ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 19

انوار العلوم جلدا
٢٦٠
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
شاید شملہ میں کہ جہاں دونوں مجلسیں جمع ہوتی ہیں موقع مل بھی جائے لیکن دوسرے صوبوں
کے ممبروں کو دہلی اور شملہ میں کام کرتے ہوئے اپنی مقامی کونسلوں کے ممبروں سے ملنے کا کوئی
موقع ہی نہیں ہو سکتا۔
غرض جو دلیل کمیشن نے تعلقات کے متعلق دی ہے وہ اس کے خلاف ہے ، مؤید نہیں۔
بلا واسطہ انتخاب سے اسمبلی کے ممبر کا اپنے علاقہ سے بھی کوئی تعلق نہیں رہے گا اور کو نسل
سے بھی ہرگز تعلق پیدا نہ ہو گا۔
دوسری دلیل کمیشن نے یہ دی ہے کہ جب حکومت اتحادی اصول پر ہو تو علاقوں کے
سکے۔ یہ
لحاظ سے نمائندگی ضروری ہوتی ہے تا کہ اتحادیت کے اصول کی حفاظت ہو
یہ دلیل
بے شک وقیع ہے۔ اتحادی اصول کی نگرانی کرنے والے لوگ مرکز میں ضرور موجود رہنے
چاہئیں لیکن اس کا وہ طریق جو کمیشن نے ایجاد کیا ہے کہیں بھی جاری نہیں ہے۔ دنیا کی تمام پہلی
مجالس ملک کے نمائندوں کی طرف سے چُنی جاتی ہیں کوئی فیڈریشن ایسی نہیں کہ جس کی پہلی
اسمبلی کے نمائندے صوبہ جات کی طرف سے آتے ہوں۔ ہاں دوسری مجلس کے ممبر
یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ میں ۱۹۱۳ء تک ریاستوں کی مجالس کی طرف سے منتخب ہو کر آتے تھے۔
اور سوئٹزر لینڈ کی بعض کشنز (CANTONS) میں اب بھی بجائے بلاواسطہ کے بالواسطہ
انتخاب ہوتا ہے مگر صرف دوسری مجلس کے لئے پہلی مجلس کے لئے نہیں۔ لیکن کمیشن یہ
مشورہ دیتا ہے کہ دنیا کے دستور کے خلاف پہلی مجلس کو علاقوں کا نمائندہ بنایا جائے۔ حالانکہ
اتحادی حکومت کا اصول یہ ہے کہ مرکز میں دونوں حصوں کے نمائندے ہونے چاہئیں علاقوں
کے بھی۔ اور افراد ملک کے بھی اور اس کا صرف ایک ہی طریق دنیا میں اختیار کیا گیا ہے جو یہ
ہے کہ پہلی مجلس کو جو زیادہ اختیار رکھتی ہے افراد کا نمائندہ بنایا جاتا ہے اور دوسری مجلس کو جو
کم اختیارات رکھتی ہے علاقوں کا نمائندہ قرار دیا جاتا ہے۔ جس کی یہ وجہ ہے کہ اصل حکومت
کا حق افراد کے ہاتھ میں سمجھا جاتا ہے اور علاقوں کو صرف اقلیتوں کا قائم مقام سمجھا جاتا ہے
اس لئے دوسری مجلس کے اختیارات حفاظتی تدابیر تک محدود رکھے جاتے ہیں اور پہلی مجلس کو
اصل قانون ساز مجلس سمجھا جاتا ہے۔ لیکن کمیشن تمام اصول سیاست تمام اصول انصاف اور
تمام دنیا کے تجربوں کے خلاف یہ عجیب مشورہ دیتا ہے کہ اسمبلی اور کونسل آف سٹیٹ دونوں کا
انتخاب صوبہ جات کی کوئ کو نسلیں کریں۔ جب ایک ہی منتخب کرنے والے ہونگے تو رو
قسم کی

انوار العلوم جلد
۶۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
مجالس کا فائدہ کیا ہے۔ پھر لطف یہ ہے کہ کمیشن اس امر کی بھی امید رکھتا ہے کہ کونسل آف
سٹیسٹ میں زیادہ قابلیت کے آدمی مثلاً سابق وزراء سابق حج ، اعلیٰ عہدہ دار وغیرہ لانے چاہئیں
اور وہ اس طرح کہ اس کی ممبری کی شرائط ایسی رکھی جائیں کہ اسی قسم کے لوگ آسکیں۔ لیکن
کمیشن نے اس امر کو بالکل نظر انداز کر دیا ہے کہ صرف ایک ہی کونسل آف سٹیٹ دنیا میں
ایسی ہے کہ جس کے ووٹر اور اسمبلی کے ووٹر ایک ہی ہوتے ہیں۔ لیکن یہ دوسری مجلس اپنے
مقصد کے پورا کرنے میں بالکل ناکام رہی ہے اور وہ آسٹریلیا کی دوسری مجلس ہے۔ لیکن چونکہ
اختیارات اور فائدہ پہلی مجلس میں زیادہ ہوتا ہے اس لئے آسٹریلیا کے تمام قابل لوگ اس کی
ممبری کی کوشش کرتے ہیں۔ باقی سب دنیا کی مجالس میں دونوں مجلسوں کے ووٹروں کی قابلیتیں
الگ الگ رکھی جاتی ہیں یا دوسری مجالس کو بعض خاص اختیارات دیئے جاتے ہیں کہ تا قابل
لوگ ادھر متوجہ ہوں۔ مگر جہاں یہ دونوں صورتیں نہ ہوں وہاں یہ امید کرنا کہ قابل امیدوار
کام کا اچھا میدان چھوڑ کر اور اسمبلی کے امیدواروں کے برابر تکلیف اٹھا کر کونسل آف سٹیٹ
میں جائیں گے ایک ایسی خلاف عقل بات ہے جسے کوئی عقل مند تسلیم نہیں کر سکتا اور کمیشن
کے تجویز کردہ اصل پر اگر کام ہوا تو ہندوستان کی کونسل آف سٹیٹ میں وہی لوگ جائیں گے
جو یا تو اسمبلی کے انتخاب سے مایوس ہو چکے ہوں گے یا جن کی غرض صرف کسی نہ کسی ملکی مجلس
کا ممبر کہلانا ہو گی۔
سائمن کمیشن نے اس امر کو بھی بالکل نظر انداز کر دیا ہے کہ دنیا کے تجربہ کردہ سیاسی
اصول کے مطابق اتحادی طرز کی حکومت کے مرکز میں صرف علاقوں کے نمائندے نہیں ہونے
چاہئیں بلکہ افراد اور علاقوں دونوں کے نمائندے ہونے چاہئیں کیونکہ مرکزی حکومت کا کام
صرف ایسے قوانین پاس کرنا نہیں جن کا تعلق علاقوں سے ہو بلکہ وہ ایسے قوانین بھی پاس کرتی
ہے جو افراد پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ پس دونوں کے نمائندے اس میں ہونے چاہئیں تاکہ
دونوں کے حقوق محفوظ رہیں۔ لیکن کمیشن نے افراد کی نمائندگی کو بالکل اڑا دیا ہے جس کی
مثال دنیا کے کسی قابل وقعت نظام میں نہیں ملتی اور اس امر کو بھی نظر انداز کر دیا ہے کہ ایک
لمبے تجربہ کے بعد یونائیٹڈ سٹیٹس میں ۳۱۔ مئی ۱۹۱۳ء کو سترھویں اصلاح کے ذریعہ سے دوسری
مجلس کے انتخاب بھی براہ راست کر دیئے گئے ہیں۔ پس جب کہ دوسری دنیا تجربہ کے بعد
دوسری مجالس کے انتخاب بھی بلا واسطہ کر رہی ہے سائمن کمیشن ہندوستان کے لئے دونوں

انوار العلوم جلد ))
۴۶۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
مجالس کے انتخاب بالواسطہ تجویز کرتا ہے۔
تیسری دلیل کمیشن نے یہ دی ہے کہ عام ہندوستانی اسمبلی کے کاموں کی نگرانی نہیں کر
سکتے۔ لیکن جب کو نسل کے ممبر ہی اسمبلی کے ممبروں کو منتخب کریں گے تو انہیں خیال رہے گا
کہ ہماری بھی کوئی نگرانی کر رہا ہے۔ یہ دلیل بھی اوپر کی دلیلوں کی طرح کمزور ہے کیونکہ
کونسلوں کے ذریعہ سے انتخاب کا نتیجہ یہ ہو گا کہ نگرانی اور بھی کم رہ جائے گی کیونکہ کونسلوں
میں منتخب ہونے والوں کا نقطہ نگاہ بالکل اور ہوتا ہے اور اسمبلی میں منتخب ہونے والوں کا اور ۔
کونسلوں کے ممبروں سے بہت زیادہ نگرانی وہ لوگ کر سکتے ہیں کہ جن کو مرکزی امور سے دلچسپی
ہو۔ چنانچہ اس کا روزانہ تجربہ ہوتا رہتا ہے کہ اسمبلی میں پیش ہونے والے معاملات کی طرف
جب کہ کونسلوں کے ممبروں کو کچھ بھی توجہ نہیں ہوتی عام پبلک میں سے ایک طبقہ میں اس کے
متعلق ہیجان پیدا ہو رہا ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں یہ امر بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ پروپورشنل ریپریزنٹیشن سسٹم
کے مطابق وہی قوم اپنے )PROPORTIONAL REPRESENTATION SYSTEM(
نمائندے بھیج سکتی ہے جس کے امیدوار اس کے ووٹوں کے مطابق کھڑے ہوں۔ اگر دوٹر
زیادہ ہو جائیں تو اس قوم کی نمائندگی کم ہو جاتی ہے۔ اب ہم فرض کرتے ہیں کہ پنجاب
کو نسل سے نمائندے مچنے جانے لگے ہیں اور فرض کرتے ہیں کہ اسمبلی کے لئے گل تھیں
ممبروں کا انتخاب صوبہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ پس بوجہ مسلمانوں کی آبادی پچپن فیصدی
ہونے کے ان کے حصہ میں سولہ ممبریاں آنی چاہئیں لیکن مسلمانوں میں سے کچھ
”زمیندار پارٹی" میں ہیں اور کچھ " نیشنل پارٹی " میں جس میں ہندو ممبروں کی تعداد زیادہ
ہے۔ اب یہ انتخاب کس اصول پر ہو گا۔ کیا مسلمان مسلمان کو ووٹ دیں گے یا اپنی پارٹی کے
ساتھ روٹ دیں گے۔ اگر پارٹی کے ساتھ دیں گے تو مسلمان نمائندوں کی تعداد کم ہو جائے گی
اور اگر اپنی پارٹی کے مخالف امیدوار کو دیں گے کیونکہ وہ مسلمان ہے تو ایک تو اس کا یہ نتیجہ
نکلے گا کہ مخلوط انتخاب کے ذریعہ سے ہم بجائے سیاسی اصول کی قیمت بڑھانے کے اس کی قیمت
کو کم کر دیں گے کیونکہ محض اس خوف سے کہ میرے ہم مذہبوں کے نمائندے کم نہ ہو جائیں
ایک شخص اپنے سیاسی خیالات کو قربان کر دینے پر مجبور ہو پر مجبور ہو گا۔ دو دوسرے اس طریق سے چنے
ہوئے اسمبلی کے ممبر کی نگرانی بالکل نہ رہے گی۔ کیونکہ جس امیدوار کو اس کے مخالف الخیال

انوار العلوم جلد !!
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
شخص نے صرف اس کے مذہب کی وجہ سے ووٹ دیا ہو گا وہ اس کی نگرانی کیونکر کر سکے گا۔
اسے تو امیدوار جواب دے گا کہ میاں تم نے اپنے ہم مذہب کے نمائندوں کی تعداد پوری
کرنے کے لئے ووٹ دیا تھا میں نے کب تم سے وعدہ کیا تھا کہ تمہاری پالیسی کی اتباع کروں گا۔
سے
لیکن جو شخص جدا گانہ انتخاب میں اپنے ہم مذہب کے مقابلہ میں جیتے گا اس کے ووٹر اس
مطالبہ کر سکتے ہیں کہ وہ کیوں ان کی مرضی کے مطابق کام نہیں کرتا۔ پس کمیشن کی تجویز پر عمل
کر کے نگرانی ہرگز نہیں بڑھے گی بلکہ کم ہو گی۔
کمیشن کے دلائل کو رد کرنے کے بعد میں چند اور دلائل دیتا ہوں۔ جن کی بناء پر میرے
نزدیک بالواسطہ انتخاب کا طریق نہایت خطرناک ہے اور خصوصاً مسلمانوں کے فوائد کے تو بالکل
ہی خلاف ہے۔
(1) سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مسلمانوں سے حکومت کا وعدہ ہے کہ ان کی
مرضی کے بغیر مخلوط انتخاب کو جاری نہیں کیا جائے گا اور اس وعدہ میں ہرگز کوئی شرط نہیں ہے
کہ کونسلوں میں ان کو یہ حق ہو گا اسمبلی میں نہیں ہو گا۔ پس انتخاب مطابق تعداد " جس کے
معنی مخلوط انتخاب کے ہیں کسی صورت میں بھی مسلمانوں کی مرضی کے برخلاف جاری نہیں کیا جا
سکتا اور اگر مسلمانوں کے نمائندے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں اس کو تسلیم بھی کر آئے تب بھی
مسلمان پبلک اس کو ہرگز نہیں مانے گی۔ کیونکہ وہ بحیثیت جماعت اس اصل کو فورا جاری
کرنے کے سخت مخالف ہے اور اگر سائمن رپورٹ کی اس تجویز کی وہ مخالفت نہیں ہوئی جو
نہرو رپورٹ کی ہوئی تھی تو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ عام طور پر مسلمان اس طریق انتخاب کو
سمجھتے نہیں۔ وہ اس کا مطلب یہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان ممبر مسلمان امیدواروں کو ووٹ دیں گے
اور ہندو ہندوؤں کو ۔ لیکن جس وقت مسلمان پبلک کو یہ معلوم ہوا جیسا کہ اب میری کتاب کے
شائع ہونے پر ہو جائے گا کہ اس انتخاب کے معنی مخلوط انتخاب کے ہیں تو مسلمان ایک سرے
سے دوسرے سرے تک اس کی مخالفت کریں گے اور اس میں کیا شک ہے کہ اسمبلی میں
مخلوط انتخاب کا دروازہ کھول کر مسلمان کو نسلوں میں بھی اپنے اس حق کو اصورا کھو بیٹھتے ہیں۔
بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس قسم کے مخلوط انتخاب میں وہ نقائص نہیں ہیں کہ جو عام
مخلوط انتخاب میں ہیں کیونکہ اس میں ہر مذہب کے افراد مجبور ہوتے ہیں کہ اپنے آدمیوں کو
ووٹ دیں ورنہ ان کے اپنے ممبر کم ہو جائیں گے۔ لیکن یہ جواب درست نہیں کیونکہ اس

انوار العلوم جلد
لدولد
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
طریق انتخاب کی رو سے بھی دوسری پارٹی کو کمزور کیا جا سکتا ہے اور وہ اس طرح کہ اس طریق
انتخاب میں کسی جماعت کے عدد میں جو زائد کسر ہو اس کی امداد سے وہ دوسرے مذہب کے
بعض اپنے زیر اثر آدمیوں کو ممبر کروا سکتے ہیں۔ اس طرح ان کی کسر بالواسطہ طور پر ان کے کام
آ جائے گی اور دوسرے مذہب کی نمائندگی کمزور ہو جائے گی۔ پس یہ درست نہیں کہ اس
صورت میں مسلمان کو خطرہ نہیں اس میں بھی ویسے ہی خطرات ہیں جیسے کہ عام مخلوط انتخاب
میں۔
علاوہ ازیں جہاں مسلمان بہت کم ہیں وہاں اس اصول کے ماتحت ان کے حقوق انہیں
نہیں مل سکیں گے۔ مثلاً صوبہ جات وسطی میں مسلمانوں کی آبادی کل چار فیصدی ہے۔ گو ان
کے ممبروں کی تعداد ۹۶۶۰ ہے۔ اب اگر فرض کر لیا جائے کہ اس صوبہ سے دس ممبر
مرکزی انجمن کے لئے چنے جائیں گے تو اس صوبہ سے ایک بھی مسلمان نہیں بچنا جا سکے گا۔
اسی طرح اور کئی جگہ پر تھوڑی تھوڑی کسر کی وجہ سے مسلمانوں کا سالم ممبر جاتا رہے گا۔ یہ
نہیں کہا جا سکتا کہ ہندوؤں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا کیونکہ اس بنیاد پر تو مخلوط انتخاب ہندو مانگ
رہے ہیں کہ وہ زیادہ تعلیم یافتہ ہیں، زیادہ مالدار ہیں، زیادہ تجربہ کار ہیں اور مسلمان ان کے
مقروض ہونے کے سبب سے بہت کچھ ان کے زیر اثر رہتے ہیں۔ پس یہ امید کرنا کہ اس مخلوط
انتخاب سے مسلمانوں کو نقصان نہیں پہنچے گا درست نہیں بلکہ یہ یقینی بات ہے کہ ہندو مالی دباؤ
سے بھی اور مسلمانوں کو پھاڑ کر بھی اسلامی نمائندگی کو کم کر دیں گے۔ یا پھر ایسے لوگوں کو
نمائندہ بنائیں گے جو صحیح معنوں میں مسلمانوں کے نمائندے نہیں ہونگے۔ میں نے پنجاب
کو نسل کے بعض ممبروں سے سنا ہے کہ یہ طریق اچھا ہے اس سے مسلمانوں کو نقصان نہیں پہنچے
گا کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے تجربہ کیا ہے کہ اس ذریعہ سے ہمارا حق مل جایا کرتا ہے۔ لیکن
اس امر کی موجودگی میں کہ سائمن کمیشن کے ساتھ بیٹھنے کے لئے جو صوبہ کی کمیٹی اس اصل کے
مطابق چنی گئی تھی اس میں دو مسلمان ، تین ہندو اور ایک سکھ اور ایک انگریز چنا گیا تھا۔ کون
کہہ سکتا ہے کہ یہ ذریعہ کامیاب ہے۔ نیز مسلمانوں کا تجربہ پنجاب میں مذہب کی بناء پر نمائندگی
کا نہیں ہے بلکہ زمیندار پارٹی کے لحاظ سے ہے اور اس میں شک نہیں کہ پارٹیوں کو ایک حد
تک اپنی تعداد کے مطابق انتخاب مطابق تعداد " کے اصول پر ان کا حق مل جاتا ہے ۔ لیکن
مذہب کی بناء پر جس قوم کو نمائندگی کا دعوی ہو اس کا حق محفوظ نہیں ہوتا۔ کیونکہ ایک مذہب

انوار العلوم جلد !!
۴۶۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کے آدمی ضروری نہیں کہ سیاسی طور پر بھی ایک ہی خیال کے ہوں۔ اور جب سیاسی اختلاف
ہو تو یہ بہت مشکل ہوتا ہے کہ انسان صرف اس وجہ سے ایک امیدوار کو ووٹ دے کہ وہ اس
کا ہم مذہب ہے۔
دوسری دلیل اس طریق نمائندگی کے خلاف یہ ہے کہ اس سے حلقہ انتخاب بہت محدود
جاتا ہے یعنی مختلف صوبوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک سو سے تین سو تک ممبر ہونگے جو اسمبلی
کے نمائندے چنیں گے اور اس قدر قلیل تعداد ووٹروں کی ہو تو دوستیاں بھی اور رشوتیں بھی
ہو
بہت اثر کرتی ہیں۔ پس یہ طریق انتخاب اخلاقی بگاڑ کا زیادہ موجب ہو گا۔ جب حلقہ وسیع ہو
تب بھی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں لیکن نہ کوئی انسان ہزاروں آدمیوں سے دوستانہ طور پر روٹ
لے سکتا ہے اور نہ ان کو لالچ دے سکتا ہے۔
ہوں
6
تیرے کو نسلوں اور اسمبلی کے فرائض بالکل مجدا گانہ ہونگے یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک
ہی شخص کے ذریعہ سے دونوں امور کا ملک خیال رکھ سکے نتیجہ یہ ہو گا کہ اسمبلی کبھی بھی ملک کی
صحیح نمائندہ نہیں ہوگی۔ یہ امر بالکل عقل میں نہیں آسکتا کہ ایک شخص ایک ہی وقت میں مقامی
اور مرکزی دونوں مجالس کی ضروریات کو ملک کے سامنے پیش کر سکے گا اور وہ کر بھی کب سکتا
ہے جب کہ وہ خود دوسری مجلس کا امیدوار ہی نہیں۔ اور اگر کوئی امیدوار ہو بھی تو بھی وہ
بسا اوقات اپنے خیالات اسمبلی کے کام کے متعلق ظاہر نہیں کر سکے گا کیونکہ بالکل ممکن ہے کہ
