فضائل القرآن (۲)
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 5
انوار العلوم جلد !
۱۴۰
فضائل القرآن (۲)
وہ ان ضروریات کے پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آتا تو یہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ وہ
لطیف ہے۔
یہاں یہ نہایت عجیب نکتہ خدا تعالیٰ کی بعض صفات جوڑے کی حیثیت رکھتی ہیں بیان کیا گیا ہے کہ
خدا تعالیٰ کی بعض صفات جوڑے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ جس طرح مرد و عورت کے ملنے سے بچہ
پیدا ہوتا ہے اسی طرح ان دو صفات کے ملنے سے نتیجہ پیدا ہوتا ہے۔ مثلاً خبردار رہنا اور ادنیٰ
سے ادنی تغیر کو بھی غائب نہ ہونے دینا یہ لطیف ہستی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ یعنی ایسی ہستی جو
موجودات کے ہر ذرہ سے ایک کامل اتصال رکھتی ہو۔ اور ایسے اتصال کے لئے لطیف ہونا شرط
ہے۔ پر خبیر کی صفت لَطِیف کیلئے بمنزلہ جوڑے کے ہے۔ اور اس کے ذریعہ سے اس
کا بھی ظہور ہوتا ہے۔ یا ان دونوں کا آپس میں روح اور جسم کا تعلق ہے کہ ایک نہ ہو تو
دوسری صفت بھی ثابت نہیں ہوتی اور دوسری نہ ہو تو پہلی ثابت نہیں ہوتی۔ اگر خَبِیر کی
صفت وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ سے ثابت نہ ہوتی تو لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ بھی ثابت نہ
ہو تا بلکہ عدم ثابت ہوتا۔ اس کے مقابلہ میں اگر لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ ثابت نہ ہو تا یعنی اس
کا لطیف ہونا تو خَبِیر کی صفت بھی نہیں رہ سکتی تھی۔ کیونکہ جو وجود کامل اتصال نہیں
رکھتا وہ خبیر بھی نہیں ہو سکتا۔ غرض لَطِیف ہستی وہ ہوتی ہے جو باریک در باریک اور ہر
ورہ میں موجود ہو۔ اور جو ایسی لطیف ہو وہ نظر کبھی نہیں آسکتی، ضرور ہے کہ وہ مخفی ہو۔
پھر لطیف ہونا خَبِير ہونے کا بھی ثبوت ہے۔ کیونکہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ ایک
ہستی ہے جو لطیف ہونے کی وجہ سے ہر ذرہ سے تعلق رکھتی ہے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ وہ
خَبِير ہے۔ غرض خدا تعالیٰ کی صفت لَطِیف اس کے خَبِیر ہونے پر شاہد ہے۔ اور
خَبِیر ہونے کی صفت اس کے لطیف ہونے کی شہادت دے رہی ہے۔
ایک اور صفت خدا تعالیٰ کا
خدا تعالیٰ کی صفت رَبُّ الْعَلَمِينَ کا مادی ثبوت رَبُّ الْعَلَمِينَ ہوتا ہے اس
کے روحانی اور جسمانی دو ثبوت پیش کئے گئے ہیں۔ جسمانی ثبوت تو یہ دیا کہ فرمایا ۔ الله
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ قَرَارًا وَ السَّمَاءَ بِنَاءً وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَ
رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبْتِ ذَلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ فَتَبَرَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ - ٢٣ یعنی
انوار العلوم جلد ا
۱۴۱
فضائل القرآن (۲)
زمین اور آسمان اور انسان اور اس کی طاقتیں (یعنی ترقی کی قابلیتیں جن سے وہ زمین و آسمان
پر حکومت کرتا ہے اور جو رَبُّ الْعَلَمِينَ پر جو ترقیات کا سرچشمہ ہے شاہد ہیں۔) اور اغذیہ
وغیرہ جو ان طاقتوں کو قائم رکھتی ہیں۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کے وجود اور اس کے رَبُّ
الْعَلَمِينَ ہونے پر دلالت کرتی ہیں ۔
-
اس سال جب میں کشمیر گیا تو وہاں ایک ایم ۔ اے مجھے ملنے کیلئے آئے۔ اور کہنے لگے
میں خدا کو تو نہیں مانتا لیکن اگر کوئی خدا ہے تو اس نے ہمیں دنیا میں پیدا کر کے خواہ مخواہ
مصیبت میں ڈال دیا۔ ہم نے کب اس سے کہا تھا کہ ہمیں پیدا کر کے دنیا میں بھیج دو ؟ میں نے
کہا۔ اگر دنیا کی زندگی مصیبت ہے اور آپ اس مصیبت سے نکلتا چاہتے ہیں تو یہ کونسی مشکل
بات ہے۔ زہر کھالو اور مرجاؤ۔ کہنے لگے یہ بھی تو نہیں ہو سکتا مرنے کو دل نہیں چاہتا۔ میں نے
کہا۔ اس کا تو یہ مطلب ہوا کہ آپ دنیا کی زندگی کو اچھا سمجھتے ہیں اور صرف منہ سے اس کی
برائی بیان کرتے ہیں۔
غرض اللہ تعالیٰ نے زمین کو انسانوں کے لئے قرار کی جگہ بنایا ہے۔ ہندو کہتے ہیں۔ دنیا
مصیبت کی جگہ ہے مگر جب بیمار ہوں تو ڈاکٹروں کو سب سے زیادہ فیس وہی دیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے منہ سے جتنا چاہو کہو کہ دنیا مصیبت کی جگہ ہے لیکن یہاں سے تم ہلنا نہیں
چاہتے۔ کیونکہ خدا نے تمہارے لئے اس زمین کو قرار گاہ قرار دیا ہے ۔
پھر وَالسَّمَاءَ بِنَاءً آسمان بھی تمہاری حفاظت کا موجب ہے۔ جو چیزیں زمین کے
ذریعہ پوری نہ ہو سکتی تھیں ان کو ہم تمہارے لئے آسمان سے نازل کرتے ہیں۔ کیونکہ آسمان
بناء کا موجب ہے ۔ وَصَوَّرَ كُمْ پھر اس خدا نے تمہیں شکل دی ۔ فَأَحْسَنَ صُوَرَ كُمْ ۔ اور
بڑی اعلیٰ درجہ کی اور مکمل قابلیتوں والی شکل بنائی ۔ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبَتِ اور تمہارے
لئے نہایت اعلیٰ درجہ کی چیزیں پیدا کی ہیں۔ اگر چیزیں خراب ہوتیں تو تمہاری قابلیتیں بھی
اعلیٰ درجہ کی نہ ہوتیں۔ مگر ان قابلیتوں کو خرابی سے بچانے کے لئے تمہارے لئے اللہ تعالیٰ
نے رزق طیب پیدا کیا۔ فَتَبْرَكَ اللهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ ۔ پس اے لوگو! یہ
رَبُّ الْعُلَمِينَ ہے۔ اگر وہ رَبُّ الْعَلَمِينَ نہ ہوتا اور سورج کوئی اور پیدا کرتا اور زمین
کوئی اور پیدا کر تا تو سورج اور زمین کا آپس میں کوئی تعلق نہ ہوتا۔ مگر اب دیکھو سورج زمین
کی حفاظت کر رہا ہے اور زمین سورج کی۔ یہ سب باتیں ظاہر کر رہی ہیں کہ ایک ہی خدا ہے
انوار العلوم جلدا
۱۳
فضائل القرآن (۲)
جس نے یہ سب کچھ پیدا کیا اور وہی رَبُّ الْعَلَمِينَ ہے۔
صَوَّرَكُمْ میں یہ بھی بتایا ہے کہ بندہ ایسا بنایا گیا ہے کہ باقی سب مخلوق پر حکومت کرتا
ہے۔ یہ جسمانی ثبوت ہے خدا تعالیٰ کے رَبُّ الْعَلَمِينَ ہونے کا۔
روحانی ثبوت سورة شعراء
خدا تعالیٰ کے رَبُّ الْعَلَمِينَ ہونے کا روحانی ثبوت میں اس طرح دیا کہ بہت
سے نبیوں کا ذکر کرتے ہوئے جو مختلف اقوام کی طرف آتے تھے فرمایا وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ
الْعُلَمِينَ - نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ - عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَ بِلِسَانِ
عَرَبِيّ مُّبِيْنٍ - وَإِنَّهُ لَفِى زُبُرِ الْأَوَّلِينَ ٢٢٥، یعنی یہ قرآن رَبُّ الْعَلَمِينَ خدا کی
طرف سے اتارا گیا ہے اور اس کا روحانی ثبوت یہ ہے کہ یہ کلام سب دنیا کو مخاطب کر کے نازل
ہوا ہے۔ جب کہ پہلے کلام صرف مختص القوم اور مختص الزمان تھے اور جب کہ وہ کلام صرف
اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے ثبوت تھے۔ یہ کلام ربوبیت عالمین کا ثبوت ہے۔
غرض یہ قرآن کسی ایک قوم کی طرف نہیں آیا کیونکہ اسے خدا تعالیٰ کی رَبُّ الْعَلَمِينَ
کی صفت کے ماتحت نازل کیا گیا ہے اور تمام دنیا اس کی مخاطب ہے۔ پھر اس کلام کو روح الامین
لے کر نازل ہوا ہے۔ یعنی پہلے نبیوں کے کلام میں خرابیاں آگئی تھیں کیونکہ بندوں نے ان کی
حفاظت نہ کی۔ پس خدا تعالیٰ نے اس روح کے ذریعہ سے جو امین ہے۔ محفوظ طور پر وہ پہلے
کلام آپ پر نازل کئے ہیں۔ اور چونکہ کلام کے پہنچانے کے لئے اس کا سمجھنا بھی ضروری ہے تا
کہ پہنچانے میں کوئی نقص نہ رہ جائے اس لئے یہ کلام تیرے دل پر نازل کیا گیا ہے۔
غرض بائیبل اور دید وغیرہ کتابیں سب خراب ہو چکی تھیں۔ مگر خدا تعالیٰ کے پاس اصلی
تعلیم محفوظ تھی۔ چنانچہ اس نے روح الامین کے ذریعہ اس کلام کو تیرے دل پر نازل کیا تاکہ
لوگوں کا جرأت کے ساتھ مقابلہ کر سکے یہ کلام عربی زبان میں ہے جو تمام مضامین کو کھول کر بیان
کرنے والی ہے۔ اور اس کے رَبُّ الْعَلَمِينَ کی طرف سے ہونے کا کا یہ ثبوت ہے کہ یہ کلام
پہلی کتب میں بھی موجود ہے۔ اس رنگ میں بھی کہ ان کے اصول اس میں پائے جاتے ہیں اور
اس رنگ میں بھی کہ ان سب کو اکٹھا کر کے اس میں بیان کر دیا گیا ہے۔ گویا اس میں تمام غیر
مسلم اقوام کی ذہنیت کا خیال رکھا گیا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ رَبُّ الْعَلَمِینَ کی
طرف سے ہے۔ اگر یہ رَبِّ الْعَلَمِینَ کی طرف سے نہ ہو تا تو یہ ساری دنیا کی فکر کیوں
انوار العلوم جلد
کرتا۔
الدلم
فضائل الله آن : (۴)
مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ قرآن پہلی کتب میں قرآن کریم کی موجودگی کے معنی کریم کی ساری تعلیم وہی ہے جو
پہلی کتابوں میں تھی۔ بلکہ یہ ہیں کہ پہلی کتابوں کی صحیح تعلیم قرآن کریم میں موجود ہے اور اس
سے زائد بھی ہے۔ پھر پہلی کتب میں اس کلام کی موجودگی سے یہ بھی مراد ہے کہ ان میں ایک
کتاب کی پیشگوئی پائی جاتی ہے۔ اسی طرح تمام صفات اللہ کا قرآن کریم میں مبسوط بیان ہے۔
مگر اور کتابوں میں اس طرح ذکر نہیں ہے۔ انجیل میں صرف پانچ سات صفات کا ذکر آتا ہے۔
تورات میں نسبتاً زیادہ صفات کا ذکر ہے مگر قرآن نے جتنی صفات پیش کی ہیں اتنی تو رات نے
بھی پیش نہیں کیں۔ پھر پہلی کتابیں ان صفات کو بطور دلیل پیش نہیں کرتیں بلکہ صرف دعاؤں
میں ان کا ذکر آ جاتا ہے۔ حالانکہ ضروری ہے کہ صفاتِ الہیہ کا نہ صرف بالاستیعاب ذکر ہو بلکہ
ان کے الگ الگ کام اور ان کے ثبوت بھی دیئے جائیں مگر یہ کام صرف قرآن کریم نے کیا
ہے۔
پھر یہ بھی یاد رکھنا صفات الہیہ کی تشریح بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونی چاہئے چاہئے کہ صرف
صفات کے نام بھی کافی نہیں جب تک ان کے صحیح معنی بھی بیان نہ کئے جائیں۔ کیونکہ خالی نام
صرف شدّتِ محبت کے اظہار کے لئے بھی جمع کئے جاسکتے ہیں جب کہ ان ناموں کے لینے والا
ان کی حقیقت سے کچھ بھی واقف نہ ہو۔ جیسے پیار کے وقت انسان بہت سے نام لے لیتا ہے
لیکن ان کی حقیقت کا اسے علم نہیں ہوتا۔ پس صرف کسی صفت کا ذکر کر دینا کافی نہیں ہو تا بلکہ
ایک صفت کا ذکر ہو اور پھر اس کی تشریح اور توضیح بھی خدا تعالیٰ ہی کے الفاظ میں ہو ۔ جیسے
گورنمنٹ ایک قانون بناتی ہے تو ساتھ ہی بعض الفاظ کی تشریح بھی کر دیتی ہے کہ فلاں لفظ کے
یہ معنی ہیں تاکہ اس میں اختلاف نہ شروع ہو جائے۔ اسی طرح خدائی کلام کا یہ بھی کام ہے کہ
خدا تعالیٰ کی صفات بیان کرے اور خود ہی ان کی تشریح کرے۔ چنانچہ دیکھ لو رَحْمن کا لفظ
عربوں میں موجود تھا۔ اور وہ اسے استعمال کرتے تھے۔ قرآن کریم میں بھی آتا ہے وَقَالُوا
لَوْ شَاءَ الرَّحْمَنُ مَا عَبَدَنَهُمْ ۲۵ یعنی وہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر رحمن خدا چاہتا تو ہم
اس کے سوا دوسرے معبودوں کی پرستش نہ کرتے۔ خود مسیلمہ کذاب بھی رحمن یمامہ کہلاتا
انوار العلوم جلد !
ما
فضائل القرآن (۲)
تھا۔ لیکن جب رحمن کے معنوں کو قرآن کریم نے بیان کیا تو وہ حیران رہ گئے۔ اور چونکہ
ان معنوں کے رو سے ان کے مذہب پر زد پڑتی تھی صاف کہہ اٹھے کہ ہم نہیں جانتے رحمن کیا
ہوتا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَنِ قَالُوْا وَمَا الرَّحْمَنُ
اَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُورًا ٦ کو جب انہیں کہا جاتا ہے کہ رحمن کی
عبادت کرو۔ تو وہ کہتے ہیں رحمن کون ہے۔ کیا ہم اس کے آگے سجدہ کریں جس کے آگے
سجدہ کرنے کا تو حکم دیتا ہے۔ اور یہ بات ان کو نفرت میں اور بڑھا دیتی ہے۔ اس کی وجہ کیا
تھی؟ یہی کہ وہ رحمن کے اور معنی کرتے تھے ۔ چنانچہ آگے اللہ تعالی نے اس کے معنی بھی کر
دیئے اور بتا دیا کہ ان معنوں میں ہم رحمن کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ اور ان معنوں سے رد
کرتے ہیں۔ فرماتا ہے۔
تَبْرَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَ جَعَلَ فِيْهَا سِرْجًا وَ قَمَرًا مُنِيرًا -
را
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِمَنْ اَرَادَ أَنْ يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًا
یعنی رحمن تو وہ ہے جس نے آسمانوں میں بروج بنائے اور ان میں چمکتا ہوا سورج
اور نور دینے والا چاند بنایا ۔ اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے
والا بنایا۔ مگر ان کے لئے جو نصیحت حاصل کرنا چاہیں یا شکر گزار بندے بننا چاہیں۔ یہاں
رَحْمن کی تشریح کر دی۔ اور مطلب بیان کر دیا کہ رحمن سے مراد خدا تعالیٰ کی وہ صفت
ہے جو انسان کے عمل سے بھی پہلے اس کے لئے کام شروع کر دیتی ہے۔ چنانچہ بتایا۔ دیکھو ہم
نے چاند اور سورج کو انسان کے پیدا ہونے سے پہلے بنایا۔ اور پھر اس کی ضرورت بھی بیان کر
دی۔ اور وہ یہ کہ انسان کو عمل کرنے کے لئے اسباب کی ضرورت ہے۔ اگر اسباب نہ ہوں تو
وہ عمل کس طرح کر سکے ۔ مثلاً بڑھتی ہو لیکن لکڑی نہ ہو تو وہ کیا کر سکتا ہے۔ پس ضروری تھا کہ
انسان پر اس کے اعمال شروع کرنے سے قبل انعام ہوتا۔ اور انعام کے طور پر اس کے لئے
اسباب مہیا کئے جاتے تاکہ وہ عمل کر سکتا۔ پس یہ کہنا غلط ہے کہ دنیا کی ہر چیز انسان کے عمل کے
نتیجہ میں پیدا ہوئی ہے۔ کیونکہ عمل ہو ہی نہیں سکتا جب تک پہلے کچھ انعام نہ ہو ۔ پھر یہ وجہ
بتائی کہ رحمانیت کی ضرورت انسان کے شُکور بننے کے لئے ہے۔ شُکور کے لئے عمل
کی شرط ہے۔ اور عمل بغیر رحمانیت کے نہیں ہو سکتا۔ اگر اس کی یہ صفت نہ ہوتی اور وہ
بلا مزد انعام نہ کرتا تو انساں اپنے پیدا کرنے والے کا شکر بھی ادا نہ کر سکتا اور ایک بلا عمل ہستی
انوار العلوم جلد 1
رہ جاتا۔
۱۴۵
فضائل القرآن، ۱۲
شکور کے لفظ میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ
دلانے کے لئے قلب میں شکریہ کے احساسات کا پیدا ہونا ضروری ہے۔ اور یہ احساسات بغیر
رحمانیت کی صفت کے پیدا نہیں ہو سکتے۔
اسی طرح اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ رحمانیت کے بغیر وہ اعلیٰ محرک عمل جو بے نفسی
کا موجب ہوتا ہے پیدا نہ ہو سکتا۔ کیونکہ سب کچھ نتیجہ عمل میں ملتا تو ہر عمل لالچ کی وجہ سے
ہوتا۔ مگر چونکہ احسان موجود ہے اور خدا تعالیٰ نے ہر انسان پر اس کے عمل کرنے کے قابل
بننے سے پہلے نعمتیں نازل کی ہیں۔ اس لئے اعلیٰ انسان اپنے اعمال کو طلب صلہ کی بجائے شکر
ماضی کے ماتحت لے آتا ہے۔ اور وہ خدا تعالی کی شکر گذاری کرتا اور اس کے احکام بجالاتا
ہے۔ نہ اس لئے کہ اب اسے کچھ ملے بلکہ اس لئے کہ وہ خدا تعالٰی کے پہلے احسانات کا شکر ادا
کرے۔ اس طرح مومن کے دل میں لالچ اور طمع کو نکال دیا اور محض خدا تعالی کی شکر گذاری
کا جذبہ اس میں پیدا کیا۔
غرض تکمیل صفات اور دلائل صرف قرآن کریم نے دیئے ہیں۔ باقی کتب صرف دعا
میں بطور ایک ٹونے کے خدا تعالیٰ کے اسماء کو استعمال کرتی ہیں اور وہ ذرہ بھر بھی متشابہ صفات
کے فرق اور ان کے دلائل پر روشنی نہیں ڈالتیں۔
دوسرا امر جس کا بیان ایک الہامی کتاب کے لئے
انسان کی روح کی روحانی طاقتوں کا بیان ضروری ہے انسان کی روحانی طاقتوں کا بیان ہے۔
اس مضمون پر بھی قرآن کریم نے بلکہ صرف قرآن کریم نے ہی روشنی ڈالی ہے دو سری کتابوں
میں یہ بات نہیں ملتی۔ یا تو اس لئے کہ جس وقت وہ نازل ہو ئیں اس وقت اس قدر
روحانی ارتقاء نہ تھا۔ یا پھر ان کے بگاڑ کے زمانہ میں جو بھی تعلیم ان میں تھی وہ ضائع ہو گئی۔
مگر قرآن کریم کو دیکھو اس میں ایک اعلیٰ طریق سے ان باتوں کو بیان کیا گیا ہے۔
وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوح کی لطیف تغییر خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ
رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلاً - وَلَئِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا
إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلاً - إِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ إِنَّ فَضْلَهُ كَانَ
انوار العلوم جلد 11
الدم
فضائل القرآن (۲)
عَلَيْكَ كَبِيرًا - قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا
الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا - وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ
فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلِ فَأَبَى اَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا - ۲۸
ان آیات سے پہلے قرآن کریم کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد فرماتا ہے۔
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ کچھ لوگ تجھ سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ کیوں نہ
تسلیم کیا جائے کہ روح اپنے اندر یہ ذاتی قابلیت رکھتی ہے کہ اس سے اعلیٰ در۔ کہ اس سے اعلیٰ درجہ کا کلام نکلنے
لگ جاتا ہے۔ یہاں سوال نقل نہیں کیا گیا۔ اس لئے اس موقع کے لحاظ سے جتنے سوال کے پہلو
نکل سکتے ہوں وہ سب جائز ہونگے ۔ ایک سوال یہ ہو سکتا ہے کہ روح کو کس طرح پیدا کیا گیا
ہے دوسرا سوال یہ ہو سکتا ہے کہ روح میں کیا کیا طاقتیں رکھی گئی ہیں۔ تیسرا سوال یہ ہو سکتا
ہے کہ روح کا انجام کیا ہو گا؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ
مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلاً - روح مادیات سے بالا ہے اس لئے یہ تمہارے تصرف میں نہیں
آسکتی۔ اس کی پیدائش اس کا قیام اور اس کا انجام سب اللہ تعالیٰ کے تصرف میں ہے کیونکہ وہ
ہی
خود روح کو پیدا کرنے والا ہے۔ اس میں ان لوگ ان لوگوں کا رد کیا گیا ہے جو کہتے ہیں کہ روح آپ :
کمال حاصل کر سکتی ہے۔ فرمایا جب تک خدا کا کلام روح کو حاصل نہ ہو وہ کوئی کمال ظاہر نہیں
کر سکتی۔ پھر جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ روح فنا کیوں نہیں ہوتی ؟ ان کے متعلق فرمایا کہ زندہ رکھنے
والا جو موجود ہے تو فنا کیوں ہو ۔ جیسے آگ جلانے والا جب تک آگ میں لکڑیاں ڈالتا جائے گا
وہ نہیں بجھے گی۔ غرض نہ یہ سوال درست ہے کہ روح ہمیشہ کس طرح رہے گی اور نہ یہ کہ اگر
زندہ رہے گی تو حادث نہیں ہے کیونکہ اس کی زندگی خدائی اذن سے ہے نہ کہ اپنی ذاتی قابلیت
کی وجہ سے۔ بہر حال روح کی پیدائش بھی امریعنی کُن کہنے سے ہے اور اس کی ترقی بھی امر
یعنی کلام الہی سے ہے اور اس کا ابدی قیام بھی امریعنی قضائے الہی سے وابستہ ہے۔
پھر فرمایا کہ انسانی روح کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ آپ ہی کمال حاصل کر سکتی ہے اور
آپ ہی تعلیم بیان کر سکتی ہے مگر یہ غلط ہے وَمَا أُوتِيْتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلاً روح کے
متعلق جو انسانی معلومات ہیں وہ نہایت ناقص اور ناتمام ہیں جس طرح اور غیر مادی اشیاء مثلاً
ذات باری یا ملائکہ کے متعلق اس کے معلومات ناقص ہیں۔ اس کے لئے خدا تعالیٰ کا الہام
ضروری ہے جس کے امر سے یہ سب کچھ ہے۔ اسی طرح اس کی مخفی طاقتوں کا ابھارنا بھی امریر
انوار العلوم جلد !!
۱۴۷
ہی منحصر ہے۔ تم خود اپنے طور پر اس میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
فضائل القرآن (۲)
یہ سوال اس زمانہ میں بڑے زور سے پیدا ہو رہا ہے کہ انسان یا تو خود روحانیت میں
کمال پیدا کر کے روحانی تعلیم بنا سکتا ہے یا پھر دوسری روحوں سے تعلق پیدا کر کے ان کی امداد
سے ایسی تعلیم ایجاد کر سکتا ہے۔ اس وہم میں اس زمانہ کے بڑے بڑے لوگ مبتلا نظر آتے ہیں
کہ روحیں انسان کو روحانیت کا اعلیٰ رستہ بتا دیتی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ انسانی روح میں جو
کمی رہ جاتی ہے وہ مردوں کی روحیں پوری کر دیتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو مخاطب کر کے
فرماتا ہے کہ تمہارا خیال ہے کہ تم خود روحانی طاقتوں کو ترقی دیگر اعلیٰ درجہ کی روحانی تعلیم بنا
سکتے ہو ۔ اسی طرح تمہارا خیال ہے کہ محمد رسول اللہ صلی ال سلیم نے آپ ہی آپ یہ کتاب بنالی
ہے اس پر خدا کی طرف سے الہام نازل نہیں ہوا۔ اس کی اپنی روحانی طاقت اس قدر ترقی کر
گئی تھی کہ اس سے خود بخود ایسی باتیں صادر ہونے لگ گئیں ۔ مگر یہ درست نہیں کیونکہ انسانی
طاقتیں اتنی نہیں ہیں کہ ایسا کلام بنا سکیں۔ انسانی عقل کا اپنے آپ روحانی رستہ تجویز کرنا تو
الگ رہا وَلَئِنْ شِئْنَا لَنَذَ هَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا
وَكِيلاً ۔ اگر یہ قرآن جو نازل شدہ ہے اس کو ہم تمہاری نظر سے اوجھل کر دیں تب بھی تم
اپنی روحانی قوتوں کو نشوو نمادے کر ایسی کتاب نہیں بنا سکتے ۔ یعنی اگر ہم یہ بنی بنائی تعلیم ہی دنیا
سے غائب کر دیں تو پھر بھی انسان اس جیسی تعلیم نہیں بنا سکتے ۔
کہا جا سکتا تھا کہ یہ قرآن کا محض ایک دعوی ہے کہ اگر قرآن کریم کی تعلیم غائب ہو
جائے تو انسان اس جیسی تعلیم نہیں لا سکتے۔ اس کا ثبوت کیا ہے؟ یہ ثبوت بھی اللہ تعالیٰ نے
پیش کر دیا ہے۔ چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جبکہ قرآن دنیا سے اُٹھ
جائے گا۔ اس کی تحریر تو رہ جائے گی مگر تعلیم پر عمل کرنے والے نہ ہوں گے۔ چنانچہ جب ایسا
زمانہ آیا تو نہایت ہی لغو باتیں اسلام اور قرآن کی طرف منسوب ہونے لگ گئیں۔ اور اس کی
بے نظیر اخلاقی اور روحانی تعلیم پر پردہ پڑ گیا۔
اس کے بعد فرماتا ہے اِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ سوائے اس کے کہ تیرے رب کی
خاص رحمت اسے دنیا میں پھر واپس لے آئے اور کوئی صورت اس کی واپسی کی نہیں ہو گی۔
چنانچہ آخری زمانہ میں رسول کریم مسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق اللہ تعالیٰ نے پھر اپنی رحمت
کا ہاتھ لوگوں کی طرف لمبا کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ دوبارہ
انوار العلوم جلد 11
الدي
فضائل القرآن (۲)
قرآن کریم کا دنیا میں نزول ہوا۔ اب دیکھ لو۔ وہی قرآن ہے جو پہلے تھا مگر اس سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ کیسے کیسے معارف اور حقائق نکل رہے ہیں اور کس
طرح قرآن ساری دنیا پر غالب آ رہا ہے۔ در حقیقت اس آیت میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی خبر دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ قرآن اس وقت دنیا سے اٹھ
جائے گا۔ مگر پھر خدا تعالیٰ کے ایک فرستادہ کے ذریعہ اسے زمین پر قائم کر دیا جائے گا۔
پھر فرماتا ہے قُلْ لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ سپر چولزم اور ہپناٹزم والوں کو چینج وَالْجِنَّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ
لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا ۔ تو ان لوگوں سے کہدے کہ اگر
جن وانس بھی مل جائیں تب بھی وہ اس قرآن کی مثل یعنی روحانی ترقیات کا راستہ بتانے والی
تعلیم لانے سے قاصر رہیں گے۔ یہاں جن سے مراد وہ جن نہیں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ
لوگوں کے سروں پر چڑھ جاتے ہیں۔ ایسے جنوں کے متعلق یہ کہنا کہ ان کو بھی اپنے ساتھ ملا لو
بیہودہ بات ہے۔ یہ تو ایسا ہی ہو گا جیسے کہا جائے کہ تم خواہ فلاں درخت سے مدد لے لو یا فلاں
بھیڑ سے امداد حاصل کر لو تو بھی فلاں شاعر جیسے شعر نہیں کہہ سکتے۔ جس طرح یہ بات لغو ہے
اس طرح ایسے جنوں کے متعلق یہ کہنا کہ ان سے مدد لے لو لغو بات ہے پس یہاں جن سے مراد
کوئی اور وجود نہیں ہیں۔ بلکہ وہ وجود مخفیہ ہیں جن کا نام سپر چولزم والے ارواح اور ہیپناٹزم
والے قوائے روحانیہ رکھتے ہیں۔ چونکہ یہ نظروں سے پوشیدہ ہوتے ہیں اس لئے ان کو جن کہا
گیا ہے۔
یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ کسی عقلمند کا دعوی نہیں تھا کہ جنات سے مل کر وہ اعلیٰ روحانی
تعلیم بنا سکتا ہے۔ پس جس چیز کا دعویٰ ہی نہیں تھا اور جس اجتماع کا امکان ہی نہیں تھا اس کا چیلنج
عقل کے خلاف ہے۔ پس اس جگہ جن سے مراد وہ روحانی افعال ہیں جو سبجیکٹو مائنڈ
(SUBJECTIVE MIND) سے ظاہر ہوتے ہیں یا وہ اتحاد ہے جو بقول بعض ارواح غیر مرئی
سے انسانوں کا ہو جاتا ہے اور ان سے وہ بعض روحانی علوم دریافت کر لیتے ہیں۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم ان سے بھی مدد لے لو وہ بھی تمہاری مدد کریں تب بھی تم اس
قرآن کی مثل نہیں لا سکتے۔ پس یہاں جن سے مراد وہ ارواح ہیں جن کی مدد سے لوگ دعوئی
کرتے ہیں کہ وہ نئے روحانی علوم معلوم کر سکتے ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ان سے بھی مدد
انوار العلوم جلد !!
۱۴۹
فضائل القرآن (۲)
لے لو اور قرآن کی مثل بنا دو۔ پھر تمہیں معلوم ہو جائیگا کہ بغیر کلام الہی کے کام چل سکتا ہے پا
نہیں۔ چنانچہ دیکھو لو یہ کس قدر زبردست معجزہ قرآن کریم کا ہے کہ وہی زمانہ جس کے متعلق
احادیث نبویہ سے ثابت ہے کہ قرآن کریم کے اٹھنے کا ہے۔ اور جس زمانہ میں رَحْمَةِ رَبِّی
سے دوبارہ قرآن آنے کا ذکر ہے۔ اس زمانہ میں کچھ ایسے لوگ پیدا ہیں جو ارواح سے مل کر
حقائق روحانیہ کے دریافت کرنے کے مدعی ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اس چیلنج کو قبول
کرتے ہیں اگر ارواح کے اندر یہ قابلیت ہے کہ وہ آپ ہی آپ اپنی ترقی کے ذریعہ علوم کو
معلوم کر لیں تو وہ قرآن کی مانند کوئی تعلیم پیش کر کے دکھائیں۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ مثل میں کن کن امور کا پایا جانا ضروری ہوتا۔ ہوتا ہے۔ سواس
کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلِ
فَأَبَى أَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُورًا ۔ ہم نے قرآن میں دو خوبیاں رکھی ہیں۔ ان کی مثال
روحوں سے تعلق رکھنے والے اور خود روحانیات میں ترقی کرنے کا دعوی کرنے والے پیش
کریں۔ ایک تو یہ کہ ہر ضروری امر جس کی روح کو ضرورت ہے قرآن کے اندر بیان کر دیا گیا
ہے۔ دوسرے ہر ضروری امر کی ہر ضروری شق بیان کر دی گئی ہے۔ یعنی مختلف متفاوت
فطرتوں کا اس میں پورا پورا لحاظ رکھا گیا ہے اور ہر حکم ایسے رنگ میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ سب
آمد ہو۔ یہاں فلسفیوں اور سپر چولزم والوں کو چیلنج دیا گیا ہے کہ تم ایسی کتاب بنا کر
دکھاؤ جس میں وہ ساری باتیں آجائیں جن کی تکمیل روحانیت کے لئے ضرورت ہے اور پھر
اس کتاب میں ایسی تعلیم ہو جس میں ساری فطرتوں کا لحاظ رکھا گیا ہو۔ ایسی باتوں کی وہ کوئی
مثال نہیں لا سکتے۔ یہ لوگ بہت مدت سے اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں مگر ابھی تک تو کچھ
نہیں کر سکے اور نہ آئندہ کر سکیں گے ۔ اول تو وہ قرآن جیسی جامع تعلیم ہی نہیں پیش کر سکتے
اور اگر فرض کر لیا جائے کہ پیش کریں گے تو یا تو وہ قرآن کے مطابق ہوگی اور یا پھر قرآن کے
خلاف ۔ اگر قرآن کے مطابق ہوگی تو اس کی ضرورت نہیں کیونکہ قرآن موجود ہے۔ اور اگر
قرآن کے خلاف ہوگی تو اس کا رد قرآن میں موجود ہو گا۔ گویا کوئی کتاب ایسی نہیں ہو سکتی جو
قرآن کا مقابلہ کر۔ کر سکے۔ کیا دنیا میں کوئی کتاب ایسی ہے جو روح و روحانی امور کے متعلق ایسا عظیم الشان
دعوئی پیش کر سکتی ہو ؟
کے لئے کار آمد
انوار العلوم جلد 11
۱۵۰
فضائل القرآن (۲)
فطرت انسانی کی روحانی طاقتوں کا اظہار کلام الہی کے بغیر نہیں ہو سکتا اب
ایک
اور سوال ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ اگر روح کو بہت تھوڑا علم دیا گیا ہے تو وہ قرآن کریم کی تعلیم
کو کس طرح سمجھ سکتی ہے۔ یہ بات ایک اور آیت سے حل ہو جاتی ہے جس سے ظاہر ہے کہ
اللہ تعالٰی نے روحانی طاقتوں کو فطرت انسانی سے بھی وابستہ قرار دیا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ
روح میں بھی کلام الہی موجود ہوتا ہے مگر مخفی طور پر۔ اور وہ اپنے ظہور کیلئے بیرونی کلام الہی کا
محتاج ہوتا ہے۔ پس تھوڑا علم ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ فطرت انسانی کو روحانی طاقتوں سے
لگاؤ نہیں۔ لگاؤ ہے مگر ان طاقتوں کا ظہور سوائے کلام الہی کے نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ۔ اِنَّهَ لَقُرْأَنَّ كَرِيمٌ - فِي كِتَبٍ مَكْنُون ۴۹، یعنی قرآن کریم میں جو تعلیمات بات ہیں
وہ فطرت انسانی میں جو مظہر روح ہے موجود ہیں۔ کیونکہ انسان اس شئے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے
جو اس کے اندر بھی موجود ہو ۔ غیر جنس اسے نفع نہیں دے سکتی۔ جیسے اگر کان نہ ہوں تو سننا
نا ممکن ہے اور آنکھیں نہ ہوں تو دیکھنا نا ممکن ہے۔ یا اس کی مثال پانی کی سی ہے کہ جب اوپر
سے پانی برستا ہے تو چشمے بھی جاری ہو جاتے ہیں اور اگر آسمان سے پانی نہ برسے تو چشمے بھی
خشک ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح جب خدا تعالیٰ کی وحی کا پانی نازل ہوتا ہے تو روح انسانی سے بھی
روحانی پانی اُبلنے لگتا ہے۔ کیونکہ الہی کلام اور انسانی فطرت ایک دو دوسرے کیلئے بطور جوڑے
کے ہیں۔ ایک لفظوں میں کتاب الہی ہوتی ہے اور دوسری فطرت میں مرکوز ہوتی ہے۔ اور
وہی کتاب الہامی ہو سکتی ہے۔ جو انسانی فطرت کے مطابق ہو پس انسانی فطرت میں بھی کلام الہی
ہوتا ہے۔ مگر اسے راسے ابھارنے کیلئے الہام کی ضرورت ہوتی ہے خدا تعالیٰ نے ایک طرف تو اپنے
کلام کا ایک حصہ انسان کے دماغ میں رکھ دیا اور دوسرا حصہ اس نے اپنے نبی کو دے کر بھیج
دیا ۔ جب یہ دونوں حصے ایک دوسرے کے ساتھ جُڑ جاتے ہیں تو اسے خدا کی طرف سے سمجھ لیا
جاتا ہے۔
اس موقع پر میں ایک لطیفہ سناتا ہوں۔ جب میں
سفر ولایت کے ایام کا ایک واقعہ ولایت سے واپس آیا تو جس جہاز پر ہم سوار ہوئے
اس کا چیف انجینئر ایک دن جہاز کی مشینری دکھانے کیلئے مجھے لے گیا۔ اور دکھانے کے بعد کہنے
نگا کہ آپ اپنے سیکرٹریوں کو واپس بھیج دیں۔ میں آپ کے ساتھ ایک خاص بات کرنا چاہتا
انوار العلوم جلد !!
۱۵۱
فضائل القرآن (۲)
ہوں۔ میں نے کہا بہت اچھا۔ میں نے ساتھیوں کو بھیج دیا ۔ جب وہ چلے گئے تو کہنے لگا۔ آپ
کے پاس مختلف ممالک کے خطوط آتے ہونگے۔ اگر آپ مجھے ان خطوط کے ٹکٹ بھیجوا دیا کریں
تو میں بہت ممنون ہونگا۔ میں نے کہا اچھا اگر کوئی غیر معمولی ٹکٹ ملا تو بھیج دیا کروں گا۔ کہنے لگا
میں بھی آپ کی خدمت کروں گا۔ آپ مجھ پر اعتبار کریں اور مجھ سے کام سے کام لیں۔ پھر کہنے لگا۔
آپ جس غرض کیلئے ولایت گئے تھے وہ مجھے معلوم ہے اور وہ یہی ہے کہ آپ نے حکومت کے
خلاف وہاں مشنری رکھے ہوئے ۔ رکھے ہوئے ہیں انہیں آپ مخفی ہدایات دینے گئے تھے۔ اب آپ جو مخفی
تحریر میں بھیجنا چاہیں وہ میں لے جایا کروں گا۔ آپ ! آپ اس طرح کریں کہ کارڈ کا ایک ٹکڑا آپ
اپنے مشنریوں کو دیں اور دوسرے میرے ذریعہ بھیجیں۔ جب دونوں ٹکڑے ایک دوسرے کے
ساتھ فٹ (FIT) ہو جایا کریں گے تو آپ کے مشنری سمجھ لیں گے کہ آپ نے جو ہدایات ان کو
بھیجی ہیں وہ اصلی ہیں۔ اس طرح وہ آپ کی ہدایت پہچان لیا کریں گے ۔ اس کا یہ قیاس تو غلط
تھا اور میں نے اس کی تردید بھی کی اور کہا کہ ہم اپنی حکومت کے وفادار ہیں۔ مگر جس طرح اس
نے کہا تھا کہ ایک ٹکڑا آپ اپنے مشنری کو دے دیں اور دوسرا ٹکڑا مجھے بھجوا دیں جب وہ
دونوں ٹکڑے مل جائیں گے تو مشنری سمجھ لے گا کہ آپ نے جو ہدایات بھیجی ہیں وہ اصلی
ہیں۔ یہی حالت انسان کی روحانیت کے متعلق ہوتی ہے۔ ایک ٹکڑا کلام الہی کا انسان کے دماغ
میں ہوتا ہے اور دوسرا ٹکڑا نبی کے پاس ہوتا ہے جب وہ دونوں فٹ ہو جاتے ہیں تو پتہ لگتا ہے
کہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر فٹ نہ ہوں تو معلوم ہو جاتا ہے کہ ایسا کلام پیش کرنے والا
ھو کا باز ہے۔
غرض روحانی ترقیات کیلئے یہ ضروری ہے کہ کتاب مبین اور کتاب مکنون کا اتحاد کی تعلیم نازل ہو جو روحانی قابلیتوں کے مشابہ
وہی
ہو ۔ پس اس طرح ایک رنگ میں کلام الہی انسانی دماغ میں بھی موجود ہوتا ہے ۔ لیکن وہ مخفی
ہوتا ہے اور اس کا ابھارنا ایک کتاب واضح کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم کا نام
اسی جہت سے کتاب مبین آیا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ قَدْ جَاءَ كُمْ مِّنَ اللَّهِ نُورٌ وَ كِتٰبُ
مبين هو اے لوگو! تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نور اور واضح کتاب آچکی ہے
اس سے فائدہ اٹھاؤ۔
پس روحانی قابلیتیں بنزلہ زمین کے پانی کے ہیں جو آسمانی پانی کے قرب کے ساتھ اونچا