ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 5

انوار العلوم جلدا
۲۹۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جہاں جہاں ہندوؤں کا زور ہے وہاں میونسپل قواعد ایسے بنائے گئے ہیں کہ گائے کا ذبیحہ
بند ہو جائے گورنمنٹ بھی مذبحوں کے کھولنے میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔ جہاں چھاؤنی ہو وہاں تو
فوجیوں کے لئے گائے کا گوشت مہیا کرنے کے لئے خود سرکاری طور پر انتظام کیا جاتا ہے لیکن
مسلمانوں کی ضرورت کو فساد کا موجب سمجھا جاتا ہے۔ انگریزی علاقہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی
نا قابل برداشت ہے مگر ہندو ریاستوں میں جو کچھ ہوتا ہے وہ تو انتہاء سے بڑھا ہوا ہے اور اس
سے قیاس کیا جا سکتا ہے کہ اگر ہندوستان میں آزاد حکومت ہوئی تو ہندو اس بارے میں
مسلمانوں سے کیا سلوک کریں گے۔ کشمیر جس میں پچانوے فیصدی مسلمانوں کی آبادی ہے اس
میں گائے ذبح کرنے پر کہتے ہیں کہ سات سال قید کی سزا مقرر ہے۔ اس کا الزام موجودہ مہاراجہ
صاحب پر نہیں وہ ایسے والد کے بیٹے ہیں کہ جن کو اسلام سے اُنس تھا۔ وہ سلسلہ احمدیہ کے پہلے
خلیفہ سے جب کہ وہ کشمیر میں شاہی طبیب تھے خاص اُنس رکھتے تھے اور انہیں بھائیوں کی طرح
جانتے تھے۔ بلکہ ان کے والد کے تعلق کی وجہ سے ہی انہیں کشمیر چھوڑنا پڑا۔ پس میں انہیں
خاص محبت اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بے تعصب
حکمران بننے کی توفیق دے گا اور وہ دو ور وہ دوسرے ہندو راجوں کے لئے لئے ایک عمدہ مثال قائم کریں
گے۔ دوسری ریاستوں کا حال بھی کم خراب نہیں۔ ایک اعلیٰ انگریز پولیٹیکل افسر کی روایت ہے
کہ میں ایک ریاست میں ریزیڈنٹ تھا۔ وہاں مسلمانوں نے گائے ذبح کر دی ان لوگوں سے
ایک لاکھ روپیہ ریاست نے لے کر چھوڑا لیکن دوسرے ہی دن ایک بچہ کا قتل ہو گیا تو
پچیس روپیہ پر معاملہ کو دبا دیا گیا وہ کہتے ہیں جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے ریاست والوں کو
ملامت کی۔
اس سے بھی بڑھ کر اب یہ ظلم ہو رہا ہے کہ بعض ہندو ریاستوں میں تبلیغ اسلام کو بالکل
روک دیا گیا ہے اور وہ اس طرح کہ قانون بنا دیا گیا ہے کہ کوئی شخص عدالت میں حاضر ہوئے
بغیر مذہب نہیں بدل سکتا۔ نتیجہ یہ ہے کہ اگر کوئی مسلمان ہندو ہونا چاہے تو اسے فورا اجازت
مل جاتی ہے لیکن اگر ہندو مسلمان ہونا چاہے تو بڑی لمبی تحقیقات ہوتی ہے۔ ان اشخاص کے نام
دریافت کئے جاتے ہیں جنہوں نے اسے تبلیغ کی تھی۔ پھر انہیں بھی دق کیا جاتا ہے اور اس
مسلمان ہونے کے خواہشمند کو بھی تکلیف دی جاتی ہے اور بعض دفعہ جھوٹے الزام لگا کر قید کر
دیا جاتا ہے اور یہاں تک تنگ کیا جاتا ہے کہ اس کی نظروں میں دنیا تاریک ہو جاتی ہے اور یوں

انوار العلوم جلدا
۲۹۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
نظر آتا ہے کہ گویا نَعُوذُ بِالله اس ملک میں خدا تعالیٰ کی بادشاہت نہیں ہے اور یا تو وہ شخص
اس علاقہ کو چھوڑ دیتا ہے یا پھر ڈر کر اپنا ارادہ ترک کر دیتا ہے۔
ی ظلم مہذب دنیا کو حیران کر دینے کے لئے کافی ہے لیکن بعض جگہ ظلم اس سے بھی
بڑھ جاتا ہے۔ چنانچہ پچھلے دنوں یو پی میں ہندوؤں نے کمزور مسلمانوں کو ہندو بنانے کی کوشش
شروع کی تو ایک ہندو ریاست جو اس علاقہ کے ساتھ تھی وہاں سپرنٹنڈنٹ پولیس نے خود کھڑے
ہو کر اپنے سامنے ایک گاؤں کے لوگوں کو جبراً شُدھ کیا۔ ایک بوڑھی عورت جیا نامی میں
نے اس کا نام اس لئے لکھ دیا ہے تا آئندہ نسلوں میں اس کی یاد قائم رہے) ایسی تھی جس نے
انکار کیا اور صاف کہہ دیا کہ میں مذہب کو ہرگز قربان نہیں کروں گی۔ اسے طرح طرح سے دکھ
دیا گیا لیکن وہ ساٹھ سالہ بڑھیا اپنے ایمان پر ثابت قدم رہی بلکہ ایک بڑی میٹنگ جو اس کی قوم
نے شدھی کے متعلق غور کرنے کے لئے انگریزی علاقہ میں منعقد کی تھی ، اس میں وہ کھڑی ہو
گئی اور اس نے بڑے زور سے اعلان کیا کہ میں اپنے بچوں کو اپنے ہاتھ سے قتل کرنا پسند کروں
گی لیکن اسلام کو نہیں چھوڑوں گی۔ اگر تم مردوں نے اس ظلم کا مقابلہ نہ کیا تو ہم عورتیں اس
کا مقابلہ کریں گی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اس عورت کو پانی سے روک دیا گیا اس کے کھیتوں کو کاٹنے
سے روکا گیا، میں نے جب یہ واقعات سنے تو اپنی جماعت کے تعلیم یافتہ آدمیوں کو بھیجا کہ وہ
اپنے ہاتھ سے اس کے کھیت کائیں اور چونکہ اس کو رہائش کی بھی تکلیف تھی اس کے لئے
ایک مکان بنوا دیا اور اس غرض سے وہاں مبلغ بھیجے کہ ان لوگوں کو ڈھارس دیں اور اسلام کی
طرف واپس لائیں لیکن ریاست نے جھٹ قانون بنا دیا کہ کوئی انگریزی علاقہ کا آدمی اس علاقہ
میں رات کو نہ رہے۔ اس پر ہمارے مبلغ انگریزی علاقہ میں خیمے لگا کر رہنے لگے ۔ صبح کو وہ وہاں
سے چلے جاتے تھے اور شام کو واپس آجاتے تھے ۔ شدید گرمی میں نا قابل برداشت تکالیف اٹھا
کر انہوں نے اس ظلم کا مقابلہ کیا ۔۔۔۔ لیکن حکومت برطانیہ کے دفاتر نے باوجو د توجہ دلانے
کے کوئی توجہ نہ کی کیونکہ ان کے خیال میں ریاستیں آزاد ہیں۔ جب کہ ریاستوں کے بارہ میں
اس وقت ان کا یہ حال ہے تو کون امید کر سکتا ہے کہ آئینی گورنر آزاد صوبہ جات کے معاملات
میں مسلمانوں کی خاطر دخل دے گا پس یہ حفاظتی تدبیر ہمیں کب تسلی دے سکتی ہے۔
یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ یہ متعصبانہ خیالات صرف بعض لوگوں کے ہیں۔ ایسا نہیں بلکہ
ہندو قوم بد قسمتی سے بہ حیثیت قوم اس مرض میں مبتلا ہو چکی ہے اور صرف ایک قلیل تعداد

انوار العلوم جلدا
۲۹۴
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اس مرض سے بچی ہوئی ہے۔ چنانچہ اس وقت شہادت کے طور پر میں خود مسٹر گاندھی کو پیش
کرتا ہوں۔ مسٹر گاندھی نے ۱۹۱۸ء میں ایک تقریر کے دوران میں بیان کیا۔
ہے جو
"
یہ خیال نہ کرنا چاہئے کہ یورپین کے لئے گاؤ کشی کشی جاری رہنے کی بابت ہندو
کچھ بھی محسوس نہیں کرتے۔ میں جانتا ہوں کہ ان کا غصہ اس خوف کے نیچے دب رہا
انگریزی عملداری نے پیدا کر دیا ہے۔ مگر ایک ہندو بھی ہندوستان کے
طول و عرض میں ایسا نہیں ہے جو ایک دن اپنی سرزمین کو گاؤ کشی سے آزاد کرانے
کی امید نہ رک ہو۔ اور ہندو مذہب کو کو جیسا کہ میں جانتا ہوں اس کی روح کے
سراسر خلاف عیسائی یا مسلمان کو بزور شمشیر بھی گاؤ کشی چھوڑنے پر مجبور کرنے سے
رکھتا
اغماض نہ کرے گا۔ ۲۱
مسٹر گاندھی کے اس بیان کے بعد کون کہہ سکتا ہے کہ یہ جذبہ تعصب صرف چند جاہل
افراد میں ہے اور اس کی زیادہ پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔
اس امر کے ثابت کرنے کے بعد کہ ہندوؤں کے آئندہ ارادے اقلیت کے متعلق زندگی کے ہر شعبہ میں مسلمانوں کا
بائیکاٹ کیا جا رہا ہے اور مسلمانوں کے لئے اکثریت نے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے جس کی
موجودگی میں صرف ایک دوسرے پر اعتبار کرنے کو حفاظت کا ذریعہ نہیں سمجھا جا سکتا۔ اب میں
یہ بتاتا ہوں کہ ہندوؤں کے آئندہ ارادے اقلیت کے متعلق کیا ہیں کیونکہ جب یہ ثابت ہو
جائے کہ ایک اکثریت پہلے سے ارادہ کر کے آزادی کے حصول کو اقلیت کی ہر محبوب چیز کے
قربان کرنے کا ذریعہ بنانا چاہتی ہے تو یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ اس کا نقطہ نگاہ کسی قریب کے
مستقبل میں بدل جائے گا۔
!
انگریزی حکومت سے وفاداری کا مسلمانوں کو کیا صلہ ملے گا ہندوؤں کے مشہور قومی لیکچرار ستیہ دیو
صاحب اپنے ایک لیکچر میں بیان کرتے ہیں:۔
"
میرا خیال ہے کہ مسلمانوں کا مستقبل اگر وہ قوم پرست نہ بنیں بڑے خطرہ
میں رہے گا۔ ہندوستان کے مسلمان اگر اپنے مذہبی ۔۔۔ دیوانہ پن میں ڈوبے
رہے (یعنی ہندو نہ ہندو نہ ہو گئے) تو ان کا کام صرف بدیشی گر ابدیشی گورنمنٹ کی مدد کر ۔ کی مدد کر کے ہندوستان

انوار العلوم جلدا
۲۹۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کو غلام رکھنا رہ جائے گا جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ کسی آزادی کے موقع پر ملک کے سب
لوگ ان کے دشمن ہو جائیں گے اور ان کی ہستی بڑے خطرے میں پڑ جائے گی۔
مسلمانوں کی نجات کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ قوم پرستی کا ہے۔ کا ہے۔ ۲۲
اس اعلان کے الفاظ کسی تشریح کے محتاج نہیں۔ آزاد ہندوستان میں مسلمانوں کو صرف
اسلام کے مجرم کی ہی سزا نہیں ملے گی بلکہ انگریزی حکومت سے تعاون کی بھی سزا ملے گی اور ہم
کہہ سکتے ہیں کہ لارڈارون (LORD IRWIN) اور مسٹرین (MR۔ BEN) نے جو پچھلے دنوں
مسلمانوں کی وفاداری کے متواتر اعلان کئے ہیں اس میں انہوں نے مسلمانوں کی خیر خواہی نہیں
کی بلکہ مذکورہ بالا اعلان کی موجودگی میں ان کے موت کے وارنٹ (WARRANT) پر دستخط
کئے ہیں۔
مسلمان کن شرائط پر ہندوستان میں رہ سکیں گے یہی ملکی خادم ساگر صوبہ ہی۔ پی میں اپنی تقریر میں یہ بھی بیان
کرتا ہے:۔
ہندوو! سنگھٹن کرو اور مضبوط بنو اس دنیا میں طاقت ہی کی پوجا ہوتی ہے۔
اور جب تم مضبوط بن جاؤ گے تو یہی مسلمان خود بخود تمہارے قدموں پر اپنا سر جھکا
دیں گے۔ “ ” جب ہم ہندو سنگھٹن کے ذریعہ سے خاطر خواہ طور پر مضبوط ہو جائیں
گے۔ تو مسلمانوں کے سامنے یہ شرائط پیش کریں گے۔ (1)۔ قرآن کو الہامی کتاب
نہیں سمجھنا چاہئے۔۔۔ (۲) حضرت محمد کو رسول خدا نہ کیا جائے۔ (۳) عرب وغیرہ
کا خیال دل سے دور کر دینا چاہئے۔ (۴) سعدی و رومی کی بجائے کبیر و تلسی داس کی
تصانیف کا مطالعہ کیا جائے۔ (۵) اسلامی تہواروں اور تعطیلوں کی بجائے ہندو تہوار
تعطیلات منائی جائیں۔ (۶) مسلمانوں کو رام کرشن وغیرہ دیوتاؤں کے تہوار منانے
چاہئیں۔ (۷) انہیں اسلامی نام بھی چھوڑ دینے چاہئیں اور ان کی جگہ رام دین
کرشن خاں وغیرہ نام رکھنے چاہئیں ۔ (۸) عربی کی بجائے تمام عبادتیں ہندی میں کی
جائیں۔ ۲۳
پھر یہی صاحب فرماتے ہیں:۔
بھارت ورش کی قومی زبان ہے سنسکرت۔ عربی اور فارسی کو میں
6

أنوار العلوم جلدا
۲۹۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
بھارت ورش سے باہر کر دینا چاہتا ہوں۔"
اس عبارت سے ظاہر ہے کہ ہندو سوراج میں مسلمانوں سے یہ سلوک کرنا چاہتے ہیں کہ
ان سے ان کا مذہب ان کا تمدن اور ان کی زبان اور ان کے نام تک چھڑوانا چاہتے ہیں۔
شاید کوئی کہے کہ ستیہ دیو گو کتنے ہی بڑے آدمی ہوں لیکن ہندو قوم کے چوٹی کے لیڈر
نہیں اس لئے میں چند چوٹی کے لیڈروں کے حوالہ جات نقل کرتا ہوں۔ ڈاکٹر مونجے جو
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس (ROUND TABLE CONFERENCE) کے نمائندے مقرر ہوئے
ا۔ ہندوؤں کو یوں نصیحت کرتے ہیں۔
ہیں۔
”ہندو اگر سنگھٹ ہو جائیں تو انگریزوں اور ان کے مسلمان پٹھوؤں کو کسی دوسرے
کی مدد کے بغیر نیچا دکھا کر سوراج حاصل کر سکتے ہیں۔ مسٹر جناح کی تجاویز فورٹین
)FOURTEEN DEMONDS OF MUSLIMS( ڈیمانڈز آف مسلمز
منتقمانہ مقابلہ کی دھمکی دے رہی ہیں جن کی ہندوؤں کو کچھ پرواہ نہیں۔ ہندوؤں کو
یہ پرانا خیال دل سے نکال دینا چاہئے کہ مسلمانوں کی مدد کے بغیر سوراج حاصل ہونا
محال ہے۔“
ڈاکٹر مونچے صاف لفظوں میں ظاہر کر رہے ہیں کہ ہندو مسلمانوں کو ان کا حق دینے کو
تیار نہیں ہیں۔ وہ اپنے زور سے انگریزوں اور مسلمانوں دونوں کو درست کر کے رکھ دیں گے
اور مسلمانوں سے کوئی سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہونگے ۔ جن لوگوں کا شروع میں یہ
حال ہے ان کا انجام کیا ہو گا؟
ایک اور ہندو لیڈر لالہ ہردیال ایم ۔ اے جن سے یورپ و امریکہ کے لوگ خوب
واقف ہیں لکھتے ہیں۔
جب انگلستان کچھ عرصہ بعد ہوم رول (HOME RULE) یعنی
۷۵ فی صدى سوراجیہ ہمیں پیش کرے تو وہ ہندو قومی دل کے ساتھ
عهد و پیمان کرے۔ ۲۴
پھر یہی صاحب لکھتے ہیں:۔
ہندو سنگھٹن کا آدرش یہ ہے کہ ہندو قومی سنتھاؤں انسٹی چیوشنز
(INSUITUTIONS) کی بنیادوں پر ہندو قومی ریاست قائم کی جائے۔ ہندو قومی

انوار العلوم جلدا
۲۹۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
سنتھا ئیں یہ یہ ہیں۔ مثلاً سنسکرت بھاشا ہندی بھاشا ہندو قوم کا اتہاس ہندو تہوار،
ہندو مہاپرشوں کا سمرن' ہندوؤں کے دیش بھارت یا ہندوؤں کے ستھان کا پریم ہندو
قوم کے ساہتیہ کا پریم وغیرہ وغیرہ۔ پھر جو لوگ آج کل کے نیم عربی، نیم ایرانی
مسلمانوں کو قومی تحریک میں خواہ مخواہ شامل کرنا چاہتے ہیں وہ اس صداقت کو نہیں
سمجھتے کہ ہر ایک قومی ریاست پرانی قومی سنتھاؤں پر قائم کی جاتی ہے جن سے لوگوں
میں یگانگت کا بھاؤ پیدا ہوتا ہے۔ ۲۵
پھر یہی صاحب لکھتے ہیں :۔
جب ہندو سنگھٹن کی طاقت سے سو راجیہ لینے کا وقت قریب آئے گا۔ تو
ہماری جو نیتی (پالیسی) عیسائیوں اور مسلمانوں کی طرف ہو گی اس کا اعلان کر دیا جائے
گا۔ اس وقت باہمی سمجھوتہ وغیرہ کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ہندو مہاسبھا صرف اپنے
فیصلہ کا اعلان کرے گی کہ نئی ہندو ریاست میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے کیا فرائض
اور حقوق ہونگے اور ان کی شدھی کی کیا شرائط ہونگی۔ ۲۶
اسی طرح یہ صاحب فرماتے ہیں:۔
سوراج پارٹی کا اصول ہونا چاہئے کہ ہر ہندوستانی بچہ کو قومی رتن دیئے
جائیں خواہ وہ مسلمان ہو یا عیسائی۔ اگر کوئی فرقہ ان کے لینے سے انکار کرے اور
ملک میں دو رنگی پھیلائے تو اس کی قانونی طور پر ممانعت کر دی جائے۔ یا اس کو عرب
کے ریگستان میں کھجوریں کھانے کے لئے بھیج دیا جائے۔ ہمارے ہندوستان کے آم
کیلے اور نارنگیاں کھانے کا انہیں کوئی حق نہیں۔ ۲۷
یہی لالہ ہردیال صاحب ایک اور موقع پر فرماتے ہیں:۔
میں کہتا ہوں کہ ہندو قوم اور ہندوستان اور پنجاب کا مستقبل ان چار
آدرشوں ( نصب العین) پر منحصر ہے۔ یعنی (۱) ہندو سنگھٹن (۲) ہندو راج (۳) اسلام
اور عیسائیت کی شدھی (۴) افغانستان اور سرحد کی فتح اور شدھی ۔ "
९९
اگر ہندوؤں کو اپنی رکھشا کرنی منظور ہے تو خود ہاتھ پاؤں ہلانے پڑیں گے
اور مہاراجہ رنجیت سنگھ اور سردار ہری سنگھ نلوہ کی یادگار میں افغانستان اور سرحد کو
فتح کر کے تمام پہاڑی قبیلوں کی شدھی کرنی ہوگی۔ اگر ہندو اس فرض سے غافل

انوارالعلوم جلدا
۲۹۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
رہیں گے تو پھر اسلامی حکومت ہندوستان میں قائم ہو جائے گی۔ ۲۸۴
پھر یہی صاحب فرماتے ہیں:۔
"
جب تک پنجاب اور ہندوستان بدیشی مذہبوں (یعنی عیسائیت اور اسلام)
سے پاک نہ ہو گا تب تک ہمیں چین سے سونا نہیں ملے گا۔ جو ہندو اس آدرش
(مقصد) کو نہیں مانتا وہ کپوت ہے، بے جان ہے ، مردہ دل ہے، بے سمجھ ہے ، ہر بچے
ہندو کی یہ خواہش ہونی چاہئے کہ اپنے دیش کو اسلام اور عیسائیت سے پاک کر
دے۔ ۲۹
مهاشه کرشن در نیکر پریس (VERNACULAR PRESS) کے سب سے بڑے مالکوں
میں سے ہیں۔ اور آریہ پرتی مذہبی سبھا کے اہم ترین ممبروں میں سے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں:۔
اب وقت دور نہیں سمجھنا چاہئے جب کہ یہ اسلام ہمیشہ کے لئے سرزمین ہند
سے غائب ہو جائے گا اور جو شخص خواہ وہ مہاتما گاندھی بھی کیوں نہ ہو۔ ایسے اسلام
کی اشاعت یا ڈیفنس (DEFENCE) میں بالواسطہ یا غیر واسطہ مدد دے گا وہ ملک اور
سو راجیہ کا دشمن سمجھا جائے گا اور کوئی سچا ہندو ایسے اشخاص کے ساتھ اپنا کسی قسم کا
تعلق نہیں رکھے گا۔"
” سب سے پہلے آپ کا یہ فرض ہو گا کہ ایسے اسلام کو ہمیشہ کے لئے گنگا جی کے
سپرد کرد ۔۔۔۔۔۔۔ جب تک مسلمان تبلیغ کو ہندوستان کے اندر سے بند نہیں کریں گے
دونوں قوموں میں اتحاد نہیں ہوگا اور جو لوگ وید بھگوان اور رام کرشن کا نام مٹاکر
عرب کے ریگستان کی تہذیب اور حضرت محمد کا نام سرزمین ورت میں پھیلانا چاہتے
ہیں ان کے ساتھ ہندوؤں کا اتحاد کبھی نہیں ہو سکتا۔ ۳۰
پروفیسر رام دیو جو آریہ سماج کے بڑے لیڈر اور ان کے مرکزی کالج کے پرنسپل رہے
ہیں اور بعد میں سیاسی کاموں میں پڑ گئے لکھتے ہیں:۔
گا۔
ہندوستان کی ہر ایک مسجد پر ویدک دھرم یا آریہ سماج کا جھنڈا بلند کیا جائے
ی صاحب آریہ سماج کے سالانہ جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے فرما چکے ہیں :۔
اسی طرح اب ایک زمانہ آنے والا ہے کہ تمام مسجدیں آریہ مندر بنائے

انوار العلوم جلد
۲۹۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جائیں گے اور ان میں ہون ہوا کریں گے۔ میں سوچا کرتا ہوں کہ جب دہلی کی
جامع مسجد آجائے گی۔ ہم کیا کریں گے۔ ہم تمام ہندوستان کے آریہ نہیں بلکہ تمام
دنیا کے آریہ جمع ہو کر ایک کانفرنس کیا کریں گے ۔ "
ڈاکٹر گوکل چند نارنگ ایم ایل سی لاہور ہائی کورٹ کی بار کے پریزیڈنٹ جو
سائمن کمیشن کی پنجاب کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔ فرماتے ہیں:۔
" مجھے یہ کہنے میں بھی کوئی شرم نہیں آتی کہ اگر آپ کے ایک ہندو بھائی کو
مسلمان بنانے میں آپ کسی کو روکتے نہیں اور وہ باز نہیں آتا تو بہتر ہے کہ آپ وہاں
کٹ کر مر جائیں۔ ۳۲
یہ تو انگریزی علاقہ کے لوگوں کا حال ہے۔ اب ریاستوں کا حال دیکھیں۔ سر والٹر لارنس
INDIA WHICH WE SERVED اپنی کتاب SIR WALTER LAWRENCE(
انڈیا جس کی ہم نے خدمت کی) میں لکھتے ہیں کہ :۔
لارڈ کرزن (LORD CURZON) نے میری دعوت کا انتظام کیا تھا۔
جنرل سر پرتاب سنگھ بہادر برادر مہاراجہ صاحب جودھ پور میرے بڑے دوست
تھے۔ دیر تک مجھ سے باتیں کرتے رہے۔ دورانِ گفتگو میں کہنے لگے کہ ” میرا مقصد
ہے کہ میں مسلمانوں کو ہندوستان میں فنا کر دوں۔" میں نے ان کے اس تعصب کی
مذمت کی اور ان کے اور اپنے مسلمان دوستوں کا ذکر کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ
ہاں میں بھی انہیں پسند کرتا ہوں لیکن مجھے زیادہ اچھا یہ معلوم ہوتا ہے کہ
وہ مر جائیں۔ ۳۳
یہ
ان حوالہ جات سے معلوم ہوتا ہے کہ اکثر حصہ ہندو لیڈروں کا خواہ انگریزی علاقہ کے
ہوں یا ریاستوں کے (1) مسلمانوں سے شدید تعصب رکھتے ہیں۔ (۲) وہ علی الاعلان یہ ارادہ
ظاہر کر چکے ہیں کہ اگر ان کو طاقت حاصل ہوئی تو وہ مسلمانوں کو ہلاک کر دیں گے (۳) وہ
ہندوستان میں صرف ہندو راج قائم کریں گے ۔ (۴) عیسائیوں اور مسلمانوں سے وہ کوئی
سمجھوتہ نہیں کریں گے بلکہ اپنی مرضی کے مطابق ان کو ہندوستان میں رہنے کی اجازت دیں
گے۔ اور اس اجازت کے ساتھ یہ شرط ہو گی کہ وہ اپنے مذہب کو چھوڑ کر ہندو ہو جائیں۔
(۵) وہ مسلمانوں کی زبان کو مٹا دیں گے ۔ (۱) وہ اقلیتوں کے تہواروں کو قانوناً ناجائز کر دیں

انوار العلوم جلد
۳۰۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
گے۔ (۷) ان کی عبادتوں کو بدلائیں گے ۔ (۸) گائے کے ذبیحہ کو بزور شمشیر روک دیں گے۔
(۹) تبلیغ کو ناجائز کر دیں گے ۔ (۱۰) اگر کوئی ہندو اقلیت کے مذہب کو قبول کرنے لگے گا تو ہندو
اس سے روکیں گے لیکن اگر وہ باز نہ آیا تو ہندو کٹ کر مرجائیں گے۔ (11) افغانستان اور سرحد
کو فتح کر کے انہیں شدھ کر لیا جائے گا۔ (۱۲) مسلمانوں کی مسجدوں کو مندروں میں تبدیل کر دیا
جائے گا۔ (۱۳) مسلمانوں کے اسلامی نام تک بدل دیئے جائیں گے ۔ (۱۴) جو لوگ ہندو زبان
ہندو مذہب اور ہندو تہذیب اور ہندو تہوار اختیار کرنے کو تیار نہ ہوں گے انہیں ہندوستان سے
نکال دیا جائے گا۔ (۱۵) اگر کوئی شخص خواہ مہاتما گاندھی ہی کیوں نہ ہوں اسلام اور مسلمانوں
سے نرمی کی تعلیم دے گا تو اس کا بھی ہندو بائیکاٹ کر دیں گے۔
یہ ارادے ہیں جو سوزاج کے قیام پر ہندو مسلمانوں کے متعلق خصوصاً اور دوسری
اقلیتوں کے متعلق عموماً رکھتے ہیں۔ جو ان کا موجودہ سلوک ہے اس کا ذکر پہلے کر آیا ہوں۔ کیا
ان کی موجودگی میں کوئی عقلمند کہہ سکتا ہے کہ اقلیتوں کو اپنے حقوق کی حفاظت کا مطالبہ نہیں
کرنا چاہئے یا یہ کہ ایسا مطالبہ ڈیما کریسی (DEMOCRACY) کے اصول کے خلاف ہے۔ کیا
اس قدر سخت سلوک اور اس قدر خطرناک ارادوں کی موجودگی میں دنیا کی کسی اور اقلیت نے
بھی اس قدر نرم مطالبے کیے ہیں جس قدر کہ مسلمانوں کی طرف سے پیش ہوتے ہیں؟
میں اس جگہ یہ امر بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں ہر گز یہ نہیں سمجھتا کہ سب کے
سب ہندو مذکورہ بالا خیالات میں مبتلا ہیں۔ ان میں یقیناً ایسے لوگ بھی ہوں گے جو ان خیالات کو
اسی طرح حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہوں گے جس طرح اقلیتوں کے لوگ۔ چنانچہ بعض
ہندو صاحبان نے ان خیالات کے خلاف اظہار نفرت کیا بھی ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ یہ طبقہ
بہت تھوڑا اور دوسرے گروہ کے مقابلہ میں کم اثر رکھنے والا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے
ہیں کہ ایک دن ایسا آ جائے کہ ہندوؤں کے دل سے تعصب اور کینہ نکل جائے اور وہ اپنے
اس مرض سے صحت پا جائیں جس کی وجہ سے اپنی قوم کے سوا ہر قوم انہیں گردن زدنی نظر
آتی ہے۔ لیکن جب تک وہ دن آئے اس وقت تک نہایت ضروری ہے کہ اقلیتوں کی حفاظت
کا کوئی سامان ہو۔

انوار العلوم جلد
باب ششم
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اقلیتوں کی حفاظت کی تدابیر کے اصول
سائمن کمیشن نے اس اختلاف کو تسلیم کیا ہے جو اکثریت اور اقلیت میں ہے لیکن بوجہ
غیر ملکی ہونے کے وہ لوگ اس کی پوری کیفیت کو معلوم نہیں کر سکے اور اسی وجہ سے وہ اس کا
صحیح علاج تجویز کرنے سے قاصر رہے ہیں۔ انہوں نے اختصار کے ساتھ ہندو مسلمانوں کو
جھگڑے کا جو گائے اور باجہ کے متعلق ہوتا ہے ذکر کیا ہے لیکن وہ یہ معلوم نہیں کر سکے کہ یہاں
صرف گائے کا سوال نہیں بلکہ اُس اقتصادی اور تمدنی بائیکاٹ کا سوال ہے جو عرصہ دراز سے
ہندو مسلمانوں کا کرتے چلے آئے ہیں۔ کمیشن کو اس اختلاف کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کرنی
چاہئے تھی کیونکہ اس کے اہم فرائض میں سے ایک یہ فرض بھی تھا کہ وہ ایسے قوانین تجویز
کرے جو اس اختلاف کے بُرے نتیجوں سے دونوں قوموں کو محفوظ رکھیں۔ لیکن جب تک
اختلاف کی حقیقت اور اس کی گہرائی کو اہل کمیشن معلوم نہ کرتے وہ علاج کس طرح تجویز کر
سکتے تھے۔ انہوں نے صرف گائے اور باجے کے سوال کو لے لیا اور اس پر غور نہیں کیا کہ گائے
کا سوال ہندر سنگھٹن کی تدابیر میں سے ایک تدبیر ہے اور یہ کہ اس سوال نے موجودہ صورت
صرف اسلامی حکومت کے آخری ایام میں اختیار کی ہے بلکہ اب تک بھی بعض ہندو اقوام
ہندوستان میں ایسی موجود ہیں جو گائے کا گوشت کھا لیتی ہیں گو اس سیاسی ایجی ٹیشن کی وجہ سے
ان کی تعداد کم ہوتی چلی جا رہی ہے۔ کمیشن کو اس منظم بائیکاٹ کی حقیقت کو معلوم کرنا چاہئے
تھا جو مسلمانوں کا ہر شعبہ زندگی میں کیا جا رہا ہے۔ کیا تجارت اور کیا تمدن اور کیا ملازمت اور کیا
اقتصادیات ایک بھی تو شعبہ ایسا نہیں جس میں مسلمانوں کو مذہب یا حفظانِ صحت یا اقتصاد کے
نام سے نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔
پس اصل غرض سیاسی برتری کا حصول ہے۔ گائے کے سوال کو ہی لے لو۔ اگر تو صرف

انوار العلوم جلدا
۳۰۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جہلاء کا معاملہ ہوتا تو ہم کہتے کہ بوجہ گائے کو پوجنے کے انہیں جوش آجاتا ہے لیکن یہ کیا وجہ
ہے کہ تعلیم یافتہ لوگ بھی اس سوال میں ویسے ہی جوش سے حصہ لیتے ہیں جس طرح کہ جہلاء
اور ایسے تعلیم یافتہ لوگ بھی اس موقع پر جوش میں آجاتے ہیں جو گائے کے کھانے سے بھی
پر ہیز نہیں کرتے۔
اس وقت سیاسی تحریک کی باگ ڈور زیادہ تر غیر ممالک میں تعلیم پانے والے لوگوں کے
ہاتھ میں ہے اور یورپین لوگ اس امر کو خوب جانتے ہیں کہ جس وقت یہ لوگ یورپ میں
آتے ہیں تو ان میں سے اکثر بلکہ نوے فیصدی سے زیادہ گائے کا گوشت خوب کھاتے ہیں۔ میں
نے جب ۱۹۲۴ء میں ولایت کا سفر کیا تو میرے ایک سیکرٹری صاحب نے یہ دیکھ کر کہ ویٹر
(WAITER) ہمیشہ سور کا گوشت ہی سامنے لاتا ہے اور واپس کرنے پر بہت حیران ہوتا ہے۔
اسے سمجھایا کہ ہم لوگ مسلمان ہیں ہمارے سامنے سور کا گوشت پیش ہی نہ کیا کرو۔ ان کے
ساتھ ایک ہندو صاحب بیٹھا کرتے تھے اور ہندو مذہب کے متعلق خوب بحثیں کیا کرتے تھے ان
کے متعلق بھی کہہ دیا کہ یہ صاحب گائے کا گوشت نہیں کھاتے ان کے سامنے گائے کا گوشت نہ
لایا کرو۔ وہ صاحب اس وقت تو خاموش ہو رہے لیکن ایک دو دن میں ہی اس محرومی کی تاب نہ
لا سکے اور صاف کہہ کہہ دیا کہ میں اپنے کھانے کے متعلق خود ہدایت دے لوں گا آ۔ رایت دے لوں گا آپ کو اس سے
کچھ تعلق نہیں اور پھر بڑے شوق سے گائے کا گوشت منگوا کر کھانے لگ گئے۔ لیکن کیا یہ
تعجب کی بات نہیں کہ جس وقت یہ لوگ ہندوستان آتے ہیں تو گائے کے سوال پر سب سے
زیادہ شور مچاتے ہیں۔ میں انسانی کمزوری کو تسلیم کرتا ہوں لیکن یہ کیسی انسانی کمزوری ہے کہ
جس فعل کا انسان خود مرتکب ہوتا ہے اس کے ارتکاب پر دوسرے انسان کا خون بہانا بھی جائز
قرار دیتا ہے۔ اسی طرح آریہ سماج جو اپنے آپ کو موحد قرار دیتی ہے وہ گائے کے معاملہ میں
سب ہندوؤں سے بڑھ کر حصہ لیتی ہے اور جب اس پر اس فعل کی حماقت ظاہر کی جاتی ہے تو وہ
یہ جواب دیتی ہے کہ یہ سوال اقتصادی سوال ہے۔ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ پنجاب میں
زمیندارہ تو زیادہ مسلمانوں کے ہاتھ میں ہو اور ہندو شہری لوگ ہوں جن پر زمیندار کی مشکلات
کا اثر سب سے کم پڑتا ہے لیکن سب سے زیادہ اس اقتصادی مسئلہ کے لئے جوش انہیں کو آتا
ہے۔ اور پھر کون عقلمند اس امر کو تسلیم کرے گا کہ ایک گائے کا ذبح کرنا تو ملک کے اقتصادیات
پر بہت برا اثر ڈالتا ہے لیکن اس کے بدلہ میں آدمیوں کو قتل کر دینا ملک کی اقتصادی حالت کو

انوار العلوم جلد
کوئی نقصان نہیں پہنچاتا ؟
۳۰۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
غرض یہ عذر بالکل نا معقول ہے اور اصل بات یہی ہے کہ گائے کے سوال کو قوم کے جمع
کرنے کا ایک ذریعہ بنایا گیا ہے۔ اس وجہ سے موحد اور گائے خور بھی اس امر پر جمع ہو جاتے
ہیں بلکہ گائے خور اور موحد اس معاملہ میں دوسروں سے آگے رہتے ہیں اور گائے کی عبادت
کرنے والوں کو بھڑکانے کا اصل موجب وہی ہوتے ہیں۔
اگر کمیشن اس حقیقت کو معلوم کرتا تو وہ کبھی ہندو مسلم سوال کو اس سرسری نگاہ سے نہ
دیکھتا جس سے کہ اس نے دیکھا ہے اور کبھی ان حفاظتی تدابیر کو جو اس اختلاف کے
خطرناک نتائج سے بچنے کے لئے مسلمانوں کی طرف سے پیش ہو رہی ہیں۔ اس طرح بغیر کافی
توجہ دینے کے چھوڑ نہ دیتا۔
جہاں تک میں نے غور کیا ہے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اقلیتوں اور اکثریت کا فیصلہ
کرتے وقت ہمیں ان اصول کو مد نظر رکھنا چاہئے جو حکومت کے قیام کا باعث ہوتے ہیں۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں حکومت کا اصل مقصد یہ ہے:۔
1
۲
۳
له
۵
افراد کو ایک دوسرے کے حقوق میں دخل اندازی سے روکنا۔
افراد اور جماعت اور ملک کو حکومت سے باہر کے لوگوں کی دست اندازی سے بچانا اور
ان پر دست اندازی کرنے سے روکنا۔
ایسے ذرائع اختیار کرنا جو ملک کی مجموعی ترقی کا موجب ہوں۔
ان ذرائع کی تکمیل کیلئے ملک سے بحصہ رسدی بلاواسطہ یا بالواسطہ ٹیکس وصول کرنا۔
ایسا انتظام کرنا کہ افراد یا حکومت کے خلاف قانون توڑنے والوں کے جرم کی صحیح طور پر
اور انصاف سے تشخیص اور تعیین کی جاسکے۔ دوسرے لفظوں میں کہہ سکتے ہیں کہ
حکومت کی غرض یہ ہے کہ وہ افراد کے فائدے کیلئے (1) قانون سازی کرے ۔ (۲) قانون
کا نفاذ کرے۔ (۳) قانون شکن کی ذمہ داری کی تعیین کر کے اسے سزا دے۔ یا
دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ حکومت کی غرض عدل و انصاف سے کام کرنے والی (1)
لیجسلیٹو (۲) ایگزیکٹو (۳) اور قضاء کا قیام ہے۔
اس کے سوا حقیقی حکومت کی غرض اور کوئی نہیں ہو سکتی کیونکہ حقیقی حکومت وہ ہے جو
افراد کی مرضی سے قائم ہو اور کونسا فرد ہے جو یہ کہے گا کہ ایسی حکومت قائم کرو جو میرے

·

آج 10 میں سے 10 باقی