سیرة النبی ﷺ
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 6
انوار العلوم جلدا
سے خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا خوف ہو۔
۵۰۶
سيرة النبي
جس کام میں کسی حاکم کی ناراضگی کا خیال ہو ۔ لوگ اس کے کرنے سے بچتے ہیں لیکن اللہ تعالی
کی ناراضگی کا کوئی خوف نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ اس کی نافرمانی سے کچھ نقصان نہ ہو گا لیکن
رسول کریم فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی ہی اصل ناراضگی ہے اور انسان کو چاہئے کہ نہ
صرف گناہوں سے بچے بلکہ ان کاموں سے بھی بچے کہ جن کے کرنے میں شک ہو کہ یہ جائز ہیں یا
ناجائز کیونکہ یہ ممکن ہے کہ ان کاموں کے کرنے پر ہلاک ہو جائے اور وہ اسے خدا تعالی کے رحم
کے استحقاق سے محروم کر دیں ۔ خدا تعالیٰ کے نام پر یہ جوش اور اس قدر اظہار خوف و محبت ظاہر
کرتا ہے کہ آپ کے دل میں محبت الہی اس درجہ تک پہنچی ہوئی تھی کہ ہر ایک انسان کی طاقت ہی
نہیں کہ اس کا اندازہ بھی کر سکے۔
پچھلی مثال سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ یا الہی کے وقت آر وقت آپ ا کو کس ذکر الہی کی ترپ تقدر جوش آتا اور کس قدر محبت سے مجبور ہو کر آپ کے کلام میں خاص
شان پیدا ہو جاتی تھی۔ اب میں ایک اور واقعہ بتاتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو اللہ
تعالٰی کی یاد کا نہایت ہی شوق تھا اور آپ عبادات کے بجالانے میں کما حقہ، مشغول رہتے تھے۔
حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب آپ مرض الموت میں مبتلا ہوئے تو بوجہ سخت ضعف کے
نماز پڑھانے پر قادر نہ تھے اس لئے آپ نے حضرت ابو بکر کو نماز پڑھانے کا حکم دیا۔ جب حضرت
ابو بکر نے نماز پڑھانی شروع کی تو آپ نے کچھ آرام محسوس کیا اور نماز کے لئے نکلے ۔ حضرت
عائشہ فرماتی ہیں کہ فَوَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَّفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ يُهَا دَى بَيْنَ
رَجُلَيْنِ كَانِي أَنْظُرُ رِجَلَيْهِ تَخَطَّانِ الْأَرْضَ مِنَ الْوَجْعِ فَارَادَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَنَا خَرَ فَأَوْمَا
إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ مَكَانَكَ ثُمَّ أُتِيَ بِهِ حَتَّى جَلَسَ إِلَى جَنْبِهِ وَكَانَ النَّبِيِّ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّى وَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّى بِصَلَاتِهِ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةٍ أَبِي بَكْرٍ
(بخاری کتاب الآذان باب ۔ اب الأذان باب حد المريض أن يشهد الجماعة ھتا کہ حضرت ابو بکر کو نماز پڑھا۔
کا حکم دینے کے بعد جب نماز شروع ہو گئی تو آپ نے مرض میں کچھ خفت محسوس کی پس آپ
نکلے کہ دو آدمی آپ کو سہارا دے کر لے جا رہے۔ ے کر لے جا رہے تھے اور اس وقت میری آنکھوں کے سامنے وہ
نظارہ ہے کہ شدت درد کی وجہ سے آپ کے قدم زمین سے چھوتے جاتے تھے۔ آپ کو دیکھ کر
حضرت ابو بکر نے ارادہ کیا کہ پیچھے ہٹ آئیں۔ اس ارادہ کو معلوم کر کے رسول کریم ال نے
انوار العلوم جلد ا
۵۰۷
سيرة النبي
ابو بکر کی طرف اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ پر رہو ۔ پھر آپ کو وہاں لایا گیا اور آپ حضرت ابو بکر کے
پاس بیٹھ گئے اس کے بعد رسول کریم نے نماز پڑھنی شروع کی اور حضرت ابو بکر نے آپ کی نماز
کے ساتھ نماز پڑھنی شروع کی اور اور باقی لوگ حضرت ابو بکر کی نماز کی اتباع کرنے لگے ۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کیسی ہی خطرناک بیماری ہو خدا تعالٰی کی یاد کو نہ
بھلاتے ۔ عام طور پر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ ذرا تکلیف ہوئی اور سب عبادتیں بھول گئیں اور نماز
با جماعت اور دوسرے شرائط کی ادائیگی میں تو اکثر کو تاہی ہو جاتی ہے لیکن آپ کا یہ حال تھا کہ
معمولی بیماری تو الگ رہی اس مرض میں کہ جس میں آپ فوت ہو گئے اور جس کی شدت کا یہ حال
تھا کہ آپ کو بار بار غش آجاتے تھے اٹھنے سے قاصر تھے لیکن جب نماز شروع ہو گئی تو آپ
برداشت نہ کر سکے کہ خاموش بیٹھ رہیں اس وقت دو آدمیوں کے کاندھے پر سہارا لے کر بار جود
اس کمزوری کے قدم لڑکھڑاتے جاتے تھے نماز با جماعت کے لئے مسجد میں تشریف لے آئے۔ بے
شک ظاہر یہ بات معمولی معلوم ہوتی ہے لیکن ذرا رسول کریم کی اس حالت کو دیکھو جس میں آپے
مبتلا تھے پھر اس ذکر الہی کے شوق کو دیکھو کہ جس کے ماتحت آپ نماز کے لئے دو آدمیوں کے
کاندھوں پر ہاتھ رکھ کر تشریف لائے تو معلوم ہو گا کہ یہ واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہ تھا بلکہ آپ کے
دل میں ذکر الہی کا جوش تھا اس کے اظہار کا ایک آئینہ تھا۔ ہر ایک صاحب بصیرت سمجھ سکتا ہے کہ
ذکر الہی آپ کی غذا تھی اور اس کے بغیر آپ اپنی زندگی میں کوئی لطف نہ پاتے تھے۔ اسی کی طرف
آپ نے اشارہ فرمایا ہے کہ جن چیزوں سے مجھے محبت ہے ان میں سے ایک قُرَةٌ عَيْنِي فِي
الصلوۃ یعنی نماز میں میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں۔ شریعت کے لحاظ سے آپ کا باجماعت نماز
پڑھنا یا مسجد میں آنا کوئی ضروری امر نہ تھا کیونکہ بیماری میں شریعت اسلام کسی کو ان شرائط کے پورا
کرنے پر مجبور نہیں کرتی لیکن یہ عشق کی شریعت تھی یہ محبت کے احکام تھے بے شک شریعت
آپ کو اجازت دیتی تھی کہ آپ گھر میں ہی نماز ادا فرماتے لیکن آپ کو ذکر الہی سے ؟ سے جو محبت
تھی وہ مجبور کرتی تھی کہ خواہ کچھ بھی ہو آپ ہر ایک تکلیف برداشت کر کے تمام شرائط کے ساتھ
ذکر الہی کریں اور اپنے پیارے کو یاد کریں جب اس تکلیف کی حالت میں آپ کو ذکر الہی سے یہ
وابستگی تھی تو صحت کی حالت میں قیاس کیا جا سکتا ہے۔
میں پیچھے لکھ چکا ہوں کہ رسول کریم کو اللہ تعالیٰ سے ایسا تعلق تھا کہ خدا تعالیٰ کا ذکر آتے ہی
آپ کے اندر ایک جوش پیدا ہو جاتا اور یہ کہ آپ کو خداتعالیٰ سے ایسی محبت تھی کہ تندرستی
انوار العلوم جلدا
۵۰۸
سيرة النبي ا
اور بیماری میں خدا تعالی کا ذکر ہی آپ کی غذا تھا۔ اب میں ایک اور واقعہ یہاں درج کرتا ہوں جس
سے معلوم ہو گا کہ آپ جہاں تک ہو سکتا لوگوں میں خدا تعالیٰ کے ذکر کی عادت پیدا کرتے۔
حضرت سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى
بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ فَحَانَتِ الصَّلوةُ فَجَاءَ الْمُؤَذِّنُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ
اَ تُصَلَّى لِلنَّاسِ فَأَقِيمُ قَالَ نَعَمْ فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ
النَّاسُ فِي الصَّلوةِ فَتَخَلَّصَ حَتَّى وَقَفَ فِي الصَّفِّ فَصَفَّقَ النَّاسُ وَ كَانَ أَبُو بَكْرٍ لَا
يَلْتَفِتْ فِي صَلُوتِهِ فَلَمَّا اَكْثَرَ النَّاسُ التَّصْفِيقَ الْتَفَتَ فَرَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ ا مُكُتْ مَكَانَكَ فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ
يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللهَ عَلَيْهِ مَا أَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكَ ثُمَّ اسْتَأْخَرَ
ابُو بَكْرٍ حَتَّى اسْتَوَى فِي الصَّفّ وَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى فَلَمَّا
انْصَرَفَ قَالَ يَا أَبَا بَكْرِ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَثْبت إِذا مَرْتُكَ فَقَالَ أَبُو بَكْرِ مَا كَانَ لِابْنِ أَبِي
قَحَافَةَ أَنْ تُصَلِّيَ بَيْنَ يَدَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لِيَ ذَاتَيْتُكُمْ أَكْثَرْتُمُ التَّصْفِيقَ مَنْ رَا بَهُ شَيْئً فِي صَلُو تِهِ فَلْيُسَبِّحْ فَإِنَّهُ إِذَا
سَبَّحَ التَّفِتَ إِلَيْهِ وَإِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ ( بخارى كتاب الآذان باب من دخل ليثوم الناس ، رسول
کریم ا بنی عمرو بن عوف میں گئے تاکہ ان میں صلح کروائیں پس نماز کا وقت آگیا اور مؤذن
حضرت ابو بکر کے پاس آیا اور کہا کہ کیا آپ بھی اللہ لوگوں کو نماز پڑھوائیں گے ۔ میں اقامت کہوں
آپ نے جواب دیا کہ ہاں پھر حضرت ابو بکر نماز رت ابو بکر نماز کیلئے کھڑے ہوئے اتنے میں رسول کریم تشریف
لے آئے اور لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ صرف چیرتے ہوئے آگے بڑھے اور پہلی صف میں جا
کر کھڑے ہو گئے جب آپ کی آمد کی اطلاع ہوئی تو لوگ تالیاں پیٹنے لگے ( تا حضرت ابو بکر کو معلوم
ہو جائے) لیکن حضرت ابو بکر نماز میں دوسری طرف کچھ توجہ نہ فرماتے جب تالیاں پیٹنا طول پکڑ گیا
تو آپ متوجہ ہوئے اور معلوم کیا کہ رسول کریم تشریف لائے ہیں رسول کریم اللہ نے آپ
کی طرف اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ ٹھرے رہو اس پر حضرت ابو بکر نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور اس
عزت افزائی پر خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور حمد کی پھر آپ پیچھے ہٹ گئے اور صف میں مل گئے اور
رسول کریم اللہ آگے بڑھے اور نماز پڑھائی ۔ سلام پھیرنے کے بعد فرمایا کہ اے ابو بکر جب
میں نے حکم دیا تھا تو پھر آپ بھی اللہ کو کونسی چیز مانع ہوئی کہ نماز پڑھاتے رہتے۔ حضرت ابو بکڑ نے
انوار العلوم جلدا
۵۰۹
سيرة النبي
جواب دیا کہ ابن ابی قحافہ کی کیا حیثیت تھی کہ رسول کریم کے آگے کھڑا ہو کر نماز پڑھاتا ( ابو قحافہ ہوکر
حضرت ابو بکر کے والد تھے) پھر آپ نے (لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر) فرمایا کہ کیا وجہ ہے کہ میں نے
دیکھا کہ تم لوگوں نے اس قدر تالیاں پیٹیں۔ جسے نماز میں کوئی حادثہ پیش آئے اسے چاہیے کہ
سبحان اللہ کہے کیونکہ جب وہ سبحان اللہ کہے گا تو خود ہی اسکی طرف توجہ ہوگی اور تالیاں پیٹنا تو
عورتوں کا کام ہے۔
اس حدیث سے اگر چہ اور بہت سے سبق ملتے ہیں لیکن اس جگہ مجھے صرف ایک امر کی طرف
متوجہ کرتا ہے اور وہ یہ کہ آنحضرت کی تمام عمر کی کوشش یہی تھی کہ جس جس طرح سے ہو سکے
لوگوں کی زبان پر خدا کا نام جاری کیا جائے ۔ خود تو جس طرح آپ ذکر میں مشغول رہتے اس کا حال
میں بیان کر چکا ہوں مگر اس حدیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ ہر ایک کی زبان پر یہی لفظ دیکھنا
چاہتے تھے۔
آپ کی آمد کی اطلاع دینے کے لئے اگر صحابہ نے تالیاں بجا ئیں تو یہ ان کا ایک رواج تھا اور
ہر ایک ملک میں اطلاع عام کے لئے یا متوجہ کرنے کے لئے لوگ تالیاں بجاتے ہیں آج کل بھی
جلسوں میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ جب کسی لیکچرار کی کوئی بات پسند آئے تو اس پر تالیاں پیٹتے ہیں تاکہ
لوگوں کو توجہ پیدا ہو کہ یہ حصہ لیکچر خاص توجہ کے قابل ہے پس تالیاں بجانا اس کام کے لئے رائج
ہے لیکن رسول کریم کی یاد الہی سے محبت دیکھو کہ آپ نے دیکھا کہ بعض دفعہ ضرورت تو ہوتی
ہے کہ لوگوں کو کسی کام کی طرف متوجہ کیا جائے پھر کیوں نہ اس ضرورت کے موقع پر بجائے اس
بے معنی حرکت کے لوگوں کو اس طرف لگا دیا جائے کہ وہ اپنے خیالات اور جوشوں کے اظہار کے
لئے بجائے تالیاں بجانے کے سبحان اللہ کہہ دیا کریں۔ کم سے کم ایسے موقع پر ہی خدا کا ذکر ان کی
زبان پر جاری ہو گا۔
یہ وہ حکمت و فلسفہ ہے جسے دنیا کے کسی رہنما اور ہادی نے نہیں سمجھا اور کوئی مذہب نہیں جو
اس حکم کی نظیر پیش کر سکے کہ اس نے بھی بجائے لغویات کے لوگوں کو ایسی تعلیم کی طرف متوجہ کیا
ہو کہ جو ان کے لئے مفید ہو سکے تالیاں بجانا بے شک جذبات انسانی کا ترجمان تو ہو سکتا ہے لیکن وہ
ایسا ہی ترجمان ہے کہ جیسے ایک گونگے کے خیالات کا ترجمہ اس کے اشارات ہو جاتے ہیں کیونکہ
تالیاں بجانے سے صرف اسی قدر معلوم ہو سکتا ہے کہ اس کے دل میں کوئی جوش ہے اور یہ اس کی
طرف لوگوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہے یا یہ کہ کسی کو غلطی پر دیکھ کر اسے اس کی غلطی پر متنبہ کرنا چاہتا
انوار العلوم جلد ! ؟
۵/۰
سيرة النبي ا
ہے لیکن اس سے زیادہ اور کوئی نتیجہ نہیں نکلتا لیکن رسول کریم ا صرف اسی پر اکتفا نہ کر
سکتے تھے آ۔ ، آپ ایک طرف تو کل لغویات الغویات کو کو مٹانا۔ مٹانا چاہتے تھے دوسری طرف آپ کے دل میں ما یہ جو جوش
موجزن رہتا کہ خدا تعالٰی کے نام کی کثرت ہو اور ہر ایک مجلس اور مقام میں اسی کا ذکر کیا جائے اس
لئے آپ نے بجائے ان بے معنی اشارات کے جن سے گو اشارة حصول مطلب ہو جاتا تھا ایسے
الفاظ مقرر کئے کہ جن سے نہ صرف حصول مطلب ہوتا ہے بلکہ انسان کی روحانیت میں ازدیاد کا
باعث ہے اور عین موقع کے مناسب ہیں اور پھر خدا تعالیٰ کا ذکر بھی ہو جاتا ہے ۔
یا د رکھنا چاہئے کہ انسان جب کبھی کسی شے کی طرف توجہ کرتا ہے اسے ناپسند کرنے کی وجہ
سے یا پسندیدگی کے باعث۔ تو ان دونوں صورتوں میں سبحان اللہ کے کلمہ کا استعمال نہایت با موقع
اور با محل ہے ۔ اگر کسی انسان کے کسی فعل کو نا پسند کرتا ہے تو سبحان اللہ اس لئے کہتا ہے کہ آپ
سے کوئی سہو ہوا ہے۔ سہو سے تو صرف خدا کی ہی ذات پاک ہے ورنہ ہر ایک انسان سے سہو ممکن
ہے۔ اس مفہوم کو سمجھ کر آدمی اپنی غلطی پر متنبہ ہو جاتا ہے اسی طرح اگر کوئی شخص کوئی عمدہ کام
کرے تو اس میں بھی سبحان اللہ کہا جاتا ہے جس کی یہ غرض ہوتی ہے کہ اللہ تعالی ہی تمام نقصوں
سے پاک ہے اور جو کچھ اس نے پیدا کیا ہے اسے بھی پاک ہی پیدا کیا ہے یہ کام جو کسی سے سرزد ہوا
ہے یا یہ قول جو کسی کی زبان پر جاری ہوا ہے اپنی خوبی اور حسن میں خدا تعالیٰ کی پاکیزگی اور طہارت
یاد دلاتا ہے جو تمام خوبیوں کا پیدا کرنے والا ہے۔
غرض کہ سبحان اللہ کا کلمہ اس ضرورت کو پورا کرتا ہے جس کے لئے توجہ دلائی جاتی ہے اور
افسوس اور خوشی دونوں کا اظہار اس سے ایسی عمدگی سے ہوتا ہے جو اور کسی کلمہ سے نہیں ہو سکتا۔
پس اس کلمہ کے مقابلہ میں تالیاں بجانا اور سیٹیاں مارنا بالکل لغو اور بے فائدہ ہے اور ان لغو حرکات
کے مقابلہ پر ایسا پاک کلمہ رکھ دینا رسول کریم کی ہی پاک طبیعت کا کام تھا ورنہ ہزاروں سال سے
اس لغو حرکت کو روکنے کی کسی اور کے دل میں تحریک نہیں ہوئی ہاں صرف رسول کریم ہی ہیں جو
اس نکتہ تک پہنچے اور آپ نے ایسے موقع پر خدا تعالیٰ کا نام لینے کی تعلیم دے کر ثابت کر دیا ہے کہ
آپ ہر ایک موقع پر خدا تعالیٰ کا ذکر کرنا پسند فرماتے اور اسی کا ذکر آپ کے لئے غذا تھا۔
عم
اس
که خدا
واقعہ کے علاوہ اور بھی بہت سے واقعات ہیں : واقعات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ چاہتے تھے
خدا تعالیٰ کا ذکر زیادہ کیا جائے چنانچہ چھینک پر کھانا شروع کرتے وقت پھر ختم ہونے کے بعد “
سوتے وقت جاگتے وقت نمازوں کے بعد کوئی بڑا کام کرتے وقت وضو کرتے وقت غرضیکہ اکثر
انوار العلوم جلدا
۵۱۱
سيرة النبي
اعمال میں آپ نے خدا تعالیٰ کے ذکر کی طرف لوگوں کو متوجہ کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ
آپ نہ صرف خود ہی ذکر الہی میں زیادہ مشغول رہتے تھے بلکہ دوسروں سے بھی چاہتے تھے کہ وہ
بھی یا دالی میں مشغول رہیں جو کہ آپ کے کمال محبت پر دال ہے۔
میں نے بہت آدمی دیکھے ہیں کہ ذرا عبادت کی اور مغرور ہو گئے چند دن کی نمازوں یا عبادتوں
کے بعد وہ اپنے آپ کو فرعون بے سامان یا فخر اولیاء سمجھنے لگتے ہیں اور دنیاد ما فیھا ان کی نظروں میں
حقیر ہو جاتی ہے ہے ؟ بڑے سے بڑے آدمی کی حقیقت کچھ نہیں جانتے بلکہ انسان کا تو کیا کہنا ہے خدا تعالیٰ
پر بھی اپنا احسان جتاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جو عبادات ہم نے کی ہیں گویا خدا تعالیٰ پر احسان کیا ہے
اور وہ ہمارا ممنون ہے کہ ہم نے اس کی عبادت کی ورنہ اگر عبادت نہ کرتے تو وہ کیا کر لیتا جو لوگ
اس طرز کے نہیں ہوتے ان میں سے بھی اکثر ایسے دیکھے گئے ہیں کہ عبادت کر کے کچھ تکبر ضرور
آجاتا ہے اور بہت ہی کم ہیں کہ جو عبادت کے بعد بھی اپنی حالت پر قائم رہیں اور یہی نیکوں کا گروہ
ہے پھر سمجھ سکتے ہو کہ نیکوں کے سردار اور نبیوں کے سر بر آوردہ حضرت رسول کریم ﷺ کا کیا
حال ہو گا۔
آپ تو گل خوبیوں کے جامع اور کل نیکیوں کے سرچشمہ تھے عبادت کسی تکبر یا بڑائی کے لئے
کرنا تو الگ رہا جس قدر خدا تعالٰی کی بندگی بجالاتے اتنی ہی ان کی آتش شوق تیز ہوتی اور آپ
بجائے عبادت پر خدا تعالیٰ کو اپنا ممنون احسان بنانے کے خود شرمندہ احسان ہوتے کہ الہی اس قدر
توفیق جو عبادت کی ملتی ہے تو تیرے ہی فضل سے ملتی ہے۔ آپ کی عبادت ایک تسلسل کا رنگ
رکھتی ہے کچھ حصہ وقت جب عبادت میں گزارتے تو خیال کرتے کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ
اس نے اس کام کی توفیق دی اس احسان کا شکر بجالانا ضروری ہے اس جذبہ ادائیگی شکر سے بے
اختیار ہو کر کچھ اور عبادت کرتے اور پھر اسے بھی خدا تعالیٰ کا ایک احسان سمجھتے کہ شکر بجالانا بھی ہر
ایک کا کام نہیں جب تک خدا تعالیٰ کا احسان نہ ہو ۔ پھر اور بھی زیادہ شوق کی جلوہ نمائی ہوتی اور پھر
اپنے رب کی عبادت میں مشغول ہو جاتے اور یہ راز و نیاز کا سلسلہ ایسا وسیع ہو تا کہ بار ہا عبادت
کرتے کرتے آپ کے پاؤں سوج جاتے صحابہ عرض کرتے یا رسول اللہ اس قدر عبادت کی آپ
کو کیا حاجت ہے آپ کے تو گناہ معاف ہو چکے ہیں اس کا جواب آپ کی دیتے کہ پھر کیا میں شکر نہ
کروں۔
ارم
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں إِنْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَقُوْمُ لِيُصَلِّى
انوار العلوم جلدا
۵۱۲
سيرة النبي
حَتَّى تَرِمَ قَدَمَاهُ أَوْ سَاقَاهُ فَيُقَالُ لَهُ فَيَقُولُ أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا (بخاری کتاب التجد باب
قيام النبي صلى الله عليه وسلم الليل ، رسول کریم نماز کے لئے کھڑے ہوا کرتے تھے تو اتنی دیر تک
کھڑے رہتے کہ آپ کے پ کے قدم (یا کہا) پنڈلیاں سوج جاتا جاتیں ۔ لوگ آپ سے : سے جب کہتے (کہ آپ
ایسا کیوں کرتے ہیں) تو آپ جواب دیتے کہ کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں ؟
اللہ اللہ کیا عشق ہے کیا محبت کیا پیار ہے خدا تعالیٰ کی یاد میں کھڑے ہوتے ہیں اور اپنے تن
بدن کا ہوش نہیں رہتا خون کا دوران نیچے کی طرف ہو جاتا ہے اور آپ کے پاؤں متورم ہو جاتے
ہیں لیکن محبت اس طرف خیال ہی نہیں جانے دیتی آس پاس کے لوگ دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں
کہ یہ کرتے کیا ہیں اور آپ کے درد سے تکلیف محسوس کر کے آپ کو اس طرف متوجہ کرتے
ہیں کہ آپ یہ کیا کرتے ہیں اور کیوں اپنے آپ کو اس تکلیف میں ڈالتے ہیں اور اس قدر دکھ
اٹھاتے ہیں آخر کچھ تو اپنی صحت اور اپنے آرام کا بھی خیال کرنا چاہئے مگر وہ دکھ جو لوگوں کو بے
چین کر دیتا ہے اور جس سے دیکھنے والے متاثر ہو جاتے ہیں۔ آپ پر کچھ اثر نہیں کرتا اور عبادات
میں کچھ سستی کرنے اور آئندہ اس قدر لمبا عرصہ اپنے رب کی یاد میں کھڑے رہنا ترک کرنے کی
بجائے آپ ان کی اس بات کو نا پسند کرتے ہیں اور انہیں جواب دیتے ہیں کہ کیا میں خدا کا شکر گزار
بندہ نہ ہوں وہ مجھ پر اس قدر احسان کرتا ہے اس قدر فضل کرتا ہے اس شفقت کے ساتھ مجھ سے
پیش آتا ہے پھر کیا اس کے اس حسن سلوک کے بدلہ میں اس کے نام کا درد نہ کروں؟ اس کی بندگی
میں کو تاہی شروع کردوں۔
کیا اخلاص سے بھرا اور کیسی شکر گزاری ظاہر کرنے والا یہ جواب ہے اور کس طرح آپ کے
قلب مطہر کے جذبات کو کھول کر پیش کر دیتا ہے خدا کی یاد اور اس کے ذکر کی یہ تڑپ اور کسی کے
دل میں ہے۔ کیا کوئی اور اس کا نمونہ پیش کر سکتا ہے۔ کیا کسی اور قوم کا بزرگ آپ کے اس اخلاص
کا مقابلہ کر سکتا ہے ؟ میں اس مضمون کے پڑھنے والے کو اس طرف بھی متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اس
عبادت کے مقابلہ میں اس بات کا خیال بھی رکھنا چاہئے کہ آپ کس طرح کاموں میں مشغول
رہتے تھے اور یہی نہیں کہ رات کے وقت عبادت کے لئے اٹھ کر کھڑے ہو جاتے اور دن بھر
سوئے رہتے کیونکہ اگر ایسا ہو تا تو پھر اس شوق اور تڑپ کا پتہ نہ لگتا جو اس صورت میں ہے کہ دن
بھر بھی آپ خدا تعالیٰ کے نام کی اشاعت اور اطاعت و فرمانبرداری کارواج دینے کی کوشش میں
لگے رہتے تھے ۔ خود پانچ اوقات میں امام ہو کر نماز پڑھاتے تھے اور دور کے جو وفود اور سفراء آتے
انوار العلوم جلدا
۵۱۳
سيرة النبي ال
تھے ان کے ساتھ خود ہی ملاقات کرتے اور ان کے مطالبات کا جواب دیتے۔ جنگوں کی کمان بھی خود
ہی کرتے ۔ صحابہ کو قرآن شریف کی تعلیم بھی دیتے ۔ حج بھی خود تھے تمام دن جس قدر جھگڑے لوگوں
میں ہوتے ان کا فیصلہ کرتے ۔ مال کا انتظام ، بیت المال کا انتظام ملک کا انتظام دین اسلام کا اجراء
اور پھر جنگوں میں فوج کی کمان بیویوں کے حقوق کا ایفاء - ۔ پھر گھر کے کام کاج میں شریک ہونا یہ سب
کام آپ دن کے وقت کرتے اور ان کے بجالانے کے بعد بجائے اس کے کہ چور ہو کر بستر پر جاپڑیں
اور سورج کے نکلنے تک اس سے سر نہ اٹھا ئیں بار بار اٹھ کر بیٹھ جاتے اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے
تحمید کرتے اور نصف رات کے گزرنے پر اٹھ کر وضو کرتے اور تن تنہا جب چاروں طرف
خاموشی اور سناٹا چھایا ہوا ہوتا اپنے رب کے حضور میں نہایت عجز و نیاز سے کھڑے ہو جاتے اور
تلاوت قرآن شریف کرتے اور اتنی اتنی دیر تک کھڑے رہتے کہ آپ کے پاؤں متورم ہو جاتے
حتی کہ عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھنے کھڑا ہو گیا تو اس
قدر تکلیف ہوئی کہ قریب تھا کہ میں نماز توڑ کر بھاگ جاتا کیونکہ میرے قدم اب زیادہ بوجھ
برداشت نہیں کر سکتے تھے اور میری طاقت سے باہر تھا کہ زیادہ کھڑا رہ سکوں۔ یہ بیان اس شخص کا
ہے جو نوجوان اور رسول کریم اس سے عمر میں کہیں کم تھا جس سے سمجھ میں آسکتا ہے کہ آپ"
کی ہمت اور جذبہ محبت ایسا تیز تھا کہ باوجود پیری کے اور دن بھر کام میں مشغول رہنے کے آ۔ آپ
عبادت میں اتنی اتنی دیر کھڑے رہتے کہ جوان اور پھر مضبوط جوان: ان جن کے کام آپ کے کاموں کے
مقابلہ میں پاسنگ بھی نہ تھے آپ کے ساتھ کھڑے نہ رہ سکے اور تھک کر رہ جاتے۔
یہ عبادت کیوں تھی اور کسی وجہ سے آپ یہ مشقت برداشت کرتے تھے۔ صرف اسی لئے کہ
آپ ایک شکر گزار بندے تھے اور آپ کا دل خدا تعالیٰ کے احسانات کو دیکھ کر ہر وقت اس کے ذکر
کرنے کی طرف مائل رہتا چنانچہ جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں جب آپ سے سوال کیا گیا کہ آپ
اس قدر عبادت میں کیوں مشغول رہتے ہیں تو آپ نے ہی جواب دیا کہ کیا میں خدا تعالیٰ کا شکر گزار
بندہ نہ بنوں۔
غرضیکہ جس محبت اور شوق سے آپ ذکر الہی میں مشغول رہتے تھے اور ان مشاغل کے باوجود
جو آپ کو دن کے وقت در پیش رہتے تھے اس کی نظیر دنیا میں اور کسی ہادی کی زندگی میں نہیں مل سکتی
اول تو میں دعوی کرتا ہوں کہ اگر دنیا کے دیگر ہادیان کے اشغال کا آپ کے اشغال سے مقابلہ کیا
جائے تو ان کے اشغال ہی آپ کے مقابلہ میں بہت کم نکلیں گے لیکن اس فرق کو نظر انداز کر کے
لو
انوار العلوم جلدا
۵۱۴
سيرة النبي
بھی ان کی زندگی میں ذکر الہی کی یہ کثرت نہ پائی جائے گی۔
بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے احسانات کا مطالعہ جس غور سے رسول کریم اللہ ﷺ نے فرمایا ہے
اور کسی انسان نے نہیں کیا۔ اسی لئے جس محبت سے آپ اپنے پیارے کا نام لیتے تھے اور کسی انسان
نے نہیں لیا۔ ہم اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ کے محبین اور ذاکرین میں بڑے بڑے
لوگ ہوتے ہیں لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ آپ جیسازا کر اور محبت اور کوئی نہیں مل سکتا۔
سوائے شاذ و نادر کے عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ انسان موت کے وقت بھی خدا ہی یاد تھا اپنی زندگی پر حریص ہوتا ہے حتی کہ ڈاکٹروں نے فیصلہ کر
دیا ہے کہ جو شخص خود کشی کرتا ہے وہ ضرور پاگل ہو جاتا ہے یا خود کشی کے وقت اسے جنون کا دورہ
ہوتا ہے ورنہ عقل و خرد کی موجودگی میں انسان ایسا کام نہیں کرتا۔
جب موت قریب ہو تو اس وقت تو اکثر آدمی اپنے مشاغل کو یاد کر کے افسوس کرتے ہیں کہ
اگر اور کچھ دن زندگی ہوتی تو فلاں کام بھی کر لیتے اور فلاں کام بھی کر لیتے جوانی میں اس قدر حرص
نہیں ہوتی جس قدر بڑھاپے میں ہو جاتی ہے اور یہی خیال دامنگیر ہو جاتا ہے کہ اب بچوں کے بچے
دیکھیں اور پھر ان کی شادیاں دیکھیں اور جب موت قریب آتی ہے تو اور بھی توجہ ہو جاتی ہے اور
بہت سے لوگوں کا بستر مرگ دیکھا گیا ہے کہ حسرت داندوہ کا مظہر اور رنج و غم کا مقام ہوتا ہے اور
اگر “ اور ”کاش کا اعادہ اس کثرت سے کیا جاتا ہے کہ عمر بھر میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ مرنے والا
پے در پے اپنی خواہشات کا ذکر کرتا ہے اور اپنے وقت کو وصیت میں صرف کرتا ہے میرے فلاں
مال کو فلاں کے سپرد کرنا اور میری بیوی سے یہ سلوک کرنا اور بیٹیوں سے یوں حسن سلوک سے
پیش آنا فلاں سے میں نے اس قدر روپیہ لینا ہے اور فلاں کو اس قدر دینا ہے غرض اس قسم کی بہت
سی باتیں ہیں جو روزانہ ہر گھر میں دوہرائی جاتی ہیں اور چونکہ موت کا سلسلہ ہر جگہ لگا ہوا ہے اور ہر
فرد بشر کو اس دروازہ سے گزرنا پڑتا ہے اس لئے تمام لوگ ان کیفیات کو جانتے ہیں زیادہ لکھنے کی
ضرورت نہیں۔
میرا آقا جہاں اور ہزاروں باتوں میں دوسرے انسانوں سے اعلیٰ اور مختلف ہے وہاں اس بات
میں بھی دوسروں سے بالا تر ہے۔ اس میرے سردار کی موت کا واقعہ کوئی معمولی سا واقعہ نہیں کس
گمنامی کی حالت سے ترقی پاکر اس نے اس عظیم الشان حالت کو حاصل کیا تھا اور کس طرح خدا تعالٰی
نے اسے ہر دشمن پر فتح دی تھی اور ہر میدان میں غالب کیا تھا۔ ایک بہت بڑی حکومت کا مالک اور
3
انوار العلوم جلدا
۵۱۵
سيرة النبي
بادشاہ تھا اور ہزاروں قسم کے انتظامات اس کے زیر نظر تھے لیکن اپنی وفات کے وقت اسے ان
چیزوں میں سے ایک کا بھی خیال نہیں۔ نہ وہ آئندہ کی فکر کرتا ہے نہ تدابیر ملکی کے متعلق وصیت
کرتا ہے نہ اپنے رشتہ داروں نے متعلق ہدایات لکھواتا ہے بلکہ اس کی زبان پر اگر کوئی فقرہ جاری
ہے تو یں یہی کہ کہ اللهُمَّ فِى الرَّفِيقِ الأَعْلَى اللَّهُمَّ فِي الرَّفِيقِ الأَعلى اے میرے اللہ مجھے مجھے ، رفیق
اعلیٰ میں جگہ دے اے میرے اللہ مجھے رفیق اعلیٰ میں جگہ دے۔
اس فقرہ کو ذرا ان مضطربانہ حرکات سے مقابلہ کر کے دیکھو جو عام طور سے مرنے والوں سے
سرزد ہوتی ہیں کیسا اطمینان ثابت ہوتا ہے۔ کیسی محبت ہے۔ ساری عمر آپ خدا تعالیٰ کو یاد کرتے
رہے اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے ۔ خلوت و جلوت غرضیکہ ہر جگہ آپ کو خدا ہی خدا یاد تھا اور اس کا ذکر
آپ کی زبان پر جاری تھا اور اب جبکہ وفات کا وقت آیا تب بھی بجائے کسی اور دنیاوی غرض یا
مطلب کی طرف متوجہ ہونے کے خدا ہی کی یاد آپ کے سینہ میں تھی اور جن کو چھوڑ چلے تھے ان
کی فرقت کے صدمہ کی بجائے جن سے ملنا تھا ان کی ملاقات کی تڑپ تھی اور زبان پر اپنے رب کا
نام جاری تھا۔
ا
آہ ! کیسا مبارک وہ وجود تھا۔ کیا احسان ماننے والا وہ انسان تھا۔ اس کی زندگی بہتر سے بہتر
انسانوں کے لئے اسوہ حسنہ اور مہذب سے مہذب روحوں کے لئے ایک نمونہ تھی اس نے اپنے
پیدا ہونے سے مرنے تک کوئی وقت اپنے رب کی یاد سے غافل نہیں گزارا۔ وہ پاک وجود خدا تعالٰی
میں بالکل محوہی ہو گیا تھا اور اس کی نظر میں سوائے اس وحده لا شریک خدا کے جو لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
ہے اور کوئی وجود جچتا ہی نہ تھا۔ پھر بھلا جو ذکر کہ تمام عمر اس کی زبان پر رہا وفات کے وقت وہ اسے
کہاں بھلا سکتا تھا۔ جو کچھ انسان ساری عمر کہتا یا کرتا رہا ہو وہی اسے وفات کے وقت بھی یاد آتا ہے۔
پھر جس کی عمر کا مشغلہ ہی یاد الہی ہو اور زندگی بھر جس کی روحانی غذا ہی ذکر الہی ہو وہ وفات کے وقت
اور کسی چیز کو کب یاد کر سکتا تھا۔
مجھے میرا مولا پیارا ہے اور مجھے محمد ر محمد رسول اللہ اللہ بھی پیارا ہے کیونکہ وہ میرے مولا کا
سب سے بڑا عاشق اور دلدادہ ہے اور جسے جس قدر میرے رب سے زیادہ الفت ہے مجھے بھی وہ
اس قدر عزیز ہے۔ اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى
آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔
انوار العلوم جلدا
۵۱۶
سيرة النبي ال
میں نے پیچھے بعض واقعات سے یہ ثابت کیا ہے کہ سے یہ ثابت کیا ہے کہ رسول کریم ال کو ذکر ذکر الہی ہر وقت الہی سے کیسی محبت تھی اور آپ کس طرح ہر موقع پرخداتعالی کانام لینا پند
میں سے۔
فرماتے تھے اور صرف خود ہی پسند نہ فرماتے تھے بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے اور روفات
کے وقت بھی آپ کی زبان پر خدا تعالیٰ کا ہی ذکر تھا۔ اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ خدا تعالیٰ
کے ذکر پر چشم پرنم ہو جاتے تھے اور آپ کا خدا تعالیٰ کا ذکر کرنا یا سننا معمولی بات نہ تھی بلکہ ایک
عاشقانہ درد اور محبانہ ولولہ اس کا محرک اور باعث تھا۔ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں قالی
لى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اِقْرَأْ عَلَى قُلْتُ أَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ قَالَ فَإِنِّي
احِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِى فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ مِنْ سُورَةِ النِّسَاءِ حَتَّى بَلَغْتُ فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا
مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيْدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى فَؤُلَاءِ شَهِيدًا قَالَ امْسِكُ فَإِذَا عَيْنَاهُ تَدْرُفَانِ
( بخاری کتاب التفسیر باب قولہ تعالى كيف اذا جئنا من كل امة بشهيد ) مجھے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مجھے
کچھ قرآن سناؤ میں نے کہا کہ کیا میں آپ کو قرآن۔ ان سناؤں حالانکہ قرآن شریف آپ ہی پر نازل
ہوا ہے ۔ فرمایا کہ مجھے یہ بھی پسند ہے کہ میں دوسرے کے منہ سے سنوں۔ پس میں نے سورۃ نساء
کچھ پڑھا یہاں تک کہ میں اس آیت تک پہنچا کہ پس کیا حال ہو گا جب ہر ایک امت میں
سے ہم ایک شہید لائیں گے اور تجھے ان لوگوں پر شہید لائیں گے اس پر آپ " برداشت نہ کر سکے
اور فرمایا کہ بس کہ بس کرو ۔ اور میں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھوں سے آن آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں۔
اللہ اللہ کیسا عشق ہے اور پھر کیسا ایمان ہے ۔ آپ قرآن شریف کو جو خداتعالیٰ کا کلام ہے خود
پڑھنے اور دوسروں کو سنانے کا حکم دیتے تھے اور پھر اپنے محبوب کا کلام سنکر چشم پر آب ہو جاتے
آپ ایسے بہادر تھے کہ میدان کارزار میں آپ تک دشمن کی رسائی نہ ہوتی اور حد انہ ہوتی اور حضرت علیؓ جیسے
بہادر آدمی فرماتے ہیں کہ : کہ جس جگہ آپ کھڑے ہوتے تھے وہاں وہی آدمی کھڑا ہو سکتا تھا جون اجو نهایت
دلیر اور بہادر ہو اور معمولی آدمی کی جرأت نہ پڑ سکتی تھی کہ آپ کے پاس کھڑا ہو۔ پھر ایسا بہادر
انسان کہ جس کے سامنے بڑے بڑے بہادروں کی روح کا نپتی تھی اور ان کی گردنیں جھک جاتی
تھیں وہ بہادر انسان جس کے نام کو سنکر بادشاہ خوف کھاتے تھے جس کی بہادری کا شہرہ تمام عرب اور
شام اور ایران میں ہو رہا تھا جس کی ہمت بلند کے سامنے قیصر و کسرٹی کے ارادے پست ہو رہے تھے
وہ خدا تعالی کا کلام سنکر روتا ہے اور آپ کے دل کی کیفیت ایسی ہو جاتی ہے کہ زیادہ سننا گویا اس
کے لئے برداشت سے بڑھ کر ہے۔ کیا یہ بات مطهر قلب پر دلالت نہیں کرتی کیا اس سے یہ ثابت
انوار العلوم جلدا
۵۱۷
سيرة النبي ال
ام
نہیں ہوتا کہ ایک محبت کا دریا اس کے سینہ میں بہہ رہا تھا اور عشق کی آگ اس کے اندر بھڑک رہی
تھی۔ کیا خدا تعالیٰ کے ذکر پر یہ حالت اور پھر ایسے بہادر انسان کی جو کسی بشر سے خائف نہ تھا اس بات
پر دلالت نہیں کرتی کہ خدا تعالیٰ کی محبت نے آپ کے روئیں روئیں میں دخل کیا ہوا تھا اور خدا
تعالی کا ذکر آپ کی غذا ہو گیا تھا اور اس کا جلال اور اس کی عظمت آر لمت آپ کے۔ کے سامنے ہر وقت موجود
رہتی تھی اور اپنے مولا کا ذکر سنتے ہی آپ بے چین ہو جاتے ۔ کلام الہی آپ کی تسلی کا باعث تھا اور
یہی آپ کے عشق کو تیز کرتا اور آپ اپنے پیارے کو یاد کر کے بے اختیار ہے ار ہو جاتے آپ بڑی شان
کے آدمی تھے اور خدا تعالیٰ سے جو آپ کو تعلق تھا وہ اور کسی انسان کو حاصل نہیں ہوا لیکن پھر بھی
جب آپ خدا تعالیٰ کی ملاقات کو یاد کرتے اور قیامت کا نظارہ آپ کی آنکھوں کے آگے آتا تو
باوجود ایک مضبوط دل رکھنے کے آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑتے۔
اخلاص بالله - شرک سے نفرت ایک خاص بات جو رسول کریم کی زندگی میں دیکھی جاتی ہے اور جس میں کوئی نبی اور ولی آپ کا مقابلہ نہیں کر
سکتا بلکہ آپ کے قریب بھی نہیں پہنچتارہ آپ کا شرک سے بیزار ہونا ہے ۔ ہمارا یقین ہے کہ کل
انبیاء شرک سے بچانے کے لئے دنیا میں آئے اور بلا استثناء ہر ایک نبی کی تعلیم یہی تھی کہ خدا تعالی
کو ایک سمجھا جائے خواہ کوئی نبی ہندوستان میں۔ جو شرک و بت پرستی کا گھر ہے پیدا ہوا یا مصر میں جو
رب الارباب کے عقیدہ کا مرکز تھا ظاہر ہوا خواہ آتش پرستان ایران میں جلوہ نما ہوا یا دادی کنعان
میں نور افشاں ہوا یہ بات سب میں پائی جاتی ہے کہ وہ شرک کو بیخ و بن سے اکھیڑنے کے درپے رہے
اور ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد یہی تھا کہ خدا تعالیٰ کو ایک سمجھا جائے اور اس کی ذات یا
صفات یا اسماء میں کسی کو اس کا شریک نہ سمجھا جائے نہ بنایا جائے وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ
رَسُولِ إِلَّا نُوحِيَ إِلَيْهِ إِنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ (الانبیاء آیت (۲) اور ہم نے نہیں بھیجا تجھ سے
پہلے کوئی رسول مگر اس کی طرف وحی کی کہ کوئی معبود نہیں مگر اللہ پس میری عبادت کرو يُنَزِّلُ
الْمَلَائِكَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ اَنْذِرُوا أَنَّهُ لَا لا إلهَ إِلَّا أَنَا
فَا تَقُونِ (النحل آیت : ۳) اللہ تعالیٰ اپنے کلام کے ساتھ اپنے حکم سے فرشتوں کو اپنے بندوں میں
سے جس پر پسند کرتا ہے اتارتا ہے لوگوں کو ڈراؤ کہ سوائے میرے کوئی معبود نہیں پس میرا تقویی
اختیار کرو۔
ان آیات کی بناء پر ہم ایمان لائے ہیں کہ سب انبیاء کا مشترکہ مشن اشاعت توحید اور تخریب