ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 16

انوار العلوم جلد !
۲۲۴
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کیونکہ دوسری مجالس کی شکلیں کئی قسم کی ہیں۔ ایسے قوانین بنائے جاسکتے ہیں جن سے اس امر
کی حفاظت ہو جائے کہ جو کام ہم ان مجالس سے لینا چاہتے ہیں وہ بھی لئے جاسکیں اور بلاوجہ کسی
کا حق بھی نہ مارا جائے ۔ پس ان سب حالات کو مد نظر رکھ کر میرا خیال یہ ہے کہ مرکزی حکومت
میں فورا سیکنڈ چیمبر جاری کی جائے مگر وہ کسی اصول کے ماتحت ہو۔ یہ نہ ہو کہ بجائے پہلی اور
دوسری مجلس کے دو مجالس عام قائم ہو جائیں اور یونہی وقت اور روپیہ ضائع ہو ۔
صوبہ جات کے متعلق میری رائے یہ ہے کہ ابھی چونکہ نیابتی حکومت سے ہندوستان
پورا واقف نہیں اس لئے قانون اساسی میں تو اس کے وجود کو تسلیم کر لیا جائے لیکن شرط یہ کر
دی جائے کہ پندرہ سال کے بعد ہر مقامی کونسل کو اختیار ہو گا کہ وہ اپنی کثرت رائے سے
دوسری مجلس کے قیام کا فیصلہ کر دے ۔ لیکن قواعد دوسری چیمبر کے یا کم سے کم اس کے لئے
اصول ابھی سے مقرر کر دیئے جائیں۔
دوسری مجلس کے متعلق میری رائے یہ ہے کہ اس کی ضرورت بہت اہم ہے اسے فوراً
قائم کر دینا چاہئے مگر اس شکل میں نہیں جس میں ماننیگو چیمسفورڈ سکیم نے اسے قائم کیا ہے بلکہ
اس کی اصل صورت جس کا بیان میں اِنْشَاء الله مرکزی حکومت کے ذکر میں کروں گا۔

انوار العلوم جلدا
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
باب چهارم
عدالت
سائمن کمیشن کی رپورٹ کے کمزور ترین مقامات میں سے اس کی وہ سفارش ہے جو اس
نے ہائی کورٹوں کو گورنمنٹ آف انڈیا کے ماتحت کرنے کے متعلق کی ہے اس کی ساری دلیل
یہ ہے کہ بنگال کا ہائی کورٹ چونکہ گورنمنٹ آف انڈیا کے ماتحت ہے اور باقی سب ہائی کورٹ
انتظامی لحاظ سے صوبہ جات کی حکومتوں کے ماتحت ہیں اس لئے سب ہائی کورٹوں کو ایک انتظام
میں لانے کیلئے ضروری ہے کہ وہ سب گورنمنٹ آف انڈیا کے ماتحت کر دیئے جائیں۔ حالانکہ
ایک کورٹ کی خاطر باقی سب ہائی کورٹوں کا انتظام تبدیل کرنا بالکل خلاف عقل ہے اگر وہ یہ
سفارش کرتے کہ بنگال ہائی کورٹ بھی گورنمنٹ بنگال کے ماتحت کر دیا جائے تو یہ زیادہ مناسب
مشورہ ہوتا۔ کمیشن کی دلیل صرف یہ ہے کہ بنگال ہائی کورٹ کے ساتھ چونکہ آسام کی عدالتیں
بھی ملحق ہیں اس وجہ سے ضروری ہے کہ حکومت ہند کے ماتحت وہ ہائی کورٹ ہو اور چونکہ
آئندہ اور صوبہ جات کے بننے کا بھی احتمال ہے جو کہ ممکن ہے کہ الگ ہائی کورٹ کا خرچ
برداشت نہ کر سکیں اس لئے ضروری ہے کہ اختلاف انتظام سے بچنے کیلئے سب کورٹ
گورنمنٹ آف انڈیا کے پاس آجائیں۔ یہ دلیلیں اپنی ذات میں بہت کمزور ہیں۔ آسام کی
عدالتیں اگر بنگال کے ساتھ ملحق ہیں تو اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ آسام کو کچھ رقم خرچ کیلئے
بنگال کے حوالے کرنی پڑتی ہے۔ لیکن یہ کوئی ایسی وجہ نہیں کہ جس کی وجہ سے بنگال
ہائی کورٹ کو گورنمنٹ آف انڈیا کے ساتھ ملایا جائے۔ اصل بات یہ ہے کہ بنگال ہائی کورٹ
کی گورنمنٹ آف انڈیا کے ماتحت ہونیکی یہ وجہ ہی نہیں۔ یہ تو اس وقت سے چلا آتا ہے جب
که گورنر جنرل براه راست بنگال کا حاکم سمجھا جاتا تھا پس اس رسم دیرینہ کے بدلنے کی بجائے
جس میں کوئی معقولیت نہیں، باقی ہائی کورٹوں کو کیوں خراب کیا جائے۔ مختلف آزاد ممالک اگر

انوار العلوم جلد 1
۴۲۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
آپس میں ڈاک کے اخراجات اور آمد کو تقسیم کر سکتے ہیں تو کیا ایک ملک کے دو صوبے
ہائی کورٹوں کے اخراجات کی تقسیم نہیں کر سکتے؟
لیکن میں اس امر کو بھی تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں کہ کوئی صوبہ ہائی کورٹ کے
اخراجات برداشت نہ کر سکتا ہو۔ یورپ اور امریکہ کی چھوٹی چھوٹی ریاستیں اگر یہ سب خرچ
برداشت کر سکتی ہیں تو کیوں ہندوستان کے صوبے یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ یاد رکھنا
چاہئے کہ صوبہ جاتی ہائیکورٹ در حقیقت صوبہ کی حکومت کا ایک حصہ ہوتے ہیں اور کسی صحیح
فیڈرل حکومت کے ماتحت نہیں ہوتے اور جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ صوبہ جات کے ہائی کورٹوں
کے سپرد عدالت کا انتظامی کام بھی ہوتا ہے اور سب ماتحت عدالتیں انتظامی طور پر ان سے تعلق
رکھتی ہیں تو یہ انتظام اور بھی ناقص معلوم ہوتا ہے جب کہ صوبہ کی تمام عدالتیں صوبہ سے
تنخواہیں پائیں گی، صوبہ ہی انہیں مقرر کرے گا اس کے ماتحت وہ سمجھی جائیں گی تو پھر
ہائی کورٹ صوبہ کی طرف سے ان کی نگرانی کرے گا پھر وہ کس طرح کسی دوسری حکومت کا
حصہ ہو سکتا ہے۔
اس کے جواب میں شاید کہا جائے کہ آسام کی مثال موجود ہے کہ وہاں ہائیکورٹ کسی
اور کے ماتحت ہے اور ماتحت عدالتیں کسی اور کے ماتحت۔ لیکن میرا جواب یہ ہے کہ ایک چیز
مجبوری سے کی جاتی ہے اور ایک خوشی سے۔ ان دونوں حالتوں میں بہت فرق ہوتا ہے۔ اگر
آسام کے لئے ہمیں مجبورا ایسا کرنا پڑا ہے تو اس کے یہ معنی نہیں کہ ہم سب جگہ جہاں
ضرورت نہیں ہیں انتظام کر دیں۔ فیڈریشن کی تکمیل میں ہائی کورٹوں کا صوبہ سے متعلق ہونا
شرط ہے۔ پس ہائی کورٹ کسی صورت میں صوبوں کے اختیار سے باہر نہیں جانے چاہئیں بلکہ
آئندہ یہ تغیر ہونا چاہئے کہ ہائی کورٹ کے ججوں کا تقرر بھی صوبہ کی طرف سے ہو ۔
ہاں ایک بات کی میں تصدیق کروں گا کہ چونکہ عدالتوں کا وقتی اور سیاسی اثرات سے بالا
ہونا ضروری ہے اس لئے جوں کے متعلق یہ قاعدہ باقی رہے کہ جب کوئی شخص ایک دفعہ
ہائی کورٹ کا حج مقرر ہو جائے تو اسے اس وقت تک کہ وہ قواعد کے مطابق ریٹائر نہ ہو یا
قبل از وقت اپنی مرضی مرضی سے سے استعفاء نہ دے الگ نہ نہ کیا جائے سوائے اس کے کہ اس کے
خلاف رشوت وغیرہ کے الزامات یقینی طور پر ثابت ہو جائیں۔ اس صورت میں لیجسلیٹو کو نسل
(LEGISLATIVE COUNCIL) کی ساٹھ فیصدی کثرت کے ریزولیوشن کے بعد گور نر جج کو
6

انوار العلوم جلد !!
