ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 4
انوار العلوم جلدا
۲۸۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
خصلتوں کا گھر بنا دیا ہے۔ اس اختلاف کی موجودگی میں سیلف گورنمنٹ بجائے مفید ہونے کے
ملک کے لئے سخت مضر ہو سکتی ہے۔
بعض لوگ تو اس مشکل کا حل یہ بتاتے ہیں کہ جب تک یہ حالت دور نہ ہو جائے
ہندوستان کو کسی قسم کی آزادی دی ہی نہ جائے لیکن جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں یہ علاج
صحیح نہیں۔ اگر ہندوستان کو آزادی نہ ملی تو یہ اختلاف دور ہو ہی نہیں سکتا اور صورتِ حالات
بد سے بد تر ہوتی چلی جائے گی۔
کیا ڈیما کریسی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے منافی ہے؟ بعض دوسرے
لوگ اس کا یہ علاج بتاتے ہیں کہ یہ کوئی مرض ہی نہیں اس کو مرض سمجھنا ہی مرض کو بڑھا رہا
ہے۔ اگر ہندوستان ”ڈیماکریسی" (DEMOCRACY) جس کے معنی اکثریت کی حکومت کے
ہیں چاہتا ہے تو پھر اسے اقلیتوں کا سوال نظر انداز کر دینا چاہئے کیونکہ ”ڈیماکریسی" کی
غرض و غایت ہی یہ ہے کہ اکثریت حکومت کرے۔ اقلیت کو چاہئے کہ اپنے آپ کو اکثریت
کے ساتھ وابستہ کرے یا پھر خود اکثریت بننے کی کوشش کرے مگر ”ڈیماکریسی" کا مطالبہ کرتے
ہوئے ساتھ ہی یہ مطالبہ کرنا کہ اکثریت کو حکومت نہ کرنے دو اور اسے پابندیوں میں جکڑ دو گویا
ایک طرف ڈیما کریسی" کے اصول کو رد کرنا ہے تو دوسری طرف فتنہ و فساد کا دروازہ ہمیشہ کے
لئے کھولنا ہے۔ -- عام عام طور طور پر پر یہ یہ سوال بعض انگریزوں ریزوں یا یا دوسرے دو مغربی لوگوں کی طرف سے اٹھایا
جاتا ہے اور سوال کرنے والوں میں سے بعض کی غرض تو یہ ہوتی ہے کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ
وہ ہندوستان کی آزادی کا مطالبہ نہ کریں اس میں ان کا نقصان ہے۔ اور بعض یہ اعتراض محض
ہندوستان کے حالات سے ناواقفیت کی وجہ سے کرتے ہیں۔
۔
میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ خیال "ڈیما کریسی" کے مفہوم کے نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا
ہوا ہے۔ ہر اکثریت کی حکومت کو "ڈیماکریسی" نہیں کہہ سکتے بلکہ اس اکثریت کی حکومت کو
"ڈیما کریسی " کہتے ہیں جو خالص ملکی فوائد کو مد نظر رکھتی ہے نہ کہ کسی خاص قوم یا عقیدہ کے
لوگوں کے فوائد کو اگر ایک ملک میں ایک قوم یا ایک مذہب کے دس لاکھ آدمی بہتے ہوں اور
دوسری قوم اور دوسرے مذہب کے ایک لاکھ اور وہ دس لاکھ اپنی قوم یا اپنے مذہب کے لوگوں
کے فائدہ کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کریں تو یہ ہرگز "ڈیماکریسی" نہیں کہلائے گی۔ انگلستان
انوار العلوم جلد
۲۸۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کی رومن کیتھولک اکثریت جب پراٹیسٹ (PROTESTANT) اقلیت کے خلاف قواعد بنا
رہی تھی تو وہ ہر گز "ڈیماکریسی" کی عامل نہیں تھی۔ ”ڈیماکریسی" اس اکثریت کی حکومت کو
کہتے ہیں جس کا جتھا ان اصول پر بنا ہو جو حکومت سے متعلق ہیں۔ وہ اکثریت جس کا جتھا ملکی
سیاست پر نہیں بلکہ کسی خاص مذہبی یا قومی فوائد کی بناء پر بنا ہو اس کی حکومت کو
جمہوری حکومت نہیں کہا جا سکتا وہ فرقہ وار حکومت ہے۔ ڈاکٹر سی۔ ایف۔ سٹرانگ
(C۔F۔STRONG) ایم۔ اے۔ پی۔ ایچ۔ ڈی ڈیما کریسی" کی تعریف یہ کرتے ہیں۔
ڈیماکریسی سے ہماری مراد اس قسم کی حکومت ہے جس میں کہ حکومت کا
اختیار قانو نا کسی خاص قوم کو نہ دیا گیا ہو ۔ بلکہ تمام ملک کو بہ حیثیت مجموعی دیا گیا
ہو۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ مسٹر سٹرانگ نے یہ شرط لگائی ہے کہ حکومت قانوناً کسی فرقہ
کے سپرد نہ ہو لیکن قانوناً سپرد ہونے یا عملاً ایسا ہونے میں کوئی فرق نہیں۔ اگر گورنمنٹ قانوناً
کسی خاص قوم کے سپرد ہو گی تو ہم کہیں گے کہ یہ قانونا ڈیما کریسی نہیں اگر عملا ایسا ہو گا تو ہم
کہیں گے کہ وہ حکومت عملاً ڈیما کریسی نہیں۔ بہرحال حقیقی ڈیما کر ٹیک حکومت وہی ہے جس
میں حکومت اس اکثریت کے قبضہ میں ہو جس کا جتھا سیاسی امور کی بناء پر بنا ہو نہ کہ قومی یا مذہبی
امور کی بناء پر۔ لارڈ برائس ڈیما کریسی کے متعلق لکھتے ہیں:۔
جس طرح دوسری حکومتیں اس امر کی محتاج ہیں اسی طرح جمہوریت بھی
اس امر کی محتاج ہے کہ فردی آزادی کا اس میں پوری طرح خیال رکھا جائے " ها۔
پس کوئی حکومت جس میں افراد کے حقوق محفوظ نہ ہوں ہر گز ڈیما کر یہی نہیں کہلا سکتی۔
اور ڈیما کریسی کے ہر گز یہ معنی نہیں کہ اس کے ذریعہ اقلیتوں کی قربانی کی جائے۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ کوئی ڈیماکریسی تحریر شدہ یا غیر تحریر شدہ آئین حکومت کے بغیر
نہیں ہو سکتی۔ اور آئین حکومت کی ایک بہت بڑی غرض یہ ہوتی ہے کہ افراد یا جماعتوں کے
حقوق کو تلف ہونے سے بچایا جائے پس اسی نقطہ نگاہ سے ہمیں ہندوستان کی اقلیتوں کے سوال
کو دیکھنا چاہئے۔ اگر تو ہندوستان کی اقلیتیں سیاسی اور تمدنی ہیں اور اکثریت بھی سیاسی اور تمدنی
ہے تو بے شک ڈیما کریسی کے ماتحت اقلیت کو اکثریت پر قربان ہو جانا چاہئے اور اکثریت کو
حکومت کا پورا حق ہونا چاہئے۔ لیکن اگر اس کے برخلاف اکثریت سے مراد ہندوستان میں ایک
انوار العلوم جلد
۲۸۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
خاص قوم اور مذہب کی اکثریت ہے تو وہ اکثریت ڈیماکریسی کے نقطہ نگاہ سے اکثریت نہیں بلکہ
ایک فرقہ وارانہ جماعت ہے جسے کوئی حق نہیں کہ اقلیت پر بغیر حد بندی کے حکومت کرے۔
اگر اس اصل کو تسلیم کر لیا جائے کہ اکثریت اقلیت پر بغیر حد بندی کے حکومت کرنے کی
مجاز ہے تو اس سے دنیا کی تمام علمی ترقی رک جاتی ہے۔ ذہنی ترقی کی ہر نئی رو اور ہر جدید علم
پہلے معدودے چند افراد کی توجہ کو ہی کھینچتا ہے اور اکثریت اس کی مخالف ہی نہیں ہوتی بلکہ اس
کی جانی دشمن ہوتی ہے۔ اگر اکثریت کو غیر محدود حکومت کرنے کا اختیار ہو تو پھر وہ مختلف مظالم
جو دنیا میں مذہب یا فلسفہ کے نام پر ہوتے چلے آئے ہیں انہیں جائز اور درست کہنا ہو گا لیکن
کبھی بھی فطرت انسانی نے ان کے جواز کو قبول نہیں کیا۔ اگر اس اصل کو قبول کر لیا جائے تو
دنیا کی تمام علمی، اخلاقی اور مذہبی ترقی رک جاتی ہے۔ یہ کبھی نہیں ہوا کہ دنیا ایک دن سوتے
سوتے اٹھے اور اس کے اکثر افراد ایک نئے مذہبی فلسفی یا تمدنی یا علمی نکتے کے قائل ہو گئے
ہوں۔ ہر نئی تحقیق اقلیتوں میں نشو و نما پاتی رہی ہے اور پاتی رہے گی پس دنیا کی نجات اقلیتوں
کی حفاظت میں ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کو نظر انداز کر دو تو دنیا تمام علمی اور اخلاقی ترقیوں سے
محروم ہو جائے گی۔
پھر جو لوگ اقلیت کو اکثریت کے رحم پر چھوڑ دینے کا مشورہ دیتے ہیں وہ یہ بھی نہیں
سوچتے کہ ہر ایک اقلیت ایک قسم کی نہیں ہوتی اور نہ ہر ایک چیز قربان کر دینے کے قابل ہوتی
ہے۔ اس دنیا میں بعض چیزیں ایسی بھی ہیں جو کسی صورت میں قربان نہیں کی جا سکتیں۔ اگر
گلیلیو (GALILEO) اپنے وقت کی اکثریت سے ڈر کر سیاروں کی حرکات کے مسئلہ کو چھوڑ دیتا تو
دنیا آج کہاں ہوتی؟ اس قسم کا مشورہ دینے والوں کو پہلے یہ سوچنا چاہئے کہ ہندوستان کی
اقلیتوں کی بنیاد کس امر پر ہے۔ اگر ان کی بنیاد ٹیرف ریفارم (TARIFF REFORM) یا
انکم ٹیکس کے اصول میں اختلاف رکھنے پر ہے تو بے شک انہیں نظر انداز کیا جا سکتا ہے لیکن
جب کہ ان کی بنیاد مذہب پر ہے جسے آزادی اور وطنیت سے بھی زیادہ متبرک سمجھا جاتا ہے
اور اگر مذہب کوئی چیز ہے تو اسے ایسا ہی سمجھنا چاہئے تو پھر کس طرح ممکن ہے کہ اقلیت ایسی
حکومت کو برداشت کرے جو مذہب کے اختلاف کی وجہ سے اس پر ظلم کرتی ہو۔ یا ایسے قوانین
پاس کرتی ہو جس سے اس کی غرض اس مذہبی اقلیت کے افراد کو دق کر کے ملک سے نکل جانے
یا اکثریت کے مذہب کو قبول کرنے یا دائمی طور پر ایک ادنی پوزیشن قبول کرنے پر مجبور کرنا ہو۔
انوار العلوم جلدا
۲۸۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ جب ایک اقلیت اور اکثریت کے درمیان مذکورہ بالا امور
مَا بِهِ النزاع ہوں تو اقلیت ہر گز اکثریت کی مرضی پر چلنے کیلئے مجبور نہیں کی جاسکتی۔ اور میں
آگے چل کر بتاؤں گا کہ ہندوستان میں اقلیت اور اکثریت کا اختلاف اس قسم کا ہے۔
مذکورہ بالا دو گروہوں کے علاوہ ایک تیسرا گروہ بھی کیا تجربہ رواداری سکھا دے گا؟ ہے جس کا یہ خیال ہے کہ بے شک اقلیت کے حقوق
کی حفاظت ہونی چاہئے لیکن اس کا یہ طریق نہیں کہ قوانین کے ذریعہ سے اس کی حفاظت کی
جائے۔ رواداری تجربہ اور ذمہ داری سے خود بخود آجاتی ہے۔ پس بغیر کسی حفاظت کی تدبیر کے
ملک میں ایک آزاد نظام حکومت قائم کر دینا چاہئے۔ اکثریت یا اقلیت جس میں بھی نقص ہو
ایک دوسرے سے واسطہ پڑنے پر خود بخود اس کی اصلاح ہو جائے گی اور طبائع آپس میں مل
جائیں گی۔ یہ نقطہ نگاہ ہندوؤں کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے۔
اگر دو قوموں میں ادنیٰ سا اختلاف ہو اور وہ امور جن کی نسبت خطرہ ہو معمولی ہوں تو
ایک طریق اصلاح کا وہ بھی ہے جو اوپر بیان ہوا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ جب اقلیت اور اکثریت
کا اختلاف اس قسم کا ہو کہ ایک دوسرے کو کچلنا چاہے تو کیا پھر بھی یہ علاج کامیاب ہو سکتا ہے؟
اگر تجربہ سے یہ معلوم ہو کہ ایک قوم دوسری قوم کو کھاتی جاتی ہے تو پھر کس طرح اعتبار کیا جا
سکتا ہے کہ اکٹھے رہنے سے ایک کو دوسری سے خطرہ نہیں ہو گا پھر اگر یہ بھی ثابت ہو جائے کہ
اقلیت اور اکثریت زندگی کے کئی شعبوں میں اکٹھی رہتی چلی آئی ہیں لیکن باوجود اس اکٹھا
رہنے کے اکثریت اقلیت کو نقصان پہنچانے سے باز نہیں آئی تو کس طرح یقین کیا جا سکتا ہے کہ
آئندہ زیادہ اہم امور میں اکٹھا رہنے سے اکثریت اقلیت سے ایسا سلوک نہیں کرے گی۔ غرض
اگر اختلاف معمولی ہو تو بے شک یہ جرأت کی جا سکتی ہے کہ دونوں قوموں کو کچھ عرصہ کے لئے
اکٹھا چھوڑ دیا جائے اور انتظار کیا جائے کہ سیاست خود مروّت سکھائے گی لیکن جب کہ اختلاف
اہم ہو اور ایک قوم دوسری کو کھانے کی عادی ہو چکی ہو تو پھر محض اُمید موہوم پر ایک قوم کو
تباہی کے گڑھے میں نہیں دھکیلا جا سکتا۔
یہ ثابت کر چکنے کے بعد کہ جب اقلیت کو اہم امور میں اختلاف ہو جسے وہ قربان نہ کر
سکتی ہو تو اس سے اکثریت کے حکم پر سر جھکانے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا اور اس طرح جب
اکثریت کے عمل سے اور ارادہ سے ثابت ہو جائے کہ وہ اقلیت کو نقصان پہنچاتی رہی ہے اور
انوار العلوم جلدا
۲۸۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
آئندہ نقصان پہنچانا چاہتی ہے تو اس صورت میں اقلیت کو اکثریت کے سپرد کر کے یہ امید نہیں
کی جاسکتی کہ آہستہ آہستہ رواداری کی روح پیدا ہو جائے گی۔ میں یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ
ہندوستان میں اقلیت اور اکثریت کے تعلقات نہایت اہم ہیں اور اکثریت کا تعلق اقلیت سے
گذشتہ تجربہ اور آئندہ ارادوں کی بناء پر ایسا نظر آتا ہے کہ اسے اکثریت کے سپرد نہیں کیا جا
-C
ہندوؤں کا اقلیتوں سے سلوک ہندوستان میں اس وقت اکثریت ہندو قوم کی ہے اور اس کے مقابلہ میں مسلمان، ادنی اقوام اور انگریز
اینگلو انڈین وغیرہ تعداد میں کم ہیں۔ ان میں سے ادنی اقوام کا سوال تو اتنی دفعہ انگلستان کے
لوگوں کے سامنے آچکا ہے کہ اس کے متعلق میں کچھ زیادہ لکھنا پسند نہیں کرتا لیکن میں یہ بتا دینا
ضروری سمجھتا ہوں کہ ہندو دوسری اقلیتوں سے کیا سلوک کرتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو جو
داقت نہیں ہیں یہ معلوم ہو جائے کہ ہندو لوگ وہ سری اقلیتوں سے بھی جہاں تک ان کی
طاقت ہے اچھوت اقوام کا ساہی سلوک کرتے ہیں اور جب تک ان کی یہ حالت قائم ہے اس
وقت تک کوئی عظمند قوم ان پر اعتبار نہیں کر سکتی۔
سب سے پہلے تو میں ایک دوسرے سے میل ملاقات کے معاملہ کو لیتا ہوں۔ دنیا میں
محبت اور رواداری قائم کرنے کا اصل ذریعہ یہی ہے کہ افراد آپس میں ملتے جلتے رہیں۔ ایک
دوسرے کے ساتھ ملنے جلنے سے دلوں کی کدورت دور ہوتی رہتی ہے اور ملنے میں ایک
دوسرے کے قلب کی صفائی کا اظہار کرنے کے لئے بہترین طریق دنیا میں مصافحہ کا ہے۔ تمام
اقوام ایک دوسرے سے ملتے وقت مصافحہ کرتی ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ مصافحہ کا
طبیعت پر ایک خاص اثر ہوتا ہے اور یہ گویا ادنیٰ سے ادنی ذریعہ ایک دو سرے سے اظہار محبت
کا ہوتا ہے لیکن ہندو اپنی روایات میں اس قدر محصور ہے کہ دوسری اقوام سے اتنے سلوک کا
بھی روادار نہیں۔ جب آپ کسی ہندو کو دیکھیں گے تو وہ خواہ آپ کا کیسا ہی واقف ہو اس کی
تمام تر کوشش یہ ہوگی کہ اپنے دونوں ہاتھ جوڑ کر ایک غیر قوم کے آدمی سے مصافحہ کرنے سے
نجات حاصل کرے۔ وہ ہاتھ جوڑے گا سامنے جھک کر گھٹنوں کو ہاتھ لگا لے گا لیکن جہاں تک
اس کا بس چلے گا اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نہیں لگائے گا کیونکہ اس کے نزدیک ایسا فعل اسے
نا پاک کر دیتا ہے۔ شاید انگریزوں کو یہ عجیب بات معلوم ہوگی اور وہ خیال کریں گے کہ ہم سے
انوار العلوم جلد
۲۸۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
تو ہندو مصافحہ کرتے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہ فعل ان میں سے اکثر کا بالکل بناوٹ اور
ظاہر داری کے طور پر ہوتا ہے ورنہ دل میں وہ مسلمان کیا اور انگریز کیا سب کو سخت حقارت
سے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ چھو جانے کو غلاظت سے بھر جانے کے برابر سمجھتے
ہیں۔ اور یہ صرف قیاس نہیں بلکہ واقعہ ہے اس کے ثبوت میں میں ہندوؤں کے چوٹی کے لیڈر
پنڈت مدن موہن مالویہ کا قول نقل کرتا ہوں۔ وہ فرماتے ہیں۔
ہوں۔
میں جب کسی انگریز سے ملتا ہوں تو ملنے کے بعد پانی سے ہاتھ دھو لیتا
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ ان ہندوؤں کو چھوڑ کر جو مذہب سے بیزار ہیں باقی اصل ہندو
صرف دکھاوے کے لئے دوسری اقوام کے لوگوں سے مصافحہ کرتے ہیں ورنہ وہ دل میں اسے
ایک نا پاک فعل تصور کرتے ہیں۔
دوسرا ذریعہ اقوام میں تعلق بڑھانے کا مل جل کر کھانا پینا ہے اس طرح بھی بہت کچھ
اختلاف مٹتا ہے لیکن کوئی ہندو جو حقیقی ہندو ہے کبھی مسلمان یا انگریز یا اور کسی قوم کے ہاتھ کا
چھوا ہوا نہیں کھاتا اور جو ہندو انگریزوں کی دعوتوں میں آکر کھا لیتے ہیں در حقیقت وہ یا تو ہندو
مذہب سے بیزار یا نا واقف ہیں اور یا پھر وہ انگریزوں کو دھوکا دیتے ہیں۔ اس بارہ میں ہندو قوم
کا تعصب اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ پنڈت مدن موہن مالویہ جی تو اس مجلس میں جس میں کوئی
غیر ہندو بیٹھا ہو پانی پینا بھی پسند نہیں کرتے۔ چنانچہ ایک خاص مجلس (جو گاندھی جی کا روزہ
تڑوانے کے لئے جو انہوں نے ہندو مسلم فساد کی بناء پر رکھا تھا، منعقد کی گئی تھی اور جس کی
غرض یہ بتائی گئی تھی کہ ہندو مسلمانوں میں شدھی کی وجہ سے جو فساد پیدا ہو گیا ہے اسے دور کیا
جائے اس میں مجھ سے بھی خواہش کی گئی تھی کہ میں اپنی جماعت کے نمائندے بھیجوں۔ ان
نمائندوں کا بیان ہے کہ پنڈت مالویہ جی پیاسے بیٹھے رہے اور اس وجہ سے پانی نہ پیا کہ اس
مجلس میں کچھ مسلمان بیٹھے ہیں آخر ان کے لئے الگ کمرہ کا انتظام کیا گیا تو انہوں نے وہاں جا کر
پانی پیا۔ جس قوم کے لیڈروں کے تعصب کا یہ حال ہے کیا اس کی نسبت یہ امید کی جا سکتی ہے
کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھے گی۔ ہر ایک شخص جو ہندوستان سے واقف ہے جانتا ہے
کہ ہندو مسلمان دکاندار سے کبھی کوئی چیز لے کر نہیں کھاتے۔ بظاہر یہ کہا جاتا ہے کہ اس کی
وجہ صفائی کا خیال ہے حالانکہ ایک غریب مسلمان بھی صفائی میں ہندو سے بہتر ہوتا ہے۔ ہندو
انوا را معلوم چندا
۲۸۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
مٹھائی بنانے والا جس کی مٹھائی شریف سے شریف ہندو شوق سے خرید کر کھا لیتا ہے ایسا غلیظ
ہوتا ہے کہ شاید اس کے برابر غلیظ انسان تلاش کرنا مشکل ہوگا اور اس کے برتنوں کو دیکھ کر
گھن آتی ہے۔ بسا اوقات کتے انہیں چاٹ جاتے ہیں اور وہ اس کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں کرتا
یتا ہے
لیکن جب ایک مسلمان پاس سے بھی گزر جاتا ہے تو وہ دور رہنا دور رہنا " کا شور اشور مچا دیتا
اور اس فعل کی بنیاد ہرگز مذہب پر نہیں ہے بلکہ جیسا کہ ہندوؤں کا اقرار ہے یہ تدبیر صرف
دوسری اقوام کو اقتصادی طور پر کمزور کرنے اور ہندوؤں کی دولت بڑھانے کے لئے کی گئی
ہے۔ چنانچہ ہندوؤں کا ایک مشہور مذہبی اخبار "مسافر آگرہ" چھوت چھات کے متعلق لکھتا
ہے:۔
اگر یہ چھوت چھات نہ ہوتی تو آج کسی قسم کی تجارت بھی ہندوؤں کے ہاتھ
میں نظر نہ آتی۔ ہم کہتے ہیں اگر ہماری تجارت کی کسی طاقت نے حفاظت کی تو وہ
طاقت اس بائیکاٹ کی تھی"۔
اس تحریک سے ہندو قوم کو جو زبردست فوائد حاصل ہوئے ہیں وہ ایسے نہیں ہیں
کہ جن میں کسی قسم کے مبالغہ کی گنجائش ہو۔ مثال کے طور پر آپ سب سے پہلے
تجارت ہی کو لے لیجئے ۔ آج ملک کی تمام خوردنی اور عمدہ اشیاء کی تجارت ہندوؤں
کے ہاتھ میں ہے ۔ " کا
ایک مذہبی اخبار کا یہ بیان بالکل واضح کر دیتا ہے کہ چھوت چھات کوئی مذہبی مسئلہ نہیں
ہے بلکہ اقتصادی بائیکاٹ کی ہی ایک شکل ہے۔ اس کی اصل غرض یہ ہے کہ دوسری اقوام کے
بائیکاٹ پر پردہ پڑا رہے اور انہیں یہ کہہ کر خاموش کرایا جا سکے کہ ہم جو تم سے چیزیں نہیں
خرید تے تو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہمارا مذہب اس سے روکتا ہے۔ اس بائیکاٹ کا نتیجہ یہ
ہے کہ تمام ملک میں کھانے کی دکانیں ہندوؤں کی ہیں اور مسلمانوں کی قریباً نہ ہونے کے برابر
ہیں۔ اور ہندوؤں کی اس چھوت چھات کی وجہ سے سٹیشنوں پر بھی کھانے کا ٹھیکہ عام طور پر
ہندوؤں کو دیا جاتا ہے اس خیال سے کہ مسلمان ہندوؤں کے ہاتھ کا کھا لیتے ہیں اور ہندو مسلمان
کے ہاتھ کا نہیں کھاتے۔ اب اگر ہم یہ فرض کر لیں کہ فی کس سال میں ایک روپیہ کی مٹھائی یا
کھانا بازار سے خریدا جا سکتا ہے۔ یہ اندازہ در حقیقت بہت تھوڑا ہے تو بھی بالغ مسلمانوں کی
تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر سال مسلمانوں کی جیب سے چار کروڑ روپیہ ہندوؤں کو مل جاتا ہے
انوار العلوم جلد
۲۸۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جس کے واپس آنے کی کوئی صورت نہیں ہوتی۔ جس قوم نے اپنی ہمسایہ قوم کے بائیکاٹ کی
ایسی منظم صورت نکالی ہے کیا اس کی نسبت اقلیتوں کو یہ مشورہ دیا جا سکتا ہے کہ وہ اس پر اعتبار
کریں اور اپنی قسمت کی باگ ڈور اس کے سپرد کر دیں؟
یہ صورت صرف کھانے پینے کی چیزوں کے متعلق نہیں ہے بلکہ اور تجارتوں کا بھی ایک
تھوڑے فرق کے ساتھ یہی حال ہے۔ مسلمان عام طور پر ہندوؤں کی دکانوں پر سے سودا
خریدتے ہیں لیکن ہندو شاذ و نادر ہی مسلمان کی دوکان سے سودا خرید تا ہے۔ کسی شہر میں کسی
بازار میں کسی دن صبح سے شام تک پہرہ لگا کر دیکھ لو مسلمان کی دکان پر ہندو گاہک بہت کم آتا
دکھائی دے گا۔ اگر مسلمان سے کسی قدر ارزان چیز بھی ملے گی تو بھی وہ ہندو سے ہی خریدے
گا۔
ہندوؤں کا یہ تعصب اس قدر بڑھ گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کو مکان بھی کرایہ پر نہیں
دیتے۔ چنانچہ الہ آباد کے ایک مشہور ہندو لیڈر جو موجودہ گانگریسی تحریک میں ہندوؤں اور
مسلمانوں کے لیڈر کہلاتے ہیں ان کے بہت سے مکانات الہ آباد میں ہیں لیکن ان کا حکم ہے کہ
مکان کسی مسلمان کو کرایہ پر نہ دیا جائے۔ اور یہ امران سے مخصوص نہیں ہندوؤں کے ایک
بڑے طبقہ کا یہی حال ہے۔ میں ۱۹۱۷ء میں بوجہ بیماری بمبئی گیا سمندر کے کنارہ پر رہنے کا چونکہ
مشورہ تھا باندرہ جو بمبئی کے مضافات کا ایک قصبہ ہے اس میں ایک بنگلہ کرایہ پر لیا۔ میری
والدہ صاحبہ ہمراہ تھیں انہیں کار بنکل کی تکلیف ہو گئی اور ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ علاج کی
سہولت کے لئے بمبئی میں مکان لے لیا جائے ۔ مجھے چونکہ ڈاکٹری مشورہ سمندر کے کنارہ کے
پاس رہنے کا تھا چوپائی پر مکان کی تلاش کی گئی لیکن کوئی مکان خالی نظر نہ آیا۔ آخر ایک ریاست
کے وزیر اعظم جو بغرضِ تبدیلی آب و ہوا بمبئی میں آئے ہوئے تھے ان کے متعلق معلوم ہوا کہ
وہ مکان خالی کرنے والے ہیں۔ ان سے دریافت کیا گیا تو اتفاقاً وہ وطن کے لحاظ سے پنجابی نکلے
اور وطنیت کے خیال سے انہوں نے وعدہ کر لیا کہ وہ مکان بقیہ ٹرم کے لئے ہمیں کرایہ پر دے
دیں گے۔ کرایہ وغیرہ کا فیصلہ ان کے ساتھ ہو گیا مکان پر قبضہ کرنے کی تاریخ بھی مقرر ہو گئی
لیکن بعد میں انہوں نے انکار کر دیا۔ جب ہم نے زیادہ زور دیا تو انہوں نے بتایا کہ بمبئی میں
ایک بڑی جماعت ہندوؤں کی ایسی ہے جس نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ مکانات مسلمانوں کو کرایہ پر
نہ دیئے جائیں۔ چنانچہ میں نے جب آپ سے وعدہ کر لیا تو بعض لوگ اس بات کو سن کر میرے
انوار العلوم جلدا
۲۸۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
پاس آئے اور کہا کہ اگر کسی مسلمان کو تم نے مکان کرایہ پر دیا تو آئندہ تم کو بھی کرایہ پر مکان
اس علاقہ میں نہیں ملے گا۔ بے شک اس کی نظیریں مل جائیں گی کہ ہندوؤں نے مسلمانوں کو
مکان کرایہ پر دیا ہو گا لیکن وہ مکان بنائے ہی اس غرض سے گئے ہونگے کہ کرایہ پر چڑھائے
جائیں ورنہ ہندوؤں نے بڑے شہروں میں اپنے لئے الگ علاقے تجویز کر چھوڑے ہیں۔ ان
میں کسی مسلمان کو نہیں آنے دیتے بالکل اسی طرح جس طرح ساؤتھ افریقہ
(SOUTH AFRICA) میں ہندوستانیوں سے اور اقوام کے لوگ سلوک کر رہے ہیں لیکن
ان کے طریق عمل پر جہاں ہندو شور مچاتا ہے وہاں خود اس کی نقل ہندوستان میں کر رہا ہے
کیونکہ وہ سمجھ چکا ہے کہ اس طرح سگریگیشن (SEGREGATION) کرنے سے قوموں کو
کمزور کیا جا سکتا ہے۔
یہ سگریگیشن صرف مکانوں کے متعلق ہی نہیں بلکہ جائدادوں کے متعلق بھی ہے اور
ایک منظم صورت میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ مسلمانوں کے ہاتھوں سے جائیدادیں چھڑوا کر
ہندوؤں کے قبضہ میں لائی جائیں۔ اگر ہندوستان کے بنیوں کے ان منصوبوں کو دیکھا جائے جو وہ
مسلمانوں کی جائیدادوں کو اپنے قبضہ میں کرنے کے لئے کرتے ہیں تو صاف معلوم ہو جائے گا کہ
ان کی اصل غرض مالی فائدہ کے لئے جائیداد پر قبضہ کرنا نہیں ہوتی بلکہ مسلمانوں کو کمزور کرنا
ہوتی ہے۔ بسا اوقات جائیداد اس روپیہ کے مقابلہ میں حقیر ہوتی ہے جو انہوں نے قرض کے
طور پر دیا ہوا ہوتا ہے لیکن ان کی اصل آمد ان جائیدادوں کے حصول کے بعد شروع ہوتی
ہے۔ وہ اس علاقہ کے حاکم ہو جاتے ہیں اور اپنے مقروضوں پر ایک جابر بادشاہ کی طرح
حکومت کرتے ہیں۔ یہ تو بھلا کسے توفیق ملے گی کہ وہ اصولی طور پر اس قرضہ کے سلسلہ کی تحقیق
کرے مگر میں اس کے متعلق مسٹر تلک جو مشہور مرہٹہ لیڈر گذرے ہیں ان کی وصیت کا ذکر
کرتا ہوں جس سے اس ارادہ کا پتہ لگ جائے گا۔ خواجہ حسن نظامی صاحب دہلوی نے حکیم
وارثی صاحب کا ایک بیان شائع کیا ہے۔ مسٹر وارثی صاحب تحریک آزادی میں جوش سے حصہ
لینے والے تھے اور بطور والنٹیئر تلک صاحب کے مکان پر پہرہ دیتے رہے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ
مسٹر تلک نے مرتے وقت اپنے ایک دوست سے کہا کہ مسٹر گاندھی کو میرا یہ پیغام پہنچا دینا کہ :۔
میری طرح ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ جس طرح بھی ہو سکے ہندوستان
کی سب جائیدادیں ہندوؤں کے قبضہ میں آجائیں۔ پھر صرف حکومت کا مسئلہ باقی رہ
"
انوارالعلوم جلدا
۲۸۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جائے گا جس کا حل بالکل آسان ہو گا ۔ مقدم بات یہ ہے کہ ملکیت ہندوؤں کے قبضہ
میں آجائے۔"
سرکاری ملازمتوں میں بھی یہ سگریگیشن (SEGREGATION) جاری ہے۔ پوری
کوشش کی جاتی ہے کہ مسلمان اپنا جائز حق نہ لے سکیں۔ تمام محکمے ہندوؤں سے پر ہیں۔ ظاہر
یہ کیا جاتا ہے کہ مسلمان ملتے نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہیں نالائق قرار دے کر رد کر دیا جاتا
ہے۔ مسلمان عرضی دیتے ہیں تو اسے پھاڑ دیا جاتا ہے اور کہہ دیا جاتا ہے کہ کوئی جگہ نہیں۔
اسی دن یا دوسرے دن ہندو آجاتا ہے تو اس کے لئے جگہ نکل آتی ہے۔ ایک معزز افسر تعلیم
نے مجھ سے ذکر کیا کہ ایک مسلمان امیدوار ملازمت میرے پاس آیا اور میں نے اسے کہا کہ وہ
دفتر میں عرضی دے دے۔ دوسرے دن اس نے مجھے آکر کہا کہ ہیڈ کلرک نے اس پر یہ لکھ کر
عرضی واپس کر دی ہے کہ کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسی دن یا دوسرے دن اس ہیڈ کلرک نے
ایک ہندو کی عرضی میرے سامنے پیش کر دی کہ فلاں جگہ نکلی ہے اس پر اس شخص کو مقرر کیا
جائے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ فلاں مسلمان کی درخواست پر تو تم نے لکھا ہے کہ جگہ نہیں
ہے اب اس ہندو کے لئے جگہ کہاں سے نکل آئی۔ تو کھسیانا سا ہو کر کہنے لگا کہ غلطی ہو گئی۔
اس کوشش کے علاوہ کہ مسلمان سروس میں نہ آسکیں ایک منظم کوشش یہ بھی جاری ہے کہ
مسلمان جو سروس میں آچکے ہیں ان کو نکال دیا جائے ۔ ہندو سنگھٹن کی ایک غرض یہ بھی تھی۔
چنانچہ سنگھٹن کی تحریک جو ۱۹۲۲ء سے شروع ہوئی اس کے معا بعد پنجاب کے متعدد مسلمان
افسروں کے خلاف مقدمات چلے اور انہیں ملازمتوں سے الگ کیا گیا۔ اور ان سب واقعات کی
تہہ میں ہندو سنگھٹن کار فرما تھا۔ اگر کوئی مسلمان مسلمانوں کے حقوق ادا کرنے والا ہو یا
گورنمنٹ کا ساتھ دینے والا ہو تو پھر اس کی شامت ہی آجاتی ہے۔ اگر ایک آزاد کمیشن کے
ذریعہ سے تحقیق کرائی جائے تو نا قابل تردید ثبوت اس امر کامل جائے گا کہ اگر کسی مسلمان افسر
نے چند مسلمانوں کو ملازمت دلائی ہو خواہ وہ ان کی تعداد کے حق کے لحاظ سے کم ہی کیوں نہ ہو
تو اس مسلمان کے خلاف کیا اخبارات میں اور کیا دفاتر میں ایک شور پڑ جاتا ہے اور خفیہ شکایات
کی بھی اس قدر بھرمار ہوتی ہے کہ اس کی کوئی حد نہیں رہتی۔ انہی چند ماہ میں احمدی چونکہ
کانگریس کا مقابلہ کرتے رہے ہیں ہندوؤں کے ایک منظم پروپیگنڈا کے ذریعہ سے انہیں تکلیف
پہنچائی جا رہی ہے۔ حال میں پنجاب کی ایک نہر کے ایک ڈپٹی کلکٹر اور ایک اسٹنٹ انجنیئر کو
انوار العلوم جلدا
۲۹۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ان کے ہندو آفیسر نے سزائیں دلوائی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ الزام محکمانہ لگائے گئے
ہیں لیکن ہر ایک شخص یہ سمجھ سکتا ہے کہ پندرہ میں سالہ سروس کے بعد ایک ہی محکمہ میں ایک
جماعت کے دو معزز افسر جو کانگریس کے پروپیگنڈا کی مخالفت کر رہے تھے ایک ہی ہندو افسر کے
ذریعہ سے جو کانگریس کا مؤید ہے نالائق قرار پا جاتے ہیں تو ضرور اس میں کوئی بات ہوگی۔ آخر
وجہ کیا ہے کہ ایک ہی کمیونٹی (COMMUNITY) کے دو افسر گرفت میں آجاتے ہیں اور ایک
ہی وقت میں گرفت میں آتے ہیں حالانکہ اس سے پہلے اپنی سروس کے لمبے عرصہ میں وہ
ترقیات حاصل کرتے چلے آئے تھے اور محکمہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
ممکن ہے بعض لوگ یہ خیال کریں کہ یہ نتیجہ غلط نکالا گیا ہے ہندوؤں کی مقررہ پالیسی یہ
نہیں ہو سکتی اس لئے میں اس وقت ہندوؤں کے مشہور لیڈر بھائی پر مانند ایم۔ اے کی شہادت
اس بارہ میں پیش کرتا ہوں۔ وہ ہندوستان کی مختلف رنگ میں خدمت کرنے والوں کا ذکر کرتے
ہوئے جو ہندو گورنمنٹ سروس میں ہیں۔ ان کا نقطہ نگاہ یہ بیان کرتے ہیں۔
"
سرکاری مہربانی حاصل کرنے کی جدوجہد کریں اور کچھ سرکاری عہدے
اپنے ہاتھ میں رکھیں اور سرکار کے ساتھ مل کر پہلے مسلمانوں کو کمزور کریں اور
ہندوؤں کی طاقت بڑھا لیں۔ جب اس طرح طاقت بڑھ جائے گی تو پھر سوراج حاصل
کرنے کے لئے کوشش کی جا سکتی ہے۔ ۱۸
یہ اس شخص کا بیان ہے جس نے لالہ لاجپت رائے کی زندگی کے آخری ایام میں ان
سے بھی زیادہ ہندو قوم میں رسوخ اور طاقت پیدا کر لی تھی۔ تمدنی طور پر جو مسلمانوں کا بائیکاٹ
ہو رہا ہے وہ بھی کم شدید نہیں۔ مسلمان ہندوؤں کو ملازم رکھتے ہیں لیکن ہندو مسلمان کو بہت
ہی کم ملازمت دیتا ہے اور جب دیتا ہے تو صرف اپنے مطلب اور فائدہ کیلئے دیتا ہے۔ باجہ اور
گائے کے سوال کو ایک عظیم الشان جھگڑے کا موجب بنایا ہوا ہے۔ وید کے زمانہ کے ہندو خود
گائے کا گوشت کھایا کرتے تھے اور قربانیاں کیا کرتے تھے۔ چنانچہ رگوید اور اتھر دید سے اس کا
ثبوت ملتا ہے۔ اتھروید کانڈ ۹۔ سوکت ۳ کے نویں منتر میں لکھا ہے کہ :۔
کھائے۔"
اہل خانہ گائے کا شیریں دودھ اور لذیذ گوشت مہمان کو کھلائے بغیر نہ
پنڈت ابناس چند رداس ایم ۔ اے لکھتے ہیں:۔
انوار العلوم جلدا
۲۹۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
” قدیم آریوں کے ہاں گائے کے گوشت کھانے کی شہادت پائی جاتی ہے۔
لیکن دودھ نہ دینے والی گائیں شاذ و نادر ہی ماری جاتی تھیں۔ 19
ہندوؤں میں قربانی کا اس قدر رواج تھا کہ بدھ حکومتوں کے خلاف بغاوت کی وجہ یہ
قرار دی گئی تھی کہ انہوں نے قربانی کو روک دیا تھا۔ چنانچہ مہامه و پادھیائے پنڈت ہر پر شاد
شاستری لکھتے ہیں:۔
اس (اشوک کی ریاست کے خلاف ہندوؤں کی بغاوت) کا سبب جیسا کہ پہلے
بتایا جا چکا ہے یہ تھا کہ اشوک نے اپنی حکومت میں جانوروں کی قربانی بند کر دی تھی۔
مگر یہ پتر نے تخت پر بیٹھتے ہی دارالخلافہ میں اشو میده بگید کیا۔" (جانور کی قربانی
کی عبادت گزاری) ۲۰
ا
اب یہ کیا تعجب کی بات نہیں کہ بدھوں کے زمانہ میں تو قربانی روکنے کو بغاوت کا ذریعہ
بنایا گیا تھا اور اس زمانہ میں قربانی کی اجازت کو جنگ کا ذریعہ بنایا جاتا ہے۔ یقیناً مسلمانوں کے
آخری زمانہ میں عوام الناس کو بھڑکانے کے لئے یہ ایک تدبیر ایجاد کی گئی تھی اور اسے ترقی
دیتے دیتے اب ایک قومی خیال بنا لیا گیا ہے۔ گائے کے متعلق ہندو قوم کا ظلم اس قدر بڑھ گیا
ہے کہ کوئی صوبہ ایسا نہیں جس میں گائے کی وجہ سے خون ریزی نہ ہو چکی ہو اور کوئی سال
نہیں گزرتا کہ جس میں گائے کی قربانی کی وجہ سے فساد نہ ہو جاتا ہو حالانکہ مسلمان اپنے لئے
گائے قربان کرتے ہیں اور خود کھاتے ہیں، ہندوؤں کو اس سے کیا تعلق۔ اور اس ظلم پر
مزید برآں یہ بات ہے کہ ان فسادات پر ہندو قوم فساد کرنے والوں کو ڈانٹتی نہیں بلکہ ان کے
لئے محذر تلاش کرتی ہے۔ پچھلے دس سال میں جس قدر فساد ہوئے ہیں ان کی اگر لسٹ بنائی
جائے تو نوے فیصدی فسادوں کی بنیاد ہندوؤں کی طرف سے ثابت ہوگی۔ اور پھر ساتھ ہی یہ
عجیب بات ثابت ہو گی کہ جو فساد مسلمانوں کی غلطی سے ہوتے ہیں ان پر مسلمانوں نے اپنی قوم
کو بڑی سختی سے ڈانٹا ہے لیکن وہ نوے فیصدی فساد جو ہندوؤں کی طرف سے ہوئے ہیں ان پر
ہندو قوم اور ہندو پریس نے یا تو الزام مسلمانوں پر لگانے کی کوشش کی ہے اور یا پھر فسادیوں کی
تائید میں عذر تلاش کرنے لگ گئے ہیں۔ اب ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ ڈیماکریسی جس کا
پہلا اصل یہ ہے کہ دوسرے کے فعل میں دست اندازی نہ کی جائے وہ اور یہ طریق عمل کسی
صورت میں یکجا نہیں رہ سکتے۔