ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 12
انوار العلوم جلد !!
۳۷۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
دے اور اسے یہ بھی اختیار دیا ہے کہ وہ ضروری اخراجات کی منظوری دے یا ایسا نیا قانون پاس
کر دے جس کی قیام امن کیلئے ضرورت ہو لیکن جب گورنر ان اختیارات کو برتنا چاہے تو
پارلیمنٹ کو اس کی فورا اطلاع دے اور بغیر پارلیمنٹ کی منظوری کے ان غیر معمولی اختیارات
کو بارہ ماہ سے زائد استعمال نہ کرے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ جب حکومت کا کام بند ہونے لگے تو اس قسم کا اختیار گورنر
کے ہاتھ میں ضرور ہونا چاہئے کہ جس کی مدد سے وہ حکومت کا کام چلا سکے لیکن خطرہ کی جو تشریح
کمیشن نے کی ہے وہ ایسی ہے کہ اسے غیر معمولی خطرہ نہیں کہہ سکتے اس لئے اس کی وجہ سے
غیر معمولی اختیارات کو استعمال کرنیکی اجازت دینا کسی صورت میں جائز نہیں ہو سکتا۔ مثلاً اس کا
یہ کہنا کہ جب کوئی ایسی وزارت بنائی یا قائم نہ رکھی جا سکے جسے کو نسل کی امداد حاصل ہو تو اس
وقت گورنر یہ اختیار برت سکتا ہے ہرگز درست نہیں۔ یہ حالت ہمیشہ متمدن ممالک میں پیش
آتی رہتی ہے لیکن کبھی بھی اس کی وجہ سے آئینی حکومت کو معطل کر کے نیا نظام قائم نہیں کیا
جاتا۔ اگر وزارت کا انتخاب یا اس کا قیام نا ممکن نظر آئے تو گور نر کا یہ کام ہے کہ وہ مجلس واضع
قوانین کو برخاست کر کے نیا انتخاب کرائے نہ کہ فورا حکومت کو اپنے ہاتھ میں لے لے۔
پس اصل قانون یہ ہونا چاہئے کہ اگر کوئی موجودہ وزارت کام سے انکار کر دے اور اس
کی جگہ لینے کے لئے منتخب نمائندوں میں سے کوئی شخص تیار نہ ہو تو پھر گورنر کو اختیار ہو گا کہ وہ
وزارت کا کام اپنی مرضی کے مطابق بعض آدمیوں کے سپرد کر دے اور مجلس کو فورا برخاست
کر کے دوسرا انتخاب کرائے اور اگر وہ مجلس بھی وزارت بنانے کے لئے تیار نہ ہو تو پھر
وزارت کا کام اپنی نگرانی میں لے کر پارلیمنٹ کو اطلاع دے۔ یا اگر یہ حالت پیدا ہو جائے کہ
موجودہ وزارت کام سے انکار کر دے اور بعض منتخب شدہ نمائندے وزارت کا عہدہ لینے کیلئے
تیار ہوں تو منتخب شدہ نمائندوں میں سے قائم کی جاسکتی ہے۔ لیکن کو نسل کسی وزارت سے بھی
تعاون کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو مختلف پارٹیوں کو وزارت پیش کرنے کے بعد اگر کام کسی
صورت میں نہ چل سکے تو گورنر کو چاہئے کہ مجلس کو برخواست کر کے نیا انتخاب کرائے اور اگر
اس نئے انتخاب کے بعد بھی وزارت کو کثرت حاصل نہ ہو اور نہ دوسری کوئی پارٹی اکیلی یا
دوسروں سے مل کر کونسل میں کثرت حاصل کر سکے اور نہ کثرت خود حکومت کا کام آئینی طور پر
اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے تیار ہو تو اس صورت میں کو نسل کو برخاست کر کے گور نر پارلیمنٹ
انوار العلوم جلد !!
کو اطلاع دے۔
۳۷۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
پس ان قیدوں کے ساتھ یہ اختیارات گورنروں کو ملنے چاہئیں ورنہ جن الفاظ میں
سائمن کمیشن نے لکھا ہے ان کی رو سے تو عام آئینی مظاہروں کی بناء پر بھی گورنر آئینی حکومت
کو توڑ کر غیر آئینی حکومت کو قائم کر سکیں گے۔
انوار العلوم جلدا
۳۷۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
صوبہ جات کی مجالس واضع قوانین
کمیشن نے صوبہ جات کی مجالس واضع قانون کے متعلق جو سفارشات کی کو نسلوں کی عمر میں ان میں سے ایک یہ ہے کہ صوبہ جات کی کونسلوںکی عمر پانچ سال کر
دی جائے اور گورنر کو اختیار ہو ، تا دوسرے صوبہ جات کے انتخاب سے اس کے انتخاب کے
وقت کو برابر رکھنے کے لئے دو سال تک عمر بڑھا کر سات سال کر دے۔ اس تبدیلی کی وجہ اس
نے یہ بتائی ہے کہ آئندہ ہم نے مرکزی مجلس کے متعلق یہ قاعدہ رکھا ہے کہ اس کے ممبر
بالواسطہ طور پر کونسلوں کے ذریعہ سے منتخب ہوا کریں۔ اس وجہ سے اس قسم کا انتظام ہونا
چاہئے کہ عام طور پر سب کو نسلیں ایک وقت میں منتخب ہوں تاکہ اسمبلی کے ممبروں کے انتخاب
میں دقت نہ ہو ۔
کاغذ پر یہ سکیم بے شک اچھی لگے لیکن اس کی تشریح کر کے دیکھیں تو یہ سکیم بالکل
غیر معقول معلوم ہوتی ہے۔ اول تو یہ خیال ہی غلط ہے کہ فیڈرل اسمبلی کا انتخاب صوبہ جاتی
کونسلوں کے ذریعہ سے کوئی مفید نتیجہ پیدا کر سکتا ہے۔ لیکن یہ سوال تو الگ زیر بحث آئے گا
سردست تو میں اس سوال کو لیتا ہوں کہ صوبہ جاتی کونسلوں کی عمر کو غیر طبعی قواعد کے ماتحت
رکھنا انتظام کو خراب کرے گا۔ صوبہ جاتی کونسلوں کی عمر بے شک پانچ سال رکھی جائے میرے
نزدیک یہ اچھا نتیجہ پیدا کرے گا لیکن اس سے زیادہ عمر کے بڑھانے کی اجازت دینی مناسب
نہیں۔ دنیا کے اکثر نیابتی حکومتوں والے ممالک میں کونسلوں کی عمر پانچ سال یا اس سے کم ہوتی
ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ قانون سیاسی کے ماہروں کا خیال ہے کہ اس عرصہ میں اس قدر تغیرات
پیدا ہو جاتے ہیں کہ ملک دوبارہ انتخاب کا بے صبری سے انتظار کرنے لگتا ہے۔ انگلستان کا ہی
تجربہ زیر نظر رکھ لو کہ وہ وزارتیں جو یہ کوشش کرتی ہیں کہ ہم پورے پانچ سال اپنی عمر پوری کر
کے پھر جنرل الیکشن کا اعلان کریں الیکشن میں اکثر ناکامی کا منہ دیکھتی ہیں۔
پس جب ان ممالک میں جن کا نظام پرانا اور ٹھوس ہو چکا ہے پانچ سال کی عمر ایک کافی
انوار العلوم جلد
۳۷۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
لمبی عمر سمجھی جاتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک خیالی فائدہ کے لئے سات سال کے لمبے عرصہ تک
کونسلوں کی عمر کو لمبا کیا جائے۔ جب ہندوستان میں صوبے زیادہ ہو گئے اور کونسلوں کو
اختیارات زیادہ ملے تو دوسری جمہوری حکومتوں کی طرح یہاں بھی تغیرات جلدی پیدا ہونگے
اور ہونے چاہئیں۔
پس ان تغیرات کو نظر انداز کر کے یہ فرض کر لینا کہ ایسے تغیرات بہت کم ہونگے اور پھر
یہ فرض کر لینا کہ وہ دو سال سے پہلے ہی ہونگے محض ایک قیاسی بات ہے۔ اگر چار پانچ صوبوں
میں تغیرات ہوئے اور کسی میں پہلے الیکشن کے بعد دوسرے سال میں کسی میں تیسرے سال میں
اور کسی میں چوتھے سال میں تغیر ہوا تو پھر کونسلوں اور اسمبلی کے انتخاب میں کس طرح موافقت
قائم رکھی جا سکے گی؟ تو یہ قاعدہ ہونا چاہئے کہ پانچ سال کی مدت پر سب کو نسلوں کا خواہ ان کا
اب ہو چکا ہو دوبارہ انتخاب : بارہ انتخاب ہو۔ سوائے اس صورت کے کہ آخری سال
اب ہو اس صورت میں انتخاب اگلے انتخاب کے آخر تک کام دے
گا۔ یا پھر آزاد چھوڑ دیا جائے کہ جب کسی کا انتخاب ہو ، ہو ، ایسا علاج جو مرض کو تو دور نہیں کر
سکتا صرف مزید پیچیدگی پیدا کر دیتا ہے کس کام کا؟
درمیان میں جدید انتخاب
کے دوران میں میں ام انتخاب
سکے
میں اس جگہ یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ جہاں گورنروں کو کونسلوں کے برخاست کرنے کا
حق دیا گیا ہے وہاں خود کو نسلوں کو بھی اپنے برخاست کرنے کا حق ملنا چاہئے۔ کیونکہ ہو سکتا ہے
کہ ایک وقت ملک کی رائے ایک خاص پارٹی کی تائید میں بڑھ چکی ہو لیکن گورنر اپنے فوائد کو
نظر رکھتے ہوئے کو کونسلوں کو برخاست نہ کرتا ہو۔ اس صورت میں اجازت ہونی چاہئے کہ
کونسل کی کثرت رائے کونسل کے برخاست کرنے کا فیصلہ کر دے اور دوبارہ انتخاب کے
ذریعہ سے اپنی طاقت کو بڑھانے کی کوشش کرے۔
کمیشن کی ایک یہ تجویز بھی ہے کہ کونسلوں کے ممبروں اور ووٹرونکی تعداد کی زیادتی وٹروں کی تعداد اور تمبروں کی تعداد میں بھی
اضافہ کر دیا جائے۔ یہ تجویز کمیشن کی نہایت معقول ہے۔ میرا تو خیال ہے کہ پہلے بھی ووٹروں کی
تعداد ناکافی ثابت ہوئی ہے اور اس اصلاح کی دیر سے ضرورت محسوس ہو رہی تھی۔ لیکن اس
موقع پر میں ایک ضروری اضافہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ ووٹروں کی قابلیت کا موجودہ معیار
ایک مصنوعی معیار ہے۔ اصل میں تو ہر عاقل و بالغ روٹ کا مستحق ہے۔ پس ان حد بندیوں سے
انوار العلوم جلد
۳۸۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جو ووٹروں پر لگائی جائیں اور جس کے نتیجہ میں قوم کو نقصان پہنچتا ہو اس کی ذمہ دار حکومت
ہے نہ کہ وہ قوم۔ پس اس قوم کے حقوق کے نقصان کا ازالہ کرنا بھی حکومت کا کام ہے۔
گزشتہ سکھ حکومت کے وقت پنجاب میں مسلمانوں کی جائدادیں عام طور پر سکھوں کے
قبضہ میں چلی گئی تھیں اور بنگال کے برطانیہ کے ماتحت آنے کے وقت ایسٹ انڈیا کمپنی کے
نمائندوں نے اپنے کام کی سہولت کے لئے بنگال کی اکثر زمینیں مستقل ٹھیکہ کے اصول پر چند
ہندو معمال کے سپرد کر دی تھیں۔ اس وجہ سے پنجاب اور بنگال میں جائداد کی بنیاد پر مسلمان
ووٹروں کی تعداد بہت کم ہے اور اس امر کو ہمیشہ اس بات کی تائید میں پیش کیا جاتا ہے کہ
مسلمانوں کو نمائندگی ان کی تعداد کے حق سے کم ملنی چاہئے اور یہ مطالبہ انہی زبانوں سے سنا جاتا
ہے جو جمہوریت کا وعظ کرتے کرتے خشک ہوتی چلی جاتی ہیں۔ جس سے صاف معلوم ہوتا ہے
کہ جمہوریت انہیں اسی وقت پسند ہے جب وہ ان کے مطلب کی ہو۔ حالانکہ کسی قوم کو اس کی
اد کے مطابق حق ملنا ایک ایسا معقول امر ہے کہ اس میں نہ کوئی رعایت کا پہلو ہے اور نہ کسی
تعداد
پر ظلم ہے۔
پس چاہیئے کہ اگر ووٹروں کے دائرہ کو ابھی کچھ عرصہ تک محدود رکھنے کی تجویز ہو تو اس
امر کا انتظام ہو جائے کہ جس جس قوم کو اس سے نقصان پہنچتا ہو اس کا ازالہ کسی دوسری طرح
کر دیا جائے یعنی خاص حقوق کے ذریعہ سے اس کے ووٹروں کی تعداد اس تعداد کے برابر (نہ کہ
قریباً برابر جیسا کہ سائمن کمیشن نے لکھا ہے) کر دی جائے جو اسے تناسب آبادی کے لحاظ سے
حاصل ہو سکتی تھی۔
یہ
بھی یاد رکھنا چاہئے کہ مشترکہ انتخاب پر ؟ ب پر جو زور دیا جاتا ہے اس کا راستہ بند کرنے کا
الزام بھی اس قدر مسلمانوں پر نہیں ہے بلکہ گورنمنٹ پر ہے۔ جس نے فرنچائز
(FRANCHISE) کے ایسے اصول مقرر کئے ہیں جن کی وجہ سے مسلمانوں کے ووٹروں کی
تعداد کم رہ جاتی ہے۔ اس وجہ سے وہ ڈرتے ہیں کہ جائنٹ الیکٹوریٹ
(JOINT ELECTORATE) میں نہ معلوم ہمارا کیا حال ہو گا۔
اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ جائنٹ الیکٹوریٹ لے کر فرنچائز وسیع کرا لو جیسا کہ کانگریس ہا
والوں نے مسلمانوں سے وعدہ کیا ہے تو یہ بات مسلمانوں کے شبہ کو اور بھی قوی کرتی ہے۔
کیونکہ اس کا مطلب تو یہ نکلتا ہے کہ گو فرنچائز کی وسعت کی خوبی کو تو ہندو تسلیم کرتے ہیں لیکن
انوار العلوم جلد 1
۳۸۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انہوں نے اس سوال کا حل سودا کرنے کے لئے ملتوی کر رکھا ہے۔ حالانکہ اصل طریق یہ ہے
کہ پہلے ہر نوجوان کے حق رائے دہندگی کو تسلیم کر کے اس کا اجراء کیا جائے پھر اس کا تجربہ ہو
چکنے کے بعد مسلمانوں سے مشترکہ انتخاب کے متعلق سمجھوتہ کیا جائے اور یہ بات ظاہر ہے کہ
اگر مسلمانوں کے ووٹ ان کی تعداد کے مطابق ہو جائیں اور کچھ عرصہ تک انہیں الیکشن کا تجربہ
کرنے کا بھی موقع دے دیا جائے تو مسلمانوں کا میلان خود بخود مشتر کہ انتخاب کی طرف ہو تا چلا
جائے گا۔ لیکن اگر ان کے اس حق کو ہندوؤں نے دو ، دوسرے امور کے لئے سودا کرنے کے طور
پر محفوظ رکھا تو ان کے شبہات اور بھی بڑھتے چلے جائیں گے۔ لیکن اگر انتظام کی سہولت کو
مد نظر رکھتے ہوئے فورا ہی ہر بالغ کو ووٹ کا حق نہیں دیا جا سکتا تو بہتر ہے کہ ایسے قواعد تجویز
کئے جائیں کہ کمیشن کی تجویز کے مطابق ووٹروں کی موجودہ تعداد سے تین گنا زیادہ ووٹ ہو
جائیں۔ لیکن اس امر کا خیال رکھ لیا جائے کہ مسلمانوں کا حق نہ مارا جائے اور ان کی تعداد کے
مطابق ان کے ووٹروں کی تعداد ہو۔
ووٹروں کے متعلق اپنی رائے کے اظہار کونسلوں کے ممبروں کی تعداد میں اضافہ کے بعد میں ممبروں کی زیادتی کے سوال کو
لیتا ہوں۔
میرے نزدیک تمام اقوام کی صحیح نمائندگی کے لئے ضروری ہے کہ جن صوبوں کی آبادی
ایک کروڑ سے کم ہو ان کی کونسل کم سے کم پچھتر ممبروں کی ہو۔ اور ایک کروڑ سے زائد آبادی
رکھنے والے صوبوں میں دو سو سے اڑھائی سو تک ممبروں کی تعداد مقرر کی جائے۔ سوائے
بنگال اور یو پی کے کہ جن کی تعداد دوسرے صوبوں سے بہت زیادہ ہے۔ ان دونوں صوبوں
میں تین سو ممبروں کی کونسلیں مختلف علاقوں کی نمائندگی کے لئے ضروری ہیں۔
انوار العلوم جلد 1
۳۸۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جداگانه انتخاب
اور
مختلف اقوام کا حق نیابت
اب میں مجدا گانہ انتخاب کے سوال کو لیتا ہوں۔ یہ سوال اس وقت سیاسیات ہند میں
اہم ترین سوال بن رہا ہے اور مختلف اقوام کے حق نیابت کا سوال بھی اسی کے گرد چکر کھا رہا
ہے۔ مسلمانوں کے لئے جدا گانہ انتخاب اور تعداد سے زیادہ نیابت کا حق صاف الفاظ میں
لارڈ منٹو (LORD MINTO) نے منظور کیا تھا۔ ان کے الفاظ سر آغا خان کی قیادت میں پیش
ہونے والے ڈیپوٹیشن (DEPUTATION) کے جواب میں یہ تھے۔
آپ لوگوں نے بیان کیا ہے کہ موجودہ قواعد کی بناء پر جو جماعتوں کو نسلوں
کے ممبر منتخب کرتی ہیں ان سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ کسی مسلمان امیدوار کو
منتخب کریں گی اور یہ کہ اگر اتفاقاً وہ ایسا کر بھی دیں تو یہ اسی صورت میں ہو گا کہ وہ
امیدوار اپنی قوم سے غداری کرتے ہوئے اپنے خیالات کو اکثریت کے ہاتھ فروخت
کر دے اور اس وجہ سے وہ امید وار اپنی قوم کا نمائندہ نہیں ہو گا۔ اسی طرح آپ
لوگ بالکل جائز طور پر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ کے حقوق کا فیصلہ صرف آپ کی
قوم کی تعداد کو مد نظر رکھ کر نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس فیصلہ کے وقت آپ کی قوم کی
سیاسی اہمیت کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے اور ان خدمات کو بھی ، نظر رکھنا چاہئے کہ جو
اس نے حکومت برطانیہ کی تائید میں کی ہیں۔ میں بالکل آپ کے اس خیال سے متفق
ہوں۔
XXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد 11
۳۸۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
میں اس طرح اس امر پر یقین رکھتا ہوں جس طرح کہ میرا خیال ہے کہ آپ
لوگ اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ ہندوستان میں انتخاب کا حق اگر صرف ایک فرد
رعایا ہونے کی حیثیت سے دیا گیا اور مذہب اور رسم و رواج کے اس فرق کو
نظر انداز کر دیا گیا جو اس براعظم میں بسنے والی اقوام میں پایا جاتا ہے تو یہ انتظام یقیناً
بری طرح برباد ہو گا اور ناکام رہے گا۔"
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ لارڈ منٹو ( LORD MINTO) نے تسلیم کیا تھا کہ :۔
(1) مسلمانوں کو مشترکہ انتخاب کے ذریعہ سے نہ تو ان کے حق کے برابر نیابت
مل سکتی ہے اور نہ ان کے صحیح نمائندے ہی منتخب ہو سکتے ہیں۔
(۲) مسلمانوں کو حق صرف تعداد کے مطابق ہی نہیں ملنا چاہئے بلکہ ان کی
پولیٹیکل حیثیت کے لحاظ کو مد نظر رکھ کر ان کی تعداد سے زائدہ حق ملنا چاہئے۔
چنانچہ اس اعلان کے مطابق گورنمنٹ آف انڈیا نے مارے منٹو ریفامز سکیم
میں مسلمانوں کے حقوق کی علیحدہ MORLEY MINTO REFORMS SCHEME(
نمائندگی کے متعلق کچھ قوانین تجویز کئے ۔ جو ۱۹۱۰ء میں نافذ کئے گئے ۔
بهر حال حکومت برطانیہ کا ایک ذمہ دار افسر اس امر کا صریح طور پر اقرار کر چکا ہے کہ
علیحدہ نمائندگی کے بغیر نہ کمیت کے لحاظ سے اور نہ کیفیت کے لحاظ سے مسلمانوں کا حق انہیں مل
سکتا ہے جس کے دوسرے لفظوں میں یہ معنی ہیں کہ اس ملک میں اکثریت اقلیت کے حقوق
تلف کرنے کے لئے اپنی ساری قوت خرچ کر دیتی ہے۔ ایسی صورت میں جُدا گانہ انتخاب کے
جس قدر نقائص بھی فرض کئے جائیں ان کی ذمہ داری ہندوؤں پر پڑتی ہے نہ کہ مسلمانوں پر ۔
اور ان حالات میں علیحدہ نمائندگی کا حق کوئی رعایت نہیں جس کے بدلہ میں کوئی اور حق
مسلمانوں سے لیا جائے یا ان سے کسی قسم کی قربانی کا مطالبہ کیا جائے بلکہ یہ طریق صرف ان کے
جائز حقوق کی حفاظت کا ایک ذریعہ ہے۔
نے )MONTAGUE CHELMSFORD (REPORT( مانٹیگو چیمسفورڈ رپورٹ
بھی اس امر کا تذکرہ کیا ہے اور سائمن کمیشن نے بھی اسے تسلیم کیا ہے کہ علیحدہ نمائندگی
ہندوستان کی موجودہ حالات میں ضروری ہے۔ پس کسی نتیجہ پر پہنچتے وقت پہلے اس امر کو ضرور
مد نظر رکھنا چاہئے کہ علیحدہ نمائندگی کی ضرورت مسلمانوں کے کسی فعل کے سبب سے نہیں بلکہ
انوار العلوم جلدا
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہندوؤں کے افعال کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے اور یہ وہ صداقت ہے کہ اسے لارڈ منٹو
(LORD MINTO) بھی تسلیم کر چکے ہیں اور اس کتاب میں میں ثابت کر چکا ہوں کہ حالات
اور عقل بھی اس رائے کی تائید کرتے ہیں۔
سائمن رپورٹ کا بیان ہے کہ مانٹیگو چیمسفورڈ رپورٹ باوجود اس کی ضرورت کو تسلیم
کرنے کے بیان کرتی ہے کہ مجدا گانہ انتخاب۔
"
فرقہ وارانہ امتیاز کو ہمیشہ کیلئے مستقل کرتا ہے اور اقوام کے موجودہ تعلقات
کو ایک نہ بدل سکنے والی شکل دے دیتا ہے اور حکومت خود اختیاری کے اصول کی
ترقی کے راستہ میں ایک سخت روک ہے۔"
خود سائمن کمیشن کے ممبر بھی اس رائے کی ان الفاظ میں تائید کرتے ہیں کہ :۔
اگر اوپر کے خیالات کو تسلیم کرنا تعصب ہے تو ہم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ
ہمارے خیالات بھی یہی ہیں۔ “ اللہ
میرا خیال ہے کہ نہ مانٹیگو چیمسفورڈ رپورٹ کے لکھنے والوں نے اور نہ سائمن رپورٹ
(SIMON REPOT) کے لکھنے والوں نے اس امر کا خیال کیا ہے کہ جُدا گانہ اور مشترکہ
انتخاب مختلف مواقع کے لحاظ سے مختلف اثر پیدا کرتے ہیں۔ انسانی دماغ سب شعبہ ہائے زندگی
میں ایک ہی طرح عمل کرتا ہے۔ جس طرح میاں بیوی میں جب شقاق پیدا ہوتا ہے تو ایک حد
تک صلح کی کوشش کر کے ہمیں انہیں علیحدہ کرنا پڑتا ہے اور وہ تعلقات جو اکٹھا رکھنے سے
درست نہیں ہو سکتے اس طرح بسا اوقات درست ہو جاتے ہیں۔ یہی حال قوموں کا ہوتا ہے
جب ان کا تنافر حد سے بڑھ جاتا ہے تو ان میں ایک حد تک علیحدگی بجائے نقصان کے فائدہ کا
موجب ہوتی ہے۔ مانٹیگو چیمسفورڈ رپورٹ اور سائن رپورٹ کے مصنفوں کے دل پر یہ خیال
حادی معلوم ہوتا ہے کہ صرف اس لئے کہ مسلمان اس کے چھوڑنے پر نارا پر ناراض ہونگے علیحدہ
نمائندگی کی ضرورت ہے حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ موجودہ صورت حالات میں یہی علاج ملک میں
قیام امن کا موجب ہو سکتا ہے۔ جب ایک کمزور قوم جس میں بیداری پیدا ہو چکی ہو یہ دیکھتی
ہو کہ وہ قوم جو پہلے سے مضبوط تھی اس کی ترقی کے راستہ میں پورا زور لگا کر روکیں پیدا کرتی
ہے اور حکومت میں اپنے مناسب حصہ کے حصول کی بھی اسے اجازت نہیں دیتی تو ہر عظمند
سمجھ سکتا ہے کہ اس حالت کو دیکھ کر یکجائی الیکشن سے اس کے خیالات میں سکون اور محبت پیدا
انوار العلوم جلد !!
11
۳۸۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
نہیں ہو گی بلکہ غصہ اور رنج بڑھے گا اور جب وہ دیکھے گی کہ جائز ذریعہ سے میرے حقوق نہیں
ملتے تو وہ فساد اور لڑائی پر آمادہ ہو جائے گی۔ لیکن جب کسی قوم کے حقوق اسے
مل جائیں گے تو وہ ان غم اور غصہ کے خیالات سے بہت کچھ آزاد ہو جائے گی
چنانچہ اس کا ثبوت مسٹر چلتا مونی کے اس بیان سے جو انہوں نے انڈین ریفارمز کمیٹی
(INDIAN REFORMS COMMITTEE) کے سامنے دیا تھا ملتا ہے۔ مسٹر چنا مونی لبرل
لیڈر ہیں اور اس وقت راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے نمائندے ہو کر گئے ہیں۔ سر محمد شفیع صاحب
بیان کرتے ہیں۔
جیسا کہ انڈین ریفارمز کمیٹی کے سامنے مسٹر چلتا مونی نے بیان کیا تھا کہ
جداگانہ انتخاب سے صوبہ جات متحدہ کے مسلمانوں کے قلوب میں اپنے حقوق کے
محفوظ ہو جانے کی وجہ سے جو اطمینان پیدا ہوا اور اس کا جو اچھا نتیجہ ہندو مسلم
تعلقات کے بہتر ہو جانے کی صورت میں نکلا وہ ایسا نمایاں تھا کہ مسٹر چنتا مونی اور ان
کے ہم خیال ہندوؤں نے میونسپل کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ بورڈوں میں بھی جدا گانہ
انتخاب کے طریق کو جاری کر دیا ۔ ۵۲
اس کے مقابلہ میں مشترکہ انتخاب نے ہندوستان کی فضاء میں جو اثر پیدا کیا ہے وہ یہ ہے
کہ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ایک ممبر متحدہ طور پر سب اقوام کی طرف سے منتخب ہوتا
ہے۔ اس وقت تک کئی الیکشن ہو چکے ہیں لیکن مسلمان اس حلقہ انتخاب سے ایک دفعہ کوشش
کرنے کے بعد اس قدر مایوس ہوئے ہیں کہ اب کوئی مسلمان اس حلقہ کی طرف سے کھڑا ہی
نہیں ہوتا اور ان کی ساری کوشش اس امر میں مرکوز رہتی ہے کہ کوئی مسلمان اس حلقہ میں
ووٹ نہ دے تاکہ ہندو ممبر مسلمانوں کا نمائندہ نہ سمجھا جا سکے۔ اگر مشترکہ انتخاب کا مطالبہ
واقعہ میں ہندوؤں کی طرف سے قومی اتحاد کی خاطر ہوتا تو یہ خطرناک نتیجہ اس حلقہ میں جس کا
ہر ووٹر یونیورسٹی کا گریجوایٹ ہے کیوں نکلتا اور اگر یہ طریق ہر ملک میں قطع نظر وہاں کے
مخصوص حالات کے ایسا ہی بابرکت ہو تا تو ہندوستان کے وہ حلقے جن میں اس طریق کو رائج کیا گیا
ہے سب سے زیادہ تعصب بغض اور کینہ کے نظارے کیوں دکھاتے؟
بعض لوگ کہتے ہیں کہ مشترکہ انتخاب کے طریق میں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اس کے ماتحت
جو انتخاب ہوں ان میں ایسے مسائل کو نہیں چھیڑا جا سکتا جو ایک قوم کو دوسری قوم سے لڑوانے
XXXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد !!
۳۸۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
والے ہوں۔ مگر میرے نزدیک جہاں پہلے سے تعصب موجود ہو اور سیاسی سوالات زیر بحث نہ
ہوں وہاں مشترکہ انتخاب میں سب سے زیادہ یہی سوال اٹھایا جائے گا کیونکہ اگر ہندو الگ حلقہ
سے منتخب ہو رہا ہو ہو اور مسلمان الگ حلقہ سے تو ہندو تو ہندو کی اپنے ہندو مد مقابل کے خلاف اور
مسلمان کی اپنے مسلمان مد مقابل کے خلاف طاقت خرچ ہوگی لیکن اگر ایک ہی حلقہ سے ہندو
اور مسلمان کھڑے ہونگے تو تعصب کی موجودگی کی وجہ
وجہ
سے ان کے لئے سب سے سہل طریق یہ
ہو گا کہ اپنی اپنی قوم کے تعصب سے اپیل کر کے اس کی مدد حاصل کریں۔ اصل میں انگلستان
کے لوگ اس امر کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ الیکشن کے وقت کسی نہ کسی چیز پر حصول امداد کا
دارو مدار ہوتا ہے۔ ووٹر کو جگانا آسان کام نہیں۔ اس کے جگانے کے لئے کوئی ایسا مقصد اس
کے سامنے رکھنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی غفلت کو ترک کر کے امیدوار کی مدد کے لئے
تیار ہو جائے۔ انگلستان میں اور دوسرے ممالک میں خاص خاص سیاسی پالیسیاں ہیں جن کی
خوشنمائی اور دلفریبی ظاہر کر کے امیدوار ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرتے ہیں لیکن ہندوستان
میں تو اب تک کوئی سیاسی پالیسی سوائے انگریزوں کی مخالفت کے نہیں ہے۔ آزادی کے ساتھ
ہی یہ جوش دلانے کا ذریعہ بھی ختم ہو جائے گا۔ باقی اور کونسی پالیسی ہے جس سے پبلک میں
امیددار جوش پیدا کر سکیں گے۔ سیاسی پارٹی کوئی ہے نہیں جس کے پروگرام کی تائید کر کے
امیدوار لوگوں کی مدد حاصل کرے اور اگر کوئی پارٹی ہو بھی تو ابھی تک چونکہ پارٹی سسٹم پر
حکومت کو قائم نہیں کیا گیا اور آئندہ کے لئے بھی سائمن رپورٹ نے اس کا دروازہ بند کر دیا
ہے کوئی پارٹی سیاسی پروگرام نہیں تیار کر سکتی۔ پس کوئی امیدوار جو کسی حلقہ سے کھڑا ہو اپنے
حلقہ کے ووٹروں کے سامنے پیش کرے تو کیا؟ کیا وہ اکیلا کوئی پالیسی تیار کر سکتا ہے اور اگر کرے
تو کیا اپنے حلقہ کے لوگوں کو یقین دلا سکتا ہے کہ اگر وہ کامیاب ہوا تو اس پالیسی پر عمل کرا سکے
گا۔ پارٹی تو یہ امید دلا سکتی ہے کیونکہ وہ بوجہ ایک جماعت ہونے کے اس امر کی امید رکھتی ہے
کہ اگر اس کی کثرت ہوئی تو وہ حکومت پر قابض ہو جائے گی اور اپنی پالیسی کے مطابق حکومت
کرے گی لیکن ایک فرد کس برتے پر کوئی وعدہ کر سکتا ہے؟ اس کے لئے تو ان حالات میں
سوائے قومی اور مذہبی تعصب کی پناہ لینے کے اور کوئی چارہ ہی نہیں ہو سکتا پس وہ اسی حربہ کو
استعمال کرے گا۔ پس اب جب کہ علیحدہ انتخاب کی صورت میں امیدوار کی قوم کے سوال پر یا
کانگریس ہونے کی بنیاد پر الیکشن کا جھگڑا طے کیا جاتا ہے۔
حد اس کے کانگریسی یا مخالف کا
حدت حد
انوار العلوم جلد 11
۳۸۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ا
→
اگر متحدہ انتخاب ہو گا تو مذہب کی بناء پر جنگ ہوگی۔ پس جب تک کہ حکومت حقیقی طور پر
ہندوستانیوں کے ہاتھ میں نہیں آتی اور بجائے اس کے کہ گورنر مختلف پارٹیوں سے چن کر
وزارت بنائے ایک وزیر اعظم کے ذریعہ سے وزارت نہیں بنائی جاتی پارٹی سسٹم کبھی ترقی نہیں
پا سکتا اور کبھی بھی سیاسی اصول پر انتخابات میں مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہاں جب صوبہ جات کو
آزادی ملے گی اور لوگ یہ محسوس کریں گے کہ قوانین انگریزوں کی طاقت سے نہیں بلکہ
وزارت کی مرضی سے بنتے ہیں تب وہ لوگ جن کو ان قانونوں سے تکلیف پہنچی اکٹھے ہونے
شروع ہونگے اور اپنے لئے ایک الگ پالیسی مقرر کر لیں گے اور مشترکہ تکلیف کا مقابلہ کرنے
کے لئے وہ تمام ہندو، سکھ ، مسلمان اور مسیحی ایک جتھہ بنالیں گے جن کو ان قانونوں
تکلیف پہنچی ہوگی اور اس طرح آہستہ آہستہ مختلف سیاسی طریق کار ایسے تجویز ہو جائیں گے
جن کی بناء پر لوگوں کو انتخاب کی جنگ لڑنا آسان ہو جائے گا اور بوجہ اس کے کہ یہ لوگ اپنی
پارٹیوں میں ہندو مسلمان ، سکھ ، مسیحی ہر قسم کے لوگ شامل رکھتے ہونگے انتخاب کے موقع پر
ہندو، مسلم یا سکھ ، مسیحی کا سوال نہیں اٹھا سکیں گے اور نہ اس کی انہیں اس وقت ضرورت
محسوس ہوگی تب اور صرف تب وہ وقت آئے گا جب ہندوستان کے مخصوص حالات کے لحاظ
سے مخلوط طریق انتخاب بغیر فتنہ پیدا کرنے کے ملک کے لئے مفید ہو سکے گا۔ اس سے پہلے اسے
جاری کر کے دیکھ لو، قومی تعصب کی آگ روزانہ تیز سے تیز تر بھڑکنے لگے گی اور یہ علاج جو
یور بین نگاہ میں تریاق نظر آتا ہے ہندوستان کو زہر ہو کر لگے گا۔ پس علیحدہ انتخاب کے طریق کو
مسلمانوں پر احسان کر کے نہیں بلکہ ہندوستان کی ترقی اور یہاں کے باشندوں کے اچھے تعلقات
کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری رکھنا چاہئے۔
اب رہا یہ سوال کہ اگر اس طریق کو جاری کر دیا گیا تو کیا ہمیشہ کے لئے یہ انوکھا طریق
ہندوستان کے گلے پڑا رہے گا؟ آخر اس کے دور کرنے کا بھی کوئی طریق ہو گا یا نہیں ؟ مسلمانوں
کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ اس کے دور کرنے کا طریق یہی ہے کہ وہ اقلیتیں جن کے حق میں
اس طریق کو جاری کیا جائے اس کے بدلنے کی سفارش کریں۔ اس وقت تک
حکومت ہندوستان کا بھی یہی خیال ہے لیکن میرے نزدیک یہ حل کوئی ایسا آسان حل نہیں ۔
" جن کے حق میں اس قانون کو جاری کیا گیا ہے " مبہم الفاظ ہیں اس کا کون فیصلہ کرے گا کہ یہ
قانون کس کے حق میں جاری کیا گیا ہے؟ کہا جاتا ہے کہ جن کو جدا گانہ انتخاب کا حق دیا گیا ہے