تحریکِ آزادیء کشمیر

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 10

انوار العلوم جلد ۱۲
194
تحریک آزادی کشمیر
اور بھی کئی باتیں ہیں جو میں کہنی چاہتا ہوں لیکن سردست میں اپنے اس خط کو اس بات
پر ختم کرتا ہوں کہ اے اہل کشمیر! آپ کو یہ امر ایک منٹ کے لئے بھی نہیں بھلانا چاہئے کہ
مسٹر عبد اللہ جو آپ سے زیادہ ناز و نعم میں پلے ہوئے ہیں۔ جو ظاہری تعلیم کی آخری ڈگری
حاصل کر چکے ہیں اور جو اگر کسی مہذب ملک میں ہوتے اور کسی منصف حکومت سے ان کا
واسطہ پڑتا تو کسی نہایت ہی اعلیٰ عہدہ پر ہوتے ، آج قید خانہ کی تاریک کوٹھڑی میں بند ہیں۔ کسی
اپنے جرم کی وجہ سے نہیں بلکہ صرف اس لئے کہ اے اہل کشمیر ! آپ لوگ غلامی سے آزاد ہو
جائیں اور آپ کی اولادیں عزت کی زندگی بسر کریں۔
خاکسار
میرزا محمود احمد
صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی
قادیان۔ ضلع گورداسپور (پنجاب)
۲۷-۱-۱۹۳۲ء
تاریخ احمدیت جلد ضمیمہ نمبرا صفحہ ۷ تا ۱۲ مطبوعہ ۱۹۶۵ء)

انوار العلوم جلد ۱۲
۱۹۷
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
مسلمان لیڈران کشمیر کی گرفتاری پر وائسرائے ہند کو تار
قادیان ۲۷ جنوری ۱۹۳۲ء۔
پورا ایکسیلنسی کے یقین دلانے پر مجھے اطمینان ہو گیا تھا کہ کشمیر کے مسلمانوں کی شکایات
دور کر دی جائیں گی اور کہ ریاست اپنی متشددانہ پالیسی ترک کر دے گی۔ یہ اطمینان دلائے
جانے پر میں نے ریاست کے اندر اور باہر اس امر کے لئے پوری پوری کوشش کی کہ مسلمان پر
امن رہیں اور گلینسی اور ڈلٹن کمیشنوں، نیز مسٹر جنکنز اور مسٹر لا تھر سے تعاون کریں اس
لئے میں بالکل خاموش تھا اور سری نگر و جموں کے نمائندگان کو بھی پُر امن رکھنے کی کوشش میں
مصروف تھا۔ کشمیر کے مشہور و معروف رہنما مسٹر عبد اللہ اور موچھ کے مفتی ضیاء الدین صاحب
اس پر امن کام میں ہمارے ممدو معاون تھے ۔ اس وقت بھی سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی بعض
دوسرے مقتدر راہنماؤں کے ساتھ جموں میں اس امر کی کوشش کر رہے ہیں کہ ریاست اور
علاقہ میر پور کے مسلمانوں کے درمیان صلح کرا دیں اور سول نافرمانی کی تحریک کو بند کرا دیں۔
لیکن ہماری مصالحانہ مساعی کے باوجود ریاستی حکام مسلمانوں پر انتہائی تشدد میں مصروف
رہے اور جلسوں کی ممانعت، پانچ افراد سے زیادہ کے اجتماع کی ممانعت وغیرہ کے لئے ان
مقامات پر بھی آرڈیننس جاری کر دیئے گئے جہاں بالکل امن و امان تھا۔ اب خبر آئی ہے کہ مفتی
ضیاء الدین صاحب کو جبرا حدود ریاست سے نکال دیا گیا ہے اور مسٹر عبد اللہ کو ان کے رفقاء
سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ ریاستی حکام خود ہی فتنہ انگیزی
کرنا چاہتے ہیں تا حکومت برطانیہ کی ہمدردی حاصل کر سکیں اور مسلمانوں کو برباد کرنے کے
لئے بہانہ بنا سکیں۔
اس لئے میں ایک بار پھر پورا ایکسیلنسی سے اپیل کرتا ہوں کہ فوری مداخلت کر کے
حالات کو بد تر صورت اختیار کرنے سے بچالیں اگر یو را یکسیلنسی کیلئے اس میں مداخلت ممکن نہ
ہو تو مہربانی فرما کر مجھے اطلاع کرا دیں تا میں مسلمانان کشمیر کو اطلاع دے سکوں کہ اب ان کے

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۹۸
تحریک آزادی کشمیر
لئے سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ یا تو جد وجہد میں ہی اپنے آپ کو فنا آپ کو فنا کر دیں اور یا دائمی
غلامی پر رضامند ہو جائیں۔
مرزا محمود احمد
پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی
مہاراجہ صاحب کشمیر کو تار
اطلاع موصول ہوئی ہے کہ مسٹر عبد اللہ کو سرینگر میں گرفتار کر لیا گیا ہے حالانکہ صرف
وہی ایسا آدمی تھا جس کے مشورے ریاست میں قیام امن کا موجب رہے ہیں۔ اور اس کی
گرفتاری سے واضح ہوتا ہے کہ ریاستی حکام امن کے خواہشمند نہیں بلکہ بدامنی چاہتے ہیں۔
میں یو رہائی نس سے آخری بار التماس کرتا ہوں کہ مہربانی فرما کر حکام کو اس تشدد اور
سختی سے روک دیں۔ وگرنہ باوجود ہماری انتہائی کوشش کے مجھے خطرہ ہے کہ خواہ کتنے بھی
آرڈنینس جاری کئے جائیں ، امن قائم نہ ہو سکے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری ریاست پر
ہوگی۔
مرزا محمود احمد
پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی
(الفضل ۳۱۔ جنوری ۱۹۳۲ء)

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۹۹
تحریک آزادی کشمیر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اہل کشمیر کے دو اہم فرض
میرا دو سراخط (سلسلہ دوم)
برادران کشمیر السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
میرا پہلا خط آپ کو مل گیا ہے اور گورنر کشمیر نے اسے ضبط شدہ بھی قرار دے دیا ہے۔
یہ ریاست کشمیر کی بد قسمتی ہے کہ اس میں گورنر جیسے عہدہ پر جاہلوں اور ناقابلوں کا تقرر ہوتا ہے
اور مہاراجہ صاحب کی حکومت کے چلانے کے لئے ایسے لوگ مقرر ہوتے ہیں جو ان خطوط کو ضبط
کرتے ہیں جن میں پُر امن رہنے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ افسوس کہ مہاراجہ صاحب ان امور
سے ناواقف ہیں کہ ان کے بنائے ہوئے افسر خود ان کی حکومت کی جڑ پر تبر رکھ رہے ہیں اور
ان کے ہاتھ سے کھا کر انہی کے ہاتھ کو کاٹ رہے ہیں۔ ممکن ہے یہ لوگ دل سے خیال کرتے
ہوں کہ مہاراجہ صاحب کی وفاداری کرتے ہیں لیکن مجھے تو شبہ ہے کہ یہ لوگ دل سے بھی
مہاراجہ صاحب کے بد خواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ امن کی تعلیم دینے والوں کی کوششوں کو کمزور
کر کے ریاست میں بغاوت پھیلائیں۔ بہر حال اگر یہ لوگ مہاراجہ صاحب اور ریاست کے
دشمن نہیں تو نہایت بیوقوف دوست ضرور ہیں۔
عزیز دوستو! جو میرے پہلے خط کا حشر ہوا وہی اس خط کا بھی ہو سکتا ہے اس لئے میں آپ
کو نصیحت کرتا ہوں کہ آئندہ آپ لوگ یہ احتیاط کیا کریں کہ میرا مطبوعہ خط ملتے ہی فورا اسے
پڑھ کر دوسروں تک پہنچا دیا کریں تاکہ ریاست کے ضبط کرنے سے پہلے وہ خط ہر اک کے
ہاتھوں میں پہنچ چکا ہو اور تاکہ ہر مسلمان اپنے فرض سے آگاہ ہو چکا ہو اور بہتر ہو گا کہ جس کے
ہاتھ میں میرا خط پہنچے وہ اس کا مضمون اُن مردوں، عورتوں اور بچوں کو منا دے جو پڑھنا نہیں

انوار العلوم جلد ۱۲
۲۰۰
تحریک آزادی کشمیر
جانتے اور اگر ہو سکے تو اس کی کئی نقلیں کر کے دوسرے گاؤں کے دوستوں کو بھیجوا دے اگر
پورا خط نقل نہ ہو سکے تو اس کا خلاصہ ہی لکھ کر دوسرے دوستوں کو اطلاع کر دے۔
ان ہدایات کے بعد میں آپ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو خط لکھنے کے علاوہ میں
نے اپنے نائبوں کو انگلستان میں بھی تاریں دیں کہ وہ کشمیر کے مظالم کی طرف وہاں کے محکام کو
توجہ دلائیں اور کشمیر کمیٹی کے سیکرٹری کو دہلی بھیجا تاکہ وہ حکومت ہند میں بھی آپ لوگوں کی
تکالیف کو پیش کر کے داد خواہی کریں اور اسی طرح اپنے عزیز چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ممبر
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کو بھی تار دی کہ وہ بھی حکام سے ملیں۔ چنانچہ یہ لوگ وائسرائے کے
پرائیوٹ سیکرٹری اور دوسرے سکرٹریوں اور حکام سے ملے اور انہیں صورت حالات سے آگاہ
کیا۔ اسی طرح ولایت میں خان صاحب فرزند علی خان صاحب امام مسجد لنڈن نے میری ہدایت
کے مطابق کوشش کی نتیجہ یہ ہوا کہ حکومت کو دہلی اور لندن دونوں جگہ اصل حقیقت سے
آگاہی ہو گئی اور ولایت کے اخبارات نے بڑے زور سے یہ لکھنا شروع کر دیا کہ ریاست کا نظام
پوری طرح بدل کر مسلمانوں کی داد خواہی کرنی چاہئے۔ اور حکومت ہند نے بھی اس طرف توجہ
کرنی شروع کی چنانچہ تازہ اطلاعات مظہر ہیں کہ اگر وزیر اعظم صاحب نے اپنا رویہ نہ بدلان تو شاید
وہ چند دن میں اپنے عہدہ سے الگ کر دیئے جائیں گے اور جلد ہی دوسرے افسروں میں بھی
مناسب تبدیلی ہو جائے گی جس کے لئے میں میر پور کوٹلی، راجوری اور بھمبر کے دوستوں کی
خواہش کے مطابق کوشش کر رہا ہوں۔ میں اللہ تعالی کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ جلد کوئی
آپ لوگوں کی بہتری کے سامان ہو جائیں گے ۔ میں نے ولایت پھر تار دی ہے کہ وہاں پہلے
بھی زیادہ پراپیگنڈا کیا جائے اور اصل حالات سے انگریزوں کو واقف کیا جائے۔ کیونکہ ریاست
میں اس قدر ظلم ہوئے ہیں کہ اس انصاف پسند قوم کو اگر ان کا علم ہو گیا تو یقینا ایک شور پڑ
جائے گا اور وہ حکومت پر بے انتہا زور دے گی۔ میں نے اس سلسلہ میں ایک ولایتی خطوں کا
سلسلہ بھی شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ یعنی جس طرح میں آپ کو خط لکھتا ہوں اسی طرح ایک
خط پارلیمنٹ کے ممبروں وزراء امراء اور ولایتی اخبارات کے ایڈیٹروں کے نام بھی لکھا
کروں گا تاکہ انہیں بھی سب حالات کا علم ہوتا رہے اور ہندوؤں کے غلط پروپیگنڈا
واقف ہوتے رہیں۔ مجھے امید ہے کہ میرے ایک دو خطوں سے وہاں شور پڑ جائے گا اور فریب
کی چادر جو ریاستی ہندوؤں نے بنی ہے تار تار ہو جائے گی۔
آ
→
را ہے وہ

انوار العلوم جلد ۱۴
۲۰۱
تحریک آزادی کشمیر
اس کے بعد میں آپ لوگوں کو پھر نصیحت کرتا ہوں کہ رسول نافرمانی کا لفظ جو بد قسمتی سے
بعض لوگوں نے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا اور جس کے سبب انگریزی حکومت نے دھوکا کھا کر
ریاست کو سختی کرنے کی اجازت دے دی تھی اسے بالکل ترک کر دیں اور ہر اک شخص کو
سمجھائیں کہ غلط لفظ استعمال کرنے سے بھی سخت نقصان ہے۔ وہ ایسے لفظوں کا استعمال ترک
کر دیں اور ایسے طریقوں سے بچیں کہ جن کے ذریعہ سے انگریزی حکومت کو ریاستی حکام دھوکا
دے سکیں۔ یاد رکھیں کہ آزادی یا تلوار کے زور سے حاصل ہو سکتی ہے یا انگریزوں کی امداد
ہے۔ اور تلوار سے آزادی کا حصول آپ لوگوں کے لئے ناممکن ہے پس ایسے طریقے اختیار
کرنے جن سے انگریزوں کی ہمدردی بھی جاتی رہے ہرگز عقلمندی کا شیوہ نہیں۔ اس لفظ کے
استعمال سے دیکھ لو کہ پہلے کس قدر نقصان ہوا ہے۔ صرف میر پور کے علاقہ میں چند نوجوانوں
نے غلطی سے سول نافرمانی کا سوال اٹھایا اور وہاں کے علاوہ تمام ریاست کشمیر پر ظلم کی انتہاء
ہو گئی۔ کارکن گرفتار ہو گئے، عورتوں کی بے عزتی ہوئی اور بچے بلاوجہ بیٹے گئے۔ جس
سول نافرمانی نے اب تک انگریزی علاقہ میں جہاں رعایا پہلے سے آزاد ہے کچھ نفع نہیں دیا بلکہ
مسٹر گاندھی اس کے بانی اب تک قید ہیں اور سب مسلمان اس کا تجربہ کر کے اس کی مخالفت کر
رہے ہیں اس نے وہاں کیا نفع دینا ہے سوائے اس کے کہ مہذب دنیا اس کی وجہ سے مسلمانوں
کو باغی کہنے لگے اور ریاست کا دلی منشاء پورا ہوا اور اس کا کچھ فائدہ نہیں ہو سکتا۔ ہاں ابتدائی
انسانی حقوق کے متعلق اگر کسی وقت سب لیڈروں کے مشورہ سے ریاست کے ظالمانہ اور
خلاف شریعت احکام کے ماننے سے انکار کیا جائے تو وہ رسول نافرمانی نہ ہوگی کیونکہ ابتدائی حقوق
سے محروم کرنیوالی حکومت عُرفِ عام میں خود باغی کہلاتی ہے ان احکام کے نہ ماننے والے لوگ
باغی نہیں کہلاتے مگر اس کے متعلق میں تفصیل سے بعد میں لکھوں گا۔
اس وقت سب سے اہم بات جو میں کہنی چاہتا ہوں یہ ہے کہ گلینسی کمیشن اس وقت
جلد جلد اپنا کام ختم کر رہا ہے۔ اس کمیشن کی رپورٹ پر انگریزی حکومت کی آئندہ امداد کا بہت
کچھ انحصار ہے۔ میں خود بھی اس کمیشن کے سامنے پیش کرنے کو ایک بیان لکھ رہا ہوں لیکن
آپ لوگوں کی کئی تکالیف ہوں گی جو - وں گی جو مجھے معلوم نہیں اس لئے جس جس علاقہ میں میرا یہ خط پہنچے
وہاں کے لوگوں کو چاہئے کہ اپنی شکایات اور ان کے ثبوت لکھ کر جلد سے جلد مفتی جلال الدین
صاحب کو جو مسٹر عبداللہ صاحب کے جانشین ہیں ، سری نگر بھجوا دیں تاکہ وہ کمیشن کے آگے

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۰۲
تحریک آزادی کشمیر
ان شکایات کو رکھ سکیں۔ اس معاملہ میں سستی ہوئی تو بعد میں پچھتانا پڑے گا کیونکہ ایسے کمیشن
روز روز نہیں بیٹھا کرتے ۔
مجھے معلوم ہے کہ بعض لوگ آپ لوگوں کو یہ کہتے ۔ ہیں کہ اس کمیشن سے تعاون کا کوئی
فائدہ نہ ہو گا لیکن یاد رکھیں کہ آپ کے لیڈر شیخ عبداللہ صاحب اور دو سرے سب آر
آپ کے
خیر خواہوں نے یہی فیصلہ کیا ہے کہ اس کمیشن سے تعاون کیا جائے اور اس میں کوئی شک نہیں
کہ اس کمیشن سے تعاون مفید ہو گا۔ پہلا فائدہ تو یہی ہے کہ اس کمیشن کی بدول کی بدولت پر لیس اور
تقریر اور انجمنوں کی آزادی کا سوال پیش ہو چکا ہے اور تھوڑے دنوں میں اس کے متعلق
کار روائی شروع ہو جائے گی اس کے علاوہ بھی امید ہے کہ اور بہت سے فوائد انشاء اللہ حاصل
ہوں گے اور جن امور میں اس کمیشن کی رپورٹ نامکمل یا غلط ہوئی ہمارے لئے اس کے خلاف
احتجاج کرنے کا پھر بھی راستہ کھلا ہے۔ علاوہ ازیں اس وقت یہ کمیشن ایک طرح روک بن رہا
ہے۔ جب انگریزی حکومت کو توجہ دلائی جاتی ہے تو اس کے ذمہ دار حکام کہتے ہیں کہ
مہاراجہ صاحب ایک کمیشن بٹھا چکے ہیں پس اس کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہئے۔ پس ہمارا فرض
ہے کہ جہاں تک ہو سکے جلد اس کمیشن کا کام ختم کرائیں اور پوری کوشش کریں کہ اس کمیشن
کی کار روائی اس رنگ میں تکمیل کو پہنچے کہ کمیشن مجبور ہو کہ کاغذات کی بناء پر مسلمانوں کے
حق میں رپورٹ کرے۔
دوسرا ضروری امر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ریاست نے اس وقت اس وقت پُر امن لوگوں کے جلسے
اور جلوس روک رکھتے ہیں۔ سول نافرمانی کے پروگرام والوں اور ہندوؤں کے جلسے اور جلوس
کھلے ہیں جیسا کہ گذشتہ دنوں میں احرار کا جلوس نکلا اور اس میں احرار زندہ باد اور
قادیانی مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ کسی کے مردہ باد کہنے سے ہم مر نہیں جاتے پس میں تو
کہتا ہوں کہ اگر ہمیں مردہ باد کہہ کر کسی کا دل خوش ہوتا ہو تو چلو یہ بھی ایک ہماری خدمت
ہے وہ اس طرح اپنا دل خوش کر لیں ۔ ہم بھی خوش ہیں کہ ہمارے ایک بھائی کا دل اس طرح
خوش ہو گیا۔ مگر ایک سبق ہمیں ان جلسوں اور جلوسوں سے ملتا ہے اور وہ یہ کہ ریاست کا ان
لوگوں کو جلسوں اور جلوس کی اجازت دینا صاف بتاتا ہے کہ ریاست کے لئے اس میں فائدے
ہیں اور وہ فائدے میرے نزدیک دو ہیں۔ (1) اول فائدہ یہ ہے کہ ریاست اس طرح حکومت
انگریزی کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ ریاست کے مسلمان باغی ہو گئے ہیں اور اس غرض کو پورا کرنے

انوا را العلوم جلد ۱۲
۳۰۳
تحریک آزادی کشمیر
کے لئے وہ اپنے ایجنٹ مقرر کر رہی ہے ۔ (۲) دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس طرح ریاست لوگوں پر
یہ ظاہر کرنا چاہتی ہے کہ مسٹر عبداللہ لیڈر کشمیر کی پارٹی کمزور اور تھوڑی ہے اور ان کے مخالف
زور پر ہیں۔ ریاست کے ہاتھ میں فوج ہے اور حکومت ہے۔ وہ ظلم کے ساتھ ایک ہی قانون کو
دو طرح استعمال کر سکتی ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں عقل دی ہے اور ہم بغیر فساد پیدا کرنے
کے اس کی تجویز کو رد کر سکتے ہیں اور وہ اس طرح کہ ریاست نے جلسوں سے تو آپ لوگوں کو
روک دیا ہے لیکن وہ لباس پر تو کوئی پابندی نہیں لگا سکتی اس لئے میرے نزدیک آپ لوگ
لباس کے ذریعہ سے اپنے خیالات کو ظاہر کر سکتے ہیں اور وہ اس طرح کہ جس قدر لوگ
مسٹر عبد اللہ کے ہم خیال ہیں اور امن پسندی کے ساتھ اپنے حق لینا چاہتے ہیں اور
رسول نافرمانی کے حامی نہیں وہ اس امر کے ظاہر کرنے کے لئے کہ مسٹر عبد اللہ اور دوسرے
لیڈروں کی قید سے انہیں تکلیف ہے اور دوسرے اس امر کو ظاہر کرنے کے لئے کہ وہ بہر حال
پر امن ذریعہ سے اپنے حقوق طلب کریں گے اور ریاست کے حکام کے جوش دلانے کے باوجود
اپنے طریق کو نہیں چھوڑیں گے اپنے بازو پر ایک سیاہ رنگ کا چھوٹا سا کپڑا باندھ لیں یا اپنے
سینہ پر ایک سیاہ نشان لٹکا لیں۔ ایسے نشان سے بغیر ایک لفظ منہ سے نکالنے کے بغیر تقریر کرنے
کے بغیر جلوس نکالنے کے آپ حکومت اور دوسرے لوگوں کو بتا سکیں گے کہ آپ مسٹر
عبد اللہ کے ہم خیال ہیں۔ اگر یہ تحریک ہر جگہ کے لیڈر کامیاب کر سکیں اور ملک کے ہر گوشہ
میں ہر شخص خواہ مرد ہو خواہ عورت خواہ بچہ اس ۔ خواہ بچہ اس سیاہ نشان کا حامل ہو تو آپ لوگ سمجھ سکتے
ہیں کہ بغیر جلسوں اور جلوس کے آپ لوگوں کی طرف سے اس امر کا اظہار ہوتا رہے گا کہ ایک
طرف تو آپ لوگ مسٹر عبد اللہ کی قید پر احتجاج کرتے ہیں اور دوسری طرف ریاست کے ان
ایجنٹوں کی پالیسی کے خلاف اظہارِ رائے کرتے ہیں جو اندر سے تو ریاست سے ملے ہوئے ہیں
اور بظاہر کامل آزادی کا مظاہرہ پیش کر کے تحریک کو کچلنا چاہتے ہیں۔ اگر مختلف علاقوں کے
لیڈر اس تحریک کو جاری کریں تو آپ لوگ دیکھیں گے کہ تھوڑے ہی دنوں میں ریاست اور
اس کے ایجنٹ مرعوب ہونے لگیں گے۔ اور ہر راہ چلتے آدمی کو معلوم ہو جائے گا کہ کشمیر کا
بچہ بچہ شیر کشمیر اور دوسرے لیڈروں کے ساتھ ہے اور یہ کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ حقوق کا
مطالبہ صرف چند لوگوں کی طرف سے ہے یا یہ کہ ریاست کشمیر کے لوگ فساد کرنا چاہتے ہیں وہ
اپنے دعوی میں جھوٹے ہیں۔ اس تحریک میں سب اہل کشمیر شامل ہیں اور وہ باغی نہیں بلکہ

انوار العلوم جلد ۱۳
تحریک آزادی کشمیر
آئینی طور پر اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے والے ہیں اور یہ وہ حق ہے جس سے کوئی شخص کسی کو
محروم نہیں کر سکتا۔
اس کے علاوہ اور بہت سی باتیں ہیں جو میں اپنے اگلے خط میں ظاہر کروں گا۔ سردست
کے متعلق
میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں ! ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آپ لوگ جلد سے جلد ان امور کے
کوشش کریں گے اور ایسے سامان پیدا کر دیں گے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری کوششیں
بار آور ہوں اور آپ لوگوں کو آزادی کا سانس لینا نصیب ہو اور آپ کے لیڈر پھر آپ لوگوں
میں آکر شامل ہوں اور آپ کی خدمت میں مشغول ہوں۔
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی ۔
نوٹ: (1) جن صاحبان کو یہ خط پہنچے ان سے درخواست ہے کہ اس کے اثر کو وسیع کرنے کے
لئے وہ اپنے دوسرے دوستوں اور واق اور واقفوں کے نام اور پتے جو دوسرے گاؤں کے ہوں میرے
نام یا سیکرٹری کے نام بھجوا دیں تاکہ آئندہ خطوط اور بھی وسیع علاقوں میں پھیلائے جاسکیں۔
(۲) چونکہ میرا ارادہ ہے کہ میں باقاعدہ انگلستان کے لوگوں کو اور ہندوستان کے حکام کو ایک
رسالہ کے ذریعہ سے حالات کشمیر سے واقف کرتا رہوں میں ممنون ہوں گا اگر اپنے علاقہ کے
حالات سے اور اور حکام کے رویہ سے مجھے آپ لوگ اطلاع دیتے رہا کریں۔ واقعات بالکل بچے
اور بیان حلفیہ ہونے چاہئیں۔
مرزا محمود احمد
تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ا صفحه ۱۲ تا ۱۶ مطبوعه ۱۹۶۵ء)

انوار العلوم جلد ۱۴
۲۰۵
تحریک آزادی کشمیر
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
برادران
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ ھو
- هُوَ النَّاصِرُ
اہل کشمیر کے نام
میرا تیسرا خط (سلسلہ دوم)
یڈلٹن کمیشن رپورٹ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
گو اب تک مڈلٹن رپورٹ مکمل صورت میں شائع نہیں ہوئی لیکن اس کا خلاصہ
اخبارات میں شائع ہوا ہے اس خلاصہ کو دیکھ کر مسلمانوں میں سخت جوش اور غضب کی لہر دوڑ
گئی ہے اور وہ محسوس کر رہے ہیں کہ ریاست کے ہندو افسروں کی طرح انگریزی افسروں نے
بھی ان سے دھوکا کیا ہے اور یہ کہ وہ آئندہ انگریزوں سے بھی کسی انصاف کی امید نہیں کر
سکتے۔
گو اس قسم کی منافرت اور مایوسی کے جذبات میرے دل میں پیدا نہ ہوئے ہوں جو بعض
دوسرے مسلمانوں کے دلوں میں پیدا ہوئے ہیں لیکن میں اس امر کا اقرار کئے بغیر نہیں رہ سکتا
کہ میرے نزدیک ہر انصاف پسند انسان کے نزدیک یہ رپورٹ موجب حیرت ثابت ہوئی
ہوگی۔ اور تو اور سول اینڈ ملٹری گزٹ اخبار تک اس رپورٹ کے متعلق شبہات کا اظہار کرتا
ہے اور اس کے حیرت انگیز یکطرفہ فیصلہ کو ایسوسی ایٹیڈ پر لیس کے خلاصہ کی طرف منسوب کرتے
ہوئے اصل رپورٹ کے شائع ہونے کی انتظار کا مشورہ دیتا ہے۔
وہ لوگ جو اس امید میں تھے کہ مڈلٹن کمیشن کی رپورٹ مسلمانوں کی مظلومیت کو

انوا را العلوم جلد ۱۲
۲۰۶
تحریک آزادی کشمیر
روزِ روشن کی طرح ثابت کر دے گی بے شک اس وقت مایوسی محسوس کرتے ہیں لیکن جن
لوگوں کو یہ معلوم ہے کہ نہ افراد اقوام کے قائم مقام ہوتے ہیں اور نہ قومی جنگیں آسانی سے
ختم ہوا کرتی ہیں وہ باوجود خلاف امید نتیجہ کے مایوس نہیں۔ اگر مسلمان مظلوم ہیں جیسا کہ
ہمارے نزدیک مظلوم ہیں، تو ہزار مڈلٹن رپورٹ بھی ان کو ظالم نہیں بنا سکتی ۔ وہ مظاہرات جو
برطانوی علاقہ کے مظاہرات کے مقابلہ میں کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتے تھے ، لیکن جن کو بجائے
لاٹھیوں کے گولیوں سے پراگندہ کیا گیا اور گولیاں بھی اس بیدردی سے چلائی گئیں کہ کثیر تعداد
آدمیوں کی ان کا نشانہ بنی ایسا واقعہ نہیں ہے کہ مڈلٹن رپورٹ ان کی حقیقت پر پردہ ڈال سکے ۔
اگر یڈیشن رپورٹ کا کوئی اثر دنیا پر ہو گا تو ہو گا تو صرف یہ کہ لاکھوں آدمی جو اس سے پہلے
برطانوی انصاف پر اعتماد رکھتے تھے ، اب برطانوی قوم کو بھی ظالم اور جابر قرار دینے لگیں گے۔
پس میرے نزدیک یڈلٹن رپورٹ کا نہ ریاست کو فائدہ پہنچا ہے اور نہ مسلمانوں کو نقصان بلکہ
انگریزوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پس نہ ہندوؤں کے لئے خوشی کا موقع ہے اور نہ مسلمانوں کے
لئے گھبراہٹ کا۔ اگر کسی کے لئے گھبراہٹ کا موقع ہے تو عقلمند اور سمجھ دار انگریزوں کے لئے
جو اس میں اپنے وقار پر ایک شدید ضرب محسوس کریں گے۔
مجھے یقین ہے کہ مسٹریڈلٹن بد دیانت نہیں اور معاملہ وہ نہیں جو ریاست کے بعض
اعلیٰ کارکن کئی ماہ سے بیان کر رہے تھے۔ یعنی یہ کہ انہوں نے مسٹریڈلٹن کی رائے کو خرید لیا
ہے۔ کیونکہ گو میں مسٹریڈلٹن کو ذاتی طور پر نہیں جانتا ، لیکن ان کے جاننے والے سب مسلمان
یہی کہتے ہیں کہ خواہ ہائی کورٹ کے حج خریدے جاسکتے ہوں، لیکن مسٹرڈ لیٹن نہیں خریدے جا
سکتے ۔ اور کوئی وجہ نہیں کہ واقفوں کی رائے کو جو خود ہماری قوم کے فرد ہیں ہم نظر انداز کر
دیں۔ پس میں یہ تو نہیں مان سکتا کہ مسٹریڈلٹن نے بد دیانتی سے کام لیا ہے ، لیکن اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ ان کی رائے یک طرفہ ہے اور ان کی طبیعت کا میلان ان کے فیصلہ سے پھوٹا پڑتا
ہے۔
جب ایک کمیشن کے تقرر کی ہم کوشش کرتے ہیں تو ہمیں اس امر کی توقع رکھنی چاہئے
کہ ممکن ہے اس کا فیصلہ ہمارے خلاف ہو۔ ہزاروں مقدمات میں بچے جھوٹے ثابت ہو جاتے
ہیں اور جھوٹے سچے ثابت ہو جاتے ہیں۔ پس اگر صرف مڈلٹن کمیشن کا فیصلہ ہمارے خلاف
ہوتا اور مسلمان اس پر ناراض ہوتے تو میں ایسے بچپن کا فعل قرار دیتا اور باوجود اس فیصلہ سے

انوار العلوم جلد ۱۲
۲۰۷
تحریک آزادی کشمیر
اختلاف رکھنے کے اس پر ناراضگی کا اظہار نہ کرتا۔ لیکن یہ فیصلہ اس رنگ میں لکھا گیا ہے کہ
صرف خلاف ہی فیصلہ نہیں ہے بلکہ متعصبانہ رنگ رکھتا ہے۔ چنانچہ ہر اک بات جو مسلمانوں
کے منہ سے نکلی ہے ، اسے خلاف عقل بالبداہت باطل ، کھلی کھلی دروغ بیانی قرار دیا گیا ہے
اور جو کچھ ریاست کی طرف سے کہا گیا ہے اسے معقول اور درست قرار دیا گیا ہے اور متعدد
گواہوں کی گواہیوں کو اپنے ذاتی میلان پر قربان کر دیا گیا ہے۔ بلکہ اس سے بڑھ کر یہ کہ
مسلمانوں کی گواہی کو مِنْ حَيْثُ الْقَوْم نا قابلِ اعتبار قرار دے کر ایک ایسی قومی ہتک کی گئی
ہے کہ اس کا خمیازہ اگر خطر ناک سیاسی بے چینی کی صورت میں پیدا ہو تو برطانیہ کو سوائے اس
بات کے کہنے کے چارہ نہ ہو گا کہ خدا مجھے میرے بے احتیاط فرزندوں سے بچائے۔
مگر جہاں تک میں سمجھتا ہوں، اکثر انگریز مولوں میں خوب سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں پر ظلم
ہوا ہے۔ پس اس رپورٹ کا مسلمانوں پر تو کیا اثر ہو گا، خود انگریزوں پر بھی اس کا کوئی اثر نہ
ہو گا۔ یہ اور بات ہے کہ بعض لوگ اپنے سیاسی فوائد کی وجہ سے اپنے دلی خیال کا اظہار نہ
کریں۔
مجھے حیرت ہے کہ جب مسٹرڈ لٹن کے نزدیک سب کشمیری مسلمان جھوٹے ہیں تو انہیں
اس قدر عرصہ تک تحقیقات کی ضرورت کیا پیش آئی تھی۔ انہیں تو شروع میں ہی کہہ دینا
چاہئے تھا کہ میں کسی مسلمان کی گواہی نہیں سنوں گا۔ اس قدر روپیہ اپنی ذات پر اور اپنے عملہ
پر خرچ کروانے کے علاوہ انہوں نے مسلمانوں کا روپیہ بھی جنہوں نے دور دور سے گواہ منگوا کر
پیش کئے تھے کیوں ضائع کرایا۔
یڈلٹن رپورٹ پر اپنے خیالات ظاہر کرنے کے بعد میں اس امر پر بھی اظہار افسوس کئے
بغیر نہیں رہ سکتا کہ اس رپورٹ کے شائع ہونے پر بعض لوگ اس طرح مایوس ہو گئے ہیں کہ
گویا ان کے نزدیک مڈلٹن کمیشن ہی ہمارا معبود ہے۔ اللہ تعالی نے دنیا میں کام کرنے کے کئی
راستے تجویز کئے ہیں۔ اور ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم ان راستوں سے اپنے مقاصد کے حصول کے
لئے کوشش کریں۔ اگر ان میں سے بعض بند نظر آئیں تو ہمیں مایوسی کی ضرورت نہیں۔ ہم
نے اگر ایک کوشش کی اور اس میں ہم ناکام رہے تو مایوسی کی کونسی بات ہے۔ ہمیں پھر کوشش
کرنی چاہئے اور پھر کوشش کرنی چاہئے ، یہاں تک کہ ہم کامیاب ہو جائیں۔
ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ مڈلٹن کمیشن خود مسلمانوں کی کوششوں کے نتیجہ میں مقرر

·

آج 10 میں سے 10 باقی