تحریکِ آزادیء کشمیر
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۴
All
تحریک آزادی کشمیر
اگر کہے کہ میں روپیہ دے دوں گا تب فیصلہ ہو گا۔ رسول کریم ملی کے زمانہ میں ایک ایسا
ہی واقعہ گزرا ہے جس سے اس امر کی حقیقت خوب کُھل جاتی ہے۔ صلح ۔ حدیبیہ کے موقع پر
ایک شرط یہ ہوئی تھی کہ عرب کے جو قبائل چاہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے مل
جائیں اور جو چاہیں مکہ والوں سے۔ دونوں فریق کا فرض ہے کہ نہ صرف آپس میں لڑائی سے
بچیں بلکہ جو لوگ دوسرے فریق کے ساتھ مل جائیں ان سے بھی نہ لڑیں۔ مکہ والوں نے اس
میں بد عہدی کی اور ایک قبیلہ جو مسلمانوں کا حلیف بن گیا تھا اس پر انہوں نے اپنے دوست
قبیلہ کی حمایت میں رات کو حملہ کر دیا ۔ ان لوگوں نے رسول کریم میں ہم سے شکایت کی اور
روست
قبیلہ کی
آپ نے اپنے
کی حمایت میں مکہ پر چڑھائی کا ارادہ کیا۔ اُدھر ھر مکہ مکہ والے چونکہ
معاہدہ توڑ چکے تھے اس لئے انہیں بھی فکر ہوئی اور انہوں نے ابو سفیان رضی اللہ عنہ کو جو اب
تک اسلام نہ لائے تھے مدینہ روانہ کیا کہ جا کر کسی طرح رسول کریم میں ایم کی ناراضگی کو دور
کریں۔ انہوں نے آکر مسجد نبوی میں یہ اعلان کر دیا کہ چونکہ میں صلح حدیبیہ کے وقت مکہ میں
موجود نہ تھا اور معاہدہ پر میرے دستخط نہ تھے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ معاہدہ آج سے سمجھا
جائے گا۔ چونکہ دوسرے فریق یعنی رسول کریم میں تعلیم کی طرف سے تصدیق نہ تھی سب صحابہ
اس پر ہنس پڑے کہ یہ کیسا بے وقوفی کا اعلان ہے۔ جب تک ہم لوگ بھی اس امر کو تسلیم نہ
کریں صرف ان کے کہنے سے کیا بنتا ہے اور ابو سفیان سخت شرمندہ ہو کر واپس چلے گئے ۔ ۲
نتیجہ یہ ہوا کہ باوجود اس اعلان کے رسول کریم میں ہم نے مکہ پر چڑھائی کی اور اور خدا خدا تعالیٰ کی
پیشگوئی کے مطابق مکہ فتح ہو گیا۔ یہی صورت موجودہ معاہدہ میں ہوئی ہے۔ مسلم نمائندگان کہتے
ہیں کہ ہمارے مطالبات پیش ہوں گے۔ ریاست اس کے جواب میں کوئی وعدہ نہیں کرتی
صرف یہ کہتی ہے کہ مقدمات ملتوی کر دیئے جائیں گے اور جو ملازم ایام شورش میں علیحدہ کئے
گئے تھے ان سے آئندہ اجتناب کا وعدہ لے کر بحال کر دیا جائے گا۔ یہ بات تو موجودہ ہیجان سے
پہلے ہی حاصل تھی۔ اگر سب قربانیوں کے بعد ہمیں یہ حق ملے کہ جس طرح تمہاری حالت پہلے
تھی ویسی ہی اب کر دی جائے گی تو ہماری قربانی کا کیا فائدہ افائده؟
انگریزی علاقہ میں گورنمنٹ اور رعایا کی صلح تبھی ہوئی ہے جب کہ حکومت نے پہلے
اس امر کو اصولاً تسلیم کر لیا کہ ہندوستان کو آزادی دی جائے گی۔ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس صرف
اس کی تفصیلات کے لئے منعقد ہوئی ہے۔ اسی طرح ریاست سے یہ عہد لینا ضروری تھا کہ وہ
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۱۳
تحریک آزادی کشمیر
مسلمانوں کو کامل مذہبی اور انسانی آزادی دے گی ہاں تفصیلات بعد میں طے ہوں گی۔
(۲) اگر یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ ریاست نے
عارضی صلح کا وقت مقرر نہیں کیا گیا زبانی طور پر کوئی ایسا وعدہ کر لیا ہ کر لیا ہے کہ مسلمانوں
کو ان کے حقوق دے دے گی تو بھی ایک سخت غلطی یہ ہوئی ہے کہ عارضی صلح کا وقت مقرر
نہیں کیا گیا۔ اگر اس معاہدہ کے رو سے ریاست سالہا سال تک اپنے فیصلہ کو پیچھے ڈالتی جائے تو
اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔ اور حق یہ ہے کہ رعایا کو اگر کوئی حق آسانی سے مل سکتا ہے
تو اگلے پانچ چھ ماہ میں ہی مل سکتا ہے اس کے بعد غیر معمولی قربانیاں کر کے کچھ ملے تو ملے ۔ اس
کی وجہ یہ ہے کہ ان دنوں انگلستان میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہو رہی ہے اور اس موقع پر میں
کے قریب مسلمان نمائندے وہاں گئے ہوئے ہیں۔ بوجہ روزانہ ساتھ کام کرنے کے انہیں
وزرائے انگلستان پر اثر ڈالنے کا خاص موقع ہے۔ اسی طرح وہاں کی پبلک پر بھی اثر ڈالنے کا
خاص موقع ہے۔ یہ موقع آئندہ لاکھوں روپیہ خرچ کرنے سے بھی نہیں مل سکتا۔ میں جہاں
تک سمجھتا ہوں، ریاست کی غرض ہی یہ ہے کہ یہ دن کسی طرح گزر جائیں اور انگلستان کے
پروپیگنڈا کے اثر سے وہ بچ جائیں۔
یہ نہیں کہا جا سکتا کہ معاہدہ ریاست والوں نے کیا ہے نہ کہ باہر والوں نے کیونکہ معاہدہ
کی صورت میں خصوصاً جب کہ اس کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ مسلمانان کشمیر اپنے باہر کے
دوستوں سے بھی یہ امید کرتے ہیں کہ وہ ایجی ٹیشن سے بچیں گے، باہر کے لوگوں کی بات کا بھی
اثر بہت کمزور ہو جاتا ہے۔ اور ہر سننے والا جو حقیقت سے آگاہ ہو گا صاف کہے گا کہ جب خود
باشندگانِ کشمیر معاہدہ کر کے خاموشی کا اقرار کر چکے ہیں تو تم کون ہو جو خواہ مخواہ شور مچا رہے
ہو۔ غرض لازما اس طرح باہر کے ایجی ٹیشن کا اثر نہایت ہی کمزور بلکہ بے اثر ہو جائے گا۔
یہ امر بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے فیصلہ سے پہلے پہلے
انگریزی اثر حکومت ہند میں زیادہ ہے اور اس کو مسلمان اپنی امداد کے لئے زیادہ آسانی سے
متحرک کر سکتے ہیں بہ نسبت ہندو عنصر کے جو لا ز ما راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے بعد بڑھ جائے گا کیونکہ
اُس وقت مرکزی حکومت میں ہندوستانیوں کو دخل مل جائے گا جس کا بیشتر حصہ ہندو ہو گا۔
دوسرے موجودہ تجویز کے مطابق خود ریاستوں کو بھی مرکزی حکومت میں اختیارات ملیں گے
پس اُس وقت ریاست پر اثر ڈالنا بہت ہی مشکل ہو جائے گا۔ پس ریاست نے اس وقت
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۱۴
تحریک آزادی کشمیر
عارضی صلح کر کے معاملہ کو پیچھے ڈالنے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے اور اس میں سراسر
مسلمانوں کا نقصان ہوا ہے۔
اگر انہی شرائط پر صلح کرنی تھی تو بھی مسلمان نمائندگان کو چاہئے تھا کہ اس کے لئے کوئی
وقت مقرر کرتے کہ ہمارے اور ریاست کے درمیان یہ صلح مثلاً ایک ماہ تک رہے گی۔ اس
عرصہ میں ریاست کا فرض ہو گا کہ ہمارے مطالبات پر غور کر کے کسی نتیجہ پر پہنچے اگر وہ نتیجہ
ہمارے لئے مفید ہوا تو یہ صلح مستقل ہو جائے گی اور اگر ہمیں یہ معلوم ہوا کہ ریاست معاملہ کو
بلاوجہ لمبا کرنا چاہتی ہے یا دبانا چاہتی ہے تو ایک ماہ کے بعد دونوں فریق آزاد ہوں گے کہ
حسب موقع جو تدابیر چاہیں ، اختیار کریں۔
دہلی پیکٹ اور ریاست سے عارضی صلح میں فرق میں اس جگہ پھر یہ امر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس صلح کو دہلی
اس پیکٹ
پیکٹ سے کوئی مناسبت نہیں ہے۔ دہلی پیکٹ دو صریح اور اہم امور پر مبنی تھا۔ اول اس ۔
کی بنیاد لارڈارون (LORD IRWIN) کے اس حتمی وعدہ پر تھی کہ حکومت برطانیہ ہندوستان
کو کامل آزادی دینے کا فیصلہ کر چکی ہے دیر صرف تفصیلات کے طے کرنے کی ہے۔ اور اس
قسم کا کوئی وعدہ ریاست کی طرف سے نہیں ہے بلکہ اس کا ہزارواں حصہ ؟ بھی نہیں ہے۔
ریاست تو اس سے بڑھ کر یہ کرتی ہے کہ اپنی شرائط میں حقوق کا کوئی ذکر تک بھی نہیں کرتی۔
دوسرا فرق یہ ہے کہ دہلی پیکٹ میں جس طرح گورنمنٹ کو اجازت دی گئی ہے کہ اپنے
مروجہ قانون کو استعمال کرے اسی طرح کانگرس کو بھی اجازت ہے کہ قانون کے اندر رہ کر اپنا
پروپیگنڈا کرے اور اپنی جماعت کو منظم کرے۔ چنانچہ ان دنوں میں کانگرس نے خاص طور پر
اپنے آپ کو منظم کر لیا ہے اور دوبارہ جنگ کے لئے خوب تیار ہو گئی ہے۔ لیکن اس معاہدہ میں
صاف طور پر اقرار کیا ہے کہ ایجی ٹیشن قطعی طور پر بند کیا جائے گا۔ گویا جس حد تک موجودہ
قانون اجازت دیتا ہو اُس حد تک بھی ایجی ٹیشن جائز نہ ہوگا۔ مثلاً اگر کوئی شخص اسلام آباد سے
جاکر مسلمانوں کو یہ بتائے کہ ان کے کون کون سے حقوق تلف ہو رہے ہیں جن کے حاصل
کرنے کے لئے انہیں کوشش کرنی چاہئے تو یہ موجودہ معاہدہ کے برخلاف ہو گا اور ریاست اس
پر معترض ہوگی۔ کانگرس پر ایسی کوئی پابندی نہیں۔ وہ صرف اس امر کی پابند ہے کہ گورنمنٹ
کے خلاف لوگوں کو اکسائے نہیں لیکن وہ ہندوستانیوں کو اپنے حقوق کے سمجھانے اور ان کے
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۱۵
تحریک آزادی کشمیر
حصول کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے تیار رہنے کی تلقین کرنے میں پوری طرح آزاد ہے اور
اس وجہ سے صلح کے دنوں میں اس پر مردنی کی حالت نہیں آسکتی۔ لیکن ریاست جموں و کشمیر
کا معاہدہ ایسا ہے کہ اس قسم کے ذکر اس میں بالکل روک دیئے گئے ہیں۔ اور اگر آج وہاں کے
لیڈر مسجد میں کھڑے ہو کر یا کسی گھر میں ہی صرف یہ تقریریں کریں کہ مسلمانوں کے کون کون
سے حق مارنے ہوئے ہیں اور یہ کہ ان کے حصول کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے انہیں تیار
رہنا چاہئے تو ریاست اسے ضرور قابل اعتراض قرار دے گی۔ نتیجہ یہ ہو گا کہ اہالیان ریاست
میں مردنی پیدا ہو جائے گی اور سب گزشتہ کوشش برباد اور تباہ ہو جائے گی۔
ریاست سے باہر کا ایجی
(۳) ریاست کی شروع سے یہ کوشش رہی ہے کہ
03
ایجی ٹیشن ثابت کرے کہ ریاست کے لوگ تو پر امن ہیں باہر کے
لوگ فساد پیدا کر رہے ہیں اور انہیں اکسا رہے ہیں۔ اس سمجھوتہ میں نمائندگان نے ایک ایسا
فقرہ لکھ دیا ہے جس کی بناء پر ریاست کہہ سکتی ہے کہ اس کے اس قسم کے اعلانات صحیح تھے۔ وہ
فقرہ یہ ہے۔
مسلمان باشندگان ریاست باہر کے ایجی ٹیشن سے متاثر نہیں ہوئے اور وہ
اب تک اپنے حاکم کے پہلے ہی کی طرح وفادار اور مخلص ہیں "۔
اس فقرہ کے صاف معنی یہ ہیں کہ ریاست سے باہر کوئی پروپا پروپیگنڈا غیر وفادارانہ ہوتا
رہا
ہے لیکن یہ درست نہیں کوئی پروپیگنڈا ریاست سے باہر ایسا نہیں ہوا جس کا موجب خود
مظلومان کشمیر کی فریاد نہ ہو ۔ ہم نے کشمیر کے آمدہ خطوط کی بناء پر سب کام شروع کیا تھا اور کبھی
بھی عدم وفاداری کا سبق نہیں دیا بلکہ باقاعدہ لکھتے رہے ہیں کہ رعایا اپنے فرمانروا کی وفادار ہے
اور خود مطلب حکام مہاراجہ صاحب کو بلا وجہ اکسا کر یہ فساد پیدا کر رہے ہیں۔ نمائندگان کے
اس اقرار کی وجہ سے جو انہوں نے یقیناً دھو کا میں آکر کیا ہے ریاست ایک ناجائز فائدہ اُٹھائے
گی اور ان مسلم لیڈروں کو بد نام کرے گی جنہوں نے اہالیان کشمیر کے کہنے پر اور اپنے کسی ذاتی
نفع کی خواہش کے بغیر محض ہمدردی کے طور پر اس معاملہ کو اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔
(۴) آخر میں سر ہری کشن صاحب کول کا جو شکریہ ادا کیا گیا ہے وہ بالکل ہی عجیب ہے
اور صاف بتاتا ہے کہ اس معاہدہ کی اصل غرض سر ہری کشن کول کو مہاراجہ صاحب کی نظر میں
مقبول کرانا ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ نمائندگان کو اس امر کے لکھنے کی کیا ضرورت تھی۔ وہ
انوار العلوم جلد ۱۲
ון
تحریک آزادی کشمیر
پندرہ دن پہلے یہ اعلان کر چکے تھے کہ سب فتنہ کول صاحب کی وجہ سے ہوا تھا۔ پندرہ دن بعد
وہ ان کی پر زور تعریف کرتے ہیں۔ مہذب دنیا دونوں بیانات میں سے ایک کو ضرور غلط قرار
دے گی اور اگر آئندہ کول صاحب مسلمانوں پر کوئی تشدد کریں گے تو ان کے خلاف آواز
نہایت بے اثر ہوگی۔ اور یہی سمجھا جائے گا کہ باہر کے لوگوں نے جوش دلا کر احتجاج کرایا ہے۔
خلاصہ یہ کہ یہ معاہدہ اصولاً سخت مضر ہے اور ریاست اس کے ذریعہ سے تمام
اور وہ یہ
ایک فائدہ گزشتہ کوشش کو برباد کر سکتی ہے۔ ہاں ایک فائدہ اس معاہدہ کا ہوا ہے اور وہ بہ
کہ ریاست نے ایک دفعہ مسلمانوں کی ہستی کو تسلیم کر لیا ہے لیکن اس فائدہ کے مقابلہ میں
نقصان بہت زیادہ ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کے بد اثرات سے مسلمانوں کو محفوظ
رکھے۔
سنا گیا ہے کہ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ معاہدہ صلح حدیبیہ کی طرح ہے لیکن یہ درست
نہیں۔ صلح حدیبیہ کی شرائط بظاہر بری نظر آتی تھیں لیکن گہرے غور پر ان میں مسلمانوں کا
فائدہ نظر آتا تھا۔ اس معاہدہ کی صورت اس کے برخلاف یہ ہے کہ بظاہر مسلمانوں کے حق میں
نظر آتا ہے لیکن بہ باطن اس میں ان کے لئے سخت نقصانات ہیں۔
مگر خیر اب جو کچھ ہو چکا سو ہنستے ہوئے نمائندوں کی غلطی کو منظور کر لیا جائے ہو چکا۔ ہمیں گرے ہوئے
دودھ
پر بیٹھ کر رونے کی ضرورت نہیں۔ ا نہیں۔ اب ہمارا فرض یہ ہے کہ موجودہ حالت سے جس قدر
فائدہ اُٹھا سکیں اُٹھا ئیں اور اس کے ضرر سے جس قدر بیچ سکیں بچیں۔ بہر حال مسلمانوں کے
نمائندوں نے یہ معاہدہ کیا ہے اور مسلمانوں کا فرض ہے کہ اس کی پوری طرح اتباع کریں
کیونکہ مسلمان دھوکے باز نہیں ہوتا اور جو قوم اپنے لیڈروں کی خود تذلیل کرتی ہے وہ کبھی
عزت نہیں پاتی۔ نیز مسلمانوں میں قحط الرجال ہے اور کام کرنے کے قابل آدمی تھوڑے ہیں
پس انہی سے کام لیا جا سکتا ہے اور لینا چاہئے۔ پس یہ نہیں ہونا چاہئے کہ اس مضمون کو پڑھ کر
کوئی جو شیلا شخص جموں اور کشمیر کے لیڈروں کی مخالفت شروع کر دے۔ انہوں نے
دیانت داری سے کام کیا ہے اور ہمیں ان کی قربانیوں کا احترام کرنا چاہئے۔ اور ہنستے ہوئے ان
کی غلطی کو قبول کرنا چاہئے اور اس کے ضرر سے بچنے کا بہترین طریق سوچنا چاہئے۔
انوار العلوم جلد ۱۳
114
تحریک آزادی کشمیر
وہ طریق میرے نزدیک یہ ہے کہ وقت کی تعییر تعیین سے اس معاہدہ کے
اب کیا کرنا چاہئے ضرر کو محدود کر دیا جائے اور آئندہ کے لئے اپنے آپ کو آزاد کرالیا
جائے۔ میرے نزدیک اس کی بہتر صورت یہ ہے کہ دستخط کرنے والے نمائندگان ریاست کو
ایک دوسری یادداشت یہ بھجوا دیں کہ چونکہ عارضی صلح کا وقت کوئی مقرر نہیں اور یہ اصول
کے خلاف ہے۔ اس فروگزاشت کا علاج ہونا چاہئے۔ پس ہم لوگ یہ تحریر کرتے ہیں کہ ایک ماہ
تک اس کی میعاد ہوگی۔ اگر ایک ماہ کے اندر مسلمانوں کے حقوق کے متعلق ریاست نے کوئی
فیصلہ کر دیا یا کم سے کم جس طرح انگریزی حکومت نے ہندوستان کے حقوق کے متعلق ایک
اصولی اعلان کر دیا ہے کوئی قابلِ تسلّی اعلان کر دیا تب تو اس عارضی صلح کا زمانہ یا لمبا کر دیا
جائے گا یا اسے مستقل صلح کی شکل میں بدل دیا جائے گا۔ لیکن اگر ایک ماہ کے عرصہ میں
ریاست نے رعایا کو ابتدائی انسانی حقوق نہ دیئے یا ان کے متعلق کوئی فیصلہ نہ کیا تو یہ صلح ختم
سمجھی جائے گی اور دونوں فریق اپنی اپنی جگہ پر آزاد ہو نگے ۔ اس کا یہ فائدہ ہو گا کہ کام کا وقت
گزر جانے سے پہلے ہی کچھ نہ کچھ فیصلہ ہو جائے گا۔ یا پھر اہالیان کشمیر کے لئے اور ان کے
بیرونی دوستوں کے لئے کام کا وقت موجود رہے گا۔ ہم فورا راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے نمائندوں
کے ذریعہ سے اور دوسرے ذرائع سے کام لے کر انگلستان اور دوسرے مہذب ممالک میں
پروپیگنڈا شروع کر سکیں گے۔ نیز اس طرح وقت مقرر کرنے سے ہندوستان کے مسلمانوں کا
جوش بھی قائم رہے گا اور وہ کام سے غافل نہ ہونگے۔ ورنہ بالکل ممکن ہے کہ اس صلح کا باہر
ایسا برا اثر پڑے کہ دوبارہ لوگوں کو تیار کرنا مشکل ہو جائے۔
میں امید کرتا ہوں کہ نمائندگان خود بھی اس طرف فوراً توجہ کریں گے اور عام مسلمان
بھی ان پر زور دیں گے کیونکہ جو کچھ بھی اس معاہدہ کے نتیجہ میں پیدا ہوا آخر اس کا اثر
نمائندگان پر نہیں بلکہ ان تمیں لاکھ مسلمانوں پر ہو گا جن کی نسبت سراہلبین بینر جی لکھتے ہیں
کہ وہ بے زبان جانوروں کی طرح ہانکے جا رہے ہیں۔ وَاخِرُ دَعْوَمِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ -
خاکسار
مرزا محمود احمد
(الفضل ۳۔ ستمبر ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۴
١١٨
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا قیام اور اس کا کام
(سیالکوٹ کے جلسہ عام میں تقریر)
تشهد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
