ کا
احسان بتایا ہے کہ یہ خدا کا ہی فضل ہے کہ تم مسلمان ہوئے اور خدا تعالیٰ پر احسان نہ جتانا کہ اس
کے دین میں کوشش کر رہے ہو بلکہ اس کا احسان ہے کہ تمہیں اسلام کی توفیق دی اور تمہیں ہدایت
کی راہوں پر چلایا ۔ پھر کس طرح اشارہ فرمایا کہ یہ جنگ کوئی دنیاوی جنگ نہیں بلکہ ایک مذہبی جنگ
ہے اور اس کا اصل باعث کیا ہے ؟ صرف یہ کہ ہم خدا کو کیوں مانتے ہیں شرک کیوں نہیں کرتے
اور کیوں کفار کی بات نہیں مان لیتے۔ اس میں یہ بھی بتایا ہے کہ جنگ کی ابتداء کفار کی طرف سے
ہوتی ہے اور ہمارا کام تو یہی رہا ہے کہ ہم ان کی شرارتوں کے قبول کرنے سے انکار کرتے رہے
ہیں۔
میں مانتا ہوں کہ یہ شعر کسی اور کے کیے ہوئے ہیں اور آپ " شعر نہیں کہتے تھے مگر موقعہ پر ان
شعروں کو چن لینا یہ بتاتا ہے کہ آپ کس طرح نصیحت کے پہلو کو ہمیشہ اختیار کرتے تھے عرب ایسے
موقعوں پر شعر کہنے اور پڑھنے کے عادی ہیں اور صحابہ بھی شعر کہتے تھے مگر سب اشعار میں سے ان
کو چن لینا یہ حکمت سے خالی نہ تھا اور واقعات بتا رہے ہیں کہ یہ انتخاب بے معنی نہ تھا بلکہ مسلمانوں
کو بہت سے ضروری مسائل کی طرف متوجہ کرتا تھا۔
غرض کہ آنحضرت کی زندگی پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ خدا
کی راہ میں ہر ایک کام میں صحابہؓ کے شریک رہتے تھے اور یہ بات دنیا کے کسی بادشاہ میں اس ۔
تک نہیں پائی جاتی۔
حمد