ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 17
انوار العلوم جلد )
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ایسے ممالک باوجود دور ہونے کے بوجہ زبان کے اتحاد اور رشتہ داریوں کے تعلقات کے آسانی
سے متحد رہ سکتے ہیں لیکن وہ ملک جو ایک براعظم کی حیثیت رکھتا ہو اور جس کی زبان بھی مختلف
ہو تہذیب بھی مختلف ہو، قومیت بھی مختلف ہو مذہب بھی مختلف ہو اس کی آزادی کے زمانہ
میں اس میں برطانیہ سے وابستگی کا احساس پیدا کرانے کے لئے ضروری ہے کہ کچھ نہ کچھ سامان
رہے اور اس کا بہترین ذریعہ انگریزی عصر کی موجودگی ہے۔ اگر یہ عصر بھی اس آزادی کے
شروع میں کمزور ہو گیا تو کبھی بھی ایک ایمپائر کے فرد ہونے کا وہ احساس ہندوستان میں پیدا نہیں
ہو سکے گا جس کے بغیر مجھے کامل یقین ہے کہ ہندوستان کی آزادی آزادی نہیں بلکہ شدید ترین
قید ثابت ہو گی۔
ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ رقابت کا سوال اُسی وقت تک زیب دیتا ہے جب تک کہ
خیال کیا جاتا ہے کہ برطانیہ نے زور سے ہندوستان کو اپنے قبضہ میں رکھا ہوا ہے لیکن جب
برطانیہ آپس کے سمجھوتے کے ساتھ ہندوستان کو نو آبادیوں والی آزادی دینے کے لئے تیار ہو
جائے تو ہندوستانیوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی قومیت کے نقطہ نگاہ کو بدل کر نہ صرف اپنے آپ کو
ہندوستانی سمجھیں بلکہ برطانوی ڈول متحده ۔۔۔۔۔۔ کا بھی ایک فرد سمجھیں اور جس طرح ایک
قومیت کو عزیز سمجھیں ، اسی طرح دوسری قومیت کو بھی عزیز سمجھیں۔ اور اس دن سے انگریز
اپنے آپ کو ہندوستان میں ایک اجنبی کی حیثیت میں نہیں بلکہ ایک وطنی کی حیثیت میں محسوس
کرے۔
مجھے اس وقت ایک واقعہ یاد آگیا ہے جس کا اس جگہ پر بیان کرنا میں ہندوستان اور
انگلستان دونوں کے ایک وفات یافتہ دوست کے ذکر خیر کے قائم رکھنے کے لئے ضروری سمجھتا
ہوں۔ وہ باہمی دوست اس وقت اپنے وطن میں اپنے ملک کے دشمنوں میں اگر نہیں
سمجھا جاتا تو دوستوں میں بھی نہیں خیال کیا جاتا۔ میری مراد اس سے مسٹر مانٹیگو
(MR۔ MONTAGUE) ہے۔ جب وہ ۱۹۱۷ء میں بطور وزیر ہند کے ہندوستان کی حالت کا
مطالعہ کر کے آئندہ سیلف گورنمنٹ کی سکیم بنانے کے لئے آئے تو میں نے بھی ان سے
ملاقات کی خواہش کی تھی۔ انہوں نے جس دن احمد یہ وفد کو اپنا ایڈریس پڑھنے کا موقع دیا اسی
شام کو مجھے بھی ملاقات کا وقت دیا۔ جب میں ملنے کے لئے گیا تو مسٹر رابرٹ
(MR۔ ROBERT) ممبر پارلیمینٹ جو ان کے ساتھ ہندوستان آئے تھے دروازہ پر آکر مجھے اور
انوار العلوم جلد 1
۲۳۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
سے
)His Excellency Viceroy( یہ کیا کہ ہڑا ۔یکسیلینسی وائسرائے کو
میرے ہمراہی کو اندر لے گئے اور گفتگو کے وقت برابر ساتھ رہے۔ ممکن ہے آئندہ جو واقعہ
میں بیان کرتا ہوں انہیں بھی یاد ہو ۔ ملتے ہی مسٹر مانٹیگو نے مجھ سے پوچھا کہ جو ایڈریس آج
احمد یہ جماعت کی طرف سے پڑھا گیا ہے وہ کس کا لکھا ہوا ہے۔ میں نے انہیں بتایا کہ وہ لکھا ہوا
تو میرا ہے لیکن انگریزی ترجمہ دوسرے لوگوں نے کیا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس
ایڈریس کو سن کر احمد یہ سلسلہ سے اس قدر دلچسپی پیدا ہوئی کہ میں نے فارغ ہوتے ہی سب
پہلا کام یہ
His) کو لکھا کہ
اگر ان کی لائبریری میں کوئی کتاب احمدیت کے بارہ میں ہے تو مجھے بھجوا دیں۔ چنانچہ انہوں نے
ایک کتاب مجھے بھجوا دی۔ جو میں ابھی ابھی پڑھ رہا تھا اور یہ کہہ کر انہوں نے وہ کتاب بھی مجھے
دکھائی۔ میرا خیال ہے کہ وہ مسٹر والٹر ( MR۔ WALTER) کی کتاب احمدیت تھی۔ اس کے
بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں آپ سے آپ کے سلسلہ کے متعلق باتیں کرنا چاہتا ہوں لیکن
ایک بات جو آپ کے ایڈریس میں مجھے غلط ، غلط معلوم ہوئی ہے پہلے ! ہوئی ہے پہلے اس کا ذکر کر لوں اور وہ یہ ہے
کہ آپ نے اپنے ایڈریس میں لکھا ہے کہ ہندوستان کی ریلوں وغیرہ پر فارن کیپیٹل لگا ہوا ہے۔
ایسا تو نہیں ہے ریلوں وغیرہ پر یا انگریزی سرمایہ ہے یا ہندوستانی۔ میں نے جواب دیا کہ
انگریزی سرمایہ بھی تو اجنبی سرمایہ ہے۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کم سے کم میں تو
انگریزوں اور ہندوستانیوں کو ایک ہی سمجھتا ہوں اور ایک دوسرے کے مقابل میں اجنبی نہیں
خیال کرتا۔ میں نے دیکھا کہ اس وقت ان کی آواز میں نہایت ملائمت اور گہرا سوز تھا۔ ان کی
آواز اور ان کے چہرہ کی حالت کا جو میرے دل پر اثر ہوا وہ اس قدر گہرا ہے کہ آج تیرہ سال
گذر جانے پر بھی وہ فراموش نہیں ہوا۔ اس وقت میرے عزیز چودھری ظفر اللہ خان صاحب
بیرسٹرایٹ لاء جو احمد یہ جماعت کے ایک فرد ہیں اور اس وقت راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا نمائندہ
مقرر ہو کر انگلستان گئے ہوئے ہیں ، میرے ہمراہ تھے۔ تاکہ مسٹر مانٹیگو کے سامنے میری باتوں کا
انگریزی میں ترجمہ کرتے جائیں۔ ممکن ہے ان کے دل پر بھی اس کا اثر ہوا ہو۔ مگر میرے دل
پر تو آج تک ان کی اس بات کا اثر ہے اور جب کبھی میں انگریزی اخبارات میں انگریزوں کے
قلم سے نکلا ہوا یہ فقرہ دیکھتا ہوں اہوں کہ "مسٹر مانٹیگو جن کی کی کوئی قومیت بھی نہ تھی۔ “ انہوں نے
ہندوستان کے متعلق سب خرابی پیدا کی ہے تو مجھے فورا وہ واقعہ یاد آ جاتا ہے اور میں حیران ہو
جاتا ہوں کہ انسانی علم کس قدر ناقص ہے۔ وہ شخص جس نے مذکورہ بالا فقرہ میں اپنے دل کی
انوار العلوم جلد
۳۳۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
گہرائیوں کو میرے لئے روشن کر دیا ۔ جو یہ بھی برداشت نہیں کر سکتا تھا کہ ہندوستانی، انگریزوں
کو اجنبی سمجھیں بلکہ چاہتا تھا کہ دونوں قوموں کو محبت کی مضبوط رسی سے اس طرح باندھ دیا
جائے کہ وہ پیوندی درخت کی طرح ایک ہی درخت بن جائیں اسے انگریزی قوم کا دشمن قرار
دیا جاتا ہے۔ بے شک بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے زمانہ کے لوگ ان کی قدر نہیں
کرتے بعد میں آنے والے لوگ ان کی حقیقت کو سمجھتے ہیں اس قسم کے لوگوں میں سے مسٹر
مانٹیگو تھے۔ ایک وقت وہ تھا کہ ہندوستانی خیال کرتے تھے کہ انہوں نے ہندوستانیوں کو دھوکا
دیا ہے۔ پھر انگریزوں میں سے بہتوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ انہوں نے اپنی قوم کے فوائد کو
قربان کر دیا ہے لیکن اب بہت سے ہندوستانی اپنی غلطی کو جان چکے ہیں اور بہت سے انگریز
آئندہ جان لیں گے۔
بهر حال اس واقعہ کے بیان کرنے سے میرا مطلب یہ تھا کہ اگر برطانوی نظام کی واقعہ میں
کوئی قیمت ہے اور ہندوستان اس میں پرویا جانا چاہتا ہے تو ہمیں اس کے افراد کے اندر وہی
احساس پیدا کرنا چاہئے جس کا اظہار مسٹر مانگیگو نے میرے سامنے کیا۔ تب اور صرف تب ان
مختلف المقام اقوام کے اتحاد کی اصل غرض پوری ہو سکتی ہے۔ جس کا نصب العین صرف چند
اقوام کو جمع کرنا نہیں بلکہ بنی نوع انسان کو محدود دائروں سے نکال کر انسانیت کے وسیع دائرہ
میں لا کر کھڑا کرنا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہر انگریز اس حقیقت کو سمجھتا ہے نہ یہ کہتا ہوں کہ کوئی
انگریز بھی اس حقیقت کو نہیں سمجھتا۔ میں تو صرف قدرت کے اشارہ کی تشریح کرتا ہوں۔ دل
خواہ منزل مقصود کی تڑپ سے خالی ہوں، دماغ خواہ اس کے خیال سے ناواقف ہوں ، مگر ایک
زبردست طاقت قدموں کو اُدھر کی طرف اُٹھا رہی ہے۔ ان باہمت لوگوں کا جو قدرت کے
اشاروں کو سمجھتے ہیں کام ہے کہ اس بے مقصد بننے والے پانی کی رو کو حدوں میں لاکر ایک
آبشار کی صورت میں بدل دیں اور اس کی غیر محدود طاقت کو دنیا کے فائدہ کے لئے استعمال
کریں۔ اے کاش! میری بات کو کوئی سمجھنے والا ہو ۔
شاید بعض لوگ خیال کریں کہ میں اپنے مضمون سے باہر چلا گیا ہوں لیکن میں اپنے
مضمون سے باہر نہیں گیا۔ گو ممکن ہے بعض لوگ میرے ساتھ نہ مل سکے ہوں میرا مطلب یہ تھا
کہ اگر کسی امپائر کا حقیقی طور پر ہم کو حصہ بنتا ہے تو ہمیں قومیت کے متعلق بھی اپنے نقطہ نگاہ کو
بدل دینا چاہئے اور جب تک نئے حالات ظاہر ہو کر اتحاد کی نئی صورتیں پیدا نہ کر دیں، اس
انوار العلوم جلد 1
٤٣٩
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
وقت تک کسی نہ کسی صورت میں انگریزوں کی ایک تعداد کو اس ملک میں اپنا شریک کار رکھنا
چاہئے۔ یہ سمجھتے ہوئے نہیں کہ وہ انگریز ہیں بلکہ یہ سمجھتے ہوئے کہ وہ ہماری نئی قومیت کے
افراد ہیں۔
ممکن ہے بعض لوگ یہ خیال کریں کہ جو کچھ میں لکھ رہا ہوں وہ تمام قومی بندھنوں کو
توڑ دینے کے لئے بیتاب اسلامی روح کا ایک مظاہرہ ہے اور اس وجہ سے حب وطن کے جذبات
سرشار لوگوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو سکتا۔ ایسے لوگ جو چاہیں سمجھ لیں لیکن وہ یا
سے سر
یاد
رکھیں کہ جو کچھ میں نے اوپر لکھا ہے ، وہی راہ ہندوستان کی ترقی کی ہے۔ اسے نظر انداز کر کے
دیکھ لو کہ ہندوستانی قومیت بھی کبھی پیدا نہیں ہو گی۔
انوار العلوم جلد ؟
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
باب ششم
مرکزی حکومت
صوبہ جاتی حکومتوں ومتوں ، عدالتوں اور ملازمتوں کا ذکر کرنے کے بعد اب میں مرکزی حکومت
مت سے
کو لیتا ہوں۔ گو مرکزی حکومت خواه از اتصالی طرز کی ہو یا اتحادی طرز کی اجزاء کی حکومت۔
بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور اس کی اہمیت صرف ملک کے قانون اساسی سے دوسرے درجہ
پر ہوتی ہے۔ لیکن چونکہ اکثر مطالب جو صوبہ جات اور مرکز کے درمیان میں مشترک تھے بیان
ہو چکے ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اب میرا کام بہت ہلکا ہو گیا ہے۔ کیونکہ بہت سے مطالب
کی نسبت اب مجھے کچھ لکھنا نہیں پڑے گا صرف اشارہ کرنا کافی ہو گا۔
سائمن رپورٹ نے فیڈرل اصول کو تسلیم کرنے کے بعد اس طرف اشارہ کیا ہے کہ
اصل طریق اتحادی حکومتوں کا یہ ہوتا ہے کہ ان کے مختلف حصص مل کر ملک کے لئے ایک
قانون اساسی تجویز کرتے ہیں کیونکہ اتحادی حکومت کے معنی ہی یہ ہیں کہ اس کے حصوں نے
مرکز کو قائم کیا ہے۔ پس جب تک ہندوستان کے صوبہ جات میں آزاد حکومت قائم نہ ہے
اس وقت تک مرکزی حکومت کا صحیح نظام قائم نہیں ہو سکتا۔ وہ لکھتے ہیں۔
"
نہ ہو جائے
یہ خیال کہ ہندوستان ترقی کر کے فیڈریشن کے اصول پر حکومت خود
اختیاری حاصل کرے گا۔ اس سوال پر کئی لحاظ سے اہم اثر رکھتا ہے کہ
مرکزی حکومت میں اس وقت کس حد تک تبدیلی کی جا سکتی ہے ہم اس بات کی
طرف او پر اشارہ کر چکے ہیں کہ صوبہ جات کی موجودہ حدود پر مزید غور ہونا چاہئے اور
ہم اس امید کا بھی اظہار کر چکے ہیں کہ آئندہ کسی وقت ایسی ریاستیں بھی ہندوستانی
فیڈریشن کا حصہ بن جائیں گی۔ اندریں حالات ہمارے سامنے یہ صورت در پیش ہے
کہ ہم ایسے حصوں کو فیڈریشن کے اصول پر متحد کرنا چاہتے ہیں جن میں سے بعض
انوار و العلوم جلد
۴۴۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
نے تو ابھی تک اپنی آخری صورت اختیار نہیں کی اور بعض نے ابھی تک اس اتحاد
میں شمولیت کی رضامندی کا اظہار نہیں کیا۔ اگر ہم ایسی ریاستوں کو نظر انداز بھی کر
دیں اور صوبہ جات کو بھی ان کی موجودہ شکل و صورت میں لے لیں۔ تب بھی ابھی
تک وہ حالات جو فیڈریشن کے مکمل قیام کے لئے ضروری ہیں ہندوستان میں میسر
نہیں ہیں کیونکہ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ سب سے پہلے صوبہ جات مستقل خود
اختیاری حکومت حاصل کریں۔ ۱۳
جہاں تک اصول کا تعلق ہے یہ امر بالکل درست اور صحیح ہے۔ اگر ہم اس امر کو تسلیم کر
لیں کہ ہندوستان میں اتحادی طرز کی حکومت ہو گی تو ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ
مرکزی حکومت کا فیصلہ صوبہ جات کے اختیار میں ہونا چاہئے اور بجائے اس کے کہ ہم
مرکزی حکومت کا ڈھانچہ بنائیں ہمیں اس دن کا انتظار کرنا چاہئے جب کہ صوبہ جات کی
آزادی مکمل ہو جائے اور وہ مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کریں کہ مرکزی حکومت کی کیا شکل ہو ، اور
اس کے کیا اختیارات ہوں، اور اس کا تعلق اس کے آزاد حصص سے کیا ہو۔ لیکن اگر ہم اس
امر کو دیکھیں کہ ہندوستان میں اتحادی حکومت ان اصول پر طے ہی نہیں ہو رہی جن کی بناء پر
اتحادی حکومتیں قائم ہوا کرتی ہیں تو پھر سائمن کمیشن کا بتایا ہوا اصل کچھ ایسا وزن دار نہیں
رہتا۔ کیونکہ اگر اس عام طریق کو لیں جو اتحادی حکومتوں کے قیام کے لئے ہے تو پہلے ہمیں
ہندوستان کی حکومت کو توڑ دینا چاہئے اور الگ الگ آزاد صوبے قائم کرنے چاہئیں جن کا کسی
مرکز سے تعلق نہ ہو۔ پھر جب ان کی آزادی مکمل ہو جائے تو پھر انہیں باہم اکٹھا کرنا چاہئے اور
ان سے مشورہ کروانا چاہئے کہ وہ کن اصول پر آپس میں ملنا چاہتے ہیں اور پھر جو سکیم وہ مقرر
کریں اس کے مطابق از سرنو ایک سکیم حکومت ہند کی تیار کر کے اس کے ماتحت ایک مرکزی
حکومت قائم کرنی چاہئے۔ پھر ساتھ ہی اس احتمال کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ شاید صوبہ جات
جب ملیں تو وہ یہی فیصلہ کریں کہ ہم الگ الگ ہی رہنا چاہتے ہیں۔ ہمیں کسی مرکزی حکومت کی
ضرورت ہی نہیں لیکن کیا کوئی عقل مند خیال کر سکتا ہے کہ یہ طریق معقول ہو گا اور اس کا کوئی
اچھا نتیجہ پیدا ہو گا ؟
ہم سائن رپورٹ کے لکھنے والوں سے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا اب انہوں نے صوبوں کو جو
اختیار دیتے ہیں وہ وہی ہیں جو ہر آزاد حکومت کو حاصل ہوتے ہیں۔ یا انہوں نے نہایت محدود
انوار العلوم جلد
سے
مرکز کو
th
۴۲۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اختیارات جو یونائیٹڈ سٹیٹس کی ریاستوں سے بھی کم ہیں انہیں دیتے ہیں۔ پھر وہ بقیہ اختیارات
جو ہر حکومت کے قبضہ میں ہوتے ہیں انہوں نے کس غرض کے لئے علیحدہ رکھے ہیں۔ کیا اس
لئے نہیں کہ وہ مرکز کے پاس رہیں گے۔ پس اس طرح کیا انہوں نے نادانستہ طور پر ایک
کانسٹی چیوشن (CONSTITIUTION) تیار نہیں کر دی۔ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ عارضی
انتظام ہے۔ کیونکہ ان کی سکیم میں ایسی کوئی تجویز نظر نہیں آتی کہ کسی وقت صوبہ جات الگ
الگ ٹیکس لگا سکیں گے۔ یا ڈاک خانے نکال سکیں گے یا ریلیں جاری کر سکیں گے بلکہ جو کچھ
صوبہ جات کے پاس اس وقت ہے اس میں سے بھی کچھ حصہ انہوں نے لے لیا ہے جیسے
ہائی کورٹوں کا انتظام وغیرہ ۔ پس آئندہ دس میں سال کے بعد جب بھی ان کی سکیم کے مطابق
صوبہ جات مشورہ کے لئے اکٹھے ہوں گے تو وہ کیا کریں گے۔ کیا وہ اپنے موجودہ اختیارات میں
و کچھ دیں گے ہرگز نہیں، وہ تو پہلے ہی ہی نہایت محدود ہیں۔ یا کیا وہ اس لئے اکٹھے ہوں
گے کہ مرکز کے اختیارات میں سے کچھ خود لے لیں۔ اگر یہ صورت مد نظر ہے تو کیوں ابھی سے
ان چیزوں کو صوبہ جات کے حوالے نہیں کر دیا جاتا کیونکہ اتحادی اصول کے ماتحت تو تمام
اختیارات صوبوں کے پاس ہوتے ہیں۔ یا کیا وہ صرف موجودہ حالات کی تصدیق ہی کریں گے۔
اگر یہ امر ہے تو پھر کانسٹی چیوشن کا تو فیصلہ ہو چکا بعد میں صوبہ جات نے اکٹھے ہو کر کیا کرنا ہے۔
غرض گو عام حالات میں اسی طرح عمل ہوتا ہے جس طرح سائمن کمیشن نے لکھا ہے
لیکن چونکہ ہندوستان میں ایک پہلے سے قائم شدہ حکومت کو بغیر توڑنے کے ایک نئی شکل دینی
ہے اس لئے کوئی اعتراض کی بات نہیں اگر ایک ہی وقت میں دونوں حصوں کے لئے سکیم تیار
کی جائے بلکہ ہندوستان کے حالات کے لحاظ سے یہ امر ضروری ہے۔ کیونکہ اگر بغیر سکیم تیار
کرنے کے اس وقت مرکز کو چھوڑ دیا گیا تو صوبہ جات تو یہ خیال کرتے رہیں گے کہ یہ انتظام
عارضی ہے اور اسی وقت تک ہے جب تک کہ گورنر جنرل کے ہاتھ میں اختیارات ہیں اور ادھر
اسمبلی آہستہ آہستہ طاقت پکڑ کر سب اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لے گی اور اس وقت نہ
برطانیہ صوبہ جات کا ساتھ دے سکے گا اور نہ صوبہ جات ہی میں طاقت ہوگی کہ مرکزی حکومت
سے اختیارات تقسیم کرا سکیں۔ نتیجہ یہ ہو گا کہ لاعلمی میں ہی اتحادی حکومت اتصالی کی شکل
اختیار کرے گی اور زیادہ سے زیادہ اس کی شکل ساؤتھ افریقہ (SOUTH AFRICA) کی
حکومت کی طرح کی ہو جائے گی۔ جسے مسلمان اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں، ہندوستان میں بسنے
انوار العلوم جلد 4
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
والے انگریز بھی کسی صورت میں ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ پس مرکزی کانسٹی چیوشن کا اسی
وقت فیصلہ ہو جانا چاہئے۔ تاکہ اقلیتیں اطمینان سے بیٹھ سکیں اور ان کا یہ خطرہ جاتا رہے کہ کل
کو مرکزی حکومت کے تصفیہ کے وقت کہیں پھر ان کے حقوق تاک کرنے کی کوشش نہ کی
جائے۔ لیکن جہاں اس امر کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہندوستان کے قانون اساسی کو آئندہ
وقت کیلئے ملتوی نہ کیا جائے وہاں ایک اور امر کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ
ایک ہی وقت میں صوبہ جات اور مرکز کو آزاد حکومت ملنے کا نتیجہ یہ ہو گا کہ ہر اک اپنی اپنی
جگہ انتظام کی درستی میں مشغول ہو جائے گا اور نہ مرکزی حکومت دیکھ سکے گی کہ صوبہ جات
اس کی ذمہ داریوں کو ادا کر رہے ہیں یا نہیں۔ اور نہ صوبہ جات اس امر کی نگرانی کر سکیں گے
کہ مرکز کہیں ان کے اختیارات کو تو غصب نہیں کر رہا۔ نتیجہ یہ ہو گا کہ ایک دن یا تو مرکز یہ
معلوم کر کے حیران رہ جائے گا کہ اس کی سب طاقتیں صوبہ جات چھین کر واپس لے گئے ہیں۔
یا صوبہ جات یہ معلوم کر کے حیران رہ جائیں گے کہ جس حکومت کا قیام ان کے مد نظر تھا اس کی
جگہ ایک ایسی مرکزی حکومت قائم ہو گئی ہے جس نے ان کے سب اختیارات چھین لئے ہیں۔
ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ صرف قانون کے الفاظ کام نہیں دیتے جب تک ساتھ
استعمال کی تشریح بھی موجود نہ ہو۔ پس یہ امر نہایت ضروری ہے کہ جو قانون بنے ابتداء میں
اس کے عمل درآمد کی نہایت ہوشیاری سے نگرانی کی جائے ورنہ قانون کے لفظ تو رہ جائیں
گے لیکن مفہوم غائب ہو جائے گا۔
مندرجہ بالا امور کو مد نظر رکھتے ہوئے میں اس امر کا انکار نہیں کر سکتا کہ ان حالات میں
گو فیڈرل قانون اساسی تو اس وقت تیار ہو جانا چاہئے لیکن اس پر عمل فوراً نہیں شروع ہونا
چاہئے اور اتحادی طریق حکومت کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ عارضی جوش کے ماتحت اس
تجویز کو نظر انداز کر کے اپنے مقصود کو خطرہ میں نہ ڈالیں۔ انہیں لازم ہے کہ پہلے صوبہ جاتی
نظام کو مکمل کریں اور مرکزی حکومت کے ڈھانچے کو مکمل کر کے اس پر عمل کو چند سالوں کے
لئے ملتوی کر دیں جب صوبہ جاتی حکومتیں اپنا کام کرنے لگیں اور چند سال تک انہیں کام کا
موقع مل جائے تب مرکزی حکومت کو آہستگی سے اختیارات ملنے شروع ہوں۔
میری تحریر کا یہ مقصد نہیں کہ مرکز کے متعلق جو کچھ سائمن کمیشن نے لکھا ہے اسے
پوری طرح ہمیں تسلیم کر لینا چاہئے ۔ یا یہ کہ موجودہ نظام حکومت کو ہی اس وقت تک قائم
انوار العلوم جلد
マママ
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
رکھنا چاہئے۔ کیونکہ جس طرح یہ بات اصول کے خلاف ہے کہ اتحادی حکومت کی تکمیل
صوبہ جات کی آزادی سے پہلے کی جائے اسی طرح یہ بھی نا ممکن ہے کہ صوبہ جات اس وقت
تک آزاد ہو سکیں جب تک ان کے لئے آنا لئے آزادی کا ماحول پیدا نہ ہو۔ اگر ایک ایسی گورنمنٹ
مرکزی موجود ہو جس کو آئندہ فیڈرل حکومت سے کوئی خاص دلچسپی نہ ہو اور اگر کوئی ایسا
مقررہ راستہ نہ ہو جس پر چل کر آئندہ فیڈرل انتظام کو مکمل کیا جا سکے تو یقینا اتحادی حکومت کا
قیام ہندوستان کے لئے ناممکن ہو جائے گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ صوبہ جاتی آزادی بھی خطرہ
میں پڑ جائے۔ پس یہ نہایت ضروری ہے کہ مرکزی حکومت کو ایسے اصول پر قائم کیا جائے کہ
اس کے ماتحت صوبہ جاتی حکومت کو آزادی کے حصول کا کافی موقع ہو اور اتحادی حکومت کی
اس طرح داغ بیل ڈال دی جائے کہ آئندہ نظام بغیر کسی مشکل کے خود بخود مکمل ہو تا چلا
جائے ۔
اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے کہ (۱) ہندوستان کی درجہ کو آبادی والی حکومت اتحادی اصول پر حکومت کی بنیاد بھی
قائم ہو جائے اور یہ خطرہ بھی نہ رہے کہ آئندہ ہندوستان کی آزادی کی تکمیل یا اس کی حکومت
کی تشکیل میں کوئی دقت پیدا ہو میرے نزدیک یہ تجویز بہترین ہوگی کہ ہندوستان کو نو آبادیات کا
درجہ ملنے کا فیصلہ تو ابھی ہو جائے اور آئندہ کیلئے فیڈریشن (FEDERATION) کا ڈھانچہ بھی
تیار ہو جائے لیکن بعض تفصیلی امور جن کے اس وقت طے ہونے یا نہ ہونے کا فیڈریشن پر کچھ
اثر نہیں پڑتا ان کی جگہ ایک عارضی ڈھانچہ حکومت کا تیار کر لیا جائے جو موجودہ ضروریات کو
پورا کرنے والا ہو۔ پھر جوں جوں صوبے اپنے اندرونی انتظامات کو مکمل کرتے چلے جائیں
فیڈریشن کے طے شدہ اصول کے ماتحت مرکزی حکومت کو زائد اختیارات ملتے جائیں۔ اس
طریق سے ہندوستان میں اصولی طور پر تو اتحادی حکومت شروع سے ہی قائم ہو جائے گی اور
عملی طور پر آہستہ آہستہ اس کا نفاذ ہوگا۔
مندرجہ بالا غرض کو پورا کرنے کیلئے میرے نزدیک یہ طریق اختیار کیا جا سکتا ہے کہ جو
مسودہ بھی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے مشورہ کے بعد پارلیمنٹ میں پیش ہو اس میں صاف طور پر
درج کر دیا جائے کہ اس قانون کے پاس ہونے کے ساتھ ہی ہندوستان کو قانونا نو آبادیوں والی
حکومت خود اختیاری حاصل ہو جائے گی اور صرف عملی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اس کا نفاذ
XXXX
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
۴۴۵
انوار العلوم جلد !!
ان شرائط کے ساتھ جو ذیل میں بیان کی جاتی ہیں بتدریج ہو گا۔ اس کے بعد ان حفاظتی تدابیر
اور موقت قیود کو بیان کر دیا جائے جو درمیانی عرصہ کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اس امر
کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ پہلے صوبہ جاتی نظام مکمل ہو جائے تو پھر مرکز کو مکمل کیا جائے ضروری
سمجھی جائیں۔
غرض اس وقت بوضاحت یہ امر بیان کر دیا جائے کہ ہندوستان کو اصولی طور پر درجہ
نو آبادیات دے دیا گیا ہے گو حفاظتی تدابیر بھی ساتھ ہی بیان کر دی جائیں اور اسی طرح آئندہ
نظام حکومت کی ترقی کی صورتیں بھی بتادی جائیں۔
یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ جب نہ مرکزی حکومت کا نظام مکمل ہوا ہو اور نہ صوبہ جات
کو ہی مکمل آزادی ملی ہو تو پھر اس قسم کے اعلان سے کیا فائدہ؟ کیونکہ کسی چیز کا بطور اصول کے
مل جانا اس کے عملی حصول میں بہت کچھ مد ہوتا ہے۔ ایک شخص اگر کسی سے وعدہ کرے کہ
میں تجھے کچھ مال دوں گا۔ اس کی جائیداد میں اور اس یتیم کی جائیداد میں جس کی طرف سے
دوسرے لوگ انتظام کر رہے ہوں بہت کچھ فرق ہوتا ہے۔ انتظام کے لحاظ سے تو دونوں برابر
ہونگے۔ وہ بھی جس کے پاس کچھ نہیں اور کسی نے اسے کچھ جائیداد دینے کا وعدہ کیا ہے اور
صاحب جائیداد یتیم بھی لیکن حقیقت میں دونوں میں بہت فرق ہو گا۔ اول الذکر ایک جائیداد کا
وعدہ ہو جانے سے صاحب جائیداد نہیں کہلا سکتا اور ثانی الذکر صاحب جائیداد کہلاتا ہے۔ اگر یہ
اعلان نہ کیا جائے کہ ہندوستان کو درجہ نو آبادیات دے دیا گیا ہے تو خواہ کس قدر اختیارات
بھی ہندوستان کو مل جائیں پھر بھی اس کے لئے امیدو ہیم کی حالت باقی رہے گی لیکن اگر یہ
اعلان ہو جائے تو خواہ اختیارات محدود ہی ہوں آزادی کی جنگ ختم ہو جائے گی اور صرف
اندرونی انتظام کی مہم اس کے لئے باقی رہ جائے گی۔
دونوں حالتوں میں ایک موٹا فرق جسے ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے یہ ہے کہ اس اعلان
کے بعد ہندوستان کا تعلق پارلیمنٹ سے اسی طرح ختم ہو جائے گا جس طرح کہ دوسری
نو آبادیوں کا۔ اور جو مراحل بھی عملی آزادی کے اس کو طے کرنے ہونگے ان کا طے کرنا ان
ہدایات کے ماتحت جو اس اعلان کے ساتھ ہی دے دی جائیں گی صرف اس کا اپنا کام ہو گا یا پھر
بعض امور کا تصفیہ ہندوستان کی حکومت تنفیذی اور انگلستان کی وزارت کے درمیان رہ
جائے گا اور آئندہ نہ پارلیمینٹ کے کسی اور قانون کی ضرورت رہے گی اور نہ کسی شاہی کمیشن
XXXXXXXX
:
انوار العلوم جلد !!
کی۔
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
خلاصہ یہ کہ فیڈرل اصول کے ماتحت ہندوستان کی مرکزی حکومت کا ڈھانچہ اسی وقت
تیار ہو جانا چاہئے اور ہندوستان کو درجہ نو آبادیات کے ملنے کا اِسی وقت اعلان ہو جانا چاہئے۔
اس سے ایک تو ہندوستان کی بے چینی دور ہو جائے گی اور دوسرے اقلیتوں کو اطمینان ہو جائے
گا۔ مذکورہ بالا فرق کے علاوہ قانونی لحاظ سے بھی ہندوستان کے درجہ میں مندرجہ ذیل فرق پیدا
ہو جائے گا۔
(1) برطانوی پارلیمنٹ قانونی طور پر اس کا فیصلہ کر دے گی کہ ہندوستان تاج برطانیہ کے
ماتحت کلی طور پر آزاد ہے۔
(۲) صوبہ جات کی عملی آزادی کو تسلیم کر لیا جائے گا۔
(۳) آئندہ نظام حکومت کے فیصلہ کا حق برطانیہ سے منتقل ہو کر ہندوستان کے صوبوں کو
حاصل ہو جائے گا جس سے گویا عملاً بھی ہندوستان کو آزادی حاصل ہو جائے گی۔
(۴) حقیقی آزادی کی جدوجہد جو اصل میں ملک کے انتظام کی اندرونی درستی کا ہی نام ہے
بے خدشہ ہو جائے گی۔ کسی دوسری طاقت کے اس میں دخل انداز ہونے کا خطرہ باقی
نہیں رہے گا۔
(۵) ہندوستان کے نمائندے بطور ذاتی حق کے برطانوی ایمپائر کی کانفرنسوں میں شامل ہو
سکیں گے۔
سے ہو گا۔
(۶) ہندوستان کا کا تعلق بجائے بجائے پارلیمنٹ کے کے وزارت کے توسط سے ملک ملکِ معظم سے
(۷) گورنروں کا عہدہ یا گورنر جنرل کا عہدہ سب کے سب آئینی ہو جائیں گے۔
(۸) چونکہ ہندوستان کی آزادی کی ترقی کا فیصلہ کسی اور طاقت کے ہاتھ میں نہیں رہے گا بلکہ
ایک آئین کے ماتحت فی ذاتہ اس میں ترقی ہوتی چلی جائے گی اس لئے کسی افسر کو خواہ
انگریز ہو خواہ ہندوستانی ہو اس کے راستہ میں روکیں پیدا کرنے کی جرأت نہیں ہوگی
اور سب کے سب مجبور ہوں گے کہ طوعا یا کرھا مقررہ راہ کی طرف قدم اٹھاتے چلے
جائیں۔
(۹) گورنر جنرل آئندہ وزارت کا قائم مقام نہیں سمجھا جایا کرے گا بلکہ بادشاہ کا اور جب
تک وزارت کونسلوں کے آگے جوابدہ نہیں ہوتی اس وقت تک وہ ایگزیکٹو
انوار العلوم جلد !!
۴۴۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
(EXECUTIVE) کا سردار ہونے کی حیثیت سے وزیر ہند سے جو خط و کتاب کرے گا وہ
اس کا نائب ہونے کی حیثیت سے نہیں بلکہ ہندوستان کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے
کرے گا۔
غرض گو اس وقت درجہ کو آبادی دینے کا عملی نتیجہ یہ نکلے کہ فورا ہی ہندوستان بهر جهت
وہ آزادی حاصل کرلے جو ملک معظم کے ماتحت دوسری نو آبادیوں کو حاصل ہے لیکن بعض
اصولی اور اہم فوائد اس سے حاصل ہونگے اور آئندہ کے لئے آخری مقام تک پہنچتے کے لئے
کوئی روک باقی نہ رہے گی۔
اس فیصلہ کے ساتھ ہی کہ ہندوستان کو آئندہ سے درجہ نو آبادیات (۲) قانون اساسی حاصل ہے اس قانون کا بھی جو ہندوستان کی اتحادی حکومت کے لئے
بمنزلہ اساس رہے گا فیصلہ کر دینا چاہئے۔ یہ کہنا کہ ہمارا کیا ہوا فیصلہ ہمیشہ کے لئے ملک کو پابند
کیونکر کر سکتا ہے درست نہیں۔ کیونکہ سب دنیا میں اسی طرح ہوتا ہے کہ ضرورت کے وقت
کچھ لوگ مل کر ایک فیصلہ کر دیتے ہیں اور آئندہ آئندہ کے لئے وہ قانون اساسی بن جاتا ہے۔ امریکہ
کا قانون اساسی بھی چند ایسے لوگوں نے بنایا تھا جو ان معنوں میں ملک کے صحیح نمائندے نہیں
کہلا سکتے تھے کہ ملک نے انہیں کثرت رائے سے اس غرض کے لئے منتخب کیا تھا لیکن ان کا بنایا
ہوا قانون اساسی اب تک کام دے رہا ہے بلکہ آج تک امریکن قوم اسے اپنے لئے باعث فخر
سمجھتی ہے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ گو وہ لوگ اپنے زمانہ کے لوگوں کے بھی نمائندے نہ تھے
لیکن انہوں نے قانون اساسی بناتے ہوئے دیانتداری سے اپنے ملک کی ضرورتوں کو معلوم
کرنے کی کوشش کی اور ایک ایسا قانون بنا دیا جس سے وہ ضرورتیں پوری ہو سکتی تھیں۔ پس
گو وہ لوگ ووٹوں کے ذریعہ سے نمائندے نہ تھے لیکن خیالات کی ترجمانی کے لحاظ سے وہ
نمائندے بن گئے ۔
دوسری بات یہ ہے کہ قانون اساسی گو ہمیشہ کے لئے ملک کو پابند کر دیتا ہے لیکن اس کی
تبدیلی کی گنجائش بھی اس میں موجود ہوتی ہے۔ پس اگر اس میں کوئی سخت نقص ہو گیا ہو تو ملک
کے لوگ اس کی اصلاح کرنے پر ہر وقت قادر ہوتے ہیں اس وجہ سے وہ ملک کے لئے مضر
نہیں ہو سکتا۔ ہاں فائدہ اس سے بے شک پہنچ سکتا ہے کیونکہ اس کے بننے سے ایک ایسی شاہراہ
تیار ہو جاتی ہے جسے ملک کے لوگ اپنے سامنے رکھ کر بغیر پریشانی کے آگے کی طرف قدم اٹھا