تحریکِ آزادیء کشمیر
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 9
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۸۴
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تحریک آزادی کشمیر کے تعلق میں مکتوب نمبر ۴
ملا۔ جس کا
مکرمی راجہ سرہری کشن کول صاحب! آپ کا خط مورخہ ۳۱۔ دسمبر ۱۹۳۱ء ملا ۔ :
شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چونکہ مقدم چیز یہ ہے کہ ہزہائی نس مہاراجہ صاحب سے میری ملاقات کوئی
مفید نتیجہ پیدا کرے اس لئے سردست میں ملاقات کی جگہ کے سوال کو نظر انداز کرتا ہوں اور
اصل سوال کو لیتا ہوں جو مسلمانوں کے حقوق کے تصفیہ کے متعلق ہے۔ اگر ان امور کے
متعلق ہزہائی نس مہاراجہ صاحب ہمدردانہ طور پر غور فرمانا چاہیں تو میں انشاء اللہ پوری کوشش
کروں گا کہ مناسب سمجھوتہ ہو کر ریاست میں امن قائم ہو جائے۔
مسلمانان کشمیر کے مطالبات کے جواب میں جو اعلان ہزہائی نس مہاراجہ بہادر نے
۱۲ نومبر ۱۹۳۱ء کو فرمایا وہ بحیثیت مجموعی بہت قابل قدر تھا اور اسی لئے مسلمانان کشمیر اور
آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے اس کے متعلق قدردانی اور شکریہ کا اظہار کیا۔ مگر جیسا کہ آپ کو
معلوم ہے جو مطالبات ریاست کے سامنے نمائندگان نے پیش کئے تھے ان میں ۹۔ امور ایسے
تھے جن کے متعلق ان کا مطالبہ تھا کہ ان کا مناسب فیصلہ فورا کیا جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان
کے متعلق فوری فیصلہ کرنے میں کوئی روک نہیں۔ اور وہ ہرگز کسی قسم کے کمیشن کے قیام کے
محتاج نہیں ہیں۔ مگر میں افسوس کرتا ہوں کہ اب تک ان مطالبات کے متعلق کوئی کارروائی
اس رنگ میں نہیں ہوئی کہ مسلمانوں کی تسلی کا موجب ہو ۔
سب سے پہلا مطالبہ یہ تھا کہ جن حکام نے مسلمانوں کے مذہبی احساسات کو صدمہ پہنچایا
ہے انہیں مناسب سزا دی جائے۔ دلال کمیشن حالا نکہ مسلمان اس پر خوش نہیں تسلیم کرتا ہے
کہ ایک انسپکٹر پولیس نے خطبہ سے امام کو روک کر فساد کی آگ بھڑکائی لیکن اس وقت تک
اسے کوئی سزا نہیں دی گئی اور نہ اُس شخص کو جس نے قرآن کریم کی ہتک کی تھی کوئی سزادی
گئی ہے۔ اس کا ریٹائر ہونا طبعی وقت پر ہوا ہے اور وہ کوئی سزا نہیں۔
ا تو ا ر ا لعلوم جلد ۱۲
۱۸۵
تحریک آزادی کشمیر
دوسرا مطالبہ جو مقدس مقامات کے متعلق تھا وہ ایک حد تک پورا ہو رہا ہے لیکن اول تو
ابھی بہت سے مقدس مقامات واگذار ہونا باقی ہیں۔ علاوہ ازیں جو مسجد واگذار کی گئی ہے۔ یعنی
پتھر مسجد وہ ایسی خراب حالت میں ہے کہ مسلمانوں پر اس کی مرمت کا بوجھ ڈالنا ایک سزا ہو گا۔
اس کے متعلق ضروری ہے کہ مسجد کے گرد کا علاقہ بھی اگر اب تک واگذار نہیں ہوا واگذار
کیا جائے۔ نیز ریاست کو چاہئے کہ مسجد کی مرمت کے لئے بھی ایک معقول رقم دے تاکہ مسجد
کے احترام اور تقدس کے مطابق اس کی واجبی مرمت کرائی جاسکے ۔
تیسرا مطالبہ بھی مکمل طور پر پورا نہیں کیا گیا کیونکہ بعض ایسے ملازم ہیں کہ جن کو
گواہیاں دینے یا مسلمانوں کی ہمدردی کے جرم میں دور یا خراب مقامات پر تبدیل کر دیا گیا ہے
اور ابھی تک انہیں اپنے مقامات پر واپس نہیں لایا گیا۔
چوتھا مطالبہ تازہ فسادات میں مقتولوں کے وارثوں اور زخمیوں کو معاوضہ اور گزارہ
دینے کا تھا۔ جہاں تک مجھے بتایا گیا ہے اس کو بھی اب تک عملاً پورا نہیں کیا گیا اور اکثر غرباء اب
تک فاقوں مر رہے ہیں حالانکہ یہ کام : یہ کام جس قدر جلد ہو تا خود ریاست کے حق میں مفید ہوتا اور
رعایا کے دلوں میں محبت پیدا کرنے کا موجب۔
مطالبہ نمبر ۵ کے متعلق بھی مناسب کارروائی نہیں ہوئی اور اب تک بعض سیاسی قیدی
جیسے میاں عبد القدیر قید ہیں۔ اگر ہزہائی نس ایسے قیدیوں کو چھوڑ دیں تو یقینا اچھی فضا پیدا ہو
جائے گی۔
مطالبہ نمبر کے متعلق کمیشن بیٹھ چکا ہے اور اس کے لئے ہم ریاست کے ممنون ہیں۔
مطالبات نمبر سات آٹھ نو (۹) در حقیقت ایسے مطالبات ہیں کہ جن کا مسلمانوں کے
حقیقی مفاد سے تعلق ہے بلکہ سات اور نو کا ریاست کی تمام رعایا کو فائدہ پہنچتا ہے۔ ان میں سے
۹ کے سوا دوسرے دونوں مطالبات کو ابھی عملاً پورا نہیں کیا گیا حالانکہ ان کے فوری طور پر پورا
ہونے میں کوئی مشکل نہ تھی۔ ریاست اور انگریزی علاقہ میں اس بارہ میں ایک سے حالات ہیں
اور جو قانون انگریزی علاقہ میں ہے کوئی وجہ نہیں کہ ریاست میں فورا جاری نہ ہو سکے۔
مطالبہ نمبرے کے متعلق سنا گیا ہے کہ مسٹر کلینسی رپورٹ کر چکے ہیں کہ پریس اور
انجمنوں اور تقریر کی آزادی دی جائے۔ اگر یہ خبر صحیح ہے تو یہ امراو ر بھی قابلِ افسوس ہے کہ
اب تک اس کے متعلق فیصلہ نہ کر کے فضا کو خراب ہونے دیا گیا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۲
١٨۶
تحریک آزادی کشمیر
مطالبہ نمبر ہ بھی ایسا مطالبہ ہے کہ جس کے متعلق انگریزی حکومت کہ جہاں ہندو آبادی
کی اکثریت ہے ایک فیصلہ کر چکی ہے اگر اس قانون کو ریاست کشمیر میں کہ جہاں اکثریت
مسلمانوں کی ہے جاری کر دیا جائے تو اس میں کوئی حرج نظر نہیں آتا۔
مطالبہ نمبرہ کے متعلق ہزہائی نس نے مہربانی فرما کر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ اپنی رعایا
کو زیادہ سے زیادہ حکومت میں حصہ لینے کا موقع دیں گے لیکن یہ الفاظ اصل مطالبہ پر حاوی
نہیں۔ ہزہائی نس کی رعایا کا مودبانہ مطالبہ یہ تھا کہ حکومت کے انتظام کی ترتیب ایسی ہو کہ
آہستہ آہستہ حکومت نمائندہ ہو جائے ہزہائی نس مہاراجہ صاحب بہادر کے وعدہ کے الفاظ ایسے
ہیں کہ اگر صرف ملازمتیں مسلمانوں کو زیادہ دے دی جائیں تو ان الفاظ کا مفہوم ایک گونہ پورا
ہو جائے گا۔ حالانکہ اصل مطالبہ اور ہے۔ پس اگر اس امر کی تسلی دلا دی جائے کہ
سے مراد نمائندہ حکومت کے اصول پر حکومت کو "INCREASING ASSOCIATION”
قائم کرنا ہو گا۔ خواہ اس کی پہلی قسط آخری قسط کو پورا کرنے والی نہ ہو تو یہ امر یقینا رعایا کی تسلی
کا موجب ہو گا۔
مطالبات کے متعلق اپنے خیالات ظاہر کرنے کے بعد میں یہ زائد کرنا چاہتا ہوں کہ بعض
حالات ان مطالبات کے تیار ہونے کے بعد حوادث زمانہ کی وجہ سے یا ریاست کے بعض
اعلانات کی وجہ سے نئے پیدا ہو گئے ہیں ان کے متعلق ہمدردانہ غور بھی ضروری ہے کیونکہ ان
کے تصفیہ کے بغیر فساد کا مٹنا مشکل ہے۔
سب سے پہلا سوال زمینداروں کی اقتصادی حالت تباہ ہو ۔ حالت تباہ ہو جانا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ
ریاست جموں کی سرحد اس حکومت سے ملتی ہے جس نے اس زمانہ میں جمہوریت کا ایک نیا
مفہوم پیدا کیا ہے اور اس سے تمام دنیا میں ہیجان پیدا ہو گیا ہے ۔ زمینداروں کی موجودہ تباہی
نے ان خیالات کو رائج کرنے میں بے انتہا مدد دی ہے۔ انگریزی حکومت نے باوجود قیام امن
کی خاطر کثیر رقوم خرچ کرنے کے اس وقت زمینداروں کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا
ہے۔ ریاست جموں نے بھی اپنے مالیہ میں تخفیف کی ہے لیکن وہ تخفیف بہت کم ہے۔ زمیندار
پر جو بار ریاست میں اس وقت ہے وہ انگریزی علاقہ کے زمیندار کے بار سے بہت زیادہ ہے
حالانکہ جو قیمت انگریزی علاقہ کے زمیندار کو اپنی پیداوار پر ملتی ہے اس سے بہت کم ریاست
کے زمیندار کو اپنی پیداوار پر ملتی ہے۔ پس ان حالات کی طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۴
7VI
تحریک آزادی کشمیر
اگر ریاست ایک سال کے لئے عارضی طور پر جب تک کہ گلینسی کی رپورٹ پیش ہو کر اس پر
غور کیا جا سکے، ریاست کے زمینداروں کا بار تمام ٹیکسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انگریزی علاقہ
کے بار کے مطابق کم کر دے تو نہ صرف یہ ایک انصاف کا کام ہو گا بلکہ اس سے رعایا اور راعی
کے تعلقات کے درست ہونے میں یقیناً بہت کچھ مدد ملے گی۔
دوسرا تغییر جو بعد کے حالات سے پیدا ہوا ہے وہ جموں اور میر پور کے سیاسی قیدیوں کا
سوال ہے۔ جب گاندھی اردن پیکٹ ہوا تھا تو تمام سیاسی قیدی حکومت برطانیہ نے بغیر کوئی
معاہدہ لینے کے چھوڑ دیئے تھے۔ ریاست نے رعایا سے صلح تو کی لیکن قیدیوں کو نہیں چھوڑا۔
اس کی وجہ سے ان قیدیوں کے دوستوں اور ساتھیوں کا دباؤ لیڈروں پر پڑ رہا ہے اور تعاون کی
کارروائی پوری طرح نہیں ہو سکتی۔ میرے نزدیک یقینا ریاست کا اس میں فائدہ ہے کہ وہ ان
قیدیوں کو چھوڑ دے۔ اگر وہ لوگ نئی فضا سے فائدہ نہ اٹھا ئیں تو انہیں پھر گرفتار کیا جا سکتا ہے
اور اس وقت یقینا رعایا کا سمجھدار طبقہ ریاست کے ساتھ ہو گا۔
ایک نیا تغیر گلینسی کمیشن کے قیام کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور وہ یہ ہے کہ مسلمان اس کی
موجودہ ترکیب سے مطمئن نہیں لیکن جو کچھ پہلے ہو چکا وہ تو خیر ہو چکا آئندہ ایک نئی کمیشن
قانون اساسی کے متعلق مقرر کی جائے گی۔ اس کی ترکیب سے پہلے مسلمانوں کے احساسات کو
معلوم کر کے ان کا خیال رکھ لینا ضروری امر ہے۔
دلال کمیشن کے مسلمان مخالف تھے لیکن دلال کمیشن کی رپورٹ کا جو حصہ مفید تھا اب
تک اس پر بھی عمل نہیں ہوا۔ یعنی (1) مسلمانوں کی ملازمتوں کے متعلق کوئی معین احکام جاری
نہیں ہوئے۔ (۲) اس قسم کے غیر تعلیم یافتہ افسروں کو جن کے بے فائدہ ہونے کے متعلق
کمیشن نے رائے ظاہر کی تھی اب تک ہٹایا نہیں گیا۔
یہ جملہ امور ایسے ہیں کہ جن پر گفتگو ہو کر کسی مفید نتیجہ کی امید ہو سکتی ہے اور اگر
ہزہائی نس ان کے متعلق تبادلہ خیال کا مجھے موقع دیں تو میں ہزہائی نس کی ملاقات کو ایک مبارک
بات سمجھوں گا جس سے لاکھوں آدمیوں کے فائدہ کی امید ہو گی۔ اور اگر کوئی مفید صورت نکلے
تو آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے سامنے اس ملاقات کا نتیجہ رکھ کر کوشش کروں گا کہ کوئی ایسی صورت
نکلے جس سے جلد سے جلد امن قائم ہو سکے۔ لیکن اگر ہنزہائی نس کسی مصلحت کی وجہ سے ان
امور پر غور کرنے کے لئے تیار نہ ہوں تو محض ایک رسمی ملاقات باوجود اس ادب و احترام کے
XXXXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۸۸
تحریک آزادی کشمیر
جو میرے دل میں ہزہائی نس کا ہے میں کہہ سکتا ہوں کہ کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کر سکتی۔
میں خط ختم کرنے سے پہلے یہ بات بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میرا یہ مطلب نہیں کہ ہر امر
جس صورت میں نمائندوں نے پیش کیا ہے اسی صورت میں اس کے متعلق فیصلہ کیا جائے۔ وہ
صرف ایک بنیاد ہے لیکن اگر کوئی ایسی راہ نکل آئے جو رعایا کے حقوق کی حفاظت کرتی ہو اور
ساتھ ہی والئی ملک کے احساسات اور ریاست کے حقیقی مفاد بھی اس میں ملحوظ رہتے ہوں تو
ایسے تصفیہ پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا اور میں ایسے تغیرات کو ملک سے منوانے میں ہر
طرح ہزہائی نس کی حکومت کی امداد کروں گا۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہزہائی نس کو ایسا مشورہ دیں گے کہ کوئی راہ ملک میں
قیام امن کی نکل آئے گی۔ ورنہ مجھے ڈر ہے کہ ایک لمبے عرصہ تک ایجی ٹیشن کے جاری رہنے
کے بعد ایک طبقہ کو ایجی ٹیشن کی عادت ہی نہ پڑ جائے۔ جس کے بعد کوئی حق بھی ایسے لوگوں کو
تسلی نہیں دے سکتا۔ یہ حالت ملک اور حکومت دونوں کے لئے نہایت خطرناک ہوتی ہے اور
عظیم الشان انقلابات کے بغیر ایسی حالت نہیں بدلا کرتی۔ اللہ تعالی ایسے ناگوار تغیرات سے
مہاراجہ صاحب بہادر اور ان کی رعایا کو محفوظ رکھے۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
۳-۱-۱۹۳۲ء
) تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ۲ صفحه ۵۴ تا ۷ ۵ مطبوعه ۱۹۶۵ء)
ا تو ا را العلوم جلد ۱۲
۱۸۹
تحریک آزادی کشمیر
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
کشمیر کے لیڈر مسٹر عبد اللہ کی گرفتاری
اور
اہل کشمیر کا فرض
برادرانِ کشمیر السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
گذشتہ کئی ماہ کے عرصہ میں میں خاموش رہا ہوں اور اپنا مطبوعہ خط آپ کے عہ خط آپ کے نام نہیں
تھے
بھیج سکا۔ اس کی وجہ ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ لوگوں کے قابل فخر لیڈر مسٹر عبداللہ آزاد ہو کر آگئے
اور آزادی کی جدوجہد ر کو نہایت خوبی اور قابلیت سے چلا رہے تھے۔ پس میں ضرورت نہیں
سمجھتا تھا کہ اپنے مطبوعہ خطوں کا سلسلہ جاری رکھوں۔ لیکن اب جبکہ ریاست نے پھر
مسٹر عبد اللہ اور دوسرے لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اپنے مطبوعہ
خطوں کا سلسلہ پھر جاری کر دوں۔ تاکہ آپ لوگوں کی کام کرنے کی روح زندہ رہے اور
مسٹر عبد اللہ کی گرفتاری رفتاری کی وجہ سے آپ میں پراگندگی اور سستی پیدا نہ ہو۔
اے عزیز بھائیو! ریاست کے بعض حکام ایک عرصہ سے کوشش کر رہے تھے کہ
مسٹر عبداللہ کو گرفتار کریں لیکن انہیں کوئی موقع نہیں ملتا تھا۔ چنانچہ مجھے معتبر ذریعہ سے معلوم
ہوا ہے کہ بعض لوگوں نے یہ کوشش کی کہ مسٹر عبد اللہ جس جگہ ہوں وہاں لڑائی کروادی جائے۔
اور پھر مسٹر عبداللہ کو پکڑوا دیا جائے کہ یہ بھی لڑائی میں شامل تھے۔ اسی طرح بعض
انوا را معلوم جلد ۱۲
۱۹۰
تحریک آزادی کشمیر
خبیثوں نے یہ بھی کوشش کی کہ کسی ہندو فاحشہ عورت کو سکھا کر ان کے گھر پر بھیج دیں اور ان پر
جبریہ بداخلاقی کا الزام لگا کر انہیں گرفتار کروا دیں۔ میں یہ نہیں جانتا کہ کسی ذمہ دار ریاستی افسر
کا اس میں دخل تھا یا نہیں لیکن یہ یقینی امر ہے کہ اس قسم کی کوششیں بعض لوگ کر رہے تھے۔
لیکن چونکہ میں نے ان ارادوں کا ذمہ دار حلقوں میں افشاء کر دیا تھا، اس لئے وہ لوگ ڈر گئے
اور ان ارادوں کے پورا کرنے سے باز رہے۔ آخراب مفتی ضیاء الدین صاحب کی جلاوطنی
کے موقع پر کہ یہ صاحب بھی ایک اعلیٰ درجہ کے مخلص قومی خادم ہیں ، ایک لغو بہانہ بنا کر
مسٹر عبد اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے حالانکہ مسٹر عبد اللہ امن کے قیام کے لئے کوشاں تھے نہ کہ
فساد پیدا کرنے کے لئے۔
عزیز بھائیو! چونکہ انسان حالات سے واقف ہو کر مخالف کے حملوں سے بچ جاتا ہے بلکہ
افتح ہوتی ہے۔ میں آپ کو بتانا - بتانا چاہتا
ہوں کہ ریاست کے حکام کن چالوں سے آپ کو پھنسانا اور آپ کے حقوق کو تلف کرنا چاہتے
ہیں تاکہ آپ لوگ فریب میں نہ آئیں اور اپنے اعلیٰ درجہ کے کام کو کامیابی کے ساتھ فتح کر
سکیں۔
مشہور ہے کہ دشمن کے منصوبوں ں سے واقف ہونا آدھی فتح ہوتی
آپ کو معلوم رہنا چاہئے کہ پچھلے مظالم کے وقت میں اور دوسرے ہمدردانِ کشمیر اس
امر میں کامیاب ہو گئے تھے کہ حکومت ہند کی توجہ کو آپ لوگوں کی ناگفتہ بہ حالت کی طرف پھرا
سکیں اور اوپر کے دباؤ کی وجہ سے ریاست مجبور ہو گئی تھی کہ اس ظلم کا راستہ ترک کر کے
انصاف کی طرف مائل ہو، لیکن وہ محکام ریاست جن کا ولی منشاء یہ تھا کہ کسی طرح مسلمانوں کو
حقوق نہ ملیں ، انہوں نے یہ کوشش شروع کر دی کہ کسی اہل کشمیر کی طرف سے ایسے مطالبات
پیش کرا دیں جو بالکل غیر معقول ہوں۔ یا ایسے فسادات کروا دیں جنہیں انگریز ناپسندیدہ
سمجھیں۔ وہ اس کا یہ فائدہ سمجھتے تھے کہ اس طرح انگریزوں کی ہمدردی مسلمانوں سے ہٹ کر
ریاست کے ساتھ ہو جائے گی۔ دوسری کوشش انہوں نے یہ کرنی شروع کر دی کہ فرقہ وارانہ
سوال پیدا کر کے مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کر دیں۔
پہلے مقصد کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے بعض مسلمان ذمہ دار لوگوں کو انگریزوں
سے لڑوانے کی کوشش کی۔ چنانچہ جب گلینسی کمیشن مقرر ہوا تو باوجود اس کے کہ مسٹر عبد اللہ
اور ان کے ساتھی اس امر کا فیصلہ کر چکے تھے کہ جب تک کوئی خلاف بات ظاہر نہ ہو وہ اس
انوار العلوم جلد ۱۲
191
تحریک آزادی کشمیر
سے تعاون کریں گے اور میں نے بھی انہیں یہی مشورہ دیا تھا، ریاست کا ایک ایجنٹ جسے اسی قسم
کے کاموں کے لئے باہر سے بلوایا گیا تھا ، مسٹر گلینسی سے ملا اور انہیں اس نے کہا کہ مسلمان تم
سے تعاون کرنا نہیں چاہتے۔ اور اس طرح انہیں مسلمانوں کے خلاف بھڑکایا۔ مگر چونکہ
مسلمان تعاون کرنے کے لئے تیار تھے ، اس کا علاج اس شخص نے یہ کیا کہ مسلمانوں سے کہا کہ
مسٹر کلینسی تم سے ملنا نہیں چاہتے میں انہیں سمجھا کر منوا دیتا ہوں۔ اور پھر مسٹر گلینسی کو یہ بتا کر
کہ میں نے بڑی محنت سے مسلمانوں کو منوایا ہے اپنے مجرم پر پردہ ڈالا اور ساتھ ہی مسٹر گلینسی
کی طبیعت میں شروع میں ہی مسلمان لیڈروں سے بغض پیدا کر دیا۔ چنانچہ مولوی عبد الرحیم
در دایم ۔ اے سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی جو کہ عرصہ سے آپ لوگوں کی ۔ پ لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں،
انہیں ایک رات گیارہ بجے بلا کر ریزیڈنٹ صاحب اور مسٹر کلینسی نے صبح کے تین بجے تک جو
گفتگو کی اس سے صاف ظاہر تھا کہ دونوں صاحبان کے دلوں میں مسلمانوں کے خلاف زہر
بھرنے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔
اسی سلسلہ میں ایک کوشش یہ کی گئی کہ بعض اہالیان کشمیر سے جو در حقیقت ریاست کے
بعض حکام سے ساز باز رکھتے ہیں اور ان کی خفیہ چھٹیاں معتبر لوگوں نے دیکھی ہیں، یہ اعلان
کروایا کہ وہ لوگ کشمیر کے لئے آزاد اسمبلی چاہتے ہیں۔ یہ امر کہ یہ لوگ بعض حکام ریاست
کے سکھانے پر ایسا کر رہے تھے ، اس طرح واضح ہو جاتا ہے کہ یہ لوگ ساتھ کے ساتھ کہے
جاتے ہیں کہ وہ مہاراجہ صاحب کے اقتدار کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ حالانکہ آزاد
اسمبلی کے معنی ہی یہ ہیں کہ مہاراجہ صاحب کے کُل اختیار لے کر اسمبلی کو دے دیئے جائیں
اور جب سب اختیار مہاراجہ صاحب سے لے لئے جائیں تو پھر ان کا اقتدار کہاں باقی رہا۔ غرض
یہ دونوں باتیں ایسی متضاد اور ایک دوسرے سے مخالف ہیں کہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ اسمبلی
کا مطالبہ خود حکام ریاست انگریزوں کو یہ بتانے کے لئے کہ اہل کشمیر کے مطالبات خلاف عقل
اور باغیانہ ہیں کرواتے تھے۔ اصل میں یہ لوگ ریاست کے ایجنٹ تھے۔ تبھی تو یہ کہتے تھے کہ
ہم مہاراجہ صاحب کے اقتدار میں کوئی فرق نہیں لانا چاہتے۔ دوسرا ثبوت کہ یہ لوگ ریاست
کی طرف سے اس کام پر مقرر ہوئے تھے یہ ہے کہ یہ لوگ ریاست کی موٹروں میں ریاست کے
خرچ پر سفر کرتے رہے ہیں اور محکام ریاست نے تاریں دے دے کر انہیں بلوایا ہے اور ان کو
اپنے کاموں پر بھجوایا ہے۔ اب کیا کوئی شخص مان سکتا ہے کہ ایک طرف تو یہ لوگ کامل آزادی
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۹۲
تحریک آزادی کشمیر
کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دوسری طرف ریاست جو مسلمانوں کو سردست کچھ بھی دینے کو تیار
نہیں معلوم ہوتی، ان لوگوں سے دوستانہ برتاؤ کر رہی تھی اور مسٹر عبد اللہ جیسے آدمی کو جن
کے مطالبات نہایت معقول تھے ، اپنا دشمن قرار دے رہی تھی۔ ریاست کا یہ سلوک صاف ظاہر
کرتا ہے کہ یہ لوگ ریاست کے ایجنٹ تھے اور مسٹر عبد اللہ رعایا کے حقیقی خیر خواہ تھے۔
دوسرا کام یعنی مسلمانوں میں تفرقہ ڈلوانے کا کام بھی ریاست نے خود مسلمانوں سے لیا
اور انہی میں سے بعض لوگوں کو اس کام کے لئے کھڑا کیا کہ فرقہ بندی کا سوال اٹھا ئیں۔ حالانکہ
فرقہ بندی مذہبی شے ہے اور کشمیر کی آزادی کا سوال مذہبی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ کیا اگر ہندو
اُٹھ کر آج مسلمانوں کے مطالبات کی تصدیق کرنے لگیں اور کہیں کہ ان حقوق کے ملنے سے
ہمارا بھی فائدہ ہے، تو کیا کوئی مسلمان ہے جو کہے گا کہ ہندوؤں کا ہم سے کیا تعلق؟ بلکہ ہر
مسلمان شوق سے ان ہندوؤں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائے گا اور ہندوؤں کی امداد کو امداد
غیبی سمجھے گا۔ یا مثلاً مہاراجہ صاحب اختیار دینے کو تیار ہوں تو کیا کوئی کہے گا کہ وہ ہندو ہیں ہم
ان سے کچھ نہیں مانگتے۔ یا جب سرینگر کے مظالم کے موقع پر بعض انگریزوں نے بعض
مسلمانوں کو مارنے پیٹنے سے بچانے کے لئے کوشش کی تھی تو کیا وہ مسلمان انہیں یہ کہتے تھے کہ
ہم عیسائی کافر سے مدد نہیں لیتے ان ڈوگروں کو مارنے دو تم ہمیں نہ بچاؤ ۔ غرض یہ ایک بالکل
خلاف عقل سوال تھا اور اصل بات یہ تھی کہ ریاست کے حکام جانتے تھے کہ کشمیر کی آزادی
کے لئے آئینی جدوجہد میں میرا بہت سا دخل ہے اور وہ اسی جدوجہد سے زیادہ خائف تھے۔
پس ریاست نے یہ کوشش شروع کی کہ مجھے تنگ کرے اور کشمیر کمیٹی سے استعفاء دینے پر مجبور
کر دے۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتی کہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو
ایک ارادہ کر کے اس سے پیچھے ہٹ جائیں۔ مجھے اگر کشمیر کمیٹی سے استعفاء دینا پڑتا تو بھی میں
اہلِ کشمیر کی مدد سے دست کش نہ ہوتا۔ اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے امید ہے کہ
اہلِ کشمیر کے آزاد ہونے تک مجھے ان کی خدمت کی برابر توفیق ملتی رہے گی۔ اے میرے
رب! تو ایسا ہی کر اور مجھے اس مظلوم قوم کی مدد کرنے کی اور بے غرض اور بے نفس خدمت
کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ أَمِينَ اللَّهُمَّ آمِينَ
اس تفرقہ ڈلوانے کے کام پر اس قدر زور دیا گیا کہ ریاست کے بعض محکام نے خود بلوا کر
میرواعظ محمد یوسف شاہ صاحب کو لاہور بھجوایا جہاں انہوں نے یہ پروپیگنڈا کیا کہ میں صدارت
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۹۳
تحریک آزادی کشمیر
سے مستعفی ہو جاؤں لیکن بعض معززین کا بیان ہے کہ جب انہوں نے میر واعظ صاحب سے
پوچھا کہ اگر موجودہ صدر استعفاء دے دیں تو کیا آپ مسٹر عبد اللہ صاحب سے مل کر کام کرنے
لگ جائیں گے اور ان کی تائید کرنے لگیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں میں ایسا پھر بھی
نہیں کروں گا۔ اس پر ان معززین نے کہا کہ اگر صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے استعفاء کی غرض
اتحاد پیدا کرنا ہے تو اتحاد تو اس صورت میں بھی نہ ہوا۔ پھر ہم خواہ مخواہ کیوں کوشش کریں کہ
وہ استعفاء دیں۔
غرض یہ کہ ریاست کے بعض حکام نے پورا زور لگایا کہ مذہبی فرقہ بندی کا سوال اٹھا کر
مسلمانوں کو نقصان پہنچائیں۔ لیکن مسٹر عبد اللہ کی دور اندیشی اور اہل کشمیر کی وہ طبعی ذہانت جو
انہیں اللہ تعالیٰ نے عطا کر رکھی ہے ان کے منشاء کے راستہ میں روک بن گئی اور اہل کشمیر نے
صاف کہہ دیا کہ وہ اس سیاسی سوال میں مذہبی تفرقہ پیدا نہیں ہونے دیں گے ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ
ثُمَّ الْحَمْدُ لِلَّهِ
ان حالات کے بیان کرنے سے میری غرض یہ ہے کہ آپ لوگ پوری طرح ان
کوششوں سے آگاہ رہیں جو ریاست آپ کے کام کو نقصان پہنچانے کیلئے کر رہی ہے۔ اور
آئندہ بھی کرے گی اور اس کے ایجنٹوں کے دھوکا میں آکر غصہ کی حالت میں کوئی فساد نہ کر
بیٹھیں یا فرقہ بندی کے سوال کو سیاسی مسائل میں داخل نہ کرلیں۔
اے بھائیو! اس میں کوئی شک نہیں کہ مسٹر عبداللہ جیسے لیڈر کے بلاوجہ گرفتار کئے
جانے پر جنہوں نے اپنی زندگی اپنے پیارے وطن اور اپنے پیارے وطنی بھائیوں کی خدمت
کیلئے وقف کر چھوڑی تھی ، آپ لوگوں کو جس قدر بھی غصہ ہو کم ہے۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ
آپ لوگوں میں سے اکثر اُس جگہ خون بہانے کے لئے تیار ہیں جہاں مسٹر عبد اللہ کا پسینہ گرے
لیکن آپ لوگوں کو یہ بات نہیں بھلانی چاہئے کہ مسٹر عبد اللہ سے محبت کا سب سے بڑا ثبوت یہ
ہے کہ ان کے کام کو جاری رکھا جائے ۔ پس آپ لوگ ریاست کے اس ظلم کا جواب جو انہوں
نے مسٹر عبد اللہ صاحب ، مفتی ضیاء الدین صاحب اور دیگر لیڈران کشمیر کو گرفتار یا جلا وطن کر
کے کیا ہے یہ دیں کہ اس تحریک کو کامیاب کرنے کے لئے جو مسٹر عبداللہ نے شروع کر رکھی
تھی، پہلے سے بھی زیادہ مستعد ہو جائیں۔ نیز جو مطالبات انہوں نے پیش کئے تھے ، ان پر آپ
لوگ اڑے رہیں اور جو شخص ان مطالبات کے خلاف کے خواہ آپ کا ظاہر میں دوست بن کر
انوار العلوم جلد ۱۳
المالد
تحریک آزادی کشمیر
یہی کہے کہ ان مطالبات سے زیادہ سخت مطالبات ہونے چاہئیں، اس کی بات کو رد کر دیں اور
صاف کہہ دیں کہ مسٹر عبد اللہ کی پیٹھ پیچھے ہم کسی اور کی بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ مجھے
اس نصیحت کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں خود ریاست کا اس میں
فائدہ ہے کہ بعض لوگوں سے زیادہ سخت مطالبات پیش کرائے کیونکہ اس سے ایک طرف
مسٹر عبد اللہ کی لیڈری میں فرق آتا ہے ، دوسری طرف انگریزوں کو بھڑکانے کا اسے موقع ملتا
ہے۔ پس آپ نہ صرف اس خوشامدی سے ہوشیار رہیں جو نقصان کا خوف دلا کر آزادی کی
تحریک سے آپ لوگوں کو ہٹانا ۔ ہٹانا چاہے بلکہ اس دوست نما دشمن سے بھی ہوشیار رہیں :
آپ کی خیر خواہی کا دعوی کر کے اور سبز باغ دکھا کر آپ کو آپ کے حقیقی لیڈر سے پھرانا چاہتا
ہے۔ مجھے اس بات پر زور دینے کی اس لئے بھی ضرورت پیش آئی ہے کہ بعض لیڈر جو ظاہر
میں جو شیلے نظر آتے ہیں مجھے ان کی نسبت یقینی طور پر معلوم ہے کہ وہ ریاست سے روپیہ لیتے
ہیں اور مسٹر عبد اللہ کا اثر گھٹانے کے لئے ریاست کی طرف سے مقرر ہیں۔
ار رہیں جو بظاہر
یہ امر بھی یاد رکھیں کہ کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک کہ پبلک کی ہمدردی
اس کے ساتھ نہ ہو اور پبلک اس کی خاطر اپنی جان دینے کو تیار نہ ہو۔ عزت کی موت ذلت کی
زندگی سے ہزار درجہ اچھی ہوتی ہے۔ پس جہاں میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے نفسوں پر قابو
رکھیں ، وہاں میں یہ نصیحت بھی کرتا ہوں کہ آپ کو اپنے نفسوں کو ملک اور قوم کے لئے قربانی
کی خاطر تیار رکھنا چاہئے یہ اور بات ہے کہ آپ اپنے ملک کے فائدہ کیلئے اعتدال کا طریق
اختیار کریں اور یہ بات اور ہے کہ آپ اس امر کے لئے تیار ہوں کہ اگر ملک کے لئے جان دینی
پڑے گی تو خوشی سے جان دے دیں گے۔ یہ دونوں باتیں جدا جدا ہیں اور اپنی اپنی جگہ دونوں
حق ہیں۔ پس چونکہ بالکل ممکن ہے کہ ایسا وقت آجائے کہ بغیر اخلاق یا مذہب کو ہاتھ سے دینے
تیار رہنا چاہئے
کے آپ کو اپنے ملک کیلئے جان دینی پڑے ، اس لئے اس وقت کیلئے بھی آپ کو تیار ،
اور اپنے اندر قربانی کی روح اور بہادری کا احساس پیدا کرنا چاہئے۔ اور پھر یہ بھی ضروری ہے
کہ ہر کشمیری کو آپ لوگ اس جنگ کیلئے تیار رکھیں جو اس وقت آزادی کے۔ کے لئے آپ لوگ
کر رہے ہیں۔ قید ہونا صرف مسٹر عبداللہ کا فرض نہیں، آپ لوگوں کا بھی فرض ہے۔
مسٹر عبد اللہ آسمان سے نہیں گرے ، ان کے بھی ماں باپ بھائی بند بند ہیں۔ ان کا بھی ایک دل اور
جسم ہے۔ جس طرح آپ کے قید ہونے پر آ۔ ہونے پر آپ کے عزیزوں کو تکلیف پہنچ سکتی ہے اور
ایک
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۹۵
تحریک آزادی کشمیر
جس طرح قید ہونے سے خود آپ لوگوں کے دل اور جسم کو تکلیف پہنچ سکتی ہے اس طرح
مسٹر عبداللہ کے عزیزوں کو بھی اور ان کے دل اور جسم کو بھی تکلیف پہنچتی ہے۔ پس اس پر
خوش نہ ہوں کہ آپ کا لیڈر آپ کے لئے قید میں ہے کیونکہ یہ غداری اور بے وفائی کی کمینہ
مثال ہوگی بلکہ اس امر کے لئے تیار رہیں کہ اگر موقع آئے تو آپ بھی اور آپ کے عزیز بھی
بلکہ آپ کی عورتیں بھی قید ہونے کو تیار رہیں گی۔
یہ بھی منت خیال کریں کہ جب ہمیں امن کی تعلیم دی جاتی ہے تو ہمیں قید ہونے کا
موقع کس طرح مل سکتا ہے کیونکہ مسٹر عبد اللہ کو بھی ریاست نے بلا وجہ اور بلا قصور گرفتار کیا
ہے۔ اور اسی دفعہ نہیں پہلے بھی اسی طرح بلا وجہ انہیں قید کرتی رہی ہے۔ اسی طرح ہو سکتا ہے
کہ آپ پ کو بھی کسی وقت وقت ریاست بلا وجہ قید کر لے۔ پس اپنے نفسوں کو تیار رکھیں اور اپنی
اولاد کو بھی سمجھاتے رہیں کہ ملک کی خاطر قید ہونا کوئی بڑی بات نہیں بلکہ عزت ہے۔
میں نے اپنے ایک پہلے خط میں لکھا تھا کہ مسٹر عبد اللہ اور دوسرے لیڈر جب تک آزاد
نہ ہوں۔ آپ لوگ روزانہ ان کے لئے دعا کرتے رہا کریں اور اپنی اولادوں کو بھی اس میں
شامل کیا کریں۔ میں اس بات کی طرف پھر توجہ دلاتا ہوں کہ آج سے آپ لوگ متواتر رات کو
سونے سے پہلے خدا تعالیٰ سے اپنے مذہب اور طریقہ کے مطابق مسٹر عبد اللہ کیلئے اور اہل کشمیر کو
انسانی حقوق ملنے کیلئے دعا کیا کریں۔ نیز میں مساجد کے اماموں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی
ہر جمعہ کے دن تمام نمازیوں سمیت مناسب موقع پر کشمیر کی آزادی اور مسٹر عبداللہ اور دیگر
لیڈران کشمیر کی حفاظت اور رہائی کیلئے دعا کیا کریں۔ اس کا فائدہ ایک تو یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ کی
غیرت جوش میں آکر ان ظالموں کا خاتمہ جلد کر دے گی جو اہل کشمیر پر روا رکھے جاتے ہیں اور
دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ ہر گھر میں اور بچوں تک بھی یہ تحریک پہنچ جائے گی۔ یاد رکھیں کہ
ریاست یہ قانون تو بنا سکتی ہے کہ کہ گزر گاہوں یا مساجد میں آپ کو اور آپ کے بچوں کو اور
آپ کی عورتوں کو کوئی شخص ملک کے صحیح حالات نہ بتائے۔ لیکن کوئی ریاست خواہ کس قدر
زبردست کیوں نہ ہو ، اس امر کا انتظام نہیں کر سکتی کہ ہر گھر میں اپنے سپاہی بٹھا دے۔ پس اگر
قانون نے مجلسوں کا دروازہ آپ کے لئے بند کر دیا ہے تو اپنے گھروں میں اپنی عورتوں اور
بچوں کو بٹھا کر دعاؤں کے ذریعہ سے اللہ تعالی کی مدد چاہو اور اپنی عورتوں اور اپنے بچوں کی
قومی تربیت بھی کرو۔