علیحدہ کر دے۔
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ججوں کے تقرر کے متعلق بھی ہمیں بہت احتیاط سے کام لینا چاہئے کیونکہ ملک کی عدالت
پر حکومت کے اچھے یا برے ہونے کا بہت حد تک انحصار ہوتا ہے۔ اس لئے میری رائے تو سہی
ہے کہ بہتر ہو گا کہ ججوں کے تقرر میں وزارت کا دخل بالکل نہ ہو بلکہ گورنرہائی کورٹ سے
مشورہ لے کر جج مقرر کیا کرے۔ اس کا طریق میرے نزدیک یہ ہونا چاہئے کہ جب کسی نئے حج
کے مقرر کرنے کی ضرورت ہو تو گورنر ہائی کورٹ سے ہر آسامی کے لئے تین تین آدمیوں کا
پینل طلب کرے۔ ہائی کورٹ اپنی کثرت رائے سے فی آسامی تین تین آدمی کے نام تجویز کر
کے رپورٹ کرے اور گورنر ان میں سے ؟ جس کو پسند کرے کام پر مقرر کر دے۔ گور نر کو یہ بھی
اختیار ہو کہ اگر اس کے نزدیک کسی قوم کو ہائی کورٹ میں اس کے حق سے کم نما کم نمائندگی حاصل
ہو تو وہ سفارشات طلب کرتے ہوئے ہائی کورٹ کو ہدایت دے کہ وہ اس دفعہ صرف فلاں
جماعت کے افراد کے نام تجویز کرے ۔ مزید شرط یہ بھی ہو کہ اگر کسی حج کو یہ خیال ہو کہ فلاں
شخص خاص طور پر قابل ہے اور اس کا نام پیش نہیں کیا گیا تو وہ اختلافی نوٹ کی شکل میں اپنی
رائے گورنر کے پاس بھجوا دے جسے اختیار ہو کہ استثنائی صورتوں میں ان رپورٹوں کو بھی
انتخاب میں مد نظر رکھ لے۔
اسی طرح ایک اصلاح میرے نزدیک یہ ضروری ہے کہ ایک وزارت عدالت قائم کی
جائے اور عدالتوں کا تمام انتظامی کام اس کی وساطت سے ہو تاکہ ایگزیکٹو اور عدالت میں
اختلاف نہ ہو۔ دوسرے بہت سے ممالک میں ایک عدالت کا وزیر ہوتا ہے : ہوتا ہے چنانچہ انگلستان میں
بھی لارڈ چانسلر کے نام سے ایک وزیر ہوتا ہے۔ جس کا کام عدالتی محکمہ کا انتظام ہے۔
کونٹی کورٹ مج (COUNTY COURT JUDGE) نہ صرف مقرر کرتا ہے بلکہ انہیں
ڈسمس (DISMIS) بھی کر سکتا ہے۔ ہائی کورٹ کے حج بھی اس کی سفارش پر مقرر
ہوتے ہیں۔ ۲
سپریم کورٹ
وہ
ہائی کورٹوں کو صوبہ جاتی کورٹ بنانے کے بعد علاوہ اس کانسٹی چیوشنل
(CONSTITUTIONAL) سوال کے جس کا میں پہلے ذکر کر آیا ہوں
دوسری ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی ضروری ہے کہ ایک سپریم کورٹ ہندوستان میں بنایا
جائے جو فیڈرل کورٹ ہو۔ علاوہ قانون اساسی کے متعلق اختلافوں کا فیصلہ کرنے کے اس

انوار العلوم جلد 1
سلام سلام
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کورٹ کا یہ بھی کام ہو کہ وہ خاص طور پر بڑے مقدمات میں پریوی کو نسل کی جگہ پر ہائی کورٹوں
کی اپیلیں سنے۔ اسی طرح اس کا کام فیڈرل قانونوں کے متعلق آخری اپیل سننا ہو۔ ایسے
مقدمات کی ابتداء کی کار روائی صوبہ جاتی عدالتوں کے ہی سپرد رہے۔ امریکہ کی طرح ضروری
نہیں کہ چھوٹی فیڈرل عدالتیں بھی قائم کی جائیں۔ یہ کام صوبہ جاتی عدالتوں کے سپرد رہے
صرف اپیل سپریم کورٹ کے پاس آئے۔
چونکہ سپریم کورٹ کا کام قانون اساسی کی تشریح کرنا بھی ہو گا اس لئے اس کے جوں
کے انتخاب کا سوال خاص اہمیت رکھتا ہے۔ شاید میرے بہت سے دوست میری اس رائے کو
ناپسند کریں گے لیکن میرے نزدیک کم سے کم ابتدائی زمانہ میں اس امر کی ضرورت ہے کہ اس
عدالت کے بچوں کا ایک معتد بہ حصہ انگلستان سے مقرر ہو کر آئے۔ اس کورٹ کے ججوں کے
متعلق اگر یہ شرط ہو کہ پہلے پندرہ سال تک لازما دو تہائی حج پریوی کونسل
(PRIVY COUNCIL) کی سفارش پر تاج کی طرف سے مقرر ہوں اور ایک تہائی ججوں کے
تقرر کے لئے یہ قاعدہ ہو کہ پہلی دفعہ تو گورنر جنرل مختلف ہائی کورٹوں کے چیف ججوں سے
مشورہ کر کے ایسے ججوں میں سے جو تین سے پانچ سال کے اندر ریٹائر ہونے والے ہوں
سپریم کورٹ کا حج مقرر کر دیں اور آئندہ اس حصہ کی کمی جس کے لئے نامزدگی کا اختیار انہیں
دیا گیا ہو وہ سپریم کورٹ سے پینل طلب کر کے جس میں ہر آسامی کے لئے کم سے کم تین
آدمیوں کا نام پیش کیا گیا ہو ، پوری کریں۔ اس طرح میرے نزدیک وہ سوال ایک معقول حد
تک حل ہو جاتا ہے کہ وہ حج کہاں سے آئیں گے جن پر اعتبار کیا جا سکے۔ پریوی کونسل کے
مقرر شدہ حج چونکہ غیر ملک سے آئیں گے اور ایسے لوگ انہیں مقرر کریں گے جن کا زیادہ تر
تعلق عدالتوں سے ہوتا ہے اس لئے وہ لوگ جہاں تک میں سمجھتا ہوں، عام طور پر قابل اعتبار
ہونگے ۔ اسی طرح وہ ایک تہائی حج جو سپریم کورٹ کی سفارش سے لیکن گورنر جنرل کے انتخاب
سے مقرر ہونگے ان پر بھی اعتبار کیا جا سکتا ہے۔
کانسٹی چیوشن کے متعلق جو مقدمات اس کورٹ میں پیش ہوں گے وہ تین قسم کے ہو
سکتے ہیں۔ ایک وہ جو حکومتوں کی طرف سے ہوں۔ یعنی صوبوں یا ریاستوں کی طرف سے (اگر
ریاستیں فیڈریشن میں شامل ہوں)۔ دوسرے مقدمات قومی یا مذہبی اقلیتوں کی طرف سے۔
تیسرے افراد یا مجموعہ افراد یعنی کمپنیوں ٹرسٹوں وغیرہ کی طرف سے ۔ جو مقدمات کہ حکومتوں یا

انوار العلوم جلد )
۴۲۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
قوموں کی طرف سے ہوں ان کے لئے شرط ہو کہ سات حج ان کا فیصلہ کریں۔ جن میں سے چار
لازما ان بچوں میں سے ہوں جنہیں پریوی کونسل کی سفارش پر تاج نے مقرر کیا ہو اور جو
مقدمات افراد یا مجموعہ افراد کی طرف سے ہوں ان کے لئے تین حج کافی ہوں اور کوئی قید نہ ہو
کہ وہ کس قسم کے ججوں میں سے ہوں۔
کانسٹی چیوٹن میں یہ قانون بھی رکھ دیا جائے کہ اگر پندرہ سال کے بعد صوبہ جاتی
کو نسلوں میں سے اسی فیصدی کو نسلیں حقیقی اکثریت کے ساتھ یہ قانون پاس کر دیں کہ آئندہ
سپریم کورٹ کے حج پریوی کو نسل کی طرف سے مقرر نہ ہوں بلکہ کسی اور طریق سے جس پر وہ
متفق ہوں، مقرر ہوں تو ان کے اس ریزولیوشن کے مطابق عمل ہو۔
میں پہلے
سپریم کورٹ کے پاس قانون اساسی کے متعلق کیس چلانے کا طریق اللہ چکا
ہوں کہ قانون اساسی کے متعلق مقدمات تین قسم کے ہو سکتے ہیں۔ جو افراد یا مجموعہ افراد کی
طرف سے ہوں۔ جو جماعتوں یا قوموں کی طرف سے ہوں۔ یا جو حکومتوں کی طرف سے ہوں۔
ان تینوں قسم کے مقدمات میں سے دو قسم کے یعنی افراد کی طرف سے یا جماعتوں کی طرف سے
جو مقدمات ہوں وہ پھر دو قسم کے ہو سکتے ہیں۔ یعنی جو صوبہ جاتی قانون اساسی کے متعلق ہوں یا
جو اتحادی قانون اساسی کے متعلق ہوں۔ ان میں سے جو تو صوبہ جاتی قانون اساسی کے متعلق
ہوں، وہ صوبہ جاتی ہائی کورٹوں میں پیش ہوں۔ اور جو اتحادی قانون اساسی کے متعلق ہوں وہ
سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔
سیاسی حقوق کے مقدمات کسی طرح سپریم کورٹ میں جائیں ؟ نے لکھا ہے کہ
اگر کورٹ کے ذمے مختلف قوموں کے حقوق کے تصفیہ کا سوال رکھا گیا تو مقدمات بہت بڑھ
جائیں گے۔ گو تجربہ کے بعد ہی ایسی باتوں کا علم ہو سکتا ہے۔ لیکن کوئی حرج نہیں کہ اس کی
روک کے لئے بھی کچھ قانون مقرر کر دیئے جائیں۔ میرا خیال ہے کہ مندرجہ ذیل قیود سے اس
میں روک تھام ہو سکتی ہے۔
(1) جب جھگڑا صوبہ جاتی حکومتوں یا ریاستوں اور مرکزی حکومت کے درمیان ہو اور آپس
میں سمجھوتہ نہ ہو سکے تب گورنر جنرل سے اپیل کی جائے جو دونوں فریق میں صلح کرانے

انوار العلوم جلد !!
