سیرة النبی ﷺ

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 3

انوار العلوم جلد ا
۴۷۰
سيرة النبي الله
موت کا خیال آنحضرت ہوتے سے کسی وقت را غافل نہ رہتے اور خشیت الہی آپ پر
اس قدر غالب تھی کہ ہر روز یہ ! کہ ہر روز یہ یقین کر کے سوتے کہ شاید آج ہی مہ
موت
آ جاوے اور آج ہی اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونا پڑے اور اس لئے آپ ایک ایسے مسافر کی طرح
رہتے تھے جسے خیال ہوتا ہے کہ ریل اب ۔ اب چلی کہ چلی وہ کبھی اپنے آپ کو ایسے کام میں نہیں پھنسیا تا کہ
جے چھوڑنا مشکل ہو۔ آپ بھی ہر وقت اپنے محبوب کے پاس جانے کیلئے تیار رہتے اور جو دم گزرتا
اسے اس کے فضل کا نتیجہ سمجھتے اور موت کو یاد رکھتے ۔ حذیفہ بن الیمان فرماتے ہیں كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ وَضَعَ يَدَهُ تَحْتَ خَدِهِ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ
بِاسْمِكَ آمُوتُ وَأَحْيَا وَإِذَا قَامَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ
بخاری کتاب الدعوات باب وضع اليد تحت الخد اليمن ) رسول کریم کی عادت تھی کہ جب
آپ اپنے بستر پر لیٹتے اپنے رخسار کے نیچے اپنا ہاتھ رکھتے اور فرماتے اے میرے مولا میرا مرنا اور جینا
تیرے ہی نام پر ہو اور جب سو کر اٹھتے تو فرماتے شکر ہے میرے رب کا جس نے ہمیں زندہ کیا مارنے
کے بعد۔ اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ہر رات جب
بستر پر جاتے تو اپنی طرف سے حساب ختم کر جاتے اور خدا تعالیٰ سے دعا مانگتے کہ اگر میں فوت ہو جاؤں
تو تب بھی تیرے ہی نام پر میری زندگی ہو اور جب اٹھتے تو خدا تعالیٰ کے احسان پر حمد کرتے کہ میں تو اپنی
طرف سے نیا سے علیحدہ ہو چکا تھا تیرا ہی فضل ہوا کہ تو نے پھر مجھے زندہ کیا اور میری عمر میں برکت دی۔
ح ایک اور مثال جس طرح مذکورہ بالا دا سے معلم ہوتا ہے کہ رسول کریم ہر وقت موت کو یاد رکھتے تھے اسی طرح مذکورہ ذیل دعا بھی اس بات پر شاہد ہے کہ آپ اپنی
زندگی کی ہر گھڑی کو آخری گھڑی جانتے تھے اور جب آپ سونے لگتے تو اپنے رب سے اپنے
معاملہ کا فیصلہ کر لیتے اور گویا ہر ایک تغیر کیلئے تیار ہو جاتے ۔ چنانچہ براء بن عازب کی روایت ہے
کہ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اوَى إِلى فِرَاشِهِ نَامَ عَلَى شِقِهِ أَلَا يُمَنِ ثُمَّ
قَالَ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَ وَ جَهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي
إِلَيْكَ وَالْجَأْتُ ظَهْرِى إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَا وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا
إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِى اَنْزَلْتَ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ (بخاری کتاب
الدعوات باب النوم على الشق الايمن ) فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب اپنے بستر پر جا
کر لیٹتے تو اپنے دائیں پہلو پر لیٹتے پھر فرماتے اے میرے رب میں اپنی جان تیرے سپرد کرتا ہوں
اپنی سب توجہ تیری ہی طرف پھیرتا ہوں۔ میں اپنا معاملہ تیرے ہاتھوں میں دیتا ہوں ۔

انوار العلوم جلدا
۴۷۱
سيرة النبي اللة
اور اپنے آپ کو تیری پناہ میں دیتا ہوں۔ تجھ سے نفع کا امیدوار ہوں۔ تیری بڑائی اور استغنا سے
خائف بھی ہوں تیرے غضب سے بچنے کے لئے کوئی پناہ کی جگہ نہیں اور نہ کوئی نجات کا مقام ہے
مگر یہی کہ تجھ ہی سے نجات و پناہ طلب کی جائے میں اس کتاب پر جو تو نے نازل کی ہے اور اس
رسول پر جو تو نے بھیجا ہے ایمان لاتا ہوں۔
لوگ اپنی دوکان کو بند کرتے وقت اس کا حساب کر لیتے ہیں مگر خدا سے جو حساب ہے اسے
صاف نہیں کرتے ۔ مگر کیسا برگزیدہ وہ انسان تھا جو صبح سے شام تک خدا کے فرائض کے ادا کرنے
میں لگا رہتا اور خود ہی انہیں ادا نہ کرتا بلکہ ہزاروں کی نگرانی بھی ساتھ ہی کرتا تھا کہ وہ بھی اپنے
فرائض کو ادا کرتے ہیں یا نہیں مگر رات کو سونے سے پہلے اپنی تمام کوششوں اور عبادتوں سے آنکھ
بند کر کے عاجزانہ اپنے مولی کے حضور میں اس طرح حساب صاف کرنے کے لئے کھڑا ہو جاتا کہ گویا
اس نے کوئی خدمت کی ہی نہیں اور اس وقت تک نہ سوتا جب تک اپنی جان کو پورے طور سے
خدا کے سپرد کر کے دنیا و ما فیھا سے براءت نہ ظاہر کر لیتا اور خدا کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ نہ دے لیتا۔
اس دعا سے ایک عجیب نکتہ معلوم ہوتا ہے اور وہ یہ کہ رسول کریم کو اپنی نبوت پر اس قدر
لطیفہ یقین کامل تھا کہ آپ عین تنہائی میں ہر روز سوتے وقت خدا کے سامنے اقرار فرماتے کہ
مجھے اپنی نبوت پر ایمان ہے اور اسی طرح قرآن شریف پر بھی ایمان ہے جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ آپ اپنی تعلیم کو لوگوں کے لئے ہی قابل عمل نہیں جانتے تھے بلکہ سب سے پہلے اپنے نفس کو
کہتے تھے کہ یہ حکم خدا کا آیا ہے اور اس کا رسول یوں کہتا ہے کہ اس پر ایمان لا۔ اس لئے تو آپ
فرماتے ہیں کہ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَ نَبِيِّكَ الَّذِي أَرْ سَلْتَ۔
بعض عادت وہ آپ ابتلاؤں اور عذابوں سے پناہ مانگتے رہتے بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے وہ خواہ مخواہ اپنے آپ کو فتنوں میں
ڈالتے ہیں اور اس طرح اپنے نفس کا امتحان کرتے ہیں مگر یہ لوگ بعض دفعہ ان فتنوں میں ایسے
گرتے ہیں کہ پھر سنبھلنے کی طاقت نہیں رہتی اور بجائے ترقی کرنے کے ان کا قدم نیچے ہی نیچے چلا
جاتا ہے کچھ آدمی ایسے ہوتے ہیں جو خود بڑے بڑے کام طلب کرتے ہیں کہ ہمیں اگر ایسی مصیبت
کا موقع ملے تو ہم یوں کریں اور یوں کریں اور اس طرح دین کی خدمت کریں لیکن رسول کریم کی
نسبت اس کے خلاف ہے۔ آپ کبھی پسند نہ فرماتے تھے کہ کوئی انسان خدا تعالی سے ابتلاؤں کی
خواہش کرے کیونکہ کوئی کیا جانتا ہے کہ کل کیا ہو گا۔ ممکن ہے کہ خدا کی غیرت اسے تباہ کر دے۔

