تحریکِ آزادیء کشمیر
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 11
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۰۸
تحریک آزادی کشمیر
ہوا تھا۔ کشمیر سے متواتر یہ آواز آ رہی تھی کہ آزاد کمیشن مقرر کرایا جائے اور باہر کے
مسلمانوں نے اس کی تائید کی۔ پس اس قسم کے نتائج سے گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں۔
یڈلٹن کمیشن پر نہ آپ کو کوئی نا قابل برداشت قربانی کرنی پڑی کی ہے اور نہ اس رپورٹ سے
ہماری پہلی پوزیشن میں کوئی نقص واقع ہوا ہے۔ اس کمیشن کا مطالبہ مسلمانوں کی طرف سے
اس خیال سے تھا کہ اگر وہ انصاف پر مبنی ہوا تو مسلمانوں کی طرف غیر جانبدار لوگوں کی توجہ ہو
جائے گی۔ اب اگر خلاف فیصلہ ہوا ہے تو حالت وہیں کی وہیں آگئی جہاں پہلے تھی۔ پس نقصان
کچھ نہیں ہوا۔ ہاں اگر فیصلہ درست ہوتا تو فائدہ ہو سکتا تھا۔ پس مایوسی کی کوئی وجہ نہیں۔
قومی جنگوں میں اُتار چڑھاؤ ہوتے رہتے ہیں۔ رسول کریم میم کے زمانہ کے متعلق بھی آتا
ہے کہ لڑائی ڈول کی طرح تھی۔ کبھی کسی کا ڈول کنویں میں پڑتا اور کبھی کسی کا۔ پس اگر
فی الواقع مسلمانان کشمیر کا ارادہ آزادی حاصل کرنا ہے تو انہیں اپنے دل وسیع اور مضبوط
کرنے چاہئیں اور اپنی ہمتیں بلند اور اس قسم کی تکلیفوں اور ناکامیوں کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں
کرنی چاہئے۔ ورنہ وہ یاد رکھیں کہ بڑے کام چھوٹے حوصلوں سے نہیں ہوتے۔ اور اگر ان کا
منشاء صرف تکلیفوں سے بچنے کا ہے تو اس کا آسان علاج ہے کہ ہتھیار ڈال دیں۔ اس صورت
میں کچھ دنوں تک یہ ظاہری ظلم بند ہو کر اسی سابقہ گند چھری سے ہندو افسرانہیں قربان کرنے
لگیں گے جس سے پہلے قربان کیا کرتے تھے۔ لیکن اس موت میں نہ کوئی شان ہوگی نہ مسلمانوں
کی ان سے سے ہمدردی ہوگی۔ ہم لوگ آپ لوگوں کے بلانے پر آئے ہیں اگر آپ لوگ خاموش
ہونا چاہیں تو ہم بھی خاموش ہو جائیں گے۔ مگر مجھے یقین ہے کہ مایوسی صرف چند لوگوں کا حصہ
ہے مسلمانوں کی کثرت اپنے لئے اور اپنے بچوں کے لئے آزادی حاصل کرنے کے لئے
جان و دل سے مستعد ہے اور یہی کثرت ہے جو آخر باوجود ہمت ہارنے والوں اور مایوس
ہونے والوں کے انشاء اللہ کامیاب ہو کر رہے گی۔
بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اب ہمیں گلینسی کمیشن پر کیا اعتبار رہا۔ اس میں کوئی شک
نہیں کہ گلینسی کمیشن سے بھی خطرہ ہے جس طرح مڈلٹن کمیشن میں خطرہ تھا۔ لیکن اگر اس کمیشن
نے بھی ہماری امیدوں کے خلاف فیصلہ کیا تو ہمارا کیا نقصان ہو گا۔ کیا انگریز کے منہ سے نکلی
ہوئی بات ہمارے مذہب کا جزو ہے۔ اگر مسٹر گلینسی نے مسٹریڈلٹن والا طریق اختیار کیا تو ہم
رلٹن رپورٹ کی طرح اس کی غلطیوں کا بھی پردہ فاش کریں گے۔ اور اگر اس میں مسلمانوں
XXXX
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۰۹
تحریک آزادی کشمیر
کے حق میں کوئی سفارش کی گئی تو یقینا اس سے ہم کو فائدہ پہنچے گا۔ بعض افسر اور بعض دوسرے
لوگ بہت پہلے سے کلینسی رپورٹ کے متعلق بھی کہہ رہے ہیں کہ مسٹر گلینسی نے ان سے کہہ
رکھا ہے کہ ان کا فیصلہ مسلمانوں کے خلاف ہو گا۔ اگر یہ سچ ہے تو بھی میرے نزدیک ہمیں اس
سے مایوسی کی ضرورت نہیں۔ ہر اک غیر منصفانہ رپورٹ جو انگریز کریں گے، اس سے
مسلمانوں کی ہمدردی کھو کر اپنی قوم کے لئے مشکلات پیدا کریں گے۔ پس ایسی رپورٹ سے
ہمارا نقصان نہیں ، خود ان کا نقصان ہے۔ ہمارے مطالبات پھر بھی قائم رہیں گے۔ ہم نے اپنے
حقوق کے متعلق کیا یہ تسلیم کیا ہے کہ جو کچھ انگریز کہہ دیں گے اسے ہم تسلیم کر لیں گے۔ اگر
وہ معقول بات ہو گی تو ہم اسے مانیں گے ، ورنہ کہیں گے کہ عطائے تو بلقائے تو " ۔
برادران ! یاد رکھیں کہ مایوسی کی لہر دو طرف سے چلائی جا رہی ہے۔ ایک ریاست کے
ہندو افسروں کی طرف سے جو بعض انگریزوں کی غلطیاں گنوا کر مسلمانوں کو اس طرف لانا چاہتے
ہیں کہ وہ خود ریاست کے ہندو افسروں سے فیصلہ چاہیں۔ حالانکہ جو کچھ ہندو افسروں نے
سلوک کیا ہے وہ اس قدر پرانا نہیں کہ اسے مسلمان بھول جائیں۔ ایک شخص کے فیصلہ سے
انگریزی طبیعت کا حال نہیں معلوم ہو سکتا۔ نہ مسٹریڈ لیٹن اور مسٹر کلینسی انگریزی حکومت کا نام
ہے۔ لیکن ہندوؤں نے تو ریاست میں افراد کی حیثیت میں نہیں حکومت کی حیثیت میں
مسلمانوں کو بیدردی سے کچلا ہے۔ پس جو کچھ ان سے ظاہر ہوا ہے کیا مسلمان اسے اس قدر
جلد بھول جائیں گے؟ اب اس وقت بھی کہ مڈلٹن رپورٹ شائع ہو چکی ہے، میرے پاس
درخواستیں آرہی ہیں کہ میرپور کی طرح دوسرے علاقوں میں بھی انگریزی مداخلت کی کوشش
کی جائے۔ اگر انگریزوں اور ریاستی حکام میں فرق نہیں تو یہ کیوں ہو رہا ہے ؟ یہ سخت بے وقوفی
ہوگی کہ ہم ایک شخص سے یا ایک فعل سے ناراض ہو کر عقل کو ہی چھوڑ دیں اور اپنی موت
کے سامان خود کرنے لگیں۔ پس مڈلٹن رپورٹ کی غلطی کا یہ نتیجہ نہیں نکلنا چاہئے کہ ہم ہندو
حکام کے ہاتھ میں کھیلنے لگیں۔ ان باتوں میں آنے والے لوگوں کو چاہئے کہ ان وسوسوں کے
پیدا کرنے والوں سے دریافت کریں کہ فرض کرو کہ مڈلٹن صاحب کوئی رقم کھا گئے ہیں (جسے
میں تسلیم نہیں کرتا، تو یہ بتاؤ وہ رقم کس نے کھلائی ہے اور کس غرض سے ؟ اگر ہندو محکام نے
اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے تو اس جھوٹ کو تسلیم کر کے بھی تو اصل دشمن وہی
رشوت کھلانے والے ثابت ہوتے ہیں۔
انوار العلوم جلد ۱۲
دوسرے لوگ جو
۳۱۰
تحریک آزادی کشمیر
لوگ جو اس وقت مایوسی پیدا کر رہے ہیں ، وہ لوگ ہیں جو اس امر سے ڈرتے
ہیں کہ کہیں دوسری مسلمان ریاستوں میں شورش نہ پیدا کی جائے۔ یہ لوگ بھی سخت غلطی پر
ہیں۔ اول تو کشمیر اور مسلمان ریاستوں کے حالات یکساں نہیں دوسرے یہ بھی غلط ہے کہ ہندو
مسلمانوں کے کشمیر کے معاملات میں دلچسپی لینے کی وجہ سے مسلمان ریاستوں کے خلاف شورش
کریں گے وہ پہلے سے یہ کام کر رہے رہے ہیں۔ مسلمان کشمیر کے متعلق دلچسپی لیں یا نہ لیں یا نہ لیں انہوں
نے مسلم ریاستوں میں بغیر وجہ کے بھی ضرور شورش پیدا کرنی ہے۔ پس ہمیں ان لوگوں کی
باتوں میں نہیں آنا چاہئے اور استقلال سے کشمیر کی آزادی کے لئے کوشش کرتے رہنا چاہئے
اور ایک سبب پر تو گل نہیں کرنا چاہئے ، ہر جائز وسیلہ جس سے کام کے ہونے کی امید ہو ہمیں
اختیار کرنا چاہئے اور اگر کسی کوشش کا نتیجہ حسب دلخواہ نہ نکلے تو ناامید نہیں ہونا چاہئے۔ اس
وقت سب سے بڑا آلہ آزادی کا سول نافرمانی سمجھا جاتا ہے۔ پھر کیا یہ آلہ گزشتہ آٹھ سال میں
کامیاب ہو گیا؟ اگر وہ آٹھ سال میں کامیاب نہیں ہوا تو ہم نو ماہ میں اپنی کوششوں سے کیوں
مایوس ہوں۔
یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ نے خود ہی ہمارے لئے ایک راستہ مقرر کر چھوڑا ہے۔ اور ہمیں
درمیانی روکوں کی وجہ سے اس سے اِدھر اُدھر نہیں ہونا چاہئے۔ اور وہ تو کل اور تبلیغ ہے۔
خدا تعالیٰ کے فضل پر یقین رکھنا اور انسانی فطرت پر یقین رکھنا کہ وہ زیادہ دیر تک دلیل کا مقابلہ
نہیں کر سکتی ہیں اصل کامیابیوں کی جڑ ہے اور یہی کمزوروں کا حربہ ہے جس سے وہ بغیر فوجوں
کے جیت جاتے ہیں۔ رسول کریم ملی ایم کو دیکھو۔ آپ باوجود انتہائی کوشش کر چکنے کے اپنے
مخالفوں سے ناامید نہیں ہوئے کیونکہ آپ کو اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر بھی یقین تھا اور آپ اس
امر پر بھی یقین رکھتے تھے کہ انسانی فطرت زیادہ دیر تک معقولیت سے آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔
آخر ایک دن وہی لوگ جو آپ کے دشمن تھے آپ کے تابع فرمان ہو گئے ۔ پس ہمارے آقا کا
اسوہ ہمارے سامنے موجود ۔ موجود ہے۔ ہمیں کسی اور کی نقل کی ضرورت نہیں ہمارا فرض ہے کہ ایک
طرف ہر مسلمان کے دل میں خواہ وہ کشمیر کا ہو یا باہر کا کشمیر کے مسئلہ سے دلچسپی پیدا کریں اور
دوسری طرف ریاست کے حکام کو بھی اور انگریزوں کو بھی اپنے دعاوی کی معقولیت کا قائل
کریں۔ اور یہ نہ شبہ کریں کہ یہ لوگ ہماری بات نہیں مانیں گے ۔ کیونکہ جب ہم اپنی طاقت پر
خود شک کرنے لگ جائیں تو ہماری بات کا دوسروں پر بھی اثر نہیں ہوتا۔ ہمیں چاہئے کہ یقین
انو ها را معلوم جلد ۱۳
۲۱۱
تحریک آزادی کشمیر
رکھیں کہ ضرور ہماری بات اثر کرے گی۔ دیکھو مسمریزم کرنے والا ایک جاگتے شخص کو کہنے لگتا
ہے کہ تم سو گئے تم سو گئے اور وہ سو جاتا ہے۔ پھر وہ اس سے جو کچھ چاہتا ہے منوا لیتا ہے۔ اگر
وہ دوسرے سے جھوٹ منوا لیتا ہے تو کیا ہم سچ نہ منوا سکیں گے؟ ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا بلکہ
ضرور ہے کہ ایک دن یا ریاست کے حکام ہماری بات مان لیں اور مسلمانوں کو حق دے دیں اور
یا انگریز ہی ہماری بات مان لیں اور ہمارے حق دلا دیں۔ اسی طرح اگر ہم ریاست اور اس کے
باہر مسلمانوں کو بیدار کرتے رہیں تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ دوسرے لوگ ہم سے مرعوب
ہوں گے کیونکہ بیدار قوم کو کوئی نہیں دبا سکتا۔ غرض اگر دوسرے لوگ دیکھیں گے کہ کشمیر
کے مسلمان اور دوسرے مسلمان اس امر پر تل گئے ہیں کہ مسلمانوں کے لئے ان کے جائز حق
حاصل کریں، تو جو لوگ دلیل سے ماننے والے نہیں وہ رعب سے مان لیں گے۔ مگر رُعب
دھمکیوں سے اور مارنے سے نہیں پیدا ہو تا بلکہ پختہ ارادہ اور اپنے کام کے لئے مستقل قربانی
کرنے کے لئے تیار ہو جانے سے پیدا ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر یہ باتیں اہل کشمیر پیدا کر
لیں تو نہ ریاست ان کے حق کو دبا سکتی ہے نہ انگریز اس میں اس کی مدد کر سکتے ہیں۔ کوئی
حکومت اپنے سنب ملک کو تباہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہو سکتی۔ اور کوئی توپ پختہ ارادہ کو زیر
نہیں کر سکتی۔ پس ہمارا راستہ کھلا ہے اندرونی تنظیم اور اپنے معاملہ کو بار بار دلیل کے ساتھ
پالک میں لانا ان دونوں تدبیروں میں سے کوئی نہ کوئی ضرور اثر کرے گی۔ یا تنظیم رعب پیدا
کرے گی یا دلیل دل کو صاف کر دے گی ، خواہ ریاست کے حکام کے دلوں کو خواہ انگریزوں کے
دلوں کو۔ اور جس طرح سے بھی ہمیں حق مل جائے ، ہم اسے خوشی سے قبول کریں گے۔ اور
نہ ریاست سے گفتگو کا دروازہ بند کریں گے نہ انگریزوں سے۔ جو بھی ہماری طرف دوستی کا ہاتھ
