سیرة النبی ﷺ

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 4

انوار العلوم جلدا
۴۸۲
سيرة النبي
قَالَ كَعْبٌ حَتَّى دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ حَوْلَهُ
النَّاسُ فَقَامَ إِلَى طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ يُهَرْوِلْ حَتَّى صَا فَحَنِي وَهَنَّا نِي وَاللَّهِ مَا قَامَ إِلَى
رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ غَيْرَهُ وَلَا أَنْسَا هَا لِطَلْحَةَ قَالَ كَعْبُ فَلَمَّا سَلَّمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبْرَقُ وَجْهُهُ مِنَ
السُّرُورِ أَبْشِرْ بِخَيْرِ يَوْمٍ مَرَّ عَلَيْكَ مُنْذُ وَلَدَتْكَ أُمُّ قَالَ قُلْتُ مِنْ عِنْدِكَ يَا رَسُولَ
اللَّهِ امْ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ قَالَ لَا بَلْ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا
سرا شتَنَا رَوَجْهُهُ حَتَّى كَأَنَّهُ قِطْعَةٌ قَمَرِ وَكُنَّا وَكُنَّا نَعْرِفُ ذَلِلثَ مِنْهُ (بخاری کتاب المغازی باب
حدیث کعب بن مالک )
حضرت کعب بن مالک بھی اللہ سے روایت ہے کہ میں رسول کریم ﷺ سے کسی لڑائی میں
پیچھے نہیں رہا۔ سوائے غزوہ تبوک کے ہاں جنگ بدر میں پیچھے رہا تھا اور اس کی یہ وجہ تھی کہ
آنحضرت قریش کے قافلہ کو مد نظر رکھ کر گئے تھے (کسی بڑی جنگ کی امید نہ تھی، مگر اللہ تعالیٰ نے
مسلمانوں کو اپنے دشمنوں سے بغیر قبل از وقت تعین وقت و مقام کرنے کے لڑوا دیا ۔ ہاں میں لیلہ
عقبہ میں موجود تھا۔ جب ہم نے اسلام پر قائم رہنے کا عہد کیا تھا اور مجھے جنگ بدر اس رات سے بڑھ
کر محبوب نہیں کہ میں لوگوں میں ذکر کروں کہ میں بھی جنگ بدر میں شریک تھا گو کہ عوام میں جنگ
بدر لیلہ عقبہ سے زیادہ ہی سمجھی جاتی ہے۔ خیر تبوک کے واقعہ کے وقت میرا یہ حال تھا کہ میں نسبتاً
زیادہ مضبوط اور سامان والا تھا اور کسی جنگ کے وقت میرے پاس دو سواری کی اونٹنیاں اکٹھی
نہیں ہو ئیں مگر اس وقت میرے پاس دو اونٹنیاں موجود تھیں۔ رسول کریم ال کی عادت تھی
کہ جب جنگ کو جاتے تو اپنی منزل مقصود کو ظاہر نہ کرتے تھے لیکن اس دفعہ چونکہ گرمی سخت تھی
اور سفر دور کا تھا اور راستہ میں غیر آباد جنگل تھے اور بہت سے دشمنوں سے پالا پڑنا تھا اس لئے آپ
نے مسلمانوں کو خوب کھول کر بتا دیا تا کہ وہ جنگ کے لئے تیار ہو جائیں اور وہ طرف بھی بتادی جس
طرف جانے کا ارادہ تھا۔ اس وقت مسلمان بہت ہو چکے تھے اور ان کا رجسٹر کوئی نہ تھا اس لئے جو
لوگ اس لڑائی میں غیر حاضر رہنا چاہتے تھے وہ سمجھتے تھے کہ جب تک رسول کریم کو وحی نہ ہو ان کا
غیر حاضر رہنا مخفی ہی رہے گا اور موسم کا یہ حال تھا کہ میوہ پک چکا تھا اور سایہ بھلا معلوم ہوتا تھا۔
غرض کہ رسول کریم انے اور مسلمانوں نے جنگ کی تیاری شروع کی اور میں بھی ہر صبح
جنگ کی تیاری کے مکمل کرنے کے لئے نکلتا تا میں بھی ان کے ساتھ تیار ہو جاؤں مگر پھر لوٹ آتا اور

ורי
انوار العلوم جلدا
۲۸۳
سيرة النبي الله
کچھ کام نہ کرتا اسی طرح دن گزرتے رہے اور لوگوں نے محنت سے سامان سفر تیار کر لیا یہاں تک
کہ رسول کریم اور مسلمان ایک صبح روانہ بھی ہو گئے اور ابھی میں نا تیار تھا پھر میں نے کہا کہ اب
میں ایک دو دن میں تیاری کر کے آپ سے جاملوں گا۔ ان کے جانے کے بعد دوسرے دن بھی میں گیا
مگر بغیر تیاری کے واپس آگیا او اسی طرح تیسرے دن بھی میرا یہی حال رہا اور ادھر لشکر جلدی جلدی
آگے نکل گیا۔ میں نے کئی بار ارادہ کیا کہ جاؤں اور ان سے مل جاؤں اور کاش میں ایسا ہی کرتا مگر مجھ
سے ایسا نہ ہو سکا۔ پھر جب رسول کریم کے جانے کے بعد میں باہر نکلتا اور لوگوں میں پھر تا تو مجھے یہ
بات دیکھ کر سخت صدمہ ہوتا کہ جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے یا تو وہ تھے جو منافق سمجھے جاتے تھے یا دہ
ضعفاء جن کو خدا نے معذور رکھا تھا رسول کریم ﷺ نے اس وقت تک مجھے یاد نہیں کیا جب
تک کہ تبوک نہ پہنچ گئے ۔ وہاں آپ نے پوچھا کہ کعب بن مالک کہاں ہے ؟ بنی سلمہ کے ایک آدمی
(عبد اللہ بن انیس) نے عرض کیا یا رسول اللہ وہ اپنے حسن و جمال (یا لباس کی خوبی) پر اترا کر رہ گیا
( آپ کے ساتھ ساتھ نہیں آیا یہ سن کر معاذ بن جبل بنی اللہ نے کہا تو نے بری بات کسی خدا کی قسم یا
رسول اللہ ہم تو اس کو اچھا آدمی (سچا مسلمان) سمجھتے ہیں۔ آنحضرت ا خاموش ہو رہے ۔
کعب بن مالک بنی اللہ کہتے ہیں کہ جب یہ خبر آئی کہ آنحضرت ا تبوک سے لوٹے آرہے
ہیں تو میرا غم تازہ ہو گیا۔ جھوٹے جھوٹے خیال دل میں آنے لگے ( یہ عذر کروں وہ عذر کروں) مجھ کو
یہ فکر ہوئی کعب اب کل آپ کے غصے سے تو کیونکر بچے گامیں نے اپنے عزیزوں میں سے جو جو عقل
والے تھے ان سے بھی مشورہ لیا۔ جب یہ خبر آئی کہ آپ مدینہ کے قریب آن پہنچے اس وقت
سارے جھوٹے خیالات میرے دل سے مٹ گئے اور میں نے یہ سمجھ لیا کہ جھوٹی باتیں بنا کر میں
آپ کے غصے سے بچنے والا نہیں ۔ اب میں نے یہ ٹھان لیا (جو ہو نا ہو وہ ہو) میں تو سچ سچ کہہ دوں گا خیر
صبح کے وقت آپ مدینہ میں داخل ہوئے آپ کی عادت تھی جب سفر سے تشریف لاتے تو پہلے مسجد
میں جاتے وہاں ایک دوگانہ ادا فرماتے ) آپ نے دوگانه ادا فرماتے ( آپ نے مسجد میں دوگانہ ادا فرمایا) پھر لوگوں سے ملنے کے
لئے بیٹھے اب جو جو (منافق) لوگ پیچھے رہ گئے تھے انہوں نے آنا شروع کیا اور لگے اپنے اپنے عذر
بیان کرنے اور تمیں کھانے۔ ایسے لوگ اسی (۸۰) سے کچھ اوپر تھے آپ نے ظاہر میں ان کا عذر
مان لیا ان سے بیعت لی ان کے واسطے دعا کی ان کے دلوں کے بھید کو خدا پر رکھا۔ کعب کہتے ہیں میں
بھی آیا میں نے جب آپ کو سلام کیا تو آپ مسکرائے مگر جیسے غصے میں کوئی آدمی مسکراتا ہے پھر
فرمایا آؤ میں گیا۔ آپ کے سامنے بیٹھ گیا آپ نے پوچھا کعب تو کیوں پیچھے رہ گیا تو نے تو سواری بھی

انوار العلوم جلدا
لذي له
سيرة النبي
خرید لی تھی میں نے عرض کیا بیشک اگر کسی دنیا دار شخص کے سامنے میں اس وقت بیٹھا ہو تا تو باتیں
بنا کر اس کے غصے سے بچ جاتا۔ میں خوش تقریر بھی ہوں مگر خدا کی قسم میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر آج
میں جھوٹ بول کر آپ کو خوش کرلوں تو کل اللہ تعالی (اصل حقیقت کھول کر) پھر آپ کو مجھ پر
غصے کر دے گا (اس سے فائدہ : فائدہ ہی کیا ہے) میں سچ ہی کیوں نہ بولوں گو آپ اس وقت سچ ہو۔ سچ بولنے کی
وجہ سے مجھ پر غصہ کریں گے مگر آئندہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی مجھ کو امید تو رہے گی خُدا کی قسم میں
سراسر قصور وار ہوں) زور طاقت، قوت، دولت سب میں کوئی میرے برابر نہ تھا اور میں یہ سب
چیزیں ہوتے ہوئے پیچھے رہ گیا یہ سنکر آنحضرت ا نے فرمایا ۔ کعب نے سچ سچ کہہ دیا کعب اب
ایسا کر تو چلا جا جب تک اللہ تعالیٰ تیرے باب میں کوئی حکم نہ اتارے۔ میں چلا۔ بنی سلمہ کے کچھ لوگ
اٹھ کر میرے پیچھے ہوئے اور کہنے لگے خدا کی قسم ہم کو تو معلوم نہیں کہ تو نے اس سے پہلے بھی کوئی
قصور کیا ہو ۔ تو نے اور لوگوں کی طرح جو پیچھے رہ گئے تھے آنحضرت ا سے کوئی بہانہ کیوں نہ کر
دیا اگر تو بھی کوئی بہانہ کرتا تو ہ حضرت اللا کی دعا تیرے قصور کے لئے کافی ہو جاتی ۔ وہ برابر مجھ
کو لعنت ملامت کرتے رہے قسم خدا کی ان کی باتوں سے پھر میرے دل میں آیا کہ آنحضرت کے
پاس لوٹ کر چلوں اور اپنی اگلی بات (گناہ کے اقرار ) کو جھٹلا کر کوئی بہانہ نکالوں۔ میں نے ان سے
پوچھا۔ اچھا اور بھی کوئی ہے جس نے میری طرح قصور کا اقرار کیا ہو ۔ انہوں نے کہاہاں دو اور بھی
ہیں انہوں نے بھی تیری طرح گناہ کا اقرار کیا ہے ان سے بھی آنحضرت ا نے میں فرمایا ہے جو
تجھ سے فرمایا ہے میں نے پوچھا وہ دو شخص کون کون ہیں انہوں نے کہا مرارہ بن ربیع عمری اور ہلال
بن امیہ واقفی۔ انہوں نے ایسے دو نیک شخصوں کا بیان کیا جو بدر کی لڑائی میں شریک ہو چکے تھے اور
جن کے ساتھ رہنا مجھ کو اچھا معلوم ہوا خیر جب انہوں نے ان دو شخصوں کا نام بھی لیا تو مجھ کو تسلّی
ہوئی) میں چل دیا ۔ آنحضرت ا نے تمام مسلمانوں کو منع کر دیا خاص کر ہم تینوں آدمیوں سے
کوئی بات نہ کرے اور دوسرے لوگ جو پیچھے رہ گئے تھے (جنہوں نے جھوٹے بہانے کئے تھے ) ان
کے لئے یہ حکم نہیں دیا اب لوگوں نے ہم سے پر ہیز شروع کیا (کوئی بات تک نہ کرتا) بالکل کو رے
ہو گئے (جیسے کوئی آشنائی ہی نہ تھی) ایسے ہی پچاس راتیں اسی پریشان حالی میں گزریں میرے
دونوں ساتھی (مرارہ اور ہلال) تو روتے پیٹتے اپنے گھروں میں بیٹھ رہے اور میں جو ان مضبوط آدمی
تھا تو (مصیبت پر صبر کر کے) باہر نکلتا نماز کی جماعت میں شریک ہو تا بازاروں میں گھومتا رہتا مگر کوئی
شخص مجھ سے بات نہ کرتا۔ میں آنحضرت اللہ کے پاس بھی آتا آپ نماز پڑھ کر اپنی جگہ پر بیٹھے

انوار العلوم جلدا
۴۸۵
سيرة النبي المالية
رہتے میں آپ کو سلام کرتا پھر مجھے شبہ رہتا۔ آپ نے (مبارک) ہونٹ ہلا کر مجھ کو سلام کا جواب
بھی دیا یا نہیں۔ پھر میں آپ کے قریب کھڑے ہو کر نماز پڑھتا رہتا اور دزدیدہ نظر سے آپ کو دیکھتا
آپ کیا کرتے جب میں نماز میں ہوتا تو مجھ کو دیکھتے اور جب میں آپ کو دیکھتا تو آپ منہ پھیر لیتے
جب اسی طرح ایک مدت گزری اور لوگوں کی روگردانی دو بھر ہوگئی تو میں چلا اور ابو قتادہ اپنے چچا
زاد بھائی کے باغ کی دیوار پر چڑھا اس سے مجھ کو بہت محبت تھی میں نے اس کو سلام کیا تو خدا کی قسم
اس نے سلام کا جواب تک نہ دیا۔ میں نے کہا ابو قتادہ تجھ کو خدا کی قسم تو مجھ کو اللہ اور اس کے
رسول کا ہوا خواہ سمجھتا ہے یا نہیں) جب بھی اس نے جواب نہ دیا میں نے پھر قسم دے کر دوبارہ
یہی کہا لیکن جواب ندارد پھر تیسری بار قسم دے کر یہی کہا تو اس نے یہ کہا کہ اللہ اور رسول خوب
جانتے ہیں بس اس وقت تو مجھ سے رہا نہ گیا) میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور پیٹھ موڑ کر
دیوار پر چڑھ کر وہاں سے چل دیا۔ میں ایک بار مدینہ کے بازار میں جارہا تھا اتنے میں ملک شام کا ایک
(نصرانی) کسان ملا جو مدینہ میں اناج بیچنے لایا تھا وہ کہہ رہا تھا لو گو کعب بن مالک کو بتلاؤ ۔ لوگوں نے
میری طرف اشارہ کیا اس نے غسان کے بادشاہ کا (جو نصرانی تھا) ایک خط مجھ کو دیا مضمون یہ تھا۔ مجھ
کو یہ خبر پہنچی ہے کہ تمہارے پیغمبر صاحب نے تم پر ستم کیا ہے اللہ تعالیٰ نے تم کو ایسا ذلیل نہیں بنایا
ہے نہ بیکار ( تم تو کام کے آدمی ہو) تم ہم لوگوں سے آن کر مل جاؤ ہم تمہاری خاطر مدارت بخوبی
کریں گے۔ میں نے جب یہ خط پڑھا تو (اپنے دل میں کہنے لگا) یہ ایک دوسری بلاء ہوئی۔ میں نے وہ
خط لے کر آگ کے تنور میں جھونک دیا ۔ ابھی پچاس راتوں میں سے چالیس راتیں گزری تھیں کہ
آنحضرت کا پیغام لانے والا (خزیمہ بن ثابت) میرے پاس آیا کہنے لگا آنحضرت کا یہ حکم ہے
تم اپنی جو رو (عمیرہ جو رو (عمیرہ بنت جبیر) سے ؟ ) سے بھی الگ رہو۔ میں نے پو در ہو۔ میں نے پوچھا کیا اس کو طلاق دے دوں یا کیسا کروں
اس نے کہا نہیں اس سے الگ رہو صحبت وغیرہ نہ کرو۔ میرے دونوں ساتھیوں کو بھی یہی حکم کیا۔
آخر میں نے اپنی جو رو سے کہہ دیا نیک بخت تو اپنے کنبے والوں میں چلی جا۔ وہیں رہ جب تک اللہ
میرا کچھ فیصلہ نہ کرے (وہ چلی گئی) کعب نے کہا ہلال ابن امیہ کی جو رو (خولہ بنت عاصم) آنحضرت
کے پاس آئی اور کہنے لگی یا رسول اللہ ہلال ابن امیہ (میرا خاوند) بوڑھا پھونس ہے اگر میں اس کا
کام کرتی رہوں تو کیا آپ اس کو برا سمجھتے ہیں آپ نے فرمایا ۔ نہیں ( کام کاج کرنے میں قباحت
نہیں) پر وہ تجھ سے صحبت نہ کرے اس نے کہا خدا کی قسم وہ تو کہیں چلتا پھرتا بھی نہیں ہے جب سے
یہ واقعہ ہوا ہے تب سے برابر رو دھو رہا ہے آج تک وہ اسی حال میں ہے کعب نے کہا مجھ سے بھی

انوار العلوم جلدا
۴۸۶
سيرة النبي
میرے بعض عزیزوں نے کہا تم بھی اگر اپنی جو رو کے باب میں آنحضرت ا سے اجازت مانگو
کہ وہ تمہاری خدمت کرتی رہے) تو مناسب ہے جیسے آنحضرت نے ہلال بن امیہ کی جو رد کو
خدمت کی اجازت دی ( تم کو بھی اجازت دیں گے ) کعب نے کہا میں تو خدا کی قسم کبھی اس باب میں
انحضرت ا سے اجازت نہیں مانگنے کا کیونکہ مجھ کو معلوم نہیں کہ آنحضرت ا کیا
فرمائیں (اجازت دیں یا نہ دیں) میں جو ان آدمی ہوں (ہلال کی طرح ضعیف اور ناتواں نہیں ہوں)
خیر اس کے بعد دس راتیں اور گزریں اب پچاس راتیں پوری ہو گئیں اس وقت سے جب سے
آپ نے لوگوں کو ہم سے سلام کلام کی ممانعت فرمادی تھی۔ پچاسویں رات کی صبح کو جب میں فجر کی
نماز پڑھ کر اپنے گھر کی چھت پر بیٹھا تھا تو جیسے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا وَضَاقَتْ
عَلَيْهِمْ أنْفُسُهُمْ (التوبه : (۱۸) میرا دل تنگ ہو رہا تھا اور زمین اتنی کشادہ ہونے پر بھی مجھ پر تنگ ہو
گئی تھی۔ اتنے میں میں نے ایک پکارنے والے کی آواز سنی جو سلع پہاڑ پر چڑھ کر پکار رہا تھا (یہ ابو بکر
صدیق رضی اللہ تھے) کعب بن مالک یا اللہ خوش ہو جا۔ یہ سنتے ہی میں سجدے میں گر پڑا اور مجھ کو
یقین ہو گیا۔ اب میری مشکل دور ہوئی اور آنحضرت ا ا نے فجر کی نماز کے بعد لوگوں کو خبر دی
کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارا قصور معاف کر دیا ۔ اب لوگ خوشخبری دینے میرے پاس اور میرے دونوں
ساتھیوں (مرارہ اور ہلال) کے پاس جانے لگے ۔ ایک شخص (زبیر بن عوام بین الله ) گھوڑا کراتے
ہوئے میرے پاس آئے اور قبیلے کا ایک شخص دوڑتا ہوا پہاڑ پر چڑھ گیا (حمزہ بن عمرو اسلمی) اور
پہاڑ پر کی آواز گھوڑے سے جلد مجھ کو پہنچ گئی۔ خیر جب یہ خوشخبری کی آواز مجھ کو پہنچی میں نے
(خوشی میں آن کر) کیا کیا دو کپڑے جو میرے پاس تھے وہ اتار کر اس کو پہنا دیئے اس وقت کپڑوں کی
قسم سے میرے پاس ہی دو کپڑے تھے اور میں نے ابو قتادہ ہی اللہ سے دو کپڑے مانگ کر پینے اور
آنحضرت ا کے پاس چلا۔ رستے میں فوج در فوج لوگ مجھ سے ملتے جاتے تھے اور مجھ کو
مبارکباد دیتے جاتے تھے اور کہتے تھے اللہ کی معافی تم کو مبارک ہو ۔ کعب کہتے ہیں جب میں مسجد میں
پہنچا۔ دیکھا تو آنحضرت ا بیٹھے ہیں لوگ آپ کے گرد ہیں طلحہ بن عبید اللہ بنی اللہ مجھ کو دیکھ کر
دوڑ کر اٹھے اور مصافحہ کیا۔ مبارکباد دی۔ خدا کی قسم مہاجرین میں سے اور کسی نے اٹھ کر مجھ کو
مبارکباد نہیں دی۔ میں طلحہ بنی اللہ کا یہ احسان کبھی بھولنے والا نہیں ۔ کعب کہتے ہیں جب میں نے
آنحضرت کو سلام کیا میں نے دیکھا آپ کا چہرہ خوشی سے جگمگا رہا تھا آپ نے فرمایا کعب وہ
دن تجھ کو مبارک ہو جو ان سب دنوں سے بہتر ہے جب سے تیری ماں نے تجھ کو جنا۔ میں نے عرض

انوار العلوم جلد ا
۴۸۷
سيرة النبي ال
کیا یا رسول اللہ یہ معافی اللہ کی طرف سے ہوئی یا آپ کی طرف سے ۔ آپ نے فرمایا نہیں اللہ کی
طرف سے ہوئی (اس نے خود معافی کا حکم اتارا۔ آنحضرت ا جب خوش ہوتے تو آپ کا چہرہ
چاند کی طرح روشن ہو جا تا ہم لوگ اس کو پہچان لیتے ۔
اس واقعہ سے معلوم ہو سکتا ہے کہ رسول کریم کی فطرت کیسی پاک اور مطہر تھی اور کسی
طرح آپ ہر رنگ میں کامل ہی کامل تھے ۔ بے شک بعض آدمی ہوتے ہیں جو غیرت دینی رکھتے ہیں
مگر اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض تو دشمنوں کے مقابلہ میں اظہار غیرت کر دیتے ہیں مگر دوستوں کے
معاملہ میں اظہار غیرت نہیں کر سکتے اور بعض دوستوں پر اظہار غیرت کر دیتے ہیں مگر دشمنوں کے
سامنے دب جاتے ہیں ۔ مگر رسول کریم ال ایسے کامل انسان تھے کہ خواہ دین کی ہتک یا احکام
الہیہ سے بے پرواہی و پرواہی دوست سے ہو یا دشمن سے برداشت نہ کر سکتے تھے اور فورا اور فوراً اس کا ازالہ کرنا
چاہتے ۔ ادھر تو طبیعت کی نرمی کا یہ حال تھا کہ گالیوں پر گالیاں ملتی ہیں اور تکلیفیں دی جاتی ہیں مگر
آپ پر واہ بھی نہیں کرتے اور ادھر خدا کے معاملہ میں غیرت کا یہ حال تھا کہ رت کا یہ حال تھا کہ جب ابو سفیان آپ
کی ہتک کرتا رہا تو کچھ پرواہ نہ کی۔ مگر جب شرک کے کلمات منہ پر لایا تو فرمایا اسے جواب دو۔ یہ تو
دشمن کا حال تھا دوستوں کے معاملہ میں بھی ایسے ہی سخت تھے ۔ منافق جنگ سے پیچھے رہ گئے تو کچھ
پر راہ نہ کی ایک مؤمن نے جو اس حکم الہی کے بجالانے میں سستی کی تو آپ نے کس قدر غیرت سے
کام لیا۔ اور باوجود اس کے محبت کا یہ عالم تھا کہ ان ایام ناراضگی میں بھی کعب بن مالک یعنی اللہ کو
کنکھیوں سے دیکھتے رہتے۔
اخلاص بالله - قیام حدود
آنحضرت ا کی غیرت دینی جس وضاحت سے مذکورہ بالا واقعات سے ثابت ہوتی ہے
اس پر کچھ اور زیادہ لکھنے کی حاجت نہیں ۔ اب میں آپ کے ایک اور خلق پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا معاملہ خدا تعالیٰ سے کیسا پاک تھا اور کس طرح آپ کو اللہ تعالیٰ
کی خوشنودی کا خیال رہتا تھا۔
خو
انسان فطرتا کسی کی مصیبت کو دیکھ کر رحم کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔ بہت سے لوگ جب کسی
مجرم کو سزا ملتی دیکھتے ہیں تو بار جو ر اس علم کے کہ اس سے سخت جرائم سرزد ہوئے ہیں ان کے دل کو

انوار العلوم جلدا
۲۸۸
سيرة النبي ال
رکھ پہنچتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اب اس شخص سے جرم تو ہو ہی گیا ہے اور یہ تائب بھی ہے اسے
چھوڑ دیا جائے تو اچھا ہے لیکن یہ ایک کمزوری ہے اگر اس جذبہ سے متأثر ہو کر مجرموں کو چھوڑ دیا
جائے تو گناہ اور جرائم بہت ہی بڑھ جائیں۔
فطری رحم کے علاوہ جب کسی بڑے آدمی سے جرم ہو تو لوگ عام طور پر نہیں پسند کرتے کہ
اسے سزا ملے اور اس کی بڑائی سے متاثر ہو کر چاہتے ہیں کہ اسے کسی طرح چھوڑ دیا جائے بلکہ
بڑے دولتمند یا کوئی دنیاوی وجاہت رکھنے والے آدمی تو روپیہ اور اثر خرچ کر کے ایک ایسی
جماعت اپنے ساتھ کر لیتے ہیں کہ جو مشکلات کے وقت ان کا ساتھ دیتی ہے اور باوجود قانون کی
خلاف ورزی کے اپنے جتھے کی مدد سے اپنے جرائم کے اثر سے بچ جاتے ہیں۔
ان قوموں میں جن کے اخلاق گر جاتے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی غیرت دینی این تومور ہیں اور جن کے افراد میں طرح طرح کی
بدیاں آجاتی ہیں ان میں خصوصاً یہ رواج عام ہو جاتا ہے کہ بڑے لوگ قانون کے خلاف عمل کر
کے بھی بچ جاتے ہیں اور صرف غرباء ہی سزا پاتے ہیں۔
رسول کریم ال اس بات کے سخت مخالف تھے اور آپ کا جو معاملہ خدا کے ساتھ تھا اور
جس طرح آپ تمام بنی نوع انسان کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہتے تھے اس کے لحاظ سے آپ
کبھی پسند نہ کرتے تھے کہ احکام شریعت سے امراء کو مستثنیٰ کر کے غرباء ہی کو اس کا مکلف سمجھا جائے
بلکہ آپ باد جود ایک رحیم دل اور ہمدرد طبیعت رکھنے کے ہمیشہ احکام شریعت کے جاری کرنے میں
محتاط رہتے اور مجرمین کو سزا سے بچنے نہ دیتے اور جس طرح آپ غرباء کو سزا دیتے امراء بھی اسی
طرح احکام شریعت کے ماتحت جکڑے جاتے اور اس معاملہ میں آپ بڑے غیور تھے ۔
حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ أَنَّ امْرَأَةً مِّنْ بَنِي مَخْزُومٍ سَرَقَتْ فَقَالُوا مَنْ يُكَلِّمُ
فِيهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَجْتَرِئُ أَحَدً أَنْ يُكَلِّمَهُ فَكَلَّمَهُ أَسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ
فَقَالَ إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَ إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ تَرَكَّوْهُ وَ إِذَا سَرَقَ الضَّعِيفُ
قَطَعُوهُ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةٌ لَقَطَعْتُ يَدَهَا ( بخاری کتاب المناقب باب ذکر اسامہ بن زید) بنی مخزوم کی
ایک عورت نے چوری کی اس پر لوگوں نے چاہا کہ کون ہے جو رسول کریم سے اس عورت کے
معاملہ میں سفارش کرے لیکن کسی نے اس کی جرأت نہ کی (کیونکہ رسول کریم حدود کے قائم
کرنے میں بڑے سخت تھے آخر اسامہ بن زید بھی اللہ نے رسول کریم سے ذکر کیا مگر آپ نے
لو

انوار العلوم جلدا
۴۸۹
سيرة النبي
جواب دیا کہ بنی اسرائیل کی عادت تھی کہ جب ان میں کوئی شریف چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے
مگر جب کوئی غریب چوری کرتا تو اس کا ہاتھ قطع کر دیتے۔ مگر میرا یہ حال ہے کہ اگر میری بیٹی فاطمہ
بھی چوری کرے تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دوں۔
اس واقعہ سے معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کا خدا سے کیا تعلق تھا اور واقعی اللہ تعالیٰ کی طرف
سے دنیا میں خلیفہ تھے کیونکہ خلیفہ اس کو کہتے ہیں کہ جو خدا تعالی کے احکام کو دنیا میں جاری کرے
اور یہ رسول کریم ہی تھے کہ جو بغیر کسی کے خوف ملامت کے حدود اللہ کا قیام کرتے اور کسی کی
رعایت نہ کرتے۔
رسول کریم کے جو تعلقات اللہ تعالیٰ سے تھے اور جس طرح آپ نے خدا سے معاملہ
صاف رکھا ہوا تھا اس پر یہ بات بھی روشنی ڈالتی ہے کہ آپ اپنے تمام کاموں میں پہلے یہ دیکھ لیتے
کہ خدا تعالیٰ کا کیا حکم ہے اور جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی حکم نہ ہوتا آپ کسی کام کے
کرنے پر دلیری نہ کرتے۔ چنانچہ مکہ سے باوجود ہزاروں قسم کی تکالیف کے آپ نے ہجرت نہیں کی
ہاں صحابہ کو حکم دے دیا کہ اگر وہ چاہیں تو ہجرت کر جائیں اور لوگوں کی شرارت کو دیکھ کر صحابہ کو
ہجرت کرنی بھی پڑی اور بہت سے صحابہ حبشہ کو اور کچھ مدینہ کو ہجرت کر گئے اور صرف حضرت
ابوبکر اور حضرت علی اور رسول کریم یا اور چند صحابہ مکہ میں باقی رہ گئے ۔
کفار مکہ کو دوسرے لوگوں کی نسبت رسول کریم اسے فطر تا زیادہ بغض و عداوت تھی
کیونکہ وہ دیکھتے تھے کہ آپ ہی کی تعلیم کی وجہ سے لوگوں میں شرک کی مخالفت پھیلتی جاتی تھی۔ وہ
جانتے تھے کہ اگر وہ آپکو قتل کر دیں تو باقی جماعت خود بخود پراگندہ ہو جائے گی اس لئے یہ نسبت
دوسروں کے وہ آنحضرت کو زیادہ دکھ دیتے اور چاہتے کہ کسی طرح آپ اپنے دعاوی سے باز
آجائیں لیکن باوجود ان مشکلات کے آ۔ ، آپ نے صحابہ کو تو ہجرت کا حکم دے دیا مگر خود ان دکھوں اور
تکلیفوں کے باوجود مکہ سے ہجرت نہ کی کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی اذن نہ ہوا تھا۔ چنانچہ
جب حضرت ابو بکر نے پوچھا کہ میں ہجرت کر جاؤں تو آپ نے جواب دیا - عَلَى رِسُلِكَ فَإِنِّي
ارْجُو ان يُؤْذَنَ لِی آپ ابھی ٹھہریں امید ہے کہ مجھے بھی اجازت مل جائے۔
اللہ اللہ کیا پاک انسان تھا۔ دکھ پر دکھ تکالیف پر تکالیف پہنچ رہی ہیں سب ساتھیوں کو حکم دے
دیتا ہے کہ جاؤ جس جگہ امن ہو چلے جاؤ لیکن خود اپنی جگہ سے نہیں ہلتا اور باوجود مخالفت کے اس
بات کا منتظر ہے کہ خدا تعالی کی طرف سے کوئی حکم آئے تو میں اس پر کار بند ہوں۔ کیا کسی انسان میں

انوار العلوم جلد ؟
۴۹۰
سيرة النبي ال
یہ ہمت ہے کیا کوئی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف ایسا متوجہ ہو کہ ایسے خطرناک مصائب کے اوقات میں
بھی دشمنوں کی مخالفت کو برداشت کرتا جائے اور جب تک خدا کا حکم نہ ہو اپنی جگہ نہ چھوڑے۔
ريم
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دعوی ہی نہیں ہے بلکہ واقعہ میں آپ اس وقت تک مکہ سے نہیں نکلے
جب تک کہ خدا کی طرف سے حکم نہ ہوا۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں فَبَيْنَمَا نَحْنُ يَوْمًا جُلُوسٌ
فِي بَيْتِ أَبِي بَكْرٍ فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ قَالَ قَائِلٌ لا بِي بَكْرٍ هُذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ مُتَقَنِعاً فِى سَاعَةٍ لَمْ يَكُنْ يَا تِيْنَا فِيهَا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فِدَاءً لَهُ أَبِي وَأُمِّي وَاللَّهِ
مَا جَاءَ بِهِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ إِلَّا أَمْرَ قَالَتْ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
فَاسْتَأْذَنَ فَأَذِنَ لَهُ فَدَخَلَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا بِي بَكْرٍ أَخْرِجْ مَنْ عِنْدَكَ
فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّمَا هُمْ أَهْلُكَ بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَإِنِّي قَدْ أَذِنَ لِي فِي الْخُرُوجِ
فَقَالَ أَبُو بَكْرِ الصَّحَابَةَ بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
نعم ( بخارى كتاب المناقب باب هجرة النبي صلى الله عليه وسلم و اصحابه الى المدينة، ہم ایک دن بیٹھے
ہوئے تھے کہ عین دو پہر کے وقت رسول کریم تشریف لائے اور سر پیٹا ہوا تھا۔ آپ اس وقت کبھی
نہیں آیا کرتے تھے ۔ حضرت ابو بکڑ نے فرمایا میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں آپ اس وقت کسی
بڑے کام کے لئے آئے ہوں گے ۔ عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم نے اجازت مانگی اور اجازت
ملنے پر گھر میں آئے اور فرمایا کہ جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو اٹھا دی ۔ حضرت ابو بکر نے عرض کیا یا رسول
اللہ مجھے قسم ہے کہ وہ آپ کے رشتہ دار ہیں۔ آپ نے فرمایا اچھا مجھے ہجرت کا حکم ہوا ہے۔
حضرت ابو بکر نے عرض کیا یا رسول الله " مجھے بھی ساتھ ہی جانے کی اجازت دیجئے رسول کریم نے
۴
فرمایا بہت اچھا۔
تم
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس وقت وقت تک مکہ سے نہیں نکلے جب تک حکم نہ ہو
اور آخر وقت تک اس بات پر قائم رہے کہ خدا تعالیٰ کے حکم کے بغیر کوئی کام نہیں کرنا۔
کیسا ایمان کیسا یقین کیسا پاک تعلق ہے فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ۔
ہوا

انوار العلوم جلد !
۴۹۱
سيرة النبي ال
اخلاص بالله - توکل علی الله
تكم
واقعہ ہجرت بھی ایک عجیب ہولناک واقعہ ہے۔ سارا عرب مخالف اور خون کا پیاسا
واقعہ ہجرت تھا مگر رسول کریم صرف ایک ساتھی لے کر مدینہ کی طرف چل پڑے۔ راستہ میں
تمام وہ قومیں آباد تھیں جو مذہب کی مخالفت کی وجہ سے آپ کو مارنے کی فکر میں رہتی تھیں اور
صرف قریش کے ڈر کے مارے خاموش تھیں لیکن اب وہ وقت آگیا تھا کہ جب قریش خود آپ کے
قتل کے درپے تھے اور کل قبائل عرب کو تسلی تھی کہ اگر ہم نے اس شخص کو قتل کر دیا تو قریش کو
ناراضگی کی کوئی وجہ نہ ہوگی۔ اور صرف یہی نہیں کہ قریش کی مخالفت کا خوف نہ رہا تھا بلکہ قریش
نے رسول کریم ﷺ کو مکہ سے غیر حاضر دیکھ کر آپ کے قتل پر انعام مقرر کر دیا تھا اور مدینہ کے
راستہ میں جس قدر قبائل آباد تھے انہیں یہ اطلاع دے دی تھی کہ جو شخص رسول کریم اور
حضرت ابو بکر کو زندہ یا مردہ لے آئے گا اسے سو سو اونٹ فی کس انعام ملے گا۔ عرب کے قبائل جن
کی زندگی ہی لوٹ مار پر بسر ہوتی تھی اور جو آتش حسد سے پہلے ہی جل بھن کر کوئلہ ہو رہے تھے
اس موقع کو کب ہاتھ اتھ سے جانے دے سکتے تھے ہر طرف آپ کی۔ آپ کی تلاش شروع ہوئی اور گویا ہر قدم
پر جو آپ اٹھاتے خوف تھا کہ کسی خون کے پیاسے دشمن سے پالا پڑے گا ایسے موقع پر اکثر د پر اکثر دیکھا گیا
ہے کہ بہادر سے بہادر انسان بھی دل ہار بیٹھتا ہے اور آخری جد و جہد سے بھی محروم ہو جاتا ہے اور
اگر نہایت دلیر اور خلاف معمول کوئی نہایت قوی دل انسان بھی ہو تو اس پر بھی خوف ایسا مستولی ہو
جاتا ہے کہ اس کی ہر ایک حرکت سے اس کا اظہار ہوتا ہے۔ میں نے بڑے بڑے بہادروں کے
واقعات پڑھے ہیں لیکن ایسے موقع پر ان کی جو حالت ہوتی ہے اس کا رسول کریم کے واقعہ سے
مقابلہ بھی کرنا جائز نہیں ہو سکتا۔ تاریخ دان جانتے ہیں کہ بھاگتے ہوئے نپولین کا کیا حال تھا اور اس
کے چہرہ پر حسرت کے کیسے بین آثار پائے جاتے تھے وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمایوں کسی طرح بار بار
اپنے آپ کو دشمن کے ہاتھوں میں سپرد کر دینے کے لئے تیار ہو جاتا تھا۔ اور اگر اس کے ساتھ چند
نهایت و فادار جرنیل نہ ہوتے تو وہ شاید ایسا کر بھی دیتا۔ اسی طرح اور بہت سے بڑے بہادر جرنیل
گزرے ہیں جن پر مشکلات کے ایام آئے ہیں اور وہ ایسے اوقات میں ؟ اوقات میں جب دشمن ان کے چاروں
طرف ان کی جستجو میں پھیل گیا گھبرا گئے ہیں لیکن رسول کریم ان دنیاوی لوگوں میں سے نہ

انوار العلوم جلدا
۴۹۲
سيرة النبي
تھے آپ کی نظریں دنیا کی طرف نہیں لگی ہوئی تھیں بلکہ آپ کی آنکھ خدا کی طرف اٹھی ہوئی تھی۔
دنیا کے اسباب آپ کے مد نظر نہ تھے اور آپ یہ خیال نہ کرتے تھے کہ ایسے وقت میں میں تن تنہا
صرف ایک ساتھی کے ساتھ کیا کر سکتا ہوں اور ایسے خطرناک راستہ میں اگر دشمن آجائے تو اس
کے مقابلہ کے لئے میرے پاس کیا سامان ہیں بلکہ آپ یہ دیکھ رہے تھے کہ میرے ساتھ وہ خدا ہے
جو ہمیشہ سے اپنے نیک بندوں کا محافظ چلا آیا ہے اور جس کے وار کا کوئی دشمن مقابلہ نہیں کر سکتا۔ وہ
خدا نوح کا خدا ابراہیم کا خدا موسی کا خدا یونس کا خدا ایوب کا خدا داؤد کا خدا سلیمان کا خدا، مسیح
کا خدا تھا وہی میرا خدا ہے اس کی طاقتیں کبھی زائل نہیں ہوتیں اور وہ ایک دم کے لئے غافل نہیں
ہے سراقہ بن جشم لالچ اور دشمنی سے دیوانہ ہو کر آتا ہے اور دور سے دیکھ کر آپ کی طرف گھوڑا
دوڑا دیتا ہے اس کے دل میں امید دریا کی طرح لہریں مارتی ہے۔ وہ نہ صرف اپنے مذہب کی توہین
کرنے والے کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ کر اپنے سوختہ دل کو تسکین دینا چاہتا ہے بلکہ دو سو
اونٹ کا انعام جو اسے اپنی قوم میں ایک بہت بڑارتبہ دینے کے لئے کافی تھے اس کی ہمت کو اور بھی
بلند کر دیتا ہے جس طرح شکاری اپنے شکار کو دیکھ کر پکتا ہے اسی طرح وہ رسول کریم کو دیکھ کر آپ
کی طرف لپکتا ہے اور تیر کمان ہاتھ میں لے کر چاہتا ہے کہ آپ پر وار کرے وہ اکیلا نہیں بلکہ ایک
نعرہ مار کر وہ اپنے ارد گرد ہزاروں آدمیوں کو جمع کر سکتا ہے کیونکہ رسول کریم اس وقت اس کے
لاقہ سے گزر رہے ہیں۔ لیکن آپ اس وقت کیا کرتے ہیں کیا بھاگ جاتے ہیں کیا ڈر کر اپنے آپ ۔
کو اس کے سپرد کر دیتے ہیں کیا آپ کے قدم لڑکھڑانے لگ جاتے ہیں۔ کیا ان کے حواس بیکار ہو
جاتے ہیں۔ کیا اسے قتل کر کے راہ فرار اختیار کرنے کا ارادہ کرتے ہیں۔ نہیں وہ خدا پر توکل کرنے
والا انسان ان میں سے ایک بات بھی نہیں کرتا اور سراقہ کی اتنی پر واہ بھی نہیں کرتا جتنی ایک بیل
کی کی جاتی ہے حضرت ابو بکر بار جود اس جرأت اور بہادری کے باوجود اس ایمان اور یقین کے باوجود
اس تو کل اور بھروسہ اور بھروسہ کے جو آپ میں پایا جاتا تھا مڑ مڑ کر دیکھتے جاتے ہیں کہ سراقہ اب ہمارے کس
قدر نزدیک آگیا ہے لیکن رسول کریم اس کی پرواہ بھی نہیں کرتے اور گھبرانا اور دوڑناتو الگ خوف
و ہر اس کا اظہار تو جدا آپ نے ایک دفعہ منہ پھیر کر بھی اس کی طرف نہیں دیکھا جس نے سراقہ کو
ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور اس کی آنکھیں کھل گئیں کہ میں کسی انسان کا پیچھا کر رہا ہوں اور وہ
مدت العمر اس نظارہ کو اپنے حافظہ سے نہیں مٹا سکا بلکہ اس خلاف معمول واقعہ نے اس کے دل پر
ایسا اثر کیا کہ وہ ہمیشہ اس ا سے بیان کرتا تھا اور کہتا تھا کہ سَمِعْتُ قِرَاءَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ

انوار العلوم جلد !
۴۹۳
ميرة النبي ال
وَسَلَّمَ وَهُوَ لَا يَلْتَفِتُ وَأَبُو بَكْرٍ يُكْثِرُ الْإِلْتِفَاتَ (بخارى كتاب المناقب باب هجرة النبي صلى الله
عليه و سلم و اصحابه إلى المدينة، یعنی میں گھوڑا دوڑاتے دوڑاتے رسول کریم کے اس قدر نزدیک
ہو گیا کہ میں رسول کریم کے قرآن پڑھنے کی آواز سن رہا تھا اور میں نے دیکھا کہ رسول کریم"
دائیں بائیں بالکل نہیں دیکھتے ہاں حضرت ابو بکر بار بار دیکھتے جاتے تھے۔
اور
اللہ اللہ ! خدا تعالیٰ پر کیسا بھروسہ ہے۔ دشمن گھوڑا دوڑاتا ہوا اس قدر نزدیک آگیا ہے کہ
آپ کی آواز اس تک پہنچ سکتی ہے اور آپ " تیر کی زد میں آگئے ہیں مگر آپ ہیں کہ گھبراہٹ کا
محسوس کرنا تو الگ رہا قرآن شریف پڑھتے جاتے ہیں ادھر حضرت ابو بکر بار بار دیکھتے جاتے ہیں کہ
اب دشمن کس قدر نزدیک پہنچ گیا ہے کیا اس بھروسہ اور توکل کی کوئی اور نظیر بھی مل سکتی ہے۔ کیا
کوئی انسان ہے جس نے اس خطرناک وقت میں ایسی بے توجہی اور لاپرواہی کا اظہار کیا ہو ۔ اگر
آپ کو دنیاوی اسباب کے استعمال کا خیال بھی ہوتا تو کم سے کم اتنا ضرور ہونا چاہئے تھا کہ آپ
اس وقت یا تو سراقہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے یا وہاں سے تیز نکل جانے کی کوشش کرتے لیکن
آپ نے ان دونوں باتوں میں سے ایک بھی نہیں اختیار کی نہ تو آپ تیز قدم ہوئے اور نہ ہی آپ
نے یہ ارادہ کیا کہ کسی طرح سراقہ کو مار دیں بلکہ نہایت اطمینان کے ساتھ بغیر اظہار خوف و ہراس
اپنی پہلی رفتار پر قرآن شریف پڑھتے ہوئے چلے گئے ۔ وہ کونسی چیز تھی جس نے اس وقت آپ کے
دل کو ایسا مضبوط کر دیا۔ کونسی طاقت تھی جس نے آپ کے حوصلہ کو ایسا بلند کر دیا۔ کونسی روح تھی
جس نے آپ کے اندر اس قسم کی غیر معمولی زندگی پیدا کر دی؟ یہ خدا پر توکل کے کرشمہ تھے اس پر
بھروسہ کے نتائج تھے۔ آپ جانتے تھے کہ ظاہری اسباب میرا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔ دنیا کی طاقتیں مجھے
ہلاک نہیں کر سکتیں کیونکہ آسمان پر ایک خدا ہے جو مجھے ہے جو مجھے دیکھ رہا ہے جو ان سب اسباب کا پیدا
کر نیوالا ہے پس خالق اسباب کے خلاف اسباب کچھ نہیں کر سکتے یہ تو کل آپ کا ضائع نہیں گیا بلکہ !
خدا نے اسے پورا کیا اور سراقہ جو دو سو اونٹ کے لالچ میں آیا تھا آپ سے معافی مانگ کر واپس چلا
گیا اور خدا نے اس کے دل پر ایسار عب ڈالا کہ اس نے اپنی سلامتی اس میں سمجھی کہ خاموشی سے
واپس چلا جائے بلکہ اس نے اور تعاقب کرنے والوں کو بھی واپس لوٹا دیا ۔
غار ثور کا ایک واقعہ جب رسول کریم ﷺ کو حکم ہوا کہ آپ بھی مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ کو جائیں تو آپ اور حضرت ابو بکر ) ابو بکر ایک رات کو مکہ سے نکل کر
جبل ثور کی طرف چلے گئے۔ یہ پہاڑ مکہ سے کوئی چھ سات میل پر واقع ہے۔ اس پہاڑ کی چوٹی پر ایک

·

آج 10 میں سے 10 باقی