فضائل القرآن (۲)
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 4
انوار العلوم جلد
۱۲۸
فضائل القرآن (۲)
تیسری خوبی جو قرآن کریم کے
مختصر آیات میں حقائق و معارف کی کثرت ظاہری حسن کو نمایاں کرتی ہے وہ اس
کے مضامین کا باوجود اختصار کے مفصل ہوتا ہے۔ چنانچہ ایک ایک آیت کئی کئی مطالب بیان
کرتی چلی جاتی ہے۔ اور پھر اس میں علم کلام ، علم تاریخ ، علم او امر اور علم نواہی سب ایک ہی
وقت میں کام کر رہے ہوتے ہیں اور آئندہ کے لئے پیشگوئیاں بھی ہوتی ہیں۔ اس خوبی کی وجہ
سے ایک طرف تو قرآن کریم نہایت مختصر ہے اور دوسری طرف جو اس میں عظیم الشان مطالب
بیان ہیں وہ بائیبل اور دوسری الہامی کتب میں مل ہی نہیں سکتے۔ اس کی ایک مثال میں نے ابھی
دی ہے کہ ایک چھوٹی سی آیت میں تین عظیم الشان پیشگوئیاں بیان کی گئی ہیں لیکن اس کے
علاوہ قرآن کریم کا کوئی مقام لے لو یہ بات واضح ہو جائے گی۔ میں اس کے مزید ثبوت کیلئے پھر
پہلی آیت کو ہی لے لیتا ہوں۔
اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ کی لطیف تغير الله تعالی فرمانا اقوا بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ - اِقْرَأْ وَ رَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ عَلَّمَ
الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ان چند آیات میں پہلے تاریخ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کیونکہ فرمایا
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ - پڑھ اس کلام کو ۔ مگر جب پڑھنے لگو تو یہ کہہ لینا کہ میں
اللہ کا نام لے کر اسے پڑھتا ہوں۔ اس میں استثنا باب ۱۸ کی آیت ۱۹٬۱۸ کی طرف اشارہ کیا گیا
ہے جو یہ ہے کہ :۔
میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی برپا کروں گا۔ اور اپنا کلام
اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اسے فرماؤں گا۔ وہ سب ان سے کہے گا۔
اور ایسا ہو گا کہ جو کوئی میری باتوں کو جنہیں وہ میرا نام لے کے کہے گا نہ سنے گا تو میں
اس کا حساب اس سے لونگا۔ ۳۳
پس بِاسْمِ رَبِّک میں موئی مو کی اس پیشگوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ کے
مثیل موسی" ہونے کا دعوی پیش کیا گیا ہے اور نبوت کے تسلسل کا ذکر کیا گیا ہے۔ پھر اقرا
میں تبلیغ کے واجب ہونے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ کئی کلام ایسے ہوتے ہیں جو خود پڑھنے
والے کے لئے ہوتے ہیں، دوسروں کو سنانے سروں کو سنانے کیلئے نہیں ہوتے۔ وتے ۔ مگر اس کلام کے متعلق فرمایا یہ
حموم جلدا
۱۲۹
فضائل القرآن (۲)
ساری دنیا کے لئے ہے، جا اور اسے سنا۔ اس میں تبلیغ اسلام کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
تیسری بات رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ میں یہ بتائی کہ اس کلام کے پیش کرنے میں تمہیں
سمت سی مشکلات پیش آئیں گی مگر تو اس رب کا نام لے کر پڑھ جس نے انسان کو پیدا کیا ہے۔
اس میں یہ اشارہ کیا کہ یہ کلام صرف بنی اسرائیل کیلئے یا اہل ہنود کیلئے نہیں یہ الْإِنْسَان کیلئے
ہے اور جب ایک قوم کو مخاطب کرنے والوں کو دکھ اور تکالیف اٹھانی پڑیں تو تم جو ساری دنیا کو
مخاطب کر رہے ہو تمہیں کس قدر مشکلات پیش آئیں گی۔ مگر کسی بات سے ڈرنا نہیں یہ کلام
تیرے رب کی طرف سے آیا ہے اور باوجود اس کے کہ ساری دنیا اس کی مخاطب ہے اور اس
وجہ سے ساری دنیا تیری مخالف ہوگی تیرا رب تیرے ساتھ ہو گا۔ مگر یہ بھی یاد رکھنا کہ تیری
آہستہ آہستہ ترقی ہوگی کیونکہ رب آہستہ آہستہ اور درجہ بدرجہ ترقی دینے والے کو کہتے ہیں۔
چوتھی بات یہ بیان کی کہ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ ۔ اس میں ایک تو اس طرف توجہ
دلائی کہ اے انسان! دیکھ تیری پیدائش کتنی ادنی ہے پھر تو خیال بھی کس طرح کر سکتا ہے کہ اپنی
کامیابی کے ذرائع خود معلوم کرلے گا۔ دوسرے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو اس
طرف توجہ دلا دی که انسان کو علق سے پیدا کیا گیا ہے یعنی اس میں قدرتی طور پر تعلق باللہ کا
مادہ رکھا گیا ہے۔ اور یہ بات تمہاری معاون ہوگی۔ پس تمہیں گھبرانا نہیں چاہئے اور مایوسی کو
کبھی اپنے قریب بھی نہیں آنے دینا چاہئے۔
غرض ایک چھوٹی سی آیت میں تاریخ، علم کلام ، تبلیغ، انسان کی پیدائش اور انسان کی
مخفی طاقتوں کا ذکر کر دیا۔ اور ابھی یہ باتیں ختم نہیں ہو ئیں اور بھی کئی علوم کا اس میں ذکر
ہے۔
مقفی
قرآن کریم کی مقفی عبارت چهارم قرآن کریم کی عبرت مقفی ہوتی ہے۔ قافیہ بندی ساتھ اگر مضمون خطوات ہو جائے تو وہ معصی عبارت
بری معلوم ہوتی ہے۔ لیکن قرآن کریم کی عبارت با وجود مقفی ہونے کے ایسی ہے جس سے
صرف مضمون کی عظمت ہی قائم نہیں ہوتی بلکہ نئے نئے معارف بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کی
مثال کے طور پر سورۃ جمعہ کو لے لیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ
الْحَكِيمِ - هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّنَ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ
انوار العلوم جلد !!
۱۳۰
فضائل القرآن (۲)
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْنٍ - وَاخَرِينَ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
وَاللَّهِ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ - ۳۴
دیکھو کس طرح ان آیات میں توازن کو قائم رکھا گیا ہے۔ یہ ہے تو نشر مگر یوں معلوم
ہوتا ہے کہ اشعار ہیں۔ مگر باوجود اس کے کوئی لفظ زائد نہیں۔ شاعر تو مضمون کے لحاظ سے
الفاظ کو آگے پیچھے کرنے پر مجبور ہوتے ہیں مگر یہاں ایسا نہیں کیا گیا۔
یہ آیتیں اس زمانہ کے متعلق ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ شعر ہیں۔ وزن قائم رکھنے
کے لئے ان میں توازن کو ملحوظ رکھا گیا ہے اور مقفی عبارت ہے مگر ترتیب خراب نہیں ہوئی۔
نہ کوئی زائد چیز آئی ہے، ہر ایک اپنی اپنی جگہ پر ہے۔
سورة۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي
ۃ جمعہ کی ابتدائی آیات کی تفسیر السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ہر ایک چیز
خواہ وہ آسمانوں میں ہے خواہ زمین میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی ہے۔ یعنی ہر چیز ثابت کرتی ہے کہ
خدا بے عیب ہے ۔ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ۔ وہ ملک ہے، تدوس ہے
عزیز ہے، حکیم ہے۔ یہاں قافیہ کے لحاظ سے حکیم پیچھے آیا ہے۔ ۔ اگر ملک پیچھے آتا تو وزن قائم
نہ رہتا۔ آگے اسی ترتیب سے مضمون چلتا ہے۔ پہلی صفت خدا تعالیٰ کی یہ بیان کی تھی کہ وہ
الملک یعنی بادشاہ ہے۔ اور بادشاہ کا یہ کام ہوتا ہے کہ رعایا کی بہتری اور بہبودی کے احکام
جاری کرے ۔ اس لئے فرمایا هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولاً مِّنْهُمْ جب خدا تعالى
ساری دنیا کا بادشاہ ہے تو اس نے اپنی رعایا کو احکام پہنچانے کیلئے امیین میں ایک رسول بھیجا
اور اپنا نائب مقرر کیا مگر یہ نائب باہر سے مقرر نہیں کیا بلکہ تم میں سے ہی بھیجا۔
دوسری صفت یہ بیان کی تھی کہ وہ القدوس ہے اس کے متعلق فرمایا يَتْلُوا
عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہر ایک چیز پاکیزہ
ہو اس لئے اس نے رسول کو اپنی آیات دے کر بھیجا تاکہ وہ آیات لوگوں کو سنائے اور ان میں
دماغی اور روحانی پاکیزگی پیدا کرے۔ پہلے اللہ تعالیٰ کی آیات سکھا کر انسانی دماغ کو پاک کرے
اور پھر يُزَكِّيهِمُ ان کے اعمال کو پاک کرے۔
تیسری صفت یہ بیان کی تھی کہ الْعَزِیز وہ غالب ہے۔ اس کے لئے فرمایا۔
انوار العلوم جلد 1
۱۳۱
فضائل القرآن (۲)
وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ - ان کو کتاب سکھائے۔ یہ سیدھی بات ہے کہ کوئی بات وہی سکھا سکتا
ہے جس کے شاگرد ہوں۔ چونکہ عزیز کے معنی غالب کے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس
کے مقابلہ میں یہ رکھا کہ اس رسول کو ہم ایک جماعت دیں گے جسے یہ سکھائیگا اور اسے دنیا پر
غلبہ بخشے گا۔ کیونکہ میں اسے اپنی صفت عزیز کے ماتحت بھیج رہا ہوں۔
چوتھی صفت الْحَكِيمِ بیان کی تھی۔ اس کے متعلق فرمایا وَ الْحِكْمَةَ کہ وہ حکمت
سکھائے گا۔ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْن اور گو اس سے پہلے وہ لوگ کھلی گمراہی
میں تھے مگر پھر بھی یہ رسول اس کتاب کو منوا لے گا۔
اس کے بعد فرمایا وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ۔ یہ رسول کچھ اور لوگوں کو
بھی سکھائے گا جو ابھی ان سے نہیں ہے۔ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اور وہ غالب اور حکمت
والا ہے۔ ممکن ہے کوئی کہے کہ قرآن کی عبارت تو مقفی بتائی جاتی ہے لیکن یہ ترتیب کیسی ہے
کہ انہیں الفاظ کو پھر دہرا دیا گیا ہے جو پہلے آچکے ہیں اور بغیر ضرورت کے صرف قافیہ بندی
کے لئے لائے گئے ہیں۔ لیکن اگر غور کیا جائے تو معلوم ہو سکتا ہے کہ یہی الفاظ آنے چاہئیں
تھے۔ اس کی وجہ ہے کہ جب کہا گیا وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کہ یہ رسول ایک
اور جماعت کو بھی سکھائے گا جو ان لوگوں سے نہیں ملی تو گویا بتایا کہ ان لوگوں میں اور اس
جماعت میں ایک وقفہ ہو گا۔ اور دوسرے لوگ کچھ مدت کے بعد آئیں گے۔ اس کا مطلب یہ
تھا کہ ایک عرصہ گزرنے کے بعد مسلمانوں میں سے قرآن مٹ جائیگا اور پھر بعد میں آنے
والوں کو سکھایا جائے گا۔ ورنہ اگر وقفہ نہیں پڑتا تھا تو یہ بات بیان کرنے کی ضرورت ہی کیا
تھی۔ پیچھے آنے والے آخر پہلوں سے ہی سیکھا کرتے ہیں۔ اس کے ذکر کی یہی وجہ ہے کہ
ایک زمانہ ایسا آنے والا تھا جس میں قرآن دانی مٹ جانی تھی۔ اور پھر محمد رسول اللہ میں ایم
کے ذریعہ دنیا کو قرآن سکھایا جانے والا تھا۔
اب یہ صاف بات ہے کہ درمیانی وقفہ کسی نقص کی وجہ سے ہی ہو سکتا ہے۔ اور اس
نقص کے ازالہ سے ہی اس امر کو دوبارہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ پس دوبارہ عَزِيز وَ حَكِيمٍ کہ
کر بتایا کہ یہ وقفہ دشمنان اسلام کے غلبہ ظاہری اور ان کی علمی اور فلسفی اور سائنس کی ترقی کی
وجہ سے ہوگا۔ اور مسلمان ان سے متأثر ہو کر قرآن کو چھوڑ دیں گے۔ مگر پھر خدا تعالیٰ ان کو
غلبہ عطا فرمائے گا۔ کیونکہ وہ عزیز ہے۔ چونکہ دوسروں کو حکومت ملنی تھی اور اس سے
انوار العلوم جلد 1
۱۳۲
فضائل القرآن (۲)
مسلمانوں پر رعب چھا جانا تھا اور ایسے علوم نکل آئے تھے جن کی وجہ سے اسلام پر حملہ کیا جاتا
اس لئے خدا تعالٰی فرماتا ہے کہ ہم اس وقت بھی اپنی صفات عزیز اور حکیم کا اظہار کریں گے اور
مسلمانوں کو دوسروں کے مقابلہ میں غلبہ دیں گے۔ اور ان علوم کا بھی رد کریں گے جو قرآن
کے مقابلہ پر آئیں گے۔ کیونکہ اصل غلبہ اللہ تعالیٰ کو ہے اور علوم اس کے بھیجے ہوئے ہیں۔
پس وہ باوجود ان فتن کے رسول کریم میں تعلیم کی تعلیم کو دوبارہ دنیا میں قائم کر دے گا۔
غرض ان الفاظ کا تکرار صرف مقفی عبارت کیلئے نہیں بلکہ عین اس ترتیب کے ماتحت
ہے جس کی یہاں ضرورت تھی۔
(۵) پھر قرآن کریم کی ایک ظاہری خوبی اس کے الفاظ کا قرآنی آیات کا لطیف توازن لطیف توازن ہے کہ بظاہر نشر ہے مگر نظم کے مشابہ ہے
اور یہ امر اس کی عبارت کو ایسا خوبصورت بنا دیتا ہے کہ کوئی اور کتاب اب تک اس کی نقل
نہیں کر سکی خواہ وہ ناقص نقل ہی کیوں نہ ہو۔ یہ بھی قرآن کریم کی ایک بہت بڑی خوبی ہے۔
چونکہ قرآن کریم حفظ کیا جانا تھا اس لئے ضروری تھا کہ یا تو اشعار میں ہوتا یا اشعار سے ملتا جلتا
ہوتا۔ قرآن کریم کو خدا تعالیٰ نے ایسے انداز میں رکھا کہ جس قدر جلدی یہ حفظ ہو سکتا ہے اور
کوئی کتاب نہیں ہو سکتی۔ اس کی وجہ توازن الفاظ ہی ہے اور پڑھتے وقت ایک قسم کی ربودگی
انسان پر طاری ہو جاتی ہے۔
(۶) چھٹی خوبی قرآن کریم کی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں ذکر الہی کی کثرت کے ذکر کی اس میں اتنی کثرت ہے کہ جب انسان
قرآن کھولتا ہے تو اسے یوں معلوم ہوتا ہے کہ سارے کا سارا قرآن ہی خدا تعالیٰ کے ذکر سے پر
ہے۔ چنانچہ مکہ کے کئی مخالف جو سخت دشمن ہوا کرتے تھے جب کبھی رسول کریم میں ایم کی
مجلس میں بیٹھ جاتے تو کہتے وہاں تو اللہ تعالیٰ کا ہی ذکر ہوتا رہتا ہے۔ غرض قرآن کریم نے اس
طرح عظمت الہی کو بار بار بیان کیا ہے کہ انسان اس امر کو محسوس کئے بغیر نہیں رہتا۔ اور ہر خدا
تعالیٰ سے محبت رکھنے والا دل اس کثرت سے ذکر الہی کو دیکھ کر باغ باغ ہو جاتا ہے۔ ایک
فرانسیسی مصنف لکھتا ہے۔ محمد کے متعلق خواہ کچھ کہو لیکن اس کے کلام میں خدا ہی خدا کا ذکر
ہے۔ وہ جو بات پیش کرتا ہے اس میں خدا کا ذکر ضرور لاتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ
خدا تعالیٰ کا عاشق ہے۔ یہ مخالفین کی قرآن کریم کے متعلق گواہی ہے کہ وہ ذکر الہی سے بھرا ہوا
انوار العلوم جلد)
١٣٣
فضائل القرآن (۲)
ہے۔ اور ذکر الہی ہی مذہب کی جان ہے۔ لیکن دوسری کتب اس سے عاری ہیں اور ادھر اُدھر
کی باتوں میں وقت کو ضائع کرتی ہیں بلکہ کہا جا سکتا ہے کہ ان میں بندوں کے قصے کہانیاں زیادہ
ہیں اور اللہ کا ذکر کم ہے۔
ساتویں خوبی قرآن کریم کی یہ ہے کہ وہ سخت کلامی سے مبرا
سخت کلامی سے مبرا کتاب ہے اور یہ بھی حسن کلام کی ایک قسم ہے۔ کوئی نہیں جو
جو یہ
کہہ سکے کہ اس میں گالیاں ہیں۔ پھر نہ صرف قرآن سخت کلامی سے مبرا ہے بلکہ نہایت لطیف
ய
اور دلنشیں پیرایہ میں یہ نصیحت کرتا ہے کہ وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ
فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ ۳۵ یعنی تم ان معبودان باطلہ کو گالیاں مت دو جن کی وہ
اللہ تعالی کے سوا پرستش کرتے ہیں۔ اور اگر تم ان کو گالیاں دو گے تو وہ اللہ کو گالیاں دیں گے
بغیر یہ سمجھنے کے کہ اللہ تو سب کا ہے۔
پھر فرماتا ہے كَذَلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ۳۶ اسی طرح ہم نے ہر ایک قوم کے
لئے اس کے عمل خوبصورت کر کے دکھائے ہیں۔ یعنی یہ نہ سمجھا جائے کہ چونکہ ان لوگوں کے
معبود جھوٹے ہیں اس لئے انہیں برا بھلا کہنے میں کیا حرج ہے۔ یہ لوگ اب شرک کے عادی ہو
چکے ہیں اور آہستہ آہستہ اپنے اس بُرے کام کو بھی اچھا سمجھنے لگ گئے ہیں اس لئے اگر تم
انہیں گالیاں دو گے تو فتنہ پیدا ہو گا اور یہ لوگ خدا تعالیٰ کو گالیاں دینے لگ جائیں گے۔
کیا ہی لطیف نکتہ قیام امن کے متعلق بیان کیا کہ کسی کے بزرگوں اور قابل تعظیم چیزوں
کو بُرا بھلا نہ کہا جائے کیونکہ اس سے آپس کے بہت سے جھگڑے اور فساد رک سکتے اور بہت
اچھے تعلقات پیدا ہو سکتے ہیں۔
آٹھویں ظاہری خوبی قرآن کریم فحش کلامی اور ہر قسم کی بد اخلاقی سے منزہ کتاب میں یہ ہے کہ وہ فحش کلامی اور ہر
قسم کی بد اخلاقی کی تعلیم سے منزہ ہے۔ یعنی اس میں کوئی ایسی بات نہیں جسے پڑھ کر طبیعت
منغص ہو جائے یا شرمائے یا بد اخلاقی معلوم ہو ۔ قرآن کریم ایک شریعت کی کتاب ہے۔ اور
بوجہ شریعت ہونے کے اسے ایسے مضامین پر بھی بحث کرنی پڑتی ہے جو نہایت نازک ہوتے ہیں
مگر وہ اس طرح ان کو بیان کر جاتا ہے کہ جن کو پڑھ کر جو واقف ہے وہ تو سمجھ جائے اور جس کی
عمر ابھی سمجھنے کی نہیں اسے خاموش گذار دیا جائے۔ مثلاً اس میں مرد اور عورت کے تعلقات کا
انوار العلوم جلد 1
سلام و
فضائل القرآن (۲)
ذکر ہے۔ طہارت اور پاکیزگی کے متعلق احکام بیان ہیں۔ مگر ان احکام کو ایسی عمدگی سے بیان کیا
گیا ہے کہ بات بھی کہہ دی گئی ہے اور عُریاں الفاظ بھی استعمال نہیں کئے گئے۔ لیکن اس کے
مقابلہ میں دوسری کتابوں میں ایسی باتیں پائی جاتی ہیں جن کو پڑھتے ہوئے شرم آجاتی ہے۔ جیسا
کہ پیدائش باب ۱۹ آیت ۳۱ تا ۳۸ میں حضرت لوط علیہ السلام کے متعلق ایک گندے واقعہ کا
ذکر کیا گیا ہے۔ چونکہ یہاں عورتیں بھی بیٹھی ہیں اس لئے میں اس حوالہ کو نہیں پڑھتا۔ احباب
بائیبل سے اس حوالہ کو خود پڑھ لیں۔ انجیل میں بخش تو نہیں مگر ایک بات اس میں بھی ایسی ہے
جو بچوں کے اخلاق پر بُرا اثر ڈالتی ہے۔ اور وہ یہ کہ متی باب ۱۲ میں لکھا ہے۔
جب وہ (مسیح) بھیڑ سے یہ کہہ ہی رہا تھا ، تو دیکھو اس کی ماں اور بھائی باہر کھڑے
تھے اور اس سے باتیں کرنی چاہتے تھے۔ کسی نے اس سے کہا۔ دیکھ تیری ماں اور
تیرے بھائی باہر کھڑے ہیں اور تجھ سے باتیں کرنی چاہتے ہیں۔ اس نے خبر دینے
والے کو جواب میں کہا۔ کون ہے میری ماں اور کون ہیں میرے بھائی۔ اور اپنے
، شاگردوں کی طرف ہاتھ بڑھا کر کہا۔ دیکھو میری ماں اور میرے بھائی یہ ہیں کیونکہ جو
کوئی میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلے وہی میرا بھائی اور بہن اور ماں ہے۔ “ سے
حضرت مریم " حضرت مسیح" پر ایمان لانے والی تھیں مخالف نہ تھیں مگر باوجود اس کے
انجیل کے بیان کے مطابق آپ نے ان کی پروا نہ کی۔ لیکن قرآن کہتا ہے۔ ماں باپ خواہ مخالف
ہوں ان کی عزت و توقیر کرنا تمہارا فرض ہے۔
پھر رگوید جلد اول کتاب ۴ دعا ۱۸ میں اندر دیوتا کی پیدائش کا ذکر ان الفاظ میں ہے۔
Not this way go I forth: hard is the passage۔ Forth from the
side obliquely will | issue۔ Much that is yet undone must |
accomplish,
یعنی اندر نے اپنی پیدائش کے وقت کہا۔ میں ماں کی پسلیوں میں سے نکل کر جاؤں گا۔
اسی طرح اتھروید جلد اول کتاب ۳ دعا ۲۵ میں عملِ حُبّ بتایا گیا ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ
اے عورت تو چوری چھپے اپنے ماں باپ کے گھر سے نکل کر بھاگ چل۔
اتھردید جلد اول کتاب ۵ دعا ۲۵ صفحہ ۲۲۹ ۲۳۰ میں لڑکا پیدا ہونے کے متعلق نہایت
بخش دعا درج ہے۔ پھر مرد عورت کے تعلقات کا ایسا گندہ نقشہ کھینچا گیا ہے کہ کوئی ماں باپ
انوار العلوم جلدا
۱۳۵
فضائل القرآن (۲)
اپنے لڑکے لڑکیوں کو پڑھنے کے لئے ایسی کتاب نہیں دے سکتے۔ لیکن قرآن کریم شروع سے
لے کر آخر تک ایسی پاک زبان میں ہے کہ بڑے سے بڑا دشمن بھی اس پر اعتراض نہیں کر
سکتا۔
نویس خوبی قرآن کریم کی یہ ہے کہ وہ ظاہر سے باطن کی طرف لے جانے والا کلام ظاہر سے باطن کی طرف لے جاتا
ہے۔ کہیں چلتے پانیوں سے خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کیا گیا ہے کہیں برستے بادلوں کا ذکر کر کے
خدا تعالیٰ کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ کہیں چمکتی بجلی میں خدا تعالی کا نقشہ کھینچا گیا ہے کہیں دفن
ہونے والے مردوں کا ذکر کر کے خدا تعالیٰ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہیں پیدا ہونے والے
بچوں کا حوالہ دیکر قدرت خدا کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔ کہیں نجاستوں اور گندوں کا ذکر کر کے
خدا تعالی کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت بتائی گئی ہے۔ کہیں پاکیزگی کی ترغیب اور تحریص
دلانے کیلئے خدا تعالی کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔ غرض قرآن پڑھ کر انسانی فطرت بول اٹھتی ہے
کہ یہ جو کچھ کہہ رہا ہے انسانی قلب کا نقشہ کھینچ رہا ہے۔ لیکن دوسری کتب میں اس طرح
قانون نیچر کی طرف توجہ نہیں دلائی گئی۔
کہ وہ انسان کے اعلیٰ جذبات جذبات انسانی سے اپیل دسویں خوبی قرآن کریم کی یہ ہے کہ سے اپیل کرتا ہے۔ انسانی پیدائش کی خوبیاں بتاتا ہے۔
انسانی طاقتوں اور قوتوں کا ذکر کرتا ہے اور تحریک کرتا ہے کہ ان سے کام لو اور ترقی کرو۔ اس
کے ساتھ ہی یہ بتاتا ہے کہ ان باتوں سے بچو ورنہ ترقی سے محروم رہ جاؤ گے ۔ یہ ایسی باتیں ہیں
جن سے ہر سلیم الفطرت انسان متاثر ہوتا ہے۔
غرض ظاہری حسن میں بھی قرآن کریم ایک افضل کتاب ہے اور ا اور اس کی عبارت کو پڑھ
کر انسان متأثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ ہاں جو لوگ قصوں کے شیدا ہیں ان پر اس کی عبارت
بیشک گراں گزرتی ہے۔
قرآن کریم میں تکرار پائے جانے کا اعتراض قران کریم کی ظاہری خوبیوں کے
ان کے میں جواب دے چکا ہوں۔ اب ایک اعتراض باقی رہ گیا ہے اور وہ یہ کہ قرآن ایک
ایک فقرہ کو بار بار دہراتا ہے۔ اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ دہرانے کا اعتراض قرآن کریم پر
انوار العلوم جلد 1
۱۳۶
فضائل القرآن (۲)
عیسائیوں اور ہندوؤں کی طرف سے کیا جاتا ہے لیکن خود ان کی الہامی کتابیں اس کی زد میں آتی
ہیں۔ بائیبل میں کئی باتیں بار بار دہرائی گئی ہیں۔ چاروں اناجیل میں تکرار موجود ہے۔ وہی بات
جو متی کہتا ہے مرقس لوقا اور یوحنا بھی اس کو دہراتے ہیں۔ اسی طرح ہندوؤں کی کتابوں میں
تکرار پایا جاتا ہے۔ مثلاً اتھروید جلد اول کتاب ۲ دعا ۲۷ اور رگ وید جلد اول کتاب اول دعا ۹۶
میں تکرار موجود ہے۔ اگر تکرار قابلِ اعتراض بات ہے تو ان پر بھی کیوں اعتراض نہیں کیا
جاتا۔
قرآن کریم پر یہ اعتراض محض نا سمجھی اور نادانی کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ میں اسے واضح
کرنے کیلئے ایک آیت لے کر اس کا مطلب بیان کر دیتا ہوں۔
کہا جاتا ہے کہ سورۃ الرحمٰن میں فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّ بْنِ ۳۹ کا بار بار تکرار ہے
اور ایسے موقع پر بھی اسے لایا گیا ہے جہاں اس کا کوئی جوڑ نہیں معلوم ہوتا۔ بلکہ اُلٹ پڑتا
ہے۔ جیسے كُلِّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلْلِ وَالْإِكْرَامِ کے
ساتھ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبْنِ آتا ہے ۔ پادری اکبر مسیح نے اس پر اعتراض کیا ہے کہ
كُلِّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ کے یہ معنی ہیں کہ دنیا کا ہر آدمی فنا ہونے والا ہے اور يَبْقَى وَجْهُ
رَبِّكَ ذُو الْجَلْلِ وَالْإِكْرَامِ کے یہ معنی ہیں کہ صرف خدا ہی باقی رہنے والا ہے جو
جلال اور إِكْرَام والا ہے۔ مگر آگے آتا ہے فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبْنِ تم خدا کی
کون کونسی نعمت کا انکار کرو گے ۔ اب اس موقع پر کس نعمت کا ذکر تھا ؟ کہ یہ کہا گیا۔ کیا مرنا اور
فنا ہونا بھی ایک نعمت ہے ؟
موت کا فلسفہ
اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ فنا بھی انسان کیلئے ایک انعام ہے۔ جہاں
دیگر مذاہب نے فنا کو سزا قرار دیا ہے وہاں قرآن نے اسے انعام ٹھرایا ہے۔
چنانچہ دوسری جگہ آتا ہے ۔ تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قَدِيرٌ - نِ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَهُوَ الْعَزِيزُ
الْغَفُورُ ۔ اللہ یعنی سب برکتوں والا خدا ہی ہے جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے اور یہ ہر بات
پر قادر ہے۔ وہ برکتوں والا خدا ہے جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا۔ یہ اس لئے کہ انسانوں
کے اعمال کا امتحان لے اور ان کے نیک نتائج پیدا کرے وہ غالب ہے اور غفور ہے۔
ان آیات میں اللہ تعالی نے موت و حیات کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ
انوار العلوم جلد
۱۳۷
فضائل القرآن (۲)
أَحْسَنُ عَمَلاً ۔ پس موت ضروری تھی کیونکہ موت کے بغیر انسانی اعمال کے نتائج پیدا نہیں
ہو سکتے تھے۔ اس لئے کہ زندگی میں ایک انسان جو اچھے عمل کرتا ہے اگر اسے ان کا بدلہ اسی
دنیا میں مل جائے اور جو بدیاں کرتا ہے ان کی اسے یہاں ہی سزا دے دی جائے تو پھر کوئی نبیوں
کا انکار کیوں کرے۔ بلکہ فوری جزا سزا کو دیکھ کر سب مان لیں۔ لیکن انعام مشقت اور محنت
کے بعد ملا کرتا ہے۔ اگر حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ اسی دنیا میں موجود ہوں اور خدا تعالی
نے مرنے کے بعد بعد جو جو درجات انہیں دیئے ہیں وہ اسی دنیا میں مل گئے ہوں تو پھر ان کا کون منکر
رہ سکتا ہے۔ یا فرعون اور ابو جہل اگر کفر کی وجہ سے اسی دنیا میں آگ میں جل رہے ہوتے تو
کون انکار کرتا۔ اس طرح تو ایمان لانے والوں کو کوئی محنت اور کوشش ہی نہ کرنی پڑتی۔ لیکن
انعام محنت اور کوشش کے بعد ہی ملا کرتا ہے۔ پس ضروری تھا کہ انعام دینے کے لئے ایک اور
دنیا ہو اور وہ ان آنکھوں کے سامنے نہ ہو جس کی وجہ سے لوگ ایمان لانے پر مجبور ہو جاتے۔
پس فرمایا خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً - حیات کی غرض یہ ہے
کہ انسان اس زندگی میں کام کرے اور موت کی غرض یہ ہے کہ اس زندگی میں جو کام کرے
موت کے بعد ان کے انعام پائے ۔ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ اور خدا غالب اور بخشنے والا ہے
وہ انعام بھی دے سکتا ہے اور کمزوریوں کو معاف بھی کر سکتا ہے۔
اس آیت میں چونکہ پہلے موت کو رکھا ہے۔ اس لحاظ سے عزیز کو پہلے رکھا۔ اور
حیات میں چونکہ کمزوریاں بھی سرزد ہو جاتی ہیں اس کے لئے غَفُور کی صفت کو رکھا کہ
انسان سے غلطیاں ہونگی جنہیں خدا معاف کر دے گا۔
پس یہ تکرار نہیں بلکہ بہت بڑی حکمت کے ماتحت اسے رکھا گیا ہے۔
(۳) افضلیت کی تیسری وجہ ایک الہامی کتاب کے لئے یہ ہے کہ افضلیت کی تیسری وجہ وہ ان ضرورتوں کو پورا کرے جن کے لئے اسے اختیار کیا جاتا
ہے۔ مثلاً اگر ایک چیز پیاس بجھانے کیلئے پی جاتی ہے تو اس کا کام ہے کہ پیاس بجھائے۔ لیکن
چونکہ کتاب مذہب کے متعلق ایک معلم کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے ان ضرورتوں کے دو حصے
ہو جائیں گے۔
اول ان ضرورتوں کی تشریح کرے جن کو پورا کرنے کا وہ مدعی ہے۔ کیونکہ ضرورت کا
احساس بھی وہی کرتا ہے۔
?
انوار العلوم جلدا
۱۳۸
فضائل القرآن (۲)
دوم ۔ ان ضرورتوں کو پورا کرنے کا سامان کرے۔
سو یاد رکھنا چاہئے کہ مذہب کی قرآن کریم سے پانچ ضرور تیں
مذہب کی پانچ ضرورتیں ثابت ہوتی ہیں۔
اول: وجودِ باری تعالی کا ثبوت اور اس کی صفات کا علم ۔
دوم :۔ انسان کی روحانی طاقتوں کا بیان اور ان کا ثبوت۔
سوم : ان امور کا بیان جو روحانی طاقتوں کی تکمیل اور امداد کیلئے ضروری ہیں۔
چهارم :- انسانی زندگی کے مال کا بیان اور اس کا ثبوت۔
پنجم: مذکورہ بالا امور میں نہ صرف علمی طور پر روشنی بخشنا بلکہ عملاً بھی خدا تعالٰی سے
وصال کرانا اور روحانی طاقتوں کو مکمل کرانا اور حیات اُخروی کے فوائد سے بہرہ ور کرانا۔
یہ ضرور تیں جو اسلام نے بیان کی ہیں باقی مذاہب بھی اس امر میں اس سے متفق ہیں گو
اس مقصد کے پورا کرنے میں قرآن کریم منفرد ہے۔ کوئی مذہبی کتاب اس بارہ میں اس کے
مقابلہ میں نہیں ٹھر سکتی۔ تو رات کو شروع سے آخر تک پڑھ جاؤ ، انجیل کو پڑھ جاؤ، دید کو پڑھ
جاؤ بس یہ معلوم ہو گا کہ فرض کر لیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو سب دنیا مانتی ہے اور اس کی ذات
میں کسی شک کی گنجائش نہیں مگر اس کا ثبوت وہ کوئی نہیں دیتیں۔ اسی طرح اس کی صفات کے
متعلق اس قدر قلیل روشنی ڈالی گئی ہے کہ انسانی نفس اس سے قطعا تسلی نہیں پا سکتا۔ پس
ضرورت تھی کہ اللہ تعالٰی کی ہستی کا علم دیا جائے اور پھر اس کے دلائل دیئے جائیں۔ زیادہ
سے زیادہ دو سری کتب نے کوئی ثبوت دیا ہے تو معجزات سے دیا ہے۔ بیشک اس سے اللہ تعالٰی کا
وجود تو ثابت ہو جاتا ہے مگر اس کی ہر صفت ثابت نہیں ہوتی۔ اگر کوئی کتاب خدا تعالیٰ کو
غَفُور کہتی ہے تو ضروری ہے کہ وہ خدا کے غَفُور ہونے کا ثبوت بھی پیش کرے۔ اگر
رَحِيم قرار دیتی ہے تو اس بات کا ثبوت دے کہ وہ رَحِیم ہے۔ غرض باقی مذاہب نے اس
اصل الاصول کو جس پر مذہب کی بنیاد ہے بالکل معمل چھوڑ دیا ہے اس کے مقابل پر قرآن کریم
کو دیکھو۔ وہ نہ صرف اللہ تعالی کے وجود کو پیش کرتا ہے بلکہ اس کے ثبوت بھی دیتا ہے۔ اور
نہ صرف اس کا ثبوت دیتا ہے بلکہ اس کی سب صفات کا ثبوت دیتا ہے۔ اور اس طرح وہ ایک
نیا اصل پیش کرتا ہے۔ جو یہ ہے کہ جس قدر صفاتِ الہیہ بندہ کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہیں ان
کا الگ ثبوت ضروری ہے ورنہ خدا تعالیٰ کا وجود تو ثابت ہو گا مگر اس کی صفات کا ثبوت نہ
انوار العلوم جلد
ہو گا۔
۱۳۹
فضائل القرآن (۲)
میں اس وقت اس کی بندوں کے ساتھ تعلق رکھنے والی صفات الہیہ کا ثبوت
ایک مثال دے دیتا
ہوں۔ اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَاعْبُدُوهُ
وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلُ - لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ وَ هُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ
اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ - ۲۲ یعنی یہ ہے تمہارا اللہ جو تمہارا رب بھی ہے اس کے سوا کوئی معبود
نہیں۔ وہی ہر ایک چیز کا خالق ہے اس کی تم عبادت کرو۔ وہ ہر چیز پر نگران ہے۔ اور یہ یاد رکھو
کہ تمہاری یہ مادی آنکھیں اس تک نہیں پہنچ سکتیں نہ تمہاری عقلیں پہنچ سکتی ہیں۔ یعنی
تمہاری آنکھیں اور عقلیں اللہ تعالی کا احاطہ نہیں کر سکتیں۔ ہاں اللہ تعالیٰ خود ایسے سامان بہم
پہنچا دیتا ہے کہ جن کے نتیجہ میں وہ بندہ کے پاس آجاتا ہے یعنی اپنی صفات کے ظہور کے ذریعہ ۔
کیونکہ وہ نہایت لطیف اور خبیر ہے۔ غرض ان صفات کو اللہ تعالٰی کے وجود کے ثبوت میں پیش
کیا گیا ہے ۔ اور لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ کے ثبوت میں بتایا ہے کہ وہ لطیف اور خبیر ہے۔ وہ
لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اگر خدا ہے تو ان آنکھوں سے دکھا دو وہ غلط کہتے ہیں۔ اس لئے کہ جو
لطیف چیز ہوتی ہے وہ نظر نہیں آیا کرتی۔ لطیف کی تو تعریف ہی یہی ہے کہ نظر نہ آئے۔ ورنہ
جو چیز نظر آجائے وہ لطیف نہیں کہلا سکتی۔ پھر خدا تعالیٰ ان آنکھوں سے کس طرح نظر آسکتا
ہے۔ دیکھنا یہ چاہئے کہ خدا ہے یا نہیں۔ سو اس کا ثبوت اس کی صفت خبیر سے مل جاتا ہے۔ وہ
بندہ کی نگہداشت کرتا ہے۔ اس کی روحانی اور جسمانی ساری ضرورتیں پوری کرتا ہے۔ کسی
کے خبردار ہونے کا آخر کیا ثبوت ہوا کرتا ہے۔ یہی کہ جس قسم کی ضروریات اسے پیش آئیں
ان کا انتظام کرے۔ مثلاً ایک شخص کسی کے ہاں مہمان جاتا ہے۔ اس کے لئے اگر مکان اور
مکان میں بستر وغیرہ موجود ہوتا ہے تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ بستر خود بخود آگیا بلکہ یہ کہا جائے گا کہ
میزبان بہت خبردار ہے جس نے پہلے سے ہی بستر کا انتظام کر دیا۔ اسی طرح مہمان کے آگے کھانا
چنا جائے لیکن میزبان خود اس وقت نظر نہ آئے تو کیا یہ کہا جائیگا کہ کھانا خود بخود آگیا ہے۔ اگر
مہمان کی ضروریات پوری ہوتی جاتی ہیں تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ان ضروریات کو پورا
کرنے والا ایک وجود موجود ہے خواہ وہ نظر آئے یا نہ آئے۔ پس جسمانی اور روحانی ضرورتیں
جو خدا تعالیٰ کی طرف سے پوری ہوتی ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ خدا تعالیٰ ہے۔ اور جب