سیرة النبی ﷺ

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 5

انوار العلوم جلد 1
۴۹۴
سيرة النبي
غار ہے جس میں دو تین آدمی اچھی طرح آرام کر سکتے ہیں اور بیٹھ تو اس سے زیادہ سکتے ہیں۔ جب
کفار نے دیکھا کہ آپ اپنے گے آپ اپنے گھر میں ۔ موجود نہیں ہیں باوجود پہرہ کے خدا کے فضل سے دشمنوں کے
شر سے صحیح و سالم نکل گئے ہیں اور دشمن باوجود کمال ہوشیاری اور احتیاط کے خائب و خاسر ہو گئے
تو انہوں نے کوشش کی کہ تعاقب کر کے آپ کو گرفتار کر لیں اور اپنے غضب کی آگ آپ پر
برسائیں اور فورا ادھر ادھر آدمی دوڑائے کچھ آدمی اپنے ساتھ ایک کھوجی لے کر چلے جس نے
آپ کے قدموں کے نشانات کو معلوم کر کے جبل ثور کی طرف کا رخ کیا جب جبل ثور پر پہنچے تو اس
نے بڑے زور سے اس بات کا اقرار کیا کہ یہ لوگ اس جگہ سے آگے نہیں گئے بلکہ پہاڑی پر موجود
ہیں۔
کھوجی عام طور سے ہوشیار ہوتے ہیں اور گورنمنٹ اور محکمہ پولیس والے ان سے بہت کچھ
فائدہ اٹھاتے ہیں اور یہ طریق انسان کی دریافت کرنے کا ایک بہت پرانا طریق ہے خصوصاً ان
ممالک میں جہاں جرائم کی کثرت ہو اس طریق سے بہت کچھ کام لینا پڑتا ہے اس لئے غیر مہذب
ممالک میں اور ایسے ممالک میں کہ جہاں کوئی باقاعدہ حکومت نہ ہو اس فن کی بڑی قدر و قیمت ہوتی
ہے اور جہاں زیادہ ضرورت ہو وہاں اس فن کی ترقی بھی ہو جاتی ہے اس لئے عرب اور اس قسم کے
دیگر ممالک میں جہاں رسول کریم (فداہ ابی واقی) سے پہلے کوئی باقاعدہ حکومت نہ تھی اور جرائم کی
کثرت تھی یہ پیشہ بڑے زوروں پر تھا اور نہایت قابل وثوق سمجھا جاتا تھا۔ پس کھوجی کا یہ کہہ دینا کہ
آپ ضرور یہاں تک آئے آتے ہیں ایک بہت بڑا ثبوت تھا اور ایسی حال ، بڑا ثبوت تھا اور ایسی حالت میں غار کے اندر بیٹھے ہووں
کا جو حال ہونا چاہئے وہ سمجھ میں آسکتا ہے ۔
وہ کیسا وقت ہو گا جب رسول کریم اور حضرت ابو بکر دونوں بغیر سلاح و ہتھیار کے غار ثور کے
اندر بیٹھے ہوں گے اور دشمن سر پر کھڑا باتیں بنا رہا ہو گا۔ غار ثور کوئی چھوٹی سی نمار نہیں جس کا منہ
ایسا تنگ ہو کہ جس میں انسان کا گھنا مشکل سمجھا جائے یا جس کے اندر جھانکنا مشکل ہو بلکہ ایک
فراخ منہ کی کھلی غار ہے جس کے اندر جھانکنے سے آسانی سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کوئی اندر بیٹھا
ہے یا نہیں۔ پس ایسی حالت میں دنیاوی اسباب ا دنیاوی اسباب کے لحاظ سے مشرکین مکہ کے لئے یہ بات بالکل قرین
قیاس بلکہ ضروری تھی کہ وہ کھوجی کے کہنے کے مطابق ذرا آنکھیں جھکا کر دیکھ لیتے کہ آیا رسول
کریم غار میں تو نہیں بیٹھے اور یہ کوئی ایسا عظیم الشان کام نہ تھا کہ جسے وہ لا پرواہی سے چھو ڑ دیتے
کہ ایسے ضعیف خیال کی بناء پر اتنی محنت کون برداشت کرے۔ پس ایسے انسانوں کا جو ایسے خطرہ کی

انوار العلوم جلد 1
۴۹۵
سيرة النبي المال
حالت میں اس غار میں بیٹھے ہوئے ہوں گھبرانا اور خوف کرنا بالکل فطرت کے مطابق ہوتا اور میں
نہیں سمجھتا کہ کوئی بہادر سے بہادر انسان بھی اس وقت خوف نہ کرتا لیکن اگر کوئی ایسا جری انسان
ہو بھی جوا جو ایسے وقت وقت : میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرے اور بے خوف بیٹھا رہے اور سمجھ سمجھ۔ لے کہ اگر
دشمن نے پکڑ بھی لیا تو کیا ہوا آخر ایک دن مرنا ہے تو بھی یہ امر بالکل فطرت انسانی کے مطابق ہو گا کہ
ایسا آدمی جو ایسے مقام پر ہو کم سے کم یہ یقین کر لے کہ یہ لوگ ہمیں دیکھ ضرور لیں گے کیونکہ عین
سرے پر پہنچ کر اور ایسی یقینی شہادت کے باوجود غار میں نظر بھی نہ ڈالنا بالکل اسباب کے خلاف ہے۔
مگر ہمارا رسول " فداہ ابی رامی کیا کرتا ہے ؟ حضرت ابو بکرؓ فرماتے ہیں كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَارِ فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا أَنَا بِأَقْدَامِ الْقَوْمِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ
اللهِ لَوْ اَنَّ بَعْضَهُمْ طَا طَا بَصَرَهُ رَأنَا قَالَ اسْكُتْ يَا أَبَا بَكْرٍ إِثْنَانِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا ( بخاری جلد
اول كتاب المناقب باب هجرة النبي صلعم و اصحابه إلى المدينة میں رسول کریم اللہ کے ساتھ نار
میں تھا میں نے اپنا سر اٹھا کر نظر کی تو تعاقب کرنے والوں کے پاؤں دیکھے اس پر میں نے رسول کریم
سے عرض کیا یا رسول اللہ اگر کوئی نظر نیچی کرے گا تو ہمیں دیکھ لے گا تو آپ نے جواب میں
ارشاد فرمایا ۔ چپ اے ابی بکر ہم دو ہیں ہمارے ساتھ تیسرا خدا ہے ( پھر وہ کیونکر دیکھ سکتے ہیں)۔
اللہ اللہ کیا تو کل ہے۔ دشمن سر پر کھڑا ہے اور اتنا نزدیک ہے کہ ذرا آنکھ نیچی کرے اور دیکھ
لے لیکن آپ کو خدا تعالیٰ پر ایسا یقین ہے کہ باوجود سب اسباب مخالف کے جمع ہو جانے کے آپ
یہی فرماتے ہیں کہ یہ کیوں کر ہو سکتا ہے خدا تو ہمارے ساتھ ہے پھر وہ کیوں کر دیکھ سکتے ہیں ؟
کیا کسی ماں نے ایسا بچہ جنا ہے جو اس یقین اور ایمان کو لے کر دنیا میں آیا ہو ۔ یہ جرات و
بہادری کا سوال نہیں بلکہ تو کل کا سوال ہے خدا پر بھروسہ کا سوال ہے ۔ اگر جرأت ہی ہوتی تو آپ
یہ جواب دیتے کہ خیر پکڑ لیں گے تو کیا ہوا ہم موت سے نہیں ڈرتے ۔ مگر آپ کوئی معمولی جرنیل یا
میدان جنگ کے بہادر سپاہی نہ تھے آپ خدا کے رسول تھے اس لئے آپ نے نہ صرف خوف کا
اظہار نہ کیا بلکہ حضرت ابو بکر کو بتایا کہ دیکھنے کا تو سوال ہی نہیں ہے خدا ہمارے ساتھ ہے اور اس
کے حکم کے ماتحت ہم اپنے گھروں سے نکلے ہیں پھر ان کو طاقت ہی کہاں مل سکتی ہے کہ یہ آنکھ نیچی کر
کے ہمیں دیکھیں۔
یہ وہ تو کل ہے جو ایک جھوٹے انسان میں نہیں ہو سکتا۔ جو ایک پر فریب دل میں نہیں ٹھہر سکتا۔
شاید کوئی مجنون ایسا کر سکے کہ ایسے خطر ناک موقع پر بے پرواہ رہے۔ لیکن میں پوچھتا ہوں کہ مجنوں

انوار العلوم جلد !
۴۹۶
سيرة النبي ال
فقدان حواس کی وجہ سے ایسا کہہ تو لے لیکن وہ کون ہے جو اس کے مجنونانہ خیالات کے مطابق اس
کے متعاقبین کی آنکھوں کو اس سے پھیر دے اور متعاقب سر پر پہنچ کر پھر اس کی طرف نگاہ اٹھا کر نہ
دیکھ سکیں۔
پس رسول کریم کا تو کل ایک رسولانہ تو کل تھا اور جسے خدا تعالٰی نے اس رنگ میں
پورا کر دیا آپ نے خدا تعالیٰ پر یقین کر کے کہا کہ میرا خدا ایسے وقت میں مجھے ضائع نہیں کرے گا
اور خدا نے آپ کے تو کل کو پورا کیا اور آپ کو دشمن کے قبضہ میں جانے سے بچالیا اور اسے اس
طرح اندھا ھا کر دیا کہ وہ آپ کے قریب پہنچ کر خائب و خاسر لوٹ گیا۔
یہ وہ تو کل ہے جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔ حضرت موسی سے بھی ایک موقع پر اس
قسم کے توکل کی نظیر ملتی ہے لیکن وہ مثال اس سے بہت ہی ادنی ہے کیونکہ حضرت موسیٰ
کے ساتھیوں نے فرعونیوں کو دیکھ کر کہا کہ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ ہم ضرور گرفتار ہو جائیں گے
اس پر حضرت موسی نے جواب میں کہا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ (الشعراء : ۱۳) لیکن رسول
کریم کا تو کل ایسا کامل تھا کہ اس نے آپ کے ساتھی پر بھی اثر ڈالا اور حضرت
ابو بکر نے موسائیوں کی طرح گھبرا کر یہ نہیں کہا کہ ہم ضرور پکڑے جائیں گے بلکہ یہ کہا کہ
اگر وہ نیچی نظر کریں تو دیکھ لیں۔ اور یہ ایمان اس پر تو کا نتیجہ تھا جو نور نبوت اس وقت آپ
کے دل پر ڈال رہا تھا۔ دوسرے حضرت موسیٰ کے ساتھ فوج تھی اور ان کے آگے بھاگنے کی
جگہ ضرور موجود تھی لیکن رسول کریم" کے ساتھ نہ کوئی جماعت تھی اور نہ آپ کے
سامنے کوئی اور راستہ تھا۔ اسی طرح اور بھی بہت سے فرق ہیں جو طوالت کی وجہ سے میں
اس جگہ بیان نہیں کرتا۔
رسول کریم کو خدا تعالی پر ایسا تو کل تھا کہ ہر مصیبت اور مشکل کے وقت آپ کی ایک دعا اس پر نظر رکھتے اور اس کے سوا ہر شے سے توجہ ہٹا لیتے۔ اس میں کوئی شک
نہیں کہ آپ آجکل کے صوفیاء کی طرح اسباب کے تارک نہ تھے کیونکہ اسباب کا ترک، گویا خدا
تعالیٰ کی مخلوق کی ہتک کرنا اور اس کی پیدائش کو لغو قرار دیتا ہے۔ لیکن اسباب کے مہیا کرنے کے بعد
آپ کی خدا تعالیٰ پر توکل کرتے اور گو اسباب مہیا کرتے لیکن ان پر بھروسہ اور تو کل کبھی نہ کرتے
تھے اور صرف خدا ہی کے فضل کے امیدوار رہتے حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ آپ ہر ایک
گھبراہٹ کے وقت فرماتے - لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوتِ

انوار العلوم جلدا
۴۹۷
سيرة النبي
وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ ( بخاری جلد ۲ کتاب الدعوات باب الدعا عند الكرب) کوئی معبود
نہیں سوائے اللہ کے وہ رب ہے بڑے تخت حکومت کا اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ آسمانوں کا
رب ہے وہ زمین کا رب ہے۔ وہ بزرگ تخت کا رب ہے (یعنی میرا بھروسہ اور تو کل تو اسی پر ہے)۔
اسلام کے عظیم الشان احکام میں سے زکوۃ اور صدقہ اپنی اولاد کو صدقہ سے محروم کر دیا کے احکام ہیں۔ ہر مسلمان پر جس کے پاس چالیس سے
زائد روپے ہوں اور ان پر سال گزر جائے فرض ہے کہ ان میں سے چالیسواں حصہ وہ خدا کی راہ
میں دے دے۔ یہ مال محتاجوں اور غریبوں پر خرچ کیا جاتا ہے اور وہ لوگ جو کسی سبب سے اپنی
حوائج کو پورا کرنے سے قاصر ہوں اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا ابناء السبیل کو مدد دی جاتی ہے۔ اس
کے محصلوں کی تنخواہ بھی اس میں سے ہی نکلتی ہے غرض کہ محتاجوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے
لئے شریعت اسلام نے یہ قاعدہ جاری کیا ہے اور اس میں بہت سے ظاہری اور باطنی فوائد مد نظر ہیں
لیکن اس کا ذکر بے موقع ہے ۔ زکوٰۃ کے علاوہ جو ایک وقت مقررہ پر سرکار کے خزانہ میں داخل ہو
کر غرباء میں تقسیم کئے جانے کا حکم ہے صدقہ کا بھی حکم دیا گیا ہے کہ ہر ایک ذی استطاعت کو
مناسب ہے کہ وہ اپنے طور پر اپنے غریب بھائیوں کی دستگیری کرے اور حتی الوسع ان کی امداد میں
دریغ نہ کرے۔
رسول کریم اس کے زمانہ میں اور بعد میں بھی جب تک اسلامی حکومت رہی چونکہ زکوۃ
باقاعدہ وصول کی جاتی تھی اس لئے ایک کثیر رقم جمع ہو جاتی تھی اور خزانہ شاہی کی ایک بہت بڑی مد
تھی اور اگر رسول کریم چاہتے تو اپنی اولاد کے غرباء کا اس رقم میں سے ایک خاص حصہ مقرر کر سکتے
تھے جس کی وجہ سے سادات ہمیشہ غربت سے بچ جاتے اور افلاس کی مصیبت سے ہمیشہ کے لئے آزاد
ہو جاتے لیکن رسول کریم کے سینہ میں وہ دل تھا جو تو کل علی اللہ سے پر تھا اور آپ کی توجہ غیر اللہ
کی طرف پھرتی ہی نہ تھی اس قدر رقم کثیر خزانہ میں آتی تھی۔ اور تھی بھی غرباء کے لئے ۔ کسی کا حق
تھی کہ اس کی تقسیم ظلم سمجھی جاتی۔ ایسی حالت میں اگر آپ اپنی اولاد کے لئے بصورت غربت
ایک حصہ مقرر کر جاتے تو یہ بات نہ لوگوں کے لئے قابل اعتراض ہوتی اور نہ کسی پر ظلم ہو تا۔ لیکن
با غیرت دل جو آپ کے سینہ میں تھا اور وہ متوکل قلب جو آپ رکھتے تھے کب برداشت کر سکتا
آپ صدقہ و زکوۃ پر اپنی اولاد کے لئے صورت گزارہ مقرر کرتے ۔ پھر آپ کو تو یقین تھا کہ خدا
تعالی ان کا متکفل ہو گا اور خود ان کی مدد کرے گا۔ آپ کے دل میں ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں آسکتا
نه
وہ
تھا کہ آ۔

انوار العلوم جلدا
۴۹۸
سيرة النبي الا
تھا کہ ان کے لئے کسی سامان کے مہیا کرنے کی مجھے ضرورت ہے اس لئے آپ نے اپنی اولاد کے
لئے اس رقم میں سے کوئی حصہ ہی مقرر نہ کیا۔ اللہ اللہ ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں کے ہاتھوں میں
حکومت ہوتی ہے وہ کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح اپنی اولاد اور رشتہ داروں کے لئے کچھ سامان
کر جائیں لیکن آپ نے نہ صرف خود ہی اللہ تعالیٰ پر توکل کیا اور اپنی اولاد کے لئے زکوۃ میں سے
کوئی حصہ نہ مقرر کیا بلکہ ان کو بھی خدا پر توکل کرنے کا سبق سکھایا اور انہیں حکم دے دیا کہ
تمہارے لئے اس مال سے فائدہ اٹھانا ہی نا جائز ہے ۔
زکوۃ کے علاوہ جو لوگ اپنے پاس سے صدقات دیتے ہیں ممکن تھا کہ سادات کو وہ اس میں
شریک کر لیتے لیکن رسول کریم ال نے اپنی اولاد کو ایسا تو کل کا سبق دینا چاہا کہ اسے صدقات
سے بھی محروم کر دیا اور زکوۃ وصدقہ دونوں کی نسبت حکم دے دیا کہ میری اولاد اور اولاد کی اولاد
کے لئے زکوۃ و صدقہ لینا نا جائز ہے۔
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْتَى بِالثَّمَرِ
عِنْدَ صِرَامِ النَّخْلِ فَيَجِيُّ هُذَا بِثَمَرِهِ وَ هُذَا مِنْ تَمَرِهِ حَتَّى يُصِيرَ عِنْدَهُ كَوْ مَا مِنْ تَمْرِ
فَجَعَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَلْعَبَانِ بِذلِكَ التَّمَرِ فَاخَذَا حَدُهُمَا تَمْرَةً
فَجَعَلَهَا فِي فِيْهِ فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْرَ جَهَا مِنْ فِيْهِ فَقَالَ أَمَا
عَلِمْتَ أَنَّ الَ مُحَمَّدٍ لَا يَأْكُلُونَ الصَّدَقَةَ ) بخارى بخاری کتاب الزکوة باب اخذ صدقة التمر عند صرام ام النخل)
کھجور کے کٹنے کے وقت رسول کریم ال کے پاس کھجوریں لائی جاتی تھیں۔ ہر ایک اپنی اپنی
کھجوریں لاتا تھا اور رسول کریم اللہ کے آگے رکھ دیتا یہاں تک کہ آپ کے پاس ایک ڈھیر
ہو جاتا۔ ایک دفعہ ایسا ہوا کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنما ان کھجوروں سے کھیلنے لگے اور ان میں
سے ایک نے ایک کھجور لی اور اپنے منہ میں ڈال لی۔ پس ان کی طرف رسول کریم نے دیکھا اور
کھجور ان کے منہ سے نکال دی اور فرمایا کہ تجھے علم نہیں کہ آل محمد صدقہ نہیں کھایا کرتے۔
اللہ اللہ کیسی احتیاط ہے۔ کیا ہی تو کل ہے ایک کھجور بچے نے منہ میں ڈال لی تو اس میں حرج نہ
تھا۔ لیکن آپ کا تو کل ایسا نہ تھا جیسا کہ عام لوگوں کا ہوتا ہے ۔ آپ چاہتے تھے کہ بچپن سے ہی
بچوں کے دلوں میں وہ ایمان اور توکل پیدا کر دیں کہ بڑے ہو کر وہ کبھی صدقات کی طرف توجہ نہ
کریں اور خدا کی ہی ذات پر بھروسہ رکھیں۔
تم

