فضائل القرآن (۲)

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 3

انوار العلوم جلد 1
١١٩
فضائل القرآن (۲)
اسی طرح بعض صوفیاء نے قرآن کریم سے استدلال کر کے لکھا کہ زمین گول ہے۔
چنانچہ کولمبس کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ اسے امریکہ کی طرف جانے کا خیال محض اس وجہ
سے پیدا ہوا کہ اس نے ہسپانیہ کے مسلمانوں سے سنا تھا کہ زمین گول ہے۔ غرض صوفیاء نے تو
زمین کے متعلق لکھا کہ وہ گول ہے مگر ظاہری علوم رکھنے والے اسے نہ سمجھ سکے۔ اسی طرح
اجرائے نبوت کے متعلق صوفیاء اور اولیاء نے تو لکھا کہ رسول کریم میں یہ کی غلامی میں نبی
آسکتے ہیں۔ جیسے محی الدین صاحب ابن عربی آنے والے مسیح کو امتی بھی اور نبی بھی قرار
دیتے ہیں لیکن علماء نے اس کا انکار کیا۔
اب اس زمانہ میں دیکھ لو کہ لہ ظاہری علوم رکھنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا چیلنج والوں کی سمجھ میں قرآن کریم کی کی کوئی بات نہ
آئی۔ انہوں نے معذرت کے نیچے پناہ لینی چاہی اور لکھ دیا کہ قرآن میں خطابیات ہیں یعنی
قرآن نے کئی باتیں ایسی لکھی ہیں جنہیں دوسرے لوگ مانتے تھے۔ ان کا یہ مطلب نہیں کہ
قرآن خود بھی انہیں درست قرار دیتا ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے رد کیا اور
اس طرح قرآن کریم کی کی صداقت ثابت کی۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے یہ اعلان کیا کہ کوئی ایسی
بات بتاؤ جو روحانیت سے تعلق رکھتی ہو مگر قرآن میں نہ ہو۔ یا قرآن کریم کی بتائی ہوئی باتوں
پر جو اعتراض پڑے وہ پیش کرو۔ آپ نے قرآن کریم سے ایسی ایسی معرفت کی باتیں نکالیں کہ
انہیں پڑھنے والے سر دھنتے ہیں اور ان لوگوں کی غفلت اور نادانی پر افسوس کرتے ہیں جنہوں
نے قرآن کریم کے نہ سمجھنے کی وجہ سے اسے محل اعتراض ٹھرایا ۔ اب آپ کی جماعت پر بھی
خدا تعالی کا یہ فضل ہے کہ جیسے قرآن کریم کے۔ کے معارف آ۔ آپ کی جماعت کے لوگ بیان کر ان کر سکتے
ہیں وہ باقی دنیا کے لوگوں سے پوشیدہ ہیں۔
حضرت مسیح موعود کے ذریعہ قرآن کریم دعوی کے ساتھ دلیل بھی پیش کرتا ہے جن قرآنی علوم اور معارف
کا انکشاف ہوا ان میں سے ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ قرآن کریم جو دعویٰ کرتا ہے اس کی دلیل
بھی خود ہی دیتا ہے وہ اپنی امداد کے لئے انسانوں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا۔ ورنہ وہ کتاب
کس کام کی جو دعوی ہی دعوی کرتی جائے اور کوئی دلیل نہ دے۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ وہی کتاب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو سکتی ہے جو دو سروں کی امداد کی

انوار العلوم جلد )
114
فضائل القرآن (۲)
محتاج نہ ہو۔ یہ نہ ہو کہ دعوٹی تو خود کرے اور دلیل دوسروں پر چھوڑ دے جو زیادہ مشکل کام
ہے کیونکہ دعوی تو ہر ایک کر سکتا ہے لیکن دلیل دینا اور اس دعوی کو ثابت کرنا مشکل ہوتا
ہے۔
اخلاق کے متعلق قرآن کریم کی بے نظیر تعلیم دوسری بات حضرت مسیح موعود
عليه الصلوة
والسلام نے یہ بیان
فرمائی کہ قرآن کریم نے اخلاق کے متعلق جو تعلیم پیش کی ہے اس کی نظیر دنیا کا کوئی مذہب پیش
نہیں کر سکتا۔ چنانچہ آپ نے قرآنی علوم کی روشنی میں اخلاق کے ایسے اصول بیان کئے کہ اس
وقت کے ترقی یافتہ علم النفس کے ماہرین بھی ان کے خلاف لب کشائی کی جرات نہیں کر سکتے۔
بلکہ اب تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ کئی باتیں جن کی پہلے یہ لوگ مخالفت کیا کرتے تھے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیان فرمانے کے بعد ان کی تائید کرنے لگ گئے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اخلاق کی تعلیم قرآن کریم سے نکالی اور ان سوالات پر
روشنی ڈالی کہ اعلیٰ اخلاق کس طرح پیدا ہوتے ہیں۔ ان کے حصول میں کون کون سی روکیں
ہیں۔ ان کے پیدا کرنے کے کیا ذرائع ہیں۔ یہ سب باتیں قرآن کریم سے آپ نے پیش کیں
اور دنیا پر اسلام کی فضیلت ثابت کی۔
تیسرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم
حقیقت نبوت کا اثبات
سے حقیقت نبوت ثابت کی۔ پہلی ساری کتابیں اس بارے میں
خاموش ہیں۔ چنانچہ میں نے اس کے متعلق بڑے بڑے پادریوں کو چٹھیاں لکھیں کہ بائیبل کی
رو سے نبوت کی کیا تعریف ہے؟ اس پر بعض کی طرف سے یہ جواب آیا کہ ہماری اس کے
متعلق کوئی تحقیق نہیں۔ حالانکہ وہ مسئلہ جس پر مذہب کی بنیاد ہے اس کی حقیقت تو معلوم ہونی
چاہئے۔ مگر بڑے بڑے پادریوں نے کہا ہمیں معلوم نہیں اور ایک نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ
میں نبوت کی تعریف لکھتا ہوں مگر یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ صحیح ہے یا غلط۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے حقیقت نبوت قرآن کریم سے ثابت کی اور بتایا کہ ان شرائط کے ماتحت
جن پر وحی نازل ہو انہیں ہم نبی کہہ سکتے ہیں ورنہ نہیں۔ جن پادریوں نے نبوت کے متعلق کچھ
لکھا انہوں نے یہی لکھا کہ نبی وہ ہوتا ہے جو پیشگوئیاں کرے مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ
بائیبل میں ایسے لوگوں کا بھی ذکر ہے جو پیشنگوئیاں کرتے تھے۔ مگر نبی نہ تھے۔ وہ ان میں اور

انوار العلوم جلد !!
11A
فضائل القرآن (۲)
بچے نبیوں میں یہ فرق نہ بتا سکے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتابوں میں
اس فرق پر بھی روشنی ڈالی ہے۔
اعلیٰ درجہ کی ترتیب چوتھی بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بیان فرمائی که قرآن کریم میں اعلیٰ درجہ کی
قرآن کریم میں اعلیٰ درجہ کی :
ترتیب ہے اور اس بات کو پایہ ثبوت تک پہنچا دیا۔ حالانکہ اس سے خود مسلمان کہلانے والے
بھی انکار کر رہے تھے۔ اور کہتے تھے کہ قرآن کی آیات ایک دوسری سے کوئی جوڑ نہیں
رکھتیں۔
پانچویں بات حضرت مسیح موعود قرآنی رقص میں آئندہ زمانہ کے لئے پیشگوئیاں علیہ السلام نے یہ بیان فرمائی کہ
قرآن کریم میں کوئی قصہ نہیں۔ یہ ایسا عظیم الشان امر ہے کہ پرانی تفسیروں کا اس نے تختہ الٹ
دیا۔ وہاں بات بات پر قصہ شروع ہو جاتا ہے اور اس میں ایسی ایسی مضحکہ خیز باتیں بیان کی جاتی
ہیں جنہیں عقل انسانی تسلیم ہی نہیں کر سکتی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ جس
قدر واقعات کا قرآن کریم میں ذکر ہے وہ ساری پیشگوئیاں ہیں۔ کوئی قصہ نہیں۔ یہ آئندہ زمانہ
میں رونما ہونے والے واقعات تھے جو پورے ہوئے۔
چھٹے آپ نے قرآن کریم سے
قرب قیامت والی والی پیشگوئیوں کا صحیح مفہوم قرب قیامت والی دیکھو کیوں گا
صحیح مفہوم واضح کیا اور جو لغو باتیں پھیلی ہوئی تھیں ان کو رد کیا۔
ساتویں بات جو نہایت عظیم الشان ہے اور جسے ہر شخص سمجھ سکتا شخص
تمام مذاہب باطلہ کا رد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ وا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ پیش کی کہ جتنے نے یہ
مذاہب نئے یا پرانے ہیں ان سب کا رد قرآن کریم میں موجود ہے۔ یہ کتنی آسان بات ہے جس کا
سے قرآن کریم کی فضیلت ظاہر ہو جاتی ہے۔ برہمو سماج والے کہہ سکتے تھے۔ بتاؤ ہمارے نے
مذہب کا قرآن میں کہاں رد ہے۔ پراٹسٹنٹ فرقہ کے لوگ کہہ سکتے تھے بتاؤ قرآن ہمارے
خلاف کیا دلیل دیتا ہے۔ غرض ہر مذہب والے اس قسم کا مطالبہ کر سکتے تھے مگر کسی نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا یہ چیلنج منظور نہ کیا۔ اب بھی یہ چیلنج موجود ہے۔ کوئی معقول آدمی
اپنے مذہب کے متعلق مطالبہ کرے ہم اس وقت قرآن کریم سے اس کے مذہب کا رڈ نکال کر

