ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 14
انوار العلوم جلد 1
م
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
زمانہ نہیں رہا کہ ہم اس امر کا خیال کریں کہ ہندوستان کا بڑا حصہ مسلمان حکومت سے بطور
انعام یا بطور مستأجری ہمیں ملا تھا اس لئے مسلمانوں کو کوئی سیاسی اہمیت حاصل نہیں۔ اور پھر وہ
یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ مسلمانوں کی خدمات کی قیمت ادا ہو چکی۔ یا یہ کہ اب ان سے بڑھ کر
خدمت کرنے والے لوگ پیدا ہو گئے ہیں اس لئے ہم نے جن صوبہ جات میں مسلمانوں کو ان
کے حق سے زائد نیابت دی تھی اسے اب واپس لیتے ہیں۔ لیکن وہ یہ بات کسی صورت میں
نہیں کہہ سکتے کہ پنجاب اور بنگال کی اکثریت کی قربانی کے بدلہ میں انہوں نے دوسرے صوبہ
جات کے مسلمانوں کو ان کے حق سے زائد دیا تھا۔ تھا کیونکہ یہ امر حکومت : یہ امر حکومت ہند کے ریکارڈ کے خلاف
ہے۔ اگر انہیں وہ زیادتی گراں معلوم ہوتی ہے تو وہ بے شک اسے واپس لے لیں لیکن وہ ہم
سے اس قربانی کا مطالبہ نہ کریں جو قربانی ہم کسی صورت میں کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور جو
مسلمان نمائندہ بھی اس فیصلے پر راضی ہو گیا کہ پنجاب اور بنگال کی اکثریت کو قربان کر دیا جائے تو
مسلمان اسے یقینا غدار سمجھیں گے اور میرے نزدیک وہ ایسا سمجھنے میں حق بجانب ہو نگے ۔
کمیشن کی یہ دلیل کہ کسی قوم کو مستقل میجارٹی نہیں دی جا سکتی بالکل بے حقیقت ہے۔
میجارٹی کو مستقل میجارٹی ہی دی جاتی ہے۔ اقلیت کو میجارٹی بے شک نہیں دی جاسکتی مگر اس
مستقل اور غیر مستقل کی کوئی شرط نہیں۔ لیکن کمیشن کا فعل تو بالکل ہی عجیب ہے کہ اس نے
اقلیت کو تو قانونا اکثریت دے دی ہے لیکن اکثریت کو اکثریت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ساتویں غلطی سائمن کمیشن نے اس فیصلہ میں یہ کی ہے کہ آخر میں اس حقیقت کو بھی
ظاہر کر دیا ہے کہ اس کا یہ فیصلہ کن مخفی اغراض پر مبنی ہے۔ کمیشن پنجاب اور بنگال میں
جائنٹ الیکٹوریٹ (JOINT ELECTORATE) کے چھوڑنے کی تحریک کے متعلق لکھتا
ہے۔
ہم نے یہ آخری تجویز جو در حقیقت مسلمانوں کو دو راستوں میں سے ایک
کے منتخب کرنے کا حق دیتی ہے اس لئے پیش کی ہے۔ کیونکہ ہم سچے دل سے یہ
خواہش رکھتے ہیں کہ جس قدر ذرائع ممکن ہو سکیں انہیں اختیار کر کے جداگانہ
انتخاب کے طریق کو کم کیا جائے۔ اور دوسرے (یعنی مشترک) طریق انتخاب کے لئے
عملی تجربہ کا موقع نکالا جائے۔ ۵۸۴
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ سائمن کمیشن کا اصل منشاء یہ ہے کہ مسلمانوں کو مجبور کر کے
انوار العلوم جلد !!
۳۰۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
مجداگانہ انتخاب کے طریق کو منسوخ کرایا جائے۔ گویا چونکہ حکومت ہند مسلمانوں سے
جداگانه انتخاب کا وعدہ کر چکی ہے اب صاف لفظوں میں تو مسلمانوں سے کمیشن نہیں کہنا چاہتا
کہ تم اس حق کو چھوڑ دو۔ ہاں وہ مخفی ذرائع سے زور دے کر انہیں مجبور کرنا چاہتا ہے کہ وہ
اس حق کو چھوڑ دیں۔ مگر میں کمیشن کے ممبروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وعدہ کے ایفاء کا یہ بہت ہی
برا طریق ہے اور علم الاخلاق کے رو سے یہ وعدہ کا پورا کرنا نہیں بلکہ اس کا توڑنا سمجھا جاتا ہے۔
کمیشن کے ممبروں کو لارڈ منٹو کا یہ اقرار نہیں بھولنا چاہئے تھا کہ جو مسلمان نمائندے
جدا گانہ انتخاب کے ذریعہ سے بچنے جائیں ، وہ حقیقی طور پر مسلمان نمائندے نہیں ہو سکتے اور
اس کی روشنی میں دیکھنا چاہئے تھا کہ کیا اس قسم کے تجربے کا وقت آگیا ہے؟ پھر کمیشن کو یہ بھی
دیکھنا چاہئے تھا کہ اب بھی انتخاب کا ایک حصہ مخلوط ہے کیا اس تجربہ میں وطنیت کا کوئی نمونہ نظر
آتا ہے؟ کیا یونیورسٹیوں کی نشستیں مسلمانوں کو مل رہی ہیں اگر پنجاب اور بنگال میں بھی
مسلمان یونیورسٹیوں کی نشستیں حاصل نہیں کر سکے تو اس قسم کے انتخاب کی برکات کا انہیں
کس طرح قائل کیا جا سکتا ہے؟ اور جب تجربہ بتاتا ہے کہ ہندو وطنیت نہیں بلکہ مذہب کو ترجیح
دیتا ہے تو پھر اس تجربہ کے لئے مسلمانوں کو مشورہ دینا نہیں بلکہ ان کی اکثریت کو تباہ کر کے مجبور
کرنا کس طرح قرین انصاف ہو سکتا ہے۔
میں گو تفصیل سے اس امر کو بیان نہیں کر سکتا لیکن اس جگہ مختصرا اس امر کی طرف
اشارہ کر دیتا ہوں کہ جُدا گانہ انتخاب کا اصول اس قدر برا نہیں ہے جس قدر کہ ظاہر کیا جاتا ہے
بلکہ کسی نہ کسی صورت میں اس اصل کو سیاسیات نے تسلیم کیا ہوا ہے۔ پس اس کی مخالفت بوجہ
اصول کی خرابی کے نہیں ہے بلکہ اس کی شکل کے اختلاف کی وجہ سے ہے۔ ہندوستان کے
جداگانہ انتخاب اور دوسرے ملکوں کے جُدا گانہ انتخاب میں فرق صرف یہ ہے کہ باہر کے ملکوں
میں اس کی بنیاد نسل یا علاقہ یا پیشہ پر رکھی جاتی ہے اور ہندوستان میں اس کی بنیاد مذہب پر ہے۔
چنانچہ انگلستان میں ہاؤس آف لارڈز (HOUSE OF LORD) کی بنیاد اس اصل پر پڑی ہے۔
سیکنڈ چیمبر ( SECOND CHAMBER) کی خوبیاں تو بعد میں معلوم ہوئی ہیں لیکن لارڈز پہلے
سے اپنا حق سمجھتے تھے کہ انہیں حکومت کے مسائل میں عُذر مسائل میں عذر کرنے کا موقع دیا جائے اور یہ کہ
ان کے انتخاب کو عام لوگوں کے ووٹ پر نہ رکھا جائے کیونکہ اس طرح ان کا انتخاب خطرہ میں
ہو گا۔ بلکہ ان کا دعوی تھا کہ جب ایک شخص ذاتی حیثیت میں بادشاہ کی طرف سے پارلیمنٹ میں
انوار العلوم جلد 11
۰۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
بیٹھنے کیلئے بلایا جائے اور وہ اس دعوت کو قبول کرلے تو آئندہ اس کی اولاد کا بھی حق ہو جائے گا
کہ اسے بھی اس غرض کیلئے بلایا جائے ۔ ۵۹ یونیورسٹی کی نشستیں بھی اسی اصل کے ماتحت ہیں
ورنہ کیا وجہ ہے کہ یونیورسٹیوں کو الگ ممبر دیئے جائیں۔ کیوں انہیں نہ کہا جائے کہ عام
حلقہ انتخاب سے اپنے آدمیوں کو بھیجیں۔ تجارت و صنعت کی نشستیں بھی ایسی ہی ہیں لیکن ان
سب منافع کی حفاظت کیلئے اہمیت کے لحاظ سے بہت کم ہی علیحدہ انتخاب کی اجازت دی جاتی ہے
لیکن مذہب خطرہ میں ہو تو اس طریق کو بے اصول سمجھا جاتا ہے۔ یہ واقعہ میں حیرت کی بات
ہے اور سمجھ سے بالا ہے۔
سائمن کمیشن کی تجویز کی غلطیاں ظاہر کرنے کے بعد اب میں وہ تجاویز بتاتا ہوں جو
نزدیک معقول ہیں اور جن پر عمل کر کے عدل و انصاف قائم ہو
قائم ہو سکتا ہے۔
ہے۔ سو سب سے
میرے
پہلے تو
میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ گو بنگال اور پنجاب میں مسلمان اکثریت میں ہیں لیکن اکثریت سے مراد
صرف تعداد کی اکثریت نہیں ہوتی بلکہ حقیقی اکثریت ہوتی ہے اور وہ اکثریت ان صوبوں میں
بھی مسلمانوں کو حاصل نہیں ہے۔ شروع شروع میں تو مسلمانوں کو ہر شعبہ زندگی میں خود
حکومت نے کمزور کیا تھا کیونکہ عذر کے بعد حکومت کا خیال تھا کہ مسلمانوں کو آگے بڑھانا
حکومت کے مفاد کے خلاف ہو گا۔ قانون کوئی نہیں تھا لیکن عملاً حکام کی یہی پالیسی تھی کہ وہ
مسلمانوں کو آگے نہیں بڑھنے دیتے تھے۔ یہ روح اس حد تک ترقی کر گئی تھی کہ ہمارے
وطنی شاعر غالب کی سوانح میں اس بارہ میں ان کا ایک عجیب تجربہ لکھا ہے۔ وہ آخری شاہ دہلی
کے درباری تھے اور خود نواب زادے تھے۔ غدر کے بعد تباہی آئی تو یہ بے چارے بھی فاقوں کو
پہنچ گئے۔ آخر کسی نے مشورہ دیا کہ نوکری کر لیں۔ انہی دنوں انگریزی مدرسہ میں فارسی کی
پروفیسری کی جگہ خالی ہوئی۔ یہ اس انگریز کے پاس جا پہنچے جس کے سپرد پروفیسر کا انتخاب تھا۔
وہاں پہنچے تو اس نے دیکھتے ہی کہا کہ "ہم مسلمان کو نہیں مانگتا " غالب سا حاضر جواب بھلا کہاں
چوکتا چھو کتا تھا۔ بولے صاحب! مسلمان کہاں ہوں آ۔
آپ کو دھوکا ہوا ۔ اگر عمر بھر ایک دن شراب
چھوڑی تو کافر اور ایک دن بھی نماز پڑھی ہو تو مسلمان۔ مگر ان کی حاضر جوابی کام نہ آئی اور
صاحب نے گھر سے نکال کر دم لیا۔
اس قسم کے واقعات ہر روز پیش آتے تھے اور اس وقت تک با وقت تک پیش آتے رہے جب تک
لارڈ کرزن (LORD CURZON) نے اس ظلم کا ازالہ نہ کیا اور خاص سرکلر کے ذریعہ سے
انوار العلوم جلد !
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
تاکید کی کہ آئندہ ملازمتوں میں مسلمانوں کے حق کو مقدم رکھا جائے کیونکہ یہ قوم بہت پیچھے رہ
گئی ہے۔ لیکن لارڈ کرزن کی تجویز بھی کامیاب نہ ہو سکی کیونکہ ہندو دفاتر پر بہت قبضہ کر چکے
تھے۔ اب یہ حال ہے کہ دفاتر پر ان کا قبضہ ہے، بنکوں پر ا ہے ، بنکوں پر ان کا قبضہ ہے اور تجارت پر ان کا قبضہ
ہے۔ پنجاب میں قانون زمیندارہ کے منظور ہونے سے پہلے قریباً تمیں فیصدی زمینیں مسلمانوں
کے ہاتھ سے نکل کر ان کے ہاتھ میں جا چکی تھیں۔ اور بنگال میں انگریزی عمل داری کے
شروع ہی میں تحصیل داری کے ٹھیکوں میں وہ ملک کے مالک ہو چکے تھے۔ اب جو کچھ باقی ہے وہ
رہن ہے یا قرضہ کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے کیونکہ زمیندار قرض لینے پر مجبور ہے اور ہندو
ساہوکار اپنی زیادہ طلبی کے راستہ میں کسی قانون کو مانع نہیں پاتا۔
پس ان حالات میں مسلمانوں کو پنجاب اور بنگال میں حقیقی اکثریت کا مالک نہیں کہا جا سکتا
حالانکہ جس اکثریت سے کوئی قوم اپنے حقوق کی حفاظت کر سکتی ہے وہ حقیقی اکثریت ہے نہ کہ
خالی تعدادی اکثریت۔ پس جب تک مسلمانوں کو حقیقی اکثریت حاصل نہ ہو جائے اس وقت
تک وہ ان دونوں صوبوں میں بھی خاص حفاظت کے مستحق ہیں۔
اوپر کے تمدنی نقص کے علاوہ ایک اور نقص بھی ہے اور وہ یہ کہ فرنچائز
(FRANCHISE) کے اصول ایسے بنائے گئے ہیں جن کی وجہ سے مسلمانوں ووٹر دوسری اقوام
سے تھوڑے رہ جاتے ہیں۔ چنانچہ پنجاب جس میں مسلمان ۲ء ۵۵ کی تعداد میں ہیں ان کے
ووٹروں کی تعداد ۷ ۴۳۶ ہے اور بنگال جس میں مسلمان ۵۴۶۶ ہیں۔ اس میں مسلمان ووٹروں
کی تعداد ۴۵۶۱ فیصدی ہے۔ پس جب کہ بناوٹی قوانین سے مسلمانوں کے ووٹروں کی تعداد کو کم
رکھا جاتا ہے تو مسلمان اکثریت میں کس طرح سمجھے جا سکتے ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ آئندہ اس
قسم کا انتظام کیا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں کو ان کی تعداد کے مطابق ووٹر مل جائیں تو اس کا جواب
یہ ہے کہ یہ سوال تو جس قدر جلد ہو سکے حل ہونا چاہئے لیکن باوجود اس نقص کے دور کرنے
کے مسلمان فورا اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے کیونکہ دونر فورا اپنے کام اور اپنے فرض کو نہیں
سیکھ جاتے۔ کچھ عرصہ مسلمانوں کو پھر بھی چاہئے ہو گا جس میں کہ وہ اپنے ووٹروں کو ووٹ دینے
کا طریق سکھا سکیں اور ان میں سیاسیات سے دلچسپی پیدا کر سکیں۔ کیونکہ شروع میں غیر مسلموں
کو مسلمانوں پر یہ فوقیت ہو گی کہ ان کے ووٹروں کی زیادہ تعداد پچھلے بارہ سال کے تجربہ کے
ماتحت اپنے کام سے واقف ہو چکی ہو گی اور سیاسی دلچسپی اس میں پیدا ہو چکی ہو گی۔ نئے ووٹر کو
انوار العلوم جلدا
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
پوری دلچسپی نہیں ہوتی۔ چنانچہ انگلستان میں عورتوں نے کسی زور سے ووٹ کا حق حاصل کیا
تھا لیکن اس کے استعمال میں وہ شوق ظاہر نہیں کیا جس کی وجہ یہی تھی کہ انہیں ابھی ووٹ
کے استعمال کا طریق نہیں آیا اور نہ سیاسیات کی تفصیلات سے دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ مسلمان پنجاب اور بنگال میں گو ظاہرا اکثریت میں ہیں لیکن طاقت کے
لحاظ سے اقلیت میں ہیں اور اس وجہ سے ویسے ہی حفاظت کے مستحق ہیں جس طرح کہ
ظاہری اقلیتیں۔ کیونکہ زیادہ ۔ کیونکہ زیادہ آدمیوں پر ظلم ہوتے رہنا تھوڑے آدمیوں پر ظلم ہوتے رہنے
سے زیادہ برا اور ظالمانہ فعل ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی ایک صداقت ہے کہ اکثریت ہمیشہ کے
لئے حفاظت کی مستحق نہیں ہو سکتی کیونکہ اس طرح دائمی حفاظت سے مطمئن ہو کر وہ کمزور
ہونے لگتی ہے ہے اور نہ صرف خود تباہ ہوتی ہے بلکہ ملک کے لئے بھی نقصان د ادہ ثابت ہوتی ہے۔
پس جہاں تک اکثریت کی حفاظت کا سوال ہے اس کا کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ یہ بات
صرف عارضی ہو سکتی ہے اور اس حفاظت کا عارضی رکھنا ملک کے لئے ہی ضروری نہیں بلکہ
اکثریت کی اپنی زندگی کے قیام کے لئے بھی ضروری ہے۔
اس اصل کو پیش کرنے کے بعد میں اب پنجاب اور بنگال کے مسلمانوں کے سوال کو لیتا
ہوں۔ میں بتا چکا ہوں کہ میرے نزدیک اکثریت اسی وقت حفاظت کی مستحق ہوتی ہے جب وہ
معنوی طور پر اقلیت ہو اور یہ کہ وہ اس صورت میں بھی دائمی حفاظت کی مستحق نہیں ہوتی۔
پس اس اصل کے ماتحت پنجاب اور بنگال کے مسلمانوں کو جن کی نسبت میں یہ ثابت کر چکا ہوں
که معنوی طور پر وہ اقلیت ہی ہیں گو حفاظت تو مل سکتی ہے لیکن صرف عارضی حفاظت مل سکتی
ہے۔
پس ہمیں جہاں ان دونوں صوبوں میں مسلمانوں کی حفاظت کا سامان مہیا کرنا چاہئے وہاں
یہ بھی غور کرنا چاہئے کہ اس حفاظت کے سوال کو کب اور کس طرح ختم کیا جائے ۔ بعض لوگ
کہتے ہیں کہ جب اکثریت کہہ دے گی کہ اب ہمیں حفاظت کی ضرورت نہیں اس وقت
حفاظتی تدابیر کو ختم کر دیا جائے گا۔ لیکن میں پہلے بتا چکا ہوں کہ یہ تدبیر قابل عمل نہیں کیونکہ
ممکن ہے کہ جس وقت اکثریت کے کہ اب ہمیں حفاظتی تدابیر کی ضرورت نہیں اس وقت
دوسری اقوام یہ کہہ دیں کہ اب ہم ان کے چھوڑنے پر راضی نہیں اور اس طرح صرف ضد
اور تعصب کی وجہ سے نہ کہ حقیقی ضرورت کے لحاظ سے حفاظتی تدابیر جو کہ در حقیقت
انوار العلوم جلد !
۴۰۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
وقتی علاج ہوتی ہیں دائمی طور پر ملک کے گلے پڑ جائیں ۔ اس کے علاوہ میرے نزدیک اس تدبیر
کو اختیار کرنے میں یہ نقص بھی ہے کہ گو ہم یہ کہتے رہیں کہ یہ تدابیر وقتی ہیں لیکن جو قوم ان
کے ذریعہ سے فائدہ اٹھا رہی ہو گی وہ اس خیال سے کہ ہمارے ہی اختیار میں تو بات ہے جب
چاہیں گے ان تدابیر کو چھوڑ دیں گے ، اپنی کمزوری کو دور کرنے کے لئے جلد کوشش نہیں کرے
گی اور نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ بجائے اپنے نفس میں بیداری پیدا کرنے یا دوسری قوم سے صلح کی
کوشش کرتے رہنے کے حفاظتی قانون پر دارومدار رکھنے کی عادی ہو جائے گی اور ہمیشہ کے
لئے ان کی تدابیر کی حفاظت کی آڑ لینے پر مجبور رہے گی۔
پس ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم کوئی ایسا طریق ایجاد
کریں جس کی مدد سے ہماری تینوں غرضیں پوری ہو جائیں۔ اول ان حفاظتی تدابیر کو بغیر از سر نو
جھگڑا پیدا کرنے کے ختم کیا جا سکے۔ دوم اکثریت اپنی حالت کو جلد سے جلد اچھا کرنے پر مجبور
ہو۔ سوم حفاظتی تدابیر فساد اور جھگڑے کو بڑھانے میں محمد نہ ہوں۔ سو ان تینوں غرضوں کو پورا
کرنے کے کے لئے میرے نزدیک نز صرف ایک ہی ہی تدبیر تدبیران اختیار کی جا سکتی ہے اور وہ یہ به که چند سال
مقرر کر دیے جائیں کہ اس وقت تک یہ حفاظتی تدابیر رہیں گی اس کے بعد خود بخود منسوخ ہو
جائیں گی۔ اس طرح تینوں فائدے حاصل ہو جائیں گے کیونکہ سال مقرر ہونے کی وجہ سے
کسی جماعت کو کسی وقت بھی یہ کہنے کا موقع نہ ملے گا کہ ہم انہیں ختم نہیں ہونے دیں گے ۔
دوسرے اکثریت کو یہ خیال رہے گا کہ صرف فلاں وقت تک یہ حفاظت ہے اس کے بعد ختم ہو
جائے گی اس لئے وہ اس قانون سے مطمئن نہیں ہو گی بلکہ پورا زور لگائے گی کہ اس سے پہلے
پہلے وہ اپنے افراد کو بیدار کرلے تاکہ اس کے منسوخ ہونے پر وہ اپنی حفاظت خود کر سکے۔
تیسرے سب اقوام اپنے اندر صلح کا جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کرتی رہیں گی کیونکہ ہر ایک
فریق جان لے گا کہ وہ دوسرے کو اس کی غفلت کی حالت میں کمزور نہیں کر سکتا اور یہ کہ کچھ
عرصہ کے بعد سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ پس آئندہ آنے والے مخلوط انتخاب کے خیال سے
جب کہ ہر ایک امیدوار کو اپنی ہمسایہ قوم کی امداد کا خواہاں ہونا پڑے گا سب قوموں کے افراد
آپس کی رنجش اور کدورت کو کم کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ غرض عرصہ کی تعیین سے
یہ تینوں فوائد حاصل ہو جاتے ہیں۔ اس لئے سب سے بہتر تدبیر یہی ہے کہ عرصہ کی تعیین ہو
جائے۔
انوار العلوم جلد ))
لدر
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اب رہا یہ سوال کہ کتنا عرصہ اکثریت کو بیدار کرنے کے لئے ملنا چاہئے سو اس کا جواب
میں پہلے دے چکا ہوں۔ اس جگہ اصولی طور پر اس قدر اور کہنا چاہتا ہوں کہ کامل صوبہ جاتی
آزادی کے حصول کے بعد پندرہ سال یعنی تین الیکشن کا عرصہ اس غرض کے لئے ضروری ہے
اور صوبہ جاتی حکومت کی تکمیل کا عرصہ اگر ہم دس سال فرض کریں تو پچیس سال کا عرصہ اس
غرض کے لیئے بہت مناسب ہے۔ اس عرصہ کی اس لئے بھی ضرورت ہے کہ اس عرصہ سے کم
میں قوم کی تعلیم اور اقتصادی حالت کو درست کرنا بہت مشکل کام ہے۔
جہاں اقلیتوں کو حفاظت دی گئی ہے ان کے متعلق بھی میں پہلے لکھ آیا ہوں کہ اس
عرصہ کے بعد جداگانہ انتخاب کا حق ان سے لے لیا جائے لیکن مقررہ نشستوں کے ساتھ
مخلوط انتخاب کا حق ان کے پاس اس وقت تک رہے جب تک ان کی مرضی ہو۔
اس کے بعد میں حق نیابت کی مقدار کے سوال کو لیتا ہوں۔ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ
اقلیتیں دو قسم کی ہوتی کی ہوتی ہیں۔ ایک تعداد کے لحاظ سے اور ایک ضعف اور کمزوری کے لحاظ
ہے۔ پس اگر اقلیتوں کے حق کی حفاظت کی ضرورت تسلیم کر لی جائے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ
جو اقلیت ظاہری نہیں بلکہ معنوی ہے وہ بھی اسی طرح حفاظت کی محتاج ہے جس طرح کہ
ظاہری۔ اور جب یہ تسلیم کر لیا جائے کہ معنوی اقلیت بھی حفاظت کی محتاج ہوتی ہے، تو اسے
طاقت پہنچانے کے لئے یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ جس قدر زیادہ سے زیادہ حق اسے جائز طور پر
دیا جا سکے اسے ملنا چاہئے تا کہ وہ طاقت حاصل کر سکے۔ اگر زیادہ سے زیادہ جائز حق اسے نہ دیا
جائے تو جس غرض سے اسے حفاظت دی گئی ہے وہ پوری نہیں ہو سکے گی اور ایک اکثریت کا
زیادہ سے زیادہ جائز حق وہ مناسب نیابت ہے جو اسے تعداد کے لحاظ سے مل سکتا ہے۔ پس
عقلاً ایک اکثریت جو اس قدر کمزور ہو کہ اقلیت سے بھی اسے خطرہ لاحق ہو اسے پورے طور پر
وہ حق ملنا چاہئے کہ جو تعداد کے لحاظ سے اسے مل سکتا ہے۔ اور اس دلیل کی بناء پر پنجاب اور
بنگال کے مسلمانوں کو اگر واقعہ میں اپنی کمزوری دور کرنے کا موقع دینا ہے تو لازمی طور پر پچپن
اور چون فیصدی حق نیابت دینا لازمی ہے۔
چونکہ میرے مقرر کردہ اصول کے مطابق پنجاب اور بنگال کی اکثریت کو صرف ایک
معین مدت تک جو عقلاً ان کے لئے اپنی کمزوری دور کرنے کے لئے ضروری ہے حفاظت حاصل
ہو گی اس لئے کمیشن کا یہ اعتراض بھی دور ہو۔ ا دور ہو جاتا ہے کہ قانوناً کسی کو مستقل اکثریت نہیں مل
انوار العلوم جلد 1
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
سکتی۔ کیونکہ یہ اکثریت مستقل نہیں ہو گی بلکہ عارضی ہو گی اور پچیس سال کے بعد سب فریق
آزاد ہوں گے کہ ووٹروں کو اپنی پالیسی بتا کر اپنے حق میں کر لیں بلکہ اس عرصہ میں سیاسی
پالیسیاں قائم ہو چکی ہوں گی۔ غالب امید ہے کہ مذہبی بنیاد پر الیکشن کی جنگ کا زمانہ بھی گزر چکا
ہو گا اور سیاسی سوالات پر الیکشن کا مقابلہ شروع ہو چکا ہو گا اور ان احتیاطوں کی ضرورت ہی باقی
نہ رہے گی جو آج نہایت اہم اور ضروری معلوم ہوتی ہیں۔
کمیشن کے اس اعتراض کو دور کرنے کے لئے کہ اکثریت کی اکثریت کو قانون کی مدد سے
قائم رکھنا اصول کے خلاف ہے میں ایک تجویز بھی پیش کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ پنجاب اور
بنگال کو دو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے۔ یعنی ایک وہ حلقہ ہائے انتخاب جن میں ایک مذہب
کے پیرؤوں کے ووٹ اسی فیصدی یا اس سے زائد ہوں۔ یعنی اکثریت اور اقلیتوں کے ووٹوں
کی نسبت ایک اور چار کی ہو یا اس سے بھی زیادہ ہو ۔ ایسے تمام حلقہ ہائے انتخاب میں مخلوط
انتخاب کر دیا جائے اور جن حلقہ ہائے انتخاب میں اس سے کم فرق ہو ان میں جداگانہ انتخاب
رہے۔ اس طرح دونوں ملکوں میں بعض حصوں سے تو جداگانہ انتخاب پر ممبر آئیں گے اور
بعض حصوں سے مخلوط انتخاب کے ذریعہ ۔ لیکن چونکہ نسبت دوٹروں کی ایک اور چار کی ہوگی
اس لئے جب تک اکتیس فیصدی ووٹ اقلیت اکثریت سے نہیں چھینے گی اس وقت تک اس
پر فتح نہیں پا سکے گی۔ اس ذریعہ سے ایک ہی وقت میں دونوں قسم کے تجربے شروع ہو جائیں
گے اور اکثریت کو کوئی ایسا خطرہ بھی نہ ہو گا جس کا علاج نہ ہو سکے ۔ جس حلقہ میں جداگانہ
انتخاب رہے وہ انہیں شرائط کے ساتھ جو میں پہلے لکھ چکا ہوں پچیس سال کے بعد بند ہو
جائے۔ اس طریق سے اکثریت قانونی اکثریت نہیں کہلا سکے گی کیونکہ اس کا ایک حصہ مخلوط
انتخاب سے بغیر کسی قانون کی مدد کے آیا ہو گا۔ اگر کہا جائے کہ ایک اور چار کا فرق ایسا بڑا فرق
ہے کہ اس میں اکثریت کا کامیاب ہونا یقینی ہے پس یہ بھی ایک قسم کی قانونی مدد ہے۔ تو اس کا
جواب یہ ہے کہ یہ فائدہ دونوں قوموں کو یکساں ملے گا۔ دوسرے اگر یہ بات قانونی مدد کہلانے
کی مستحق ہو گی تو کیوں سی پی اور مدراس کے انتخاب جہاں مسیحی اور مسلمان مل کر بھی پندرہ
فیصدی سے کم ہیں قانونی طور پر ہندؤوں کو اکثریت دینے والے نہ قرار دیئے جائیں ؟
دوسرا سوال ان صوبوں کا ہے جن میں مسلمانوں کی اقلیت ہے۔ سو صوبہ سرحد اور
سندھ دونوں کے آزاد حکومت حاصل کرنے پر اس سوال کا حل خود بخود ہو جاتا ہے۔ اگر
انوار العلوم جلد !!
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کاحل
ہند و صاحبان بحیثیت مجموعی مسلمانوں سے سمجھوتہ کرنا چاہیں گے تو ان دونوں صوبوں کے
مسلمانوں سے سمجھوتہ کر لیں گے۔ جو حق وہ اپنی اکثریت کے صوبوں میں مسلمانوں کو دیں گے
وہی حق ان کو ان دونوں صوبوں میں اور بلوچستان میں مل جائے گا اور اگر ہندو صاحبان نے
بحیثیت قوم سمجھوتہ نہ کرنا چاہا تو ان نئے اسلامی صوبوں میں بھی انہیں کوئی زائد حق نہیں مل
سکے گا کیونکہ مسلمان بھی اپنی قوم کا ویسا ہی درد رکھتے ہیں جیسا کہ ہندو اپنی قوم کا رکھتے ہیں۔
اس صورت میں مسلمانوں کا دعوی لارڈ منٹو (LORD MINTO) کے اعلان کی بناء پر زائد
نیابت کے لئے قائم رہے گا۔ لیکن ہندوؤں کو اسلامی صوبوں سے زائد حق مانگنے کا حق نہ ہو گا
اس لئے کہ ان کے دعوی کی بنیاد کسی گورنمنٹ کے اعلان پر نہیں ہے بلکہ صرف سمجھوتہ پر
ہے۔ پس سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں ان کا مطالبہ ناجائز ہو جائے گا۔
اس سوال کو اصولی طور پر حل کر لینے کے بعد جب ہم تفصیلات کی طرف آتے ہیں تو
ہمیں بہت سی مشکلات معلوم ہوتی ہیں۔ چنانچہ جب ہم پنجاب اور بنگال کے انتخاب کے حلقوں
کو دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایسی طرح بنائے گئے ہیں کہ ان کی بناء پر مسلمانوں کی
اکثریت خطرہ میں پڑ جاتی ہے اور وہ اس طرح کہ بہت سے حلقے مخصوص فوائد کے قرار دیئے
گئے ہیں۔ اگر مسلمانوں کو عام حلقوں سے کافی نیابت مل بھی جائے تو مخصوص حلقے توازن کو
خراب کر دیتے ہیں۔
جہاں تک مجھے معلوم ہے یہ سوال حکومت کو بہت پریشان کر رہا ہے لیکن اگر غور سے
دیکھیں تو یہ پریشانی خود اپنی پیدا کی ہوئی ہے کیونکہ جس قدر وسیع مخصوص فوائد ہندوستان میں
ہیں دنیا بھر میں اور کسی جگہ نہیں ہیں۔ دوسرے ممالک میں تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ بڑا زمیندار
بڑا تاجر بڑا صناع اپنی دولت اور اپنے رسوخ کے ذریعہ سے دوسرے لوگوں کی نسبت کو نسلوں
میں آنے کا زیادہ موقع حاصل کر سکتا ہے لیکن ہمارے ہاں براہمنی طریق نے ہر شعبہ پر قبضہ کر
رکھا ہے۔ اگر نسلی براہمن کو ہم اس کے مقام سے ہٹانے میں کام انے میں کامیاب بھی : اب بھی ہو جائیں تو بھی یہ نیا
براہمن جو پیشوں یا کاموں کی وجہ ۔ وں کی وجہ سے اپنے آپ کو باقی دنیا سے بالا سمجھتا ہے ہمارا پیچھا نہیں
چھوڑتا اور ہمارے ملک کے نظام کو درہم برہم کر دیتا ہے۔
پنجاب میں علاوہ عام حلقہ ہائے انتخاب کے مندرجہ ذیل حلقہ ہائے انتخاب میں ایک
یونیورسٹی کا ایک بلوچ سرداروں کا ایک مسلمان زمینداروں کا ایک ہندو زمینداروں کا
انوار العلوم جلد 1
۰۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ایک سکھ زمینداروں کا دو تجارتی ایک مزدوروں کا ایک مسیحیوں کا ایک یوروپین کا ایک
اینگلو انڈین کا ایک فوجی گویا کل چہتر غیر سرکاری ممبروں میں سے بارہ حلقے مخصوص ہیں یعنی
سولہ فیصدی اور یہ ظاہر ہے کہ جہاں سولہ فیصدی بھرتی مخصوص حلقوں سے ہوگی وہاں قوموں
کا توازن کب قائم رہ سکتا ہے۔ دنیا کا اور کونسا ملک ہے جس میں اس سے نصف بھرتی بھی
مخصوص حلقوں سے کی جاتی ہو ؟
تفصیلاً نگاہ ڈالنے کے لئے زمینداروں کا حلقہ ہی لے لو۔ کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ
زمیندار کو اپنے انتخاب کے لئے خاص حلقہ کی ضرورت ہے؟ خود سائمن کمیشن نے بھی اس امر
پر حیرت ظاہر کی ہے کہ یہ حلقہ الگ کیوں ہے۔ اور ثابت کیا ہے کہ زمیندار علاوہ اپنے حلقہ کے
دوسرے حلقوں سے بھی بہت زیادہ تعداد میں کو نسلوں میں داخل ہوئے ہیں پس کوئی وجہ نہیں
کہ ان حلقوں کو قائم رکھا جائے ۔ خاص حلقے یا تو اس وجہ سے بنائے جاتے ہیں کہ کسی خاص
گروہ کو دوسروں سے مل کر انتخاب کے ذریعہ سے حق نہ مل سکتا ہو۔ یا اس لئے بنائے جاتے
ہیں کہ ملک میں دو کونسلیں ہوں۔ جیسے کہ ہاؤس آف لارڈز (HOUSE OF LORDS) اور
ہاؤس آف کامنز (HOUSE OF COMMONS میں فرق کیا گیا ہے۔ لیکن جب کہ
زمینداروں کو نہ خطرہ ہے اور نہ کسی دوسری مجلس کا سوال ہے پھر انہیں خاص حق کیوں دیا
جائے۔ میری یہ تحریر اور بھی وزنی ہو جاتی ہے جب کہ اس امر کو یاد رکھا جائے کہ میں خود ان
زمینداروں میں سے ہوں جنہیں اس خاص حق کا فائدہ پہنچتا ہے۔ اور اس حلقہ کے اُڑانے پر
میرے اور میرے چار بھائیوں کا یہ حق تلف ہوتا ہے۔ ہوتا ہے۔ لیکن باوجود اس کے جو فضول بات ۔ بات ہے
میں اسے فضول کہنے سے نہیں رک سکتا۔
ای طرح تجارتی حلقہ ہے۔ وجہ کیا ہے کہ اس حلقہ کو قائم رکھا جائے؟ کیا تاجروں کو
دوسرے حلقہ میں کھڑا ہونے سے کوئی روک ہے ؟ اگر روک نہیں تو بڑا تاجر جو بڑا رسوخ بھی
رکھتا ہے کیوں دوسرے حلقہ سے کھڑا نہیں ہو سکتا؟ کیا انگلستان میں یا امریکہ میں تاجر کو حق دیا
گیا ہے کہ ہندوستان میں دیا جائے؟ تاجر بے شک عام حلقہ سے کھڑے ہوں اور سب ممبریاں
لے لیں لیکن انہیں خاص طور پر حق کیوں دیا جائے؟ اس طرح فوجی ممبر ہے ۔ جنگ عظیم میں
شامل ہونے والے فوجیوں کو خاص طور پر ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔ پس اگر فوجی کوئی خاص فوائد
کو نسلوں سے وابستہ رکھتے ہیں تو اپنے حد سے بڑھے ہوئے دو ٹنگ (VOTING) کے حق سے
انوار العلوم جلد !
۱۰ سوم
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
کام لیکر فوجیوں کو کونسلوں میں بھیج سکتے ہیں۔ الگ فوجی ممبر مقرر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں
ہے۔ یہی حال مزدور ممبر کا ہے کافی طور پر مزدور ووٹر ہر ایک صوبہ میں موجود ہیں وہ اپنے ووٹ
سے کام لے کر اپنے آدمی بھیج سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی بین بات ہے کہ خود سائمن کمیشن کے
ایک ایسے ممبر نے جو مزدور پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اس پر اعتراض کیا ہے اور نامزدگی کو
مزدوروں کے مفاد کے خلاف بتایا ہے ۔ اگر یہ حلقہ ہائے مخصوص اُڑا دیئے جائیں تو توازن کا
قائم رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔ بنگال کے زمینداروں کے حلقے اور تجارتی حلقے اگر اُڑا دیئے
جائیں تو مختلف اقوام کو ان کی تعداد کے مطابق ووٹ دینا نسبتا بہت آسان ہو جاتا ہے۔
اب ایک انگریزوں کا سوال رہ جاتا ہے۔ میرے نزدیک اس وجہ سے کہ اس وقت ہوجہ
حکومت سے ناراضگی کے ان کے خلاف خاص جوش ہے وہ اس امر کے مستحق ہیں کہ انہیں
خاص نیابت ملے لیکن ان میں بھی تجارتی اور عام حلقوں کی تقسیم فضول ہے۔ جس قدر تعداد کہ
انگریزی فوائد کی حفاظت کے لئے ضروری سمجھی جائے اس قدر تعداد ان کے لئے مقرر کر دی
جائے۔ تاجر بھی اور دوسرے بھی اپنے اپنے اثر کے حلقے سے کھڑے ہو کر اپنی نیابت حاصل کر
لیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔ مگر ہمیں اس پر ضرور اعتراض ہے کہ انگریزوں کو
خاص حصہ دینے کے لئے ایسے اصول ایجاد کئے جائیں جن کے ماتحت ہندوؤں کو بھی اپنے حق
سے زائد لینے کا موقع مل جائے۔ جہاں تک میرا خیال ہے یہ فوائد صرف انگریزوں کی نیابت کو
مضبوط کرنے کے لئے ایجاد کئے گئے ہیں لیکن اب مسلمان اس طریق کی مقترتوں سے آگاہ ہو
چکے ہیں۔ وہ انگریزوں کے خاص حق پر کوئی اعتراض نہیں کریں گے اور انگریزوں کے لئے جو
خطرات ہیں ان کو دیکھ کر انہیں کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔ لیکن ایسے اصول تجویز کر کے
انہیں حق نہ دیئے جائیں کہ ساتھ ہی مسلمانوں کے حق کا ایک ٹکڑا اسی اصل کے ماتحت ہندو
بھی کاٹ لیں۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں پنجاب کی ممبریوں کی تقسیم عمدگی سے اس طرح ہو سکتی ہے کہ
دو فیصدی حق نیابت انگریزوں اور اینگلو انڈینز (ANGLO INDIANS) کو دے دیا جائے۔
ان کے تجارتی اور دوسرے سب فوائد بھی اس میں شامل ہوں لیکن تجارت کے نام سے علیحدہ
حق نہ دیا جائے۔ ایک سیٹ یونیورسٹی کو ملے لیکن شرط یہ کر دی جائے کہ ایک دفعہ ہندو یا سکھ
ممبر ہو اور دوسری دفعہ مسلمان ممبر گو انتخاب مخلوط ہو۔ یا پھر یہ کیا جائے کہ دو نشستیں یونیورسٹی
انوار العلوم جلد !!
لماا
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کو دے دی جائیں لیکن ان میں سے ایک مسلمان کے لئے اور ایک ہندو یا سکھ کے لئے وقف
ہو۔ انتخاب مخلوط ہی ہو ۔ اور یا تو واحد قابل انتقال ووٹ سے انتخاب ہو لیکن شرط یہ ہو کہ
دوسرا ممبر وہ نہیں ہو گا جسے دوسرے نمبر پر ووٹ ملیں بلکہ وہ مسلمان امیدوار ہو گا جسے
مسلمانوں میں سے سب سے زائد ووٹ ملیں۔ یا ہر ووٹر کو دو ووٹ دیئے جائیں جن میں سے
ایک وہ ہندو کو دینے کا اور ایک مسلمان کو دینے کا پابند ہو یا اور ایسا ہی کوئی طریق اختیار کیا
جائے۔ خاص زمینداروں کو اگر الگ سیٹ دینی ہی ہے تو صرف ڈیرہ غازیخان کے تمنداروں کو
جو چھوٹی قسم کے رولنگ چیس (RULING CHIEFS) ہیں ایک سیٹ دے دی جائے لیکن
اس صورت میں ان کے لئے قاعدہ ہونا چاہئے کہ وہ دوسرے حلقوں میں سے نہیں کھڑے ہو
سکتے۔
اگر ہم پنجاب کے دو سو ممبر فرض کریں جو ضرور ہونے چاہئیں تو یونیورسٹی کی دو اور
تمنداروں کی ایک نشست فرض کر کے سات نشستیں ختم ہو جاتی ہیں اور ایک سو ترانوے
(۱۹۳) نشستیں باقی رہ جاتی ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے مسلمان بچپن فیصدی سے کچھ زیادہ ہیں۔
ہندو اکتیس فیصدی کے قریب ہیں اور سکھ بارہ فیصدی ہیں اور مسیحی اور ادنی اقوام وغیرہ ایک
فیصدی سے کچھ زیادہ ہیں۔ پس تعداد آبادی کے لحاظ سے ۲۳۶۱۶ سکھوں کو اور ۵۹۶۸
ہندوؤں کو اور ۲۶۵ مسیحیوں اور ادنی اقوام کو ممبریاں ملنی چاہئیں۔ ہم ہندوؤں کی نشستیں
پوری ساٹھ فرض کر لیتے ہیں اور اسی طرح سکھوں مسیحیوں اور ادنی اقوام کی کسر پوری ممبری
فرض کر کے چو ہیں اور تین ممبر فرض کر لیتے ہیں۔ پس بقیہ ۱۹۳ ممبروں میں ایک سو چھ ممبر
مسلمان ہوئے۔ چونکہ ایک یونیورسٹی کی اور ایک تمنداروں کی نشست ان کو مل چکی ہے اس
لئے ایک سو آٹھ ممبران کے ہوئے۔ اپنی تعداد کے لحاظ سے انہیں ایک سو گیارہ ممبریاں ملنی
چاہئیں تھیں۔ پس اس حساب کے رو سے انہوں نے تین ممبریاں انگریزوں اور دوسری اقوام
کو دیں۔ اس کے مقابل پر ہندوؤں کی یونیورسٹی کی نشست ملا کر اکسٹھ ممبریاں ہوئیں اور
انہیں ایک ممبری اقلیتوں کے لئے قربان کرنی پڑی۔
جہاں تک میں غور کرتا ہوں اس امر کو دیکھ کر کہ سکھ اور ہندو تمدنی طور پر ایک ہیں اور
ایک دوسرے کے حقوق نہ صرف ادا کرتے ہیں بلکہ دوسری اقوام کے مقابل پر اکٹھے ہو جاتے
ہیں یہ انتظام نہایت منصفانہ انتظام ہے اور اس میں کسی قوم کا حق نہیں مارا جاتا۔