3
انوار العلوم جلدا
۴۹۹
سيرة النبي
رسول کریم کی جائداد نہ صرف یہ کہ رسول کریم نے اپنی اولاد کو صدقہ سے محروم کر دیا کی بلکہ خود بھی کوئی ایسی جاندار نہیں چھوڑ جس سے آپ کے بعد
آپ کی بیویوں اور اولاد کی پرورش اور گزارہ کا انتظام ہو سکتا۔ ممکن تھا کہ یہ خیال کر لیا جا تا کہ گو
آپ نے اپنی آل کیلئے ہمیشہ کے لئے کوئی سامان نہیں مہیا کیا لیکن اپنے موجودہ رشتہ ہ رشتہ داروں کے
لئے کوئی سامان کر دیا ۔ لیکن مایہ یہ بھی نہیں ہوا۔ ہوا ۔ اور اور جس جس وقت وقت فوت فوت ہوئے ہوئے ہیں اس وقت آپ آر کے گھر
میں کوئی روپیہ نہیں تھا۔ عمرو بن حرث فرماتے ہیں مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عِنْدَ مَوْتِهِ دِرْ هَمَا وَلَا دِيْنَارًا وَلَا عَبْدًا وَلَا اَمَةً وَلَا شَيْئًا إِلَّا بَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءَ وَسِلَاحَةَ
وَأَرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَة (بخاری کتاب الوصايا ) رسول کریم ال نے اپنی وفات کے وقت کچھ نہیں
چھوڑا نہ کوئی درہم نہ دینار نہ غلام نہ لونڈی اور نہ کچھ اور چیز سوائے اپنی سفید خچر اور اپنے
ہتھیاروں کے اور ایک زمین کے جسے آپ صدقہ میں دے چکے تھے ۔ یاد رکھنا چاہئے کہ آپ کی
حیثیت ایک بادشاہ کی تھی اور آپ چاہتے تو اپنے رشتہ داروں کے لئے سامان کر سکتے تھے اور کم
سے کم اس اس قدر روپیہ چھوڑ جانا تو آپ آپ کے لئے کچھ مشکل نہ تھا کہ جس سے آپ کی بیویوں اور
اولاد کا گزارہ ہو سکے ۔
آپ کے پاس صرف خزانہ کا روپیہ ہی نہ رہتا تھا کہ جس کا اپنی ذات پر خرچ کرنا آپ گناہ
تصور فرماتے تھے اور اس کا ایک حبہ بھی آپ استعمال نہیں کرتے تھے بلکہ خود آپ کی ذات کے
لئے بھی آپکے پاس بہت مال آتا تھا اور صحابہ ر صحابہ " اس اخلاص اور عشق کے سبب جو انہیں آپ سے تھا
بہت سے تحائف پیش کرتے رہتے تھے اور اگر آپ اس خیال سے کہ میرے بعد میرے رشتہ دار
کس طرح گزارہ کریں گے ایک رقم جمع کر جاتے تو کر سکتے تھے لیکن آپ کے وسیع دل میں جو خدا
تعالیٰ کی ہیبت اور اس کے جلال کا جلوہ گاہ تھا۔ جو یقین و معرفت کا خزانہ تھا یہ دنیاوی خیال سما بھی
نہیں سکتا تھا۔ جو کچھ آتا آپ اسے غرباء میں تقسیم کر دیتے اور اپنے گھر میں کچھ بھی نہ رکھتے حتی کہ
آپ کی وفات ۔ وفات نے ثابت کر دیا کہ وہ خدا کا بندہ جو دنیا سے نہیں بلکہ خدا سے تعلق رکھتا تھا د نیاری
م
آلائشوں سے پاک اپنے بھیجنے والے کے پاس چلا گیا۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
وَبَارِكْ وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
رسول کریم ﷺ کی نہایت پیاری بیٹی موجود تھیں اور ان کی آگے اولاد تھی اور ر اولاد کی
اولاد اپنی ہی اولاد ہوتی ہے مگر آپ نے نہ کوئی مال اپنی بیویوں کے لئے چھوڑا اور نہ اولاد کے لئے۔

انوار العلوم جلدا
۵۰۰
سيرة النبي
ہاں بعض لوگوں کو خیال ہوتا ہے کہ ہماری بیویاں اور اولاد خود دولتمند ہیں۔ ہمیں ان کے
گزارہ کی کچھ فکر نہیں مگر یہاں یہ معاملہ بھی نہ تھا آپ کی بیویوں کی کوئی ایسی جائداد الگ موجود
نہ تھی کہ جس سے وہ اپنا گزارہ کر سکیں نہ ہی آپ کی اولاد آسودہ حال تھی کہ جس سے آپ بے
فکر ہوں ان کے پاس کوئی جائداد کوئی روپیہ کوئی مال نہ تھا کہ جس پر دنیا سے بے فکر ہو جائیں ایسی
صورت میں اگر آپ ان لوگوں کے لئے خود کوئی اندوختہ چھوڑ جاتے تو کسی شریعت کسی قانون
انسانیت کے خلاف نہ ہوتا اور دنیا میں کسی انسان کا حق نہ ہو تاکہ وہ آپ کے اس فعل پر اعتراض
کرتا لیکن آپ ان جذبات اور خیالات کے ماتحت کام نہیں کرتے تھے جو ایک معمولی آدمی کے دل
میں موجزن ہوتے ہیں۔ آپ کے محسوسات اور محرکات ہی اور تھے۔ آپ نے خدا تعالیٰ کی
قدرت اور طاقت کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا تھا اور اس کے فضلوں کی وسعت کو جانتے تھے۔
آپ کو یقین تھا کہ میں اپنے پیچھے اگر مال چھوڑ کر نہیں جاتا تو کچھ حرج نہیں میری وفات کے بعد
میرے پسماندگان کا ایک نگران ہے جس پر کبھی موت نہیں آتی جو کبھی غافل نہیں ہوتا جو اپنے
پیاروں کو ان کی مصیبتوں کے وقت کبھی نہیں چھوڑتا جو ان کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لئے
تیار رہتا اور ضرورتوں کے پیدا ہونے سے پہلے ان کے پورا کرنے کے سامان کر دیتا ہے خدا تعالیٰ
کے وسیع خزانوں کو دیکھتے ہوئے آپ اس بات کو ایک سیکنڈ کے لئے بھی پسند نہیں کر سکتے تھے کہ
اپنے پسماندگان کے لئے خود کوئی سامان کر جائیں خدا پر آپکو تو کل تھا اور اس پر بھروسہ کرتے تھے
اور یہ وہ تو کل کا اعلیٰ مقام ہی تھا کہ جس پر قائم ہونے کی وجہ سے دنیا داروں کے خلاف آپ کی
توجہ بجائے دنیاوی سامانوں کے آسمانی اسباب پر پڑتی تھی۔
جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں رسول کریم کو کسی کام میں بھی دنیا اور اہل
مسیلمہ کا دعوی دنیا کی طرف توجہ نہ تھی اور ارضی اسباب کی طرف آپ آنکھ اٹھا کر بھی نہ
دیکھتے تھے بلکہ ہر کام میں آپ کی نظر خدا تعالیٰ ہی کی طرف لگی رہتی کہ وہی کچھ کرے گا گویا کہ تو کل
کا ایک کامل نمونہ تھے جس کی نظیر نہ پہلے انبیاء میں ملتی ہے نہ آپؐ کے بعد آپ کے سے تو کل والا
کوئی انسان پیدا ہوا ہے ۔
مسیلمہ کے نام سے سب مسلمان واقف ہیں اس شخص نے رسول کریم ﷺ کے بعد حضرت
ابو بکر کی خلافت میں سخت مقابلہ کیا تھا اگر چہ رسول کریم ال کے زمانہ میں ہی یہ شخص نبوت کا
دعوی کر بیٹھا تھا مگر مقابلہ اور جنگ حضرت ابو بکر کے لشکر ہی ۔ رہی سے ہوا اور ان ہی افواج قاہرہ نے اس

انوار العلوم جلدا
۵۰۱
سيرة النبي ال
کو شکست دی۔ مسیلمہ رسول کریم کی زند کریم کی زندگی میں ایک لشکر جرار لے کر آپ کے پاس مدینہ میں آیا
اور آپ سے اس بات کی درخواست کی کہ اگر آپ اسے اپنے بعد خلیفہ بنالیں تو وہ اپنی جماعت
سمیت آپ کی اتباع اختیار کرلے گا اور اسلام کی حالت چاہتی تھی کہ آپ اس ذریعہ کو اختیار کر
لیتے اور اس کی مدد سے فائدہ اٹھا لیتے لیکن جس پاک وجود کو خداتعالیٰ کی طاقت پر بھروسہ اور توکل
تھا اور وہ انسانی منصوبوں کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہ کر سکتا تھا آپ نے اس کی درخواست کو فور ارد کر
دیا۔
حضرت ابن عباس میں اللہ فرماتے ہیں قَدِمَ مُسَيْلِمَةُ الْكَذَّابُ عَلَى عَهْدِرَ سُوْلِ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَقُولُ إِنْ جَعَلَ لِى مُحَمَّدَ الْأَمْرَ مِنْ بَعْدِهِ تَبِعْتُهُ وَقَدِ مَهَا فِي
بَشَرٍ كَثِيرٍ مِنْ قَوْمِهِ فَاقْبَلَ إِلَيْهِ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَةَ ثَابِتُ ابْنُ قَيْسٍ
بْنِ شَمَّاسٍ وَ فِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِطْعَةٌ جَرِيدٍ حَتَّى وَقَفَ عَلَى
مُسَيْلَمَةً فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ لَوْ سَأَلْتَنِي هُذِهِ الْقِطْعَةَ مَا أَعْطَيْتُكَهَا وَلَنْ تَعْدُو أَمْرَ اللَّهِ
فِيكَ وَلَئِنْ أَدْبَرْتَ لَيَغْفِرَ نَّكَ اللهُ وَإِنِّي لَأَرَاكَ الَّذِي أُرِيتُ فِيهِ مَا رَأَيْتُ وَهُذَا ثَابِتٌ
يُجِيبُكَ عَنِّي ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُ عَنْ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ أَرَى الَّذِي أُرِيتُ فِيْهِ مَا رَأَيْتُ فَاخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ فِي يَدِي سَوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَا هَمَّنِي
شَأْنُهُمَا فَأُوحِيَ إِلَيَّ فِي الْمَنَامِ أَنْ أَنْفُخَهُمَا فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارًا فَأَوَّلْتُهُمَا كَذَّا بَيْنِ
يَخْرُ جَانِ بَعْدِى أَحَدُهُمَا الْعَنْسِ وَالآخَرُ مُسَيْلِمَةٌ (بخارى كتاب المغازی باب و قد بنى حنيفة و
حديث ثمامة بن اثال)
رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں مسلیمہ کذاب آیا اور کہنے لگا کہ اگر محمد اللہ اپنے بعد
مجھے حاکم مقرر کر دیں تو میں ان کا متبع ہو جاؤں اور اس وقت وہ اپنے ساتھ اپنی قوم میں سے ایک
جماعت کثیر لایا تھا۔ رسول کریم یہ بات سنکر اس کی طرف آئے اور ثابت ابن قیس ابن شماس بھی اللہ
آپ پ کے ساتھ تھے اور رسول کریم کے ہاتھ میں کھجور کی ایک شاخ کا ٹکڑا تھا۔ آپ آئے یہاں
تک کہ مسیلمہ کے سامنے کھڑے ہو گئے اور وہ اپنے ساتھیوں میں بیٹھا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تو مجھ
تم
سے یہ شاخ بھی مانگے تو میں تجھے نہ دوں اور جو کچھ خدا نے تیرے لئے مقدر کیا ہے تو اس سے آگے
نہیں بڑھے گا اور اگر تو پیٹھ پھیر کر چلا جائے گا تو اللہ تعالٰی تیری کونچیں کاٹ دے گا اور میں تو تجھے

انوار العلوم جلدا
۵۰۲
سيرة النبي
رہی شخص پاتا ہوں جس کی نسبت مجھے وہ نظارہ دکھایا گیا تھا جو میں نے دیکھا اور یہ ثابت ہیں میری
طرف سے تجھے جواب دیں گے پھر آپ وہاں سے چلے گئے ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ فرماتے ہیں
میں نے پوچھا کہ یہ رسول اللہ نے کیا فرمایا ہے کہ میں تو تجھے وہی شخص پاتا ہوں جس کی نسبت وہ
نظارہ دکھایا گیا تھا جو میں نے دیکھا اس پر مجھے حضرت ابو ہریرہ نے بتایا کہ رسول کریم نے فرمایا تھا کہ
ایک دفعہ میں سو رہا تھا کہ میں نے دیکھا میرے دونوں ہاتھوں میں دو کڑے ہیں جو سونے کے ہیں ان
کا ہونا مجھے کچھ نا پسند سا معلوم ہوا اس پر مجھے خواب میں وحی نازل ہوئی کہ میں ان پر پھونکوں جب
میں نے پھونکا تو وہ دونوں اڑ گئے ۔ پس میں نے تعبیر کی کہ دو جھوٹے ہوں گے جو میرے بعد نکلیں
گے ایک تو عنسی ہے اور دو سرا مسیلمہ -
اس واقعہ سے معلوم ہو سکتا ہے کہ آنحضرت ا کو خدا تعالیٰ پر کیسا یقین تھا اور آپ خدا
تعالی کی مدد پر کیسے مطمئن تھے۔ آپ کے چاروں طرف کافروں کا زور تھا جو ہر وقت آپ کو دکھ دیتے
اور ایذاء پہنچانے میں مشغول رہتے تھے اور جن جن ذرائع سے ممکن ہو تا آپ کو تکلیف پہنچاتے
تھے۔ قیصر و کسری بھی اپنے اپنے حکام کو آپ کے مقابلہ کے لئے احکام پر احکام بھیج رہے تھے بنی
غسان لڑنے کے لئے تیاریاں کر رہے تھے ایرانی اس بڑھتی ہوئی طاقت کو حسد و حیرت کی نگاہوں
سے دیکھ رہے تھے ہر ایک حکومت اس نئی تحریک پر شک و شبہ کی نگاہیں ڈال رہی تھی۔ ایسے وقت
میں جب تک ایک لشکر جرار آنحضرت کے ارد گرد جمع نہ ہوتا آپ کے لئے اپنے دشمنوں کی زد
سے بچنا بظاہر مشکل بلکہ نا ممکن نظر آتا تھا مدینہ منورہ سے لے کر مکہ مکرمہ تک کی فتوحات نے آپ
کو ہر ایک آس پاس کی حکومت کے مد مقابل کھڑا کر دیا تھا اور دور ہیں نگاہیں ابتداء امر میں ہی اس
بڑھنے والی طاقت کو تباہ کر دینے کی فکر میں تھیں کیونکہ انہیں یقین تھا کہ یہ طاقت اگر اور زیادہ بڑھ
گئی تو ہمارے بڑے بڑے قصور محلات کی اینٹ سے اینٹ بجادے گی پھر آنحضرت ان عظیم الشان
مظاہروں کے مقابلہ کے لئے جو کچھ بھی تیاری کرتے کم تھی۔ انسانی عقل ایسی حالت میں جس طرح
دوست و دشمن کو اپنے ساتھ ملانا چاہتی ہے اور جن جن تدابیر سے غیروں کو بھی اپنے اندر شامل کرنا
چاہتی ہے وہ تاریخ کے پڑھنے والوں کو آسانی سے سمجھ میں آسکتی ہیں۔
لیکن وہ میرا پیارا زمینی نہیں بلکہ آسمانی تھا۔ بڑھتے ہوئے لشکر اور دوڑتے ہوئے گھوڑے۔
اٹھتے ہوئے نیزے اور چمکتی ہوئی تلواریں اس کی آنکھوں میں کچھ حقیقت نہیں رکھتی تھیں وہ
ملائکہ آسمانی کا نزول دیکھ رہا تھا اور زم تھا اور زمین و آسمان کا پیدا کنندہ اس کے کان میں ہر دم تسلی آمیز کلام

انوار العلوم جلدا
۵۰۳
سيرة النبي
ڈال رہا تھا اس کا دل یقین سے پر اور سینہ ایمان سے معمور تھا۔ غرضیکہ بجائے دنیاوی اسباب پر
بھروسہ کرنے کے اس کا تو کل خدا پر تھا۔ پھر بھلا ان مصائب سے وہ کب گھبرا اسکتا تھا اس نے مسیلمہ
اور اس کے لشکر پر بھروسہ کرنا ایک دم کے لئے بھی مناسب نہ جانا اور صاف کہہ دیا کہ خلافت کا
دھوکہ دے کر تجھے اپنے ساتھ ملانا اور تیری قوم کی اعانت حاصل کرنی تو علیحدہ امر ہے ایک کھجور کی
شاخ کے بدلہ میں بھی اگر تیری حمایت حاصل کرنی پڑے تو میں اس کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھوں۔
اس غیور دل کی حالت پر غور کرو۔ اس متوکل انسان کی شان پر نظر ڈالو ۔ اس یقین سے پر دل کی
کیفیت کا احساس اپنے دلوں کے اندر پیدا کر کے دیکھو کہ کسی یقین اور توکل کے ماتحت وہ مسیلمہ کو
جواب دیتا ہے کیا کوئی بادشاہ ایسے اوقات میں اس جرات اور دلیری کو کام میں لا سکتا ہے کیا تاریخ
کسی گوشت اور پوست سے بنے ہوئے انسان کو ایسے مواقع میں سے اس سلامتی سے نکلتا ہوا دکھا
سکتی ہے اگر نہیں تو اس کی وجہ کیا ہے ؟ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ آپ کی زندگی سے مقابلہ کرنا
ہی غلط ہے کیونکہ آپ نبی تھے اگر آپ کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے تو انبیاء سے مگر جو شان آپ کو
حاصل ہے اس کی نظیر انبیاء میں بھی نہیں مل سکتی کیونکہ آپ کو سب انبیاء پر فضیلت ہے۔
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ مسیلمہ کو جواب دیتے وقت رسول کریم ال کے یہ مد نظر
نہ تھا کہ آپ حکومت کے حق کو اپنی اولاد کے لئے محفوظ رکھنا چاہتے تھے کیونکہ اگر ایسا ہو تا تو آپ
کا انکار توکل علی اللہ کے باعث نہیں بلکہ اپنی اولاد کی محبت کی وجہ سے قرار دیا جاتا لیکن رسول کریم
نے اپنی اولاد کو اپنے بعد اپنا جانشین نہیں بنایا بلکہ حضرت ابو بکر کی خلافت کی طرف اشارہ فرمایا جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا انکار کسی دنیاوی غرض کے لئے نہ تھا بلکہ ایک بے پایاں یقین کا نتیجہ
تھا۔
K
اسی طرح یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ مسیلمہ کذاب کی مدد حاصل کرنا بظا ہر مذہبی لحاظ سے بھی مصر
نہ تھا کیونکہ اگر وہ یہ شرط پیش کرتا کہ میں آپ کی اتباع اس شرط پر کرتا ہوں کہ آپ فلاں فلاں
دینی باتوں میں میری مان لیں تو بھی یہ کہا جا سکتا تھا کہ اپنی بات کی بیچ کی وجہ سے آپ نے اس کے
مطالبہ کا انکار کر دیا لیکن اس نے کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے معلوم ہو کہ وہ مذہب میں تبدیلی
چاہتا تھا۔ پس آپ کا انکار صرف اس توکل اور یقین کا نتیجہ تھا جو آپ کو خداتعالیٰ پر تھا۔
ایک اور بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ آپ اگر چاہتے تو اس وقت مسیلمہ کو پکڑ کر مروا
دیتے کیونکہ گو وہ ایک کثیر جماعت کے ساتھ آیا تھا مگر پھر بھی مدینہ میں تھا اور آپ کے ہاتھ کے نیچے

انوار العلوم جلدا
والد
سيرة النبي
ر
لیکن اس معاملہ میں بھی آپ نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا کہ وہ خود اس موذی کو ہلاک کرے گا۔ اللهم
صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكَ وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ ۔
اخلاص بالله - یا د الهی
رسول کریم کی عادت تھی کہ بہت آرام اور
خدا تعالیٰ کے ذکر پر آپ کو جوش آجاتا آہستگی سے کلام کرتے تھے اور آپ کے کلام
میں جوش نہ ہو تا تھا بلکہ بہت سہولت ہوتی تھی لیکن آپ کی یہ بھی عادت تھی کہ جہاں خدا تعالی کا
ذکر آتا آپ کو جوش آجاتا تھا اور آپ کی عبارت میں ایک خاص شان پیدا ہو جاتی تھی۔ چنانچہ
احادیث کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ : خدا تعالیٰ کے ذکر کے آتے ہی آپ کو جوش آجاتا تھا اور
آپ کے لفظ لفظ سے معلوم ہوتا تھا کہ عشق الہی کا دریا آپ کے اندر لہریں لہریں مار رہا ہے آپ کے کلام
کو پڑھ کر محبت کی ایسی پیٹیں آتیں کہ پڑھنے والے کا دماغ معطر ہو جاتا۔ اللہ اللہ آپ صحابہ میں بیٹھ
کر کسی پیار سے باتیں کرتے ہیں ان کی دلجوئی کرتے ہیں انکی شکایات کو سنتے ہیں۔ پھر صحابہ ہی کا کیا
ذکر ہے کا فرد مؤمن آپ کی ہمدردی سے فائدہ اٹھا رہا ہے ! اٹھا رہا ہے اور ہر ایک تکلیف میں آپ مہربان
باپ اور محبت کرنے والی ماں سے زیادہ ہمد ردو مهربان ثابت ہو ۔ ہوتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے معاملہ
جہاں اس کا اور غیر کا مقابلہ ہو جائے آ۔ جائے آپ بے اختیار ہو جاتے ہیں محبت ایسا جوش مارتی ہے کہ
رنگ ہی اور ہو جاتا ہے۔ سننے والے کا دل ایک ایسی وابستگی پاتا ہے کہ آپ ہی کا ہمرنگ ہو جاتا
میں
کرتے
ہے۔ خدا تعالیٰ کی وہ عظمت بیان کرتے ہیں کہ دل بے اختیار اس پر قربان ہونا چاہتا ہے وہ ہیبت بیان
تے ہیں کہ بدن کانپ اٹھتا ہے وہ جلال بیان کرتے ہیں کہ جسم کے رونگٹے کھڑے ، رے ہو جاتے ہیں
ایسا خوف دلاتے ہیں کہ مؤمن انسان کا دل تو خوف کے مارے پگھل ہی جاتا ہے پھر ایسی شفقت و
محبت کا بیان کرتے ہیں کہ ٹوٹے ہوئے دل جڑ جاتے ہیں اور گری ہوئی ہمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اللہ
اللہ آپ کے عام کلام کا مقابلہ بہ اگر اس کلام ۔ اس کلام سے کریں کہ : کہ جس میں بندوں کو خدا تعالیٰ کی طرف
متوجہ کرتے ہیں تو زمین و آسمان کا فرق معلوم دیتا ہے گویا خدا تعالیٰ کا ذکر آتے ہی آپ کا رو آں
رو آں اس کی طرف جھک جاتا ہے اور ذرہ ذرہ اس کے احسانات کو یاد کرنے لگتا ہے اور زبان ان
کی ترجمان ہوتی ہے۔ نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ہے ۔
۴
م
سے سنا کہ

انوار العلوم جلد ا
۵۰۵
سيرة النبي ال
فرماتے تھے الْحَلَالُ بَيِّنَ وَالْحَرَامَ بَيِّنَ وَبَيْنَهُما مُشَبَهاتٌ لَا يَعْلَمُهَا كَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ
فَمَنِ اتَّقَى الشُّبُهَاتِ فَقَدِا تِ فَقَدِ اسْتَبْرَأَلِعِرْ ضِهِ وَ دِينِهِ وَ مَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُهَاتِ كَرَاعٍ يَرْعَى حَوْلَ
الْحِمَى يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَهُ أَلَا وَ إِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمَى أَلَا وَ وَ إِنَّ حِمَى اللَّهِ فِي أَرْضِهِ
مَحَارِمُهُ إِلَّا وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً إِذَا صَلُحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ كُلُّهُ وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ
لهُ أَلاَ وَهِيَ الْقَلْبُ ): بخاری کتاب الایمان باب فضل من استبر الدينه حلال بھی بیان ہو چکا ہے
اور حرام بھی بیان ہو چکا اور ان دونوں کے درمیان کچھ ایسی چیزیں ہیں کہ مشابہ ہیں انہیں اکثر
لوگ نہیں جانتے پس جو کوئی شبہات سے بچے اس نے اپنی عزت اور دین کو بچالیا اور جو کوئی ان
شبہات میں پڑ گیا اس کی مثال ایک چرواہے کی ہے جو بادشاہ کی رکھ کے ارد گرد اپنے جانوروں کو
چراتا ہے قریب ہے کہ اپنے جانوروں کو اندر ڈال دے۔ خبردار ہر ایک بادشاہ کی ایک رکھ ہوتی ہے
خبردار اللہ کی رکھ اس کی زمین میں اس کے محارم ہیں۔ خبردار جسم میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے جب
وہ درست ہو و جائے جائے تو تو سب جسم درست ہو جاتا ہے ہے ! اور جب وہ خراب خراب ہو ہو جائے تو سب جسم خراب
ہو جاتا ہے۔ خبردار اور وہ گوشت کا ٹکڑا قلب ہے۔
اس عبارت کو پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم اس کے دل میں اس وقت اللہ تعالیٰ
کی محبت کا ایک دریا اٹھ رہا تھا۔ آپ دیکھتے تھے کہ ایک دنیا اس پاک ہستی کے احکام کو توڑ رہی ہے
اور اس کے احکام پر عمل کرنے سے محترز ہے لوگ اپنے نفوس کے احکام کو مانتے ہیں لیکن خدا
تعالیٰ کے ارشادات کی تعمیل نہیں کرتے۔ پھر آپ کو خدا تعالی سے جو محبت تھی اس کے رو سے
آپ کب برداشت کر سکتے تھے کہ لوگ اس پیارے رب کو چھوڑ دیں۔ ان خیالات نے آپ پر یہ
اثر کیا کہ ہر وقت خدا تعالیٰ کی عظمت کا ذکر کرتے اور لوگوں کو بتاتے کہ دنیاوی بادشاہوں کی
اطاعت کے بغیر انسان سکھ نہیں پاسکتا تو پھر اس قادر مطلق کی نافرمانی پر کب سکھ پا سکتا ہے جو سب
بادشاہوں کا بادشاہ ہے ۔
میں جب مذکورہ باند کورہ بالا حدیث کو پڑھتا ہوں تو حیران ہوتا ہوں کہ آپ کس جوش کے ساتھ خدا
کو یاد کرتے ہیں بناوٹ سے یہ بناوٹ سے یہ کلام نہیں نکل سکتا اس خالص محبت کا ہی نتیجہ تھا جو آپ خدا سے
رکھتے تھے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر پر آپ کو اس قدر جوش آجاتا اور آپ چاہتے کہ کسی طرح لوگ
ان نافرمانیوں کو چھوڑ دیں اور خدا تعالیٰ کی اطاعت میں لگ جائیں۔ اس حدیث پر غور کرنے سے
معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو حیرت تھی کہ لوگ کیوں اس طرح دلیری سے ایسے کام کر لیتے ہیں جن

·

آج 10 میں سے 10 باقی