٣٠م
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
کی کوشش کرے۔ لیکن اگر صلح نہ ہو سکے تو پھر دونوں فریق کو اجازت ہو کہ
سپریم کورٹ میں اپنے حق کا فیصلہ کرائیں۔
(۲) اگر صوبہ جاتی حکومتوں کا آپس میں یا کسی ریاست سے (اگر ریاستیں فیڈریشن میں شامل
ہوں) جھگڑا ہو تو پہلے گورنر جنرل ایک پنچایت کے ذریعہ سے جس میں ایک ایک نمائندہ
فریقین کا ہو اور ایک گورنر جنرل کی طرف سے ہو فیصلہ کرنے کی کوشش کریں اگر اس
طرح فیصلہ نہ ہو سکے تو پھر سپریم کورٹ میں جانے کی اجازت ہو۔
(۳) اگر کسی قوم یا مذہب کے افراد کو شکایت ہو کہ ان کے حقوق کو قانون اساسی کے خلاف
نقصان پہنچایا گیا ہے تو اگر لیجسلیٹو کے خلاف انہیں شکایت ہو، تو وہ اس ایکٹ کے پاس
ہونے کے دو ہفتہ کے اندر صوبہ کے گورنر کے پاس یا بصورت اتحادی اسمبلی کا معاملہ
ہونے کے گورنر جنرل کے پاس اپیل کریں۔ اگر گورنر یا گورنر جنرل سمجھے کہ لیجسلیٹو
(LEGISLATIVE) نے فی الواقعہ اس جماعت کے قانون اساسی کے بتائے ہوئے
حقوق کو توڑا ہے تو وہ اس قانون کو کونسل یا اسمبلی جس کا بھی معاملہ ہو اس کے پاس
دوبارہ غور کرنے کے لئے بھیج دے۔ اگر گورنر جنرل یا گورنر کی تسلی کے مطابق اصلاح
ہو جائے تو وہ اس پر دستخط کرے ورنہ وہ اس قانون کی تصدیق کو التواء میں ڈال دے
جب تک کہ دو سری کونسل یا اسمبلی کا انتخاب ہو ۔ اس وقت اگر وہ اسمبلی یا کونسل جیسی
بھی صورت ہو اس قانون کو دوبارہ پاس کر دے تو گورنر جنرل یا گورنر جیسی بھی صورت
ہو اس قانون پر دستخط کر دے۔ اس کے بعد اگر اس فریق کو جسے اپنے حق کے نقصان
پہنچنے کا خیال ہے ضرورت محسوس ہو تو وہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ جیسی بھی صورت
ہو ، اس میں جا کر اپیل کرے ۔ اس طرح میرا خیال ہے کہ بہت سے قومی اور ملکی
اختلافات سپریم کورٹ میں جانے سے پہلے ہی طے ہو جایا کریں گے۔
اب سوال افراد یا جماعتوں کا رہ جاتا ہے۔ سو ان کی شکایات عام طور پر مالی ہوں گی یا
اصولی انسانی حقوق کے متعلق ہوں گی۔ مالی مقدمات تو بہر حال چلتے ہی رہتے ہیں۔ انہیں محدود
نہیں کیا جا سکتا اور اصولی انسانی حقوق کے جو سوال ہیں، وہ کثرت سے نہیں ہو سکتے شاذ و نادر
ہوں گے۔ سو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور یہ ایک ایسا حق ہے کہ جس کے متعلق مقدمات
علم میں کچھ اضافہ کریں گے اور بحیثیت مجموعی ملک کو کچھ فائدہ ہی ہو گا۔ پس ان کے راستہ میں

انوار العلوم جلد !!
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
روک ڈالنے کی میرے نزدیک کوئی ضرورت نہیں۔ دوسرے ممالک کا تجربہ بتاتا ہے کہ اس
قسم کے مقدمات بہت کم ہوتے ہیں۔
گو اوپر کے مضمون کا بیشتر حصہ سنٹرل (CENTRAL) معاملات سے تعلق رکھتا تھا۔ لیکن
اس خیال سے کہ عدالتوں پر ایک ہی جگہ بحث ہو جائے میں نے دونوں حصوں کو اکٹھا ہی بیان
کر دیا ہے اور اب آئندہ اس پر کچھ لکھنے کی ضرورت نہ ہو گی۔

انوار العلوم جلد !!
باب پنجم
۳۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل ۔
ملازمتیں
سائمن کمیشن نے اپنی رپورٹ کی جلد دو کے نویں باب میں ملازمتوں کے مستقبل پر بحث
کی ہے۔ گو اس نے اس باب کو مستقل جگہ دی ہے لیکن میں جو خیالات ظاہر کرنا چاہتا ہوں ان
کی رو سے اس بحث کی جگہ صوبہ جاتی کونسلوں کے ماتحت ہی آتی ہے۔
لی (LEE) کمیشن کی رپورٹ پر تمام منتقل شدہ محکموں کی بھرتی صوبہ جات کے سپرد کر دی
گئی تھی سوائے طبی محکمہ کے کہ اس کی بھرتی کا ابہ بھرتی کا ایک حصہ آل انڈیا بھرتی کے اصول پر قائم رکھا
گیا تھا کیونکہ یہ کہا گیا تھا کہ جب تک انگریز اس ملک میں کام کرتے ہیں، یہ ضروری ہے کہ ان
کا علاج کرنے کے لئے انگریز ڈاکٹر بھی رہیں اور دوسرے یہ خیال کیا گیا تھا کہ جنگ کے دنوں
میں طبی محکمہ پر بہت کچھ دارو مدار ہوتا ہے اگر آئندہ کوئی جنگ ہو اور اس وقت کافی تعداد میں
لائق ڈاکٹر نہ ملے تو جنگ کا انتظام درہم برہم ہو جائے گا۔ پس ہر صوبہ کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ کچھ
تعداد فوجی ڈاکٹروں کی ضرور ملازم رکھے۔
لیکن محفوظ محکمہ جات کی بھرتی بدستور آل انڈیا بھرتی کے اصول پر رکھی گئی تھی۔ یعنی
ان محکموں کی بھرتی اب تک وزیر ہند کی وساطت سے کی جاتی ہے اور صوبہ کے لئے ان کی
تعداد گورنمنٹ آف انڈیا صوبہ جات کے مشورہ سے مقرر کرتی ہے اور اس تعیین میں وہ اپنی
ضرورتوں کو بھی مد نظر رکھتی ہے کیونکہ گورنمنٹ آف انڈیا کے محکموں کے لئے کوئی الگ
بھرتی نہیں ہوتی۔
اس بھرتی کے طریق میں کئی فوائد سمجھے جاتے ہیں۔ ایک یہ کہ اس طرح ضرورت کے
موقع پر ایک افسر کی خدمات بغیر اس کے حقوق وغیرہ کے جھگڑوں کے ایک صوبہ سے دو سرنے
صوبہ کی طرف منتقل کی جا سکتی ہیں۔ دوسرے یہ کہ چھوٹے علاقوں کے لئے جو گورنروں کے

انوار العلوم جلد
الله الله
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
صوبوں کے علاوہ ہیں الگ ملازم نہیں رکھے جا سکتے کیونکہ بوجہ صوبہ کی غربت کے انہیں ترقی
دے کر اوپر نہیں لے جایا جا سکتا۔ پس ایسے صوبوں میں ضرورت کے مطابق بڑے صوبوں سے
آدمی لے لئے جاتے ہیں اور جب ان کی ترقی کا وقت آتا ہے تو انہیں بدل کر ان کی جگہ اور
افسر منگوا لئے جاتے ہیں۔ تیسرے یہ کہ گورنمنٹ آف انڈیا کو اپنے دفتروں میں اکثر تجربہ کار
افسروں کی ضرورت رہتی ہے۔ اگر وہ اپنی الگ بھرتی کرے تو جب تک وہ اپنی ضرورت سے
بہت زیادہ بھرتی نہ کرے اس وقت تک اس قدر تعداد اعلیٰ افسروں کی اسے نہیں مل سکتی جس
قدر کہ اسے ضرورت ہوتی ہے۔ چوتھے اگر آل انڈیا بھرتی کے اصل پر ملازمتوں کا انتظام نہ ہو
بلکہ صوبہ جات کی بھرتی الگ الگ ہو اور گورنمنٹ آف انڈیا کی الگ تو اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ
گورنمنٹ آف انڈیا کے افسروں کو صوبہ جات کی حالت کا کچھ علم نہ ہو گا اور وہ یگانگت جو مرکز
اور صوبہ جات میں ہونی چاہئے پیدا نہ ہو سکے گی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب ضرورتیں جو اوپر مذکور ہوئی ہیں بہت اہم ہیں لیکن
اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ باوجود ان ضرورتوں کے آل انڈیا بھرتی کو جاری رکھنا کسی
صورت میں درست نہیں ہو سکتا۔ اگر یہ درست ہے کہ آئندہ صوبہ جات کو آزادی دی جائے
گی تو پھر یہ بھی لازمی ہے کہ تمام عہدوں کی بھرتی صوبہ جات کے ماتحت ہو۔ وہ آزادی کیسی
جس میں عہدوں کی تعداد تک مقرر کر دی جائے۔ اس قسم کی اتحادی حکومت کو کوئی شخص
اتحادی حکومت نہیں کہہ سکتا یہ تو کامل اتصالی حکومت ہوگی۔
جو ضرورتیں بتائی گئی ہیں ان میں سے بعض کی تو آئندہ ضرورت ہی نہ رہے گی مثلاً
صوبہ جات کی واقفیت کی آئندہ اس قدر ضرورت نہ رہے گی۔ کیونکہ مقامی ضرورتوں سے
تعلق رکھنے والے امور مرکز سے علیحدہ کر کے پورے طور پر صوبہ جات کے اختیار میں آجائیں
گے۔ مرکز سے صرف انہی امور کا تعلق رہ جائے گا جن کا مقامی ضرورتوں سے کچھ تعلق نہیں
ہو گا۔ باقی رہے چھوٹے علاقے ان کے متعلق میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ ان کا علیحدہ باقی رکھنا
صوبہ جاتی آزادی کے راستہ میں روک ہو گا۔ چنانچہ زیر بحث سوال ہی اس امر کی دلیل ہے کہ
ان کا وجود صوبہ جات کی آزادی کے منافی ہے کیونکہ ملازمتوں کو صوبہ جات کے اختیار سے باہر
رکھنے کی ایک وجہ ان علاقوں کی موجودگی بتائی جاتی ہے۔ پس بجائے اس کے کہ ان علاقوں کی
وجہ سے صوبہ جات کی آزادی میں فرق لایا جائے کیوں نہ ان صوبوں کو ہی دوسرے صوبوں

انوار العلوم جلد
سے ملا دیا جائے ۔
له الله
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
مگر میرا یہ مطلب نہیں کہ گورنمنٹ آف انڈیا آج ہی سے اپنے ملازم الگ بھرتی کرنے
شروع کر دے۔ میرے نزدیک دونوں باتیں ممکن ہیں۔ یہ بھی کہ کہ گورنمنٹ آف انڈی
انڈیا
اپنی
ضرورتوں کے مطابق الگ بھرتی کرے اور یہ بھی کہ وہ صوبہ جات کی حکومتوں سے بطور قرض
بعض افسران کی خدمات لے لیا کرے۔ دونوں صورتوں میں آل انڈیا اصول پر بھرتی کی
ضرورت نہیں کیونکہ یہ ہو سکتا ہے کہ کچھ عرصہ کے لئے صوبہ جات کے ساتھ ان کا کوئی ایسا
سمجھوتہ ہو جائے جس سے وہ چند افسر اپنے کارکنوں کی تعداد میں زیادہ کر لیں۔ صوبہ جات پر
اس سے کوئی بار نہیں پڑے گا کیونکہ اس قدر افسر گور نمنٹ آف انڈیا ان سے لے لیا کرے
گی۔
لیکن بہر حال یہ عارضی انتظام ہو گا۔ صوبہ جات کی آزادی کی صورت میں ایک نہ ایک
دن گورنمنٹ آف انڈیا کو اپنے عہدوں کے لئے الگ بھرتی کرنی پڑے گی اور اس کو ابھی سے
مد نظر رکھ لینا چاہئے۔
ہندوستان ایک وسیع ملک ہے اور اس کے سب انتظام کو ایک دن میں تبدیل نہیں کیا جا
سکتا۔ منہ سے کامل آزادی کہہ دینا اور بات ہے اور عملاً اس قدر وسیع انتظام کو بغیر خرابی پیدا
کرنے کے بدل دینا بالکل اور بات ہے۔ پس یہ تو لازمی بات ہے کہ ان سب تغیرات کا فیصلہ
ابھی تو بطور پالیسی کے ہی ہو گا۔ عمل ان امور پر آہستگی اور تدریجی طور پر ہی کیا جا سکتا ہے۔
مثلاً جو افسر اس وقت ملازمت میں ہیں ، ان کی ترقی کے راستوں کو بند نہیں کیا جاسکتا۔ پس ان
کے لئے یہ حق تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ ترقی کرتے کرتے گورنمنٹ آف انڈیا کے زیادہ تنخواہ
والے عہدوں کو حاصل کریں۔ اسی طرح گورنمنٹ آف انڈیا بھی ایک دن میں اپنی ملازمتوں کا
سلسلہ الگ نہیں کر سکتی۔ پس ایسے قواعد تجویز کرنے چاہئیں کہ موجودہ ملازمین کے حقوق بھی
محفوظ رہیں اور آئندہ بھرتی دو طریق پر ہو۔ کچھ حصہ آل انڈیا اصول پر اور کچھ حصہ پر اونشل
اصول پر اور آہستہ آہستہ مثلاً دس سال میں صرف پراونشل اصول پر بھرتی رہ جائے۔ اسی
طرح گورنمنٹ آف انڈیا بھی کچھ ملازم براہ راست بھرتی کرے کچھ صوبہ جات سے مستعار لیا
کرے اور وہ بھی پندرہ میں سال تک اپنے محکموں کو صوبہ جات سے بالکل آزاد کر لے۔
میں اس امر کی تفصیلات میں نہیں پڑنا چاہتا کہ یہ تبدیلی کن مدارج کو طے کر کے ہو

انوار العلوم جلد
۴۳۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کیونکہ یہ کام صوبہ جاتی اور مرکزی حکومتوں کے باہم طے کرنے کا ہے۔ لیکن میں اس امر کے
متعلق اپنی رائے بوضاحت ظاہر کرنی چاہتا ہوں کہ فیڈرل اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ جاتی
ملازمتوں اور مرکزی ملازمتوں کا الگ کیا جانا ضروری ہے۔ ہاں اس امر سے کوئی نہیں روک
سکتا کہ بغیر اس کے کہ ان دونوں قسم کی ملازمتوں کو ایک سمجھا جائے ، کسی وقت کسی خاص افسر
کی خدمات گورنمنٹ آف انڈیا کسی صوبہ سے مستعار لے لے کیونکہ کلی طور پر آزاد حکومتیں
بھی دوسری حکومتوں سے بعض افسر اس طرح مستعار طور پر لے لیتی ہیں۔
میں یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہر صوبہ کی ملازمتوں کی بھرتی کو اسی صوبہ کے انتظام
کے نیچے لانے سے میرا یہ مطلب نہیں کہ بھرتی انگلستان میں نہ ہو کیونکہ کوئی اسے مانے
یا نہ مانے میرا یہ یقین ہے کہ ابھی کافی عرصہ تک انگریز افسروں کی ہندوستان کو ضرورت
ہے۔ میرا مطلب صرف یہ ہے کہ گورنمنٹ آف انڈیا کے لئے سیکرٹری آف سٹیٹ
(SECRETARY OF STATE) بھرتی نہ کیا کرے بلکہ جس قدر انگریز افسروں کی بھرتی
ضروری سمجھی جائے اس قدر بھرتی ہر اک صوبہ کا گور نر وزیرہ ہند کی معرفت یا ہندوستان کے
ہائی کمشنر کی معرفت خاص اس صوبہ کے لئے کرے اور بھرتی شدہ افسر خاص اس صوبہ کے
ملازم سمجھے جائیں۔ ہاں وہ صوبہ اسی طرح وزیر ہند کی معرفت ان کے حقوق ادا کرنے کا
ذمہ دار ہو جس طرح اب حکومت ہند اس کی ذمہ دار ہوتی ہے اور چونکہ ان افسروں کی تسلی
اور اطمینان پر صوبہ جات کی ترقی کا بہت کچھ دارو مدار ہو گا اس لئے میرے نزدیک اس امر کا
پورا انتظام ہونا چاہئے کہ ان کی تنخواہوں ! اہوں اور درجوں کا معیار نہایت سختی کے ساتھ محفوظ رکھا
جائے اور اس تغیر سے انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچنے پائے۔
اس باب سے تو اس کا چنداں تعلق نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس امر کو اور کسی جگہ
پر بیان کرنے کا موقع نہیں ملے گا کہ اگر ہندوستان کو برطانوی امپائر (EMPIRE) کا حصہ رکھنا
ہے (اور کم سے کم میں تو اسے ایسا ضروری سمجھتا ہوں کہ اگر اس سوال پر اختلاف ہو تو میں
شدید ترین سیاسی اتحاد کو بھی اس کی تائید میں توڑنے کے لئے تیار ہوں) تو پھر انگریزی عصر کا
کسی نہ کسی صورت میں ایک لمبے عرصہ تک اس ملک میں قائم رکھنا ضروری ہے۔ اس وقت
تک جو برطانوی نو آبادیات ہیں، وہ یا تو گلی طور پر انگریزی نسل سے آباد ہیں جیسے آسٹریلیا اور
نیوزی لینڈ یا پھر جزوی طور پر انگریزی نسل سے آباد ہیں۔ جیسے کینیڈا اور ساؤتھ افریقہ ۔ اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی