سیرة النبی ﷺ
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 7
انوار العلوم جلد !
۵۱۸
مسيرة النبي ال
شرک تھا مگر بڑے سے بڑے نبیوں اور مرسلین کی زندگی کا رسول کریم کی زندگی سے مقابلہ کر کے
دیکھ لو جو فکر اور فہم آپ کو شرک کی بیخ کنی کا تھا اس کی نظیر اور کہیں نہیں ملتی حضرت موسی مو نے
فرعون کو ایک خدا کی پرستش کی تبلیغ کی۔ حضرت مسیح ناصری نے ایک سائل کو کہا کہ سب سے بڑا
حکم یہ ہے کہ تو اس خدا کو جو آسمان پر ہے اپنے سچے دل اور بچی جان سے پیار کر۔ حضرت ابراہیم نے
اپنی قوم کے بتوں کو توڑکر ان پر شرک کے عقیدہ کا بطلان ثابت کیا۔ حضرت نوح نے بھی اپنی قوم کو
واحد خدا کی پرستش کی طرف بلایا لیکن ہمارے سردار و آقا ہادی برحق ﷺ نے جس طرح
شرک مٹانے کے لئے جدوجہد کی ہے اس کی مثال اور کسی نبی کی ذات میں نہیں ملتی۔ بے شک دیگر
انبیاء نے اپنی عمر کا ایک حصہ شرک کے مٹانے پر خرچ کیا مگر جو دھت اس مرض کو مٹانے کی خاتم
النبین کو لگی ہوئی تھی وہ اور کسی کو نہ تھی۔ آپ نے اپنے دعوئی کے بعد ایک ہی کام کو مد
نظر رکھا کہ ایک خدا کی پرستش کروائی جائے ۔ تمام اہل عرب جو شرک میں ڈوبے ہوئے تھے آپ
کے مخالف ہو گئے اور یہاں تک آپ سے درخواست کی کہ جس طرح ہو آپ ہمارے معبودوں کی
تردید کو جانے دیں اور ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ آپ جو مطالبہ بھی پیش کریں گے ہم اسے
قبول کریں گے حتی کہ اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو اپنا بادشاہ بھی بنالیں گے اور ایسا بادشاہ کہ جس
کے مشورہ کے بغیر ہم کوئی کام نہ کریں گے ۔ مگر باوجود اس تحریص و ترغیب کے اور باوجود طرح
طرح کے ظلم و ستم کے جو آ۔ ستم کے جو آپ پر اور آپ کی امت پر توڑے جاتے تھے آپ نے ایک لمحہ اور
ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ برداشت نہ کیا کہ خداللہ اتعالیٰ کی وحدت کے بیان میں سستی کریں بلکہ آپ
نے ترغیب و تحریص دینے والوں کو یہی جواب دیا کہ اگر سورج کو میرے دائیں اور چاند کو میرے
بائیں لاکھڑا کرو تب بھی میں خدا تعالیٰ کی وحدت کا بیان و اقرار ترک نہ کروں گا جو تکالیف لوگوں کی
طرف سے شرک کی تردید کی وجہ سے آپ کو آپ کو پہنچیں ویسی اور کسی نبی کو نہیں پہنچیں۔ اور جس
طرح آپ کو اور آپ کے متبعین کو خدا تعالیٰ کے ایک ماننے پر ستایا اور دکھ دیا گیا ہے اس طرح اور
کسی کو تکلیف نہیں دی گئی۔ مگر پھر بھی آپ !۔ آپ اپنے کام میں بجائے ست و غافل ہونے کے روز بروز
زیادہ سے زیادہ مشغول ہوتے گئے ۔ حتی کہ بعض صحابہ قتل کئے گئے ۔ آپ کو وطن چھوڑنا پڑا۔ رشتہ
دار چھوڑنے پڑے ۔ زخمی ہوئے ۔ ان تمام تکالیف کے بعد آپ اپنے مخالفین کو بھی جواب دیتے کہ
اَشْهَدُ اَنْ لَّا لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، پہلے انبیاء نے اپنی اپنی قوم ۔ قوم سے مقابلہ کیا اور
خوب کیا لیکن ہمارے آنحضرت ا نے ایک قوم سے نہیں دو قوموں سے نہیں بلکہ اس وقت
انوار العلوم جلدا
۵۱۹
سيرة النبي ال
کی سب قوموں اور مذاہب سے خدا کے لئے مقابلہ کیا۔ اس وقت ایک بھی ایسی قوم نہ تھی جو
شرک کی مرض میں گرفتار نہ ہو عرب تو سینکڑوں بتوں کے پجاری تھے ہی اور مجوسی تو آگ کے
آگے ناصیہ فرسائی کرتے ہی تھے یہود جو تورات کے پڑھنے والے اور حضرت موسی کے ماننے والے
تھے وہ بھی عزیز ابن اللہ پکار رہے تھے اور اپنے احبار کو صفات الوہیت سے متصف یقین کرتے تھے
اور ان سے بھی بڑھ کر نصاری تھے جو سب سے قریب تھے۔ حضرت مسیح کی امت کی امت ہو کر اس قدر
بڑھ گئے تھے کہ خود مسیح کو جو اللہ تعالیٰ کی پرستش قائم کرنے آئے تھے قابل پرستش سمجھنے لگے تھے۔
ہندوستان اور چین کی تو کچھ پوچھو ہی نہیں گھر گھر میں بت تھے اور شہر شہر میں مندر تھے پھر ایسی
شورش کے زمانہ میں آپ کا توحید باری کے ثابت کرنے کے لئے کھڑا ہو جانا اور تمام قوموں کو پکار
پکار کر سنانا کہ تم جس قدر معبود میرے خدا کے سوا پیش کرتے ہو سب جھوٹے اور بے ثبوت ہیں
ایک ایسا کام تھا جسے دیکھ کر عقل حیران ہوتی ہے اور جس قدر آپ کی اس کوشش و ہمت پر غور کیا
جائے معلوم ہوتا ہے کہ آپ شرک سے ایسے بیزار تھے کہ ایک ساعت کے لئے بھی برداشت نہیں
کر سکتے تھے کہ کوئی خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی اور کے سامنے اپنا سر جھکائے ۔ خدا تعالیٰ کی محبت میں
ایسے سرشار ہوئے کہ دنیا بھر کے ، مذاہ مذاہب اور قوموں کو اپنا دشمن بنا ابنالیا لیا اور یکدم سب سے اپنا قطع
تعلق کر لیا اور صرف اس سے صلح رکھی جس نے لا اله الا اللہ کا اقرار کیا۔ اس وقت جو معبود باطلہ
تھے ان کے مٹانے اور اڑانے کے علاوہ آپ نے اپنی تعلیم میں اس بات کا التزام رکھا کہ مسلمانوں
کو پوری طرح سے خبردار کیا جائے کہ آئندہ بھی کسی وجہ سے مرض شرک میں مبتلا نہ ہو جاویں
اسلام کیا ہے سب سے پہلے اس کا اقرار کرنا کہ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مسلمانوں کو دن میں پندرہ دفعہ بلند
مکان پر سے یا منارہ پر سے یہ پیغام اب تک پہنچایا جاتا ہے کہ اَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا الله اور لا إِلَهَ إِلَّا
اللہ پھر تمام عبادات میں خدا تعالیٰ کی وحدت کا اقرار کرایا جاتا ہے۔ مسلمان تو مسلمان غیر مذاہب
کے پیرو بھی اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ جس قدر اسلام شرک کو مٹاتا ہے اتنا اور کوئی مذہب
اس کا استعمال نہیں کرتا اور یہ کیوں ہے اس نفرت کی وجہ سے جو آنحضرت ﷺ کو شرک سے
تھی۔ عمر بھر آپ اس مرض کے مٹانے میں لگے رہے حتی کہ آپ نے اپنی وفات سے پہلے وہ خوشی
دیکھی جو اور کسی نبی کو دیکھنی نصیب نہ ہوئی کہ آپ کی سب قوم ایک خدا کو ماننے والی ہو گئی مگر پھر
بھی وفات کے وقت جو خیال آپ کو سب سے زیادہ تھا وہ یہی تھا کہ کہیں میرے بعد میری قوم مجھے
خدا تعالیٰ کا شریک نہ بنائے اور جس طرح پہلی امتوں نے اپنے انبیاء کو صفات الوہیت سے متصف
انوار العلوم جلد ا
۵۲۰
سيرة النبي
کیا تھا ایہ بھی مجھ سے ویسا ہی سلوک نہ کریں۔ اس خیال نے آپ پر ایسا اثر کیا کہ آپ نے اپنی مرض
الموت میں یہود و نصاری پر لعنت کی کہ انہوں نے اپنے اخبار کی قبور کو سجدہ گاہ بنالیا۔ حضرت عائشہ
فرماتی ہیں قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِى مَاتَ فِيْهِ لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ
اَنْبِيَاءِ هِمْ مَسَاجِدَ قَالَتْ لَو لَا ذُلِكَ لَابْرَزُوا قَبْرَهُ ( بخاري كتاب الجنائز باب ما يكرة من اتخاذ
المساجد على القبور) آنحضرت ا نے اس مرض میں جس میں وفات پائی فرمایا اللہ تعالیٰ یہود
اور نصاری پر لعنت کرے انہوں نے اپنے انبیاء کی قبور کو مساجد بنا لیا ہے اور حضرت عائشہ نے یہ
بھی زائد کیا کہ اگر یہ بات نہ ہوتی تو صحابہ " آپ کی قبر کو بند نہ کرتے بلکہ ظاہر کرتے اس نے اس حدیث
سے پتہ لگ سکتا ہے کہ آپ کو شرک سے کیسی نفرت تھی وفات کے وقت سب وقت سب سے بڑا خیال آپ کو
یہ تھا کہ میں عمر بھر جو ایک خدا کی تعلیم دیتا رہا ہوں لوگ اسے بھول نہ جائیں اور میرے بعد پھر کہیں
شرک میں مبتلا نہ ہو جائیں۔ اور اگر پہلے معبودوں کو چھوڑا ہے تو اب مجھے ہی معبود نہ بنا بیٹھیں اور
اپنے اس نقص کے دور کرنے کے لئے ایسے سخت الفاظ استعمال فرمائے جن سے صحابہ کرام ایسے
متاثر ہوئے کہ انہوں نے خوف کے مارے آ۔ آپ کی قبر کو بھی ظاہر کرنا پسند نہ کیا تا آپ کے حکم کے
خلاف نہ ہو جائے چنانچہ اب تک وہ قبر مبارک ایک بند مکان میں ہے جس تک جانے کی لوگوں کو
اجازت نہیں۔
طهارت نفس آنحضرت ا کی پاک میت پر قلم اٹھانا کوئی آسان آسان کام نہیں اسی لئے میں
نے ابتداء میں ان مشکلات کو بیان کر کے بتایا تھا کہ سیرت تین تین طرح لکھی جا سکتی
ہے۔ تواریخ سے احادیث سے قرآن کریم سے اور میں نے بتایا تھا کہ سردست میں احادیث سے
اور پھر احادیث میں سے بھی جو سیرۃ بخاری سے معلوم ہوتی ہے وہ اس جگہ درج کروں گا۔ میں نے
سیرت کے عام ابواب پر بحث کرنے کے بعد لکھا تھا کہ سیرت انسانی کے تین حصہ ہو سکتے ہیں۔ ایک وہ
جو خداتعالی سے تعلقات کے متعلق ہو جس کا نام میں نے اخلاص باللہ رکھا تھا اور دو سرا جو خود اپنے
نفس کے متعلق ہو اس کا نام طہارت نفس مناسب معلوم ہوتا ہے اور چونکہ اخلاص باللہ کا حصہ میں
ختم کر چکا ہوں اس لئے اب دوسرے حصہ کو شروع کیا جاتا ہے جو طهارت نفس کے ہیڈنگ کے
ما تحت ہوگا۔
طهارت نفس کے باب میں سب سے پہلے اس بات کے متعلق شہادت بیان بدی سے نفرت کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کو بدی سے سخت نفرت تھی۔ اگر چہ بظاہر یہ بات کوئی
انوار العلوم جلد !
