ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 8

انوارالعلوم جلدا)
۳۲۸۰
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
چاہتی ہیں تو کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ ان کے مطالبات ملک کو کمزور کرنے والے اور ظالمانہ
ہیں اور اکثریت کے لئے ایک دھمکی کے مترادف ہیں؟ جس چیز کے کرنے کا انسان ارادہ رکھتا
ہے اس کا اقرار کرنے سے بھی وہ نہیں ڈرا کرتا اور کانسٹی ٹیوشن (CONSTITUTION)
صرف دلی ارادہ کے اظہار کا نام ہوتا ہے اور کچھ بھی نہیں۔

اندا را اعلام جلد
۳۲۹
حصہ دوم
باب اول
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہندوستان کا آئین اساسی
اب میں اس مقام پر پہنچ گیا ہوں کہ ہندوستان کے آئندہ دستور اساسی کے متعلق اپنے
خیالات کو ظاہر کر سکوں کیونکہ ابتدائی مراحل کو میں طے کر چکا ہوں اور اب مجھے صرف نتیجہ
بیان کرنا ہے جو یہ ہے کہ ہندوستان کا آئندہ دستور آسامی محفوظ (RIGID) ہو اور اقلیتوں اور
صوبوں کے حقوق کی حفاظت اس میں مد نظر رکھی جائے۔ اکثریت بے شک جو بات ملک کے لئے
بہتر سمجھے اس کے مطابق عمل کرے لیکن جب تک اقلیتیں اس پر تسلی نہ پا جائیں اس وقت
تک اکثریت کے اختیارات کو اس طرح محدود کر دیا جائے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کو تلف نہ کر
سکے اور اس حد بندی کو آئین اساسی میں شامل کر دیا جائے کیونکہ آئین اساسی اپنے ساتھ
مادی طاقت نہیں رکھتا لیکن اخلاقی طاقت بہت کچھ رکھتا ہے اور اکثریت کا ایک حصہ ضرور
معاہدہ کی خلاف ورزی سے پر ہیز کرنے پر اصرار کرتا ہے جس کی مدد کے ساتھ اقلیت اپنے
حقوق کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔
دنیا میں حکومتیں معاہدات کو توڑتی ہی رہتی ہیں لیکن باوجود اس کے کوئی نہیں کہتا کہ
معاہدات کی کیا ضرورت ہے ؟ جب کسی حکومت کی مرضی ہو گی وہ معاہدہ تو ڑ دے گی۔ اس میں
کوئی شک نہیں کہ مرضی پر معاہدات ٹوٹ سکتے ہیں اور توڑے جاتے ہیں لیکن اس میں بھی کوئی
شک نہیں کہ معاہدات کو توڑ کر جس قدر ظلم ہوتا ہے اس سے بہت زیادہ بغیر معاہدہ کے ہوتا

انوار العلوم جلدا
٣٣٠
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
ہے۔ دنیا میں سب انسان یکساں نہیں ہوتے۔ بعض لوگ معاہدہ کا احترام کرتے ہیں اور اپنے
دوسرے بھائیوں کو ان کے توڑنے سے روکتے ہیں اور اس طرح ظلم کا ایک حصہ مٹ جاتا
ہے۔ پس کانسٹی ٹیوشن میں اقلیتوں کے جائز مطالبات کا آنا ضروری ہے تاکہ ملک کی بھی اور
دنیا کی رائے عامہ بھی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی تائید میں استعمال کی جاسکے۔
مگر میں یہ نہیں کہتا کہ صرف کانسٹی ٹیوشن میں ان حقوق کا ذکر آ جائے کیونکہ گو
پلک رائے بھی بہت کچھ مدد کرتی ہے لیکن بعض دفعہ دیانتدارانہ طور پر معاہدات کے معنی
کرنے میں اختلاف ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں کوئی اور نظام بھی ایسا ہونا چاہئے جو غیر جانبدار
رہ کر اختلاف کا فیصلہ کر سکے۔ اس موقع پر کمیشن کی سفارش پھر سامنے آجاتی ہے۔ کمیشن کا
خیال ہے کہ اس کا فیصلہ گورنر کے ہاتھ میں رکھا جائے لیکن میں ثابت کر چکا ہوں کہ یہ طریق
درست نہیں اور اس میں گورنروں کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچے گا اور اقلیتوں کو بھی کوئی فائدہ
حاصل نہ ہو گا۔
میرے نزدیک اس کا بہترین طریق وہی ہے جسے دنیا تجربہ سے معلوم کر چکی ہے۔ یعنی
عدالت کے سپرد یہ فیصلہ کیا جائے۔ کانسٹی ٹیوشن ایک معاہدہ ہے اور اسے وہی بدل سکتا ہے
جس نے یہ معاہدہ کیا تھا۔ جو شخص یا اشخاص معاہدہ کرنے والوں کی رضا مندی کے بغیر اسے
بدلتے ہیں وہ خلاف قانون کام کرتے ہیں۔ پس ایک ایسا محکمہ ہونا ضروری ہے جو یہ فیصلہ کرے
کہ آیا واقعہ میں معاہدہ کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں اور یہ فیصلہ ہو بھی اس طرح کہ کسی کو
معقول طور پر اعتراض کی گنجائش نہ رہے اور یہ غرض صرف عدالت سے حاصل ہوتی ہے۔
عدالت کے حج بھی انسان ہوتے ہیں۔ وہ بھی خاص میلان رکھتے ہیں لیکن ان میں ایک بات
ایسی ہوتی ہے جو انصاف کی طرف انہیں مائل کرتی رہتی ہے اور وہ عادت ہے۔ بہت سے ججوں
کی زندگی میں ایسے مقدمات ضرور آتے رہتے ہیں کہ جن میں وہ ایک شدید میلان ایک فریق کی
طرف محسوس کرتے ہیں لیکن اگر وہ رشوت خور نہ ہوں تو اکثر مقدمات ان کے سامنے ایسے
آتے ہیں جن سے انہیں ذاتی دلچسپی نہیں ہوتی اور اس طرح ان کا دماغ اسی رنگ میں نشود نما
پاتا رہتا ہے کہ انہیں انصاف کی عادت ہو جاتی ہے۔ عادت کے علاوہ کچھ احتیاطیں عدالت کے
متعلق قانون نے بھی اختیار کی ہیں جو اسے ایک حد تک انصاف پر مجبور کر دیتی ہیں اور وہ یہ کہ
اس کی سب کار روائی کھلے بندوں ہوتی ہے اور اس کے سامنے دونو فریق اپنے دلائل پیش کر

انوار العلوم جلدا
٣٣١
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
سکتے ہیں۔ اور وہ پہلے امور قابلِ تنقیح نکال کر قابل بحث امور کو ایک امور کو ایک لحاظ سے واضح اور ایک
لحاظ سے محدود کر دیتی ہے۔ پھر عدالت مجبور ہے کہ خود فیصلہ لکھے۔ اس طرح اس کے فیصلے اور
اس کی سب کارروائی کی نقل لینے کا دونوں فریق کو حق ہے۔ یہ پانچوں امر بظاہر معمولی معلوم
دیتے ہیں لیکن انصاف میں بہت محمد ہیں اور کم سے کم ایک بڑی حد تک فریقین کے لئے تسلی اور
اطمینان کا موجب ہو جاتے ہیں۔ اس کے برخلاف ایگزیکٹو (EXECUTIVE) کی کارروائی پس
پردہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے رعایت کا شبہ لوگوں کے دلوں میں رہتا ہے۔ اس میں فریقین کو
ایک دوسرے کے بالمقابل جرح کرنے اور دلائل بیان کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا جس کی وجہ
سے وہ امور جوا
ایگزیکٹو پر مشتبہ رہا رہیں انہیں کھولنے کا موقع فریقین کو نہیں ملتا۔ وہ قابل تنقيح
امور کو الگ نکال کر فریقین کو اس سے آگاہ نہیں کرتی کہ اسے معاملہ کی حقیقت سے واقف
کرنے کے لئے کن کن امور پر روشنی ڈالنی ضروری ہے۔ پھر ضروری نہیں کہ وہ فیصلہ خود
لکھے یا لکھوائے بلکہ عام طور پر ایگزیکٹو محکموں میں فیصلے دوسرے لوگ لکھتے ہیں اور افسر صرف
یہ دیکھنے کی کوشش کرتا ہے کہ فیصلہ درست ہے۔ حالانکہ سب مسل کو پڑھ کر خود فیصلہ لکھنا یا
لکھوانا اور شئے ہے اور دوسرے کے فیصلہ پر نظر اصلاح ڈالنا اور شئے ہے اسی طرح ایگزیکٹو کی
سب کار روائی ضروری نہیں کہ تحریر میں آئے اس کا ایک حصہ ضرور زبانی مشوروں پر مبنی ہوتا
ہے اس وجہ سے اس کا ریکارڈ نا مکمل ہوتا ہے اور پھر اس نا مکمل ریکارڈ کی نقل لینے کا فریقین کو
اختیار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے فریقین کو اس کے فیصلے کے صحت کے پرکھنے کا موقع نہیں ملتا۔
ان پانچوں اختلافوں کی وجہ سے حقوق کے تصفیہ کے لئے عدالت کے فیصلہ کو انتظامی حکام کے
فیصلہ سے ممتاز کیا گیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس بارے میں ممتاز ہے۔
میرا یہ مطلب نہیں کہ عدالت خراب نہیں ہو سکتی۔ میں خود پہلے لکھ چکا ہوں کہ
عدالتیں بھی خراب ہو سکتی ہیں لیکن جب دو چیزوں کا مقابلہ کیا جاتا ہے تو دونوں کی اچھی یا
دونوں کی بُری یا دونوں کی اوسط حالت کا مقابلہ کیا جاتا ہے نہ کہ ایک کی اچھی اور ایک کی بُری
حالت کا۔ اور اگر اس طرح ہم عدالت اور ایگزیکٹو کا مقابلہ کریں تو یقیناً ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ
بُری عدالت بُری ایگزیکٹو سے کم نقصان پہنچا سکتی ہے اور اچھی ایگزیکٹو سے اچھی عدالت پر
لوگ زیادہ اعتبار کرتے ہیں اور اس کی یہ وجہ نہیں کہ عدالت پر زیادہ قابل لوگ مقرر کئے
جاتے ہیں بلکہ اس کی وجہ وہ قوانین ہیں جن کا میں اوپر ذکر کر آیا ہوں اور جن کی وجہ سے

انوار العلوم جلدا
٣٣٢
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
لوگوں کے قلوب میں ایک اطمینان سا پیدا ہو جاتا ہے۔ اس سے دھوکا نہیں کھانا چاہئے کہ محبت
کے جذبات ہمیشہ ایگزیکٹو سے تعلق رکھتے ہیں، عدالت سے نہیں۔ کیونکہ اس کی وجہ ایگزیکٹو
کے فیصلوں کی خوبی نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ عدالت کی بنیاد دلیل پر ہے اور ایگزیکٹو کی احساسات
پر اور محبت احساسات سے تعلق رکھتی ہے چنانچہ اس کے مقابل پر یہ امر بھی دیکھا جائے گا کہ
نسبتی طور پر لوگ عدالت سے اس قدر نفرت بھی نہیں کرتے جس قدر ایگزیکٹو سے اور اس کی
وجہ بھی رہی ہے کہ ایگزیکٹو کا احساسات سے زیادہ تعلق ہے۔
مجھے جن جن صاحب علم و تجربہ اور بار سوخ مسلمانوں سے اس بارہ میں تبادلۂ خیالات کا
موقع ملا ہے میں نے ان سب کو اس امر کے خلاف پایا ہے کہ اختلاف کی صورت میں عدالت پر
آئین اساسی کی تشریح کو چھوڑا جائے اور ان کی دلیل یہ ہے کہ وہ حج کہاں سے لائے جائیں
گے جو منصفانہ طور پر فیصلہ کریں گے۔ اگر تو وہ ہندوستان کی حکومت کی طرف سے مقرر شدہ
ہونگے اور ہندو یا مسلمان ہونگے تو بوجہ اس کے کہ آئینی سوالوں کے ساتھ خود ان کے مفاد
وابستہ ہوں گے ان کی رائے تعصب کیا ذاتیات سے بھی آزاد نہ ہوگی اور اگر وہ حج برطانیہ کی
طرف سے مقرر کر کے بھیجے گئے تو بھی یہ سوال رہے گا کہ برطانیہ ضرور اکثریت کے خیالات
سے مرعوب ہو گا اور وہ ایسے حج مقرر نہیں کرے گا جو تمام تعصبات سے بالا ہوں۔
بے شک اس دلیل میں ایک حد تک وزن ہے۔ لیکن میرا سوال یہ ہے اور اس کا جواب
اس وقت تک کوئی مجھے نہیں دے سکا کہ پھر فیصلہ کس طرح ہو گا؟ یا تو یہ تسلیم کیا جائے کہ
میجاریٹی (MAJORITY) کبھی بھی آئین اسنائی کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔ تب
بے شک کسی تیسرے محکمہ کی ضرورت نہ ہوگی جو اختلاف کی صورت میں آئین اساسی کے
معنی کرے۔ لیکن اگر میجارٹی پر اس قدر حسن ظن ہے تو پھر حفاظتی تدابیر کی ضرورت ہی کیا
ہے؟ لیکن اگر یہ ممکن بلکہ قرین قیاس ہے کہ میجارٹی دانستہ یا نادانستہ ایسے فیصلے کرے گی جو
آئین اساسی کے خلاف ہونگے ۔ یا بعض حالات میں کوئی اقلیت یا کوئی صوبہ یا تمام صوبہ جاتی
حکومتیں مرکزی حکومت کے کسی فیصلہ کو آئین اساسی کے خلاف قرار دیں گی تو پھر یہ بھی
ضروری ہے کہ اس اختلاف کا فیصلہ کرنے والا بھی کوئی صیغہ ہو۔ اگر ایسا صیغہ کوئی نہ ہو تو
آئین اساسی کا فائدہ کیا ہے۔ اس صورت میں وہ اقلیتوں کے لئے ایسا ہی غیر مفید ہے جیسا کہ
عام قانون۔

انوار العلوم جلدا
٣٣٣
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کامل
امور
اگر ان لوگوں کا یہ مطلب ہے کہ سائمن کمیشن کی رپورٹ کی تجویز بہتر ہے یعنی ان !
کاگور نر یا گورنر جنرل فیصلہ کیا کرے تب بھی وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ سپریم کورٹ کوئی نہیں ہونا
چاہئے کیونکہ اس صورت میں صرف یہ سمجھا جائے گا کہ وہ کوئی علیحدہ سپریم کورٹ نہیں چاہتے
بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ گورنروں اور گورنر جنرل کو ہی سپریم کورٹ کے اختیار دے دیئے جائیں
لیکن اگر ان کا یہ مطلب ہو تو ان کا بیان متضاد ہے کیونکہ سپریم کورٹ کے خلاف ان کی دلیل
یہی ہے کہ ایسے حج کہاں سے آئیں گے جو انصاف سے فیصلہ کریں گے اور وہ کونسی طاقت ہوگی
جس پر اعتبار کیا جا سکتا ہو کہ وہ غیر جانبدار حج مقرر کرے گی؟ جب گورنروں ! رے گی؟ جب گورنروں اور گورنر جنرل کو
یہ اختیار دینا وہ پسند کرتے ہیں تو معلوم ہوا کہ ان کے نزدیک وہ طاقت بھی موجود ہے جس پر
انتخاب کے بارہ میں اعتبار کیا جا سکتا ہے اور وہ آدمی بھی موجود ہیں جو انصاف سے فیصلہ کریں
گے ۔ پس جس دلیل پر وہ سپریم کورٹ کی مخالفت کرتے ہیں وہ باطل ہو گئی۔ صرف یہ سوال رہ
گیا کہ آئین اساسی کے معنوں یا اس کے استعمال کے متعلق اگر اختلاف پیدا ہو تو اس کا فیصلہ
کوئی مستقل عدالت کرے ۔ یا گورنروں اور گورنر جنرل کو ہی اس غرض کے لئے عدالت فرض
کر لیا جائے اور اگر یہی ان کا منشاء ہو تو میں پہلے ثابت کر چکا ہوں کہ یہ علاج درست نہیں۔
اس سے نہ تو اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ہوگی اور نہ گورنروں کا وقار ہی قائم رہے گا۔ اور
بہتر سے بہتر گورنر اپنی کسی ذاتی کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ اس آئینی نقص کی وجہ سے بد نام
ہو کر ملک سے نکل جائے گا۔
میرا یہ خیال ہے کہ وہ لوگ جو سپریم کورٹ کے مخالف ہیں وہ گورنروں کو بھی یہ اختیار
دینا پسند نہیں کرتے کیونکہ ان لوگوں سے میں نے یہ خیالات بھی سنے ہیں کہ اقلیتوں کے حقوق
گورنروں کے سپرد کر کے سائمن کمیشن نے ہمیشہ کے لئے ہندوستان کو غلام بنانے کی تجویز کر دی
ہے۔ پس میں سمجھتا ہوں کہ سپریم کورٹ کی مخالفت وہ لوگ صرف ان مشکلات کو مد نظر رکھ کر
کرتے ہیں جو اس کے متعلق نظر آتی ہیں۔ لیکن اس پر انہوں نے غور ہی نہیں کیا کہ مستقل
آئین حکومت رمت رجڈ کانسٹی ٹیوشن (RIGID CONSTITUTION) جس کا وہ مطالبہ کرتے ہیں،
لازمی طور پر کسی نہ کسی ایسے محکمہ کی محتاج ہے جو یہ فیصلہ کر سکے کہ اس کی صحیح تشریح اور اس کا
صحیح استعمال ہو رہا ہے۔ اور وہ لوگ آئین اساسی کے اصول کو اسی طرح نظر انداز کر رہے ہیں
جس طرح کہ سائمن کمیشن نے انہیں نظر انداز کر دیا ہے۔ سائمن کمیشن تو یہ کہتا ہے کہ

انوار العلوم جلدا
ام الله
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
صوبہ جات کا آئین اساسی لچکدار (FLEXIBLE CONSTITUTION) ہو ۔ ہاں گور نرید
خیال رکھے کہ اقلیتوں کے حقوق تلف تو نہیں کئے جاتے اور سپریم کورٹ کے ہندوستانی مخالف
یہ کہتے ہیں کہ آئین اساسی تو مستقل ہو لیکن اس کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی عدالت
کے سپرد اس کا فیصلہ نہ کیا جائے۔ گویا ایک اس کو لچکدار قرار دے کر اس کی لچک کو دور کر دیتا
ہے اور دوسرا اسے مستقل قرار دے کر اس کے استقلال کو نظر انداز کر دیتا ہے اور یہ دونوں
حالتیں بالکل غیر آئینی اور خلاف عقل ہیں اور مجھے تعجب ہے کہ وہ لوگ جو رات دن سیاسیات
میں مشغول رہتے ہیں ، اس قسم کی غلطی کے مرتکب کس طرح ہو سکتے ہیں۔
چونکہ میری غرض یہ ہے کہ میں نہ صرف ان لوگوں سے اپیل کروں کہ جو
سیاسیات حاضرہ کے ماہر ہیں بلکہ ان سے بھی جو عقل میں تو ان سے کم نہیں لیکن ان کی
خود ساختہ اصطلاحات سے واقف نہیں ہیں اس لئے ایسے لوگوں کے سمجھانے کے لئے میں
مذکورہ بالا عبارت کی مزید تشریح کر دینا مناسب سمجھتا ہوں۔ اس وقت تک سیاسیات کی جس
قدر باریکیوں تک انسان کا دماغ پہنچ سکا ہے اس سے ماہرین سیاسیات اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ
آئینی حکومتوں میں یعنی ان حکومتوں میں جو کسی ایک شخص کی غیر محدود مرضی پر منحصر نہیں ہیں۔
دو قسم کے قوانین ہوتے ہیں۔ ایک اساسی یعنی وہ قانون جو یہ بتاتے ہیں کہ حکومت خواہ شخصی
ہو یا جماعتی ، پھر جماعتی کا خواہ قانون ساز حصہ ہو، خواہ انتظامی ، خواہ عدالتی اپنے اختیارات کو
کس رنگ میں اور کسی حد کے اندر استعمال کرے گا اور دوسرا عام قانون جو حکومت کے عمل
کی حد بندی یا تشریح نہیں کرتا بلکہ حکومت کے علاوہ جو افراد یا جماعتیں ہوں، ان کے اعمال |
کے متعلق قانون تجویز کرتا ہے۔
دوسرے وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ڈیما کرٹیک (DEMOCRATIC) یعنی
جمہوری حکومتیں بھی دو قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک وہ جن کا قانون کلی طور پر اکثریت کی مرضی کے
مطابق بنتا ہے۔ یعنی سب کے سب قوانین خواہ اساسی ہوں یا عام ایک ہی قاعدہ کے مطابق ملک
کے منتخب کردہ نمائندوں کی اکثریت کی رائے کے مطابق بنائے جاتے ہیں چونکہ اس حکومت
کے قوانین بلا استثناء منتخب کردہ نمائندوں کی اکثریت کی رائے کے مطابق بنتے ہیں اور جب کوئی
دوسری اکثریت انہیں منسوخ کر دے یا اس میں تبدیلی کر دے تو وہ منسوخ ہو جاتے ہیں یا بدل
جاتے ہیں۔ اس وجہ سے اس حکومت کے آئین اساسی کو کچکدار کہتے ہیں۔ یعنی اکثریت جب

انوار العلوم جلد
۳۳۵
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
چاہے عام قانونوں کی طرح اپنے آئین اساسی کو بھی بدل سکتی ہے اور دوسرے قوانین کے
مقابلہ میں انہیں کوئی خاص حفاظت حاصل نہیں ہوتی۔ اس حکومت کی مجلس یا
مجالس واضع قوانین پوری طرح آزاد ہوتی ہے۔
دوسری قسم جمهوری حکومت کی وہ ہوتی ہے کہ جس کے آئین اساسی عام قانونوں سے
مختلف قرار دیئے جاتے ہیں اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس ملک کے باشندے افراد یا جماعتوں یا
صوبوں یا ریاستوں کی صورت میں ایک معاہدہ کر کے اس حکومت کو قائم کرتے ہیں اور حکومت
پر حد بندی لگاتے ہیں کہ تم کو ملک کے انتظام کیلئے یوں تو پورے اختیارات حاصل ہونگے لیکن
فلاں فلاں معاملات میں جب تک معاہدہ کرنے والے افراد یا جماعتیں یا صوبے یا ریاستیں تم کو
دوبارہ اختیار نہ دیں تم کوئی قانون نہیں بنا سکتے۔ گویا اس ملک کی حکومت کو اس ملک کے
باشندے پورے اختیار نہیں دیتے بلکہ بعض اختیارات کو سب ملک یا صوبے یا افراد یا جماعتیں
اپنے ہاتھ میں رکھتی ہیں تاکہ حکومت ان کے حق کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے اور ان کے مشورہ
کے بغیر کام نہ کر سکے لیکن ان مخصوص امور کے علاوہ دوسرے امور کے متعلق حکومت کو پورا
اختیار ہوتا ہے کہ اکثریت کی مرضی کے مطابق جو قانون چاہے بنا دے۔ کسی فرد یا کسی جماعت یا
کسی صوبہ یا کسی ریاست کو اس پر اعتراض کرنے کا حق حاصل نہیں ہوتا اس قسم کی حکومت
کے آئین اساسی کو مستقل کہتے ہیں۔ یعنی ان کے بدلنے کا حکومت کو خود اختیار نہیں ہو تا بلکہ
وہ افراد یا جماعتیں یا صوبے یا ریاستیں جن کی مرضی کے مطابق وہ قانون بنا تھا، جب مقررہ
اصول کے مطابق اپنی مرضی کا اظہار کریں، تبھی انہیں بدلا جا سکتا ہے۔ وہ طریق جن سے
معاہدہ کرنے والی جماعتوں یا افراد یا صوبوں یا ریاستوں کی مرضی کا پتہ لیا جاتا ہے مختلف ہیں لیکن
اس جگہ ان کے ذکر کی ضرورت نہیں۔
حکومت اور قانون کی ان دونوں قسموں کے سمجھ لینے کے بعد یہ سمجھنا کچھ بھی مشکل
نہیں رہتا کہ جن حکومتوں کا آئین اساسی لچکدار ہے انہیں کسی ایسے محکمہ کی ضرورت نہیں جو
یہ فیصلہ کرے کہ ان کی حکومت کا فیصلہ صحیح تھا یا غلط کیونکہ ایسی حکومت کو ہر امر میں فیصلہ کرنے
کا پورا اختیار حاصل ہوتا ہے اور جسے پورا اختیار حاصل ہو اس کے فیصلہ کو کون غلط کہہ سکتا ہے
لیکن اس کے برخلاف جن حکومتوں کا آئین اساسی مستقل یا غیر لچکدار ہو ان کے اختیارات
چونکہ محدود ہوتے ہیں اس لئے ان کے لئے کسی ایسے محکمہ کی ضرورت ہوتی ہے کہ جو یہ فیصلہ

انوار العلوم جلد
٣٣٦
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کرے کہ انہوں نے اپنے حق سے باہر تو کوئی قانون نہیں بنا دیا۔ اس وجہ سے جس قدر
آئین اساسی کے اصول کے چوٹی کے ماہر ہیں ان کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جس حکومت کا
آئین اساسی مستقل یا غیر لچک دار ہو یعنی ملک نے اسے یہ آزادی نہ دی ہو کہ وہ جو چاہے
کرے اس کے لئے ایک ایسے محکمہ کا ہونا ضروری ہے کہ جو کسی طرف سے اپیل دائر ہونے پر
یہ فیصلہ کرے کہ حکومت نے قانون اساسی کی خلاف ورزی تو نہیں کی۔ چنانچہ لارڈ برائس
کینیڈا کی کانسٹی ٹیوشن کا بیان کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ :۔
جیسا کہ ان حکومتوں کے متعلق کہ جو کسی آئین اساسی کے ماتحت محدود
اختیار رکھتی ہوں عقل کا تقاضا ہے (کینیڈا کی) عدالتوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہے
کہ آیا کوئی قانون حکومت کا غیر آئینی تو نہیں۔ ۴۰۰۰
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ لارڈ برائس کے نزدیک اس حکومت کے لئے جس کے آئین
اساسی مستقل ہیں یا دوسرے لفظوں میں جس کی مجلس واضع قوانین محدود اختیارات رکھتی
ہے۔ ضروری ہے کہ اس کے ساتھ ایک ایسا محکمہ ہو جو بصورت اپیل فیصلہ کر سکے کہ مجلس نے
اپنے حقوق سے تجاوز تو نہیں کیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ لارڈ برائس کے بیان کے مطابق
امریکن مصنفوں کے بر خلاف یورپ کے بہت سے قانون دان اس اصل کے مخالف ہیں اور
ضروری نہیں سمجھتے کہ آئین اساسی کے متعلق اختلاف کی صورت میں مجلس قانون ساز کے سوا
کوئی اور محکمہ فیصلہ کرے کہ کونسا فریق حق پر ہے۔ چنانچہ وہ تحریر کرتے ہیں:۔
یہ رائے یورپ کے براعظم میں صحیح تسلیم نہیں کی جاتی۔ وہاں سوئٹزر لینڈ
اور فرانس کی جمہوریتوں اور جرمن بادشاہت کے قانون دان اب تک مصر ہیں کہ
مجلس عاملہ اور عدالت، قانون ساز مجلس کے ماتحت ہونی چاہئے۔ چنانچہ دو نہایت ہی
اعلیٰ پایہ کے سوئٹزر لینڈ کے قانون دانوں نے میرے سامنے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
امریکن طریق زیادہ معقول ہے بیان کیا کہ فیصلہ کرنے والی عدالت کے بغیر)
سوئٹزر لینڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور یہ بھی بیان کیا کہ افراد ملک کو اس طرح کوئی
سخت نقصان نہیں پہنچ سکتا کیونکہ ان کے سامنے معاملہ کو پیش کر کے ان کی حفاظت کا
سامان کیا جا سکتا ہے۔ ا
لیکن اگر غور کیا جائے تو یہ اختلاف جو سوئٹزر لینڈ کے قانون دانوں نے کیا ہے حقیقی

انوار العلوم جلدا
٣٣٧
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
نہیں ہے اور سوئٹزر لینڈ کے قانون اساسی سے ہر گز یہ ثابت نہیں ہوتا کہ سوئٹزر لینڈ میں کوئی
سپریم کورٹ نہیں ہے بلکہ خود انہی دو ماہرین قانون کے بیان سے جو لارڈ برا کس نے نقل کیا ہے
ثابت ہے کہ وہاں بھی سپریم کورٹ ہے۔ کیونکہ وہ بیان کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کی
سوئٹزر لینڈ میں اس لئے ضرورت نہیں کہ اگر آئین اساسی کے خلاف کوئی بات اسمبلی کرے تو
ملک کے باشندے اپنے حق کی حفاظت کر سکتے ہیں اور اس حفاظت سے ان کی مراد ریفرنڈم
(REFERENDUM) ہے۔ یعنی ملک سے ووٹ لے کر فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ ملک زیر اعتراض
قانون کو آئین اساسی کے خلاف سمجھتا ہے یا نہیں۔ چنانچہ لارڈ برائس ان کے قول کی مزید
تشریح مذکورہ بالا فقرہ سے اگلے فقرہ میں یوں بیان کرتے ہیں کہ :۔
اگر قومی مجلس کے کسی قانون کے متعلق خیال کیا جائے کہ وہ قانون اساسی
کے خلاف ہے تو اس وقت یہ مطالبہ کیا جا سکتا ہے کہ ملک کے باشندوں کی اس کے
متعلق رائے لی جائے۔ پھر ملک خود فیصلہ کر دے گا کہ قانون آئین اساسی کے خلاف
ہے یا نہیں۔ ۲
اس طرح پروفیسر ڈبلیو ۔ بی ۔ منرو (W۔B۔MUNROE) پی۔ ایچ۔ ڈی۔ ایل۔ ایل۔ بی
لکھتے ہیں کہ :۔
اس کے برخلاف اگر کسی معاملہ کے خلاف درخواست دی جائے کہ وہ
قانون اساسی کے خلاف ہے اور ملک کی عام رائے اس کے بارہ میں حاصل کی جائے تو
اگر اکثر رائے دہندگان اس کے خلاف ہوں تو وہ قانون منسوخ ہو جائے گا۔ ۳
ان دونوں حوالوں سے ثابت ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں بھی آئین اساسی کے ٹوٹنے کی
صورت میں ایک ایسا محکمہ مقرر ہے جس کے سامنے اپیل کی جاسکے گو چند آدمیوں کی جماعت پر
مشتمل نہیں ہے بلکہ ملک کے سب افراد پر مشتمل ہے اور ملک کے سب باشندوں کا کورٹ بھی
ویسا ہی سپریم کورٹ کہلا سکتا ہے جیسے کہ چند افراد کا کورٹ سپریم کورٹ کہلا سکتا ہے۔ غرض
اصل بات یہ ہے کہ یورپ کے قانون دانوں نے اس امر کو سمجھا ہی نہیں کہ امریکن اور
دوسرے ماہرین قانون کا یہ دعوی نہیں ہے کہ غیر لچک دار آئین اساسی کے لئے کسی خاص
شکل کے سپریم کورٹ کا ہونا ضروری ہے۔ جو کچھ ان کا دعوی ہے وہ یہ ہے کہ جب بھی کسی
حکومت کا آئین اساسی غیر لچک دار ہو یہ ضروری ہے کہ کوئی ایسا محکمہ بنایا جائے کہ جو اختلاف

انوارالعلوم جلدا
٣٣٨
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
کے وقت اس امر کا فیصلہ کرے کہ آیا حکومت نے اپنے اختیارات سے باہر ہو کر تو کوئی قانون
نہیں بنایا ۔ کیونکہ اس امر کا فیصلہ مجلس واضع قوانین پر چھوڑ دینا ایسا ہی ہے جب جیسا کہ کسی ایک
فریق مقدمہ کو خود اپنے مقدمہ کا فیصلہ کرنے کے لئے حج مقرر کر دیا جائے اور سوئٹزر لینڈ نے جو
صورت فیصلہ کی تجویز کی ہے یعنی سب ملک کی ریفرنڈم وہ اس ملک کے لحاظ سے بالکل معقول
ہے اور یہ ہرگز نہیں کہا جا سکتا کہ سوئٹزر لینڈ میں کوئی سپریم کورٹ نہیں ہے۔ ہاں یہ کہا جا سکتا
ہے کہ سوئٹزر لینڈ کا سپریم کورٹ یونائیٹڈ سٹیٹس کے سپریم کورٹ سے مختلف ہے۔
چونکہ بحث کے وقت یہ سوال بھی آسکتا ہے کہ اگر ریفرنڈم بھی ایک قسم کا سپریم کورٹ
ہے تو کیوں ہندوستان میں بھی ویسا ہی سپریم کورٹ نہ جاری کر دیا جائے۔ یعنی اگر کسی جماعت کو
فیڈرل گورنمنٹ کے کسی فیصلہ یا قانون پر اعتراض ہو تو ملک کی عام رائے دریافت کر کے جو
کثرت کی رائے ہو اس کے مطابق فیصلہ کر لیا جائے اس لئے میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہ
اختلاف جو یورپ اور امریکہ کے ماہرین قانون میں ہوا ہے کہ آیا غیر لچک دار قانون اساسی
کے لئے کسی سپریم کورٹ کا ہونالازمی ہے یا نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اس حقیقت پر
غور نہیں کیا کہ ہر ملک کے حالات کے لحاظ سے الگ قسم کے سپریم کورٹ کی ضرورت ہوا کرتی
ہے۔ یہ موقع نہیں کہ میں تفصیلی طور پر بتاؤں کہ کس طرح مختلف ممالک کی مختلف حالتوں کے
مطابق مختلف شکلوں کے سپریم کورٹ کی ضرورت ہوا کرتی ہے لیکن ہندوستان کے معاملہ کو
نظر رکھتے : ہوئے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ غیر لچک دار قانون اساسی کی دو بڑی ضرورتیں ہوتی
ہیں۔ ایک تو شخصی حکومت یا آلیگار کی (OLIGARCHY) یعنی با اثر لوگوں کی حکومت کے حملہ
بچنا اور دوسرے ے اکثریت کی حکومت کے حملہ سے بچنا۔ پہلی صورت اس وقت پیدا ہوتی
ہے جب کہ آئین اساسی کے بنانے والوں کے سامنے یہ خطرہ ہوتا ہے کہ کسی وقت کوئی خاص
علمی یا مذہبی یا سرمایہ دار یا زمیندار جماعت ملک کی حکومت کو اپنے ہاتھ میں لے کر اس کی
جمہوریت کی شکل کو توڑ کر ایسے چند بااثر لوگوں کی حکومت ( آلیگار کی) میں تبدیل نہ کر دے تب
وہ لوگ اس خطرہ سے بچنے کیلئے ایک غیر لچک دار قانون اساسی بناتے ہیں اور اس کی تبدیلی کے
متعلق ایسی شرطیں مقرر کرتے ہیں کہ جب تک اکثر افراد کی رائے اس کی تائید میں نہ ہو اس
وقت تک اسے تبدیل نہ کیا جا سکے اور اس آئین کے توڑے جانے کے احتمال کے موقع پر بھی
فیصلہ ملک کی اکثر آبادی پر چھوڑتے ہیں تاکہ معلوم ہو تا رہے کہ کوئی اقلیت غفلت میں ملک پر
سے

انوار العلوم جلدا
حکمران تو نہیں ہو گئی۔
۳۳۹
ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل
دوسری صورت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کہ آئین اساسی بنانے والوں کے سامنے
یہ سوال ہوتا ہے کہ اکثریت ہی کہیں اقلیت کو نہ کھا جائے۔ اور بعض ایسی اقلیتوں کے حقوق
کی حفاظت ان کے مد نظر ہوتی ہے کہ جو اسی شرط پر اس نظام حکومت میں شامل ہونے کے لئے
تیار ہوتی ہیں کہ ان کی جداگانہ ہستی معرض خطر میں نہ آئے۔ اس صورت میں آئین اساسی
کے بنانے والے صرف یہ امر مد نظر نہیں رکھتے کہ اکثریت کے حقوق تلف نہ ہو جائیں بلکہ
ایسے قواعد بناتے ہیں جن کی مدد سے اقلیتیں اکثریت کے حملہ سے محفوظ رہیں اور اس صورت
میں قانون اساسی کے توڑے جانے کے احتمال کے وقت بھی فیصلہ اکثریت کے سپرد نہیں کیا جاتا
بلکہ کسی اور محکمہ کے سپرد یہ کام کیا جاتا ہے۔
یہ امر ظاہر ہے کہ جس ملک کے قواعد کی غرض چند با اثر افراد کی حکومت سے اپنے ملک
کو بچانا ہو ان کے لئے بہترین سپریم کورٹ ملک کی اکثریت کی رائے ہی ہو سکتی ہے کیونکہ چند
اشخاص کے فیصلہ سے یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا کہ ملک کا اکثر حصہ اس کا موید ہے لیکن ملک کے
اکثر حصہ کا فیصلہ اگر حاصل ہو جائے تو پوری طرح تسلی ہو جاتی ہے کہ اکثریت کی حکومت کا مدعا
پورا ہو رہا ہے۔ برخلاف اس کے جس ملک کا اساس اس اصل پر ہو کہ بعض جماعتوں یا صوبوں
کی منفردانہ شخصیت کو نقصان سے بچایا جائے۔ اس میں اگر سپریم کورٹ ملک کی اکثریت کی
رائے کو قرار دیا جائے تو یہ گویا اس غرض کو ہی باطل کرنا ہو گا جس کے لئے قانون اساسی بنایا گیا
تھا۔ جس اکثریت کی دست اندازی سے بچنا مقصود تھا اس کو حج بنا لینا ایک فریق مقدمہ کے
اختیار میں فیصلہ کا اختیار دے دینے کے مترادف ہے۔ خلاصہ یہ کہ ان دونوں صورتوں میں
الگ الگ قسم کے سپریم کورٹ کا ہونا ضروری ہے۔ پہلی صورت میں ملک کی اکثریت کا فیصلہ ہی
قانون اساسی کی حفاظت کر سکتا ہے اور دوسری صورت میں اکثریت کے فیصلہ پر چھوڑ دینا
قانون اساسی کی غرض کو باطل کر دیتا ہے۔ پس انہی مختلف حالات کے ماتحت سوئٹزر لینڈ جس
کے آئین اساسی بنانے والوں کے سامنے چند با اثر افراد کی حکومت کا خطرہ تھا انہوں نے اپنے
ملک کے آئین اساسی کا مفہوم بتانے کا اختیار ایسے سپریم کورٹ کو دیا جس میں سب افراد ملک
شامل تھے اور یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ جسے یہ خطرہ نہیں تھا بلکہ جس کے اجزائے ترکیبی یعنی مختلف
ریاستوں کے اوپر ایک ہی خیال حکومت کر رہا تھا کہ یہ نیا نظام کہیں ہماری مستقل حیثیت کو نہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی