ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 6
انوار العلوم جلدا
ارة له
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
حقوق کو قانون سازی یا اطلاق قانون یا قضاء میں سے کسی شعبہ میں یا سب شعبوں میں تلف کر
دے۔ پس ان امور کو مد نظر رکھتے ہوئے آئین اساسی بناتے وقت ہمیں ملحوظ رکھنا ہو گا کہ
آئین ایسا ہو کہ جس میں ناواجب طور پر افراد یا جماعتوں کے حقوق تلف نہ ہو سکیں اور
حکومت کا فائدہ سب ملک کو پہنچے نہ کہ کسی خاص جماعت کو خواہ وہ اقلیت ہو یا اکثریت۔
اگر مذکورہ بالا اصل صحیح ہے تو آئین اساسی مختلف ممالک کے حالات کے لحاظ سے مختلف
ہوں گے کیونکہ اس ملک کے افراد کے خاص حالات کو ان میں مد نظر رکھا جائے گا۔ اگر فرض
کرو کہ ایک ملک میں بعض افراد کو اپنی زبان کے متعلق خطرہ ہے تو اس امر کا لحاظ رکھا جائے گا
کہ ان کی زبان کو کوئی نقصان نہ پہنچائے۔ اگر مذہب کو خطرہ ہے تو مذہب کا لحاظ رکھا جائے گا۔
اگر فرض کرو کہ نئی قائم ہونے والی حکومت کے افراد بحیثیت افراد نہیں بلکہ بحیثیت جماعت
کے اس نظام میں شامل ہوتے ہیں اور انہیں اپنے اندرونی نظام کے متعلق خطرہ ہے تو ان کے
اندرونی نظام کی حفاظت کا خیال رکھا جائے گا۔
غرض چونکہ جمہوری حکومت افراد یا جماعتوں کی مرضی سے قائم ہوتی ہے حکومت کے
نظام میں اس ملک کی ضرورت کے لحاظ سے ایسی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں گی کہ جن سے
افراد یا جماعتوں کے حقیقی یا جائز خوف کا ازالہ ہو سکے تاکہ وہ بشاشت قلب کے ساتھ
نظام حکومت کو چلانے کیلئے تیار ہوں جس کے بغیر کوئی حکومت بھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔
اب اس اصل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم ہندوستان کی حالت کو دیکھتے ہیں کہ آیا اس میں
آئین حکومت کے قیام کے وقت حفاظتی تدابیر کے اختیار کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ اگر
ہے تو کن کن تدابیر کی ؟
یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ہندوستان میں بہت سی اقلیتیں ہیں جن میں سے سب سے
زبر دست مسلمان ہیں۔ اور دوسرے نمبر پر مسیحی اور قومی لحاظ سے انگریز۔ میں اوپر ثابت کر چکا
ہوں کہ اکثریت اور اقلیت کا اختلاف اس قدر شدید ہے کہ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور
اکثر اقلیتیں اسے نظر انداز کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ پس اگر ہندوستان میں صحیح معنوں میں
جمهوری حکومت قائم کرنی ہے تو افراد یا جماعتوں کی حفاظت ضروری ہے۔ اس امر کا فیصلہ کہ
کس حد تک اور کن کن امور میں حفاظت ضروری ہے ان اصول پر ہونا چاہئے۔
کیا افراد یا مجموعہ افراد کا خوف حقیقی ہے یا وہمی یا بناوٹی ؟
انوار العلوم جلدا
۳۰۵
ہند رستمان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
له
م
۵
។
اس خطرہ کے پیدا ہونے کی ذمہ داری اقلیت پر ہے یا اکثریت پر ؟
جن امور کے متعلق اقلیت خوف کرتی ہے کیا وہ قومی یا انفرادی ترقی کیلئے ضروری ہیں؟
جن امور کے متعلق اقلیت خوف کرتی ہے کیا انہیں قربان نہیں کیا جا سکتا؟
جن امور کے متعلق اقلیت حفاظت چاہتی ہے کیا ان کے متعلق حفاظتی تدابیر کا اختیار کرنا
نظام کو باطل اور حکومت کو تباہ تو نہیں کرتا؟
اقلیت جن حفاظتی تدابیر کا مطالبہ کرتی ہے کیا ان سے اکثریت یا دوسری اقلیتوں کے
حقوق کو تو نقصان نہیں پہنچتا ؟
یہ چھ اصول ہیں جنہیں میرے نزدیک اقلیتوں اور اکثریت کے حقوق کے فیصلہ کے
وقت مد نظر رکھنا چاہئے اور اب میں ان اصول کی روشنی میں اصولی طور پر ہندوستان کی اقلیتوں
کے سوال کو لیتا ہوں۔
پہلا اصل یہ ہے کہ کیا اقلیتوں کا خوف حقیقی یا وہمی یا بناوٹی تو نہیں؟ اس سوال کا حل
