ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 7

انوار العلوم جلدا
باب ہشتم
۳۱۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
سائمن کمیشن کی حفاظتی تدابیر
میں بتا چکا ہوں کہ اہل کمیشن نے اقلیتوں کے لئے حفاظتی تدابیر کی ضرورت کو تسلیم کیا
ہے۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں کہ :۔
ہم سمجھتے ہیں کہ اُس وقت تک کہ رواداری کی روح ہندوستان میں پیدا ہو
جائے اور اس وقت تک کہ اقلیتیں اکثریت کے انصاف پر زیادہ اعتبار کرنے لگیں
حفاظتی تدابیر کی ضرورت یقینی طور پر ثابت ہے ۔ ۳۶۴
لیکن انہوں نے اس کا جو علاج تجویز کیا ہے وہ یہ ہے کہ گورنروں اور گورنر جنرل کے
ہاتھ میں اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کر سکیں۔ وہ لکھتے ہیں
کہ :۔
کہ:۔
ہمارا خیال ہے کہ کمزور یا تعداد میں کم جماعتوں کی حفاظت کا عملی ذریعہ
صرف یہی ہے کہ ایک غیر جانبدارانہ دخل اندازی کی طاقت گورنر جنرل اور
صوبہ جات کے گورنروں کے ہاتھ میں قائم رکھی جائے جسے وہ حسب موقع اسی غرض
کے لئے استعمال کیا کریں۔ ۳۷۴
اسی طرح وہ سنٹرل لیجسلیچر (CENTRAL LEGISLATURE) کے نیچے لکھتے ہیں
اس (حفاظت) کو حاصل کرنے کا عملی طریقہ صرف یہ ہے کہ ایک
غیر جانبدارانه دخل اندازی کا حق گورنر جنرل اور صوبہ جات کے گورنروں کے ہاتھ
میں محفوظ رکھا جائے۔ ۳۸
ممکن ہے کہ یہ ذریعہ حفاظت انگریزوں کے حقوق کی حفاظت کر سکے گو مجھے اس کے

انوار العلوم جلدا
۳۱۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
متعلق بھی شبہ ہے۔ لیکن یہ تو یقینی امر ہے کہ دوسری اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اس طرح
بالکل نہیں ہو سکتی اور مجھے یقین ہے کہ چند ہی سال میں خود انگریز بھی شکایت کرنے لگیں گے
کہ اس طرح ان کے حقوق کی حفاظت نہیں ہو سکتی۔ کمیشن نے اس امر کو بالکل نظر انداز کر دیا
ہے کہ جن امور میں اقلیتوں کو حفاظت کی ضرورت ہے ان میں پہلے بھی ضرورت رہتی تھی اور
یہ کہ برطانیہ کے نمائندوں نے کیا گورنر اور کیا دوسرے افسر بہت ہی کم ان امور میں اقلیتوں
کے حقوق کی حفاظت کی ہے۔ مثلاً ملازمتوں کے متعلق مسلمانوں کو شکوہ ہے لیکن اس بارہ میں
موجودہ اختیارات کے باوجود حکومت بہت ہی کم علاج کر سکتی ہے۔ کئی سال ہوئے ریلوے کی
ملازمتوں کے متعلق گورنمنٹ نے وعدہ کیا تھا کہ مسلمانوں کے حقوق کی نگرانی کی جائے گی۔
لیکن نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ۱۹۲۶ء میں تو آٹھ فیصدی مسلمان ملازمت میں آئے تھے۔ مگر ۱۹۲۹ء
میں کل دو فیصدی مسلمان ملازمت میں لئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بورڈوں وغیرہ میں نامزدگی کا حق
اس لئے دیا گیا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ہو لیکن اگر گورنمنٹ کبھی ان نامزدگیوں کو
دیکھنے کی تکلیف گوارا کرے تو اسے معلوم ہوگا کہ ہرگز اس امر کا لحاظ نہیں رکھا جاتا بلکہ
حکام ضلع خواہ انگریز ہوں خواہ ہندوستانی اس حق کو اپنے ساتھ ملنے والوں کے لئے بطور
صلہ و انعام استعمال کرتے ہیں۔ میں کونسلوں کی نامزدگیوں کی نسبت یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ وہ
بطور انعام یا صلہ استعمال ہوتی ہیں لیکن یہ یقینی امر ہے کہ ان میں بھی توازن کا قیام ہر گز مد نظر
نہیں رکھا جاتا اور بسا اوقات وہ اس طرح کی جاتی ہیں کہ جو اقوام پہلے ہی اپنے حق سے زائد
لے رہی تھیں نامزدگیوں میں بھی وہ آکر شامل ہو جاتی ہیں۔ گائے کی قربانی کو گورنمنٹ
حتی الامکان روکنے کی کوشش کرتی ہے اور نئے مذبحے کھولنے کی نہایت مشکل سے اجازت
دیتی ہے حالانکہ غذا انسانی ضرورتوں میں سے اہم چیز ہے اور کوئی وجہ نہیں کہ کسی قوم کو اس کی
غذا سے روکا جائے جب کہ وہ دوسرے کے احساسات کو صدمہ پہنچائے بغیر ایک الگ جگہ میں
اپنی ضرورت کو پورا کرنے پر آمادہ ہو ۔
زبان کی یہ حالت ہے ہے کہ مختلف صوبہ جات میں اردو کی جگہ ہندی لے رہی ہے اور
گورنمنٹ بالکل خاموش ہے۔
حقوق کی حفاظت کا یہ حال ہے کہ پنجاب کے ایک کالج میں ایک سرجن پروفیسر کا عہدہ
ولایت کے پاس شدہ ایک قابل مسلمان کی بجائے جو اس شرط پر نائب پروفیسر ہوا تھا کہ اس جگہ

انوار العلوم جلد
VIM
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کے خالی ہونے پر اسے مقرر کر دیا جائے گا ایک ہندو اسٹنٹ فزیشن کو دے دیا گیا اور باوجود
اس کے کہ پرنسپل نے اعتراض بھی کیا کہ مجھے سرجن کی ضرورت ہے نہ کہ فزیشن کی
غیر مسلم وزیر نے اپنے فیصلہ کو نہ بدلا۔
کالجوں میں مسلمان طالبعلموں کیلئے چالیس فیصدی کی حد بندی کر دی گئی ہے حالانکہ صوبہ
میں ان کی آبادی نصف سے زیادہ ہے۔
اسی طرح مسلمانوں کی درسگاہوں کو ان کے حق کی نسبت بہت کم ایڈ (AID) دی جاتی
ہے۔ زیادہ تنخواہ والی نئی جگہوں میں سے اکثر پر ہندوؤں کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ ہندو اور مسیحی
اپنے مذہبی دن کی چھٹی مناتے ہیں لیکن باوجود اس کے کہ گورنمنٹ آف انڈیا نے اجازت دی
ہے پھر بھی اکثر محکموں میں مسلمانوں کو جمعہ کی نماز کی چھٹی نہیں دی جاتی اور بعض دفاتر چھٹی
دیتے ہیں تو بعد میں اُتنا وقت کام لے لیتے ہیں حالانکہ یورپ میں جہاں یہودی اقلیت کافی ہے
ان کے لئے سبت کی چھٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ مسلمان اس پر راضی تھے کہ جمعہ کے دن انہیں
و گھنٹہ کی چھٹی ہی دے دی جائے لیکن اس کا کوئی انتظام نہیں حالانکہ وہ آبادی میں سے
رو
پچیس فیصدی ہیں۔
غرض یہ سب کچھ گورنروں کی نظروں کے سامنے ہو رہا ہے۔ یہ نہیں کہ وہ بد دیانت
ہیں بلکہ اعلیٰ سے اعلیٰ کیریکٹر کے لوگ ہیں جن کے ذاتی چلن نے ہمارے دلوں میں گھر کیا ہوا
ہے لیکن ان معاملات میں وہ کچھ نہیں کر سکتے اس لئے کہ ساتھ مل کر کام کرنے والوں پر اس
قسم کی نکتہ چینی انسانی طبیعت کے خلاف ہے۔
یہ تو سلوک کے متعلق ہے۔ اب میں قانون کو لیتا ہوں۔ پنجاب میں زمینداروں کی
حفاظت کے لئے زمیندارہ قانون بنا ہوا ہے۔ اس سے زمینداروں کو بہت کچھ نجات
ساہوکاروں کے ظلموں سے حاصل ہوئی تھی لیکن پچھلے دنوں ہائی کورٹ کے چند فیصلوں کے
ذریعہ سے اس قانون کا نفع قریباً باطل ہو گیا ہے۔ زمینداروں نے بہت زور دیا لیکن گورنمنٹ
اپنے مصالح کی وجہ سے کچھ نہیں کر سکی۔ زمینداروں نے خود مسودہ پیش کیا تو گورنمنٹ نے
آفیشل بلاک (OFFICIAL BLOCK) کی مدد سے اسے مسترد کرا دیا۔ ساہو کار اس ملک میں
بعض دفعہ سو سو فیصدی سود لیتے ہیں اور عدالتیں نہایت نا معقول مسود اُنہیں دلاتی ہیں۔ ایسے
کیس موجود ہیں کہ میں تمیں روپیہ ایک شخص نے قرض لیا اور دس پندرہ سال میں

انوار العلوم جلدا،
۳۱۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
تین چار سو روپیہ وہ ادا کر چکا ہے لیکن ابھی تین چار سو کا قرض موجود ہے باوجود واویلا کرنے
کے ایسے لوگوں کی مشکل اب تک حل نہیں ہوئی۔
میرا یہ مطلب نہیں کہ یہ سب امور اقلیتوں کی حفاظت کی تدابیر سے حل ہو جائیں گے
کیونکہ ان میں سے بعض تو اس مد میں آہی نہیں سکتے۔ میرا صرف یہ مطلب ہے کہ باوجود اس
وقت تک پورے اختیارات ہونے کے اور آفیشل بلاک ہونے کے گورنر ان مصائب کو بھی
نہیں دور کر سکے جن کی حقیقت سے وہ خوب آگاہ ہیں اور جن کی شناعت کو وہ تسلیم کرتے ہیں تو
آئندہ تھوڑے اختیارات کے ساتھ وہ کب حقیقی یا سیاسی اقلیتوں کی مدد کر سکیں گے۔ (سیاسی
اقلیت سے میری مراد بنگال اور پنجاب کے مسلمان ہیں جو اکثریت کے باوجود قانونا اقلیت میں
