فضائل القرآن نمبر 3

انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 3

انوار العلوم جلد
۵۷۶
فضائل القرآن (۳)
عادت پڑے گی۔ جب وہ اپنے بڑوں کو دیکھیں گے کہ وہ صدقہ دیتے ہیں تو سمجھیں گے کہ یہ
اچھی بات ہے اور خود بھی صدقہ دینے لگ جائیں گے اس طرح آہستہ آہستہ ان کی تربیت
ہوتی جائے گی۔
تیسرا فائدہ یہ ہو گا کہ بعض دفعہ لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا کہ فلاں شخص امداد کا محتاج ہے۔
ہو سکتا ہے کہ مجھے اپنے محلہ یا اپنے قصبہ یا اپنے شہر کے کسی آدمی کے متعلق پتہ ہو کہ وہ محتاج
ہے لیکن دوسروں کو پتہ نہ ہو۔ ایسی صورت میں اگر میں ایک دوست کو کچھ دوں کہ فلاں کو
دے دینا تو بغیر یہ اعلان کرنے کے کہ فلاں کی مدد کرو اسے خود بھی دینے کا خیال آجائے گا۔ یہ
ظاہری طور پر صدقہ دینے کے فوائد ہیں۔
اسی طرح اگر مخفی طور پر خیرات دی جائے تو وہ دینے والے کے اپنے نفس کیلئے اچھی
ہے اس سے اس میں ریاء پیدا نہیں ہو گا جو ظاہر طور پر دینے پر دینے سے پیدا ہو سکتا ہے۔ لیکن جو
شخص مخفی خیرات اس لئے دیتا ہے کہ اس کے دل میں ریاء پیدا نہ ہو وہ جب ظاہر طور پر دے گا
تب بھی ریاء کا جذبہ اس میں پیدا نہ ہو گا کیونکہ وہ اپنے نفس کو ریاء سے بچانے کیلئے پوشیدہ طور
پر دے کر مشق کرتا رہتا ہے۔ ریاء کا جذبہ اس میں پیدا ہو سکتا ہے جو صرف ظاہرہ خیرات دیتا
ہے۔
پھر لَكُمْ کہہ کر یہ بھی بتا دیا کہ پوشیدہ دینے میں تمہارے لئے بھی نفع ہے اور فقراء کے
لئے بھی یعنی جنہیں دیتے ہو ان کے لئے بھی کیونکہ اس طرح ان کی عزت نفس محفوظ رہتی ہے
اور وہ شرمندہ نہیں ہوتے۔ غرض مخفی طور پر صدقہ دینا دینے والے کیلئے بھی نفع بخش ہے
کیونکہ اس میں ریاء پیدا نہیں ہوتا اور لینے والے کے لئے بھی کہ اس کی خفت نہیں ہوتی۔
صدقہ کے متعلق تیسرا پہلو یہ ہے کہ اسلام نے اس کی اقسام مقرر صدقہ کی مختلف اقسام کی ہیں۔ صدقہ کی ایک قسم تو لازمی ہے جس کے متعلق فرمایا ۔
وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأَتُوا الزَّكوة ٢٣ تم نماز با شرائط جماعت کے ساتھ ادا کرو اور
زکوۃ دو۔ آگے اس لازمی صدقہ کی دو قسمیں بتائیں۔ اول لازمی وقتی جیسے جہاد ہے۔ جب
جہاد کا موقع پیش آ جائے اس وقت قوم کا فرض ہوتا ہے کہ اپنے اموال پیش کر دے۔ دوم
لازمی مقررہ جیسے فرمایا خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً ٠٢٢ يه زکوۃ ہے۔ لیکن ایک صدقہ وقتی
غیر مقررہ ہے اس میں شریعت یہ نہیں کہتی کہ کتنا دو بلکہ یہ کہتی ہے کہ اس وقت ضرور ہو۔

انوار العلوم جلد ))
۵۷۷
فضائل القرآن (۳)
مقررہ میں تو حد مقرر کر دی گئی ہے کہ چالیسواں حصہ یا جانوروں میں سے اتنا حصہ دیا جائے مگر
جہاد کے لئے کہا جاتا ہے کہ دو جتنا دے سکتے ہو۔ چنانچہ ایک جہاد کے موقع کے متعلق حضرت عمر
رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں۔ مجھے خیال آیا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ہمیشہ مجھ سے بڑھ
جاتے ہیں۔ آج میں ان سے بڑھوں گا۔ یہ خیال کر کے میں گھر گیا اور اپنے مال میں سے آدھا
مال نکال کر رسول کریم ملی وسلم کی خدمت میں پیش کرنے کیلئے لے آیا۔ وہ زمانہ اسلام کے لئے
انتہائی مصیبت کا دور تھا۔ لیکن حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اپنا سارا مال لے آئے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
پوچھا ابو بکر ! گھر میں کیا چھوڑ آئے ہو ؟ انہوں نے عرض کیا۔ اللہ اور اس کا رسول " ۔ حضرت
عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ یہ سن کر مجھے سخت شرمندگی ہوئی اور میں نے سمجھا کہ آج میں
نے سمارا زور لگا کر ابو بکر سے بڑھنا چاہا تھا مگر آج بھی مجھ سے ابو بکر بڑھ گئے۔ ۲۵
ممکن ہے کوئی کہے کہ جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اپنا سارا مال لے آئے تھے تو پھر
