ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 11
انوار العلوم جلد 1)
۳۶۴
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
تک ہندو صوبہ بنائے رکھا گیا ہے۔ چنانچہ باوجود اس کے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی ۱۸۳۳ء میں آگرہ
کا صوبہ بنانے کی اجازت لے چکی تھی اور یہ فیصلہ تھا کہ بہار کا علاقہ اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا
لیکن اس پر عمل نہ ہوا اور آخر لارڈ کرزن (LORD CURZON) نے جن کا حسن سلوک وہ
مسلمان جو تاریخ کا گہرا مطالعہ کرنے کے عادی ہیں کسی صورت میں نہیں بھلا سکتے ۔ ۱۹۰۵ء میں
مشرقی بنگال کو جدا کر کے مسلمانوں کی ترقی کا راستہ کھولا۔ مگر ان پر وہ لے دے ہوئی کہ آخر
ملک معظم کو دربار دہلی میں اس تقسیم کو منسوخ کرنا پڑا ۔ لیکن رہی غرض جو لارڈ کرزن کے ذہن
میں تھی کہ مسلمانوں کو کسی طرح ترقی کا موقع ملے اس طرح پوری کی گئی کہ بہار اور اڑیسہ کو
بنگال سے علیحدہ کر دیا گیا اور اس طرح مسلمانوں کا عنصر بنگال میں زیادہ ہو گیا۔ غرض مسلمانوں کو
یہ شکایت ہے اور مجموعی حیثیت میں نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بجا شکایت ہے کہ کسی نہ
کسی بہانے سے اسلامی صوبوں کو حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ پس صحیح طریق کار یہی ہے کہ
ان کی اس دیرینہ اور جائز شکایت کو دور کر کے فتنہ و فساد کے سامانوں کو جس قدر ہو سکے کم کیا
جائے۔
خلاصہ یہ کہ جس قدر حصے ہندوستان کے آئینی نظام سے باہر ہیں ان کو کسی نہ کسی طرح
نظام میں شامل کر دیا جائے اور کسی حصہ ملک کو دوسرے سے زائد آزادی نہ دی جائے تاکہ
فیڈریشن اصولی طور پر مکمل ہو جائے اور صوبہ سرحدی اور بلوچستان کو آزادی میں برابر گو شکل
کے لحاظ سے مختلف حکومت جس کی تدریجی ترقی کے سامان پورے طور پر خود ان صوبوں کے
قانون اساسی میں موجود ہوں دی جائے۔ سندھ کو فوراً بمبئی سے الگ کر کے آزاد آئینی صوبہ
کی شکل میں تبدیل کر دیا جائے اور اڑیسہ اور کرناٹک کو بھی الگ الگ صوبے بنا دیا جائے۔ اس
طرح اگر دہلی کو الگ صوبہ بنایا گیا تو چورہ صوبے ہو جائیں گے اور اگر اسے کسی اور علاقہ کے
ساتھ وابستہ کر دیا گیا تو تیرہ صوبے ہندوستان کے ہو جائیں گے جن میں سے پانچ اسلامی صوبے
ہونگے اور ۸ ہندو صوبے ۔
انوار العلوم جلد
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
باب سوم
صوبہ جات کی حکومت
سائمن رپورٹ نے چونکہ موجودہ طریق حکومت کو قائم رکھنے کی سفارش کی ہے کمیشن
نے اپنی رپورٹ میں دو علیحدہ علیحدہ باب باندھے ہیں۔ ایک میں گورنروں کے صوبوں پر بحث
کی ہے۔ اور دوسرے میں چیف کمشنروں کے صوبوں کے متعلق بحث کی ہے۔ لیکن چونکہ
میرے نزدیک یہ اصول ہی غلط ہے کہ ایک فیڈریشن کے مختلف حصے مختلف قسم کے اختیارات
رکھتے ہوں کیونکہ فیڈریشن کے معنی ہی یہ ہیں کہ عملاً یا ذہنا ہر ایک حصہ پورا آزاد ہو اور اپنی
طرف سے مرکز کو بعض اختیارات اتحاد ملکی کی خاطر دے اس لئے میں نے پہلے باب میں یہ بتایا
ہے کہ سب حصص ملک کو ایک ہی سطح پر لے آنا چاہئے اور جو حصے ملک کے گورنروں کے
صوبوں سے باہر ہیں، انہیں یا تو کسی دوسرے صوبہ سے ملا دینا چاہئے یا پھر ان کو مستقل صوبہ کی
شکل میں تبدیل کر دینا چاہئے۔ پس ان حالات میں میں نے اس باب کا عنوان ”گورنروں کے
صوبے“ نہیں بلکہ صوبہ جات کی حکومت " رکھا ہے۔ اس حکومت کے مختلف حصوں میں سے
سب سے پہلے میں ایگزیکٹو (EXECUTIVE) کو لیتا ہوں۔
ا۔ صوبہ جات کی ایگزیکٹو
سائمن رپورٹ نے مختلف تجاویز پر بحث کر کے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ دو شاخی حکومت مانی حکومت کا طریق دوشاخی (DAIRCHY) حکومت کا طریق ہندوستان سے اب بالکل مٹا
دیا جائے۔ عام حالات کے مطابق میرے نزدیک بھی اب وقت آگیا ہے کہ ایسا ہی کیا جائے۔ گو ب وقت آگیا ہے کہ ایساہی کیا جائے۔ گو
دیا جائے۔ عام حالات کے مطابق یا
میرے نزدیک روشانی حکومت کے خلاف جو الزامات ہیں وہ اس قدر اس طریق حکومت پر میرے نزدیک روستا
وارد نہیں ہوتے جس قدر کہ اس تشکیل پر جو اس طریق حکومت کو ہندوستان میں دی گئی تھی۔
انوار العلوم جلد !!
ht
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جہاں تک مجھے یاد ہے پہلا شخص میں تھا جس نے اس طریق حکومت کی احمد یہ جماعت کے
میموریل میں سفارش کی تھی لیکن میری سکیم مندرجہ رجہ ذیل اصل پر مبنی تھی کہ جو جو حصہ اختیارات
طور پر سپرد نہ ہو۔
پورے
کا ملک کے سپرد کیا جائے وہ پورے طور پر اس کے سپرد رہے اور جو حصہ سپرد نہ ہو وہ
اُس وقت مسٹر مانٹیگو (MR۔ MONTANGLE) اس سے متأثر معلوم
ہوتے تھے لیکن دھلی کے بعد جہاں احمد یہ جماعت کا کا وفد پیش ہوا تھا کلکتہ میں یہی سکیم دوسری
شکل میں مسٹر کرنٹس کی مدد سے ان کے سامنے پیش کی گئی اور چونکہ وہ زیادہ مکمل صورت میں
تھی مسٹر مانٹیگو اس کی طرف راغب ہو گئے ۔ جب ان کی رپورٹ آئی تو پنجاب گورنمنٹ نے
جس کے رئیس اس وقت سراوڈ وائر (SIRO DWYER) تھے ایک کاپی اس کی میرے پاس
بھی بھجوائی اور میری رائے اس کے متعلق دریافت کی۔ میں نے اس پر ایک تفصیلی تبصرہ لکھا
اور بتایا کہ یہ طریق فساد پیدا کرے گا۔ بہتر یہ تھا کہ جو اختیارات انہوں نے دینے تجویز کئے ہیں
ان سے تھوڑے اختیارات ہندوستانیوں کو دیئے جاتے لیکن مکمل طور پر دیئے جاتے اور جن
امور میں اختیار نہیں دیا گیا ان میں خواہ اظہار رائے کی اجازت دی جاتی یا نہ لیکن کونسل یا
اسمبلی کو متفقہ طور پر اس بارہ میں کوئی ریزولیشن پاس کرنے کی اجازت نہ دی جاتی کیونکہ انسانی
فطرت کے یہ خلاف ہے کہ وہ ایک حد تک چل کر درمیان میں کھڑا رہ سکے۔ اس وقت میری
اس رائے کی طرف توجہ نہیں دی گئی غالبا اس وجہ سے کہ وہ ایک مذہبی امام کی طرف سے تھی
نہ کہ کسی سیاسی لیڈر کی طرف سے مجھے خوشی نہیں بلکہ افسوس ہے کہ وہی خطرات جن کو میں
نے تفصیلاً بیان کیا تھا ظاہر ہوئے اور ملک میں فساد کی ایک رو چل گئی۔ پس میرے نزدیک
شاخی حکومت کی وہ شکل
رستان میں جاری کی گئی نا کی گئی ناقص تھی۔ دوسری صورت میں
دہی دو شاخی حکومت کامیاب ہو سکتی تھی۔ مگر بہر حال اب جب کہ اس طریق حکومت کا تجربہ کیا
گیا ہے اب واپس لوٹ کر پھر نئے کر پھر نئے سرے سے تجربہ نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری طرف پچھلے بارہ
سال میں ملک کے حالات بھی بدل گئے ہیں اور اب ضرورت ہے کہ قدم آگے بڑھایا جائے اس
لئے میں کمیشن کی رپورٹ کی تائید کرنے پر مجبور ہوں۔ گو میرا خیال ہے کہ کمیشن کی رپورٹ کی
پوری طرح تصدیق کرنا اب بھی ملک کو فسادات کا آماجگاہ بنا دے گا۔ مگر میری اپنی رائے جو کچھ
بھی اس بارے میں ہے خواہ اسے میرے انگریزو ریز دوست ناپسند کریں ؟ ریں یا ہندوستانی دوست دوست اس پر
ناراض ہوں میں آگے چل کر تفصیلات میں بیان کردوں گا گو بعض امور کے متعلق چونکہ
رو
جو ہندوستا
انوار العلوم جلد
۳۶۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
دونوں فریق پہلے سے فیصلہ کر چکے ہیں میں ڈرتا ہوں کہ میری آواز صدا به صحرا نہ ثابت ہو۔
گورنرز ہر صوبہ جو ہندوستان میں پہلے سے موجود ہے یا نیا بنایا جائے گا اس کی حکومت کا سردار ایک گورنر ہو لیکن گورنروں کے موجودہ طریق انتخاب میں تبدیلی کی
جائے۔ اس وقت یہ قاعدہ ہے کہ پریزیڈنسی گورنروں کے سوا سب گورنر سول سروس میں سے
منتخب کئے جاتے ہیں اور اس طرح جب کہ مدراس، بمبئی اور کلکتہ کے گورنر انگلستان سے
براہ راست آتے ہیں بہار آسام یو پی پنجاب اور سنٹرل پراونسز
(CENTRAL PROVINCES) کے گورنر ہندوستان کی سول سروس میں سے ہی منتخب کئے
جاتے ہیں۔ دونوں طرح کے انتخاب میں بعض نقائص بھی ہیں اور بعض خوبیاں بھی لیکن یہ امر
کہ فلاں فلاں صوبہ کے گور نر براہ راست آئیں اور فلاں فلاں کے وہیں سے منتخب ہوں بالکل
غیر طبعی اور غیر معقول ہے۔ اس کی آخر کیا معقول وجہ ہو سکتی ہے کہ بنگال میں تو براہ راست
آنے والا گورنر مفید ہو سکتا ہے اور بہار و اڑیسہ میں ہندوستان کی سول سروس سے بچنا ہوا
گور نر مفید ہو سکتا ہے۔ سب صوبوں میں ایک ہی اصل برتنا چاہئے تھا یا سب جگہ سول سروس
سے گورنر چنا جاتا یا سب جگہ براہ راست آتا۔ یا سب جگہ کے لئے دروازہ کھلا رکھا جاتا جیسا
مناسب ہو تا کر لیا جاتا۔ جب سول سروس میں قابل آدمی موجود ہوتا وہاں سے چن لیا جاتا جب
وہاں سے خاص قابلیت کا آدمی نہ ملتا تو براہ راست انگلستان سے آدمی بھیجوا دیا جاتا۔ مگر جو طریق
اختیار کیا گیا ہے وہ کسی اصل پر بھی مبنی نہیں مگر جو کچھ پہلے ہو چکا سو ہو چکا۔ اب نئے تغیرات
جن کی سفارش کمیشن نے کی ہے ان کے ماتحت لازما اس طریق میں تغیر کرنا ہو گا۔ وہ تغیرات یہ
ہیں کہ کمیشن سفارش کرتا ہے کہ ڈائی آر کی (DAIRCHY) اُڑا دی جائے اور منسٹر اور ایگزیکٹو
منسٹر کا فرق مٹا دیا جائے۔ جس کے معنی دوسرے لفظوں میں یہ ہیں کہ سروسز اطاعت کے لحاظ
سے پوری طرح منسٹروں کے ماتحت آجائیں گی۔ جب کہ اس سے پہلے منسٹروں کا اقتدار ان پر
بہت ہی کم ہوتا تھا۔ اسی طرح کمیشن کی یہ بھی رپورٹ ہے کہ گور نر کو اختیار ہونا چاہئے کہ وہ
چاہے تو سب منسٹر منتخب شدہ نمائندوں میں سے ہی مقرر کر دے جس کے معنی یہ ہیں کہ یہ بالکل
ممکن بلکہ غالب ہے کہ ایک وقت ایسا آ جائے کہ تمام سول سرونٹس وزراء کے ماتحت ہوں
اور ان کی ہدایتوں کے ماتحت عمل کریں کیونکہ سب ایگزیکٹو ان کے قبضہ میں ہوگی۔ لیکن اگر
قاعدہ یہ ہوا کہ پریزیڈنسی صوبوں کے سوا باقی سب جگہ گورنر سول سرونٹس میں سے مقرر
انوار العلوم جلد 1
٣٦٨
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہونگے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ایک شخص منسٹر کے ماتحت کام کرتا ہوا یکدم گور نر بن کر
اس کا حاکم ہو جائے گا جو اچھے انتظام کے منافی ہے۔
موجودہ نظام کے ماتحت بھی مذکورہ بالا صوبوں میں ہر رسول سرونٹ بالقوة گورنر ہوتا
ہے۔ لیکن ساتھ ہی موجودہ نظام میں منسٹر اس کے اوپر براہ راست افسر نہیں ہوتا۔ اس وجہ
سے وہ نقص پیدا نہیں ہوتا جو میں نے اوپر بیان کیا ہے۔ نئے تغیر کے بعد اگر اس نقص کی
اصلاح نہ کی گئی تو کبھی بھی منسٹروں میں صحیح طو طور پر کام کرنے کی جرات نہ پیدا : پیدا ہوگی اور نہ رسول
سرونٹس میں صحیح طور پر ان کے احکام کو بجالانے کی روح پیدا ہو گی جس سے نظام ڈھیلا ہو تا چلا
جائے گا۔ پس اگر دو شاخی حکومت کو دور کرنا ہے تو ساتھ ہی یہ فیصلہ کرنا بھی ضروری ہے کہ
آئندہ ان صوبوں کے گورنر بھی براہ راست آئیں گے۔
اس تبدیلی پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ چونکہ اس طرح سول سرونٹس کے لئے ترقی کی
گنجائش کم رہ جاتی ہے لائق آدمی اس طرف آنے سے گریز کریں گے لیکن میرے نزدیک یہ
اعتراض درست نہیں۔ اگر مدراس، بمبئی اور بنگال کو لائق آدمی مل جاتے ہیں تو کیوں ان
صوبوں کو نہ ملیں گے ؟ ایک اور علاج بھی اس نقص کو رفع کرنے کا کیا جا سکتا ہے اور وہ یہ کہ
بجائے اس کے کہ بعض صوبوں میں سے ایسے افسروں کو جو اس وقت کام کر رہے ہوں گورنر
بنایا جائے گورنر علاوہ انگلستان کے تجربہ کار سیاسیوں کے ایک حصہ گورنروں کا ہندوستان کے
ایسے ریٹائرڈ افسروں میں سے بھی مقرر کیا جایا کرے جو کم سے کم پانچ سال پہلے ہندوستان کی
ملازمت سے ریٹائر ہو چکا ہو۔ اس طرح اس ملازمت میں بھی پہلی سی کشش باقی رہے گی اور
مذکورہ بالا نقص بھی دور ہو جائے گا بلکہ تجربہ کے ساتھ ساتھ وہ زائد فوائد بھی حاصل ہو جائیں
گے جو براہ راست گورنر مقرر کرنے کے بیان کئے جاتے ہیں۔
وزارت
سائمن رپورٹ کی سفارش یہ ہے کہ :۔
(1) منسٹری متفقہ طور پر کون طور پر کونسلوں کے سامنے ذمہ دار ہو۔
(۲) گورنمنٹ کے سب ممبر منسٹر کہلائیں۔ ایگزیکٹو ممبر اور منسٹر کی تفریق منادی جائے۔
(۳) مسٹر کیلئے کوئی شرط نہ ہو کہ وہ منتخب شدہ یا نامزد شدهہ ممبر ہی ہو بلکہ سرکاری افسر یا پبلک
کے کسی آدمی کو جو کونسل کا ممبر نہ بھی ہو وزارت کے عہدہ پر مقرر کرنے کی گورنر کو
انوار العلوم جلد !
۳۶۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اجازت ہو۔
(۴) وزارت کے خلاف صرف بحیثیت مجموعی اظهار ناراضگی ہو سکتا ہے ایک وزیر کے خلاف
نہیں ہو سکتا۔
(۵) وزراء کے علاوہ نائب وزراء کی جگہیں بھی نکالی جائیں۔ اس سے ایک فائدہ یہ بھی ہو گا
کہ جہاں مذہبی اختلاف شدت سے ہو گا وہاں دو مختلف مذاہب کے وزیر اور نائب وزیر
مقرر کر کے ایک دوسرے کے ظلم سے حفاظت کی جاسکے گی۔
مذکورہ بالا اصول کی اصل غرض یہ بتائی گئی ہے کہ وزارت ہر روز تبدیل نہ ہوگی بلکہ
ایک حد تک مستقل عرصہ حیات اسے مل جائے گا اور اس طرح وہ اچھا کام کر سکے گی۔
دوسرے یہ کہ وسیع حلقہ انتخاب کی وجہ سے زیادہ اعلیٰ کارکنوں پر مشتمل وزارت تیار ہو سکے
گی۔
بہت
میرے نزدیک یہ سفارش کمیشن کی کہ نائب وزراء کی جگہیں بھی نکالی جائ جائیں،
معقول ہے لیکن میں یہ نہیں سمجھ سکا کہ اس کا حکومت کے بنیادی قوانین سے کیا تعلق ہے؟ یہ
معاملہ صوبہ جاتی کونسلوں سے متعلق ہے اور انہی پر اسے چھوڑ دینا چاہئے۔ اس وقت قانون
میں صرف یہ بات رکھ دینی چاہئے کہ نئے طریق پر مقرر ہونے والی صوبہ جاتی کونسلوں کے معاً
بعد گورنر ایک شخص کے سپر د وزارت بنانے کا کام کرے اور وہ پہلے اجلاس میں پریزیڈنٹ کے
انتخاب کے بعد اپنی ضرورتوں کو پیش کر کے کونسل سے وزارتوں اور نائب وزارتوں کی تعداد
مقرر کرا لے۔ اس طرح ہر صوبہ میں اس کی ضرورت کے مطابق وزراء مقرر ہوں گے۔ یہ
طریق درست نہیں کہ بے تعلق اور بغیر تجربہ کئے کچھ لوگ انگلستان میں بیٹھ کر سب صوبوں کی
ضرورتوں کا آپ ہی قیاس کر کے وزارتیں مقرر کر دیں۔ اور نہ گورنروں کے سپرد یہ کام ہونا
چاہئے کیونکہ یہ کام کو نسلوں کا ۔ کا ہے کہ وہ ان کاموں کی جو انہوں نے جاری کرنے ہیں تعیین
کریں۔ پس انہی کا یہ کام بھی ہونا چاہئے کہ وہ کام کے مطابق عہدے بھی تجویز کریں اور اسی
طرح تنخواہیں مقرر کرنا بھی ان کا کام ہے۔ ہاں وہ تنخواہیں ذاتی نہیں ہونی چاہئیں یعنی یہ نہیں
ہونا چاہئے کہ ہر وزیر کے تعین پر تنخواہ بدلی جاسکے ۔ ہاں یہ شرط ہونی چاہئے کہ اگر سول سروس
میں سے کسی کو وزیر مقرر کیا جائے تو اس کی تنخواہ اگر وزیر کی تنخواہ سے زائد ہو تو اسے اس کی
زائد تنخواہ ملتی رہے۔ باقی جو امور کمیشن نے وزارت کے متعلق مقرر کئے ہیں گو بظاہر معمولی
انوار العلوم جلد !!