۵۲۱
سيرة النبي
عجیب نہیں معلوم ہوتی اور سوال اٹھتا ہے کہ آپ کو بدی سے کیوں نفرت نہ ہوتی جب آب وتی جب ایک عظیم
الشان قوم کے آپ رہبر او رہادی تھے اور ہر وقت اپنے متبعین کو بدیوں سے روکتے رہتے تھے اور
جس کا کام رات دن میں ہو کہ وہ لوگوں کو بدیوں سے روکے اور امر بالمعروف کرے۔ اسے تو اپنے
اعمال میں بہت محتاط رہنا ہی۔ رہنا ہی پڑتا ہے ورنہ اس پر الزام آتا ہے اور لوگ اسے ۔ ہے اور لوگ اسے طعنہ دیتے ہیں کہ تم
دوسروں کو منع کرتے ہو اور خود اس کام کو کرتے ہو لیکن اگر غور کیا جائے تو دنیا میں وعظ کہنے
والے تو بہت ملتے ہیں مگر ایسے واعظ جو اپنے نمونہ سے دنیا میں نیکی پھیلا ئیں بہت کم ہیں ایسے واعظ
تو اس وقت بھی ہزاروں ہیں جو لوگوں کو پاکیزگی اور انقطاع الی اللہ کی طرف بلاتے ہیں۔ لیکن کیا
ایسے لوگوں کی بھی کوئی کثیر جماعت پائی جاتی ہے جو خود عمل کر کے لوگوں کے لئے خضر راہ بنیں الا
مَا شَاءَ اللَّهُ وَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ کسی شاعر نے کہا ہے اور بالکل سچ کہا ہے کہ
ہر کسے ناصح برائے دیگر اں
ہر ایک دوسروں کے لئے ناصح ہے اپنے نفس کا حال بھلائے ہوئے ہے پھر ایک شاعر کہتا ہے
واعظان کیں جلوه بر محراب و منبر میکنند -:- چون محلوت میروند آن کار دیگر میکنند
یہ واعظ جو محراب و منبر پر جلوہ افروز ہو کر لوگوں کے لئے ناصح بنتے ہیں جب خلوت میں جاتے
ہیں تو ان کے اعمال بالکل اور ہی ہوتے ہیں اور ان اعمال کا پتہ بھی نہیں چلتا جن کا وعظ وہ منبر پر سے
کیا کرتے تھے اس وقت مسلمان علماء کو دیکھو ۔ قرآن شریف کو ہاتھ میں لے کر خشیت الہی کے وعظ
بڑے زور سے کہتے ہیں لیکن خود خدا کا خوف نہیں کرتے ۔ پادری انجیل سے یہ روایت لوگوں کو
سناتے ہیں کہ دولت مند خدا کی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا اگر کوئی تیری ایک گال پر تھپڑ
مارے تو دوسری بھی پھیر دے لیکن دولتمند پادری موجود ہیں پھر ان میں سے کتنے ہیں جو ایک گال پر
تھپڑ کھا کر دوسری پھیر دینی تو در کنار دو سرے مذاہب کے بانیوں کی نسبت بد گوئی میں ابتداء سے ہی
بچتے اور پر ہیز کرتے ہوں۔ پنڈت دان اور پن کے متعلق طول طویل کتھائیں پڑھ کر لوگوں کو اس
طرف مائل کرتے ہیں مگر اپنے آپ کو کسی قسم کے دان پن سے بری سمجھتے ہیں۔ غرضیکہ جب
روزانہ زندگی کا مشاہدہ کیا جائے تو اکثر واعظ ایسے ہی ملتے ہیں کہ جو کل پند و نصائح کو دوسروں کے
لئے واجب العمل قرار دیتے ہیں مگر اپنے نفوس کو بنی نوع انسان سے خارج کر لیتے ہیں اور ایسے
بہت ہی کم ہیں کہ جن کا قول و فعل برابر ہو اور وہ لوگوں کو نصیحت کرتے وقت ساتھ ساتھ اپنے
آپ کو بھی ملامت کرتے جائیں بلکہ لوگوں کو کہنے ۔ بلکہ لوگوں کو کہنے سے پہلے اپنے نفس کی اصلاح کریں۔ پس گو یہ
انوار العلوم جلدا
۵۲۲
سيرة النبي ال
بات بظاہر بالکل معمولی معلوم ہوتی ہے کہ واعظ تو بدیوں سے بچتے ہی ہوں گے لیکن دراصل یہ
ایک نہایت مشکل اور کٹھن راستہ ہے جس پر چل کر بہت کم لوگ ہی منزل مقصود کو پہنچتے ہیں اور
ابتداء دنیا سے آج تک جس قدر واعظ ایسے گزرے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ دوسروں کو کہا اس پر
خود بھی عامل ہوئے ان کے سردار اور رئیس ہمارے آنحضرت ا تھے آپ کی ساری زندگی
میں ایک بات بھی ایسی نہیں ملے گی کہ آپ کی اور دوسروں کی مصلحتیں ایک ہی ہوں مگر پھر بھی
آپ نے دوسروں کو اور حکم دیا ہو اور اپنے لئے کچھ ا کے کچھ اور ہی تجویز کر لیا ہو۔
بعض اوقات خود صحابہ صحابه ۔ چاہتے تھے کہ آپ آرام فرما ئیں اور اس قدر محنت نہ کریں لیکن
آپ قبول نہ فرماتے ۔ اگر لوگوں کو عبادت الہی کا حکم دیتے تو خود بھی کرتے اگر لوگوں کو بدیوں سے
روکتے تو خود بھی رکتے غرضیکہ آپ نے جس قدر تعلیم دی ہے ہم بغیر کسی منکر کے انکار کے خوف
کے کہہ سکتے ہیں کہ اس پر آپ خود عامل تھے اور شریعت اسلام کے جس قدر احکام آپ کی ذات پر
وارد ہوتے تھے سب کو نہایت کوشش اور تعمد کے ساتھ بجالاتے مگر اس وقت جس بات کی طرف
خاص طور سے میں آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں وہ بد ؟ ہتا ہوں وہ بدی سے نفرت ہے۔
