تحریکِ آزادیء کشمیر

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 12

انوار العلوم جلد ۱۴
۲۲۰
تحریک آزادی کشمیر
کریں۔ اور یہی خیال میرا شروع سے ہے کیونکہ گو انگریز افسر بالعموم انصاف اور قواعد کی
پابندی میں بہت سے ہندوستانیوں سے بڑھ کر ہوتا ہے لیکن انگریز انگریزی حکومت میں ہی مفید
ہوتا ہے ریاستوں میں نہیں۔ اور اس کی وجہ وجہ یہ ہے کہ انگریزوں میں بوجہ ان کی اپنے
قومی کیریکٹر کے اعلیٰ ہونے کے یہ نقص ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کی بات کو زیادہ مانتے ہیں۔
انگریزی علاقہ میں یہ بات چنداں مضر نہیں ہوتی کیونکہ یہاں انگریزی طریق ایک عرصہ سے
جاری ہے اور نگرانی اس شدت سے ہوتی ہے کہ دیسی افسروں کو بھی قواعد کی پابندی اور محکمانہ
دیانت کی عادت ہو گئی ہے، ریاستوں میں یہ بات نہیں ہوتی۔ پس وہاں کے جھوٹ سے جب
انگریز کا اعتماد ملتا ہے تو بجائے ملک کو نفع پہنچنے کے نقصان پہنچتا ہے انگریز اُسی وقت مفید ہوتے
ہیں جب سب نظام نظام انگریزی ہو۔ اس نظام میں ان کی عادات بالکل : پیوست ہو جاتی ہیں اور کام
اچھا چلنے لگتا ہے۔ پس اس خطرہ کی وجہ سے میرا ہمیشہ یہ خیال ہے کہ انگریزوں کے کشمیر میں چلے
پر ہندو افسر زیادہ ظلم کر سکیں گے کیونکہ وہ ظلم کر کے جھوٹی رپورٹ دیں گے اور انگریز
افسر کو اگر دھوکا لگ گیا اور اس جھوٹ پر اس کے سامنے پردہ پڑ گیا تو حکومت ہند اس انگریز افسر
کے مقابلہ میں کسی اور کی بات نہیں سنے گی کیونکہ وہ سمجھے گی کہ ایک غیر جانبدار آدمی کا بیان
زیادہ قابل اعتماد ہے اور اس سے ہمارے کام کو نقصان پہنچے گا۔ یہ میرا خطرہ اب صحیح ثابت ہو
رہا ہے چنانچہ مسلمانوں کی آواز حکومت ہند میں پہلی سی مؤثر نہیں رہی اور آئندہ کامیابی کے
لئے ہمیں بہت زیادہ عقل اور بہت زیادہ علم اور آہستگی کی ضرورت ہے۔ غرض شیخ عبد الله
صاحب کے نام میرا خط اس امر کا شاہد ہے کہ انگریزوں کے لانے کی مجھے کوئی خواہش نہ
تھی ۔
جانے پر
دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ بعض لوگوں نے مجھ سے سوال کیا ہے کہ میں نے
جو یہ اعلان کیا ہے کہ ایک دو ماہ میں کشمیر کے متعلق کوئی ایسا فیصلہ ہو جائے گا جو مسلمانوں کے
حق میں مفید ہو گا یہ فیصلہ کیا ہے اور کس حد تک مسلمانوں کے لئے مفید ہے۔ میں ان دوستوں
سے کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے جو علم ہوا ہے وہ پانچ ذرائع سے ہے اور وہ سب ہی مخفی ہیں پس میں
تفصیلات نہیں بتا سکتا۔ ہاں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ انشاء اللہ مسلمانوں کی حالت پہلے سے اچھی
ہو جائے گی۔ باقی سیاسی جدوجہد ایسی ہی ہوتی ہے کہ آج ایک طاقت کو انسان حاصل کرتا ہے
کل دو سرا قدم اٹھاتا ہے۔ اہلِ کشمیر دوسری ریاستوں سے غیر معمولی طور پر آگے قدم نہیں اُٹھا

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۱
تحریک آزادی کشمیر
سکتے۔ ریاستوں کی آزادی ہندوستان رستان کی طرح تدریجی ہوگی۔ لیکن ہو گی ضرور یہ نا ممکن ہے کہ
ریاستیں اب بھی پرانی چال پر چلتی جائیں۔ زمانہ انہیں مجبور کر رہا ہے اور کرتا چلا جائے گا۔
پس یہ خیال غلط ہے کہ سب کچھ ایک وقت میں حاصل ہو جائے جس طرح یہ خیال بھی غلط ہے
کہ ریاستیں اپنی پرانی حالت پر قائم رہ سکیں گی۔
تیسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ گو آئینی کمیشن کی ترکیب قابلِ اعتراض ہے اس
میں نہ مسلمانوں کی کافی تعداد ہے اور نہ مسلمانوں سے مشورہ کر کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں۔ پس
یہ تو ہمارا فرض تھا کہ اس کے خلاف پروٹسٹ کریں لیکن پروٹسٹ کرنے کے بعد میرے نزدیک
اس کا بائیکاٹ مسلمانوں کے لئے مفید نہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ مسلمانوں کا پہلو کمزور ہو
جائے گا۔ اصل بات یہ ہے کہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں اسمبلی کسی نہ کسی شکل میں دینے کا
فیصلہ مہاراجہ صاحب کر چکے ہیں۔ اب سوال صرف تفصیلات کا ہے پس اگر مسلمان شامل نہ
ہوئے تو کام تو رکے گا نہیں صرف نتیجہ یہ ہو گا کہ مسلمانوں کا مشورہ کمزور ہو گا جو نقصان دہ ہو
گا۔ گو میری رائے تو یہی ہے کہ پروٹسٹ کر کے اس میں مسلمان ممبر حصہ لیں اور کوشش کریں
کہ بہتر سے بہتر صورت اسمبلی کی بن سکے۔ کیونکہ گو اصول میرے نزدیک پہلے سے طے شدہ
ہیں اور اس پر کمیشن کا کوئی اثر نہیں ہو گا لیکن چھوٹی چھوٹی باتیں بھی اچھی باتوں کو زیادہ اچھا بنا
دیتی ہیں یا اور خراب کر دیتی ہیں۔ پس اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ جب ہم نے
پروٹسٹ کر دیا تو دنیا پر یہ ظاہر ہو گیا کہ ہم اس بے انصافی کو ناپسند کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہماری
شمولیت قطعا غلط فہمی نہیں پیدا کر سکتی کیونکہ سیاسی امور میں اس قسم کی شمولیت ہوتی ہی رہتی
ہے اور اور ا لوگ اس کی حقیقت خوب سمجھتے ہیں۔ پس جو فائدہ آپ لوگ اس وقت اٹھا سکتے ہیں
کمیشن میں شامل ہو کر اٹھا لیں جو نقص رہ جائے گا اسے انشاء اللہ آئندہ درست کرنے کی
کوشش ہوتی رہے گی۔ اور ابھی تو اہل کشمیر کے سامنے اپنی تعلیم اور تربیت کا اس قدر کام ہے
جو کئی سال تک ان کی توجہ کو اپنی طرف لئے رہے گا۔
چوتھی بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ کئی ہزار آدمی علاقہ کھڑی سے
مقامی محکام کے ظلموں سے تنگ آکر جہلم میں آگئے ہیں۔ مجھے ان مصیبت زدوں سے ہمدردی
ہے لیکن میرے نزدیک فور انکل آنے کی بجائے بہتر ہو تاکہ پہلے ہم لوگوں کو کوشش کرنے دی
جاتی۔ اب بھی میں ان بھائیوں کو یہی نصیحت کروں گا کہ وہ اس اپنے علاقہ میں چلے جائیں اور

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۲
تحریک آزادی کشمیر
ہمیں اپنی بہتری کے لئے کوشش کرنے دیں۔ اگر ہم سے کچھ نہ ہو سکا تو ہم خود ان سے کہہ دیں
گے کہ اب آپ لوگوں کے لئے ملک چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ مگر پوری کوشش
کئے بغیر اور حکومت کو اصلاح کا موقع دینے سے پہلے نکلنا زیادہ مفید نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا۔
میں ایک دفعہ پھر برادران ریاست کشمیر کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اور آل انڈیا کشمیر کمیٹی
کے دوسرے ممبران کے پورے خیر خواہ ہیں اور انشاء اللہ جہاں تک ان کی طاقت میں ہے ، وہ
اس کام کو معقول اصول پر جاری رکھیں گے اور نہ میں اور نہ کوئی اور ممبر انشاء اللہ اس قسم
کے اعتراضات سے بد دل ہو گا کیونکہ اگر ہم ایسا کریں تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ہم میں سچا
قومی درد نہیں۔ ہم انشاء اللہ آپ لوگوں کی تکلیفوں کو دور کرنے میں پوری سعی کریں گے اور !
کر رہے ہیں۔ چار تاریخ کو کمیٹی کی طرف سے ایک وفد ہزا ایکسیلنسی وائسرائے کی خدم ایکسیلنی وائسرائے کی خدمت میں
کشمیر کے متعلق پیش ہونے والا ہے۔ وکلاء کے لئے بھی ہم اجازت طلب کر رہے ہیں اور جس
حد تک ممکن ہو گا ہم لوگ انشاء اللہ ریلیف کا کام کریں گے۔ ہاں آپ لوگوں سے ہم یہ ۔ سے ہم یہ خواہش
ضرور رکھتے ہیں کہ ہمارے تجربہ سے جہاں تک ہو سکے فائدہ اٹھائیں اور ایسے رنگ میں کام
کریں کہ غریبوں اور کمزوروں کا نقصان نہ ہو اور ملک تباہ نہ ہو بلکہ ترقی کرے۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
) تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ا صفحه ۲۳ تا ۲۶ مطبوعہ ۱۹۶۵ء)

انوار العلوم جلد ۱۲
۳۲۳
تحریک آزادی کشمیر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
برادران
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
مسلمانان ریاست جموں و کشمیر کے نام
میرا چھٹا خط (سلسلہ دوم)
میں اپنے پچھلے خط میں لکھ چکا ہوں کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی آپ لوگوں کی تکالیف کے
متعلق پوری کوشش کر رہی ہے اور میں نے یہ ذکر بھی کیا تھا کہ ایک وفد چار تاریخ کو
جناب وائسرائے صاحب کی خدمت میں پیش ہونے والا ہے۔ جو آپ لوگوں کی تکالیف کے
متعلق آپ سے تفصیلی گفتگو کرے گا۔ یہ وفد چار تاریخ کو پیش ہوا اور اس کے ممبر مندرجہ
ذیل اصحاب تھے ۔
(1) نواب عبد الحفيظ صاحب ڈھاکہ (۲) خواجہ حسن نظامی صاحب (۳) مولانا شفیع داؤدی
صاحب (۴) نواب صاحب گنجچوره (۵) سید مسعود احمد شاہ صاحب بہار (۶) اے ایچ غزنوی
صاحب بنگال (۷) سید محسن شاہ صاحب (۸) خان بهادر رحیم بخش صاحب (۹) ڈاکٹر
مرزا یعقوب بیگ صاحب لاہور (۱۰) سید حبیب صاحب (۱۱) ڈاکٹر شفاعت احمد صاحب یوپی
(۱۲) شیخ فضل حق صاحب بھیرہ (۱۳) کپتان شیر محمد صاحب دو میلی (۱۴) چوہدری ظفر اللہ خان
صاحب (۱۵) مولوی عبدالرحیم صاحب درد ۔ ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب کسی مجبوری کی وجہ سے
وفد میں شامل نہ ہو سکے ۔ وفد نے جو ایڈریس حضور وائسرائے کی خدمت میں پیش کیا اس کا
خلاصہ حسب ذیل ہے :۔

انوار العلوم جلد ۱۲
NAN
تحریک آزادی کشمیر
کشمیر کی ریاست میں ایک لمبے عرصہ سے عملاً ہندوؤں کو ہی حکومت میں حصہ دیا جاتا
ہے۔ مسلمان بہت کم اور النَّادِرُ كَالْمَعْدُومِ کی حیثیت میں ہیں۔ حالانکہ ان کی آبادی
ستانوے فیصد ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کو انتظامی اور قانونی دونوں شکنجوں میں اس طرح
کس دیا گیا ہے کہ وہ ترقی نہیں کر سکتے۔ ایک لمبے عرصہ تک صبر کرنے کے بعد اب مسلمانوں
میں بیداری پیدا پیدا ہوئی ہوا ہے ہے اور انہوں نے بالکل جائز طور پر اپنے حقوق کا مطالبہ شروع کیا ہے
اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت ہند اس بارہ میں ان کی امداد کرے گی۔
اس
اس غرض کے پورا کرنے کے لئے جو جو کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔ ہمیں افسوس ہے کہ
میں مسلمانوں کی نہ تو صحیح نمائندگی ہے اور نہ کافی نمائندگی ہے، اس کا تدارک ہونا چاہئے۔ مگر
صرف اسی قدر اصلاح سے کام نہیں چلے گا۔ چاہئے کہ کشمیر کے مسلم لیڈروں کو آزاد کر کے
اس مشورہ میں شریک کیا جائے اور دوسرے سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کر کے فضاء صاف کی
جائے۔
موجودہ فسادات میں جو مقدمات چلائے جا رہے ہیں ، اس پر مسلمانوں میں بے چینی ہے
ریاست کے افسر جن پر خود الزام ہے، آزاد تحقیقات نہیں کر سکتے اس لئے ریاست کے باہر
سے قابل اعتماد حج بلوا کر مقدمات ان کے سامنے پیش کرنے چاہئیں۔
ہمیں مختلف ذرائع سے رپورٹیں ملی ہیں کہ بعض حکام نے سخت مظالم کئے ہیں اور
فسادات کو اپنے بغض نکالنے کا ذریعہ بنالیا ہے اور اس کا ایک نتیجہ یہ ہوا ہے کہ کھڑی کے علاقہ
سے ہزاروں آدمی نکل کر انگریزی علاقہ میں چلے آئے ہیں، اس کا علاج ہونا چاہئے۔ جس کے
لئے ہم یہ تجویز کرتے ہیں کہ فورا وہاں سے ان افسروں کو جن کے خلاف مسلمانوں کو شکایت
ہے تبدیل کر دیا جائے اور ایک آزاد تحقیقات ان کے افعال کے متعلق کرائی جائے۔ اس بارہ
میں خصوصیت سے کشمیر کوٹلی ، راجوری اور تحصیل مینڈھر پونچھ کے افسر قابل ذکر ہیں۔ ہم
درخواست کرتے ہیں کہ کشمیر میں ہمیشہ سردیوں میں مسلمان گورنر اور مسلمان یا انگریز
افسر پولیس رہنا چاہئے۔
مہاراجہ صاحب کی وزارت میں کم سے کم دو مسلمان وزراء جن پر مسلمانوں کو اعتبار
ہو، ہونے چاہئیں۔ مسلمان موجودہ مسلمان وزیر کے خلاف سخت مشتعل ہیں کیونکہ وہ ہرگز
مسلمانوں کے فوائد کی حفاظت نہیں کر سکتے۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۵
تحریک آزادی کشمیر
موجودہ فسادات کے متعلق جو مقدمات ہیں، ان میں باہر سے مسلمان وکیلوں کو پیش
ہونے کی اجازت ہونی چاہئے۔ اور ان سے بائیس روپیہ کی خاص فیس نہیں لینی چاہئے۔ اس
بارہ میں چیف جسٹس صاحب کشمیر نے سفارش کی ہے اور حکومت ہند کی سفارش مزید سہولت
پیدا کر سکتی ہے۔
کشمیر میں قیدیوں کے ساتھ سلوک اچھا نہیں ہوتا اس کی اصلاح کی جائے۔ اور آئندہ
کے لئے ہر قوم میں سے کچھ معتمد علیہ غیر سرکاری آدمی مقرر کئے جائیں جو جیل خانوں کا معائنہ
کیا کریں تاکہ اگر کوئی ظلم ہو رہا ہو تو اس کا علم ہو جائے ۔ ہم یہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ
آزاد تحقیقات جیل خانوں کے انتظام کے متعلق کروائی جائے اور قانون جیل خانہ کی بھی اصلاح
کی جائے اور خوراک وغیرہ کا انتظام بھی بہتر کیا جائے۔
یہ ایڈریس چار تاریخ کو حضور وائسرائے کے پیش ہوا اور تمام ممبران کے اتفاق سے
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب گفتگو کیلئے مقرر ہوئے ایک گھنٹہ تک وائسرائے صاحب سے جن
کے ساتھ وزیر ریاست اور پرائیویٹ سیکرٹری بھی تھے گفتگو ہوئی اور علاوہ
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے مناسب موقعوں پر دوسرے ممبرانِ وفد نے بھی حضور
وائسرائے کو مسلمانوں کی تکالیف اور صورت حالات سے آگاہ کیا۔ میرے پاس گفتگو کی
تفصیلات آچکی ہیں لیکن چونکہ ایسی گفتگو پرائیویٹ سمجھی جاتی ہے میں اسے شائع نہیں کر سکتا۔
مگر اس قدر بتا دینا چاہتا ہوں کہ سب گفتگو کا خلاصہ یہ ہے کہ حکومت ومت ہند اور ریاست دونوں
اس امر پر متفق ہیں کہ اصلاح کی کافی گنجائش ہے اور دونوں آمادہ ہیں کہ اصلاح کی جائے۔
تجاویز پر غور ہو رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ترتیب وار مختلف تکالیف کا ازالہ شروع ہو جائے
گا۔
پس ان حالات میں میں یہ دو نصیحتیں کروں گا۔ اول یہ کہ جس جس جگہ کوئی غیر آئینی
کارروائی ہو رہی ہو اسے ترک کر دینا چاہئے تاکہ اس پروگرام کے پورا کرنے میں روک پیدا نہ
ہو۔ دوسری یہ کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم آئینی جدوجہد چھوڑ دیں۔ آئینی کوششوں کو
به سهولت اور پرامن ذرائع سے برابر جاری رکھنا چاہئے۔ یہاں تک کہ شیخ محمد عبد اللہ صاحب
قاضی گوہر رحمن صاحب ، مفتی جلال الدین صاحب اور دوسرے قومی لیڈر اور قومی کارکن
آزاد ہو کر ملک کی راہنمائی کر سکیں۔ جن لوگوں نے خود تکلیف اٹھا کر اپنی قوم کو بیدار کیا ہے

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۶
تحریک آزادی کشمیر
خواہ وہ قید میں ہیں یا آزاد ہم ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔
ایک خوشخبری میں اور دیتا ہوں کہ اس وقت سب سے زیادہ تکلیف لوگوں کو مقدمات
کی تھی کیونکہ باہر سے وکیل آنے کی اجازت نہ تھی اور ریاستی وکلاء میں مسلمان بہت کم تھے
اور ان میں سے تجربہ کار اور بھی کم تھے۔ میں نے چوہدری اسد اللہ خان صاحب بیرسٹر
برادر خورد چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بیرسٹر کو اس کام کیلئے جموں بھجوایا تھا۔ جنہوں نے
آنریبل مسٹر ولال چیف جسٹس ریاست جموں و کشمیر سے گفتگو کی اور چیف جسٹس صاحب نے
اجازت کی ضرورت کو تسلیم کر کے حکومت کے پاس اس قید کے اُڑانے کی سفارش کی۔
مہاراجہ صاحب نے عنایت فرما کر پہلے قانون میں تبدیلی کر دی ہے اور اب چیف جسٹس
صاحب کی اجازت سے باہر کے وکلاء بغیر کسی خاص فیس ادا کرنے کے مقدمات میں پیش ہو سکیں
گے۔ اس سے امید ہے کہ وہ بے اطمینانی جو پیدا ہو رہی تھی دور ہو جائے گی اور لوگوں کو ان
الزامات کے دور کرنے کا کافی موقع مل جائے گا جو بعض متعقب افسروں نے بلاوجہ ان پر لگائے
ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ اس غرض کیلئے قومی درد رکھنے والے وکلاء انشاء اللہ میسر آ
جائیں گے۔
میں امید کرتا ہوں کہ جلد بعض و دوسری تکالیف کا بھی ازالہ کا بھی ازالہ ہو جائے گا اور آپ لوگوں
کو آرام کا سانس لینا میسر ہو گا۔ خدا کرے کہ میری یہ امید ٹھیک ہو ۔
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
) تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ا صفحه ۲۶ تا ۲۸ مطبوعه ۱۹۶۵ء)

انوارالعلوم جلد ۱۲
۲۲۷
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
مسلمانانِ ریاست جموں و کشمیر کے نام
میرا ساتواں خط (سلسلہ دوم)
گلینسی رپورٹ کے متعلق اظہار رائے
برادران
سے آپ کے
میں اپنے گزشتہ خطوں میں لکھ چکا ہوں کہ عنقریب اللہ تعالیٰ کے فضل
مطالبات کا ایک حصہ پورا ہونے والا ہے چنانچہ اس وقت تک آپ لوگوں کو کلینسی کمیشن کی
رپورٹ کا خلاصہ معلوم ہو چکا ہو گا۔ اس رپورٹ کے متعلق میں تفصیلا لکھنا مناسب نہیں سمجھتا
کیونکہ گو مجھے اس کے مضمون سے پہلے سے آگاہی تھی بلکہ اس کے لکھنے جانے سے بھی پہلے
مجھے اس کے بعض مطالب سے آگاہی تھی لیکن پھر بھی اس کی مطبوعہ شکل میں چونکہ ابھی میں
نے اسے پوری طرح نہیں پڑھا اور آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے خاص اجلاس میں بھی اس پر غور
نہیں ہوا اس لئے اس پر تفصیلی رائے کا اظہار کرنا ابھی مناسب نہیں۔
ہاں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ گو یہ رپورٹ میری مسلمانوں کی خوشی کیلئے کافی مواد مواد خواہشات کو کلی طور پر پورا کرنے والی نہیں لیکن پھر
بھی اس میں کافی مواد ایسا موجود ہے جس پر مسلمانوں کو بھی خوش ہونا چاہئے اور
مہاراجہ صاحب بہادر کو بھی کیونکہ انہوں نے اپنی رعایا کے حقوق کی طرف توجہ کر کے اپنی

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۸
تحریک آزادی کشمیر
نیک نفسی کا ثبوت دیا ہے۔ اسی طرح اس رپورٹ کے لکھنے پر مسٹر گلینسی بھی خاص مبارک باد
کے مستحق ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے نمائندے بھی کہ انہوں نے رعایا کے حقوق
ادا کرنے کی سفارشات کی ہیں خواہ وہ مسلمانوں کے مرض کا پورا علاج نہ بھی ہوں۔
مسلمان نمائندوں کا شکریہ میں خصوصیت سے اپنے باہمت نوجوان چوہدری غلام عباس صاحب اور دیرینہ قومی کار کن خواجہ غلام احمد صاحب اشائی
کو شکریہ کا مستحق سمجھتا ہوں کہ انہوں نے نہایت محنت اور تکلیف برداشت کر کے مسلمانوں
کے نقطہ نگاہ کو پیش کرنے کی کوشش کی۔ چوہدری غلام عباس صاحب نے اس نیک کام میں
اپنوں اور بیگانوں سے جو بُرا بھلا سنا ہے میں امید کرتا ہوں کہ ان کے دل پر اس کا کوئی اثر نہیں
رہے گا کیونکہ انہوں نے خلوص سے قومی خدمت کی ہے۔ اور یقینا اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو
ضائع نہیں کرے گا۔ اگر موجودہ انسل ان کی قربانی کی داد نہ بھی دے تو بھی آئندہ نسلیں انہیں
ضرور دعاؤں سے یاد کریں گی۔ إِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی
میں امید کرتا ہوں کہ دوسری کلینسی رپورٹ ایک نیا دروازہ دوسری گلیسیر رپورٹ سیاسی میدان کا مسلمانوں کے لئے کھول دے گی۔ اور سورہ بھی
نووه
یقیناً مسلمانوں کی پورے طور پر دادرسی کرنے والی نہ ہوگی لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ
بھی ان کی زندگی کے نقطہ نگاہ کو بدلنے والی اور آئندہ منزل کی طرف ایک صحیح قدم ہاں مگر ایک
چھوٹا قدم ہوگی۔
میں اس وقت نہ تو یہ کہتا ہوں کہ ہمیں ان رپورٹوں پر افسوس کرنا ابھی بڑا کام ۔ بڑا کام باقی ہے چاہئے کیونکہ ان میں یقینا اچھے امور ہیں اور ایسی باتیں ہیں کہ اگر
انہیں صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو یقیناً مسلمان آزادی حاصل کرنے کے قریب ہو جائیں گے
اور نہ ہی یہ کہتا ہوں کہ ہمیں خوش ہونا چاہئے کیونکہ ابھی ہمارا بہت سا کام پڑا ہے اور اسے
پورا کئے بغیر ہم دم نہیں لے سکتے۔ نیز ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ صرف قانون سے ہم خوش
نہیں ہو سکتے کیونکہ قانون کا غلط استعمال اچھے قانون کو بھی خراب کر دیتا ہے۔ پس دیکھنا یہ ہے
کہ ان فیصلہ جات پر مہاراجہ صاحب کی حکومت عمل کس طرح کرتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ
اب جب کہ انگریز وزراء آگئے ہیں اور انہوں نے ایک حد تک حقیقت کو بھی سمجھ لیا ہے پہلے
کی نسبت اچھی طرح ان اصلاحات پر عمل ہوگا۔ لیکن غیب کا علم اللہ تعالیٰ کو ہی ہے اس لئے

انوار العلوم جلد ۱۲
۲۲۹
تحریک آزادی کشمیر
جب کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ساتھ ہی ہم اُس سے سے عاجزانہ طور پر دعا بھی کرتے
ہیں کہ وہ ان رپورٹوں کے اچھے حصوں کو نافذ کرنے کی وزراء اور حکام کو مناسب توفیق بخشے ۔
اللهُمَّ آمِينَ
مجھے یقین ہے کہ اگر مجھے صحیح طور پر اس تحریک کی راہنمائی کا موقع ملتا اور بعض امور
ایسے پیدا نہ ہو جاتے کہ تفرقہ اور شقاق پیدا ہو جاتا تو نتائج اس سے بھی شاندار ہوتے لیکن
اللہ تعالیٰ کی مشیت کے آگے کوئی چارہ نہیں اور پھر ہم کہہ بھی کیا سکتے ہیں۔ شاید جو کچھ ہوا
اس میں ہمارا نفع ہو کیونکہ علم غیب تو اللہ تعالیٰ کو ہی ہے۔
زمینوں کی ملکیت کا فیصلہ
مجھے سب سے زیادہ خوشی اس امر کی ہے کہ زمینوں کی ملکیت
ریاست سے لے کر زمینداروں کو دے دی گئی ہے۔ اگر
سوچا جائے تو یہ کروڑوں روپیہ کا فائدہ ہے اور گو بظاہر یہ صرف ایک اصطلاحی تغییر معلوم ہوتا
ہے لیکن چند دنوں کے بعد اس کے عظیم الشان نتائج کو لوگ محسوس کریں گے اور یہ امر کشمیر کی
آزادی کی پہلی بنیاد ہے اور اس کی وجہ سے اہل کشمیر پر زندگی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ مجھے
اس تغیر پر ڈہری خوشی ہے کیونکہ اس مطالبہ کا خیال سب سے پہلے میں نے پیدا کیا تھا اور زور
دے کر اس امر کی اہمیت کو منوایا تھا۔ بعض لوگوں کا یہ خیال تھا کہ یہ مطالبہ مانا نہیں جا سکتا مگر
اللہ تعالیٰ کا محض فضل ہے کہ آخر یہ مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔
اسی طرح پریس کی آزادی کے متعلق جدید قوانین کا وعدہ بھی پریس کی آزادی وغیرہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ ہے۔ شاملاتوں کی ناواجب تقسیم کا انسداد
اخروٹ کا درخت کاٹنے کی مکمل اور چنار کی مشروط آزادی، لکڑی کے مہیا کرنے کے لئے
سہولتیں ، بعض علاقوں میں چرائی کا ٹیکس معاف ہونا، تعلیم اور ملازمتوں میں سہولتیں، انجمنوں
کی مشکلات کا ازالہ اور ایسے ہی اور بہت سے امور ہیں کہ جن میں اصلاح ایک نہایت خوشکن
امر ہے اور انشاء اللہ اس سے ریاست کشمیر کی رعایا کو بہت فائدہ پہنچے گا۔
بعض باتیں ابھی باقی ہیں۔ جیسے وزارت کے متعلق فیصلہ انجمنوں اور تقریر کی بقیہ باتیں آزادی، مالیہ کو صحیح اصول پر لانا آرڈینسوں کو اُڑانا اور قیدیوں کی
عام آزادی کا اعلان ، مسلمان ہونے والوں کی جائیدادوں کی ضبطی ، جن کے متعلق فیصلہ یا نہیں
ہوا یا ناقص ہوا ہے یا بالکل خلاف ہوا ہے مجھے ان کا خیال ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آخر

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۰
ان امور میں بھی انشاء اللہ ہمیں کامیابی حاصل ہوگی۔
تحریک آزادی کشمیر
قیدیوں کی آزادی گوسیاسی حقوق سے تعلق نہیں رکھتی
لیڈروں سے وہ ، وفاداری کا تقاضا لیکن ہر قوم جو جو زندہ رہنا چاہتی ہو ، اس کا فرض ہے کہ
اپنے لیڈروں اور کارکنوں سے وفاداری کا معاملہ کرے اور اگر قومی کارکن قید رہیں اور لوگ
تسلی سے بیٹھ جائیں تو یہ امر یقینا خطرناک قسم کی بیوفائی ہو گا۔ مسلمانان جموں و کشمیر کو یاد رکھنا
چاہئے کہ گو وہ بہت سے ظلموں کے تلے دبے چلے آتے ہیں لیکن پھر بھی ان کی حالت قیموں
والی نہ تھی کیونکہ جب تک ان کے لئے جان دینے والے لوگ موجود تھے وہ یتیم نہ تھے۔ لیکن
اگر وہ آرام ملنے پر اپنے قومی کارکنوں کو بھول جائیں گے تو یقیناً آئندہ کسی کو ان کے لئے قربانی
کرنے کی جرأت نہ ہوگی اور اُس وقت یقینا وہ یتیم ہو جائیں گے۔ پس انہیں اس نکتہ کو یاد
رکھنا چاہئے اور ملک کی خاطر قربانی کرنے والوں کے آرام کو اپنے آرام پر مقدم رکھنا چاہئے۔
پس ان کا یہ فرض ہے کہ جب تک مسٹر عبد اللہ ، قاضی گوہر رحمن اور ان کے ساتھی آزاد نہ
ہوں، وہ چین سے نہ بیٹھیں۔ اور میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ اس کام میں میں ان کی ہر ممکن
امداد کروں گا اور اب بھی اس غرض کو پورا کرنے کے لئے کوشش کر رہا ہوں۔ مشکلات ہیں
لیکن مسلمان کو مشکلات سے نہیں ڈرنا چاہئے۔
یہ بھی یاد رہے کہ بعض غدار
قومی غداروں کے مقابلہ کیلئے تیاری کی ضرورت آئندہ اصلاحات سے فائدہ
اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اہلِ کشمیر اگر اس فریب میں آگئے اور آئندہ کونسلوں میں
مسٹر عبد اللہ کے دشمن اور قومی تحریک کے مخالف ممبر ہو گئے تو سب محنت اکارت جائے گی اور
مسٹر عبد اللہ اور دوسرے قومی کارکنوں کی سخت ہنگ ہوگی۔ پس اس امر کے لئے آ۔ آپ لوگ
تیار رہیں کہ اگر خدانخواستہ قومی کارکنوں کو جلدی آزادی نہ بلی اور ان کی آزادی سے پہلے
اسمبلی کے انتخابات ہوئے (گو مجھے امید نہیں کہ ایسا ہو) تو ان کا فرض ہونا چاہئے کہ
قومی غداروں کے مقابلہ میں قومی کام سے ہمدردی رکھنے والوں کو امیدوار کر کے کھڑا کر دیں۔
اور یہ نہ کریں کہ کانگرس کی نقل میں بائیکاٹ کا سوال اُٹھاویں۔ بائیکاٹ سے کچھ فائدہ نہ ہو گا
کیونکہ آخر کوئی نہ کوئی ممبر تو ہو ہی جائے گا۔ اور قومی خیر خواہوں کی جگہ قومی غداروں کو ممبر
بننے کا موقع دینا ہر گز عقلمندی نہ کہلائے گا۔ پس گو یہ ایک بہت طویل عمل ہے کہ قومی کارکنوں

انوار العلوم جلد ۱۳
کی آزادی سے پہلے اسمبلی کا انتخاب ہو۔
۳۳۱
تحریک آزادی کشمیر
لیکن چونکہ بعض قومی غدار اندر ہی اندر اس کی تیاریاں کر رہے ہیں،
اختلاف چھوڑ دیں اہل جموں و کشمیر کو ہوشیار کر دینا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی
خواجه سعد الدین صاحب شال، خواجہ غلام احمد صاحب اشائی اور دوسرے کارکنوں کو جن کی
گزشتہ قومی خدمات کا انکار نہیں ہو سکتا توجہ دلاتا ہوں کہ اب وقت ہے وہ قومی تحریکات کو
مضبوط کرنے کے لئے اختلاف چھوڑ دیں۔ میں ہمیشہ ان کا خیر خواہ رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ ان
کی گزشتہ خدمات قومی تحسین کا انعام حاصل کئے بغیر نہ رہیں۔ پس میں ان سے اور ان کے
دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ قومی کارکنوں کی خدمت میں آکر شامل ہو جائیں اور
یقین رکھیں کہ اس طریق کو اختیار کر کے انہیں ذلت نہیں بلکہ عزت حاصل ہوگی۔
ایک دو اور باتیں ہیں جن کا ذکر کر کے میں اس خط کو ظلم کے روکے جانے کے سامان ختم کرنا چاہتا ہوں ۔ اول یہ کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ
-
گو اصلاحات کا اعلان ہو گیا ہے لیکن ظلم تو ابھی تک جاری ہے۔ اس شبہ کے متعلق میں یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ دوڑتے ہوئے گھوڑے ہوئے گھوڑے کو یکدم نہیں روکا جا سکتا۔ طوفان بھی تھمتے ہوئے کچھ
وقت لیتا ہے۔ پس ظلم کو جاری ہے لیکن ایسے سامان ہو رہے ہیں کہ انشاء اللہ ظلموں کا بھی
انسداد ہو جائے گا۔ میں ابھی تفصیل نہیں بیان کرنا چاہتا لیکن یہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر
میرے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے عقل سے کام لیا گیا تو تھوڑے سے عرصہ میں ظلم کے روکے
جانے کے بھی سامان ہو جائیں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ
وکلاء کے متعلق اعلان
دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ وکلاء کے متعلق جو اعلان
میں نے کیا تھا، اس میں بعض غلط فہمیوں سے کچھ الجھن پیدا ہو
گئی ہے لیکن اس کے لئے میں کوشش کر رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہتری کی توقع
رکھتا ہوں۔ اور اگر لوگوں کو پوری طرح ڈیفنس کا موقع نہ دیا گیا تو میں انشاء اللہ اور ایسی تدابیر
اختیار کروں گا کہ جن سے لوگوں کے اس اہم حق کی طرف حکومت کو توجہ ہو۔
تیسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ میں نے جو سیاہ نشان لگانے کا اعلان کیا تھا،
سیاہ نشان اس کے متعلق مجھے سری نگر سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ سیاہ نشان لگانے
کو مجرم قرار دیا گیا ہے اور اس نشان کے لگانے کے سبب سے بعض لوگوں کو گرفتار کر کے ان پر

·

آج 10 میں سے 10 باقی