فضائل القرآن نمبر 3
انوارالعلوم (جلد 11), حصہ 4
انوار العلوم جلد 1
۵۸۸
فضائل القرآن (۳)
دینا چاہیے ۔ کیونکہ بعض دفعہ صرف ظاہر کو دیکھ کر یہ پتہ نہیں لگتا کہ فلاں محتاج ہے یا نہیں۔
اس وجہ سے اسلام نے یہ رکھا کہ کوئی شخص سوال کرے اور اس کو پورا کرنے کی مقدرت ہو تو
اُسے دے دینا چاہئے۔
ششم ۔ اپنوں پرائیوں سب کو صدقہ دیا جائے سوائے ان کے جو اس وقت جنگ میں
مشغول ہوں تاکہ وہ نقصان نہ پہنچائیں۔
ہفتم ۔ انسانوں کے سوا جانوروں کو بھی جو محروم ہیں جن کی کوئی مالیت نہیں سمجھی جاتی۔
صدقہ سے محروم نہ رکھا جائے کہ خدا تعالیٰ نے ان کا حصہ انسان کے ساتھ شامل کر دیا ہے۔ گویا
بوڑھے اور ناکارہ جانوروں کو چارہ اور دانہ ڈالنا بھی صدقات میں شامل ہے اور ثواب کا
موجب ہو گا۔ گئو شالہ کو مدد دینا بھی صدقہ ہے مگر اونٹ شالے اور بھینس شالے بھی ہونے
چاہئیں۔
بارھویں بات اسلام نے یہ بیان کی کہ حکومت جو صدقات کی تقسیم کے اصول صدقات وصول کرے انہیں کن اصول پر تقسیم
کرے۔ اس کے لئے اسلام نے قواعد مقرر کئے ہیں۔ فرمایا تُطَهِّرُ هُمْ وَ تُزَكِّيهِمْ بِهَا ٢٢
یعنی دو اصل تمہارے مد نظر ہونے چاہئیں۔
اول - تُطَهِّرُهُمْ ۔ قوم کی کمزوری دور کرنے کے لئے اور مصیبت زدوں کی مصیبت
دور کرنے کے لئے۔
دوم - يُزَكِّيهِمْ بِهَا - قوم کو بلند کرنے کے لئے۔ زکی کے معنے اُٹھانے اور ترقی
دینے کے بھی ہوتے ہیں۔
صدقہ دینے اور
تیرھویں بات یہ بیان کی کہ صدقہ
اور لینے والوں کے تعلقات پر بحث دینے والے اور جنہیں دیا گیا ہو
ان کے تعلقات کیا ہوں؟ (1) شریعت نے ایسے مال کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ ایک وہ حصہ
جو حکومت کے ہاتھ سے جاتا ہے۔ اس کے متعلق کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میرے ہاتھ سے
گیا ہے۔ یا میرا روپیہ فلاں کو دیا گیا ہے کیونکہ وہ سب کا جمع شدہ مال ہوتا ہے جس میں سے
حکومت خود مستحق کو دیتی ہے اس طرح دینے والے کا واسطہ ہی اُڑا دیا گیا ہے اور احسان جتانے
کی کوئی صورت ہی باقی نہیں رہنے دی۔
انوار العلوم جلد 1
۵۸۹
فضائل القرآن (۳)
(۲) حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ کہہ کر احسان جتانے کی روح کو بھی کچل دیا اور بتایا
کہ جن کو صدقہ دیا جاتا ہے ان کا بھی دینے والے کے مال میں حق ہے۔
(۳) لیکن چونکہ ہر ایک اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا اس لئے ظاہری احکام بھی دے
دیئے۔ چنانچہ فرمایا ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوَالاَ تُبْطِلُوا صَدَ قُتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى ٢٣
اے مومنو! صدقات کو احسان جتا کر یا دوسروں سے خدمت لے کر ضائع نہ کرو۔
(۴) پھر ایک اور پہلو اختیار کیا جس سے احسان کا کچھ بھی باقی نہ رکھا۔ فرمایا۔
يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبُوا وَيُرْبِي الصَّدَقْتِ ۴ اللہ تعالیٰ سود کو مٹائے گا اور صدقات دینے
والوں کے مال کو بڑھائے گا۔ اس میں بتایا کہ صدقہ دینے والوں کو ہم خود بدلہ دیں گے ۔
بیان کی کہ جہاں صدقات صدقات پر زور لیکن سوال کی ممانعت چودھویں بات یہ بیان دینے پر اسلام نے زور دیا وہاں چونکہ یہ
خیال ہو سکتا تھا کہ مانگنا اچھی بات ہے اس لئے اس کی بھی تشریح کر دی۔ چنانچہ مومن کی شان
تائی کہ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُمْ بِسِيْمْهُمْ لَا يَسْتَلُونَ
النَّاسَ الْحَافَاً ۴۵ یعنی جو شخص اس تعلیم سے واقف نہیں کہ اسلام سوال کو پسند نہیں
کرتا وہ ایسے لوگوں کو سوال سے بچنے کی وجہ سے غنی خیال کرتا ہے۔ لیکن جو اس سے واقف
ہے ۔ وہ لوگوں کی شکلوں سے تاڑ لیتا ہے اور ان کی مدد کر دیتا ہے۔
اس میں بتایا کہ کامل مومن کو سوال نہیں کرنا چاہئے مگر منع بھی نہیں کیا۔ یعنی مانگنا قطعی
حرام نہیں کیونکہ بعض دفعہ انسان اس کے لئے مجبور ہو جاتا ہے۔ چنانچہ رسول کریم میں یم
کے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا ۔ اور اس نے عرض کیا مجھے کچھ دیں۔ آپ نے دیا۔ اس نے
پھر مانگا۔ آپ نے پھر دیا۔ اس نے پھر مانگا آپ نے پھر دیا۔ پھر آپ نے فرمایا۔ میں تمہیں
ایک بات بتاؤں ؟ اور وہ یہ کہ مانگنا اچھا نہیں ہوتا۔ اس نے اقرار کیا کہ آج کے بعد میں کسی
سے نہیں مانگوں گا۔ ایک صحابی" کہتے ہیں ایک جنگ کے دوران اس کا کوڑا گر گیا۔ دوسرا شخص
اٹھا کر دینے لگا تو اس نے کہا تم نہ دو۔ میں نے رسول اللہ صلی ا ہم سے عہد کیا ہوا ہے کہ میں کسی
سے کچھ نہیں لوں گا۔ اس پر وہ خود اترا اور کوڑا اٹھایا ۔ تو جہاں اسلام نے صدقات پر اتنا زور
دیا ہے کہ خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ کیوں نہ لیں۔ وہاں یہ بھی بتا دیا کہ مانگنا نہیں چاہئے ۔ یہ بات
دینے والے پر رکھو کہ وہ تلاش کر کے دے۔
انوار العلوم جلدا
۵۹۰
فضائل القرآن (۳)
یہ صدقات کے متعلق اسلام کی بیان کردہ وہ چودہ باتیں ہیں کہ خواہ باقی مذاہب کی
ساری الہامی کتابیں اکٹھی کر لو تمام فلسفیوں کی کتابیں بھی دیکھ لو ان کی بحث ان میں نہ ہو گی۔
اور میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اسلام کی معمولی سی بات بھی اس رنگ میں نہ انسانی
کتابوں میں پائی جائیگی اور نہ الہامی کتابوں میں جس رنگ میں قرآن نے بیان کی ہے۔
اب میں مثال کے طور پر ایک اور بات کو لے لیتا
عورت اور مرد مرد کے تعلقات پر بحث ہوں اور وہ عورت اور مرد کا تعلق ہے یہ
یہ
ایک
ایسا فطری تعلق ہے جو جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے۔ اور کسی گہرے تدبر سے اس کے دریافت
کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ایک شیر دوسرے تمام جانداروں کو پھاڑے گا لیکن وہ بھی
شیرنی کے ساتھ رہنے کی ضرورت محسوس کرے گا۔ گدھا بے وقوف جانور سمجھا جاتا ہے لیکن
وہ بھی گدھی سے تعلق ضروری سمجھتا ہے۔ غرض یہ تعلق ایسا ہے کہ دنیا کے ہر جاندار کا ذہن
ادھر جاتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے۔ پس اس کی تعلیم بہت مکمل ہونی چاہئے۔ کیونکہ حضرت
آدم علیہ السلام کے وقت سے یہ ضرورت محسوس کی جاتی ہے اور اب تک محسوس کی جارہی
ہے۔ مگر ساری مذہبی کتابیں اس کی تکمیل سے محروم ہیں صرف قرآن کریم نے ہی اسے مکمل
کیا ہے۔ حالانکہ بظاہر اس تعلق کے متعلق کسی کتاب کا نئی بات بتانا ناممکن سا نظر آتا ہے۔
عورت مرد کے تعلقات کا مضمون ایک وسیع مضمون ہے۔ میں اس وقت کثرتِ
ازدواج حقوق نسواں ایک دوسرے کے معاملہ میں مرد و عورت کی ذمہ داریاں ، مہر اور طلاق
وغیرہ کے مسائل نہیں لوں گا کہ یہ مسائل زیادہ لمبے اور باریک ہیں۔ میں صرف اس چھوٹی
سے چھوٹی بات کو لوں گا جس کی وجہ سے مرد و عورت آپس میں ایک جگہ رہنے لگ جاتے
ہیں۔ اور بتاؤں گا کہ اس تعلق کو بھی اسلام نے کس قدر مکمل طور پر بیان کیا ہے۔ اور اسے کتنا
لطیف اور خوبصورت مضمون بنا دیا ہے۔
دوسرے مذاہب کی مقدس کتب کو جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس
ابتدائی مسئلہ کے متعلق بھی خاموش ہیں۔ مثلاً انجیل کو لیں تو اس میں عورت اور مرد کے تعلق
کے متعلق لکھا ہے :۔
شاگردوں نے اس سے کہا کہ اگر مرد کا بیوی کے ساتھ ایسا ہی حال ہے تو بیاہ کرنا ہی
اچھا نہیں۔ اس نے ان سے کہا کہ سب اس بات کو قبول نہیں کر سکتے مگر وہی جنہیں
انوار العلوم جلد
۵۹۱
فضائل القرآن (۳)
یہ قدرت دی گئی ہے۔ کیونکہ بعض خوجے ایسے ہیں جو ماں کے پیٹ ہی سے ایسے پیدا
ہوئے اور بعض خوبے ایسے ہیں جنہیں آدمیوں نے خوجہ بنایا۔ اور بعض خوجے
ایسے ہیں جنہوں نے آسمان کی بادشاہت کے لئے اپنے آپ کو خوجہ بنایا ۔ جو قبول کر
سکتا ہے وہ قبول کرے ۔ ۴۶۴
گویا حضرت مسیح نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ مرد عورت کا تعلق ادنی درجہ کے لوگوں کا
کام ہے اگر کوئی اعلیٰ درجہ کا انسان بننا چاہے اور آسمان کی بادشاہت میں داخل ہونا چاہے تو
اسے چاہئے کہ خوجہ بن جائے۔ مطلب یہ کہ اصل نیکی شادی نہ کرنے میں ہے۔ ہاں جو
برداشت نہ کر سکے وہ شادی کرلے اس طرح 1 کرنتھیوں بابے میں لکھا ہے:۔
مرد کے لئے اچھا ہے کہ عورت کو نہ چھوٹے لیکن حرام کاریوں کے اندیشے سے ہر
مرد اپنی بیوی اور ہر عورت اپنا شوہر رکھے ۔ “
"
میں بے بیاہوں اور بیوہ عورتوں کے حق میں یہ کہتا ہوں کہ ان کے لئے ایسا
ہی رہنا اچھا ہے جیسا میں ہوں لیکن اگر ضبط نہ کر سکیں تو بیاہ کر لیں۔ ۴۸۴
گویا عورت مرد اگر بن بیا ہے رہیں تو پسندیدہ بات ہے۔
یہود میں یوں تو نہیں لکھا لیکن مرد اور عورت کے تعلقات کے متعلق کوئی صاف حکم بھی
نہیں۔ تو رات میں صرف یہ لکھا ہے کہ :۔
خداوند نے آدم پر بھاری نیند بھیجی کہ وہ سو گیا۔ اور اس نے اس کی پسلیوں میں
سے ایک پہلی نکالی۔ اور اس کے بدلے گوشت بھر دیا۔ اور خداوند خدا اس پہلی سے
جو اس نے آدم سے نکالی تھی ایک عورت بنا کر آدم کے پاس لایا اور آدم نے کہا کہ
اب یہ میری ہڈیوں میں سے ہڈی اور میرے گوشت میں سے گوشت ہے۔ اس سبب
سے وہ ناری کہلائے گی۔ کیونکہ وہ نر سے نکالی گئی۔ اس واسطے مرد اپنے ماں باپ کو
چھوڑے گا اور اپنی جو رو سے ملا رہے گا اور وہ ایک تن ہوں گے ۔ ۴۹
ان الفاظ میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ عورت چونکہ مرد کی پسلی سے پیدا ہوئی ہے۔ اس
وجہ سے وہ اس سے مل کر ایک بدن ہو جائے گا۔ اور مرد کو طبعاً عورت کی طرف رغبت رہے۔
گی۔ یہ کہ ان کامل کر رہنا اچھا ہو گا یا نہیں اس کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا صرف فطری تعلق کو
لیا گیا ہے۔
انوار العلوم جلد !!
۵۹۲
فضائل القرآن (۳)
ہندو مذہب نے شادی کی ضرورت پر کچھ نہیں لکھا۔ صرف اس قدر معلوم ہوتا ہے کہ
شادی ان کے دیوتا بھی کرتے تھے پھر بندے کیوں نہ کریں گے ۔ مگر ساتھ ہی بعض نے یہ بھی
لکھا ہے کہ نجات کا اصل ذریعہ یہ ہے کہ انسان سب دنیا سے الگ ہو کر عبادت کرے ۔ منوجی
نے جن کی تعلیم ہندو مانتے ہیں یہ بھی بتایا ہے کہ پچیس سال تک کنوارا رہنا چاہئے پھر
پچیس سال تک شادی شدہ رہے۔ لیکن دید اس بارہ میں بالکل خاموش ہیں جو ہندوؤں کی
اصل مقدس کتاب ہے۔ شادی کی ضرورت۔ اس کی حقیقت اور اس کے نظام وغیرہ کے
متعلق منو وغیرہ بھی خاموش ہیں۔ بدھ مذہب نے شادی نہ کرنے کو افضل قرار دیا ہے کیونکہ
پاکیزہ اور اعلیٰ خادمان مذہب کے لئے شادی کو منع کیا ہے۔ خواہ عورت ہو خواہ مرد۔ یہی جین
مذہب کی تعلیم ہے۔
اب اسلام کو دیکھو تو معلوم ہوتا ہے کہ اس تعلق کو اس نے کس طرح نہایت اعلیٰ مسئلہ
بنا دیا ہے اور اسے دین کا جزو اور روحانی ترقی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔
اس بارہ میں پہلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مرد اسلام شادی کو ضروری قرار دیتا ہے اور عورت کا تعلق ہونا چاہئے۔ اور کیا انہیں
اکٹھے زندگی بسر کرنی چاہئے؟ قرآن کریم اس کے متعلق کہتا ہے کہ شادی ضروری ہے۔ نہ
صرف یہ کہ ضروری ہے بلکہ جو بیوہ ہوں ان کی بھی شادی کر دینی چاہئے۔ اور شادی کرنے کی
دلیل یہ دیتا ہے کہ يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَ
خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا ۵۰، یعنی اے انسانو! اپنے رب کا تقوی اختیار کرو۔ جس نے تم کو ایک
جان سے پیدا کیا اور اس سے اس کی قسم کا جوڑا بنایا ۔
اس آیت سے یہ بات معلوم ہوئی کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ انسانیت ایک جو ہر ہے۔ یہ
کہنا کہ انسانیت مرد ہے یا یہ کہنا کہ انسانیت عورت ہے غلط ہے۔ انسانیت ایک علیحدہ چیز ہے۔
وہ نفس واحدہ ہے اس کے دو ٹکڑے کئے گئے ہیں۔ آدھے کا نام مرد ہے اور آدھے کا نام
عورت۔ جب یہ دونوں ایک ہی چیز کے دو ٹکڑے ہیں تو جب تک یہ دونوں نہ ملیں گے اس
وقت تک وہ چیز مکمل نہیں ہو گی۔ وہ تبھی کامل ہو گی جب اس کے دونوں ٹکڑے جوڑ دیئے
جائیں گے۔
یہ اسلام نے عورت اور مرد کے تعلق کا اصل الاصول بتایا ہے کہ مرد اور عورت علیحدہ
انوار العلوم جلد !!
۵۹۳
فضائل القرآن (۳)
علیحدہ انسانیت کے جوہر کے دو ٹکڑے ہیں۔ اگر انسانیت کو مکمل کرنا چاہتے ہو تو ان دونوں
کڑوں کو ملانا پڑے گا ورنہ انسانیت مکمل نہ ہوگی۔ اور جب انسانیت مکمل نہ ہو گی تو انسان
کمال حاصل نہ کر سکے گا۔
اس آیت پر لوگ حوا کی پیدائش آدم علیہ السلام کی پسلی سے نہیں ہوئی اعتراض کرتے ہیں کہ
معلوم ہوا حوا آدم علیہ السلام کی پہلی سے پیدا ہوئی تھی جیسا کہ بائیبل میں ہے۔ لیکن یہ درست
نہیں۔ کیونکہ اول تو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ
لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ اللہ یعنی ہم نے ہر چیز کا جوڑا بنایا ہے ۔ تو کیا انسان کا جوڑا بنانا نَعُوذُ بِاللهِ
اسے یاد نہ رہا تھا کہ آدم کی پہلی سے حوا کو نکالا گیا؟ قرآن تو کہتا ہے کہ خواہ خیالات ہوں،
عقلیات ہوں، احساسات ہوں، ارادے ہوں ان کے بھی جوڑے ہوتے ہیں۔ کوئی ارادہ کوئی
احساس، کوئی جذبہ مکمل نہیں ہو سکتا جب تک دو مقابل کے ارادے اور دو مقابل کے
احساسات اور دو مقابل کے جذبات نہ ملیں۔ اسی طرح کوئی جسم مکمل نہیں ہو سکتا جب تک دو
جسم نہ ملیں۔ کوئی حیوان مکمل نہیں ہو سکتا جب تک دو حیوان نہ ملیں۔ کوئی انسان مکمل نہیں
ہو سکتا جب تک دو انسان نہ ملیں۔ پس جب اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ ہر چیز کے جوڑے بنائے
گئے ہیں تو کون تسلیم کرے گا کہ پہلے آدم کو بنایا گیا اور پھر اسے اداس دیکھ کر اس کی پہلی سے
حوا کو بنایا ۔ قرآن تو کہتا ہے کہ ہر چیز کے جوڑے ہیں۔ اس لئے جب خدا نے پہلا ذرہ بنایا تو
اس کا بھی جوڑا بنایا۔ پھر خود انسان کے متعلق آتا ہے وَخَلَقْنَكُمْ أَزْوَاجًا ۔ ہم نے تم
سب لوگوں کو جوڑا جوڑا بنایا ہے۔ پھر آدم کس طرح اکیلا پیدا ہوا۔ اس کا جوڑا کہاں تھا؟
دوسرے یہی الفاظ کہ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَ خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا تمہیں
نفسِ واحدہ سے پیدا کیا گیا اور اس میں سے تمہارا جوڑا بنایا سارے انسانوں کے متعلق بھی
آئے ہیں لیکن ان کے یہ معنے نہیں کئے جاتے خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ
اَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا - ۵۳ کہ اے بنی نوع انسان اللہ نے تمہارے نفسوں سے ہی تمہاری
بیویاں پیدا کی ہیں۔ اب کیا ہرا ہر ایک بیوی اپنے خاوند کی پسلی سے پیدا ہوتی ہے؟ اگر نہیں تو پہلی
آیت کے بھی یہ معنے نہیں ہو سکتے کہ انسان کا جوڑا اس میں سے پیدا کیا گیا۔ اسی طرح سورة
شوری رکوع ۲ میں آتا ہے جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَ مِنَ الْأَنْعَامِ أَزْوَاجًا
انوار العلوم جلد
۵۴ تمہارے نفسوں سے تمہارا جو ه
۵۹۴
فضائل القرآن (۳)
ڑا اور چوپایوں میں سے ان کا جوڑا بنایا گیا۔ اگر حضرت آدم
علیہ السلام کی پہلی سے حوا پیدا کی گئی تھی تو چاہئے تھا کہ پہلے گھوڑا پیدا ہوتا اور پھر اس کی پہلی
سے گھوڑی بنائی جاتی۔ اسی طرح جب کوئی لڑکا پیدا ہوتا تو فرشتہ آتا اور اس کی پہلی کی ایک
ہڑی نکال کر اس سے لڑکی بنا دیتا۔ مگر کیا کسی نے کبھی ایسا دیکھا ہے؟ تیسرے خدا تعالیٰ قرآن
کریم میں فرماتا ہے کہ هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا
لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا ۵ه۔ وہ خدا ہی ہے جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا وَجَعَلَ مِنْهَا
زوجها اور اس سے اس کا جو ڑا بھی بنایا ہے لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا تاکہ وہ اس سے تعلق پیدا کر کے
تسکین حاصل کرے۔
وہ لوگ جو کہا کرتے ہیں کہ انسان کا جوڑا پہلی سے بنایا گیا ہے وہ بھی صرف یہی کہتے ہیں
کہ حضرت آدم علیہ السلام کی پہلی سے حوا کو بنایا گیا۔ یہ کوئی نہیں کہتا کہ حوا کی پہلی سے آدم
علیہ السلام کو بنایا گیا۔ لیکن اس آیت کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ مرد کی پسلی سے عورت
نہیں بنی بلکہ عورت کی پہلی سے مرد بنا ہے کیونکہ اس میں زَوْجَهَا کی ضمیرِ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ کی
طرف جاتی ہے جو مؤنث ہے۔ اسی طرح مِنْهَا میں بھی ضمیر مونث استعمال کی گئی ہے۔ اس کے
بعد یہ ذکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس نَفْسٍ وَاحِدَةٍ سے اس کا زوج بنایا اور زوج کے لئے
ليشكُن میں مذکر کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے۔ جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ زوج نر تھا جو
ایک مادہ سے پیدا ہوا۔ پس ان معنوں کے لحاظ سے یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ عورت مرد کی
پہلی سے نہیں بلکہ مرد عورت کی پہلی سے پیدا ہوا ہے جسے کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا۔
ان آیات کا اصل مطلب یہ ہے کہ عورت مرد کا اور مرد عورت کا ٹکڑا ہے اور دونوں
مل کر ایک کامل وجود بنتے ہیں۔ الگ الگ رہیں تو مکمل مرد نہیں ہو سکتے۔ مکمل اس وقت ہوتے
ہیں جب دونوں مل جائیں۔ اب دیکھو! یہ کتنی بڑی اخلاقی تعلیم ہے جو اسلام نے دی۔ اس لحاظ
سے جو مرد شادی نہیں کرتا وہ مکمل مرد نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح جو عورت شادی نہیں کرتی وہ
بھی مکمل عورت نہیں ہو سکتی۔ پھر جو مرد اپنی عورت سے حسن سلوک نہیں کرتا اور اسے تنگ
کرتا ہے وہ بھی اس تعلیم کے ماتحت اپنا حصہ آپ کا لتا ہے۔ اسی طرح جو جو عورت مرد کے ساتھ
عمدگی سے گزارہ نہیں کرتی وہ بھی اپنے آپ کو نامکمل بناتی ہے اور اس طرح انسانیت کا جزو
نامکمل رہ جاتا ہے۔
انوار العلوم جلد ))
۵۹۵
فضائل القرآن (۳)
پس جب انسانیت مرد کا نام نہیں اور نہ انسانیت عورت کا نام ہے بلکہ مرد و عورت
دونوں کے مجموعے کا نام انسانیت ہے تو ماننا پڑے گا کہ انسانیت کو مکمل کرنے کے لئے
مرد و عورت کا ملنا ضروری ہے اور جو مذہب ان کو علیحدہ علیحدہ رکھتا ہے وہ انسانیت کی جڑ کاٹتا
ہے۔ اگر مذہب کی غرض دنیا میں انسان کو مکمل بنانا ہے تو یقینا مذہب اس عمل کی مخالفت نہیں
کرے گا بلکہ اسے ! اسے اپنے مقصد کے حصول کے لئے استعمال کرے گا۔ اور جو مذہبی کتاب بھی اس
طبعی فعل کو بڑا قرار دے کر اس سے روکتی ہے یا اس سے بچنے کو ترجیح دیتی ہے وہ یقیناً
انسانی تحمیل کے راستہ میں روک ڈال کر اپنی افضلیت کے حق کو باطل کرتی ہے۔
اب یہ سوال ہو سکتا ہے کہ جب مرد اور عورت ایک ہی چیز کے دو ٹکڑے ہیں تو کیوں
ان کو علیحدہ علیحدہ وجود بنایا ؟ کیوں ایسا نہ کیا کہ ایک ہی وجود رہنے دیتا تاکہ مرد کو عورت کی اور
عورت کو مرد کی خواہش ہی نہ ہوتی۔ اس کا جواب اسلام یہ دیتا ہے کہ وَمِنْ أَيْتِهِ أَنْ خَلَقَ
لَكُمْ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً - ٥٦۔ اس
کے نشانوں میں سے ایک یہ بھی نشان ہے کہ اس نے تمہاری ہی جنس سے تمہارے لئے جوڑے
بنائے تاکہ تمہیں آپس میں ملنے سے سکون حاصل ہو۔ گویا انسان میں ایک اضطراب تھا۔ اس
اضطراب کو دور کرنے کے لئے اس کے دو ٹکڑے کر دیئے گئے۔ اور ان کو آپس میں ملنا سکون
کا موجب قرار دیا گیا۔ اب ہم غور کرتے ہیں کہ وہ کون سا اضطراب ہے جس کا نمونہ
عورت و مرد کے تعلقات ہو سکتے ہیں سو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ وہی اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى
نے والا اضطراب ہے جو انسانی فطرت میں رکھا گیا ہے۔ اور جس کے لئے تجسس کی خواہش
اس کے اندر ودیعت کی گئی ہے جو اسے رفتہ رفتہ خدا تعالیٰ کی طرف لے جاتی ہے۔ جو چیز اپنی
ذات میں مکمل ہو اس میں تجسس نہیں ہوتا لیکن جب تجس کا مادہ ہو تو بسا اوقات لوگ کسی
چھوٹی چیز کا تجسس کرتے ہیں تو انہیں بڑی چیز مل جاتی ہے۔ خدا تعالی بھی فرماتا ہے کہ ہم نے
انسان کے قلب میں تجس کی خواہش پیدا کر دی ہے۔ جب وہ اس سے کام لیتا ہے تو خدا تعالیٰ
کی ذات اس کے سامنے جلوہ گر ہو جاتی ہے اور وہ اسے پالیتا ہے۔ جب مرد عورت کی تلاش کر
رہا ہوتا ہے اور اس کے لئے اپنے قلب میں اضطراب پاتا ہے تو خدا کہتا ہے کہ کیا میں اس قابل
نہیں ہوں کہ تم میری تلاش کرو۔ تب اس کی زبان سے بلی کی آواز نکلتی ہے اور وہ کہہ اٹھتا
ہے کہ آپ ہی تو اصل مقصود ہیں۔ اسی طرح جب عورت مرد کی تلاش کر رہی ہوتی ہے اسے
انوار العلوم جلد !!
۵۹۶
فضائل القرآن (۳)
خدا کہتا ہے کہ کیا میں تلاش کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ تب وہ پکار اٹھتی ہے کہ بلی یقیناً
آپ ہی اصل مقصود ہیں۔ ود ہیں۔ اس طرح مرد اور عورت ایک دوسرے کے متعلق تلاش اور تجسس
کا جذبہ رکھنے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی محبت حاصل کر لیتے اور اسے۔ اسے پالیتے ہیں۔
اب سوال ہو
خدا تعالیٰ نے اپنی محبت کا مادہ فطرت انسانی میں مخفی کیوں رکھا سکتا ہے۔ کہ
خدا تعالیٰ نے ظاہرا کیوں نہ مرد و عورت میں اپنی محبت پیدا کر دی اور اس طرح مخفی کیوں رکھا
اس کا جواب یہ ہے کہ ظاہرا محبت ہوتی تو حصولِ اتصال موجب ترقیات نہ ہوتا اور نہ اس کا
ثواب ملتا۔ ثواب کے لئے اخفاء کا پہلو ضروری ہوتا ہے۔ پس خدا تعالیٰ نے مرد کے پیچھے
عورت کیلئے اور عورت کے پیچھے مرد کیلئے اپنی محبت کو چھپا دیا تا کہ جو لوگ کوشش کر کے اسے
حاصل کریں وہ ثواب کے مستحق ہوں۔ مرد میں عورت کی اور عورت میں مرد کی جو خواہش پیدا
کی وہ مبہم خواہش ہے اصل خواہش خدا ہی کی ہے۔ اس لئے اس نے انسان میں یہ مادہ رکھا کہ
وہ خواہش کرے کہ میں مکمل بنوں۔ اور وہ یہ سمجھے کہ مجھے تکمیل کیلئے کسی اور چیز کی ضرورت
ہے۔ لیکن اگر انسان میں صرف اضطراب اور تجس کی خواہش ہی رکھی جاتی تو اضطراب مایوسی
بھی پیدا کر دیتا ہے۔ اس لئے ضروری تھا کہ جہاں انسان کے قلب میں مکمل ہونے کے متعلق
اضطراب ب ۔ ہو وہاں اس اضطراب کے نکلنے کا کوئی رستہ بھی ہو ۔ جیسے انجن سے زائد سٹیم نکلنے کا
رستہ ہوتا ہے۔ پس خدا تعالٰی نے انسان میں اضطراب پیدا کیا اور ساتھ ہی عورت کیلئے مرد اور
مرد کیلئے عورت کو سیفٹی والو بنایا اور اس طرح وہ محبت جو خدا تعالیٰ کیلئے پیدا کرنی تھی اس کے
زوائد کو استعمال کرنے کا موقع دے دیا گیا۔ اگر اس کے لئے کوئی سیفٹی والو نہ ہوتا تو یہ محبت
بہتوں کو جنون میں مبتلا کر دیتی۔ دنیا میں کوئی عقلمند کسی چیز کو ضائع ہونے نہیں دیتا پھر کس طرح
ممکن تھا کہ خدا تعالی کسی چیز کو ضائع ہونے دے۔ پس اس نے اس کا علاج یہ کیا کہ انسانیت کو
دو حصوں میں تقسیم کر کے اسے دو شکلوں میں ظاہر کیا۔ جس سے اس جوش کا زائد اور بے
ضرورت حصہ دوسری طرف نکل جاتا ہے اور اس طرح انسان خواہ مرد ہو یا عورت سکون
محسوس کرتا ہے۔ اس کی طرف رسول کریم میں ہم نے اس حدیث میں اشارہ فرمایا ہے کہ
حُبِّبَ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ وَالطَّيْبُ وَجُعِلَ قُرَّةٌ عَيْنِي فِي الصَّلوةِ - ۵۸، ایک
روایت میں مِنَ الدُّنْيَا کی بجائے مِنْ دُنْيَا كُمْ کے الفاظ بھی آتے ہیں۔ یعنی دنیا میں
انوار العلوم جلد )
۵۹۷
فضائل القرآن (۳)
سے تین چیزیں مجھے بہت ہی پسند ہیں۔ اَلنِّسَاءُ عورتیں اَلطَّيْبُ خوشبو وَجُعِلَ قُرَّةُ
عَيْنِي فِي الصَّلوةِ اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک تو نماز میں رکھی گئی ہے۔ یہ حدیث بتائی
ہے کہ مرد و عورت کے جنسی تعلقات بھی تسکین اور ٹھنڈک کا موجب ہوتے ہیں۔ اور خوشبو
سے بھی قلب کو سکون محسوس ہوتا ہے اور نماز میں اللہ تعالی کے حضور گریہ و زاری اور
عاجزانہ دعا ئیں جو لذت پیدا کرتی ہیں۔ وہ بھی انسان کیلئے سکون کا موجب ہوتی ہیں۔
یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ
مرد و عورت ایک دو دوسرے کیلئے سکون کا موجب ہیں یہاں تو صرف یہ ذیا
ذکر ہے
کہ مرد کیلئے عورت سکون کا باعث ہے یہ ذکر نہیں کہ عورت کیلئے بھی مرد سکون کا باعث ہے۔
یہ مفہوم جو مرد و عورت کے تعلقات کا بتایا گیا ہے تب درست ہو تا جب دونوں ایک دوسرے
کیلئے سکون کا موجب ہوں۔ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ دوسری جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ ۹ یعنی عورتیں تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان
کے لئے لباس ہو۔ پس موجب سکون اور آرام ہونے میں دونوں برابر ہیں۔ عورت مرد کے
لئے سکون کا باعث ہے اور مرد عورت کیلئے۔
مرد و عورت دونوں کو ایک دوسرے کا لباس کہہ کر اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ
دونوں کو ایک دوسرے کی حفاظت کرنی چاہئے۔ اگر کوئی نہا دھو کر نکلے لیکن میلے کچیلے کپڑے
پہن لے تو کیا وہ صاف کہلائے گا۔ کوئی شخص خواہ کس قدر صاف ستھرا ہو لیکن اس کالباس گندا
ہو تو وہ گندا ہی کہلاتا ہے۔ پس هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَاَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ میں مرد اور عورت کو
ایک دوسرے کا نیکی بدی میں شریک قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ دونوں کو ایک دوسرے کا محافظ
ہونا چاہئے۔ اس طرح بھی لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا کا مفہوم پورا ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے
لئے بطور رفیق سفر کے کام کرتے ہیں۔
ہی
لوگوں نے یہ
روحانی طاقتوں کی جسمانی طاقتوں سے وابستگی سمجھا ہی نہیں کہ روحانی طاقتیں
جسمانی طاقتوں سے اس دنیا میں وابستہ ہیں۔ اور روح اسی جسم کے ذریعہ سے کام کرتی ہے۔ یہ
بات عام لوگوں کی نظروں سے غائب ہے۔ نادان سائنس والے جسم کی حرکات دیکھ کر کہتے ہیں
کہ روح کوئی چیز نہیں۔ اور روحانیات سے تعلق رکھنے کا دعوی کرنے والے علماء جو قرآن
انوار العلوم جلد !!
۵۹۸
فضائل القرآن (۳)
نہیں جانتے وہ کہتے ہیں کہ روح جسم سے علیحدہ چیز ہوتی ہے۔ حالانکہ روح اور جسم ایک
دو سرے سے بالکل پیوست ہیں۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے روح کو علوم اور عرفان کے خزانے دیئے
ہیں وہاں ان خزانوں کے دریافت کی تڑپ اور ان کے استعمال کو جسم کی کوششوں کے ساتھ
وابستہ کر دیا ہے۔ جب جسم ان کی تلاش اور تجسس کرتا ہے تو وہ نکلتے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے
کہ کوئی پاگل خدا رسیدہ نہیں ہو سکتا ورنہ اگر روح جسم سے الگ ہوتی اور اس کا جسم سے کوئی
تعلق نہ ہوتا تو چاہئے تھا کہ پاگل کا خدا تعالیٰ سے تعلق ہوتا۔ کیونکہ پاگل کا دماغ خراب ہوتا
ہے اور دماغ جسم سے تعلق رکھتا ہے نہ کہ روح سے۔ مگر ایسا نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ
پاگلوں کو رسول کریم میں ہم نے مرفوع القلم قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ خدا تعالی ان کو
دوبارہ عمل کا موقع دے گا۔ اگر خدا تعالی سے تعلق پیدا کرنا صرف روح کا کام تھا جسم کا اس
میں کوئی دخل نہ تھا تو وہ بلی تو کہہ ہی چکی تھی۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ جسم روح سے بالکل
پیوستہ ہے۔ جسم میں خدا تعالٰی نے ایسی طاقتیں رکھی ہیں جو روحانیت کو بڑھانے والی ہیں۔
سے جو
رجولیت یا نسائیت سے متعلق قوتوں کا روح سے تعلق انہیں قوتوں میں انسان کو ابدیت کے
حصول کیلئے دی گئی ہیں ایک اس کی ان غدودوں کا فعل ہے جو رجولیت یا نسائیت سے متعلق
ہیں۔ یہ غدود جسم کے ہی حصے نہیں بلکہ روح سے بھی ان کا تعلق ہے ورنہ مرد کو خوجہ بننے سے
روکا نہ جاتا۔ پھر یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ انبیاء کے بھی بیوی بچے ہوتے ہیں کیونکہ
یہ اعضاء روحانیت کے لئے ضروری ہیں۔ بلکہ ان سے روحانیت مکمل ہوتی ہے۔ رجولیت یا
نسائیت کی اصل غرض در حقیقت بقا کی حس پیدا کرنے کی خواہش ہے۔ اس خواہش کے ماتحت
رجولیت یا نسائیت کے غدود بقا کی دوسری صورت کا کام دیتے ہیں۔ یعنی نسل کشی۔ گویا
نسلِ انسانی کے پیدا کرنے کا ذریعہ ان غدودوں کے نشو و نما کا ایک ظہور ہے۔ اور وہی طاقت جو
روح کی بقا کا ذریعہ ہے اس کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کی بقا کا ذریعہ بھی بنا دیا اور یہ بقائے اولاد کے
ذریعہ ہوتا ہے۔ روح کی ترقی سے بقاء ابدی حاصل ہوتا ہے اور اولاد کے ذریعہ جسمانی بقاء
ہوتا ہے۔ اس لئے بقاء پیدا کرنے والی زائد طاقت کو اس کے لئے استعمال کر لیا گیا۔
اگر کوئی کہے کہ پھر حیوانات میں اس طاقت کے رکھنے کا کیا فائدہ ہے تو اس کے لئے یہ یاد
رکھنا چاہئے کہ انسان کی پیدائش مختلف دوروں کے بعد ہوئی ہے۔ پہلے چھوٹا جانور بنا۔ پھر بڑا۔
انوار العلوم جلدا
۵۹۹
فضائل القرآن (۳)
پھر اس سے بڑا اور آخر میں انسان پیدا کیا گیا۔ چنانچہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے۔
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا - ۲۰ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم خدا کے لئے وقار پسند نہیں
کرتے اور تم کہتے ہو کہ خدا جلدی کر دے ۔ وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا اللہ تم اپنی پہلی پیدائش کو
دیکھو کہ کتنے عرصے میں ہوئی ہے۔ غرض انسان مختلف دوروں کے بعد بنا ہے۔ اور انہی دوروں
میں سے حیوانات بھی ہیں۔ پس تمام حیوانات در حقیقت انسانی مرتبہ تک پہنچنے کی سیڑھیاں ہیں
ورنہ وہ اپنی ذات میں خود مقصود نہیں۔ اور جو چیز سیڑھیوں پر لے جائی جائے گی وہ راستہ میں
بھی گرے گی اس لئے وہ چیزیں جو انسان کی ترقی کیلئے بنی تھیں وہ حیوانوں میں بھی پائی گئیں مگر
یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ قوت شہوانی جس قدر انسان میں ترقی یافتہ ہے اس قدر حیوانات
میں نہیں ہے۔ اور پھر یہ بھی ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ قوت شہوانی کا دماغی قابلیتوں سے
ایک بہت ہی گہرا تعلق ہے۔ اور بہت سے اعصابی نقصوں اور دماغی نقصوں کا علاج شہوانی
غدودوں کے رس ہیں۔
غرض حق یہ ہے کہ شہوانی طاقتوں کے پیدا کرنے والے آلات کا اصل کام اخلاق کی
درستی ہے لیکن چونکہ اصل کام کے بعد کچھ بقائے ضرور رہ جاتے ہیں جو بطور زائد سٹیم کے
ں سے
ہوتے ہیں۔ اگر انہیں نہ نکالا جائے تو انجن کے ٹوٹنے کا ڈر ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس۔
دوسرا کام بقائے نسل کا لے لیا۔ اور بجائے نسل انسانی کے چلانے کے کسی اور ذریعہ کے اس
ذریعہ کو اختیار کیا۔ یہ ایک حقیقت ہے جسے دنیا ابھی تک پوری طرح نہیں سمجھی مگر آہستہ آہستہ
سمجھ رہی ہے۔ اور طبی دنیامان رہی ہے کہ قوتِ شہوانی کا دماغی قابلیتوں سے بہت گہرا تعلق ہے
اور ان غدودوں سے کام لئے جاتے ہیں۔ چنانچہ یورپ کا ایک ماہر مانتا ہے کہ ان غدودوں میں
نقائص کی وجہ سے ہی مایوسی اور کئی دوسرے جسمانی نقائص پیدا ہو جاتے ہیں۔ ایک امریکن
مصنف نے سات جلدوں میں ایک کتاب لکھی ہے جس میں وہ رسول کریم ملی ایم کے متعلق
لکھتا ہے کہ آپ پر کئی شادیاں کرنے کا اعتراض فضول ہے۔ کیونکہ آپ خدا تعالی کے عشق
اور اس کے ذکر میں محو رہتے تھے اور ایسے آدمی کی قوتِ رجولیت ساتھ ہی نشو و نما پا جاتی ہے۔
گو اس شخص نے صحیح الفاظ میں حقیقت کو بیان نہیں کیا لیکن حق یہی ہے کہ بقائے دوام کی
خواہش کا ذریعہ غدود شهوانیہ ہیں۔ اور بقائے نسل ان کا ایک ضمنی اور ماتحت فعل ہے۔ پس
ضروری تھا کہ اس اضطراب کو کم کرنے کیلئے جو خدا تعالیٰ نے غدود شہوانیہ کے ذریعہ سے انسان