بدل دیئے گئے ہیں اور آہستہ آہستہ انہیں اس قدر کمزور کر دیا گیا ہے کہ خاص تدابیر کے بغیر
اب وہ اُبھر نہیں سکتے)۔
غرض گورنروں کے ذریعہ سے اقلیتوں کی حفاظت کا طریق بہت ناقص ہے۔ گورنروں
کو بے شک باقی ملکوں کے آئینی گورنروں کی طرح خاص اختیارات ملنے چاہئیں لیکن وہ خاص
حالات کے متعلق ہونے چاہئیں نہ کہ ان امور کیلئے جو ہندوستان کا روز مرہ کا شغل بن رہے
ہیں۔ ایسے امور کی اصلاح تو قانون اساسی ہی کے ذریعہ سے ہو سکتی ہے اور ہونی چاہئے۔
گورنروں کا ان امور کے متعلق با اختیار ہونا یوں بھی مصلحت کے خلاف ہے کیونکہ آئندہ
گورنر آئیکنی گورنر ہونگے اور ان کا اصل کام غیر جانبدارانہ رویہ سے اخلاقی اثر ڈال کر لوگوں
سے کام لینا ہو گا۔ پس ان کے سپرد اقلیتوں کے جھگڑوں کو چکانے کا کام کر دینا ان کی پوزیشن کو
کمزور کر دے گا اور وہ کبھی بھی اس رسوخ کو حاصل نہ کر سکیں گے جس کے بغیر اپنے فرائض
کی ادائیگی ان کے لئے مشکل ہوگی۔
علاوہ ازیں اقلیتیں اس بات سے بھی جائز طور پر خائف ہیں کہ گور نر یقینا زبردست
اقوام کے ساتھ ہوں گے کیونکہ اس کے بغیر وہ حکومت کو صحیح طور پر چلا نہیں سکتے۔ اسی وجہ
سے اگر اختیارات ان کے سپرد ہوں گے تو اقلیتیں خواہ حقیقی ہوں خواہ سیاسی، سخت خطرہ میں
رہیں گی۔
نیز سیاسی طور پر بھی اس علاج پر اعتراض وارد ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ گورنروں کے
سپرد ان اختیارات کو کر دینے کے یہ معنی ہونگے کہ صوبہ جاتی آزادی کبھی مکمل ہی نہ ہو کیونکہ

انوار العلوم جلدا
۳۲۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جب تک گورنروں کو براہ راست دخل دینے کا اختیار رہے گا اس وقت تک صوبہ جات کو
مکمل آزادی حاصل نہیں ہو سکتی اور اگر اقلیتوں کی حفاظت کے لئے دخل دینے کی طاقت
گورنروں کو دی گئی تو پھر وہ وقت نہ معلوم کب آئے گا جب کہ صوبہ جات پورے طور پر
آزاد کہلا سکیں گے ؟
کمیشن نے اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کو کانسٹی ٹیوشن (CONSTITUTION) میں
شامل کرنے کے خلاف مندرجہ ذیل دلائل دیتے ہیں۔
وو
مختلف اقلیتوں ، مذاہب اور قوموں کے نمائندوں نے ہمارے سامنے زور
دیا ہے کہ ہندوستانی مجلس قانون ساز کے اختیارات آئین اساسی میں اس طرح واضح
کر دینے چاہئیں کہ وہ امتیازی قانون پاس نہ کر سکے اور اگر وہ ایسا کرے تو اس کا
قانون ناجائز سمجھا جائے ۔ " " ہمیں یقین ہے کہ قانون کے ذریعہ سے حفاظت
خاص خاص اقلیتوں کو نہیں دی جاسکے گی اور نہ ہی ایسا قانون پاس کیا جا سکتا ہے کہ
جس سے صرف تجارت کے متعلق طرفداری والے قانون کی ممانعت کی جائے۔ اس
وجہ سے اگر قانون میں حفاظتی تدابیر کا ذکر کیا گیا تو اس کے الفاظ ایسے وسیع بنانے
ہوں گے کہ انسانی حقوق کے گنوانے سے زیادہ اس میں کچھ نہ ہو سکے گا اور ان الفاظ
سے ان عدالتوں کو جنہیں یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا شکایت کننده گروه اقلیت کہلا سکتا
ہے؟ یا یہ کہ کیا وہ قانون جس کی شکایت کی گئی ہے واقعہ میں ناجائز طرفداری والا
قانون ہے؟ کوئی امداد نہ ملے گی۔"
علاوہ ازیں یہ دیکھتے ہوئے کہ ہندوستان میں مقدمات جس طرح
باریک در باریک باتیں نکال کر کئے جاتے ہیں اور انہیں خاص طور پر لمبا کیا جاتا ہے
ہمیں اس امر کی امید رکھنی چاہئے کہ عدالتوں میں ایسے مقدمات لے جائے جایا کریں
گے جن کا تصفیہ عدالتوں میں اچھی طرح نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اگر عدالت کو ایسے مقدمات میں فیصلہ کرنے کا
اختیار ہو جن کی بناء حقیقی شکایات ہوں تو اس کا یہ بھی فرض ہے کہ ان مقدمات کو
بھی وہ سنے جن کی بنیاد دور از قیاس امور پر رکھی گئی ہو اور جن کے چلانے کی کوئی
بھی معقول وجہ موجود نہ ہو ۔ !
ہو۔ پس ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے ہم یہ فیصلہ کرنے پر

انوار العلوم جلدا
۳۲۱
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
مجبور ہیں کہ حفاظتی قانون کے ذریعہ سے ناجائز طرفداری والے قانونوں کا ازالہ نہ
کریں۔ ۳۹
ان اعتراضات کو بیان کر کے کمیشن کہتا ہے کہ :۔
پس حفاظت کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ ایک غیر جانبدارانہ دخل اندازی کا
اختیار گورنر جنرل اور صوبہ جات کے گورنروں کے ہاتھ میں اس غرض کیلئے قائم رکھا
جائے اور انہیں جو ہدایات اپنے کام کو صحیح طور پر چلانے کے لئے دی جائیں ان میں
یہ واضح کر دیا جائے کہ تمام مناسب موقعوں پر وہ اس طاقت کو استعمال کریں۔"
میں یہ تو ثابت کر چکا ہوں کہ یہ ذریعہ بھی کوئی ذریعہ نہیں۔ نہ تو اس سے اقلیتوں کے
حقوق کی حفاظت ہو سکتی ہے اور نہ ہی گورنر کی پوزیشن ہی آئینی طور پر مضبوط رہتی ہے اور
علاوہ ازیں اس طریق کے اختیار کرنے سے صوبہ جات کی آزادی بھی خطرہ میں پڑ جاتی ہے۔
پس میں صرف ان اعتراضات کا جواب دیتا ہوں جو کمیشن نے حفاظتی تدابیر کو آئین اساسی میں
لانے کے متعلق کئے ہیں:۔
(1) کمیشن کہتا ہے کہ چونکہ مختلف اقلیتوں میں امتیاز نہیں کیا جا سکتا اس لئے ہندوستان میں
مختلف اقلیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون بنانا پڑے گا اور وہ قانون لازماً ، ا لازماً بالكل مبهم الفاظ
میں ہو گا۔
کمیشن کے ممبروں نے یہ نہیں سوچا کہ اقلیتیں خواہ کس قدر ہوں وجوہ اختلاف بہت
تھوڑے ہیں اور مشترک ہیں۔ قریباً وہی قانون مسلمانوں کے حق کی حفاظت کرے گا۔ جو
مسیحیوں کے حق کی حفاظت کرے گا اور وہی ہندوؤں کے حق کی بھی کرے گا اور وہی سکھوں
کے حق کی بھی کرے گا۔ مثلاً اگر آئین اساسی میں یہ دفعہ رکھ دی جائے کہ اپنی پرائیویٹ
ملکیت کی جگہوں پر کسی قوم کو معبد بنانے سے نہیں روکا جائے گا تو اس کا فائدہ مسلمانوں کو ہی
حاصل نہ ہو گا بلکہ مسیحیوں انگریزوں ، ہندوؤں، سکھوں اور پارسیوں سب کو ہو گا۔ یا مثلا یہ
دفعہ اس میں ہو کہ کوئی امتیازی قانون نہیں بنایا جائے گا تو اس کا فائدہ بھی سب فرقوں کو یکساں
پہنچے گا۔ اسی طرح اگر یہ قانون ہو کہ تبلیغ سے کسی صورت میں نہیں روکا جائے گا نہ تبدیلی
مذہب کے لئے کوئی حد بندی کی جائے گی۔ جیسے مثلاً مجسٹریٹ کی اجازت یا ایسی ہی کوئی شرط تو
اس کا فائدہ بھی سب ہی اٹھا ئیں گے۔ غرض اکثر قوانین ایسے ہی ہونگے کہ کسی خاص اقلیت کی

انوارالعلوم جلدا
٣٢٢
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
وہ ہدا
خاطر نہیں بنائے جائیں گے بلکہ سب اقلیتوں کے مفادان میں مشترک ہونگے۔ پس یہ کہنا کہ ہر
ایک اقلیت کے حقوق کی حفاظت کا ذکر چونکہ تفصیلاً نہیں ہو سکتا اس لئے مبہم الفاظ میں قوانین
بنانے پڑیں گے درست نہیں۔ لیکن اگر یہ صحیح بھی ہو کہ الگ الگ قوانین بنانے پڑیں گے تو
لاکھوں کروڑوں آدمیوں کے مذہب اور جان اور مال کا معاملہ ایسا نہیں ہے کہ چند دفعات کی
زیادتی کے خوف سے اسے چھوڑ دیا جائے۔ میرا سب سے بڑا سوال اس کے متعلق یہ ہے کہ
گورنر کو جو ہدایات دی جائیں گی وہ مبہم ہونگی یا مفضل ؟ اگر مہم ہونگی تو کیا کمیشن یہ یقین کرتا
ہے کہ نو دس کروڑ افراد اقلیتوں کے ان مبہم ہدایات کی وجہ سے مطمئن ہو جائیں گے؟ اور اگر
ہدایات مفصل ہونگی ہونگی تو جن الفاظ میں گورنر کو ہدایت دی جا جاسکتی ہے انہیں الفاظ کو کیوں
آئین اساسی میں شامل نہیں کیا جا سکتا؟ مبہم الفاظ میں گورنر کو ہدایت دینی تو ایک ایسا فعل ہے
جس سے کچھ بھی نفع نہیں پہنچ سکتا بلکہ مضرت کا احتمال ہے۔ غرض ابہام کا اعتراض ایسا نہیں جو
صرف آئین اساسی پر وارد ہوتا ہو۔ یہ اعتراض اس زور سے بلکہ اس سے زیادہ زور سے
گورنر کو اختیارات دینے پر وارد ہوتا ہے۔ کل کو ممکن ہے کہ اقلیت پر ایک حملہ ہو اور گورنر
کہہ دے کہ قانون اساسی میں اس کا ذکر نہیں۔ میرے نزدیک اکثریت کو حق ہے کہ اس بارے
میں قانون بنائے تو اس صورت میں اقلیتیں کیا کر سکتی ہیں۔ گورنر کے اختیارات بھی تو تبھی
نفع دے سکتے ہیں کہ جب قانون اساسی میں اقلیتوں کے حقوق کا تفصیلی ذکر ہو تاکہ ان کی بناء پر
اقلیتیں مطالبہ کر سکیں اور ان کی روشنی میں گورنر فیصلہ کر سکے۔ پس گورنر کے ہاتھ میں
اختیارات کا رکھنا ہمیں آئین اساسی کی تکمیل سے آزاد نہیں کر سکتا۔ گورنر کو زیادہ سے زیادہ
سپریم کورٹ کا قائم مقام قرار دیا جا سکتا ہے لیکن جس طرح سپریم کورٹ کا قیام آئین اساسی کے
مکمل ہونے کی ضرورت ثابت کرتا ہے نہ کہ اس کے غیر ضروری ہونے کی اسی طرح گورنروں
کو اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی ہدایت دینا ان حقوق کے بالتفصیل بیان کرنے کا متقاضی ہے
نہ کہ اسے بغیر بیان کئے چھوڑ دینے کا۔ جب حقوق ہی بیان نہ ہونگے تو گورنر فیصلہ کسی امر کا
کرے گا۔ غرض یہ دلیل کمیشن کی بالکل کمزور اور بودی ہے۔ فیصلہ گورنر کے ہاتھ میں ہو یا کسی
اور کے ہاتھ میں یہ لازم ہے کہ ان امور کو کہ جنہیں اقلیتوں کی حفاظت کیلئے ضروری سمجھا
جائے آئین اساسی میں بیان کر دیا جائے۔
یہ امر بھی نظر انداز کرنے کے قابل نہیں کہ اگر آئین اساسی میں وہ امور بیان نہ ہونگے

انوار العلوم جلدا
۳۲۳
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
جن میں دخل اندازی قانون ساز مجالس کیلئے جائز نہ ہوگی تو جو فیصلہ بھی وہ کرے گی وہ اصولاً
آئینی ہوگا۔ اور اس صورت میں گورنر کا ان کے فیصلہ کو رد کرنا یا اسے تبدیل کرنا غیر آئینی
ہو گا۔ اور اس کے دخل دینے کے معنی یہ ہونگے کہ قانون ساز مجلس تھی تو اپنے اختیارات کے
دائرہ کے اندر لیکن گورنر نے بعض اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی خاطر اس کے بنائے ہوئے
قانون کو رد کر دیا ۔ لیکن کیا اس اصل پر کوئی آئینی حکومت چل سکتی ہے؟ اور کیا اس قسم کی
غیر آئینی دخل اندازی دیر تک برداشت کی جاسکتی ہے ؟ اس طرح اقلیتیں تو یہ محسوس کریں گی
کہ وہ گورنر کے احسان پر زندہ ہیں اور صرف رحم کے طور پر ان سے سلوک کیا جا رہا ہے اور
اکثریت بھی اس وجہ سے انہیں حقارت کی نگاہ سے دیکھے گی اور ایک نیا آفیشل بلاک
(OFFICIAL BLOCK) بن جائے گا جو ایسا ہی ملک کے لئے مضر ہوگا جیسا کہ پہلا
آفیشل بلاک مضر ہو رہا ہے۔
لیکن اگر اس کے بر خلاف آئین اساس میں اقلیتوں کے حقوق کا ذکر آجائے تو بالفرض
اگر گورنر کے ہاتھ میں بھی اختیار رکھا جائے تو بھی اس کا دخل دینا آئینی سمجھا جائے گا اور
اقلیتوں کو بھی یہ احساس نہ ہو گا کہ وہ کوئی احسان طلب کر رہی ہیں بلکہ وہ جب طلب کریں گی
اپنا حق طلب کریں گی۔
(۲) دوسرا سرا اعتراض کمیشن کا یہ ہے کہ اگر قانون اساسی میں اقلیتوں کے حقوق کی دفعات کو
شامل کیا گیا تو مقدمہ بازی بڑھ جائے گی کیونکہ عدالتوں میں کمزور اور مضبوط ہر قسم کے
مقدمات چلائے جاسکتے ہیں۔
اس کے متعلق میرا یہ سوال ہے کہ گورنر کا رویہ ایسے اوقات میں کیا ہو گا؟ کیا یہ ہو گا کہ
وہ اپنی مرضی سے جس معاملہ کو چاہے گا رد کر دے گا اور جسے چاہے گا زیر غور لے آئے گایا ہر
معاملہ پر غور کر کے فیصلہ کرے گا۔ یا یہ کہ کسی دوسرے افسر سے رپورٹ لے کر اگر وہ سفارش
کرے کہ درخواست قابلِ غور ہے تو وہ غور کرے گا ورنہ نہیں؟ اگر پہلی صورت ہوگی اور وہ
بغیر درخواست پڑھنے کے صرف درخواست کنندوں کے نام دیکھ کر فیصلہ کر دیا کرے گا تو ایسے
