ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 13
انوار العلوم جلدا
۳۸۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
یعنی جن کے ووٹروں کی الگ فہرست بنائی جاتی ہے انہیں کے حق میں اس قانون کو سمجھا جائے
گا۔ یہ تعریف بے شک ایک حد تک مشکل کو حل کر دیتی ہے لیکن بعض صوبوں میں اس تعریف
سے بھی کام نہیں چلتا۔ مثلاً پنجاب میں مسلمانوں اور سکھوں کے علاوہ ایک عام حلقہ انتخاب
ہے۔ پس معلوم ہوا کہ یہ حق پنجاب میں مسلمانوں اور سکھوں کو ملا لو ملا ہے۔ لیکن یہ امر بھی یاد
رکھنا چاہئے کہ اوپر کی دونوں قوموں کو چھوڑ کر ہندوؤں اور مسیحیوں کے سوا کسی اور مذہب
کے لوگ پنجاب میں نہیں ہیں اور مسیحیوں کی تعداد بھی اس قدر کم ہے کہ یہ نہیں سمجھا جا سکتا
کہ نام کے سوا عام حلقہ انتخاب میں ہندوؤں کے سوا کوئی اور قوم بھی شامل ہے۔ پس ہندو
میرے نزدیک جائز طور پر کہہ سکتے ہیں کہ مسلمانوں اور سکھوں کو الگ کر کے در حقیقت عام
حلقہ انتخاب کا لفظ محض ایک نام کی حیثیت رکھتا ہے ورنہ اس سے مراد ہندو ہی ہیں اس لئے یہ
حق پنجاب میں ہماری خاطر بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ مسلمانوں اور سکھوں کی خاطر اور کم سے کم
میرے نزدیک ان کا یہ دعوی خلاف عقل نہیں ہو گا۔ پس ان حالات میں وہی ہندو جو آج اپنے
فائدہ کے لئے مخلوط انتخاب کا دعویٰ دعوی کرتے ہیں کل کو مسلمانوں کا فائدہ دیکھ کر علیحدہ انتخاب پر
زور دیں گے۔ اس وقت اس طریق کو جو در حقیقت ایک عارضی تدبیر کے طور پر ہے کس طرح
چھوڑا جا سکے گا؟
ابھی چند دن ہوئے ایک مشہور مسلمان سیاسی لیڈر سے اس بارہ میں میری گفتگو ہوئی اور
میں نے ان سے یہی سوال کیا کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ اس طریق انتخاب کو چھوڑنا پڑے گا۔
اُس وقت ہم کس طرح اس طریق کو چھوڑ سکیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے اختیار میں
ہو گا کہ ہم چھوڑ دیں۔ میں نے کہا کہ سائمن رپورٹ نے پنجاب میں اسے ہمارے اختیار میں
نہیں رکھا بلکہ ہندو مسلمان ، سکھ تینوں قوموں کی رضامندی پر اس کے منسوخ ہونے کو منحصر
رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک لیکن ہم یہ زور دیں گے کہ جس کی خاطر یہ قانون رکھا
جائے اس کی مرضی پر یہ منسوخ ہونا چاہئے۔ میں نے کہا کہ اگر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے موقع پر
ہماری اس دلیل کو کارگر ہوتے دیکھ کر سکھوں اور ہندوؤں نے بھی پنجاب میں اپنے لئے علیحدہ
انتخاب کا مطالبہ پیش کیا تو پھر؟ انہوں نے جواب دیا کہ تب ہم مخلوط انتخاب کی طرف آجائیں
گے۔ سکھ اور ہندو جداگانہ انتخاب کو اختیار کر لیں گے اور مخلوط انتخاب ہمارے حصہ میں آ
جائے گا جو کہ اس صورت میں بغیر جداگانہ انتخاب کا الزام اپنے سر لینے کے جُدا گانہ انتخاب کے
انوار العلوم جلد 1
۳۸۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
برابر ہی مفید ہو گا۔ چونکہ چائے پر دوستانہ گفتگو ہو رہی تھی اور کم سے کم میں اپنے دماغ پر پورا
زور نہیں دے رہا تھا مجھے یہ تجویز معقول معلوم ہوئی۔ مگر بعد میں جب میں نے اس کے سب
پہلوؤں پر غور کیا تو مجھے یہ تجویز بالکل نامناسب معلوم دی کیونکہ یہ امر میرے دوست کے ذہن
سے اتر گیا تھا کہ جدا گانہ انتخاب کا حق جسے دیا جائے اس کا چھوڑنا اس کے اختیار میں ہے۔ سو
اگر مسلمان اس پوزیشن کو اختیار کر لیں گے جو انہوں نے تجویز کی تھی تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ
نئے نظام حکومت کے بعد دوسرے ہی الیکشن پر ہندو سکھ اپنے اس حق کو چھوڑ کر ہم سے آ
ملیں گے اور ہمارے پاس ان کے روکنے کے لئے کوئی دلیل نہ ہو گی کیونکہ مخلوط انتخاب والے
کا حق نہیں کہ وہ علیحدہ علیحدہ حلقہ انتخاب والے کو جُدا گانہ انتخاب کا حق کا حق چھوڑ نے سے روک سکے۔
پس نتیجہ یہ ہو گا کہ پیشتر اس کے کہ پنجاب مخلوط انتخاب کے لئے تیار ہو ، وہ جدا گانہ انتخاب کے
حق سے محروم کر دیا جائے گا اور نظام چونکہ قائم ہو چکا ہو گا مسلمان دوبارہ اس سوال کو نہیں اٹھا
سکیں گے۔
ا
غرض کم سے کم پنجاب میں اس علاج سے ہماری مشکلات کا حل نہیں ہو سکتا اور ہمارا
فرض ہے کہ ہم کوئی نیا علاج تجویز کریں۔ میں غور کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس کا
علاج ایک ہی ہے کہ علیحدہ انتخاب کا حق صرف محدود سالوں کے لئے ہو۔ اس عرصہ کے گذر
جانے پر خود بخود سب ملک میں مخلوط انتخاب کا طریق رائج ہو جائے گا۔ ہاں اس عرصہ کے
گزرنے سے پہلے بھی اگر اس جماعت کے تین چوتھائی منتخب نمائندے جس کے حق میں اس
طریق کو جاری کیا گیا ہو یہ فیصلہ کر دیں کہ وہ اس حق کو چھوڑنے کے لئے تیار ہیں اور
گورنر صوبہ کی رائے ہو کہ وہ اپنی قوم کی ترجمانی کر رہے ہیں تو اس قوم کے حق میں اس
طریق انتخاب کو ترک کر دیا جائے۔ قوم کی ترجمانی معلوم کرنے کا ذریعہ یہ ہو کہ گورنر ان کی
اس رائے کو شائع کر کے پبلک رائے کو معلوم کرلے۔
میں نے جہاں تک غور کیا ہے پچیس سال کا عرصہ اس انتخاب کے طریق کو جاری رکھنے
کے لئے کافی ہے وہ اقوام جو ڈرتی ہیں کہ کہیں ہماری حق تلفی نہ ہو۔ اگر وہ اس عرصہ میں بھی
اپنے آپ کو اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کر سکیں تو وہ مزید امداد کی مستحق نہیں ہیں لیکن یہ عرصہ نئے
نظام سے شروع ہو ۔ گذشتہ زمانہ اس میں شامل نہ کیا جائے کیونکہ اس زمانہ میں صوبہ جات کو
آزادی حاصل نہیں ہوئی تھی اور بیداری بغیر آزادی کے نہیں پیدا ہوتی۔
انوار العلوم جلد 1
۳۹۰
ہند و مشان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اس پچیس سال کے عرصہ کے بعد جہاں جہاں اور جس جس قوم کے حق میں یہ طریق
ابھی جاری ہو اسے موقوف کر دیا جائے لیکن شرط یہ ہو کہ صرف ان اقلیتوں کے حق میں اسے
موقوف کیا جائے جو تین فیصدی سے زائد ہوں۔ جن اقلیتوں کی تعداد تین فیصدی سے کم ہو
اور انہیں جداگانہ انتخاب کا حق حاصل ہو ان کے اس حق کو بغیر ان کی مرضی کے خواہ کسی قدر
عرصہ بھی گزر جائے ۔ باطل نہ کیا جائے دوسری شرط یہ ہو کہ اس صورت میں اس حق کو باطل
کیا جائے جب کہ ہر بالغ مرد کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہو چکا ہو ۔ جن قوموں کے حق میں اس
قانون کو پچیس سال بعد منسوخ کر دیا جائے ان کی بھی میرے نزدیک دو قسمیں ضروری ہیں۔
اگر تو وہ قوم جسے جدا گانہ انتخاب کا حق دیا گیا ہو اس کی صوبہ میں اکثریت ہے تب تو کلی طور پر
اس قانون کو منسوخ کر دیا جائے ۔ لیکن اگر وہ قوم اقلیت ہے تو جدا گانہ انتخاب تو منسوخ
ہو
لیکن مخلوط انتخاب کے ساتھ اس کی تعداد یا اس کے مقررہ حق کے برابر نشستیں جو بھی ان میں
سے زیادہ ہوں اس قوم کے لئے مقرر کر دی جائیں اور ان مقررہ نشستوں کو ترک کر کے گلی
طور پر مخلوط انتخاب کو اختیار کرنا اس قوم کے تین چوتھائی افراد کے ریزولیوشن پر منحصر ہو۔ اور
اس کے ساتھ بھی وہی شرطیں ہوں جو میں وقت سے پہلے جدا گانہ انتخاب کے طریق کو منسوخ
کرنے کے متعلق بیان کر آیا ہوں۔
جدا گانہ انتخاب کے ساتھ ہی یہ سوال بھی پیدا ہو جاتا مختلف اقوام کی نیابت کا تناسب ہے کہ ہرایک قوم کی نمائندگی کا تاسب کیا ہوگا۔
کیونکہ جس ملک میں یہ طریق جاری نہ ہو وہاں سوائے اس صورت کے کہ مخلوط انتخاب کے
ساتھ نشستوں کا تعین کیا جائے یہ سوال بلا واسطہ طور پر پیدا ہی نہیں ہو سکتا کیونکہ جب سب
لوگ مل کر نمائندے منتخب کریں اور نشستوں کا تعین بھی نہ ہو تو جو قوم زیادہ جگہیں لے سکتی
ہو لے جائے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہو سکتا۔ پس یہ سوال خصوصیت کے ساتھ علیحدہ
انتخاب سے تعلق رکھتا ہے اس لئے اس کے ساتھ اسے بیان کرنا مناسب ہے۔
مسلمانوں کا مطالبہ جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں شروع سے یہ رہا ہے کہ چونکہ ان کی
پولیٹیکل حیثیت اس ملک میں بہت زیادہ ہے۔ کیونکہ انگریزوں نے ان سے حکومت لی ہے اور
اکثر حصے ملک کے ایسے ہیں جو مسلمان بادشاہوں سے بطور ٹھیکہ کے انہوں نے لئے تھے یا بطور
انعام کے ان کو ملے تھے پس عدل و انصاف کا تقاضا ہے کہ جس قوم سے حکومت بطور مستأجری
انوار العلوم جلد )
۳۹۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
یا انعام میں لی گئی ہو اس کے حق کو وقعت دی جائے۔ اسی طرح مسلمانوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ
مسلمان فوجی خدمات میں اپنی قومی تعداد سے زیادہ حصہ لیتے رہے ہیں اس لئے بھی انہیں زیادہ
حصہ ملنا چاہئے۔ یہ مطالبہ معقول ہے یا غیر معقول میں اس بحث میں نہیں پڑتا۔ بہرحال اس کو
لارڈ منٹو تسلیم کر چکے ہیں اور مسٹر گو کھلے جیسا لیڈر اس کی تصدیق کر چکا ہے۔
لارڈ منٹو کے اعلان کے بعد ہندو مسلم سمجھوتے کے لئے لکھنو میں ایک مجلس ہوئی تھی
جس میں ہندوؤں نے اس اصل کو قبول کر کے مسلمانوں سے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ ہندو صوبوں
میں ہندو مسلمانوں کو ان کے حق سے زائد حق دے دیں گے لیکن اس طرح مسلمان
مسلمان صوبوں میں ہندوؤں کو ان کے حق سے زائد نشستیں دے دیں۔ مسلمانوں نے بد قسمتی
سے اسے منظور کر لیا۔ میں اسے بد قسمتی کہتا ہوں کیونکہ تمام بعد میں ظاہر ہونے والے فسادات
اسی سمجھوتہ پر مبنی ہیں۔ ایک طرف ہندو مسلمانوں کو یہ سمجھوتہ یاد دلاتے ہیں دوسری طرف
برطانوی نمائندے اس سمجھوتہ کو مسلمانوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں
کہ مسلمان نمائندوں نے اپنی طرف سے تو اپنی قوم سے نیکی ہی کرنی چاہی تھی لیکن ہو گئی
بُرائی ۔ اگر لارڈ منٹو کے اعلان اور اس پر مسٹر گو کھلے اور دوسرے ہندو لیڈروں کی تصدیق تک
ہی معاملہ ختم ہو جاتا تو مسلمانوں کا حق ضائع نہ ہوتا۔ لیکن جہاں تک میرا خیال ہے بعض
ہندوؤں نے یہ دیکھ کر کہ مسلمان اپنا حق لے چلے ہیں یہ چال چلی اور مسلمانوں سے میثاق لکھنو
باندھ کر ہمیشہ کے لئے انہیں اپانچ کر دیا ۔ لکھنو پیکٹ کیا ہے ایک اقرار ہے کہ ہندوستان بھر میں
کسی صوبہ میں بھی مسلمانوں کو آزادی کا سانس لینا نصیب نہ ہو گا۔ تعداد کے لحاظ سے بے شک
مسلمانوں کو بہت کچھ مل گیا ہے لیکن قیمت کے لحاظ سے وہ سب کچھ کھو بیٹھے ہیں۔
سائمن رپورٹ نے بھی مسلمانوں کو یاد دلایا ہے کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ دوسرے صوبوں
میں بھی مسلمانوں کو ان کے حق سے بہت زیادہ ملے اور پنجاب اور بنگال میں بھی انہیں قانون
کے ذریعہ سے کثرت دلا دی جائے۔
میرے نزدیک لکھنو پیکٹ ایک غلطی تھی لیکن اس کے پیش کرنے والوں کو ایک بات
بھول جاتی ہے ہے اور وہ یہ یہ کہ لکھنو پیکٹ کی کبھی بھی تصدیق نہیں کی گئی۔ وہ ہمیشہ کے لئے ایک
منسوخ شدہ تحریر کی حیثیت میں رہا ہے اور اس امر کی تو سائمن رپورٹ بھی شہادت دیتی ہے کہ
کم سے کم موجودہ زمانہ میں وہ قابل توجہ نہیں ہے۔ اس میں لکھا ہے:۔
انوار العلوم جلد !!
۳۹۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اس (لکھنو کے) معاہدہ کو اب دونوں ہی فریق نمائندگی کا صحیح فیصلہ کرنے
والا نہیں تسلیم کرتے۔ ۵۳
لیکن حق یہ ہے کہ کبھی بھی اس پیکٹ پر عمل نہیں ہوا کیونکہ اس میں ایک اہم شرط تھی
جس کی بناء پر یہ فیصلہ تسلیم کیا گیا تھا اور اس شرط پر ایک دن کے لئے بھی عمل نہیں ہوا اور وہ
یہ کہ جب کسی قوم کے ممبروں کی تین چوتھائی یہ فیصلہ کر دے کہ کسی قانون کا ان کی قوم پر
خاص طور پر مضر اثر پڑتا ہے تو وہ قانون پاس نہیں ہو سکے گا یہ قانون کبھی بھی قانون کی صورت
میں نہیں آیا۔ پس جس اطمینان کی صورت کی امید دلانے پر مسلمان اس فیصلہ پر راضی ہوئے
تھے جب کہ وہ صورت ہی پیدا نہیں ہوئی تو معاہدہ کی کیا ہستی رہی ؟ غرض اس معاہدہ پر کسی فیصلہ
کی بنیاد رکھنی بالکل درست نہیں اور جیسا کہ سائمن کمیشن نے لکھا ہے موجودہ مشکلات کو حل
کرنے کے لئے ہمیں کوئی اور راہ تلاش کرنی ہوگی۔
سائمن کمیشن نے یہ راہ تجویز کی ہے کہ جن صوبوں میں مسلمان اقلیت میں ہیں وہاں تو
انہیں وہی حقوق دے دیئے جائیں جو ان کو ملے ہوئے ہیں ۴ لیکن پنجاب اور بنگال جہاں ان
کی اکثریت ہے وہاں ان کے نزدیک مسلمانوں کو ان کی آبادی کے مطابق حقوق دینے کمیشن کے
نزدیک درست نہیں۔ کیونکہ
اس سے مسلمانوں کو دونوں صوبوں (بنگال اور پنجاب) میں ایک معین اور
نا قابل تغیر اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ ۵۵۴
کمیشن کا خیال ہے کہ :۔
موجودہ زائد حق جو چھ صوبوں میں مسلمانوں کو حاصل ہے اس کی موجودگی
میں بغیر دونوں قوموں میں کوئی نیا معاہدہ ہونے کے انصاف کے خلاف ہو گا کہ انہیں
بنگال اور پنجاب میں موجودہ حق سے زائد دے دیا جائے۔“
کمیشن پھر خود ہی ایک تجویز پیش کرتا ہے۔ جس کے قبول کرنے پر وہ امید دلاتا ہے کہ
مسلمانوں کے زائد حقوق دوسرے صوبوں سے نہیں چھینے جائیں گے اور جن صوبوں میں ان
کی اکثریت ہے ان میں بھی انہیں زیادہ نمائندگی حاصل کرنے کا موقع رہے گا اور وہ یہ ہے کہ
وہ بنگال میں مخلوط انتخاب کو مان لیں۔
پنجاب کے متعلق بھی ان کا خیال ہے کہ اگر مسلمان سکھ اور ہندو تینوں مخلوط انتخاب پر
انوار العلوم جلد
٣٩٣
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
راضی ہو جائیں تو اس سمجھوتے کے بعد وہ مسلمانوں کے باقی صوبوں سے زائد حق نہیں
چھینیں گے۔
ایک ایسی جماعت سے جس میں سرجان سائمن (SIR JOHN SIMON) جیسا
قانون دان شامل ہو اس قسم کی غیر معقول تجویز کی میں ہرگز امید نہیں کر سکتا تھا۔ کمیشن نے
اس تجویز کے پیش کرتے وقت کئی امور بالکل نظر انداز کر دیئے ہیں۔ اول یہ کہ جو چیز انسان کی
اپنی نہ ہو اسے وہ کسی کو دینے کا حق نہیں رکھتا۔ وہ لکھتے ہیں کہ :۔
اگر باہمی سمجھوتے سے بنگال میں مجدا گانہ انتخاب کے طریق کو ترک کر دیا
جائے تاکہ ہر اک جماعت ایک متحدہ حلقہ انتخاب سے اپیل کر کے جس قدر نشتیں
لے جا سکے لے جائے۔ ہم اس بناء پر مسلمانوں سے ان دوسرے صوبوں میں کہ
جہاں وہ اقلیت ہیں۔ جو زائد حق انہیں ملا ہوا ہے ، نہیں چھینیں گے۔ ۵۶
جس کے معنی یہ ہیں کہ اگر پنجاب اور بنگال دونوں مسلم صوبوں میں سے بنگال میں یہ
سمجھوتہ ہو جائے کہ جداگانہ طریق انتخاب کو چھوڑ کر مخلوط انتخاب جاری کر لیا جائے تو وہ اس
صورت میں دوسرے صوبوں میں مسلمانوں کے حق سے کچھ کم نہیں کریں گے۔ لیکن سوال یہ
ہے کہ جب ملک کی قوموں میں آپس میں سمجھوتہ ہو جائے کہ وہ باوجود دوسری جگہ مسلمانوں کو
زائد حق دینے کے اس صوبہ میں ان سے کسی چیز کا مطالبہ نہیں کرتے جس میں وہ اکثریت ہیں تو
اس میں سائمن کمیشن کا کیا دخل ہے۔ سائمن کمیشن کا دخل تو اس صورت میں ہو سکتا تھا اگر وہ یہ
کہتا کہ اگر مسلمان بنگال میں مخلوط انتخاب کو ترک کر دیں تو ہم بغیر دوسرے صوبوں میں سے
مسلمانوں کا حق کم کرنے کے بنگال میں عام مقابلہ کی انہیں اجازت دے دیں گے لیکن جب بنیاد
انہوں نے مختلف قوموں کے اتفاق پر رکھی ہے تو ان کی دخل اندازی کا سوال ہی نہیں رہتا۔
اس قسم کی بات انہوں نے پنجاب کے متعلق بھی کہی ہے۔
دوسری خلاف عقل بات ان کی اس تحریر سے یہ نکلتی ہے کہ ایک طرف تو ان کا یہ
دعوی ہے کہ چونکہ مسلمان پنجاب اور بنگال میں جداگانہ انتخاب کا مطالبہ کرتے ہیں اس وجہ
سے یہ نہیں ہو سکتا کہ یہاں بھی انہیں اس حق کے ساتھ ان کی تعداد کے برابر حق دے
دیا جائے اور دوسرے صوبوں میں بھی انہیں ان کی آبادی سے زیادہ حق دے دیا جائے۔ اور
دوسری طرف وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ اگر بنگال اور پنجاب میں مسلمان اور دوسری قومیں سمجھوتہ
انوار العلوم جلد 11
سے
واله
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
، جدا گانہ انتخاب کو چھوڑ دیں تب ہو سکتا ہے کہ دوسرے صوبوں میں ان کا حق کم کرنے کے
بغیر انہیں ان دونوں صوبوں میں آزاد مقابلہ کی اجازت دے دی جائے ۔ اب ایک ادنیٰ غور
سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں دعوے متضاد ہیں۔ کیونکہ ایک طرف تو مسلمانوں کو
پنجاب اور بنگال میں میجارٹی (MAJORITY) سے اس لئے محروم کیا گیا ہے کہ جُدا گانہ انتخاب
ان کے مطالبہ پر جاری کئے گئے ہیں اس وجہ سے انہیں مستقل اکثریت کا حق نہیں دیا جا سکتا۔
دوسری طرف کمیشن کہتا ہے کہ جُدا گانہ انتخاب کا طریق چھوڑ کر مخلوط انتخاب کو اختیار کرنا
مسلمانوں کے اختیار میں نہیں بلکہ دوسری قوموں کی رضامندی پر مبنی ہے۔ اگر یہ تبدیلی
دوسری قوموں کی رضامندی پر مبنی ہے تو مسلمانوں کی وجہ سے اس قانون کا اجراء نہ ہوا بلکہ
سب قوموں کے لئے ہوا۔ پس کمیشن کا جداگانہ انتخاب کی بناء پر مسلمانوں سے کسی قربانی کا
مطالبہ کرنا درست نہ ہوا۔ لیکن اگر یہ درست ہے کہ یہ قانون مسلمانوں کی خاطر جاری کیا گیا
ہے اور اس وجہ سے انہیں اکثریت کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے تو پھر اس کا ترک کرنا بھی
صرف انہی کی مرضی پر منحصر ہونا چاہئے نہ کہ دوسروں کی رضامندی پر ۔
تیسری بات جو کمیشن کے اس فیصلہ میں خلاف عقل نظر آتی ہے یہ ہے کہ انہوں نے یہ
غور نہیں کیا کہ وہ مسلمانوں کو کیا دیتے ہیں اور ان سے کیا لیتے ہیں۔ وہ جو کچھ مسلمانوں کو دیتے
ہیں وہ چند نشستیں ہیں اور جو لیتے ہیں وہ اکثریت ہے اور اقتصادیات کا یہ ایک موٹا اصل ہے کہ
چیزوں کی قیمت ان کی تعداد کے لحاظ سے نہیں بلکہ ان کے فائدہ کے لحاظ سے ہوتی ہے۔ کیا
سرجان سائمن اپنی پارٹی کی طرف سے یہ سمجھوتہ کسی دوسری پارٹی سے کرنے کو تیار ہونگے کہ
جس دفعہ ان کی پارٹی کو پارلیمنٹ میں میجارٹی حاصل ہو سکتی ہو وہ اس میجارٹی کو چھوڑ دیں۔ اور
بجائے اس کے آئندہ مختلف پارلیمنٹوں میں مثلاً دس فیصدی نشستیں انہیں حاصل ہو سکتی ہوں
تو پندرہ فیصدی نشستیں ان کی پارٹی کو بلا مقابلہ دوسری پارٹیاں دے دیا کریں۔ یہ ایک
موٹی بات ہے کہ دس پارلیمنٹوں کی مینارٹی کی قلیل زیادتی بھی ایک دفعہ کی میجارٹی کا مقابلہ
نہیں کر سکتی۔ لیکن سائمن کمیشن اس ظلم اور اس تعدی کا نام برطانوی انصاف رکھتا ہے کہ
مسلمانوں کو چھ صوبوں میں کچھ زائد حق دے کر وہ مسلمانوں کو دو صوبوں کی میجارٹی سے محروم
کر دیتا ہے اور محروم بھی ابدی طور پر کیونکہ آئندہ میجارٹی کے امکان کو بھی وہ اس شرط سے
مشروط کر دیتا ہے کہ دوسری پارٹیاں قواعد کو تبدیل کرنے پر راضی ہوں اور اتنا بھی نہیں سوچتا
انوار العلوم جلد )
۳۹۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کہ ان پارٹیوں کو مستقل میجارٹی (MAJORITY) چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے۔
چوتھی بات جو اس فیصلہ میں خلاف عقل ہے یہ ہے کہ سائمن رپورٹ مسلمانوں کو
پنجاب اور بنگال میں ان کی تعداد کے مطابق نیابت دینے سے اس وجہ سے انکار کرتی ہے کہ :۔
” اس سے مسلمان کو دونوں صوبوں میں معین اور ناقابل تغیر اکثریت حاصل
ہو جائے گی۔ ۵۷
گویا سائمن کمیشن کی نگاہ میں کسی جماعت کو خواہ وہ اکثریت ہی کیوں نہ ہو۔ مستقل
میجارٹی (MAJORITY) دینا درست نہیں اور حد سے بڑھا ہوا مطالبہ ہے لیکن اس حد سے
بڑھے ہوئے مطالبہ کا علاج وہ یہ کرتا ہے کہ اقلیت کو مستقل میجارٹی دے دیتا ہے۔ کیونکہ
وہ
موجودہ طریق کو آئندہ بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے اور موجودہ قانون میں بنگال اور پنجاب
میں در حقیقت ہندوؤں کو اکثریت حاصل ہے۔ پنجاب کے معاملہ کو اگر مشتبہ بھی
قرار دیا جائے تو بھی بنگال کا معاملہ تو بالکل واضح ہے۔ جنرل کانسٹی چیوانسی
(GENERAL CONSTITUENCY) میں چھیالیس ہندو نمبر ہیں اور انتالیس مسلمان ممبر
ہیں۔ ادنی اقوام میں سے جو ممبر ہو گا وہ بھی ہندو ہی ہو گا اور ایسا ہی ہوتا ہے اس طرح ہندوؤں
کو سینتالیس ممبریاں مل گئیں۔ لیبر کی طرف سے دو ممبر مقرر ہیں۔ جن میں سے کم سے کم ایک
ہندو ہوگا تو اڑتالیس ہندو ہو گئے ۔ اگر ایک لیبر کا ممبر مسلمان فرض کر لیا جائے۔ جو
عام طور پر نہیں ہوتا تو چالیس مسلمان ہوئے۔ زمینداروں کی کانسٹی چیوانسی
(CONSTITUENCY) کی طرف سے پانچ ممبر ہوتے ہیں۔ عملاً وہ سب کے سب ہندو ہوتے
ہیں لیکن اگر ووٹروں کی تعداد کو مد نظر رکھیں تو فرض کر لیتے ہیں کہ چار ہندو اور ایک مسلمان
ہو گا۔ اس طرح بادن ہندو اور اکتالیس مسلمان ہوئے۔ یونیورسٹی کا ممبر بوجہ ہندو ووٹروں کی
تعداد زیادہ ہونے کے لازماً ہندو ہوگا۔ بہر حال اگر فرض کر لیا جائے کہ یہ ممبر باری باری ہندو
مسلمانوں میں سے منتخب ہوتا رہے گا تو اس کو دونوں طرف نہیں ڈالتے۔ لیکن تجارت چونکہ
پورے طور پر ہندوؤں کے قبضہ میں ہے۔ چار ہندوستانی ممبر سب کے سب ہندو ہونگے۔ یہ
فرض کر کے شاید کبھی مسلمان بھی ہو جائے۔ ووٹروں کی تعداد کا ایک سرسری اندازہ لگا کر ہم
فرض کر لیتے ہیں کہ چار میں سے ایک مسلمان ہو جایا کرے گا اور اس طرح گل ہندو
ممبر چون اور مسلمان بیالیس بنتے ہیں۔ یعنی بارہ کا فرق ہے۔ انگریز اینگلو انڈین
انوار العلوم جلد 1
۳۹۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
)CONSTITUENCY( کانسٹی چیوانی
(ANGLO INDIANS) اور ہندوستانی مسیحیوں کی تعداد آٹھ بنتی ہے۔ اور تجارت کے
انگریز نمائندے ملا ملا کر یہ تعداد انہیں ہوتی وتی ہے۔ گویا اکثریت اکثریت : جو چون فیصدی سے کچھ کچھ اوپر ہے اس
کے گل نمائندے : بیالیس اور اقلیت جو پینتالیس فیصدی سے کچھ کم ہے۔ اس کے گل نمائندے
تمتر ہو جاتے ہیں۔ یعنی پچھتر فیصدی زیادہ حق اقلیت کو دے دیا گیا ہے۔ اگر انگریز اور
مسیحی نمائندوں کو نکال دیا جائے تب بھی ہندو ممبر اپنے حق سے ساٹھ فیصدی زیادہ لے گئے ہیں
اور مسلمانوں سے قریباً پچیس فیصدی زیادہ ہیں حالانکہ آبادی میں وہ ان سے میں فیصدی کم
ہیں۔ یہ اندازے جو میں نے اوپر لکھے ہیں بہت نرم ہیں عملاً جو کچھ ہوتا ہے اس سے زیادہ ہوتا
ہے۔ چنانچہ ۱۹۲۲ء میں منتخب شدہ ممبر چھیالیس ہندو اور انتالیس مسلمان تھے ۔ زمینداروں کی
CONS) میں سے پانچوں سے پانچوں ہندو تھے ، یونیورسٹی کا ممبر ہندو تھا
تجارتی ممبریوں میں سے گیارہ انگریز اور چار ہندو تھے ۔ ادنی اقوام کا ممبر بھی ہندو تھا۔ گویا
ستاون ہندو اور انتالیس مسلمان تھے۔ پھر گور نر صاحب نے جو غیر سرکاری ممبر اپنے اختیار سے
نامزد کئے وہ چار تھے لیکن انہوں نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ ہندو اپنے حق سے بہت زیادہ لے چکے
ہیں انہوں نے بھی بجائے مسلمانوں کی کمی کو پورا کرنے کے ایک مسلمان اور تین ہندو نامزد کئے
گویا ساٹھ ہندو اور چالیس مسلمان مقرر ہو گئے اور وہ مسلمان جن کو ہندوؤں کے مقابل پر
پچیس فیصدی کی اکثریت حاصل تھی ان پر ہندوؤں کو ساٹھ فیصدی کی اکثریت دے دی گئی۔
خلاصہ یہ کہ اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ پنجاب اور بنگال میں مسلمانوں کی اکثریت
کو توڑ کر بنگال میں قانونی طور پر غیر مبدل اکثریت ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف دے دی گئی
ہے اور پنجاب میں بھی کم سے کم ۱۹۲۲ء میں ہندوؤں اور سکھوں کو مسلمانوں پر اکثریت حاصل
تھی۔ اب ممکن ہے کہ مساوات حاصل ہو۔ پس غور کے قابل بات یہ ہے کہ اکثریت کو قانوناً
اگر اکثریت دینی جائز نہیں تو اس کی اکثریت کو قانوناً توڑ دینا یا کسی ایک اقلیت یا اقلیتوں کے
مجموعہ کو قانونی اکثریت دے دینا کس طرح جائز ہو سکتا ہے۔ اور کیا اس ناواجب طریق کو جاری
رکھتے ہوئے سائمن کمیشن کو یہ خیال نہیں گذرا کہ یہ طریق اکثریت کو اکثریت دینے سے زیادہ
ظالمانہ ہے؟ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہندوؤں کی اکثریت خاص منافع کی نمائندگی کے سبب سے
ہے نہ کہ عام حلقہ ہائے نیابت کی وجہ سے ۔ کیونکہ بنگال میں تو عام حلقہ نیابت میں بھی ہندوؤں
کو مسلمانوں کی انتالیس نشستوں کے مقابل پر چھیالیس نشستیں دی گئی ہیں زمینداری ، تجارتی،
انوار العلوم جلد ا
۳۹۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
یونیورسٹی اور ڈپرسڈ کلاسز (DEPRESSED CLASSES) کے نام سے ان کی اکثریت کو
صرف مزید تقویت دی گئی ہے۔ اور پنجاب میں بھی یہی بات ہے کہ خاص منافع کے نام سے
ہندوؤں اور سکھوں کو اکثریت دے دی گئی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ یہ خاص منافع کی نشستیں
کس نے قائم کی ہیں۔ آیا قانون نے یا مسلمانوں نے ۔ جو قانون اس قسم کی مصنوعی شاخیں پیدا
کر کے ایک اکثریت کی اکثریت کو باطل کر دیتا ہے کیا وہ ظالمانہ نہیں اور کیا اس کا بدلنا کمیشن کا
فرض نہ تھا کیا اس قسم کی خاص نشستیں انگلستان میں جاری ہیں وجہ کیا ہے کہ وہاں تو تجارت
کے باوجود ہندوستان سے زیادہ اہم ہونے کے علیحدہ نمائندگی کی مستحق نہیں قرار پاتی اور
ہندوستان میں اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ اگر انگریزی تجارت بوجہ غیر ملکی ہونے کے
خاص نمائندوں کی مستحق تھی تو اس کی کیا وجہ ہے کہ انگریزوں کو زائد نمائندگی دینے کے لئے
ہندوؤں کو بھی زائد نمائندگی دے کر مسلمانوں سے بڑھایا جاتا ہے مگر میں اس سوال کے متعلق
آگے چل کر زیادہ تفصیل سے لکھوں گا اس لئے یہاں اس کا ذکر چھوڑتا ہوں۔
پانچویں غلطی سائمن کمیشن نے اس فیصلہ میں یہ کی ہے کہ ایک طرف تو وہ فیڈرل اصول
کو جاری کر کے یہ اصل تسلیم کرتا ہے کہ ہندوستان کے صوبہ جات ایک آزاد ہستی رکھتے ہیں یا
لارڈ منٹو ( LORD MINTO) کے الفاظ میں ہندوستان ایک ملک نہیں بلکہ ایک براعظم ہے۔
لیکن اس اس کے برخلاف جب مسلمانوں کے حقوق کا سوال آتا ہے تو وہی کمیشن یہ کہتا ہے کہ
چونکہ دوسرے صوبوں میں مسلمانوں کو زیادہ حق مل گیا ہے اس لئے پنجاب اور بنگال میں ان کی
میجارٹی قائم نہیں رکھی جاسکتی۔ کیا وہ صوبہ جات جو فیڈریشن کے اصول پر زور دیتے ہیں اس امر
کو پسند کر سکتے ہیں کہ ایک صوبہ کا حق دوسرے کو دے دیا جائے۔ کیا دنیا میں کسی اور جگہ بھی یہ
قاعدہ ہے کہ ایک پارٹی کو ایک صوبے میں زیادہ حق دے دیا جائے اور دوسری کو دوسرے
میں۔ کیا اس قسم کا فیصلہ آسٹریلیا یا کینیڈا کے صوبوں کے متعلق کوئی کمیشن بغیر خطرناک نتائج پیدا
کرنے کے کر سکتا ہے۔ پھر یہ قربانی پنجاب اور بنگال کے مسلمانوں کے حقوق کے متعلق کس
طرح جائز ہو سکتی ہے۔ کیا کبھی بھی بنگال اور پنجاب کے باشندوں نے سائمن کمیشن یا کسی اور
کمیشن کو یہ حق دیا ہے کہ وہ ان کے حقوق دوسرے صوبوں کے مسلمانوں میں تقسیم کر دے
اور وہ بھی اس طرح کہ مسلمان ہر جگہ کمزور ہو جائیں۔ میں ذاتی طور پر تو اس امر کے لئے تیار
ہو جاؤں گا کہ اگر مثلا یو۔ پی اور بہار میں مسلمانوں کو میجارٹی دے دی جائے تو بنگال اور پنجاب
انوار العلوم جلد !!
۳۹۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
میں مسلمانوں کو مائنارٹی (MINORITY) دے دی جائے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ دوسرے
مسلمان بھی اس پر راضی ہوں۔ لیکن اس امر پر تو کوئی مسلمان جماعت راضی نہیں اور راضی
نہیں ہو سکتی کہ دوسرے صوبوں کی مسلمان اقلیتوں کو اس قدر حق زائد دے کر جن سے وہ پھر
بھی اقلیت میں ہی رہیں مسلمانوں کی دو جگہ کی اکثریت کو اقلیت سے بدل دیا جائے۔ اگر
انصاف کی نگاہ سے دیکھا جائے تو ہندوؤں نے جو قربانی دوسرے صوبوں میں کی ہے ، اس کا بہت
بڑا بدلہ ان کو مل چکا ہے اور وہ یہ کہ صوبہ سرحد کے مسلمان صوبے کو ان کی شہر اور ان کی
خوشی کے لئے اب تک آزادی سے محروم رکھا گیا ہے۔
بهر حال کسی کمیشن کا یہ حق نہیں کہ پنجاب اور بنگال کے مسلمانوں کا حق وہ اور کسی صوبہ
کے لوگوں کی خاطر قربان کر دے ۔ ان دونوں صوبوں کے مسلمان اس کو قبول کرنے کے لئے
ہر گز تیار نہیں اور میں جانتا ہوں کہ خواہ کسی قدر قربانی ہی کیوں نہ کرنی پڑے وہ ہر گز اس کے
لئے تیار نہیں ہونگے۔ اگر برطانیہ دوسرے صوبوں کے مسلمانوں کو کسی زائد حق کا حقدار نہیں
سمجھتا تو وہ اس زیادتی کو جو دوسرے صوبوں کے مسلمانوں کو دی ہے واپس لے سکتا ہے ۔ لیکن
وہ ان صوبوں کو کوئی زیادتی پنجاب اور بنگال کے مسلمانوں کو کمزور کر کے کسی صورت میں نہیں
دے سکتا بلکہ میں امید کرتا ہوں کہ دوسرے صوبوں کے مسلمان بھی کوئی ایسی زیادتی قبول
نہیں کریں گے جس کی ناقابل برداشت قیمت پنجاب اور بنگال کے مسلمانوں سے وصول کی
جائے۔ اگر قیمت لینی ہے تو صوبہ سرحد اور صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان اس قیمت کو ادا
کرنے کو تیار ہیں۔ چنانچہ صوبہ سرحد کے مسلمان اس امر کو قبول کرتے ہیں کہ ہندوؤں کو
پچیس فیصدی تک حق دے دیں گویا ان کی آبادی سے پانچ گنے زیادہ۔ اسی طرح سندھ اور
بلوچستان کے مسلمان بھی اگر انہیں آزادی ملے تو تیار ہیں کہ دوسرے صوبہ جات کے
مسلمانوں کی خاطر ہندوؤں کو ان کے حق سے بہت زیادہ تعداد میں نیابت دے دیں۔
چھٹی غلطی اس فیصلہ میں کمیشن سے یہ ہوئی ہے کہ باوجود اس امر کو تسلیم کرنے کے کہ
لکھنو پیکٹ پر کبھی بھی عمل نہیں کیا گیا اور اب تو دونوں پارٹیاں اسے رد کرتی ہیں یہ خیال اس
کے ذہن پر مستولی رہا ہے کہ مسلمانوں کو جو کچھ دوسرے صوبوں میں ملا ہے وہ لکھنو پیکٹ کی
وجہ سے ملا ہے اور اس وجہ سے لکھنو پیکٹ کے مطابق پنجاب اور بنگال میں بھی عمل ہونا چاہئے
لیکن یہ خیال ان کا بالکل غلط ہے۔ نہ مسلمانوں کا دعوی لکھنو پیکٹ پر مبنی ہے اور نہ اس کی بناء
انوار العلوم جلد !!
bbm
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
پر وہ کسی تبدیلی کے لئے تیار ہیں۔ مسلمانوں کو اگر ہندو اکثریت کے صوبوں میں کوئی حق ملا ہے
یا اس کا وہ مطالبہ کرتے ہیں تو اس کی بناء لارڈ منٹو کے اعلان پر ہے۔ جیسا کہ میں پہلے نقل کر چکا
ہوں۔ لارڈ منٹو نے بحیثیت وائسرائے کے مسلمانوں کے وفد کے جواب میں یہ اعلان کیا تھا
کہ:۔
آپ لوگوں نے بیان کیا ہے کہ موجودہ قوانین کی بناء پر جو جماعتیں کو نسلوں
کے ممبر منتخب کرتی ہیں ان سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ کسی مسلمان امیدوار کو
منتخب کریں گی اور یہ کہ اگر اتفاقاً وہ ایسا کر دیں تو یہ اس صورت میں ہو گا کہ وہ
امیدوار اپنی قوم سے غداری کرتے ہوئے اپنے خیالات کو اکثریت کے ہاتھ فروخت
کر دے اور اس وجہ سے وہ امیدوار اپنی قوم کا نمائندہ نہیں ہو گا۔
اسی طرح آپ لوگ بالکل جائز طور پر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ کے حقوق
کا فیصلہ صرف آپ کی قوم کی تعداد کو مد نظر رکھ کر نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس فیصلہ کے
وقت آپ کی قوم کی سیاسی اہمیت کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے اور ان خدمات کو بھی مد نظر
رکھنا چاہئے کہ جو اس نے حکومت برطانیہ کی تائید میں کی ہیں۔ میں آپ کے اس
خیال سے بالکل متفق ہوں۔"
اس عبارت سے ظاہر ہے کہ لارڈ منٹو ( LORD MINTO) تسلیم کرتے ہیں کہ ۔ (1)
جداگانہ انتخاب کے طریق کو اختیار کرنا مسلمانوں کے لئے کوئی احسان نہیں بلکہ صرف انہیں
موت سے بچانے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔
(۲) مسلمانوں کا حق ہے کہ ان کی تعداد سے زیادہ ان کو نیابت دی جائے۔ پس جدا گانہ انتخاب
کو سائمن کمیشن یا کوئی اور جماعت احسان قرار دے کر اس کے بدلہ کی طالب نہیں ہو سکتی۔ وہ
ایک ایسا طریق ہے جس کو لارڈ منٹو نے مسلمانوں کے حقوق کے قیام کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ اس
طرح مسلمانوں کو ان کی تعداد سے زائد نیابت کا دیا جانا بھی لارڈ منٹو کے اعلان کے مطابق کسی
اور صوبے میں اپنا حق چھوڑ دینے کے بدلہ میں نہیں ہے بلکہ ان کی سیاسی اہمیت اور ان کی
قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ پس اس زیادتی کے بدلہ میں پنجاب اور بنگال کے مسلمانوں کے حق کو
تلف کرنا برطانیہ کے لئے ہرگز جائز نہیں ہو سکتا۔ برطانیہ کے نمائندے کہہ سکتے ہیں کہ
لارڈ منٹو کا اعلان ایک پرزہ کاغذ زہ کاغذ سے زیادہ وقعت نہیں ، نہیں رکھتا۔ وہ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اب وہ