اس کے خیالات مقامی کونسل کے کاموں کے متعلق تو اپنے علاقہ کے اکثر ووٹروں سے متفق
لیکن اسمبلی کے معاملات کے متعلق مختلف ہوں۔ کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ وہ اپنے اس
اختلاف کو ظاہر کر کے اپنے انتخاب کے مواقع کو خراب کرلے گا؟ اور اگر وہ ظاہر بھی کرے تو
اکثر ووٹر ایسے ہوں گے کہ اگر مقامی اور مرکزی سوالوں کا مقابلہ آپڑے تو وہ مقامی سوال کو
ترجیح دیں گے۔ پس اگر ایک مقامی کونسل کا مناسب امیدوار مرکزی امور میں خلاف رائے بھی
رکھتا ہو تب بھی بہت سے ووٹر مقامی معاملات کے اتحاد کی وجہ سے اس کے حق میں رائے دیں
گے اور اس طرح اسمبلی ملک کی نمائندگی سے بالکل محروم رہ جائے گی اور صرف اس وجہ سے
که مقامی کونسلوں کے ممبر اس کے ممبروں کا انتخاب کریں گے اسے ملک کا نمائندہ کہنا درست
نہ ہو گا۔ اور کوئی شخص جو سیاسیات کے مباری سے بھی واقف ہے اس طرح منتخب ہونے والی
اسمبلی کو ملک کی نمائندہ اسمبلی نہیں کہہ سکے گا۔ ہندوستان تو ابھی تعلیم میں بہت پیچھے

انوار العلوم جلد ))
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہے مہذب ملکوں کا ابھی تک یہ حال ہے کہ لوکل معاملات کو لوگ مقدم رکھتے
ہیں۔ چنانچہ میرے سفر انگلستان کے موقع پر ایک با اثر کانسر ویٹو ممبر پارلیمنٹ
نے مجھے بتایا تھا کہ ہمارے یہاں )CONSERVATIVE MEMBER PARLIAMENT(
اس قدر اس شخص کے سیاسی خیالوں کو نہیں دیکھا جاتا جس قدر اس امر کو کہ اس نے اپنے
حلقہ انتخاب کے لوگوں کے لئے کیا کیا ہے۔ اگر کوئی اپنے حلقہ کے لوگوں کے لئے مفید ثابت
ا ہو تو پھر بہت سے لوگ جو ۔ لوگ جو سیاسی اصول کی طرف سے بے پرواہ ہوتے۔ بے پرواہ ہوتے ہیں اسے ووٹ دے
دیتے ہیں۔ پس جب اس ملک میں جس میں اس قدر عرصہ سے نمائندہ حکومت چلی آ رہی ہے
ہوا ہوا
لوگوں کا یہ حال ہے تو ہندوستان کا کیا حال ہو گا۔
آ
چوتھا نقص اس طریق انتخاب سے یہ پیدا ہو گا کہ چونکہ کونسلوں کے ممبروں کو اجازت
دی گئی ہے کہ وہ اپنے ممبروں کو بھی اسمبلی کے لئے چن سکتے ہیں اور ایسے چنے ہوئے ممبر چاہیں
تو دونوں مجالس کے ممبر رہ سکتے ہیں اکثر ایسا ہی ہو گا کہ ممبر آپس میں ہی ایک دوسرے کو اسمبلی
کے لئے چن لیں گے اور پھر وہ دونوں عزتوں کو جمع رکھنے کے لئے دونوں ہی مجالس کے ممبر
رہیں گے۔ جس سے یہ نقص پیدا ہو جائے گا کہ تمام حکومت دھڑا مت دھڑا بندی کے اثر کے نیچے
جائے گی اور لانگ پارلیمنٹ (LONG PARLIAMENT) کے ممبروں کی طرح ملک کا سب
اختیار ایک خاص پارٹی کے قبضہ میں آ جائے گا۔ اور پھر ایک ہی وقت اگر اجلاس ہونگے اور
ضرور اکثر اوقات ایسا ہی ہو گا تو دونوں مجالس یعنی صوبوں کی اور مرکزی، نقصان اٹھائیں گی
کیونکہ نہ ممبر اس طرف توجہ دے سکیں گے اور نہ اُس طرف۔ اگر یہ شرط بھی کر دی جائے کہ
جو صوبہ کی کونسل کا ممبر اسمبلی کے لئے چنا جائے وہ کونسل سے استعفیٰ دے دے تو پھر ہر
انتخاب کے موقع پر فورا ہی ایک معقول تعداد کے حلقوں میں ان لوگوں کی جگہ پر کرنے کے لئے
دوبارہ انتخاب کرنا پڑے گا جسے لوگ قدر تا نا پسند کرتے ہیں۔
غرض یہ طریق انتخاب نہ صرف خلاف عقل ہے اور اصول سیاست کے مخالف ہے
بلکہ مسلمانوں کے لئے خصوصاً اور ملک کے لئے عموما سخت مضر ہے۔ اس سے مرکزی حکومت
بھی بہت کمزور ہو جائے گی اور یقینا درجہ نو آبادیات کے حصول میں دیر واقع ہوگی ۔ پس
اسمبلی کا انتخاب براہ راست پلک کی طرف سے ہونا چاہئے اور اس میں مسلمانوں کا حق مجدا گانہ
انتخاب کا قائم رہنا چاہئے۔

انوار العلوم جلد !!
11
٤٦٧
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
میں اس موقع پر یہ امر بھی بیان کرنے سے نہیں رہ سکتا کہ اسمبلی میں مقامی کونسلوں کی
نمائندگی کی تجویز سب سے پہلے میری طرف سے ہی سائمن کمیشن کے سامنے پیش کی گئی تھی۔
چنانچہ احمد یہ جماعت کی طرف سے جو میمورنڈم (MEMORANDUM) سائمن کمیشن کو بھیجا گیا
تھا اس کے یہ الفاظ ہیں ۔
علاوہ ازیں ہماری رائے میں یہ مناسب ہے کہ صوبہ جاتی کونسلوں کو
مرکزی مجالس میں نیابت حاصل ہو کیونکہ اس سے فیڈریشن کے صحیح نشو و نما میں مدد
مل سکتی ہے۔ اس سے یقیناً صوبہ جاتی کونسلوں اور مرکزی اسمبلی میں زیادہ
رابطه و اتحاد اتحاد پیدا ہو جائے گا جو دونوں کے لئے لئے مفید ہو گا۔ ۴
میری اس رائے کو پنجاب سائمن کمیٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں شامل کر لیا۔ پس اس
خیال کا بانی میں ہی ہوں لیکن باوجود اس کے میں سائمن کمیشن کی سفارش کا مخالف ہوں۔ اس
لئے کہ میری سفارش اس اصل پر مبنی تھی کہ :۔
(1) کونسل آف سٹیٹ کی موجودہ شکل بے اصول ہے اس کو توڑ دیا جائے اور اس کی جگہ
اسمبلی میں ایک حد تک کو نسلوں کو نمائندگی دے کر دونوں ضرورتیں اسمبلی میں پوری کر
لی جائیں ۔
(۲) سب ممبر نہیں بلکہ کچھ ممبر کو نسلوں سے لئے جائیں۔ باقی براہ راست منتخب ہوں۔ پس
میری سفارش سیاسی اصول پر مبنی تھی لیکن سائمن کمیشن کی سفارش کسی اصل پر مبنی
نہیں۔ اس نے کونسل آف سٹیٹ کو بھی قائم رکھا ہے اور اسمبلی کے قریباً سب ممبر
کونسلوں سے بھیجنے کی سفارش کی ہے۔
کونسل آف سٹیٹ
میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ کونسل آف سٹیٹ کی موجودہ شکل بالکل
غیر اصولی ہے۔ اس کا کوئی خاص کام نہیں جس کی وجہ سے اسے قائم
رکھا جائے۔ اس وجہ سے میری رائے شروع سے یہ رہی ہے کہ اگر اس کی صورت بدلی نہ
جائے تو اس کو توڑ دیا جائے ۔ سائمن کمیشن نے اس میں کچھ اصلاح کی ہے لیکن ویسی ہی صورت
اسمبلی کے متعلق پیدا کر کے بھی اس کی غرض کو باطل کر دیا ہے۔ پس میرے نزدیک ضرورت
ہے کہ اسمبلی کی نشستیں تو براہ راست انتخاب کے ذریعہ سے میر کی جائیں اور کونسل آف
سٹیٹ کا انتخاب اس سے مختلف ہو۔ میں اس کے لئے مندرجہ ذیل تجویز پیش کرتا ہوں۔

انوار العلوم جلد 1
(1) کونسل آف سٹیٹ کے ممبر اسمبلی سے ایک تہائی ہوا کریں۔
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
(۲) ان میں سے ۴/۵ ممبر صوبہ جات کی کونسلیں منتخب کیا کریں اور ۱/۱۰ ممبر گورنر جنرل
ان کونسل (CIL)
ایسے لوگوں میں ۔ GOVERNOR GENERAL IN COUNCIL(,
:
سے
جنہوں نے علمی یا عملی خدمت ملک کی کی ہو یا زمینداره، تجارت وغیرہ خاص مفاد کی
نیابت کرنے والے لوگوں میں سے نامزد کریں۔ ان نامزد شدہ ممبروں میں قومی توازن کو
قائم رکھا جائے۔ کو نسلوں کی نمائندگی علاقہ کے اصول پر ہو اور ہر ایک صوبہ خواہ بڑا ہو ،
خواہ چھوٹا ہو اسے برابر کے ممبر بھیجنے کا اختیار ہو۔ ووٹنگ واحد قابل انتقال ووٹ کے
اصول پر ہو۔ اگر اسے کسی وجہ وجہ سے پسند نہ کیا جائے تو " انتخاب مطابق تعداد کے طریق
کو اختیار کر لیا جائے۔ لیکن میرے نزدیک اقلیتوں کے فوائد کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے
پہلا طریق زیادہ مفید ہو گا۔ مگر یہ امور مختلف اقوام کے نمائندے بحث کے بعد بہتر طور پر
طے کر سکتے ہیں۔
شاید اس پر اعتراض ہو کہ اب کیوں میں نے مخلوط انتخاب کے طریق کو پسند کر لیا ہے۔ تو
اس کا جواب یہ ہے کہ دوسری مجلس کا انتخاب علاقہ کے اصول پر ہوتا ہے اور پہلی کا افراد پر ۔
اس لئے پہلی چیمبر کے انتخاب خاب پر پر : جو افراد کی نمائندہ تھی مجھے اعتراض تھا۔ دوسری چونکه چوک افراد
کی نمائندہ ہی نہیں ہے۔ اس میں مخلوط انتخاب پر مجھے اعتراض نہیں۔ گو "انتخاب مطابق
تعداد" پر اعتراض ہے کیونکہ اس طرح اسلامی صوبوں کے الگ بنانے میں جو زائد حفاظت
مسلمانوں کے حقوق کی مد نظر رکھی گئی تھی وہ کمزور ہو جائے گی۔
جو ممبر گورنر جنرل نامزد کریں ان کے متعلق انہیں اختیار ہو کہ خواہ ایک عرصہ انتخاب
کے لئے منتخب کریں خواہ عمر بھر کے لئے مقرر کریں کیونکہ کچھ لائف ممبروں کا مقرر ہونا بھی ایسی
کونسل میں مفید ہوتا ہے۔ اس سے قومی کاموں میں خاص طور پر حصہ لینے کا شوق بھی لوگوں
میں پیدا ہو گا کیونکہ سمجھا جائے گا کہ خاص خدمت کرنے والوں کو ملک میں دائمی حق نیابت کی
صورت میں اعزاز دیا جاتا ہے۔
(۳) کونسل آف سٹیٹ کی عمر سات سال ہوا کرے تا کہ جس وقت اسمبلی کا انتخاب ہو رہا
ہو ایک مجلس ایگزیکٹو مدد دینے کے لئے موجود رہے۔

انوار العلوم جلد 1
۴۶۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
قانون ساز مجالس کے اختیارات
میں یہ پہلے بتا چکا ہوں کہ قانون اساسی کے طے ہونے کے فورا بعد مرکز میں اس پر عمل
شروع نہ ہو بلکہ ایک وقتی انتظام پہلے قائم کیا جائے جو حسب قوانین تبدیل ہوتا ہوا قانون
اساسی کے مطابق ہو جائے اس لئے جو کچھ میں اب لکھوں گا وہ اس امر کو مد نظر رکھ کر ہو گا کہ
پہلی اسمبلی جو نئے نظام کے ماتحت منتخب ہو اس کے کیا اختیارات ہوں۔
میرے نزدیک یہ مناسب نہیں کہ فورا ہی ایگزیکٹو کو اسمبلی کے تابع کر دیا جائے۔ اس
لئے میرے نزدیک مناسب یہ ہو گا کہ چند سال تک موجودہ تعلق اسمبلی اور ایگزیکٹو کا بہت حد
تک قائم رکھا جائے ۔ لیکن اس امر کا خیال رکھتے ہوئے کہ آئندہ حکومت خود اختیاری اصول
پر چلائی جائے گی مندرجہ ذیل تغیر کر دیئے جائیں۔
(1) اسمبلی کو آئندہ مالی معاملات میں پوری آزادی ہو اور اس کا فیصلہ اس امر میں ناطق ہو
سوائے اس کے کہ گورنر جنرل کسی امر کو ملک کے مفاد کے خلاف دیکھ کر رد کر دیں۔
مالی بل جس قدر پیش ہوں ان کی اصلاح کا بھی اسمبلی کو اختیار ہو اور بغیر اس کی اجازت
کے بل کو واپس لینے کا حکومت کو اختیار نہ ہو۔
(۲) اس وقتی نظام کے دوران میں اگر دونوں مرکزی مجالس تین چوتھائی کی کثرت سے کوئی
فیصلہ کر دیں تو گورنمنٹ اس پر عمل کرنے کی پابند ہو۔ بشرطیکہ وہ امر کانسٹی چیوشن
(CONSTITUTION) یا ایگزیکٹو (EXECUTIVE) کے اختیارات یا نان دو ٹیبل
(NON VOTABLE) امور سے تعلق نہ رکھتا ہو ۔ گورنر جنرل کو بھی اس فیصلہ کو رد
کرنے کا اختیار نہ ہو۔ صرف یہ اختیار ہو کہ وہ پہلے دونوں مجالس کے پاس اس فیصلہ کو
واپس کریں اور دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کریں اور اس کی وجوہ بیان کر دیں۔ اگر
دونوں مجالس ان کی مرضی کے مطابق اصلاح کر دیں تو فبھا ورنہ اگر اصلاح نہ ہو یا
مرضی کے مطابق نہ ہو اور گورنر جنرل یہ سمجھیں کہ اس فیصلہ کا اجراء خطر ناک ہے تو وہ
دونوں مجالس کو برخاست کر کے نئی مجالس کا انتخاب کرائیں اور اس وقت تک اس
فیصلہ کو ملتوی رکھیں ۔ اگر دوسری منتخب شدہ مجالس بھی تین چوتھائی کی اکثریت سے اس

انوار العلوم جلد !!
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
فیصلہ کی تائید کریں تو پھر بہر حال اس کا اجراء کیا جائے ۔
(۳) چونکہ یہ امر بھی ضروری ہے کہ ملکی عصر کو حکومت کے طریق سے آگاہ کیا جائے اور
ایک حد تک اس کا اثر ایگزیکٹو پر بھی ہو ۔ دوسری طرف یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ
ڈائی آر کی (DIARCHY) کی موجودہ صورت کو جو فی الواقع مصر ہے دور کیا جائے
اس لئے میرے نزدیک ایک درمیانی تجویز یہ مناسب ہوگی کہ ہر انتخاب کے بعد اسمبلی
کے ممبر کونسل آف سٹیٹ کے ممبروں سے مل کر تمہیں آدمیوں کی ایک فہرست تیار کر
کے گورنر جنرل کے پاس بھیج دیا کریں جو ان میں سے چند آدمیوں کو منتخب کر کے ان میں
سے ایک ایک کو ہر ایگزیکٹو ممبر کے ساتھ پارلیمینٹری سیکرٹری کے طور پر لگا دیں۔ یہ
سیکرٹری تنخواہ دار ہوں اور اسی طرح ڈسپلن کے پابند ہوں جس طرح دوسرے ملازم
ہوتے ہیں اور ان کا فرض ہو کہ وہ محکمہ کی پالیسی کی پابندی کریں اور اس کے رازوں کو
محفوظ رکھیں اور پورے طور پر اپنے افسر اور گورنر جنرل کے سامنے جوابدہ ہوں نہ کہ
اسمبلی کے سامنے ۔ ان کے ساتھ ایک مستقل آفیشل سیکرٹری بھی ہو لیکن یہ فرق نہ کیا
جائے کہ چند محکمے مستقل طور پر ان منتخب سیکرٹریوں کے لئے مخصوص کر دیئے جائیں بلکہ
دونوں سیکرٹریوں کے جو کام سپرد ہو ان پر باری باری منتخب اور مستقل کارکن لگتے رہیں
تا کہ محکمہ کی تمام شاخوں کا منتخب سیکرٹریوں کو علم اور تجربہ ہوتا رہے۔ اسمبلی کے
برخاست ہونے یا کئے جانے پر یہ لوگ بھی کام سے علیحدہ ہو جائیں۔ اور پھر نئے انتخاب
پر نیا پینل تیار ہو جس سے گورنر جنرل نئے وزراء کا انتخاب کریں لیکن اسمبلی کے
برخاست ہونے سے پہلے انہیں گورنر جنرل تو علیحدہ کر سکیں لیکن اسمبلی ان کے خلاف
کوئی روٹ پاس نہ کر سکے۔ اس طرح ایک تو ایگزیکٹو اپنا کام بغیر کسی قسم کی روک کے کر
سکے گی دوسرے ایسے لوگ حکومت کا کام کرنے کی مشق پیدا کر لیں گے جن پر مجالس
قانون ساز کو اعتبار ہو گا۔ تیسرے وہ لوگ جو سیکرٹری مقرر ہوں گے باوجود ایگزیکٹو کا
جزو ہونے کے ہوجہ منتخب مجالس میں سے آنے کے ملک کی صحیح ترجمانی ایگزیکٹو مشوروں
کے وقت کر سکیں گے۔ اور ایگزیکٹو پر اپنا اخلاقی اثر ڈال کر اسے ایک حد تک مجالس کے
منشاء کے مطابق چلانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ چوتھے یہ لوگ گورنمنٹ کے لئے بھی
مفید ہوں گے کیونکہ بوجہ مختلف پارٹیوں کا نمائندہ ہونے کے اس پر ان کا اثر ہو گا اور

انوار العلوم جلد 1
۴۷۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
منتخب نمائندوں اور ایگزیکٹو کے درمیان میں بطور ایک واسطہ کے بن جائیں گے کیونکہ
ایک طرف ان کے سامنے حکومت کی مشکلات ہوں گی اور دوسری طرف پبلک کی
خواہشات
(۴) چوتھے بعض محکمے ایسے نامزد کر دیئے جائیں۔ جیسے کہ مثلاً تعلیم ہے ، حفظان صحت ہے،
صنعت و حرفت ہے کہ ان محکموں کے متعلق اسمبلی کو حق ہو کہ وہ سال کے شروع میں
ایک عام ہدایت طریق کار کے متعلق دے دے اور وہ مکھے اس ہدایت کی حتی الوسع
پابندی کریں۔ حتی الوسع سے مراد یہ کہ جب خاص وجوہ سے عمل نہ ہو سکتا ہو تب
اسمبلی کے منشاء کے خلاف عمل ہو۔ ورنہ اس کے مطابق ہو مجھے معلوم ہے کہ یہ محکمے
اصل میں صوبہ جاتی ہیں لیکن کچھ کام ان کے ماتحت مرکز سے بھی متعلق ہے۔ نیز میں
نے ان کا ذکر صرف بطور مثال کے کیا ہے ورنہ اگر یہ مناسب نہ ہوں تو اور ایسے محکمے
اس غرض کے لئے چنے جاسکتے ہیں۔
(۵) فوج فارن اور پولیٹیکل معاملات کے متعلق اسمبلی کو ریزولیوشن پاس کرنے کی اجازت نہ
ہو عام اظہار رائے کر سکتی ہے۔
کونسل آف سٹیٹ کا کام علاوہ پینل تجویز کرنے کے یہ ہو:۔
(1) اسمبلی کے پاس شدہ مسودات پر نظر ثانی جس کے بعد مسودہ پھر پہلی مجلس میں جائے۔
اگر اسمبلی سفارشوں کو منظور کر لے تو فبہا اگر منظور نہ کرے تو دونوں مجلسوں کی
جائنٹ کمیٹی کے سپرد ہو۔ اگر پھر بھی کوئی سمجھوتہ نہ ہو سکے اور اسمبلی ساٹھ فیصدی
حقیقی اکثریت سے اسے دوبارہ پاس کر دے تو وہ پاس شدہ سمجھا جائے ورنہ رد ہو
جائے۔ لیکن نیا مسودہ پاس کرنے یا اس پر بحث کر کے اسے رد کرنے کی کونسل
آف سٹیٹ کو اجازت نہ ہو ۔ ہاں اسے ایگزیکٹو سے سفارش کرنے کا اختیار دیا جائے کہ
فلاں امر کے متعلق قانون کی ضرورت ہے۔
(۲) مالی مسودات میں ترمیم کرنے کا اسے اختیار نہ ہو لیکن سفارش کر کے دوبارہ غور کرنے
کے لئے وہ بجٹ یا مالی مسودہ کو بھیج سکے لیکن پورے طور پر بجٹ کو یا کسی اور مالی مسودہ
کو رد کرنے کا اسے اختیار ہو۔ لیکن اس کا لازمی نتیجہ یہ سمجھا جائے کہ اگر اسمبلی ان کے
ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو تو دونوں مجالس برخاست ہو جا جائیں اور اگر نئے

·

آج 10 میں سے 10 باقی