بڑھائے گا اس کی طرف ہم بھی دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے ۔ اگر آج ریاست ہمارے بھائیوں
کے حقوق دینے کو تیار ہو جائے تو ہم اس کے ساتھ مل کر انگریزوں سے کہیں گے کہ ہم لوگوں
کی صلح ہو گئی ہے۔ اب آپ لوگ یہاں سے تشریف لے جائیے۔ اور اگر انگریزوں کی معرفت
ہمیں حق ملے گا تو ہم کہیں گے کہ ہمارے وطنی بھائیوں سے یہ غیر اچھے ہیں جنہوں نے انصاف
سے کام لیا۔ یہی اور صرف یہی عقلمندی کا طریق ہے۔ اور جو شخص غصہ میں اور درمیانی
مشکلات سے ڈر کر اپنے لئے خود ایک دروازہ کو بند کر لیتا ہے، وہ نادان ہے اور قوم کا دشمن
ہے۔ آج ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہمارا حق ریاست سے ملے گا یا انگریزوں سے ۔ اور دلیل سے ملے
انوارالعلوم جلد ۱۲
۲۱۲
تحریک آزادی کشمیر
گا یا قربانی کے رُعب ہے۔ پس ہم دونوں دروازوں کو کھلا رکھیں گے۔ اور دونوں طریق کو
اختیار کئے رہیں گے۔ یعنی انگریزوں اور ریاست دونوں سے گفتگو کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اسی طرح علاوہ دلیل کے اپنی تنظیم کو مضبوط کرتے چلے جائیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ کے علم میں
جس طرح ہماری کامیابی مقدر ہے اسے قبول کر لیں گے اور اس کی قضاء پر خوش ہو جائیں
گے۔
میں امید کرتا ہوں کہ میں نے حقیقت کو خوب واضح کر دیا ہے اور بیدار مغز اہل کشمیر
مایوسی پیدا کرنے والے لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے ۔ بلکہ ہمت اور استقلال سے اپنے
کام میں مشغول رہیں گے اور یہ سمجھ لیں گے کہ مڈلٹن رپورٹ ہماری قسمت کا فیصلہ نہیں وہ
فیصلہ ہمارے مولی نے کرنا ہے اور وہ ضرور اچھا ہی فیصلہ کرے گا۔ مڈلٹن کمیشن مختلف سامانوں
میں سے ایک سامان تھا۔ اگر فی الواقع وہ سامان مفید بھی ثابت نہیں ہوا ( گو میرے نزدیک یہ
فیصلہ بھی مفید ہو گا اور بوجہ اپنے کھلے ہوئے تعصب کے شریف طبقہ کو اور بھی ہمارا ہمدرد بنا
دے گا) تو ہمیں نہ مایوسی کی کوئی وجہ ہے اور نہ اپنا طریق عمل بدلنے کی۔ ہمارا اصل پروگرام
اسی طرح قائم ہے اور ہم اس کے ذریعہ سے کامیاب ہونے کی کامل امید رکھتے ہیں ، لیکن ہتھیلی
پر سرسوں جما کر نہیں بلکہ اللہ تعالی کی سنت کے مطابق اور بچی قربانیوں اور تنظیم اور دلیل کے
ذریعہ ہے ۔ وَاخِرُ دَعُوْنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار
میرزا محمود احمد
) تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ا صفحه ۱۶ تا ۲۲ مطبوعه ۱۹۶۵ء)
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۱۳
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے ممبروں کی طرف سے
ایک اہم علان
برادران اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَ وَبَرَكَاتُهُ
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا کام ایک ٹھوس کام ہے۔ اس کمیٹی نے اُس وقت ہندوستان میں
شمیر سے دلچسپی پیدا کرا دی جبکہ پنجاب سے باہر کے لوگ اس مسئلہ کی حقیقت سے بالکل
ناواقف تھے۔ اور نہ صرف ہندوستان میں بلکہ انگلستان، امریکہ ، شام، مصر، جاوا، سماٹرا و غیره
ممالک میں بھی لوگوں کو کشمیر کے مسلمانوں کی حالت سے واقف کر کے ان سے ہمدردی کا مادہ
پیدا کیا اور ریاست کو اس کی اصلی صورت میں ظاہر کیا۔ پھر کشمیر کمیٹی نے وزارت برطانیہ اور
حکومت ہند کو متواتر حقیقت حال سے آگاہ کر کے اور ممبران پارلیمنٹ میں ایجی ٹیشن پیدا کر کے
اس امر میں دلچسپی لینے کے لئے آمادہ کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ریاست اب مسلمانوں کو حقوق
دینے پر آمادہ ہے۔ کشمیر کے تختہ مشق مظلوموں کی مالی امداد انہیں صحیح مشورہ طیبی امداد
علمی امداد اور ہر قسم کی ضروری امداد کا انتظام کیا اور کر رہی ہے۔ لیکن بعض لوگ بعد میں آکر
اس کام کو اپنی طرف منسوب کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے اس پر اعتراض نہیں کہ کوئی اور بھی یہ کام
کرے بلکہ خوشی ہے اور نہ اس پر اعتراض ہے کہ کوئی اپنے طریق کو بہتر قرار دے۔ لیکن یہ
امر ضرور قابل اعتراض ہے کہ کہا جاتا ہے کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی احمدیوں یا قادیانیوں کی تحریک
ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اُس کا صدر احمدی ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کے
اتنے ممبروں میں سے صرف تین احمدی ہیں جن میں سے دو قادیان اور ایک صاحب لاہور کے
مرکز سے تعلق رکھتے ہیں باقی سب حنفی یا اہلحدیث ہیں۔ چنانچہ اہلحدیث کی انجمن کے ناظم
مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی ، علماء میں۔ ں سے مولانا سید میرک شاہ صاحب اور مولانا مظہر علی
XXXXX
انوار العلوم جلد ۱۳
الد
تحریک آزادی کشمیر
صاحب ایڈیٹر الامان، صوفیاء میں سے جناب خواجہ حسن نظامی صاحب اور ان کے خلیفہ
سید کشفی شاہ صاحب نظامی اور پیروں میں سے مولانا ابو بکر صاحب بنگالی کے صاحبزادے مولوی
ابو ظفر صاحب بوہرہ قوم کے اعلیٰ رکن سیٹھ محمد علی صاحب اسی طرح سیاسی لیڈروں میں سے
ہر حلقہ کے لوگ اور وہ لوگ جنہوں نے اپنی عمریں مسلمانوں کی خدمت میں خرچ کر دی ہیں۔
پس باوجود ان لیڈروں اور علماء کی شمولیت کے یہ کہنا کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی قادیانی تحریک ہے،
بہت بڑا ظلم ہے۔ اور اس سے سوائے اس کے کہ مظلوم کشمیریوں کے کام کو نقصان پہنچے اور
کچھ نتیجہ نہیں نکل سکتا۔
ای طرح افسوس ہے کہ یہ کہا جاتا ہے کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے سب ممبروں نے
استعفاء دے دیا ہے۔ یہ امر بھی درست نہیں۔ چنانچہ میں ذیل میں ایک تحریر شائع کرتا ہوں
جس سے یہ معلوم ہو جائے گا کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی اب بھی آل انڈیا حیثیت رکھتی ہے اور اس
کے ممبر اس پوزیشن کے ہیں کہ گورنمنٹ اور ملک پر اثر ڈال سکتے ہیں اور ایسا اہم کام کر سکتے
ہیں جس سے زیادہ کام کوئی اور شاید نہ کر سکے۔ یہ امر بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ ڈاکٹر
سر محمد اقبال صاحب ، مولانا شفیع داؤدی سیکرٹری آل انڈیا مسلم کانفرنس ، ڈاکٹر شفاعت احمد خان
صاحب بھی اس کے ممبر ہیں اور اس کے کام کو نہایت تن دہی سے انگلستان میں سرانجام دے
رہے ہیں۔ بوجہ ہندوستان سے باہر ہونے کے ان کے دستخط نہیں کرائے جا سکے۔ ہندوستان
کے بعض ممبران کے بھی بوجہ گھر پر نہ ہونے کے دستخط نہیں کرائے جا سکے۔
و اسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
اشتہار شائع کردہ عبدالرحیم در دایم ۔ اے سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی)
ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے خلاف یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ یہ
اعلان کمیٹی ٹوٹ گئی ہے۔ اس کے ممبران مستعفی ہو گئے ہیں اور یہ کہ کمیٹی کی کسی قسم کی
مدد نہ کی جائے وغیرہ۔ اس لئے ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ یہ بالکل غلط ہے کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی
ٹوٹ گئی ہے۔ یہ کمیٹی خدا کے فضل سے اسی طرح قائم ہے اور اپنا کام پوری کوشش سے کر
رہی ہے۔ جب تک ہمارے ۳۰ لاکھ مظلوم بھائی کشمیر میں آزاد نہ ہوں گے یہ کمیٹی انشاء اللہ
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۱۵
تحریک آزادی کشمیر
میں چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔
خاکساران
کام کرتی جائے گی اور ہر ممکن طریق سے ان کی مدد کرے گی۔ یہ کمیٹی اس کام کو ہرگز درمیان
ا۔ ملک برکت علی (صاحب ایڈووکیٹ ۔ سابق ایڈیٹر آبزرور کن نیشنلسٹ مسلم پارٹی لاہور ۔)
۲۔ مولانا سید حبیب شاہ صاحب ایڈیٹر سیاست لاہور) ۳۔ (مولانا) محمد یعقوب (صاحب ایڈیٹر
لائٹ لاہور ) ۴۔ (نواب سر) محمد ذو الفقار علی خان صاحب ایم ۔ ایل ۔ اے رئیس لاہور ) ۵۔
ڈاکٹر ضیاء الدین احمد (صاحب ایم ایل اے علیگڑھ ( ۶ ۔ (مولانا) سید محمد اسمعیل (صاحب
غزنوی ناظم جمعية الحدیث امرتسر) ۷ ۔ (نواب) محمد ابراہیم علی خان (صاحب نواب آف
کنج پورہ ۔ ایم ایل اے) ۔ (مولانا) سید کشفی شاہ صاحب نظامی رنگون) ۹۔ (جناب)
عبدالرحیم (صاحب ڈسٹمکار - بمبئی) ۱۰۔ (جناب) محمد علی اللہ بخش (صاحب مختار کار جناب
پیر صاحب بوہرہ قوم بمبئی) ۱۱۔ (جناب) محمد اسماعیل حاجی احمد (صاحب اسٹنٹ سیکرٹری کچی
میمن یونین کلکته ) ۱۲۔ (مولانا) ابو ظفر وجہہ الدین صاحب ولد مولانا ابوبکر صاحب بنگال)
۱۳۔ (جناب) احمد عبدالستار (صاحب) اعزازی سیکرٹری کلکتہ مجلس) ۱۴۔ (مسٹر) ایچ ایں
سهروردی ( بیرسٹر ایٹ لاء کلکتہ ایم ایل سی)
نوٹ:۔ بعض ممبران نے اعلان کے ساتھ کچھ نوٹ بھی لکھے ہیں۔ چنانچہ بنگال کے
مشہور لیڈر مسٹر ایچ ایس شہید سہروردی جو کسی زمانہ میں کانگریسی پارٹی کے چوٹی کے لیڈر تھے ۔
یہ لکھتے ہیں مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض خود غرض لوگ اس قسم کی باتیں مشہور کر رہے ہیں کہ
ممبران کشمیر کمیٹی نے استعفا دے دیا ہے۔ میری رائے میں یہ کمیٹی نہایت عمدہ اور ضروری کام
سر انجام دے رہی ہے اور ہمارے مظلوم کشمیری بھائیوں کی امداد میں کوشاں ہے۔ اس کمیٹی کو
چاہئے کہ وہ اپنے اس نہایت اہم کام کو جس کو اس نے اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے جاری رکھے ۔
ریاست کے حکام کا رویہ دن بدن خراب ہو رہا ہے۔ اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم
مسلمانان کشمیر کو اس طرح ریاست کے حکام کے رحم پر نہ چھوڑیں۔ مسلمانوں کو امید ہے کہ ہمارے
کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور آخر کار حق و انصاف کی فتح ہوگی۔
چونکہ میری رائے میں کشمیر کمیٹی کی پہلے سے بھی زیادہ ضرورت ہے۔ اس لئے میں یہ واضح کرنا
چاہتا ہوں کہ میں نے کمیٹی سے ہرگز استعفاء نہیں دیا۔
داشتهار شائع کردہ عبدالرحیم درد۔ ایم۔ اے۔ سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی)
XXXXXXXX
انوا را العلوم جلد ۱۴
۲۱۶
تحریک آزادی کشمیر
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
برادران!
اہل کشمیر کے نام چو تھا خط
(سلسله دوم)
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
میں نے اس امر کو دیکھ کر کہ حکام کشمیر بغیر اس امر کا ر اس امر کا خیال کئے کہ میرے خطوط ان کے
فائدہ کے ہیں یا نقصان کے خطوط کو ضبط کرتے رہے ہیں آئندہ خط لکھنے میں وقفہ ڈال دیا تھا
لیکن جیسا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہے میں آپ لوگوں کے کام کے لئے دہلی گیا تھا اور جمون میں
بھی مناسب کوشش کرتا رہا ہوں۔ سو الْحَمْدُ لِلَّهِ کہ سر راجہ ہری کشن کول صاحب تو
ریاست کو چھوڑ گئے ہیں اور نیا انتظام امید ہے کہ مسلمانوں کے حق میں مفید ہو گا۔ گو میرے
نزدیک آدمیوں کی تبدیلی نہیں بلکہ قانون اور نیت کی تبدیلی سے رعایا کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے جو کچھ کوششیں کی ہیں، اس کے نتیجہ میں مجھے امید ہے کہ بہت جلد
اہل کشمیر کی اکثر تکالیف دور ہو جائیں گی اور ان کی آئندہ ترقی کا سامان پیدا ہو جائے گا۔ یہ کس
رنگ میں ہو گا اور کب ہو گا اس سوال کا جواب دینے سے میں ابھی معذور ہوں۔ ہاں آپ
لوگ تسلی رکھیں کہ انشاء اللہ ایک ماہ یا اس کے قریب عرصہ میں ایسے امور ظاہر ہوں گے جو
آپ لوگوں کے لئے خوشی کا موجب ہوں گے اور آپ گذشتہ تکالیف کو بھول جائیں گے لیکن
اصل کام اس وقت سے شروع ہو گا کیونکہ حق کا ملنا اور اس سے فائدہ اٹھانا الگ الگ امور
ہیں۔ اگر ریاست کشمیر کے مسلمانوں نے حقوق سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی تو سب قربانی
ضائع جائے گی۔
آپ لوگوں کو گذشتہ ایام میں سخت تکالیف کا سامنا ہوا ہے اور اب تک ہو رہا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۱۷
تحریک آزادی کشمیر
لیکن یہ امر آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ بڑے کاموں کے لئے بڑی قربانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر میرا علم صحیح ہے اور آپ لوگوں کو جلد بہت سے حقوق ملنے والے ہیں، تو یہ کامیابی آپ کی
ایسی ہو گی کہ اس کی نظیر ہندوستان میں اور کہیں نہیں ملتی اور کامیابی کے مقابلہ میں تکالیف
بہت کم رہ جائیں گی۔
مجھے افسوس ہے کہ پوری طرح میرے منشاء کے مطابق کام نہیں ہوا۔ ورنہ مجھے یقین
ہے کہ اس قدر تکالیف بھی نہ ہوتیں۔ لیکن آپ لوگوں کو چاہئے کہ اگر اللہ تعالیٰ حقوق دلا
دے تو سب گزشتہ ظلموں کو بھول کر آئندہ ترقی کے سامان پیدا کرنے میں لگ جائیں۔ ورنہ
اگر اس وقت گزشتہ بدلے لینے کی طرف آپ متوجہ ہوئے تو بدلہ تو نہ معلوم آپ لے سکیں یا
نہ لے سکیں، حقوق سے فائدہ اٹھانے سے آ۔ آپ لوگ محروم رہ جائیں گے، یاد رکھیں کہ
مسلمان نہایت وسیع الحوصلہ ہوتا ہے۔
میں انشاء اللہ جس وقت خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو کامیاب کیا ایک ایسا پروگرام آر ا آپ
لوگوں کے سامنے اور آپ کے ہندوستان کے خیر خواہوں کے سامنے رکھوں گا جس پر چل کر
مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اپنے حقوق سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے اور اپنی ہمسایہ
قوموں سے بھی آپ کے تعلقات خوشگوار رہیں گے۔
میں اپنی طرف سے بھی یہ وعدہ کرتا ہو کہ انشاء اللہ ہر ممکن امداد آپ کی آئندہ ترقی کے
لئے دیتا رہوں گا۔ وَ مَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
تاریخ احمدیت جلد ۲ ضمیمہ نمبر ا صفحه ۲۳٬۲۲ مطبوعہ ۱۹۶۵ء)
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۱۸
تحریک آزادی کشمیر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
اہلِ جموں و کشمیر کی طرف میرا پانچواں خط
(سلسله دوم)
برادران! میرے گذشتہ خط کے بعد بعض حالات میرے علم میں ایسے آئے ہیں کہ جن
کی وجہ سے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ بعض امور کی تشریح جس قدر جلد ہو سکے کردوں۔
پہلی بات یہ ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ جموں میں یہ بات مشہور کی جا رہی ہے کہ
سر ظفر علی خان صاحب کو میں نے کوشش کر کے نکلوایا ہے اور میری غرض یہ ہے کہ
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو ان کی جگہ وزیر مقرر کرواؤں۔ مجھے افسوس سے یہ معلوم ہوا
کہ بعض ذمہ دار لیڈروں نے بھی اس خیال کا اظہار کیا ہے اور عوام الناس میں بھی اس بات کا
چرچا ہے۔ میں سمجھتا تھا کہ جس اخلاص اور محبت سے میں نے اہلِ کشمیر کا کام کیا تھا اس کے بعد
اس قسم کی بد خلنیاں پیدا نہ ہو سکیں گی، لیکن افسوس کہ میرا یہ خیال غلط نکلا۔ اگر محض
اختلاف رائے ہوتا تو میں بالکل پرواہ نہ کرتا لیکن اس الزام میں میری نیت اور دیانت پر چونکہ
حملہ کیا گیا ہے میں اس کا جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں لیکن پھر بھی نام نہ لوں گا تاکہ دوسروں
کی بدنامی کا موجب نہ ہو۔
اصل واقعہ یہ ہے کہ سر ظفر علی صاحب کے کشمیر پہنچنے کے معا بعد بعض نمائند گانِ کشمیر
نے مجھے ایسے واقعات لکھے جن سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ سر ظفر علی صاحب مسلمانوں سے اچھا
سلوک نہیں کرتے اور ایک واقعہ میر واعظ یوسف شاہ صاحب کے ساتھ ان کے سلوک کا خاص
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۱۹
تحریک آزادی کشمیر
طور پر بیان کیا گیا تھا اس پر میں نے ولایت تار دیئے اور آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے ممبروں اور
ہمدردوں نے وہاں کوشش کی اور بعض ذمہ دار حکام نے بتایا کہ احرار کی تحریک کے کمزور
ہوتے ہی سر ہری کشن کول اور مرزا سر ظفر علی صاحب کو کشمیر سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔ یہ غالباً
اکتوبر کا واقعہ ہے اس واقعہ سے معلوم ہو جائے گا کہ ان کے اخراج کی تحریک خود کشمیر سے
ہوئی اور اکتوبر میں اس کا فیصلہ بھی درحقیقت ہو چکا تھا۔ گو خاص حالات کی وجہ سے اس پر عمل
بعد میں ہوا۔ ہوا۔ پس اس کا الزام مجھ پر لگانا درست نہیں۔
باقی رہا یہ الزام کہ میں نے یہ کوشش عزیز مکرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو وزیر
بنانے کے لئے کی ہے۔ اس کا جواب میں یہی دے سکتا ہوں کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا
میرے دل میں بہت احترام ہے لیکن مجھے یہ معلوم بھی ہو جائے کہ وہ کشمیر کی وزارت کی
خواہش رکھتے ہیں تو میری رائے ان کی نسبت بدل جائے کیونکہ میں ان کو اس سے بہت بڑے
کاموں کا اہل سمجھتا ہوں۔ پس اس وجہ سے اس عہدہ کو ان کی ترقی کا نہیں بلکہ ان کے تنزل کا
موجب سمجھوں گا۔ علاوہ ازیں کشمیر کے وزیر کی تنخواہ غالبا تین ہزار کے قریب ہے لیکن
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب۔ اس وقت بھی چار اور پانچ ہزار کے درمیان حکومت ہند سے
وصول کر رہے ہیں۔ پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ زیادہ آمد والے کام سے ہٹا کر میں انہیں ایک
تھوڑی تنخواہ والے کام پر لگنے کا مشورہ دوں خصوصاً جبکہ اس میں کوئی مزید ترقی اور مزید عزت
کا بھی سوال نہیں۔ پس جن لوگوں نے یہ اعتراض کیا ہے ان کی عقل ویسی ہی ہے جیسی کہ اس
فقیر کی جس نے ایک ڈپٹی کو خوش ہو کر دعا دی تھی کہ خدا تعالیٰ تجھے تھانے دار بنائے۔ کاش وہ
بدظنی کر کے گنہگار نہ بنتے اور سمجھ سے کام لیتے اور سوچتے کہ عزیزم ظفر اللہ خان صاحب
وزارت کشمیر سے زیادہ اہم کام کر رہے ہیں اور اس سے بہت زیادہ ترقی کے سامان ان کے لئے
خدا تعالیٰ کے محض فضل سے میسر ہیں۔
دو
وسرا اعتراض مجھ پر یہ کیا گیا ہے کہ میں نے کوشش کر کے انگریزوں کو ریاست میں
داخل کیا ہے۔ انگریزوں کے داخلہ کا واقعہ بھی اس طرح ہے کہ جب کشمیر میں شورش زیادہ
ہوئی اور مجھے یہ آوازیں آنی شروع ہو ئیں کہ انگریز کشمیر میں گھس جائیں تو اچھا ہے تو میں نے
اپنے ہاتھ سے ایک خط شیخ عبد اللہ صاحب ایم ۔ ایس ۔ سی لیڈر کشمیر کو لکھا اور رجسٹری کر کے
بھیجا کہ انگریز افسروں کا آنا مفید نہیں مُضر ہو گا، اس لئے آپ لوگ اس قسم کا مطالبہ ہرگز نہ