سیرة النبی ﷺ
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 14
انوار العلوم جلد
۶۰۲
الله صلى الله
معنی میں استعمال کیا ہے اور اس ہیڈنگ کے نیچے ہماری غرض آنحضرت ا اللہ کی ایسی صفت پر
روشنی ڈالنا ہے جس معنی میں کہ یہ لفظ اُردو میں استعمال ہوتا ہے اس میں تو کوئی شک نہیں کہ یہ ایک
نہایت اعلی درجہ کی صفت ہے اور دنیا کی تمام اقوام فطرتاً اس صفت کی خوبی کی قائل ہیں گو بد قسمتی
سے ہندوستان اس کے خلاف نظر آتا ہے کہ مردوں پر سالہا سال تک ماتم کیا جاتا ہے اور ایسی بے
صبری کی حرکات کی جاتی ہیں اور کرب کی علامات ظاہر کی جاتی ہیں کہ دیکھنے والوں کو بھی تعجب آتا
ہے۔ غرضیکہ فطرتا کل اقوام ، اقوام عالم نے صبر کو نہایت اعلیٰ صفت تسلیم کیا ہے اور ہر قوم میں صابر نہایت
قابل قدر خیال کیا جاتا ہے چونکہ آنحضرت ﷺ کی نسبت ہمارا دعوی ہے کہ آپ تمام صفات
حسنہ کا مجموعہ تھے۔ اور آپ سے بڑھ کر دنیا کا کوئی انسان نیک اخلاق کا اعلیٰ اور قابل تقلید نمونہ نہیں
تھا اس لئے ذیل میں ہم صبر کے متعلق آپ کی زندگی کا ایک واقعہ بتاتے ہیں جس سے معلوم ہو
جائے گا کہ آپ اس صفت سے کہاں تک متصف تھے۔ بچپن میں اوّل والدہ اور پھر دادا کے فوت
ہو جانے سے ( والد پیدائش سے ؟ سے بھی پہلے فوت ہو چکے تھے ) جو صدمات آپ کو پہنچے تھے۔ ان میں
آپ نے جس صبر کا اظہار کیا اور پھر دعوی نبوت کے بعد جو تکالیف کفار سے آپ کو پہنچیں اس کو جس
صبر و استقلال سے آپ نے برداشت کیا اور یکے بعد دیگرے انہی مصائب کے زمانہ میں آپ کے
نہایت مہربان چچا اور وفاداری میں بے نظیر بیوی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات اور اپنے
یارے متبعین کی مکہ سے ہجرت کر جانے پر جس صبر کا نمونہ آپ نے دکھایا تھا وہ ایک ایسا وسیع
مضمون ہے کہ قلت گنجائش ہم کو ہرگز اس کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم ان مضامین کو یہاں شروع
کریں اس لئے ہم صرف ایک چھوٹے سے واقعہ کے بیان کرنے پر جو بخاری شریف میں مذکور ہے
کفایت کرتے ہیں ۔
جیسا کہ سیرۃ النبی کے ابتدا سے مطالعہ کرنے والے اصحاب نے دیکھا ہوگا میں نے اس
بات کا التزام کیا ہے کہ اس سیرہ میں صرف واقعات سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی
برتری دکھائی ہے۔ اور آپ کی تعلیم کو کبھی بھی پیش نہیں کیا تا کہ کوئی شخص یہ نہ کہہ دے کہ ممکن ہے
آپ لوگوں کو تو یہ کہتے ہوں اور خود نہ کرتے ہوں ۔ نعوذ باللہ من ذلک ۔ پس اس جگہ بھی
میں آپ کی اس تعلیم کو پیش نہیں کرتا جو آپ نے صبر کی کرتا جو آپ نے صبر کی نسبت اپنے اتباع کو دی ہے اور جس میں
کرب وكبرا وگھبراہٹ اور نا امیدی کے اظہار سے منع کیا کیا ہے ہے اور اور اللہ اللہ تو تعالی کی قضاء پر رضا کا حکم دیا ہے
بلکہ صرف آپ کا عمل پیش کرتا ہوں ۔
عَنْ أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَرْسَلَتِ ابْنَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ
انوار العلوم جلدا
۶۰۳
صلى الله
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِ إِنَّ ابْنَا لَهَا قُبِضَ فَاتِنَا فَأَرْسَلَ يُقْرِئُ السَّلَامَ وَ يَقُولُ إِنَّ لِلَّهِ مَا
أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى وَ كُلِّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِاَجَلٍ مُّسَمًّى فَلْتَصْبِرُ وَلْتَحْتَسِبُ فَأَرْسَلَتْ
إِلَيْهِ تُقْسِمُ عَلَيْهِ لَيَا تِيَنَّهَا فَقَامَ وَمَعَهُ سَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ وَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَ أَبَيُّ بْنُ
كَعْبِ وَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَ رِجَالٌ فَفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّبِيُّ وَ
نَفْسُهُ تَقَعْقَعُ كَأَنَّهَا شَلٌّ فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ فَقَالَ سَعَدُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هَذَا قَالَ هَذِهِ
رَحْمَةً جَعَلَهَا اللهُ فِي قُلُوبِ عِبَادِهِ وَإِنَّمَا يَرْحَمُ اللَّهُ مِنْ عِبَادِهِ الرُّحْمَاء
( بخاری کتاب الجنائز باب قول النبى يعذب الميت ببعض بكاء اهله عليه )
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیٹی نے
آپ کو کہلا بھیجا کہ میرا ایک بچہ فوت ہو گیا ہے آپ تشریف لائیں۔ (فوت ہو گیا ہے یہ مراد تھا کہ۔
نزع کی حالت میں ہے کیونکہ وہ اس وقت دم توڑ رہا تھا ) پس آپ نے جواب اس طرح کہلا بھیجا
کہ پہلے میری طرف سے السلام علیکم کہنا اور پھر کہنا کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ لے لے وہ بھی اس کا ہے
اور جو دیوے وہ بھی اسی کا ہے اور ہر چیز کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور ایک مقررہ مدت ہے پس
چاہئے کہ تم صبر کرو اور اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید وار رہو۔ اس پر آپ نے (حضرت کی
صاحبزادی نے ) پھر کہلا بھیجا کہ آپ کو خدا کی قسم آپ ضرور میرے پاس تشریف لائیں پس آپ
کھڑے ہو گئے اور آپ کے ساتھ سعد بن عبادہ اور معاذ بن جبل اور ابی بن کعب اور زید بن
ثابت اور کچھ اور لوگ تھے جب آپ وہاں پہنچے تو آپ کے پاس وہ بے پیش کیا گیا اور اس کی
جان سخت اضطراب میں تھی اور اس طرح ہلتا تھا جیسے مشک ۔ اس کی تکلیف کو دیکھ کر آپ کی
آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے جس پر سعد بن عبادہ نے کہا یا رسول اللہ یہ کیا ؟ آپ اللہ یہ کیا ؟ آپ نے جواب دیا
کہ یہ رحمت ہے جسے اللہ تعالٰی نے اپنے بندوں کے دلوں میں پیدا کیا ہے اور سوائے اس کے نہیں
کہ اللہ تعالیٰ اپنے رحیم بندوں پر ہی رحم کرتا ہے ۔
یہ واقعہ اپنے اندر جو ہدایتیں رکھتا ہے وہ تو اس کے پڑھتے ہی ظاہر ہو گئی ہونگی مگر پھر بھی مزید
تشریح کے لئے میں بتا دیتا ہوں کہ اس واقعہ نے آپ کی صفت صبر کے دو پہلوؤں پر ایسی روشنی ڈالی
ہے کہ جس کے بعد آپ کے اسوہ حسنہ ہونے میں کوئی شک و شبہ رہ ہی نہیں سکتا ۔ اول تو آپ کا
اخلاص باللہ اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کیونکہ جس وقت آپ کو اطلاع دیں گے جس وقت آپ کو اطلاع دی گئی کہ آپ کا نواسہ نزع کی
حالت میں ہے اور اس کی حالت ایسی بگڑ گئی ہے کہ اب اس کی موت یقینی ہوگئی ہے تو آپ نے کیا پُر
حکمت جواب دیا ہے کہ جو خدا تعالیٰ لے لے وہ بھی اس کا مال ہے اور جو دے دے وہ بھی
انوار العلوم جلد)
۶۰۲
الله صلى الله
سيرة ابي
اس کا مال ہے۔ رضا بالقضا کا یہ نمونہ کیسا پاک کیسا اعلیٰ کیسا لطیف ہے کہ جس قدر اس پر غور کیا جائے
اس قدر کمال ظاہر ہوتا ہے پھر اپنی صاحبزادی کو نصیحت کرنا کہ صبر کرو اور اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید
رکھو اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانوں پر انتہائی درجہ کے یقین اور امید پر دلالت کرتا ہے مگر صرف یہی
بات نہیں بلکہ اس واقعہ سے ایک اور بات بھی ظاہر ہوتی ہے اور وہ یہ کہ آپ کا صبر اس وجہ سے نہ تھا سے نہ تھا
کہ آپ کا دل نَعُوذُ بِالله سخت تھا بلکہ صبر کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے احسانوں پر امید اور اس کی
مالکیت پر ایمان تھا کیونکہ جیسا بیان ہو چکا ہے جب آپ اپنی صاحبزادی کے گھر پر تشریف لے گئے تو
آپ کی گود میں تڑپتا ہوا بچہ رکھ دیا گیا اور آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔ سعد بن عبادہ نے
غلطی سے اعتراض کیا کہ یا رسول اللہ یہ صبر کیسا ہے کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں ۔ آپ
نے کیا لطیف جواب دیا کہ رحم اور چیز ہے اور صبر اور شے ہے۔ رحم چاہتا ہے کہ اس بچہ کو تکلیف میں
دیکھ کر ہمارا دل بھی دُکھے اور دل کے درد کا اظہار آنکھوں کے آنسوؤں سے ہوتا ہے۔ اور صبر یہ ہے
کہ ہم اس بات پر راضی ہو جائیں کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہوا سے قبول کریں اور اس پر کرب و
اضطرار کا اظہار نہ کریں۔ اور اللہ تعالیٰ کا رحم جذب کرنے کیلئے تو رحم کی سخت ضرورت ہے پہلے انسان
اللہ تعالیٰ کے بندوں کے دکھوں میں رحم اور شفقت کی عادت ڈالے تو پھر اس بات کا امیدوار ہو سکتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ بھی اس کی تکالیف میں اس پر رحم کرے ۔ غرضیکہ ایک طرف اپنے نواسہ کی وفات کا
حال سن کر جو آپ کے بڑھاپے کی عمر کا ثمرہ تھا اور خصوصاً جب کہ آپ کے کوئی نرینہ اولاد موجود نہ
تھی، صبر کرنا اور اپنی لڑکی کو صبر کی تلقین کرنا اور دوسری طرف اس بچہ کو دکھ میں دیکھ کر آپ کے
آنسوؤں کا جاری ہو جانا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی ہر ایک قضاء پر صابر تھے اور
یہ کہ آپ کا صبر سخت ولی ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ ) کا موجب نہ تھا بلکہ آپ کا دل رحم و شفقت سے
پر تھا۔
طهارة النفس - استقلال قابل اور ناقا نا قابل انسان کی پرکھ میں استقلال بہت
مدد دیتا ہے کیونکہ استقلال سے انسان کے بہت سے
پوشیده در پوشیده اخلاق اور قوتوں کا پتہ لگ جاتا ہے اور مستقل اور غیر مستقل انسان میں زمین و آسمان کا
فرق ہوتا ہے۔ ایک ایسا شخص جو بیسیوں نیک اخلاق کا جامع ہو۔ لیکن اس کے اندر استقلال نہ ہو اس
کے اخلاق حسنہ نہ تو اس کے نفس کی خوبی کو ثابت کر سکتے ہیں اور نہ ہی لوگوں کو ان سے کوئی معتد بہ فائدہ
پہنچ سکتا ہے۔ کیونکہ اگر اس میں استقلال نہیں اور وہ اپنے کاموں میں دوام اختیار نہیں کرتا تو اول تو یہی
خیال ہو سکتا ہے کہ اس کے نیک اخلاق ممکن ہے کہ بناوٹ کا نتیجہ ہوں۔ اور دوسرے
انوار العلوم جلدا
۶۰۵
سيرة النبي
ایک نیک کام کو شروع کر کے جب وہ درمیان میں ہی چھوڑ دے گا تو اس کا کوئی خاص فائدہ بنی نوع
انسان کو نہ پہنچے گا۔ بلکہ خود اس شخص کا وہ وقت جو اپنے اس ادھورے کام پر خرچ کیا تھا ضائع سمجھا
جائے گا۔ پس استقلال ایک طرف تو اپنے صاحب کے کاموں کی سنجیدگی اور حقیقت پر روشنی ڈالتا
ہے اور دوسری طرف اس ایک صفت کی وجہ سے انسان کے دوسرے اخلاق حسنہ اور قوائے
مفیدہ کے ظہور اور نفع میں بھی خاص ترقی ہوتی ہے اس لئے اس مختصر سیرت میں میں آنحضرت
کے استقلال پر بھی کچھ لکھنا چاہتا ہوں۔
یوں تو اگر غور کیا جائے تو جو کچھ میں اب تک لکھ چکا ہوں اس کا ہر ایک باب بلکہ ہر ایک
ہیڈنگ آنحضرت ا کے استقلال کا شاہد ہے اور کسی مزید تشریح کی ضرورت نہیں۔ مگر میرت
کی تکمیل چاہتی ہے کہ اس کے لئے الگ ہیڈنگ بھی ضرور قائم کیا جاوے۔
آنحضرت ا کی زندگی پر اگر ہم اجماعی نظر ڈالیں تو ہمیں رسول کریم ال استقلال
کی ایک مجسم تصویر نظر آتے ہیں بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ استقلال کو بھی اس نمونہ استقلال پر فخر
ہے۔ جو رسول کریم اللہ ﷺ نے دکھایا تھا۔
اس حالت کو دیکھو جس میں آنحضرت الی اللہ تعالیٰ کی خالص عبادت کی طرف متوجہ
ہوتے ہیں۔ اور پھر اس استقلال کو دیکھو جس سے اس کام کو نباہتے ہیں۔ آپ کی حالت نہ تو ایسی
امیرانہ تھی کہ دنیا کی بالکل احتیاج ہی نہ تھی۔ اور گویا آپ دنیا کی فکروں سے ایسے آزاد تھے کہ اس
کی طرف توجہ کی ضرورت ہی نہ تھی اور نہ ہی آپ ایسے فقیر اور محتاج تھے کہ آرام و آسائش کی
زندگی کبھی بسر ہی نہ کی تھی اس لئے دنیا کا چھوڑنا آپ پر کچھ شاق نہ تھا مگر پھر بھی اس اوسط حالت
کے باوجود جس میں آپ تھے اور جو عام طور پر بنی نوع انسان کو دنیا میں مشغول رکھتی ہے اور باوجود
بیوی بچوں کی موجودگی اور ان کی فکر کے جب آپ غار حراء میں جاکر عبادت الہی میں مشغول ہوئے
تو آپ کے پائے ثبات کو مشرکین کی ہنسی اور ٹھٹھے نے ذرا بھی متزلزل نہ کیا۔ اور آخر اس وقت
اس غار کو چھوڑا جب آسمان سے حکم آیا کہ بس اب خلوت کا زمانہ ختم ہوا اور کام کا زمانہ آگیا جا اور
ہماری مخلوق لا۔ کو راہ راست پر لا يَأَيُّهَا الْمُدَّثِرُ قُمْ فَانْذِرَ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ
(المدثر : ۲- ۶) اس حکم کا نازل ہونا تھا کہ وہ شخص جو باوجود ہزاروں احتیاجوں اور سینکڑوں مغلوں کے
اپنے بیوی بچوں کو خدا کے سپرد کر کے وحدہ لا شریک خدا کی پرستش میں مشغول تھا۔ اور دنیا و مافیہا
سے بے تعلق تھا۔ شہر سے دورراہ سے علیحدہ ایک پہاڑی کی چوٹی پر چڑھ کر پھر دو سری طرف چند گز
انوار العلوم جلد )
५०५
سيرة النبي
نیچے اتر کر ایک پتھر کے نیچے بیٹھ کر، تا دنیا اس کی عبادت میں مخل نہ ہو ۔ عبادت الہی کیا کرتا تھا۔ اور
انسانوں سے ایسا متنفر تھا گویا وہ سانپ ہے ہ سانپ ہیں یا اثر رہا۔ یا اثر رہا۔ دنیا کے سامنے آتا آتا ہے اور یا تو وہ دنیا سے بھاگتا تھا یا
اب دنیا اس سے بھاگ رہی ہے۔ اور اس کے نزدیک کوئی نہیں جاتا مگر وہ ہے کہ ہر ایک گھر میں گھستا
ہے ہر ایک شخص کو پکڑ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ کعبہ کے میدان میں کھڑا رہتا ہے تاکہ کوئی شخص طواف
کرنے کے لئے گھر سے نکلے تو اس سے ہی کچھ بات کر سکوں۔ قافلے آتے ہیں تو لوگ تو اس لئے
روڑے جاتے ہیں کہ جا کر کچھ غلہ خرید لائیں یا جو اسباب تجارت وہ لائے ہیں اسے اپنی ضرورت
کے مطابق خرید لیں۔ لیکن یہ شخص کسی تجارت کی غرض سے نہیں بلکہ ایک حق اور صداقت کی خبر
دینے کے لئے ان سے بھی آگے آگے دوڑا جاتا ہے۔ اور اس کا پیغام کیا ہے جو ہر ایک انسان کو پہنچانا
چاہتا ہے وہ پیغام لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَۂ ہے جس سے عرب ایسی وحشت کھاتے تھے
کہ اگر کان میں یہ آواز پڑ جاتی تو کان میں انگلیاں دے لیتے تھے اور جس کے منہ سے یہ الفاظ سنتے
اس پر دیوانہ وار لپک پڑتے اور چاہتے کہ اسے ایسی سزا دیں کہ جس سے بڑھ کر اور سزانا ممکن ہو۔
مگر باوجو د عربوں کی اس مخالفت کے وہ تنہائی پسند انسان غار حراء میں دن گزارنے والا انسان جب
موقعہ پاتا یہ پیغام ان کو سناتا۔ اور کسی مجلس یا کسی جماعت کا خوف یا رعب اسے اس پیغام کے
پہنچانے میں روک نہ ہو سکتا۔ یہ کام اس نے ایک دن نہیں دو دن نہیں مہینہ نہیں دو مہینہ نہیں اپنی
وفات کے دن تک کیا اور باوجو د سب دنیا کی مخالفت کے اپنے کام سے باز نہ آیا۔ نہ عرب کے مشرک
اس کو باز رکھ سکے نہ شام کے مسیحی اس کے جوش کو کم کر سکے نہ ایران کے مجوسی اس کو ست کر
سکے۔ اور نہ مدینہ اور خیبر کے یہود اس کی راہ میں روک بن سکے ۔ ہر ایک دشمنی ، ہر ایک عداوت
ہر ایک مخالفت ہر ایک تکلیف کا مقابلہ کرتے ہوئے وہ آگے ہی آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا اور ایک منٹ
کے لئے بھی اس نے اپنی آواز نیچی نہ کی۔ حتی کہ وفات کے وقت بھی یہیں نصیحت کرنا گیا کہ دیکھنا خدا
تعالٰی کا شریک کسی کو نہ بنانا اور وہ وحدہ لا شریک ہے کوئی چیز اس کے برابر نہیں حتی کہ سب انسانوں
سے افضل محمد اللہ بھی اس کا ایک بندہ اور رسول ہے۔ اس کی قبر کو بھی دوسری قوموں کے
دستور کے مطابق مسجد نہ بنالینا۔
کیا اس استقلال کا نمونہ دنیا میں کسی اور انسان نے بھی دکھایا ہے؟ کیا ایسے مخالفانہ حالات کے
مقابلہ پر ایسا فولادی عزم کسی نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے؟ نہیں اور ہرگز نہیں ۔ لوگ ذرا ذرا سا
کام کر کے تھک جاتے ہیں اور تھوڑی سی تکلیف دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں بلکہ بغیر تکلیف کے بھی کسی
انوار العلوم جلد !
۶۰۷
سيرة النبي ا
کام پر اس قدر عرصه تک متواتر توجہ نہیں کر سکتے جس کا نمونہ آنحضرت اللہ نے دکھایا اور جس
نمونہ کو دیکھ کر نہ صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے جس کام کو اپنے ذمہ لیا تھا اس کی خوبی اور
بہتری پر دل سے یقین رکھتے تھے ۔ کیونکہ اس قدر لمبے عرصہ تک باوجود اس قدر تکالیف کے کوئی
انسان ایک ایسے امر پر جسے وہ جھوٹا خیال کرتا ہو قائم نہیں رہ سکتا۔ بلکہ یہ بھی کھل جاتا ہے کہ وہ
کونسی طاقت تھی جس سے کام لے کر آپ نے ایسی جماعت پیدا کر دی تھی۔ جس نے باوجود قلت
تعداد کے سب دنیا کو فتح کر لیا تھا وہ آپ کا استقلال اور آپ کا عمل ہی تھا۔ جس نے ان مٹھی بھر
آدمیوں کو جو آپ کی صحبت میں رہنے والے تھے کل دنیا کی اصلاح کے کام کے اختیار کرنے کی
جرات دلائی اور صرف جرات ہی نہیں دلائی بلکہ آخر دم تک ایسا آمادہ کئے رکھا کہ انہوں نے دنیا
کی اصلاح کا کام کر کے بھی دکھا دیا ۔ مگر افسوس! کہ اب مسلمانوں میں وہ روح کام نہیں کرتی۔
ہم نے مختصرا آنحضرت اللہ کی زندگی سے ثابت کیا تھا کہ آپ میں استقلال کا مادہ ایسے
درجہ تک پایا جاتا تھا۔ کہ اس کی نظیر دنیا میں ملنی مشکل ہے ۔ اب ہم اس مضمون کو ایک اور پیرایہ میں
بیان کر کے آپ کے استقلال کے ایک اور پہلو پر روشنی ڈالنا چاہتے ہیں۔
جن لوگوں نے انسان کے اخلاق کا وسیع مطالعہ کیا ہے اور اس کی مختلف شاخوں پر نظر امعان
ڈالی ہے، وہ جانتے ہیں کہ عوام میں جو اخلاق مشہور ہیں ان سے بہت زیادہ اخلاق انسان میں پائے
جاتے ہیں۔ لیکن قلت تدبر یا اخلاق کی کثرت کی وجہ سے یا تو سب اخلاق ابتداء میں معلوم نہیں ہو
سکے یا یہ کہ ان میں سے ایک قسم کے اخلاق کا نام ایک ہی رکھ دیا گیا ہے۔ اور اخلاق کی چند انواع
مقرر کر کے ان کے نام رکھ دیئے گئے ہیں۔ اور آگے ان کی شناخت اسماء کی بجائے تعریف ہی کافی
سمجھ لی گئی ہے۔
استقلال جو ایک نہایت مفید اور دوسرے اخلاق کو چمکا دینے والا خلق ہے ، اس کی بھی کئی۔
اقسام ہیں جن کا نام لغت میں موجود نہیں۔ بلکہ سب اقسام کو استقلال کے نام سے ہی یاد کیا جاتا ہے
لیکن انسانی اخلاق کا وسیع مطالعہ کرنے سے ہمیں یہ بات واضح طور پر معلوم ہو جاتی ہے کہ اس خلق
کی بھی کئی قسمیں ہیں۔
جن میں سے دو بڑی قسمیں یہ ہیں کہ ایک استقلال وہ ہوتا ہے جس کا ظہور بڑے کاموں میں
ہوتا ہے۔ اور دوسرا وہ جس کا ظہور چھوٹے کاموں میں ہوتا ہے چنانچہ انسانوں میں دو قسم کے انسان
پائے جاتے ہیں بعض ایسے ہیں کہ اہم اور وسیع الاثر معاملات میں جب وہ لگ جاتے ہیں تو گوان
انوار العلوم جلدا
۶۰۸
سيرة النبي ال
کے راستہ میں خطر ناک سے خطرناک مصائب پیش آئیں وہ اپنے کام سے دست برداری نہیں
کرتے اور کل دنیا کی مخالفت کے باوجود اپنا کام کئے جاتے ہیں۔ لیکن انہی لوگوں میں بعض ایسے
پائے جاتے ہیں کہ روزمرہ کے کاموں میں جو نسبتا کم اہمیت رکھتے ہوں یا ان کا دائرہ اثر ایسا وسیع نہ
ہو جیسا کہ اول الذکر کا وہ استقلال نہیں دکھا سکتے ۔ بلکہ چند دن سے زیادہ ان کے ارادہ اور ان کے
عمل کو ثبات حاصل نہیں ہوتا۔
اس جماعت کے خلاف ایک ایسی بھی جماعت ہے۔ جو چھوٹے اور محدود الاثر معاملات میں تو
خوب استقلال سے کام کر لیتے ہیں۔ لیکن جب کسی مہتم بالشان کام پر ان کو لگایا جاوے تو ان کا
استقلال جاتا رہتا ہے اور وہ ہمت ہار بیٹھتے ہیں۔ اور مفوضہ کام کو پورا کرنے کے اہل ثابت نہیں
ہوتے۔
پس ان دونوں گروہوں کو ہم گو صاحب استقلال تو کہیں گے لیکن ہمیں یہ بھی ساتھ ہی اقرار
کرنا پڑے گا۔ کہ اگر ایک استقلال کی ایک قسم سے محروم ہے تو دو سرا دوسری سے اور حقیقی طور پر
صفت استقلال سے متصف انسان وہی ہو گا جو دونوں صورتوں میں اپنے استقلال کو ہاتھ سے نہ
دے۔ اور خواہ امور مہمہ ہوں۔ یا امور در محدود الاثر ۔ اس کا استقلال اپنا اثر ظاہر کئے بغیر نہ لئے بغیر نہ رہے۔
جب ہم آنحضرت ﷺ کی سوانح عمری پر نظر ڈالتے ہیں۔ تو آپ استقلال کی ہر قسم میں کامل
نظر آتے ہیں۔ چنانچہ یہ بات کہ ان امور میں جنہیں آپ نے اپنی زندگی کا مقصد قرار دے لیا تھا۔
آپ کیسے مستقل مزاج ثابت ہوئے ہیں۔ پہلے لکھ آیا ہوں۔ اس جگہ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ شرک کی
بیخ کنی اور حق کے پھیلانے میں ہی آنحضرت ا نے استقلال کا اظہار نہیں کیا بلکہ آپ کے
تمام کاموں سے آپ کی کبھی نہ تھکنے والی طبیعت کا پتہ چلتا ہے۔ : ا پتہ چلتا ہے۔ چنانچہ حضرت عائشہ آپ کی اس
عادت کی طرف ان الفاظ میں اشارہ فرماتی ہیں:
وَكَانَ يَقُولُ: خُذُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُوْنَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمِّلُوا وَأَحَبُّ
الصَّلوةِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا دُوَهِمَ عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّتْ وَكَانَ إِذَا صَلَّى صَلوةَ
دَا وَ مَ عَلَيْهَا (کتاب الصوم باب صوم شعبان) ترجمہ آپ فرمایا کرتے۔ رتے تھے ۔ کہ وہ عمل کیا کرو جس کے ادا
کرنے کی تم میں طاقت ہو ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نہیں ملول ہوتا یہاں تک کہ تم ملول نہ ہو جاؤ ۔ (یعنی
جس قدر بھی دعا اور عبادت کرو ۔ اللہ تعالیٰ ثواب دینے سے نہیں رکھتا۔ ہاں تم خود ہی تھک کر رہ جاؤ
تو رہ جاؤ۔ اس لئے اس قدر عمل مت کرو۔ کہ آخر طبیعت میں نفرت پیدا ہو جائے۔ اور اس طرح
انوار العلوم جلد !
۶۰۹
سيرة النبي
اللہ تعالیٰ کے گنہگار بنو) اور آنحضرت ﷺ کو نمازوں میں سب سے پیاری وہ نماز ہوتی تھی جس
پر دوام اختیار کیا جائے۔ خواہ تھوڑی ہی ہو اور آنحضرت ﷺ جب کسی وقت نماز پڑھتے تھے تو
پھر اس وقت کو جانے نہ دیتے تھے ۔ ہمیشہ اس وقت نماز پڑھتے رہتے۔
حضرت عائشہ کی اس گواہی سے نہایت بین اور واضح طور سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ
آنحضرت ا کا استقلال ہر رنگ میں کامل تھا۔ اور خواہ بڑے کام ہوں یا چھوٹے ۔ آپ
استقلال کو کبھی ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے۔ چنانچہ اس شہادت سے مندرجہ ذیل نتائج نکلتے ہیں۔
ا۔ صحابہ کو استقلال کا سبق پڑھانا۔ اور ہمیشہ انہیں استقلال کی تعلیم دیتے رہنا۔ کیونکہ طاقت
سے بڑھ کر کام کرنے کا نتیجہ ہمیشہ بے استقلالی ہوتا ہے۔ اور آپ کا اس بات سے صحابہ کو روکنا در
حقیقت انہیں استقلال کی تعلیم دیتا تھا۔ اور یہ آنحضرت لال کی خصوصیت ہے جس میں کوئی نبی
آپ کا شریک نہیں ۔ کہ آپ قرآن کریم کے طریق کے مطابق جب کبھی کسی نیکی کا حکم کرتے یا بدی
سے روکتے۔ تو ہمیشہ اس نیکی کے حصول کی آسان راہ ساتھ بتاتے ۔ یا اس بدی کا اصل باعث ظاہر
کرتے تاکہ اس سے اجتناب کر کے انسان اس بدی سے بچ جائے۔ اور اسی اصل کے ماتحت
انحضرت نے استقلال کی تعلیم بھی صحابہ کو دی۔ یعنی انہیں منع فرما دیا کہ جس کام کو آخر
تک نباہنا مشکل ہو اس پر اپنی خوشی سے ہاتھ مت ڈالو کہ اس طرح رفتہ رفتہ بے استقلالی کی عادت
تم میں پیدا نہ ہو جائے ۔
۲- اس شہادت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ خود بھی اس ' اس تعلیم پر عمل پیرا تھے ۔ اور اسی عبادت
کو پسند فرماتے جس پر دوام ہو سکتا ہو ۔ خواہ وہ تھوڑی ہی ہو ۔ اور اس طرح اپنے عمل سے اس بات
کا ثبوت دیتے۔ کہ آپ کسی کام میں خواہ چھوٹا ہو خواہ بڑا ۔ استقلال کو ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔
۔ تیسرے یہ بات بھی ثابت ہونا بھی ثابت ہوتی ہے کہ نہ ہے کہ نہ صرف عام کاموں میں بلکہ عبادت میں بھی آپ
استقلال کو ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔ اور یہ ایک خاص بات ہے ۔ کیونکہ استقلال یا بے استقلالی کا
اظہار عام کاموں میں ہوتا ہے ۔ اگر کوئی شخص ایک دن خاص اثر اور جوش کے ماتحت خاص طور پر
عبادت کرے۔ اور دوسرے دن نہ کرے۔ تو اس کا ایسا کرنا بے استقلالی نہیں کہلا سکتا۔ لیکن
انحضرت ا اس صفت میں ایسے کامل تھے کہ آپ عبادت میں بھی یہ پسند نہ فرماتے کہ ایک
دن ایک عبادت کر کے دو سرے دن چھوڑ دیں ۔ بلکہ جب ایک عبادت ایک دن کرتے تو دوسرے
دن پھر کرتے تاکہ اس کے ترک سے طبیعت میں بے استقلالی نہ پیدا ہو۔ اور یہ بات آپ کے
انوار العلوم جلدا
استقلال پر خاص روشنی ڈالتی ہے۔
سيرة النبي
دنیا میں بہت سے لوگ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اس بات کے تو
طہارۃ النفس - احسان کی قدر طالب رہتے ہیں کہ دوسرے ان پر احسان کریں لیکن
اس بات کا ان کے دل میں خیال بھی نہیں آتا کہ جن لوگوں نے ان پر احسان کیا ہے ان کے
احسانات کو یاد رکھ کر ان کا بدلہ بھی دیں۔ ایک دو احسانات کا یا د رکھنا تو الگ رہا والدین جن کے
احسانات کا اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے احسانات کو بھی بہت سے لوگ بھلا دیتے ہیں۔ اور یہ
خیال کر لیتے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ کیا اپنی محبت سے مجبور ہو کر یا اپنا فرض خیال کر کے کیا ہمیں
اب کیا ضرورت ہے کہ خواہ مخواہ ان کی خبر گیری کرتے پھریں۔ لیکن ہمارے آنحضرت ا کا
حال دنیا نیا ہے سے : بالکل مختلف تھا۔ آپ آ۔ پر جب کوئی شخص احسان کرتا تو آپ اسے ہمیشہ ہمیشہ یادر یاد رکھتے - تھے اور
کبھی فراموش انہ نہ کرتے کرتے ۔ تھے ۔ اور ہمیشہ آپ کی کوشش رہتی تھی کہ جس نے آپ پر پر کبھی کوئی احسان
کیا ہو۔ اسے اس کے احسان سے بڑھ کر بدلہ دیں۔ بدلہ دیں۔ یوں تو آپ کا اپنے رشتہ آپ کا اپنے رشتہ داروں، دوستوں
مریدوں، خادموں اور ہم وطنوں سے سلوک شروع سے آخر تک ہمارے اس دعوے ما دعوے کی تصدیق
کر رہا ہے لیکن ہم اسے واضح کرنے کے لئے ایک مثال بھی دے دیتے ہیں۔ جس سے معلوم ہو
جائے گا کہ آپ کو اپنے محسن کے احسان کا کس قدر خیال رہتا تھا اور کس طرح اسے یاد رکھتے تھے۔
بدر کی جنگ کے نام سے کون سا مسلمان نا واقف ہو گا یہی وہ جنگ ہے جس کا نام قرآن کریم
میں اللہ تعالی نے فرقان رکھا ہے اور یہی وہ جنگ ہے جس میں عرب کے وہ سردار جو اس دعوی کے
ساتھ گھر سے چلے تھے کہ اسلام کا نام ہمیشہ کے لئے مٹادیں گے خود مٹ گئے اور ایسے مٹے کہ آج
ان نام لیوا کوئی باقی نہیں۔ اور اگر کوئی ہے تو اپنے آپ کو ان کی طرف منسوب کرنا بجائے فخر کے
عار خیال کرتا ہے ۔ غرضیکہ اس جنگ میں اللہ تعالٰی نے مسلمانوں کو عظیم الشان کامیابی عطا فرمائی تھی
اور بہت سے کفار قید بھی ہوئے تھے۔
وہ لوگ جو گھر سے اس ارادہ سے نکلے تھے کہ آنحضرت ا اور آپ کے اتباع کا ہمیشہ کے
لئے فیصلہ کر دیں گے ۔ اور جن کے دل میں رحم کا خیال تک بھی نہ تھا ان سے جس قدر بھی سختی کی
جاتی اور جو سزائیں بھی ان کے لئے تجویز کی جاتیں بالکل روا اور مناسب تھیں۔ لیکن ان کی
شرارت کے مقابلہ میں آنحضرت اللہ نے ان سے جو نرم سلوک کیا یعنی صرف ایک خفیف سا
تاوان لے کر چھوڑ دیا ۔ وہ اپنی آپ ہی نظیر ہے مگر اس نرم سلوک پر بھی ابھی آپ کے دل میں یہ
4
انوار العلوم جلدا
116
سيرة النبي ال
تڑپ باقی تھی کہ اگر ہو سکے تو اور بھی نرمی ان سے برتوں اور آپ بہانہ ہی ڈھونڈتے تھے کہ کوئی
اور معقول وجہ پیدا ہو جائے۔ تو میں ان کو بلا تاوان لئے کے چھوڑوں۔ چنانچہ اس موقعہ پر آپ نے
حضرت جبیر سے جو گفتگو فرمائی وہ صاف ظاہر کرتی ہے کہ آپ کا دل اسی طرف مائل تھا کہ کوئی
معقول عذر ہو تو میں ان لوگوں کو یونہی چھوڑ دوں۔ ہاں بلا وجہ چھوڑنے میں کئی قسم کے پولیٹیکل
نقص تھے ۔ جن کی وجہ سے آ۔ آپ بلا کافی وجوہات کے یونہی نہیں چھوڑ سکتے تھے۔ اس گفتگو سے جہاں
مذکورہ بالا نتیجہ نکلتا ہے وہاں یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے محسنوں کے احسانات کیسے یاد
رہتے تھے اور آپ ان کا بدلہ دینے کے لئے تیار رہتے تھے ۔ حضرت جبیر فرماتے ہیں کہ ان النبي
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي أَسَارَى بَدْرٍ : لَوْ كَانَا كَانَ الْمُطْعِمُ بْنُ عَدِي حَيًّا ثُمَّ كَلَّمَنِي فِي
هَؤُلَاءِ اللَّتْني لَتَرَكْتُهُمْ لَهُ ۔ (بخارى كتاب الجهاد باب ما من النبي صلى الله عليه وسلم على الاسارى ری یعنی
نبی کریم اللہ نے قیدیان بدر کے متعلق فرمایا کہ اگر مطعم بن عدی زندہ ہو تا۔ اور ان ناشدنیوں
کے حق میں سفارش کرتا تو میں ضرور ان کو چھوڑ دیتا۔ یہ کیا ہی پیارا کلام ہے ۔ اور کن بلند خیالات کا
اظہار کرتا ہے۔ اسے وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں۔ جن کے سینوں میں احسانات کی قدر کرنے والا دل
ہو۔
شاید اکثر ناظرین مطعم بن عدی کے نام اور اس کے کام سے ناواقف ہوں۔ اور خیال کریں کہ
اس حدیث کا اس مضمون سے کیا تعلق ہے اس لئے میں اس جگہ مطعم بن عدی کا وہ واقعہ بیان کر دیتا
ہوں جس کی وجہ سے آنحضرت ا نے اس موقعہ پر مطعم بن عدی کو یاد فرمایا اور خواہش
فرمائی کہ اگر آج وہ ہو تا تو میں ان قیدیان جنگ کو اس کی سفارش پر چھوڑ دیتا۔
آنحضرت ا جب مکہ میں تشریف رکھتے تھے تو ایک دفعہ ابو جہل اور اس کے چند
ساتھیوں نے مشورہ کر کے قریش کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ بنو ہاشم اور بنو عبد المطلب سے خرید و
فروخت اور نکاح وغیرہ کے معاملات بالکل ترک کر دیں کیونکہ وہ آنحضرت اللہ کی حفاظت
کرتے ہیں اور ان کو ان کے دشمنوں کے سپرد نہیں کر دیتے۔ کہ جس طرح چاہیں ان سے سلوک
کریں۔ چنانچہ اس مضمون کا ایک معاہدہ لکھا گیا کہ آئندہ کوئی شخص بنو ہاشم اور بنو مطلب کے ہاتھ نہ
کوئی چیز فروخت کرے گا۔ نہ ان سے خریدے گا اور نہ ان کے ساتھ کسی قسم کا رشتہ کرے گا۔ اس
بائیکاٹ کا نتیجہ یہ ہوا کہ قریش کے شر سے بچنے کے لئے حضرت کے چچا ابو طالب کو نذکورہ بالا دونوں
گھرانوں سمیت مکہ والوں سے علیحدگی اختیار کرنی پڑی۔ اور چونکہ مکہ ایک وادی غیر ذی زرع میں
انوار الخادم جلدا
۶۱۲
سيرة النبي
واقع ہے۔ کھانے پینے کی سخت تکلیف ہونے لگی اور سوائے اس کے کہ کوئی خدا کا بندہ چوری چھپے
کوئی چیز دے جائے ان لوگوں کو ضروریات زندگی بھی میسر آئی مشکل ہو گئیں۔ اور قریباً دو سال
تک یہی معاملہ رہا۔ اور بعض مؤرخ تو لکھتے ہیں کہ تین سال تک یہی حال رہا جب حالت انتہاء کو پہنچ
گئی تو قریش میں سے پانچ شخص اس بات پر آمادہ ہوئے کہ اس ظلم کو دور کیا جائے اور ان قیدیوں کو
رہائی دلائی جائے۔ چنانچہ انہوں نے آپس میں مشورہ کر کے ایک دن عین کعبہ کے پاس کھڑے ہو کر
یہ اعلان کر دیا کہ اب ہم اس ظلم کو زیادہ نہیں دیکھ سکتے یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم لوگ تو پیٹ بھر کر کھانا
کھائیں اور آرام سے زندگی بسر کریں۔ مگر چند ہمارے ہی ہم قوم اسی طرح ہماری آنکھوں کے
سامنے کھانے پینے سے تنگ ہوں اور باوجود قیمت دینے کے غلہ ان کے ہاتھ فروخت نہ کیا جائے۔
ہم اس معاہدہ کی جو ایسے ظلم کو روا رکھتا ہے پابندی نہیں کر سکتے ۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ بہت سے لوگ
جن کے دل انصاف سے کورے نہ تھے۔ ان کی تائید میں کھڑے ہو گئے اور آخر وہ معاہدہ پھاڑ کر
پھینک دیا گیا۔ اور آنحضرت ا اور آپ کے قبیلہ کے لوگ اس قید سے آزاد ہوئے۔ مطعم بن
عدی بھی ان پانچ اشخاص میں سے ایک تھا اور یہی تھا کہ جس نے بڑھ کر اس معاہدہ کو پھاڑ کر پھینک
دیا۔
علاوہ ازیں جب آنحضرت ا طائف کے لوگوں کو دعوت اسلام دینے کے لئے تشریف
لے گئے۔ اور آ اور آپ سے وہاں کے بد معاشوں نے سخت ظلم کا کا سلوک کیا اور آپ کے پیچھے لڑکے اور
کتے لگا دیئے تو آپ کو واپس مکہ میں آنا پڑا لیکن یہ وہ وقت تھا کہ مکہ کے لوگ بھی سخت سے سخت
شرارت پر آمادہ ہو رہے تھے ۔ اور آپ آر کو وہاں بھی امن ملنا مشکل تھا اس وقت مطعم بن عدی نے
آگے آکر آپ کو اپنے جوار میں لیا اور اپنی ذمہ داری پر آپ کو پناہ دی۔
یہ وہ احسانات تھے جو مطعم بن عدی نے آپ پر کئے تھے۔ اور جبیر بن مطعم سے آپ کا مذکورہ
بالا کلام ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو ہمیشہ خیال رہتا تھا کہ کاش وہ زندہ ہوتا۔ اور میں اس کے احسانات کا
بدلہ اتار تا
چونکہ مطعم نے آپ کو اور آپ کے قبیلہ کو اس قید سے آزاد کرانے میں بہت کوشش کی تھی
جس میں آپ بوجہ قریش کے غیر منصفانہ معاہدہ کے گرفتار تھے۔ اور پھر اس وقت جبکہ آپ کے
دشمن آپ کو قسم قسم کی تکلیف پہنچانے پر پر آمادہ تھے آپ کو پ کو پناہ دی تھی۔ آپ کی توجہ بدر کے
قیدیوں کو دیکھ کر اور یہ خیال کر کے کہ وہ لوگ جو چند سال پہلے مجھے اپنے ہاتھ میں خیال کرتے تھے
انوار العلوم جلدا
۶۱۳
سيرة النبي
آج میرے ہاتھ میں گرفتار ہیں فورا مطعم کے اس احسان کی طرف گئی اور اس احسان کو یاد کر کے
فرمایا کہ جس طرح مطعم نے ہمیں قید سے آزاد کروایا تھا اور دشمنوں کی تکلیف سے بچایا تھا آج اگر
وہ زندہ ہوتا تو ایسے خطرناک دشمنوں کو میں اس کی سفارش سے قید سے آزاد کر دیتا۔ اور ہر ایک
تکلیف سے امن دے دیتا۔
بہت سی طبائع اس قسم کی ہوتی ہیں کہ وہ بہادری میں
طهارة النفس - لڑائی سے نفرت تو بے شک کمال رکھتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی
ان میں ایک قسم کی سختی پیدا ہو جاتی ہے۔ اور ان کی بہادری در حقیقت لڑائی اور جھگڑے کا نتیجہ اور ا
ہوتی ہے اور بجائے ایک خلقی خوبی کے عادت کا نتیجہ ہوتی ہے جیسے کہ بعض ایسے ممالک کے
لوگ جہاں امن و امان مفقود ہوتا ہے اور لوگ آپس میں لڑتے اور جھگڑتے رہتے ہیں ، عاد تا دلیر
اور بہادر ہوتے ہیں لیکن ان کی بہادری کوئی نیک خلق نہیں ہوتی بلکہ روزانہ کی عادت کا نتیجہ ہوتی
ہے جیسے کہ بعض جانور بھی بہادر ہوتے ہیں، اور یہ بات ان کے اخلاق میں سے نہیں ہوتی بلکہ ان
کی پیدائش ہی ایسے رنگ میں کی گئی ہے کہ وہ بہادر ہوں مثلاً شیر چیتا و غیرہ پس جو انسان کہ عاد تا
بہادر ہے یعنی ایسے حالات میں اس نے پرورش پائی ہے کہ اس کی طبیعت میں سختی اور لڑائی جھگڑے
کی عادت ہو گئی ہے اس کی بہادری چنداں قابل قدر نہیں لیکن جو شخص کہ لڑائی اور جھگڑے سے
نفرت رکھتا ہو ، موقعہ پر بہادری دکھائے اس کی بہادری قابل قدر ہے۔ میں یہ تو پہلے بتا آیا ہوں کہ
رسول کریم بے نظیر بہادر تھے اور کوئی شخص بہادری میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اب میں
یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ لڑائی اور جھگڑے سے سخت متنفر تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نہ تو عام
طور پر لڑائی اور جھگڑا دیکھتے دیکھتے آپ کے اندر بہادری کی صفت پیدا ہو گئی تھی اور نہ ایسا تھا کہ
جنگوں اور لڑائیوں کے باعث طبیعت میں ایسی سختی پیدا ہو گئی تھی کہ جھگڑے اور فساد کو طبیعت پسند
کرنے لگے اور ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دونوں باتیں اکثر ایک دوسرے کے باعث سے پیدا ہو جاتی ہیں۔
کئی بہادر ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی بہادری ان کی جھگڑالو اور فسادی طبیعت کا نتیجہ ہوتی ہے اور کئی
بہادر ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی بہادری ان کو لڑائی اور جھگڑے کا عادی بنا دیتی ہے لیکن آپ کی
زندگی کے حالات بتاتے ہیں کہ آپ بہادر تھے لیکن آپ کی بہادری ایک نیک خلق کے طور پر تھی
اور باوجود بہادر اور میدان کارزار میں ثابت قدم رہنے والا ہونے کے آ۔ آپ کو کسی سے جھگڑتے
نہیں دیکھا۔ ہر ایک معاملہ کو سہولت سے طے کرتے اور اگر کسی کو لڑتا دیکھتے بھی تو اس حرکت سے