٣٧٠
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
معلوم ہوتے ہیں مگر میرے نزدیک ان کا مغز اثر صوبوں کی سیاسی ارتقاء پر پڑے گا کیونکہ یہ
سب اصول پارٹی سسٹم کو کمزور کرنے والے ہیں۔ مثلاً یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ کونسلوں میں
پارٹیوں کی اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ کچھ لوگ اپنے جزوی اختلافات کو اس لئے ترک کر دیتے
ہیں کہ تا اصول متفقہ کو اپنی پارٹی کے زور سے اپنے ملک میں جاری کر سکیں۔ اور اصول کے
جاری کرنے کا ذریعہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ایگزیکٹو پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن کو نسلوں
سے باہر کے لوگوں کو بھی اگر وزارت پر مقرر کرنے کی اجازت ہوئی تو کونسلوں میں پارٹیوں کے
بنانے کی کوئی غرض باقی نہیں رہے گی اور ممبر اس میں زیادہ فائدہ دیکھیں گے کہ وہ ہر ایک پارٹی
سے الگ رہیں تاکہ پوری حریت سے رائے دے سکیں۔ اس صورت میں انہیں کوئی مجبوری نہ
ہوگی کہ وہ اپنے خیالات کے ایک حصہ کو قربان کر کے کسی خاص جماعت سے اپنے آپ کو
وابستہ کر دیں کیونکہ وہ خیال کریں گے کہ پارٹی کی طاقت سے وزارت کا سوال وابستہ نہیں
ہے۔ پس بہتر ہے کہ ہم الگ ہی رہ کر کام کریں تاکہ ہماری حریت پوری طرح قائم رہے۔ نیز یہ
بھی خیال کرنا چاہئے کہ سول سروس سے کسی وزیر کو لینے کی اجازت دینے کی وجہ تو موجود ہے،
یعنی ایک غیر ملک کا شخص اور سرکاری عہدیدار کو نسلوں میں نہ قانوناً آسکتا ہے، نہ اپنے رسوخ
سے آسکتا ہے ادھر اس کے تجربہ سے بھی ہم فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پس اس کا یہی طریق ہو
سکتا ہے کہ اسے ہم براہ راست وزارت پر مقرر کر دیں۔ لیکن ایک ایسا شخص جو ملازم بھی نہیں
اور اس ملک کا باشندہ بھی ہے اور بالکل آزاد ہے کہ کوشش کر کے کونسلوں میں آسکے وہ اگر
کو نسلوں میں آنے کی زحمت برداشت نہیں کرتا تو کوئی وجہ نہیں کہ اسے وزارت کے کام پر
مقرر کر کے اس سیاسی نظام کو جس پر کونسلوں کی زندگی کی بنیاد ہے تباہ کر دیا جائے۔
باقی رہی یہ اجازت کہ گور نر چاہے تو سول سروس میں سے کسی شخص کو وزارت پر مقرر
کر دے میں ذاتی طور پر اس کا مؤید ہوں کیونکہ میرے نزدیک ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ کلی طور
پر برطانوی حکام کے مشورہ سے ہندو۔ ہندوستانی حکومت آزاد ہو سکے لیکن یہ اصول کہ گورنر اپنی
مرضی سے ایک آدمی کو سول سرونٹس (CIVIL SERVANTS) میں سے وزارت کے لئے
مقرر کر دیا کرے کسی طرح درست نہیں۔ اور اس متحدہ ذمہ داری کے اصول کے خلاف ہے،
جسے سائمن کمیشن جاری کرنا چاہتا ہے۔ عقل اسے کسی طرح باور کر سکتی ہے کہ ایک شخص کو جو
کونسلوں پر کوئی اثر نہیں رکھتا گور نر اپنی مرضی سے وزارت میں داخل کر دے اور پھر ساری
انوار العلوم جلد !
۳۷۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
وزارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ ذمہ داری میں اس کے ساتھ شریک ہو جائے۔ انسان
ذمہ داری تو اس کی لیتا ہے جس کے ساتھ کام کرنے کی رغبت وہ اپنے اندر محسوس کرتا ہے
لیکن جس ساتھی کو دو سرا منتخب کرتا ہے اس کے ساتھ وہ ذمہ داری میں کس طرح شریک ہو
ہے؟ دنیا کی مختلف وزارتوں کو دیکھ لو مشترکہ ذمہ دار داری انہی ملکوں میں ہے جہاں وزیر اعظم ۔
سکتا ہے ؟
سے ہو
اپنی وزارت منتخب کرتا ہے۔ جہاں انتخاب دوسرے کے ہاتھ
وہاں گو سب مل کر کام
کرنیکی کوشش کرتے ہیں لیکن ذمہ داری مشترکہ نہیں ہوتی۔ یعنی یہ نہیں ہوتا کہ ایک کے
فعل پر نکتہ چینی ہونے پر سب ہی مستعفی ہو جائیں ۔ انگلستان اور فرانس میں ایک وزیر اپنے
همراهی منتخب کرتا ہے اس لئے وہاں وزار وہاں وزارت کی ذمہ داری بھی مشترکہ ہے۔ لیکن یونائیٹڈ سٹیٹس
اور سوئٹزر لینڈ میں سب وزراء الگ الگ مجھنے جاتے ہیں۔ اول الذکر میں پریزیڈنٹ وزراء کا
انتخاب کرتا ہے اور اور مؤخر الذکر میں دونو پارلیمنٹیں مل کر وزراء کا انتخاب کرتی ہیں۔ پس وہاں
ذمہ داری بھی مشترکہ نہیں ہے۔ اگر ایک وزیر کو پریزیڈنٹ اپنی ذاتی یا ملک کی ناراضگی کی وجہ
علیحدہ کرنا چاہے تو دوسرے وزراء پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اور نہ سونا سوئٹزر لینڈ میں اگر
ایک وزیر کے کام پر اعتراض ہو اور وہ استعفاء د اء دے تو سب پابند نہیں کہ وہ بھی ساتھ استعفاء
سے
دے دیں۔ پس یہ عقل کے خلاف ہے کہ وزراء کا انتخاب تو گورنر کرے اور ذمہ داری سب کی
مشترکہ ہو ۔ ذمہ داری مشترکہ تبھی ہو سکتی ہے جب کہ پارٹی سسٹم پر ایک وزیر اپنی پارٹی یا اپنے
ساتھ اتحاد رکھنے والی پارٹیوں میں سے باقی وزراء کو منتخب کرے پس کمیشن کی تجویز ہرگز
قابلِ عمل نہیں۔ ہاں چونکہ سردست سول سروس کے افسروں سے کام لینا میرے نزدیک
ضروری ہے اس لئے درمیانی راہ میرے نزدیک یہ ہو سکتی ہے کہ یہ شرط کر دی جائے کہ
وزارت عالیہ کے لئے جس شخص کو چنا جائے اس کا فرض ہو کہ مثلاً آج سے پندرہ سال تک
کم سے کم ایک یورپین سول سرونٹ کو وہ اپنی وزارت میں شامل کرے لیکن اس افسر کی
تعیین گورنر کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس کے اختیار میں ہو جس کے سپر د وزارت تیار کرنے کا
کام کیا گیا ہے۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ جس افسر کو وہ چنے اسے مجبور کیا جائے کہ وہ وزارت کے
کام کو قبول کرے۔ بلکہ میرا یہ مطلب ہے کہ وہ اپنی مرضی کے افسروں میں سے کسی کو اس کام
کے لئے راضی کرے۔ پندرہ سال کے بعد ہر صوبہ کی کونسل کو اختیار ہو کہ وہ حقیقی
انوار العلوم جلد )
۳۷۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
(ABSOLUTE) اکثریت کے ساتھ اس امر کا فیصلہ کرے کہ آئندہ یہ سلسلہ جاری رہے یا بند
کر دیا جائے اور وزارت کلی طور پر ہندوستانیوں کے ہاتھ میں آجائے۔ اس طرح پارٹی سسٹم
بھی ترقی کرے گا اور وزارت مشترکہ ذمہ داری بھی اٹھا سکے گی اور تجربہ کار افسروں کی خدمات
سے فائدہ اٹھانے کا بھی ملک کو موقع مل جائے گا اور جس طرح سول سروس کے کسی ایک فرد کو
وزارت دینے کا اختیار وزیر اعظم کو حاصل ہو اسی طرح کو نسلوں سے باہر کسی شخص کو منتخب
ہونے کے
کرنے کا اختیار بھی اسے ہو لیکن شرط یہ ہو کہ ایسا شخص وزارت کے عہدہ پر مامور ہو۔
چھ ماہ کے عرصہ کے اندر بذریعہ انتخاب کو نسل کا ممبر ہو جائے۔ اگر اس عرصہ میں وہ ممبر منتخب
نہ ہو سکے تو پھر وہ وزارت پر قائم نہ رہ سکے بلکہ استعفاء دینے پر مجبور ہو۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ جب کہ افسران میں سے بعض کا وزارت پر مقرر ہوتے رہنا
بشرطیکہ وزیر اعظم کے انتخاب پر ایسا ہو ملک کے لئے ایک وقت تک مفید ہوگا بلکہ میری
ذاتی رائے میں صحیح طریق پر حکومت کرنے کے لئے ضروری ہو گا۔ وہاں گورنر کی مرضی سے
ایسے ہندوستانی وزراء کا تقرر جو کو نسلوں کے منتخب ممبر نہ ہوں آئینی ترقی کے سخت منافی ہو گا۔
پس ہندوستانی نمائندوں کو اس امر کو کبھی تسلیم نہیں کرنا چاہئے۔
سائمن رپورٹ نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ گورنر کو اختیار ہونا چاہئے کہ خواہ ایک
پارٹی یا جماعت میں سے وزارت کا انتخاب کرے یا مختلف پارٹیوں میں ہے۔ اس امر کان اس امر کا تو کوئی
بھی انکار نہیں کر سکتا کہ آئین اساسی کے ماتحت گورنر ہی وزراء مقرر کرتا ہے مگر ساتھ ہی اس
کا بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اگر صحیح طور پر پارٹیوں کے اصول پر حکومت کو چلانا ہر نظر ہو تو اس مد
انتخاب میں گورنر آزاد نہیں ہو تا بلکہ اس کا یہ فرض ہوتا ہے کہ اس بارے میں وہ اس وزیر کی
رائے کو قبول کرے: کرے جسے وہ وزارت بنانے کے لئے مقرر کرلے وہ وزیر اعظم کو کو مشورہ دے سکتا
ہے لیکن اصل ذمہ داری وزارت کے انتخاب کی وزیر اعظم پر ہی ہوتی ہے۔ اگر ایسا نہ کیا
جائے تو ہر روز مصنوعی پارٹیاں محض وزارتوں کی خاطر بنتی رہیں گی اور آئینی طور پر کام کرنے
کی عادت کبھی بھی پارٹیوں کے ممبروں کو نہیں پڑے گی۔ پس گور نر کو پابند کرنا چاہیے کہ وہ اس
بارہ میں وزیر اعظم کے انتخاب کی تصدیق کرے ۔ یا پھر وزارت بنانے کا کام کا کام کسی اور وزیر کے
سپرد کرے۔ صرف اسی صورت میں پارٹیاں اپنے اثر کو محسوس کرا سکتی ہیں اور اسی صورت
میں گورنر مجبور ہو سکتا ہے کہ سب سے پہلے اس پارٹی کو موقع دے جو اکثریت رکھتی
ہو۔ ورنہ
انوار العلوم جلد 1
۳۷۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
وہی ہوتا رہے گا جو اب ہو رہا ہے۔ یعنی گورنر چند اقلیتوں کو ملا کر ایک وزارت مقرر کر دیتے
ہیں جو کسی پارٹی کی بھی نمائندہ نہیں ہوتی۔
گورنر اور وزارت کے تعلقات
گورنروں اور وزارت کے تعلقات کے متعلق
کمیشن کی رپورٹ یہ ہے کہ :
وگو عام طور پر گورنر کو اپنی وزارت کے فیصلوں میں دخل نہیں دینا چاہئے
لیکن پانچ مواقع پر اسے اختیار ہو گا کہ وہ دخل دے۔ یعنی جب وہ سمجھے کہ اس کا
دخل دینا ضروری ہے۔
(1) صوبہ کے امن اور سلامتی کے قیام کیلئے۔
(۲) بعض قوموں یا جماعتوں کے مقابل پر بعض دوسری قوموں یا جماعتوں کے فوائد کو کسی
سخت نقصان سے بچانے کے لئے۔
(۳) تاکہ گورنمنٹ کی اس ذمہ داری کی واجبی عہدہ برائی ہو سکے جو کہ ان اقوام کے خرچ
سے تعلق رکھتی ہے جو مجلس واضع قوانین کے فیصلہ کے ماتحت نہیں۔
(۴) تاکہ ان احکام کی تعمیل ہو سکے جو کہ کسی صوبہ کی گورنمنٹ یا گورنمنٹ ہند یا وزیر ہند کی
طرف سے پہنچیں۔
(۵) تا کہ ان فرائض کو ادا کیا جا سکے جو کہ قانونا گورنر پر ذاتی طور پر عائد ہوتے ہیں۔ مثلاً
ایسے فرائض جو کہ ملازمتوں کے سوال یا بیک ورڈ (BACKWARD) یعنی
غیر ترقی یافتہ علاقوں کے متعلق ذمہ داری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ۵۰
ان پانچ مواقع میں سے آخری تین تو کسی قدر اصلاح کے ساتھ بالکل درست ہیں اور وہ
اصلاح میرے نزدیک یہ ہے کہ چوتھی صورت میں جو گورنمنٹ آف انڈیا کے الفاظ ہیں ان کی
جگہ گورنر جنرل کے الفاظ رکھے جائیں اس لئے کہ بعض معاملات میں دخل اندازی کی اس
وقت تک گورنر جنرل کو تو اجازت دی جاسکتی ہے جب تک کہ صوبہ جات اور مرکزی حکومت کا
نظام پختہ نہیں ہوتا لیکن گورنمنٹ آف انڈیا کو جس سے مراد شروع میں یا کچھ دیر کے بعد
وزارت منتخبہ ہو سکتی ہے صوبہ جات وہ اختیار دینے کو ہر گز تیار نہ ہونگے۔ کیونکہ احتمال ہے کہ
وہ صوبہ جات کی آزادی کو کمزور کرنیکی کوشش کریں گے۔
اسی طرح پانچویں استثناء میں بیک ورڈ علاقوں کو مستثنیٰ کیا گیا ہے جو میرے نزدیک
انوار العلوم جلد !!
۳۷۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
درست نہیں۔ کیونکہ میں ثابت کر چکا ہوں کہ اصولاً بھی ایسے علاقوں کی موجودگی فیڈریشن کے
اصول کے خلاف ہے اور عملاً بھی اس سے گورنمنٹ میں اوپر سے نیچے تک شائیت
(DUALITY) پیدا ہوتی ہے جو عمدہ گورنمنٹ کے اصول کے خلاف ہے اور جس کی اجازت
صرف خاص صورتوں میں دی جا سکتی ہے۔
اب دو پہلی صورتیں باقی رہ جاتی ہیں۔ میرے نزدیک ان دونوں صورتوں میں گورنر کو
اختیار دینا نظام حکومت کو پراگندہ کرنے والا ہو گا۔
پہلی صورت میں حفاظت اور امن کے لفظ اس قدر مہم ہیں کہ ان کے ماتحت ہر وقت
گور نر دخل دے سکتا ہے اور و ہے اور وزارت کا حقیقی معنوں میں وزارت ہونا صرف گورنر کے مزاج
پر منحصر ہو گا۔ اچھا گورنر اپنے آپ کو روکے رکھے گا بڑا گور نر جس طرح چاہے گا دخل دے گا
اور کے گا کہ یہ امن اور ملک کی حفاظت کی خاطر میں ایسا کرتا ہوں۔
میں حال دوسری شق کا ہے۔ اس میں اقلیتوں کو خطرناک نقصان پہنچنے کی صورت میں
دخل اندازی کی اجازت دی گئی ہے لیکن ایسی بیوقوف وزارت کم ہی ہوگی کہ جو اقلیتوں پر ظلم
کو خطرناک صورت میں ظاہر ہونے دے۔ پس اقلیت کو تو اس شرط سے کچھ فائدہ فائدہ نہیں۔
اکثریت ان کا گلا کاٹتی جائے گی اور گورنر خطرناک صورت کے انتظار میں بیٹھا رہے گا۔ ہاں
جب کوئی گورنر ایسا آ جائے گا جو حکومت میں زیادہ حصہ لینے کا خواہشمند ہو گا تو وہ اس استثناء
سے ناجائز فائدہ اٹھا کر ضرور دخل اندازی کرے گا۔ حالانکہ اگر کوئی وزارت خطرناک طور پر
اقلیتوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہو جائے تو بجائے اس کے کہ گورنر اس کی غلطیوں کی
اصلاح میں لگا ر ہے اس کا فرض ہونا چاہئے کہ وہ اس وزارت کو استعفاء دینے پر مجبور کرے
اور اگر اس کی جگہ دوسری وزارت نہ کھڑی کی جا سکتی ہو تو اس کو نسل کو برخاست کر دے
جس کے افراد صرف انہی لوگوں کو وزیر مقرر کرنے کیلئے مُصر ہوں جو اقلیتوں پر خطرناک قسم
کے ظلم روا رکھتے ہوں اور نئی کونسل کا انتخاب کرائے۔
میرے نزدیک یہ دونوں صورتیں جن۔ میں گورنر کو دخل اندازی کا اختیار دیا گیا
ہے ان کی موجودگی میں گورنر کو یہ طریق اختیار کرنا چاہئے کہ وزارت کو سمجھائے۔ اگر وزارت
اس کے مشورہ کو قبول نہ کرے اور وہ سمجھے کہ معاملہ اہم ہے تو اسے مجبور کرے کہ وہ استعفاء
دے دے۔ اگر دوسری وزارت کھڑی نہ ہو یا اسی طریق عمل کو اختیار کرے تو اگر معاملہ اہم ہو
انوار العلوم جلد !! ۔
۳۷۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
وجہ سے
تو گورنر اس کو نسل کو برخاست کر کے نئی کونسل کے انتخاب کا حکم دے۔ اس طریق کو اختیار
کرنے سے دونوں فریق یعنی وزارت بھی اور گورنر بھی اپنی حد کے اندر رہنے کی کوشش کریں
گے۔ وزارت اس بات سے ڈرے گی کہ اگر وہ ناجائز اصرار کرے گی تو شاید کوئی دوسری
وزارت اس کی جگہ لینے کو تیار ہو جائے۔ یا وہ اس امر سے ڈرے گی کہ اگر اس کے ظلموں کی
کونسل کو برخاست کیا گیا تو شاید ملک اس کی امداد نہ نہ کرے اور انتخاب میں اسے
شکست حاصل ہو۔ اسی طرح گورنر بھی خیال رکھے گا کہ میں اس وقت اپنے پہلو پر زور دوں
جب کہ ملک کا ایک طبقہ میرا ساتھ دینے کیلئے تیار ہو۔ ورنہ بلاوجہ دخل اندازی وزارت کو اور
زیادہ ہر دل عزیز کر دے گی۔ اگر مذکورہ بالا طریق کے باوجود بھی ظلم کی کوئی صورت باقی رہ
جائے گی تو اس کا علاج سپریم کورٹ کے ذریعہ سے جس کی ضرورت میں پہلے ثابت کر آیا ہوں
مظلوم گردہ کر سکتا ہے۔
درست
وزارت کے کام کے طریق کے متعلق جو کچھ کمیشن نے لکھا ہے میرے نز میرے نزدیک
ہے۔ بعض لوگ مجلس وزارت کا سیکرٹری مقرر کرنے کی جو کمیشن نے سفارش کی ہے تا وہ
گورنر کو وزارت کی مجلس کی کارروائیوں سے اطلاع دیتا رہے اسے جاسوس قرار دے کرنا پسند
کرتے ہیں لیکن جب کہ وزارت کی مجلس کا پریذیڈنٹ قانونا گورنر سمجھا جاتا ہے تو کوئی وجہ
نہیں کہ گورنر حالات سے آگاہ نہ رہے اور کوئی وجہ نہیں کہ اس کو حالات سے واقف رکھنے کا
نام جاسوسی رکھا جائے۔
کمیشن نے ایسے خطرناک خطرناک حالات کے متعلق گورنروں کے اختیارات حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے
جب کوئی صورت بھی آئینی طور پر حکومت چلانے کی باقی نہ رہے گورنروں کو خاص اختیارات
دیتے ہیں جو یہ ہیں کہ ایسے حالات میں انہیں اختیار ہو گا کہ خواہ وہ سب کام کو اپنے ہاتھ میں
لے لیں خواہ اپنے مددگار مقرر کر کے حکومت کا کام چلائیں۔ خطرناک صورت کی تشریح اس
نے یہ کی ہے کہ ایسی وزارت کا بنانا یا قائم رکھنا مشکل ہو جائے جسے کو نسل کی امداد حاصل ہو یا
جب کہ گورنمنٹ کے کام کو چلانے سے عام طور پر انکار کر دیا جائے اور اس کے کام کو خراب
کرنے کی کوشش کی جائے۔ ان حالات میں جب گورنر حکومت کو اپنے ہاتھ میں لے لے کمیشن
نے اسے اختیار دیا ہے کہ اپنی مرضی سے وزراء مقرر کرے اور انہیں کونسلوں کا ممبر مقرر کر