انوار العلوم جلد 1
دکھا دیں گے۔
119
فضائل القرآن (۲)
آٹھویں بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ اپنی ذات میں کامل کتاب بیان فرمائی کہ قرآن کسی اور کتاب کا محتاج نہیں بلکہ اپنی
ذات میں کامل ہے۔ اور تمام ضروری علوم اس میں موجود ہیں۔ یہ صرف جھوٹے مذاہب کا رد
ہی نہیں کرتا بلکہ ہر ضروری چیز بھی پیش کرتا ہے۔ یہ دعوی بھی ایسا ہے جس کا لوگ تجربہ کر سکتے
تھے کیونکہ بعض نئے اخلاق اور نئی قابلیتوں کا علم ہوا تھا۔ ان کے متعلق وہ پوچھ سکتے تھے کہ بتاؤ
قرآن میں کہاں ہیں۔ مگر کوئی شخص مقابل میں نہ اٹھا۔
نویں بات آپ نے یہ پیش کی اعلیٰ درجہ کی روحانی ترقیات عطا کرنے والی کتاب کہ قرآن میں انسان کی
اعلیٰ سے اعلیٰ روحانی ترقیات کے گر موجود ہیں۔ اور اس کے لئے خدا تعالیٰ کے قرب کے
دروازے کھولے گئے ہیں۔ اور ہر قسم کی تدابیر بتائی گئی ہیں جن سے وہ ترقیات حاصل کر سکتا
ہے۔
بعث بعد الموت کی حقیقت
دسویں آپ نے بعث بعد الموت کی حقیقت ثابت کی۔
دوزخ کا کیا نقشہ ہو گا۔ کون لوگ اس میں جائیں گے۔ کیا
کیا تکالیف ہونگی۔ اسی طرح یہ کہ جنت میں کون لوگ ہونگے۔ اس کی لذات کیسی ہونگی۔
جنت دائمی ہو گی یا نہیں۔ غرض ساری باتیں بیان کر دیں اس وقت میں ان انکشافات کی مثالیں
پیش نہیں کر سکتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں میں پڑھی جا سکتی ہیں۔ بالخصوص
اسلامی اصول کی فلاسفی " اور میری کتاب "احمدیت " میں ان کا ذکر ہے۔
یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ لاَ يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ میں مُطَهَّر کا لفظ مطہر کی تعریف استعمال ہوا ہے نہ کہ طاھر کا لفظ ۔ اس کی وجہ یہ کہ طاہر وہ شخص
ہوتا ہے جو زہد و ورع سے ایک پاکیزگی حاصل کر لیتا ہے۔ اور مُطَهَّر وہ ہوتا ہے جو کسی
اندرونی نسبت سے اللہ تعالیٰ کی طرف کھینچا جاتا ہے۔ اور مُطَهَّر کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے
قول یا فعل سے ہی ہوتا ہے نہ کہ اس کے کسی عمل یا لوگوں کے کہنے سے۔ چنانچہ دیکھ لو۔ وہ
لوگ جنہوں نے قرآن کریم کی صحیح تفاسیر لکھیں۔ وہ رہی لوگ تھے جو خدا تعالیٰ کے الہام اور
اس کے قرب سے مشرف تھے اور خدا تعالٰی کی نصرت ان کے شامل حال تھی۔

انوار العلوم جلدا
۱۲۰
فضائل القرآن (۲)
یہاں ایک سوال ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ دلائل سے تو یہ ثابت ہو گیا
ایک سوال کا جواب کہ قرآن کریم دوسری انسانی کتابوں سے منبع کے لحاظ سے فضیلت
رکھتا ہے مگر یہ کیونکر ثابت ہوا کہ دوسری الہامی کتابوں سے بھی افضل ہے۔ اس کا جواب یہ
ہے کہ الہامی کتب سے بھی قرآن کریم افضل ہے اس لئے کہ گو وہ کتب اللہ تعالیٰ کی طرف سے
تھیں لیکن بعض صفات کا ظہور ان کے زمانہ میں نہ ہوا تھا۔ مثلاً ایک زمانہ میں اگر خیانت زیادہ
پھیلی ہوئی تھی تو اس زمانہ کے نبی پر اس بدی کو دور کرنے کی صفت ظاہر ہوئی۔ اگر لوگوں میں
خشونت اور سختی زیادہ پائی جاتی تھی تو اس زمانہ کے نبی پر رحم اور محبت اور نرمی اور شفقت کی
صفت کا ظہور ہوا۔ لیکن کوئی پہلی کتاب ایسی نہیں جو رَبُّ الْعَلَمِينَ کی صفت کی مظہر ہو ۔
کوئی کتاب دو صفات کی یا چار صفات کی یا پانچ صفات کی مظہر تھی مگر کوئی کتاب
رَبُّ الْعَلَمِینَ کی صفت کی مظہر نہ تھی۔ اسی طرح کوئی کتاب قرآن کریم کی طرح اکملیت
کی مظہر نہ تھی۔ کوئی کتاب خدا تعالیٰ کی صفت قیوم کی مظہر نہ تھی کیونکہ قرآن کریم سے پہلی ہر
ایک کتاب منسوخ ہونے والی تھی لیکن قرآن کریم چونکہ ہمیشہ رہنے والی کتاب تھی اس لئے یہ
تینوں صفات قرآن کریم میں ظاہر ہوئیں۔ جو صفات پہلی کتب میں ظاہر ہو چکی ہیں وہ بھی
سب کی سب تمام کتب میں ظاہر نہ ہوئی تھیں بلکہ بعض ایک میں اور بعض دوسری میں بیان
کی گئی تھیں۔ لیکن قرآن کریم میں وہ بھی سب جمع ہیں۔ پس قرآن کریم منبع کے لحاظ سے بھی
افضل ہے۔
اس مضمون کو قرآن کریم نے اس طرح بیان کیا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَوَاتِ
وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَئِكَةِ رُسُلاً اُولِى أَجْنِحَةٍ مَّثْنَى وَثُلُثَ وَرُبَعَ - يَزِيدُ فِي
الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۲۳ یعنی آسمان اور زمین کے کمالات
ظاہر کرنے والے خدا کا شکر اور اس کی حمد ہے۔ وہ اپنے ملائکہ کو اظہار کمالات کے لئے نازل
کرتا رہتا ہے اور ان کے کئی پر ہوتے ہیں۔ یعنی وہ کئی رنگ کی پنا ہیں اپنے ساتھ لاتے ہیں۔
جناح عربی زبان میں پناہ اور حمایت کو بھی کہتے ہیں۔ اور فرشتے جو نازل کئے جاتے ہیں وہ دو دو
تین تین چار چار پروں والے ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ جس قدر چاہے اپنی پیدائش میں اضافہ کر
دیتا ہے۔ یعنی جیسا موقع ہوتا ہے اتنے ہی پر زیادہ کر دیتا ہے۔
یہاں بتایا کہ سب تعریفیں اللہ کی ہیں جو زمین اور آسمانوں کو پیدا کرنے والا ہے۔ اس

انوار العلوم جلد ))
۱۲۱
فضائل القرآن (۲)
میں یہ اشارہ ہے کہ قرآن کریم کے نزول میں آسمان و زمین کے کمالات کے ظہور کے سامان
رکھے گئے ہیں اور اس کے لحاظ سے ملائکہ نازل ہوتے ہیں۔ پس قرآن کریم کا نزول ان تمام
صفات پر مشتمل ہے جن سے یہ دنیا وابستہ ہے اور فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کی صفت کا
ظہور اس کے ذریعہ سے ہوا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جب تک ایک مرکز پر ساری دنیا جمع نہ ہو
خدا تعالیٰ کی ہر لحاظ سے تعریف نہیں کی جاسکتی ۔ اَلْحَمْدُ لِلهِ تبھی کہا جا سکتا ہے جب ساری
دنیا کے لحاظ سے رَبُّ الْعَالَمِينَ کی صفت کا اظہار ہو ۔ اسی لئے فرمایا کہ اب جو تعلیم آئی
ہے یہ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ کے مطابق آئی ہے۔ پہلے صرف دو دو تین تین چار چار
کمالات ظاہر کرنے کے لئے آئی تھی پس قرآن کریم کے نزول میں زمین و آسمان کے کمالات
کے ظہور کے سامان رکھے گئے ہیں۔
یہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ کسی کتاب میں کسی صفت صفات الہیہ اور ان کی مظہریت کا ذکر ہونا یہ اور امر ہے اور اس کی صفت کا مظہر ہونا
اور امر ہے۔ یوں تو رَبُّ الْعَلَمِينَ کی صفت اور کتب میں بھی ہے مگر وہ اس صفت کا مظہر
ہونے کی مدعی نہیں ہیں۔ قرآن کریم کے متعلق اللہ تعالیٰ واضح الفاظ میں فرماتا ہے وَإِنَّهُ
لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۲۴ یہ کتاب رَبُّ الْعَلَمِينَ کی صفت کے ماتحت نازل ہوئی ہے۔
چونکہ یہ سارے جہان کو مخاطب کرتی ہے اس لئے ساری کی ساری صفات اس میں ظاہر کی گئی
ہیں۔ پس قرآن کریم خدا تعالیٰ کی تمام صفات کا مظہر ہے۔
ایک اور وجہ فضیلت (جسے میں نے بارھویں نمبر پر بیان کیا تھا) ظاہری حسن میں برتری کسی چیز کا ظاہری حسن میں دوسری اشیاء پر فائق ہونا ہوتا ہے۔
کیونکہ ایک ہی قسم کی چیزوں میں سے انسان طبعی طور پر ظاہری حسن میں فائق چیز کو منتخب کرتا
ہے۔ بلکہ سب سے پہلے یہی چیز انسان کی دلکشی کا موجب بنتی ہے۔ میں نے جب اس لحاظ سے
دیکھا تو قرآن کریم کو ظاہری طور پر بھی خوبصورت پایا۔ بلکہ ایسا خوبصورت پایا کہ گو یورپ نے
اس خوبصورتی کو مٹانے کے لئے اپنا سارا زور صرف کر دیا مگر پھر بھی وہ ناکام رہا۔ اس
خوبصورتی کو مٹانے کے لئے یورپ نے چار طریق اختیار کئے ہیں۔
اول یہ کہا گیا کہ قرآن کریم کا ٹائل نَعُوذُ
عیسائیوں کے چار اعتراضات باللہ، نہایت بھتا ہے۔

انوار العلوم جلد 1
۱۲۲
فضائل القرآن (۲)
دوم ۔ یہ کہا گیا کہ اس میں بہت سے غیر عربی الفاظ داخل ہیں۔
سو تم ۔ یہ کہا یہ کہ اس میں فضول تکرار ہے یونہی ایک بات کو دہراتا چلا جاتا ہے۔
چہارم ۔ یہ کہ اس کے مضامین میں کوئی ترتیب نہیں۔ کہیں احکام شروع ہیں تو ساتھ ہی وعظ
کیا جاتا ہے۔ پھر لڑائیوں کا ذکر آجاتا ہے تو ساتھ ہی منافقوں کو ڈانٹا جاتا ہے۔
لیکن یہ اعتراض جیسا کہ میں ابھی بتاؤں گا درست نہیں بلکہ قرآن کریم کا ظاہری حسن
بھی اسے گل دنیا کی کتب پر افضل قرار دیتا ہے اور یہ فضیلت دس خوبیوں سے ثابت ہے۔
اول زبان کی فصاحت۔ قرآن کی یہ خوبی اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ قرآنی زبان کی فصاحت دشمن سے دشمن نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے اور عربوں نے تو
اس کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور بڑے بڑے ادیب اس کے کمال کے آگے عاجز آگئے
ہیں۔ میں اس کے متعلق دوستوں کو ایک واقعہ سناتا ہوں۔
لبید عرب کا ایک مشہور شاعر تھا جو سات بڑے مشہور شاعروں میں سے ایک تھا۔ پہلے وہ
اسلام کا مخالف تھا مگر بعد میں ایمان لے آیا ۔ اسلام لانے کے بعد وہ ہر وقت قرآن کریم پڑھتا
رہتا۔ اور اس نے شعر کہنے ترک کر دیئے۔ حضرت عمرؓ نے ایک دفعہ اپنے زمانہ خلافت میں
کوفہ کے گورنر مغیرہ بن شعبہ کو چٹھی لکھی کہ اپنے علاقہ کے مشہور شاعروں سے اچھے اچھے
اشعار لکھوا کر مجھے بھیجو۔ مغیرہ نے اس کام کے لئے دو شاعر اغلب اور لبید پسند کئے اور انہیں کہا
گیا خلیفہ وقت کا حکم آیا ہے کہ کچھ شعر لکھ کر بھیجو۔ اس پر اغلب نے تو قصیدہ لکھا لیکن لبید نے
کہا۔ جب سے میں اسلام لایا ہوں میں نے شعر کہنے چھوڑ دیتے ہیں۔ جب انہیں مجبور کیا گیا تو
وہ سورۃ بقرہ کی چند آئتیں لکھ کر لے آئے اور کہا کہ ان کے سوا مجھے کچھ نہیں آتا۔ مغیرہ نے
لبید کو سزا دی اور اغلب کی حضرت عمرؓ کے پاس سفارش کی۔ لیکن حضرت عمرؓ کو لبید کی بات کی
اتنی لذت آئی کہ انہوں نے کہا لبید نے جو کچھ کہا ہے اس سے اس کے ایمان کا ثبوت ملتا ہے کہ
اتنا قادر الکلام ہونے کے باوجود شرماتا ہے کہ قرآن کے سوا کچھ اور اپنی زبان سے نکالے ۔
مسیحیوں نے اس پر اعتراض کیا ہے کہ کیا لبید نے پہلے کبھی قرآن نہ سنا تھا جبکہ وہ اسلام
کا مخالف تھا۔ وہ دراصل لالچ کے لئے اس طرح کہتا تھا۔ لیکن اس دلیل سے عیسائیت پر بھی
اعتراض وارد ہوتا ہے کیونکہ بعض دفعہ ایک انسان کئی بار انجیل پڑھتا اور عیسائیوں کے وعظ
سنتا ہے مگر عیسائیت کو نہیں مانتا۔ لیکن پھر ایک وقت مان لیتا ہے تو کیا وہ لالچ سے ایمان لاتا ہے؟

انوار العلوم جلد
۱۲۳
فضائل القرآن (۲)
یہ ایک طبعی بات ہے کہ انسان بعض اوقات ایک بات کا انکار کر دیتا ہے لیکن جب اس پر
صداقت کھلتی ہے تو اسے مان لیتا ہے۔ ایسا ہر مذہب میں ہوتا ہے۔ کئی لوگ ہندو ہو جاتے
ہیں۔ اب کیا انہیں کہا جاتا ہے کہ اتنے سال تو تم ہندو مذہب کا ذکر سنتے رہے اور ہندو نہ
ہوئے؟ اب جو ہندو ہوئے ہو تو کسی لالچ کی وجہ سے ہوئے ہو ؟ دراصل یہ بہت بودی دلیل ہے۔
اور سوائے اس کے جو خود لالچی ہو اور کوئی پیش نہیں کر سکتا۔
۔
یوں تو دنیا میں بڑی اچھی اچھی کتابیں لکھی جاتی ہیں اور ان کی قبولیت بھی ہوتی ہے۔ مگر
دیکھنا یہ چاہئے کہ کیا کوئی ایسی کتاب لکھی گئی ہے جس کے لکھنے والے نے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا
ہو کہ یہ سب سے افضل اور اعلیٰ ہوگی اور اس کی قبولیت لوگوں میں پھیل جائیگی۔ یورپین لوگ
کہتے ہیں شیکسپئیر جیسا کلام کوئی نہیں لکھ سکتا۔ گو خدا کی قدرت ہے جب سے قرآن پر یورپین
اعتراض کرنے لگے ہیں ایسی سوسائٹیاں بھی بن گئی ہیں جو شیکسپیر کی تحریروں پر اعتراض کرتی
ہیں۔ لیکن اگر مان بھی لیا جائے کہ وہ اچھا لکھنے والا تھا تو دیکھنا یہ چاہئے کہ کیا لکھتے وقت اس نے
کہا تھا کہ اس کا کلام تمام کلاموں سے افضل رہے گا۔ اس نے یقینا ایسا نہیں کہا۔ مگر قرآن نے
پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اس کتاب کا مقابلہ کرنے سے دنیا عاجز رہے گی۔ میں نے بینٹ کی ایک
کتاب پڑھی ہے۔ جس میں اس نے لکھا ہے کہ جب میں نے یہ کتاب لکھی تو سمجھا کہ بہت
مقبول ہو گی مگر چھاپنے والوں نے اس کی اشاعت میں لیت و لعل کیا اور پالک نے بھی قدر نہ
کی۔ پس کوئی لکھنے والا نہیں جانتا کہ اس کی کتاب مقبول ہو گی یا نہیں۔ مگر قرآن نے پہلے سے
کہہ دیا تھا کہ یہ کتاب تمام کتب سے افضل ہے اور ہمیشہ افضل رہے گی۔
پھر عرب وہ ملک تھا جس کا تمام کمال زبان دانی پر تھا۔ اس ملک میں قرآن آیا اور ان
لوگوں کی زبان میں آیا۔ اور پھر اس نے ایسا تغیر پیدا کر دیا کہ عربوں کا طرز کلام ہی بدل ڈالا۔
اور انہوں نے قرآن کی طرز اختیار کر لی۔ ان کی طرز تحریر بدل گئی۔ پر انا سٹائل جاتا رہا اور
قرآن کریم کے سٹائل پر ہی سب چلنے لگے۔
بعض لوگ اس کے متعلق کہتے ہیں کہ قرآن کریم کو ماننے والوں نے ایسا کرنا ہی تھا۔
میں کہتا ہوں یا نا ہوں بائیبل ، انجیل اور دیدوں کے ماننے والوں نے انے کیوں ایسا نہ کیا۔ وہ بھی تو ان کتابوں
کو خدا کی طرف سے مانتے تھے۔

انوار العلوم جلدا
۱۳
فضائل القرآن (۲)
یہ اعتراض کہ قرآن میں غیر زبانوں کے الفاظ آ
قرآن کریم میں غیر زبانوں کے الفاظ تحر۔
گئے ہیں یہ بھی درست نہیں۔ کوئی زبان خواہ وہ
نئی ہو یا پرانی غیر زبانوں کے الفاظ سے پاک نہیں ہو سکتی۔ اعتراض تب ہو تا جب عربی زبان میں
وہ الفاظ جاری نہ ہوتے اور عرب کہتے کہ ہم ان الفاظ کو سمجھ نہیں سکتے۔ جب عرب قرآن کے
الفاظ کو سمجھ جاتے تھے اور مکہ والے سمجھ لیتے تھے عرب میں وہ الفاظ جاری تھے اور وہ الفاظ
عربی زبان کا ایک حصہ ہو چکے تھے تو خواہ وہ غیر زبان کے ہی ہوں کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔
بلکہ میں تو کہتا ہوں اگر قرآن نے ہی وہ الفاظ عربی میں داخل کئے ہوں تب بھی یہ قرآن کی بہت
بڑی طاقت کی علامت ہے کہ وہ الفاظ عربوں میں رائج ہو گئے۔ کیونکہ جو قادر الکلام نہ ہو اس
کی بات چل نہیں سکتی۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ اگر کوئی قادر الکلام اپنے کلام میں غلطی بھی کرے
تو اسے ایجاد کہیں گے غلطی نہیں کہیں گے ۔ کیونکہ وہ زبان پر عبور رکھتا ہے۔ پس اگر قرآن
میں نئے الفاظ آئے اور وہ عربی زبان کا جزو بن گئے تو یہ قرآن کا اور زیادہ معجزہ ہے۔ مگر یہ
درست نہیں کہ غیر زبانوں کے الفاظ قرآن میں آئے ہیں۔ دراصل یہ دھو کا اس وجہ سے لگا
ہے کہ عربی اور عبرانی زبان کے بعض الفاظ آپس میں ملتے جلتے ہیں۔ بلکہ بعض محاورات بھی
آپس میں مل گئے ہیں۔ اس سے یہ غلط طور پر سمجھ لیا گیا کہ قرآن میں غیر زبانوں کے الفاظ آ
گئے ہیں۔ مثلاً فُرْقَانِ ایک لفظ ہے۔ اس کے تمام مشتقات عربی میں موجود ہیں۔ اس کے
متعلق یہ کہنا کہ قرآن نے یہ لفظ باہر سے لیا ہے غلط ہے۔ اس طرح رَحْمنُ کے متعلق
اعتراض کرتے ہیں حالانکہ یہ بھی عربی لفظ ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ محققین یو رپ کو یہ دھو کا قرآن کریم کی اس
لفظ رحمن کی حقیقت آیت سے لگا ہے کہ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَنِ
قَالُوا وَمَا الرَّحْمَنُ - ۲۵ یعنی جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خدائے رحمن کے سامنے سجدہ
میں گر جاؤ تو وہ کہتے ہیں ہم نہیں جانتے رحمن کیا ہوتا ہے۔ معترضین کہتے ہیں۔ یہ آیت اس
بات کی سند ہے کہ غیر زبان کے الفاظ قرآن میں آئے ہیں۔ کیونکہ عرب کے لوگ کہتے ہیں ہم
نہیں جانتے رحمٰن کیا ہوتا ہے۔ اگر یہ غیر زبان کا لفظ نہ ہوتا تو وہ کیوں ایسا کہتے حالانکہ معترضین
اس آیت کے معنے ہی نہیں سمجھے ۔ کفار کا اعتراض لفظ رحمن پر نہیں تھا بلکہ اس اصطلاح پر
تھا جو قرآن نے رحمن کے لفظ کے ذریعہ پیش کی تھی۔ قرآن نے یہ نئی اصطلاح پیش کی تھی

انوار العلوم جلد ا
۱۲۵
فضائل القرآن (۲)
جو عربوں میں رائج نہ تھی۔ جیسے صلوة عربی لفظ ہے مگر اصطلاحی صلوٰۃ قرآن نے پیش کی
ہے۔ اس کے متعلق بھی کفار کہہ سکتے تھے کہ ہم نہیں جانتے صلوٰۃ کیا ہوتی ہے۔
پس ان لوگوں کا اعتراض در حقیقت اسلامی اصطلاح پر تھا۔ اور انہوں نے یہ کہا کہ اس
کا جو مطلب قرآن پیش کرتا ہے وہ ہم نہیں جانتے اور اصطلاح جدید علم جدید کے لئے ضروری
ہوتی ہے۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ایک طرف تو قرآن میں آتا ہے کہ وَمَا أَرْسَلْنَا
مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ ۲۶ یعنی ہم نے ہر ایک رسول کو اسکی قوم کی زبان میں ہی
وحی دیکر بھیجا ہے۔ اور دوسری طرف سورۃ ہود میں آتا ہے۔ مخالفین نے حضرت شعیب سے
کہا۔ يُشْعَيْبُ مَا نَفَقَهُ كَثِيرًا مِّمَّا تَقُولُ ۷ ۲ اے شعیب ! ہماری سمجھ میں تیری
اکثر باتیں نہیں آتیں۔ اب اس کا یہ مطلب نہیں کہ حضرت شعیب علیہ السلام کسی ایسی زبان
میں باتیں کرتے تھے جسے وہ لوگ سمجھ نہ سکتے تھے بلکہ یہ ہے کہ جو دینی باتیں وہ بیان کرتے تھے
اور جو جو مسائل وہ پیش کرتے تھے انہیں وہ لوگ نہیں سمجھتے تھے۔
وہ الفاظ جو قرآن نے استعمال کئے ہیں وہ ان لوگوں اہل عرب میں رحمن کا استعمال
میں پہلے سے موجود تھے۔ چنانچہ رحمن کا لفظ بھی
ان میں استعمال ہوتا تھا۔ قرآن کریم میں آتا ہے ۔ وَقَالُوا لَوْ شَاءَ الرَّحْمَنُ مَا
عَبَدَتهُمْ ۲۸ یعنی وہ کہتے ہیں کہ اگر رحمن کا کسی منشاء ہو تا کہ ہم شرک نہ کریں تو ہم
شرک نہ کرتے۔ غرض رحمن کا لفظ وہ بولا کرتے تھے مگر قرآن کریم نے رحمن اس
ہستی کو قرار دیا ہے جو بغیر محنت کے انعام دیتی ہے۔ اور یہ بات وہ لوگ نہیں مانتے تھے کیونکہ
اس کے ماننے سے ان کا شرک باطل ہو جاتا تھا۔ غرض وَمَا الرَّحْمن کے یہ معنی نہیں کہ
عرب کے لوگ رحمن کا لفظ نہیں جانتے تھے بلکہ یہ ہیں کہ وہ اس اصطلاح کے قائل نہ تھے
جو قرآن نے پیش کی۔ بہر حال قرآن کریم کی فصاحت اس کے حسن کا ایک روشن ثبوت ہے۔
اور پھر قرآن کریم کی یہ فصاحت ایسی بڑھی ہوئی ہے کہ آج تک علم ادب پر اس کا اثر ہے اور
زبان عربی کی ترقی کو اس نے ایک خاص لائن پر چلا دیا ہے۔ حتی کہ عرب مسیحی مصنف بھی
قرآن کی تعریف کرتے تھے اور ان کے مدارس میں قرآن کریم کے ٹکڑے بطور ادب کے رکھے
جاتے تھے۔ ایک جاہل ملک میں ایک کتاب کا لوگوں کو والہ وشیدا بنا دینا اور انہیں جاہل سے
عالم کر دینا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

انوار العلوم جلدا
۱۲۶
فضائل القرآن (۲)
قرآن کریم کی دوسری ظاہری خوبی اس کی اعلیٰ درجہ کی قرآن کی اعلیٰ درجہ کی ترتیب درجہ کی ترتیب ترتیب ہے۔ ترتیب کا اعلیٰ ہونا بذات خود روحانیت
سے تعلق نہیں رکھتا کیونکہ مجرد ترتیب انسانی کلام میں بھی پائی جاتی ہے۔ لیکن اس سے انکار
نہیں کیا جا سکتا کہ ترتیب ایک ظاہری خوبی ہے جو کسی کلام کو خوبصورت بنا دیتی ہے۔ اور اس
خوبی کے لحاظ سے بھی قرآن کریم تمام دوسری کتب سے افضل ہے۔ بظاہر وہ ایک بے ترتیب
کلام نظر آتا ہے مگر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں ایک اعلیٰ درجہ کی ترتیب موجود
ہے بلکہ جہاں سب سے بڑھ کر بے ترتیبی نظر آتی ہے وہاں سب سے زیادہ ترتیب ہوتی ہے۔
اور یہی اس کی بہت بڑی خوبی ہے۔ دنیا میں کوئی انسان ایسی کتاب نہیں لکھ سکتا جو بظاہر تو
بے ترتیب ہو مگر غور کرنے سے اس میں اعلیٰ درجہ کی ترتیب پائی جاتی ہو۔ پس اس حُسن میں
بھی قرآن کریم نہ صرف دوسری کتب کے مشابہ ہے بلکہ ان سے افضل ہے۔ اس وجہ سے کہ
معروف ترتیب کی اتباع کرنا ایک عام بات ہے۔ ہر عقلمند ایسا کر سکتا ہے لیکن قرآن کریم کی
ترتیب میں بعض ایسی خصوصیات ہیں جو دوسری کتب میں نہیں اور وہ خصوصیات یہ ہیں۔
اول۔ اس کی ترتیب بظاہر مخفی ہے مگر غور اور تامل
ترتیب قرآن کی چند خصوصیات سے ایک نہایت لطیف ترتیب معلوم ہوتی ہے اور
کسی انسانی کتاب میں اس قسم کی ترتیب کی مثال نہیں ملتی کہ بظاہر ترتیب نہ ہو لیکن غور کرنے
پر ایک مسلسل ترتیب نظر آئے جو نہایت لطیف اور فلسفیانہ ہو۔
اس وقت میں قرآن کریم کی ترتیب کے متعلق مثالیں دینے سے معذور ہوں۔ کیونکہ
جس مقام کی بھی میں ترتیب بیان کروں گا کہا جا سکتا ہے کہ یہ مقام خاص طور پر چن لیا گیا ہے۔
میں نے بعض دوستوں سے کہا تھا کہ وہ کوئی مثال ایسی چن دیں جس کی ترتیب عام لوگوں کو
معلوم نہ ہو اور جو بے جوڑ فقرے نظر آتے ہوں مگر افسوس ہے کہ ان کا مطالعہ وسیع نہ تھا اس
لئے وہ کوئی مثال پیش نہ کر سکے اور میں خود سر درد کی وجہ سے ایسا مقام نہ نکال سکاور نہ بتا تاکہ
قرآن کریم میں کیسی اعلیٰ درجہ کی ترتیب پائی جاتی ہے۔
دوم - قرآن کریم بغیر اس کے کہ ترتیب کی طرف اشارہ کرے علم النفس کے ماتحت
اپنے مطالب کو بیان کرتا ہے اور جو سوال یا جو ضرورت کسی موقع پر پیش آتی ہے اس کا اگلی
عبارتوں میں جواب دیتا ہے۔ گویا اس کی ہر اگلی آیت میں پچھلی آیات کے مطابق جو سوال پیدا

انوار العلوم جلد !!
۱۲۷
فضائل القرآن (۲)
ہوتے ہیں ان کا جواب دیا جاتا ہے۔ اور یہ باریک ترتیب اور کسی کتاب میں نہیں ہے۔ بائیبل
کے متعلق لو تھر لکھتا ہے :۔
"The Gospels do not keep order in their account of miracles and
deeds of jesus۔ This is of small moment۔ When there is dispute
about Holy Writ and no comparison is possible let the matter
drop۔۲۹
Emile Ludwidg in his book "son of man" says, "Almost all the
the
contradictions arise out of the disorderly nature of
reports۔"
The Gospels, the four main sources of Knowledge, contradict
one an other in many respects and are upon some points
contradicted by the scanty non-Christians authoriteis۔"
Moreover there is confusion in serial arrangement, a confusion
which has been deplored through-out centuries۔
یعنی بائیبل میں ترتیب واقعات کا لحاظ نہیں رکھا گیا۔ پس اس کے بیانات کے بارہ میں
جب کوئی جھگڑا پیدا ہو اور سلجھاؤ کی کوئی صورت دکھائی نہ دے تو اسے چھوڑ دینا چاہئے۔
ایمل لذوگ (EMIL LUDWIDG) نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں وہ بیان کرتا
ہے کہ موجودہ انجیل ہمیں بالکل بے ترتیب نظر آتی ہے۔ وہ اپنی کتاب ” ابن آدم" میں اس پر
بحث کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ انجیل میں ہمیں جو بھی تضاد نظر آتا ہے وہ واقعات کے بے ترتیبی
کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ اناجیل جو ہمارے علم کے چار بڑے چشمے ہیں کئی امور میں ایک
دوسرے کے مخالف بیانات کی حامل ہیں اور غیر عیسائی محققین نے بھی انہیں متضاد قرار دیا ہے ،
اس کے علاوہ ان کی ترتیب میں اس قدر ائ ر الجھنیں ہیں کہ صدیوں سے خود مسیحی اس پر افسوس کا
اظہار کرتے چلے آ رہے ہیں۔
اسی طرح دیدوں کو پڑھا جائے تو وہاں بھی ترتیب کا کچھ پتہ نہیں لگتا اور یہ معلوم نہیں
ہو سکتا کہ ایک واقعہ کا دوسرے واقعہ سے کیا جوڑ ہے۔
6

·

آج 10 میں سے 10 باقی