اس لئے ضروری ہے کہ اگر خوف وہمی ہو تو اس وہم کا ازالہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اگر
ازالہ ہو جائے تو سب جھگڑا ختم ہو جاتا ہے۔ اگر ازالہ نہ ہو تو پھر ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے
کہ چونکہ خوف وہمی ہے ہم حفاظتی تدابیر کو کم سے کم درجہ تک اختیار کریں تاکہ آئین اساسی
بلاوجہ پیچیدہ نہ ہو۔ (یاد رکھنا چاہئے کہ اس وقت میرے مد نظر یہ امر ہے کہ ہندوستان کا فیصلہ
کرتے وقت ایک تیسری قوم بطور حج یا مشیر کار کے شامل ہوگی اس لئے لازماً اس بحث میں اس
فریق کو مد نظر رکھنا پڑے گا۔ اگر خوف بناوٹی ہو تو اس کی حقیقت معلوم کر کے ہمیں نظر انداز
کر دینا چاہئے۔ اگر حقیقی ہو تو ہمیں اس کے دور کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔ کیونکہ
اقلیت کی تباہی جمہوریت کے اصول کے ویسے ہی خلاف ہے جیسے کہ اکثریت کی تباہی۔
ہندوؤں کے افعال اور ان کے ارادوں کو بالتفصیل لکھ کر میں یہ ثابت کر چکا ہوں کہ
مسلمانوں اور مسیحیوں اور انگریزوں (میں ہر جگہ اینگلو انڈین کو اس لفظ میں شامل سمجھوں گا) کا
خوف حقیقی ہے پس ان کے خوف کا علاج ضروری ہے۔ گو ہندوستانی مسیحیوں میں سے ایک
معقول تعداد کسی حفاظتی تدبیر کی ضرورت نہیں سمجھتی لیکن ان کے متعلق بھی خوف حقیقی ہے۔
لیکن وہ خود حفاظت نہ چاہیں تو زبرد زبردستی ان کے لئے ایسی تدابیر کا اختیار کرنا کرنا عقل کے خلاف
ہوگا۔
انوار العلوم جلد !!
hid
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اب ایک اقلیت رہ گئی ہے جس کا میں نے اب تک ذکر نہیں کیا۔ اس اقلیت کے خوف
میرے نزدیک بناوٹی ہیں اور صرف زائد حقوق لینے کے لئے پیش کئے جاتے ہیں یہ اقلیت
سکھوں کی ہے۔ سکھ تمدنی طور پر ہندوؤں کا ایک حصہ ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ ان میں
آپس میں چھوت چھات نہیں ، ان میں سے بعض آپس میں رشتہ داریاں بھی کر لیتے ہیں ، بہت
سے ہندو تہواروں میں شمولیت اختیار کرتے ہیں ، بعض ان میں سے مقدس ہندو جگہوں کی
زیارت کیلئے بھی جاتے ہیں۔ غرض تمدنی طور پر سکھ ہندوؤں کا حصہ ہیں گو مذہباً وہ بہ نسبت
ہندوؤں کے مسلمانوں کے بہت زیادہ قریب ہیں۔
ان کے تمدنی طور پر ہندوؤں کا حصہ ہونے کا بہت بڑا ثبوت یہ ہے کہ جبکہ ہندو ملازمتوں
وغیرہ میں مسلمانوں کو باہر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں سکھوں سے ان کا یہ سلوک نہیں ہے۔
ہندو انجنیئروں کی بدولت مسلمان ریلوے اور نہروں اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ٹھیکوں
سے قریباً محروم ہیں لیکن ان محکمہ جات میں ٹھیکہ داری کا کام سکھوں کو اسی طرح مل جاتا ہے
جس طرح ہندوؤں کو اور اس کی بدولت سکھ اکثر بڑے بڑے مالدار ہیں۔ غرض اقتصادی اور
تمدنی بائیکاٹ سے یہ لوگ مستثنی ہیں۔
پس ان کا ہندوؤں سے الگ ایک اقلیت کے طور پر اپنے آپ کو پیش کرنا ، رنا درست
نہیں۔ اول تو یہ لوگ تمدنی سیاسی یا اقتصادی طور پر اقلیت کہلا نہیں سکتے کیونکہ ان تینوں امور
میں یہ ہندوؤں کے ساتھ کامل یگانگت رکھتے ہیں۔ دوسرے اس لئے کہ اگر یہ اقلیت ہوں بھی
تو وہ یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ سکتے کہ کسی شعبہ زندگی میں ان سے بے انصافی ہوئی ہے اپنے حق سے
زیادہ ہی ہر چیز ان کو مل رہی ہے۔ پنجاب کی آبادی میں یہ چودہ فیصدی ہیں لیکن میں فیصدی
حق لے رہے ہیں۔ ان حالات میں ان کا اپنی زیست کے متعلق خوف ظاہر کرنا میرے نزدیک
نہیں۔ لیکن اگر یہ قوم بھی واقعات سے یا دوسری قوموں کے ارادوں سے یہ ثا: سے یہ ثابت کر
دے کہ ان کے ساتھ دشمنی کی جاتی ہے اور ان کے حقوق تلف کئے جاتے ہیں یا ان کے تلف
کئے جانے کا حقیقی خوف ہے تو اپنے حق اور خوف کے مطابق حفاظت کے یہ بھی ویسے ہی حق دار
ہیں جیسے کہ اور اقلیتیں ہیں اور کسی کا حق نہیں کہ انہیں ان کے جائز مطالبات سے محروم رکھنے
درست
کی کوشش کرے۔
دوسرا اصل جسے آئین اساس کے تجویز کرتے وقت مد نظر رکھنا ضروری ہے یہ ہے کہ
انوار العلوم جلدا
۳۰۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اقلیتوں کو جو خطرہ پیدا ہوا ہے اس کی ذمہ داری کس پر ہے؟ اس امر کی تحقیق اس لئے ضروری
ہوتی ہے تا اقلیتیں جان بوجھ کر کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے اکثریتیں ان کے خلاف
بھڑک اٹھیں اور اس طرح وہ یہ ثابت کرنا چاہیں کہ انہیں اکثریت سے صحیح طور پر خطرہ ہے اور
اس وجہ سے وہ خاص حفاظت کی مستحق ہیں۔
اگر اس اصل کا لحاظ نہ رکھا جائے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ کبھی بھی قومیت کی روح ملک
میں پیدا نہ ہو سکے گی اور بعض خود غرض لوگ اقلیتوں کو بھڑ کا بھڑکا کر ملک کے امن کو برباد
کرتے رہیں گے۔ جیسا کہ ٹرکی کی حکومت میں ہوتا رہا ہے کہ پہلے تو بعض حکومتیں ذاتی اغراض
کے ماتحت مسیحی اقلیتوں کو جوش دلا کر کوئی شرارت کروا دیتی تھیں پھر جب ترک انہیں سزا
دیتے تھے تو وہی حکومتیں بیچ میں آکورتی تھیں کہ اقلیتوں پر بہت ظلم ہو رہا ہے ان کی حفاظت
ہونی چاہئے۔ اس طرح حفاظتی تدابیر کراتے کراتے ایک دن ان علاقوں کو آزاد کروا دیا گیا۔
میں گو مسلمانوں کی تائید میں لکھ رہا ہوں لیکن میں یہ کبھی پسند نہیں کروں گا کہ یہی
صورت ہندوستان میں پیدا ہو اور کوئی اقلیت خواہ مسلمانوں کی ہی کیوں نہ ہو اپنے جائز حق سے
متجاوز ہو کر اکثریت کو جوش دلا دے اور پھر اس امر کا مطالبہ کرنے لگے کہ ہمیں خاص حقوق
ملنے چاہئیں تاکہ ہمارے حقوق کی حفاظت ہو۔
اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت تک ہندوستان کی اقلیتوں کو جو خطرات ہیں وہ
ان کے اپنے پیدا کئے ہوئے نہیں ہیں بلکہ ان کی ذمہ داری اکثریت پر ہے۔ مثلاً ملازمتوں کو
لے لیا جائے اس بارہ میں کوئی امکان ہی نہیں ہو سکتا کہ مسلمان ہندوؤں کو بھڑکائیں یا تعلیمی
درسگاہوں کو لے لیا جائے ان میں جو مسلمانوں کو پیچھے رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے یا بعض
عدالتوں تک میں جو مسلمانوں کے حقوق کو تلف کیا جاتا ہے ، حتی کہ اگر بعض بچوں کے فیصلوں
کو دیکھا جائے تو یہاں تک نظر آتا ہے کہ ایک ہی قانون اور ایک ہی قسم کے حالات کے ماتحت
مسلمان مدعی ہے تو اور فیصلہ ہے اور ہندو مدعی ہے تو اور فیصلہ ہے۔ یا چھوت چھات کی جاتی ہے
یا تجارتی بائیکاٹ جو کیا جاتا ہے باوجود اس کے کہ مسلمان سات سو سال تک ہندوؤں کے ہاتھ کا
کھاتے رہے ہیں اور ان سے سودے خریدتے رہے ہیں۔ اس ایذا دہی کی کوئی وجہ مسلمانوں
کی طرف سے پیدا نہیں ہوئی۔ ذبح گائے پر جو شور کیا جاتا ہے اسے بھی جائز نہیں کہا جا سکتا
کیونکہ گائے کا ذبح کرنا یا کھانا مسلمانوں کا ذاتی فعل ہے۔ اس سے ہندوؤں کو کوئی تعلق نہیں
انوار العلوم جلد
۳۰۸
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہے۔ اگر مسلمان ہندوؤں کی گائیں پکڑ کر ذبح کرتے یا اُن کو ان کا گوشت کھانے پر مجبور کرتے
تو اس صورت میں اس فساد کے موجب مسلمان کہلاتے اور ہندو ہر طرح حق بجانب ہوتے۔
جب ایسا نہیں تو گائے کے ذبح کرنے پر فساد کرنا مسلمانوں کے حق میں دخل اندازی کرنا ہے۔
اگر مسلمان جن کے مذہب میں سود لینا اور دینا سخت منع ہے یا سور کھانا منع ہے بنکوں کو گرانے
یا سٹور کھانے والوں پر حملہ کرنا شروع کر دیں تو اسے کون جائز قرار دے گا۔ اسی طرح اسلام کو
اور بانی اسلام کو جو گالیاں ہندو مذہبی مصنفین کی طرف سے دی جاتی ہیں اور تبلیغ کو روکنے اور
خالص ہندو راج کے قائم کرنے اور اسلامی زبانوں کو ہی نہیں بلکہ الفاظ کو بھی ملک سے نکال
دینے کے جو منصوبے اکثر ہندو لیڈروں کی طرف سے ظاہر ہوئے ہیں ان کا باعث ہرگز مسلمان
نہیں کہلا سکتے ۔ غرض جو خطرات ہندوستان کی اقلیتوں کو ہیں وہ ان کے پیدا کردہ نہیں ہیں بلکہ
اکثریت کے ہیں اس لئے اقلیتوں کی شکایت بجا ہے اور خاص توجہ کی مستحق ہے۔ اگر اصولاً
دیکھا جائے تو بھی ذمہ داری اکثریت پر عائد ہوتی ہے کیونکہ سائمن کمیشن نے اس امر کو تسلیم کیا
ہے کہ ہندو مسلم فسادات کی اصل وجہ! اصل وجہ پولیٹیکل ہے ۔ وہ ۔ وہ لکھتے ہیں:۔
ہمارے نزدیک اصل سبب ان فسادات کا) سیاسی طاقت کے حصول کی
کوشش اور ان فوائد کو حاصل کرنا ہے جو سیاسی طاقت کے ذریعہ سے حاصل ہوتے
ہیں۔ ۳۴
اور یہی امر صحیح ہے جیسا کہ میں بھی ثابت کر چکا ہوں اور اگر یہ امر صحیح ہے تو ہر ایک یہ بھی سمجھ
سکتا ہے کہ فسادات کا فائدہ اقلیت کو نہیں بلکہ اکثریت کو حاصل ہو سکتا ہے کیونکہ اکثریت کے
سامنے آزادی کا خیال ہوتا ہے اور وہ چاہتی ہے کہ اقلیت کو کمزور کر کے اپنی طاقت اس قدر
بڑھائے کہ اقلیتیں اس کی آزادانہ حکومت میں روک نہ بن سکیں اور وہ پورے طور پر اپنے
منشاء کے مطابق حکومت کر سکے۔
تیسرا اصل میں نے یہ بتایا تھا کہ اقلیتوں اور اکثریت کا تصفیہ کرتے وقت اس امر کو دیکھنا
بھی ضروری ہے کہ اقلیت جن امور میں حفاظت کا مطالبہ کرتی ہے کیا وہ امور قومی یا انفرادی
ترقی کیلئے ضروری ہیں کیونکہ اگر وہ غیر ضروری امور ہوں تو انہیں آئین اساسی : ن اساسی میں لانا اسے
بلا وجہ پیچیدہ کر دیتا ہے۔ اس صورت میں ہمارا فرض ہو گا کہ جہاں تک ممکن ہو سکے اقلیت کو
سمجھائیں کہ وہ خواہ مخواہ ان پر زور نہ دے اور ایسے چھوٹے امور جن میں تغیر سے نہ اقلیت کو
انوار العلوم جلدا
۳۰۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
نقصان ہے اور نہ اکثریت کو کوئی فائدہ ہے ان کے متعلق یونہی یہ شبہ نہ کرے کہ اکثریت ان
میں جبر سے کام لے گی اور اگر اکثریت ایسا کرے بھی تو چونکہ وہ غیر ضروری ہیں اقلیت کو ان
میں صبر سے کام لے کر ملک کی فضاء کو درست بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
ا۔
اب میں مسلمانوں کے مطالبات پیش کرتا ہوں تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ کیا وہ امور
قومی یا انفرادی ترقی کیلئے ضروری ہیں ؟ مسلمانوں کے مطالبات یہ ہیں :۔
ہندوستان کی آئندہ حکومت اشتراکی اصول پر ہو۔ یعنی مرکزی حکومت کو صوبہ جات سے
اختیار ملیں نہ کہ مرکزی حکومت سے صوبہ جات کو اور سوائے ان امور کے جو سارے
ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کا اختیار صوبہ جات مرکزی حکومت کو دیں باقی
۲
سب امور صوبہ جات کے قبضہ میں رہیں۔
سرحدی صوبہ اور بلوچستان کو بھی دوسرے آزاد صوبوں کی طرح حکومت دی جائے اور
سندھ کو بمبئی سے آزاد کر کے نیا صوبہ بنایا جائے اور اسے بھی آزاد صوبوں کے برابر
حقوق دیئے جائیں۔
۔ اس امر کا انتظام کر لیا جائے کہ تمام اقوام کی نمائندگی ان کی تعداد کے مطابق ہو۔ سوائے
اس کے کہ کوئی اقلیت بہت کمزور ہو اور اس کے ہر قسم کے مفاد کی نمائندگی کے لئے
ضروری ہو کہ اسے کچھ زائد نشستیں دے دی جائیں لیکن اس شرط کے ساتھ کہ
اکثریت کی اکثریت نہ جاتی رہے یا بے اثر نہ ہو جائے۔
۴۔ مرکزی حکومت میں مسلمانوں کی نمائندگی اتنی ہو کہ ان کی مرضی کے خلاف
قانون اساسی کو تبدیل نہ کیا جا سکے۔
-٦
قوم دار نمائندوں کا انتخاب جاری رکھا جائے جب تک کہ حقیقی یا عملی اقلیتیں اپنے
پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع نہ حاصل کر لیں۔
گورنمنٹ ، مذہب تبلیغ یا تبدیلی مذہب کو کسی حد بندی یا پابندی کے نیچے نہ لائے۔ نہ
یہ اجازت ہو کہ وہ کوئی ایسا قانون بنائے جس کی غرض ہندوستان کی کسی خاص قوم کے
افراد کے حقوق یا اس کی تمدنی یا اقتصادی یا ادبی آزادی کو محدود کرنا ہو ۔ نہ وہ ایسا قانون
بنائے جس کی غرض کسی خاص قوم کے افراد کو خاص اختیار دے کر کسی دوسری قوم یا
اقوام سے ممتاز کرنا ہو ۔
انوار العلوم جلد
۳۱۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ے۔ گورنمنٹ کو کسی قوم کے اہلی قانون (PERSONAL LAWS) میں اس وقت تک
دخل دینے کی اجازت نہ ہو جب تک کہ اس قوم کے اپنے منتخب نمائندوں کی اکثریت
اس کی تائید میں نہ ہو اس مزید شرط کے ساتھ کہ وہ نمائندے اس خاص مسئلہ کی تائید کا
اظهار انتخاب کے وقت کر چکے ہوں۔
اس امر کی حفاظت کر لی جائے کہ اقلیتوں کو مخفی یا ظاہر تدابیز کے ذریعہ سے ملازمت کے
مناسب حق سے اکثریت محروم نہیں کرے گی اور اقلیتوں کو ان کا واجبی حصہ ملتا رہے گا۔
ہندوستان کے آئین اساسی کو ایسی شکل دی جائے کہ اقلیتوں کے منشاء یا صوبہ جات کے
منشاء کے خلاف اس میں تبدیلی نہ ہو سکے۔
۱۰۔ صوبہ جات کی حدود میں تبدیلی آئندہ بغیر صوبہ متعلقہ کی مرضی کے نہ ہو سکے۔
یہ وہ دس مطالبات ہیں جو مختلف شکلوں میں مسلمانوں کی طرف سے پیش کئے جاتے ہیں
اور چونکہ ان میں سب اقلیتوں کے حقوق آجاتے ہیں اس لئے جہاں تک میں سمجھتا ہوں قلیل
تغیر کے ساتھ ان تمام اقلیتوں کے یہ مطالبات ہیں کہ جو اس وقت اکثریت سے خائف ہیں۔
چنانچہ کلکتہ میں پچھلے دنوں جو انگریزوں کی آل انڈیا کانفرنس ہوئی ہے اس میں بھی اوپر کے
مطالبات میں سے اکثر کی تائید کی گئی ہے۔
ان مطالبات پر ایک سرسری نظر ڈال کر معلوم کیا جا سکتا ہے کہ ان میں سے ہر ایک
مطالبہ قومی یا انفرادی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ سوائے مذہبی یا تمدنی حصہ کے کہ شاید سیاسی
نقطہ نگاہ سے اسے قومی یا فردی ترقی کا ذریعہ بعض لوگ تصور نہیں کرتے بلکہ اسے قومی ترقی
میں روک سمجھتے ہیں لیکن اس حصہ کی حفاظت اگلے اصل میں آجاتی ہے۔
چوتھا اصل میں نے یہ بتایا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے وقت یہ بھی دیکھنا ہو گا
کہ جن امور کی حفاظت کا وہ مطالبہ کرتی ہیں کیا انہیں ملک کے فائدہ کے لئے قربان نہیں کیا جا
سکتا ؟ اس اصل کو مد نظر رکھنے کی اس لئے ضرورت ہے کہ جہاں بعض ایسے امور ہو سکتے ہیں کہ
جنہیں قربان کیا جا سکتا ہے وہاں بعض ایسے امور بھی ہو سکتے ہیں کہ خواہ دوسرے لوگوں کے
نزدیک وہ قومی یا فردی ترقی کے لئے ضروری نہ ہوں لیکن جس قوم یا فرد سے وہ متعلق ہیں وہ
اپنے عقیدہ کے مطابق انہیں کسی صورت میں قربان نہیں کر سکتا۔ مذہبی یا تمدنی مسائل بھی اس
قسم کے ہیں کہ دوسر۔ دوسرے لوگ انہیں ضروری نہ سمجھتے ہوں لیکن جن اقوام سے وہ تعلق رکھتے
انوار العلوم جلدا
۳۱۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
ہیں وہ انہیں اپنی روحانی یا اہلی زندگی کے لئے مادی امور سے بھی زیادہ ضروری سمجھتی ہیں اور
وہ کبھی کسی ایسے نظام حکومت کو تسلیم نہیں کر سکتیں جو ان مسائل میں دخل اندازی کرتا ہو۔
پس جب کسی اقلیت کو اکثریت سے یہ خطرہ ہو کہ وہ ایسے امور میں دخل اندازی کرے گی تو وہ
مطالبہ کر سکتی ہے کہ ان امور میں اس کی حفاظت کا انتظام کیا جائے۔ ہندوستان کے سوال کو حل
کرتے ہوئے اس اصل کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا کیونکہ ہندوستان میں اقلیتوں کو ان امور میں بھی
اکثریت کی دخل اندازی کا خطرہ ہے۔ وہ صاف طور پر آئندہ مذہبی تبلیغ یا تبدیلی مذہب میں
دخل اندازی کی دھمکی دے چکی ہے اور بہت سی ہندو ریاستوں میں عملاً ایسا ہو رہا ہے جیسا کہ
میں پہلے ثابت کر چکا ہوں۔ اسی طرح گائے کی قربانی یا اس کے ذبیحہ کے متعلق بھی ریاستوں اور
میونسپلٹیوں میں قواعد بن چکے ہیں اور آئندہ کیلئے دھمکی دی جا رہی ہے اور کل کو ممکن ہے کہ
ورثہ ، شادی وغیرہ کے متعلق بھی اکثریت قواعد تجویز کرنے لگے۔ پس ضروری ہے کہ ان امور
کے متعلق بھی اقلیت کی حفاظت کا سامان کیا جائے۔
پانچواں اصل جے اقلیتوں کی حفاظت کا فیصلہ کرتے ہوئے مد نظر رکھنا چاہئے یہ ہے کہ
اقلیتیں جن امور میں حفاظت چاہتی ہیں کیا ان کے متعلق حفاظتی تدابیر کا اختیار کرنا کسی نظام کو
باطل اور حکومت کو تباہ تو نہیں کر دیتا؟ اس اصل کو مد نظر رکھنا اس لئے ضروری ہے کہ اگر
اقلیتوں کی تدابیر حکومت کو ہی ہی برباد کرنے والی ہوں تو پھرا ہوں تو پھر انہیں اختیار نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس
صورت میں آئین اساسی تیار کرنے کے سوال کو ہی ترک کر دیا جائے گا۔ یا پھر اقلیتوں کو مجبور
کیا جائے گا کہ وہ اپنے دعوی کو حد سے آگے نہ بڑھا ئیں۔
چھٹا اصل یہ ہے کہ کوئی اقلیت اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے ایسے مطالبات نہ کرے
جن سے کسی اور قوم کا کوئی ایسا حق جو بحیثیت قوم اسے حاصل تھا، تلف ہوتا ہو۔ اس اصل کی
اہمیت تو ظاہر ہی ہے۔ جس طرح اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ضروری ہے اسی طرح یہ بھی
ضروری ہے کہ اکثریت کے قومی حقوق کی بھی حفاظت کی جائے اور یہ کہ ایک اقلیت کے حق کی
دوسری اقلیت کے حق کے مقابلہ میں حفاظت کی جائے۔ مسلمانوں کے مطالبات کو دیکھنے سے
معلوم ہو سکتا ہے کہ ان میں کوئی ایسا مطالبہ نہیں ہے کہ جس سے اکثریت یا دوسری اقلیتوں کے
حقوق کو نقصان پہنچتا ہو ۔ بلکہ وہ سب ایسے مطالبات ہیں کہ اکثریت کو ان سے کوئی نقصان نہیں
اور دوسری اقلیتوں کے حقوق کی بھی ان میں برابر کی حفاظت مد نظر رکھی گئی ہے۔
انوار العلوم جلد ؟!
۲
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل کا حل
باب ہفتم
ہندوستانی اقلیتوں کے مطالبات اصول آئینی کے
خلاف نہیں
ان اصول کو بیان کرنے کے بعد جو اقلیتوں کے متعلق حفاظتی تدابیر کا فیصلہ کرتے ہوئے
مد نظر رکھنے چاہئیں، میں اب یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کی اقلیتوں کے جو مطالبات ہیں،
وہ
اصولی طور پر ان آئینی اصول کے خلاف نہیں ہیں جو مختلف مہذب ممالک میں تسلیم کئے جاچکے
ہیں اس لئے بادی الرائے میں انہیں رد نہیں کیا جا سکتا بلکہ مناسب طریق پر ان کا ہندوستان کے
آئندہ آئین اساسی میں شامل کیا جانا ضروری ہے۔ میں اس وقت تفصیلی بحث میں نہیں پڑوں گا
کیونکہ وہ بحث اسی وقت مناسب ہوگی جب ان اصول کو عملی شکل دینے کے متعلق جو تجاویز
پیش ہو چکی ہیں یا میں خود پیش کروں گا ان کی خوبی یا برائی زیر بحث آئے گی۔ فی الحال میں صرف
یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہر ایک مطالبہ جو ہندوستان کی اقلیتیں کرتی ہیں ان کی مثال مختلف ممالک
کے آئین اساسی میں ملتی ہے جس کی وجہ سے ہم ان مطالبات کو خلاف اصول نہیں کہہ سکتے۔
ذاتی طور پر تو میں اس امر کا قائل نہیں کہ جو امر کسی پہلے آئین اساسی میں نہ پایا جاتا ا ہو ہو وہ و ضرور
خلاف اصول اور مضر ہے کیونکہ یہ ضروری نہیں کہ جو بات ہم سے پہلے لوگوں کو نہیں سوجھی
وہ ہمیں بھی نہ سوجھے۔ لیکن چونکہ لوگوں نے یہ عادت بنالی ہے کہ بجائے بات کی معقولیت
دیکھنے کے یہ دیکھتے ہیں کہ ان کے مسلمہ معقول آدمیوں نے اسے قبول کیا ہے یا نہیں اس لئے
میں دنیا کے مختلف آئینی مسودات سے یہ ثابت کرتا ہوں کہ یہ سب کے سب مطالبات معقول
تسلیم کئے جاچکے ہیں اور حسب ضرورت مختلف ممالک کے آئین اساسی میں شامل ہیں۔
انوار العلوم جلدا
سم اسام
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اول مطالبہ مکمل فیڈرل کانسٹیٹیوشن (FEDERAL CONSTITUTION) کا ہے۔
اس کے متعلق یہ کہہ دینا کافی ہے کہ دنیا کی قریباً سب نئی حکومتیں یا نئے نظام فیڈرل اصول پر ہی
طے ہو رہے ہیں پس اس مطالبے کو ملک و حکومت کے مفاد کے خلاف نہیں کہا جا سکتا۔
دوسرے مطالبہ کا ایک حصہ سرحدی صوبہ اور بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے مطابق
حق دینے کا ہے۔ یہ مطالبہ بھی ملک و حکومت کے مفاد کے خلاف نہیں کیونکہ دنیا کی کوئی
آئینی حکومت ایسی نہیں جس میں سب حصص ملک کو یکساں حقوق نہ دیئے گئے ہوں۔
دوسرا حصہ اس مطالبہ کا سندھ کی آزادی کا ہے۔ اس حصہ کو بھی نظام یا حکومت کی
تباہی کا موجب نہیں کہا جا سکتا کیونکہ دس گیارہ صوبوں میں ایک اور صوبہ کی زیادتی ہرگز
نظام حکومت کو تباہ نہیں کر سکتی اور نہ قانون اساسی کے اصول میں نئے صوبوں کے قیام کے
خلاف کوئی بات پائی جاتی ہے۔
تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ ہر قوم کے لئے اس کی تعداد کے مطابق نمائندگی کا انتظام کیا
جائے۔ یہ مطالبہ بھی کسی صورت میں حکومت کو کمزور کرنے کا موجب نہیں ہے کیونکہ
اصول نیابت کی تکمیل ہی اس اصل پر مبنی ہے کہ ہر جماعت اپنی تعداد کے مطابق حقوق
حاصل کر سکے۔ چنانچہ آئے دن انتخاب کے نئے سے نئے قواعد جو تیار ہوتے رہتے
ہیں تو ان کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ مختلف جماعتوں کی نیابت ان کی تعداد کے
مطابق ہو سکے۔ چنانچہ اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے پروپورشنل ریپریزنٹیشن
(PROPORTIONAL REPRESENTATION ) (یعنی نیابت مطابق تعداد) کا اصول
ایجاد کیا گیا ہے اور اسے اس قدر ترقی دی گئی ہے کہ اس وقت تک کئی در جن طریق بلکہ ایک
ماہر کے بیان کے مطابق قریباً تین سو طریق اس کے ایجاد ہو چکے ہیں۔
دوسرا حصہ اس مطالبہ کا یہ ہے کہ جہاں اکثریت کی کونسلوں کی اکثریت کو نقصان نہ پہنچتا
ہو وہاں قلیل التعداد جماعتوں کے ہر قسم کے مفاد کی نیابت کی خاطر ان کے اصل حق سے کچھ
زائد دے دیا جائے۔ اس مطالبہ کی مثال مجھے اس وقت کوئی معلوم نہیں۔ لیکن میں خیال کرتا
ہوں کہ زیکو سلویکا کی کونسل اور سینٹ میں غالبا رو تھیئنیز (RUTHENIANS) کو ان کے
اصل حق سے کچھ زائد حق ملا ہوا ہے۔
چوتھا مطالبہ یہ ہے کہ مرکزی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی اس قدر ہو کہ ان کی مرضی
انوار العلوم جلدا
۳۱۴
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کے خلاف کانسٹی ٹیوشن تبدیل نہ ہو سکے۔ یہ اصل بھی مسلمہ ہے اور مختلف حکومتوں میں اس
کے لئے مختلف قواعد بنائے گئے ہیں۔ چنانچہ یورپ کی نئی حکومتوں میں جو جنگ کے بعد قائم
ہوئی ہیں اقلیتوں کی حفاظت کے متعلق جو حفاظتی تدابیر آئین اساسی میں شامل کی گئی ہیں ان
کے بدلنے کا حق اکثریت کو نہیں دیا گیا بلکہ انہیں ایک معاہدہ کی صورت دی گئی ہے یا ایک نہ
بدل سکنے والے قانون کی صورت دی گئی ہے۔ پس یہ اصل مسلم ہے گو اس کی عملی شکل میں
اختلاف ہو۔
پانچواں مطالبہ یہ ہے کہ جب تک حقیقی یا عملی اقلیتیں (جس سے میری مراد وہ اکثریت
ہے جو سیاسی حالات کے ماتحت عملاً اقلیت بنا دی گئی ہو۔ اس کی تفصیل میں تفصیلات سکیم پر
ریویو کرتے ہوئے کروں گا۔ اپنے پاؤں پر نہ کھڑی ہو جائیں ، اس وقت تک جداگانہ انتخاب
کا سلسلہ جاری رہے۔ یہ مطالبہ بھی حکومت کو کمزور کرنے والا نہیں ہے بلکہ اس کی مثال بھی
دوسری اقوام کے قوانین اساسی میں ملتی ہے۔ چنانچہ زیکو سلویکا میں رو تھینیا میں کمیونل
(COMMUNAL) انتخاب ہوتا رہا ہے۔ ۳۵
چھٹے مطالبہ کا پر کا پہلا حصہ یہ ہے کہ گورنمنٹ ، مذہب، تبلیغ یا تبدیلی مذہب کے بارہ میں
پوری آزادی دے اور اقلیتوں یا افراد کی تمدنی اقتصادی یا ادبی آزادی کو محدود نہ کرے۔
اس بارہ میں زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ در حقیقت تو یہ حق ڈیما کریسی کے مفہوم کے نیچے ہی
آ جاتا ہے لیکن یہ اصل زیکو سلویکا کی حکومت اپنے آئین اساسی میں شامل کر چکی ہے۔ اس
طرح پولینڈ نے اپنے معاہدہ کے آرٹیکل نمبر ہ میں یہودیوں کو نہ صرف اپنی زبان کے پڑھنے اور
بولنے کی آزادی دی ہے بلکہ آرٹیکل نمبرہ میں اس کے لئے پبلک فنڈ سے روپیہ مہیا کرنے کا
بھی وعدہ کیا ہے اور اس روپے کو خرچ کرنے کا حق یہودیوں کی مقرر کردہ کمیٹیوں کے سپرد کیا
ہے۔ آرٹیکل نمبر میں سبت کی حفاظت کا اقرار کیا ہے بلکہ پولینڈ نے یہودی سپاہیوں کے لئے
کو شر (KOSHER) گوشت تک کے مہیا کرنے نے کا وعدہ کیا ہے۔
یوگو سلیویا میں مسلمانوں کی اقلیت ہے اور اس حکومت نے بھی اس کو تسلیم کیا ہے کہ
مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کی جائے گی ان کے اوقاف کی حفاظت کی جائے گی اور
مذہبی یا خیراتی سوسائٹیوں کے بنانے میں کوئی روک پیدا ہونے نہیں دی جائے گی۔
رومانیہ نے بھی اپنے معاہدہ کے آرٹیکل گیارہ میں وعدہ کیا ہے کہ سیکسنز اور
انوار العلوم جلدا
۳۱۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
زیک نسل کے لوگوں کو علمی اور مذہبی معاملات میں خود مختاری حاصل ہوگی۔
غرض یہ امر مسلمہ ہے کہ مذہبی تمدنی اور تبلیغی امور میں حکومت کو دخل اندازی کی
اجازت نہیں ہونی چاہئے اور مختلف حکومتوں میں رائج ہے اور بعض حکومتوں کے آئین اساسی
میں شامل ہے پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہندوستان جس کے حالات ان ملکوں سے زیادہ نازک ہیں
اس میں ان امور کی حفاظت کا سامان نہ کیا جائے۔
ساتواں سوال پر سنل لاء (PERSONAL LAW) کا ہے۔ اس کی حفاظت کی ضرورت کو بھی
دنیا تسلیم کر چکی ہے۔ چنانچہ یوگو سلیو یا اپنے معاہدہ کے آرٹیکل دس میں اقرار کرتا ہے کہ :۔
سرب کروٹ اور سلیویا کی حکومت تسلیم کرتی ہے کہ مسلمانوں کو ان کے
اہلی قانون اور شخصی درجہ کے متعلق وہ ایسی سہولتیں دے گی کہ جن سے وہ
مسلمانوں کے رواج کے مطابق اپنے ان معاملات کو طے کرنے کے قابل ہو سکیں۔“
آٹھواں مطالبہ ملازمتوں میں مناسب حصہ کے متعلق ہے گو کسی دوسرے قانون اساسی میں
اس کی شمولیت نظر نہیں آتی لیکن پولینڈ کے یہودیوں اور وہاں کی گورنمنٹ میں جو صلح کا معاہدہ
تجویز ہوا تھا اس میں یہ شرط بھی تھی کہ یہودیوں کو ان کی آبادی کی نسبت سے ملازمتوں میں حق ملے
گا اور گو بوجہ سیاسی اسباب کے اس معاہدہ کی تکمیل نہیں ہو سکی لیکن اس سے اس قدر ضرور ظاہر
ہوتا ہے کہ ہندوستان کے باہر بھی اس احتیاط کی ضرورت اور معقولیت کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔
نواں مطالبہ یہ ہے کہ ہندوستان کا آئین اساسی اقلیتوں اور صوبہ جات کی مرضی کے بغیر
تبدیل نہ ہو سکے یہ اصل بھی تسلیم کیا جا چکا ہے۔ صوبہ جات کے متعلق اس کا اطلاق
یونائیٹڈ سٹیٹس میں ہوتا ہے اور اقلیتوں کی مرضی کے بغیر اس میں تبدیلی کی بندش نئی یورپین
حکومتوں میں ہے جہاں اسے معاہدہ کی صورت دے کر لیگ آف نیشنز کی مرضی کے بغیر ان امور
میں جو اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں تبدیلی کا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔
دسواں مطالبہ یہ ہے کہ صوبہ جات کی حدود میں تغیر بغیر صوبہ متعلقہ کی مرضی کے نہ ہو سکے یہ
امراصل میں فیڈریشن کا حصہ ہے اور یونائیٹڈ سٹیٹس وغیرہ سب جگہ اس پر عمل ہو رہا ہے۔
غرض جس قدر مطالبات ہندوستان کی اقلیتوں کی طرف سے پیش کئے جاتے ہیں وہ علاوہ
معقول ہونے کے مختلف ممالک کے آئین دستوری میں پہلے شامل کئے جاچکے ہیں اس لئے وہ نہ
صرف عقل کی تصدیق اپنے ساتھ رکھتے ہیں ، بلکہ تجربہ کی تصدیق بھی انہیں حاصل ہے۔