ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 10
انوار العلوم جلدا
۳۵۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
حکومتیں ایک ہی جگہ جمع ہو جائیں گی۔ ان علاقوں کے لحاظ سے جن میں مقامی حکومت نہ ہوگی
فیڈرل اسمبلی مقامی حکومت کا رنگ رکھے گی اور ان علاقوں کے لحاظ سے جن میں مقامی حکومت
ہوگی، وہ فیڈرل اسمبلی کی حیثیت رکھے گی پھر اس کے ممبروں کے انتخاب کے بھی
سائمن رپورٹ کے مطابق مختلف طریق ہونگے ۔ صوبہ جاتی حکومتوں میں تو مقامی کونسلیں اس
کے ممبر منتخب کریں گی اور غیر آئینی علاقہ کے لوگ براہ راست انتخاب کریں گے اور
(غیر ترقی یافتہ علاقوں کے نمائندے خود گورنر جنرل منتخب کیا کریں گے یہ صورت بالکل
غیر آئینی ہوگی اور اس سے فساد پیدا ہو گا۔ فیڈرل حکومت کا کوئی حصہ فیڈریشن سے آزاد
نہیں ہو سکتا سوائے اس کے کہ خاص ضرورتوں کے ماتحت کوئی حکومت نیا شہر بسا لے جس کے
باشندے یہ جانتے ہوئے وہاں ہیں کہ ہمیں لوکل حکومت میں کوئی حق نہیں ملے گا۔ یا یہ کہ جو
حصہ مقامی آزادی سے محروم ہو وہ فیڈرل حکومت کا حصہ ہی نہ ہو بلکہ اس کا ایک ماتحت علاقہ
ہو جیسے کہ یونائٹیڈ سٹیٹس میں فلپائن ہے۔ ان دونوں صورتوں کے سوا کوئی حصہ ملک کا حقیقی
فیڈرل حکومت میں مقامی آزادی سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ صرف اس لئے نہیں کہ یہ اس پر
ظلم ہے بلکہ اس لئے بھی کہ یہ امر فیڈرل اسمبلی کو ایک جہت سے مقامی کونسل کی شکل دے دیتا
ہے۔ جو فیڈرل اصول کے بالکل بر خلاف اور یو نیٹری اصول کے مطابق ہے۔ فیڈرل حکومت
تبھی صحیح اصول پر چل سکتی ہے جب اس کے سب حصے برابر کی آزادی رکھتے ہوں۔ پس جب
تک ہندوستان کی موجودہ تقسیم کو نہ بدلا جائے اس وقت تک فیڈرل نظام حکومت اس ملک میں
صحیح طور پر جاری نہیں ہو سکتا اور صوبہ جات کا تغیر و تبدل صرف ایک سہولت کا ہی سوال نہیں
بلکہ ایک اصولی سوال ہے اور اس وجہ سے اس سے زیادہ قابل توجہ ہے جس قدر توجہ کہ
سائمن کمیشن نے اسے دی ہے۔
سائمن کمیشن کی رپورٹ یہ ہے کہ گورنروں کے صوبوں کے سوا باقی سب صوبوں کی
باستثناء شمال مغربی سرحدی صوبہ کے وہی حالت رہے جو پہلے تھی اور شمال مغربی سرحدی صوبہ
کو بھی وہ ایک نیم آزادی حکومت دینا چاہتے ہیں لیکن اگر ان کی اس سفارش کو تسلیم کر لیا
جائے تو کبھی بھی ہندوستان صحیح طور پر فیڈرل سسٹم کے اصول پر نشو و نما نہیں پا سکتا۔ تعجب ہے
کہ وہ ایک طرف ان صوبوں کے موجودہ نظام کو خود ہی ناقص قرار دیتے ہیں پھر اس کے قیام
کی بھی سفارش کرتے ہیں۔ قریباً ہر گورنر کے صوبہ کے ساتھ کوئی نہ کوئی غیر ترقی یافتہ
انوار العلوم جلدا
۳۵۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
(BACK WARD) علاقہ لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے گورنروں کو دہرے اختیار دینے پڑیں
گے۔ پھر چھوٹے صوبے ہیں ان میں کوئی خاص نظام حکومت ہے ہی نہیں وہ براہ راست
گورنمنٹ آف انڈیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس وجہ سے ہندوستان کو مجموعی حیثیت سے کوئی
آئینی شکل نہیں دی جا سکتی۔ پس میرے نزدیک اس سوال کو ایک ہی دفعہ حل کر دینا چاہئے۔
پہلے میں بیک ورڈ (BACK WARD) علاقوں کو لیتا ہوں۔ کہا جاتا ہے کہ تعلیم میں
پیچھے ہونے کے سبب سے وہاں کے باشندے اب تک عام سیاسیات میں حصہ لینے کے قابل
نہیں ہوئے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ گورنمنٹ نے اب تک ان کے لئے کوشش کیا کی ہے۔ خواہ
وہ کسی قدر بھی وحشی ہوں پھر بھی وہ سو سال سے زائد عرصہ سے حکومت برطانیہ کے ماتحت
ہیں۔ پس کون تسلیم کر سکتا ہے کہ اس قدر لمبے عرصہ میں ان کے اندر کوئی مفید تبدیلی نہیں کی
جا سکتی تھی۔ یہ تو بالکل درست ہے کہ وہ سینکڑوں سال کی مہذب دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے
مگر ان میں کچھ تو قابلیت آتی لیکن وہ اب تک ویسے کے ویسے ہیں اور اس کی وجہ صرف یہ
معلوم ہوتی ہے کہ مہذب دنیا کی دلکشیوں نے مقامی حکام کو ادھر توجہ نہیں کرنے دی اور نہ ہی
محکام بالا نے ان سے وقتاً فوقتاً یہ رپورٹ طلب کی کہ ان کی تعلیمی اور تمدنی ترقی کی طرف تم
نے گذشتہ سالوں میں کیا توجہ کی ہے۔ پھر حکومت کی خواہش بھی انسان پر سوار رہتی ہے اس
لئے حکام کو یہ بھی خیال رہا ہو گا کہ ان کے ترقی کرنے پر ہمارے وہ اختیار نہیں رہیں گے جو اب
ہیں۔ ورنہ ایک اس قدر زبر دست حکومت سے جب کہ وہ لوگ پوری طرح اس کے ماتحت
تھے اس کی اصلاح نہ ہو سکنا عقل کے بالکل خلاف ہے۔ میں اب اس امر کا ذمہ لینے کے لئے
تیار ہوں کہ گورنمنٹ پندرہ میں سال تک ان علاقوں میں سے ایک علاقہ ہمارے سپرد کر کے
دیکھ لے کہ ان کی اس قدر اصلاح ہو جاتی ہے یا نہیں کہ وہ باقی لوگوں کے ساتھ مل کر گزارہ
چلانے کے قابل ہو جائیں۔ غرض میرے نزدیک ان لوگوں کی پچھلی کمزوری صرف اور صرف
ان کو غیر ترقی یافتہ (BACK WARD قرار دینے کی وجہ سے ہے۔ جب تک پنجاب کو
آئینی صوبہ قرار نہ دیا گیا تھا وہ بھی پچاس سالہ انتظار انتظام کے باوجو د سب صوبوں سے ' پیچھے تھا لیکن
جو نہی اسے آئینی حکومت ملی دس بارہ سال کے عرصہ میں پنجاب کی حالت ہی بدل گئی ہے اور وہ
اب کسی
سے کم نہیں۔ تعلیم میں وہ کئی صوبوں سے آ۔ اسے آگے نکل چکا
ہے۔ مادی ترقی میں بھی وہ چھلانگیں مارتا ہوا دوسرے صوبوں کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ پس
صورت میں دوسرے صوبوں سے
انوارالعلوم جلدا
۳۵۴
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
غیر ترقی یافتہ علاقوں کی آفت سے ہندوستان کو بچانے کا یہی واحد ذریعہ ہے کہ وہ علاقے جو
غیر ترقی یافتہ کہلاتے ہیں انہیں بقیہ صوبوں کے ساتھ شامل کر دیا جائے۔ اگر ان کے رقبے
بڑے ہوتے تو میں سمجھتا کہ خواہ کسی سبب سے بھی ان کی حالت خراب ہو ، لیکن جب حالت
خراب ہو چکی ہے تو کیوں دوسرے صوبوں سے ملا کر انہیں بھی ان کی وجہ سے ان کی وجہ سے خراب کیا
جائے۔ لیکن واقعہ یہ ہے کہ وہ صرف چھوٹے چھوٹے رقبے ہیں اور انہیں دوسری آبادی کے
ساتھ باقاعدہ مدد دینے سے کوئی نقص پیدا نہیں ہو سکتا۔ وہ دوسرے لوگوں کو ترقی سے نہیں
روکیں گے بلکہ ان سے مل کر خود ترقی کر جائیں گے اس لئے انہیں باقاعدہ طور پر آئینی
حکومتوں کا جزو بنا دینا چاہئے۔ ہر صوبہ کی آئینی حکومتیں خود ہی اپنے قواعد کو مد نظر رکھتے ہوئے
ان کی ترقی کا سامان پیدا کر لیں گی۔ زیادہ سے زیادہ اس امر کا انتظام کر دیا جائے کہ ان کی تعلیمی
یا صنعتی ترقی کے لئے خاص افسر مقرر ہو جائیں اور خاص رقوم ان کے لئے صوبہ کے فنڈ سے
الگ کر دی جایا کریں اس طرح دس پندرہ سال میں ان کی اصلاح ہو جائے گی۔ بہر حال
ہندوستان کا حصہ ہوتے ہوئے انہیں الگ رکھنا ہندوستان کے نظام کو کمزور کرنا ہے۔
انہی غیر ترقی یافتہ علاقوں میں سے جزائر انڈمان کو بھی پیش کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ
ان میں چونکہ عمر قید کے سزا یافتہ رہتے ہیں اس وجہ سے ان جزائر کی بھی اصلاح نہیں ہو سکی۔
اب اس قانون کو موقوف کر دیا گیا ہے لیکن یہ دلیل بھی معقول نہیں۔ باوجود قیدیوں کے وہاں
رہنے کے اس علاقہ کی اصلاح ہو سکتی تھی اور ہونی چاہئے تھی۔ قیدی صرف ایک محدود علاقہ
میں رہتے تھے باقی علاقہ اسی طرح آزاد ہے۔ پس در حقیقت اس علاقہ کے غیر ترقی یافتہ رہنے کی
وجہ بھی یہی ہے کہ مدر اس گورنمنٹ جس کے ماتحت یہ علاقہ ہے اسے اپنے قریب کے زیادہ
تعلیم یافتہ علاقوں کی وجہ سے اس طرف توجہ نہیں ہوئی اور یہ خدا کی مخلوق ڈیڑھ سو سال تک
جہالت کے گڑھے میں گری رہی ہے۔ اب وقت ہے کہ انہیں دوسرے لوگوں کی طرح حقوق
دے دیئے جائیں۔ اگر وہ آج ان حقوق کو پوری طرح استعمال نہ کر سکیں گے تو کل کریں
۔ وہ کونسا ملک ہے جس کے سب حصوں نے ایک ہی وقت میں یکساں طور پر آئینی حقوق
سے فائدہ اٹھایا ہے۔ پس راستہ کھولنا ہمارا کام ہے فائدہ ہر ایک شخص اپنے ظرف کے مطابق
حاصل کرے گا۔ اور راستہ کھلنے پر ہی دل میں نشوو نما کی بھی خواہش پیدا ہوگی۔ ہاں اگر کوئی
خاص خطرہ ہو تو بعض حفاظتی تدابیر سے اس کا علاج تجویز کر لیا جائے۔
گے ہے
انوار العلوم جلدا
۳۵۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اب میں ان چھوٹے صوبوں کو لیتا ہوں جنہیں پراونشل گورنمنٹ
نہیں ملی۔ اول دہلی ہے اس کے متعلق کسی دلیل )PROVINCIAL GOVERNMENT(
کے بغیر کمیشن نے رپورٹ کی ہے کہ اس کا سابق انتظام ہی قائم رہے اور وہ یہ ہے کہ
پنجاب کونسل جو قانون پاس کرتی ہے گورنر جنرل خاص اعلان کے ذریعہ سے اسے اس صوبہ
میں نافذ کر دیتے ہیں۔ دوسرا صوبہ کو رگ کا ہے۔ اس کی آبادی ایک لاکھ چھتیس ہزار اور رقبہ
ایک ہزار پانچ سو اسی مربع میل ہے۔ ریاست میسور کا ریذیڈنٹ (RESIDENT) بحیثیت عہدہ
اس کا چیف کمشنر ہوتا ہے۔ اور ایک کو نسل اس صوبہ کو ملی ہے جس کا پریذیڈنٹ خود چیف کمشنر
ہے۔ اس وقت تک اس کو نسل نے دو قانون پاس کئے ہیں۔ اور سال میں اوسطاً چھ دن اس
کے اجلاس ہوتے ہیں۔ کمیشن کی رائے میں اس علاقہ کے نظام میں بھی کسی تبدیلی کی ضرورت
نہیں۔ تیسرا علاقہ بلوچستان کا ہے اس میں چیف کمشنر حاکم ہے جو جرگہ کی مدد سے وہاں
حکومت کرتا ہے اور اس علاقہ کی ریاستوں کے لئے ایجنٹ ٹو دی گورنر جنرل
کا عہدہ بھی اسی کے پاس ہوتا AGENT TO THE GOVERNOR GENERAL(
ہے۔ کمیشن وہاں کے لوگوں کی عادات کی وجہ سے اس ملک کے انتظام میں بھی تبدیلی کی
سفارش نہیں کرتا۔ اس کا رقبہ ایک لاکھ چونتیس ہزار تین سوار تھیں مربع میل ہے اور آبادی
ساڑھے آٹھ لاکھ کے قریب ہے۔ لیکن اکثر رقبہ ریاستوں کے ماتحت ہے اور نصف کے قریب
آبادی بھی ان میں بستی ہے۔ انگریزی علاقہ قریباً دس ہزار مربع میل ہے۔ لیکن اس کے ساتھ
دائمی ٹھیکہ کا علاقہ قریباً چوالیس ہزار میل ہے۔ چوتھا صوبہ اجمیر مارواڑ ہے۔ یہ علاقہ ریاستوں
میں گھرا ہوا ہے اور بوجہ دوسرے صوبوں سے دور ہونے کے کمیشن اس کی نئی تشکیل کی بھی
سفارش نہیں کرتا۔ اس صوبہ کی آبادی پانچ لاکھ سے کچھ اوپر ہے اور رقبہ دو ہزار سات سو
گیارہ مربع میل ہے۔ موجودہ نظام حکومت یہ ہے کہ راجپوتانہ کی ریاستوں کے لئے گورنر
جنرل کا جو ایجنٹ مقرر ہوتا ہے وہی اس کا چیف کمشنر ہوتا ہے۔ پانچواں صوبہ شمال مغربی سرحدی
صوبہ ہے جس کی آبادی قریباً چالیس لاکھ ہے۔ اور رقبہ تقریباً چالیس ہزار مربع میل ہے۔ اس
کا موجودہ انتظام یہ ہے کہ ایک چیف کمشنر وہاں مقرر ہوتا ہے جو فارن آفس کی معرفت گورنر
جنرل کے ماتحت ہے۔ اس صوبہ کے لئے خاص قوانین گور نر جنرل کی طرف سے مقرر ہیں۔ وہ
یہ پانچ صوبے ہیں جو علاوہ ان علاقوں کے جو بیک ورڈ (BACK WARD) کہلاتے ہیں اس
انوار العلوم جلدا
۳۵۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
وقت تک اصلاحات سے محروم ہیں لیکن کوئی معقول وجہ نہیں کہ انہیں اصلاحات سے محروم
رکھا جائے۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں کو رگ کو بڑی آسانی سے مدر اس سے ملایا جا سکتا ہے۔
کمیشن کا یہ بیان کہ اس علاقہ کا مذہب اور اس کی قومیت مختلف ہے کوئی دلیل نہیں کیونکہ
مذہب اور قومیت کا اختلاف دوسرے علاقوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ اصل بات جو دیکھنے والی
ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ علاقہ جغرافیہ اور تاریخی حیثیت سے الگ حیثیت رکھتا ہو اور دوسرے
علاقہ سے مل کر اس کی ترقی میں روک پیدا ہونے کا احتمال ہو اور اس میں الگ صوبہ بننے کی
قابلیت ہو اور یہ باتیں کو رگ میں نہیں پائی جاتیں۔ پس کوئی وجہ نہیں کہ اسے مدراس کے
ساتھ شامل کر کے اس دو عملی کو جو ملک میں پیدا ہے دور نہ کیا جائے۔ زبان اور مذہب کے
متعلق اس قسم کی حفاظتی تدابیر اختیار کر لی جائیں جو دوسری اقلیتوں کو حاصل ہیں۔ جیسے کہ اس
علاقہ میں ابتدائی تعلیم مقامی زبان میں ہوگی۔ یا یہ کہ اس علاقہ کے لوگوں کو مناسب آبادی کے
لحاظ سے ملازمتیں وغیرہ ملتی رہیں گے۔ غرض ان کے حقوق کی حفاظت کا انتظام کر کے مدراس
کے ساتھ ملا دینا چاہئے۔
اسی طرح اجمیر مارواڑہ کے علاقہ کو باوجود اس کے کہ وہ یو۔ پی سے کسی قدر فاصلہ پر ہے
یو۔ پی میں ملا دینا چاہئے کیونکہ دونوں علاقوں کی زبان اور رسم و رواج بالکل ایک سے ہیں اور
ان کے ملانے میں کوئی روک نہیں ہے۔ باقی رہا یہ کہ درمیان میں ریاستوں کا علاقہ ہے یہ کوئی
بڑی بات نہیں ہے۔ کئی اور علاقے یو پی کے ہیں جو مرکز سے قریباً اسی قدر فاصلہ پر ہیں۔ جس
قدر کہ اجمیر مارواڑ کا علاقہ ہے۔ اور بعض مقامی ضرورتوں کے لئے الگ انتظام کیا جا سکتا ہے۔
جیسے مثلاً ایک جوڈیشنل کمشنر کی اسامی مقرر کر دی جائے۔
تیسرا علاقہ بلوچستان کا ہے یہ علاقہ بھی آبادی اور آمدن کے لحاظ سے بہت چھوٹا ہے گو
رقبہ کے لحاظ سے کافی ہے۔ کیونکہ خالص انگریزی علاقہ بھی قریباً سو میل لمبا اور سو میل چوڑا
ہے لیکن اگر ایجنسی کا علاقہ جو براہ راست انگریزی افسروں کے انتظام کے ماتحت ہے شامل کر دیا
جائے تو ترین ہزار مربع میل کا رقبہ ہو جاتا ہے جو بہار اور اڑیسہ کے دو تہائی کے برابر ہے اور
آسام سے تھوڑا ہی کم بنتا ہے۔ پس اس وجہ سے یہ علاقہ اس امر کا مستحق ہے کہ اس کو ایک نیا
صوبہ بنا دیا جائے۔ تو امید ہے کہ تھوڑے عرصہ میں اس علاقہ کی آبادی اور آمدن دونوں
ترقی کر جائیں گی کیونکہ اس وقت تک بوجہ غیر آئینی صوبہ ہونے کے اس علاقہ میں بسنے سے
انوار العلوم جلدا
۳۵۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
لوگ گھبراتے ہیں۔ اور جس قسم کا سلوک نو واردوں سے اس علاقہ میں ہوتا ہے وہ لوگوں کو
جرات نہیں دلاتا کہ اسے اپنا وطن بنائیں۔ لیکن جو نہی کہ اس صوبہ کو آئینی شکل دے دی گئی
تو پنجاب اور سندھ کی آبادی کا کچھ حصہ شوق سے اس میں اپنے لئے ترقی کے نئے راستے نکالنے
کی کوشش کرنے کے واسطے تیار ہو جائے گا۔ یہ خیال کہ اس صوبہ کی آمدن کم ہے اس تجویز
کے راستہ میں روک نہیں بننا چاہئے کیونکہ اب بھی اس صوبہ پر امپیر کل گورنمنٹ
(IMPERIAL GOVERNMENT) ہی روپیہ خرچ کرتی ہے۔ اگر چند سال تک
امپیریل گورنمنٹ اور خرچ کرے گی تو اس ملک کی آمدن خود بخود ترقی کرے گی اور وہ ملک کی
عظمت اور ترقی کا موجب ہوگا۔ لیکن اگر کسی طرح اس تجویز پر عمل نہ کیا جا سکے تو پھر میری
رائے میں بہتر ہو گا کہ یا تو اسے صوبہ سرحدی کے ساتھ ملا دیا جائے کہ ساری سرحد ایک نظام
کے ماتحت آ جائے۔ یا پھر سندھ کے ساتھ ملا دیا جائے کہ اس ملک کے ساتھ باقی علاقوں کی
نسبت بلوچستان کو زیادہ مشابہت ہے اور ریل کی وجہ سے آمد و رفت میں بھی سہولت
ہے۔ باقی جو علاقہ ریاستوں کا ہے وہ دوسری ریاستوں کی طرح پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ
سے تعلق رکھے گا۔ )POLITICAL DEPARTMENT(
دہلی کی نسبت بھی میں تو یہی کہوں گا کہ اگر اسے الگ رکھنا ہے تو اس کو بھی ایک صوبہ کی
شکل دے دی جائے اور اس کا بہتر طریق یہ ہے کہ ایک دو تحصیلیں پنجاب اور ایک دو تحصیلیں
یو پی کے صوبہ سے لے کر اس کا علاقہ ذرا بڑا کر لیا جائے۔ چونکہ دہلی بوجہ صدر مقام ہونے
کے جلد ترقی کر رہا ہے اور امید ہے کہ اپنے صوبہ کے اخراجات برداشت کرنے اس کے لئے
مشکل نہ ہونگے نیز چونکہ اس کا بہت سا خرچ بوجہ صدر مقام ہونے کے ہو گا امپیریل گورنمنٹ
کو اس کے اخراجات ادا کرنے میں کوئی دریغ نہیں ہونا چاہئے۔ لیکن اگر یہ تجویر کسی وجہ سے
نا قابل عمل ہو تب بھی میں یہ کہوں گا کہ اسے صوبہ جاتی حکومت دینی چاہئے۔ اگر سوئٹزر لینڈ کی
کنٹنز (CANTONS) کو جو دہلی سے بہت چھوٹی ہے لوکل سیلف گورنمنٹ
کے اختیارات حاصل ہیں تو کیوں دہلی کو یہ )LOCAL) SELF GOVERNMENT(
اختیارات حاصل نہ ہوں۔
اب صرف صوبہ سرحدی رہ جاتا ہے۔ میرے نزدیک وہ بھی اسی طرح آزادی کا مستحق
ہے جس طرح اور صوبے۔ کمیشن نے ایک عجیب مثال دے کر اس صوبہ کو اس کے جائز حق
انوار العلوم جلد
ت
۳۵۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
(POWDER MAGAZINE)
محروم کرنا چاہا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ ایک پاؤڈر میگزین
میں کھڑا ہونے والا شخص اپنے لئے عمل کی آزادی کا مطالبہ کر کے سگریٹ نوشی کا لطف نہیں
اٹھا سکتا۔ اس سرحد مرحد کے مقام کی نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں کے باشندے بھی دوسرے
صوبوں کی طرح اختیارات نہیں مانگ سکتے ۔ اول تو یہ مثال ہی غلط ہے۔ گن پاؤڈر میگزین میں
جانے والا تو خود اس جگہ جاتا ہے لیکن یہاں تو آپ خود دوسرے کے گھر میں گن پاؤڈر کی
میگزین بنه رین بنا دیتے ہیں۔ آپ کو یہ ا آپ کو یہ اجازت کہاں سے حاصل ہوئی کہ کسی کے گھر میں ۔ لے گھر میں جا کر بارو د رکھ
دیں اور پھر اس سے مطالبہ کریں کہ اب تم آگ نہ نہ جلاؤ کہ ہمارے پاؤڈر کو آگ لگ جائے
گی۔ صوبہ سرحد والے تو جواب دیں گے کہ یہ حالت تو آپ لوگوں کی اپنی پیدا کی ہوئی ہے
ہمیں آزاد کر دو پھر دیکھو ہم اپنے وطن کا انتظام کر لیتے ہیں یا نہیں۔
سے ورے
دوسرے یہ امر دیکھنا چاہئے کہ صوبہ سرحدی کے فساد کا اصل باعث ہی اس صوبہ کو
حقوق کا نہ ملنا ہے۔ سرحد کا پٹھان دیکھتا ہے کہ اس کا بھائی ڈیورنڈ لائن سے پرے ایک پوری
آزاد حکومت چلا رہا۔ دمت چلا رہا ہے اور اس
بھی ایک اندرونی طور پر آزاد حکومت حاصل ہے
لیکن یہ اس کا رشتہ دار اور اس سے زیادہ تعلیم یافتہ اپنے گھر کا انتظام کرنے کے قابل نہیں سمجھا
جاتا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہ ہمیشہ اپنے آزاد علاقہ کے بھائیوں کو شورش پر آمادہ کرتا رہتا
ہے اور وہ لوگ بھی اس کی ہمدردی میں حکام سرحد کو تنگ کرتے رہتے ہیں۔ یہ کس طرح ممکن
ہے کہ جب ان لوگوں کے دلوں میں بھی آزادی کا ولولہ اٹھنے لگے جو آزاد حکومتوں سے نہ
مکانی قرب رکھتے ہیں اور نہ نسلی تو وہ لوگ جو آزاد حکومتوں کے ہمسایہ ہیں اور نسلاً ان سے متحد
ہیں حتی کہ ان کی آپس میں کثرت سے شادیاں بھی ہوتی رہتی ہیں وہ آزادی کے جذبات سے
خالی رہیں۔ اور پھر یہ کیونکر ممکن ہے کہ انہیں آزادی سے محروم کر کے امید کی جائے کہ وہ
گن پاؤڈر کے خیال سے دیا سلائی نہ جلائیں۔ وہ تو وہ تو ضرور دیا سلائی جلائیں گے تاکہ گن پاؤڈر
اُڑ جائے اور شاید اس طرح ان کے لئے آزادی کا راستہ کھل جائے۔
کمیشن جس نتیجه برا
پر صوبہ سرحدی کے متعلق پہنچا ہے وہ بالکل نرالا ہے۔ دنیا کی دوسری
اقوام اپنے سرحدی قبائل کو خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ وہ ملک کے لئے بطور سپر کے
کام دیں۔ لیکن کمیشن یہ تجویز پیش کرتا ہے کہ انہیں دوسروں کی طرح حقوق نہ دیئے جائیں
کیونکہ یہ سرحد پر ہیں۔ جس کے معنی دوسرے لفظوں میں یہ ہیں کہ وہ کبھی مطمئن نہ ہوں اور
انوار العلوم جلد 1
۳۵۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہمیشہ سرحدی قبائل کو اکساتے رہیں۔ انگلستان اگر جزیرہ ہے تو کیا دنیا کی اور حکومتیں ایسی ہیں یا
نہیں جن کی حدود دو سرے ممالک سے ملتی ہیں۔ پھر کیا وہ اپنے ان علاقوں کو آزادی سے محروم
کر دیا کرتی ہیں ؟
یہ بات کہ سرحد تبھی مضبوط ہو سکتی ہے جب کہ سرحدی صوبہ کے لوگ یہ محسوس
کریں کہ یہ ہمارا ملک ہے اور جو شخص حملہ کرتا ہے وہ ہماری آزادی میں دخل اندازی کرتا
ہے ایسی موٹی بات ہے کہ ایک بچہ بھی اسے سمجھ سکتا ہے۔ سرحدیوں کو یہ یقین دلا دو کہ تم کو
دوسرے صوبوں کی طرح حقوق نہیں مل سکتے تو دیکھو کہ وہ کس طرح آئے دن کو شش کرتے
ہیں کہ انگریزی حکومت سے آزاد ہو کر اپنی ہمسایہ اقوام اور اپنے ہم قوم لوگوں سے مل
جائیں۔ لیکن اس کے بر خلاف ان کو اپنے صوبہ میں آزاد حکومت دو پھر دیکھو کہ وہ کس طرح
سرحد کی حفاظت کرتے ہیں۔ اور اصل بات تو یہ ہے کہ اس دن سے آزاد قبائل بھی
دخل اندازی سے باز آجائیں گے جس دن کہ سرحدی صوبہ کو اختیارات مل گئے کیونکہ وہ
انگریزی علاقہ کے پٹھانوں سے گہرے تعلق پیدا کر چکے ہیں اور اگر وہ ان پر حملہ آور ہوں گے
تو انہیں ان تعلقات کو خیر باد کہنا پڑے گا اور پشاور کوہاٹ اور بنوں کے لوگوں سے ان کے
تعلقات خراب ہو جائیں گے اس لئے وہ ان حملوں سے باز رہیں گے ۔ اور جب حملوں سے باز
رہیں گے تو لازما اپنے گزارہ کے لئے انہیں اور کوئی ذریعہ معاش کا تلاش کرنا پڑے گا اور اس
طرح باہستگی وہ متمدن ہوتے چلے جائیں گے۔
آخر میں میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ کمیشن بھی اس امر کو تو تسلیم کرتا ہے کہ موجودہ انتظام
چھوٹے صوبوں کا عارضی ہے لیکن اس نے یہ غور نہیں کیا کہ کم سے کم کو رگ اور اجمیر مارواڑہ کے
متعلق جو مشکلات ہیں وہ عارضی نہیں ہیں۔ نہ کو رگ والوں کا مذہب اور زبان تبدیل ہونے کا کوئی
سیاسی احتمال ہے اور نہ اجمیر مارواڑہ کا علاقہ کسی وقت کسی دوسرے صوبہ کے قریب ہو سکتا ہے پھر
اس وقت ان کے متعلق قطعی فیصلہ نہ کرنے سے کونسا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ آئندہ پر تو ان امور
کا فیصلہ ڈالا جاتا ہے جن کے متعلق احتمال ہوتا ہے کہ شاید کل کو حالات تبدیل ہو جائیں۔ جب
حالات سیاستاً وہی رہیں گے جو آج ہیں تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ ان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے۔ پس یا تو یہ
فیصلہ کر دیا جائے کہ ان چھوٹے چھوٹے چند صوبوں کی وجہ سے ہندوستان کی فیڈریشن کبھی بھی
مضبوط نہ کی جائے گی اور یا پھر انہیں کسی نہ کسی صوبہ کے ساتھ ملا دیا جائے۔
انوار العلوم جلد !!
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
اسی طرح وہ صوبے جنہیں مستقل شکل میں رکھنا ہے ان کے متعلق بھی ابھی فیصلہ ہونا
چاہئے کہ انہیں بھی آزاد حکومت ملے گی کیونکہ بغیر اس کے فیڈریشن مضبوط نہیں ہو سکتی۔ ہاں
آزاد حکومت سے مراد یہ نہیں کہ تمام صوبوں کو ایک ہی شکل کی حکومت ملے۔ میں اسے بالکل
غیر معقول بات سمجھتا ہوں کہ ہمارے وزراء کی تنخواہیں بھی انگلستان مقرر کرے۔ اگر تنخواہوں
تک کا سوال انگلستان نے حل کرنا ہے تو پھر آزادی کا کیا مطلب ہوا۔ اصل طریق فیصلہ کا تو یہ
ہے کہ وہ آزادی کی مقدار جو اس وقت ہندوستان اور ہندوستانیوں کو ملتی ہے اس کا فیصلہ اب
ہو جائے۔ اور پھر ہر صوبہ کی کونسل اپنا نظام حکومت خود تجویز کرے۔ یہی اتحادی حکومت کی
غرض ہوتی ہے اور اگر یہ غرض پوری نہ ہو تو اتحادیت کی بنیاد یقیناً کمزور ہو گی۔ یونائیٹڈ سٹیٹس
امریکہ کی ریاستوں کے نظام آپس میں مختلف ہیں لیکن ان کی فیڈریشن میں کوئی نقص نہیں اسی
طرح ہندوستان میں ہونا چاہئے۔ اگر پنجاب اپنے وزراء کو تین ہزار تنخواہ دینا چاہتا ہے اور
بنگال چھ ہزار تو اس پر انگلستان کے باشندوں کو کیا اور کیوں اعتراض ہو سکتا ہے۔ اسی طرح اگر
انتخاب کے طریقوں میں وہ فرق کرنا چاہتے ہیں بغیر اس کے کہ کسی قوم یا کسی جماعت کے حق کو
نقصان پہنچے تو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ اسی طرح اگر وزارت کے متعلق مختلف صوبے
آپس میں اختلاف کریں۔ کوئی صوبہ وزارت کا انتخاب کو نسلوں کے سپرد کرے۔ لیکن کونسلوں
کی عمر تک انہیں مستقل عہدہ دے دے۔ دوسرا ان کا عہدہ پر قائم رہنا کو نسلوں کی مرضی کے
تابع رکھے تو اس سے نہ تو حکومت ہی کمزور ہوتی ہے نہ فیڈریشن میں کوئی نقص آتا ہے۔ غرض
بیسیوں طریق حکومت کے جو مختلف ملکوں کے تجربہ میں آچکے ہیں، انہیں مد نظر رکھتے ہوئے
صوبہ جات اگر اپنی ضرورتوں کے مطابق کوئی نظام قائم کریں تو اس پر انگلستان کو کوئی اعتراض
نہیں ہونا چاہئے۔ جس بات کی حد بندی کی ضرورت ہے وہ صرف یہ ہے کہ بادشاہ معظم نے جو
حقوق محفوظ رکھے ہوں یا جو حقوق مرکزی گورنمنٹ کو دیئے گئے ہوں یا جو حقوق اقلیتوں کے
لئے محفوظ رکھے گئے ہوں انہیں تلف نہ کیا جائے۔ ان تینوں شرطوں کو پورا کرنے کے بعد ہر
صوبہ کو اجازت ہو کہ اپنی ضرورت کے مطابق انتظام کرے اور اگر یہ اصول تسلیم کر لیا جائے تو
چھوٹے صوبوں کو اپنے صوبوں کا انتظام کرنے میں کوئی دقت نہ ہوگی۔ سوئٹزر لینڈ اگر اپنے
وزراء کو نہایت قلیل معاوضہ دیتا ہے اور اس کے نظام میں کوئی نقص نہیں آ جاتا تو اگر
بلوچستان اور صوبہ سرحد بھی ایسا ہی کریں تو اس میں کیا نقص ہے۔ آخر صوبہ سرحدی کا ہمسایہ
انوار العلوم جلد
۳۶۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
افغانستان اپنے وزراء کو بہت کم تنخواہیں دیتا ہے اور اس بناء پر اس کے انتظام کو ناقص نہیں کہا
جاسکتا۔ اگر کوئی نقص ہے تو اس کی وجوہ اور ہیں۔ اسی طرح موجودہ شکل گورنمنٹ کی جو سب
صوبوں میں یکساں طور پر جاری ہے اس کے اندر بھی حسب ضرورت تبدیلی کر کے کام کو ہلکا اور
اخراجات کو بہت کم کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے ملک کی مثال ہے کہ جتنی چادر دیکھو اتنے پاؤں
پھیلاؤ۔
غرض میرے نزدیک فیڈریشن کے اصل کو صحیح طور پر چلانے کیلئے ہندوستان کے تمام
برطانوی علاقہ کا اسی وقت ایک مکمل فیصلہ ہو جانا چاہئے۔ ورنہ حکومت میں ثنائیت (دوشاخی)
قائم رہے گی اور ہر ایک حکومت خواہ صوبہ جاتی ہو خواہ مرکزی اس میں یہ ڈہری صورت پائی
جائے گی کہ ایک حصہ ملک کے لحاظ سے وہ آئینی اور ایک حصہ ملک کے لحاظ سے غیر آئینی
حکومت رہے گی۔ بلکہ مرکزی حکومت میں تو یہ تین شاخیں پیدا ہو جائیں گی۔ آئینی مرکزی
اور غیر آئینی مرکزی اور صوبہ جاتی۔ کیونکہ چھوٹے صوبوں کے لئے وہ صوبہ جاتی حکومت کی
قائم مقام رہے گی۔ کانفرنس اگر اس امر کا فیصلہ کئے بغیر اٹھے گی تو وہ یقینا ایک سخت غلطی کی
مرتکب ہوگی اور دونوں فریق کچھ عرصہ کے بعد ان علاقوں کے ذریعہ سے نئے فتنے اٹھتے ہوئے
دیکھیں گے۔
اب میں اُن صوبہ جات کو لیتا ہوں جنہیں صوبہ جاتی آزادی کی پہلی قسط مل چکی ہے۔
ان صوبہ جات کی دو حالتیں ہیں۔ ان میں سے بعض تو ہندوستان سے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں۔
جیسے برما اور بعض پھٹ کر دو صوبے بننا چاہتے ہیں۔ جیسے سندھ اڑیسہ اور کرناٹک وغیرہ ۔ الگ
ہونے کا مطالبہ صرف برما کا ہے اور میرے نزدیک یہ مطالبہ بالکل معقول ہے۔ برما کبھی بھی صحیح
طور پر ہندوستان کا حصہ نہیں بنا بلکہ تاریخی اور جغرافیائی اور نسلی اور زبانی اور ان اقتصادی اور
تمدنی طور پر وہ بالکل ہندوستان سے الگ ہے اور عملاً بھی اب تک الگ رہا ہے۔ چنانچہ
گورنمنٹ آف انڈیا کے دفاتر میں تمام صوبہ جات کے افراد ملتے ہیں لیکن برمی نہیں ملتے۔ اس
کی وجہ یہی ہے کہ وہ ہندوستان سے اپنے آپ کو الگ سمجھتے ہوئے اس کو ایک دوسرا ملک خیال
کرتے ہیں اور اس کے مرکز میں آکر اپنے حقوق لینے کو بھی ایک قسم کی جلاوطنی خیال کرتے
ہیں۔ پس جو صوبہ اس طرح علیحدہ رہا ہے اور جو ہر شعبہ زندگی میں ہندوستان سے مختلف ہے
اسے ہندوستان سے ملائے رکھنا اسے غلام بنانے کے مترادف ہے۔ برما کا اختلاف ہندوستان
انوار العلوم جلد !!
۳۶۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
سے سیلون کی نسبت بھی زیادہ ہے۔ اور اگر سیلون کو اس سے الگ رکھا گیا ہے تو کوئی وجہ نہیں
کہ برما کو الگ نہ رکھا جائے۔ پس اس صوبہ کو تو الگ اور آزاد حکومت ملنی چاہئے۔ اور جب
کیرالا
ہم یہ فیصلہ کر دیں تو برما کے سوال کے متعلق ہمیں کسی مزید توجہ کی ضرورت نہیں رہتی۔
دوسرا سوال صوبہ جات کی تقسیم کا ہے۔ جب سے بعض صوبہ جات کو
نئے صوبہ جات ایک حد احد تک آزادی حاصل ہوئی ہے ملک کے کئی حصوں کا مطالبہ ہے کہ
انہیں بھی مستقل صوبہ قرار دیا جائے۔ یہ علا۔ علاقے مندرجہ ذیل ہیں۔ سندھ اڑیسہ کرناٹک
رالا اور آندھرا نہرو رپورٹ نے کرناٹک اور سندھ سندھ کے دعوی کی تائید کی ہے !
ہے
اور سائمن
رپورٹ نے اڑیسہ اور سندھ کے علاقہ کی۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ تینوں صوبے الگ
حکومت دیئے جانے کے قابل ہیں اور ایسا کر دینا چاہئے تاکہ ہندوستان کے صوبوں کی تقسیم کا
ایک دفعہ ہی فیصلہ ہو جائے۔ بقیہ علاقے چھوٹے اور غیر اہم ہیں۔ ان تین نئے صوبوں کو بنانے
بمبئی ، مدراس اور بنگال اور بہار کے علاقے کا۔ علاقے کاٹنے پڑیں گے ۔ لیکن مؤخر الذکر علاقے کافی
آباد ہیں اور کم سے کم آبادی کے لحاظ سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور بوجہ آبادی کی
زیادتی کے ان میں مالی طور پر جلد مضبوط ہونے کی طاقت تسلیم کرنی چاہئے۔ باقی رہا مدراس ، سو
اس کا رقبہ تو پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور آبادی بھی کافی ہے۔ دو سرے کرناٹک کو الگ کر کے
کو رگ کو اس میں شامل کر دیا جائے تو کسی قدر اس علاقہ کی تلافی ہو جائے گی۔ بمبئی میں سے
ایک بہت بڑا حصہ یعنی سندھ نکل جاتا ہے لیکن پھر بھی ایک لاکھ چالیس ہزار مربع میل کے
قریب اس کا رقبہ باقی رہ جاتا ہے اور دو کروڑ تھیں لاکھ کے قریب آبادی جس سے اس صوبہ کی
آبادی اور رقبہ دونوں پنجاب کے رقبہ اور آبادی کے قریب آ جاتے ہیں اور یہ حالت اس
صوبہ کے لوگوں کے لئے ہرگز پریشان کن نہیں ہونی چاہئے۔
ت
ان سب صوبوں میں سے سندھ کا مطالبہ سب سے زبردست ہے۔ سندھ تاریخ کے لحاظ
سے ، جغرافیہ کے لحاظ سے زبان کے لحاظ سے عادات اور رسوم کے لحاظ سے ، آب و ہوا کے
لحاظ سے لباس کے لحاظ سے غرض کسی لحاظ سے بمبئی سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ کبھی بھی
تاریخی زمانہ میں یہ علاقہ بمبئی سے متحد نہیں ہوا بلکہ پرانے زمانہ میں تو اسے ہندوستان سے بھی
الگ سمجھتے تھے اور اس اسلامی حملہ سے کچھ ہی سے کچھ ہی عرصہ پہلے اس ملک پر ہندوستانی راجور پر ہندوستانی راجوں نے حکومت
کی ہے۔ پس جو علاقہ کہ بمبئی سے ہر رنگ میں جدا ہے اسے اس کے اکثر باشندوں کی خواہش
انوار العلوم جلد
۳۶۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کے خلاف بمبئی سے ملحق رکھنا کسی طرح جائز نہیں۔
کہا جاتا ہے کہ اس ملک کی مالی حالت اچھی نہیں اور اس وجہ سے یہ اپنا بوجھ خود نہیں
اٹھا سکے گا۔ نہرو رپورٹ اور سائمن رپورٹ دونوں نے یہ اعتراض اٹھایا ہے مگر میرے نزدیک
اعتراض ان کا درست نہیں۔ اگر آسام اپنا بوجھ آپ اٹھا سکتا ہے تو کیوں سندھ جو پنجاب
کے دریاؤں کے دہانے پر ہے اور جو کراچی جیسی بندرگاہ رکھتا ہے ترقی نہیں کر سکتا۔ اصل بات
یہ ہے کہ سندھ کی مالی حالت بمبئی سے ملحق ہونے کی وجہ سے کمزور ہے ورنہ جیسا کہ کئی
تجربہ کار انگریزوں اور ہندوستانیوں نے جو اس صوبہ سے تعلق رکھتے ہیں اپنی تحقیق بتائی ہے یہ
صوبہ اب تک بہت ترقی کر چکا ہوتا بمبئی اور کراچی میں رقابت ہے اور اس کی وجہ سے کراچی
کی ترقی کے راستہ میں ہمیشہ روک پیدا کی جاتی رہی ہے۔ اسی طرح اس کی زمینوں کے آباد
کرنے اور اس میں سڑکوں اور ریلوں کے جاری کرنے کی طرف بہت کم توجہ ہوئی ہے۔ اس
طرح ملک میں تعلیم پھیلانے کی طرف بھی بہت کم توجہ ہوئی ہے اور جب کسی صوبہ کو ترقی کے
سامان نہ دیئے جائیں گے تو وہ ترقی کس طرح کرے گا۔ بمبئی سے الگ ہوتے ہی خصوصاً اس کی
نئی نہروں کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ صوبہ جلد ترقی کر جائے گا اور اپنا بوجھ خود اٹھا
سکے گا۔ اس وقت تک مرکزی حکومت سے اسے اپنے اخراجات کو چلانے کے لئے کچھ قرض
دیا جا سکتا ہے۔ نیز اس کا نظام حکومت ایسا تیار کیا جا سکتا ہے کہ باوجود پوری آزادی کے اس کا
خرچ زیادہ نہ ہو۔ گورنر اور وزراء کی تنخواہیں کم ہوں وزراء کی تعداد کم ہو ، کونسل کے
ممبروں کی تعداد کم ہو ، شروع میں اسے الگ ہائی کورٹ نہ دیا جائے بلکہ بمبئی یا پنجاب سے
عدالتوں کا الحاق رہے ، یونیورسٹی چند سال تک نہ بنے ، غرض کئی طرح کفایت کر کے اس صوبہ
کو جلد ہی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ باقی رہا وہ قرض جو نہروں کی وجہ
سے بمبئی نے اس کیلئے لیا ہے امید کی جا سکتی ہے کہ وہ نہروں کے اجراء پر زمینوں کی فروخت
سے ادا کیا جا سکے گا۔
میرے نزد
نزدیک سب سے اہم اہم بات جسے مد نظر رکھنا چاہئے۔ چاہئے وہ یہ ہے کہ مسلمانوں میں عام
احساس ہے کہ جن علاقوں میں مسلمان زیادہ ہیں انہیں یا تو دوسرے علاقوں سے ملحق کر دیا جاتا
ہے یا پھر حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ پنجاب اور صوبہ سرحدی اور بلوچستان کی مثال ظاہر
ہے۔ پنجاب بہت قریب زمانہ سے حقوق حاصل کر سکا ہے۔ بنگال کو بھی ناجائز تدابیر سے دیر