انوار العلوم جلد 1
۴۷۲
سيرة النبي
ممکن ہے کہ اس کے اپنے اعمال کی کمزوری اس کے آگے آجائے ۔ ممکن ہے کہ شیطان اس کے دل
پر تسلط پا کر اسے خراب کر دے اور یہ گمراہ ہو جائے چنانچہ آپ خود بھی بجائے ابتلاؤں کی آرزو
کرنے کے ان سے بچنے کی دعا کرتے تھے ۔ حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ وَدَرْكِ الشَّقَاءِ وَسُوءِ الْقَضَاءِ وَشَمَائَةِ
الأعداء ( بخاری کتاب الدعوات باب التعوذ من جهد البلاء) رسول کریم ہمیشہ خدا سے پناہ مانگتے تھے کہ
مجھ پر کوئی ایسی مصیبت نہ آئے جو میری طاقت سے بڑھ کر ہو کوئی ایسا کام نہ پیش آجائے کہ جس کا
نتیجہ ہلاکت ہو ۔ اور کوئی خدا کا فیصلہ ایسا نہ ہو کہ جس کو میں ناپسند کروں اور کوئی ایسا فعل سرزد نہ ہو
کہ جس سے میرے دشمنوں کو خوشی کا موقع ملے۔ اس دعا سے معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کے دل
میں کیسی خشیت الہی تھی اور آپ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں کیسا کمزور جانتے اور کبھی
اپنی بڑائی کے لئے اور اپنے ایمان کے اظہار کے لئے کسی بڑے کام یا ابتلاء کی آرزو نہ فرماتے اور
یسی حقیقی ایمان ہے جس کی اقتداء کا مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے ۔ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ
أسْوَةٌ
ة حسنة - ( الا (الاحزاب : ۲۲)
رسول کریم اللی کی ایک اور دعا بھی ہے جو آ۔ آپ ہمیشہ خدا تعالیٰ سے طلب فرماتے۔ اس
سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دل میں کس قدر خوف الہی تھا ابو موسی فرماتے ہیں آپ ہمیشہ
دعا فرماتے تھے کہ اللّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَ جَهْلِي وَإِسْرَا فِي فِي أَمْرِي وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ
مِنِّي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي هَزْلِي وَ جِدِى وَ خَطَايَايَ وَعَمْدِى وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي (بخاری کتاب
الدعوات باب قول النبي صلى الله عليه وسلم اللهم اغفر لي ما قدمت و آخرت) اے اللہ میرے اعمال کے
نتائج بد سے مجھے محفوظ رکھ اور میری خطاؤں کے نتائج سے بھی۔ میں اگر اپنی ناواقفیت کی وجہ سے
کوئی کام جو کرنا ہو نہ کروں یا کوئی کام جس حد تک مناسب تھا اس سے زیادہ کر بیٹھوں اور جسے تو
میری نسبت زیادہ جانتا ہے تو اس کے نتائج سے بھی مجھے محفوظ رکھ ۔ اے اللہ اگر کوئی بات میں بے
دھیان کہہ بیٹھوں یا متانت سے کہوں ، غلطی سے کہوں یا جان کر کہوں اور یہ سب کچھ مجھ میں ممکن
ہے۔ پس تو ان میں سے اگر کسی فعل کا نتیجہ بد نکلتا ہو تو اس سے مجھے محفوظ رکھیو۔
حضرت عائشہ رسول کریم کی ایک اور دعا بھی بیان فرماتی ہیں اور وہ بھی اس بات پر شاہد ہے
کہ جو ایمان و خشیت رسول کریم ال میں تھی اس کی نظیر کسی اور انسان میں نہیں مل سکتی۔
انسان دعا اس سے مانگتا ہے جس پر یقین ہو کہ یہ کچھ کر سکتا ہے۔ ایک موحد جو بتوں کی بیکسی سے

انوار العلوم جلد 1
۴۷۳
سيرة النبي ال
واقف ہے کبھی کسی بت کے آگے جا کر ہاتھ نہیں پھیلائے گا کیونکہ اسے یقین ہے کہ یہ بت کچھ
بایو
نہیں کر سکتے لیکن ایک بت پرست ان کے آگے بھی ہاتھ جوڑ کر اپنا حال دل کہہ سناتا ہے کیونکہ
اسے ایمان ہے کہ یہ بت بھی خدا تعالیٰ کے قرب کا ایک ذریعہ ہیں۔ فقیر بھی اس بات کو دیکھ لیتے ہیں
کہ فلاں شخص دے گایا نہیں اور جس پر انہیں یقین ہو کہ کچھ دے گا اس سے جاکر طلب کرتے
ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آدمی اس سے کچھ مانگتا ہے جس پر اسے ایمان ہو کہ اس سے ملے
گا۔ رسول کریم کا ہر وقت خدا قت خدا سے امداد طلب کرنا نصرت کی درخواست کرنا اور اٹھتے بیٹھتے اس کے
کواڑ کھٹکھٹانا اس سے حاجت روائی چاہنا کیا اس بے مثل یقین اور ایمان کو ظاہر نہیں کرتا جو آپ
کو خدا پر تھا۔ اور کیا اس سے یہ ثابت نہیں ہو تاکہ آپ کا دل یا دالی اور خشیت ایزدی سے ایسا
معمور و آباد تھا کہ توجہ الی المخلوق کا اس میں کوئی خانہ خالی ہی نہ تھا۔ اگر یہ بات کسی اور انسان میں
بھی پائی جاتی تھی اور اگر کوئی اور شخص بھی آپ کے برابر یا آپ کے قریب بھی ایمان رکھتا تھا اور
خدا کا خوف اس کے دل پر مستولی تھا تو اسکے اٹھنے بیٹھنے چلنے پھرنے میں بھی خشیت الہی کے یہ آثار
پائے جانے ضروری ہیں مگر میں دعوی سے کہتا ہوں کہ زمین کے ہر گوشہ میں چراغ لے کر گھوم جاؤ
تاریخوں کی ورق گردانی کرد ، مختلف مذاہب کے مقتداؤں کے جیون چرتر، سوانح عمریاں اور ۔
گرافیاں پڑھ جاؤ مگر ایسا کامل نمونہ کسی انسان میں نہ پاؤ گے ۔ اور وہ خوف خدا جو رسول کریم
کے ہر ایک قول سے ظاہر ہوتا ہے اور وہ حزم واحتیاط جو آپ کے ہر ایک فعل سے ٹپکتی
ہے اس کا عشر عشیر بھی کسی دوسرے انسان کی زندگی میں پایا جانا محال ہے ۔ وہ دعا جس کا میں نے اوپر
ذکر کیا ہے یہ ہے۔ اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ وَمِنْ فِتْنَةِ
الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَ مِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَى وَأَعُوْذُ بِكَ
مِنْ فِتْنَةِ الْفَقْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللَّهُمَّ اغْسِلَ عَنِّي خَطَايَايَ بِمَاءِ
الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَ نَقِ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَبَاعِدُ
بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمُغْرِبِ (بخاری کتاب الدعوات باب التعوذ
من الماثم المغرم اے میرے رب میں تجھ سے سستی اور شدید بڑھا پے اور گناہوں اور قرضہ اور
قبر کے فتنہ اور قبر کے عذاب اور دوزخ کے فتنہ اور اس کے عذاب اور دولت کے فتنہ کے
نقصانوں سے پناہ مانگتا ہوں اور اسی طرح میں غربت کے فتنہ سے پناہ مانگتا ہوں اور مسیح الدجال کے
فتنہ سے پناہ مانگتا ہوں اے میرے اللہ میری خطاؤں کو مجھ سے برف اور اولوں کے پانی کے ساتھ

انوار العلوم جلد ا
سيرة النبي
دھو دے اور میرے دل کو ایسا صاف کر دے کہ جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل سے صاف کر دیا ہے
اور مجھ میں اور گناہوں میں اتنا فاصلہ حائل کر دے جتنا تو نے مشرق و مغرب میں رکھا ہے ۔
اے وہ انسان جسے رسول کریم ﷺ سے عداوت ہے تو بھی ذرا اس دعا کو غور سے پڑھا کر
اور دیکھ کہ وہ گناہوں سے کس قدر متنفر تھے ۔ وہ بدیوں سے کس قدر بیزار تھے ۔ وہ کمزوریوں سے
کسی طرح بری تھے۔ وہ عیبوں سے کس قدر پاک تھے اور ان کا دل خشیت الہی سے کیسا پر تھا
فَتَدَبَّرُ وَاهْتَدِ بِهُداهُ ۔
غیرت دینی
اس ابات کے بنانے کے بعد کہ رسول کریم ﷺ کی زندگی اور آپ آپ کا کا ہر ہر فعل فعل خشیت الہی کی
ایک زندہ مثال ہے میں آپ کی غیرت دینی کے متعلق کچھ لکھنا چاہتا ہوں۔
بہت سے لوگ اعلیٰ سے اعلیٰ اخلاق کے نمونہ دکھاتے ہیں مگر یہ اخلاق اس وقت تک ظاہر
ہوتے ہیں جب تک انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے ۔ ذرا ان کے منشاء کے خلاف کوئی بات ہو اور ان کی
آنکھیں لال پیلی ہو جاتی ہیں اور منہ سے جھاگ آنی شروع ہو جاتی ہے۔ اور اگر اشارہ بھی کوئی
انہیں ایسی بات کہہ بیٹھے جس میں وہ اپنی ہتک سمجھتے ہوں تو وہ اسے برداشت نہیں کر سکتے بلکہ ہر
ممکن سے ممکن طریق سے اس کا بدلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں اور جب تک مد مقابل سے بدلہ نہ
لے لیں انہیں چین نہیں آتا۔
مگر انہیں لوگوں کو دیکھا جاتا ہے کہ جب خدا اور رسول کی کوئی ہنگ کرتا ہے تو اسے بڑی خوشی
سے سنتے ہیں اور ان کو وہ قطعا بری نہیں معلوم ہوتی اور ایسی مجلسوں میں اٹھنا بیٹھنا نا پسند نہیں کرتے
جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کسی وقت ان سے بھی کوئی غلطی ہو جاتی ہے اور اس طرح ان کا دین بر باد
ہو جاتا ہے۔
جتنے اخلاق اخلاق اور تہذیب تہذیب پکارنے والے لوگ ہیں ان کی زندگیوں کا مطالعہ کر کے
دیکھ لو ضرور ان میں یہ بات پائی جائے گی کہ دوسروں کے معاملہ میں اور خصوصاً دین کے معاملہ میں
غیرت کے اظہار کو وہ بد خلقی اور بد تہذیبی قرار دیتے ہیں مگر اپنے معاملہ میں ان کا معیار اخلاق ہی
اور ہے اور وہاں اعلیٰ اخلاق سے کام لینا ان کے لئے نا ممکن ہو جاتا ہے۔

انوار العلوم جلدا
۴۷۵
سيرة النبي
مؤمن انسان کا کام اس کے بالکل بر خلاف ہونا چاہیے اور اسے اخلاق کا اعلیٰ نمونہ اپنے
معاملات میں دکھانا چاہئے اور حتی الوسع کوشش کرنی چاہیے کہ بہت سے موقعوں پر چشم پوشی سے
ہی کام لے اور جب تک عفو سے کام نکل سکتا ہو اور اس کا خراب نتیجہ نہ نکلتا ہو اسے ترک نہ
کرے لیکن دین کے معاملہ میں قطعا بے غیرتی کا اظہار نہ کرے اور ایسے تمام مواقع جن میں دین کی
ہتک ہوتی ہو ان سے الگ رہے اور ایسی تمام مجلسوں اور صحبتوں سے پر ہیز کرے کہ جن میں دین
کی ہتک اور اس سے ٹھٹھا ہوتا ہو اور دین پر جس قدر اعتراض ہوں ان کو دور کرنے کی کوشش
کرے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو معلوم ہو گا کہ وہ خدا تعالیٰ کی قدر سیت قائم کرنے کی نسبت اپنے
نفس پر اعتراضات دور کرنے کے لئے زیادہ کوشاں رہتا ہے اور جتنا اسے اپنی صفائی کا خیال ہے اتنا
خدا تعالیٰ اور دین حق کی تنزیہ کا خیال نہیں۔
رسول کریم ﷺ کی زندگی اس معاملہ میں بھی عام انسانوں سے بالکل مختلف ہے اور آپ
بجائے اپنے نفسانی معاملات اور اور ذاتی تکالیف پر اظہار غضب و غصہ کے نہایت ملائمت اور نرمی سے
کام لیتے اور اگر کوئی اعتراض کرتا تو اس پر خاموش رہتے اور جب تک خاموشی سے نقصان نہ پہنچتا
ہو کبھی ذب اعتراضات کی طرف توجہ نہ کرتے مگر خدا تعالیٰ کے معاملہ میں آپ بڑے باغیرت تھے
اور یہ کبھی برداشت نہ کر سکتے تھے کہ کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی ہتک کرے اور جب کوئی ایسا موقع پیش
آتا آپ فورا اللہ تعالیٰ کی تنزیہ کرتے یا اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کے احکام سے لاپرواہی کرتا تو اسے
سخت تنبیہ کرتے۔
حضرت براء بن عازب بنیاد سے روایت ہے فرمایا کہ جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عَلَى الرِّجَالَةِ يَوْمَ أُحُدٍ وَكَانُوا خَمْسِينَ رَجُلاً عَبْدَ اللهِ بْنَ جُبَيْرٍ فَقَالَ إِنْ رَا إِنْ رَأَيْتُمُونَا
تَخْطَفُنَا الطَّيْرُ فَلَا تَبْرَحُوا مَكَانَكُمْ هُذَا حَتَّى أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ وَإِنْ رَأَيْتُمُوْنَا هَزَمْنَا
الْقَوْمَ وَأَوْطَأْنَا هُمْ فَلَا تَبْرَحُوْا حَتَّى أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ فَهَزَ مُوْهُمْ قَالَ وَأَنَا وَاللَّهِ رَأَيْتُ
النِّسَاءَ يَشْتَدِدْنَ قَدْ بَدَتْ خَلاَ خِلُهُنَّ وَاسْوُ قُهُنَّ رَافِعَاتٍ ثِيَا بَهُنَّ فَقَالَ أَصْحَابُ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرِ الْغَنِيمَةَ أَى قَوْمِ الْغَنِيمَةَ ظَهَرَ أَصْحَابُكُمْ فَمَا تَنْتَظِرُونَ فَقَالَ
عَبْدًا اللَّهِ بْنُ جُبَيْرٍ أَنَسِيْتُمْ مَا قَالَ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوْا وَاللَّهِ
لَنَاتِيَنَّ النَّاسَ فَلَنُصِيبَنَّ مِنَ الْغَنِيمَةِ فَلَمَّا أَتَوْ أَتَوْهُمْ صُرِفَتْ و فَتْ وُجُوهُهُمْ فَاقْبَلُوا مُنْهَزِ مِينَ
فَذَكَ إِذْ يَدْعُوَ هُمُ الرَّسُولُ فِي أُخْرًا هُمْ فَلَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ

انوار العلوم جلدا
۴۷۶
سيرة النبي ال
اثْنَى عَشَرَ رَجُلاً فَأَصَابُوا مِنَّا سَبْعِينَ وَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ
أَصَابَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ أَرْبَعِينَ وَ مِائَةً سَبْعِينَ أَسِيرًا وَ سَبْعِينَ قَتِيلًا فَقَالَ أَبُو
سُفْيَانَ فِى الْقَوْمِ مُحَمَّدٌ ثَلَا ثَمَرَاتِ فَنَهَا هُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُجِيبُوهُ ثُمَّ
قَالَ أَفِي الْقَوْمِ ابْنُ أَبِي قَحَافَةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ أَفِي الْقَوْمِ ابْنُ الْخَطَّابِ ثَلَاثَ مَرَّاتِ
وَاللَّهِ
ثُمَّ رَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ أَمَّا هَؤُلَاءِ فَقَدْ قُتِلُوا فَمَا مَلَكَ عُمَرُ نَفْسَهُ فَقَالَ كَذَبْتَ وَ
يَا عَدُوَّ اللَّهِ إِنَّ الَّذِينَ عَدَدْتَ لَا حْيَاءً كُلُّهُمْ وَقَدْ بَقِيَ لَكَ مَا يَسُوءُكَ قَالَ يَوْمَ بِيَوْمِ
بَدْرٍ وَالْحَرْبُ سِجَالَ إِنَّكُمْ سَتَجِدُونَ فِي الْقَوْمِ مُثْلَةً لَمْ أَمُرْ بِهَا وَلَمْ تَسُؤْنِي ثُمَّ أَخَذَ
يَرْتَجِزُ اعْلُ هُبَلْ أَعْلُ هُبَلْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا تُجِيبُوا لَهُ قَالُوا يَا رَسُولَ
اللَّهِ مَا نَقُولُ قَالَ قُولُوا اللَّهُ أَعْ اللهُ أَعْلَى وَاَجَلٌ قَالَ إِنَّ لَنَا الْعُزَّى وَلَا عُزَّى الْعُزَّى وَلَا عُزَّى لَكُمْ فَقَالَ النَّبِيُّ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَلَا تُجِيبُوالَهُ قَالُوا يَا رَسُول ال اللهِ ومَا نَقُولُ قَالَ قُولُوا اللَّهُ مَوْلَانَا
وَلَا مُوْلَى لَكُمْ ( بخارى كتاب الجهاد باب ما يكر ۔ ۔ ه من التنازع والاختلاف في الحرب ایعنی رسول کریم
نے پیادہ فوج کے پچاس آدمیوں پر احد کے دن عبد اللہ بن جبیر بنی اللہ کو مقرر کیا اور فرمایا
کہ اگر تم یہ بھی دیکھ لو کہ ہمیں جانور اچک رہے ہیں تب بھی اپنی اس جگہ سے نہ ہلنا جب تک تم کو
میں کہلانہ بھیجوں۔ اور اگر تم یہ معلوم کر لو کہ ہم نے دشمن کو شکست دے دی ہے اور ان کو مسل دیا
ہے تب بھی اس وقت تک کہ تمہیں کہلا نہ بھیجا جائے اپنی جگہ نہ چھوڑنا۔ اس کے بعد جنگ ہوئی
اور مسلمانوں نے کفار کو شکست دے دی۔ حضرت براء بھی اللہ فرماتے ہیں خدا کی قسم میں دیکھ رہا تھا
کہ عورتیں کپڑے اٹھا اٹھا کر بھاگ رہی تھیں اور ان کی پنڈلیاں ننگی ہو رہی تھیں اس بات کو دیکھ
کر عبد الله بن جبیر الی اللہ کے ساتھیوں نے کہا کہ اے قوم غنیمت کا وقت ہے غنیمت کا وقت ہے
تمہارے ساتھی غالب آگئے پھر تم کیا انتظار کر رہے ہو اس پر عبد اللہ بن جبیر بھی اللہ نے انہیں کہا کہ
کیا تم رسول کریم اس کا حکم بھول گئے ہو ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم ہم بھی ساری فوج سے
مل کر غنیمت حاصل کریں گے ۔ جب لشکر سے آکر مل گئے تو ان کے منہ پھیرے گئے اور شکست کھا کر
بھاگے اس کے بارہ میں قرآن شریف کی یہ آیت نازل ہوئی ہے کہ یاد کرو جب رسول تم کو پیچھے کی
طرف بلا رہا تھا اور رسول کریم الل کے ساتھ سوائے بارہ آدمیوں کے اور کوئی نہ رہا اس وقت
کفار نے ہمارے ستر آدمیوں کا نقصان کیا اور رسول کریم ال اور آپ کے اصحاب نے
جنگ بدر میں کفار کے ایک سو چالیس آدمیوں کا نقصان کیا تھا۔ ستر قتل ہوئے تھے اور ستر قید کئے گئے

انوار العلوم جلدا
۴۷۷
سيرة النبي الله
تھے ۔ غرضیکہ جب لشکر پراگندہ ہو گیا اور رسول کریم کے گرد صرف ایک قلیل جماعت ہی رہ گئی تو
ابو سفیان نے پکار کر کہا کہ کیا تم میں محمد ( ا ) ہے اور اس بات کو تین بار دہرایا لیکن رسول
کریم نے لوگوں کو منع کر دیا کہ وہ جواب نہ دیں۔ اس کے بعد ابو سفیان نے تین دفعہ باآواز بلند کہا
کہ کیا تم میں ابن ابی قحافہ (حضرت ابو بکر) ہے۔ اس کا جواب بھی نہ دیا گیا تو اس نے پھر تین دفعہ پکار
کر کہا کہ کیا تم میں ابن الخطاب ( حضرت عمرؓ) ہے۔ پھر بھی جب جواب نہ ملا تو اس نے اپنے ساتھیوں
کی طرف مخاطب ہو کر کہا کہ یہ لوگ مارے گئے ہیں۔ اس بات کو سن کر حضرت عمرؓ برداشت نہ کر
سکے اور فرمایا کہ اے خدا کے دشمن تو نے جھوٹ کہا ہے جن کا تو نے نام لیا ہے وہ سب کے سب
زندہ ہیں اور وہ چیز جسے تو ناپسند کرتا ہے ابھی باقی ہے۔ اس جواب کو سنکر ابو سفیان نے کہا کہ آج کا
دن بدر کا بدلہ ہو گیا۔ اور لڑائیوں کا حال ڈول کا سا ہوتا ہے تم اپنے مقتولوں میں بعض ایسے پاؤ گے
کہ جن کے ناک کان کٹے ہوئے ہوں گے۔ میں نے اس بات کا حکم نہیں دیا تھا لیکن میں اس بات کو
ناپسند بھی نہیں کرتا۔ پھر فخریہ کلمات بآواز بلند کہنے لگا اُعْلُ هُبَل اُعْلُ هُبَل یعنی اے ہبل (بت) تیرا
درجہ بلند ہو اے ہبل تیرا درجہ بلند ہو۔ اس پر رسول کریم اللہ نے فرمایا کہ تم اس کو جواب
کیوں نہیں دیتے ۔ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ہم کیا کہیں ؟ آپ نے فرمایا کہو کہ خدا تعالیٰ
ہی سب سے بلند رتبہ اور سب سے زیادہ شان والا ہے " ۔ ابو سفیان نے یہ بات سنکر کہا " ہمارا تو
ایک بت عربی ہے اور تمہارا کوئی عربی نہیں " ۔ جب صحابہ خاموش رہے تو رسول کریم نے ف نے فرمایا
کہ کیا تم جواب نہیں دیتے ۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم کیا کہیں۔ آپ نے فرمایا انہیں کہو
کہ ”خدا ہمارا دوست و کار ساز ہے اور تمہارا کوئی دوست نہیں"۔
९९
اس واقعہ سے اچھی طرح معلوم ہو سکتا ہے کہ آنحضرت ا خدا تعالیٰ کے معاملہ میں کیسے
با غیرت تھے ۔ ابو سفیان اپنی جھوٹی فتح کے نشہ میں مخمور ہو کر زور سے پکارتا ہے کہ کیا آپ زندہ ہیں
ایک
لیکن آپ اپنی جماعت کو منع فرماتے ہیں کہ تم ان باتوں کا جواب ہی نہ در اور خاموش رہو ۔
عام آدمی جو اپنے نفس پر ایسا قابو نہ رکھتا ہو ایسے موقع پر بولنے سے کبھی باز نہیں رہ سکتا اور لاکھ میں
سے ایک آدمی بھی شاید مشکل سے ملے جو اپنے دشمن کی جھوٹی خوشی پر اس کی خوشی کو غارت کرنا
پسند نہ کرے۔ لیکن چونکہ ابو سفیان اس دعوی سے رسول کریم کی ذات کی ہتک کرنا چاہتا تھا اور یہ
ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ میں نے ان کو قتل کر دیا ہے اسلئے رسول کریم نے نہ صرف خود جواب نہ دیا بلکہ
صحابہ کو بھی منع کر دیا۔

انوار العلوم جلدا
۴۷۸
سيرة النبي ال
مگر جونہی کہ ابو سفیان نے خدا تعالیٰ کی ذات پر حملہ کیا اور سر میدان شرک کا اعلان کیا اور
بجائے خدا تعالیٰ کی عظمت بیان کرنے کے ہبل بت کی توصیف کی تو آپ " برداشت نہ کر سکے اور
ہو۔ پھر جب
صحابہ کو حکم دیا کہ اسے جواب دو کہ خدا۔ اب دو کہ خدا کے سوا اور کوئی نہیں جو عظمت و جلال کا مالک ہو ۔
اس نے یہ ظاہر کیا کہ عربی ہمارا مددگار ہے آپ نے صحابہ کو حکم دیا کہ اسے کہہ دو کہ ہمارا خدا مدد
گار ہے اور ہم کسی اور کی مدد نہیں چاہتے اور یہ بات بھی خوب یاد رکھو کہ خدا ہماری مدد کرے گا
اور تمہاری مدد کرنے والا کوئی نہ ہو گا۔
اللہ اللہ اپنے نفس کے متعلق کیا صبر ہے اور خدا تعالیٰ اور اس کے دین کی کیسی غیرت ہے۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔
رسول کریم اللہ کی غیرت دینی کے ظاہر کرنے کے لئے اگرچہ کعب بن مالک رضی اللہ کچھلی مثال بالکل کافی تھی لیکن میں اس جگہ ایک اور واقعہ بھی لکھ
دینا ضروری سمجھتا ہوں جس سے خوب روشن ہو جاتا ہے کہ رسول کریم ال نہ صرف دشمنوں
کے مقابلہ میں غیرت دینی کا اظہار فرماتے تھے بلکہ دوستوں سے بھی اگر کوئی حرکت ایسی ہوتی جس
سے احکام الہیہ کی ہتک ہوتی ہو تو آپ اس پر اظہار غیرت سے باز نہ رہتے اور اس خیال سے
خاموش نہ رہتے کہ یہ ہمارے دوستوں کی غلطی ہے اسے نظر انداز کر دیا جائے۔
حضرت کعب ابن مالک رضی اللہ فرماتے ہیں :-
لَمْ اتَخَلَّفْ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ غَزَا هَا إِلَّا فِي غَزْوَةِ
تَبُوكَ غَيْرَ أَنِّي كُنْتُ تَخَلَّفَتُ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ وَ لَمْ يُعَاتِبْ أَحَدًا تَخَلَّفَ عَنْهَا إِنَّمَا خَرَجَ
رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ عِيْرَ قُرَيْشٍ حَتَّى جَمَعَ اللَّهُ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ عَدُوِّهِمْ
عَلَى غَيْرِ مِيْعَادٍ وَ لَقَدْ شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ حِيْنَ
تَوَا ثَقْنَا عَلَى الإِسْلَام وَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِهَا مَشْهَدَ بَدْرٍ وَ إِنْ كَانَتْ بَدَرَ أَذْكَرَ فِي النَّاسِ
مِنْهَا كَانَ مِنْ خَبَرِى أَنِّى لَمْ أَكُنْ قَطَّ أقوى و وى وَلا أَيْسَرَ حِينَ تَخَلَّفْتُ عَنْهُ فِي تِلْكَ
الْغَزَاةِ وَاللَّهِ مَا اجْتَمَعَتْ عِنْدِى قَبْلَهُ رَاحِلَتَانِ قَطَّ حَتَّى جَمَعْتُهُمَا فِي تِلْكَ الْغَزْوَةِ وَ
لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ غَزْوَةً إِلَّا وَرَى بِغَيْرِ هَا حَتَّى كَانَتْ تِلْكَ
الْغَزْوَةُ غَزَا هَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَرَّ شَدِيدٍ وَاسْتَقْبَلَ سَفَرًا بَعِيدًا وَ
مَفَازًا وَعَدُوًّا كَثِيرًا فَجَلَّى لِلْمُسْلِمِينَ أَمْرَهُمْ لِيَتَا قَبُوا أَهْبَةَ غَزْوِهِمْ فَأَخْبَرَهُمْ

انوار العلوم جلد !
۴۷۹
سيرة النبي
بِوَجْهِهِ الَّذِي يُرِيدُ وَ الْمُسْلِمُونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَثِيرٌ وَلَا
يَجْمَعُهُمْ كِتَابٌ ب حَافِظَ يُرِيدُ الدِّيوَانَ قَالَ كَعَبَ فَمَا رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يَتَغَيَّبَ إِلَّا ظَنَّ أَنْ
سَيَخْفَى لَهُ مَا لَمْ يَنْزِلُ فِيْهِ وَحَى اللَّهِ وَغَزَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ
الْغَزْوَةَ حِيْنَ طَابَتِ الثَّمَارُ وَالظُّلَالُ وَ تَجَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
وَالْمُسْلِمُونَ مَعَهُ فَطَفِقْتُ اَغْدُوْ لِكَيْ اَتَجَهَّزَ مَعَهُمْ فَارْجِعُ وَلَمْ أَقْضِ شَيَا فَاقُولُ فِي
نَفْسِي أَنَا قَادِرُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَزَلْ يَتَمَادَى بِي حَتَّى اشْتَدَّ بِالنَّاسِ الْجِدُّ فَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمُونَ مَعَهُ وَلَمْ اقْضِ مِنْ جَهَازِي شَيْا فَقُلْتُ أَتَجَهَّزُ بَعْدَهُ
بِيَوْمِ أَوْ يَوْمَيْنِ ثُمَّ الْحَقُّهُمْ فَغَدَوْتُ بَعْدَ أَنْ فَصَلُّوْ الاَ تَجَهَّزَ فَرَجَعْتُ وَلَمْ أَقْضِ شَيْاً ثُمَّ
غَدَوْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ وَلَمْ اَقْضِ شَيَا فَلَمْ يَزَلْ بِي حَتَّى اَسْرَ اَسْرَعُوا وَتَفَارَطَ الْغَزْرُ وَ هَمَمْتُ أَنْ
انْ تَحِلَ فَادْرِكَهُمْ وَ لَيْتَنِي فَعَلْتُ فَلَمْ يُقَدَّرْ لِي ذَلِكَ فَكُنْتُ إِذَا خَرَجْتُ فِي النَّاسِ بَعْدَ
خَرُوجِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطُفْتُ فِيْهِمْ أَحْزَنَنِي أَنِّي لَا أَرَى إِلَّا رَجُلاً
مَعْمُوصًا عَلَيْهِ النِّفَاقُ أَوْرَ جُلا مِمَّنْ عَذَرَ اللهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ وَلَمْ يَذْكُرْنِي رَسُولُ
اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَلَغَ تَبُوكَ فَقَالَ وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْقَوْمِ بِتَبُوكَ مَا فَعَلَ
كَعْبٌ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلِمَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ حَبَسَهُ بُرْدَاهُ وَ نَظَرُهُ فِي عِطْفَيْهِ فَقَالَ
مَعَاذُ بْنُ جَبَلٍ بِئْسَ مَا قُلْتَ وَ اللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْهِ إِلَّا خَيْراً فَسَكَتَ رَسُولُ
اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ فَلَمَّا بَلَغَنِي أَنَّهَ تَوَجَّهَ قَافِلاً حَضَرَنِي
هَمِّي فَطَفِقَتُ اَتَذَكَّرُ الْكَذِبَ وَأَقُولُ بِمَا ذَا اخْرُجُ مِنْ سَخَطِهِ غَدًا وَ اسْتَعَنْتُ عَلَى
ذلِكَ بِكُلِّ ذِي رَأَى مِنْ أَهْلِي فَلَمَّا قِيلَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدًا ظَلَّ
قَادِ مَا زَاحَ عَنِى الْبَاطِلُ وَ عَرَفْتُ أَنِّي لَنْ اَخْرُجَ مِنْهُ أَبَدًا بِشَيْ فِيْهِ كَذِبَ فَاجْمَعْتُ صِدْقَهُ
وَأَصْبَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَادِ مَا وَكَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرِ بَدَءَ بِالْمَسْجِدِ
فَيَرْكَعُ فِيْهِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ جَلَسَ لِلنَّاسِ فَلَمَّا فَعَلَ ذَلِكَ جَاءَهُ الْمُخَلَّفُونَ فَطَفِقُوا
يَعْتَذِرُونَ إِلَيْهِ وَيَحْلِفُوْنَ لَهُ وَكَانُوا بِضْعَةً وَ ثَمَانِينَ رَجُلًا فَقَبِلَ مِنْهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَانِيَتَهُمْ وَ بَايَعَهُمْ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمْ وَوَكَلَّ سَرَائِرَهُمْ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى
فَجِئْتُهُ فَلَمَّا سَلَّمْتُ عَلَيْهِ تَبَسَّمَ تَبَشِّمَ الْمُغْضَبِ ثُمَّ قَالَ تَعَالَ فَجِئْتُ أَمْشِي حَتَّى جَلَسْتُ
بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ لِي مَا خَلَّفَكَ أَلَمْ تَكُنْ قَدِ ابْتَعْتَ ظَهْرَكَ فَقُلْتُ بَلَى إِنِّي وَاللَّهِ يَا رَسُولَ

انوار العلوم جلدا
۴۸۰
سيرة النبي ال
اللهِ لَوْ جَلَسْتُ عِنْدَ غَيْرِكَ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا لَرَأَيْتُ أَنْ سَاخْرُجُ مِنْ سَخَطِهِ بِعُذُرٍ وَلَقَدْ
أُعْطِيْتُ جَدَ لا وَلَكِنِّي وَ اللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُ لَئِنْ حَدَّثَتُكَ الْيَوْمَ حَدِيثَ كَذِبِ تَرْضَى بِهِ عَنِّي
لَيُوَ شِكَنَّ اللَّهُ أَنْ تُسْخِطَكَ عَلَى وَلَئِنْ حَدَّثْتُكَ حَدِيثَ صِدْقٍ تَجِدُ عَلَى فِيْهِ إِنِّي
لا رْجُو فِيْهِ عَفْوَ اللَّهِ لَا وَاللَّهِ مَا كَانَ لِي مِنْ عُذْرِ وَ اللَّهِ مَا كُنْتُ قَطَّ أَقْوَى وَلَا أَيْسَرَ مِنِّي
حِينَ تَخَلَّقْتُ عَنْتَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّا هَذَا فَقَدْ صَدَقَ فَقُمْ حَتَّى
يَقْضِي اللَّهُ فِيْكَ فَقُمْتُ وَثَارَ رِجَالَ مِنْ بَنِي سَلِمَةَ فَاتَّبَعُونِي فَقَالُوالِي وَاللَّهِ
مَا عَلِمْنَاكَ كُنْتَ اَذْ نَبْتَ ذَنْباً قَبْلَ هُذَا وَلَقَدْ عَجَزَتَ أَنْ لَا تَكُونَ اعْتَذَرَ تَ إِلَى رَسُولِ
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا اعْتَذَرَ إِلَيْهِ الْمُتَخَلَّفُونَ قَدْ كَانَ كَافِيْكَ ذَنْبَكَ
اسْتِغْفَارُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَكَ فَوَ اللَّهِ مَازَ الْوَايُؤَ نَبُوا فِي حَتَّى أَرَدْتُ
اَنْ اَرْجِعَ فَاكْذِبُ نَفْسِي ثُمَّ قُلْتُ لَهُمْ هَلْ لَقِيَ هَذَا مَعِيَ أَحَدٌ قَالُوْا نَعَمْ رَجُلَانِ قَالَا مِثْلَ
مَا قُلْتَ فَقِيلَ لَهُمَا مِثْلَ مَا قِيلَ لَكَ فَقُلْتُ مَنْ هُمَا؟ قَالُوا مُوَارَةُ بْنُ الرَّبِيعِ الْعُمَرِيُّ
وَ هِلَالُ بَنْ أُمَيَّةَ الْوَاقِفِيُّ فَذَكَرُوا لِى رَجُلَيْنِ صَالِحَيْنِ قَدْ شَهِدًا بَدْرًا فِيْهِمَا أَسْوَةً
فَمَضَيْتُ حِيْنَ ذَكَرُ وَ هُمَا لِي وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُسْلِمِينَ عَنْ
كَلَامَا أَيُّهَا الثَّلَثَةُ مِنْ بَيْنِ مَنْ تَخَلَّفَ عَنْهُ فَاجْتَنَبْنَا النَّاسُ وَتَغَيَّرُوا لَنَا حَتَّى تَنَكَّرَتْ فِي
نَفْسِيَ الْأَرْضُ فَمَا هِيَ الَّتِي اَعْرِفُ فَلَبِثْنَا عَلَى ذَلِكَ خَمْسِينَ لَيْلَةً فَأَمَّا صَاحِبَايَ
فَاسْتَكَانَا وَقَعَدَا فِي بُيُوتِهِمَا يَبْكِيَانِ وَأَمَّا أَنَا فَكُنْتُ أَشَبَّ الْقَوْمِ وَأَجْلَدَ هُمْ فَكُنْتُ
اَخْرُجُ فَاشْهَدُ الصَّلوةَ مَعَ الْمُسْلِمِينَ وَاطَّوْفُ فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا يُكَلِّمُنِي أَحَدٌ وَاتِي
رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُسَلِّمُ عَلَيْهِ وَ هُوَ فِي مَجْلِسِهِ بَعْدَ الصَّلُوةِ فَا قُوْلُ فِي
نَفْسِي هَلْ حَرَّكَ شَفَتَيْهِ بِرَةِ السَّلَامِ عَلَى أَمْ لَا ثُمَّ صَلَّى قَرِيبًا مِنْهُ فَا سَارِقُهُ النَّظْرَ فَإِذَا
اَقْبَلْتُ عَلَى صَلَاتِي أَقْبَلَ إِلَيَّ وَإِذَا الْتَفَتُّ نَحْوَهُ أَعْرَضَ عَنِّى حَتَّى إِذَا طَالَ عَلَى ذَ الكَ
مِنْ جَفْوَةِ النَّاسِ مَشَيْتُ حَتَّى تَسَوَّرْتُ جِدَا رَ حَائِطِ أَبِي قَتَادَةَ وَهُوَا بْنُ عَمِّى وَأَحَبَّ
النَّاسِ إِلَى فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَوَ اللَّهِ مَا رَدَّ عَلَى السَّلَامَ فَقُلْتُ يَا أَبَا قَتَادَةَ أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ
هَلْ تَعْلَمُنِي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَسَكَتَ فَعُدْتُ لَهُ فَنَشَدْتُهُ فَسَكَتَ فَعُدْتُ لَهُ فَنَشَدْتُهُ فَقَالَ
اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ فَفَاضَتْ عَيْنَايَ وَتَوَلَّيْتُ حَتَّى تَسَوَّرْتُ الْجِدَارَ قَالَ فَبَيْنَا أَنَا أَمْشِي
بِسُوقِ الْمَدِينَةِ إِذَا نَبَطِيَّ مِنْ أَنْبَاطِ أَهْلِ الشَّامِ مِمَّنْ قَدِمَ بِالطَّعَامِ يَبِيعُهُ بِالْمَدِينَةِ

انوار العلوم جلد !
۴۸۱
سيرة النبي
يَقُولُ مَنْ يَدُلُّ عَلَى كَعْبِ بْنِ مَالِكِ فَطَفِقَ النَّاسُ يُشِيرُوْنَ لَهُ حَتَّى إِذَا جَاءَ نِي دَفَعَ إِلَى
كِتَابًا مِنْ مَلِكِ غَسَّانَ فَإِذَا فِيْهِ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي أَنَّ صَاحِبَكَ قَدْ جَفَاكَ وَلَمْ
يَجْعَلُكَ اللهُ بِدَارِ هَوَانٍ وَلَا مَضْيَعَةٍ فَالْحَقِّ بِنَانُوا سِكَ فَقُلْتُ لَمَّا قَرَأَتُهَا وَهُذَا أَيْضًا
مِنَ الْبَلَاءِ فَتَيَمَّمْتُ بِهَا التَّنُّورَ فَسَجَرْتُهُ بِهَا حَتَّى إِذَا مَضَتْ أَرْبَعُوْنَ لَيْلَةً مِنَ الْخَمْسِينَ
إِذَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينِي فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ يَأْمُرُكَ أَنْ تَعْتَزِلَ اِمْرَأَتَكَ فَقُلْتُ أَطَلِقُهَا أَمْ مَاذَا أَفْعَلُ قَالَ لَا بَلْ إِعْتَزِلُهَا وَلَا
1
تَقْرَبُهَا وَأَرْسَلَ إِلَى صَاحِبَيَّ مِثْلَ ذَلِكَ فَقُلْتُ لِاِمْرَأَتِي الْحَقِي بِأَهْلِكِ فَتَكُوْنِي عِنْدَهُمْ
حَتَّى يَقْضِي اللَّهُ فِي هُذَ الْأَمْرِ قَالَ كَعْبُ فَجَاءَتْ إِمْرَاةُ هِلَالِ بْنِ أُمَيَّةَ رَسُولَ اللَّهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ هِلَالَ بْنِ أُمَيَّةَ شَيْخَ ضَائِعٌ لَيْسَ لَهُ خَادِمُ
فَهَلْ تَكْرَهُ أَنْ أَخْدُمَهُ قَالَ لَا وَلَكِنْ لَا يَقْرَبُكِ قَالَتْ إِنَّهُ وَاللَّهِ مَا بِهِ حَرَكَةً إِلَى شَيْءٍ
وَاللَّهِ مَا زَالَ يَبْكِي مُنْذُ كَانَ مِنْ أَمْرِهِ مَا كَانَ إِلَى يَوْمِهِ هُذَا فَقَالَ لِنْ بَعْضُ أَهْلِي لَوْ
اسْتَأْذَنْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِمْرَأَتِكَ كَمَا أَذِنَ لِامْرَأَةِ هِلَالِ بْنِ
أُمَيَّةَ أَنْ تَخْدُمَهُ فَقُلْتُ وَاللَّهِ لَا اَسْتَاذِنُ فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا
يُدْرِينِي مَا يَقُولُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَأْذَنَتُهُ فِيهَا وَأَنَا رَجُلَ شَابٌ
وَلُ اللَّهِ
فَلَبِثْتُ بَعْدَ ذَلِكَ عَشَرَ لِيَالٍ حَتَّى كَمْلَتْ لَنَا خَمْسُونَ لَيْلَةً مِ ، لَيْلَةً مِنْ حِينَ نَهى رَسُولُ ا
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَلَا مِنَا فَلَمَّا صَلَّيْتُ صَلوةَ الْفَجْرِ صُبْحَ خَمْسِينَ لَيْلَةً وَأَنَا عَلَى
ظَهْرِ بَيْتٍ مِّنْ بُيُوتِنَا فَبَيْنَا أَنَا جَالِسٌ عَلَى الْحَالِ الَّتِي ذَكَرَ اللَّهُ قَدْ ضَاقَتْ عَلَى نَفْسِي
وَضَاقَتْ عَلَى الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ سَمِعْتُ صَوْتَ صَارِ أَوْ فَى عَلَى جَبَلٍ سَلْ بِأَ عَلَى
صَوْتِهِ يَا كَعْبُ بْنَ مَالِكٍ أَبْشِرْ قَالَ فَخَرَرْتُ سَاجِدًا وَ عَرَفْتُ أَنْ قَدْ جَاءَ فَرَجَ وَاذَنَ
رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَوْبَةِ اللهِ عَلَيْنَا حِيْنَ صَلَّى صَلوةَ الْفَجْرِ فَذَهَبَ
النَّاسُ يُبَشِّرُ ونَنَا وَذَهَبَ قِبَلَ صَاحِبَيَّ مُبَشِّرُونَ وَرَ نَ وَرُ كَضَ إِلَى رَجُلٌ فَرَسًا وَ سَعَى سَاعِ
مِنْ أَسْلَمَ فَأَوْفَى عَلَى الْجَبَلِ فَكَانَ الصَّوْتُ أَسْرَعَ مِنَ الْفَرَسِ فَلَمَّا جَاءَ فِي الَّذِي
سَمِعْتُ صَوْتَهُ يُبَشِّرُنِى نَزَعْتُ لَهُ ثَوْبَى فَكَسَوْتُهُ إِيَّا هُمَا بِبُشْرَاهُ وَاللَّهِ مَا أَمْلِكُ
غَيْرَهُمَا يَوْمَئِذٍ وَاسْتَعَرْتُ ثَوْبَيْنِ فَلَبِسْتُهُمَا وَ انْطَلَقْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ فَيَتَلَقَّا فِي النَّاسُ فَوْجًا فَوْجًا يُهَنُونِي بِالتَّوْبَةِ يَقُولُونَ لِتَهْنِكَ تَوْبَةُ اللَّهِ عَلَيْكَ

·

آج 10 میں سے 10 باقی