ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 15
انوار العلوم جلد !!
マて
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
بنگال کی نسبت میرے نزدیک بہتر طریق یہ ہو گا کہ چھ فیصدی انگریزوں اور اینگلو انڈینز
(ANGLO INDIANS) کو نشستیں دے دی جائیں۔ خواہ تجارت پیشہ ہوں یا دوسرے جو
چار فیصدی مسلمانوں سے اور دو فیصدی ہندوؤں سے لی جائیں اور اس طرح مسلمانوں کو
۵۰۶۶ حق دیا جائے اور دوسری اقوام کو ۴۹۶۴ حق دیا جائے۔ یونیورسٹی کی دو نشستیں مقرر کی
جائیں جن میں سے ایک ہندو کو اور ایک مسلمان کو ملے۔ زمینداروں کی الگ نمائندگی کی
ضرورت نہیں۔ لیکن اگر انہیں علیحدہ نمائندگی دی جائے تو اس اصل پر ہو کہ ہر قوم کے
حق نیابت کے برابر اس کی قوم کے زمینداروں کو حق نیابت ملے کیونکہ اگر زمینداروں کو
صرف زمینداری کے حقوق کی نیابت کا خیال ہے تو ان کی نیابت اس طرح ایک مسلمان
زمیندار کر سکتا ہے جس طرح ایک ہندو۔
پس اگر ان کی غرض صرف زمیندارہ حقوق کی حفاظت ہے تو انہیں اس بات پر راضی ہو
جانا چاہئے کہ دونوں قوموں کی نیابت کے تناسب کو قائم رکھنے کے لئے زمینداروں کے حلقوں
کا انتخاب مخلوط لیکن معین نشتوں کے ساتھ ہو اور تعین نشتوں کا آبادی کے تناسب کے لحاظ
سے ہو ۔ اسی طرح اگر ہندوستانی تجارتی حلقوں کو حق دینا ضروری سمجھا جائے تو اسی اصول پر دیا
جائے۔ یعنی نشستوں کا تعین مذہب کے مطابق ہو جائے تاکہ تجارتی اور زمینداری حلقوں کو
قومی برتری کا ذریعہ نہ بنایا جائے ۔ آخر مسلمان تاجر بھی ہیں اور زمیندار بھی اور وہ اسی طرح
ان مخصوص مفاد کی نگرانی کر سکتے ہیں جس طرح ہندو صاحبان ۔ تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ اگر ان
حلقوں کو قائم رکھا جائے تو یہ شرط نہ کر دی جائے کہ تعداد آبادی کے مطابق ان حلقوں کے
نمائندے منتخب ہونے چاہئیں۔ میں اس تفصیل میں نہیں پڑنا چاہتا کہ یہ انتخاب کن اصول پر
ہوں کیونکہ انتخاب کے مختلف ذرائع میں سے کئی ذرائع ہماری غرض کو پورا کر سکتے ہیں۔ جو بھی
مناسب ہو اسے اختیار کیا جائے۔ اصل غرض صرف یہ ہے کہ انگریزوں کی نمائندگی کے بعد
جس میں چار فیصدی کی قربانی مسلمانوں سے اور دو فیصدی کی قربانی ہندوؤں سے کرائی جائے
باقی سب حلقوں میں اس امر کا لحاظ رکھا جائے کہ خواہ مخصوص ہوں خواہ عام نسبت آبادی کی
قائم رہے۔
میں خیال کرتا ہوں کہ میرے کئی دوست مجھ مجھ پر اعتراض کریں گے کہ ۔ اس وقت تک تو
میں زور دیتا رہا ہوں کہ مسلمانوں کو ان کی آبادی کے مطابق ووٹ ملیں لیکن اب میں نے خود
انوا ۔ العلوم جلد !!
١٣
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
پنجاب میں ساڑھے پچپن کی بجائے چون اور بنگال میں ساڑھے چون کی بجائے پچاس کی تجویز
پیش کی ہے۔ سو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ میں اب بھی اس تجویز کی تائید میں ہوں لیکن علاوہ
ہندوستانی اقوام کے ہمیں انگریزوں کے مخصوص مفاد کا بھی خیال رکھنا پڑے گا جن کی آبادی
بہت کم ہے لیکن تجارت اور صنعت بہت وسیع ہے۔ پس اگر انہیں کوئی حق دیا گیا تو لازماً
دوسری اقوام کے حق میں سے دیا جائے گا اور یہ معقول بات نہیں ہو سکتی کہ ہم انگریزوں کے
اس حق کو تو تسلیم کریں لیکن ساتھ ہی اپنی تعداد سے بحصہ رسدی انہیں نشستیں دینے کے
لئے تیار نہ ہوں۔ پس ان حالات میں ہمیں دو اصل تسلیم کرنے پڑیں گے۔ ایک یہ کہ
بنگال و پنجاب میں مسلمانوں کی حقیقی اکثریت قائم رہے اور دوسرے یہ کہ وہ اپنے حصہ کے
مطابق بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ انگریزوں کو حق دے دیں تاکہ ان کے حقوق کی نمائندگی
پوری طرح ہو سکے۔
مسلمانوں کو یہ امر بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ پنجاب اور بنگال دونوں جگہوں میں
انگریزوں نے اکثر اوقات مسلمانوں کا ساتھ دیا ہے اور آل انڈیا برٹش ایسوسی ایشن
نے تو حال کے کلکتہ کے اجلاس میں کھلی )ALL INDIA BRITISH ASSOCIATION(
طور پر مسلمانوں کے مطالبات کی تائید کی ہے۔ پس ہمیں بھی ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا
چاہئے۔ اور یہ یقین رکھنا چاہئے کہ ان کی طرف ہمارا دوستانہ طور پر بڑھنا ان کے دلوں پر اثر
کئے بغیر نہیں رہے گا اور ہم آئندہ انہیں ایک خیر خواہ دوست پائیں گے۔ خصوصاً جب کہ ان کا
زیادہ تر کام تجارت ہے اور اس وجہ سے ان کی رقابت ہندوؤں سے یہ نسبت مسلمانوں کے
بہت زیادہ ہے۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ پنجاب اور بنگال میں آپس میں سمجھوتہ کر کے ایک
مستقل اکثریت کے ساتھ مسلمان اور انگریز نمائندے ان دونوں صوبوں کی ترقی کے لئے
حکومت قائم کر سکیں گے اور اپنے منصفانہ رویہ سے دوسرے صوبوں کے لئے ایک نیک مثال
قائم کر دیں گے۔
میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہ تقسیم جو میں نے اوپر بتائی ہے یہ فرض کر کے ہے کہ
پنجاب اور بنگال کی آبادی ۵۵۶۴ اور ۵۶۶۶ ہے۔ اگر اس سے زائد آبادی مسلمانوں کو حاصل
ہوئی جیسا کہ امید ہے کہ آئندہ مردم شماری میں اِنْشَاءَ اللہ حاصل ہوگی تو جو زیادتی اس
وقت یا آئندہ مردم شماریوں میں ہوگی یہ سب کی سب مسلمانوں کو ملے گی ۔ اسے کسی صورت
انوار العلوم جلد )
۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
میں بھی دوسری اقوام میں بانٹا نہیں جائے گا۔ مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ خوش آئند مستقبل کو
مد نظر رکھتے ہوئے قوموں کے سمجھوتے کی کوشش کریں اور اگر سکھوں کو خوش کرنے کے لئے
کسی قدر اور قربانی کرنی پڑے تو پرواہ نہ کریں۔ میرا خیال ہے کہ اگر کسی طرح بھی صلح سے کام
نہ نکلے تو پنجاب کے مسلمانوں کو باون فیصدی حق تمام دوسری اقوام کی مشترکہ طاقت کے مقابل
پر قبول کر لینا چاہئے۔ کیونکہ اِنْشَاء اللہ آئندہ مردم شماری میں ستاون فیصدی تک مسلمانوں
کی آبادی ہونے کی امید ہے جسے ملا کر فورا ہی ساڑھے تریپن فیصدی حق مسلمانوں کو مل جائے
گا۔ جیسے ان کی بڑھتی ہوئی نسل اِنْشَاء اللہ ہر مردم شماری میں مضبوط کرتی چلی جائے گی۔
کو لیتا
فرنچائز اور عورتوں کی نمائندگی اب میں فرنچائز (FRANCHISE) کے سوال کو ! ہوں لیکن چونکہ اس سوال کے صرف اس پہلو کے
متعلق میں کچھ کہنا چاہتا ہوں جو عورتوں کے ووٹ سے تعلق رکھتا ہے اس لئے میں نے اس کے
ساتھ عورتوں کی نمائندگی کو بھی شامل کر دیا ہے۔
مجھے اس سوال کے بارہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے افسوس سے کہنا پڑتا ہے
کہ کمیشن نے اس سوال کا فیصلہ کرتے وقت بہت بے احتیاطی سے کام لیا ہے اور اس مضمون کو
چھیڑ دیا ہے جسے چھیڑنا اس کے منصب سے باہر تھا یعنی مسلمانوں کے مذہب پر حملہ کیا ہے۔
سرجان سائمن (SIR JOHN SIMON) اور ان کے ساتھی اس امر سے ناواقف نہیں ہو سکتے
کہ پردہ اسلام کا ایک حکم ہے اور اس کے خلاف کچھ لکھنا براہ راست اسلام پر حملہ کرنا ہے۔
میں اس امر کو تسلیم کرتا ہوں کہ ہر شخص اپنی رائے کے متعلق آزاد ہے۔ اس بارہ میں
اسلام سے زیادہ کوئی مذہب حریت نہیں سکھاتا اور اگر سر جان سائمن کوئی مذہبی کتاب لکھ رہے
ہوتے تو میں ان کے خیالات کا دلچسپی سے مطالعہ کرتا اور ان کے دلائل کے حسن و فتح کو پرکھتا
لیکن سر جان سائمن ایک سرکاری کمیشن کی رپورٹ لکھ رہے تھے اور اس وجہ سے انہیں
مذہبی مسائل سے علیحدہ رہنا چاہئے تھا۔ وہ بار بار پر وہ کو بہت سے مصائب کا ذمہ دار قرار دیتے
ہیں ۔ مثلاً ایک جگہ وہ لکھتے ہیں :۔
مردوں اور عورتوں کی تعداد میں فرق سب سے نمایاں دس سے میں
سال کی عمر کے افراد میں ہے اور تمدنی رسوم اور عادات جیسے کہ پردہ اور بچپن کی
شادی ہیں اور نادان دائیوں کی حرکات کی وجہ سے معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ ان امور
انوار العلوم جلد ))
لدام
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کی وجہ سے ہندوستان کی عورتوں کی قوتوں کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔ "
۔
اسی طرح وہ لکھتے ہیں :۔
" جب تک کہ ایک چھوٹی لڑکی کی قسمت میں پردہ اور بچپن کی شادی لکھی
ہوتی ہے اُس وقت تک نہ تو رائے عامہ اور نہ والدین کی اُمنگیں ہی روبکار ہو کر
لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے آواز اُٹھا ئیں گی۔ "
بزعم خود ان نقائص کو دور کرنے کیلئے کمیشن نے عورتوں کی فرنچائز پر زور دیا ہے لیکن
وہ اس اہم سیاسی اصل کو بھول گئے ہیں کہ سیاسی حقوق مانگنے پر ہی ملنے چاہئیں۔ جب کہ وہ
مردوں کے لئے جو اپنا حق مانگ رہے ہیں فرنچائز کو وسیع کرنے سے گھبراتے ہیں، سرحد کے
لوگوں کو براہ راست فرنچائز دینے سے انکار کرتے ہیں، بلوچستان کو اس لئے فرنچائز نہیں دیتے
کہ ان کی عادات کے یہ طریق خلاف ہے وہ عورتوں کو فرنچائز دینے کے لئے بغیر ان کی مانگ
کے اور ان کے حالات کا خیال کئے بغیر تیار ہو جاتے ہیں۔ کیا یہ بات ان کے افعال کے متضاد
ہونے کا ثبوت نہیں؟ اور کیا یہ امر اس بات کو ظاہر نہیں کرتا کہ اس سوال کے حل کرنے میں
اس قدر تمدنی ضرورتوں کا خیال نہیں کیا گیا جس قدر مغربی تمدن کی برتری کو ثابت کرنا مد نظر
رکھا گیا ہے؟ اور ایک شاہی کمیشن کے ممبروں کا اس رویہ کو اختیار کرنا نہایت ہی ناپسندیدہ اور
مکروہ فعل ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ کمیشن کے اس رویہ میں سیکرٹری آف سٹیٹ فار انڈیا
مسٹرو جوڈ بن بھی شامل ہیں۔ کیونکہ جیسا کہ مجھ سے گورنمنٹ آف انڈیا کے ایک ممبر اور ایک
سیکرٹری نے بیان کیا تھا راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے ممبروں کے انتخاب کے موقع پر باوجود گورنمنٹ
آف انڈیا کے دو دفعہ کے انکار کے انہوں نے زور دے کر دو عورتوں کو ممبر مقرر کروایا ہے
اور پھر یہ کہہ کر نامزد کروایا ہے کہ ان دو میں سے ایک ہندو اور ایک مسلمان ہو۔ مسلمان
نمائندہ خاتون ہمارے ایک معزز ہم وطن کی بیٹی ہیں اور میرے ایک معزز ہم وطن دوست کی
بیوی ہیں اور ان کی ذاتی لیاقت پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ پس میں امید کرتا ہوں کہ میری اس
تحریر کو کسی رنگ میں بھی اس معزز اور قابل احترام خاتون کے خلاف نہیں سمجھا جائے گا۔ مجھے
اعتراض صرف سیکرٹری آف سٹیٹ کے اس رویہ پر ہے کہ باوجود حکومت ہند کے انکار کے
انہوں نے زور دے کر عورتوں میں سے نمائندے مقرر کروائے ہیں اور اس طرح ایک قوم
کے اندرونی دستور العمل میں ناجائز دست اندازی کی ہے۔
انوار العلوم جلد 1
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اب میں سائمن کمیشن کی جو رائے عورتوں کے پردہ کے بارہ میں ہے اس کی تغلیط کرتا
ہوں۔ اول تو سائمن کمیشن نے یہ عجیب استدلال کیا ہے کہ عورتوں کی تعداد جو مردوں سے کم
ہے اس کا ایک سبب پر وہ ہے اس کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہو جاتی ہے اور وہ مرجاتی
ہیں۔ لیکن وہ اس کا کیا جواب دے سکتے ہیں کہ انگلستان میں مردوں اور عورتوں کی نسبت میں
فرق ہندوستان سے زیادہ ہے صرف اختلاف یہ ہے کہ وہاں مرد کم اور اور عورتیں زیادہ ہیں۔ اور
ہندوستان میں عورتیں کم اور مرد زیادہ ہیں۔ کیا انگلستان کی نسبت بھی کوئی شخص کہہ سکتا ہے
کہ وہاں مردوں پر کوئی خاص ظلم ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ مر جاتے ہیں اور عورتیں زندہ
رہتی ہیں؟ اگر سائمن کمیشن مختلف ممالک کی آبادیوں کا مقابلہ کرتا تو اسے معلوم ہو جاتا کہ
عورت و مرد کی آبادی کے فرق کے اصول بالکل اور ہیں اور اکثر وجوہ نہایت باریک طبعی
مسائل پر مبنی ہیں جن کی سائمن کمیشن کو کوئی واقفیت نہیں تھی۔ سائمن کمیشن کے ممبروں کے
دلچسپ معائنے کے لئے میں انہیں بتاتا ہوں کہ آئرلینڈ کے شمالی حصہ میں یعنی السٹر کی حکومت
میں چار فیصدی عورتیں مردوں سے زیادہ ہیں۔ لیکن جنوبی حصہ یعنی آئرش فری سٹیٹ
(IRISH FREE STATE) میں قریباً دو فیصدی مرد زیادہ ہیں۔ کیا اس سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا
ہے کہ شمالی حصہ میں تو مردوں پر ظلم ہوتا ہے اور جنوبی حصہ میں عورتوں پر ؟ عورتوں پر ؟ لیکن اس فرق کا
حل یہ نہیں ہو گا بلکہ یہ ہوگا کہ بعض بار یک طبعی اسباب کی وجہ سے انگریزی قوم میں عورتوں
کی زیادتی ہوتی ہے اس وجہ سے شمالی آئرلینڈ میں جس میں انگریزی نسل کے لوگ زیادہ بستے
ہیں عورتیں زیادہ ہیں اور جنوبی آئرلینڈ میں جس میں آئرش نسل کی زیادتی ہے اس میں مرد
زیادہ ہیں۔
سائمن کمیشن نے اپنے اندازہ میں ایک اور بھی غلطی کی ہے اور وہ یہ کہ اس نے غور
نہیں کیا کہ عورتوں کی کمی سب سے زیادہ سکھوں اور پہاڑی نسلوں میں ہے اور یہ دونوں قومیں
پردہ کی سخت مخالف ہیں اور سکھوں میں بچپن کی شادی کا رواج بھی دوسری قوموں سے کم
عورت نہایت مضبوط ہوتی ہے۔ باوجود اس کے سکھوں میں عورتیں کم ہیں اور مرد
زیادہ ہیں۔ پہاڑی قوموں میں عورتوں کی کمی اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ اب تک ایک عورت
کے تین تین چار چار خاوند ہوتے ہیں اور سکھ قوم میں بوجہ رشتہ نہ ملنے کے دوسری قوموں کی
ہے۔ سکھ عورت
عورتوں کو سکھ بنا کر ان سے شادیاں کرتے ہیں۔
انوار العلوم جلد 11
۱۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
پھر اگر سائمن کمیشن واقعات پر نگاہ ڈالتا تو اسے یہ بھی معلوم ہو جاتا کہ پردہ کا رواج
دس فیصدی سے زیادہ لوگوں میں نہیں ہے۔ دیہات کی عورتوں میں سے ننانوے فیصدی پر دہ
کے عام مفہوم کے مطابق پردہ نہیں کرتیں۔ پس اگر عورتوں کی کمی کا فرق پردہ کی وجہ سے ہے
تو اس فرق کو دیکھ کر جو مردوں اور عورتوں کی نسبت میں ہے فرض کر لینا چاہئے کہ پردہ دار
حصہ جو صرف دس فیصدی ہے اس میں دو مردوں کے مقابلہ میں ایک عورت ہے جو بالبداہت
غلط ہے۔ بچپن کی شادی جس سے میری مراد کسی خاص عمر سے نہیں ہے بلکہ قومی کے نشود نما
پانے سے پہلے کی عمر کی شادی ہے بے شک نقصان دہ ہے لیکن مسلمانوں میں اس کا بہت کم
رواج ہے اور سائمن کمیشن کا یہ کہنا کہ مسلمانوں میں اس کے متعلق ایک روایت ہے بالکل
خلاف واقعہ ہے۔ مسلمانوں میں بچپن میں شادی کر دینے کے متعلق کوئی روایت نہیں ہے۔
اور اگر شاردا ایکٹ کے خلاف مسلمانوں نے کوئی شور مچایا ہے تو اس کا سبب یہ نہیں کہ وہ
بچپن کی شادی کو ضروری سمجھتے ہیں بلکہ اس وجہ سے کہ وہ اس امر کو پسند نہیں کرتے کہ کوئی
غیر مذہب کی اکثریت ان کے پرسنل لاء میں دخل اندازی کرے اور اس طرح آئندہ کے لئے
راستہ کھل جائے۔ یہ عیب ہندوؤں میں ہی ہے اور انہی کو اس کا نقصان بھی پہنچتا ہے کیونکہ ان
کے ہاں بیوہ کی شادی کا رواج نہیں۔ اور اس وجہ سے جو عورت بیوہ ہو جاتی ہے اس کی عمر بر باد
ہو جاتی ہے۔ مسلمانوں میں جس قدریہ رواج ہے بوجہ ہندوؤں کے اثر کے ہے اور ہم لوگ
اسے آہستگی آنا ۔
سے دور کر رہے ہیں۔
اب میں پردہ کے صحت اور تعلیم پر اثر کو لیتا ہوں۔ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ
پردہ مسلمانوں میں ابتداء سے ہے۔ لیکن باوجود اس کے مسلمان عورتیں حکومتوں کے ہر قسم
کے کاموں میں حصہ لیتی رہی ہیں۔ عورتیں مسلمانوں میں بادشاہ بھی ہوئی ہیں، فوجوں میں
بھی انہوں نے کام کیا ہے ، قضاء وغیرہ کے عہدہ پر بھی انہیں مقرر کیا گیا ہے، پروفیسر بھی وہ رہی
ہیں اور ان پردہ دار عورتوں کو اُس زمانہ میں یہ طاقت اور علم کے کام کرنے پڑے ہیں جس
وقت باقی اقوام کی بے پردہ عورتیں صحت اور علم دونوں میں ان کے مقابلہ سے عاجز تھیں۔
پس معلوم ہوا کہ پردہ نہیں بلکہ مسلمان عورتوں کی کمزوری اور جہالت کے اس وقت اور
اسباب ہیں۔
میں حیران ہوں کہ کس طرح پردہ کو تعلیم کے لئے روک کہا جاتا ہے۔ ہماری جماعت
انوار العلوم جلد !!
۴۱۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
دار خاتون
خدا تعالی کے فضل سے اسلامی پردہ کی بھی عامل ہے اور باوجود اس کے عورتوں کی تعلیم اس میں
باقی سب ہندوستان کی عورتوں سے زیادہ ہے۔ میں نے جماعت کی امامت پر مقرر ہوتے ہی
عورتوں کی تعلیم کی طرف توجہ کی ہے اور باوجود ہر قسم کے اعتراضات کے اس کو ترقی دیتا چلا گیا
اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب خدا تعالی کے فضل سے قادیان میں نوے فیصدی سے بھی زیادہ لڑکیاں
تعلیم پاتی ہیں۔ اور پچھلے تین سال سے یونیورسٹی کے امتحانوں میں ہماری عورتیں شامل ہونے
لگی ہیں اور خدا خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر سال ہماری جماعت کی کوئی نہ کوئی پردہ دار
یونیورسٹی میں اول نمبر پر رہتی چلی آتی ہے۔ ہاں جو روک ہمارے راستہ میں ہے وہ پردہ
نہیں بلکہ یہ ہے کہ اُستانیاں تیار ہونے میں دیر لگی ہے اور گورنمنٹ اس امر کی اجازت نہیں
دیتی که مرد استاد پس پردہ عورتوں کو پڑھائیں۔ پس جب تک عورت اُستانیاں تیار نہ ہو جائیں
ہمارے سکول یونیورسٹی سے باقاعدہ طور پر ملحق نہیں ہو سکتے۔ پس ہمارے تجربہ میں تو عورتوں
کی تعلیم میں روک پردہ نہیں بلکہ گورنمنٹ کا رویہ ہے۔ جو یہ دیکھتے ہوئے کہ اُستانیاں نہیں
مل سکتیں سوسائٹیوں کو اجازت نہیں دیتی کہ اس وقت تک کہ عورت اُستانیاں کافی تعداد میں
میٹر آسکیں عمر رسیدہ اور قابل اعتبار مردوں سے لڑکیوں کو تعلیم دلوائیں۔
کی
غالبا میری یہ تحریر سر جان سائمن (SIR JOHN SIMON) کی نظر سے بھی گزرے
گی۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ اسے ذاتیات پر مبنی نہیں سمجھیں گے بلکہ انہیں یہ امر یاد ہو گا کہ
ان کے اور ان کے رفقاء کے ہندوستان کے ورود کے موقع پر سب سے زیادہ جوش کے ساتھ
میری جماعت نے انہیں خوش آمدید کہا تھا اور ان کے بائیکاٹ کے خلاف نہایت زبردست
پروپیگنڈا اشتہاروں، ٹریکٹوں ، اخباروں اور لیکچروں کے ذریعہ سے کیا تھا۔ پس مجھے جو اس امر
کے خلاف پروٹسٹ (PROTEST) کرنا پڑا تو اس کی صرف یہ وجہ ہے کہ میرے نزدیک انہوں
نے بغیر کافی تحقیق کے ایک اسلامی حکم پر حملہ کر دیا ہے۔
خلاصہ یہ کہ پردہ اسلام کا ایک حکم ہے۔ یوروپین اثر کے ماتحت بعض مسلمان اس کا
انکار کریں یا اس پر عمل چھوڑ دیں تو یہ اور بات ہے مگر بہر حال اس کے اسلامی حکم ہونے میں
کوئی شبہ نہیں۔ خود رسول کریم میں تعلیم کی بیویاں پردہ کرتی تھیں اور اس وقت بھی کرتی تھیں
جب کہ اسلام کی حکومت اپنے عروج پر تھی اور کسی قسم کا کوئی خوف نہیں تھا۔ اور ہمارا یہ یقین
ہے کہ آخر اس بُرے طور پر استعمال کئے جانے والے اور غلط طور پر سمجھے جانے والے حکم کا
انوار العلوم جلدا
۴۱۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
دن بھی اسی طرح آجائے گا جس طرح کہ طلاق شراب اور عورت کے مالی حقوق کا دن آگیا
ہے۔ پس ایسی تدابیر جن کا اصل مقصد مسلمانوں کو مجبور کر کے ان کے مذہبی احکام کا چھڑوانا ہو
کسی صورت میں بھی مسلمانوں کو منظور نہیں ہو سکتیں۔ یہ ہماری عورتوں کا کام ہے کہ وہ اپنے
حق کا مطالبہ کریں اور اسلامی اصول کے ماتحت اسے استعمال کریں۔ کسی دوسری قوم یا دوسری
حکومت کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ ہے کہ وہ عورتوں کے بارے میں مجبور کر کے اپنے منشاء کے مطابق ہماری
قوم کو چلائے۔ پس اگر عورتوں کو فرنچائز (FRANCHISE) میں شامل کرنے کا نتیجہ یہ ہو کہ جو
قوم اس پر عمل نہ کر سکے اس کے ووٹر کم رہ جائیں تو میں مسلمانوں کے ایک بڑے طبقہ کی
طرف سے کمیشن کو کہہ سکتا ہوں کہ اس امر کو مسلمانوں کے مرد ہی نہیں بلکہ عورتیں بھی تسلیم
نہیں کریں گی۔
میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو عورتوں کی ترقی کے
مخالف ہیں بلکہ میں مذہباً انہیں ویسا ہی روحانی ، علمی اور اخلاقی ترقی کا حق دار سمجھتا ہوں جیسا کہ
مردوں کو۔ اور میں نے جس طرح اپنے زمانہ خلافت میں اپنی جماعت میں عورتوں کی تعلیم پر
خاص زور دیا ہے اور اس کا انتظام کیا ہے اسی طرح میں نے ان کو آرگنائز (ORGANIZE)
بھی کیا ہے۔ ان کی انجمنیں قائم کی ہیں اور قومی معاملات میں ان کو رائے دینے کا حق دیا ہے۔
پس یہ رائے کسی تعصب اور قدامت پسندی کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک مخلصانہ مشورہ ہے جسے
نظر انداز کرنے کی وجہ سے برطانیہ ہندوستان میں ایسی فضاء پیدا کرنے کا مرتکب ہو گا کہ جو نہ
اس کے لئے اور نہ ہندوستان کے لئے برکت کا موجب ہوگی۔ مسلمان عورت اُس وقت سے
اپنے حقوق کی مالک ہے جس وقت کہ دنیا عورت کو روح سے خالی سمجھتی تھی۔ اور صرف
دوسری اقوام کے اثر سے وہ اپنے کئی حقوق سے محروم ہے۔ اِنْشَاء اللہ وہ اپنے ہی بھائیوں
اور باپوں کی مدد سے اپنے کھوئے ہوئے حق کو واپس لے لے گی۔ مگر اسی راہ سے جو اللہ تعالٰی
نے اس کے لئے تجویز کیا ہے، جو نہ مرد ہے نہ عورت کہ اس پر ناجائز طرف داری کا الزام لگ
سکے۔
میں شروع سے سیکنڈ چیمبرس (SECOND CHAMBERS) کا
(۳) سیکنڈ چیمبرس مخالف رہا ہوں۔ اس وجہ سے نہیں کہ میں اس کی خوبیوں کا قائل
نہیں بلکہ اس وجہ سے کہ مانٹیگو چیمسفورڈ ریفارمز سکیم میں جو سیکنڈ چیمبر کا ڈھانچہ تیار کیا گیا تھا
انوار العلوم جلد
۲۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
وہ میرے نزدیک فتنہ پیدا کرنے والا تھا اور سیکنڈ چیمبرس کی جو غرض ہے اس سے پوری نہ ہوتی
تھی اسی وجہ سے میں مرکزی سیکنڈ چیمبر اور صوبہ جاتی سیکنڈ چیمبر دونوں کا مخالف رہا ہوں لیکن
اب جب کہ دوبارہ غور ہو رہا ہے اور راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے موقع پر ہندوستانیوں کو موقع دیا
گیا ہے کہ وہ اصول پر مبنی اور معقول ڈھانچہ اپنی حکومت کیلئے تیار کریں میں سمجھتا ہوں کہ
ہمیں دوبارہ اس سارے سوال پر غور کرنا چاہئے۔ چنانچہ غور کے بعد میں جس نتیجہ پر پہنچا ہوں
وہ یہ ہے کہ جو شکل موجودہ کونسل آف سٹیٹ کی ہے وہ درست نہیں۔ ایک تو اس میں
نامزد شدہ عنصر بہت زیادہ ہے اور پھر نامزدگی بھی کسی مقررہ اصول پر نہیں ہے۔ دوسرے جو
شرائط اس کی ممبری کے لئے مقرر ہیں وہ ایسی نہیں کہ ضرور لائق آدمی اس کے اندر آئیں۔
تیسرے فیڈریشن کا اصول اس میں مد نظر نہیں رکھا گیا۔ پس ان حالات میں تو نہ
کونسل آف سٹیٹ کی ضرورت ہے اور نہ کسی صوبہ میں اس قسم کی کونسل کی ضرورت ہے۔
لیکن اگر ہندوستانی کو نسل کی موجودہ شکل کو ہم نظر انداز کر دیں تو ہمیں اصولا دیکھنا چاہئے کہ
مجلس واضع قانون کے بعد ہمیں کسی اور مجلس کی ضرورت ہے یا نہیں ؟ اور اگر ہے تو کیوں؟
جن لوگوں نے دوسری چیمبرس کی مخالفت کی ہے ان کا سردار ABBE SEIVES ایک
فرانسیسی قانون دان ہے۔ اس کے دلائل کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر دوسری چیمبر پہلی کے مطابق
فیصلہ کرے گی تو وہ غیر ضروری چیز ہے۔ اور اگر پہلی کے مخالف کرے گی تو وہ نقصان دہ ہے
لیکن باوجود اس کے اکثر حکومتوں میں دو ہی مجالس مقرر ہیں۔ اور صرف بلقان روس سے علیحدہ
ہونے والی ریاستوں اور ترکی کے علاقہ میں ایک مجلس وضع قوانین کا کام کرتی ہے۔ پس مختلف
الفوائد اور مختلف الاغراض اقوام کا تجربہ ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم اس امر پر سنجیدگی سے غور
کریں کہ کیا دو سری مجالس مفید ہیں یا نہیں ؟
سو یاد رکھنا چاہئے کہ جو لوگ دوسری چیمبر کے مؤید ہیں وہ اس کے مندرجہ ذیل کام
بتاتے ہیں :۔
(1) ایک مجلس چونکہ قانون کا مسودہ بناتی ہے اس وجہ سے اس جوش کی حالت میں جو مختلف
میں پیدا ہو جاتا ہے کئی سقم اس میں رہ جاتے ہیں۔ پس ان نقا قائص کو دور کرنے
فریقوں
کے لئے ایک دوسری مجلس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس مجلس کے پاس چونکہ کافی غور
کے بعد پاس شدہ قانون جاتا ہے وہ اس کے باریک نقائص کو معلوم کرنے پر زیادہ قادر
انوار العلوم جلد 11
۴۲۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہوتی ہے۔ پس دوسری چیمبر کا ہونا ضروری ہے۔
(۲) چونکہ مجلس عام کے ممبر زیادہ ہوتے ہیں وہ اس قدر وقت بحث پر خرچ نہیں کر سکتے جس
قدر کہ تھوڑی جماعت آزادی سے وقت خرچ کر سکتی ہے۔ پس پالیسی اور اصول کی
بخشیں زیادہ تر دو سری مجلس میں ہی کی جاسکتی ہیں۔
(۳) بعض تجربہ کار اور بوڑھے آدمی بوجہ اپنی خاص حیثیت یا اپنے مزاج یا اپنی صحت کے
اس فضاء یا اس طریق کار کی برداشت نہیں کر سکتے جو مجلس عام میں اس کی ساخت کی
وجہ سے پیدا ہو جاتا ہے اس لئے دوسری مجلس میں ان لوگوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا
ہے۔
(۴) بوجہ قانون کی ابتدائی تشکیل کے مجلس عام میں جنبہ داری کے جذبات میں تیزی پیدا ہو
وجہ سے قانون بناتے وقت ہر قسم اور ہر طبقہ کے فوائد کو مد نظر
جاتی ہے اور اس وجہ
نظر نہیں
رکھا جا سکتا۔ اس فضاء سے محفوظ رہنے والی دوسری چیمبر میں اس نقص کا ازالہ ہو جاتا
ہے اور ٹھنڈے دل سے ہر قسم کے فوائد پر نگاہ ڈالی جا سکتی ہے۔
(۵) ماہرین فنون اگر عام مجلس میں شامل ہوں تو ان کے مشورہ کی قیمت کم ہو جاتی ہے۔
کیونکہ وہ سینکڑوں میں سے ایک ہوتے ہیں لیکن دوسری چیمبر چونکہ تھوڑے آدمیوں
پر مشتمل ہوتی ہے اس میں ان کا ووٹ زیادہ وزن رکھتا ہے اور اس طرح ملک ان کے
تجربہ سے زائد فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ یہ ظاہر بات ہے کہ چار سو ممبر والی مجلس میں
ایک شخص کے ووٹ کی قیمت ۱/۴۰۰ ہوگی۔ لیکن وہی شخص اگر اس پہلی مجلس کی
نظر ثانی کرنے والی کمیٹی میں جس کے پچاس ممبر ہوں شامل ہو جائے گا تو اس کے ووٹ
کی قیمت ۸/۴۰۰ ہو جائے گی۔ پس ایسی مجلس میں ماہرین فن کا شامل ہونا ملک کے لئے
زیادہ مفید ہوتا ہے جہاں وہ مجلس واضع قوانین کے ممبر بھی سمجھتے جاتے ہیں اور ان کی
رائے کا وزن بھی زیادہ ہو جاتا ہے ۔
(۶) اگر ایک مجلس ہو تو الیکشن کے وقت حکومت ملک کے نمائندوں سے بالکل خالی ہو جاتی
ہے لیکن دو مجالس ہوں تو ہر وقت ایک نہ ایک مجلس ملک کی نمائندہ موجود رہتی ہے
کیونکہ دونوں کا الیکشن الگ الگ وقتوں پر رکھا جا سکتا ہے اور عملاً بھی مختلف ممالک میں
ایسا ہی ہوتا ہے۔
انوار العلوم جلد 1
۴۲۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
(۷) اگر ایک ہی مجلس ہو تو چونکہ ملک کی رائے کا جلدی جلدی اندازہ لگانے کے لئے اسے
تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد برخاست کرنا پڑتا ہے۔ بعض تجربہ کار لوگ جن کے
شامل کرنے کی بڑی غرض ان کی لیاقت سے فائدہ اٹھانا ضروری ہوتا ہے لیکن ان کی
مالی حالت زیادہ اچھی نہیں ہوتی وہ بار بار کے خرچ سے ڈر کر اس میں حصہ نہیں لے
سکتے ۔ لیکن دو مجالس ہوں تو دوسری چیمبر کی عمر کو لمبا کر کے ایسے لوگوں کے لئے خدمت
کا موقع پیدا کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں دوسری مجلس کی عمر کو لمبا کر کے یہ فائدہ بھی اٹھایا
جاسکتا ہے کہ ایک تجربہ کار جماعت دیر تک حکومت کے کام میں محمد رہتی ہے۔
(۸) ملک کی مختلف ضرورتیں ہوتی ہیں جن میں سے بعض بعض کے ساتھ مشترک نہیں ہو
سکتیں ۔ پس اگر ایک ہی جماعت ہو تو بعض فوائد ملک کے نظر انداز کرنے پڑتے ہیں۔
پس دو چیمبرس کا ہونا ضروری ہے کہ تاایک مجلس کو ایک قسم کا کام سپرد کر دیا جائے اور
دوسری کو دوسرا۔ جرمن ریچس ریٹ (REICHSRAT) یعنی دوسری مجلس کی ہیں
غرض رکھی گئی ہے کہ وہ وضع قانون میں حصہ نہیں لیتی بلکہ اس کی غرض صرف یہ ہے
کہ وہ مسودات کو مجلس عام میں پیش ہونے سے پہلے دیکھ کر رائے دے کہ آیا وہ پیش
کئے جائیں یا نہیں وہ مجلس عام یعنی ریچس ٹیک (REICHSTAG) کے بنائے ہوئے
قانون کو رد بھی نہیں کر سکتی بلکہ اس کا کام یہ ہے کہ اس کے پاس شدہ مسودہ کو دیکھے
اور اگر قابل اعتراض پائے تو دو ہفتہ کے اندر گورنمنٹ کو اس کی اطلاع دے۔ اگر
مجلس عام سے اس کا سمجھوتہ ہو جائے تو خیر ور نہ پریزیڈنٹ اس مسودہ کے متعلق ملک کی
رائے عامہ حاصل کرلے۔ لیکن اگر پریزیڈنٹ تین ماہ کے اندر ایسا نہ کرے اور مجلس
عام دو تہائی کثرت کے ساتھ اس بل کو دوبارہ پاس کر دے تو پھر پریزیڈنٹ کا فرض ہے کہ
یا تو اسی قانون کو منظور کرے یا ملک کی رائے حاصل کرے۔ یہ کام جو جرمن
دوسری چیمبر ( SECOND CHAMBER) کے سپرد ہے نہایت ضروری ہے لیکن
باوجود اس کے قانون ساز مجلس کے سپرد کسی صورت میں نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہی مجلس
جو قانون بناتی ہے اپنے کام کی نگرانی نہیں کر سکتی۔
(۹) ایک فائدہ دوسری مجالس میں یہ ہوتا ہے کہ بعض ملکوں میں حکومت کے دونوں حصے یعنی
قانون ساز اور قانون کا اجراء کرنے والے الگ الگ رکھے جاتے ہیں۔ یعنی وزراء نہ
انوار العلوم جلدا
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل ۔
منتخب ممبر ہوتے ہیں اور نہ مجلس قانون ساز کو ان پر کوئی تصرف حاصل ہوتا ہے پس
دوسری مجلس دونوں حصوں میں تعلق قائم رکھنے کا کام دیتی ہے۔ چنانچہ امریکن
SENATE کا ایک کام یہ بھی ہے کہ وہ ایک طرف تو مجلس عام کے پاس شدہ قوانین
کی نظر ثانی کرتی ہے دوسری طرف پریزیڈنٹ کو جو حکومت کے محکمہ تنفیذ کار کیس ہے
اس کے کام میں مشورہ دیتی ہے یعنی معاہدات کی منظوری کے متعلق، سفیروں اور ججوں
کے مقرر کرنے کے متعلق اور بعض ایسے ہی اور کاموں کے متعلق۔
(۱۰) دسواں فائدہ ا فائدہ دوسری چیمبر کا جو فیڈرل حکومتوں میں۔ ومتوں میں سب سے اہم سمجھا جاتا ہے یہ ہے کہ
دوسری چیمبر فیڈرل حکومت کے صوبوں یا ریاستوں کے حقوق کی حفاظت کرتی ہے اور
مجلس عام کو جو افراد کی نمائندہ ہوتی ہے ریاستوں کے حقوق تلف نہیں کرنے دیتی۔ اس
وجہ سے فیڈرل حکومتوں میں عام طور پر دوسری مجلس کا انتخاب ایسے اصول پر رکھا جاتا
ہے کہ وہ افراد کی بجائے علاقوں کی نمائندہ ہوں تاکہ علاقوں کی آزادی کا خیال رکھ
سکیں۔
یہ دس موٹے موٹے فائدے سیکنڈ چیمبر ( SECOND CHAMBER) کے ہیں۔ اور
جیسا کہ ظاہر ہے کہ بعض تو صرف خاص شکل کی دوسری مجلس میں پائے جا سکتے ہیں اور بعض ہر
دوسری مجلس میں جمع ہو سکتے ہیں۔ ان فوائد کو مجموعی حیثیت سے دیکھنے کے بعد معلوم ہو سکتا
ہے کہ دوسری چیمبر کا وجود بھی بغیر مقصد کے نہیں ہے۔ اور اس کے مخالفین کا اعتراض کہ اگر
وہ مجلس عام کے موافق ہے تو غیر ضروری ہے اور اگر مخالف ہے تو موجب تباہی ہے محض ایک
ظاہر فریب دلیل ہے۔ دوسری چیمبر نہ پہلی کے موافق ہے نہ مخالف بلکہ وہ اس کا تمہ ہے اور
اس وجہ سے نہ زائد ہے نہ کام کو خراب کرنے والی۔
مانٹیگو چیمسفورڈ سکیم میں دوسری چیمبر کے خلاف تین اعتراض کئے گئے ہیں۔ ایک یہ کہ
اس سے کام پیچیدہ ہو جائے گا۔ دوسرے یہ کہ اس قدر لائق آدمی نہ مل سکیں گے کہ دو
چیمبرس کا کام چلایا جا سکے۔ تیسرے یہ کہ خاص فوائد والوں کو غیر ضروری حفاظت حاصل ہو
جائے گی۔ مگر یہ تینوں اعتراض درست نہیں۔ پیچیدگی اس میں کوئی ہے نہیں۔ سب دنیا میں
دوسری چیمبرس کام کر رہی ہے۔ آدمیوں کا سوال عارضی ہے۔ اگر دوسری مجلس کی ضرورت
ثابت ہو تو اس کا اجراء دس پندرہ سال بعد کیا جا سکتا ہے۔ اور تیسرا اعتراض بھی درست نہیں