ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 21

انوار العلوم جلد ))
۴۸۴
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
چوتھائی ممبروں کو نامزد کریں۔ کیونکہ اول تو منتخب مجالس میں نامزد ممبروں کی جگہ ہی نہیں ہوتی
لیکن اگر اس کی برداشت بھی کرلی جائے تب بھی کسی مجلس کے ایک چوتھائی ممبروں کا چند افراد
کا نمائندہ ہونا اور ان کے حکم کے ماتحت ہونا اصول سیاست کے خلاف ہے اور اس سے وہ
مجالس ہرگز آزاد مجالس نہیں کہلا سکتیں اور ان کی آزادی بالکل وہمی ہو جاتی ہے۔
نیز منتخب شده ممبر گو ووٹروں کی مرضی کا لحاظ کرتا ہے لیکن وہ ان کا نوکر نہیں ہوتا اور نہ
ہر بات میں ان کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے لیکن ریاستوں کے نمائندے ان کے ملازم اور ہر
امر میں ان کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔ پس وہ لوگ ووٹنگ مشینیں تو ہوں گے لیکن ایک
منتخب مجلس قانون ساز کے ممبر کہلانے کے مستحق نہ ہوں گے اور مجلس کا توازن بالکل خراب کر
دیں گے۔
علاوہ ازیں برطانوی ہند کا جائز طور پر خوف ہو گا کہ ریاستوں کے نمائندے در حقیقت
برطانوی ہند کے نمائندے ہوں گے اور ان کی مدد سے ایک نیا آفیشل بلاک
(OFFICIAL BLOCK) بن جائے گا کیونکہ جب تک ریاستیں پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ
کے ماتحت ہیں وہ اس کے اشارہ پر چلنے کے لئے مجبور )POLITICAL DEPARTMENT(
ہیں۔ پس اگر برطانیہ نے ان کے نمائندوں کو ہندوستانیوں کے مفاد کے خلاف آفیشل بلاک کے
طور پر استعمال کرنا شروع کیا تو ہندوستانی گویا ایک مصیبت سے نکل کر دوسری مصیبت میں جا
پڑیں گے۔
پھر یہ بھی سوال حل طلب ہے کہ ریاستیں اگر شامل ہوں تو کسی مجلس میں ؟ اگر کہو کہ
اسمبلی میں تو اسمبلی افراد کی نمائندہ ہے نہ کہ علاقوں کی۔ پھر اسمبلی میں بجٹ وغیرہ بھی پاس
ہوتے ہیں جن کے ساتھ ریاستوں کا کوئی تعلق نہ ہو گا۔ اگر کونسل آف سٹیٹ میں نمائندگی
رکھی جائے تو ریاستوں کو قدر تا اعتراض ہو گا کہ ان کو اس کو نسل میں جگہ دی گئی ہے جس کے
اختیارات محدود ہیں اور اس طرح ان کی رائے پر حد بندیاں لگا دی گئی ہیں۔ پس بوجہ اس کے
کہ ان سے مشورہ پوری طرح نہیں لیا گیا وہ مرکزی مجلسوں کے فیصلوں کے پابند نہیں ہو سکتے۔
پھر ایک اور وقت برطانوی ہندوستان کے لئے پیش آئے گی اور اور وہ یہ ہے کہ کونسل آف
سٹیٹ کو بہر حال علاقوں کا قائم مقام رکھنا ہو گا لیکن اگر ریاستیں اس میں شامل ہو ئیں تو صوبوں
کا توازن خراب ہو جائے گا اور قانون اساسی بالکل خطرہ میں پڑ جائے گا کیونکہ صوبوں کے حقوق

انوار العلوم جلد ))
۴۸۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
سے ریاستوں کو کوئی دلچسپی نہ ہوگی کیونکہ وہ خود معاہدات کے رو سے دخل اندازی سے محفوظ
ہوں گی۔ پس ان کے نمائندے اگر ان لوگوں سے مل گئے جو اتصالی حکومت بھی تائید میں ہوں
گے تو صوبہ جات کی آزادی تباہ ہو جائے گی۔
یہ اور ایسی ہی اور بہت سی مشکلات ہیں جن کی وجہ سے جب تک ریاستیں پولیٹیکل محکمہ
کے ساتھ وابستہ ہیں اور جب تک ان میں انتخابی حکومت کا طریق جاری نہیں ہوتا وہ ہندوستان
کی اسمبلی اور کونسل آف سٹیٹ میں شامل نہیں ہو سکتیں۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں ان دونوں امور میں تبدیلی ریاستوں کے لئے مفید ہے لیکن
سوال یہ ہے کہ وہ اس فائدہ کو ابھی تسلیم نہیں کرتیں اور جب تک وہ تسلیم نہ کریں انہیں نہ
مجبور کیا جا سکتا ہے اور نہ اس صورت میں ہندوستان کے مفاد کو عموماً اور اقلیتوں کے مفاد کو
خصوصاً خطرہ میں ڈالا جا سکتا ہے۔ پس ضرورت ہے کہ اس سوال کو کسی اور نقطہ نگاہ سے دیکھا
اور حل کیا جائے۔
میں نے جہاں تک غور کیا ہے اس کی ایک ہی صورت نظر آتی ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ
اتحادی حکومت کا طریق برطانوی ہند اور ریاستی ہند میں الگ الگ جاری کیا جائے۔ ریاستی ہند کا
اتحاد کس قسم کا اتحاد ہو ہمیں اس پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں۔ بہر حال چیمبر آف پر نسز
ذریعہ سے یا کسی اور ذریعہ سے وہ ؟ وہ بھی اپنے نظام میں
کے ذریعہ سے )CHAMBER OF PRINCES(
ایک یکسانیت پیدا کرنے کی کوشش کریں اور پھر ان دونوں نظاموں کی ایک کانفیڈریشن
(CONFEDERATION) بنادی جائے۔ وہ ہندوستان کی فیڈریشن (FEDERATION) میں
تو شریک نہ ہوں لیکن کانفیڈریشن میں شریک ہوں اور انہیں ہندوستان کے قانون سے تو کچھ
تعلق نہ ہو لیکن کسٹمز، ریلوے ، سکہ صرافی ، پوسٹ آفس تار ہوائی جہاز سڑکوں، بے تار
برقی کا آلہ ، تجارت، بنگنگ ماوراء البحر ہندوستانیوں کے حقوق، افیون وغیرہ (یہ فہرست
سائمن کمیشن رپورٹ سے لی گئی ہے۔ ) قسم کے امور کے تصفیہ کے لئے سردست ریاستوں کی
فیڈریشن برطانوی ہند کے ساتھ شریک ہو جائے۔
سائمن کمیشن نے دونوں حصوں کے تعاون کے لئے ایک کمیٹی تجویز کی ہے جس میں کچھ
لوگ تو برطانوی ہند سے شامل ہوں اور کچھ لوگ والیان ریاست کی طرف ہے۔ حکومت ہند
کے نمائندے کمیشن نے دو قسم کے تجویز کئے ہیں۔ یعنی کچھ تو مجالس قانون ساز سے چنے جائیں

انوار العلوم جلد )
۴۸۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اور کچھ وائسرائے مقرر کریں۔ لیکن جو سب سے اہم سوال تھا کمیشن نے اسے حل نہیں کیا،
یعنی ان کے آپس میں ملنے اور مشورہ کرنے کا فائدہ کیا ہو گا؟ اس نے صرف یہ ذکر کیا ہے کہ
اس کمیٹی کے غور و خوض کا نتیجہ اسمبلی اور چیمبرز آف پر نسز دونوں کے سامنے پیش کر دیا
جائے۔ لیکن گو اس سے بالواسطہ طور پر تو کچھ فائدہ ہو لیکن بلا واسطہ طور پر اس کا کچھ نتیجہ نہ
نکلے گا۔ پس میرے خیال میں سائن کی تجویز سے زیادہ اتحاد پیدا کرنے والی تجویز ہونی چاہئے
تا کہ آپس میں اتحاد کا راستہ نکل آئے۔
نظام ہو۔
میں لکھ چکا ہوں کہ سب سے سے پہلے ضروری ہے کہ ریاستوں کا آپس میں کوئی نظام ؟
والیان ریاست کے دلوں میں عام طور پر یہ خیال ہے کہ یہ امران کے درجہ کے منافی ہے کہ وہ
ہندوستان کے باشندوں سے مل کر کام کریں اور ان کا یہ احساس کسی زیادہ گہرے تعلق کے پیدا
کرنے میں روک ہے۔ علاوہ ازیں یہ امر بھی کہ ایک علاقہ کی حکومت جمہوری ہے اور دوسری
شخصی، روک پیدا کرتا ہے۔ لیکن اگر ریاستوں کا آپس میں سمجھوتہ ہو جائے کہ ان کی
چیمبرز آف پرنسز بجائے خالی غور کرنے والی مجلس کے ایک قسم کی اتحادی مجلس ہو تو پھر
ہندوستانی اور ریاستی علاقوں میں اتحاد کی صورت پیدا ہو جاتی ہے۔ کیونکہ اس صورت میں یہ
انتظام کیا جا سکتا ہے کہ دونوں کی ایگزیکٹو آپس میں مشورہ کر لیا کرے لیکن یہ تدبیر تبھی کامیاب
سکتی ہے کہ جب دونوں کا نظام نیا ہتی ہو ۔ یعنی دونوں شاخوں کا نظام کثرت رائے کا
تا کہ دونوں مجالس جو رائے مشورہ سے قائم کریں اسے اپنی اپنی مجالس میں منظور بھی کروا
سکیں۔ گویا یہ اس قسم کا مشورہ ہو گا جیسا کہ برطانیہ کی امپیریل (IMPERIAL) کا نفرنس ہوتی
ہے کہ مجلس عاملہ کے ممبر آپس میں مل کر ایک پالیسی طے کر لیتے ہیں اور پھر اپنی اپنی مجالس میں
اپنے اثر اور رسوخ سے اسے منظور کروا لیتے ہیں۔
ہو
کا آئینہ ہو
اگر اس قسم کے نظام کے بنانے میں ہم کامیاب ہو جائیں تو اس سے کئی قسم کے فوائد
ہوں گے۔
(1) ریاستوں کو آپس میں ایسے اتحاد سے دریغ نہ ہو گا جس میں والیان ریاست یا ان کے
نمائندے شامل ہوں اور ایک ایسی مرکزی مجلس بنالیں جس میں ایسے امور جو مرکزی
کیے جانے کے مستحق ہیں۔ مشورہ سے طے کیا کریں اور اس مجلس کا فیصلہ ان مشترک
امور میں سب ریاستوں کے لئے واجب الاطاعت ہو۔

انوار العلوم جلد
۲۸۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
سودو
(۲) ریاستوں کو اس طرح نیابتی حکومت کرنے کی عادت ہو جائے گی اور گو شروع شروع میں
وہ صرف اپنے ہم رتبہ لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے لیکن اس عادت کے پڑ جانے
کے بعد امید ہے کہ برطانوی ہند کے نمائندوں سے مل کر کام کرنے میں بھی انہیں
اعتراض نہ ہو گا۔ مل کر کام کرنے سے میری مراد یہ ہے کہ اس مجلس کے فیصلوں کے
ماننے سے انہیں انکار نہ ہو گا جس میں وہ اپنی تعداد کے مطابق نیابت رکھتے ہوں گے۔
(۳) اگر اس قسم کی فیڈریشن ریاستوں میں قائم ہو گئی تو ریاستوں کا انتظام بھی پہلے سے اچھا ہو
جائے گا۔ اس وقت فرداً فردا تو بعض ریاستوں کا بہت اچھا انتظام ہے بلکہ ہم کہہ سکتے
ہیں کہ بعض ریاستوں سے برطانوی ہند بھی بہت کچھ سیکھ سکتا ہے لیکن یکسانیت ریاستوں
میں مفقود ہے۔ بعض ریاستوں کا انتظام ایسا خراب ہے کہ اسے حکومت نہیں کہہ سکتے
صرف خدا تعالیٰ کا عذاب کہہ سکتے ہیں۔ پس اگر فیڈریشن قائم ہو جائے گی تو
نیابتی حکومت کی عادت اندرونی معاملات پر بھی اثر انداز ہو گی اور مشترک تصفیہ سے
ریاستوں میں ایک یکسانیت بھی پیدا ہو جائے گی۔
(۴) برطانوی ہند کا نظام خراب ہوئے بغیر برطانوی ہند اور ریاستی ہند مشترک ہو کر کام کر
ھ سکیں گے۔
(۵) اس اشتراک کے نتیجہ میں نوے فیصدی امید ہو گی کہ دونوں حصوں کی مجلسوں میں
سمجھوتے کے مطابق قانون پاس ہو جائے۔
(۶) آئندہ کے لئے دونوں فریق کے فیڈریشن میں شامل ہونے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ یہ
سوال کہ ریاستیں کوئی بڑی اور کوئی چھوٹی ہیں۔ ان کی فیڈریشن کس اصول پر بن سکتی
ہے کوئی زیادہ اہم نہیں کیونکہ اس کا حل ہم پرانی امپیریل جرمن بنڈیریٹ
(BUNDESRAT) کے اصول پر کر سکتے ہیں جس میں کہ جرمن ریاستوں کے
نمائندے شامل ہوتے ہیں۔ ان جرمن ریاستوں کے رقبے اور آبادی میں اس قدر فرق
تھا کہ امریکہ کے پریزیڈنٹ مسٹر لاول نے ان کے اتحاد کے متعلق کہا تھا کہ یہ ایک اتحاد
ہے جس میں
ہیں۔
१९
ایک شیر، نصف درجن کے قریب لومڑیاں اور میں کے قریب چوہیاں شامل

انوار العلوم جلد 1
۲۸۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہندوستان کی ریاستوں کا تفاوت بھی اسی قسم کا ہے۔ پس اسی اصل پر کہ جو
جرمن ریاستوں نے قبول کیا تھا ہندوستانی ریاستیں اپنا نظام قائم کر سکتی ہیں۔
وہ اصل جو جرمن ریاستوں نے اپنی نیابت کے لئے تسلیم کیا تھا یہ تھا کہ کسی ریاست کو
حق نیابت نہ اس کے رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے دیا جائے گا اور نہ چھوٹی بڑی ریاستوں کو
یکساں حق ملے گا بلکہ دونوں امور کو مد نظر رکھ کر ایک نسبت نکال لی جائے گی جس کے مطابق
مختلف ریاستوں کو حق دیا جائے گا۔ چنانچہ اس اصل کے مطابق انہوں نے پرشیا کو جس کی
آبادی باقی سب ریاستوں کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ تھی اٹھاون میں سے گل سترہ ووٹ
دیئے تھے۔ یہاں بھی اسی اصول پر ریاستوں کی نمائندگی رکھی جائے ۔ یعنی چھوٹی ریاستوں کو
اس لحاظ سے کہ وہ اپنے گھر میں ویسی ہی آزاد ہیں جیسے کہ بڑی ریاستیں، کچھ زائد حق دیا جائے
اور بڑی ریاستوں کو بوجہ اس کے کہ ان کی نمائندگی اگر ان کے رقبے اور آبادی کے مطابق ہو
تو وہ چھوٹی ریاستوں کی آواز کو بالکل دبا دیں گی ان کے حق سے کم ملے۔
اسی طرح ریاستوں کی مجلس کی ساخت بھی اس امپیریل بنڈ سٹریٹ کے اصول پر ہو کیونکہ
دوسری تمام دنیا کی مجالس سے اس میں یہ فرق ہو گا کہ اس میں یا والی ریاست ممبر ہو گا یا اس کا
مقرر کردہ شخص اور جس ریاست کے زیادہ ممبر ہوں گے وہ سب کے سب ایک رائے دینے پر
مجبور ہوں گے۔ کیونکہ وہ والی ریاست یا ریاست کے نمائندے ہوں گے نہ کہ افراد کے۔ اور
ی حال جرمن بنڈیریٹ (BUNDESRAT) کا ۱۹۱۰ ء سے پہلے تھا۔ پروفیسر ڈبلیو۔ بی مانرو
اس کے متعلق لکھتے ہیں۔ )W۔B۔MANROE(
"
جرمن کی فیڈرل مجلس بنڈیسریٹ (BUNDESRAT) کے ممبر معین میعاد
کے لئے مقرر نہیں ہوتے تھے بلکہ ان ریاستوں کو جن کے وہ نمائندے تھے اختیار
ہوتا تھا کہ جب چاہیں انہیں واپس بلا لیں۔ یہ ممبر ان ہدایات کے ماتحت رائے دیتے
تھے جو اُن کو اُن کی ریاستوں کی طرف سے ملتی تھیں اور اسی لئے ہر ایک ریاست کے
جملہ ممبر متحدہ صورت میں ووٹ دیتے تھے ۔ بلکہ ہر ریاست کا ہر ممبر اپنی ریاست کی
طرف سے ووٹ دے سکتا تھا اور اس بات کی ضرورت نہیں ہوتی تھی کہ کسی
ریاست کے دوسرے ممبر بھی حاضر ہوں۔ اس جہت سے بنڈیسر میٹ گویا ایک سفراء کا
مجمع تھی نہ کہ نمائندوں کی مجلس ۔۔۔ یہ محض ایک بین الاقوام مجلس شوری نہیں

انوار العلوم جلد )
۴۸۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
تھی۔ بلکہ نظام اساسی کا حصہ تھی۔ جسے قانون سازی کا اختیار حاصل تھا۔ ۱۵
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ جرمن سینٹ کی ساخت ایسی تھی جیسے کہ سفیروں کی کونسل
کی ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی اسے قانون پاس کرنے کی بھی اجازت تھی اور اسی قسم کی کونسل کی
اس وقت ریاستوں کو ضرورت ہے۔ یعنی اس کے نمائندے والیان ریاست کے نمائندے
ہوں اور انہیں ووٹ کا حق ذاتی حیثیت میں حاصل نہ ہو بلکہ ریاست کا نمائندہ ہونے کی حیثیت
میں ہو اور جب ریاست چاہے پہلے نمائندہ کو واپس بلا لے اور نیا نمائندہ بھیج دے اور اگر ایک
نمائندہ غیر حاضر ہو تو دوسرا اس کا ووٹ بھی دے دے کیونکہ ووٹ نمائندہ کا نہیں بلکہ ریاست
کا ہے۔
اس طریق عمل کو اختیار کر کے ریاستیں پہلا قدم فیڈریشن کے اصول کی طرف اٹھا سکتی
ہیں ورنہ ان کا اتحاد مشکل ہے کیونکہ حیدر آباد میسور ، کشمیر، بڑودہ و غیرہ بڑی ریاستیں جب
قانون ساز مجالس کے بنانے کا سوال آئے گا ضرور اپنی بڑائی کا سوال اٹھائیں گی پس ان کے
مطالبہ کا حل اور چھوٹی ریاستوں کے حقوق کی حفاظت مذکورہ بالا اصل کے ماتحت ہی ہو سکتی ہے
کیونکہ اس نظام کے ماتحت بڑی ریاستوں کو ایک حد تک زائد نمائندگی بھی مل سکتی ہے اور پھر
ریاستوں میں جو شخصی حکومت کا طریق ہے اس کے قائم رہتے ہوئے ایک نمائندہ مجلس بھی
تیار ہو سکتی ہے۔
مجھے معلوم ہے کہ بعض ریاستیں ہندوستانی فیڈریشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں لیکن
جیسا کہ میں نے بتایا ہے جب تک ریاستیں پولیٹیکل سیکرٹری کے ماتحت ہیں اور جب تک ان کے
نمائندوں کو والیان ریاست نے خود چلنا ہے اور جب تک ان کے نمائندوں کی رائے
والیان ریاست کے تابع رہتی ہے اس وقت تک ہندوستان کی آزادی کو خطرہ میں ڈالے بغیر وہ
ہندوستانی فیڈریشن میں شامل نہیں ہو سکتیں۔ ان سوالات کو وہ حل کر دیں تو پھر ان کے
فیڈریشن میں شامل ہونے پر کسی کو اعتراض نہیں ہو سکتا۔ لیکن جب تک یہ نہ ہو تو صرف یہی
طریق ہے کہ وہ بھی صوبہ جاتی اور مرکزی اصول پر ایک تقسیم اپنے کاموں کی کریں۔
صوبہ جاتی قسم کے کاموں میں ہر ریاست خود مختار ہو۔ مرکزی قسم کے کاموں میں وہ
مرکزی مجلس کے فیصلوں کی پابند ہو۔ اس مرکزی مجلس کی ایگزیکٹو نمائندگی کے اصول پر ہو اور
اکثریت کی نمائندہ ہو ۔ وہ امور جن کے متعلق یہ مجلس اور برطانوی ہند اشتراک عمل کا فیصلہ کر

انوار العلوم جلد
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
لیں ان کے متعلق جب کوئی سوال ہو تو اس وقت کی برطانوی ایگزیکٹو اور ریاستی ایگزیکٹو مل کر
ایک مسودہ تیار کرلیں۔ چونکہ دونوں کو اپنی اپنی مجلس میں اکثریت حاصل ہو گی اس لئے دونوں
ان مسودات کے پاس کرانے میں کامیاب ہو سکیں گی۔ اگر مسودات کے پیش کرنے کے بعد
ممبران مجلس میں زیادہ مخالفت نظر آئے تو دونوں پھر مل کر مشورہ کر لیں اور ایسے تغیرات کر
لیں جو دونوں کے لئے تسلی کا موجب ۔ کا موجب ہوں۔ اس طرح اکثر امور میں مشورہ کے ساتھ کام ہو
سکے گا اور جب تک فیڈریشن مکمل نہ ہو یہی ہو سکتا ہے کہ جس قدر اتحاد ہو سکے اسے قبول کر
لیا جائے۔
لیکن ایک اور امر بھی غور طلب ہے اور وہ یہ کہ اوپر کی سکیم اسی وقت چل سکتی ہے
جب کہ دونوں فیڈ ریشنوں کی ایگزیکٹو مجلسیں کو نسلوں کے آگے جواب دہ ہوں۔ جب تک یہ
بات نہ ہو ایگزیکٹو کو اکثریت حاصل نہیں ہوتی اور وہ اپنا وعدہ پورا کرنے کے قابل نہیں ہو
سکتی۔ پس اس وقت تک کے لئے کیا انتظام ہو گا؟
میرے نزدیک اس وقت تک کے لئے یہ علاج ہو سکتا ہے کہ ایک سب کمیٹی اس قسم کی
جیسی کہ یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ کی مجلس مندوبین میں ہوتی ہے بنادی جائے۔ اس میں مجلس کی
سب پارٹیوں کے ممبر شامل ہوں۔ اسی قسم کی ایک کمیٹی چیمبر آف پرنسز کی طرف سے ہو ۔
ان دونوں کمیٹیوں کا یہ کام ہو کہ جو مسودہ بھی ایگزیکیٹو کی طرف سے ان امور کے متعلق پیش
ہونا ہو۔ جن میں اشتراک کا فیصلہ کیا گیا ہو وہ پہلے ان کے مشترک اجلاس میں پیش ہو اور اس
صیغہ کا سیکرٹری اور اسی طرح مجالس مرکزی کے پینل سے چنا ہوا اسٹنٹ سیکرٹری ان لوگوں
سے مشورہ کرے اور جس قدر اثر یہ کمیٹی ڈال سکے ڈال کر مسودہ ایسی شکل میں تجویز کیا جائے
جو سب کے لئے قابل منظوری ہو ۔ اس صورت میں چونکہ ایگزیکٹو کو مجلس میں اکثریت نہ ہو گی
اس لئے اس قدر فائدہ تو نہ ہو گا جو اول الذکر صورت میں ہے لیکن بہر حال ایک حد تک تعاون
کی صورت پیدا ہو جائے گی۔
میں اس مضمون کے ختم کرنے سے پہلے ایک دفعہ پھر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ریاستوں کو
ایک دفعہ سنجیدگی سے اور پھر زمانہ کی رفتار پر غور کر کے اس کی کوشش کرنی چاہئے کہ وہ
ہندوستانی فیڈریشن میں شامل ہونے کے قابل ہو سکیں۔ اس میں ان کی بھی عزت اور ان کی
رعایا اور ان کے ملک کی بھی بہتری ہے۔ انہیں غور کرنا چاہئے کہ ان سے بہت زیادہ
XXXXXX

انوار العلوم جلد 1
۹۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسلہ یا حل
صاحب اقتدار اور بہت زیادہ اختیار رکھنے والی حکومتیں آخر میں نیابتی اور اتحادی اصول کی
طرف مائل ہونے کے لئے مجبور ہوتی ہیں۔ پس جو کل ٹکڑے ٹکڑے کر کے ہو گا اور خراب
صورت میں ہو گا وہ کیوں آج عمدگی اور نظام کے ساتھ نہ ہو جائے۔ اگر وہ فورا فیڈ ریشن میں
شامل ہونے کے لئے تیار ہو جائیں تو ہم پھر امپیریل جرمنی کانسٹی چیوٹن کی نقل کر کے اپنی
مشکلات کا حل سوچ سکتے ہیں اور وہ یہ کہ مجلس مندوبین میں صوبوں اور ریاستوں کی رعایا کے
افراد کے نمائندے ہوں اور دوسری مجلس کو بجائے کونسل آف سٹیٹ کے سٹیٹس کونسل قرار
دے دیا جائے اور اس میں ریاستوں اور صوبہ جات کی حکومتوں کی نمائندگی کا طریق جاری کر دیا
جائے۔ اس وقت یہ بات آسانی سے ہو سکتی ہے لیکن بعد میں اس قسم کے تغیرات مشکل ہوں
گے۔

انوار العلوم جلد)
۴۹۲
باب دہم
متفرق
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
میں نے مالی امور کے متعلق کچھ نہیں لکھا اور نہ اس مضمون کی مجھے اس قدر واقفیت
ہے۔ لیکن صوبہ جات اور مرکزی خزانوں کی تقسیم میں یہ در امور مد نظر رکھنے ضروری ہیں :۔
(1) علمی اور تمدنی ترقی کے تمام کام صوبہ جات کے اختیار میں ہوں گے۔ اس لئے ضروری
ہے کہ اموال کی تقسیم ایسی ہو کہ صوبہ جات ان اہم محکموں میں ترقی کر سکیں، ورنہ
حکومت کے جو اصل مطلوب امر ہیں وہ بغیر کافی توجہ کے رہ جائیں گے ۔
(۲) صوبہ جات کو اپنے اعتبار پر قرض لینے کی اجازت ہونی چاہئے گو یہ شرط ہو جائے کہ ہر
صوبہ صرف اپنے علاقے کے اندر قرض لے سکتا ہے۔ بیرون ہند کی منڈی سے یا
دوسرے صوبوں سے بغیر اجازت مرکز قرض نہ لے تا کہ ناجائز مقابلہ نہ ہو۔ اس قسم کی
اجازت دینے سے مرکز سے مقابلہ کی صورت پیدا ہونے کا ہرگز احتمال نہیں کیونکہ اول
تو بڑے بڑے مالداروں کے تعلقات مرکزی حکومت کے ساتھ ہی ہوں گے کیونکہ
بڑا گاہگ لوگوں کی توجہ کو زیادہ کھینچتا ہے ، دوسرے ہندوستان سے باہر کی منڈیاں اسی
کے اختیار میں رہیں گی۔
(۳) جن صیغوں کی آمد صوبہ جات کے اخراجات کی وجہ سے بڑھے ان کی آمد کی ترقی میں
صوبہ جات کو بھی حصہ دار مقرر کیا جائے ورنہ آزادی کے حصول کے بعد تو
مرکزی حکومت انہیں مجبور نہ کر سکے گی۔ پس وہ ان صیغوں کی طرف کم توجہ دیں گے
اور مرکز کے مالیات کو نقصان پہنچے گا یا کم سے کم آپس کے تعلقات کشیدہ ہوں گے ۔
اب ایک اور بات ہے جس کے متعلق میں کچھ کچھ کہنا کہنا؟ چاہتا ہوں اور وہ مرکزی مر حکومت اور
سیکرٹری آف سٹیٹ کا تعلق ہے۔ میرے نزدیک وزیر ہند کی کونسل کو تو فورا منسوخ کر دینا
۔

انوارالعلوم جلد اا ۔
لدمام
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
چاہئے۔ اس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے اور وہ خواہ مخواہ وزیر ہند کے کام کو ایک کونسل کے
کام کے مشابہ دکھا کر لوگوں کو غلطی میں ڈالتی ہے اور جب اصولاً ہندوستان کی نسبت
حکومت خود اختیاری کا فیصلہ ہو گیا تو پھر اس مجلس کی ضرورت بھی نہیں۔ سیکرٹری آف سٹیٹ
کا تعلق آئندہ حکومت ہند سے محدود ہو جانا چاہئے۔ یعنی صرف انہی معاملات میں اس کا تعلق
گورنر جنرل سے رہے جو ابھی حکومت ہند کے قبضہ میں رہیں گے یعنی پولیٹیکل اور فوج اور
فارن یا اس کام کے متعلق جو گورنر جنرل یا گورنروں کے سپرد بحیثیت گورنر جنرل یا گورنر کیا گیا
ہو۔ باقی سب امور کا تصفیہ گورنر جنرل ہندوستان میں کریں اور زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ واری
رپورٹ یا ماہواری وزیر ہند کو جایا کرے جس سے انہیں حالات سے آگاہی رہے۔
میں نے جو کچھ اوپر لکھا ہے محض اس نیت سے لکھا ہے کہ شاید ان باتوں سے سے کوئی امر
تمه
ہندوستان کے نمائندوں یا برطانیہ کے نمائندوں کی توجہ کو کھینچ لے اور اس عظیم الشان
سوال کے حل کرنے میں جو اس وقت دو عظیم الشان ملکوں کے سامنے اور جس کے حل ہونے پر
خدا تعالی کی تینتیس کروڑ مخلوق کے آرام یا تکلیف کا انحصار ہے میں کچھ حصہ لے کر ثواب کا
مستحق ہو جاؤں۔ اور اگر میں کسی جگہ تفصیلات میں پڑا ہوں تو محض اس وجہ سے کہ ان سے
میرے مقرر کردہ اصول کی تشریح ہو جائے ورنہ مجھے خوب معلوم ہے کہ سیاسی مسائل بھی
دوسرے مسا مسائل کی طرح سینکڑوں طریق پر حل کئے ۔ کئے جا سکتے ہیں اور کسی شخص کا یہ کہنا کہ اس کی
بتائی ہوئی تفصیل ہی کام کو درست کر سکتی ہے نرم سے نرم لفظوں میں بھی ایک بے دلیل بات
کہلانے کا مستحق ہے۔ ہاں اصول ایک ایسی چیز ہیں جنہیں ہم دعوی کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں
اور ان اصول کے متعلق جو میں نے پیش کئے ہیں میں کہہ سکتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے
نہایت معقول اور منصفانہ ہیں اور ان کو نظر انداز کر کے ہندوستان میں عدل اور انصاف کا قائم
کرنا قریباً ناممکن ہے۔
میں آخر میں تمام نمائندگان راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ، ممبران پارلیمنٹ اور ہندوستان اور
انگلستان کے بار سوخ افراد سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک اہم ذمہ داری کی ادائیگی اللہ تعالٰی
نے ان کے سپرد کی ہے۔ پس تمام قسم کے تعصبات سے بالا ہو کر اس کام کو کرنے کی کوشش
کریں تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں ان کے نام کو یاد رکھیں اور ا اور ان کے فیصلوں سے سکھ پانے
والوں کی دعا ئیں ان کو ہمیشہ پہنچتی رہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ خدا تعالیٰ کے فضل کے

انوار العلوم جلد 1
مستحق ہو جائیں۔
۴۹۴
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
نفسانیت عارضی معاملات میں بھی مبری ہے لیکن وہ فیصلے جن کا اثر شاید سینکڑوں ہزاروں
سال تک قائم رہنا ہے اور اربوں انسانوں پر پڑتا ہے ان پر پہنچتے وقت ذاتی رنجشوں یا دنیوی
فوائد کی خواہش کو اپنے اوپر غالب آنے دینا ایک بہت بڑا ظلم ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کی
نیتوں کو صاف اور ارادوں کو بلند اور عقلوں کو تیز کرے اور اس اجتماع اور اس اجتماع کے نتیجہ
میں ہونے والے فیصلوں کو ہندوستان اور انگلستان اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان رشتہ
اتحاد کے پیدا کرنے کا موجب بنائے تا کہ ہم سب خدا تعالیٰ کی ذمہ کی ذمہ داریوں سے بھی اور اپنے
ہمعصروں اور اپنی آئندہ نسلوں کی ذمہ داریوں سے بھی عزت کے ساتھ سبکدوش ہوں اور تا
اس وقت کہ ہم اس دنیا سے جدا ہوں دنیا اس وقت سے جب کہ ہم اس میں آئے تھے تھے نیکی
محبت اور یگانگت میں ایک لمبا فاصلہ طے کر چکی ہو ۔ آمین ثم آمین وَآخِرُ دَعُونَا آنِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔

انوار العلوم جلد ))
۴۹۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
انگلینڈ اور ہندوستان کے چیدہ اصحاب کی آراء
چونکہ گول میز کانفرنس میں مسائل ہند کے متعلق گفتگو شروع ہو چکی تھی اس لئے
مسلمانوں کے حقوق اور مطالبات اور ان کی معقولیت سے سیاسی لیڈروں اور حکومت ہند اور
برطانیہ کے ارکان کو آگاہ کرنے کے لئے اس کتاب کا انگریزی ایڈیشن انگلستان اور ہندوستان
میں بکثرت مفت تقسیم کیا گیا۔ اس کتاب کا مطالعہ کرنے پر جو آراء ظاہر کی گئیں ہیں ان میں سے
چند ایک بطور نمونہ درج ذیل کی جاتی ہیں :۔
لارڈ میسٹن سابق گور نریو ۔ پی:۔
میں آپ کا بہت ممنون ہوں کہ آپ نے مجھے امام جماعت احمدیہ کی نہایت دلچسپ
تصنیف ارسال فرمائی ہے۔ میں نے قبل ازیں بھی ان کی چند تصنیفات دلچسپی سے پڑھی ہیں۔
مجھے امید ہے کہ اس کتاب کا پڑھنا میرے لئے خوشی اور فائدے کا موجب ہو گا۔
لفٹینٹ کمانڈر کینور دی ممبر پارلیمنٹ :۔
کتاب ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل" کے ارسال فرمانے پر آپ کا بہت ممنون
ہوں۔ میں نے اسے بہت دلچسپی سے پڑھا ہے"۔
Ο
بھر میلکم ہیلی (SIR MALCOLM HAILEY) گورنر صوبہ یو۔ SIR) گور نر صوبہ یو پی و سابق گورنر
پنجاب:۔
”میرے پیارے مولوی صاحب (امام مسجد لندن)
اس کتاب کے لئے جو آپ نے امام جماعت احمدیہ کی طرف سے میرے نام بھیجی ہے۔
میں آپ کا بہت ممنون ہوں۔ جماعت احمدیہ سے میرے پرانے تعلقات ہیں اور میں اس کے
حالات سے خوب واقف ہوں۔ اور اس روح کو خوب سمجھتا ہوں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا
ہوں جسے لیکر وہ ہندوستان کے اہم مسائل کے حل کے لئے کام کر رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی