ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 20

انوار العلوم جلد !!
۴۷۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انتخاب کے بعد بھی اسمبلی اس مسودہ کو پاس کر دے تو پھر اسے پاس سمجھا جائے۔
دونوں کو برخاست کرنے کی غرض یہ ہے کہ تا بغیر کافی وجہ کے کونسل آف سٹیٹ بحث
کو رد نہ کرے اور تا ممبروں کو احساس رہے کہ اگر ہم نے بلا وجہ ایسا کام کیا تو صوبہ جات ہمیں
دوبارہ منتخب نہ کریں گے۔
(۳) کونسل آف سٹیٹ کو یہ بھی اختیار ہو کہ جس مستورہ کے متعلق وہ یہ فیصلہ کر دے کہ
اس سے صوبہ جات کے ان حقوق پر زد پڑتی ہے جو قانون اساسی کے ذریعہ سے انہیں
حاصل ہیں تو وہ مستورہ کسی مزید کارروائی سے پہلے صوبہ جات کی کونسلوں کے پاس بھیجا
جائے اور اگر کو نسلوں کی اکثریت کا یہ فیصلہ ہو کہ اس سے ان کے حقوق پر زد پڑتی ہے تو
وہ مسودہ رد کر دیا جائے ۔ لیکن گورنر جنرل کو ا گورنر جنرل کو اختیار ہو کہ اگر وہ یہ دیکھیں کہ معاملہ اہم
ہے اور فوری توجہ چاہتا ہے تو کونسل کے فیصلہ کو رد کر کے مسودہ پر مزید کار روائی ہونے
کی اجازت دے دیں۔ اس صورت میں جو صوبہ یہ سمجھتا ہو کہ اس سے اس کی یا صوبہ
جات کی حق تلفی ہوئی ہے وہ اس معاملہ کو سپریم کورٹ میں پیش کر کے فیصلہ کر اسکتا ہے
یا اگر صوبہ جات اور مرکز کے درمیان یا صوبہ جات اور صوبہ جات کے درمیان فیصلہ
کے لئے ثالثی کا طریق زیادہ پسند کیا جائے تو امریکن شرائط اتحاد مَا بَيْنَ الدُّول
کی دفعہ 9 کے مطابق کچھ اصول طے کر ARTICLES OF CONFEDERATION(
لئے جائیں اور اختلاف کے موقع پر ان کے ماتحت فیصلہ کیا جایا کرے۔
مجلس عاملہ (ایگزیکٹو کونسل) میرے
نزدیک
ڈومینین
سٹیٹس
(DOMINION STATUS) کے اصول پر کام چلانے
کے لئے ایگزیکٹو کے موجودہ طریق میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے اس وقت ایگزیکٹو کونسل
(EXECUTIVE COUNCIL) کا ایک ممبر کمانڈر انچیف بھی ہوتا ہے۔ یہ طریق جیسا کہ
ادار ہے اور بوجہ
سائمن کمیشن نے لکھا۔ لکھا ہے درست نہیں کیونکہ کمانڈر انچیف ایک مستقل عہدہ دار ۔
اپنے سیاسی خیالات کے نہیں بلکہ اپنے ماہر فن ہونے کے اپنے اس کام پر مقرر کیا جاتا ہے۔ پس
اسے ایگزیکٹو کونسل کا ممبر بنانا درست نہیں۔ میرے نزدیک آئندہ اصلاحات کو مد نظر رکھتے
ہوئے ایک جنگی وزیر مقرر کر دیا جائے جو سویلین (CIVILIAN) ہو، تا کہ جب بھی
حکومت خود اختیاری مکمل ہو، آسانی سے اس صیغہ کو منتقل کیا جا سکے اور میری اوپر کی

انوار العلوم جلد 1
۴۷۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
بیان کردہ سکیم کے ماتحت اس محکمہ میں بھی مرکزی مجالس کی سفارش پر ایک غیر سرکاری افسر
مقرر کیا جا سکے۔ ہاں اس صیغہ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات قانون میں ضرور آجانی
چاہئے کہ ایک تجربہ کار افسر سیکرٹری کے عہدہ کا وزیر جنگ کے ساتھ مقرر کیا جائے تاکہ فنی
(TECHNICAL) معاملات میں وہ مشورہ دے سکے۔
دوسری اصلاح میرے نزدیک یہ ضروری ہے کہ سائمن رپورٹ نے جو لیڈر
آف دی ہاؤس (LEADER OF THE HOUSE) ایک نیا عہدہ تجویز کیا ہے اس کی زیادتی
کی جائے اور لیڈر آف دی ہاؤس پر مقرر ہونے والا شخص صرف قانون ساز مجلس میں : میں ہی لیڈر
کا کام نہ دے بلکہ ایگزیکٹو کونسل کا بھی وائس پریزیڈنٹ ہو اور اس کی حیثیت وزارت میں
وزیر اعظم کی سی ہو ۔ گورنر جنرل کو اختیار ہو کہ وہ اہم معاملات میں وزارت کو بلوا کر اپنے
سامنے مشورہ کرے اور خود مجلس وزارت کی صدارت کرے۔ لیکن عام طور پر جیسا کہ آئینی
حکومتوں میں دستور ہے صدارت کے کام کام کو وزیر اعظم پر چھوڑ دے۔ اس سے آہستہ آہستہ
اسی راہ پر کام پڑ جائے گا جس پر اسے ڈالنا مقصود ہے۔
تیسری اصلاح یہ ضروری ہے کہ سائمن کمیشن کی سفارش کے مطابق آئندہ انتخاب
ممبروں کا وائسرائے کی مرضی پر رہے۔ یہ بھی اچھی اصلاح ہے اس سے آئندہ وزارت کے
لئے داغ بیل پڑ جائے گی اور بغیر کسی تغیر کے آہستگی سے سروسز (SERVICES) کی بجائے
اسمبلی کے ممبروں کی طرف وزارت منتقل ہو سکے گی۔
چوتھی اصلاح یہ بھی مفید ہو سکتی ہے کہ ایگزیکٹو کے ممبر ، ممبر کہلانے کی بجائے سیکرٹری یا
منسٹر کہلا ئیں اس صورت میں اسمبلی کے منتخب ممبر جن کے بطور نائب مقرر کرنے کے متعلق میں
پہلے لکھ چکا ہوں بجائے سیکرٹری کے نائب سیکرٹری کہلائیں۔ یہ اصلاح گو نام کی ہے لیکن نام کا
بھی انسان کی طبیعت پر اثر ہو جاتا ہے اور نام اسے اس طریق عمل کی طرف متوجہ کرتا رہتا ہے
جو اس کے لئے پسند کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو کونسل کے ممبر دونوں مرکزی مجلسوں کے بہ حیثیت
عہدہ ممبر ہوں اور ان کے سوا اسمبلی میں کوئی نامزد شدہ ممبر نہ ہو ۔
یہ انتظام میرے نزدیک پہلے پانچ سال تک
مرکزی حکومت میں انتخابی عصر کی ترقی کسی صورت میں تبدیل نہ ہو سکے۔ پانچ
سال کے بعد دونوں مرکزی مجالس میں اگر تین چوتھائی ممبروں کی کثرت سے یہ ریزولیوشن پاس

انوار العلوم جلد !!
۴۷۴
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
حکومت
ہو جائے کہ اب دو سرا قدم آزادی کی طرف اٹھانے کا وقت آگیا ہے تو اس ریزولیوشن کے بعد
مت ہندوستان میں مزید تغییر کر دیا جائے اور وہ میرے نزد نزدیک یہ ہو کہ علاوہ ان
نائب سیکرٹریوں کے جو پہلی اسمبلی میں مقرر کئے گئے تھے۔ اس ریزولیوشن کے پاس ہونے کے
بعد آٹھ میں سے لیڈر آف دی ہاؤس کو ملا کر آئندہ آٹھ ممبر ہو جائیں گے، پانچ ایگزیکٹو ممبر
ہندوستانی کر دیئے جائیں۔ نیز ان کا تعین بجائے موجودہ طریق کے اسی طرح دونوں مجالس کے
منتخب پینل سے ہو جس طرح کہ میں نے سیکرٹریوں یا ممبروں کا نام سیکرٹری ہو جانے کی صورت
میں نائب سیکرٹریوں کے لئے تجویز کیا ہے لیکن اسمبلی اور ایگزیکٹو کے تعلقات وہی رہیں جو پہلی
کونسل میں تھے۔ یعنی یہ سیکرٹری (میری مراد ایگزیکٹو ممبر سے ہے) بھی ہے) بھی اسی طرح گورنر :
گورنر
جنرل
کے سامنے جوابدہ ہوں جس طرح ایکزیکٹو نمبر ہوتے ہیں صرف اپنے اخلاقی دباؤ سے ملک کی
رائے پر اثر ڈالیں۔
اسی طرح یہ مزید اختیار مرکزی مجالس کو دیا جائے کہ پہلی کونسل میں جن امور کے
متعلق ان کا فیصلہ تین چوتھائی روٹ سے لازمی ہوتا تھا اب ساٹھ فیصدی حقیقی
(ABSOLUTE) اکثریت سے جو فیصلہ دونوں مجالس کر، میں بشرطیکہ قانون اساسی نان دو ٹیبل
امور یا ایگزیکٹو کے اختیارات سے تعلق نہ رکھتا ہو وہ فیصلہ انہی شرائط کے ساتھ جو پہلے بیان ہو
چکی ہیں ایگزیکٹو کے لئے اب العیا ہو۔ اس کے پانچ سال تک پھر کسی مزید امر کا فیصلہ کرنے
کا مجالس کو اختیار نہ ہو۔ بین دوسرے پانچ سال کے گزرنے پر پھر دونوں مرکزی مجالس کو
اختیار ہو کہ وہ تیسرے قدم کے اٹھانے کا ریزولیوشن تین چوتھائی ممبروں کی رائے سے پاس
کریں جس کے بعد میرے نزدیک مزید اختیارات اسمبلی کو ملیں جو یہ ہوں۔
)RESPONSIBLE MINISTERY( آئندہ سے گورنر جنرل رسپانسیبل منسٹری
بنائیں جس میں یہ شرط ہو کہ جس کے سپرد وزارت کا کام کیا جائے وہ کم سے کم دو انگریز ممبر
سروسز میں سے اپنے ساتھ شامل کرے جن میں سے ایک فوج کے محکمہ کا انچارج ہو۔ ان کا
انتخاب اس کے اختیار میں ہو لیکن وہ پابند ہو کہ سول سروس کے دو انگریز نمبروں کو ضرور
شامل کرے۔ اس وقت سے وزارت پوری طرح مجالس کے ماتحت ہو اور صرف گورنر جنرل کو
ویٹو کا اختیار ہو ۔ یا مسودہ کو واپس نظر ثانی کے لئے بھیجنے کا اختیار ہو ۔ پولیٹیکل اور فارن معاملات
گورنر جنرل سے براہ راست متعلق رہیں اور اور ، ملٹری بحث نان دو ٹیبل (ABLE
(NON VOTABLE)

انوار العلوم جلد
۴۷۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
رہے۔ باقی سب امور میں مرکزی مجالس کو پورا اختیار ہو۔
اس کے بعد بہت چھوٹی اصلاحات باقی رہ جائیں گی جو آہستگی سے ہوتی چلی جائیں گی۔
اور قانون ساز مجلس کے زور دینے پر ان میں خود بخود اصلاح ہوتی چلی جائے گی کیونکہ اس موقع
پر پہنچ کر اسمبلی کا زور اس قدر ہو جائے گا کہ ملک کی کوئی صحیح خواہش بغیر پوری ہونے کے نہیں
رہے گی۔
کا تعلق صوبہ جاتی آزادی کے بعد مرکز کا دخل صوبہ جاتی
معاملات میں نہیں رہنا چاہئے اور رہنا ممکن بھی
حکومت ہند اور صوبہ جات کا
نہیں۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اگر انتظام میں خرابی ہو تو اس کا کیا علاج ہوگا؟ کیونکہ یہی سوال
مرکزی حکومت کے متعلق کیا جا سکتا ہے کہ اگر اس کا انتظام خراب ہوا تو اس کا کیا علاج ہو گا؟
انسانی کاموں کا یہی حال ہے کہ آخر ایک جگہ پر یہ اعتبار کیا جاتا ہے کہ ذمہ دار ٹھیک طور پر کام
کریں گے۔ جب کو نسلیں مقرر ہو جائیں گی اور ملک کی براہ راست نگرانی میں حکومت آجائے
گی تو پھر یہی سمجھنا چاہئے کہ مرکز کی ذمہ داری ادا ہو گئی۔
ہاں سوال ان امور کا رہ جاتا ہے جو مرکزی ہیں چونکہ ان میں سے بھی بہت سے امور کا
عمل در آمد اگر فضول اخراجات سے بچنا ہو تو صوبہ جات کی حکومتوں کے ذریعہ سے ہوگا اس
لئے صوبہ جات کی ایگزیکٹو ایسے تمام امور میں مرکزی حکومت کے ماتحت ہونی چاہئے اور ان
احکام کی تعمیل میں اور ان کے متعلق معلومات بہم پہنچانے میں وہ پوری پابند ہونی چاہئے اور
صوبہ جات کے گورنر اس امر کی نگرانی کے ذمہ دار ہونے چاہئیں کہ مرکزی امور کی تعمیل
صوبہ جات میں پوری طرح ہوتی ہے یا نہیں۔ یونائیٹڈ سٹیٹس میں اس غرض کے لئے
مرکزی حکومت کی طرف سے الگ عہدہ دار ہیں۔ لیکن ہندوستان میں میرے نزدیک اس قدر
علیحدگی کی ضرورت نہیں ہے۔

انوار العلوم جلد 1
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
باب هشتم
فوج
تمام سوالات میں سے جو ہندوستان کے مستقبل سے تعلق رکھتے ہیں فوج کا سوال سب
سے اہم ہے۔ کیونکہ اس محکمہ پر ملک کے اندرونی اور بیرونی امن کا دارو مدار ہے اور سب سے
زیادہ اس محکمہ میں ہی ہندوستانیوں کی کمی ہے۔ فوجی اسلحہ کا بنانا اور ہر قسم کے ہتھیاروں کی
درستی اور مرمت اور ہر محکمہ کے ماہرین فن کی موجودگی میں ہندوستان بہت ہی پیچھے ہے لیکن
باوجود اس کے یہ نہیں ہو سکتا کہ اس وجہ سے ہندوستانیوں کو ان کے ملک میں آزادی نہ دی
جائے۔ ہمارے سامنے جاپان کی مثال موجود ہے۔ جاپان بے شک جزیرہ ہے اور اسے خشکی کی
طرف سے کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن دو بحری طاقتیں اس میں دخل پیدا کر چکی تھیں۔ ایک
یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ اور دوسرے برطانیہ ۔ باوجود اس کے جاپان نے نہایت سرعت سے
اپنی فوجی طاقت کو مضبوط کر لیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جرنیل ایک دن میں نہیں بنتے لیکن
اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ضرورت کے وقت جرنیلوں کے بنانے میں اس قدر دیر لگانے کی
بھی ضرورت نہیں ہوتی جس قدر کہ امن کے دنوں میں ۔ عام طور پر جرنیل پچیس تمیں سال
کی نوکری کے بعد بنتا ہے لیکن جنگ عظیم کے دنوں میں ہر قوم کے فوجی افسر کس طرح جلد جلد
جرنیل اور کرنیل بنتے تھے۔ غرض موقع کی بات ہوتی ہے جیسا موقع ہوتا ہے ویسا انسان کام کر
لیتا ہے۔ پس اگر ابتدائی دنوں میں بعض عام قواعد کو ترک کر کے ہندوستانی افسروں کو نسبتاً
جلدی ترقی دے دی جائے اور بجائے عرصہ ملازمت کے دیکھنے کے لائق افسروں کی قابلیتوں کا
امتحان لے کر انہیں ترقی دے دی جائے تو عام اندازے سے بہت جلد ہندوستانی فوج تیار ہو
سکتی ہے۔
سائمن کمیشن نے لکھا ہے کہ چونکہ ہندوستان کی فوج کا مقصد صرف ہندوستان کی

انوار العلوم جلد
۴۷۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
حفاظت نہیں بلکہ ایمپائر (EMPIRE) کی حفاظت ہے اس لئے ہندوستانی فوج کو ایمپائر کے
نقطہ نگاہ سے ہی دیکھنا چاہئے اور اس دلیل کو قائم کر کے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ آئندہ
ہندوستان سے ایک مقررہ رقم فوج کے اخراجات کی لی جائے باقی انگلستان ادا کرے لیکن باوجود
پورا غور کرنے کے میں کمیشن کی اس دلیل کو نہیں سمجھا۔
میں یہ تو تسلیم کرتا ہوں کہ ہندوستان برطانوی ایمپائر کا ایک اہم حصہ ہے لیکن یہ امر کہ
اس کی حفاظت کا سوال اس سے زیادہ امپیریل ہے جس قدر کہ آسٹریلیا یا کینیڈا کی حفاظت کا
سوال میری سمجھ سے باہر ہے۔ کمیشن نے تحریر کیا ہے کہ ہندوستان کے اعمال کا ہی ہندوستان کی
سرحدوں پر اثر نہیں پڑے گا بلکہ دوسری جگہوں پر بھی اگر برطانوی امپائر کا کسی سے جھگڑا ہوا تو
ہندوستان پر اس کا اثر پڑے گا۔ اس وجہ سے یہ امپیریل کا سوال ہے۔
اگر اس وجہ سے یہ سوال امپیریل ہے تو پھر بجائے ہندوستان کو اس کے جائز حق سے
محروم کرنے کے یہ چاہئے تھا کہ سب برطانوی علاقے اس کی مالی امداد کرتے لیکن کمیشن تجویز یہ
کرتا ہے کہ اس وجہ سے اس کی فوجیں برطانوی محکمہ جنگ کے ماتحت رہنی چاہئیں۔ یہ ایسی ہی
دلیل ہے جیسے کہ ڈومینین (DOMINION) حکومتیں کسی وقت یہ کہہ دیں کہ چونکہ
برطانوی امپائر کی حفاظت میں بحری فوج کا بہت کچھ دخل ہے اس لئے اس کا بحری انتظام
نو آبادیوں کی ایک کمیٹی کے سپرد کر دینا چاہئے تا کہ وہ مطمئن رہے کہ انتظام ٹھیک ہے۔ اگر
ہندوستان کو یہ یقین ہو جائے کہ برطانوی حکومت کا ا کا ایک قیمتی حصہ بننے کے یہ معنے ہیں کہ اسے
آزادی سے محروم رکھا جائے تو ہندوستان کو کیا ضرورت ہے کہ وہ اس تعلق کو قدر کی نگاہ سے
دیکھے ۔ ہندوستانی اس وقت تک برطانوی تعلق کو قدر سے دیکھتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں جب تک
وہ اسے ترقی اور آزادی کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور اس وقت تک وہ برطانوی امپائر کے
لئے قربانی کرنے کے لئے تیار ہو سکتے ہیں۔ پس ایسی کوئی سکیم خواہ فوج کے متعلق ہو، خواہ کسی
اور محکمہ کی نسبت جو عملاً ہندوستان کو آزادی سے محروم کر دے کسی صورت میں ہندوستان
اور انگلستان میں اچھے تعلقات پیدا کرنے میں محمد نہیں ہو سکتی اور ایسی سکیم کو کسی صورت میں
بھی قبول نہیں کیا جا سکتا۔
پس میرے نزدیک ہندوستانی فوج کو بھی ایسے طریق پر چلانا چاہئے جس سے وہ ایک دن
ہندوستان کی مجالس حکومت کے ماتحت لائی جا سکے۔ یہ یقینی بات ہے کہ جب ایسا دن آیا اس

انوار العلوم جلد 1
۲۷۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
دن ہندوستان کی قیمت ۔۔۔۔ انگریزوں کی نسبت ہندوستانیوں کی نظر میں زیادہ ہوگی اور اس
لئے وہ کبھی بھی پسند نہیں کریں گے کہ اس کی آزادی کو خطرہ میں پڑنے دیں۔
میرا یہ خیال ہے کہ ہندوستان میں فوج کا سوال حل کرنے کے لئے سکین کمیٹی
(SCAN COMMITTEE) کی رپورٹ سے بہتر طریق کوئی نہیں ہو سکتا۔ اس کمیٹی میں
برطانیہ کے بہترین جرنیلوں میں سے ایک جرنیل شامل تھا۔ یعنی آرمی سیکرٹری شامل تھا اور
ہندوستانی رائے عامہ کے بہترین نمائندے بھی شامل تھے۔ پس وہ رپورٹ جو ایک طرف
جنرل سکین (GENERAL SCAN) جیسے آدمی کی تصدیق اپنے ساتھ رکھتی ہے اور دوسری
طرف ہندوستانی رائے کی تائید رکھتی ہے نظر انداز کرنے کے قابل نہیں۔ اس رپورٹ میں
تین باتوں کی خاص طور پر سفارش کی گئی ہے۔
(1) ہندوستان میں ایک فوجی کالج سنڈھرسٹ کے نمونہ پر بنایا جائے۔
山
(۲) جب تک یہ بات حاصل نہ ہو ہندوستانیوں کو ہر سال بڑھنے والی تعداد میں سنڈھرسٹ
میں داخل کیا جائے حتی کہ ۱۹۵۲ء تک فوج کے نصف عہدہ دار ہندوستانی ہو جائیں۔
(۳) وہ آٹھ رجمنٹس جن میں خالص ہندوستانی افسروں کو بھرتی کرنے کی کوشش ہو رہی
ہے تو ڑ دی جائیں اور ہندوستانی افسروں کو سب قسم کے فوجی محکموں میں انگریزوں سے
مل کر کام کرنے کا موقع دیا جائے۔
افسوس ہے کہ گورنمنٹ ہند نے اس سکیم کو رد کر دیا اور تینوں میں سے ایک تجویز کو
بھی قبول نہ کیا۔ گو اب مجھے ایک نہایت ہی ذمہ دار اتھارٹی کے ذریعہ سے معلوم ہوا ہے کہ
ہندوستان میں سنڈھرسٹ کی سکیم کے لئے گورنمنٹ آف انڈیا با وجود کمانڈر انچیف کی مخالفت
کے زور دے رہی ہے مگر صرف یہی ایک سوال قابل غور نہیں اس سے تو صرف یہ فائدہ ہو گا
کہ ہندوستانی افسر زیادہ جلدی تیار ہو سکیں گے اور مسلمانوں کو جو اب تک فوجی خدمات کرتے
آئے ہیں اور جو بوجہ غربت انگلستان جاکر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے تھے اعلیٰ فوجی تعلیم حاصل
کرنے کا موقع مل جائے گا لیکن دوسرے دونوں امور بھی نہایت اہم ہیں۔ جب تک کالج کھلے
ہندوستانیوں کو زیادہ تعداد میں سنڈھرسٹ میں بھیجنا چاہئے اور اگر وہاں زیادہ گنجائش نہ ہو تو
زائد رقم خرچ کر کے بھی گنجائش نکالی جائے گو وہ بار ہندوستان پر ڈال دیا جائے۔ اسی طرح
ہندوستانی اور انگریز افسروں کو اکٹھا ہی کام کرنے کا موقع دینا چاہئے تاکہ وہ ایک دوسرے کے

انوار العلوم جلد
۴۷۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
مزاج شناس بھی بھی ہوں ہوں اور ! ہندوستانیوں کا یہ وہم بھی دور ہو کہ ہمیں الگ فوج میں رکھ کر کر دے حکام کی
غرض یہ ہے کہ ہم کو پورا موقع ترقی کا نہ دیا جائے ۔
میں حیران ہوں کہ ہندوستانیوں اور انگریزوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اعتراض کیا
گیا ہے۔ اس وقت تک میں نے ایک ہی اعتراض سنا ہے کہ انگریز افسر ہندوستانی کے ماتحت کام
کرنے کے لئے تیار نہیں۔ اگر یہ درست ہے تو ہندوستانی بھی انتہاء درجہ کے بے غیرت ہوں
گئے اگر انگریزوں کے ماتحت کام کرنے پر تیار ہوں۔ اگر اس دلیل کی وجہ سے حکومت دونوں کو
الگ کرنے کی کوشش کرتی ہے تو میرے نزدیک حکومت بھی اس مجرم کی مؤید ہے اور ایسی
صورت میں اسے ہرگز یہ امید نہیں رکھنی چاہئیے کہ ہندوستانی اس کے ساتھ مل کر کام کریں
اور اس صورت میں کانگریس کے تمام مظاہرات محض قومی غیرت کا ثبوت ہیں اور اس پر کوئی
الزام نہیں آ سکتا۔ لیکن میں یقین کرتا ہوں کہ لارڈارون (LORD IRWIN) جیسا
شریف انسان کبھی اس دلیل کا مؤید نہیں ہو گا۔ کیونکہ یہ طبیعت تو انتہائی درجہ کی بد اخلاقی پر
دلالت کرتی ہے اور لارڈارون ایک اعلیٰ درجہ کے شریف انسان ہیں۔
یاد رکھنا چاہئے کہ اس بارہ میں طبائع کے اختلاف کو دلیل نہیں قرار دیا جا سکتا۔ کیونکہ
باوجود اس اختلاف کے ہندوستانی افسر انگریزوں کی ماتحتی کرتے ہیں پھر انگریز افسر کیوں
ہندوستانی کی ماتحتی نہیں کر سکتا اگر اس میں یہ برداشت نہیں تو وہ ہندوستانی سے بہت کم مہذب
ہے اور ہرگز اس قابل نہیں کہ حکومت اس کے ہاتھ میں دی جائے۔
غرض سکین کمیٹی (SCAN COMMITTEE) کی رپورٹ کے خلاف جو کچھ سنا جاتا ہے
وہ معقول نہیں اور اس پر جلد سے جلد عمل کر کے ہندوستانی افسروں کو اس قابل کر دینا چاہئے
کہ وہ ہندوستانی فوجوں کا خود انتظام کر سکیں۔ لیکن اس وقت تک کہ وہ دن آئے جب خود
ہندوستانی فوج کی تمام شاخوں کا چارج لے سکیں اور اس کی سب ضرورتوں کو سمجھ سکیں وہی
طریق جاری کیا جائے جو میں پہلے لکھ آیا ہوں کہ فوجی سیکرٹری الگ ہو اور اس کا نائب ایک
ہندوستانی اس پینل میں سے منتخب کیا جائے کہ جسے دونوں مرکزی مجالس نے اس غرض کے لئے
گورنر جنرل کے سامنے پیش کیا ہو۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں ایسی سکیم ہر خطرہ سے خالی ہو گی جس میں یہ انتظام ہو کہ فوج
کا انتظام تمہیں سال تک کلی طور پر ہندوستان کی مجالس واضع قوانین کے ہاتھ میں آجائے اور

انوار العلوم جلد !!
٨٠
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہمیں فوجی سکیم اس امر کو مد نظر رکھ کر بنانی چاہئے۔
میرے نزدیک سیکرٹری کے علاوہ ہمیں کچھ عرصہ کے بعد ایک ملٹری کمیٹی بھی مقرر کر دینی
چاہئے جس میں کچھ والیان ریاست ہوں اور کچھ ہندوستانی جو فوجی تجربہ رکھتے ہوں اور شرط کر
دی جائے کہ فوجی بجٹ وغیرہ ان کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش ہو۔ اس قسم کی کمیٹی فورا
نہیں بن سکتی کیونکہ گو تجربہ کار والیان ریاست فورا مل سکتے ہیں لیکن تجربہ کار فوجی افسر اس
وقت نہیں مل سکتے۔ لیکن آٹھ دس سال کے عرصہ تک جب موجودہ فوجی افسر
تجربہ حاصل کر لیں گے ان سے کام لیا جا سکتا ہے کیونکہ اگر مسٹرونسٹن چرچل
تھوڑے سے تجریہ کے بعد وزیر جنگ ہو سکتے ہیں تو )SIR WINSTON CHURCHILL(
کوئی وجہ نہیں کہ ہندوستان کے نوجوان پندرہ ہیں سال کی جنگی خدمت کے بعد فوجی
ضروریات کے متعلق ہمیں مشورہ نہ دے سکیں۔

انوار العلوم جلد !
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
باب نہم
ریاست ہائے ہند
اب میں ریاست ہائے ہند کا سوال لیتا ہوں کہ اس نئے نظام میں ان کا کیا درجہ ہو ؟
ریاستیں ہندوستان کی آبادی کے قریباً چوتھے حصے اور اس کے رقبہ کے قریباً تیسرے حصے پر
مشتمل ہیں۔ اس وجہ سے ان کا نظام حکومت سے الگ رہنا ہندوستان کی ترقی پر ضرور اثر
ڈالے گا اس لئے ضرورت ہے کہ کسی نہ کسی اصول پر برطانوی ہندوستان اور ریاستوں میں
تعلق پیدا کیا جائے۔
ریاستوں کا نقطہ نگاہ جو مجھے معلوم ہے یہ ہے کہ وہ اصل میں تو براہ راست سیکرٹری آف
سٹیٹ سے تعلق رکھنا پسند کرتی ہیں لیکن اگر اس کی کوئی صورت نہ ہو سکے تو پولیٹیکل محکمہ سے
تعلق قائم رہنے کو برطانوی ہند ۔ کو برطانوی ہند سے وابستہ ہوئے ونے پر ترجیح دیتی ہیں۔
سے
☆
میری اپنی ذاتی رائے یہ ہے کہ ریاستیں اس امر سے خائف ہیں کہ اگر ان کا برطانوی ہند
تعلق ہو گیا تو برطانوی ہند زور دے گا کہ ان کے علاقہ میں بھی ویسے ہی آزاد آزاد نظام نظا حکومت
قائم ہو جائیں جس قسم کے برطانوی ہند میں ہوں گے۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ صورت تو
نہیں ہوگی لیکن اس امر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ اگر ریاستوں کے باشندوں میں آزادی کی
تحریک پیدا ہوئی تو برطانوی ہند کے باشندوں کو قدر تا اس تحریک سے ہمدردی ہو وگی۔ کیونکہ
ایک انسان جن مشکلات میں سے خود گزر چکا ہو ویسی ہی مشکلات میں سے گزرنے والے
دوسرے انسان سے اسے طبعاً ہمدردی ہوتی ہے۔ مگر یہ ہمدردی بھر حالت پیدا ہو گی خواہ
ریاستوں کا تعلق برطانوی ہند سے ہو۔ یا نہ ہو اور ریاستوں کو پہلے سے ہی سمجھ لینا چاہئے کہ
بعض بہی خواہان ملک کے زور دینے پر ریاستوں کا نقطہ نگاہ بدل گیا ہے اور نہایت خوشی کی بات ہے کہ
راونڈ ٹیبل کانفرنس کے موقع پر اکثر والیان ریاست نے فیڈریشن میں شمولیت کو پسند کر لیا ہے۔

انوار العلوم چندا)
۳۸۲م
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جب ان کے چاروں طرف انسانیت، آزادی سے متمتع ہو رہی ہو گی وہ اپنی رعایا کو اس تحریک
سے غافل نہیں رکھ سکتے۔ اور ہندوستان کے نو آبادیوں والی حکومت کے حاصل کر لینے کے بعد
وہ یہ امید نہیں کر سکتے کہ برطانیہ اس خواہش کے دبانے میں ان کی کچھ زیادہ مدد کرے گا۔
دے
پس جو واقعات کل سختی سے پیش آنے والے ہیں ان کا احساس آج ہی کر کے ان کی سختی
کو کم کر دینا چاہئے۔ میسور اور بعض دوسری جنوبی ہند کی ریاستیں اس طرف قدم اٹھا رہی ہیں
پس اگر دوسری ریاستیں بھی ان کے نقش قدم پر چلیں تو انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اس سے
ان کو یہ بھی فائدہ ہو گا کہ پولیٹیکل افسر جو ان کے کاموں میں روزانہ دخل دیتے ہیں دخل نہیں
سکیں گے کیونکہ آئینی حکومت میں بہت سے امور تمام در تمام ملک کے مشورہ سے طے ہوتے ہیں۔
اور ایگزیکٹو کو دبانا آسان ہے لیکن ملک کی رائے کو دبانا آسان نہیں۔ اور ایسی حکومت جو ملک
سے مشورہ لے کر کام کرتی ہو اسے کوئی کہہ بھی کیا سکتا ہے کیونکہ وہ حکومت ہر تجویز پر عمل
کرنے سے پہلے مجبور ہوتی ہے کہ ملک کے نمائندوں سے مشورہ لے لے پس اگر پولیٹیکل افسر
اس حکومت سے کوئی کام لینا چاہے گا تو وہ حکومت مجبور ہو گی کہ اس کے مشورہ کو ملک کے
نمائندوں کے سامنے پیش کرے اور یہ بہت مشکل ہے کہ کوئی پولیٹیکل افسر اس کی برداشت
کرے کہ اس کی ہدایت کو مجلس قانون ساز کے سامنے رکھ دیا جائے۔ مگر بہر حال یہ معاملہ
ریاستوں کا ہے اور اس میں ہم صرف مشورہ دے سکتے ہیں۔ ہمارا تعلق تو اس وقت اس امر
سے ہے کہ کیا ریاستیں ہندوستان کی اتحادی حکومت میں شامل ہو سکتی ہیں؟ میرا جواب افسوس
کے ساتھ یہ ہے کہ موجودہ حالت میں نہیں۔
ہاں مجھے یقین ہے کہ اگر ریاستیں ہندوستان فیڈرل سسٹم میں شامل نہیں ہوں گی تو انہیں
سخت نقصان پہنچے گا۔ کیونکہ :۔
(1) ریاستوں کا علاقہ بالکل پراگندہ ہے پھر سب ریاستیں ایک جیسی طاقتور نہیں۔ کوئی کمزور
ہے تو کوئی طاقتور ۔ پس اگر کسی وقت وقت برطانوی ہند اور ریاستوں میں رقابت پیدا ہوئی تو
ریاستیں کسی صورت میں برطانوی ہند کا مقابلہ نہیں کر سکیں گی اور برطانیہ ہندوستان کو
آزادی دینے کے بعد کسی صورت میں بھی اس جنگ میں دخل نہیں دے گا اور نہیں
دے سکے گا کیونکہ یہ جنگ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ اقتصادی تدابیر سے ہوگی۔
(۲) ریاستوں میں سے صرف چند ساحل سمندر پر ہیں اور ان کا علاقہ باقی ریاستوں سے نہیں

انوار العلوم جلد 1
لد
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ملتا۔ اگر آپس میں اتحاد نہ ہوا تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ کسٹمز وغیرہ کے سوال میں برطانوی
ہند ریاستوں کی خواہشات اور ضروریات کی پرواہ نہیں کرے گا اور اس سے انہیں بہت
مالی نقصان پہنچے گا۔
(۳) ریلوں وغیرہ کے معاملہ میں بوجہ پراگندہ ہونے کے برطانوی ہند ریاستوں کو نقصان پہنچا
سکتا ہے۔ برطانوی ہند کو صرف ایک ریل کی مشکل ہے ورنہ وہ بالکل آزاد ہے اور
بالمقابل ریلیں جاری کرکے اور ریاستوں کی ریلوں سے تعلق قطع کر کے وہ انہیں سخت
نقصان پہنچا سکتا ہے۔ غرض ریاستوں کا جائے وقوع ایسا ہے کہ بغیر ہندوستان کی فیڈریشن
میں داخل ہونے کے ان کے لئے سخت مشکلات ہوں گی۔
لیکن اس کے مقابلہ میں دوسری طرف بھی مشکلات ہیں ریاستوں کے لئے بھی اور
برطانوی ہند کے لئے بھی۔ ریاستوں کے لئے تو یہ وقت ہے کہ فیڈریشن میں شامل ہونے سے
انہیں اور ان معاملات میں اپنے حق کو چھوڑنا پڑے گا جو مرکزی ہوں گے ۔ دوسرے ان کے
طے کرنے میں انہیں زیادہ سے زیادہ اپنی رعایا کی آبادی کے برابر اپنی آواز کی قیمت تسلیم کرنی
ہو گی۔ اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں نہ تو وہ اس امر کے لئے تیار ہیں کہ مرکزی امور میں وہ
ہندوستانی مجالس کے قانونوں کو تسلیم کر لین اور نہ وہ اس امر کے لئے تیار ہیں کہ ایک چوتھائی
نمائندگی حاصل کریں۔
برطانوی ہند کے راستہ میں بھی ان کے شامل ہونے سے مشکلات ہیں۔ اول یہ کہ
ریاستوں کی نمائندگی کس طرح پر اور کسی مجلس میں ہو گی ؟ اگر تو ان کے نمائندوں کا انتخاب
پبلک کرے گی تو یہ ناممکن ہو گا کیونکہ اکثر ریاستیں ایسی ہیں کہ ان کی رعایا اتنی نہیں کہ آبادی
کی بناء پر اپنا نمائندہ منتخب کر سکے اور یہ بھی نا ممکن ہے کہ مختلف ریاستوں کی آبادی مل کر اپنے
نمائندوں کا انتخاب کرے کیونکہ بہت سی ریاستیں بالکل پراگندہ ہیں۔ دوسرے ابھی
والیان ریاست بھی اس امر کو تسلیم کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتے کہ تمام اہم امور ان کی رعایا
کے نمائندے طے کر آئیں اور ان کا اس مشورہ میں دخل ہی نہ ہو۔
دوسری صورت اب یہ رہ جاتی ہے کہ ریاستوں کے نمائندے والیان ریاست کی طرف
سے مقرر ہوں اور والیان ریاست غالبا سردست اس کے بغیر اور کوئی صورت مانیں گے بھی
نہیں۔ لیکن اس صورت کو برطانوی ہند کبھی قبول نہیں کر سکتا کہ دو تین سو ووٹر مل کر ایک

·

آج 10 میں سے 10 باقی