گھر والوں کے لئے انہوں نے کیا چھوڑا؟ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ اس سے مراد گھر کا
سارا اندوختہ تھا۔ وہ تاجر تھے اور جو مال تجارت میں لگا ہوا تھا وہ نہیں لائے تھے اور نہ مکان بیچ
کر آگئے تھے۔
جہاد کے موقع پر مال دینے کا ذکر سورۃ بقرہ رکوع ۲۴ میں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوْا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ، تم جنگی کاموں میں اپنا
روپیہ صرف کرو۔ اگر نہیں کرو گے تو دشمن جیت جائے گا اور تم تباہ ہو جاؤ گے ۔
پھر ایک صدقہ اختیاری ہوتا ہے۔ اس کے متعلق بقرہ رکوع ۲۶ میں آتا ہے۔ ما
اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ وَالْيَتْمَى وَالْمَسْكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ
۲۷، جب کوئی دینے کا موقع ہو اور اس وقت تم خدا کے لئے خرچ کرنا چاہو تو کر سکتے ہو ۔ اپنے
والدین کیلئے اپنے قریبی رشتہ داروں کے لئے بتائی اور مساکین اور مسافروں کیلئے۔ یہ صدقہ
اختیاری رکھا۔ ایک اور جگہ اختیاری اور لازمی صدقہ کی طرف ان الفاظ میں اشارہ کیا ہے۔
فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ - ۲۸، معلوم کے لفظ میں بتا دیا کہ ۔
یہ
مقررہ صدقہ ہے۔ کیونکہ مَعْلُوم کے معنی ہیں مقرر کر دیا گیا۔ یعنی رقم مقرر کر دی کہ اتنا دینا
ضروری ہے۔ یا یہ کہ خرچ کا وقت مقرر ہوتا ہے کہ اب کچھ نہ کچھ دیتا تم پر فرض ہے۔ پس

انوار العلوم جلد
۵۷۸
فضائل القرآن (۳)
فرمایا فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ ان کے مال میں ایک مقرر حق ہوتا ہے۔ لِلسَّائِلِ
وَالْمَحْرُومِ - سوال کرنے والے اور محروم کا۔ گویا بتایا کہ اتنا دینا تمہارے لئے ضروری ہے
اور غیر مقررہ کے لئے فرمایا۔ وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ٢٩ یہاں
مَعْلُوم کا لفظ نہیں رکھا گیا بعض لوگ کہتے ہیں قرآن میں قافیہ بندی کی گئی ہے۔ حالانکہ اگر
صرف قافیہ بندی ہوتی تو مَحرُوم کے ساتھ مَعْلُومٌ قافیہ تھا جو سورۃ معارج میں آیا ۔ مگر
سورۃ ذاریات میں معلُوم کا لفظ اُڑا دیا ۔ کیونکہ یہاں دوسری قسم کے صدقہ کا ذکر تھا۔ اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن میں قافیہ کا خیال نہیں رکھا جاتا بلکہ مضمون کا خیال رکھا جاتا ہے۔
صدقہ کے متعلق چوتھا پہلو اسلام نے یہ صدقہ ایک قسم کے قرض کی ادائیگی ہے پیش کیا ہے کہ صدقہ کی حقیقت بیان کی
ہے اور بتایا ہے کہ صدقہ ایک قسم کے قرضہ کی ادائیگی ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں صدقہ ملنے کی
وجہ سے لوگ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور ان میں سستی اور کاہلی پیدا ہو جاتی ہے۔ مگر اسلام کہتا
ہے فِي أَمْوَالِهِمْ الِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوم - لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ
وَالْمَحْرُومِ محتاج اور مساکین کا حق ہے کہ تم انہیں اپنے مال میں سے دو۔ اگر تم کسی محتاج
کو دیتے ہو تو اس پر احسان نہیں کرتے بلکہ اس کا حق ادا کرتے ہو۔ دوسری جگہ اس حق کی
تشریح ان الفاظ میں کی گئی ہے کہ وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا
منه ۳۰ یعنی زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے اے بنی نوع انسان اسے ہم نے بغیر تمہاری
محنت اور بغیر کسی قسم کی اُجرت کے تمہاری خدمت میں لگا دیا ہے۔ اب اگر زمین اور آسمانوں
کی چیزیں صرف زید یا بکر کی خدمت میں لگی ہوئی ہوں تو ان کا وہ مالک ہو سکتا ہے لیکن اگر یہ
چیزیں غریب اور امیر سب کی خدمت کر رہی ہیں تو معلوم ہوا کہ سب چیزیں سب کے لئے پیدا
کی گئی ہیں صرف زید یا بکر کیلئے نہیں پیدا کی گئیں۔ اگر سورج صرف بادشاہ کے لئے پیدا کیا جاتا تو
چاہئے تھا کہ اس کو نظر آتا اور اسی کو فائدہ پہنچاتا مگر سورج بادشاہ کو بھی اسی طرح روشنی اور
گرمی پہنچاتا ہے جس طرح ایک فقیر کو۔ یہی حال دوسری چیزوں کا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ
زمین و آسمان میں جو کچھ ہے بنی نوع انسان کی مشترکہ جائیداد ہے اور سب دولت اسی کے
ذریعہ کمائی جاتی ہے۔ سَخَّرَ لَكُمْ کے ماتحت ہی انسان دنیا میں مال و دولت حاصل کرتا ہے۔
پس ساری کی ساری کمائی پبلک پراپرٹی سے ہی ہو رہی ہے جو خدا تعالیٰ نے ساری دنیا کیلئے پیدا

انوار العلوم جلدا
۵۷۹
فضائل القرآن (۳)
کی ہے۔ بے شک جو محنت و مشقت کر کے اس سے کماتا ہے اس کا زیادہ حق ہے مگر پراپرٹی میں
حصہ رکھنے والے کا بھی تو حق ہوتا ہے۔ جو محنت کرتا ہے اس کا زیادہ حق ہوتا ہے۔ لیکن جس
چیز میں محنت کرتا ہے وہ چونکہ مشترک ہے اس لئے اس کے لینے میں وہ بھی شریک ہے جس کی
اس میں شراکت ہے۔ یہ حق صدقہ اور زکوۃ کے ذریعہ ادا کیا جاتا ہے۔
اب دیکھو یہ نکتہ بیان کر کے کس طرح امراء اور دولت مندوں کا تکبر تو ڑا گیا ہے۔
جب غرباء کا بھی امراء کے مال و دولت میں حق ہے تو اگر کوئی امیر ان کو دیتا ہے تو ان کا حق ادا
کرتا ہے نہ کہ ان پر احسان کرتا ہے۔ ادھر غرباء اور محتاجوں کو شرمندگی سے یہ کہہ کر بچالیا کہ
مالداروں کے مال میں تمہارا بھی حق ہے۔ ہم نے ان کو ساری رقم دے کر ان کا فرض مقرر کر
دیا ہے کہ ہمارے محتاج بندوں کو بھی دیں ساری کی ساری کمائی خود ہی نہ کھا جائیں۔
پانچواں پہلو صدقات کے متعلق اسلام نے یہ بیان کیا کہ صدقہ کے
صدقہ کے محرکات محرکات کیا ہونے چاہئیں؟ محرکات کے ذریعہ ایک اعلی درجہ کی چیز بھی
بری ہو جاتی ہے۔ مثلاً ہمارے ہاں کوئی مہمان آئے اور ہم اس کی خاطر اس لئے کریں کہ اس
سے ہمیں فلاں فائدہ حاصل ہو جائے گا تو خواہ ہم کتنی خاطر کریں اس میں اپنی ذاتی غرض پنہاں
ہو گی۔ لیکن اگر ہم مہمان کی تواضع اس لئے کریں کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے تو یہ اعلیٰ درجہ کی نیکی
ہو گی۔ پس بُڑے محرکات کے ذریعہ ایک چیز ادنی ہو جاتی ہے اور اگر اچھے محرکات ہوں تو اعلیٰ
ہو جاتی ہے۔ یہود میں صدقہ کی غرض رحم بتائی گئی ہے۔ یہ ایک لحاظ سے تو اچھی ہے مگر اس
میں نقص بھی ہے۔ اسلام نے محرکات کے متعلق بھی بحث کی ہے۔ اور بتایا ہے کہ مَثَلُ
الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَتَثْبِيتًا مِّنْ أَنْفُسِهِمْ ا یہاں
صدقہ کی دو اغراض بتائی گئی ہیں۔ ایک یہ کہ اِبْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ محض یہ غرض ہو کہ
اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو دوسری یہ کہ تَثْبِيتاً مِّنْ اَنْفُسِهِمْ کبھی یہ غرض ہو کہ اپنی قوم
مضبوط ہو جائے۔ پس اسلام کے نزدیک صدقہ کی دو ہی اغراض ہیں۔ ایک یہ کہ اللہ تعالی
راضی ہو جائے اور دوسری یہ کہ غرباء کی مدد اپنی مدد ہوتی ہے۔ جس قوم کے افراد گرے
ہوئے ہونگے وہ قوم بھی کمزور ہو جائیگی۔ کیونکہ مرے ہوئے افراد اس کے لئے بوجھ ہونگے
اور نہ کر سکے لئے قومیں سے کوئی محض اور قوم ترقی نہ کر سکے گی۔ اسی لئے یورپین قو میں بھی جنہیں خدا سے کوئی تعلق نہیں محض اس
لئے صدقہ و خیرات کرتی ہیں کہ قوم کے غرباء کی ترقی سے قوم بڑھتی اور ترقی کرتی ہے۔ پس

انوار العلوم جلد
۵۸۰
فضائل القرآن (۳)
صدقہ کی ایک غرض اسلام نے یہ بتائی کہ تَثْبِيتًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ اس کے ذریعہ قوم مضبوط ہو
جاتی ہے۔
اسی طرح نیک لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَأَتَى الْمَالَ عَلَى
حبه یعنی نیک وہ ہوتا ہے جو علی حبه مال دیتا رہے۔ کتنے مختصر الفاظ ہیں۔ لیکن ان میں
نهایت وسیع مطالب بیان کئے گئے ہیں۔ عَلَى حُبّہ کے معنے یہ ہیں کہ اول اللہ تعالیٰ کی رضا
کے لئے۔ چنانچہ پہلے اللہ تعالیٰ کا ذکر موجود ہے۔ گویا وہ مال دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کی رضا اور محبت
کی خاطر انہیں اللہ تعالی کی محبت ہوتی ہے اس لئے وہ اس کی مخلوق سے بھی محبت کرتے ہیں۔
ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ چونکہ ہم خدا تعالٰی سے محبت کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی اپنے بندوں
سے محبت کرتا ہے اس لئے ہم بھی ان سے محبت کریں۔
حبہ کی ضمیر اس شخص کی طرف بھی جاتی ہے جسے مال دیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے
اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ جسے مال دیتے ہیں اسے ذلیل سمجھ کر نہیں دیتے بلکہ اپنا بھائی سمجھ
کر دیتے ہیں۔ وہ مال دیتے تو دوسرے کو ہی ہیں لیکن اسے ذلیل سمجھ کر نہیں بلکہ اس کا حق
سمجھ کر دیتے ہیں۔ اسے اپنا بھائی اور اپنا پیارا سمجھ کر دیتے ہیں۔
حبہ کی ضمیر مال دینے کی طرف بھی جاتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ معنے ہوئے کہ وہ
مال دینے کی محبت کی وجہ سے دیتے ہیں۔ کیونکہ انہیں خدا تعالی کی راہ میں مال دینا انتہائی
مرغوب ہوتا ہے۔ وہ چٹی سمجھ کر نہیں دیتے بلکہ اس لئے دیتے ہیں کہ انہیں مال دینے سے
ایک روحانی سرور اور ذوق حاصل ہوتا ہے۔ اس حبہ کے متعلق دوسری جگہ اِنَّ اللهَ
يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى ۳۲، کہہ کر بتایا کہ ان کی محبت بڑھتے
بڑھتے یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں ہم ماں باپ ہیں اور غریب اور محتاج لوگ ہمارے
بچے ہیں۔ جیسے ماں اپنے بچہ کو محبت سے دودھ پلاتی ہے نہ کہ کسی طمع سے اس طرح یہ لوگ
محتاجوں کو اپنا مال دیتے ہیں۔ دودھ کیا ہوتا ہے ماں کا خون ہوتا ہے۔ مگر پھر بھی جن عورتوں کے
ہاں کوئی بچہ پیدا نہیں ہوتا وہ کڑھتی رہتی ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انہیں کوئی ایسا بچہ
نہیں ملتا جسے وہ اپنا خون پلائیں۔ تو فرمایا۔ وہ لوگ مال دیتے دیتے اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں کہ
یہ نہیں سمجھتے کہ مال دے کر ہم کسی پر احسان کر رہے ہیں بلکہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا احسان ہے
جو ہم سے مال لیتے ہیں۔ جیسے بچہ جب روٹھ جائے تو ماں اسے مناتی اور کہتی ہے ” میں صدقے

انوار العلوم جلد
۵۸۱
فضائل القرآن (۳)
جاواں۔ میں واری جاواں" حالانکہ وہ بچہ کو کھانے کے لئے دیتی ہے نہ کہ اس سے کچھ لیتی
ہے۔ تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ تمہارا وہ درجہ ہونا چاہئے کہ تم دے کر یہ سمجھو کہ لینے والوں نے
ہم پر احسان کیا ہے نہ کہ تم نے ان پر کوئی احسان کیا ہے۔
چھٹے اسلام نے صدقہ دینے کی غرض بیان کی ہے۔ ایک غرض
صدقات کی غرض و غایت تو اسی آیت میں آئی ہے جو میں نے ابھی پڑھی ہے یعنی
أتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ جو شخص مال دے اس کی محبت کی وجہ محبت کی وجہ سے دے۔ دمنی سے سے نہ دے
کسی کی عادات بگاڑنے کے لئے نہ دے بلکہ اس لئے دے کہ اچھے کاموں میں لگے۔ جسے دیا
جائے اسے فائدہ ہو۔ ایسی حالت نہ ہو جائے کہ مال لینے کی وجہ سے اسے نقصان پہنچے۔
ساتویں اسلام نے صدقہ نہ دینے کے مواقع بھی صدقات سے معذوری کے اصول بیان کئے ہیں۔ یعنی بتایا ہے کہ فلاں مواقع پر
صدقہ نہ دو۔ یا تم صدقہ نہ دینے میں معذور ہو۔ جیسے فرمایا - وَإِمَّا تُعْرِضَنَّ عَنْهُمُ ابْتِغَاءَ
رَحْمَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ تَرْجُوهَا فَقُل لَّهُمْ قَوْلاً مَّيْسُورًا ۳۳، اس آیت میں تین مواقع
بتائے کہ ان میں صدقہ نہ دینے میں حرج نہیں۔ اول جب کہ تمہارے پاس کچھ نہ ہو۔
ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ جب تم خود تکلیف میں ہونے کی وجہ سے اپنے رب کی رحمت
کے محتاج ہو ۔ روم۔ جب تمہارا دل تو چاہتا ہو کہ صدقہ دو اور دینے کے لئے مال بھی تمہارے
پاس موجود ہو۔ لیکن عقل کہتی ہو کہ اگر مال دونگا تو خدا کا غضب نازل ہوگا اور اگر نہ دونگا تو
خدا کی رحمت کا نزول ہوگا ۔ اِمَّا تُعْرِ ضَنَّ عَنْهُمُ ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِنْ رَبِّكَ تَرْجُوْهَا -
بخل سے نہیں بلکہ یہ خیال ہو کہ نہ دونگا تو خدا کا فضل نازل ہو گا ایسی صورت میں صدقہ نہ دینا
اچھا ہے۔ مثلاً کوئی شخص عیاشی میں روپیہ برباد کر دیتا ہو تو اسے نہ دینا ہی رضائے الہی کا موجب
ہو گا۔ یا ایک شخص آئے اور آکر کہے کہ مجھے اسلام کے خلاف ایک کتاب لکھنے کے لئے روپیہ
کی ضرورت ہے اس میں چندہ دیجئے تو اس سے اعراض کرنے والا یقینا اللہ تعالیٰ کے فضل کی
جستجو میں انکار کرے گا۔ اب ایک اور مثال دیتا ہوں اس بات کی کہ انسان کا دل تو چاہتا ہے کہ
دے مگر ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ نہیں دیتا۔ ایک بچہ ہے جو ہماری تربیت کے نیچے ہے وہ
کسی چیز کی خواہش کرتا ہے۔ وہ خواہش ہم پوری بھی کر سکتے ہیں وہ بڑی بھی نہیں ہوتی مگر ہم
سمجھتے ہیں اس کی تربیت کے لحاظ سے یہ بُرا اثر ڈالے گی۔ اس لئے اسے پورا نہیں کرتے۔

انوار العلوم جلدا
۵۸۲
فضائل القرآن (۳)
تیسری صورت یہ ہے کہ کسی کو نقصان پہنچانے کے لئے مانگے مثلاً کسی کو مارنے کے لئے ریوالور
خریدنا چاہے تب بھی نہیں دیں گے۔
صدقات سے انکار کرنے کا طریق آٹھویں۔ اسلام نے یہ بتایا ہے کہ صدقہ نہ دینے
نے
ہونا
انکار کرو تو کس طرح کرو۔ فرمایا - أَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرُ ۳۴، جب انکار کرو تو سائل کو
ڈانٹ کر نہ کرو۔ تم انکار کر سکتے ہو مگر سائل پر سختی نہیں ہونی چاہئے۔
پھر فرمایا - فَقُلْ لَهُمْ قَوْلاً مَّيْسُورًا ایسی بات کرو جس سے ما۔ مانگنے والے کو ذلت
محسوس نہ ہو۔ لوگ کہتے ہیں سائل کو نرمی سے جواب دینا چاہئے ۔ یہ اَمَّا السَّائِلَ فَلَا
تَنْهَرْ میں آچکا ہے قَوْلاً مَّيْسُورا کے یہ معنے ہیں کہ اس طرح جواب نہ دو کہ اسے ذلت
اور شرمندگی محسوس ہو۔
نویں۔ اسلام نے یہ بتایا کہ کیا چیز صدقہ میں دی جائے۔
صدقات میں کیا چیز دی کیا چیز دی جائے یہ بھی ایک اہم سوال ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ کسی
غریب کو اچھا کپڑا دینے کا کیا فائدہ۔ اس کی بجائے اگر دس غریبوں کو کھدر کے کپڑے بنوا دیئے
جائیں تو زیادہ اچھا ہو گا۔ یا مثلاً ایک شخص کو پلاؤ کھانے کی بجائے دس کو آٹا دے دیا جائے تو یہ
بہتر ہے۔ لیکن یہ ان کی غلطی ہے۔ اسلام فطرت کی گہرائیوں کو دیکھتا ہے۔ اسلام جانتا ہے کہ
غرباء روزانہ امراء کو اچھا کھانا کھاتے اور اچھے کپڑے پہنتے دیکھتے ہیں اور خود بھی چاہتے ہیں کہ
ویسے ہی کپڑے پہنیں اور ویسے ہی کھانے کھائیں۔ اس لئے ایسی بھی صورت ہونی چاہئے کہ
ان کو اس امر کے مواقع حاصل ہو سکیں۔ اسلام لوگوں کو خشک فلسفی نہیں بناتا بلکہ لوگوں کے
دلوں کے خیالات پڑھنے کا حکم دیتا ہے۔ ہمارے ملک میں ایک قصہ مشہور ہے جسے ہم بھی بچپن
میں بہت خوشی سے سنا کرتے تھے۔ قصہ یہ تھا کہ کوئی لکڑ ہارا تھا جو بادشاہ کے باورچی خانہ کے
لئے لکڑیاں لایا کرتا تھا۔ ایک دن جب وہ لکڑیاں لے کر آیا تو کھانے کو بگھار لگایا جا رہا تھا۔ اس
کا اس پر ایسا اثر ہوا کہ وہ برداشت نہ کر سکا اور باورچی سے کہنے لگا کہ کیا اس کھانے میں سے
مجھے کچھ دے سکتے ہو۔ اس نے کہا۔ یہ بڑا قیمتی کھانا ہے۔ تمہیں کس طرح دیا جا سکتا ہے۔ کہتے
تھے اشرفیوں کا بگھار لگاتے تھے۔ یہ معلوم نہیں کس طرح لگاتے تھے ۔ لکڑ ہارے نے پوچھا۔ یہ
کتنا قیمتی ہے۔ اسے بتایا گیا کہ تمہاری چھ ماہ کی لکڑیوں کی قیمت کے مساوی ہے۔ اس پر وہ

انوار العلوم جلد
۵۸۳
فضائل القرآن (۳)
لکڑیاں ڈالنے لگا۔ پہلے روزانہ ایک بوجھ لایا کرتا تھا۔ پھر دو لانے لگا۔ ایک بوجھ کھانے کی قیمت
میں دیتا۔ اور ایک بوجھ کی قیمت سے گزارہ چلاتا۔ آخر چھ ماہ کے بعد اسے وہ کھانا دیا گیا۔ جب
وہ اسے لے کر گھر گیا۔ تو کسی فقیر نے اس کے دروازہ پر جا کر کھانا مانگا۔ لکڑ ہارے کی بیوی نے
کہا۔ یہی کھانا اسے دیدو۔ کیونکہ ہم تو چھ ماہ لکڑیاں ڈال کر یہ پھر بھی لے سکتے ہیں لیکن یہ اس
طرح بھی نہیں لے سکتا۔ لکڑہارے نے وہ کھانا فقیر کو دے دیا۔
اسی طرح ہمایوں کو جس مقدر نے دریا میں ڈوبتے ہوئے بچایا تھا۔ اسے جب کہا گیا کہ جو
کچھ چاہو مانگو تو اس نے چار پہر کے لئے بادشاہت مانگی۔ یہ تھی ایک مقلد کے دل کی خواہش تو
خدا تعالی دلوں کو پڑھتا ہے۔ فلسفی کو ان باتوں کی کیا خبر ہو سکتی ہے پس دلوں کے احساسات کا
لحاظ رکھتے ہوئے اسلام نے یہ حکم دیا کہ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۳۵ کہ جو کچھ خدا نے دیا
ہو اس میں سے خرچ کرو۔ روپیہ ہی صدقہ میں نہیں دینا چاہئے کبھی اچھا کپڑا بھی دو۔ اچھا کھانا
بھی دو بلکہ جو کچھ تمہیں دیا جائے اس میں سے بانٹتے رہو۔
اس سے بھی واضح الفاظ میں دوسری جگہ فرمایا ۔ كُلُوا مِنْ ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ وَأَتُوا
حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ وَلَا تُسْرِفُوا - ٣٦ اے باغوں والے مسلمانو! جب تمہارے باغ پھل
لاتے ہیں تو تم اپنے عزیزوں سمیت بیٹھ کر ان کے پھل کھاتے ہو۔ کبھی تمہیں یہ بھی خیال آیا
کہ باغ کی دیوار کے ساتھ گزرنے والے غریب کا بھی پتہ لیں کہ اس کے دل میں کیا گذرتا
ہے۔ كُلُوا مِنْ ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ جب پھل کیں تو خوب کھاؤ مگر ایک بات ضرور مد نظر
رکھو۔ اور وہ یہ کہ وَأَتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ جب پھل پک جائیں تو غریبوں کو بھی دو تاکہ
وہ بھی دنیا کی نعمتوں سے حصہ پائیں۔ یہ نہیں فرمایا کہ پھل بیچ کر کچھ روپے غریبوں کو دے دو
سے یہ کہ ان سے دال روٹی کھالیں۔ مگر اس کے ساتھ یہ بھی فرمادیا کہ وَلَا تُسْرِفُوا ہاں اسراف
نہ کرو یہ نہ ہو کہ روز غریبوں کو سنگترے وغیرہ تو کھلاتے رہو۔ مگر ان کے کپڑوں اور کھانے۔ پینے
کا خیال نہ رکھو ہر ایک امر کی ایک حد ہونی چاہئے۔
پھر بتایا کہ جو کچھ دو حلال مال سے دو۔ فرمایا۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ
طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ ۳۷ اے ایمان داروا جو کچھ تم نے کمایا ہے اس میں سے پاکیزہ چیزیں خدا
تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو۔ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب ان کے دل میں غریبوں کی مدد کے
لئے جوش اٹھتا ہے تو ڈاکے مارنا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ لوگ جو اخلاقی علوم سے واقف نہیں

انوار العلوم جلد )
ہوتے
۵۸۴
فضائل القرآن (۳)
تے، وہ کہتے ہیں فلاں ڈاکو بڑا اچھا آدمی ہے کیونکہ وہ غریبوں کی خوب مدد کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ یہ غریبوں پر رحم کرنے کا طریق نہیں بلکہ اصل طریق یہ ہے کہ اَنْفِقُوا مِنْ
طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ غریبوں کی ہمدردی کے یہ معنے نہیں کہ ڈاکے ڈال کر اور دو سروں کا مال
چھین کر ان کو دے دو بلکہ تمہارا کام صرف اتنا ہے کہ اپنی پاکیزہ کمائی میں سے اس قدر مال جس
قدر قرآن کریم نے جائز رکھا ہے دیدو اور باقی کام خدا تعالی پر چھوڑ دو۔ کسی کی خاطر نا جائز
فعل کرنا درست نہیں۔ لوگوں کا مال لوٹ کر غرباء کو دینا تو "حلوائی کی دُکان اور دادا جی کی
فاتحہ " کا مصداق بننا ہے۔ اگر تم یہ کہو کہ ہمارے پاس تھوڑا مال ہے مگر غریب بہت ہیں تو اس کی
ذمہ داری تم پر نہیں۔ تم جتنا دے سکتے ہو دے دو باقی خدا تعالی کے سپرد کرو۔
ایک تاریخی لطیفہ ہے۔ لکھا ہے کہ صلیبی جنگوں کے موقع پر ایک شخص جو فوج میں
ملازم تھا بادشاہ کے پاس آیا اور آکر کہنے لگا۔ میری غیرت یہ برداشت نہیں کرتی کہ میں
بیت المال سے تنخواہ لوں۔ میں آئندہ تنخواہ نہیں لونگا۔ اسے کہا گیا کہ پھر تم کس طرح گزارہ
کرو گے۔ اس نے کہا۔ میری ایک لونڈی ہے جو جادو ٹونے کرنا جانتی ہے۔ میں اس کی کمائی
سے گزارہ کرلوں گا۔ گویا اس نے اسلام سے ناواقفیت کی وجہ سے حرام مال کو تو جائز قرار دے
لیا اور جائز کو اپنے لئے حرام سمجھ لیا۔
دسویں بات اسلام نے یہ بتاتی ہے کہ غرباء اور امراء دونوں کو صدقہ دینا چاہئے صدقہ دے کون۔ کیا امراء کو ہی صدقہ
دینا چاہئے غرباء کو نہیں دینا چاہئیے؟ اسلام کہتا ہے کہ صدقہ غرباء کو بھی دینا چاہئے۔ کیونکہ
صدقہ دینے کی صرف میں غرض نہیں کہ حاجت مند کی امداد ہو بلکہ یہ ایک درس گاہ ہے جس
میں اخلاقی تربیت کی جاتی ہے اگر غریبوں کو صدقہ دینے سے محروم رکھا جائے تو وہ اس درس گاہ
میں تعلیم پانے سے محروم رہ جائیں گے۔ اللہ تعالٰی فرماتا ہے۔ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ
فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ ۳۸ مومن وہ ہیں جو اس وقت بھی خرچ کرتے ہیں جب ان کے
پاس مال ہوتا ہے اور اس وقت بھی خرچ کرتے ہیں جب آپ تنگی میں مبتلا ہوں۔ اس سے
معلوم ہوا کہ اسلام نے غریب امیر سب کے لئے صدقہ مقرر کیا ہے تاکہ انہیں صدقہ دینے کے
فوائد حاصل ہو جائیں۔ صدقہ دینے کے کئی فوائد ہیں جن میں سے دو تین میں بیان کر دیتا
ہوں۔

انوار العلوم جلد
۵۸۵
فضائل القرآن (۳)
اول ایسا انسان محسوس کرتا ہے کہ مجھ سے بھی زیادہ غریب اور محتاج لوگ دنیا میں
موجود ہیں۔ ایک ایسا شخص جسے خود ایک وقت کا فاقہ ہو اسے اگر کوئی چیز ملے اور وہ کہے۔ میں
کے صدقہ دوں؟ تو خدا تعالی اسے کہتا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہیں کئی کئی
وقت کا فاقہ ہو جاتا ہے۔ اس لئے تم ایسے شخص کو صدقہ دے سکتے ہو جو کئی وقت کا بھوکا ہو۔
دوم اسلام نہیں چاہتا کہ کسی ثواب سے کوئی بھی محروم رہے۔ اس لئے صدقہ اس نے
صرف امراء پر ہی نہیں بلکہ غرباء پر بھی رکھا ہے تاکہ وہ بھی اس ثواب سے محروم نہ رہیں۔ اور
پھر وہ شخص تو ثواب کا اور زیادہ مستحق ہوتا ہے جو تنگی کی حالت میں دوسرے کی مدد کرتا ہے۔
سوم خدا تعالٰی نہیں چاہتا کہ غریب کے دل پر زنگ لگے۔ جو خود لیتا رہے لیکن دے
نہیں۔ اس کے دل پر زنگ لگ جاتا ہے۔ اسی لئے اسلام نے کہا کہ وہ بھی دے تاکہ وہ یہ سمجھے
کہ میں ہی دوسروں سے امداد حاصل نہیں کر رہا بلکہ میں بھی دوسروں کی مدد کرتا ہوں۔ اس
کے لئے اسلام نے ایک خاص موقع بھی رکھ دیا ہے۔ یعنی رمضان کے بعد صدقۃ الفطر رکھا ہے
جس سے کسی کو مستثنیٰ نہیں کیا گیا۔ حتی کہ رسول کریم میں ہم نے فرمایا ہے کہ غریب اس سے
دے دے جو امیر اس کے گھر بھیجے لیکن صدقہ ضرور دے۔
گیارھویں بات اسلام نے یہ بتائی ہے کہ صدقہ کسے دیا جائے۔
صدقہ کے مستحقین میں نے بتایا ہے۔ وید میں کہا گیا ہے کہ برہمن کو صدقہ دیا جائے۔
کسی اور کو نہ دیا جائے۔ بعض مذاہب میں قومی اور خاندانی لحاظ سے صدقہ دینے کا حکم ہے۔ مگر
اسلام کہتا ہے یہ نہیں ہونا چاہئے۔ بعض مذاہب نے صدقہ غیر کے لئے رکھا ہے اپنے لوگوں
کے لئے نہیں۔ مسلمانوں میں بھی یہ خیال پیدا ہو گیا ہے کہ قریبی رشتہ داروں کو صدقہ نہیں
دینا چاہئے حالانکہ اسلام میں ایسا کوئی حکم نہیں ہے۔ بلکہ قرآن کریم میں آتا ہے۔ قُلْ مَا
اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالاقْرَبِينَ وَالْيَتْمَى وَالْمَسْكِينَ وَابْنِ السَّبِيلِ
یعنی جو مال تم خدا کی راہ میں تقسیم کرو اگر تمہارے ماں باپ محتاج ہوں اور تمہارے ہدایا سے
بھی ان کی تنگی دور نہ ہو سکے تو انہیں صدقہ میں سے بھی دے سکتے ہو۔ پھر اقرمین کو دو۔ بتائی کو
دو مساکین کو دو۔ مسافروں کو دو۔ پھر فرماتا ہے۔ اِنَّمَا الصَّدَقْتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسْكِينِ
وَالْعَمِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَ فِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَ فِي سَبِيلِ
اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِّنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ٣٩، یعنی صدقات غریبوں

انوار العلوم جلد !
۵۸۶
فضائل القرآن (۳)
کے لئے، مسکینوں کے لئے اور جو ان صدقات کو جمع کرنے والے ہوں ان کے لئے ہیں۔ اسی
طرح جو اسلام نہیں لائے ان کیلئے یعنی ان کے کھانے پینے کیلئے ان کی رہائش کے لئے ان کی
تعلیم و تربیت کے لئے۔ پھر قیدیوں کے چھڑانے کے لئے۔ قرض داروں کے لئے جو جہاد کے
لئے جائیں ان کے لئے اور مسافروں کے لئے ہیں۔ یہ اللہ تعالی کی طرف سے فرض ہے اور
اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔
اسی طرح فرمایا - لَا يَنْهُكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوْ كُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ
يُخْرِجُوكُم مِّنْ دِيَارِ كُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ
الْمُقْسِطِينَ ٢٠٥ یعنی اللہ تمہیں روکتا نہیں کہ تم صدقہ دو ان کو جو تم سے لڑتے نہیں۔
جنہوں نے تمہیں تمہارے گھروں اور وطنوں سے نہیں نکالا۔ تم ان سے نیکی اور انصاف کرو۔
اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
اسی طرح فرماتا ہے۔ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ مسلمانوں کے
مالوں میں حق ہے سوالی کا بھی یعنی جو بول سکتا ہے اور محروم کا بھی یعنی حیوانوں کا جو بول نہیں
سکتے۔
پھر فرماتا ہے۔ وَلَا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي
الْقُرْبَى وَالْمَسْكِينَ وَالْمُهْجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوْا أَلَا
تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ان یعنی اے مومنو! کوئی تم میں سے یہ
قسم نہ کھائے کہ میں قریبیوں کو اور مساکین کو اور مہاجرین فی سبیل اللہ کو صدقہ نہ دوں گا
چاہئے کہ تم در گزر سے کام لو۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ خدا تمہارے متعلق درگزر سے کام لے۔
پس کسی سے ناراض ہو کر اسے صدقہ سے محروم نہیں کرنا چاہئے۔
ان آیات سے معلوم ہوا کہ اول اسلام نے صدقہ مستحقین کو دینے کا ارشاد فرمایا ہے۔
کسی خاص قوم سے مخصوص نہیں کیا۔ نہ اس میں کوئی زائد ثواب رکھا ہے۔
دوم اپنے بیگانے میں فرق نہیں کیا۔ اپنوں کے لئے بھی جائز رکھا ہے اور دوسروں کے
لئے بھی۔ اس طرح ایسے لوگوں کے خیالات کی تردید کی ہے جو (الف) اپنوں کی خود بھی مدد
نہیں کرتے اور صدقہ بھی نہیں دیتے کہ اپنوں کو کس طرح دیں۔ (ب) جو غریب اپنوں کو مدد
اور صدقہ ایک ہی وقت میں نہیں دے سکتے انہیں نیکی سے محروم نہیں کیا گیا بلکہ اپنوں کی مدد کو

انوار العلوم جلد !!
ہی صدقہ شمار کر لیا ہے۔
۵۸۷
فضائل القرآن (۳)
سوم صدقہ صرف غرباء کے لئے ہی نہیں رکھا گیا بلکہ ان سے جو مشابہ لوگ ہوں ان کے
لئے بھی رکھا ہے (الف) مثلاً ایک لکھ پتی ہو مگر رستہ میں اس کا مال ضائع ہو گیا ہو تو اسے بھی
صدقہ دے سکتے ہیں۔ اسے قرض اس لئے نہیں دے سکتے کہ کیا پتہ ہے کہ وہ کوئی لٹیرا ہو اور
دغا باز ہے یا ٹھگ ہے۔ لیکن صدقہ دے سکتے ہیں کیونکہ اگر ٹھگ اور دنیا باز ہو گا تو اس کا وبال
اس پر پڑے گا۔ (ب) مساکین۔ مسکین سے مراد غریب نہیں۔ کیونکہ اگر اس کے یہی معنے
ہوتے تو پھر لِلْفُقَرَاءِ کیوں فرمایا ۔ دراصل مسکین سے مراد ایسا شخص ہے جو سرمایہ نہ ہونے
کی وجہ سے اپنا کام نہ کر سکے۔ مثلاً ایک شخص ایک فن جانتا ہے مگر وہ فن ایسا ہے کہ دس ہزار
روپے سے کام چل سکتا ہے۔ ایسا شخص فقیر تو نہیں کہلا سکتا۔ وہ بہر حال کھاتا پیتا ہو گا مگر اپنی
لیاقت اور قابلیت سے کام نہ لینے کی وجہ سے ترقی نہیں کر سکتا۔ اگر اسے دس ہزار روپیہ دے
دیا جائے تو کام چلا سکتا ہے۔ ایسے شخص کو صدقہ کی مد سے حکومت روپیہ دے سکتی ہے خواہ
بطور قرض ہو خواہ بطور امداد (ج) ایک ایسا شخص ہو جو ہو تو مالدار مگر مقروض ہو۔ مثلاً اس
کی پچاس ہزار کی تجارت ہو اور دس ہزار اس پر قرض ہو۔ اور قرض والے اپنا روپیہ مانگتے
ہوں۔ تو اگر وہ سرمایہ میں سے ان کا قرض ادا کر دے تو اس کی پچاس ہزار کی تجارت تباہ ہو
جاتی ہے ایسے شخص کی بھی صدقہ سے مدد کی جا سکتی ہے۔ یا مثلاً زمیندار ہے اور وہ مقروض
ہے۔ اگر قرض ادا کرے تو اس کی زمین بک جاتی ہے اور اس کے گزارہ کی کوئی صورت نہیں
رہتی اسے بھی صدقہ میں سے مدد دی جا سکتی ہے۔
چہارم ۔ صدقہ میں صدقہ کے عاملوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ کیونکہ جب اسلام نے یہ
حکم دیا کہ فلاں فلاں کو صدقہ دینا ضروری ہے تو یہ سوال ہو سکتا تھا کہ پھر صدقہ جمع کون کرے
پس ضروری تھا کہ اس کے لئے کارکن ہوں اور ان کی تنخواہیں مقرر کی جائیں بے شک اسے
صدقہ نہیں قرار دیا جائے گا مگر صدقہ میں سے ہی ان کی تنخواہیں ادا کی جاسکیں گی۔ یہ ایک
سوال ہے، جس کی طرف اور کسی مذہب نے توجہ نہیں کی۔ یعنی یہ نہیں بتایا کہ صدقہ میں
عاملوں کا بھی حق ہے۔
پنجم ۔ یہ بتایا کہ سائل کو بھی محروم نہیں رکھنا چاہئے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ سائلوں کو
نہیں دینا چاہئے کیونکہ اس طرح ان کی عادت خراب ہو جاتی ہے لیکن اسلام کہتا ہے کہ انہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی