ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 3
انوار العلوم جلد
۲۶۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کو خود لڑواتی ہے تاکہ کبھی بھی ہندوستان آزاد نہ ہو سکے ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان میں شدید اختلاف ہے۔ ایسا شدید کہ ہر بھی خواہ
ملک اسے دیکھ کر تکلیف محسوس کرتا ہے۔ میں جب کبھی اس اختلاف پر غور کرتا ہوں تو میرا
دل حسرت و اندوہ سے بھر جاتا ہے لیکن حسرت واقعات کو نہیں بدل سکتی ۔ مگر یہ امر بھی درست
نہیں کہ اس کا موجب انگریز ہیں اور یہ کہ وہ جان بوجھ کو ہندوؤں اور مسلمانوں کو لڑواتے ہیں
میں یہ نہیں کہتا کہ انگریزوں میں کوئی بُرا نہیں۔ ان میں بھی اسی طرح بڑے لوگ ہیں جس طرح
ہندوستانیوں میں ہیں۔ بالکل ممکن ہے کہ ان میں سے بعض ہندو مسلمان کو لڑواتے بھی ہوں
جس طرح کہ بعض ہندوستانی اپنے بھائیوں کو لڑواتے ہیں۔ لیکن میں ایک منٹ کے لئے بھی
خیال نہیں کر سکتا کہ ایک قوم کی قوم جو دانائی اور انسانی ہمدردی میں ایک قابل تقلید نمونہ دکھا
رہی ہو اخلاق میں اس قدر گر گئی ہو کہ اس کے تمام افراد یا اکثر افراد دو قوموں میں لڑائی کروا
کے تماشہ دیکھتے ہوں۔ اگر ہندوستان کے کسی ایک مقام پر ہندو مسلمان میں فساد ہوتا تو میں
سمجھتا کہ کسی انگریز افسر کی کارروائی ہے۔ پھر اگر صرف ان علاقوں میں فساد ہوتا جو براہ راست
انگریزوں کے ماتحت ہوتے ہیں تو میں ایسا سمجھ لیتا لیکن میں تو دیکھتا ہوں کہ ہندو مسلمانوں میں
فساد ہندوستانی افسروں کے ماتحت بھی ہوتا ہے بلکہ شاید زیادہ ہوتا ہے۔ اور ریاستوں میں بھی
ہوتا ہے جن میں انگریزوں کی سیاست براہ راست کام نہیں کر رہی ہوتی۔ پھر باوجود ان حقائق
کے انگریزوں پر فسادات کا الزام لگانا کسی طرح شرافت نہیں کہلا سکتا اور میرے نزدیک اس قسم
کا الزام لگانے والے صرف اپنی گندی فطرت کا ثبوت دیتے ہیں۔ اگر یہ فساد انگریز کروا رہے
ہیں تو وہ فسادات اور مظالم جو سکھوں کی طرف سے مسلمانوں پر سکھ حکومت کے زمانہ میں
ہوتے تھے یا وہ خانہ جنگیاں جو سیوا جی نے اورنگ زیب کے زمانہ میں کیں اور وہ قتل عام جو
اس کے ہاتھوں مسلمانوں کا ہوا اس کا ذمہ دار کون تھا؟ جب انگریزوں کے آنے سے پہلے
ہندو مسلم فسادات شروع ہو چکے تھے۔ اور جب اسلامی حکومت کے تنزل کے زمانہ سے ہی
ہندو مسلمانوں کو تہہ تیغ کرنے کی فکر میں لگ گئے تھے تو اس الزام کو انگریزوں پر عائد کرنا کس
طرح جائز ہو سکتا ہے؟
یہ میں تسلیم کرلوں گا کہ جس طرح ہمارے مختلف میلان ہوتے ہیں انگریزوں کے بھی
مختلف میلان ہوتے ہیں۔ جو انگریز شروع ملازمت میں ایسے علاقہ میں لگتا ہے کہ جس میں
انوار العلوم جلد
۲۶۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
مسلمان مضبوط اور کام کرنے والے ہوں وہ مسلمانوں کی طرف مائل ہو جاتا ہے اور جو ہندوؤں
کے علاقہ میں مقرر ہوتا ہے وہ زیادہ تر ہندوؤں کی طرف مائل ہو جاتا ہے مگر یہ ایک ایسا طبعی امر
ہے کہ جس سے کوئی قوم بیچ نہیں سکتی۔ انسانی مدنی الطبع ہے اور جن لوگوں سے اسے زیادہ ملنے
کا موقع ملتا ہے وہ ان کی طرف طبعاً زیادہ مائل ہوتا ہے۔ اس سے بڑھ کر بحیثیت قوم انگریزوں
پر کوئی الزام نہیں لگایا جا سکتا اور یہ کوئی قصور نہیں۔ اور اگر ہے تو اس کا فائدہ زیادہ تر اس
الزام کے لگانے والے یعنی ہندو ہی اٹھاتے ہیں کیونکہ انہی کی اس ملک میں کثرت ہے۔ اسی وجہ
سے انگریز زیادہ تر انہی کی طرف مائل ہوتے ہیں۔
اصل حقیقت یہ ہے کہ ان فسادات کا اصل موجب ہندو دماغ کی بناوٹ ہے۔ ہندو بوجہ
چھوت چھات اور قومی برتری کے خیال کے دوسری اقوام سے مل کر کام کر ہی نہیں سکتا سوائے
اس کے کہ اسے یہ یقین ہو کہ یہ قوم مجھ پر برتری نہیں حاصل کر سکتی۔ یہ خیالات اسے ورثہ
میں ملے ہیں اور ان کے دور کرنے کے لئے محنت درکار ہے جس کے لئے افسوس ہے کہ
ہندو لیڈر بوجہ غالبا اس سے زیادہ اہم امور یعنی ہندوستان کے لئے آزادی حاصل کرنے کی
طرف توجہ دینے کے ابھی فرصت نہیں نکال سکے لیکن اپنے قصور کو دوسری قوم پر تھوپنا ایک
صریح ظلم ہے۔ بہر حال میں اس سوال کے متعلق آگے چل کر تفصیل کے ساتھ لکھوں گا
سردست میں صرف اس قدر کہنا چاہتا ہوں کہ اختلافات ضرور موجود ہیں اور نہایت خطرناک
صورت میں۔ اور ان کی ذمہ واری انگریزوں پر نہیں بلکہ ہندؤوں پر ہے لیکن باوجود اس کے
ہندوستان کو آزادی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اختلافات کی موجودگی میں رسپانسیبل گورنمنٹ
کے راستہ میں سخت روک ہوتی ہے۔ لیکن اس )RESPONSIBLE GOVERNMENT(
میں بھی کوئی شک نہیں کہ رسپانسیبل گورنمنٹ کے بغیر اس قسم کے اختلافات مٹ بھی نہیں
سکتے۔ ہندوؤں میں اختلاف پیدا کرنے کا مادہ اس لئے ہے کہ وہ ہزار سال سے حکومت کے
مفہوم سے ناواقف ہیں۔ جب کہ انگریز اس وقت حکومت کر رہے ہیں اور مسلمان ابھی قریب
کے زمانہ میں حکومت کر چکے ہیں اور اب بھی ان کے بھائی بند آزاد ممالک میں حکومت کر رہے
ہیں۔ پس وہ جانتے ہیں کہ ترقی جس قدر ایک ملک کے باشندوں میں صلح سے حاصل ہو سکتی ہے
جنگ سے نہیں ہو سکتی۔ لیکن ہندو بوجہ ایک عرصہ سے حکومت سے محروم ہونے کے خیال
انوار العلوم جلدا
۲۷۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کرتے ہیں کہ جب تک دوسروں کو ہیں نہ دیا جائے ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ وہ کامیابی کی وسیع
راہوں سے بے خبر ہیں اور غالبا اس میں چھوت چھات اور قومی تفریق کا بھی بہت کچھ دخل ہے
مگر اس کا ایک ہی علاج ہے کہ ہندوستان میں رسپانسیبل گورنمنٹ کی بنیاد رکھی جائے تاکہ
ہندوستان کے باشندوں کو تجربہ سے صلح و آشتی کے فوائد معلوم ہوں اور ان کے اخلاق کی
اصلاح ہو۔ اگر اس علاج کو اختیار نہ کیا گیا تو کبھی بھی یہ نقص دور نہ ہو گا اور کبھی بھی ہندوستان
آزادی کا مستحق نہ بنے گا۔
پس ہمیں یہ غور کرنا چاہئے کہ کس طرح آئندہ نظام حکومت میں اس فساد کے امکانات
کو کم کیا جائے نہ یہ کہ اس اختلاف کی موجودگی میں ہندوستان کو آزاد حکومت دی ہی نہ
جائے۔
اگر ہندوستان آزادی کا مستحق ہے تو کس حد تک؟
سوال کے اس حصہ کا جواب دینے کے بعد کہ کیا ہندوستان آزادی کا مستحق ہے؟ میں
سوال کے اس حصہ کو لیتا ہوں کہ اگر ہے تو کس حد تک؟
بعض لوگ اس سوال کا جواب یہ دیتے ہیں کہ ہندوستان پوری آزادی کا مستحق ہے بلکہ
یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہندوستان کو برطانیہ سے الگ ہو کر اپنی حکومت قائم کرنی چاہئے۔ گو
کانگریس کے نمائندے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں نہیں لیکن چونکہ ممکن ہے کہ بعض لوگ اس
کے نمائندوں میں ایسے شامل ہوں جو کانگریس کے اس مطالبہ کو پیش کر دیں اس لئے میں انہیں
نصیحت کرتا ہوں کہ ان کا یہ فعل نہ نہ صرف ہندوستان سے و دشمنی کا موجب ہوگا ہو گا بلکہ دنیا سے
دشمنی کا موجب ہو گا۔
انگلستان پر آپ خواہ کتنے الزام لگا لیں۔ انگلستان نے ڈومینین سٹیٹس
(DOMINION STATUS) کی ایجاد سے دنیا کے اتحاد کی جو راہ کھول دی ہے وہ میرے
نزدیک ایک الہی اشارہ ہے جو آئندہ طریق عمل کی طرف ہماری راہنمائی کر رہا ہے۔ ہم قوموں
اور ملکوں کے سوال میں اس قدر پھنس گئے ہیں کہ ہمارے ذہن سے یہ امر بالکل اُتر گیا ہے کہ
ہم سب انسان ہیں اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس لئے پیدا کیا ہے کہ دنیا کو عدل و انصاف سے بھر
دیں اور جس طرح ایک باپ کی اولاد الگ الگ جائیداد رکھنے کے باوجود پھر ایک ہی رشتہ میں
انوار العلوم جلد
۲۷۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
منسلک ہوتی ہے ہم بھی باوجود الگ الگ ملکوں میں بسنے کے پھر ایک ہی وجود کی طرح ہوں اور نہ
تو ملکوں کا اختلاف اور نہ قوموں کا اختلاف ہمارے ان برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچا سکے جو
ہمارے پیدا کرنے والے نے ہم میں قائم کئے ہیں۔ بے شک لوگ مجھے مذہبی دیوانہ کہہ لیں
لیکن میں یہ بات کے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء ہے کہ وہ دنیا کو ایک مقام پر جمع کر
دے بعد اس کے کہ وہ پراگندہ ہو رہی تھی اور یہ اس کا ارادہ آثار سے ظاہر ہے۔ میل جول
کے سامان نئے سے نئے پیدا نئے پیدا ہو رہے ہیں، قومیں آپس میں مل رہی ہیں ، اتحاد امم کی خواہش ہی
نہیں پیدا ہو رہی بلکہ دنیا ایسی مشکلات میں سے گذر رہی ہے کہ کسی نہ کسی قسم کے اتحاد کے
لئے وہ مجبور ہو رہی ہے۔ ان تدابیر میں سے جو اللہ تعالی کی طرف سے دنیا کو متحد کرنے کیلئے کی
جا رہی ہیں ایک لیگ آف نیشنز (LEAGUE OF NATIONS) بھی ہے اور دوسرے
برطانوی حکومت کا موجودہ ڈھانچہ ہے جو میرے نزدیک ابتدائی تدابیر میں سے سب سے مکمل
صورت میں ہے اس کے ذریعہ سے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ملک ایک خیالی زنجیر میں بندھے
ہوئے اور ایک رشتہ میں مسلک نظر آتے ہیں۔ کوئی طاقت اور کوئی فوج اس اتحاد کا موجب
نہیں ، کوئی جبرا سے قائم نہیں رکھے ہوئے ایک دلی ارادہ اور ا ارادہ اور ایک دلی خواہش یہ سب کچھ کرا
رہی ہے۔ ہر حصہ اپنے ملک میں آزاد ہے ویسا ہی آزاد جیسے کہ وہ ملک جو اس سلطنت سے باہر
ہیں مگر پھر سب مل کر ایک دوسرے کی اعانت کرتے ہیں، ایک دوسرے کی مشکلات میں
ہمدردی کرتے ہیں، ایک ایک گل کا کا اپنے آپ کو جزو سمجھتے ہیں۔ کوئی اسے خیالی دنیا کے یا
قوتِ واہمہ کا حد سے بڑھ جانا خیال کرے میں تو اس سسٹم کو دنیا کے آئندہ اتحاد کے لئے بطور
بیج کے خیال کرتا ہوں اور دنیا کے اتحاد کے خواب کی تعبیر سمجھتا ہوں۔ اگر ہندوستان اس سلسلہ
کو اپنی شمولیت سے مضبوط کر دے تو یقینا وہ اتحاد عالم کی ایک شاندار خدمت کرے گا۔ میں
سمجھتا اہوں کہ اللہ تعالی نے اپنی قدرت سے مخفی اسباب پیدا کر کے یہ سلسلہ شروع کیا ہے۔ ا
آہستہ آہستہ اس کے نقائص دور ہو کر ایک دن دن یہ یہ ایسا ایسا مکمل ہو جائے گا کہ جو تھوڑا بہت : شائبہ
اور
انگلستان کی برتری کا ہے وہ بھی جاتا رہے گا۔ اور اس وقت اس کی خوبیوں سے متاثر ہو کر کئی
آزاد کہلانے والے ممالک بھی جب ان کے باشندوں کے دلوں سے تو میت کی تنگ دلی کم ہو
جائے گی اس میں شمولیت کے خواہشمند ہو جائیں گے۔ اور غالبا اللہ تعالیٰ کی مشیت جو دنیا سے
جنگ کو ایک وقت تک مٹا دینے کے متعلق ہے اس صورت میں پوری ہوگی اور امن ایک
انوار العلوم جلدا
۲۷۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
مستحکم بنیاد پر قائم ہو جائے گا۔ اُس وقت بہت سے ممالک جن میں انگلستان بھی ایک فرد ہوگا ہو گا
صرف ایک مرکزی نقطہ سے وابستگی پیدا کر کے ایک آزاد نظام کے حصے ہو جائیں گے اور یا تو
ان کے باہم اتصال کے لئے کوئی ایسی وزارت قائم کی جائے گی جو براہ راست کسی ملک کے نظام
سے تعلق نہ رکھتی ہوگی اور یا پھر تمام ممالک جو اس نظام کا حصہ ہونگے ان کے وزراء باری
باری اس خدمت کو انجام دیں گے اور مساوات اپنی پوری صورت میں ظاہر ہو جائے گی۔ یہ
محض وہم کی پرواز نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کا فعل دنیا کو اس طرف لے جا رہا ہے اور محبت کی بنیاد پر
اتحادِ اُئم کی ہر سکیم اس کے کسی نظام کو اختیار کرنے پر مجبور ہے۔
پس جب کہ دنیا کے تغیرات سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کو ملکیت اور قومیت کی قیدوں
سے آزاد کرانے اور ایک پائیدار اتحاد میں جکڑنے کے سامان پیدا ہو رہے ہیں تو کیا یہ ہماری
بے وقوفی نہ ہوگی کہ ہم جن کو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس راہ کے اختیار کرنے کی طاقت
دی ہے اس موقع کو گنوا دیں اور بجائے دنیا میں اتحاد پیدا کرنے کے شقاق کی راہ کھولیں اور
بجائے جوڑنے کے توڑنے لگیں۔ بے شک انسان کو خدا تعالیٰ نے بہت کچھ طاقتیں دی ہیں
لیکن جو قوم اس رو کی خلاف ورزی کر رہی ہوتی ہے جسے خدا تعالیٰ چلاتا ہے وہ کبھی کامیاب
نہیں ہو سکتی اور حوادث کے ساحل پر اس کے جہاز ٹکرا ٹکرا کر غرق ہو جاتے ہیں۔
پس میں سب نمائندوں سے اور اپنے ملک کے دوسرے باشندوں سے التجا کرتا ہوں کہ
وہ اپنے جوشوں پر قابو پاتے ہوئے انگلستان سے علیحدگی کے خیال کو دل سے نکال دیں کہ اس
طرح وہ اپنے ملک کو تو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گے لیکن دنیا سے دشمنی کے مرتکب ضرور ہو
جائیں گے۔
الغرض انگلستان سے علیحدہ ہونے کا خیال نہ صرف امکان کے خلاف ہے بلکہ
قانون قدرت کے منشاء کے بھی خلاف ہے پس اسے ہمیں بالکل نظر انداز کر دینا چاہئے اور اس
سوال پر غور کرنا چاہئے کہ انگلستان سے تعلق رکھتے ہوئے ہندوستان کس حد تک آزادی کا
مستحق ہے؟
اگر اس سوال کا تعلق موجودہ زمانہ سے نہ ہو بلکہ آئندہ زمانہ سے ہو تو میں جواب دوں
گا کہ ہندوستان ویسی ہی آزادی کا مستحق ہے جیسی آزادی کہ دوسری آزاد نو آبادیوں کو حاصل
ہے اور جسے ڈومینین سٹیٹس کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر اس سوال کا تعلق موجودہ
انوار العلوم جلدا
۲۷۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
زمانہ سے ہو تو میں ملامت گر کی ملامت کی پرواہ کئے بغیر کہوں گا کہ ہندوستان ہرگز اس قابل
نہیں ہے کہ اسے اس وقت کامل آزادی مل جائے فورا ڈومینین سٹیٹس مل جانے کو میں برکت
نہیں بلکہ عذاب قرار دوں گا۔
میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ تجربہ سے ہی انسان مضبوط ہوتا ہے لیکن تجربہ کی بھی ایک حد
ہوتی ہے۔ جب اس حد سے زیادہ تجربہ کو لے جایا جائے تو پھر تجربہ ہلاکت کا بھی موجب ہو جاتا
ہے۔ پس یہ کہنا درست نہ ہو گا کہ ہمیں تجربہ کرنے دو ہم تجربہ سے سیکھ جائیں گے۔ اگر اس
قسم کی آزاد حکومت جو ڈومینین سٹیٹس کہلاتی ہے ہندوستان کو یکدم دے دی جائے تو سب سے
بڑی مصیبت یہ ہوگی کہ اسے اس کا تجربہ کرنے کی مہلت بھی کوئی نہ دے گا۔ باہر کے ممالک کو
جانے دو شاید ان کا خطرہ خیالی ہو لیکن ہمارے اپنے اندر لڑنے کی کافی روح موجود ہے۔ پیشتر
اس کے کہ تجربہ ہندوستانیوں کو مضبوط کرے وہ تجربہ کی حد سے آگے نکل چکے ہوں گے اور دنیا
تباہی اور بربادی کا ایک ایسا منظر دیکھے گی جو قرون وسطی میں یورپ میں بھی نظر نہیں آیا۔ ہم
ایک وطنیت کے خواہاں لیکن اس صورت میں ہماری قومیت بھی باقی نہیں رہے گی۔
سٹیج پر کھڑے ہو کر یہ کہہ دینا یا قلم پکڑ کر یہ لکھ دینا کہ ہندوستان اس وقت مکمل
آزادی کے قابل ہے آسان ہے لیکن حقائق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وہ بحری جہاز کہاں ہیں
جو ہمارے ساحل کی حفاظت کریں گے اور ہماری تجارتوں کو بے خطرہ فروغ پانے دیں گے ؟ اور
وہ فوجیں کہاں ہیں کہ جو ہماری سرحدوں کو بچائیں گی اور ہمارے ملک کے امن کو قائم رکھیں
گی؟ اور وہ درس گاہیں کہاں ہیں جو ہماری سیاسی اور ملکی ضرورتوں کو پورا کرنے والے نوجوان
ہمیں دیں گی ؟
بعض لوگ اس موقع پر کہہ دیں گے کہ ان چیزوں کا نہ ہونا انگریزوں کا قصور ہے۔ میں
اس بحث میں نہیں پڑتا کہ یہ کس کا قصور ہے؟ سوال تو یہ ہے کہ کیا ان حالات میں فوراً
کامل آزاد حکومت مل سکتی ہے؟ کیا یہ کہ کر کہ یہ انگریزوں کا قصور ہے ہندوستان اس قابل
ہو جائے گا کہ فورا اپنے ملک کے انتظام کو سنبھال لے ؟
یہ دھوکا نہیں کھانا چاہئے کہ مثلاً آئرلینڈ نے ایک دن میں آزاد گورنمنٹ حاصل کرلی
تھی کیونکہ آئرلینڈ اور ہندوستان میں فرق ہے۔ آئرلینڈ انگلستان کا ایک جزو تھا اور
آزاد حکومت کی سب گلیں اس میں اسی طرح موجود تھیں جس طرح کہ آزاد ممالک کی ہوتی
انوار العلوم جلد
۲۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہیں۔ اس کے باشندے اعلیٰ فوجی عہدوں پر مامور تھے اور نظام سلطنت کے ہر شعبہ میں آئرلینڈ
کو تجربہ حاصل تھا۔ علاوہ ازیں آئرلینڈ کا ملک ایک چھوٹا جزیرہ ہے جسے بوجہ انگلستان سے ملحق
ہونے کے کسی بحری طاقت سے خطرہ نہیں اور ملک میں صرف ایک ہی قوم بننے کی وجہ سے کوئی
زیادہ پریشانی کے سامان نہیں۔
یہی حال دوسرے ممالک کا ہے جو جنگ عظیم کے بعد آزاد ہوئے ہیں۔ گو وہ نام کے لحاظ
سے دوسری حکومتوں سے ملحق تھے لیکن کام کے لحاظ سے وہ اپنے حاکموں کے ساتھ شریک تھے
اور ان کی جدائی صرف نام کی جدائی تھی لیکن یہ حال ہندوستان میں نہیں۔ ہندوستان میں اگر
کوئی حصہ فورا آزاد کیا جا سکتا ہے تو وہ صوبہ جات ہیں۔ جن کے سب کُل پُرزے پہلے ہی
ہندوستانیوں کے قبضہ میں آچکے ہیں۔ باقی رہا مرکز اس کے آزاد کرنے کے لئے بہت کچھ تیاری
کی ضرورت ہے۔
فلپائن کی مثال ہمارے سامنے موجود ہے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس نے ان جزائر کو اور کیوبا کو
آزاد کرانے کے لئے سپین سے جنگ کی لیکن باوجود ارادہ کے انہیں فوراً آزادی دینے کے
قابل نہ ہوئیں اور کیوبا کے متعلق تو تھوڑی لیکن فلپائنز کے متعلق بہت زیادہ نگرانی اور
حفاظت کی ضرورت انہیں محسوس ہوئی۔ چنانچہ فلپائنز کی حکومت تو اب تک بھی ان کی نگرانی
کی محتاج ہے۔
1
۲
له
اس زمانہ میں کسی ملک کو پوری آزادی حاصل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل چیزوں کی
ضرورت ہے۔
فوج کے انتظام کرنے کی اہلیت رکھنے والے افسروں کی۔
اس قسم کے کارخانوں کی جہاں اسلحہ جنگ تیار اور مرمت ہو سکیں۔
ہوائی جہازوں پر کام کرنے والے اور ان کے جنگی کام کی اہلیت رکھنے والے
اعلیٰ افسروں کی۔
بحری بیڑے کی جو ساحل کی حفاظت نہ صرف غنیم سے بلکہ بد دیانت تاجروں کی
دخل اندازی سے بھی کرے۔
یہ چار چیزیں تو ایسی ہیں کہ جن کی آزادی کے لئے فوری ضرورت ہے۔ باقی اور
بیسیوں امور ہیں کہ جن کی تکمیل کی ضرورت ہے۔ گو انہیں ایک وقت تک نظر انداز بھی کیا جا
انوار العلوم جلدا
۲۷۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
سکتا ہے لیکن مذکورہ بالا امور کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے ہندوستانی کمیشن والے
فوجی افسروں یا نوجوان کنگز کمیشن والے افسروں کے متعلق یہ خیال نہیں کیا جا سکتا کہ وہ ایک
دن میں سب ذمہ داری کے عہدوں کو سنبھالنے کی قابلیت پیدا کر لیں گے۔ نہ ایک دن میں
پر کام کرنے والے یا ہوائی جہاز اور ان پر کام کرنے والے یا جنگی سامانوں کی
جنگی بیڑا اور اس اس :
مرمت کے ماہر پیدا ہو سکتے ہیں۔
یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہم اپنے ہمسایوں سے صلح رکھیں گے۔ کیونکہ ہمسایوں سے صلح
رکھنی ہمارے اختیار میں نہیں ہے بلکہ ہمارے ہمسایوں کے اختیار میں ہے۔ کون کہہ سکتا ہے
کہ وہ بھی ہم سے صلح رکھیں گے۔ ان کا موجودہ اظہار دوستی ہرگز ہمیں تسلی نہیں دلا سکتا۔
اٹلی نے جس دن لڑکی کے افریقن علاقہ پر حملہ کرنا تھا اسی دن اس کے وزیر اعظم نے اعلان کیا
تھا کہ لڑکی سے ہمارے تعلقات ایسے اچھے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ موجودہ زمانہ میں ہمیں نہ
صرف افغانستان کی طرف سے خطرہ ہے بلکہ شمالی سرحد کی طرف سے روس اور نیپال دونوں
حکومتوں سے خطرہ ہے۔ پہلے زمانوں میں شمالی لوگوں کو کو ہندوستان ہندوستان پر پر حملہ حملہ کا خیال نہیں پیدا ہوا؟ تھا
لیکن مغلیہ حکومت کے آخری دور میں نیپال کو ہندوستان کی فتح کا خیال پیدا ہو چکا ہے۔ ایک
دفعہ انگریزوں کی وجہ سے اس کا حملہ ناکام ہوا تھا مگر کون کہہ سکتا ہے کہ آزاد ہندوستان پر بھی
اس کا حملہ اسی طرح ناکام ہو گا۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ انگریز اس وقت ملک کو بچانے کے لئے
آئیں گے اس قدر دور ملک سے جب کہ خود اس ملک میں جنگی تیاری کا مرکز موجود نہ ہو
مدافعت بالکل نا ممکن ہوتی ہے اس وقت جنگ کی مشینری یہاں موجود ہے۔ ہندوستان کو پوری
آزادی دینے کے بعد یہ حالت نہیں رہ سکتی اور نئے سرے سے مرکز قائم کرنا بہت مشکل کام
ہے۔ پس ان حالات کے ماتحت ہمیں ایک عرصہ تک انگریزی دخل ہندوستان کی
مرکزی حکومت میں تسلیم کرنا ہو گا اور ہم یہ کے بغیر نہیں رہ سکتے کہ ہندوستان کو آزادی کچھ
مدارج طے کرنے کے بعد ہی مل سکتی ہے یکدم نہیں۔
انوارالعلوم جلدا
باب چهارم
۲۷۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
آزادی کے مختلف مدارج کس طرح مقرر کئے
جائیں؟
پہلے باب کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم اس سوال پر غور کریں کہ اگر کامل آزادی
فورا نہیں مل سکتی اور یہ عارضی روک انگلستان نہیں بلکہ ہندوستان کے فائدہ کیلئے ہے تو پھر وہ
کونسا طریق اختیار کیا جائے کہ جس کے ذریعہ سے بغیر نا واجب دیر کے ہندوستان کو ہر قدم پر
اس قدر آزادی ملتی جائے جس قدر آزادی کا کہ وہ اُس وقت مستحق ہو۔
اس سوال کے دو حل اس وقت تک تجویز کئے جا چکے ہیں۔ ایک حل مانٹیگو چیمسفورڈ
رپورٹ الله (MONTAGUE CHELMSFORD REPORT) میں تجویز کیا گیا ہے جو یہ
ہے کہ تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد ایک رائل کمیشن بیٹھے جو یہ فیصلہ کرے کہ گذشتہ
سالوں میں کس قدر ترقی ہندوستان نے کی ہے اور اب اس کے نظام اساسی میں کسی قسم کی
تبدیلی کی ضرورت ہے۔
اس حل کو سائمن کمیشن نے رد کر دیا ہے اور ہندوستان کی موجودہ شورش کا بہت
بڑا
حصہ اس حل کی طرف منسوب کیا ہے۔ میرے نزدیک یہ درست نہیں۔ جن حالات میں
مانٹیگو چیمسفورڈ رپورٹ تیار ہوئی تھی اُن کے ماتحت قیام امن کا بہترین علاج یہی تھا کہ
ہندوستانیوں کو یہ یقین دلایا جائے کہ یہ سکیم آخری تجویز نہیں ہے بلکہ انہیں آئندہ تھوڑے
تھوڑے عرصہ کے بعد اختیارات ملتے چلے جائیں گے ۔ وہ بالکل نیا تجربہ کر رہے تھے اور نہیں
جانتے تھے کہ نتیجہ کیا نکلے گا اور ان کے سامنے ان آنے والے دس سالوں کی تاریخ نہ تھی جو
انوار العلوم جلدا
۲۷۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
سائمن کمیشن کے سامنے تھی۔ پس ان حالات میں وہی سکیم بہتر تھی جو انہوں نے تجویز کی اور یہ
بالکل درست نہیں کہ دوبارہ کمیشن کے قیام کی امید کی وجہ سے ہندوستان میں کوئی شورش ہوئی
بلکہ حق یہ ہے کہ شورش کا موجب یہ تھا کہ ہندوستان کا ایک بڑا حصہ یہ سمجھتا تھا کہ
مانٹیگو چیمسفورڈ سکیم نے ہندوستان کو اس قدر حق نہیں دیا جس قدر کہ اسے دینا چاہئے تھا بلکہ
اس دس سال کے بعد دوبارہ غور ہونے کے خیال سے کئی وہ لوگ جو دوسری صورت میں
شورش میں شامل ہو جاتے اس میں شامل نہیں ہوئے۔ ہاں میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ پچھلے دس
سال میں ہندوستان میں جو تغیرات پیدا ہوئے ہیں ان کی بناء پر زیر بحث سوال کا وہی حل بہتر ہے
جو سائمن کمیشن نے تجویز کیا ہے۔
سائمن کمیشن کا تجویز کردہ حل یہ ہے:۔
چاہئے کہ نیا اساس جس قدر ممکن ہو اپنے اندر ہی ترقی کا سامان رکھتا ہو۔
چاہئے کہ اس میں ناقابل تبدیل اور ہمہ گیر اصول نہ ہوں۔ بلکہ اس میں
ee
حسب ضرورت ترقی اور اختلاف کی گنجائش ہو ۔ ۱۲
میری رائے میں یہ حصہ کمیشن کے بہترین نتائج میں سے ہے۔ اگر سائمن کمیشن حقیقتاً اس
اصل کے مطابق سکیم پیش کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے تو میرے نزدیک وہ ہمیشہ کے لئے ہندوستانیوں
کے شکریہ کا مستحق ہے۔ کمیشن کے اس اصل کے ماتحت آئندہ ہندوستان کی آئینی ترقی کے لئے کسی
اور کمیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک ہی دفعہ پارلیمنٹ ایک ایسا مسودہ پاس کر دے گی جس کے
ما تحت ہندوستان آپ ہی آپ اپنے وقت پر اُس آزادی کو حاصل کرلے کر لے گا جو اس کے لئے مقرر کی
گئی ہے۔ مگر جہاں تک میں نے سکیم پر غور کیا ہے یا تو اس مقصد کو سائمن کمیشن اپنی تفصیل میں مد نظر
نہیں رکھ سکا یا پھر ہندوستان کی آزادی کا مفہوم سمجھنے میں اسے دھوکا لگا ہے اور وہ ہندوستان کی
آزادی کو دوسرے ملکوں کی آزادی سے مختلف چیز سمجھتا ہے۔
1
۲
له
پہلے میں صوبہ جات کو لیتا ہوں۔ صوبہ جات کا نظام حکومت کمیشن نے یہ مقرر کیا ہے :۔
کہ گورنر کو وزارت کی مجالس کا پریزیڈنٹ تجویز کیا ہے۔
گورنر کو اختیار دیا ہے کہ وہ چاہے تو رسول سروس کے کسی فرد کو یا کسی ایسے شخص کو جو
نہ سروس میں ہو اور نہ کونسل کا ممبر ہو وزیر مقرر کر دے۔
اسے اختیار دیا ہے کہ خواہ ایک وزیر اعظم مقرر کر کے اس کے مشورہ سے وزارت مقرر
کرے۔ خواہ مختلف اقوام میں سے وزیر مچن لے۔
انوار العلوم جلد
۲۷۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہر ایک شخص جو آئینی حکومت کے اصول سے واقف ہے سمجھ سکتا ہے کہ ایسی حکومت
ذمہ دار حکومت نہیں کہلا سکتی اور اس قسم کی تجویز زیادہ سے زیادہ عارضی طور پر برداشت کی جا
سکتی ہے لیکن رپورٹ خاموش ہے کہ اس طریق کو کس طرح بدلا جا سکے گا۔ آیا اس میں تغیر کرنا
گورنمنٹ کے اختیار میں ہوگا، کونسلوں کے اختیار میں ہوگا گورنر جنرل اور
سیکرٹری آف سٹیٹ کے اختیار میں ہو گا یا پارلیمنٹ کے اختیار میں ہو گا، اگر گورنر کے اختیار
میں ہو گا تو ایک گورنر کے فیصلہ کو دوسرا گور نر بدل سکے گا یا نہیں۔ اگر بدل سکے گا تو نظام
حکومت ہمیشہ آگے پیچھے ہوتا رہے گا۔ اگر کو نسلوں کے اختیار میں ہو گا تو وہ پہلے ہی سیشن میں
