سیرة النبی ﷺ

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 13

انوار العلوم جلدا
۵۹۰
سيرة النبي
نہیں کر سکتا یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب ایک آدمی کے دل میں یقین ہو کہ اس تعلیم پر چلے بغیر و
کمالات حاصل نہیں ہو سکتے ۔
تیسری بات رہی ہے جس کے ثابت کرنے کے لئے میں نے یہ واقعہ بیان کیا ہے کہ آنحضرت ہر
ایک بات کے سمجھانے کے لئے تحمل سے کام لیا کرتے تھے اور بجائے لڑنے کے محبت اور پیار سے
کسی کو اس کی غلطی پر آگاہ فرماتے تھے ۔ چنانچہ اس موقع پر جب حضرت علی نے آپ کے سوال کو
اس طرح زد کرنا چاہا کہ جب ہم سو جائیں تو ہمارا کیا اختیار ہے کہ ہم جاگیں کیونکہ سویا ہوا انسان
اپنے آپ پر قابو نہیں رکھتا۔ جب وہ سو گیا تو اب اسے کیا خبر ہے کہ فلاں وقت آگیا ہے اب میں
فلاں کام کر لوں اللہ تعالی آنکھ کھول دے تو نماز ادا کر لیتے ہیں ورنہ مجبوری ہوتی ہے (کیونکہ اس
وقت الارم کی گھڑیاں نہ تھیں) اس بات کو سنکر آنحضرت کو تو حیرت ہوئی ہی تھی کیونکہ آپ کے
دل میں جو ایمان تھا وہ کبھی آپ کو ایسا غافل نہ ہونے دیتا تھا کہ تہجد کا وقت گزر جائے اور آپ کو
خبر نہ ہو اس لئے آپ نے دوسری طرف منہ کر کے صرف یہ کہہ دیا کہ انسان بات مانتا نہیں جھگڑتا
ہے۔ یعنی تم کو آئندہ کے لئے کوشش کرنی چاہئے تھی کہ وقت ضائع نہ ہو نہ کہ اس طرح ٹالنا
چاہیے تھا۔ چنانچہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں میں نے پھر کبھی تہجد میں ناغہ نہیں کیا۔
طهارة النفس تحمل ہم پہلے حضرت علی کے ایک واقعہ سے ثابت کر چکے ہیں کہ آنحضرت ا نہایت بردبار تھے اور بر خلاف بہت سے بادشاہوں کے جو
اپنے خلاف بات سن کر یا اپنی مرضی کے ناموافق حرکت دیکھ کر نہایت غصہ اور جوش سے بھر جاتے
ہیں اکثر چشم پوشی اور اعراض سے کام لیتے تھے اور ایسا طریق اختیار کرتے جس میں تحمل کا پہلو غالب
ہو ۔ اب ہم ایک اور ایسا ہی واقعہ بیان کرتے ہیں جو ایک دوسرے پہلو سے آپ کے محل پر روشنی
ڈالتا ہے اور آپ کی صفات حسنہ کو اور بھی روشن کر کے ظاہر کرتا ہے ۔
۔
آنحضرت ا ہو ا زن پر فتح پا کے واپس آرہے تھے اور اس جنگ میں جو اموال مسلمانوں
کے ہاتھ آئے ان کی تقسیم کا سوال در پیش تھا۔ آپ کا منشا تھا کہ اگر ہو ا زن تائب ہو کر آجائیں
اور معافی کے خواستگار ہوں تو ان کے اموال اور قیدی انہیں واپس کر دیئے جائیں لیکن دن پر دن
گذرتے چلے گئے اور ہوازن کی طرف سے کوئی وفد طلب گار معافی ہو کر نہ آیا ۔ بہت دن تک آپ
نے تقسیم اموال کے کام کو تعویق میں رکھا۔ لیکن آخر اس بات کو مناسب سمجھا کہ اموال تقسیم کر ام
دیئے جائیں۔ چنانچہ جعرانہ پہنچ کر آپ نے ان اموال کو تقسیم کرنا شروع کیا۔ منافق تو ہمیشہ اس

انوار العلوم جلدا
۵۹۱
سيرة النبي
تاک میں لگے رہتے تھے کہ کوئی موقعہ ملے تو ہم آپ پر اعتراض کریں۔ کوئی نہ کوئی راہ نکال کر
ذوالخویصرہ التیمی نے عین تقسیم کے وقت بڑھ کر کہا کہ آپ اس تقسیم میں عدل کو مد نظر رکھیں۔
جس سے اس کی مراد یہ تھی کہ آپ اس وقت عدل سے کام نہیں لے رہے امام بخاری صاحب نے
اس واقعہ کو حضرت جابر سے یوں روایت کے وایت کیا ہے کہ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا قُرَّةً
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ غَنِيمَةً بِالْجِعْرَانَةِ إِذْ قَالَ لَهُ رَجُلٌ : اِعْدِلُ فَقَالَ لَهُ لَقَدْ
شَقِيْتَ إِنْ لَمْ أَعْدِلُ ) - (كتاب الجهاد باب و من الدليل على ان الخمس لنوائب المسلمين یعنی آنحضرت
الله اموال غنیمت کو جعرانہ کے مقام ترانہ کے مقام پر تقسیم فرما رہے تھے کہ ایک شخص نے آپ کے نے آپ کو کہا کہ
آپ عدل سے کام لیں۔ آپؐ نے جواب دیا کہ اگر میں نے عدل نہیں کیا تو تو بڑی بے برکتی اور
بد بختی میں مبتلا ہو گیا۔ اللہ اللہ کیسے خطرناک حملہ کا جواب وہ پاک رسول مکس نرمی سے دیتا ہے کس
حلم سے اسے سمجھاتا ہے۔ آنحضرت ا سے جو عشق صحابہ کو تھا وہ ایسا نہ تھا کہ وہ ایسی باتیں
برداشت کر سکتے۔ بلکہ حضرت عمرؓ اور خالد بن ولید تو ہمیشہ ایسے مواقع پر تلوار کھینچ کر کھڑے ہو
جاتے تھے۔ مگر انحضرت الی ان کو ہمیشہ روکتے رہتے تھے کہ ان لوگوں سے اعراض کرو۔ پس
ایسے وقت میں جبکہ مکہ کے حدیث العهد مسلمان جو ابھی ان آداب سے بالکل ناواقف تھے جو ایک
رسول کے حضور بجالانے ایک مؤمن کا فرض ہوتا ہے اور جو ایک ذرہ سے اشارہ سے صراط مستقیم
سے ہٹ کر کہیں کے کہیں پہنچ سکتے تھے آپ کے ارد گرد کھڑے تھے اور وہی وقت تھا جب انہوں
نے یہ سبق سیکھنا تھا کہ رسول کریم ﷺ کے ساتھ ہمیں کس طرح عمل کرنا چاہئے ایک شخص کا
آگے بڑھ کر نہایت بے حیائی سے آپ سے کہنا کہ حضور ذرا عدل مد نظر رکھیں اور بے انصافی اور
حق تلفی نہ کریں ایک خطرناک فعل تھا۔ جس سے ایک طرف تو ان قوانین کی خلاف ورزی ہوتی
تھی جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولوں کے ساتھ کلام کرنے کے متعلق بیان فرمائے ہیں۔ دوسرے ان
تمام مواعید پر پانی پھر جاتا تھا جو اس شخص نے آنحضرت اللہ کے حضور کئے تھے اور جو ہر ایک
مسلمان کو مسلمان ہونے کے لئے کرنے پڑتے ہیں۔ تیسرے سیاسی لحاظ سے آپ کے رعب کو ایک
خطر ناک نقصان پہنچانے والے تھے ۔ اور چوتھے نو مسلموں کے لئے ایک نہایت بد نظیر قائم کرنے
والے تھے جن کے دل ابھی اس عزت کا خیال بھی نہیں کر سکتے تھے جو صحابہ کے دلوں میں بھری
ہوئی تھی۔ پس وہ الفاظ جو ذوالخویصرہ کے منہ سے اس وقت نکلے ایک دنیاوی دربار میں

انوار العلوم جلدا
۵۹۲
سيرة النبي
خطر ناک سے خطر ناک سزا کا فتوی دلانے کے لئے کافی تھے۔ اور اگر زمانہ قدیم کے درباروں میں ایسا
انسان قتل کا مستوجب خیال کیا جاتا تو موجودہ دور دستوریت میں بھی ایسا آدمی سزا سے محفوظ نہ رہ
سکتا لیکن وہ بادشاہ ہر دو جہاں اس کے گستاخانہ کلام کے جواب میں کیا کہتا ہے ؟ کیا اسے سزا کا حکم دیتا
ہے ؟ کہ تا ان نو مسلموں پر آپ کا رعب آپ کا رعب بیٹھ جائے جو ائے جو نہایت نگران نگاہوں سے صحابہ اور آنحضرت
ال کے تعلقات کو اس لئے دیکھ رہے تھے کہ ان سے اندازہ لگا سکیں کہ یہ تعلقات مصنوعی یا
حقیقی، عارضی ہیں یا مستقل ، سطحی ہیں یا ان کی جڑیں دل کے تمام کونوں میں مضبوطی سے گڑی ہوئی
ہیں کیا وہ میرا پیارا اگر اسے کسی بدنی سزا کا مستحق قرار نہیں دیتا۔ تو کم سے کم زبانی طور پر ہی اسے سخت
تهدید کرتا ہے کہ اگر ایسے الفاظ پھر تمہارے منہ سے نکلے تو تم کو سخت سزادی جائے گی ؟ نہیں وہ بھی
نہیں کرتا۔ کیا وہ اسے اپنے سامنے سے دور ہو جانے کا حکم دیتا ہے؟ نہیں! وہ اس سے بھی اجتناب
کرتا ہے۔ پھر اس مجرم کے لئے وہ کیا سزا تجویز کرتا ہے وہ باوجود صحابہ کی چڑھی ہوئی تیوری کے
اور باوجود ان کے ہاتھوں کے بار بار دستہ تلوار کی طرف جانے کے اسے نہایت پر حکمت اور پر معنی
جواب دیتا ہے جس سے بہتر جواب کوئی انسانی دماغ تجویز کر ہی نہیں سکتا وہ اسے خود اس کے فعل
سے ملزم کرتا ہے خود اس کے اقوال سے قائل کرتا ہے خود اس کے اعمال سے شرمندہ کرتا ہے وہ
کہتا ہے تو یہ کہ لَقَدْ شَقِيْتَ إِن لَّمْ أَعْدِلُ اگر میں نے عدل نہ کیا تو تو بد بختی کے گڑھے میں گر گیا۔
کیونکہ تو نے تو مجھے خدا کا رسول سمجھ کر بیعت کی ہے۔ اور دعوی کرتا ہے کہ میں آپ کو خدا کی
طرف سے یقین کرتا ہوں اور مجھے اپنا رہنما اور پیشوا قرار دیتا ہے تو ان خیالات کے باوجود اے
نادان جب تو مجھے انصاف سے دور اور عدل سے خالی خیال کرتا ہے تو تجھ سے زیادہ بد بخت اور کون
ہو سکتا ہے جو اپنے آپ کو ایک ایسے شخص کے پیچھے لگاتا ہے جو اتباع کے قابل نہیں اور اس آدمی
سے ہدایت چاہتا ہے جو خود گمراہ ہے اور اس سے صداقت طلب کرتا ہے جو جھوٹ بولنے میں کوئی
عیب نہیں دیکھتا اور اگر تو مجھے نبی نہیں خیال کرتا بلکہ جھو ٹا خیال کرتا ہے تو پھر بھی تو نہایت شقی ہے
کیونکہ باوجود مجھے جھوٹا سمجھنے کے پھر میرے ساتھ رہتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ میں آپ کو سچا خیال
کرتا ہوں۔
اللہ اللہ کیسا پاک جواب ہے کیسا مسکت اور مسکت جواب ہے جسے سن کر ایک حیادار سوائے
اس کے کہ زندہ ہی مر جائے اور کوئی جواب نہیں دے سکتا۔ یہ تھا آپ کا تحل یہ تھی آپ کی
بردباری جو آپ کو دنیا کے تمام انسانوں سے افضل ثابت کرتی ہے ۔ بہت ہیں جو اشتعال انگیز الفاظ کو

انوار العلوم جلدا
۵۹۳
سيرة النبي الله
سن کر خاموشی سے اپنے علم کا ثبوت دیتے ہیں لیکن میرے آقا کا تحمل بھی لغو نہ تھا اگر آپ خاموش
رہتے تو اس کے اعتراض کا جواب کیا ہوتا آپ نے تحمل کا ایک اعلیٰ نمونہ دکھایا او ر ا اور ایسا نمونہ جو کہ
اپنے اندر ایک عظیم الشان سبق بھی رکھتا تھا اور معترضین کے لئے ہدایت تھا۔ کاش ! اس حدیث سے
وہ لوگ کچھ نصیحت حاصل کریں جو ایک شخص کے ہاتھ پر بیعت کر کے پھر اعتراضات سے نہیں
رکتے کیونکہ ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ ان کا یہ فعل خود ان کی شقاوت پر دال ہے۔
اب ایک اور مثال درج کرتا ہوں۔ جبیر بن مطعم بنی اللہ سے روایت ہے کہ :
سے آر
أَنَّه بَيْنَا هُوَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ مَعَهُ النَّاسُ مُقْبِلا مِنْ حُنَيْنٍ
عَلِقَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الأَعْرَابُ يَسْتَالُوْنَهُ حَتَّى اِضْطَرُّوهُ إِلى سَمُرَةِ
فَخَطِفَتْ رِدَاءَهُ ، فَوَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَعْطُوْنِي رِدَائِي فَلَوْ
كَانَ عَدَدُ هَذِهِ الْعِضَاءِ نَعَمَّا لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ ثُمَّ لَا تَجِدُ ونِي بَخِيْلًا وَلَا كَذُوبًا وَلَا
جبانا - (بخارى كتاب الجهاد باب ما كان النبي صلى الله عليه وسلم يعطى المؤلفة قلوبهم، ایک دفعہ وہ
آنحضرت ال اس کے ساتھ تھے اور آج اور آپ کے ساتھ اور بھی لوگ تھے ۔ آ۔ - آپ حنین سے واپس
تشریف لا رہے تھے۔ راستہ میں کچھ بادیہ نشین عرب آگئے ۔ اور آپ کے پیچھے پڑ گئے اور آپ سے
سوال کرنے لگے ۔ اور آ۔ اور آپ پر اس قدر زور ڈالا کہ ہٹاتے ہٹاتے کیکر کے درخت تک لے گئے ۔ جس
آپ کی چادر پھنس گئی۔ پس آپ ٹھہر گئے اور فرمایا کہ میری چادر مجھے پکڑا دو۔ اگر ان کانٹے دار
درختوں کے برابر بھی میرے پاس اونٹ ہوتے (یعنی بہت کثرت سے ہوتے) تو بھی میں سب تم میں
تقسیم کر دیتا اور تم مجھ کو بخیل اور جھوٹا اور بزدل نہ پاتے اللہ اللہ یہ وہ شخص ہے جسے ناپاک طبع
انسان دنیا طلب کہتے ہیں۔ اور طرح طرح کے ناپاک الزام لگاتے ہیں یہ وہ انسان ہے جسے اندھی دنیا
مغلوب الغضب کہتی ہے یہ وہ وجود ہے جسے ظالم انسان ظالم قرار دیتے ہیں کیا اس تحمل والا انسان
ظالم یا مغلوب الغضب ہو سکتا ہے۔ کیا اس سیر طبیعت کا انسان دنیا طلب ہو سکتا ہے۔ عرب کا فاتح اور
حنین کا بہادر اپنے خطرناک دشمن کو شکست دے کر واپس آرہا ہے۔ ابھی اس کے سپاہیوں کی
تلواروں۔
اروں
سے خون کا رنگ بھی نہیں چھوٹا ز بر دست سے زبردست انسان اس کو پیٹھ دکھا چکے ہیں
اور اس کی تیز تلوار کے آگے اپنی گردنیں جھکا چکے ہیں۔ اور وہ اپنی فتح مند افواج کے ساتھ میدان
جنگ سے واپس آرہا ہے مگر کس شان سے اس کا حال ابھی پڑھ چکے ہو۔ کچھ عرب آکر آپ سے
سوال کرتے ہیں اور پیچھے ہی پڑ جاتے ہیں کہ کچھ لئے بغیر نہیں لوٹیں گے آپ بار بار انکار کرتے ہیں

انوار العلوم جلد !
۵۹۴
سيرة النبي
کہ میرے پاس کچھ نہیں مگر وہ باز نہیں آتے۔ پھر اور پھر سوال کرتے ہیں اور باوجود آپ کے انکار
کے مصر ہیں کہ ہمیں ضرور کچھ دلوایا جائے مگر آ ر کچھ دلوایا جائے مگر آپ باوجود اس شان کے کہ سارے عرب کو آپ کے
سامنے گردن جھکا دینی پڑی ان سے کیا سلوک کرتے ہیں ان کے بار بار کے سوال سے ناراض نہیں
ہوتے۔ ان پر خفگی کا اظہار نہیں کرتے بلکہ ان کو بتاتے ہیں کہ آپ کے پاس اس وقت کچھ نہیں
ور نہ ضرور ان کو بھی دیتے۔ لیکن وہ لوگ پھر بھی مصر ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ کیا اس لئے نہیں کہ کل
دنیا اس بات سے واقف تھی کہ وہ بہادر انسان جو خطرناک جنگوں میں جس وقت اس کے ساتھی بھی
پیچھے ہٹ جاتے ہیں اکیلا دشمن کی طرف بڑھتا چلا جاتا ہے۔ ایسا متحمل مزاج ہے کہ اپنی حاجتوں کو
اس کے پاس جس زور سے بھی پیش کریں گے وہ کبھی ناراض نہیں ہو گا۔ بلکہ اس کا جواب محبت سے
بھرا ہوا اور شفقت سے مملوء ہو گا ؟ وگا پھر کیا اس لئے نہیں کہ آپ کے اخلاق حسنہ اور آپ کے حسن
سلوک کا دنیا میں ایسا شہرہ تھا کہ بادیہ نشین عرب بھی اس بات سے ناواقف نہ تھے کہ ہم جس قدر بھی
اصرار کریں گے ہمیں کسی سرزنش کا خطرہ نہ ہو گا۔ ضرور یہی بات تھی جس کی وجہ سے وہ عرب
آپ پر اس قدر زور ڈال رہے تھے۔ اور باتوں سے ہی آپ سے کچھ وصول نہیں کرنا چاہتے تھے بلکہ
نا امیدی ہو گئی تو آپ کو پکڑ کر اصرار کرنا شروع کرنا شروع کیا کہ ہمیں ضرور کچھ دیں۔ اور آپ ان سے
ہٹتے ہٹتے راستہ سے اس قدر دور ہو گئے کہ آخر آ۔ آپ کی چادر آپ کی چادر کانٹے دار درختوں میں جا پھنسی ۔ اور
اس وقت آپ نے ان کو ان محبت آمیز الفاظ میں ملامت کی کہ میں انکار بخل کی وجہ سے نہیں کرتا
بلکہ اس مجبوری سے کہ میرے پاس اس وقت کچھ نہیں۔ اگر میرے پاس کچھ ہوتا تو میں ضرور تم کو
دے دیتا حتی کہ سامنے کھڑے ہوئے درختوں کے برابر بھی اگر اونٹ میرے پاس ہوتے تو سب تم کو
دے دیتا۔ اور ہرگز بخل نہ کرتا نہ جھوٹ بولتا نہ بزدلی دکھاتا۔ دنیا کا کوئی بادشاہ ایسا جواب نہیں دے
سکتارہ جو اپنی عزت اور اپنی بڑائی کے طلب گار ہوتے ہیں۔ وہ اس قدر تحمل نہیں کر سکتے ۔ آنحضرت
ال کی حیثیت کے انسان کا ایسے موقعہ پر جب آپ سے ان اعراب نے اس درشتی سے سلوک
کیا ا تھانہ کورہ بالا جواب دینا اپنی نظیر آپ ر آپ ہی ہی ۔ ہے۔ اور دنیا کا کوئی بادشاہ کوئی حاکم کوئی سردار اس تحمل
کی نظیر نہیں دکھا سکتا۔ پھر آپ جو جواب دیتے ہیں وہ کیسا لطیف ہے۔ فرماتے ہیں ۔۔۔۔۔ که اگر ان
درختوں کے برابر بھی اونٹ ہوتے تو میں تمہیں دے دیتا۔ اور تم مجھے بخیل جھوٹا اور بزدل نہ پاتے۔
ایک موٹی نظر والے انسان کو تو شاید یہ تین الفاظ بے ربط معلوم ہوں لیکن رانا انسان سمجھتا ہے کہ
یہ تینوں الفاظ جو آپ نے فرمائے بالکل موقعہ کے مطابق تھے ۔ اور ان سے بہتر لفظ اور ہو ہی نہیں
جب

:
انوار العلوم جلد !
۵۹۵
سيرة النبي
سکتے تھے ۔ کیونکہ مال کا نہ دینا بخل سے متعلق ہے۔ پس آپ نے فرمایا کہ اگر میرے پاس مال ہوتا تو تم
مجھے بخیل نہ پاتے یعنی تمہیں معلوم ہو جاتا کہ میں بخیل نہیں کیونکہ میں تمہیں مال دے دیتا اور
جھوٹا بھی نہ پاتے ۔ یہ اس لئے فرمایا کہ بعض لوگ جھوٹ بول کر سائل سے پیچھا چھڑا لیتے ہیں کہ
ہمارے پاس کچھ ہے نہیں۔ پس فرمایا کہ تمہیں یہ بھی معلوم ہو جاتا کہ میں بخیل نہیں ہوں اور یہ بھی
کہ جھوٹا نہیں ہوں کہ جھوٹ بول کر سب مال یا اس کا بعض حصہ اپنے لئے بچالوں اور نہ مجھے
بز دل پاتے۔ یعنی میرا تمہیں مال دینا اس وجہ سے نہ ہوتا کہ میں تم لوگوں سے ڈر جاتا کہ کہیں مجھے
نقصان نہ پہنچاؤ ۔ لیکن میں جو مال دیتا دل کی خوشی سے دیتا۔
شاید کوئی شخص کہے کہ آپ کے اتنا کہہ دینے سے کیا بنتا ہے کہ اگر میرے پاس ہو تا تو میں دے
دیتا کیا معلوم ہے کہ آپ اس وقت دیتے یا نہ دیتے۔ مگر یاد رکھنا چاہئے کہ ہر سخن وقتے و ہر نکتہ
مقامے دارد- میں اس جگہ یہ بتا رہا ہوں کہ آنحضرت ا کا تحمل کیسا تھا اور کس طرح آپ
ناپسند اور مکروہ باتیں سن کر نرمی اور ملائمت سے جواب دیتے تھے ۔ اور خفگی اور ناراضگی کا اظہار
قطعا نہ فرماتے بلکہ جہاں تک ممکن ہو تا معترض کو کوئی نیک بات بتا کر خاموش فرما دیتے ۔ آپ کی
سخاوت کا ذکر تو دوسری جگہ ہو گا۔ اور اگر کوئی بہت مصر ہو تو میں آپ کے تحمل کی ایسی مثال بھی جس
میں ایک طرف آپ نے تحمل فرمایا ہے اور دوسری طرف سخاوت کا اظہار فرمایا ہے دے سکتا ہوں
اور وہ بھی صحیح بخاری سے ہے۔ اور وہ یہ کہ انس بن مالک بھی اللہ بیان فرماتے ہیں کہ كُنتُ امشي
مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ عَلَيْهِ بُرْدُ نَجْرَانِيُّ غَلِيظُ الْحَاشِيَةِ فَادْرُ كَةَ أَعْرَابِ
فَجَذَبَة جَذْبَةٌ شَدِيدَةً حَتَّى نَظَرْتُ إِلى صَفْحَةِ عَاتِقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ
اثَرَتْ بِهِ حَاشِيَةُ الرِّدَاءِ مِنْ شِدَّةِ جَذْبَتِهِ ثُمَّ قَالَ : مُرْلِى مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي عِنْدَكَ ۔
فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَضَحِكَ ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِعَطَاءٍ ۔ (بخارى كتاب الجهاد باب ما كان النبي يعطى المؤلفة قلوبهما
یعنی میں ایک دفعہ آنحضرت ا کے ساتھ چل رہا تھا اور آپ نے ایک نجران کی بنی ہوئی
چادر اوڑھی ہوئی تھی جس کے کنارے بہت موٹے تھے کہ اتنے میں ایک اعرابی آپ کے قریب
آیا اور آپ کو بڑی سختی سے کھینچنے لگا۔ یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ اس کے سختی سے کھینچنے کی وجہ
سے چادر کی رگڑ کے ساتھ آپ کی گردن پر خراش ہو گئی۔ اس کے بعد اس نے کہا کہ آپ کے پاس
جو مال ہے اس میں سے کچھ مجھے بھی دلوائیں پس آپ نے مڑ کر اس کی طرف دیکھا اور مسکرائے
اور فرمایا کہ اسے کچھ دے دو۔

انوار العلوم جلدا
۵۹۶
سيرة النبي ال
انکار
اس مثال سے آپ کا متحمل پہلی مثال سے بھی زیادہ ظاہر ہوتا ہے پہلی مثال سے تو یہ ظاہر ہوتا
تھا کہ آپ کے پاس کچھ تھا نہیں اور کچھ سائل آپ سے بار بارا سے بار بار انعام طلب کرتے تھے اور جبکہ آپ
فرمارہے تھے کہ میرے پاس کچھ نہیں اور وہ لینے پر مصر تھے۔ ان لوگوں کا آپ پر زور کرنا سمجھ
میں آسکتا ہے اور خیال ہو سکتا ہے کہ چونکہ وہ لوگ سخت محتاج تھے اور ان کی حالت زار تھی۔ اور نا
امیدی میں انسان کے حواس ٹھکانے نہیں رہتے اس لئے ان کی زیادتی پر آپ جیسے رحیم انسان کا
تحمل کرنا کچھ تعجبات سے نہ تھا لیکن دوسرا واقعہ اس واقعہ سے بہت زیادہ آپ کے تحمل پر روشنی
ڈالتا ہے کیونکہ اس شخص نے بغیر سوال کے آپ پر حملہ کر دیا اور اس حملہ کی کوئی وجہ نہ تھی نہ اس
نے سوال کیا تھا نہ آپ نے انکار فرمایا تھا نہ اسے کوئی نا امیدی پیش آئی تھی۔ مال سامنے موجود تھا
آپ دینے کو تیار تھے پھر بلاوجہ اس طرح گستاخی سے پیش آنا ایک نہایت ہی ناشائستہ حرکت تھی اور
اس کے سوال پر اسے ڈانٹنا چاہئے تھا۔ اور پھر اس نے جو طریق اختیار کیا تھا وہ صرف گستاخانہ ہی نہ
تھا کہ یہ خیال کر لیا جاتا کہ چلو اس سے کوئی حقیقی نقصان تو ہوا نہیں جاہل آدمی ہے اور جنگلی ہے اور
آداب رسول سے ناواقف ہے۔ اسے معاف ہی کر دینا بہتر ہو گا بلکہ وہ ایذاء رسانی کا طریق تھا اور
اس کی اس حرکت سے آنحضرت ا کو سخت تکلیف بھی پہنچی اور گردن مبارک پر خراش بھی
ہو گئی بلکہ اس حدیث کو حمام نے اس طرح روایت کیا ہے کہ چاو ر پھٹ گئی اور اس کا حاشیہ چمڑہ کو
پھاڑتا ہوا گوشت تک گھس گیا پس وہ شخص اس بات کا پورے طور پر مستحق تھا کہ اسے آپ سختی
سے علیحدہ کر دیتے ۔ لیکن باوجود ان تمام باتوں کے آپ اس سے یہ سلوک فرماتے ہیں کہ اس کی
طرف دیکھ کر مسکراتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ اسے بھی ضرور کچھ دے دو۔ گویا مسکرا کر اسے
بتاتے ہیں کہ میں تمہارے جیسے نادانوں کو جو آداب رسول سے ناواقف ہیں بجائے ڈانٹنے کے قابل
رحم خیال کرتا ہوں اور بجائے ناراضگی کے تمہاری حالت پر مسکراتا ہوں کہ تم میرے تحمل سے ہی
فائدہ اٹھاؤ۔
کہنے کو سب لوگ تحمل والے بن جاتے ہیں لیکن عمل ہی ایک ایسی چیز ہے جس سے انسان کی
حقیقت کھلتی ہے اور اس کے دعاوی کے صدق اور کذب کا حال معلوم ہوتا ہے دنیا میں بڑے
بادشاہ گزرے ہیں جو عدل و انصاف کے لحاظ سے خاص شہرت رکھتے ہیں جو جو تحمل مزاج مشهور
ہیں اور جن کے تحمل اور بردباری کے افسانوں سے تاریخوں کے صفحات بھرے ہوئے ہیں۔ ان میں
بڑے
سے ایسے بھی ہیں جو مذہبی عزت کے لحاظ سے بھی اپنے زمانہ کے لوگوں میں ممتاز تھے ۔ اور جو بعد میں

انوار العلوم جلدا
۵۹۷
سيرة النبي الله
بھی اپنے ہم مذہبوں کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیئے گئے ہیں ایسے بادشاہ بھی گزرے ہیں جو
بادشاہت کے علاوہ مذاہب کے بانی اور پیشوا بھی ہوئے ہیں اور خاص سلسلوں کے جاری کرنے
والے ہیں جن کے مرنے کے ساتھ ان کی بادشاہت کا تو خاتمہ ہو گیا لیکن ان کی روحانی بادشاہت
مدت ہائے دراز تک قائم رہی بلکہ اب تک بھی مختلف حکومتوں کے ماتحت رہنے والے لوگ در
حقیقت اپنے دل اور اپنی روح کے لحاظ سے انہیں کے ماتحت ہیں جو نیکی اور تقویٰ میں بے نظیر خیال
کئے جاتے ہیں جو اخلاق میں آنے والی نسلوں کے لئے ایک نمونہ خیال کئے جاتے ہیں مگر کوئی ہے جو
تمام دنیا کی تاریخوں کی ورق گردانی کرنے کے بعد تمام اقوام کے بادشاہوں اور پیشواؤں کے
حالات کی چھان بین کرنے کے بعد ان اخلاق کا انسان دکھا سکے اور اس تحمل کی نظیر کسی اور انسان
میں بتا سکے جو آنحضرت ا نے دکھایا میں یہ نہیں کہتا کہ آنحضرت کے سوا کوئی شخص تحمل کی
صفت سے متصف ہوا ہی نہیں لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ اس درجہ تک تحمل کا اظہار کرنے والا جس
درجہ تک آپ نے ظاہر فرمایا کوئی انسان نہیں ہوا اور نہ آئندہ ہو گا کیونکہ آپ کمال کی اس
سرحد تک پہنچ گئے ہیں کہ اس کے بعد کوئی ترقی نہیں۔
ممکن ہے کہ کوئی صاحب کہیں کہ آپ بادشاہوں اور حاکم حاکموں کی کیوں شرط لگاتے ہیں اس
مقابلہ کے میدان کو اور بھی کیوں وسیع نہیں کر دیتے کہ دنیا کے کل افراد کے تحمل کو سامنے رکھ کر
مقابله کر کرله لیا جائے کہ آیا کوئی انسان اس صفت میں آپ کی برابری کر سکتا ہے یا نہیں۔ مگر میں کہتا
ہوں کہ تحمل اسی انسان کا قابل قدر ہے جسے طاقت اور قدرت ہو جو شخص خود دوسروں کا محتاج ہو
دوسروں سے خائف ہو اپنے دشمنوں کے خوف سے چھپتا پھر تا ہو اسے دنیا میں سر چھپانے کی جگہ نہ
ملتی ہو اس کا تحمل بھی کوئی متحمل ہے اس کی زبان تو اس پر ظلم کرنے والوں نے بند کر دی ہے اور اس
میں یہ طاقت ہی نہیں کہ ان کے حملوں کا جواب دے سکے پس جو حاکم نہیں یا بادشاہ نہیں یا دنیاوی
لحاظ سے کوئی خاص عزت نہیں رکھتا اس کا محمل کوئی تحمل نہیں بلکہ بہت دفعہ ایک مغلوب الغضب
انسان بھی اپنے ایذاء دہندوں کے خوف سے اپنے غضب کو دبا لیتا ہے ۔ اور گو دل ہی دل میں جاتا
اور کڑھتا ہے اور جی ہی جی میں گالیاں دیتا اور کوستا ہے لیکن اظہار غضب کی طاقت نہیں رکھتا
کیونکہ جانتا ہے کہ اس کا نتیجہ میرے حق میں اور بھی مضر ہو گا پس آنحضرت کے مقابلہ میں اس
شخص کے تحمل کی مثال پیش کی جا سکتی ہے جو آپ ہی کی طرح با اختیار اور طاقت رکھتا ہو اور پھر آپ
ہی کی طرح متحمل دکھانے والا ہو ورنہ مثل مشہور ہے کہ زبردست مارے اور رونے نہ دے ایسا

انوار العلوم جلدا
۵۹۸
سيرة النبي
زبردست جو کسی زبر دست کے پنجہ ستم میں گرفتار ہو اس نے قابل عناب گفتگو سن کر یا ز بر دست
سلوک دیکھ کر اظہار نار اهنگی کرنا ہی کیا ہے ؟ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ طریق تو انصاف پر مبنی تھا۔ اور
عقلاً اخلاقا ہمار احق تھا کہ ہم مذکورہ بالا شرط سے مشروط مقابلہ کا مطالبہ کریں لیکن اگر کوئی شخص دنیا
کے تمام انسانوں میں بھی آپ جیسے با کمال انسان کو پیش کر سکے تو ہم اس کے معاملہ پر غور کرنے کے
لئے تیار ہیں۔ بشرطیکہ بے حیائی کا نام محمل نہ رکھ لیا جاوے۔
اب ایک سوال اور باقی رہ جاتا ہے۔ اور وہ یہ کہ بعض لوگ پیدائشی ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو
غصہ آتا ہی نہیں بلکہ جو معاملہ بھی ان سے کیا جائے وہ متحمل ہی تحمل کرتے ہیں اور غضب کا اظہار
کبھی نہیں کرتے۔ اور اس کی یہ وجہ نہیں ہوتی کہ وہ اپنے جوش کو دبا لیتے ہیں یا تحمل سے کام لیتے
ہیں بلکہ در حقیقت ان کے دل میں جوش پیدا ہی نہیں ہو تا ۔ اور انہیں کسی بات کی حقیقت کے سمجھنے
کا احساس ہی نہیں ہوتا اور یہ لوگ ہرگز کسی تعریف کے مستحق نہیں ہوتے۔ کیونکہ ان کا متحمل
صرف ظاہری ہے۔ اس میں حقیقت کچھ نہیں ایک شکل ہے جس کی اصلیت کوئی نہیں۔ ایک جسم
ہے جس میں روح کوئی نہیں۔ ایک قشر ہے جس میں مغز کوئی نہیں۔ اور ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے
کسی ٹنڈے شخص کو کوئی دوسرا شخص مارے۔ اور چونکہ اس کے ہاتھ نہیں ہیں وہ مار کھا کر صبر کر
چھوڑے۔ اور جس طرح یہ ٹنڈا قطعا اس تعریف کا مستحق نہیں ہے کہ اسے تو زید یا بکر نے مار انگر اس
نے آگے سے ایک طمانچہ بھی نہ لگایا کیونکہ اس میں طمانچہ لگانے کی طاقت ہی نہ تھی۔ کیونکہ اس
کے ہاتھ نہ تھے۔ اس لئے مجبور تھا کہ مار کھاتا اور اپنی حالت پر افسوس کرتا۔ اسی طرح وہ شخص بھی
ہرگز کسی تعریف کا مستحق نہیں ۔ جس کے دل میں جوش اور حس ہی نہیں۔ اور وہ بری بھلی بات میں
تمیز ہی نہیں کر سکتا۔ کیونکہ اس کا تحمل خوبی نہیں بلکہ اس کا باعث فقدان شعور ہے۔ پس ایک
معترض کا حق ہے کہ وہ یہ سوال کرے کہ کیوں آنحضرت ا کو بھی ایسا ہی نہ خیال کر لیا جائے۔
خصوصاً جبکہ اس قدر طاقت اور قدرت اور ایسے ایسے جوش دلانے والے مواقع پیدا ہو جانے کے
باوجود آپ اس طرح ہنس کر بات ٹال دیتے تھے اور کیوں نہ خیال کر لیا جائے کہ آپ بھی پیدا ئشا
ایسے ہی نرم مزاج پیدا ہوئے تھے۔ اور فطرتاً آپ مجبور تھے کہ ایسے ایذاء د ہندوں کے اعمال پر ہنس
کر ہی خاموش ہو رہتے کیونکہ آپ کے اندر انتقام کا مادہ اور بری اور بھلی بات میں تمیز کی صفت
موجود ہی نہ تھی۔ (نعوذ باللہ من ذالک)
یہ سوال بالکل درست اور بجا ہے۔ اور ایک محقق کا حق ہے کہ وہ ہم سے اس کی وجہ دریافت

انوار العلوم جلدا
۵۹۹
سيرة النبي الله
کرے کہ کیوں ہم آپ کو ایک خاص گروہ میں شامل کرتے ہیں اور دو سرے سے نکا۔ نکالتے ہیں اور
ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا بھی جواب دیں کیونکہ اس سوال کا جواب دیئے بغیر آنحضرت
کی سیرت کا کا ایک پہلو نا مکمل رہ جاتا ہے۔ اور آپ جیسے مکمل انسان کی زندگی کا کوئی پہلو نہیں جو
نا مکمل ہو پس اس سوال کا جواب دینے کے لئے ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی گواہی پیش کرتے
ہیں جو آپ کی ازدواج مطہرات سے تھیں۔ اور آپ کے اخلاق کی کما حقہ کما حقہ واقف تھیں۔ صحیح بخاری
میں آپ سے روایت ہے کہ مَا خَيْرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا أَخَذَ
أَيْسَرَ هُمَا مَا لَمْ يَكُنْ إِثْمًا فَإِنْ كَانَ إِثْمًا كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ وَمَا انْتَقَمَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنَفْسِهِ إِلَّا أَنْ تُنْتَهَكَ حُرْمَةُ اللَّهِ فَيَنْتَقِمُ لِلَّهِ بِهَا ( بخاری کتاب المناقب
باب صفة النبي صلى الله عليه وسلم، یعنی آنحضرت ا کو جب کبھی دو باتوں میں اختیار دیا جاتا تھا تو
آپ دونوں میں سے آسان کو اختیار کر لیتے تھے جب تک کہ گناہ نہ ہو ۔ اور جب کوئی گناہ کا کام ہو تا
تو آپ اس سے سب ! ے سب لوگوں سے زیادہ دور بھاگتے ۔ اور آ رکھا گئے۔ اور آپ کبھی اپنے نفس کے لئے انتقام نہ -
تھے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حرمتوں میں سے کسی کی بے حرمتی کی جاتی تھی تو آپ خدا کے
لئے اس بے حرمتی کا بدلہ لیتے تھے ۔
لیتے
اس حدیث کا یہ مطلب ہے کہ جب آنحضرت ا کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دو کاموں کا
اختیار دیا جاتا کہ آپ جو چاہیں کریں تو آپ ان دونوں میں سے آسمان کو اختیار کرتے (کیونکہ بندہ کا
یہی حق ہے کہ اپنے آپ کو ہمیشہ آپ کو ہمیشہ زائدہ بوجھوں سے بچائے وں سے بچائے تا ایسا نہ ہو کہ اپنے آپ کو کسی آپ کو کسی مصیبت
میں گرفتار کر دے) لیکن اگر کبھی آپ دیکھتے کہ ایک آسان بات کو اختیار کر کے کسی وجہ سے کسی
گناہ کا قرب ہو جائے گا۔ تو پھر آپ کبھی اس آسان کو اختیار نہ کرتے بلکہ مشکل سے مشکل امر کو
اختیار کر لیتے مگر اس آسان کے قریب نہ جاتے (اور یہی اللہ تعالیٰ کے پیاروں کا کام ہے کہ وہ گناہ
سے بہت دور بھاگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنے میں کسی سختی یا کسی مشکل کے
برداشت کرنے سے نہیں گھبراتے) پھر فرماتی ہیں کہ آپ کی یہ بھی عادت تھی کہ آپ اپنے نفس
کے لئے کبھی انتقام نہ لیتے یعنی خلاف منشا امور کو دیکھ کر جب تک وہ خاص آپ کی ذات کے
متعلق ہوتے تحمل سے ہی کام لیتے ۔ خفگی ناراضگی یا غضب کا اظہار نہ فرماتے نہ سزا دینے کی طرف
متوجہ ہو جاتے ۔ ہاں جب آپ کی ذات کے متعلق کوئی امر نہ ہو بلکہ اس کا اثر دین پر پڑتا ہو اور کسی
دینی مسئلہ کی ہتک ہوتی ہو اور اللہ تعالیٰ کی شان پر کوئی دھبہ لگتا ہو۔ تو آپ اس وقت تک صبر نہ

انوار العلوم جلدا
۶۰۰
سيرة النبي
کرتے۔ جب تک اس کا انتقام لے کر اللہ تعالیٰ کے جلال کو ظاہر نہ فرما لیتے اور شریر انسان کو جو
ہتک حرمۃ اللہ کا مر تکب ہوا ہو سزا نہ دے لیتے۔
اس واقعہ سے صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ آپ کا تقبل اس درجہ تک پہنچا ہوا تھا کہ آپ کبھی بھی
اپنے نفس کے لئے جوش کا اظہار نہ فرماتے بلکہ تحمل اور بردباری سے ہی ہمیشہ کام لیتے۔ لیکن یہ بھی
ثابت ہوتا ہے کہ یہ بات قطعا درست نہیں کہ آپ میں جوش و انتقام کی صفت پائی ہی نہ جاتی تھی
اور آپ پیدائش سے ہی ایسے نرم مزاج واقعہ ہوئے تھے کہ غضب آپ میں پیدا ہی نہیں ہو سکتا تھا
بلکہ جب اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حرمتوں کی ہتک اور بے حرمتی کا سوال پیدا ہو تا تو آپ ضرور انتقام
لیتے تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا تحمل کسی پیدائشی کمزوری یا نقص کا نتیجہ : کا نتیجہ نہ تھا بلکہ آپ
اپنے اخلاق کی وجہ سے اپنے نفس کے قصور داروں سے چشم پوشی کر جاتے تھے ۔ اور اظہار ناراضگی
سے اجتناب کرتے تھے ۔ اور جو کچھ اور جو کچھ کہنا بھی ہوتا تھا تو نہایت آہستگی اور نرمی سے۔ اور نرمی سے کہتے تھے اور ایسا
جواب دیتے تھے جس میں بجائے ناراضگی اور غضب کے اظہار کے اس شخص کے لئے کوئی مفید
سبق ہو جس سے وہ اپنی آئندہ زندگی میں اپنے چال چلن کی اصلاح کر سکے ۔ اور یہی تحمل کا اعلیٰ نمونہ
ہے۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت عائشہ کی یہ شہادت بلا دلیل نہیں ہے بلکہ واقعات بھی اس کی
شہادت دیتے ہیں چنانچہ بخاری کی ایک حدیث سے ظاہر ہے جسے مفصل ہم پہلے کسی اور جگہ لکھ
آئے ہیں کہ جنگ احد میں جب عام طور پر یہ خبر مشہور ہو گئی کہ آنحضرت ا شہید ہو گئے ہیں
اور کفار مکہ علی الاعلان اپنی اس کامیابی پر فخر کرنے لگے اور ان کے سردار نے بڑے زور سے پکار کر
کہا کہ کیا تم میں محمد ) ہے جس سے اس کی مراد یہ بتانا تھا کہ ہم آپ کو مار چکے ہیں اور آپ الله
دنیا سے رحلت فرما گئے ہیں مگر آنحضرت ﷺ نے اپنے اصحاب کو فرمایا کوئی جوا ل جواب نہ دیں۔ اور
اس طرح اس کا جھوٹا نخر پورا ہونے دیا۔ اور یہ نہیں کہا کہ غضب میں آکر اسے کہتے کہ میں تو زندہ
موجود ہوں یہ بات کہ تم نے مجھے قتل کر دیا ہے بالکل جھوٹ اور باطل ہے اور اس میں کوئی
صداقت نہیں۔ ہاں جب ابو سفیان نے یہ کہا کہ اُعْلُ هُبَلْ اُعْلُ هُبَل - حبل بت کی شان بلند ہو - مبل
بت کی شان بلند ہو تو اس وقت آپ خاموش نہ رہ سکے اور صحابہ کو یہ کو فرمایا کہ کیوں جوار مہ کیوں جواب نہیں دیتے۔
انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا جواب دیں۔ اللہ کیا جواب دیں۔ فرمایا اسے کہو کہ اللهُ أَعْلَى وَاجَلُّ اللَّهُ أَعْلَى وَ
اجد یعنی تمہارے قبل میں کیا طاقت ہے وہ تو ایک بناوٹی چیز ہے اللہ ہی ہے جو سب چیزوں سے بلند

سيرة النبي ال
۶۰۱
XXX
انوار العلوم جلد ا
صلى الله
رتبہ اور عظیم القدر ہے۔ اور پھر جب اس نے کہا کہ لنا عزّى وَلَا عُزَّى لَكُمْ تو آپ نے پھر
صحابہؓ سے فرمایا کہ جواب دو۔ انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ کیا جواب دیں تو آپ نے فرمایا
کہ کہولنَا مَوْلَى وَلا مَوْلَى لَكُمْ خدا تعالیٰ ہمارا دوست و مددگار ہے۔ اور تمہارا مددگار کوئی
نہیں یعنی عربی میں کچھ طاقت نہیں طاقت تو اللہ تعالیٰ میں ہے اور وہ ہمارے ساتھ ہے۔ پس اس
واقعہ سے صاف مل جاتا ۔ اف کھل جاتا ہے کہ حضرت : حضرت عائشہ نے آنحضرت ﷺ کے اخلاق کے متعلق جو گواہی
دی ہے وہ صرف ان کا خیال ہی نہیں بلکہ واقعات بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں اور تاریخی ثبوت
اس کی سچائی کی شہادت دیتے ہیں۔ اور آنحضرت ﷺ کی زندگی پر غور کرنے سے ایک موٹی
سے موٹی عقل کا انسان بھی اس نتیجہ پر پہنچ جاتا ہے کہ آپ کا تحمل کسی صفت حسنہ کے فقدان کا نتیجہ نہ
تھا بلکہ اس کا باعث آپ کے وہ اعلیٰ اخلاق تھے جن کی نظیر دنیا میں کسی زمانہ کے لوگوں میں بھی
نہیں ملتی ۔ اور یہ کہ گو یا تحمل اپنے کمال کے درجہ کو پہنچا ہوا تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حرمات کا
سوال جب درمیان میں آجاتا تو اس وقت آنحضرت ہر گز در گزر سے کام نہ لیتے ۔ بلکہ
جس قدر جلد ممکن ہوتا مناسب تدارک فرما دیتے اور اللہ تعالی کے جلال کے قائم کرنے میں ہرگز
دیر نہ فرماتے ۔ پس آپ کا تحمل ایک طرف تو بے نظیر تھا اور دوسری طرف بالا رادہ تھا اور ؟ پھر آپ
کی اس صفت کا اظہار کبھی بے موقعہ نہیں ہوتا تھا جیسا کہ آج کل کے زمانہ کا حال ہے کہ اپنے نفس
کے معاملہ میں تو لوگ ذرا ذرا سی بات میں جوش میں آجاتے ہیں۔ لیکن جب خدا اور اس کے
دین کا معاملہ آتا ہے تو صبر وتحمل کی تعلیم و تلقین کرتے ہوئے ان کے ہونٹ خشک ہوئے جاتے
ہیں۔ اور وہ نہیں جانتے کہ تحمل صرف ذاتی تکلیف اور دکھ کے وقت ہوتا ہے ورنہ دین کے معاملہ
میں بناوٹی صلح اور جھوٹا ملاپ ایک بے غیرتی ہے اور کمی ایمان اور حرص دنیاوی کا ثبوت ہے۔
طہارۃ النفس - صبر صبر عربی زبان میں روکنے کو کہتے ہیں اور استعمال میں یہ لفظ تین
معنوں میں آتا ہے۔ کسی شخص کا اپنے آپ کو اچھی باتوں
پر قائم رکھنا ۔ بُری باتوں سے اپنے آپ کو روکنا اور مصیبت اور دکھ کے وقت جزع و فزع سے پر ہیز
کرنا اور تکلیف کے ایسے اظہار سے جس میں گھبراہٹ اور نا امیدی پائی جائے اجتناب کرنا۔ اُردو
زبان میں یا دوسری زبانوں میں یہ لفظ ایسا وسیع نہیں ہے بلکہ اسے ایک خاص محدود معنوں میں
استعمال کرتے ہیں اور صرف تیسرے اور آخری معنوں کیلئے اس لفظ کو مخصوص کر دیا گیا ہے یعنی
مصیبت اور رنج میں اپنے نفس کو جزع و فزع اور نا امیدی اور کرب کے اظہار سے روک دینے کے اور
معنوں میں ۔ چونکہ اُردو میں اس کا استعمال انہیں معنوں میں ہے اس لئے ہم نے بھی اس لفظ کو اسی
*XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXΣ

·

آج 10 میں سے 10 باقی