اعمال بد تو انتہائی درجہ ہے ادنی درجہ تو بد اخلاقی اور بد کلامی ہے جس کا انسان مر تکب ہوتا ہے
اور جب اس پر دلیر ہو جاتا ہے تو پھر اور زیادہ جرات کرتا ہے اور بد اعمال کی طرف راغب ہوتا ہے
لیکن جو شخص ابتدائی نقائص سے ہی پاک ہو وہ دوسرے سخت ترین نقائص اور کمزوریوں میں کب
بتلا ہو سکتا ہے اور میں انشاء اللہ تعالیٰ آگے جو کچھ بیان کروں گا اس سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ
کیسے پاک تھے اور کس طرح ہر ایک نیکی میں آپ دوسرے بنی نوع پر فائق و بر تر تھے ۔
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن الله فرماتے ہیں لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحِشَا
وَلَا مُتَفَحِّشًا وَكَانَ يَقُولُ إِنَّ مِنْ خِيَارِكُمْ أَحْسَنَكُمْ أَخْلَاقاً بخاري كتاب المناقب باب صفة النبي
صلى الله عليه وسلم نبی کریم ا نہ بد خلق تھے نہ بد گو اور فرمایا کرتے تھے کہ تم میں بہتر وہی ہیں
جو تم سے اخلاق میں افضل ہوں۔
اللہ اللہ کیا پاک وجود تھا۔ آپ حسن اخلاق برتتے تب لوگ برتتے تب لوگوں کو نصیحت کرتے ۔ آ۔ - آپ بد کلامی
سے بچتے تب دوسروں کو بھی اس سے بچنے کے لئے حکم دیتے اور یہی وہ کمال ہے کہ جس کے حاصل
ہونے کے بعد انسان کامل ہو سکتا ہے اور اس کی زبان میں اثر پیدا ہوتا ہے اب لوگ چلا چلا کر مر اثر چلا
جاتے ہیں کوئی سنتا ہی نہیں۔ نہ ان کے کلام میں اثر ہوتا ہے نہ کوشش میں برکت۔ اس کی وجہ یہی
انوار العلوم جلد 1
۵۲۳
سيرة النبي
ہے کہ وہ خود عامل نہیں ہوتے لوگوں کو کہتے ہیں مگر رسول کریم خود عامل ہو کر لوگوں کو تبلیغ کرتے
جس کی وجہ سے آپ کے کلام میں وہ تاثیر تھی کہ تئیس سال میں لاکھوں آدمیوں کو اپنے رنگ میں
رنگین کر لیا۔
عبد اللہ بن عمرو بن اللہ کے اس قول اور شہادت کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے کیونکہ اول تو وہ
ہر وقت رسول کریم کی صحبت میں رہتے تھے اور جو اکثر اوقات ساتھ رہے اسے بہت سے مواقع
ایسے مل سکتے ہیں کہ جن میں وہ دیکھ سکتا ہے کہ اس شخص کے اخلاق کیسے ہیں۔ کبھی کبھی ملنے والا تو
بہت سی باتیں نظر انداز بھی کر جاتا ہے بلکہ کسی بات پر بھی یقینی شہادت نہیں دے سکتا۔ لیکن جنہیں
ہر وقت کی صحبت میسر ہو اور ہر مجلس میں شریک ہوں وہ خوب اچھی طرح اخلاق کا اندازہ کر سکتے
ہیں پس عبد اللہ بن عمرو بن اللہ ان صحابہ میں سے تھے جنہیں رسول کریم کے ساتھ رہنے کا خاص
موقع ملتا تھا اور جو آپ کے کلام کے سننے کے نہایت شائق تھے ان کا ایسی گواہی دینا ثابت کرتا ہے
که در حقیقت آپ کوئی ایسی شان رکھتے تھے کہ عسر و یسر میں اپنے اخلاق کا اعلیٰ سے اعلیٰ نمونہ پیش
کرتے تھے ۔ ورنہ کبھی تو آپ کے ہر وقت کے ہم صحبتوں کو ایسا موقع بھی پیش آتا کہ جس میں
آپ کو کسی وجہ سے چیں بہ جبیں دیکھتے لیکن ایسے موقع کا نہ ملنا ثابت کرتا ہے کہ آپ کے اخلاق
نہایت اعلیٰ اور ارفع تھے اور کوئی انسان ان میں نقص نہیں بتا سکتا تھا۔
ایک طرف اگر عبد اللہ بن عمرو بنی اللہ کی گواہی جو اعلیٰ پایہ کے صحابہ میں سے تھے نہایت معتبر
اور وزنی ہے تو دوسری طرف یہ بات بھی خاص طور سے مطالعہ کرنے کے قابل ہے کہ یہ فقرہ کس
شخص کی شان میں کہا گیا ہے معمولی حیثیت کے آدمی کی نسبت اور معمولی واقعات کی بناء پر اگر اس
قسم کی گواہی کسی کی نسبت دے بھی دی جائے تو گو اس کے اخلاق اعلیٰ سمجھے بھی جائیں مگر اس
شہادت کو وہ اہمیت نہیں دی جاسکتی جو اس شہادت کو ہے اور وہ شہادت ایک معمولی انسان کے
اخلاق کو ایسا روشن کر کے نہیں دکھاتی جیسی کہ یہ شہادت رسول کریم ﷺ کے اخلاق کو کیونکہ
یہ اخلاق جن واقعات کی موجودگی میں دکھائے گئے ہیں وہ کسی اور انسان کو پیش نہیں آتے۔
دنیا میں دو قسم کے انسان ہوتے ہیں ایک وہ جو عسر میں نہایت بد خلق ہو جاتے ہیں دوسرے وہ
جو سر میں چڑ چڑے بن جاتے ہیں۔ رسول کریم پر یہ دونوں حالتیں اپنے کمال کے ساتھ وارد ہوئی
ہیں اور دونوں حالتوں میں آپ کے اخلاق کا اعلیٰ رہنا ثابت کرتا ہے کہ کوئی انسان آپ کا مقابلہ
نہیں کر سکتا جو تکلیفیں اور دکھ آپ کو پہنچے ہیں وہ اور کونسا انسان ہے جسے ۔ ہیں وہ اور کونسا انسان ہے جسے پہنچے ہوں مکہ کی تیرہ سالہ
انوار العلوم جلد !
۵۲۴
سيرة النبي ال
زندگی کے حالات سے کون نہیں واقف مدینہ کے ابتدائی ایام سے کون بے خبر ہے ، کن شدائد کا
آپ کو سامنا ہوا کن مشکلات سے پالا پڑا دوست و دشمن ناراض تھے ، رشتہ دار جواب دے بیٹھے،
اپنے غیروں کی نسبت زیادہ خون کے پیاسے ہو رہے تھے ، ملنا جلنا قطعاً بند تھا ایک وادی میں تین
سال محصور رہنا پڑا نہ کھانے کو نہ پینے کو جنگل کے درخت اور بوٹیاں غذا بنیں ، شہر میں آنا منع ہو
گیا، پھر چمکتی ہوئی تلواریں ہر وقت سامنے نظر آتی تھیں، رؤساء سے قیام امن کی امید ہوتی وہ
بھی مخالف ہو گئے ، بلکہ نوجوانوں کو اور اکسا اکسا کر رکھ دینے پر مائل کرتے رہے، باہر نکلتے ہیں تو
گالی گلوچ تو کچھ چیزی نہیں پتھروں کی بوچھاڑ شروع ہو جاتی ہے، اپنے رب کے حضور گرتے ہیں تو
اونٹ کی اوجھڑی سر پر رکھ دی جاتی ہے ، حتی کہ وطن چھوڑ دیتے ہیں ، پھر وطن بھی وہ وطن جس
میں ہزاروں سال سے قیام تھا اپنے جد امجد کے ہاتھوں سے بسایا ہوا شہر جس کو دنیا کے ہزاروں
لالچوں کے باوجود آباد واجداد نے نہ چھوڑا تھا ایک شریروں اور بد معاشوں کی جماعت کے ستانے پر
چھوڑنا پڑتا ہے مدینہ میں کوئی راحت کی زندگی نہیں ملتی بلکہ یہاں آگے سے بھی تکلیف بڑھ جاتی۔
ہے ، ایک طرف منافق ہیں کہ خود آپ کی مجلس میں آکر بیٹھتے ہیں اور بات بات پر سنا سنا کر طعنہ
دیتے ہیں ، آپ کے سامنے آپ کے خلاف سرگوشیاں کرتے ہیں ، ممکن سے ممکن طریق پر ایذاء
دیتے ہیں اور پھر جھٹ تو بہ کر کے عفو کے طالب ہوتے ہیں اپنے مہربان اہل وطن مکہ سے اخراج
کے منصوبوں پر ہی کفایت نہیں کرتے جب دیکھتے ہیں کہ جسے ہم تباہ کرنا چاہتے تھے ہمارے ہاتھوں
سے نکل گیا ہے اور اب ایک اور شہر میں جا بسا ہے تو وہاں بھی پیچھا کرتے ہیں ، آس پاس کے قبیلوں
کو اکساتے ہیں اور اپنے ساتھ شریک کر کے دگنی طاقت سے اسے مٹانا چاہتے ہیں ، یہود و نصاری
اہل کتاب تھے ان پر کچھ امید ہو سکتی تھی وہ بغض و حسد کی آگ میں جل مرتے ہیں اور امی اور
مشرک اقوام سے بھی زیادہ بغض و عناد کا اظہار کرتے ہیں، پڑھے ہوؤں کی شرارتیں بھی کہتے ہیں
پڑھی ہوئی ہوتی ہیں انہوں نے نہ صرف خود مقابلہ شروع کیا بلکہ دور دور تک آپ کی مخالفت کا بیج
ہونا شروع کیا نصاری بدحواس ہو کر قیصر روم کی چوکھٹ پر جبین نیاز گھنے گئے تو یہود اپنی سازشوں
کے پیٹھ ٹھونکنے والے ایرانیوں کے دربار میں جا فریادی ہوئے کہ اللہ اس اٹھتی ہوئی طاقت کو دباؤ
کہ گو بظاہر معمولی معلوم ہوتی ہے مگر انداز کے دیتے ہیں کہ چند ہی سال میں تمہارے تختوں کو
الٹ دے گی اور عنان حکومت تمہارے ہاتھوں سے چھین لے گی۔ یہ سب ستم و قہر کسی پر تھے ایک
ایسے انسان پر جو دنیا کی اصلاح اور ترقی کے سوا کوئی اور مطلب ہی نہ رکھتا تھا جس کے کسی گوشت
انوار العلوم جلدا
۵۲۵
سيرة النبي ال
دماغ میں ملک گیری کے خیالات نہ تھے جو اپنا قبلہ توجہ خدا تعالیٰ کی وحدت کے قیام کو بنائے بیٹھا تھا۔
پھر کس جماعت کے خلاف یہ دیو ہیکل طاقتیں اٹھ کھڑی ہوئی تھیں جو اپنی مجموعی تعداد میں جس میں
عورتیں اور بچے بھی شامل تھے چند ہزار سے زیادہ نہ تھی۔ اب ان تکالیف میں ایک قابل سے قابل
حوصلہ مند سے حوصلہ مند انسان کا گھبرا جانا اور چڑچڑاہٹ کا اظہار کرنا اور بد خلقی دکھانا بالکل قرین
قیاس ہو سکتا ہے لیکن ان واقعات کی بناء پر بھی عبداللہ بن عمرو بھی اللہ کہتے ہیں کہ آپ لمْ يُكُن
فَاحِشًا وَلَا مُتَفَحِّشًا نہ بد خلق تھے نہ بد گو تھے ۔
اگر کہو کہ ایک جماعت ایسی بھی تو ہوتی ہے جس کے اخلاق بجائے تکالیف کے خوشی کے ایام
میں بگڑتے ہیں تو خوشی کی گھڑیاں بھی آپ نے دیکھی ہیں۔ آپ خدا کے رسول اور اس کے
رے تھے یہ کیونکر ہو سکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نا کام دنیا سے اٹھا لیتا وفات سے پہلے پہلے خدا تعالیٰ
نے آپ کو اپنے دشمنوں پر غلبہ دے دیا اور دشمن جس تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا اسی سرع سرعت سے
پیچھے ہٹنے لگا۔ قیصر و کسری تو بے شک آپ کی وفات ۔ اوفات کے بعد تباہ ہو ۔ اہ ہوئے اور آر آپ کے غلاموں کے
ہاتھوں ان کا غرور ٹوٹا لیکن کفار عرب جماعت منافقین یہود و نصاری کے وہ قبائل جو عرب میں رہتے
تھے وہ تو آپ کے سامنے آپ کے ہاتھوں سے نہایت ذلت سے ٹھوڑیوں کے بل گرے اور سوائے
اس کے کہ طلبگار عفو ہوں اور کچھ نہ بن پڑا۔ اس بیکسی اور بے بسی کے بعد جس کا نقشہ پہلے کھینچ چکا
ہوں بادشاہت کی کرسی پر آپ فروکش ہوئے اور سب دشمن پامال ہو گئے ۔ مگر باوجود ان فاتحانہ
نظاروں کے ان ایام ترقی کی ان ساعات بہجت و فرحت کے عبداللہ بن عمرو بنی اللہ فرماتے ہیں کہ
لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ َسلَّمَ فَاحِشًا وَ لَا مُتَفَحِّشًا نبي کريم صلى الله عليه وسلم نه
بد اخلاق تھے نہ بد گو۔
میں عبد اللہ بن عمرو کی شہادت سے بنا چکا ہوں کہ آنحضرت کو بدی سے کیسی
ایک پاک دعا نفرت تھی اور بدی کرنا یا ہد خلق کا اظہار کرنا تو لگ رہا آپ بد کلامی اور بد گوئی بد
تک سے محترز تھے اور باوجود ہر قسم کے عسرویر میں سے گزرنے کے کسی وقت اور کسی حال میں
بھی آپ نے نیکی اور تقوی کو نہیں چھوڑا اور آپ کے منہ پر کوئی نازیبا لفظ کبھی نہیں آیا جو ایک
عظیم الشان معجزانہ طاقت کا ثبوت ہے جو آپ کے ہر کام میں اپنا جلوہ دکھا رہی تھی۔
اب میں ایک اور ثبوت پیش کرتا ہوں کہ آپ بدی اور ظلمت سے سخت متنفر تھے اور آ۔ آپ کے
دل کے ہر گوشہ میں نور ایمان متمکن تھا اور وہ ثبوت آپ کی ایک دعا ہے جو آپ کے دلی جذبات
انوار العلوم جلدا
۵۲۶
سيرة النبي ا
عليه
کی مظہر ہے حضرت عبداللہ بن عباس کی روایت ہے کہ آپ صبح کی سنتوں کے بعد یہ دعا مانگتے ۔
اللَّهُمَّ اجْعَلُ فِي قَلْبِي نُورًا وَفِي بَصَرِى نُورًا وَ فِى سَمْعِي نُورًا وَعَنْ يَمِينِي نُورًا
وَعَنْ يَسَارِي نُورًا وَفَوْقِى نُورًا وَتَحْتِى نُورًا وَأَمَامِي نُورًا وَخَلْفِى نُورًا وَاجْعَلُ لِي
نُورًا ( بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء اذا نتبه من اللیل ) یعنی اے اللہ میرے دل کو نور
سے بھر دے اور میری آنکھوں کو نورانی کر دے اور میرے کانوں کو بھی نور سے بھر دے اور میری
دائیں طرف بھی نور کر دے اور بائیں طرف بھی اور میرے اوپر بھی نور کر دے اور نیچے بھی نور کر
دے۔ اور نور کو میرے آگے بھی کر دے اور پیچھے بھی کر دے۔ اور میرے لئے نور ہی نور کر دے۔
حضرت رت ابن عباس فرماتے ہیں کہ رسول کریم اللہ کو یہ دعا مانگتے۔ ہوئے سننے کا اتفاق مجھے
اس طرح ہوا کہ میں اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک دن سویا جو رسول کریم کی
ازواج مطہرات میں سے تھیں اور میں نے رسول کریم علی کو دیکھا کہ اس طرح دعا مانگتے تھے
اور نماز پڑھتے تھے ۔ پس یہ دعا ایسے خلوت کے وقت کی ہے کہ جس وقت انسان اپنے خدا سے
آزادی کے ساتھ اپنا حال دل عرض کرتا ہے۔ اور اگر چہ خدا تعالیٰ پہلے ہی سے انسان کے خفیہ
سے خفیہ خیالات کو جانتا ہے پھر بھی چونکہ فطرت انسانی اسے عرض حال پر مجبور کرتی ہے اس لئے
بہتر سے بہتر وقت جس وقت انسان کی حقیقی خواہشات کا علم ہو سکتا ہے وہ وقت ہے کہ جب وہ
سب دنیا سے علیحدہ ہو کر اپنے گھر میں اپنے رب سے عاجزانہ التجا کرتا ہے کہ میری فلاں فلاں
خواہش کو پورا کر دیں یا فلاں فلاں انعام مجھ پر فرمادیں ۔
غرض کہ یہ دعا ایسے وقت کی ہے جب کہ خدا تعالیٰ کے سوا آپ کا محرم راز اور کوئی نہ تھا اور صرف ایک
نا بالغ بچہ اس وقت پاس تھا اور وہ بھی اپنے آپ کو علیحدہ رکھ کر چپکے چپکے آپ کے اعمال و حرکا کے اعمال و حرکات کا معائنہ کر
رہا تھا۔ اب اس دعا پر نظر ڈالو کہ یہ کس طرح آپ کے تقوی اور ظہارت پر روشنی ڈالتی ہے۔ میں بتا چکا ہوں
کہ آپ ہر ایک قسم کی بد کلامی و بدگوئی بداخلاقی اور بداعمالی سے پاک تھے اور یہی نہیں کہ پاک تھے بلکہ
آپ کو بدی سے سخت نفرت اور نور اور نیکی اور تقوی سے پیار تھا اور یہی انسانی کمال کا اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ ہے
یعنی وہ بدی سے بچے اور تقوی کی زندگی بسر کرے۔ ظلمت سے متنفر ہو اور نور سے محبت رکھے مگر اس حدیث
سے پچھلی حدیث پر اور بھی روشنی پڑ جاتی ہے کیونکہ پچھلی حدیث سے تو یہ ثابت ہوتا تھا کہ آپ بدی سے متنفر
تھے مگر اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ فعل بالا تھا عادتا نہ تھا اور یہ اور بھی کمال پر دلالت کرتا ہے۔
انوار العلوم جلد !
۵۲۷
سيرة النبي ال
ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے کام انسان عاد تا کرتا ہے یا فطر تا بعض کاموں کی طرف راغب ہوتا
ہے اور بعض سے بچتا ہے بہت سے لوگ دنیا میں دیکھے جاتے ہیں کہ وہ جھوٹ نہیں بولتے یا چوری
نہیں کرتے۔ اور ان کے جھوٹ سے بچنے یا چوری نہ کرنے کی وجہ یہ نہیں ہوتی کہ وہ جھوٹ سے
دل میں سخت متنفر ہیں یا چوری کو برا جانتے ہیں بلکہ ان کا یہ کام صرف ان کی نیک فطرت کی وجہ سے
ہی ہوتا ہے اور بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ وہ صرف عادت کے نہ ہونے کی وجہ سے ان بدیوں سے
بیچنے نہیں ، اگر ان کی عادت انہیں ڈال دی جائے تو وہ ان افعال کے مرتکب بھی ہو جائیں۔ ایسا ہی
بعض لوگ ۔ دیکھے جاتے ہیں کہ کسی نہ کسی وجہ سے رحم مادر سے ہی ان کے غصہ یا غضب کی صفت
میں ضعف آچکا ہوتا ہے اور وہ باوجود سخت سے سخت اسباب طیش انگیز کے کبھی اظہار غضب نہیں
کر تے بلکہ ان کا دل غیرت و حیا کے جذبات سے بالکل خالی ہو چکا ہوتا ہے۔ یہ لوگ اگر چہ نرم دل
کہلائیں گے لیکن ان کا غضب سے بچنا ان کی صفات حمیدہ میں سے نہیں سمجھا جائے گا کیونکہ یہ ان
کا کمال نہیں بلکہ قدرت نے ہی انہیں ان جوشوں سے مبرا رکھا ہے۔ لیکن ایک ایسا انسان جو غضب
سے صرف اس وجہ سے بچتا ہے کہ وہ اسے برا جانتا ہے اور رحم سے محبت رکھتا ہے اور باوجود اس
کے کہ اسے طیش دلایا جائے اپنے جوشوں کو قابو میں رکھتا ہے وہ تعریف کے لائق ہے اور پھر وہ
شخص اور بھی قابل قدر ہے کہ جس کے افعال اس سے بالا رادہ سرزد ہوتے ہیں نہ خود بخود۔
رسول کریم کا اپنے لئے اللہ تعالٰی سے یہ دعا مانگنا کہ یا اللہ مجھے ظلمت سے بچا کر نور کی
طرف لے جا اور بدی سے مجھے بچالے ثابت کرتا ہے کہ آپ کا بد کلامی یا بد اخلاقی سے بچنا اس
تقویٰ کے ماتحت تھا جس سے آ۔ ماجس سے آپ کا دل معمور تھا اور یہی وجہ اور یہی وجہ تھی کہ آپ خدا پ خدا تعالیٰ سے دعا بھی
مانگتے تھے ورنہ جو لوگ نیکی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی فطرت کی وجہ سے بعض گناہوں سے بچے
ہوئے ہوتے ہیں وہ ان سے بچنے کی دعا یا خواہش نہیں کیا کرتے کیونکہ ان کے لئے ان اعمال بد کا کرنا
نہ کرنا برابر ہوتا ہے اور ان سے احتراز صرف اس لئے ہوتا ہے کہ ان کی پیدائش میں ہی کسی نقص
کی وجہ سے بعض جذبات میں کمی آجاتی ہے جن کے استعمال سے خاص خاص بدیاں پیدا ہو جاتی
ہیں۔
کسی کام ۔
اس بات کے ثابت کرنے کے بعد کہ آنحضرت ا کے تمام اعمال بالا رادہ تھے اور اگر
کام سے آپ بچتے تھے تو اسے برا سمجھ کر اس سے سے ۔ بچتے تھے نہ کہ عادتا اور اگر کوئی کام آپ آ۔
کرتے تھے تو اسی لئے کہ آپ اسے نیک سمجھتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ جانتے
انوار العلوم جلدا
۵۲۸
سيرة النبي الله
تھے۔ اب میں اس دعا کی تشریح کرنی چاہتا ہوں تا معلوم ہو کہ آپ کے بدی سے تنفر اور نیکی سے
عشق کا درجہ کہاں تک بلند تھا۔
انسان جو کرتا ہے اس کی اصل وجہ اس کے دل کی ناپاکی اور عدم طہارت ہوتی ہے ۔ اگر دل
پاک ہو تو گناہ بہت کم سرزد ہو سکتا ہے کیونکہ پھر جو گناہ ہو گاوہ غلطی سے ہو گا یا نانی سے نہ کہ جان
پوچھ کر۔ ہاں جب دل گندہ ہو جائے تو اس کا اثر جو روح پر پڑتا ہے اور وہ قسم قسم کے گناہوں کا
ارتکاب شروع کر دیتے ہیں۔ ایک چور بے شک اپنے ہاتھ سے کسی کا مال اٹھاتا ہے لیکن دراصل
ہاتھ ایک باطنی حکم کے ماتحت ہو کر کام کر رہا ہے اور اصل باعث وہ دل کی حرص ہے جس نے ہاتھ
کی طرف اشارہ کیا ہے کہ غیر کا مال اٹھائے۔ اسی طرح اگر ایک جھوٹا جھوٹ بولتا ہے تو گو خلاف
واقعہ کلمات اس کی زبان پر ہی جاری ہوتے ہیں لیکن نہیں کہہ سکتے کہ زبان نے جھوٹ بولا کیونکہ
وہ دل کے اشارہ پر کام کرتی ہے اور اسے جس طرح اس کا حکم پہنچا اس نے کام کر دیا۔ اس لئے
رسول اللہ ا نے فرمایا کہ اَلا وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً إِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ كُلَّهُ
وَإِذَا
فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ كُلَّهُ أَلَا وَهِيَ الْقَلْبُ ) بخاری کتاب الایمان باب فضل من استبرا لدينه)
جسم انسان میں ایک لوتھڑا ہے کہ جب وہ لہ جب وہ درست ہو جائے تو سب جسم درست ہو جاتا ہے اور جب
وہ بگڑ جاتا ہے تو سب جسم بگڑ جاتا ہے۔ خبردار ہو کر سنو کہ وہ دل ہے۔ پس دل کے نیک ہونے سے
جوارح سے بھی نیک اعمال ظاہر ہوتے ہیں اور اس کے خراب ہو جانے سے ہاتھ پاؤں آنکھیں
کان اور زبان سب خراب ہو جاتے ہیں۔
وس
اسی وجہ سے آنحضرت ﷺ نے اپنی دعا میں سب سے پہلے اللہ تعالٰی سے یہ دعا کی ہے کہ
الہی میرے دل میں نور بھر دے ۔ جب دل میں نور بھرا گیا تو پھر ظلمت کا گزر کیونکر ہو سکتا ہے اور گناہ
ظلمت سے ہی پیدا ہوتے ہیں۔
جس طرح گناہ دل سے پیدا ہوتے ہیں اسی طرح دل کو خراب کرنے کے لئے کوئی بیرونی سامان
ایسے پیدا ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے دل اپنی اصل حالت سے نکل جاتا ہے اس لئے رسول کریم
نے دل میں نور بھرنے کی درخواست کے بعد دعا فرمائی کہ جن ذریعوں سے قلب انسانی
بیرونی اشیاء سے متاثر ہوتا ہے ان میں بھی نور ہی بھر دے یعنی آنکھوں اور کانوں کو نورانی کردے۔
میری آنکھیں کوئی ایسی بات نہ دیکھیں کہ جس کا دل پر خراب اثر پڑے ۔ نہ کان وہ باتیں سنے جن
سے دل بدی کی طرف مائل ہو ۔ پھر اس سے بڑھ کر آپ نے یہ سوچا کہ کان اور آنکھیں بھی تو آخر
انوار العلوم جلد !
۵۲۹
سيرة النبي
رہی سنتے اور دیکھتے ہیں جو ان کے ارد گرد ہوتا ہے۔ اگر ارد گرد ظلمت کے سامان ہی نہ ہوں اور بدی
کی تحریک اور میلان پیدا کرنے والے ذرائع ہی مفقود ہوں تو پھر انہوں نے دل پر کیا خراب اثر ڈالنا
ہے اس لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اللَّهُمَّ اجْعَلَ عَنْ يَمِينِي نُورًا وَيَسَارِي نُورًا وَفَوْقِى نُورًا
وَتَحْتِى نُورًا وَمَا مِي نُورًا وَأَمَا مِن نُورًا وَ خَلْفِى نُورًا (بخاری کتاب) اب الدعوات باب الدعاء ان عاء ا ذ ا نتبه من الليل ، أى
اللہ میری بینائی اور شنوائی کو نور سے منور کر کے یہ بھی کر کہ میرے دائیں بائیں ، آگے پیچھے ، اوپر
نیچے جہات ستہ میں نور ہی نور ہو جائے اور جن باتوں سے آنکھوں اور کانوں کے ذریعہ دل پر برا اثر
پڑتا ہے وہی میرے ارد گرد سے فنا ہو کر ان کی بجائے تقویٰ اور طہارت کے پیدا کرنے والے
نظارے مجھے چاروں طرف سے گھیر لیں۔ پھر اس خیال سے کہ پوشیدہ در پوشیدہ ذرائع سے بھی دل
ملوث ہوتا ہے۔ فرمایا کہ واجْعَلْ لى نورا میرے لئے نور کے دروازے کھول دے ظلمت سے میرا
کچھ تعلق ہی نہ رہے نور ہی سے میرا واسطہ ہو اس دعا کو پڑھ کر ہر ایک تعصب سے کو را آدمی سمجھ
سکتا ہے کہ آنحضرت ابدیوں سے کیسے متنفر تھے۔
بہت سے انسان اپنی حماقت سے بجائے فائدہ کے الٹا نقصان کر لیتے ہیں شفقت على النفس
اور اپنے نزدیک جسے خوبی سمجھتے ہیں وہ در اصل برائی ہوتی ہے اور اس پر
عامل ہو کر تکلیف اٹھاتے ہیں۔ بہت سے لوگ دیکھے جاتے ہیں کہ وہ اپنے نفس کو خواہ مخواہ کی
مشقت میں ڈال کر تکلیف دیتے ہیں اور اسے فخر سمجھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا ایک ذریعہ
جانتے ہیں اور اس میں کچھ شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ تک پہنچنا کوئی آسان امر نہیں پہلے انسان پوری
طرح سے اپنے نفس کو مارے اور اپنے ہر فعل اور قول کو اس کی رضا کے مطابق بنائے اپنی
خواہشات کو اس کے لئے قربان کر دے ۔ اپنی آرزوؤں کو اس کے منشا کے مقابلہ میں مٹادے۔
اپنے ارادوں کو چھوڑ دے ۔ اس کی خاطر ہر ایک دکھ اور تکلیف اٹھانے کو تیار ہو جائے۔ اس کے
مقابلہ میں کسی چیز کی خاک عظمت نہ سمجھے اور جس چیز کے قرب سے اس سے دوری ہوا سے ترک
کر دے۔ اپنے اوقات کو ضائع ہونے سے بچائے تب ہی انسان خدا تعالی کے فضل کو حاصل کر سکتا
ہے اور جب اس کا فضل نازل ہو تو اس کی رحمت کے دروازے خود بخود کھل جاتے ہیں اور وہ ان
اسرار کا مشاہدہ کرتا ہے جو اس سے پہلے اس کے راہمہ میں بھی نہیں آتے تھے اور یہ حالت انسان
کے لئے ایک جنت ہوتی ہے جسے اسی دنیا میں حاصل کر لیتا ہے اور خدا تعالیٰ کے انعامات کا ایسے
ایسے رنگ میں مطالعہ کرتا ہے کہ عقل حیران ہو جاتی ہے اور جنت کی تعریف ان کشوف پر صادق