اسے بدل دیں گی۔ اگر گورنر جنرل اور سیکرٹری آف سٹیٹ کے اختیار میں ہو گا تو اس کی بھی
کوئی آئینی صورت نہیں بتائی اور اگر پارلیمنٹ کے اختیار میں ہو گا تو وہی سوال نئے کمیشنوں کا
پیدا ہو جائے گا۔ مگر اس سے بھی مشکل سوال مرکزی حکومت کا ہے جس میں کہ حکومت کو نیا بتی
اصول پر ابھی قائم ہی نہیں کیا گیا۔ وہاں موجودہ نظام کو نسل کس طرح بدلا جا سکے گا۔ اس کا
جواب کمیشن کی رپورٹ نہیں دیتی بلکہ وہ خود تسلیم کرتی ہے کہ اس کی کوئی تدبیرا نہیں نہیں
سو بھی۔ وہ اقرار کرتی ہے کہ :۔
"
یہ تو ممکن ہے کہ اس وقت ایک ایسا نظام حکومت مقرر کر دیا جائے جو آئندہ ترقی
کے مخالف نہ ہو لیکن ہمارا خیال ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ ایک ہی قانون پارلیمینٹ میں
ایسا پاس کر دیا جائے جس کے ذریعہ سے ہندوستان کی مرکزی حکومت اندرونی اصلاح
اور ارتقاء کے ذریعہ۔
ذریعہ سے آپ ہی آپ آزادی کی طرف قدم بڑھاتی جائے ۔ لاء "
९९
یہ خیال کرتے ہوئے کہ اصل سوال مرکزی حکومت کا ہی تھا صوبہ جات کے موجودہ
نظام میں تو معمولی تغیرات کے ساتھ ایک معقول نظام حکومت جو ہر روز کی شورش سے نجات
دے دے۔ ممکن تھا اس فقرہ کے یہ معنے بنتے ہیں کہ جب کہ ما نمیگو چیمسفورڈ سکیم نے کم سے کم
یہ انتظام کیا تھا کہ وقتاً فوقتاً آئین حکومت پر نظر ثانی ہوتی رہے۔ سائمن کمیشن نے صرف
اظہار حیرت کر دیا ہے اور پیش آنے والی مشکل کا کوئی علاج نہیں بتایا ۔ وہ ایک اعلیٰ اصل قائم
کرنے میں تو کامیاب ہوا ہے لیکن اس اصل سے کام لینے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ میں
کوشش کروں گا کہ آئندہ تفصیلی بحث میں ضروری ضروری مقامات پر کمیشن کی رپورٹ کے
اس نقص کی طرف توجہ دلاؤں۔
انوار العلوم جلدا
باب پنجم
۲۷۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہندوستان کی دہری مشکلات
انگلستان سے سمجھوتہ اور اقلیتوں کے سوال کا حل
اس امر پر اپنی رائے ظاہر کرنے کے بعد کہ سائمن کمیشن کی یہ سفارش کہ آئندہ
ہندوستان کے لئے ایسا نظام تجویز کیا جائے کہ جس کے اندر ہی ترقی کی گنجائش ہو اب میں اس
اہم سوال کے متعلق کچھ لکھنا چاہتا ہوں جو ہندوستان کی آئینی ترقی کے راستہ میں بطور ایک
چٹان کے حائل ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بوجہ ایک لمبے عرصہ سے ہندوستان پر حکومت
کرنے کے انگلستان سے سمجھوتہ کرنا بھی بہت مشکل ہے لیکن اس سے بھی زیادہ یہ مشکل ہے
کہ ہندوستان کے لئے کوئی ایسا طریق حکومت تجویز کیا جائے جس کے ذریعہ سے وہ لوگ
بر سر حکومت آئیں جو واقعہ میں حکومت کرنے کے مستحق ہوں اور وہ لوگ حکومت پر قائم نہ
ہوں جو اسے نفاق و شقاق کا ذریعہ بنالیں۔ کارلائل نے کیا سچ کہا ہے کہ
فضیلت کا جھوٹا دعوی کرنے والوں کو حکومت سے علیحدہ کرنے کے بعد بھی
اصل سوال حل طلب رہ جاتا ہے جو یہ ہے کہ حکومت ایسے لوگوں کے ہاتھ میں دی
جائے جو واقعہ میں اس کے اہل ہیں ۔ آہ ! ہم اس سوال کا حل کس طرح کریں؟"
کار لائل کا یہ قول ہر ملک پر صادق آتا ہے لیکن ہندوستان کی حالت پر تو یہ بہت ہی
چسپاں ہوتا ہے۔ ہمارے لئے انگریزوں سے سمجھو تہ اس قدر مشکل نہیں جس قدر کہ اپنے لئے
ایک مناسب قسم کی گورنمنٹ تجویز کرنے کا سوال مشکل ہے۔ ہمارا ملک تعصب اور اختلاف
کی آماجگاہ بن رہا ہے۔ اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا اللہ تعالٰی نے ہندوستان کو ان دونوں
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX