سیرة النبی ﷺ

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 12

انوار العلوم جلدا
۵۷۸
سيرة النبي ال
علم غیب سے انکار
اب میں آنحضرت ا کے اخلاق کے ایک اور پہلو پر روشنی ڈالتا
ہوں جس سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے کیسا مطہر پیدا کیا۔
بادشاہوں کے درباروں اور رؤساء کی مجالس میں بیٹھنے والے جانتے ہیں کہ ان مقامات میں بیجا
تعریف اور جھوٹی مدح کا بازار کیسا گرم رہتا ہے اور کس طرح درباری اور ہم مجلس رؤساء کی
تعریف اور مدح میں آسمان اور زمین کے قلابے ملاتے ہیں اور وہ ان کو سن سنگر خوش اور شاداں
ہوتے ہیں۔ ایشیائی شاعری کا تو دار و مدار ہی عشقیہ غزلوں اور امراء کی مدح سرائی پر ہے۔ شاعر اپنے
قصیدہ میں جس امیر کی مدح کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے دنیا کی ہر ایک خوبی اس کی طرف منسوب کر
دیتا ہے اور واقعات اور حقیقت سے اسے کوئی غرض نہیں ہوتی جس قدر ممکن ہو جھوٹ بولتا ہے
اور تعریف کا کوئی شعبہ اٹھا نہیں رکھتا۔ ہر ایک رنگ سے اس کی بڑائی بیان کرتا ہے اور اس کا دل
خوب جانتا ہے کہ میرے بیان میں سوداں حصہ بھی صداقت نہیں۔ سننے والے بھی جانتے ہیں کہ
محض بکواس کر رہا ہے مگر وہ جب اس امیر یا بادشاہ کی مجلس یا دربار میں اپنا قصیدہ پڑھ کر سناتا ہے تو ہر
ایک شعر پر اپنی داد کا خواہاں ہوتا ہے اور سننے والے جو اس کی دروغ گوئی سے اچھی طرح واقف
ہوتے ہیں قصیدہ کے ایک ایک مصرع پر ایک دوسرے سے بڑھ بڑھ کر داد دیتے اور تعریف کرتے
ہیں کہ سبحان اللہ کیا خوب کہا اور خود وہ امیر جس کی شان میں وہ قصیدہ کہا جاتا ہے باوجود اس علم کے
کہ مجھ میں وہ باتیں ہرگز نہیں پائی جاتیں جو شاعر نے اپنے قصیدہ میں بیان کی ہیں۔ ایک ایک شعر پر
اسے انعام دیتا اور اپنی ذات پر ناز و نخر کرتا ہے حالانکہ قصیدہ کہنے والا سننے والا اور جس کے حق میں
کہا گیا ہے۔ سب کے سب واقعات سے ناواقف نہیں ہوتے اور ہر ایک جانتا ہے کہ قصیدہ میں جو
مضامین بیان کئے گئے ہیں ان میں ایک شمہ بھر بھی صداقت و راستی نہیں امراء کی قید کیا ہے عام طور
پر ہر ایک انسان کا یہی حال ہے (الا ماشاء اللہ) کہ وہ اپنی تعریف سنکر خوش ہوتا ہے اور چاہتا ہے کہ
میری مرح کی جائے اور جب کوئی اسکی نسبت جھوٹی مدح سے بھی کام لیتا ہے تو اس کے اندر یہ
جرأت نہیں ہوتی کہ اس کا انکار کر سکے بلکہ سکوت کو ہی پسند کر لیتا ہے۔
مگر ہمارے آنحضرت فداہ ابی والی ایسے برگزیدہ اور پاک و مطهر انسان تھے کہ آپ ان
کمزوریوں سے بالکل پاک تھے ۔ اور اگر ایک طرف ہر قسم کی خوبیوں کے جامع اور نیکیوں کے خازن
تھے تو دوسری طرف آپ یہ بھی کبھی پسند نہ فرماتے تھے کہ کوئی شخص آپ کی نسبت کوئی ایسی بات
بیان کرے جو درحقیقت آپ میں نہیں پائی جاتی۔

:
انوار العلوم جلد ا
۵۷۹
سيرة النبي
ربیع بنت معودؓ سے روایت ہے کہ دَخَلَ عَلَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ بُنِيَ
عَلَى فَجَلَسَ عَلَى فِرَاشِي كَمَجْلِسِكَ مِنِّي وَجُوَيْرِ يَاتُ يَضْرِ بْنَ بِالدَّفِّ يَنْدُ بْنَ مَنْ
قُتِلَ مِنْ آبَائِهِنَّ يَوْمَ بَدْرٍ حَتَّى يَوْمَ بَدْرٍ حَتَّى قَالَتْ جَارِيَةً وَفِيْنَا نَبِيَّ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَقُوْلِى هُكَذَا وَقُولِى مَا : ن مَا كُنْتِ تَقُولِينَ ) ( بخاری کتاب المغازی باب قصه غزوه
بدر ) یعنی جس دن میری شادی ہوئی ہے اس دن آنحضرت " میرے پاس تشریف لائے اور میرے
فرش پر بیٹھ گئے اسی طرح جس طرح تو بیٹھا ہے (یہ بات رادی کو کھی) اور کچھ لڑکیاں دف بجا رہی
تھی اور بدر کی جنگ میں جو ان کے بزرگ مارے گئے تھے ان کی تعریفیں بیان کر رہی تھیں یہاں
تک کہ ایک لڑکی نے یہ مصرع پڑھنا شروع کیا اس مصرع کا ترجمہ یہ ہے) کہ ہم میں ایک رسول
ہے جو کل کی بات جانتا ہے۔ اس بات کو سنکر آنحضرت نے اسے ٹوکا اور فرمایا کہ یہ مت کہو اور جو
کچھ پہلے گارہی تھی وہی گاتی جا۔
یہ وہ اخلاق ہیں جو انسان کو حیران کر دیتے ہیں اور وہ ششدر رہ جاتا ہے کہ ایک انسان ان
تمام کمالات کا جامع ہو سکتا ہے۔ بے شک بہت سے لوگوں نے جن کی زبان تیز تھی یا قلم رواں تھی
تقریر و تحریر کے ذریعہ اعلیٰ اخلاق کے بہت سے نقشے کھینچے ہیں لیکن وہ انسان ایک ہی گزرا ہے جس
نے صرف قول سے ہی نہیں بلکہ عمل سے اعلیٰ اخلاق کا نقشہ کھینچ دیا اور پھر ایسا نقشہ کہ اس کی یاد
چشم بصیرت رکھنے والوں کو کبھی نہیں بھول سکتی۔
ایک طرف دنیا کو ہم اپنی تعریف و مدح کا ایسا شیدا دیکھتے ہیں کہ خلاف واقعہ تعریفوں کے پل
باندھ دیئے جاتے ہیں اور جن کی مدح کی جاتی ہے بجائے ناپسند کرنے کے اس پر خوش ہوتے ہیں
اور ایک طرف آنحضرت کو دیکھتے ہیں کہ ذرا منہ سے ایسا کلام سنا کہ جو خلاف واقعہ ہے تو باوجود اس
کے کہ وہ اپنی ہی تعریف میں ہوتا اس سے روک دیتے اور کبھی اسے سننا پسند نہ فرماتے ہیں تفاوت
راه از کجاست تا بکجا۔ اہل دنیا کدھر کو جا رہے ہیں اور وہ ہمارا پیارا کدھر کو جاتا ہے اس میں کچھ
شک نہیں کہ ایسے بھی لوگ پائے جاتے ہیں کہ جو اپنی تعریف کو پسند نہیں کرتے اور بے جا تعریف
کرنے والے کو روک دیتے ہیں اور بادشاہوں میں سے بھی ایسے آدمی گزرے ہیں مگر آپ کے
فعل اور لوگوں کے فعل میں ایک بہت بڑا فرق ہے جو آپ کے عمل کو دو سروں کے اعمال پر امتیاز
عطا کرتا ہے انگلستان کے مؤرّخ اپنے ایک بادشاہ (کینٹوٹ) کے اس فعل کو کبھی اپنی یاد سے
اترنے نہیں دیتے کہ اس نے اپنے بعض درباریوں کی بے جا خوشامد کو ناپسند کر کے انہیں ایسا سبق

انوار العلوم جلدا
۵۸۰
سيرة النبي ال
دیا جس سے وہ آئندہ کے لئے اس سے باز آجائیں۔ یعنی جب بعض لوگوں نے اس سے کہا کہ
سمندر بھی تیرے ماتحت ہے تو اس نے ان پر ثابت کر دیا کہ سمندر اس کا حکم نہیں مانتا۔ مگر یاد رکھنا
چاہئے کہ وہ ایک دنیاوی بادشاہ تھا اور روحانی بادشاہت سے اس کا کوئی تعلق نہ تھا نہ اسے روحانی
حکومت و تصرف کا ادعاء تھا۔ پس اگر ایک ایسی بات کا اس نے انکار کر دیا جو اس کے اپنے راہ سے
علیحدہ تھی تو یہ کچھ بڑی بات نہ تھی اسی طرح دیگر لوگ جو جھوٹی مدح سے متنفر ہوتے ہیں ان کے
حالات میں بھی بہت کچھ فرق ہے آنحضرت ایک ایسی قوم میں تھے جو سر تسلیم جھکانے کے لئے
صرف ایک ایسے شخص کے آگے تیار ہو سکتی تھی جو اپنی طاقت سے بڑھ کر طاقت رکھتا ہو کیونکہ اس
کی رگ رگ میں خریت اور آزادی کا خون دوڑ رہا تھا پس اس کے سامنے اپنے آپ کو معمولی
انسانوں کی طرح پیش کرنا بلکہ اگر ان میں سے کوئی آپ کی ایسی تعریف بھی کرے جو وہ اپنے بڑوں
کی نسبت کرنے کے عادی تھے تو اسے روک دینا یہ ایک ایسا فعل تھا جس سے ایک اوسط درجہ کا
انسان گھبرا جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس کے بغیر میرا گزارہ کیونکر ہو گا ہو گا۔ دوم آپ کو دعوی تھا نبوت کا
اور نبوت میں آئندہ خبریں دینا ایک ضروری امر ہے پس یہ تعریف خود آپ کے کام کی نسبت تھی گو
مبالغہ سے اسے اسے اور کا اور رنگ و رنگ دے دیا گیا تھا۔ پس آپ کا اس تعریف سے انکار کرنا دوسرے لوگوں
سے بالکل ممتاز ہے اور آپ کے نیک نمونہ سے کسی اور انسان کا نمونہ خواہ وہ انبیاء میں سے ہی
کیوں نہ ہو قطعاً نہیں مل سکتا۔
اس واقعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح حریت پیدا کرنی چاہتے تھے ۔ اس قسم
کے خیالات اگر پھیلائے جاتے اور آپ ان کے پھیلائے جانے کی اجازت دے دیتے تو مسلمانوں
میں شرک ضرور پھیل جاتا مگر ہمارا رسول تو شرک کا نہایت خطرناک دشمن تھا وہ کب اس بات کو
پسند فرما سکتا تھا کہ ایسی باتیں مشہور کی جائیں جو واقعات کے خلاف ہیں اور جن سے دنیا میں شرک
پھیلتا ہے پس اس نے جو نہی ایسے کلمات سنے کہ جن سے شرک کی بو آتی تھی فورا ان سے روک دیا
اور اس طرح بنی نوع انسان کو ذہنی غلامی سے بچالیا اور حریت کے ایک ایسے ارفع اسٹیج پر کھڑا کر دیا
جہاں غلامی کی زہریلی ہواؤں کا پہنچنا نا ممکن ہو جاتا ہے ۔ اے سوچنے والو سوچو تو سہی کہ اگر آنحضرت
کو دنیا کی عزت اور رتبہ منظور تھا اور آپ کا سب کام دنیاوی جاہ و جلال حاصل کرنے کے لئے تھا تو
آپ کے لئے کیا مناسب تھا۔ کیا یہ کہ لوگوں میں اپنی عزت و شان کے بڑھانے کے لئے باتیں مشہور
کراتے یا کہ معتقدین کو ایسا کرنے سے روکتے کیا وہ لوگ جو اپنی خواہش اور آرزو کے ماتحت دنیا میں

انوار العلوم جلد 1
۵۸۱
سيرة النبي ال
بڑا بننا چاہتے ہیں اسی طرح کیا کرتے ہیں۔ کیا وہ بغیر امتیاز جھوٹ اور بیچ کے اپنی شان دو بالا نہیں کرنی
چاہتے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ایک انسان کو بغیر اس کے اشارہ کے کچھ لوگ وہ شان دینا چاہتے ہیں جو اگر
کسی انسان میں پائی جائے تو وہ مرجع خلائق بن جائے تو وہ انہیں روکتا ہے اور فورا کہہ دیتا ہے کہ
اور اور باتیں کرو مگر ایسا کلام منہ پر نہ لاؤ جس سے اس وحدہ لا شریک ذات کی ہتک ہوتی ہو جو سب
دنیا کا خالق و مالک ہے اور میری طرف وہ باتیں منسوب نہ کرو جو در حقیقت مجھ میں نہیں پائی جاتیں۔
ہاں بتلاؤ تو سہی کہ اس کا کیا سبب ہے ؟ کیا یہ نہیں کہ وہ دنیا کی عزتوں کا محتاج نہ تھا بلکہ خدا کی رضا کا
بھوکا تھا۔ دنیا اس کی نظر میں ایک مردار سے بھی کم حیثیت رکھتی تھی۔
اور جرا
آرام و آسائش کے اوقات میں اپنے ہوش و حواس پر قابو رکھنا کوئی بات نہیں۔ انسان کا
امتحان اس وقت ہوتا ہے جب اس پر کوئی مشکل پیش آئے اور پھر اس میں وہ اپنے حواس کو قائم
رکھے اور بد حواس نہ ہو جائے ۔ آنحضرت کو اپنی عمر میں ہر قسم کے واقعات پیش آئے اور بہادری
جرات میں آپ نے اپنے آپ کو بے نظیر ثابت کر دکھایا ہے جیسا کہ ہم اس سے پہلے مختلف
واقعات سے ثابت کر چکے ہیں ان مصائب و آسائش کے مختلف دوروں نے آپ کی عظمت اور
جلال کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ ہر حالت میں اپنی کوئی نہ کوئی خوبی ظاہر کی ہے۔ خواہ عسر کا زمانہ
ہو یا پیر کا۔ آپؐ بے عیب ثابت ہوئے ہیں اور آپ کی شان ارفع سے ارفع تر ثابت ہوئی ہے۔ نہ
تو مصائب کے ایام میں آپ سے کوئی ایسی بات ظاہر ہو ، ظاہر ہوئی جس سے آپ پر عیب گیری کا موقع ملے نہ
خوشی کے دنوں میں آپ سے کوئی ایسا فعل سرزد ہوا جس سے آپ پر اعتراض کرنے کی گنجائش پیدا
ہو ہر رنگ اور شکل میں آپ دنیا کے لئے ایک قابل قدر نمونہ ثابت ہوئے ہیں۔ جرات و بہادری
کی نسبت تو میں لکھ چکا ہوں اس جگہ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آنحضرت کو اپنے حواس پر کیسا قابو تھا اور
کس طرح خطر ناک سے خطرناک مصائب میں آپ استقلال اور ٹھنڈے دل کے ساتھ غور کرنے
کے عادی تھے اور آپ سے کبھی کوئی ایسی حرکت نہ ہوتی تھی جس سے کسی قسم کی گھبراہٹ ظاہر ہو
اور یہ بھی کہ کیوں کر ہر ایک مصیبت میں آپ کے پیش نظر اللہ تعالیٰ ہی دکھائی دیتا تھا۔
یہ تو میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ آنحضرت ا دوسرے بادشاہوں کی طرح اپنے ساتھ کوئی
پہرہ یا گارڈ نہیں رکھتے تھے بلکہ دوسرے صحابہ کی طرح آپ بھی اکیلے اپنے کام میں مشغول رہتے
تھے ایسے اوقات میں دشمن کو جس قدر دکھ پہنچانے کے مواقع مل سکتے ہیں وہ ایک واقف کار انسان
کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ہو سکتے ۔ جو انسان ایک ہی وقت میں اپنے ملک کے ہر طبقہ کے انسانوں

انوار العلوم جلدا
۵۸۲
سيرة النبي
مخالف امراء ۔
اور ہر فرقہ کے پیروؤں سے خصوصاً اور باقی دنیا سے عموماً جنگ شروع کر چکا ہو اور ان کے عقائد اور
خیالات کو مٹاکر ان کی جگہ اپنی لائی ہوئی تعلیم کو پھیلانے میں کوشاں ہو ۔ اس سے دیگر مذاہب اور
امراء کے پیروؤں اور متبعین کو جو کچھ کو جو کچھ بھی عداوت ہو کم ہے اور وہ ہر ممکن سے ممکن ذرائع
سے اسے تکالیف پہنچانے کی کوشش کریں گے اور خصوصاً جبکہ انہیں معلوم ہو کہ جس شخص کو
ایذاء پہنچانا انہیں مقصود ہے وہ بغیر کسی نگرانی یا پہرہ کے گلیوں اور میدانوں میں تن تنہا چلتا پھرتا
انہیں مل سکتا ہے۔
آپ کے مخالفین نے ان حالات سے فائدہ اٹھانے کے لئے جو تدابیر کیں جو تدابیر کیں ان سے بحیثیت
مجموعی مجھے غرض نہیں۔ میں صرف بخاری کی روایات سے کچھ واقعات اس سیرت میں بیان کر رہا
ہوں جن سے آپ کے اخلاق پر روشنی پڑتی ہے اس لئے صرف ایک ایسا واقعہ جس سے معلوم ہو
سکے گا کہ کس طرح آپ کی جان پر اچانک حملہ کیا گیا اور آپ نے اس وقت اپنے ہوش وحوا حواس کو
کس طرح بجار کھا۔ اس جگہ بیان کرتا ہوں۔
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَلَ نَجْدٍ فَلَمَّا قَفَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَفَلَ مَعَهُ فَأَدْرَكَتْهُمُ
الْقَائِلَةٌ فِي وَادٍ كَثِيرِ الْعِضَاءِ فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَفَرَّقَ النَّاسُ
فِي الْعِضَاءِ يَسْتَظِلُّونَ بِالشَّجَرِ وَ نَزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ سَمُرَةٍ
فَعَلَّقَ بِهَا سَيْفَهُ قَالَ جَابِرٌ فَنِمْنَا نَوْمَةً ثُمَّ إِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُوْنَا
فَجِئْنَاهُ فَإِذَا عِنْدَهُ أَعْرَابِي جَالِسٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذَا
اخْتَرَطَ سَيْفِي وَأَنَا نَائِمَ فَاسْتَيْقَظْتُ وَهُوَ فِي يَدِهِ صَلْنَا فَقَالَ لِي مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي قُلْتُ
اللهُ فَهَا هُوَ ذَا جَالِسٌ ، ثُمَّ لَمْ يُعَاقِبُهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔ (بخاری کتاب
المغازی باب غزوة ذات الرقاع )
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ اللہ کے ساتھ نجد کی
جانب ایک غزوہ میں شریک ہوئے اور جب آپ سفر سے لوٹے ۔ تو آپ بھی حضور کے ساتھ لوٹے
راستہ میں لشکر ایک ایسی وادی میں جو کانٹے دار درختوں سے پُر تھی دو پہر کے وقت گزرا۔ پس
رسول اللہ ا وہاں اتر پڑے اور آپ کے ساتھی ادھر ادھر درختوں میں پھیل گئے
اور درختوں کے سائے میں آرام کرنے لگے ۔ آنحضرت ا بھی ایک کیکر کے درخت کے نیچے

انوار العلوم جلد !
۵۸۳
سيرة النبي ال
م
پا
ٹھر گئے اور اپنی تلوار اس درخت سے لٹکادی - جابر فرماتے ہیں کہ ہم تھوڑی دیر سو گئے پھر اچانک
آنحضرت کی آواز آئی کہ آپ ہمیں بلاتے ہیں پس ہم آپ کے پاس آئے اور کیا دیکھتے ہیں کہ
آپ کے پاس ایک اعرابی بیٹھا ہے۔ رس رسول اللہ ا نے فرمایا کہ اس شخص نے میری تلوار
میان سے کھینچی اور میں سو رہا تھا پس میں جاگ پڑا اور اس کے ہاتھ میں ننگی تلوار تھی پس اس نے
مجھے کہا کہ مجھ سے تجھے کون بچائے گا میں نے اسے جواب دیا کہ اللہ بچائے گا پس دیکھو یہ سامنے بیٹھا
ہے پھر جابرؓ فرماتے ہیں کہ آنحضرت نے اسے کوئی سزا نہ دی۔ دوسری جگہوں سے اس واقعہ میں
اس قدر اور زیادتی معلوم ہوتی ہے کہ اللہ کا نام سنکر اس شخص پر اس قدر ہیبت طاری ہوئی کہ اس
کے ہاتھ سے تلوار گر گئی اور آنحضرت نے اٹھالی اور اس سے فرمایا کہ اب تجھے میرے ہاتھ سے
کون بچائے گا تو اس نے جواب دیا کہ کوئی نہیں۔ پھر آپ نے اسے چھوڑ دیا اور صحابہ کو بلا کر
دکھایا۔
۔
اس حدیث سے کیسے واضح طور سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت کو اپنے حواس پر ایسا قابو تھا کہ
نہایت خطرناک اوقات میں بھی آپ نہ گھبراتے ۔ کہنے کو تو شاید یہ ایک چھوٹی سی بات معلوم ہوتی
ہے کہ اس اعرابی نے آپ سے پوچھا کہ اب آپ کو کون بچائے گا اور آپ نے فرمایا کہ اللہ لیکن
عمل میں یہ بات مشکل ترین امور میں سے ہے۔
اول تو سویا ہوا انسان پہلے ہی بہت سی غفلتوں کے نیچے ہوتا ہے اور بغیر کسی خوف و خطر کے بھی
ایک سوئے ہوئے آدمی کو جگا دیا جائے تو وہ گھبرا جاتا ہے اور کسی خطرناک آواز یا نظارہ کو اگر ایک
سویا ہوا انسان سنکر یا دیکھ کر اٹھے تو اس کے حواس قائم رہنے نہایت مشکل ہوتے ہیں۔ پس اگر
جاگتے ہوئے کوئی دشمن حملہ کرتا تو وہ واقعہ ایسا صاف اور روشن نہ ہو تا جیسا کہ یہ ہے کیونکہ اس
سے ایک طرف تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ کو کسی خطرہ کا گمان تک بھی نہ تھا جب اس شخص نے
آپ پر حملہ پر حملہ کیا اور آپ کسی ایسے فعل سے انتہائی درجہ کی لاعلمی میں تھے اور دوسری طرف دشمن
کو اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ہر قسم کی تیاری اور ہوشیاری کا موقع حاصل تھا۔ علاوہ ازیں ایک
آدمی جب بیٹھا یا کھڑا ہو تو وہ حملہ آور کا مقابلہ نہایت آسانی سے کر سکتا ہے اور کم سے کم اسے اپنی
جگہ بدلنے میں آسانی ہوتی ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس کے حملہ کو اگر طاقت اور قوت سے میں نہیں
روک سکتا تو کم سے کم چستی اور چالاکی سے اس کے حملہ کو ضرور بچا سکتا ہوں اور اس کی ضرب سے
ایک طرف ہو کر اپنی جان بچانے کا موقع حاصل ہو سکتا ہے لیکن آنحضرت اس وقت لیٹے ہوئے

انوار العلوم جلدا
۵۸۴
سيرة النبي
تھے اور پھر سوئے ہوئے جاگے تھے جس کی وجہ سے کوئی ظاہری تدبیر دشمن کے حملہ کو روکنے کی نہ
تھی اور پھر آپ غیر علاقہ میں تھے اور دشمن اپنی جگہ پر تھا جہاں اپنی حفاظت کا اسے ہر طرح یقین تھا
مگر باوجود ان حالات کے آپ نے ایک ذرہ بھر بھی تو گھبراہٹ ظاہر نہ کی۔
اس اعرابی کا یہ کہنا بھی کہ اب تجھے کون بچا سکتا ہے صاف ظاہر کرتا ہے کہ اسے بھی کامل یقین
تھا کہ اب کوئی دنیاوی سامان ان کے بچاؤ کا نہیں مگر اسے کیا معلوم تھا کہ جس شخص پر میں حملہ کرنا
چاہتا ہوں وہ معمولی انسانوں میں سے نہیں بلکہ ان میں سے ہے جو خالق ارض و سما کے دربار کے
مقرب اور اس کے ظل عافیت کے نیچے آئے ہوئے ہوتے ہیں۔
آنحضرت نے اسے جس آرام اور اطمینان قلب کے ساتھ جواب دیا ہے کہ مجھے اللہ
بچائے گاوہ روز روشن کی طرح اس بات کو ثابت کر رہا ہے کہ آپ کے دل میں غیر اللہ کا خوف ایک
لحہ کے لئے بھی نہیں آتا تھا اور آپ کا دل ایسا مضبوط اور قوی تھا کہ خطر ناک سے خطرناک اوقات
میں بھی اس میں گھبراہٹ کا وجود نہ پایا جاتا تھا اور اپنے حواس پر آپ کو اس قدر قدرت تھی کہ اور
تو اور خود دشمن بھی جو آپ کے قتل کے ارادہ سے آیا تھا بد حواس ہو گیا اور اس کے ہاتھ سے تلوار
چھوٹ کر گر گئی کیونکہ اس نے دیکھ لیا کہ میں ایک ایسی طاقت کا مقابلہ کر رہا ہوں جسے نقصان
پہنچانے کی بجائے میں خود تباہ ہو جاؤں گا۔
آنحضرت اللہ کبھی ضد سے کام نہ لیتے تھے بلکہ جس بات میں خیر
ہمیشہ خیر اختیار کرتے دیکھتے اس کو اختیار کرتے تھے اور قطعا اس بات کی پرواہ نہ کرتے کہ
اس سے میرے کسی حکم کی خلاف ورزی تو نہیں ہوتی۔
ہم دیکھتے ہیں کہ رجالِ سیاست دنیویہ نے اپنے اصولوں میں سے ایک یہ اصل بھی بنا رکھی ہے
کہ بادشاہ یا حاکم جو حکم دے دے اور جو فیصلہ کر دے اس میں تغیر نہ کرے اور جس طرح کیا ہے
اس پر قائم رہے تاکہ لوگوں کے دل میں یہ نہ خیال پیدا ہو کہ ہم نے ڈرا کر منوا لیا ہے یا کم سے کم
دوسروں کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے کہ ایک بات کہہ کر پھر اس سے رجوع کر لیا ہے اور اس
اصل پر رجال سیاست ایسے پکے اور قائم رہتے ہیں کہ بعض اوقات جنگوں تک نوبت پہنچ جاتی ہے
مگر وہ اپنی بات کی بیچ کے لئے اور دبدبہ حکومت قائم رکھنے کے لئے ملک کو جنگ میں ڈال دیتے ہیں
لیکن اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ اپنے فیصلہ کو واپس لے لیں۔
جو لوگ تاریخ انگلستان سے واقف ہیں ان سے یہ امر پوشیدہ نہیں کہ ریاستہائے متحدہ سے

انوار العلوم جلدا
۵۸۵
سيرة النبي ال
جنگ کی وجہ یہیں ہوئی کہ انگلستان کے رجالِ سیاست ایک فیصلہ دے کر اس کو واپس نہیں لینا چاہتے
تھے گودہ وہ اس بات کو خوب سمجھ گئے تھے کہ ہم غلطی کر رہے ہیں جس کا نتیجہ ایک خونریز جنگ ہوئی اور
ایک سرسبز و شاداب ملک ہاتھ سے جاتا رہا۔
خود ہندوستان میں تقسیم بنگالہ کا فیصلہ ایک کھلی نظیر موجود ہے کہ خود وزراء انگلستان قبول
کرتے کہ یہ فیصلہ درست نہیں ہوا لیکن ڈرتے تھے کہ اسے تبدیل کر دیں گے تو ملک میں حکومت
کی بے رعبی ہو گی چنانچہ جب تک شہنشاہ ہند کی تاجپوشی کا ایک نہایت غیر معمولی موقع پیش نہیں آیا
اس حکم کو منسوخ نہیں کیا گیا۔
اور در حقیقت بظاہر دنیاوی نقطۂ خیال سے یہ بات ہے بھی درست کیونکہ جب رعایا کے دل
میں یہ بیٹھ جائے کہ ہم جس طرح چاہیں کراسکتے ہیں یا ان کو یہ خیال ہو جائے کہ ہمارا حاکم تو بالکل غیر
مستقل مزاج آدمی ہے اسے جس طرح چاہیں پھیر دیں تو وہ بہت دلیر اور اپنے فرائض کی ادائیگی
جاتی ہے اور اسی وجہ سے رجالِ سیاست نے اس بات کو بہت پسند کیا ہے کہ حاکم اپنے
میں۔
ست ہو
فیصلہ کو بہت جلدی واپس نہ لے بلکہ حتی الامکان اس پر قائم رہے۔
ہمارے آنحضرت الی جس پاک فطرت کو لے کر پیدا ہوئے اور جن کمالات کو آپ نے
حاصل کیا تھا وہ چاہتے تھے کہ آپ ہمیشہ خیر اختیار کریں ایک دنیاوی بادشاہ یا حاکم اس بات پر فخر کر
سکتا ہے کہ میں اپنے ایام حکومت میں حکومت کے رعب کو قائم رکھتا رہا ہوں اور ایک مضبوط
ارادہ کے ساتھ نظام حکومت چلاتا رہا ہوں مگر میرے اس پیارے کا یہ فخر نہ تھا کہ میں نے جو کچھ کہہ
دیا اس پر پابند رہا ہوں بلکہ اس کا فخریہ تھا کہ میں نے جب عمل کیا خیر پر کیا اور جب مجھے معلوم ہوا کہ
میں فلاں رنگ میں کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہوں میں نے اس کے پہنچانے میں کو تاہی نہیں کی پس اگر
روحانیت کی دنیا میں کوئی شخص قابل اتباع ہو سکتا ہے تو وہ آنحضرت اللہ ہی ہو سکتے ہیں۔
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :
إِنَّا أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَرٌ مِنَ الْأَشْعَرِيِّينَ فَاسْتَحْمَلْنَاهُ فَأَبِي أَنْ
يَحْمِلْنَا فَاسْتَحْمَلْنَاهُ فَخَلَفَ أَنْ لا يَحْمِلَنَا ثُمَّ لَمْ يَلْبَتِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ
أُتِيَ بِنَهْبِ اِبلِ فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسٍ ذَوْدٍ فَلَمَّا فَلَمَّا قَبَضْنَا هَا قُلْنَا : تَغَفَّلْنَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ يَمِينَهُ لاَ تُفْلِحُ بَعْدَهَا اَبَدًا فَاتَيْتُهُ فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ حَلَفْتَ أَنْ
لا تَحْمِلَنَا وَقَدْ حَمَلْتَنَا ؟ قَالَ : أَجَلٌ وَلَكِنَّ لاَ أَحْلِفُ عَلَى يَمِيْنِ فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا

انوار العلوم جلد ا
اِلَّا اتَيْتُ الَّذِي هُوَ ۔ ذِي
Sa
۵۸۶
سيرة النبي الله
ى هُوَ خَيْرٌ مِنها (بخاری کتاب المغازی باب قدوم الا شعر بين وأهل اليمن )
آپ نے فرمایا کہ ہم چند آدمی جو اشعری قبیلہ کے تھے۔ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور ہم
نے آپ سے سواری مانگی۔ آپ نے فرمایا کہ سواری نہیں ہے میں نہیں دے سکتا۔ ہم نے پھر عرض
کیا کہ ہمیں سواری دی جاوے تو آپ نے قسم کھائی کہ ہمیں سواری نہ دیں گے پھر کچھ زیادہ دیر نہ
لگی تھی کہ نبی کریم ﷺ کے پاس کچھ اونٹ لائے گئے پس آپ نے حکم دیا کہ ہمیں پانچ اونٹ
دیئے جاویں۔ پس جب ہم نے وہ اونٹ لے لئے ہم نے آپس میں کہا کہ ہم نے تو آنحضرت اللا
کو دھوکا دیا ہے اور آپ کو آپ کی قسم یاد نہیں دلائی ہم اس کے بعد کبھی مظفر و منصور نہ ہوں گے
اس خوف سے میں آنحضرت ا کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ یا رسول اللہ آپ نے تو
قسم کھائی تھی کہ آپ ہمیں سواری نہ دیں گے اور اب تو آپ نے ہمیں سواری دے دی ہے۔
فرمایا ہاں اسی طرح ہوا ہے میں کوئی قسم نہیں کھاتا لیکن جب اس کے سوا کوئی اور بات بہتر دیکھتا
ہوں تو وہ بات اختیار کر لیتا ہوں جو بہتر ہو ۔
اس واقعہ سے معلوم ہو سکتا ہے کہ آنحضرت ا کا مقصود کیا تھا آپ کے کام کسی دنیاوی
مصلحت یا ارادہ کے ماتحت نہ ہوتے تھے بلکہ آپ اپنے ہر کام میں یہ بات مد نظر رکھتے تھے کہ جو کچھ
آپ کرتے ہیں وہ واقعہ میں نفع رساں بھی ہے یا نہیں اور اگر کبھی معلوم ہو جائے کہ آ۔ ہو جائے کہ آپ نے کوئی
ایسا کام کیا ہے یا اس کے کرنے کا ارادہ کیا ہے جو کسی انسان کے لئے مضر ہو گایا اسے اس سے تکلیف
ہو گی تو آپ فورا اپنے پہلے حکم کو واپس لے لیتے اور وہی بات کرتے جو بہتر اور نفع رساں ہوتی۔
ایک ظاہر بین انسان کہہ سکتا ہے کہ اس سے رعب و داب میں فرق آتا ہے اور حکومت کو
نقصان پہنچتا ہے مگر اس بات سے تو آپ کی خوبی اور نیکی کا پتہ چلتا ہے کہ خواہ کوئی امر کیسا ہی
خطرناک اور مضر معلوم ہو تا ہو آپ بے دھڑک اسے اختیار کر لیتے تھے جبکہ آپ کو یقین ہو جاتا ہے
کہ اس سے لوگوں کے حقوق کی نگہداشت ہوتی ہے۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کا ایک خاص نشان تھا کہ
باوجود اس بات کے آپ کو ایسا رء با رعب و داب میسر تھا جو دنیا کے کسی بادشاہ کو میسر نہیں۔ واقعہ میں
ایک بادشاہ کا اصل فرض یہ ہے کہ وہ لوگوں کو سکھ پہنچائے اور آپ نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا
آپ دین و دنیا کے لئے ایک کامل نمونہ تھے اور آپ کی زندگی دنیاوی بادشاہوں کے لئے بھی
نمونہ ہے کہ بادشاہوں کو اپنے ماتحتوں اور رعایا کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئے اور کس طرح
ضد اور تعصب سے الگ ہو کر ہر ایک قربانی اختیار کر کے لوگوں کو آرام پہنچانے کے لئے تیار رہنا
که لہ آر

انوار و سلوم جلدا
چاہئے ۔
۵۸۷
سيرة النبي
ہمیں اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ماتحتوں پر اسی وقت بادشاہ کے حکم بدل دینے کا برا اثر
پڑتا ہے جب کہ ان کو یہ یقین ہو کہ بادشاہ ہمارا یقینی خیر خواہ نہیں بلکہ اس نے ڈر کر اپنے حکم میں
تبدیلی کی ہے اور جب انہیں یقین ہو کہ اس کے احکام ایک غیر مستقل طبیعت کا نتیجہ ہیں لیکن اگر
انہیں اس بات کا کامل یقین ہو جائے کہ کوئی بادشاہ یا حاکم ان سے ڈر کریا بے استقلالی کی وجہ سے
نہیں بلکہ اس لئے حکم بدلتا ہے کہ وہ ان کا خیر خواہ ہے اور کسی وقت بھی ان کی بھلائی سے غافل
نہیں ہوتا تو بجائے اس کے کہ ان کے دلوں میں بے رعبی پیدا ہو وہ اس سے اور بھی مرعوب
ہو جاتے ہیں اور ان کے دل محبت سے بھر جاتے ہیں اور جو بادشاہ اپنی رعایا اور ماتحتوں کے دلوں
میں اپنی خیر خواہی کا ایسا یقین بٹھارے وہی سب سے زبردست بادشاہ ہے اور یہی خیال تھا جس نے
کہ ابو موسی اور ان کے ساتھیوں کو مجبور کیا کہ بجائے اس خیال کے کہ یہ سمجھیں کہ آنحضرت
ال سے کسی قسم کی بے استقلالی ظاہر ہوئی ہے انہوں نے جنگ کے لئے پیدل جانا منظور کیا مگر
یہ نہ پسند کیا کہ آپ کو دوبارہ قسم یاد دلائے ! اد دلائے بغیر ان سواریوں کو استعمال کریں۔ اور یہ اس عظیم
الشان فتح کا نشان تھا جو آپ کو اپنے اصحاب کے دلوں پر حاصل تھی۔
تحمل میں سے کی بھی اعلی کی ہے تی انسان کے نیک خصال میں سے تحمل کی خصلت بھی اعلیٰ درجہ کی ہے کیونکہ محل سے بہت
سے
جھگڑوں فو روں فسادوں اور لڑائیوں کا قلع قمع ہو جاتا ہے۔ بہت دفعہ انسان ایک بات سنکر بحث
مباحثہ میں پڑ جاتا ہے اور بجائے فائدہ کرنے کے نقصان پہنچاتا ہے۔ بعض لوگ تو اپنے خیال کے
خلاف بات سنتے ہی کچھ ایسے دیوانہ ہو جاتے ہیں کہ حد اعتدال سے بڑھ کر گالیوں پر اتر آتے ہیں
اور عظیم الشان فسادوں کے بانی ہو جاتے ہیں۔ بعض لوگ اپنے منشا کے خلاف بات سنکر ایسی طول
طویل بحثیں شروع کر دیتے ہیں کہ جن کا ختم ہونا محالات سے ہو جاتا ہے لیکن حقیقی مصلح وہی ہے جو
اکثر اوقات تحمل سے کام لیتا ہے اور احتیاط کے ساتھ سمجھاتا ہے۔
آجکل کے بادشاہ یا علماء یا گدی نشین اپنی حیثیت کا قیام ہی اس میں دیکھتے ہیں کہ کوئی شخص ان
کے خلاف بات نہ کرے اور مرضی کے خلاف بات دیکھ کر فور آناراض ہو جاتے ہیں اور تحمل سے
کام نہیں لیتے ممکن نہیں کہ ان لوگوں کے مزاج کے خلاف کوئی شخص بات کہہ دے اور پھر بغیر کچھ
سخت دست کلام سننے کے اس مجلس سے اٹھے مگر ہمارے آنحضرت ا اس طرز کے نہ تھے۔
اس موقع پر تحمل سے کام لیتے اور بجائے گالیاں دینے اور سختی کرنے کے ایسا نرمی کا طریق اختیار

انوار العلوم جلد !
۵۸۸
سيرة النبي
کرتے کہ دو سرا خود بخود شرمندہ ہو جائے۔
حضرت علی اپنا ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک موقع پر جبکہ
حضرت علی نے آپ کو ایسا جواب دیا جس میں بحث اور مقابلہ کا طر ز پایا جاتا تھا تو بجائے اس کے کہ
آپ ناراض ہوتے یا خفگی کا اظہار کرتے آپ نے ایک ایسی لطیف طرز اختیار کی کہ حضرت علی غالبا
اپنی زندگی کے آخری ایام تک اس کی حلاوت سے مزا اٹھاتے رہے ہوں گے اور انہوں نے جو
لطف اٹھایا ہو گا وہ تو انہیں کا حق تھا۔ اب بھی آئ کا حق تھا۔ اب بھی آنحضرت اللہ کے اس اظہار نا پسندیدگی کو معلوم کر
کے ہر ایک باریک بین نظر محو حیرت ہو جاتی ہے ۔ حضرت علی کرم اللہ وجہ فرماتے ہیں اَنَّ رَسُولَ
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَقَهُ وَ فَاطِمَةَ بِنْتَ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَيْلَةً فَقَالَ : أَلَا
تُصَلِّيَانِ فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْفُسُنَا بِيَدِ اللهِ فَإِذَا شَاءَ أَنْ يَبْعَثَنَا بَعَثَنَا فَانْصَرَفَ
حِينَ قُلْنَا ذَالِكَ وَلَمْ يَرْجِعْ إِلَى شَيْئًا ثُمَّ سَمِعْتُهُ وَهُوَ مُوَلٌ يَضْرِبُ فَخِذَهُ وَهُوَ يَقُولُ وَ
كَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْ جَدَلاً ( بخارى كتاب التحجد باب تحريض النبي صلى الله عليه وسلم على قيام
المليل العنی نبی کریم ا ایک رات میرے اور فاطمہ الزہرا کے پاس تشریف لائے جو رسول اللہ
کی صاحبزادی تھیں اور فرمایا کہ کیا تم تسجد کی نماز نہیں پڑھا کرتے۔ میں نے جواب دیا کہ یا
رسول اللہ ہماری جانیں تو اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں جب وہ اٹھانا چاہے اٹھا دیتا ہے ۔ آپ اس بات
کو سنکر لوٹ گئے اور مجھے کچھ نہیں کہا پھر میں نے آپ سے سنا اور آپ پیٹھ پھیر کر کھڑے ہوئے تھے
اور آپ اپنی ران پر ہاتھ مار کر کہہ رہے ہیں کہ انسان تو اکثر باتوں میں بحث کرنے لگ پڑتا ہے۔
اللہ اللہ کس لطیف طرز سے حضرت علی کو آپ نے سمجھایا کہ آپ کو یہ جواب نہیں دینا
چاہئے تھا۔ کوئی اور ہوتا تو اول تو بحث شروع کر دیتا کہ میری پوزیشن اور رتبہ کو دیکھو۔ پھر اپنے
جواب کو دیکھو کہ کیا تمہیں یہ حق پہنچتا تھا کہ اس طرح میری بات کو رد کر دو۔ یہ نہیں تو کم سے کم
بحث شروع کر دیتا کہ یہ تمہارا دعویٰ غلط ہے کہ انسان مجبور ہے اور اس کے تمام افعال اللہ تعالیٰ
کے قبضہ میں ہیں وہ جس طرح چاہے کرواتا ہے چاہے نماز کی توفیق دے چاہے نہ دے اور کہتا کہ جبر
کا مسئلہ قرآن شریف کے خلاف ہے لیکن آپ نے ان دونوں طریق میں سے کوئی بھی اختیار نہ کیا
اور نہ تو ان پر ناراض ہوئے نہ بحث کر کے حضرت علی کو ان کے قول کی غلطی پر آگاہ کیا بلکہ ایک
طرف ہو کر ان کے اس جواب پر اس طرح اظهار حیرت کر دیا کہ انسان بھی عجیب ہے کہ ہر بات میں
کوئی نہ کوئی پہلو اپنے موافق نکال ہی لیتا ہے اور بحث شروع کر دیتا ہے حقیقت میں آپ کا اتنا کہہ

انوار العلوم جلد !
۵۸۹
سیرة النبی
دینا ایسے ایسے منافع اندر رکھتا تھا کہ جس کا عشر عشیر بھی کسی اور کی سو بھٹوں سے نہیں پہنچ سکتا تھا۔
اس حدیث سے ہمیں بہت سی باتیں معلوم ہوتی ہیں جن سے آنحضرت کے اخلاق کے مختلف
پہلوؤں پر روشنی پڑتی ہے اور اسی جگہ ان کا ذکر کر دینا مناسب معلوم ہوتا ہے۔
اول تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو دینداری کا کس قدر خیال تھا کہ رات کے وقت پھر کر اپنے
قریبیوں کا خیال رکھتے تھے۔ بہت لوگ ہوتے ہیں جو خود تو نیک ہوتے ہیں، لوگوں کو بھی نیکی کی تعلیم
دیتے ہیں لیکن ان کے گھر کا حال خراب ہوتا ہے اور ان میں یہ مادہ نہیں ہوتا کہ اپنے گھر کے لوگوں
کی بھی اصلاح کریں اور انہی لوگوں کی نسبت مثل مشہور ہے کہ چراغ تلے اندھیرا۔ یعنی جس طرح
چراغ اپنے آس پاس تمام اشیاء کو روشن کر دیتا ہے لیکن خود اس کے نیچے اندھیرا ہوتا ہے اسی طرح
یہ لوگ دوسروں کو تو نصیحت کرتے پھرتے ہیں مگر اپنے گھر کی فکر نہیں کرتے کہ ہماری روشنی سے
ہمارے اپنے گھر کے لوگ کیا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ مگر آنحضرت کو اس بات کا خیال معلوم ہوتا ہے کہ
ان کے عزیز بھی اس نور سے منور ہوں جس سے وہ دنیا کو روشن کرنا چاہتے تھے اور اس کا آپ تعمد
بھی کرتے تھے اور ان کے امتحان و تجربہ میں لگے رہتے تھے۔ اور تربیت اعزاء ایک ایسا اعلیٰ درجہ کا
جو ہر ہے جو اگر آپ میں نہ ہو تا تو آپ کے اخلاق میں ایک قیمتی چیز کی کمی رہ جاتی۔
دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ آپ کو اس تعلیم پر کامل یقین تھا جو آپ دنیا کے سامنے
پیش کرتے تھے اور ایک منٹ کے لئے بھی آپ اس پر شک نہیں کرتے تھے اور جیسا کہ لوگ
اعتراض کرتے ہیں کہ نعوذ باللہ دنیا کو الو بنانے کے لئے اور اپنی حکومت جمانے کے لئے آپ نے یہ
سب کار خانہ بنایا تھا ور نہ آپ کو کوئی وحی نہ آتی تھی۔ یہ بات نہ تھی۔ بلکہ آپ کو اپنے رسول اور
خدا کے مامور ہونے پر ایسا ثلج قلب عطا تھا کہ اس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔ کیونکہ ممکن ہے کہ لوگوں
میں آپ بناوٹ سے کام لے کر اپنی سچائی کو ثابت کرتے ہوں لیکن یہ خیال نہیں کیا جاسکتا کہ رات
کے وقت ایک شخص خاص طور پر اپنی بیٹی اور داماد کے پاس جائے اور ان سے دریافت کرے کہ کیا
وہ اس عبادت کو بھی بجالاتے ہیں جو اس نے فرض نہیں کی بلکہ اس کا ادا کرنا مؤمنوں کے اپنے
حالات پر چھوڑ دیا ہے اور جو آد آدھی رات کے وقت اٹھ کر ادا کی جاتی ہے۔ اس وقت آ۔ آپ کا جانا
اور اپنی بیٹی اور داماد کو ترغیب دینا کہ وہ تجد بھی ادا کیا کریں اس کامل یقین پر دلالت کرتا ہے جو آپ
کو اس تعلیم پر تھا جس پر آپ ! پر تھا جس پر آپ لوگوں کو چلانا چاہتے تھے ورنہ ایک مفتری انسان ؟ انسان جو جانتا ہو کہ ایک
تعلیم پر چلنا نہ چلنا ایک سا ہے اپنی اولاد کو ایسے پوشیدہ وقت میں اس تعلیم پر عمل کرنے کی نصیحت

·

آج 10 میں سے 10 باقی