ہماری پاک اور مقدس کتاب کی ابتداء ایک ایسے جملہ سے ہوتی ہے کہ ایک دفعہ ہی
اسے دُہرانے سے تمام کلفت اور تکلیف دور ہو جاتی ہے۔ کس شان کا یہ فقرہ ہے اور کس قسم
کے ہمت بندھانے والے خیالات دل میں پیدا کر دیتا ہے جب انسان منہ سے کہتا ہے
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ یعنی سب تعریفیں اللہ تعالٰی کے لئے ہی ہیں۔ بندے غلطیاں
کرتے ہیں، انسانوں سے کمزوریاں سرزد ہوتی ہیں جس ہستی میں تمام خوبیاں جمع ہیں وہ محض
ذاتِ باری تعالی ہی ہے۔ جب یہ چیز ہمارے دلوں میں داخل ہو جائے تو اپنے خلاف قصور
کرنے والے کو جلد معاف کیا جا سکتا ہے۔ اصل میں غصہ اس وقت آتا ہے جب امید کے
خلاف کوئی بات سرزد ہو۔ اگر ایک شخص جنگل میں جا رہا ہو اور اسے یقین ہو کہ مجھے کھانے کے
لئے کوئی چیز نہیں مل سکتی تو اگر اسے سوکھی ہوئی روٹی اور کسی بھی مل جائے تو وہ ایسے نہایت
خوشی سے کھالے گا لیکن ایک اعلیٰ درجہ کے ہوٹل میں جہاں سے اسے اچھے اچھے کھانے ملنے کی
امید ہو ذرا سا نقص ، نمک کی معمولی سی کمی ، میٹھے کی زیادتی یا پکانے میں کو تاہی اس کے دل میں
رنجش پیدا کر دے گی کیونکہ اسے وہاں سے اچھے کھانے ملنے کی امید تھی۔
جس کام کے لئے آل انڈیا کشمیر کمیٹی قائم ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ تمیں لاکھ انسان ایک دو
تین نہیں، تمیں لاکھ آج سے نہیں ، صدیوں سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں ان کو
غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرائے۔ اگر کسی شخص سے اس کا گدھا یا خچر چھینے کی کوشش کی
جائے تو وہ کتنا لڑتا ہے۔ جب وہ اپنے گدھے کو اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیتا تو تمیں لاکھ
اتوارالعلوم جلد ۱۲
۱۱۹
تحریک آزادی کشمیر
انسانوں کو جو گدھے سے بھی زیادہ غلام ہیں آزاد کرانا کوئی آسان کام نہیں۔ انہیں اپنی غلامی
میں رکھنے کے لئے ان کا مالک اپنی طاقت کے مطابق انتہائی زور لگائے گا اور مالی جانی قربانی اور
تدبیر کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا کہ اس کے غلام کرے گا کہ اس کے غلام اس کے قبضہ میں رہا میں رہیں۔
امریکہ میں بھی ایک وقت میں غلامی کا زور تھا۔ جب وہاں اس کی ممانعت کا اعلان کیا گیا
تو دو سال تک وہاں ایسی خوفناک خونریزی ہوئی کہ کوئی گھر باقی نہ رہا جس کا کوئی نہ کوئی فرد ما را
نہ گیا ہو۔ حتی کہ جب کامیابی ہو گئی تو لوگوں نے کہا اس خوشی میں مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن
پریزیڈنٹ جمہوریہ نے جواب دیا کہ ہمارے لئے خوشی کا کونسا موقع ہے جب کہ ہمارے ملک کے
ہر گھر میں ماتم بپا ہو رہا ہے۔ پس کشمیر میں جو غلامی ہے اسے دور کرنا کوئی معمولی کام نہیں۔ ہم
لوگوں میں سے کوئی خواہ سلسلہ احمدیہ سے تعلق رکھتا ہو یا حنفی المذہب ہو یا اہلحدیث ہو ہر
ایک کے دل میں یہی جذبہ ہو گا کہ کشمیری مسلمانوں کے مصائب میں ان کی امداد کی جائے اور جو
لوگ اس کمیٹی میں شامل ہوئے ہیں وہ ایک بہت بڑے مقصد کو لے کر کھڑے ہوئے ہیں اور
بڑے مقصد کے لئے قربانی بھی ہمیشہ بڑی ہی کرنی پڑتی ہے۔ اگر میں ایک چھڑی کو اُٹھانا چاہوں تو
معمولی قوت درکار ہو گی لیکن ایک بڑے پتھر کو اُٹھانے کے لئے زیادہ قوت درکار ہوگی اور اگر
ایک میز اُٹھانی چاہوں تو سینہ کے تمام مسلز (MUSCLES) اکڑ جائیں گے اور اس کے لئے
پوری توجہ درکار ہوگی۔ اسی طرح جس مقصد کیلئے ہم کھڑے ہوئے ہیں وہ ایسا نہیں کہ
معمولی سی قربانی سے اس میں کامیاب ہو جائیں۔
چار کروڑ سالانہ آمدنی رکھنے والی ریاست سے ہمارا مقابلہ ہے۔ وہ یقیناً پورا زور لگائے
گی کہ ہم کامیاب نہ ہو سکیں اور دوسری تدبیروں کے علاوہ ہم میں تفرقہ پیدا کرنے کی بھی
کوشش کرے گی۔ انگریزی کی مثل ہے Divide and Rule تفرقہ پیدا کرو اور حکومت کرو
یعنی حکومت رعایا میں تفرقہ پیدا کر کے مضبوط ہو جاتی ہے اور اسے کوئی خوف نہیں رہتا۔
ہمارے ملک میں بھی ایک قصہ مشہور ہے کہ کسی زمیندار کے باغ میں تین شخص داخل ہو گئے
اور پھل توڑ توڑ کر کھانے لگے۔ ان میں سے ایک عام آدمی تھا، ایک علم کا مدعی اور ایک
سیاست کا دعویدار تھا۔ باغ کے مالک نے سوچا کہ اگر میں ان سے لڑتا ہوں تو یہ تینوں مل کر مجھے
کچل ڈالیں گے اس لئے حکمت سے کام لینا چاہئے۔ چنانچہ وہ پہلے سید اور عالم کے پاس گیا اور
کہا۔ حضرت آپ تو ہمارے سردار ہیں ہماری چیز آپ کی اپنی ہے لیکن اس جاہل کا کیا حق تھا کہ
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۰
تحریک آزادی کشمیر
ایسا کرتا انہوں نے کہا درست ہے اس نے کہا تو پھر آپ میری مدد کریں کہ اسے سزادوں۔ پھر
دونوں کی مدد سے اس عام آدمی کو اس نے خوب مارا اور ایک درخت کے ساتھ باندھ دیا۔ اس
کے بعد اس نے سید صاحب سے کہا آپ کا تو حق تھا مگر اس عالم نے ایسا کیوں کیا۔ سید نے پھر
اس کی ہاں میں ہاں ملائی تو اس نے کہا۔ آپ اسے سزا دینے میں میری مدد کریں۔ چنانچہ اس کی
مدد سے مولوی کو بھی خوب اچھی طرح پیٹ کر درخت کے ساتھ باندھ دیا۔ پھر سید صاحب
اکیلے ہی رہ گئے انہیں بھی اچھی طرح مارا اور درخت سے باندھ دیا۔ تو یہ تدبیر عام سیاست دان
استعمال کرتے ہیں اور اسی اصل کے ماتحت تفرقہ اندازی ہم میں بھی پیدا کرنے کی کوشش کی
جائے گی اور پورا زور لگایا جائے گا کہ کسی طرح مسلمانوں میں لڑائی ہو۔ میں نے چاہا تھا کہ کشمیر
کے سوال میں کوئی تفرقہ پیدا نہ ہو لیکن افسوس کہ میں اس میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ جس وقت
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا پہلا اجلاس شملہ میں منعقد ہوا تو جو ممبر اس وقت موجود تھے اور جن میں
ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب اور خواجہ حسن نظامی صاحب اور خان بہادر شیخ رحیم بخش صاحب بھی
تھے اُس وقت تجویز کی گئی کہ اس کمیٹی کو آل انڈیا حیثیت دینی چاہئے اور صدر کو اختیار دیا
جائے کہ وہ اور ممبروں کو کمیٹی میں شامل کریں۔ اس اختیار سے کام لے کر پہلا کام جو میں نے
کیا یہ تھا کہ مظہر علی صاحب اظہر اور چوہدری ا ر اور چوہدری افضل حق صاحب کو خطوط لکھوائے کہ مجھے امید
ہے آپ اس میں شامل ہو کر ہمارا ہاتھ بٹائیں گے اور نہ صرف خطوط لکھوائے بلکہ ان کے
ایک دوست مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی سے کہ جن کے بھائی ان لوگوں کے صدر ہیں
اور جو خود کانگریسی خیالات کے ہیں وعدہ لیا کہ وہ ان لوگوں سے مل کر انہیں مجبور کریں کہ اس
میں شامل ہو جائیں۔
میرا انشاء یہ تھا کہ اس کمیٹی میں کانگریس کے مؤید مسلمانوں کی بھی نمائندگی ہو اور سب
جماعتیں مل کر کام کریں۔ احمد یہ جماعت کے متعلق میں نے یہ احتیاط کی کہ سوائے
ایک صاحب کے جو لاہور کی جماعت سے تعلق رکھتے تھے اور اس جماعت کی بھی نمائندگی
ضروری تھی ایک احمدی بھی اس کمیٹی کا ممبر نہیں بنایا تا یہ الزام نہ ہو کہ اپنے آدمی بھر لئے گئے
بلکہ ملک کے بہترین اور مشہور لوگوں کو دعوت دی لیکن افسوس کہ باوجود میری اس کوشش کے
مظہر علی صاحب اظہر اور چوہدری افضل حق صاحب نے ہماری دعوت کا جواب تک نہیں دیا۔
ہاں ہمیں دوسرے ذرائع سے معلوم ہوا کہ ان کا جواب ہی تھا کہ ہم ان کے ساتھ مل کر کام
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۱
تحریک آزادی کشمیر
کرنا پسند نہیں کرتے۔ اس کے بعد کشمیر ڈے " کی تحریک ہوئی اور لاہور سے مجھے اطلاع ملی
کہ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ چونکہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا صدر احمد یہ جماعت کا امام ہے
اس لئے ہم اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار نہیں۔ قطع نظر اس سے کہ یہ سوال درست
تھا یا نہیں مجھے جب یہ بات پہنچی تو میں نے فیصلہ کیا کہ ہمارا مقصد کشمیر کے لوگوں کی حالت کو
درست کرنا ہے اور ان جھگڑوں میں پڑنا نہیں اس لئے میں نے تین خط لکھے ایک
ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب کو دوسرا مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کو اور تیسرا
مولوی غلام رسول صاحب مہر کو کہ اگر احرار کی مجلس کا یہی اعتراض ہے کہ میں صدر ہوں تو
آپ انہیں تیار کریں کہ وہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے ممبر ہو جائیں اور مسلمانوں کی کثرت رائے
کے ماتحت چلنے کا اقرار کریں اگر وہ اس امر کے لئے تیار ہوں تو میں فورا مستعفی ہو جاؤں گا بلکہ
بعض صاحبان کو تو میں نے یہ بھی لکھا کہ اس صورت میں وہ میرے اس خط کو ہی استعفیٰ سمجھ
لیں۔ مجھے ان خطوط کے جو جواب آئے ہیں ان میں سے دو کا تو میں ذکر نہیں کرتا کہ شاید ان
کے لکھنے والے سمجھیں ہمارے دوستوں سے ہمیں لڑوایا گیا ہے لیکن ایک کا جواب میں بیان کر
دیتا ہوں۔ جو خط میں نے ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب کو لکھا تھا وہ انہوں نے سید محسن شاہ صاحب
کو دیا تا ان لوگوں کو دکھائیں۔ جب انہوں نے یہ خط ان کے پیش کیا تو انہوں نے کہا اس کمیٹی
کو کس نے نمائندہ بنایا ہے کہ اس کی اتباع کریں۔ ہم تو الگ کام کریں گے حالانکہ یہ اعتراض
ان کا درست نہ تھا۔ اس کمیٹی کو آل مسلم پارٹیز کانفرنس نے اپنی شاخ قرار دیا ہے۔ اور آل
مسلم پارٹیز کانفرنس وہ ہے جس کے ممبر تمام کو نسلوں کے منتخب شدہ ، ممبر اسمبلی کے منتخب شدہ
ممبر اور کونسل آف سٹیٹ کے منتخب شدہ ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں میں ممبر مسلم لیگ
کے، میں جمعیۃ العلماء کے، میں خلافت کمیٹی کے اور تمیں ہندوستان کے عام شہرت رکھنے
والے لیڈر ہیں۔ سوچنا چاہئے کہ اگر یہ مجلس بھی نمائندہ نہیں تو اور کون ہوگی۔ اس میں ہر
خیال کے لوگ ہیں۔ پھر سارے کے سارے انتخاب کے ماتحت ممبر بنتے ہیں۔ یوں نہیں کوئی
خود بخود ہی لیڈر بن جائے۔ ایک چمار کو بھی اگر کوئی جماعت منتخب کر دے تو وہ اس کا نمائندہ
سمجھا جاتا ہے۔ اس میں سیالکوٹ کے بھی منتخب شدہ نمائندے ہیں۔ دیہاتی حلقہ کی طرف سے
چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب اور شہری حلقہ کی طرف سے شیخ دین محمد صاحب۔ اور جب تمام
مسلمانوں کے منتخب شدہ نمائندے جو فیصلہ کریں وہ اکثریت کا فیصلہ نہیں کہلا سکتا تو کیا پندرہ
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۲
تحریک آزادی کشمیر
لوگوں کی اس کمیٹی کا جو ایک گھر میں بیٹھ کر بنائی گئی ہو اکثریت کا فیصلہ کہلائے گا۔ پس یہ
اعتراض قطعی طور پر حقیقت سے دور ہے کہ وہ میری وجہ سے شامل نہیں ہوئے۔ یہ دیکھ کر کہ
وہ کسی طرح بھی اس کمیٹی میں شامل نہیں ہوتے نیز بعض اور باتوں سے جو ان سے تعلق رکھنے
والوں نے بیان کیں، یہ نتیجہ نکالنا پڑتا ہے کہ ان کی اصل غرض کچھ اور ۔ کچھ اور ہے۔ اور چونکہ عوام
احمدیوں کے خلاف بھڑک اٹھتے ہیں اس لئے نشانہ ہم کو بنا لیا ہے۔ لیکن جوش کی باتیں عارضی
ہوتی ہیں۔ دنیا میں جو شخص کام کرنے کے لئے کھڑا ہو آج جو اسے پتھر مارتے ہیں کل کو ضرور
وہی اس پر پھول برسائیں گے۔ جون آف آرک ایک فرانسیسی عورت تھی جس نے اپنے ملک
کو آزاد کرایا تھا۔ اس کو اپنے زمانہ میں اس قدر تکلیف دی گئی کہ خود اس کے ابنائے وطن نے
اسے پکڑ کر انگریزوں کے حوالہ کر دیا اور انگریزوں نے اس کے متعلق یہ فیصلہ کیا کہ آگ میں
زندہ ڈال کر اسے جلا دیا جائے۔ لیکن آج وہ ولیہ سمجھی جاتی ہے حالانکہ اس کا کام روحانی نہیں
بلکہ جسمانی تھا۔ تو جو لوگ دوسروں کی خاطر پتھر کھاتے ہیں ان پر ضرور پھول برستے ہیں۔ یہ جو
پتھر آج پھینکے گئے ہیں ان کے کھانے کی ہم میں اہلیت نہیں۔ یہ خدا تعالیٰ نے اس لئے پھینکوائے
ہیں کہ کل کو پھول بن کر ہمیں لگیں۔ ان سے سمجھ لینا چاہئے کہ کشمیر آزاد ہو گیا۔
حضرت عمرؓ کے زمانہ میں مسلمانوں کی ایران سے جنگ ہو رہی تھی۔ کسری نے ان کا
ایک وفد بلایا کہ آکر بتائے مسلمان کیا چاہتے ہیں۔ چنانچہ صحابہ کا ایک وفد گیا۔ کسری نے اس
سے باتیں کیں اور کہا تم لوگ یہاں کیوں آئے ہو۔ تم وحشی اور جاہل ہو اور نہیں جانتے کہ
میں تمہیں پیس ڈالوں گا۔ مسلمانوں کے رئیس وند نے جواب دیا بے شک ہم لوگ ایسے ہی
تھے مگر خدا تعالیٰ نے ہم میں ایک نبی مبعوث کیا جس نے ہماری حالت کو بدل دیا۔ باتوں ہی باتوں
میں کسری کو طیش آ گیا اور اس نے کہا یہ شخص گدھا ہے۔ مٹی کا ایک بورا لا کر اس پر رکھ دیا
جائے ۔ چنانچہ بورا لایا گیا۔ دوسرے صحابی منتظر تھے کہ وہ آگے سے سے ہٹ جائیں گے لیکن وہ
نہایت اطمینان سے کھڑے رہے اور مٹی کا بورا لا کر ان کے کندھوں پر رکھ دیا گیا۔ اس پر انہوں
نے چلا کر کہا کہ کسری نے ایران کی زمین اپنے ہاتھوں سے ہمارے سپرد کر دی اور وہ بورا
اُٹھائے ہوئے دربار سے نکل گئے۔ مشرک چونکہ بزدل ہوتا ہے۔ کسری کانپ اٹھا اور گھبرا کر
آدمی بھیجے کہ مٹی ان سے چھین لائیں۔ لیکن وہ صحابی اور ان کے ساتھی گھوڑوں پر سوار ہو کر
بھاگ چکے تھے ۔ آ اسی طرح میں کہتا ہوں یہ پتھر بھی جن لوگوں نے مارے ہیں انہوں نے اپنی
انوارالعلوم جلد ۱۲
۱۲۳
تحریک آزادی کشمیر
طرف سے نہیں بلکہ کشمیر کی طرف سے مارے ہیں۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ ریاست نے علاقہ پر
رعایا کو قبضہ دے دیا ہے۔ سو اللہ کے فضل سے ہم امید کرتے ہیں وہ مظلوم جو سینکڑوں سال
ظلم و ستم کا شکار ہو رہے ہیں ان کی آہیں اور سسکیاں آسمان پر جا پہنچیں اور خدا تعالیٰ نے
ظالموں سے ظلم کی آخری اینٹیں پھینکوائیں تا اس ملک پر اپنا فضل نازل کرے ۔
ت
ہم نے چاہا کہ مہاراجہ اور حکومت کے ادب کو قائم رکھتے ہوئے امن کے ساتھ بغیر اس
کے کہ مہاراجہ کی عزت میں فرق آئے نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ کشمیر کی تمام رعایا کو اس کے
حقوق دلائیں مگر اس کے نادان وزراء نے ایسا نہ چاہا۔ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم باہر رہیں گے
اور اس کے گھر پر جا کر پتھر نہیں پھینکیں گے۔ مگر ریاست نے ہمارے علاقہ میں ہم پر پتھر
پھینکوائے اور ابتداء کی۔ اور یہ مسلّمہ ہے کہ اَلْبَادِى اَظْلَمُ یہ پتھر کوئی چیز نہیں۔ بعض
دوستوں کو زخم آئے ہیں یہ بھی کچھ حقیقت نہیں رکھتے۔ ایک صحابی کی روایت ہے ۔ جنگِ احد
کے دن میں نے ایک شخص کو دیکھا جو اکیلا تھا اور چاروں طرف سے اس پر حملے ہو رہے تھے۔
پتھر نیزے اور تلواریں برس رہی تھیں پاس پہنچ کر جب میں نے دیکھا تو وہ رسول کریم ملی ایم
تھے۔ اگر دنیا میں سیادت حق اور روحانیت کے قیام کے لئے ہمارے آقا سردار نے اس
مقدس وجود نے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے چنا جسے اپنے قرب میں بلند ترین جگہ عطاء کی۔
اگر دنیا کو آزاد کرانے کے جرم میں اس آزادی کے بانی حریت کے قائم کرنے والے اور محسن
کی مورت پر پتھر پھینکے گئے تو ہم لوگ جو اس کے خاک پا کے برابر بھی نہیں کیا حیثیت رکھتے
ہیں۔ جب چاند نظر نہیں آیا تو چاند کا عکس کہاں نظر آسکتا ہے۔ میں بتا رہا تھا کہ یہ فتنہ پردازی
خواہ کسی کے ہاتھ سے ہوئی ہو اصل محرک اور ہے۔ لیکن ہمارا قلب وسیع ہے ہم ان ہاتھوں کو
جنہوں نے پتھر برسائے، ان زبانوں کو جنہوں نے اس کے لئے تحریک کی اور اس کنجی کو جو اس کا
باعث ہوئی، معاف کرتے ہیں کیونکہ جس کام کا ہم نے بیڑا اٹھایا ہے اس کے مقابلہ میں یہ
تکلیف جو ہمیں پہنچائی گئی بالکل معمولی ہے۔
جنگ عظیم میں بیلجیئم کو غلامی سے بچانے کیلئے جس کی آبادی کشمیر کی طرح تمھیں لاکھ
کے قریب ہے، دو کروڑ آدمی مارا گیا۔ پس کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے اگر ہم نے چند پتھر کھا لئے تو
یہ کیا ہے۔ ہم نے شروع سے کوشش کی ہے کہ امن کے ساتھ کام کریں۔ اور آئندہ بھی یہی
کوشش کرتے رہیں گے۔