فیصلہ کی حقیقت کچھ بھی نہ ہوگی۔ اور اگر وہ کسی دوسرے افسر کی رپورٹ پر فیصلہ کرے گا کہ
معاملہ قابل غور ہے یا نہیں تو اس کی دو صورتیں ممکن ہیں ۔ اول یہ کہ وزیر متعلقہ کی رپورٹ
پر فیصلہ کرے۔ یہ صورت ظاہر ہے کہ ایسی ہی ہے کہ کسی ملزم سے رائے لی جائے کہ تمہارے

انوارالعلوم جلدا
NAM
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
خلاف مقدمہ سنا جائے یا نہیں؟ اور اگر اس کے لئے کوئی اور محکمہ بنایا جائے گا تو ایسے آفیسر
کہاں سے لائے جائیں گے جن کی رپورٹوں پر اطمینان کیا جا سکے کہ وہ گورنر کے آگے معاملہ کو
صحیح طور پر رکھیں گے اور اسے دھوکا نہیں دیں گے۔ اور اگر یہ صورت اختیار کی جائے گی کہ
گور نر خود ہر ایک ایسی درخواست کو جو حقوق کے اتلاف کے متعلق ہو سنے گا تو یہ صورت بھی
دو حالتوں سے خالی نہیں ہوگی۔ اگر تو ایسی درخواستیں زیادہ تعداد میں ہونگی جیسا کہ کمیشن کو
خوف ہے تو ایسا گور نر کہاں سے لایا جائے گا جو علاوہ تمام انتظامی کام کی نگرانی اور صوبہ کے
لوگوں سے ملاقاتیں کرنے اور قانون ساز مجالس کے کام کی نگہداشت اور محکمانہ خط و کتابت
کے ان کثیر التعداد درخواستوں کو بھی پوری طرح سنے گا اور کافی غور کے بعد ان کے بارہ میں
فیصلہ دے گا۔ اس صورت میں تو ایک نہیں کئی گورنر مقرر کرنے پڑیں گے۔ اور اگر غرض یہ
ہے کہ صرف اشک شوئی کی جائے اور درخواستیں لیکر کوئی سیکرٹری پڑھ لے اور خود ہی یہ فیصلہ
لکھ کر کہ ہمارے نزدیک معاملہ دخل اندازی کے قابل نہیں گور نر صاحب کے دستخطوں سے یا ان
کی طرف سے دستخط کر کے درخواست کنندوں کو واپس بھیج دے تو کیوں کمیشن نے صاف طور
پر یہی سفارش نہ کر دی کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی ضرورت نہیں۔ انہیں اکثریت کے
رحم پر چھوڑ دیا جائے یا تو وہ ظلم سے تنگ آکر ملک سے نکل جائیں گی یا تباہ اور برباد ہو کر
اکثریت کے لئے راستہ خالی کر دیں گی۔
کمیشن نے جو
اور آ
ہندوستان کے بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ اس سکیم کی اصل غرض صرف یہ ہے کہ
نے جو حقوق ہندوستان کو بظاہر دیئے تھے وہ اس ترکیب - ترکیب سے انہیں واپس لینا چاہتا ہے۔
آفیشل بلاک کی جگہ ایک اقلیت کا بلاک بنانا چاہتا ہے جو گورنر کے رحم پر ہونے کے سبب
موقع بے موقع اور جائز و و ناجائز طور پر اکثریت کا مقابلہ گورنروں کے اشار وں کے اشارہ پر کرتا رہے اور
حکومت پھر بھی پہلے کی طرح ہندوستانیوں کے ہاتھ سے باہر ہی رہے۔ میں کمیشن کے ممبروں پر
یہ الزام نہیں لگا تا لیکن یہ یقینی بات ہے کہ کوئی گورنر ہرگز اس طرح کام نہیں کر سکتا اور نتیجہ
یہی ہو گا کہ جب کبھی کوئی اقلیت شور ڈال کر گورنر کو متوجہ کر سکے گی اس کی درخواست پر تو
اس صورت میں کہ اکثریت کو کافی شور مچانے کا موقع نہ ملا ہو یا گورنر کے نزدیک انہیں کسی قدر
تنبیہ کرنے کی ضرورت ہو کچھ توجہ ہو جائے گی ورنہ گورنروں کو ایسی درخواستوں کی طرف
بذات خاص توجہ کرنے کا نہ موقع ہوگا نہ وہ ایسا کر سکیں گے۔ کمیشن نے اس امر پر بھی غور
6

انوار العلوم جلدا
۳۲۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
نہیں کیا کہ گورنر ایگزیکٹو (EXECUTIVE افسر ہوگا۔ اور اس وجہ سے لازماً وہ ایگزیکٹو
حالات سے متأثر ہوگا اور خالص قانونی نقطہ نگاہ کو مد نظر رکھنا اس کے لئے مشکل ہوگا اور جو
فیصلے وہ کرے گا وہ ایگزیکٹو حالات اور اس کی وزارت کے خیالات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں
رہیں گے۔
خلاصہ یہ ہے کہ کمیشن نے جس مشکل کی بناء پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئین اساسی میں
اقلیتوں کے حقوق کی تفصیل نہیں ہونی چاہئے وہ مشکل گورنر کو ہدایت دینے کی صورت میں
بھی اسی طرح بلکہ اس سے زیادہ شدت سے قائم رہتی ہے۔ اور جس مشکل سے بچنے کے لئے
اس نے عدالتوں کی بجائے گورنر کے ذمہ اس کام کو لگایا ہے وہ مشکل گورنر کے راستہ میں اور
بھی اہم صورت میں پیدا ہو جاتی ہے اور حقیقت حال پر غور کرنے سے اس نتیجہ پر پہنچنا پڑتا ہے
کہ یا تو گور نر یہ کام کر ہی نہیں سکے گا اور طبعی طور پر اس کے لئے اس کام کو کرنا نا ممکن ہو گا
اور کام یونہی پڑا رہے گا۔ اور یا پھر گورنر کا صرف نام ہو گا اور کریں گے دوسرے لوگ اور
انصاف کا حاصل کرنا بالکل محال ہو گا۔
اب یہ سوال رہ جاتا ہے کہ کانسٹی ٹیوشن خود تو اپنے پر عمل کرا نہیں سکتی اور نہ انسان
آئندہ کی ضرورتوں کو پوری طرح سمجھ سکتا ہے۔ پھر کیا جائے تو کیا؟ میرا جواب یہ ہے کہ اس
میں کوئی شک نہیں کہ انسان آئندہ کی سب ضرورتوں کو نہیں سمجھ سکتا لیکن اس وجہ سے کہ ہم
آئندہ کی ضرورتوں کو نہیں سمجھ سکتے موجودہ ضرورتوں کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔ وہ طریقے
جو اس وقت تک دنیا کی تاریخ سے اقلیتوں کو نقصان پہنچانے کے معلوم ہو چکے ہیں اور وہ
ارادے جو اکثریت آئندہ کے متعلق ظاہر کر چکی ہے ان کو مد نظر رکھتے ہوئے اقلیتوں کی
حفاظت کی دفعات آئین اساسی میں رکھ دی جائیں۔ ہندوستان ہی ایک ایسا ملک نہیں ہے کہ
جس میں مختلف اقلیتیں پائی جاتی ہیں اور ممالک بھی ہیں اور انہوں نے یا معاہدات کے ذریعہ یا
آئین اساسی کے ذریعہ سے مختلف اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی کوشش کی ہے اور یہ
نہیں کہ سب کے سب اس میں ناکام رہے ہیں۔ بعض ممالک میں یہ حفاظتی طریق
کامیاب ہو چکے ہیں یا ہو رہے ہیں۔ چنانچہ زیکو سلویکا میں بہت حد تک کانسٹی ٹیوشن کی وجہ سے
اقلیتوں کو اپنے حقوق کی حفاظت میں کامیابی ہو رہی ہے۔
درست
اس میں کوئی شک نہیں کہ قانون خالی کافی نہیں ہو تا جب تک اس کے صحیح استعمال کی

انوار العلوم جلدا
۳۲۶
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
روح بھی مجلس عاملہ میں موجود نہ ہو۔ لیکن سوال تو یہ ہے کہ کیا قانون اور مجلس عاملہ دونوں
کی مخالفت زیادہ آرام دہ صورت ہے یا کم سے کم ایک طرف سے اطمینان بہتر حالت ہے۔ اگر
قانون ہو تو اقلیتوں کو شور مچانے کا موقع ہوتا ہے اور ظالم قوم کے شریف الطبع لوگوں سے اپیل
کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ اگر قانون بھی نہ ہو پھر تو کوئی جگہ بھی سہارا لینے کے لئے باقی نہیں
رہتی۔
اس جگہ میں ہندو نقطہ نگاہ
دینا مناسب
ندو نقطہ نگاہ اقلیتوں کی حفاظت کی کی تدابیر کے متعلق کو بھی پیش کر دیا،
سمجھتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ بھی بہت کچھ انگریزوں کی رائے پر اثر انداز ہوتا ہے۔
انگریز فطرتاً حفاظتی تدابیر کی ظاہری صورت کے مخالف ہے۔ جس کی وجہ وجہ سے وہ ہر اس رائے کو
قبول کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے جو ایسی تدابیر کی ضرورت کو اُڑا دے۔ وہ حفاظتی تدابیر کی
ضرورت تسلیم کرنے میں اپنے قومی نظام کی شکست محسوس کرتا ہے۔ اور اسے یہ خیال نہیں
آتا کہ ہر قوم کے حالات مختلف ہوتے ہیں اور وہ اس امر کو نظر انداز کر دیتا ہے کہ اس کا نظام
اپنے ارتقاء کے دوران میں میں ان حالات سے گزر گزر چکا ہے جن میں سے ہندوستان اب گزر رہا
ہے۔ اس تمام تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے جو گزر چکی ہے رومن کیتھولک اور پراٹسٹنٹ کی
ایک دوسرے کے خلاف تدابیر کو یاد کرتے ہوئے آج کوئی انگریز یہ پسند نہ کرے گا کہ وہی
جذبات اور وہی حالات اگر دوبارہ پیدا ہو جائیں تو بجائے آئینی حفاظت کے اس کے ملک کو
دوبارہ پہلے سے حالات میں سے گزارا جائے۔ مگر انگریزی قوم اس تاریخ کو بھول جاتی ہے اور
حفاظتی تدابیر کا ذکر آتے ہی سمجھنے لگتی ہے کہ اس سے اس کے نظام کا نقص بیان کرنا مطلوب
ہے اور وہ جھٹ اس طرح ہوشیار ہو جاتی ہے کہ جس طرح اس کی عزت پر کوئی حملہ ہونے لگا
ہو۔ پس اندریں حالات بھی ضروری ہے کہ ہندو نقطہ نگاہ کی حقیقت بھی بیان کر دی جائے تاکہ
کم سے کم وہ جو دلیل کی قوت کو تسلیم کرتے ہیں دھوکے میں نہ رہیں۔
ہندو نقطۂ نگاہ (جس سے میری مراد ان ہندوؤں کا نقطۂ نگاہ ہے جو مہاسبھائی ذہنیت کے
ہیں اور جن کا غلبہ اس وقت اپنی قوم پر ہے۔ ورنہ ہندوؤں میں بہت شریف الطبع اور منصف
مزاج لوگ بھی ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ سر سپرو جیسے اور بھی کئی آدمی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس
میں موجود ہوں گے۔ جو اپنی قوم کے خاموش حصہ کی ترجمانی کرتے ہوئے ملک کی آزادی اور

انوار العلوم جلد 1
۳۲۷
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
اس کے امن کے قیام کی راہ کھول دیں گے) یہ ہے کہ اقلیتوں کو کوئی خطرہ ہی نہیں ہے اور
اقلیتیں جو مطالبات کرتی ہیں وہ قومیت کو کمزور کرنے والے ہیں اور مسلمانوں کی حکومت قائم
کرنے کے مترادف ہے۔
میں پہلے ثابت کر چکا ہوں کہ اقلیتوں کے مطالبات پر یہ اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔ ان
کے مطالبات دوسری اقوام کے حقوق کو تلف کرنے والے ہرگز نہیں ہیں اور نہ وہ ملکی مفاد
کے مخالف ہیں لیکن میں اس جگہ اختصار سے پھر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس گروہ کے ہندوؤں کی
یہ کوشش کہ اقلیتوں کے مطالبات آئین اساسی میں نہ آئیں اس لئے نہیں کہ یہ لوگ
نیشنلسٹ (NATIONALIST) ہیں بلکہ صرف اس وجہ سے ہے کہ کہیں اقلیتیں بھی اپنے
پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنے حقوق میں سے کچھ حصہ نہ لے لیں۔ ورنہ ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے
کہ آئین اساسی کی غرض یہ ہوتی ہے کہ مختلف اقوام اس کے ذریعہ سے آپس میں ایک معاہدہ
کرتی ہیں اور اقرار کرتی ہیں کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے حقوق کی ہمیشہ کے لئے محافظ
رہیں گی۔ یا تو ہندو یہ ثابت کریں کہ اقلیتیں جن امور کا مطالبہ کرتی ہیں ان میں ہندوؤں کے
حقوق کا اتلاف ہے ورنہ ان کے انکار کرنے کے سوائے اس کے کیا معنی ہو سکتے ہیں کہ وہ
اقلیتوں کو ان کا حق دینا پسند نہیں کرتے۔
مثلاً تبلیغی آزادی کو لے لو۔ اگر ہندو اقلیتوں کو تبلیغ سے روکنے کا ارادہ نہیں رکھتے تو
انہیں اس امر پر کیوں اعتراض ہے کہ قانون اساسی میں یہ شرط رکھی جائے کہ تبلیغ آزاد ہو گی ؟
اور اگر ان کا یہ ارادہ نہیں تو وہ ڈاکٹر کو کل چند صاحب نارنگ کے ان الفاظ پر کہ :۔
"اگر آپ کے ایک ہندو بھائی کو مسلمان بنانے میں آپ کسی کو روکتے ہیں اور
وہ باز نہیں آتا تو بہتر ہے کہ آپ وہاں کٹ کر مرجائیں "
ee
عمل کریں تو ان کا کیا حرج ہے کہ ہندوستان کے قانون اساسی میں یہ بات آجائے کہ
تبدیلی مذہب پر کسی قسم کی کوئی پابندی مقرر نہیں کی جائے گی۔ یا اگر ہندوؤں کا یہ ارادہ نہیں
ہے کہ انگریزوں کے خلاف خاص قواعد بنا کر ان کی ہندوستانی تجارت کو تباہ کریں تو ان کا کیا
حرج ہے کہ آئین اساسی میں یہ بات آجائے کہ ایسا کوئی قانون نہ بنایا جائے گا جس کا منشاء کسی
خاص قوم کی تجارت کو جو ہندوستان کو وطن بنا چکی ہو تباہ کرنا ہو ۔
غرض جب کہ اقلیتیں کسی اور کا حق نہیں مارتیں صرف اپنے جائز حقوق کی حفاظت

·

آج 10 میں سے 10 باقی