سیرة النبی ﷺ

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 8

انو را العلوم جلدا
۵۳۰
سيرة النبي
آتی ہے کہ مَا لَا عَيْنَ رَأَتْ وَلَا أُذُنَ سَمِعَتْ۔
لیکن باوجود اس بات کے پھر بھی نہیں کہہ سکتے کہ اللہ تعالی مشقت اٹھانے سے حاصل ہو سکتا
ہے کیونکہ بہت سے انسان اپنی عمر کو رانگاں کر دیتے ہیں اور کسی اعلیٰ درجہ پر نہیں پہنچتے ۔ اہل ہنود
میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں کہ جو اپنے ہاتھ سکھا دیتے ہیں۔ ایسے بھی پائے جاتے ہیں کہ جو
سردیوں میں پانی میں کھڑے رہتے ہیں اور گرمیوں میں اپنے ارد گرد آگ جلا کر اس کے اندر اپنا
وقت گزارتے ہیں۔ ایسے بھی ہیں کہ جو سارا دن سورج کی طرف ٹکٹکی لگا کر دیکھتے رہتے ہیں اور
جدھر سورج پھرتا جائے ان کی نظر اس کے ساتھ پھرتی جاتی ہے۔ پھر ایسے بھی ہیں جو نجاست اور
گندگی کھاتے ہیں مردوں کا گوشت کھاتے ہیں۔ غرض کہ طرح طرح کی مشقتوں اور تکالیف کو
برداشت کرتے ہیں اور ان کا منشا یہی ہوتا ہے کہ وہ خدا کو پالیں لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ یہ لوگ
بجائے روحانیت میں ترقی کرنے کے اور گرتے جاتے ہیں۔ مسیحیوں میں بھی ایک جماعت پادریوں
کی ہے جو نہانے سے پر ہیز کرتی ہے۔ نکاح نہیں کرتی۔ صوف کے کپڑے پہنتی اور بہت اقسام
طیبات سے محترز رہتی ہے لیکن اسے وہ نور قلب عطا نہیں ہو تا جس سے سمجھا جائے کہ خدا تعالیٰ
انہیں حاصل ہو گیا بلکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان لوگوں کے اخلاق عام مسیحیوں کی نسبت گرے ہوئے
ہوتے ہیں۔ مسلمانوں میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو سارا سال روزہ رکھتے ہیں اور ہمیشہ روزہ
حالانکہ رسول کریم ال نے دائمی روزے رکھنے سے نے سے منع فرمایا ہے پھر بعض
لوگ طیبات سے پر ہیز کرتے ہیں۔ اپنے نفس کو خواہ مخواہ کی مشقتوں میں ڈالتے۔ مشقتوں میں ڈالتے ہیں لیکن پھر بھی
کوئی کمال حاصل نہیں ہوتا۔ غرض کہ جس طرح بغیر محنت و کوشش کے خدا تعالیٰ نہیں ملتا اسی طرح
اپنے نفس کو بلا فائدہ مشقت میں ڈالنے سے بھی خدا نہیں ملتا بلکہ الٹا نقصان پہنچ جاتا ہے۔ میں نے
ایسے لوگ دیکھے ہیں کہ جنہوں نے اول اول تو شوق سے سخت سے سخت محنت اٹھا کر بعض عبادات
کو بجالانا شروع کیا اور اپنے نفس پر وہ بوجھ رکھا جسے وہ برداشت نہیں کر سکتا تھا اور آخر تھک کر
ایسے چور ہوئے کہ عبادت تو کجا خد اتعالیٰ کی ہستی سے ہی منکر ہو گئے اور کہنے لگے کہ اگر کوئی خدا
ہوتا تو ہماری ان محنتوں کو ضائع کیوں کرتا ہم تو اس کوشش و محنت سے ورد و ظائف کرتے رہے
لیکن وہاں سے ہمیں کچھ اجر بھی نہیں ملا اور آسمان کے دروازے چھوڑ آسمان کی کوئی کھڑکی بھی
ہمارے لئے نہیں کھلی۔ اور جب یہ شکوک ان کے دلوں میں پیدا ہونے شروع ہوئے تو وہ گناہوں پر
دلیر ہو گئے اور وعظ و پند کو بناوٹ سمجھ لیا اور خیال کر لیا کہ ہم سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں وہ بھی
سے رہتے ہیں حالا

3
انوار العلوم جلدا
۵۳۱
سيرة النبي
ہماری ہی طرح تھے اور نعوذ باللہ ان کے دل ہماری طرح ہی تاریک تھے اور لوگوں کو دھوکہ دینے
کے لئے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے ۔
ان واقعات سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ بے فائدہ مشقت بھی خطرناک ہوتی ہے اور نفس کو ایسے
ابتلاؤں میں ڈالنا کہ جو غیر ضروری ہیں بجائے فائدہ کے مہلک ثابت ہوتا ہے۔ اسی لئے آنحضرت
ال جو تمام تمام و دنیا کے لئے رحمت رحمت ہو کر آئے کے تھے تھے اپنے اپنے صحاب صحابہ کو روکتے تھے کہ وہ اپنے نفوس کو حد
سے زیادہ مشقت میں نہ ڈالیں چنانچہ لکھا ہے کہ ایک صحابی ایک دوست کے ہاں گئے تو آپ کو
معلوم ہوا کہ وہ سارا وه سارا دن روزه را زہ رکھتا اور رات کو اور رات کو تہجد میں وقت گزارتا وقت گزارتا ہے۔ اس پر انہوں نے انہیں
ڈانٹا جس پر یہ معاملہ آنحضرت ا کے پاس پہنچا آپ نے فرمایا اس نے ٹھیک ڈانٹا کیونکہ انسان
پر بہت سے حقوق ہیں ان کا پورا کرنا اس کے لئے ضروری ہے۔
خود آنحضرت کا عمل ثابت کرتا ہے کہ آپ ہمیشہ احکام الہی کے پورا کرنے میں چست رہتے
اور ایسے جوش کے ساتھ خدا اتعالیٰ کی عبادت کرتے کہ جو ان جو ان صحابہ آپ کا مقابلہ نہ کر سکتے
تھے جیسا کہ میں بالتفصیل آپ کی عبادت کے ذکر میں لکھ آیا ہوں لیکن باوجود اس کے آپ آسان
راہ کو قبول کرتے اور اپنے نفس کو بے فائدہ رکھ نہ دیتے بلکہ فرمایا کرتے تھے کہ اس وقت تک
عبادت کرو جب تک دل ملول نہ ہو جائے۔ حضرت عائشہ آپ کے اعمال کی نسبت فرماتی ہیں تمھا
خُيْرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا أَخَذَ أَيْسَرَ هُمَا مَا لَمْ يَكُنْ إِثْماً
فَإِنْ كَانَ إِثْمَا كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ ( بخارى كتاب بدء الخلق باب ۔ باب صفة النبي صلى الله عليه وسلم)
رسول اللہ اس کو کسی دو باتوں میں اختیار نہیں دیا گیا مگر آپ نے اسے سے قبول کیا جو دونوں میں
سے آسان تر تھی بشر طیکہ گناہ نہ ہو اور اگر کسی کام میں گناہ ہو تا تو سب لوگوں سے زیادہ آپ اس
سے بچتے ۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ آسان راہ کو اختیار کیا کرتے تھے اور تکلیف میں
اپنے آپ کو نہ ڈالتے ۔ ایک خیال جو اس حدیث سے پیدا ہو سکتا تھا کہ گویا آپ خدا کے راستہ میں
مشقت نه برداشت کر سکتے تھے ( نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذلِكَ ، اس کار د بھی خود حضرت عائشہ نے فرما
دیا کہ یہ بات اس وقت تک تھی کہ جہاں دین کا معاملہ نہ ہو ۔ اگر کسی موقع پر آسانی اختیار کرنادین
میں نقص پیدا کرتا ہو تو پھر آپ سے زیادہ اس آسانی کا دشمن کوئی نہ ہوتا۔ یہ وہ کمال ہے جس سے
آپ کی ذات تمام انبیاء پر فضیلت رکھتی ہے کہ وہ اپنے اپنے رنگ میں کامل تھے لیکن آپ ہر رنگ
میں کامل تھے ۔ کوئی پہلو بھی تو انسانی زندگی کا ایسا نہیں جس میں آپ دوسروں سے پیچھے ہوں یا ان
ا

انوار العلوم جلدا
۵۳۲
سيرة النبي ال
کے برابر ہوں۔ ہر بات میں کمال ہے اور دوسروں سے بڑھ کر قدم مارا ہے اور ہر خوبی کو اپنی ذات
میں جمع کر لیا ہے۔
بے شک بہت سے لوگ ہیں کہ جو اپنی جان کو آرام میں رکھتے ہیں مگر خدا کو ناراض کرتے
ہیں۔ لوگوں کو خوش کرتے ہیں۔ بعض خدا کو راضی کرنے کی کوشش میں اپنے نفس کو ایسے مصائب
میں ڈالتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا قرب بھی نصیب نہیں ہوتا اور آگے سے بھی گمراہ ہوتے جاتے ہیں مگر
میرا پیارا ہادی تو ساری دنیا کے لئے ہادی ہو کر آیا تھا وہ کسی خاص طرز یا مذاق کے لوگوں کا رہبرنہ
تھا۔ ہر ملک اور قوم کے آدمی اسکی غلامی میں آئے تھے اس نے اپنے اخلاق کا ایک ایسا بے لوث اور
مکمل نمونہ دکھایا ہے کہ کوئی آدمی اس کی غلامی میں آئے ناکام و نامراد نہیں رہتا بلکہ اپنے کامل ولی
مقصد اور مدعا کو پالیتا ہے۔
در حقیقت تعصب کو ایک طرف رکھ کر اگر دیکھا جائے تو آپ کی یہ صفت ایک ایسی حکیمانہ
صفت تھی کہ اس پر جس قدر غور کیا جائے اس کے فوائد زیادہ روشن ہوتے جاتے ہیں۔ ایک ہی
نسخہ ہوتا ہے جسے طبیب بھی بتاتا ہے اور ایک بڑھیا بھی بتاتی ہے لیکن وہ طبیب تو حکمت کی بناء پر
اسے تجویز کرتا ہے اور بڑھیا صرف اس وجہ سے کہ اس کے کسی رشتہ دار کو کبھی اس سے فائدہ پہنچا
تھا۔ یہی فرق روحانیت کے مدارج میں بھی ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں کوشش
کرتے ہیں مگر ان کے افعال کی بناء جہالت پر ہوتی ہے اور وہ حکمت سے کام نہیں لیتے مگر رسول
کریم ا کے تمام کاموں کی بناء علم پر تھی۔ آپ خوب جانتے تھے کہ کسی چیز سے اپنی طاقت
سے زیادہ کام لینے کے یہ معنے ہیں کہ اسے ہمیشہ کے لئے کام سے معطل کر دیا جائے۔ اس لئے آپ
اپنے قومی کو ہر محل اور برمور موقع استعمال کرتے تھے جس کی وجہ سے آر وجہ سے آپ سب مقابلہ کرنے والوں
سے آگے نکل گئے اور کوئی انسان ایسا پیدا نہیں ہوا جو آپ سے آگے نکلنا تو کجا آپ کی برابری بھی
کر سکے- اللهم اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
وقار ایک عربی لفظ ہے جس کے معنی ہیں عالی حوصلگی ، علم اور بڑائی ، چونکہ لوگ عام طور پر
اس لفظ کو استعمال کرتے ہوئے اس کے معانی سے ناواقف ہوتے ہیں اس لئے میں نے
مناسب سمجھا کہ اس کے معنے کردوں تاکہ ناظرین کو معلوم ہو جائے کہ جب میں وقار کا لفظ استعمال
کرتا ہوں تو اس سے میری مراد کیا ہوتی ہے۔ چونکہ عام طور سے یہ لفظ اردو میں عزت کے معنے
میں استعمال ہونے لگا ہے اور عام لوگ کہا کرتے ہیں کہ فلاں شخص بڑے وقار والا ہے اور اس سے
و قار

انوار العلوم جلد ا
۵۳۳
سيرة النبي اللة
ان کی مراد یہ ہوتی ہے کہ بڑی عزت والا ہے یا معزز ہے لیکن دراصل اس لفظ سے گو بڑائی اور
عزت کے معنے نکلتے ہیں لیکن اس سے مراد نفس کی بڑائی ہوتی ہے یعنی جس شخص میں چھچھوراپن
کمینگی اور ہلکا پن نہ ہو ۔ ذرا ذرا سی بات پر چڑ نہ جائے لوگوں کی باتیں سنکر ان پر حوصلہ نہ ہار دے۔
مخالف کی باتوں کو ایک حد تک برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہو ۔ اسے صاحب وقار کہیں گے ۔ اور
جو رذیل لوگوں کی صحبت میں رہتا ہو ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر چڑ جاتا ہو، ذرا ذرا سی تکلیف پر گھبرا جاتا
ہو، چھوٹے چھوٹے مصائب پر ہمت ہار بیٹھتا ہو وہ صاحب وقار نہیں ہو گا۔ خواہ اسکے پاس کتنی ہی
دولت ہو اور کیسے ہی عظیم الشان عہدہ پر مقرر ہو ۔ پس گو وقار کے معنوں میں عظمت اور بڑائی بھی
ہے مگر میری اس جگہ وقار سے وہی مراد ہے جو میں نے پہلے بیان کر دی ہے۔
آنحضرت ا کو جو عہدہ اور شان اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی تھی وہ دنیاوی بادشاہوں سے
کسی صورت میں کم نہ تھی۔ اور گو آپ خود اپنے زہد و تقویٰ کی وجہ سے اپنی عظمت کا اظہار نہ
کرتے ہوں لیکن اس میں کچھ شک نہیں کہ آپ ایک بادشاہ تھے اور نم اور تمام عرب آپ کے ماتحت ہو
گیا تھا اور اگر آپ ان سب طریقوں کو اختیار کر لیتے جو اس وقت کے بادشاہوں میں مروج تھے تو
دنیادی نقطۂ خیال سے آپ پر کوئی الزام قائم نہیں ہو ہو سکتا تھا اور آپ دنیاوی حکومتوں کی نظر میں
بالکل حق بجانب ہوتے تے لیکن آپ کی عزت اس بادشاہت کی وجہ سے نہ تھی جو تھی جو شہروں اور ملکوں پر
حکومت کے نام سے مشہور ہے بلکہ دراصل آپ کی عزت اس بادشاہت کی وجہ سے تھی جو آپ
کو اپنے دل پر پر حاصل تھی۔ جو آپ کو دو جو آپ کو دوسرے لوگوں کے دلوں پر حاصل تھی۔ آپ نے باوجود
بادشاہ ہونے کے اس طریق کو اختیار نہ کیا جس پر بادشاہ چلتے ہیں اور اپنی عظمت کے اظہار کے لئے
وہ نمائشیں نہ کیں جو سلطان کیا کرتے ہیں کیونکہ آپ نبی تھے اور نبیوں کے سردار تھے اور بادشاہ
ہو کر جو معاملہ آپ نے اتباع سے کیا وہ اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ آپ کا نفس
کیسا پاک تھا اور ہر قسم کے بداثرات سے کیسا منزہ تھا۔
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْعَمَلِ
أَحَبُّ إِلَى اللهِ قَالَ الصَّلوةُ عَلَى وَقْتِهَا قَالَ ثُمَّ أَيُّ قَالَ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ قَالَ ثُمَّ أَيُّ قَالَ
الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِى بِهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ
لَزَادَنِي ( صحیح بخاری کتاب المواقيت باب فضل الصلوة لوقتها ، میں نے نبی کریم اللہ سے پوچھا کونسا
عمل اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پیارا ہے ۔ فرمایا نماز اپنے وقت پر ادا کرنا۔ میں نے عرض کیا یا رسول

انوار العلوم جلدا
۵۳۴
سيرة النبي
اللہ پھر کونسا عمل ۔ فرمایا کہ والدین سے نیکی کرنا۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ پھر کون سا عمل ہے۔
فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں کوشش کرنا۔ عبداللہ بن مسعودؓ نے فرمایا کہ مجھ سے نبی کریم نے یہ
بیان فرمایا اور اگر میں آپ سے اور پوچھتا تو آپ اور بتاتے۔
بظاہر تو یہ حدیث ایک ظاہر بین کو معمولی معلوم ہوتی ہو گی لیکن غور کرنے سے معلوم ہو سکتا
ہے کہ آپ کا وقار کیسا تھا کہ صحابہ آپ سے جس قدر سوال کئے جائیں آپ گھبراتے نہ تھے بلکہ
جواب دیتے چلے جاتے جاتے اور صحابہ کو یقین تھا کہ آپ ہمیں ڈانٹیں گے نہیں۔ امراء کو ہم دیکھتے ہیں
کہ ذرا کسی نے دو دفعہ سوال کیا اور چیں بجبیں ہو گئے ۔ کیا کسی کی مجال ہے کہ کسی بادشاہ وقت سے
بار بار سوال کرتا جائے اور وہ اسے کچھ نہ کے بلکہ بادشاہوں اور امراء سے تو ایک دفعہ سوال کرنا
بھی مشکل ہوتا ہے اور وہ سوالات کو پسند ہی نہیں کرتے اور سوال کرنا اپنی شان کے خلاف اور بے
ادبی جانتے ہیں اور اگر کوئی ان سے سوال کرے تو اس پر سخت غضب نازل کرتے ہیں۔
اس کے مقابلہ میں ہم رسول کریم اللہ کو جانتے ہیں کہ باوجود ایک ملک کے بادشاہ ہونے
کے طبیعت میں ایساد قار ہے کہ ہر ایک چھوٹا بڑا جو دل میں آئے آپ سے پوچھتا ہے اور جس قدر
چاہے سوال کرتا ہے۔ لیکن آپ اس پر بالکل ناراض نہیں ہوتے بلکہ محبت اور پیار سے جواب
دیتے ہیں اور اس محبت کا ایسا اثر ہوتا ہے کہ وہ اپنے دلوں میں یقین کر لیتے ہیں کہ ہم جس قدر بھی
سوال کرتے جائیں آپ ان سے اکتائیں گے نہیں۔ کیونکہ جو حدیث میں اوپر لکھ آیا ہوں اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ نہ صرف اس موقع پر آپ اعتراضات سے نہ گھبرائے بلکہ آپ کی یہ عادت
تھی کہ آپ دین کے متعلق سوالات سے نہ گھبراتے تھے کیونکہ حضرت ابن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ
میں نے جتنے سوال آپ سے کئے آپ نے ان کا جواب دیا ۔ اور پھر فرماتے ہیں کہ لَوِ اسْتَزَرْتُ
کزاد - اگر میں اور سوال کرتا تو آپ پھر بھی جواب دیتے ۔ اس فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت
ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو یقین تھا کہ آپ جس قدر سوالات بھی کرتے جائیں آنحضرت ا
اس پر ناراض نہ ہوں گے بلکہ ان کا جواب دیتے جائیں گے اور یہ نہیں ہو سکتا تھا جب تک
رسول کریم ﷺ کی عام عادت یہ نہ ہو کہ آپ ہر قسم کے سوالات کا جواب دیتے جائیں۔
دیگر احادیث سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ صحابہ کے سوالات پر خفانہ ہوتے تھے بلکہ بڑی
خندہ پیشانی سے ان کے جواب دیتے تھے اور یہ آپ کے وقار کے اعلیٰ درجہ پر شاہد ہے کیونکہ
معمولی طبیعت کا آدمی بار بار سوال پر گھبرا جاتا ہے مگر آپ باوجود ایک ملک کے بادشاہ ہونے کے
تم

انوار العلوم جلدا
۵۳۵
سيرة النبي
رحمت و شفقت کا ایسا اعلیٰ نمونہ دکھاتے رہے جو عام انسان تو کجا دیگر انبیاء بھی نہ دکھا سکے۔
اس حدیث کے علاوہ ایک اور حد یہ حدیث یث بھی ہے جس سے آپ کے وقار کا علم ہو سکتا ہے۔ اور
گو یہ حدیث میں پہلے بیان کر چکا ہوں کیونکہ اس سے آپ کے یقین اور ایمان پر بھی روشنی پڑتی
ہے لیکن چونکہ اس ۔ چونکہ اس حدیث سے آپ کے وقار کا حال بھی کھلتا ہے اس ۔ وقار کا حال بھی کھلتا ہے اس لئے اس جگہ بھی بیان کر دینا
ضروری معلوم ہوتا ہے۔ سراقہ بن جعشم کہتا ہے کہ جب رسول کریم مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ
منورہ کی طرف روانہ ہوئے تو ئے تو مجھے اطلاع ملی کہ آپ کے لئے اور حضرت ابو بکر کے لئے مکہ والوں
نے انعام مقرر کیا ہے جو ایسے شخص کو دیا جائے گا جو آپ کو قتل کر دے یا قید کر لائے۔ اس پر میں
اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر بھاگا اور چاہا کہ جس طرح ہو آپکو گرفتار کرلوں تا اس انعام سے متمتع ہو
کر اپنی قوم میں مالدار رئیس بن۔ بن جاؤں ۔ جب میں آپ کے قریب پہنچا میرے گھوڑے نے ٹھو کر
کھائی اور میں زمین پر گر پڑا ۔ اس پر میں نے اٹھ کر تیروں سے فال نکالنی چاہی کہ آیا یہ کام اچھا ہے یا
برا کروں یا نہ کروں اور تیروں میں سے وہ جواب نکلا جسے میں ناپسند کرتا تھا یعنی مجھے آپ کا تعاقب
نہیں کرنا چاہیے ۔ مگر پھر بھی میں اپنے گھوڑے پر سوار ہو گیا اور آپ کے پیچھے بھاگا اور اس قدر
نزدیک ہو گیا کہ آپ کی قراءت کی آواز آنے لگی اور میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ بالکل کسی
طرف نہ دیکھتے تھے مگر حضرت ابو بکر بار بار ادھر ادھر دیکھتے جاتے تھے۔
ت ما
اس حدیث سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ا میں صفت و قار نہایت اعلیٰ درجہ پر
تھی اور آپ خطر ناک سے خطرناک اوقات میں بھی اپنے نفس کی بڑائی کو نہ چھوڑتے تھے ۔ اور
خواہ آپ کو گھر میں بیٹھے ہوئے اپنے شاگردوں سے معاملہ کرنا پڑے جو دین کی جدت کی وجہ سے بار
بار سوال کرنے پر مجبور تھے اور خواہ میدان جنگ میں دشمن کے ملک میں خطرناک دشمنوں کے
مقابلہ میں آنا پڑے ہر دو صورتوں میں آپ اپنے وقار کو ہاتھ سے نہ دیتے۔ اور جس وقت صابر
صابر اور دلیر سے دلیر انسان چڑ چڑاہٹ اور گھبراہٹ کا اظہار کرے اس و اس وقت بھی آپ کو تار پر
قائم رہتے اور تعلیم اور جنگ دوہی موقعہ ہوتے ہیں جہاں وقار کا امتحان ہوتا ہے اور جاننے والے
جانتے ہیں کہ اسی وجہ سے استادوں کو اپنے اخلاق کے درست کرنے کی کیسی ضرورت رہتی ہے
اور جو استاد اس بات سے غافل ہو جائے اور اپنی ذمہ داری کو نہ سمجھے بہت جلد طلباء اس کے اخلاق
کو بگاڑ دیتے ہیں یہی حال میدان جنگ میں بہادر سپاہی کا ہوتا ہے جو باوجود جرات اور بہادری کے
بعض اوقات وقار کھو بیٹھتا ہے اور چھچھوراپن اور گھبراہٹ کا اظہار کر بیٹھتا ہے مگر وہ نیکوں کا نیک

انوار العلوم جلدا
۵۳۶
سيرة النبي
جرأت
بہادروں کا بہادر ان سب عیوب سے پاک تھا۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ وَسَلَّمْ۔
انسان کی اعلیٰ درجہ کی خصال میں سے ایک جرات بھی ہے ۔ جرأت کے بغیر انسان بہت
سے نیک کاموں سے محروم رہ جاتا ہے۔ جرا جاتا ہے۔ جرات کے بغیر انسان دنیا میں ترقی نہیں کر سکتا۔
جرات کے بغیر انسان اپنے ہم عصروں کی نظروں میں ذلیل و سبک رہتا ہے۔ غرض کہ جرات ،
بہادری، دلیری اعلیٰ درجہ کی صفات میں سے ہیں اور جس انسان میں یہ خصلتیں ہوں وہ دوسروں
کی نظر میں ذلیل نہیں ہو سکتا۔
جب کہ آنحضرت ا جامع کمالات انسانی تھے اور ہر ایک بات میں جو انسان کی زندگی کو
بلند اور اعلیٰ کرنے والی ہو دوسرے کے لئے نمونہ اور اسوہ حسنہ تھے اور جو عمل یا قول یا خوبی یا نیکی
سے تعبیر کیا جا سکے اس کے آپ معلم تھے اور کل پاک جذبات کو ابھارنے کے لئے ان کا وجود خضر
راہ تھا تو ضروری تھا کہ آپ اس صفت میں بھی خاتم الانبیاء والاولیاء بلکہ خاتم الناس ہوں اور
کوئی انسان اس حسن میں آپ پر فائق نہ ہو سکے چنانچہ آپ کی زندگی پر غور کرنے والے معلوم کر
سکتے ہیں کہ آپ نے اپنی عمر میں بہادری اور جرأت کے وہ اعلیٰ درجہ کے نمونے دکھاتے ہیں کہ دنیا
میں ان کی نظیر نہیں مل سکتی بلکہ تاریخیں بھی ان کی مثال پیش کرنے سے عاجز ہیں لیکن چونکہ میں
پہلے لکھ چکا ہوں کہ موجودہ صورت میں میں صرف وہ واقعات جو بخاری میں درج ہیں پیش کروں گا
اس لئے اس جگہ صرف ایک دو واقعات پر کفایت کرتا ہوں۔
در اصل اگر غور کیا جائے تو آنحضرت ا کی مکہ کی زندگی ہی بہادری کا ایک ایسا اعلیٰ نمونہ
ہے کہ اسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ تیرہ سال تک ایک ایسے مقام پر رہنا کہ جہاں سوائے چند
انفاس کے اور سب لوگ دشمن اور خون کے پیاسے ہیں اور بغیر خوف کے لوگوں کو اپنے دین کی
باتیں سنانا اور پھر ایسے دین کی جو لوگوں کی نظر میں نہایت حقیر اور مکروہ تھا۔ کوئی ایسا کام نہیں جس
کے معلوم ہونے پر آپ کے کمالات کا نقشہ آنکھوں تلے نہ کھینچ جاتا ہو ۔ اس تیرہ سال کے عرصہ میں
کیسے کیسے دشمنوں کا آپ کو مقابلہ کرنا پڑا۔ انواع و اقسام کے عذابوں سے انہوں نے آپ کے
قدم صدق کو ڈگمگانا چاہا لیکن آپ نے وہ بہادری کا نمونہ دکھایا کہ ہزار ہا دشمنوں کے مقابلہ میں تن
تنها سینہ سپر رہے اور اپنے دشمنوں کے سامنے اپنی آنکھ نیچی نہ کی اور جو پیغام خدا کی طرف سے لے
کر آئے تھے اسے کھلے الفاظ میں بغیر کسی اخفاء و اسرار - اخفاء و اسرار کے لوگوں تک پہنچاتے رہے غرض کہ آپ
م
کی زندگی تمام کی تمام جرأت و دلیری کا ایک بے مثل نمونہ ہے مگر جگہ کی قلت کی وجہ سے میں ایک

انوار العلوم جلدا
۵۳۷
سيرة النبي ال
دو واقعات سے زیادہ نہیں لکھ سکتا۔ حضرت انس فرماتے ہیں کہ كَانَ فَزَعَ بِالْمَدِينَةِ فَاسْتَعَارَ
النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا لَنَا يُقَالُ لَهُ مَنْدُوبُ فَقَالَ مَا رَأَيْنَا مِنْ فَزَعٍ وَإِنْ
وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا (بخارى كتاب الجهاد باب اسم الفرس والمحاد) مدینہ میں کچھ گھبراہٹ تھی پس نبی
کریم اللہ نے ہمارا گھوڑا مستعار لیا جس کا نام مندوب تھا اور فرمایا کہ ہم نے کوئی گھبراہٹ کی
بات نہیں دیکھی اور ہم نے تو اس گھوڑے کو سمندر پایا یعنی نهایت تیز و تند - حضرت انس نے ایک
حدیث میں اس واقعہ کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ ایک دفعہ مدینہ میں کسی غنیم کے حملہ آور ہونے
کی خبر تھی اور مسلمانوں کو ہر وقت اس کے حملہ آور ہونے کا انتظار تھا۔ ایک رات اچانک شور ہوا
اور دور کچھ آوازیں سنائی دیں۔ صحابہ نور جمع ہونے شروع ہوئے اور ارادہ کیا کہ جمع ہو کر چلیں
اور دیکھیں کہ کیا غنیم حملہ آور ہونے کے لئے آرہا ہے۔ وہ تو ادھر جمع ہوتے اور تیار ہوتے رہے
اور ادھر رسول کریم ال بغیر کسی کو اطلاع دیئے ایک صحابی کا گھوڑا لے کر سوار ہو کر جدھر سے
آوازیں آرہی تھیں ادھر دوڑے اور جب لوگ تیار ہو کر چلے تو آپ انہیں مل گئے اور فرمایا کہ
گھبراہٹ کی تو کوئی وجہ نہیں شور معمولی تھا۔ اور اس گھوڑے کی نسبت فرمایا کہ بڑا تیز گھوڑا ہے
اور سمندر کی طرح ہے یعنی لہریں مار کر چلتا ہے۔
اس واقعہ سے ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ آپ کیسے دلیرو جری تھے کہ شور سنتے ہی فورا
گھوڑے پر سوار ہو کر دشمن کی خبر لینے کو چلے گئے اور اپنے ساتھ کوئی فوج نہ لی۔ لیکن جب اس
واقعہ پر نظر غائر ڈالی جائے تو چند ایسی خصوصیات معلوم ہوتی ہیں کہ جن کی وجہ سے اس واقعہ کو
معمولی جرأت و دلیری کا کام نہیں کہہ سکتے بلکہ یہ واقعہ خاص طور پر ممتاز معلوم ہوتا ہے۔
اول امر جو قابل لحاظ ہے یہ ہے کہ جرات و دلیری دو قسم کی ہوتی ہے ایک تو وہ جو بعض اوقات
بزدل سے بزدل انسان بھی دکھا دیتا ہے اور اس کا اظہار کمال مایوسی یا انقطاع اسباب کے وقت ہوتا
ہے اور ایک وہ جو سوائے دلیر اور قوی دل کے اور کوئی نہیں دکھا سکتا۔ پہلی قسم کی دلیری ہم دیکھتے
ہیں کہ ایسے ایسے جانوروں سے بھی ظاہر ہو جاتی ہے جو جرات کی وجہ سے مشہور نہیں ہیں مثلاً
مرغی ان جانوروں میں سے نہیں ہے کہ جو جرات کی صفت سے متصف ہیں بلکہ نہایت ڈرپوک
جانور ہے مگر بعض اوقات جب ؟ وقات جب بلی یا چیل اس کے بچوں پر حملہ کرے تو یہ اپنی چونچ۔ اپنی چونچ سے اس کا مقابلہ
کرتی ہے۔ اور بعض اوقات تو ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ چیل مرغی کا بچہ اٹھا کر لے گئی تو وہ اس کے
پیچھے اس زور سے کو دی کہ دو دو گز تک اس کا مقابلہ کیا۔ حالانکہ مرغی لڑنے والے جانوروں میں

انوار العلوم جلد ا
۵۳۸
سيرة النبي
سے نہیں ہے۔ مرغی تو خیر پھر بھی بڑا جانور ہے چڑیا تک اپنے سے کئی کئی گنے جانوروں کے مقابلہ کے
لئے تیار ہو جاتی ہے مگر یہ اسی وقت ہوتا ہے جب وہ دیکھ لے کہ اب کوئی مفر نہیں اور میری یا
میرے بچوں کی خیر نہیں۔ جب جانوروں میں اس قدر عقل ہے کہ وہ جب مصیبت اور بلا میں گھر
جاتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ اب سوائے موت کے اور کوئی صورت نہیں تو وہ لڑنے مرنے پر تیار
ہو جاتے ہیں اور حتی الوسع دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں تو انسان جو اشرف المخلوقات ہے وہ اس صفت
سے کب محروم رہ سکتا ہے چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ بعض انسان جو معمولی اوقات میں نہایت بزدل
اور کمزور ثابت ہوئے تھے جب کسی ایسی مصیبت میں پھنس گئے کہ اس سے نکلنا ان کی عقل میں
محالات سے تھا تو انہوں نے اپنے دشمنوں کا ایسی سختی سے مقابلہ کیا کہ ان پر غالب آگئے اور جیت
گئے اور ایسی جرات دکھائی کہ دوسرے مواقع میں بڑے بڑے دلیروں سے بھی نہ ظاہر ہوتی تھی۔
پس ایک جرأت وہ ہوتی ہے جو انقطاع اسباب کے وقت ظاہر ہوتی ہے اور بزدل کو بہادر اور
ضعیف کو توانا اور ڈرپوک کو دلیر بنا دیتی ہے مگر یہ کوئی اعلیٰ درجہ کی صفت نہیں کیونکہ اس میں
چھوٹے بڑے ادنی اور اعلیٰ سب شریک ہیں قابل تعریف جرأت وہ ہے جو ایسے اوقات میں ظاہر
ہو کہ اسباب کا انقطاع نہ ہوا ہو ۔ بہت کچھ امیدیں ہوں۔ بھاگنے اور بچنے کے راستے کھلے ہوں یعنی
انسان اپنی مرضی سے جان بوجھ کر کسی خطرہ کی جگہ میں چلا جائے نہ یہ کہ اتفاقاً کوئی مصیبت سر پر
آپڑی تو اس پر صبر کر کے بیٹھ رہے۔
اب دیکھنا چاہئے کہ رسول کریم ال سے جو اس وقت جرأت کا اظہار ہوا ہے تو یہ جرأت
دوسری قسم کی ہے اگر آپ اتفاقاً کہیں جنگل میں دشمن کے نرغہ میں آجاتے اور اس وقت جرأت
سے اس کا مقابلہ کرتے تو وہ اور بات ہوتی اور یہ اور بات تھی کہ آپ رات کے وقت تن تنہا بغیر
کسی محافظ دستہ کے دشمن کی خبر لینے کو نکل کھڑے ہوئے ۔ اگر آپ نہ جاتے تو آپ مجبور نہ تھے۔
ایسے وقت میں باہر باہر نکلنا افسروں کا کام نہیں ہوتا۔ صحابہ آپ خبر لاتے اور اگر ۔ اگر جانا ہی تھا تو آپ
دوسروں کا انتظار کر سکتے تھے مگر وہ قوی دل جس کے مقابلہ میں شیر کا دل بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتا
اس بات کی کیا پرواہ کرتا تھا۔ شور کے سنتے ہی گھوڑے پر سوار ہو کر خبر لانے کو چل دیئے اور ذرا بھی
کسی قسم کا ر ڈ دیا فکر نہیں کیا۔
دو سرا امر جو اس واقعہ کو ممتاز کر دیتا ہے یہ ہے کہ آپ نے ایسے وقت میں ایسا گھوڑا لیا جس پر
سواری کے آپ عادی نہ تھے حالا حالانکہ ہر ایک گھوڑے پر سوار ہونا ہر ایک آدمی کا کام نہیں ہوتا۔

انوار العلوم جلدا
۵۳۹
سيرة النبي ال
ایسے خطرہ کے وقت ایک ایسے تیز گھوڑے کو لے کر چلے جانا جو اپنی سختی میں مشہور تھا یہ بھی آپ کی
خاص دلیری پر دلالت کرتا ہے۔
ہے۔
تیسرا امر جو اس واقعہ کو عام جرات کے کارناموں سے ممتاز کرتا ہے وہ آپ کی حیثیت ہے
اگر کوئی معمولی سپاہی ایسا کام کرے تو وہ بھی تعریف کے قابل تو ہو گا مگر ایسا نہیں ہو سکتا جیسا کہ افسرو
بادشاہ کا فعل - کیونکہ اس سپاہی کو وہ خطرات نہیں جو بادشاہ کو ہیں۔ اول تو سپاہی کو مارنے یا گرفتار
کرنے کی ایسی کوشش نہیں کی جاتی جتنی بادشاہ یا امیر کے گرفتار کرنے یا مارنے کی کوشش کی جاتی
ہے کیونکہ اس کے مارنے یا قید کر لینے سے فیصلہ ہی ہو جاتا ہے۔ دوسرے سپاہی اگر مارا جائے تو
چنداں نقصان نہیں بادشاہ کی موت ملک کی تباہی کا باعث ہوتی ہے۔ پس باوجود ایک بادشاہ کی
حیثیت رکھنے کے آپ کا اس وقت دشمن کی تلاش میں جانا ایک ایسا ممتاز فعل ہے جس کی نظیر نہیں
مل سکتی۔
رسول کریم الہی دنیا کے لئے ایک کامل نمونہ ہو سکتے ہیں کیونکہ آپ ہر غزوہ حنین ایک امر میں دوسرے انسانوں سے افضل ہیں اور ہر ایک نیکی میں دوسروں کے
لئے رہنما ہیں۔ ہر ایک پاک صفت آپ میں پائی جاتی ہے اور آپ کا کمال دیکھ کر آنکھیں چندھیا
جاتی ہیں اور آپ کے نور سے دل منور ہو جاتے ہیں۔ علماء میں آپ سر بر آوردہ ہیں۔ متقیوں میں
آپ افضل ہیں۔ انبیاء میں آپ سردار ہیں۔ ملک داری میں آپ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
جرات میں آپ فرد وحید ہیں۔ غرض کہ ہر ایک امر میں آپ خاتم ہیں اور آپ کا کوئی مقابلہ
کر سکتا۔
نہیں
میں نے پیچھے آپ کی جرات کا ایک واقعہ بیان کیا تھا کہ کس طرح آپ سب صحابہ سے پہلے
خطرہ کے معلوم کرنے اور دشمن کی خبر لینے کے لئے تن تنہا چلے گئے۔ اب میں ایک اور واقعہ بیان
کرتا ہوں جس سے پڑھنے والے کو خوب اچھی طرح سے معلوم ہو جائے گا کہ جو کرشمے بہادری اور
جرات کے آپ نے دکھلائے وہ کوئی اور انسان نہیں دکھا سکتا۔
جو لوگ جنگ کی تاریخ سے واقف و آگاہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ دشمن کا سب سے زیادہ زور
افسروں اور جرنیلوں کو نقصان پہنچانے پر خرچ ہوتا ہے اور سب سے زیادہ اس بات کی کوشش کی
جاتی ہے کہ سردار لشکر اور ر اس اس کے کے سٹاف شاف کو کو قتل و ہلاک کر دیا جائے اور یہ اصل ایسی ہے کہ پرانے پرا
انہ سے اس پر عمل ہوتا چلا آیا ہے بلکہ پرانے زمانہ میں تو : پرانے زمانہ میں تو جنگ کا دارومدار ہی اس پرنی تھا کہ افسر کو
زمانہ

انوار العلوم جلدا
۵۲۰
سيرة النبي
قتل یا قید کر لیا جائے۔ اور اس کی زیادہ تر وجہ یہ تھی کہ پچھلے زمانہ میں خود بادشاہ میدان جنگ میں
آتے تھے اور آپ ہی فوج کی کمان کرتے تھے اس لئے ان کا قتل یا قید ہو جانا بالکل شکست کے
مترادف ہوتا تھا اور بادشاہ کے ہاتھ سے جاتے رہنے پر فوج بے دل ہو جاتی تھی اور اس کے قدم
اکھڑ جاتے تھے اور اس کی مثال ایسی ہی ہو جاتی تھی جیسے بے سر کا جسم۔ کیونکہ جس کی خاطر لڑتے
تھے رہی نہ رہا تو لڑائی سے کیا فائدہ۔ پس بادشاہ یا سردار کا قتل یا قید کر لینا بڑی سے بڑی شکستوں سے
زیادہ مفید اور نتائج قطعیہ پر منتج تھا اس لئے جس قدر خطرہ بادشاہ کو ہوتا تھا اتنا اور کسی انسان کو نہ
ہوتا۔
اس بات کو جو شخص اچھی طرح سمجھ لے اسے ذیل کا واقعہ محو حیرت بنا دینے کے لئے کافی ہے
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ لَهُ رَجُلٌ أَفَرَرْتُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَالَ لَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَفِرَّانَّ
هَوَازِنَ كَانُوا قَوْمًا رُمَاةً وَإِنَّا لَمَّا لَقِيْنَا هُمْ حَمَلْنَا عَلَيْهِمْ فَانْهَزَمُوا فَا قُبَلَ
الْمُسْلِمُونَ عَلَى الْغَنَائِمِ وَاسْتَقْبَلُونَا بِالسِّهَامِ فَلَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
فَلَمْ يَفِرُّ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ وَإِنَّهُ لَعَلَى بَغْلَتِهِ الْبَيْضَاءِ وَإِنَّ أَبَا سُفْيَانَ أَخِذُ بِلِجَا مِهَا وَ النَّبِيُّ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ (بخاری کتاب الجھاد باب
من قاد دابة غيره في الحرب
براء بن عازب سے روایت ہے کہ آپ سے کسی نے کہا کہ کیا تم لوگ جنگ لوگ جنگ حنین کے دن
رسول کریم کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ آپ نے جوا آپ نے جواب میں کہا کہ رسول کریم انہیں
بھاگے ۔ ہوازن ایک تیرانداز قوم تھی اور تحقیق ہم ؟ اہم جب ان سے ملے تو ہم نے ان پر حملہ کیا اور روہ
بھاگ گئے ۔ ان کے بھاگنے پر مسلمانوں نے ان کے اموال جمع کرنے شروع کئے لیکن ہوازن نے
ہمیں مشغول دیکھ کر تیر برسانے شروع کئے پس اور لوگ تو بھاگے مگر رسول کریم ال نہ بھاگے
بلکہ اس وقت میں نے دیکھا تو آپ اپنی سفید فیچر پر سوار تھے اور ابو سفیان نے آپ کے فیچر کی لگام
پکڑی ہوئی تھی اور آپ فرما رہے تھے میں نبی ہوں یہ جھوٹ نہیں ہے۔ میں عبدالمطلب کی اولاد
میں سے ہوں۔
اس واقعہ کی اہمیت کے روشن کرنے کے لئے میں نے پہلے بتایا تھا کہ بادشاہ لشکر میں سب سے
زیادہ خطرہ میں ہوتا ہے کیونکہ جو نقصان بادشاہ کے قتل یا قید کر لینے سے لشکر کو پہنچتا ہے وہ کوئی ہزار

انوار العلوم جلد 1
۵۴۱
سيرة النبي
سپاہیوں کے مارے جانے سے نہیں پہنچتا۔ پس دشمن کو جس قدر آپ کا تجسس ہو سکتا تھا اور کسی کا
نہیں۔ پس جبکہ اچانک دشمن کا حملہ ہوا اور وہ اپنے پورے زور سے ایک عارضی غلبہ پانے میں
کامیاب ہوا اور لشکر اسلام اپنی ایک غلطی کی وجہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا تو دشمن کے لئے ایک غیر
مترقبہ موقع تھا کہ وہ آنحضرت ا پر حملہ کرتا اور اپنے مدت کے بغض اور عناد کو عملی جامہ
پہناتا۔ پس ایسی صورت میں آپ کا وہاں کھڑا رہنا ایک نہایت خطرناک امر تھا جو نہایت بہادری اور
جرات چاہتا تھا اور عام عقل انسانی اس واقعہ کی تفصیل کو دیکھ کر ہی حیران ہو جاتی ہے کہ کس طرح
صرف چند آدمیوں کے ساتھ آپ وہاں کھڑے رہے۔
آپ کے ساتھ اس وقت بارہ ہزار بہادر سپاہی تھے جو ایک سے ایک بڑھ کر تھا اور سینکڑوں
مواقع پر کمال جرات دکھلا چکا تھا مگر حنین میں کچھ ایسی ابتری پھیلی اور دشمن نے اچانک تیروں کی
ایسی بوچھاڑ کی کہ بہادر سے بہادر سپاہی کے پاؤں اکھڑ گئے اور وہ تاب مقابلہ نہ لاسکا حتی کہ جنگ کا
عادی بلکہ میدان جنگ کا تربیت یافتہ عرب کا گھوڑا بھی گھبرا کر بھاگا اور بعض صحابہ کا بیان ہے کہ اس
شدت کا حملہ تھا کہ ہم باوجود کوشش کے نہ سنبھل سکتے تھے اور چاہتے تھے کہ پاؤں جما کر لڑیں مگر
قدم نہ جمتے تھے اور ہم اپنے گھوڑوں کو واپس کرتے تھے لیکن گھوڑے نہ لوٹتے اور ہم اس قدران
کی باگیں کھینچتے تھے کہ گھوڑے دوہرے ہو جاتے تھے مگر پھر آگے کو ہی بھاگتے تھے اور واپس نہ
لوٹتے تھے۔ پس اس خطرناک وقت میں جب ایک جرار لشکر پیٹھ پھیر چکا ہو ایک شخص تن تنہا صرف
وفادار خدام کے ساتھ دشمن ۔ دشمن کے مقابلہ میں کا میں کھڑا رہے اور تیروں کی بارش کی ذرا بھی پرواہ نہ
کرے تو یہ ایک ایسا فعل نہیں ہو سکتا جو کسی معمولی جرأت یا دلیری کا نتیجہ ہو بلکہ آپ کے اس فعل
سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے سینہ میں ایک ایسا دل رکھتے تھے جو کسی سے ڈرنا جانتا ہی نہ تھا اور
خطرناک دشمن کے مقابلہ میں !۔ میں ایسے وقت جبکہ اس کے پاس کوئی ظاہر سامان موجود نہ ہو کھڑا رہنا
اس کے لئے ایک معمولی کام تھا اور یہ ایک ایسا دلیرانہ کام ہے ایسی جرات کا اظہار ہے کہ جس کی
نظیر اولین و آخرین کی تاریخ میں نہیں مل سکتی۔
چند
آپ (فداہ ابی رامی) خوب جانتے تھے کہ کفار عرب کو اگر کسی جان کی ضرورت ہے تو میری
جان کی ۔ اگر وہ کسی کے دشمن ہیں تو میرے دشمن ہیں۔ اگر وہ کسی کو قتل کرنا چاہتے ہیں تو مجھے ۔ مگر
6
باوجود اس علم کے بار جو بے یار و مددگار ہونے کے آپ ایک قدم پیچھے نہ ہٹے بلکہ اس خیال۔
سے
کہ کہیں خچر ڈر کر نہ بھاگ جائے ایک آدمی کو باگ پکڑوادی کہ اسے پکڑ کر آگے بڑھاؤ تا یہ بے بس سے پکڑ کر آگے بڑھاؤ تا یہ ہے بس

·

آج 10 میں سے 10 باقی