ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 9

انوار العلوم جلد
۳۳۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
مٹا دے اور ہر ریاست ڈر رہی تھی کہ کہیں دوسری ریاستیں مل کر میری ہستی کو معدوم نہ کر
دیں یا میری آواز کو کمزور نہ کر دیں اس نے اپنے لئے ایسا نظام تجویز کیا جس میں بعض خاص
امور کو تو اکثریت کے فیصلہ سے بالکل باہر نکال لیا اور ایسی شرطیں لگا دیں کہ کسی صورت میں
بھی اکثریت اقلیتوں کو قربان نہ کر سکے اور بعض امور کے فیصلہ کے لئے ایسی پابندیاں لگا دیں کہ
صرف منتخب نمائندوں کی اکثریت فیصلہ نہ کر سکے بلکہ اقلیتیں جو یونائیٹڈ سٹیٹس کی صورت میں
ریاستیں تھیں جب تک بحیثیت ریاستوں کے ایک بہت بڑی کثرت سے اس کی تائید نہ کریں
ان امور کے متعلق فیصلہ نہ سمجھا جائے اور اپنے مخصوص حالات کے ماتحت ان لوگوں نے
سپریم کورٹ بھی ملک کی تمام آبادی کو قرار نہ دیا کیونکہ اکثریت کے فیصلہ سے بچنے کے لئے ہی
وہ تدبیریں کر رہے تھے بلکہ ایک آزاد کورٹ الگ تجویز کیا جس کے سامنے آئین اساسی کے
سوال پیش ہوا کریں۔ چنانچہ اس کورٹ کے جوں کے انتخاب کا انہوں نے یہ طریق مقرر کیا کہ
پریذیڈنٹ ان کا انتخاب کیا کرے لیکن سینٹ کا اتفاق رائے ضروری ہو۔ سینٹ کے
اتفاق رائے میں پھر وہی روح کام کر رہی ہے کہ ریاستوں کو بحیثیت ریاست اس امر کی نگرانی کا
موقع مل جائے کہ ایسے حج مقرر نہ ہوں جو اقلیتوں یعنی ریاستوں کے حقوق کو نظر انداز کر دینے
والے ہوں۔ غرض سوئٹزر لینڈ اور یونائیٹڈ سٹیٹس دونوں ملکوں نے اپنے خاص حالات کے
مطابق سپریم کورٹ تجویز کئے ہیں خواہ ایک نے اس کا نام سپریم کورٹ نہ رکھا ہو مگر
آئین اساسی کی حفاظت اور ترجمانی کرنے والا محکمہ ضرور موجود ہے اور اس مناسب شکل میں
موجود ہے جس شکل میں کہ اس کی ضرورت تھی۔
یہ جو میں نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں چند بااثر افراد کی حکومت کے خوف کو مد نظر
رکھتے ہوئے آئین اساسی تجویز کیا گیا ہے اور یونائیٹڈ سٹیٹس میں اکثریت کے غلبہ کے خوف کو
مد نظر رکھتے ہوئے آئین اساسی تجویز کیا گیا ہے، یہ بے دلیل بات نہیں بلکہ تاریخ اور خودان
ممالک کے آئین اساسی سے اس امر کا ثبوت ملتا ہے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس کے متعلق تو ہر تاریخ کے
پڑھنے والے کو یہ بات معلوم ہے کہ اس کے آئین اساسی کے بناتے وقت سب سے بڑی دقت
یہی تھی کہ ہر ایک ریاست ڈرتی تھی کہ ایسا نہ ہو کہ بعض دوسری ریاستوں کا جتھا مل کر مجھے تباہ
کر دے اور اس وقت یونائیٹڈ سٹیٹس کا قانون اساسی بنانے والوں کے سامنے اصل سوال یہی تھا
کہ اکثریت، اقلیت کو کچل
چنانچہ اس وقت ان لوگوں کی جو کیفیت تھی وہ
نہ دے۔

انوار العلوم جلدا
۳۴۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
الگزنڈر ہملٹن (ALEXANDER HAMILTON) کے خیالات سے جو اس قانون اساسی کے
بنانے والوں میں سے ایک نمایاں شخصیت ہے ظاہر ہے۔ انہوں نے قانون ساز مجلس کے سامنے
بیان کیا کہ :۔
ر سب
سب اختیارات اکثریت کو دے دو تو وہ اقلیت کو کچل دے گی اور
اختیارات اقلیت کو دے دو تو وہ اکثریت کو کچل دے گی اس لئے دونوں کو اس قسم
کے اختیارات ہونے چاہئیں کہ وہ ایک دوسرے کے مقابل پر اپنی حفاظت کر
سکیں ۔ ۴۴
مصنف کتاب کا بیان ہے کہ یہ ر نا ہے کہ یہ روح سب مجلس پر غالب تھی۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں :۔
اس وقت کی بحثوں میں کثرت سے ایسے بیانات موجود ہیں جن سے اس
خیال کی تائید ہوتی ہے۔ ۴۵۴
اگر تاریخ کو نہ بھی دیکھا جائے تو خود سینٹ کی بناوٹ اس امر کو خوب واضح کر دیتی ہے
کیونکہ سینٹ کے لئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ ہر ریاست کے برابر نمائندے اس میں لئے
جائیں خواہ اس کی آبادی زیادہ ہو یا کم اور اس امر پر بھی ریاستوں کو بہ مشکل راضی کیا گیا تھا
ورنہ وہ تو کانگریس میں بھی برابر نمائندگی کی طالب تھیں۔ غرض یونائیٹڈ سٹیٹس کے
کانسٹی ٹیوشن اور تاریخ دونوں سے ثابت ہے کہ اس کے آئین میں اس امر کا لحاظ رکھا گیا ہے
کہ کسی صوبہ کو مرکزی حکومت یا دوسرے صوبوں سے نقصان نہ پہنچے۔
سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی تاریخ سے گو یہ ثابت نہیں ہو تا کہ اس کا آئین خاص افراد یا
جماعت کی دست برد سے بچنے کے لئے بنایا گیا تھا کیونکہ اس کا آئین در حقیقت ایک لمبے عرصہ
میں تیار ہوا ہے۔ لیکن اس ملک کے حالات اور گردو پیش کے حالات سے یہ ضرور معلوم ہوتا
ہے کہ اس وقت حکومتوں کے سامنے مقصد وحید یہ ہوتا تھا کہ چرچ کسی طرح حکومت پر قبضہ نہ
کر لے۔ ہاں اس ملک کے آئین اساسی سے اس امر کا پتہ ضرور لگتا ہے کہ بعض خاص افراد کی
حکومت سے بچنے کے لئے ایسی کوشش کی گئی تھی۔ چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس ملک میں
بعض مسیحی فرقوں کی قانوناً بندش کر دی گئی ہے اور پادریوں پر پادری ہونے کی صورت میں
بعض قیود لگائی گئی ہیں اور اسی قسم کے خوف کے ماتحت ودار تھرگ کے علاقہ کو سوئٹزر لینڈ نے
اپنے ساتھ ملانے سے انکار کر دیا ہے ۔ ۲۶

انوار العلوم جلدا
۳۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
غرض ملک کا آئین اساسی جس خطرہ کو مد نظر رکھ کر بنایا جاتا ہے۔ اس کے مطابق
سپریم کورٹ بھی تجویز کیا جاتا ہے۔ پس ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ ہندوستان میں جو مستقل
آئین اساسی پر زور دیا جاتا ہے تو کیوں دیا جاتا ہے۔ آیا اقلیتوں کو خطرہ سے بچانے کے لئے یا
کسی خاص با اثر جماعت کے ہاتھ سے اکثریت کو بچانے کے لئے۔ اگر اول الذکر صورت ہے
جیسا کہ سب تسلیم کرتے ہیں کہ وہی صورت ہے۔ تو پھر یونائیٹڈ سٹیٹس کی طرح کا سپریم کورٹ
ہی کام دے سکتا ہے اور اگر دوسری قسم کے خطرات ہیں جیسا کہ ہر اک جانتا ہے کہ نہیں ہیں تو
پھر بے شک سوئٹزر لینڈ جیسا سپریم کورٹ یعنی ریفرنڈم تجویز کیا جا سکتا ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ ہندوستان کا آئین اساسی غیر لچک دار ہونا چاہئے اور اقلیتوں کی حفاظت
کے لئے جن امور کو ضروری سمجھا جائے وہ اس میں بالتفصیل بیان کئے جائیں اور کوئی ایسا محکمہ
ضرور تجویز ہونا چاہئے کہ جو فیصلہ کر سکے کہ قانون اساسی کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔
قانون اساسی کی دفعات کیا ہوں اس کی تبدیلی کی کیا صورت ہو سپریم کورٹ کس صورت میں
عمل کرے میں اس وقت اس پر بحث نہیں کرتا۔ اس کا موقع میرے نزدیک فیڈریشن کی بحث
کے بعد آئے گا۔ پس اب میں فیڈرل سسٹم (FEDERAL SYSTEM) پر بحث کرتا ہوں۔

ا تو ا را معلوم چندا
٣٣٣
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
باب دوم
ہندوستان میں اتحادی (فیڈرل) حکومت
سائمن کمیشن نے مانگیگو چیمسفورڈ سکیم کی اتباع میں ہندوستان کے لئے فیڈرل حکومت کی
سفارش کی ہے اور میرے نزدیک یہ سفارش اس کی سب سے اہم سفارشوں میں سے ہے اور
اسے مانٹیگو چیمسفورڈ پر یہ فضیلت حاصل ہے کہ گو ثانی الذکر نے بطور تنزل کے تو اتحادی
طرزِ حکومت کی سفارش کی تھی لیکن اپنی سفارشات کا ڈھانچہ ایسا تیار نہیں کیا تھا جو اتحادی
طرزِ حکومت کے بالکل مطابق ہو۔ لیکن سائمن رپورٹ نے اپنی سکیم فیڈرل اصول کے مطابق
ڈھالنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ منازل کلی طور پر اس کے اصول کے مطابق مقرر کی ہیں۔
ہندوستان کے حالات کو سمجھ لینے کے بعد کوئی شخص بھی در حقیقت اس کے سوا کوئی
سفارش نہیں کر سکتا۔ ہندوستان ایک ملک نہیں بلکہ ممالک کا مجموعہ ہے جس کے باشندوں میں
آہستہ آہستہ اب جا کر قومیت کا احساس پیدا ہوا ہے۔ لیکن وہ احساس اس قدر مضبوط نہیں کہ
اس پر توحیدی ( UNITARY) حکومت کی بنیاد رکھی جا سکے۔ دوسرے اس کی زبان ایک
نہیں۔ ہر صوبہ کی زبان دوسرے صوبہ سے مختلف ہے بلکہ بعض صوبوں کی بھی ایک زبان
نہیں۔ ایک ہی صوبہ کے مختلف حصوں میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اور اسی قدر تعداد میں
تقسیم ہیں کہ اس اختلاف کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پھر اقوام کا اختلاف بھی ہے۔ شمالی ہند
کے ہندو جنوبی ہند کے ہندوؤں سے بالکل مختلف ہیں۔ جنوبی ہند کے باشندے اپنے آپ کو
دیدک تہذیب سے پہلے کا مانتے ہیں۔ اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ ویدوں نے ان کے منتروں
سے اپنی تعلیم اخذ کی ہے۔ اس کے برخلاف شمالی ہند کے باشندے ویدوں کو نہ صرف مذہب کے
لحاظ سے سب کتب پر مقدم کرتے ہیں بلکہ انہیں ابتدائے عالم میں قرار دے کر اپنی تہذیب کی
بنیاد ہی ان پر رکھتے ہیں۔ پھر مذاہب کا اختلاف ہے۔ شمالی صوبہ جات میں ہندو مذہب کا زور

انوار العلوم جلد )
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہے۔ لیکن اسلامی تہذیب کا بھی گہرا اثر ان علاقوں پر ہے۔ اس کے برخلاف وسطی ہند میں ہندو
مذہب اور ہندو تہذیب اپنے پورے زور پر نظر آتے ہیں۔ جنوبی ہند میں جا کر ہندو مذہب تو رہ
جاتا ہے لیکن تہذیب ڈریویڈین (DRAVIDIAN) ۴۶ قوم قوم کی آجاتی ہے۔ جس نے باوجود
براہمنوں کے کچل دینے والے والے اثر کے اپنی شخصیت کو ترک نہیں کیا اور ایک ادنی اشارہ پر
ابھرنے کے لئے تیار ہے۔ پھر قومی اخلاق کا اختلاف ہے۔ شمال مغربی ہند کے پٹھان اور شمال
مشرقی ہند کے بنگالی میں کوئی جوڑ ہی نہیں۔ ان دونوں کے اخلاق میں اس قدر فرق ہے جس قدر
کہ ایک مانٹی نیگرو کے باشندہ اور ایک شمالی فرانس کے باشندے میں فرق ہے۔ سندھی کو
یو پی کے باشندوں سے کوئی بھی مناسبت نہیں اور ایک پنجابی اور بہاری کے اخلاق آپس میں
کوئی نسبت نہیں رکھتے۔ اختلاف ہر ملک میں ہوتا ہے مگر یہ اختلاف انتہائی درجہ کا ہے۔ ایسا
اختلاف کہ وہ ایک دوسرے کی مقامی ضرورتوں کے لئے کسی صورت میں بھی مناسب قانون
نہیں بنا سکتے ۔ نہ ایک قانون ان سب صوبوں کے لوگوں کے لئے موجب امن و برکت ہو سکتا
ہے۔ پھر سب سب ۔ سے بڑھ کر ہندوستان ہندو کی ریاستوں کا سوال ہے۔ وہ وہ ابھی تک کم سے کم ظاہری
طور پر مختار فردی حکومت کے ماتحت ہیں۔ اگر ہندوستان ترقی کرنا چاہتا ہے تو ان سے کسی نہ کسی
رنگ میں اس کا تعلق ضروری ہو گا۔ لیکن بغیر اس کے کہ وہ اپنی خود مختارانہ حیثیت کو قائم رکھ
سکیں وہ کبھی بھی آزاد ہندوستان سے اتحاد کرنا پسند نہیں کریں گی۔ پس ان حالات کے ماتحت
ہندوستان میں اگر کوئی طریق حکومت کامیاب ہو سکتا ہے تو وہ اتحادی یعنی فیڈرل طرز حکومت
کمیشن کی سفارش اس بارہ میں بہت وقعت اور اہمیت رکھتی ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سائمن رپورٹ کس قسم کی فیڈرل حکومت ہندوستان کو دینا
چاہتی ہے۔ اس بارہ میں اس کی سفارشات اس قدر مہم ہیں کہ ہر شخص جس نے رپورٹ
پڑھی ہے اس کا خیال دو سرے سے مختلف ہے۔ ایک طرف تو سائمن رپورٹ کہتی ہے کہ :۔
”ایسے علاقوں کا اتحاد جیسے کہ ریاستیں اور صوبہ جات ہند ہیں کہ پہلے (یعنی
ریاستیں) تو فردی حکومت کے ماتحت ہیں اور دوسرے جمہوری اصول کے ماتحت
ہیں، مجبور کرتا ہے کہ اس کی بنیاد اس اصل پر رکھی جائے کہ ممکن سے ممکن اندرونی
آزادی ان علاقوں کو دی جائے جو حکومت ہند کا حصہ بنیں گے ۔ ۴۷۴
لیکن دوسری طرف وہ لکھتے ہیں :۔
ہے اور اس وجہ سے

انوار العلوم جلد
۳۴۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
معمولی قانون ساز اختیارات نئی کونسلوں کے بہت وسیع ہونگے کیونکہ انہیں
صوبہ کے امن اور اچھی طرح حکومت چلانے کے لئے قانون بنانے کے موجودہ وقت
کی طرح پورے اختیارات حاصل ہونگے اور صرف ان امور کے متعلق حد بندی
ہوگی (جو حد بندی اس طرح عمل میں لائی جائے گی کہ ہر قانون کے پاس کرنے سے
پہلے گورنر جنرل سے اجازت لینی پڑے گی کہ جو مرکزی اسمبلی سے تعلق رکھتے
ہونگے ۔ ہم پورے زور سے اس امر کا اظہار کرتے ہیں کہ موجودہ ایکٹ کی دفعات کو
اس بارہ میں قائم رکھا جائے کیونکہ اس سے مرکزی اور صوبہ جات کے اختیارات کی
اچھی تقسیم ہو گئی ہے۔ ان دفعات میں اس امر کا لحاظ رکھا گیا ہے کہ کسی قانون کو جو
پاس ہو چکا ہو اور گورنر جنرل کی منظوری حاصل کر چکا ہو غلط قرار نہ دیا جا سکے اور
اس طرح مقدمہ بازی کے دروازہ کو بند کر دیا گیا ہے جس کا اس صورت میں کہ مرکز
اور صوبہ جات کے اختیارات کو زیادہ وضاحت سے تقسیم کر دیا جائے کھل جانا لازمی
تھا۔ ۲۸
اس عبارت سے ظاہر ہے کہ آئندہ بھی کو نسلوں کے وہی اختیارات رہیں گے جو اب
ہیں اور وہ اختیارات نہایت ہی قلیل ہیں اور در حقیقت ان کی موجودگی میں صوبہ جات کی
کو نسلیں صوبہ جات کی کونسلیں کہلانے کی مستحق ہی نہیں ہیں اور چونکہ گذشتہ اختیارات میں
یہ شرط بھی لگی ہوئی ہے کہ صوبہ جات کے متعلق قوانین گورنر جنرل کی مرضی سے
مرکزی اسمبلی بنا سکتی ہے۔ پس معلوم ہوا کہ سائمن رپورٹ کی سفارش کے مطابق آئندہ بھی
مرکزی اسمبلی گورنر جنرل کی اجازت سے صوبہ جات کے متعلق قانون بنا سکے گی۔ گویا وہ
اختیارات جو صوبہ جات کو دیئے گئے تھے اس طرح وہ بھی عملاً چھینے گئے اور صرف گورنر جنرل
کی مرضی کی حد بندی کے ماتحت صوبہ جات کے تمام اختیارات مرکزی اسمبلی کے ہاتھ میں چلے
گئے۔ غرض جو اختیارات اس پیرا میں صوبہ جات کی کونسلوں کو دیئے گئے ہیں وہ بالکل محدود
ہیں اور عملاً سب اختیارات مرکز ہی میں رہے ہیں اور صوبہ جات کے نام نہاد اختیارات کو بھی
ایک طرح کا مرکزی بنا دیا گیا ہے۔ یہ شکل کسی صورت میں اٹانومی (AUTONOMY) کہلانے
کی مستحق نہیں۔ اور اسے اٹانومی کہنا اٹانومی کے دعویداروں کو بے وقوف بنانے کے مترادف
ہے۔

انوار العلوم جلد
۳۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ان دو متضاد بیانوں کی وجہ سے مختلف لوگوں کے مختلف خیالات ہیں۔ بعض تو کہتے ہیں
کہ پہلا حوالہ بطور اصول کے ہے اور دوسرا حوالہ صرف درمیانی وقت کے لئے عارضی احتیاط
کا کام دیتا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ دوسرا حوالہ کمیشن کے اصل خیالات کو ظاہر کرتا ہے اور
اس نے صرف ہندوستانیوں کو یہ تسلی دلانے کے لئے کہ اگر مرکز میں ہم کو اختیار نہیں ملے تو
صوبہ جات میں تو اٹانومی مل گئی ہے۔ فیڈرل سسٹم اور اٹانومی کے الفاظ اختیار کئے ہیں ورنہ ان
کی تجویز کردہ سکیم فیڈرل سسٹم کہلانے کی مستحق ہرگز نہیں کیونکہ صوبہ جات کو بالکل ایک
بے معنی سی کانسٹی چیوشن دی گئی ہے جس کی آئندہ ترقی کیلئے بھی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر دوسرے حوالہ کو ہم بطور اصل کے تسلیم کریں تو ہمیں ایسی ہی
مایوسانہ رائے قائم کرنی پڑتی ہے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ کمیشن نے دیدہ دانستہ ایسا نہیں کیا۔
جس زور سے انہوں نے فیڈریشن اصول کو پیش کیا ہے اور جس طرح انہوں نے زور سے یہ
ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اس وقت مرکزی حکومت کو طاقتیں دینی مناسب نہیں کیونکہ
یہ کام اتحادی اصول کے ماتحت صوبہ جات کا ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان کے
دل میں یہی تھا کہ صوبہ جات کو حقیقی خود اختیاری حکومت ملے جیسے کہ ریاست ہائے متحدہ
امریکہ کی ریاستوں کو حاصل ہے۔ مگر بہر حال خواہ ان کا مطلب کچھ بھی ہو اب جب کہ شبہ پیدا
ہو گیا ہے یہ امر آئندہ آئین اساسی میں بوضاحت بیان ہونا چاہیئے کہ ہندوستان کی حکومت کامل
اتحادی ہوگی اور مرکزی حکومت کو صرف وہ اختیارات حاصل ہوں گے جو صوبہ جات اسے
دیں یا جن اختیارات کو کہ وہ اپنی آزادی کے مکمل ہونے پر اس کے پاس رہنے دینے پر
رضامندی ظاہر کریں اور تمام باقی اختیارات صوبہ جات کے قبضہ میں سمجھے جائیں گے اور ان
کی مرضی کے بغیر مرکز ان میں کسی صورت میں دخل دینے کا مجاز نہ ہو گا۔
بعض ہندو صاحبان کی طرف سے فیڈرل سٹم پر اعتراضات اور ان کے جواب فیڈرل سیم پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے۔
کہ اس طرح ہندوستان کی قومیت کمزور ہو جائے گی اور کبھی بھی ہندوستان ایک قوم نہیں بن
سکے گا اور بعض ان میں سے یہ بھی کہتے ہیں کہ فیڈرل طریق کو جاری کر کے انگریزوں کا یہ منشاء
ہے کہ ہندوستان کے مختلف صوبوں میں رقابت پیدا کر دیں اور اس طرح ہمیشہ کے لئے
ہندوستان پر قبضہ رکھیں۔ یہ اعتراض معمولی لوگوں کی طرف سے نہیں ہے بلکہ مسٹر شاستری

انوار العلوم جلدا
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جیسے پرانے خادم ملک کی طرف بھی یہ منسوب کیا جاتا ہے کہ انہوں نے انگلستان میں ایک موقع
پر فیڈرل سسٹم کے خلاف یہ اعتراض کیا ہے کہ اس سے ہندوستان میں کبھی بھی قومیت پیدا نہیں
ہوگی۔ گو مجھے کبھی بھی مسٹر شاستری سے ملنے کا موقع نہیں ملا لیکن میرے دل میں ان کی بہت
عزت ہے کیونکہ میرا ہمیشہ ان کی نسبت یہ خیال رہا ہے کہ وہ ان چند ہندوستانیوں میں سے ہیں
کہ جو بات کرنے سے پہلے سوچ لیتے ہیں اور جانچ تول کر بات کرتے ہیں اور نسلی اور مذہبی
جھگڑوں کی آگ کے بھڑکانے کے مرتکب نہیں ہوتے ایسے آدمی کی بات ضرور قابل غور ہوتی
ہے اس وجہ سے میں نے نہایت غور سے اس سوال کے مختلف پہلوؤں کو دیکھا ہے۔ لیکن
باوجود اس کے میں اس دلیل کے اندر کوئی بھی حقیقت پانے سے محروم رہا ہوں۔ میں
تاریخ عالم پر ایک گہری نظر ڈالنے سے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ جس طرح انسان آپس میں
ایک دوسرے سے بحیثیت افراد کے اور بحیثیت اقوام کے مختلف ہیں اس طرح وہ آپس میں
بحیثیت زمانہ کے بھی اور بحیثیت جگہ کے بھی مختلف ہیں۔ یعنی انسانوں میں یہی اختلاف نہیں
پایا جاتا کہ ایک فرد دوسرے فرد سے اور ایک قوم دوسری قوم سے مختلف ہے بلکہ جس زمانہ
میں کوئی شخص یا قوم ہے اگر اسے دوسرے زمانہ میں لے جایا جائے تو اس کے حالات بھی اپنے
پہلے حالات سے مختلف ہو جائیں گے ۔ اسی طرح ایک قوم کو اس کے موجودہ ملک سے نکال کر
دوسرے ملک میں لے جاؤ تو اس کے حالات بھی وہاں جاکر مختلف ہو جائیں گے ۔ مثال کے طور
پر انگلستان کی نو آبادیوں کو دیکھ لو۔ وہاں کے قوانین انگلستان سے جدا ہیں حالانکہ وہ انگلستان
سے جا کر وہاں بسے ہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ملک کے تغیر کے ساتھ ان کی ضرورتیں بھی
بدلتی گئی ہیں۔ پھر ان میں آپس میں بھی اتحاد نہیں۔ کینیڈا کی انگریزی کو آبادیوں نے اپنے لئے
اور قوانین تجویز کئے ہیں تو آسٹریا نے اور نیوزی لینڈ نے اور ۔ اور یہ اختلاف عام قوانین میں
ہی نہیں ہے بلکہ قانون اساسی میں بھی ہے۔ اب اگر اس اختلاف کو دیکھ کر کوئی شخص یہ مقابلہ
کرنے بیٹھے کہ ان قوانین میں سے کونسا بہتر ہے تو گو بعض غلطیاں وہ نکال لے گا لیکن ایسے
مقابلہ کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ وہ حق سے دور جا پڑے گا کیونکہ بہت سی باتیں جنہیں وہ دوسری باتوں
پر ترجیح دے گا در حقیقت ترجیح کے قابل نہیں ہونگی جو جس ملک میں رائج ہے وہاں کے لئے
وہی بہتر اور مفید ہو گی۔ غرض ملکوں کے حالات پر غور کئے بغیر اور قوموں کے حالات پر غور کئے
بغیر ایک قاعدہ کلیہ بنا لینا کہ فلاں اصول حکومت فلاں سے بہتر ہے ایک نادانی کا فعل ہے اور

انوار العلوم جلدا
٣٨
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اس کا مرتکب آپ بھی گمراہ ہوتا ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتا ہے۔ مختلف ممالک میں
مختلف طرز کی حکومتیں بلاوجہ نہیں ہیں بلکہ دانستہ یا قلبی شعور کے ماتحت نادانستہ طور پر ملک کی
خاص ضرورتوں کے مطابق لوگوں نے قوانین بنائے ہیں اور ہم ہر گز یہ نہیں کہہ سکتے کہ یو نیٹری
یعنی اتصالی حکومت بہتر ہوتی ہے یا فیڈرل یعنی اتحادی ۔ نہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اتصالی حکومتوں
میں سے شخصی یا حکومت خواص یا جمہوری حکومت اچھی ہوتی ہے۔ یا یہ کہ اتحادی حکومتوں
میں سے مرکز کو مضبوط کرنے والی یا مرکز کو کمزور کرنے والی حکومت اچھی ہوتی ہے۔ جو کچھ ہم
کہہ سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ فلاں ملک کے لحاظ سے یا فلاں قوم کے لحاظ سے یا فلاں مذہب کے لحاظ
سے فلاں حکومت اچھی ہو سکتی ہے اسی طرح ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ فلاں قسم کی حکومت سے
قومیت پیدا ہوتی ہے۔ ہاں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ فلاں ملک یا فلاں قوم یا مذہب کے لوگوں میں
فلاں قسم کی حکومت سے قومیت پیدا ہو سکتی ہے۔ پس یہ کہنا کہ فیڈرل اصول حکومت سے
قومیت کمزور ہو جاتی ہے بالکل طفلانہ خیال ہے۔ نہ فیڈرل طرز حکومت قومیت پیدا کرتا ہے
اور نہ یو نیٹری طرز حکومت قومیت پیدا کرتا ہے۔ قومیت تو اس خیال سے پیدا ہوتی ہے کہ فلاں
نظام حکومت ہمارا ہے اس کا قائم رکھنا اور اس کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے۔ جو نظام بھی یہ
جذبات اپنے ملک کی آبادی میں پیدا کر سکتا ہے وہ قومیت پیدا کر دے گا خواہ کسی قسم کا ہو۔ اور
جو نظام حکومت یہ جذبہ پیدا نہیں کر سکے گا وہ اس عمل میں ناکام رہے گا خواہ کوئی ہی کیوں نہ
ہو۔ پس قومیت صرف اس نظام سے پیدا ہو سکے گی جو اس ملک کے باشندوں کے دلوں کو اپنے
قابو میں لاسکے۔ تاریخ سے بیسیوں مثالیں اس کی بھی مل سکتی ہیں کہ جب جمہوریت قومیت پیدا
کرنے سے محروم رہی تو شخصی حکومت نے قومیت پیدا کر دی۔ تازہ مثال اٹلی ہی کی موجود
ہے۔ اسی طرح اس کی بھی مثالیں موجود ہیں کہ فیڈرل حکومت نے اعلیٰ درجہ کی قومیت پیدا کر
دی جیسے کہ یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ میں ہوا یا آئرلینڈ میں ہوا کہ برطانوی طرز حکومت بھی ایک
قسم کی فیڈریشن ہے۔ جب تک آئرلینڈ کو انگلستان نے اپنے ساتھ ملائے رکھا آئرلینڈ نے
برطانوی قومیت کے قبول کرنے سے انکار کر دیا لیکن جب اس کی تکالیف کو دور کر کے آزاد کر
دیا تو آج آئرلینڈ انگلستان کے ساتھ ہے۔ پس اگر ہم ہندوستان کے خیر خواہ ہیں اور ہندوستان
میں قومیت پیدا کرنا چاہتے ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ مختلف اقوام اور مختلف صوبوں کو جن میں
بے چینی پیدا ہو چکی ہے مطمئن کریں۔ اور ہندوستان کے معاملہ میں اس کا علاج صرف ایک

انوار العلوم جلدا)
۳۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کامل فیڈریشن ہے۔ جب تک فیڈریشن کے ذریعہ سے ان مختلف مذاہب اور مختلف زبانوں اور
مختلف تہذیب کے لوگوں کو اس خوف سے آزاد نہیں کیا جائے گا کہ ہندوستان کی قومی حکومت
انہیں تباہ کر دے گی اس وقت تک اقلیتوں کے دل کبھی بھی ہندوستانی حکومت کو اپنا نہیں
سمجھیں گے۔ اور جب تک وہ نظام حکومت کو اپنا نہیں سمجھیں گے وہ کبھی بھی قومیت کے
جذبات سے متاثر نہیں ہونگے خواہ ہندوستان کے مختلف حصوں میں کتنا ہی اتصال کیوں پیدا نہ
کر دو۔ ہر ایک شخص جس نے انسانی نفسیات کا مطالعہ کیا ہو سمجھ سکتا ہے کہ جب اختلاف شدید
ہو اور ایک دوسرے سے خوف حد سے بڑھا ہوا ہو تو بہترین علاج یہی ہوتا ہے کہ کسی قدر علیحدہ
رکھ کر سوچنے کا موقع دیا جائے ورنہ ایسے دو شخص اگر اکٹھے رکھے جائیں تو کوئی تعجب نہیں کہ
ایک دوسرے کو محض اس خوف سے قتل کر دے کہ یہ مجھے قتل کرنے ) کرنے لگا ہے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس
امریکہ کے لوگوں نے دانائی سے اس حکمت کو سمجھا اور وہ ایک قوم بن گئے۔ ہم اگر اس کو سمجھ
لیں گے تو ایک قوم بن جائیں گے اور اگر بغیر مختلف نظاموں کی حقیقت اور ان کے معنی سمجھنے
کے طوطوں کی طرح اصطلاحات رشتے رہے تو خدا جانے بد نصیب ہندوستان کا انجام کیا ہو گا۔
اتحادی یعنی فیڈرل طرز حکومت پر یہ اعتراض بھی کیا جاتا ہے کہ اس میں چونکہ شنائی
یعنی ڈویل (DUAL) طرز حکومت ہوتی ہے یعنی ایک ہی شخص دو حکومتوں کی رعایا ہوتا ہے اس
لئے اختلاف کے مواقع زیادہ پیدا ہوتے رہتے ہیں اور دونوں حکومتیں اپنے اپنے حلقہ اثر کو
بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ میں اس سوال کی تفصیلات میں پڑ کر مضمون کو لمبا کرنا نہیں چاہتا
لیکن میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ جب ڈویل حکومت ایسی ہو کہ ایک کا حکم دوسری کے حکم کے
متضار :
اد
ہو تب یہ فساد پیدا ہوتے ہیں لیکن جب دونوں حکومتوں کے اختیارات الگ الگ ہوں
حکومت کا دائرہ الگ الگ ہو تو پھر اختلاف کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ جن امور کے متعلق
حکومت مقامی نے قانون بنانا ہے ان میں حکومت مرکزی نے نہیں بنانا اور جن میں اُس نے بنانا
ہے اس نے نہیں بنانا پھر اختلاف اور جھگڑے کی ڑے کی کیا ضرورت ہے۔ ہاں اس صورت میں
اختلاف دو طرح پیدا ہو سکتا ہے یا شرارت سے یا غلطی سے۔ غلطی کا علاج سپریم کورٹ کرے
گا۔ باقی رہا شرارت کا سوال۔ سو اگر ایک دوسرے کے خلاف بعض کا موجود ہونا تسلیم کیا جائے
تو ساتھ ہی فیڈریشن کی ضرورت ثابت ہو جاتی ہے۔ پس یہ صورت حالات فیڈریشن کے خلاف
نہیں بلکہ اس کی تائید میں ایک دلیل ہوگی۔

انوار المعلوم جلدا
۳۵۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
بعض لوگ کہتے ہیں کہ یونائیٹڈ سٹیٹس کے قانون اساسی میں بیرونی اور ریاستوں کی باہمی
تجارت فیڈرل گورنمنٹ کے سپرد تھی اور اندرونی تجارت ریاستوں کے سپرد تھی۔ مگر ریلوں
کی ایجاد نے اس فرق کو اُڑا دیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سپریم کورٹ کو بہت بڑی ہوشیاری سے
اس قانون کو توڑ مروڑ کر صورت حالات کے مطابق کرنا پڑا۔ اگر فیڈرل طریق حکومت ہوا تو
اسی قسم کی مشکلات ہندوستان کو بھی پیش آئیں گی۔ میرا جواب یہ ہے کہ ضرورت نے ساتھ ہی
عقل بھی تو سکھا دی کہ موجودہ زمانہ میں ہم کانسٹی چیوٹ چیوشن کو کیا رنگ دے سکتے ہیں پھر ڈر کس
بات کا؟ دوسرے یہ اعتراض در حقیقت اعتراض ہی نہیں کیونکہ قانون اساسی بدلا بھی تو جا سکتا
ہے۔ جب فیڈرل حکومت کے تمام حصوں کو نئے حالات کے ماتحت کوئی نقص معلوم ہو گا تو وہ
خود خواہش کریں گے کہ قانون اساسی کو بدل دیا جائے اور صوبوں کو اپنی خواہش کے بعد اس
قانون کے بدلنے میں کوئی روک نہیں ہو سکتی۔
غرض فیڈرل طرز حکومت پر جو اعتراضات کئے جاتے ہیں وہ کوئی وقعت نہیں رکھتے۔ یہ
نظام بھی جب اُس ملک میں جاری کیا جائے جس میں ملک کے مختلف حصے یا اُس کی مختلف اقوام
آپس میں ایک دوسرے پر اعتبار نہ رکھتی ہوں اور ایک دوسرے سے خائف ہوں تو بجائے
اختلاف کی خلیج بڑھانے کے اتحاد قلبی کے پیدا کرنے کے لئے راستہ صاف کر دیتا ہے اور دلوں
کو اس امر کے لئے آمادہ کر دیتا ہے کہ اگر ضرورت ہو تو کسی وقت زیادہ اتصالی کیفیت
گورنمنٹ پیدا کر لی جائے اور جس ملک کے مناسب حال یہ طریق حکومت ہو اس میں اس کو
جاری نہ کرنا بلکہ یو نیٹری (UNITARY) طریق حکومت جاری کرنا اتحاد نہیں بلکہ فساد پیدا کرتا
ہے۔ مسٹر جیمز بیک (MR JAMES BECK) یونائیٹڈ سٹیٹس کے سالٹر جنرل نے
یونائٹیڈ سٹیٹس کے متعلق جو مندرجہ ذیل فقرہ کیا ہے اس سے ہم ہندوستان کے آئندہ نظام کے
متعلق فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں :۔
ایک ایسے ملک میں جو ایٹلانٹک سے پیسفک تک اور شمالی امریکہ کی)
جھیلوں سے لے کر (میکسیکو کی) خلیج تک پھیلا ہوا ہے۔ جس کا شمالی کو نہ قطب شمالی کے
سمندر سے زیادہ فاصلہ پر نہیں ہے اور جس کا جنوبی حصہ خط استواء سے کچھ زیادہ بعید
نہیں ہے۔ عادات رسوم اور طبائع کے لحاظ سے لوگوں میں اس قدر اختلافات ہیں
کہ اگر شنائیت (ڈویل DUAL) کی قسم کی حکومت نہ ہوتی تو نظام حکومت کبھی کا تباہ

انوار العلوم جلد)
اور برباد ہو چکا ہوتا۔ ۴۹
۳۵۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہندوستان کے اختلافات یونائٹیڈ سٹیٹس سے بہت زیادہ ہیں۔ پس اگر اس ملک میں
یو نیٹری حکومت اتحاد نہیں بلکہ فساد پیدا کر سکتی تھی تو یہ خیال نہیں کیا جا سکتا کہ ہندوستان میں
اس سے قومیت پیدا ہوگی۔ اگر اس طریق کو اختیار کیا گیا تو قومیت پیدا نہیں ہو گی بلکہ خرابی
ہوگی۔
ہندوستان کے
علاوه زبان و رسوم وغیرہ کے اختلاف کے
لئے فیڈرل سٹم کے فوائد یہ امر بھی غور کے قابل ہے کہ ہندوستان
یہ
میں حقیقی اتحاد کے لئے فیڈرل اصول حکومت کے بغیر گزارہ ہی نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اس ملک
کا ایک تہائی حصہ ریاستوں کے ماتحت ہے اور جب تک وہ حصہ ہندوستان سے ان امور میں
مشترک ہو کر کام نہ کرے جو آل انڈیا حیثیت کے ہیں اُس وقت تک ہندوستان ترقی نہیں کر
سکتا اور اس کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ فیڈریشن کے اصول پر کام کیا جائے۔ ورنہ نیم آزاد ریاستیں
کبھی بھی برطانوی ہند سے مل کر کام کرنے پر تیار نہ ہونگی۔
دوسرا فائدہ فیڈرل سسٹم کا یہ ہے کہ ہندوستان ایک وسیع ملک ہے اور اس کے مختلف
صوبوں کے باشندوں کے مزاج بوجہ مختلف آب و ہوا کے مختلف ہیں۔ پس یہ لازمی بات ہے کہ
فیڈرل سسٹم کے اجراء پر ہر صوبہ اپنی ضرورت کے مطابق حکومت کے قواعد بنائے گا اور اس
طرح تھوڑے ہی عرصہ میں ہندوستان میں متفرق قسم کے سیاسی تجربات ہونے لگ جائیں گے
جن تجربات سے مرکزی حکومت فائدہ اٹھائے گی اور اسے آئینی اصول کے مطابق ایک ایسی
مکمل صورت اختیار کرنے کا موقع ہو گا جو شاید دنیا کے کسی اور ملک کو حاصل نہیں ہے۔
فیڈرل انڈیا کے حصے اب میں اس سوال کو لیتا ہوں کہ ملک کے کونے حصے اور کس اصل پر فیڈرل انڈیا کا جزو بنیں گے ۔ میں اس وقت ریاستہائے ہند کے
سوال کو چھوڑتا ہوں کیونکہ وہ مستقل بحث کا محتاج ہے اور صرف برطانوی ہند کو لیتا ہوں۔ اس
وقت ہندوستان نو آئینی صوبوں اور چند غیر آئینی علاقوں میں منقسم ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس
موجودہ حالت میں اس کی فیڈریشن کسی طرح بن سکتی ہے۔ کیونکہ فیڈریشن کے اصول کے یہ
امر منافی ہے کہ اس کے بعض حصے مرکزی حکومت کے ماتحت ہوں۔ اگر ایسا ہوا تو فیڈریشن
ناقص ہو جائے گی۔ کیونکہ اس میں یو نیٹری یعنی اتصالی اور فیڈرل یعنی اتحادی دونوں قسم کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی