ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 18

انوار العلوم جلد 1
۴۴۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
سکتے ہیں۔ تمام دنیا کا یہ تجربہ ہے کہ ناقص پروگرام پروگرام کے بالکل نہ ہونے سے بہر حال
اچھا رہتا ہے۔ پس ان حالات میں بہتر یہی ہے کہ آج ہی ہندوستان کے لئے ایک قانون اساسی
تیار ہو جائے۔
ہندوستان کے قانون اساسی کے متعلق میں اپنی کتاب کے پہلے حصہ میں تفصیل کے
ساتھ لکھ آیا ہوں اس لئے اب مجھے ان بحثوں میں دوبارہ پڑنے کی ضرورت نہیں۔ اس جگہ
میں صرف ان امور کو بالاختصار بیان کر دیتا ہوں جن کا ذکر ہندوستان کے قانون اساسی میں ضرور
ہونا چاہئے۔
(1) اصول حکومت مکمل اتحادی ہو یعنی صوبہ جات کے ہاتھ میں سب اختیار رہیں سوائے ان
اختیارات کے جو وضاحتاً مرکزی حکومت کو دیئے گئے ہوں اور وہ اختیارات انہی امور
کے متعلق ہوں جن کا اثر کل ہندوستان پر پڑتا ہے۔
(۲) مجالس واضع قوانین دو ہوں۔ لیکن یہ نہیں کہ دونوں مجلسیں ایک ہی کام کرنے والی
ہوں بلکہ دوسری مجلس ایسے رنگ کی ہو کہ اس قسم کی مجلسوں کی جو غرض ہوتی ہے اس
سے پوری ہو یعنی ایک مجلس افراد کی نمائندہ ہو اور دوسری علاقوں کی۔
(۳) اس میں مرکز کے لئے بھی اور صوبہ جات کی حکومت کے لئے بھی یہ شرط رکھی جائے کہ
وہ مذہب پر عمل یا اس کی تبلیغ یا تعلیم یا مذہب بدلنے پر کسی قسم کی قید نہیں لگا ئیں گے۔
(۴) کسی قوم کی زبان یا اس کی تہذیب یا اس کی خوراک پر کسی قسم کی حد بندی نہیں کی
جائے گی۔
(۵) مختلف صوبوں کے ساتھ سلوک میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا نہ مختلف افراد اور اقوام
میں کوئی فرق کیا جائے گا۔
(۶) وہ مذاہب جن میں ایک معین اہلی قانون ہے اس میں دخل اندازی نہیں کی جائے گی
سوائے اس کے کہ اس مذہب کے لوگ خود اپنے مذہب کی فقہ کو اس سوال کے متعلق
قانون کے ماتحت لانا چاہیں۔
(۷) ہندوؤں مسلمانوں، سکھوں اور مسیحیوں کو حتی الامکان ان کی تعداد کے مطابق سرکاری
ملازمتوں میں حصہ دینے کی کوشش کی جائے گی اور کوئی ایسا قانون نہ بنایا جائے گا جس
میں کسی قوم یا مذہب کے افراد کو جو ہندوستان کے باشندے ہوں کسی ملازمت یا فائدہ

انوار العلوم جلد !!
لد لده
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کے کام سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ہو ۔
(۸) کوئی ایسا قانون نہ بنایا جائے گا جس کی غرض بعض افراد یا جماعتوں کو امتیازی طور پر
فائدہ پہنچانا یا بعض افراد یا جماعتوں کو خاص طور پر نقصان پہنچانا ہو ۔
(۹) جداگانہ انتخاب کو پچیس سال تک منسوخ نہ کیا جائے گا سوائے اس صورت کے کہ جو
قوم اس سے فائدہ اٹھا رہی ہو اس کے ۸۰ فیصدی منتخب ممبر اسے ترک کرنے کی
درخواست کریں لیکن یہ ضروری ہوگا کہ جس مجلس کے ام انتخاب میں جداگانہ انتخاب
اُڑانے کی درخواست ہو اس مجلس کے اسی فیصدی ممبروں کی درخواست ہو ۔
(۱۰) اتحادی حکومت کے جو حصص پہلی دفعہ مقرر ہو جائیں ان کے توڑنے یا ایک کو دوسرے
سے ملانے کا اس حصہ کی مرضی کے سوا جس کا توڑا جانا یا ان حصوں کی مرضی کے سوا جن
کو ملانا مقصود ہو کسی کو حق نہ ہو گا۔
(11) اگر سندھ (SIND) نارتھ ویسٹرن (NORTH WESTERN) فرنٹیئر پراونس
اور بلوچستان کو نیا نظام جاری ہونے سے پہلے )FRONTIER PROVINCE(
صوبہ جاتی آزادی نہ ملے تو یہ بھی قانون اساسی میں درج ہونا چاہئے کہ پہلے پانچ سال
کے اندر اندر ان صوبوں کو دوسرے صوبوں کی طرح خود اختیاری حکومت مل جائے گی
اور یہ کہ اگر پانچ سال کے اندر مرکزی حکومت اس کا انتظام نہ کرے تو اس کا کوئی
قانون اس وقت تک کہ وہ اس غرض کو پورا کو پورا کرے جائز قانون نہ کہلا۔ نہ کہلا سکے گا کیونکہ اس
کے وہ حصص جنہوں نے اسے اختیار دیتے ہیں رائے دینے میں آزاد نہ ہونگے۔
(۱۳) افراد کے حقوق کی فہرست دے دی جائے کہ ان میں حکومت کو دخل دینے کا حق نہ
ہو گا۔ مثلاً جائیداد کا چھیننا ووٹ کا حق چھینا بغیر مقدمہ کے گرفتار کرنا، قانون کے پاس
ہونے سے پہلے جرائم پر گرفتار کرنا یا سزا دینا وغیرہ وغیرہ۔
(۱۳) کسی صوبہ کی اندرونی آزادی کو مرکز کسی وقت اور کسی صورت میں نہیں چھین سکتا اور
نہ کم کر سکتا ہے۔
(۱۴) جو اختیارات مرکز کو نہیں دیئے گئے ان کے متعلق کوئی قانون اس کا جائز نہ ہو گا بلکہ اس
کے متعلق صوبہ جات کے قانون ہی تنفیذ کے قابل ہونگے۔
(۱۵) سپریم کورٹ کا فیصلہ مرکزی قانون اساسی کے متعلق اور صوبہ کے ہائیکورٹ کا فیصلہ

انوار العلوم جلد !!
۴۵۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
صوبہ کے قانون اساسی کے متعلق آخری ہو گا اور اگر صوبہ جات یا مرکزی حکومت کو
اس پر اعتراض ہو تو وہ صرف مقررہ قواعد کے رو سے قانون اساسی میں ترمیم کر سکتے
ہیں۔
(۱۶) هر ترمیم قانون اساسی کی جو مقررہ اصول کے مطابق نہ ہو جائز نہ ہوگی۔
(۱۷) عبادت گاہوں کا بنانا مذہبی نظام کیلئے انجمنوں یا خاص نظام کا بنانا مذہبی مدارس اوقاف
وغیرہ میں کسی قسم کی دست اندازی نہیں کی جائے گی۔
یہ چند امور میں نے ایسے گنائے ہیں کہ جن کا ذکر میں پہلے کر چکا ہوں ورنہ کانسٹی چیوشن
میں اور کئی امرلانے پڑیں گے لیکن یہ کام قانون سازوں کا ہے وہی کامل بحث و تمحیص کے بعد
اس کی تفصیلات کو طے کر سکتے ہیں۔ ہاں میں اس قدر کہنا چاہتا ہوں کہ مرکزی حکومت کے
اختیار مقرر کرتے وقت (۱) یہ نہ کیا جائے کہ جو اختیارات اس وقت مرکزی حکومت کو حاصل
ہیں انہی کو قائم رہنے دیا جائے کیونکہ وہ اختیارات بہت زیادہ ہیں۔ چاہئے کہ
امریکن کانسٹی چیوشن اور نہرو رپورٹ کے بتائے ہوئے مرکزی حقوق کو ملا کر اس کے درمیان
میں راہ نکالی جائے۔ امریکن نظام حکومت میں بہت تنگی سے کام لیا گیا ہے اور نہرو رپورٹ میں
مرکز کو بہت اختیار دیئے گئے ہیں۔ (۲) رسول لاء اس وقت مرکزی حکومت کے ماتحت ہے
شہرور پورٹ نے بھی اسے مرکز کے ماتحت رکھنے کی تجویز کی ہے لیکن کامل فیڈرل حکومتوں میں
رسول لاء (CIVIL LAW) زیادہ تر ریاستی حکومتوں کے متعلق ہوتا ہے اور ایسا ہونا بھی چاہئیے
کیونکہ سول لاء در حقیقت ملک کی تہذیب کا آئینہ ہوتا ہے۔ اور تہذیب کا اختلاف ہی
اتحادی حکومت کا باعث ہوتا ہے۔ پس عقلاً تو سول لاء صوبہ جات کے سپرد ہونا چاہئے لیکن
چونکہ اس وقت تک سول لاء ہندوستان میں ایک ہی ہے اس لئے اس کا بدلنا بھی اب ٹھیک
نہیں۔
پس اگر یہ شرط کر دی جائے کہ شادی بیاہ ورثہ ، طلاق وغیرہ معاملات کے متعلق جو
اہلی قانون کہلاتا ہے قوانین بنانا مرکزی حکومت کے نہیں بلکہ صوبہ جاتی حکومتوں کے سپرد ہو گا
تو اس طرح وہ حصہ قانون کا جس میں مختلف علاقوں کے لوگوں میں مختلف دستور ہیں مرکز کے
اختیار سے باہر ہو جائے گا اور بغیر سارے سول لاء کو منسوخ کرنے کے فیڈرل اصول کی حفاظت
بھی ہو جائے گی۔ پس اول تو اہلی قانون میں حکومت دخل ہی نہ دے گی اور اگر کسی جماعت کے

انوار العلوم جلد
۳۵۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
اپنے کہنے پر دخل دے گی تو قانون صرف اس صوبہ کے لئے ہو گا اور اس وجہ سے اس علاقہ کے
لوگوں کی ضرورتوں کا اس میں پورا لحاظ رکھا جا سکے گا۔
جس طرح قانون اساسی کا بنانا اقلیتوں اور صوبوں کے حقوق کی
قانون اساسی کی تبدیلی حفاظت کیلئے ضروری ہے اسی طرح اس میں تبدیلی کے قواعد بھی
ان کے لئے بھی اور ملک کے لئے بھی خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کیلئے اس طرح کہ اگر
قانون اساسی کا بدلنا حد - بدلنا حد سے زیادہ آسان ہو تو قانوں قانون اساسی کا سب فائدہ ان کیلئے باطل ہو جاتا
ہے اور ملک کے لئے اس طرح کہ اگر اس کا بدلنا حد سے زیادہ مشکل ہو تو ملک بعض اوقات
اپنی اشد ضرورتوں کو بھی پورا نہیں کر سکتا اور اس کی ترقی رک جاتی ہے۔ پس ان دونوں
باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون اساسی بنانا چاہئے اور دونوں نقصوں سے اسے پاک رکھنے کی
کوشش کرنی چاہئے۔
میرے نزدیک وہ طریق جس سے یہ دونوں نقص پیدا نہیں ہو سکیں گے یہ ہے
(1) جو تبدیلی ایسی ہو کہ اس کا اثر کسی خاص صوبہ پر پڑتا ہو جیسے کسی صوبہ کے علاقہ میں
تبدیلی کرنا اس کے لئے تو یہ شرط ہو کہ دو تہائی حقیقی اکثریت کے ساتھ اگر دونوں
مرکزی مجالس اسے منظور کریں اور پھر اس صوبہ کی مجلس تین چوتھائی حقیقی اکثریت سے
اسے منظور کرے تو وہ تبدیل ہو جائے۔
(۲) اگر وہ تبدیلی جو تجویز کی گئی ہو کسی خاص صوبہ سے تعلق نہ رکھتی ہو بلکہ اس کا اثر سب
صوبوں پر پڑتا ہو تو مرکزی مجالس کی دو تہائی حقیقی اکثریت کے بعد دو تہائی صوبوں کی
مجالس اگر دو دو تہائی حقیقی اکثریت سے اس تبدیلی کو قبول کر لیں تو قانون اساسی میں
اس کے مطابق تبدیلی کر دی جائے لیکن مزید شرط یہ ہو کہ مرکزی مجالس کے فیصلہ کی
تاریخ سے لے کر دو سال کے اندر صوبہ جاتی مجالس شرائط مذکورہ بالا کے مطابق تصدیق
کر دیں۔ اگر دو سال کے اندر صوبہ جات کی طرف سے مقررہ قواعد کے مطابق تصدیق
نہ ہو تو وہ قانون باطل سمجھا جائے اور جب تک اسمبلی کا دوبارہ انتخاب نہ ہو جائے تب
تک اس سوال کو دوبارہ پیش کرنے کی اجازت بھی نہ ہو ۔
(۳) کچھ ایسے حصے بھی قانون اساسی میں ہونگے جن کے مطابق قطعی طور پر یہ فیصلہ کر دیا
جائے کہ ان کے متعلق کسی صورت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی جیسے کہ مذہب کی

۴۵۲ آزادی، تبدیلی مذہب کا اختیار، تبلیغ کی آزادی، زبان کی آزادی، قومی ترقی، مذہبی ترقی یا قومی نظام کی مجالس کی آزادی یا مثلاً تاج برطانیہ سے تعلق کا سوال ہے اس کے متعلق کسی اندرونی فیصلے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے- ہاں موخر الذکر سوال اگر کسی وقت برطانیہ کے سمجھوتہ سے طے ہو تو ہو سکتا ہے- (۴) جن امور کی تبدیلی کے لئے کوئی خاص قواعد قانون اساسی میں بیان ہو چکے ہوں یا حدبندیاں مقرر ہوں انہیں عام قواعد پر مقدم رکھا جائے گا- (۵) سندھ، صوبہ سرحدی اور بلوچستان کی آزادی سے پہلے قانون اساسی کی تبدیلی کے متعلق کوئی قانون پاس نہیں کیا جائے گا- میں سمجھتا ہوں اگر ان قواعد کو منظور کر لیا جائے تو قانون اساسی میں تبدیلی زیادہ مشکل بھی نہ ہوگی اور ایسی آسان بھی نہ ہوگی کہ اقلیتوں یا صوبہ جات کے حقوق کو نقصان پہنچ جائے-

انوار العلوم جلد 1
۴۵۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
باب ہفتم
مرکزی حکومت کا وقتی انتظام
میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ اس وقت نہ ہندوستان کے حالات اجازت دیتے ہیں کہ
حکومت خود اختیاری کے طریق کو پوری طرح ہندوستان کی مرکزی حکومت میں قائم کیا جائے
اور نہ نئے انتظام کے ماتحت جب تک صوبہ جات اپنے اپنے علاقہ کے انتظام کو نہ سنبھال لیں،
مناسب ہی ہے کہ ایسا کیا جائے اس لئے اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے نزدیک
وقتی حکومت کے قانون کے ڈھانچہ کی بنیاد کن اصول پر رکھنی چاہئے۔ میرے نزدیک اس نظام
کے بناتے ہوئے ہمیں مندرجہ ذیل اصول کو مد نظر رکھنا چاہئے:۔
(1) ہم مرکزی حکومت کی بنیاد ایسے اصول پر رکھیں کہ بجائے اس کے کہ کسی وقت اسے
بدل کر ایک نیا نظام اس کی جگہ قائم کرنا پڑے ہم اس میں تغیر پیدا کرتے ہوئے اسے
مکمل کر سکیں۔ کیونکہ جب کبھی ایک بالکل نیا نظام بنایا جاتا ہے تو اس میں کئی قسم کی
خامیاں رہ جاتی ہیں جن کے دور کرنے میں کافی عرصہ لگ جاتا ہے لیکن ایک نظام کو
درجہ بدرجہ تبدیل کرتے ہوئے مکمل کرنے میں یہ خطرہ نہیں ہوتا۔
(۲) ہمیں یہ بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ جو نظام بھی قائم ہو اس کے ذریعہ سے ہندوستانیوں کی
ایسی تربیت ہوتی جائے کہ جب بھی ان کے ہاتھ میں کام آئے تو وہ اسے سنبھال سکیں۔
(۳) ہمیں یہ بات بھی مد نظر رکھنی چاہئے کہ اس نظام میں یہ احتیاط کر لی جائے کہ وہ ہماری
اصل سکیم کیلئے مددگار ثابت ہو۔
(۴) اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ ہم کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جو مرکزی نظام میں
ہندوستانیوں کے دخل کو موجودہ دخل سے کم کر دے کیونکہ اس سے بھی فتنہ کا احتمال

انوار العلوم جلد ))
۴۵۴
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہے اور ڈر ہے کہ طبائع کی بے چینی مقصد کے پورا ہونے میں روک نہ بن جائے۔
ان اصول کے ماتحت عارضی مرکزی نظام کیلئے مندرجہ ذیل سکیم کا اختیار کرنا بہتر ہو گا۔
نو آبادی کے درجہ کی حکومتوں میں حکومت کا محور گورنر جنرل ہوتا ہے (۱) گورنر جنرل کیونکہ وہ ملک معظم کا قائم مقام سمجھا جانے کی وجہ کی وجہ سے اس رشتہ اتحاد کی
ظاہری کڑی ہوتا ہے جو برطانوی امپائر (EMPIRE) کے مفہوم میں مرکوز ہے۔ گورنر جنرل کی
حیثیت ان نو آبادیات میں جو درمیانی مقام آزادی کے طے کر چکی ہیں کلی طور پر آئینی ہوتی
ہے لیکن ہندوستان میں چونکہ ابھی کچھ مدت تک کامل اختیارات مرکزی اسمبلی کو نہیں دیئے جا
سکتے لازماً وہ محفوظ اختیارات ایگزیکٹو (EXECUTIVE) کو حاصل ہونگے اور بوجہ اس کے
گورنر جنرل ایگزیکٹو کا سردار بھی ہو گا اور ملک معظم کا نمائندہ بھی ، اس لئے اس کے نام سے وہ
اختیارات برتے جائیں گے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی چونکہ وہ ہندوستان کے درجہ نو آبادی کے
حصول کے ساتھ ہی ایک آئینی گورنر کی حیثیت میں بدل چکا ہوگا اس لئے میرے نزدیک
گورنر جنرل کے اختیارات آئندہ تین قسم میں تقسیم ہونے چاہئیں۔
(1) وہ اختیارات جو اسے مستقل طور پر حاصل ہونگے یعنی اس زمانہ میں بھی حاصل ہونگے
جب کہ عملاً ہندوستان کی حکومت کا ہر حصہ درجہ مستعمرات کی آزادی کو حاصل کر چکا
ہو گا۔ یہ اختیارات وہی ہوں گے جو دوسری نو آبادیوں کے گورنروں کو حاصل ہیں اور
گورنر جنرل انہیں انہی قیود کے ساتھ استعمال کر سکے گا جن قیود کے ساتھ کہ نو آبادیوں
کے گورنر انہیں استعمال کرتے ہیں۔
(۲) وہ اختیارات وه اختارات جو اسے عار عارضی طور پر حاصل ہونگے لیکن مرکزی اسمبلی کے برسراقتدار
ہونے پر وہ اس کی طرف منتقل ہو جائیں گے جیسے آرڈینینس (ORDINANCE) وغیرہ
قسم کے اختیارات یا وزارت مقرر کرنے کے یا اس کے کاموں میں تصرف کرنے کے
اختیارات
(۳) کوئی ایسے اختیارات جو صوبہ جاتی معاملات کے متعلق اس کے ہاتھ میں کچھ عرصہ کیلئے
رکھے جائیں۔ یہ اختیارات جس وقت ختم ہو نگے یا تو باطل ہو جائیں گے یا صوبہ جاتی
کو نسلوں کے پاس چلے جائیں گے اسمبلی کو حاصل نہیں ہونگے ۔
اگر اس تقسیم کو مد نظر نہ رکھا گیا تو لازما گورنر جنرل کے وقتی اختیارات اسمبلی کے طاقت

انوار العلوم جلد
۴۵۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
پکڑنے کے ساتھ ساتھ اس کی نمائندہ وزارت کے ہاتھ میں چلے جائیں گے اور اتحادیت خطرہ
میں پڑ جائے گی۔
ممکن ہے بعض لوگ کہیں کہ آرڈینینس وغیرہ قسم کے اختیارات بربریت کی علامت ہیں
انہیں یک دم مٹا دینا چاہئے لیکن میرے نزدیک یہ درست نہیں۔ آئرلینڈ کی آزادی کے موقع
پر وہ لوگ جنہوں نے انگلستان کے ساتھ سمجھوتے میں حصہ نہیں لیا تھا، انہوں نے اس خیال
سے کہ اس طرح ان کے وقار کو صدمہ پہنچا ہے اس سمجھوتے کی قیمت کو کم کر کے دکھانے کی
ری کوشش کی تھی۔ اور ملک میں ایسے فسادات پیدا کر دیئے تھے کہ جن کی مثال غالبا آزادی
سے پہلے زمانہ میں بھی نہیں ملتی۔ ہندوستان میں بھی یہی صورت پیش آنے والی ہے۔ وہ لوگ
جو راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے مخالف ہیں ، اگر انہوں نے دیکھا کہ کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے تو اپنی
عزت کو خطرہ میں دیکھ کر وہ ہر اک ممکن کوشش ملک میں فساد پیدا کرنے کی کریں گے اور جب
تک غیر معمولی طاقت سے ان کا مقابلہ نہ کیا جائے گا ان کا فتنہ فرد نہ ہو سکے گا۔ پس اس زمانہ
تک کہ حکومت نو آبادیات کے اصول پر خود ہندوستانیوں کے ہاتھ میں آجائے غیر معمولی
حالات کے لئے غیر معمولی اختیارات کا گورنر جنرل کے ہاتھ میں رہنا ضروری ہے ورنہ خواہ
کسقدر بڑا حصہ آزادی کا ہندوستان کو مل جائے اس کے دشمن اسے تباہ کر کے چھوڑیں گے۔
یہ امر بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جس وقت سے برطانیہ نے ہندوستان کے لئے
درجہ مستعمرات کا اعلان کیا اس وقت سے اس کے سیاسیتین کا نقطہ نگاہ بدل جائے گا اور وہ
ایسے لوگوں کو ہندوستان کا گورنر جنرل کر کے بھیجیں گے کہ جو پوری طرح اسے درجہ مستعمرات
کی طرف لے جانے والے ہونگے کیونکہ اس کے بعد خود اس کا فائدہ ہو گا کہ ہندوستان کی
خوشنودی کو حاصل کرے ۔
اس وقت ہندوستان میں دو مجلسیں ہیں۔ ایک اسمبلی
(۲) قانون ساز مجالس (ASSEMBLY) کہلاتی ہے اور دوسری کونسل آف سٹیٹ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ کونسل آف ٹیٹ (COUNSIL OF STATE) تنفیذ کرنے اور
قانون کے اسمبلی میں پاس ہونے اور نافذ ہونے کے درمیان کچھ دیر لگانے کا موجب ہو کر اس
بات کا سامان مہیا کر دیتی ہے کہ اگر ملک کو قانون ناپسند ہو تو اس کے خلاف آواز اٹھائی جا سکے
لیکن اتحادی حکومت کے جو اصول ہیں ان کی حفاظت کا مقصد اس سے پورا نہیں ہوتا۔ اس

انوار العلوم جلد از
۴۵۶
هند و استان به موجوده سیاسی مسئلہ کا حل
طرح اسمبلی کی موجودہ صورت نہ تربیت کا موجب ہوتی ہے نہ ملک کی تسلی کا اس لئے ضرورت
ہے کہ دونوں مجالس میں کچھ اصلاح کی جائے تاکہ وہ ان مقاصد کو پورا کر سکیں جن کے لئے
انہیں قائم کیا گیا ہے۔
اسمبلی سائمن کمیشن کی رپورٹ ہے کہ (1) اسمبلی آئندہ فیڈرل اسمبلی
(FEDERAL ASSEMBLY) کہلائے۔ (۲) اس کے ممبروں کی تعداد اڑھائی سو
سے دو سو انتی تک بڑھا دی جائے۔ (۳) اس کے ممبروں کا انتخاب بجائے براہ راست ہونے
کے بالواسطہ ہو یعنی صوبہ جات کی کونسلوں کے ممبر اس کے ممبر منتخب کریں۔ خواہ اپنے ممبروں
میں سے خواہ دوسرے لوگوں میں سے لیکن جس کو بھی وہ چنیں وہ کونسل کا ووٹر ضرور ہو۔ (۴)
ان کا انتخاب نمائندگی بلحاظ تناسب" کے اصول پر ہو۔ جس کی وجہ سے ہر اقلیت کو اس کا حق
مل جائے گا۔ (۵) اگر کونسل کا کوئی ممبر اسمبلی کے لئے ممبر چنا جائے تو ضروری نہیں ہو گا کہ وہ
کونسل کی ممبری سے استعفی دے۔ اگر کو نسل کے ساتھ اسمبلی میں بھی کام کرنا چاہے تو کر سکتا
ہے۔ (۶) ممبروں کے اخراجات صوبہ جات کے ہی ذمہ ڈالے جائیں گے۔
اس تبدیلی کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ :۔
(1) اسمبلی کے ممبروں کی تعداد کو بڑھانے کے باوجود ان کا حلقہ انتخاب بہت بڑا ہو گا اس وجہ
سے ممبر اپنے ووٹروں سے تعلق نہیں رکھ سکے گا۔
(۲) اتحادی اصول پر حکومت کی بنیاد رکھنے کی وجہ سے ضروری ہے کہ صوبہ جات کی
نمائندگی مرکز میں بہ حیثیت علاقہ کے ہو ۔
(۳) عام ہندوستانی مرکزی کاموں کی نگرانی نہیں کر سکتا۔ جب اسمبلی کے ممبروں کو کونسل
کے ممبر منتخب کریں گے جو زیادہ سمجھدار اور پڑھے لکھے ہوتے ہیں تو اسمبلی کے ممبروں
کو خیال رہے گا کہ ہمارے کام کی نگرانی کی جارہی ہے۔
اسمبلی کا نام فیڈرل اسمبلی ہو تو اچھا ہے کیونکہ اس سے اسمبلی کے ممبروں کو یہ خیال
رہے گا کہ آئندہ ہندوستان کی حکومت اتحادی اصول پر چلائی جائے گی۔ ممبروں کی تعداد کا
بڑھانا بھی ضروری ہے اور میرے نزدیک دو سواتی (۲۸۰) بھی نہیں تین سو ممبر ہونے چاہئیں
بلکہ اگر اس سے بھی بڑھا دیئے جائیں تو کچھ حرج نہیں ۔ ہندوستان سے بہت چھوٹے ممالک کی
قانون ساز مجالس کے بہت زیادہ ممبر ہوتے ہیں۔ پس جس قدر زیادہ ممبر کام کی سہولت کو مد نظر

انوار العلوم جلد 1
۴۵۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ فاصل
رکھتے ہوئے بنائے جائیں اتنا ہی اچھا ہے۔ لیکن اگر چار پانچ سو ممبر سر دست بنانے مناسب نہ
سمجھے جائیں تو تین ساڑھے تین سو ممبر ضرور ہونے چاہئیں اس سے کم تعداد سے ٹھیک طرح
سے ملک کی نمائندگی نہیں ہو سکتی۔
سائمن کمیشن کی یہ تجویز ہے کہ اسمبلی کے ممبروں کی تنخواہیں صوبہ جات کے بجٹ سے
دی جائیں میرے نزدیک کسی طرح بھی مناسب نہیں اور جہاں تک مجھے معلوم ہے یہ طریق
دوسرے ملکوں میں رائج نہیں ہے کہ فیڈرل اخراجات صوبہ جات ادا کریں۔ گو ان کے
اخراجات کو کمیشن نے نان دو ٹیبل NON VOTABLE) رکھا ہے لیکن پھر بھی یہ احساس کہ
فیڈرل اسمبلی کے اخراجات مرکز ادا نہیں کرتا بلکہ صوبہ جات ادا کرتے ہیں ان کے درجہ میں
تخفیف کر دیتا ہے اور یوں بھی یہی بات معقول معلوم ہوتی ہے کہ جس جگہ کا کام کیا جائے وہیں
سے تنخواہ ملے۔ جب مرکزی ایگزیکٹو کو مرکز کے بحث سے تنخواہ ملے گی تو کیوں مجلس
واضع قوانین کے اخراجات مرکزی فنڈ سے نہ ملیں۔
اب میں اس سوال کو جو سب سے اہم ہے لیتا ہوں یعنی اسمبلی کے ممبروں کا بالواسطہ
طریق سے انتخاب۔ بعض لوگ اس طریق انتخاب کو دنیا کے مقررہ اصول سے بالکل نرالا دیکھ
کر جب حیران رہ جاتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ یہ طریق محض اس وجہ سے اختیار کیا گیا ہے کہ
چونکہ کمیشن نے انگریز ممبروں کی نمائندگی ان کی تعداد سے تین سو گنا زیادہ مقرر کی ہے اور اس
قدر قلیل جماعت اپنے میں سے اس قدر ممبر مہیا نہیں کر سکتی کہ کہ وہ دونوں جگہ جگہ کا کام کریں اس
لئے کمیشن نے اس طریق کو ایجاد کیا ہے تا ایسا نہ ہو کہ انگریز ممبر اپنی نمائندگی کے برابر ممبر بھی
مہیا نہ کر سکیں اس طرح ایک ہی جماعت کو دونوں جگہ کام کرنے کی اجازت دے کر کمیشن نے
اس مشکل کو دور کیا ہے۔ میرے نزدیک کوئی وجہ نہیں کہ ہم کسی شخص کی طرف اپنے پاس
سے محرکات بنا کر منسوب کریں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ عجیب طریق نہ صرف بالکل
خلاف عقل ہے بلکہ دنیا کے تجربہ کے بھی خلاف ہے اور جس قدر دلائل اس کی تائید میں دیئے
گئے ہیں سب نہایت کمزور اور بودے ہیں ۔
پہلی دلیل جو کمیشن نے دی ہے یہ ہے کہ بلا واسطہ انتخاب کی صورت میں حلقہ انتخاب
اس قدر بڑا ہو جاتا ہے کہ ممبر اپنے منتخب کرنے والوں سے تعلق نہیں رکھ سکتے اور انتخاب میں
بہت تکلیف ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسمبلی کے حلقے بڑے ہیں اور اس میں بھی

انوار العلوم جلد 1
۴۵۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کوئی شک نہیں کہ اتنے بڑے حلقوں میں کوشش کرنا نسبتاً مشکل ہوتا ہے۔ لیکن سوال تو یہ ہے
کہ بڑے ملک کے بڑے ہی حلقے ہو سکتے ہیں اور محض بڑے حلقوں کی وجہ سے لوگوں کو ان کے
جائز حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ کمیشن کو صرف انگلستان کے حلقوں کو نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ
دوسرے بڑے بڑے ملکوں کے انتخاب کے حلقوں کو دیکھنا چاہئے۔ مثلاً آسٹریلین کامن ویلتھ
کا رقبہ انیس لاکھ چوہتر ہزار پانچ سوا کاسی )AUSTRALIAN COMMON WEALTH(
مربع میل ہے اور آبادی چون لاکھ پینتیس ہزار ہے۔ اس کی مجلس میں بہتر (۷۲) ممبر ہیں اور
سینٹ میں چھتیس (۳۶)۔ گویا اسمبلی کا ہر ممبر اوسطاً ستائیس ہزار نو سو اسی میل رقبہ کی طرف
سے اور پچھتر ہزار آدمیوں کی طرف سے اور سینٹ کا ہر ممبر پچپن ہزار مربع میل اور ڈیڑھ لاکھ
آدمیوں کی طرف سے ممبر ہوتا ہے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس کا ملک تمہیں لاکھ چھبیس ہزار نو سو اناسی
مربع میل ہے اور اس کی آبادی ساڑھے دس کروڑ ہے۔ ہاؤس آف رپریزنٹیٹوز
کے ممبر چار سو پینتیں ہیں اور سینٹ کے )HOUSE OF REPRESENTATIVES(
چھیانوے۔ گویا ہر پہلی مجلس کا ممبر قریباً سات ہزار میل مربع کی طرف سے اور ایک لاکھ چوہتر
ہزار آدمیوں کی طرف سے ہوتا ہے۔ اور ہر سینٹر قریباً تمہیں ہزار میل کی طرف سے اور قریباً
تیں لاکھ آدمیوں کی طرف سے نمائندہ ہوتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں ہندوستان کا کل رقبہ
اٹھارہ لاکھ پانچ ہزار مربع میل ہے جس میں ریاستوں اور ایجنسیوں کا رقبہ نکال کر کل رقبہ دس
لاکھ اکتالیس ہزار مربع میل رہ جاتا ہے۔ اور ریاستوں کی آبادی منہا کر کے انگریزی علاقہ کی
آبادی چو میں کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ہے۔ لیکن برما کو چونکہ ہندوستان سے علیحدہ کرنے کی تجویز ہے
اس کا دو لاکھ تمہیں ہزار مربع میل رقبہ اور ایک کروڑ اکتیس لاکھ آبادی نکال کر ہندوستان کا
رقبہ آٹھ لاکھ گیارہ ہزار مربع میل رہ جائے گا اور آبادی تئیس کروڑ پینتیس لاکھ رہ جائے
گی۔ اب اگر ہندوستان کی اسمبلی کے تین سو ممبر فرض کئے جائیں تو فی ممبر قریباً دو ہزار سات
سو مربع میل رقبہ کی طرف سے اور سات لاکھ اٹھہتر ہزار تین سو تینتیس آدمیوں کی طرف سے
نمائندہ ہو گا۔ گویا ہر ممبر یونائیٹڈ سٹیٹس کے ہر ممبر کے مقابلہ میں صرف تیسرے حصہ رقبہ کی
طرف سے اور آسٹریلیا کے ہر ممبر سے دسویں حصہ رقبہ کی طرف سے نمائندہ ہو گا۔ لیکن
آبادی کے لحاظ سے اسمبلی کا ہر ممبر یونائیٹڈ سٹیٹس کے ممبر کی نسبت چار گنی تعداد تعداد کا کا نمائندہ اور
آسٹریلین ممبر کے مقابلہ میں دس گنے زیادہ تعداد کا نمائندہ ہو گا۔ پس علاقہ کے لحاظ سے

انوار العلوم جلد 1
۴۵۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
یونائیٹڈ سٹیٹس اور آسٹریلیا کا ممبر زیادہ وسیع علاقہ کا نمائندہ ہوتا ہے اور آبادی کے لحاظ سے
ہندوستان کا ممبر زیادہ لوگوں کا نمائندہ ہو گا۔ مگر یہ امر ظاہر ہے کہ اصل تکلیف رقبہ کے بڑا
ہونے میں ہوتی ہے ورنہ نہ ہر ممبر ہر ووٹر کے پاس جاتا ہے نہ جا سکتا ہے۔ ضرورت اس کی
ہوتی ہے کہ وہ اس علاقہ کے نمائندوں سے تعلق رکھ سکے اور یہ ظاہر ہے کہ جس قدر رقبہ
چھوٹا ہو گا ممبر اس میں جلدی پھر سکے گا اور اس میں ہندوستانی ممبر یونائیٹڈ سٹیٹس اور آسٹریلیا کے
ممبر سے فائدہ میں رہے گا۔
پھر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کمیشن کے نزدیک موجودہ انتظام میں اس لئے تغیر کی
ضرورت ہے کہ ممبر اپنے علاقہ کے لوگوں سے تعلق نہیں رکھ سکتا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر وہ
تعلق نہیں رکھ سکتا تو اس وقت اسے ووٹ کیونکر ملتے ہیں۔ تب تو چاہئے تھا کہ دور کے علاقے
اسے ووٹ نہ دیتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر امیدوار کو ہر جگہ کے ووٹ مل جاتے ہیں۔ اس کا
جواب یہی دیا جا سکتا ہے کہ اس کی وجہ اس کا علاقہ کے سرکردہ لوگوں کی امداد حاصل کرنا ہے
اور یہی صحیح جواب ہے۔ لیکن اس صورت میں بالواسطہ انتخاب کا مخالف کہہ سکتا ہے کہ جن
لوگوں کی وہ امداد حاصل کرتا ہے بہر حال ان سے تو وہ تعلق پیدا کرتا ہے اور کر سکتا ہے۔ پس کیا
ہزار یا دو ہزار آدمی سے جو ملک کے بااثر لوگ ہیں اور جن کے پیچھے ملک کے ووٹر چلتے ہیں تعلق
رکھنے والا شخص اس سے بہتر نہیں جو صرف کونسل کے دس یا پندرہ ممبروں سے تعلق رکھتا
ہے۔ دوسرے وہ یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ عام طور پر نمائندہ اسی علاقہ کا رہنے والا ہوتا ہے جس کا
وہ باشندہ ہوتا ہے اور ضرور ایک کافی تعداد ووٹروں کی اس کی واقف بھی ہوتی ہے اور اُن سے
ملنے کا اسے موقع بھی ملتا رہتا ہے لیکن کونسل کا چنا ہو ا نمائندہ اگر کونسل کے ممبروں میں سے نہ
ہوا تو اسے ان سے ملتے رہنے کا کون سا موقع ملے گا۔ امر تسر کا نمائندہ امر تسر کے ووٹروں سے تو
روزانہ ملنے کا موقع پاتا رہے گا۔ لیکن لاہور میں بیٹھنے والی کونسل کے ممبروں سے دہلی اور شملہ
میں کام کرتے ہوئے اسے ملنے کا کونسا موقع مل سکتا ہے۔ اس طرح مثلاً ملتان کا ممبر سارے ضلع
میں تو نہیں پھرتا رہے گا لیکن ملتان شہر کے ووٹروں سے اسے روزانہ ہی ملنے کا موقع ملے گا اور
ضلع کے لوگ بھی وہاں کام کے لئے آتے رہیں گے ان سے بھی وہ ملتا رہے گا۔ لیکن کونسل کے
جن ممبروں نے اسے منتخب کیا ہو گا ان سے ملنے کا اسے بعض دفعہ سال میں ایک دفعہ بھی موقع
نہیں ملے گا اور بالکل ممکن ہے کہ اسمبلی کی ساری عمر میں ہی موقع نہ ملے۔ پنجاب کے ممبر کو تو

·

آج 10 میں سے 10 باقی